فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 24

خطابات طاہر جلد دوم
بے حقیقت ہو جائیں گے۔۔279
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
آنحضور یہ تو حید کے ایسے عاشق تھے کہ دنیا میں کبھی کوئی ایسا عاشق پیدا نہیں ہوا۔آپ
کی اس محبت کو دیکھ کر آپ کے مخالفین اور آپ کے معاندین نے آپ کو مجنون کہا اور اس مجنون ہونے
کی تشریح ان الفاظ میں کی کہ عشق محمد ربه (غزالی:۱۵۱) کہ یہ عشق کا جنونی ہے، یہ اپنے رب پر
عاشق ہو گیا ہے۔وہ جو آپ کی جان کے دشمن تھے جو آپ کے پیغام کو مٹانے کے درپے تھے ، آپ
کے ماننے والوں کو ایک آنکھ دیکھنا برداشت نہیں کر سکتے تھے ان کی طرف سے کتنا بڑا اعتراف حقیقت
ہے۔ان میں سے ہر ایک کا دل گواہی دیتا تھا کہ اگر یہ مجنون ہے تو جنون عشق کا مارا ہوا ہے اور اسے
اپنے رب سے عشق ہو چکا ہے۔یہی وہ محبت خالص ہے جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام آپ کو بلاتے ہیں اور اسی کا تذکرہ ہے جو پہلے پیش کردہ عبارت میں گزرا ہے۔صحابہ بیان کرتے ہیں ایک موقع پر حضرت اقدس محمد مصطفی علی سٹیج پر کھڑے ہوئے اور
اللہ کی توحید اور تفرید کا ذکر شروع کیا، اس کے جلال اور جمال کے گیت گائے اور ایسا اس میں کھوئے
گئے کہ جوش اور طاقت کے ساتھ سارا منبر لرزہ براندام ہو گیا اور ہم یہ خوف کرنے لگے کہ اس جوش اور
قوت سے یہ منبر ٹوٹ کر پارہ پارہ ہو جائے گا اور آنحضور ﷺ کو گر کر تکلیف نہ پہنچے۔پس اس خیال
سے ہم دل میں بس بس کہتے تھے کہ یا رسول اللہ آپ نے پیغام کا حق ادا کر دیا، آپ نے خدا کی
تو حید اور تفرید کے گیت خوب الا پے اور بڑی شان کے ساتھ اس کا ذکر کیا لیکن یا رسول اللہ کہیں آپ
کو چوٹ نہ لگ جائے کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ایسی کیفیت تھی جو بیان کرنے والے نے اس سے بہتر
الفاظ نہ پائے بیان کرنے کے کہ ہمیں ڈر تھا کہ آپ کے جوش اور آپ کی خدا کے حضور گریہ وزاری اور
بے انتہا ہا تھ سے نکلے ہوئے ولولے کے نتیجے میں ایسی عظیم طاقت پیدا ہوئی تھی کہ وہ مضبوط منبر جس پر
آپ کھڑے تھے ہمیں ڈر تھا کہ وہ پارہ پارہ ہوکر زمین پر جا پڑے گا۔(مسند احمد : ۸۸/۲)
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے اللہ تعالیٰ
کی طرف سے یہ بتایا کہ للہ تعالیٰ فرماتا ہے اے میرے بندو میں نے اپنی ذات پر ظلم حرام کر رکھا ہے
اور میں نے اسے تمہارے درمیان بھی حرام قرار دیا ہے پس تم ایک دوسرے پر ظلم نہ کیا
کرو۔(مسلم کتاب البر والصلہ حدیث :۴۶۷۴)

خطابات طاہر جلد دوم
280
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اتنا رحیم وکریم ہے، اس نے اپنی ذات پر ظلم حرام
کر رکھا ہے تو دنیا میں یہ کیا مصائب ہیں انسان کتنی مصیبتوں کا شکار ہے، کتنے دکھوں میں مبتلا ہے۔ان کا جواب حضوراکرم علیہ
کے اس سادہ سے دو نکتوں کے بیان میں آجاتا ہے۔فرماتا ہے! میں نے
اپنی ذات پر ظلم کو حرام کر رکھا ہے، تم پر بھی حرام قرار دیا ہے۔اگر ظلم ہوگا تو تم ظلم کرو گے، میری رحمت
کے سائے میں آنا چاہتے ہو تو ظلم سے باز آؤ۔پس دنیا میں جتنے مظالم ہیں انسان ان کا خالق ہے۔انسان کے ہاتھ جب تک ظلم سے نہیں رو کے جاتے اس وقت تک بنی نوع انسان کو کہیں امن نصیب
نہیں ہوسکتا۔کوئی ظلم نہیں ہے جو خدا کی طرف سے اترتا ہو، یہ سارے وہ ظلم ہیں جو زمین سے پیدا
ہوتے ہیں اور انسان ایک دوسرے کو ان ظلموں کے ذریعے ہلاک کرتا ہے۔پس جن خطرات کی میں نے نشاندہی کی ہے جن کی طرف دنیا بڑی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی
ہے وہ انسان ہی کے مظالم ہیں۔ان کا ایک ہی حل ہے کہ خدائے واحد و یگانہ کی طرف بنی نوع انسان
کو واپس بلایا جائے، وہیں امن ہے اور وہیں ہمیشہ کی نجات ہے۔جب تک ہم خدا کی طرف واپس
نہیں لوٹتے ، اس کی توحید کو دنیا میں دوبارہ قائم نہیں کرتے ہماری بقا کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ فرماتے ہیں کہ خدا نے مجھے فرمایا، یہ حدیث قدسی ہے۔اللہ تعالیٰ نے
قرآن کے علاوہ بھی آپ سے کلام فرمایا اور اس تمام کلام کو حدیث قدسی کہا جاتا ہے یعنی وہ مقدس کلام
جو خدا تعالیٰ نے آپ کے دل پر نازل
فرمایا۔فرماتے ہیں خدا کہتا ہے:
”اے میرے بندو تم سب گم گشتہ راہ ہو سوائے ان لوگوں کے جن کو
میں صحیح راستے کی ہدایت دوں۔“
یہ مضمون جوں جوں آگے بڑھے گا اور جوں جوں آپ اس پر غور کریں گے آپ پر یہ راز
کھلتا چلا جائے گا کہ یہ تو حید ہی کا مضمون ہے اور توحید کا مضمون اس شان اور اس رفعت کے ساتھ اس
سے پہلے کہیں اور بیان نہیں ہوا۔سوائے اس کے کہ کلام پاک میں بیان ہوا ہو اور اسی کلام پاک کی یہ
تشریحات ہیں جو خدا تعالیٰ نے مختلف رنگ میں حضور اکرم ﷺ کے قلب مطہر پر نازل فرمائیں۔فرماتے ہیں اللہ کہتا ہے۔”اے میرے بندو! تم سب
گم گشتہ راہ ہو سوائے ان لوگوں کے جن کو

خطابات طاہر جلد دوم
281
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
میں صحیح راستے کی ہدایت دوں۔پس مجھ سے ہدایت طلب کرو اور کوئی نہیں ہے
جو ہدایت دینے والا ہو میں تمہیں ہدایت دوں گا۔اے میرے بندو! تم سب
بھو کے ہو سوائے اس کے جس کو میں کھانا کھلاؤں۔۔۔“
عجیب شان کا کلام ہے بظاہر وہ بڑی بڑی طاقتیں اور وہ دنیا کی عظیم قو میں ہیں جن کے ہاں
رزق کی ریل پیل ہے اور اتنی فراوانی ہے کہ جتنا رزق ان کے ہاں روز ضائع ہوتا ہے اس پر قو میں
سالوں گزارہ کر سکتی ہیں لیکن خدا کے کلام کی شان دیکھیں فرماتا ہے تم سب بھو کے ہو سوائے اس کے
جس کو میں کھانا کھلاؤں۔پس خدا ہی ہے جو انہیں کھانا کھلاتا ہے اور جب وہ اس کھانے کی ناقدری
کرتے ہیں تو جوسزا ان کو ملتی ہے وہ خود اس سزا کے خالق ہیں اور وہ جو بھو کے ہیں ان کی بھوک کے بھی
وہی ذمہ دار ہیں کیونکہ خدا نے ربوبیت کا جو نظام جاری فرمایا ہے وہ تمام بنی نوع انسان کے لئے
مشترک ہے۔وہ نہ کسی گورے کے لئے ہے نہ کسی کالے کے لئے ہے، نہ سفید کے لئے نہ سرخ کے لئے
وہ خدا کے سب بندوں کے لئے ہے۔پس رزق کے سرچشموں پر جو قبضہ کر لیتے ہیں وہ اپنے حق سے
زائد پر قبضہ کرتے ہیں۔خدا نے تمام بنی نوع انسان کے کھانے کے جو سامان کئے ہیں ان پر چند لوگ
قابض ہو کر بیٹھ جاتے ہیں اور یہ وہ ظلم ہے جس سے آگے ان کی ہلاکت کے سامان پیدا ہوتے ہیں۔فرماتا ہے۔پس مجھ سے ہی رزق طلب کرو میں تم کو رزق دوں گا۔۔۔“
پس وہ لوگ جو اپنے آپ کو محروم جانتے ہیں ان کے لئے کتنا بڑا نجات کا گر اس میں بیان
ہو گیا۔جب غریب قومیں اپنے آپ کو رزق سے محروم دیکھتی ہیں تو سوال یہ ہے کہ ان کے دل کا طبعی
فوری ردعمل کیا ہوتا ہے؟ اگر وہ خدائے واحد کے پجاری ہیں اگر وہ خدا ہی کو رازق مانتی ہیں تو خدا پر
ان کا رزق لازم ہے اور خدا نے اپنی ذات پر ان کا رزق فرض فرمالیا ہے لیکن وہ اس امتحان میں ناکام
ہوتے ہیں وہ ان امیر قوموں کی طرف دوڑتے ہیں اور ان کے ہاتھ ان کے سامنے کشکول لے کر پہنچتے
ہیں اور گریہ وزاری سے ان سے رزق طلب کرتے ہیں۔تو وہ جو بظاہر مظلوم دکھائی دیتے ہیں وہ جو
بغیر رزق کے دکھائی دیتے ہیں وہ اس لئے ہیں کہ خدا سے نہیں مانگتے۔جبکہ آنحضرت ﷺ نے خدا کا
صیات
یہ پیغام تمام بنی نوع انسان تک پہنچا دیا کہ جب تم رزق کے بغیر اپنے آپ کو دیکھ تو بندوں کی طرف نہ

خطابات طاہر جلد دوم
282
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
دوڑا کرو، میری طرف دست طلب دراز کرو، میں ہی ہوں جو تمہیں رزق عطا کرے گا۔”اے میرے بندو تم سب ننگے ہو سوائے اس کے جس کو میں
لباس پہناؤں۔“
وہی رزق کا مضمون ہے جو لباس کی صورت میں آپ کے سامنے پیش فرمایا گیا۔”اے میرے بندو تم سب ننگے ہو سوائے اس کے جس کو میں لباس
پہناؤں پس مجھ سے لباس مانگو میں تمہیں لباس پہناؤں گا۔اے میرے بندو ! تم
دن رات غلطیاں کرو تو بھی تمہارے گناہ بخش سکتا ہوں پس مجھ سے ہی بخشش
مانگو میں
تمہیں بخش دوں گا۔“
اسی خدا کے سامنے بخشش کے طلبگار ہوں گے تو آپ کے تمام گناہ وہ بخش سکتا ہے۔کتنی
بڑی آزادی کا پیغام ہے حقیقت میں توحید تمام بنی نوع انسان اور ہر غیر اللہ سے آزادی کا نام ہے۔لا اللہ کا دوسرا معنی آزادی ہے۔کوئی شخص تو حید کے بغیر دنیا میں آزاد نہیں ہوسکتا اگر توحید کامل کا غلام
نہیں ہوگا تو لازماً دوسری غلامیوں میں جکڑا جائے گا۔پھر فرماتے ہیں:
”اے میرے بندو! تم مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے کہ نقصان
پہنچانے کا ارادہ کرو اور نہ ہی تم مجھے نفع پہنچا سکتے ہو کہ نفع پہنچانے کی کوشش کرو۔اے میرے بندو! اگر تمہارے سب اگلے اور پچھلے جن وانس سب کے سب
اول درجہ کے متقی اور پر ہیز گار بن جائیں اور اس شخص کی طرح بن جائیں جو تم
میں سے سب سے زیادہ تقویٰ رکھتا ہے۔“
جانتے ہیں کیا پیغام ہے؟ وہ خدا کا بندہ جو یہ پیغام ہمیں پہنچارہا تھا وہ وہی تھا جو تمام بنی نوع
انسان میں سب سے زیادہ خدا کا تقویٰ رکھتا تھا۔خدا فرماتا ہے اگر تم سارے اس محمد کی طرح ہو جاؤ
جو تقویٰ میں تم سب سے بالا ہے تب بھی فرماتا ہے۔وو
سب سے زیادہ تقویٰ رکھتا ہے تو تمہارا ایسا ہو جانا میری بادشاہت
میں ایک ذرہ بھر اضافہ نہیں کر سکتا۔“
خدا کی بادشاہت کسی متقی کی محتاج نہیں ہے، ہر بادشاہت خدا کی محتاج ہے اور ہر متقی خدا کا

خطابات طاہر جلد دوم
283
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
محتاج ہے۔یہ وہ تو حید خالص ہے جس کا پیغام حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ نے خدا سے پا کر اس
صلى الله
شان کے ساتھ ہمیں پہنچایا۔پھر حضور اکرم ﷺ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو خبر دی۔”اے میرے بندو! اگر تمہارے سب اگلے اور پچھلے جن وانس تم میں
سے جو سب سے زیادہ بدکار ہے اس کے قلب بدنہاد کی طرح ہو جائیں۔“
ایک طرف تقویٰ کا مضمون بیان فرماتے ہوئے حضرت اقدس محمد رسول اللہ اللہ کو پیش فرمایا
پھر بغیر نام لئے یہ بتایا کہ بنی نوع انسان میں جو سب سے زیادہ بدنہاد اور بدکردار ہے جس کا قلب سیاہ ایسا
ہے کہ اس سے زیادہ سیاہی کا تصور نہیں کیا جاسکتا اگر تم سارے اس کی طرح ہو جاؤ فرماتا ہے۔تو بھی میری بادشاہت میں
کسی چیز کی کمی نہیں کر سکتے۔“ ( یہ ہے تو حید خالص )
”اے میرے بندو ! اگر تمہارے سب اگلے اور پچھلے جن وانس ایک
میدان میں اکٹھے ہو جائیں اور مجھ سے حاجات مانگیں اور میں ہر ایک انسان کی
حاجات پوری کردوں تو بھی میرے خزانوں میں اتنی بھی کمی نہیں آئے گی جتنی
سمندر میں سوئی ڈال کر اس کو باہر نکالا جائے تو سمندر کے پانی میں اس پانی کی وجہ
سے کمی آسکتی ہے جو سوئی کی نوک سے لگارہ جائے۔اے میرے بندو یہ تمہارے
اعمال ہیں جن کا میں نے حساب کیا ہے میں تم کو ان کا پورا پورا بدلہ دوں گا۔پس
جس شخص کا اچھا نتیجہ نکلے وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے اور جو شخص اس کے علاوہ کوئی
اور چیز پائے یعنی ناکامی کا منہ دیکھے تو اپنی ہی ذات کو ملامت کرے کہ اس کی اپنی
ہی بد عملی کا نتیجہ ہے۔(مسلم کتاب البر والصلة باب تحریم انظام حدیث: ۴۶۷۴)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اے غافلو اور دلوں کے اندھو! قرآن جیسے ضلالت کے طوفان کے وقت
میں آیا ہے کوئی نبی ایسے وقت میں نہیں آیا۔اس نے دنیا کو اندھا پایا اور روشنی بخشی اور گمراہ
پایا اور ہدایت دی اور مردہ پایا اور جان عطا فرمائی۔سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا
جواب روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۵۶)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:

خطابات طاہر جلد دوم
284
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
ضرور ہے کہ جھگڑے ہوں اور اختلاف ہو مگر آخر سچائی کی فتح ہے۔“
خدا کے موحد بندوں کے رستے آسان نہیں ہوا کرتے۔ان کی راہ میں کانٹے بوئے جاتے ہیں
اور دنیا اپنی تمام طاقتوں کو بروئے کار لا کر ان کی راہ روکنے کی کوشش کرتی ہے اور منزل پر پہنچنے سے پہلے ان کو
دنیا سے نیست و نابود کرنے کی پوری کوشش کرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
میں تمہیں اس سفر کے خطرات سے بھی آگاہ کرتا ہوں اور اس کے پاک انجام سے بھی ، فرمایا:
ضرور ہے کہ جھگڑے ہوں اور اختلاف ہومگر آخر سچائی کی فتح ہے کیونکہ
یہ امر انسان سے نہیں ہے اور نہ کسی آدم زاد کے ہاتھوں سے بلکہ اس خدا کی طرف سے
ہے جو موسموں کو بدلا تا اور وقتوں کو پھیرتا اور دن سے رات اور رات سے دن نکالتا
ہے۔وہ تاریکی بھی پیدا کرتا ہے مگر چاہتا روشنی کو ہے، وہ شرک کو بھی پھیلنے دیتا ہے مگر
پیار اس کا توحید سے ہی ہے اور نہیں چاہتا کہ اس کا جلال دوسرے کو دیا جائے جب
سے کہ انسان پیدا ہوا ہے اس وقت تک کہ نابود ہو جائے خدا کا قانون قدرت یہی ہے
کہ وہ توحید کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔( مسیح ہندوستان میں روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ:۶۵)
پس آپ کی کامیابی کا راز توحید میں ہے آپ کی فلاح و بہبود کی جان توحید میں ہے۔آپ
نے اگر دنیا پر غالب آتا ہے تو محض توحید کی برکت سے غالب آنا ہے اور تو حید کو غالب کرنے کی خاطر
غالب آنا ہے نہ کہ خود غالب ہونے کی خاطر۔جہاں آپ کے اپنے غلبے کا فتنہ آپ کے دل کو مجروح
کر دے، جہاں اس ابتلا میں پڑ کر آپ اپنی جان کھو دیں و ہیں تو حید کا سفر ختم ہو جائے گا اور انانیت کا
سفر شروع ہو جائے گا اور پھر آپ کی فلاح و بہبود اور آپ کی بقا کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔پس
یا درکھیں کہ اللہ تعالیٰ تو حید کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ خدا آپ کی حمایت کرے
اور آپ کو فتح مند کرے اور آپ
کو تمام دنیا میں تو حید خالص کا پیغام پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے تو اسی
سے توفیق مانگیں اور تو حید پر قائم ہوجائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک الہام کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے یہ تاکید فرمائی
خُذُوا التَّوْحِيدَ التَّوْحِيدَ يَا أَبْنَاءَ الفَارِسِ ( تذکرہ صفحہ: ۱۹۷)
اے فارس کے بیٹو! تو حید کو پکڑو تو حید کو پکڑو اور مضبوطی سے تو حید کے دامن سے وابستہ ہو جاؤ

خطابات طاہر جلد دوم
285
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
اس کے سوا کوئی نجات کی راہ نہیں ہے۔فارس کے بیٹوں میں اول درجے پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام تھے اور پھر وہ سارے احمدی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روحانی اولاد
ہیں۔پھر فرمایا وبشر الذين امنوا ان لهم قدم صدق عند ربهم ( تذکرہ: ۱۹۷)
وہ جو تجھ پر ایمان لائیں گے اور توحید خالص سے وابستہ ہو جائیں گے ان کو یہ خوشخبری دو کہ
خدا کے نزدیک ان کا قدم سچائی پر ہے اور جس کا قدم خدا کے نزدیک سچائی پر ہو کوئی دنیا کی طاقت
اسے متزلزل نہیں کر سکتی۔پس آپ کے قیام اور آپ کے ثبات کا ایک ہی راز ہے کہ آپ تو حید پر قائم
ہو جائیں اور خدا کے نزدیک آپ کا قدم صدق پر ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔غرض یہ دو خبیث مرضیں ہیں جن سے بچنے کے لئے کچے مذہب
کی پیروی کی ضرورت ہے یعنی اول یہ مرض کہ خدا کو واحد لا شریک اور
متصف بتمام صفات کا ملہ اور قدرت تامہ قبول نہ کر کے اس کے حقوق واجبہ
سے منہ پھیرنا۔“ ( نصرة الحق روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۳۰)
دوہی مرضیں ہیں جو دنیا کو ہلاک کر رہی ہیں۔ایک یہ کہ تمام صفات حسنہ کو خدا کی طرف
منسوب نہ کرنا اور اس سے کسی اور طرف منہ پھیر لینا اور ایک نمک حرام انسان کی طرح اس کے ان
فیوض سے انکار کرنا جو جان اور بدن کے ذرے ذرے کے شامل حال ہیں۔کتنا بڑا مضمون اور وسیع
مضمون ہے انسان کے لئے غور اور فکر کا۔آپ کے ذرے ذرے میں، آپ کے بدن کے ذرے
ذرے میں خدا تعالیٰ کے احسانات شامل ہیں۔کسی ایک ذرہ بدن پر بھی آپ غور کریں اور اس میں
ڈوب
کر دیکھیں تو ان احسانات کا شمار ممکن نہیں۔ہے۔بہت ہی وسیع مضمون ہے اور دنیا کے تمام سائنسدانوں نے اب تک جتنی دریافت کی ہے،
جو کچھ حاصل کیا ہے وہ تمام تر بھی اگر بیان ہو جائے تب بھی خدا تعالیٰ کے ان احسانات کا احاطہ نہیں
کرسکتا جو ہر ذرہ تخلیق میں مضمر ہیں۔ایک لامتناہی کہانی ہے، ہمیں ارب برس گزر چکے ہیں کہ جبکہ
Big Bang کے ذریعے دنیا یعنی کائنات کا یہ دور وجود میں آیا جس میں ہم ہیں اور اس تمام نہیں ارب
سالوں کے عرصے میں جس کا تصور بھی ایک عام انسان نہیں کر سکتا کہ کتنا لمبا عرصہ ہے ایک لامتناہی

خطابات طاہر جلد دوم
286
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
عرصہ دکھائی دیتا ہے، ازل کا عرصہ دکھائی دیتا ہے۔اس کے ہر ہر لمحے کے ہر ہر ذرے میں ، ہر ہر حصے
میں خدا تعالیٰ کے احسانات جلوہ گر ہوئے ہیں اور اس نے کائنات کونئی شکل دی ہے اور ترقیات کی
منازل کی طرف آگے بڑھایا ہے۔وہ تمام احسانات جو اس میں ارب سالوں کے عرصے پر پھیلے
پڑے ہیں انسان کی ذات میں مجتمع کئے گئے ہیں اور ساری کائنات کو انسان کے لئے مسخر کیا گیا ہے۔پس جب یہ کہا جاتا ہے کہ تمہاری ذات کے تمہارے وجود کے ایک ایک ذرے میں جو خدا کے
احسانات ہیں ان
کا شمار ممکن نہیں تو اس میں ایک ادنی بھی مبالغہ نہیں ہے۔پھر فرماتے ہیں۔وو
دوسرے یہ کہ بنی نوع کے حقوق کی بجا آوری میں کوتاہی کرنا۔“
توحید کامل کا یہ دوسرا پہلو ہے جس کو نظر انداز کر کے بڑی بڑی قوموں نے اپنی ہلاکت کے
سامان کئے اور غریب قو میں بھی اس کو نظر انداز کر کے اپنے مستقبل کو تاریک تر کرتی چلی جارہی ہیں وہ
ہے خدا کی مخلوق سے خدا کی خاطر محبت کرنا۔تو حید کے مضمون کو سمجھتے ہوئے تمام بنی نوع انسان کو خدا
کے تعلق میں ایک قسم کی برابری کا درجہ دینا اور ہر دنیاوی تفریق کو اپنی نظر سے مٹادینا اور خدا کی خاطر
خدا کے ہر بندے سے پیار کرنا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس مضمون کی تشریح کرتے
ہوئے مزید فرماتے ہیں۔اور ہر ایک شخص جو اپنے مذہب اور قوم سے الگ ہو یا اس کا مخالف
ہو اس کی ایذاء کے لئے ایک زہریلے سانپ کی طرح بن جانا اور تمام انسانی
حقوق کو یکدفعہ تلف کر دینا ایسے انسان در حقیقت مردہ ہیں اور زندہ خدا سے
بے خبر۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۳۰)
میں نے جب ہندوستان کا دورہ کیا مختصر، قادیان جلسہ کی خاطر گیا تھا لیکن وہاں میری
بڑی بڑی ملاقاتیں مختلف دانشوروں سے بھی ہوئیں ، عوام الناس کی سطح پر ہوئیں ان سب کو میں نے
اجتماعی تقریروں میں بھی اور ملاقاتوں کے دوران بھی اور دیگر ذرائع سے بھی ایک ہی پیغام دیا ہے کہ
توحید کی طرف لوٹ آؤ اور توحید کا یہ تقاضا ہے کہ تم اپنے آپس کے تعلقات کو درست کرو۔ان کے
بڑے بڑے دانشوروں سے جب گفتگو ہوئی تو پہلے وہ یہ سمجھے اپنی غلطی اور نا سمجھی کے نتیجے میں، ویسے تو
بڑے بڑے سمجھدار تھے لیکن بڑے بڑے سمجھدار بھی بعض اندازوں کی غلطیاں کر جاتے ہیں کیونکہ ان

خطابات طاہر جلد دوم
287
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
کے اخلاق اس طرح نہیں بنائے جاتے جس طرح ایک مخاطب کے اخلاق ہوتے ہیں۔وہ یہ سمجھے کہ
میں اس جماعت کا نمائندہ ہوں جس پر پاکستان میں مظالم ہوئے ہیں اور گویا میں ہندوستان کی پناہ
میں آنے کے لئے وہاں آیا ہوں۔میں نے ان پر خوب کھول دیا کہ میں پاکستان کا نہ نمائندہ ہوں نہ
پاکستانی احمدیوں کی نمائندگی میں یہاں آیا ہوں۔خدا کی قسم میں بنی نوع انسان
کا نمائندہ ہوں، اس
خدا کا نمائندہ ہوں جس نے بنی نوع انسان کو پیدا کیا ہے۔پس مجھ سے ہرگز کوئی ایسی توقع نہ رکھو کہ
کسی کا مارا ہوا کسی اور کی پناہ میں آنے والا ہوں۔میں خدا کی پناہ میں ہوں مجھے اور کسی پناہ کی ضرورت
نہیں، میری جماعت خدا کی جماعت ہے اور خدا کی پناہ میں ہے اسے کسی اور پناہ کی ضرورت نہیں۔تمہیں ہماری ضرورت ہے تم آج ہمارے محتاج بنائے گئے ہو کیونکہ خدا نے ہماری عقلوں کو تقوی سے
جیسے صیقل فرمایا ہے جب تک تم ہماری ہدایت کو قبول نہیں کرتے اور ہماری عقل کے اس نور سے روشنی نہیں
پاتے جو خدا کے نور سے روشن ہوئی ہے تم نجات نہیں پاسکتے تمہارے مسائل کا حل نہیں ہوسکتا۔چنانچہ ان کو میں نے سمجھایا کہ سیاست کی چالاکیوں سے بالا ہو کر انسانی سطح پر پاکستان سے
اپنے تعلقات کو استوار کرنے کی کوشش کرو اور پاکستان کے سر براہوں
کو بھی میں یہی پیغام دیتا ہوں کہ
چھوٹے چھوٹے ادنی سیاسی اغراض و مقاصد میں ملوث ہو کر تم بنی نوع انسان کے اعلیٰ اور اولیٰ مقاصد
کو نظر انداز نہ کرو۔دونوں ممالک کے غریب تمہارے ظلموں میں پیسے جارہے ہیں، تمہاری سیاست
کی چکی میں یہ پارہ پارہ کئے جار ہے ہیں۔ایک ہندو جب دکھ میں مبتلا ہوتا ہے تو خدا کا ایک بندہ مبتلا
ہوتا ہے، ایک سکھ جب دکھ میں مبتلا ہوتا ہے تو خدا کا ایک بندہ مبتلا ہوتا ہے ، ایک مسلمان جب دکھ میں
مبتلا ہوتا ہے تو خدا کا ایک بندہ مبتلا ہوتا ہے۔جب تک تو حید کی برکت سے تم یہ سوچ پیدا نہ کرو جب
تک تمام بنی نوع انسان کے لئے اپنے دل میں وسعتیں پیدا نہ کرو تم تو حید سے وابستہ نہیں ہو سکتے اور
بنی نوع انسان کو ایک ہاتھ پر اکٹھا نہیں کر سکتے اور ان کی بہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کر سکتے۔تمہاری
ہر سوچ ٹیڑھی ہو جائے گی کیونکہ وہ سیاست کے بتوں کی عبادت کرنے والی سوچ ہے اور غیر اللہ کی
عبادت کرنے والی سوچ کبھی بنی نوع انسان
کو نجات نہیں بخش سکتی۔اسی وجہ سے جب اس جلسے سے پہلے مجھ سے سوال کیا گیا کہ ہم جس طرح اور ایمبیسیڈ رز کو
اور سفیروں کو دعوت دیتے ہیں، پاکستان کے سفیر کو بھی دعوت دیتے ہیں کیا ہندوستان کے سفیر کو بھی

خطابات طاہر جلد دوم
288
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
دعوت دینی چاہئے؟ میں نے کہا ضرور دی جائے وہ بھی خدا کا بندہ ہے ، وہ ملک بھی وہ ملک ہے جس
میں خدا کے بندے بستے ہیں۔ہم خدا سے تعلق رکھنے والے ہیں تمام دنیا ہمارا وطن ہے اور مذہبی اقدار
میں نیکیوں سے تعاون کرنے والے ہیں اور اس تعاون کی خاطر ہمیں پیدا کیا گیا ہے۔ہمیں یہ پیغام
ہے کہ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى (المائدۃ:۳) یہ پیغام نہیں ہے کہ فلاں ملک سے تعاون
کرو اور فلاں ملک سے نہ کرو، فلاں رنگ سے تعاون کرو اور فلاں رنگ سے نہ کرو بلکہ تقویٰ سے
تعاون کرو۔ہر اور تقوی کی بات جہاں بھی تم پاؤ تم اس کے مددگار بن جاؤ اور ہر اور تقوی کی
طرف بلا ؤ اس لئے میں نے کہا مجھے اس کی قطعا کوئی پرواہ نہیں ہے کہ ان کو بلانے کے نتیجے میں ، ان کو
اعزاز دینے کے نتیجے میں اگر یہ قبول فرما ئیں پاکستان کا ملاں مجھے کیا کہتا ہے۔میں نے ملاں کے
حضور تو جان نہیں دینی ، میں نے جس خدا کے حضور جان دینی ہے اس کے حضور تو یہ ملاں موجود ہی
نہیں ہوں گے۔جس حشر کے میدان میں میں پیش کیا جاؤں گا۔پس میں نے کہا کہ میں تو خدائے واحد و یگانہ کا پجاری، اسی کی عبادت کرنے والا ہوں۔اسی پر میری نگاہ ہے اور اسی کی نظر کی پر واہ رکھتا ہوں اس لئے نیکی کے جذبے کے ساتھ ، خلوص کے
جذبے کے ساتھ بنی نوع انسان کے آپس کے تعلقات کو بڑھانے کی نیت سے میں جو بھی قدم
اٹھاؤں گا مجھے ایک ذرہ کی بھی پرواہ نہیں ہے کہ وہ قدم اٹھا نا کسی کو پسند ہے یا نا پسند ہے۔جب تک
میرا خدا مجھ سے راضی ہے میں ہر وہ قدم جرات کے ساتھ بے خوف ہوکر اٹھاؤں گا جو اس کی رضا کا
طالب ہو۔لیکن افسوس کہ دنیا آج تک ان حقیقتوں کو نہیں سمجھ سکی جو تمام مذاہب کی بنیادی حقیقت ہے
اور اس بنیادی حقیقت سے پھوٹنے والی حقیقتیں ہیں۔وہ توحید کا سر چشمہ ہے جس سے تمام سچائیاں
پھوٹتی ہیں اور وہ نہیں سمجھ سکے کہ دنیا میں انسانی تعلقات کے جو بد پہلو آج دنیا پر قبضہ جما چکے ہیں وہ
سارے شرک کی مختلف قسمیں ہیں اور خدائے واحد سے دور ہونے کا ایک طبعی نتیجہ ہیں۔پس اس کے نتیجے میں جیسے پہلے انسان اپنے ظلموں کے ہاتھوں پکڑا گیا اور اس کی کچھ پیش
نہیں گئی آئندہ زمانے میں میں انہیں خطرات کو دوبارہ منڈلاتا ہوا دیکھتا ہوں۔اس لئے آج پہلے
سے بہت بڑھ کر میرے دل میں یہ جوش پیدا کیا گیا ہے کہ میں جماعت احمدیہ کو متنبہ کروں کہ ہلاک
ہوتی ہوئی دنیا کو اگر آپ بچانا چاہتے ہیں تو خود توحید پر قائم ہو جائیں اور تمام بنی نوع انسان کو توحید

خطابات طاہر جلد دوم
289
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
کی طرف بلائیں اور اس راہ میں اپنی جان، مال، عزت اپنی اولا دوں اور اپنے سب پیاروں کو قربان
بھی کر دیں تو یہ سودا گھاٹے کا سودا نہیں بلکہ نفع کا سودا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو انسان کے مظالم کے نتیجے میں پیدا ہونے والے
ظلموں کی جو اطلاع دی گئی اس کی ہیبت سے دل لرزتا ہے۔آپ فرماتے ہیں۔”اے یورپ تو بھی امن میں نہیں اور اے ایشیا تو بھی محفوظ نہیں اور
اے جزائر کے رہنے والو! کوئی مصنوعی خدا تمہاری مدد نہیں کرے گا۔میں شہروں کو
گرتے دیکھتا ہوں اور آبادیوں کو ویران پاتا ہوں۔وہ واحد و یگانہ ایک مدت تک
خاموش رہا اور اس کی آنکھوں کے سامنے مکروہ کام کئے گئے اور وہ چپ رہا مگر
اب وہ ہیبت کے ساتھ اپنا چہرہ دکھلائے گا، جس کے کان سننے کے ہوں سنے کہ وہ
وقت دور نہیں۔میں نے کوشش کی کہ خدا کی امان کے نیچے سب کو جمع کروں۔“
آج یہی کوشش ہے جس کو آپ نے اپنی جان، مال، عزت اور ہر طاقت کے ساتھ جاری کرنا
ہے اور تمام دنیا میں پھیلانا ہے اور زمین کے کناروں تک یہ وہ پیغام ہے جسے آپ نے پہنچانا ہے۔وو
66
پر ضرور تھا کہ تقدیر کے نوشتے پورے ہوتے۔“
کتنا درد ہے ان باتوں میں ، تقدیر کے نوشتوں سے یہ مراد نہیں کہ خدا نے ظلم کا فیصلہ کر لیا تھا
بلکہ تقدیر کے نوشتے اس طرح پورے ہونے تھے جیسا کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا کہ خدا
ظالم نہیں ہے تم بھی ظالم نہ بنو۔اگر تم ظالم بن گئے تو تمہارے ظلم کے عواقب سے کوئی طاقت تمہیں
نجات نہیں دے سکے گی۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس ملک کی نوبت بھی قریب آتی جاتی ہے۔نوح کا زمانہ تمہاری آنکھوں کے سامنے آجائے گا اور لوط کی زمین کا واقعہ تم
بچشم خود دیکھ لو گے مگر خدا غضب میں دھیما ہے تو بہ کرو تا تم پر رحم کیا جائے۔جو
خدا کو چھوڑتا ہے وہ ایک کیڑا ہے نہ کہ آدمی اور جو اس سے نہیں ڈرتا وہ مردہ ہے
نہ کہ زندہ۔“ (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه: ۲۶۹)
آخر پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ پیغام آپ تک پہنچا کر میں اس

خطابات طاہر جلد دوم
290
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء
افتتاحی خطاب کو ختم کرتا ہوں۔اس کے بعد افتتاحی اجلاس کے بعد کی دُعا ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔اس کی توحید زمین پر پھیلانے کے لئے اپنی تمام طاقت سے کوشش
کرو اور اس کے بندوں پر رحم کرو اور اُن پر زبان یا ہاتھ یا کسی تدبیر سے ظلم نہ کرو
اور مخلوق کی بھلائی کے لئے کوشش کرتے رہو اور کسی پر تکبر نہ کروگو اپنا ما
تحت ہو
اور کسی کو گالی مت دوگو وہ گالی دیتا ہو۔غریب اور حلیم اور نیک نیت اور مخلوق کے
ہمدرد بن جاؤ تا قبول کئے جاؤ۔“ (کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ۱۱)
سیر وہ راز ہے قبولیت کا اگر آپ ایسے ہو جائیں تو خدا کی قسم آپ آسمان پر بھی قبول کئے جائیں
گے اور زمین پر بھی قبول کئے جائیں گے اور خدا کی خدائی کی تمام طاقتیں آپ کی تائید میں اٹھ کھڑی ہوں
گی اور جسے خدا کی خدائی کی طاقتیں حاصل ہو جائیں دنیا میں کوئی اسے شکست نہیں دے سکتا۔پس آگے بڑھو فتح تمہارے قدم چومنے کا انتظار کر رہی ہے مگر پہلے توحید کے قدم چومو
کیونکہ ہر فتح کار از توحید کے قدم چومنے میں ہی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی تو فیق عطا فرمائے۔آخری دعا سے پہلے میں اپنے ان سب مہجور بھائیوں اور بہنوں اور بچوں کو سلام بھیجتا ہوں جو اس
وقت پاکستان میں ٹیلی ویژن کے ذریعے ہمارے اس جلسے میں شریک ہیں۔ان کو میں یاد دلاتا ہوں کہ ان کا
درد ہمارے دل میں ہے ان کا خیال ہمیں ہمیشہ بے تاب رکھتا ہے، صبح کی دعاؤں میں بھی اور شام کی دعاؤں
میں بھی وہ یاد رہتے ہیں، وہ ہمیں بے حد محبوب ہیں۔خدا نے جس طرح ہجرت کو اس رنگ میں ٹال دیا کہ
گفتار کے ساتھ دیدار کے بھی کچھ سامان مہیا فرمائے۔وہی قادر اور تو انا خدا ہے جو ہمارے دوسرے دیدار
کے سامان بھی فرماسکتا ہے، اسی کے حضور جھکیں۔خدا کرے کہ ہمارے اسیران راہِ مولیٰ کی آزمائش کے دن
بھی ختم ہوں اور خدا کرے کہ ان کی لامتناہی جزا کا دور بھی شروع ہو جائے۔خدا کرے کہ سارے پاکستانی
احمدی امن میں آجائیں کیونکہ یہ بات میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں کہ جب تک پاکستان کے احمدیوں کے
لئے امن نہیں ہے کسی پاکستانی کے لئے کوئی امن نہیں ہے۔پس دعا کریں اگر اپنے ملک سے آپ محبت
رکھتے ہیں تو احمدیوں کے امن کے لئے دعا کریں، اسی میں پاکستان کے امن کی دعا شامل ہوگی۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی