فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 23

خطابات طاہر جلد دوم
267
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
تو حید کو پکڑو اور مضبوطی سے تو حید کے دامن سے وابستہ
ہو جاؤ اس کے سوا کوئی نجات کی راہ نہیں۔(افتتاحی خطاب جلسه سالا نه فرموده ۳۱ / جولائی ۱۹۹۲ء بمقام اسلام آباد لفورڈ برطانیہ )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔تَبْرَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ
نَذِيرَ ا ل الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذُ
وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ
شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِةٍ أَلِهَةً لَّا
يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ وَلَا يَمْلِكُونَ لِاَنْفُسِهِمْ
ضَرًّا وَلَا نَفْعًا وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتَا وَلَا حَيَوةً وَلَا نُشُورًا
(الفرقان: ۴۲)
پھر فرمایا:۔احمدیت دوسری صدی کے آغاز سے جس نئے انقلابی دور میں داخل ہو چکی ہے اس کی مختلف
علامتیں مختلف رنگ میں ظاہر ہورہی ہیں اور احمدیت نے کل عالم میں امن کے قیام کے لئے جو کردار ادا
کرنا ہے اس سے پیدا ہونے والی ذمہ داریوں سے متعلق میں آج آپ سے کچھ گزارشات کروں گا۔وہ علامات جو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو ظاہر کرتی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ خدا تعالیٰ
نے پہلے مواصلاتی ذرائع سے میرا رابطہ انگلستان سے باہر دوسری جماعتوں سے بھی کر واد یا اور جاپان

خطابات طاہر جلد دوم
268
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
تک بھی خدا کے فضل سے براہ راست میرے پیغام پہنچنے شروع ہوئے اور پھر اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام
فرمایا کہ ٹیلی ویژن کے ذریعے سارے یورپ تک میرے خطبات براہ راست نہ صرف سنے جانے
لگے بلکہ دیکھے بھی جانے لگے۔کانوں سے سننے کا بھی ایک اثر ہوتا ہے اور آنکھوں سے دیکھنے کا بھی،
تبھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔دیدار گر نہیں ہے تو گفتار ہی سہی (در مشین: 11)
اب تو اللہ تعالیٰ نے گفتار کے بھی انتظام فرما دیئے اور دیدار کے بھی انتظام فرما دیئے اور آج یہ
انقلابی دن آیا ہے کہ اس وقت جو میں آپ سے یہاں گفتگو کر رہا ہوں اسے نہ صرف پاکستان اور ہندوستان
میں سنا جارہا ہے بلکہ دیکھا بھی جا رہا ہے اور صرف پاکستان اور ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ انڈونیشیا میں بھی
اور سنگا پور میں بھی اور جاپان میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ آواز براہ راست پہنچ رہی ہے اور یہ تصویر بھی
براہ راست پہنچ رہی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس الہام کو ہم نے بڑی شان کے
ساتھ پورا ہوتے دیکھا کہ
میں تیری تبلیغ کوزمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔“ ( تذکرہ: ۲۶۰)
اس الہام کو پڑھنے کے مختلف انداز ہیں آج تک بالعموم اسے اس رنگ میں پڑھا گیا ہے کہ
میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا لیکن آج میں اللہ تعالیٰ کے شکر سے مغلوب ہوکر، اس
کے احسانات سے مغلوب ہو کر اسے یوں پڑھتا ہوں کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں
گا۔خدا کے سوا اور کوئی نہیں جو یہ کام کر سکتا تھا اور وہی ایک واحد ذات ہے جس نے آج یہ انتظام فرمایا
کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس ادنی چاکر کو یہ توفیق دی کہ مسیح موعود کی نمائندگی
میں جو کلام کر رہا ہے، وہ کلام بھی تمام دنیا کے کناروں تک پہنچ رہا ہے اور اس کی تصویر بھی اور اس جلسے کے
مناظر بھی براہ راست ساری دنیا تک نشر ہورہے ہیں۔آج خدا کے فضل سے اس الہام کے پورا ہونے
کے ایک نئی شان سے دن آئے ہیں کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔“
اللہ تعالیٰ کے ان احسانات پر جو شکر ہم پر واجب ہے اسے محض نعروں سے تو ادا نہیں کیا جاسکتا،
عمل سے ادا کرنا ہوگا کیونکہ وہی کلام خدا کے ہاں احسن اور مقبول ہے جس کی تائید انسان کے اعمال کریں۔پس جس خدا نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر نظر کرم فرماتے ہوئے آپ

خطابات طاہر جلد دوم
269
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
کی تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچانے کے مختلف انتظام فرمائے اور فرماتا چلا جا رہا ہے ہم اس کے
نام اور جلال کی عظمت کو تمام دنیا میں پھیلا کر رہیں گے اور دم نہیں لیں گے جب تک ایک ہی خدا د نیا پر
حاوی نہ ہو جائے ، جب تک وہی خدا جو آسمان پر ہے اس کی بادشاہت زمین پر بھی قائم نہ ہو جائے۔یہی ہمارا مقصد حیات ہے اور اس مقصد کیلئے ہماری ساری زندگیاں بھی فنا ہو جا ئیں تو ہمیں کوئی غم
نہیں۔ایسی ہر زندگی کام آئے گی جو خدا کی عزت اور جلال کے اظہار کے لئے کام آئے ، ہر وہ زندگی
جو اس کے سوا ضائع ہو وہ ضائع ہوگئی ، اس کی کوئی بھی حقیقت نہیں۔پس آج کی اس تقریر کے لئے میں نے توحید باری تعالیٰ کا مضمون چنا ہے اور جن آیات کی آپ
کے سامنے تلاوت کی ہے وہ تو حید ہی سے تعلق رکھنے والی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، تَبَرَكَ الَّذِي
نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَلَمِيْنَ نَذِيرًا کہ بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس نے
اپنے بندے پر فرقان اتارا اور بڑی شان کے ساتھ اتارا ، بڑی قوت کے ساتھ اتارا، سنک میں جو
طاقت پائی جاتی ہے اور جو تکرار پائی جاتی ہے وہ محض نزول کے استعمال میں نہیں۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ وہ خدا جس نے بڑی شان اور بڑی قوت اور بڑی تکرار کے ساتھ اپنے بندے محمد پر یہ کلام اتارا
ب لِيَكُونَ لِلْعَلَمِيْنَ نَذِيرًا کہ وہ تمام جہانوں کے لئے نذیر بن جائے۔پس جب ہم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ کی بات کرتے ہیں تو آپ کی حضرت اقدس محمد مصطفی کی تبلیغ کے
سوا اور کوئی تبلیغ نہیں، وہی تبلیغ ہے جو مد عربی ﷺ کی تبلیغ ہے، وہی پیغام ہے جو قرآن
کا پیغام ہے اور
اسی پیغام کو ہم نے لازماً دنیا کے کناروں تک پہنچانا ہے۔پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَلَمْ
يَتَّخِذُ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ نَّهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْ
فَقَدَّرَهُ تَقْدِیرا کہ وہی ذات ہے جس کے ہاتھ میں آسمان اور زمین کی ملوکیت کی چابیاں
ہیں۔وہی مالک ہے اور وہی بادشاہ ہے اور اس نے کوئی بیٹا نہیں اپنایا اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔اس کی بادشاہت میں اس کا کوئی شریک نہیں اور ہر چیز اسی نے پیدا فرمائی اور ہر چیز کے اندازے مقرر
فرمائ۔وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِةٍ أَلِهَةً لیکن ان بدنصیبوں کو دیکھو جو اس کے سوا معبود
بنائے بیٹھے ہیں۔

خطابات طاہر جلد دوم
270
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
اتنی بدنصیبی ہے اُس خدا کے مقابل پر جس کی شان کا اظہار ان آیات کریمہ میں فرمایا گیا
ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کیسے بد نصیب لوگ ہیں کہ اس کے سوا معبود بنائے بیٹھے ہیں لَا يَخْلُقُونَ
شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُون وہ کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے اور وہ تمام کے تمام پیدا کئے گئے ہیں۔وَلَا يَمْلِكُونَ لِاَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعَاوہ اپنے لئے نہ کوئی فائدہ رکھتے ہیں نہ نقصان
ان کے ہاتھوں میں ہے۔وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتًا موت کے بھی تو مالک نہیں وَلَا حَیٰوةً اور
زندگی پر بھی اختیار نہیں رکھتے۔وَلَا نُشُورًا اور پھر اٹھائے جانے پر بھی ان
کو کوئی مقدرت حاصل نہیں۔یہ عظیم الشان کلام توحید الہی کا ہے جس سے روح لرزہ براندام ہو جاتی ہے اور اس میں
بڑی قوت کے ساتھ تو حید باری تعالیٰ کو دنیا کے تمام مذاہب باطلہ کے خلاف ثابت کیا گیا ہے اور
مذاہب باطلہ سے میری مراد وہ مذاہب ہیں جو آغاز میں توحید ہی کے سرچشمے سے پھوٹے تھے
مگر بدنصیبی سے رفتہ رفتہ بہتے بہتے دور ہوتے چلے گئے اور بالآخر یہاں تک پہنچے کہ وہ پہچانے نہیں
جاتے۔وہ پاک سر چشمہ جو تو حید کا سر چشمہ تھا، جو ہر مذہب کا سرچشمہ ہے وہ گدلا ہونا شروع ہوا، اس
کی نئی شاخیں بنی شروع ہوئیں یہاں تک کہ توحید باری تعالیٰ پھیلتے اور پھر پھیلتے ہوئے شرک میں
تبدیل ہو گئی۔وہ بت خانے جو مختلف شہروں اور آبادیوں میں بنائے گئے، وہ بت خانے ایک ایک
دل میں بن گئے اور آج انسانیت کی سب سے بڑی بدنصیبی ہے کہ انسان بحیثیت انسان شرک میں
مبتلا ہو چکا ہے۔دنیا کے مسائل کے حل سے متعلق آپ بڑی بڑی طاقتوں کے سربراہوں کی باتیں
سنتے ہیں اور بڑے فخر کے ساتھ عظیم دنیاوی طاقتوں کی طرف سے اعلان کئے جاتے ہیں اس دنیا کے
نئے نقشے کی تعمیر ہم کریں گے، میں خدا کی قسم کھا کے کہتا ہوں یہ جھوٹ ہے۔دنیا اور نئی دنیا کی تعمیر
صرف اور صرف محمد مصطفی ﷺ کی ذات کے ساتھ وابستہ ہو چکی ہے۔اس ذات کے ساتھ وابستہ
ہو چکی ہے جس نے اپنے وجود کومٹا کر تمام تن تو حید باری تعالیٰ میں مدغم کر دیا۔پس تو حید کے سوا اس مرتی ہوئی دنیا کے لئے کوئی امرت نہیں، کوئی پانی نہیں جو اسے نئی زندگی
بخش سکے، کوئی پیغام نہیں جو انسانیت کو ایک ہاتھ پر پھر اکٹھا کر سکے اور یہ عظیم الشان کام ہم عاجز بندوں
کے سپر دفرمایا گیا ہے۔ہمیں بہر حال یہ کرنا ہوگا کیونکہ اگر ہم نے یہ کام نہ کیا تو پھر دنیا میں اور کوئی یہ
کام کرنے والا نہیں۔ایک وہ وقت تھا جب جنگ بدر کے وقت حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ نے

خطابات طاہر جلد دوم
271
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
طاقتور دشمن کے مقابل پر یہ دعا کی تھی کہ اللهم ان اهلـكـت هــذه العصابة فلن تعبد في
الارض ابدا (مسلم کتاب الجہاد والسیر حدیث: ۳۳۰۹) اے خدا! اگر تو نے ان عبادت کرنے والے
بندوں کے گروہ کو آج ہلاک ہونے دیا تو پھر کبھی دنیا میں تیری عبادت نہیں کی جائے گی۔وہ تو حید کی
عبادت، توحید خالص کے علمبردار، خدائے واحد کی عبادت کرنے والوں کا وہ خلاصہ تھا، وہ گر وہ تھا جو
ساری کائنات کی جان تھی اور اس حقیقت میں ایک ذرہ بھی شک نہیں۔اگر بفرض محال جیسا کہ
الله
آنحضرت ﷺ نے اپنی دعا میں ایک امکان کو نہیں پیش فرمایا، ایک فرض محال کو پیش فرماتے ہوئے
خدا کی رحمت کو طلب کیا تھا اگر وہ ہلاک کر دیئے جاتے تو پھر دنیا میں خدائے واحد کی عبادت کبھی نہ کی
جاتی۔مختلف بندوں کو خدا بنانے والے مادر پدر آزاد ہو کر شرک میں ایسے ڈوب جاتے کہ پھر کبھی ان
کو اس شرک کے سمندر سے نکالا نہیں جا سکتا تھا۔یہ ہمارے آقا ومولا حضرت محمد مصطفی ﷺ ہی کا
احسان ہے اس دنیا کو ایک نئی زندگی بخشی اور پھر خدائے واحد کی طرف بلایا اور بڑی شان کے ساتھ
بلایا اور آج یہ کام اے احمد یو! اے احمدی عبادت کرنے والوں کی جماعت ! تمہارے سپرد کر دیا گیا
ہے اگر تم اس سے غافل ہوئے تو اپنی ہلاکت کے تم ذمہ دار ہو گے لیکن اگر تم ہلاک ہوئے تو تو حید اس
دنیا سے مٹا دی جائے گی اور میں جانتا ہوں کہ خدا کبھی ایسا نہیں ہونے دے گا۔وہ خدا جس کو ہر دوسری
چیز سے اپنی تو حید زیادہ پیاری ہے یہ ناممکن ہے کہ اپنے ان بندوں کو اس دنیا میں مٹنے دے جو اس کی
توحید سے چھٹے ہوئے ہوں اس کی توحید اور تفرید ہی کے نتیجے میں آپ کو زندہ رکھا جائے گا، اسی کی
برکت سے آپ کو دنیا پر غلبہ عطا ہو گا۔جب تک آپ تو حید کے بندے ہیں جب تک آپ خدائے
واحد کی وحدت کے ترانے گانے والے ہیں دنیا کی کوئی طاقت آپ کو گزند نہیں پہنچا سکتی۔پس اس
دامن کو مضبوطی سے پکڑلیں یہ وہ دامن ہے جس میں آپ کی نجات ہے اور ہمیشہ کے لئے آپ ہی کی
نہیں بلکہ دنیا کی نجات اس دامن سے وابستہ ہو چکی ہے۔توحید ہے کیا؟ جب تک آپ اس کو سمجھیں گے نہیں جب تک آپ توحید کی حقیقت سے آشنا
نہیں ہوں گے، کیسے آپ خود تو حید پر قائم ہوں گے اور کس طرح آپ بنی نوع انسان کو تو حید کی طرف بلائیں
گے۔اس غرض سے کہ آپ کو توحید کے باریک نکات سمجھاؤں، اس سے پہلے بھی میں نے بعض
خطبات دیئے اور آج اس اہم جلسہ کی تقریر کے لئے میں نے کچھ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ

خطابات طاہر جلد دوم
272
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
والسلام کی تحریروں میں سے اقتباسات لئے ہیں جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی تعلیم کا عرفان
رکھنے والے کلمات ہیں۔وہ ایسے کلمات ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے دل سے
نہیں پھوٹے بلکہ پہلے اس بادی کامل سے آپ نے ہدایت پائی اور پھر اسی کی زبان کو سمجھ کر نئے رنگ
میں دنیا کے سامنے اس طرح سمجھا سمجھا کر پیش کیا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا کلام رہتی دنیا تک ایک
انسان سے دوسرے انسان تک مختلف پیمانوں میں پہنچتا رہے۔کہتے ہیں کہ پرانی شراب نئی بوتلوں
میں بٹتی رہے، اگر یہ بات درست ہے کہ پرانی شراب کی کوئی قیمت ہے اگر نئی بوتلوں میں پرانی
شراب کا بانٹنا پرانی شراب کی بہتک نہیں بلکہ اس کی شان کو بڑھانے والی بات ہے۔تو یہ نئی بوتلیں جو
آج مسیح موعود نے آپ کے ہاتھوں میں تھمائی ہیں ان میں وہی شراب کہنہ ہے جو محمد مصطفیٰ کی توحید کی
شراب ہے اس کے سوا اور کوئی شراب نہیں۔جب تک اس شراب سے بھر بھر کے گھونٹ نہیں پئیں گے،
جب تک اس میں مست ہو کر تمام دنیا میں یہ شراب کے پیمانے ہاتھوں میں لے کر نہیں نکلیں گے اور
دنیا کو اس شراب سے مدہوش نہیں کریں گے یہ دنیا واپس خدا کی طرف نہیں آئے گی اور اس دنیا کی
نجات کے اور کوئی سامان ممکن نہیں ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اسلام وہ مصفا اور خالص تو حید لے کر آیا تھا جس کا نمونہ اور نام ونشان
بھی دوسرے ملتوں اور مذہبوں میں پایا نہیں جاتا۔یہاں تک کہ میرا ایمان ہے
کہ اگر چہ پہلی کتابوں میں بھی خدا کی تو حید بیان کی گئی ہے اور کل انبیاء علیہم السلام
کی بعثت کی غرض اور منشاء بھی تو حید ہی کی اشاعت تھی لیکن جس اسلوب اور طرز
پر خاتم الانبیاء ﷺہ توحید لے کر آئے اور جس نہج پر قرآن نے توحید کے
مراتب کو کھول کھول کر بیان کیا ہے کسی اور کتاب میں اُس کا ہر گز پتا نہیں ہے۔پھر جب ایسے صاف چشمے کو انہوں نے مکڈ ر کرنا چاہا ہے تو بتاؤ اسلام کی تو ہین
میں کیا باقی رہا۔اس پر ان کی بدقسمتی یہ ہے کہ جب ان کو وہ اصل اسلام جو
آنحضرت مال لے کر آئے تھے پیش کیا جاتا ہے اور قرآن شریف کے ساتھ
ثابت کر کے دکھایا جاتا ہے کہ تم غلطی پر ہو تو کہہ دیتے ہیں کہ ہمارے باپ دادا
اسی طرح مانتے آئے ہیں۔۔۔“

خطابات طاہر جلد دوم
273
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
جب انہیں کہا جاتا ہے کہ داتا کے مزاروں میں کچھ نہیں ، اس خدا سے مانگو جو تمہارے داتا کا
داتا تھا جو تمام کائنات کا داتا تھا تو وہ تمسخر کرتے ہوئے منہ موڑ کر چلے جاتے ہیں۔وہ یہ سمجھتے ہیں کہ
وزارتیں بھی اسی داتا سے ملتی ہیں اور ولایتیں بھی اسی داتا سے ملتی ہیں اور اولادیں بھی اسی داتا سے ملتی
ہیں۔یہی ان کی مقدرت کی حد ہے اس سے آگے نہیں بڑھتے اور پھر بھی حضرت محمد مصطفی مے کے
چشمہ توحید سے منسوب ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
وو۔۔تم غلطی پر ہو تو کہہ دیتے ہیں کہ ہمارے باپ دادا اسی طرح
مانتے آئے ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ کیا اتنی بات کہہ کر یہ اپنے آپ کو بری کر سکتے
ہیں؟ نہیں بلکہ قرآن شریف کے موافق اور خدا تعالیٰ کی سنت قدیم کے مطابق
اس قول سے بھی ایک حجت ان پر پوری ہوتی ہے جب
کبھی کوئی خدا کا مامور اور
مرسل آیا ہے تو مخالفوں نے اس کی تعلیم کو سن کر یہی کہا ہے مَا سَمِعْنَا
بِهَذَا فِى أَبَا بِنَا الاَوَّلِينَ (مومنون: ۲۵) (ملفوظات جلد۲ صفحه: ۱۸۸تا۱۸۹)
کہ ہم نے تو اپنے پہلے آبا واجداد میں کبھی ایسی باتیں نہیں سنی تھیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
یادر ہے کہ حقیقی تو حید جس کا اقرار خدا ہم سے چاہتا ہے اور جس
کے اقرار سے نجات وابستہ ہے یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کو اپنی ذات میں ہر ایک
شریک سے خواہ بُت ہو، خواہ انسان ہو، خواہ سورج ہو یا چاند ہو یا اپنا نفس یا اپنی
تدبیر اور مکر فریب ہو منزہ سمجھنا۔“
ہر باطل خدا کے انکار سے اسلام کا آغاز ہوتا ہے۔لا الہ الا اللہ ، جب تک لا اللہ کا اثبات
نہ کریں، جب تک لا الہ کے مفہوم اور اس کی معرفت کو خود سمجھ کر اپنی ذات میں جاری نہ کریں اس
وقت تک الا اللہ کا اقرار بالکل بے معنی ہے کیونکہ خدا کا رنگ دوسروں کے ساتھ مل کر نہیں چڑھا کرتا۔یہ وہ رنگ نہیں ہے جس کو آپ ہر رنگے ہوئے کپڑے پر ڈال دیں تو کچھ نہ کچھ اپنا رنگ اس پر
دکھائے گا۔یہی توحید کا مفہوم ہے کہ یہ رنگ تنہائی چاہتا ہے، یہ اکیلا ہے۔یہ رنگ کسی شریک کو

خطابات طاہر جلد دوم
274
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
برداشت نہیں کرتا، یہ وہ رنگ ہے جب تک کپڑا صاف اور پاک اور ہر داغ سے منزہ نہ ہو جائے
اس پر نہیں چڑھتا۔اس لئے خدا کی توحید کے علمبرداروں
کو ہمیشہ یہ پیش نظر رکھنا چاہئے کہ اپنے نفس
کو دلی خیالات سے پاک اور صاف کرتے رہیں، اپنا جائزہ لیتے رہیں کہ ہمارے ہاں اور کون کون
سے بت ہیں جو بھی توڑنے والے باقی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان ظاہری
بتوں کا ذکر بھی فرمایا اور باطنی بتوں
کا ذکر بھی فرمایا۔فرماتے ہیں۔خواہ انسان ہو، خواہ سورج ہو یا چاند ہو یا اپنا نفس۔۔۔“
اور یہ اپنا نفس انسان کی عبادت میں سب سے بڑا معبود بن کر اس کے لئے ظاہر ہوتا ہے
اور قرآن کریم فرماتا ہے کہ کیسے بد نصیب ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنی نفسانی تمناؤں کو اپنا معبود بنا
رکھا ہے اور آج سب سے بڑا خدا تعالیٰ کی توحید پر ڈاکہ ڈالنے والا بت ، ویسے تو خدا کی توحید پر کوئی
ڈاکہ نہیں ڈال سکتا مگر ان معنوں میں ڈاکہ ڈالنے والا کہ خدا کے بندوں کو ہتھیا کر لے جانے والا ، خدا
کے بندوں کو خدا سے اپنانے والا بت اگر کوئی ہے تو وہ انسانی نفس کا بت ہے اس سے بڑا مکر وفریب
والا اور کوئی بت نہیں۔پھر فرماتے ہیں۔۔۔۔یا اپنی تدبیر اور مکر وفریب ہو( یہ اسی بت کی پیداوار ہیں جو
انسانی نفس کا بت ہے ان سب سے ) منزہ سمجھنا، ان سب سے پاک سمجھنا )
اور اُس کے مقابل پر کوئی قادر تجویز نہ کرنا ، کوئی رازق نہ ماننا۔۔۔“
کسی مشکل میں مبتلا ہوں ، کوئی کام در پیش ہو، کوئی مرحلہ زندگی کا سامنے کٹھن آئے ہر بات
میں اگر انسان خالصہ خدا کے حضور گہرے اقرار اور صدق وصفا کے ساتھ یہ کہہ سکے کہ اے خدا! تو میرا
قادر خدا ہے اور یہ باقی سب وسیلے اگر میں اختیار کرتا ہوں تو تیری ہدایت اور تیرے ارشاد پر ان کو اخذ
کرتا ہوں، ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں یہ میرے خدا نہیں ہیں۔یہ وہ واضح سوچ ہے
جس کے بغیر انسان کی ذات میں تو حید ثبات نہیں پکڑ سکتی اور زندگی کے ہر فیصلے سے اس سوچ کا گہرا
تعلق ہے۔روزمرہ کی زندگی میں ہم ہمیشہ بارہا آزمائے جاتے ہیں اور بسا اوقات خدا کے موحد
بندے بھی بدنصیبی میں غیر شعوری حالت میں دوسرے بتوں کو بھی سجدے کرتے چلے جاتے ہیں اور
پھر کعبتہ اللہ کی طرف بھی سفر جاری رہتا ہے۔

خطابات طاہر جلد دوم
275
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
جب تک ہم خدا کی طرف پاک وصاف ہو کر خالصہ اللہ ہوکر منہ نہ کر لیں اس وقت تک
ہماری عبادتوں میں رخنے پڑتے چلے جائیں گے۔یہ تو ہم عرض کر سکتے ہیں کہ اے خدا ہم کمزور ہیں،
ہم داغدار ہیں ، ہم گنہ گار ہیں تو ہماری کمزوریوں سے صرف نظر فر مالیکن محض یہ دعا کافی نہیں۔جب
تک خدا سے نور نہ مانگیں، خدا سے ہدایت طلب نہ کریں ، اس سے طاقت حاصل نہ کریں اور اس
سے یہ شعور نہ مانگیں کہ ہم اپنے نفس کے پیچ در پیچ اندرونی حالات سے واقف ہو جائیں اور اپنی
نیتوں کے بل اور فریب سے پوری طرح آگاہ ہو جائیں، یہ وہ مشکل سفر ہے جسے لا الہ کا سفر قرار دیا
جاسکتا ہے۔بے انتہابت ہیں جو انسان کی زندگی میں اُس کے نفس میں چھپے پڑے ہیں۔ان بتوں کو
ایک ایک کو تلاش کر کے اس کا سر پاش پاش کرنا یہ موحد کا کام ہے اور جہاں ایک بت ٹوٹے گا وہاں خدا
کا ایک جلوہ آپ کی ذات میں ظاہر ہو گا۔یہ وہ توحید کا سفر ہے جس کی طرف میں تمام بنی نوع انسان کو
بلا تا ہوں اور جماعت احمدیہ کو تاکید کرتا ہوں کہ تمام بنی نوع انسان کو بلانے سے پہلے اپنے دلوں کو
توحید خالص کے لئے خدا کے حضور پیش کر دیں اور اپنے ہر باطل بت کو پاش پاش کر دیں۔جب
تک وہ خالص نہیں ہوتے بنی نوع انسان کو خالص کرنے کا حق نہیں رکھتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔وو۔۔۔اور اس کے مقابل پر کوئی قادر تجویز نہ کرنا کوئی رازق نہ ماننا۔۔۔“
وہی ہے جو روزی دیتا ہے اسی کے ہاتھ میں تمام دولتیں ہیں، رزق کے تمام سر چشمے اس
کے ہاتھ میں ہیں ، وہ چاہے تو رزق وافر دے وہ چاہے تو رزق چھین لے۔جب وہ رزق چھینتا ہے تو
بڑی بڑی قوموں کی بھی کچھ پیش نہیں جاتی۔آج کل انسان بحیثیت مجموعی جس اقتصادی بحران کا شکار
ہو رہا ہے وہ لوگ جو اقتصادیات پر نظر رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ بڑی بڑی حکومتوں کے کوئی
منصوبے خدا تعالیٰ کی تقدیر کے سامنے کچھ کام نہیں کر سکتے۔وہ جتنی چاہیں تدبیریں کریں جتنی چاہیں
سربراہی کانفرنسیں منعقد کریں ، جب خدا کی طرف سے یہ حکم آتا ہے کہ دنیا کو رزق کی تنگی دی جائے
اور اس طرح اسے خدائے واحد کی طرف واپس لانے کی کوشش کی جائے تو پھر تمام دنیا کی طاقتیں
بیکار ہو جاتی ہیں، ان کے سارے منصوبے باطل ہو جاتے ہیں، ان کو ہوش نہیں آتی ، ان کو عقل نہیں
رہتی ، ان کی ساری تعلیمات صفر کی طرح ہو جاتی ہیں اور انسان کو اگر خدا چاہے کہ ایک عالمی اقتصادی

خطابات طاہر جلد دوم
276
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
بحران میں مبتلا کیا جائے تو وہ لازماً اس میں مبتلا ہو گا۔وہ بحیثیت مجموعی اس کی طرف دھکیلا جائے گا اور
اس کے نتیجے میں پھر جو خوفناک نتائج نمودار ہوں گے ، خوفناک جنگوں میں جھونکا جائے گا۔یہ سب خدا
کی طرف سے ظلم کے طور پر نہیں بلکہ انسان کے شرک کے ظلم کے نتائج ہیں جو اسے دکھائے جائیں
گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔۔۔کوئی معز اور کوئی مذل خیال نہ کرنا۔۔۔“
خدا کے مقابل پر نہ کوئی عزت دینے والا ہے نہ کوئی ذلت دینے والا ، جو خدا کے ہو جاتے
ہیں وہ دنیا کی عزتوں اور دنیا کی ذلتوں سے بے نیاز ہو جاتے ہیں انہیں کسی اور عزت اور ذلت کی
پرواہ نہیں رہتی۔وو۔۔۔کوئی ناصر اور مددگار قرار نہ دینا۔۔۔“
وہی ہے جو نصرت فرماتا ہے ، وہی ہے جو مصیبت زدہ کی مدد کرتا ہے۔وو۔۔۔اور دوسرے یہ کہ اپنی محبت اسی سے خاص کرنا۔۔۔یہ وہ لا اللہ کا یعنی کلمہ طیبہ کا دوسرا جز ہے الا اللہ محض منفی کوششوں تک نہ ٹھہر جانا اپنے دلوں
سے بھی دوسرے بتوں
کو نکال باہر پھینکنا اس سفر کی پہلی منزل ہے۔اس کے معا بعد دوسری منزل میں
داخل ہونا ضروری ہے اور وہ منزل ہے اللہ تعالیٰ کی خالص محبت دل میں پیدا کرنا اور خدا کی خالص محبت
ان دلوں میں جاگزیں ہو ہی نہیں سکتی ، ان دلوں میں پناہ لے ہی نہیں سکتی جن دلوں میں غیر کی محبت
موجود ہو۔پس یہ ایک منطقی نتیجہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نکالا کہ پہلے باطل خداؤں کو
دل سے نکال باہر پھینکو پھر خدا کی محبت کے طلبگار ہو۔۔۔۔اپنی عبادت اسی سے خاص کرنا، اپنا تدل اسی سے خاص کرنا۔۔۔“
لوگ دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں سے مرعوب ہو جاتے ہیں، تو میں مرعوب ہو جاتی ہیں اور ان
کے سامنے تذلل اختیار کرتی ہیں اور انسان حیرت سے دیکھتارہ جاتا ہے کہ کل تک یہ لوگ کس طرح
سرفرازی کے دعوے کرتے تھے اور آزادی کے دعوے کرتے تھے اور یہ کہا کرتے تھے کہ نہ ہمیں
امریکہ کی پرواہ ہے، نہ ہمیں انگلستان کی پر واہ ہے، نہ ہمیں جاپان کی پرواہ ہے، نہ چین کی پرواہ ہے،
کون ہے جو ہمارے معاملات میں دخل دے لیکن جب حالات بدلیں اور وہ مجبور ہو جائیں ان سے

خطابات طاہر جلد دوم
277
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
کسی مدد کے طالب ہونے پر یا ان کے کسی شر سے بچنے پر تو ایسے تذلل سے ان کے سامنے گر جاتے
ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ یہی انسان جو کل تک بڑے بڑے دعوے کرتا تھا، اب کس طرح
معبودان باطلہ کے سامنے جھک کر ذلیل و خوار ہو چکا ہے اور یہ صرف حکومتوں کی بات نہیں۔حکومتیں
مجموعہ ہیں انسانی سوچ کا ، ہر ملک کے باشندے جو سوچ رکھتے ہیں جوطر زفکر رکھتے ہیں، جو ان کا قبلہ
ہے وہی ان کی حکومتوں کے طرز عمل میں منعکس ہوتا ہے۔پس حکومتوں کے یہ رویے اگر عوام الناس
برداشت کرتے ہیں تو دراصل وہ جانتے ہیں کہ یہی ہماری آخری تمنا ہے۔ہمیں روٹی ملے خواہ ذلت
اور رسوائی کے ساتھ ملے ہمیں طاقت نصیب ہو خواہ غیروں کے سامنے ہاتھ پھیلا کر طاقت نصیب ہو،
ہمیں اس دنیا کی دولتیں ملیں خواہ غیروں کے بھکاری بن کر یہ دولتیں ملیں ، ہمیں پیٹ کی روٹی ملے خواہ
اس کے لئے مشرق کے سامنے بھی ہاتھ پھیلا نا پڑے اور مغرب کے سامنے بھی ہاتھ پھیلا نا پڑے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں یہ سارے جھوٹے خدا ہیں۔ان سے
جب تک تو بہ کر کے خدا ہی کو اپنا رازق نہ بنایا جائے ، اسی کو سب عزتوں کا مالک نہ بنایا جائے ،سب
ذلتوں کا اختیار اسی کے ہاتھ میں نہ سمجھا جائے اس وقت تک انسان تو حید کامل کو اختیار نہیں کر سکتا اور
جب یہ ہو جائے تو پھر خدا کی محبت دل میں اس طرح موجزن ہوتی ہے جیسے سمندر کی لہریں طوفانوں
کے وقت موجزن ہوا کرتی ہیں۔کوئی غیر وہاں نہیں رہتا خدا کی بادشاہی ہے جو اس دل پر قائم ہوتی
ہے اور اس کی موج کی ہر حرکت اس کی طرف ہوتی ہے پھر فرماتے ہیں۔دو۔۔۔اپنا تذلل اسی سے خاص کرنا ، ( اسی کے سامنے جھکنا اور غیر
کے سامنے نہ جھکنا ) اپنی امیدیں اسی سے خاص کرنا ، اپنا خوف اسی سے خاص
کرنا۔پس کوئی تو حید بغیر ان تین قسم کی تخصیص کے کامل نہیں ہوسکتی۔۔۔“
وہ تین کون سی قسمیں ہیں جو ابھی بیان ہو گئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید
وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔وو۔۔۔اول ذات کے لحاظ سے توحید یعنی یہ کہ اس کے وجود کے
مقابل پر تمام موجودات کو معدوم کی طرح سمجھنا اور تمام کو هالكة الذات اور
باطلة الحقیقت خیال کرنا۔“

خطابات طاہر جلد دوم
278
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا کے سوا جتنی موجودات ہیں ان کو فی ذاتہ کچھ نہ سمجھنا یہ کامل
یقین رکھنا کہ خدا کی ذات سے قائم ہیں۔اپنی ذات میں ان کے اندر قیام کی کوئی استطاعت، کوئی
طاقت نہیں اگر خدا نہ چاہے تو آن واحد میں بلکہ آن واحد کے تصور سے بھی پہلے یہ کالعدم ہوسکتی ہیں،
ساری کائنات کالعدم ہوسکتی ہے۔اس یقین کو دل میں جاگزیں کرنے کا نام تو حید خالص ہے اور تمام کو
هالكة الذات اور باطلة الحقیقت خیال
کرنا یہ اسی مضمون کی تشریح ہے۔وو
دوم صفات کے لحاظ سے توحید یعنی یہ کہ ربوبیت اور الوہیت کی
صفات بجز ذات باری کسی میں قرار نہ دینا۔“
حقیقت یہ ہے کہ ربوبیت اور الوہیت ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح ملی ہوئی ہیں کہ جو
انسان غیر اللہ کو اپنا رب بناتا ہے لازماً اس کی عبادت کرتا ہے اور جو غیر کی عبادت کرتا ہے اسی کو اپنا
رب
سمجھتا ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ دونوں بنیادی صفات اکٹھی اس لئے
بیان
فرمائیں تا کہ ہم اپنی دنیا کے معاملات میں ہمیشہ نگران اور متنبہ رہیں کہ جب تک ربوبیت کو خدا
سے خالص نہیں کیا جاتا ہماری عبادت اس اللہ واحد کے لئے خاص نہیں ہو سکتی۔پھر فرمایا۔۔۔۔ربوبیت اور الوہیت کی صفات بجز ذات باری تعالیٰ کسی میں
قرار نہ دینا اور جو بظاہر رب الانواع یا فیض رساں نظر آتے ہیں یہ اسی کے ہاتھ
کا ایک نظام یقین کرنا۔۔۔“
کہ دنیا میں جو وسیلے ہیں ربوبیت کے اور ملوکیت کے اور دیگر اقتدار کے، یہ یقین کر لینا کہ
خدا کی مرضی اور منشا کے بغیر یہ کوئی بھی حقیقت نہیں رکھتے اور اسی کے بنائے ہوئے وسیلے ہیں۔۔۔۔تیسرے اپنی محبت اور صدق اور صفا کے لحاظ سے توحید یعنی محبت
وو
وغیرہ شعار عبودیت میں دوسرے کو خدا تعالیٰ کا شریک نہ گردانا اور اسی میں کھوئے
جانا۔۔(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ: ۳۵۰،۳۴۹)
سیہ وہ صفات حسنہ ہیں ایک موحد کی جن پر ساری دنیا کی حیات کا دارو مدار ہے، تمام دنیا کی
بقا کا دار ومدار ہے اور ہر احمدی کو اس حقیقت کا عرفان حاصل کرنا ہوگا اور اس حقیقت کو اپنی زندگی میں
جاری کرنا ہو گا۔ورنہ تمام دعاوی جو بنی نوع انسان کی بہبود کے ہم کرتے ہیں وہ سارے بے معنی اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی