فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 25

خطابات طاہر جلد دوم
291
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء
تقویٰ کو پکڑ لو، تقویٰ کو پکڑ لو، تقویٰ کو پکڑا
اگر تمہیں تقویٰ نصیب ہو جائے تو سب کچھ نصیب ہو جائے۔افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۹ جولائی ۱۹۹۳ء بمقام اسلام آباد ٹلفورڈ برطانیہ )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا۔سورۃ فاتحہ نے جو حد کا مضمون بیان فرمایا ہے یہ ایسا عظیم الشان، بے کنار اور بے پاتال سمندر ہے کہ
جس میں جتنا بھی سفر کیا جائے اور جیسے جیسے بھی غوطہ زنی کی جائے اس کا دوسرا کنارہ دکھائی نہیں دیتا۔یہ مضمون وہ
ہے جس کے لئے کوئی فصاحت و بلاغت کافی نہیں، یہ مضمون وہ ہے جس کے بیان میں انسان کی یہ زندگی ہی
نہیں، نسلاً بعد نسل انسان کی زندگیاں صرف ہو جا ئیں اس مضمون کے ادنی سے حق کو بھی ادا نہیں کر سکتیں، حمد ہی
حمد ہے اس کے سوا کچھ بھی نہیں۔ہمارے آقا ملا محمد یہ بھی تو حمدہی کی پیداوار ہیں، ہمارے امام جواس زمانے
کے امام بنائے گئے یعنی حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام وہ بھی حمد ہی کی غلامی کے نتیجے میں اس مرتبے اور
مقام کو پہنچے۔پس حمد کے ترانے گاؤ کیونکہ اُس کے فضل حمد کی صورت میں نازل ہوتے ہیں حمد کے نتیجے میں
نازل ہوتے ہیں۔اس کے فضل نازل ہوتے ہیں تو حمد کا جوش اور زیادہ ابھرتا ہے اور انسان کے دل میں موجیں
مارنے لگتا ہے اور جوں جوں حمد تمدن میں آتی ہے فضلوں کی بارش اور تیز ہوتی چلی جاتی ہے۔یہ وہ مضمون ہے جس
کے متعلق جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے انسان کی قوت بیان عاجز آ جاتی ہے اور اس کا حق ادا نہیں کر سکتی۔آج کا یہ جلسہ بھی خصوصیت کے ساتھ حمد کے ترانے گانے کا جلسہ ہے۔جیسے جیسے یہ جلسہ آگے
بڑھے گا آپ دیکھتے چلے جائیں گے اور سنتے چلے جائیں گے کہ کس کس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے

خطابات طاہر جلد دوم
292
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
فضلوں
کی بارش نازل فرمائی اور سراسریہ حمد ہی کے نتیجے میں ہے اورحد کو اور زیادہ لازم کرتی ہے۔آج کی
حاضری سے میں بات شروع کرتا ہوں، اس سے پہلے میں نے مختلف منتظمین سے رابطے کئے ، اندازہ
لگانے والوں سے پوچھا، سب نے یہی بتایا کہ آج کے دن تھوڑی حاضری کی توقع ہے۔جمعہ یہ بعضوں
کا خیال تھا کہ شاید یہ شامیانہ بھر نہ سکے اور ایک بڑی وجہ یہ بیان کی گئی کہ اس دفعہ انگلستان کی حکومت۔نے پاکستان میں ویزہ دینے میں بہت ہی کنجوسی سے کام لیا ہے اور بہت تھوڑے ویزے دیئے گئے۔جبکہ پہلے سال جب یہ جلسے پر پاکستان کو اجازت دی گئی تھی تو تین ہزار افراد کو جماعتی نظام کے تابع
ویزے دیئے گئے تھے اور اب بمشکل تین سو ویزے دیئے گئے ہیں۔تو خیال تھا اندازہ لگانے والوں کا
کہ زیادہ تر تو حاضری پاکستان سے متوقع تھی وہاں سے بہت تھوڑے لوگ آئیں گے۔اس ضمن میں ایک یہ بات بھی بتادوں کہ حکومت انگلستان نے تین سو ویزے جو دیئے وہ
احسان کیا ہے،شکوے کی جانہیں ہے۔ویزے کم دینے میں بعض ایسے ظالموں کا قصور ہے جو یہ عہد
کر کے آئے کہ ہم جلسے کی خاطر آرہے ہیں اور واپس جائیں گے لیکن انہوں نے دین پر دنیا کو ترجیح
دے دی اور عہد شکنی کر کے وہ یہاں ٹھہر گئے۔یہ الگ بات ہے کہ جماعت نے کوشش کر کے اور لمبا عرصہ
محنت کر کے ان لوگوں کا کھوج لگایا اور ان میں سے بھاری اکثریت کو واپس جانے پر مجبور کر دیا یا ملک
چھوڑنے پر مجبور کر دیا لیکن گنتی کے چند ایسے بھی تھے جنہوں نے بات نہ مانی ، ان کو نظام جماعت
سے خارج کر دیا گیا اور اب ان کا جماعت احمدیہ سے ان کی موت تک کوئی تعلق نہیں ہو گا لیکن یہ
ظالمانہ سودا کرنے کے نتیجے میں جو دنیا کا عارضی فائدہ ان کو پہنچا ہے وہ تو اللہ بہتر جانتا ہے کہ کب تک
کیسے ان کا ساتھ دے گا؟ لیکن جو نقصان جماعت کے وقار اور نام کو انہوں نے پہنچایا
ہے اس کی سزا
لامتناہی معلوم ہوتی ہے۔پس وہ مخلصین ، وہ محبت کرنے والے، وہ فدائی ، وہ عاشق جو جلسے پر آکر اس کی شمولیت
کی سعادت حاصل کرنا چاہتے تھے وہ محروم رہ گئے یہ ان ہی بدنصیبوں کی وجہ سے ہے اس لئے
حکومت انگلستان سے شکوہ بے جا ہے۔اس کے باوجود خدا کے فضل سے جلسے کی رونق میں کوئی کمی
نہیں آئی اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور احسان سے یہ ثابت کر دیا کہ رونقیں دینا میرا کام ہے،
حکومت انگلستان کا کام نہیں۔میں جس کو چاہوں عزت دیتا ہوں، میں جس کو چاہوں رونق بخشتا

خطابات طاہر جلد دوم
293
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء
ہوں۔پس مجھ سے ہی عزتیں مانگو، مجھ سے ہی رونقیں طلب کرو میرے فیض لامتناہی ہیں اور جب
انسان اس ذکر میں داخل ہوتا ہے تو پھر حمد کے سمندر میں غوطہ زن ہو جاتا ہے۔اللہ کے فضل کے ساتھ
سب اندازے والوں کے اندازے غلط نکلے، بار بار میں ان سے کہتا رہا کہ تمہیں نہیں اندازہ تمہارے
اندازے غلط ہوں گے، اللہ کے فضل ہمیشہ ہماری توقع سے بڑھ کر نازل ہوا کرتے ہیں اس دفعہ بھی
دیکھنا یہی ہو گا۔پس آج مجھے امیر صاحب کی طرف سے یہ بتایا گیا بلکہ یہ اقرار کیا گیا یعنی اقرار لاعلمی کہ
ہم سے غلطی ہوگئی، آج پہلے دن اس سے زیادہ حاضری ہے جتنی گزشتہ سال آخری دن تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ سالانہ کی بنیاد ڈالی اور اس کے متعلق بارہا
متعدد مواقع پر صیحتیں فرمائیں ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بار بار اس طرف توجہ دلائی کہ
یہ جلسہ خالصہ اللہ ہے اور حمد اور درود کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے، اپنا زیادہ سے زیادہ وقت اس میں
صرف کرو اور تقویٰ حاصل کرنے کی کوشش کرو کیونکہ ہر نیکی کی جان تقویٰ ہے۔اس جلسے کی غرض بیان
فرماتے ہوئے ایک موقع پر آپ نے فرمایا کہ یہ سب کچھ جو میں کہ رہا ہوں ان سب باتوں کا خلاصہ
یہ ہے کہ تقویٰ کو پکڑ لو، تقوی کو پکڑ لو، تقویٰ کو پکڑ لو کیونکہ اگر تمہیں تقویٰ نصیب ہو جائے تو سب کچھ
نصیب ہو جائے۔پس تمام آنے والے مہمانوں سے میں مخاطب ہوں کہ اپنے تقویٰ کی طرف توجہ دیں اور
تقویٰ کا معیار بلند کرنے کی کوشش کریں۔جب میں کہتا ہوں تقویٰ کا معیار بلند کرنے کی کوشش
کریں تو میری مراد یہ ہے کہ خدا کے حضور اور جھکنے اور گرنے کی کوشش کریں کیونکہ انکسار ہی میں
تقویٰ ہے، سجدوں ہی میں ربّ اعلیٰ سے وصال ہوتا ہے۔جتنا آپ خدا کے حضور گریں اور
عاجزی اختیار کریں اتنا ہی اللہ اپنی رحمت سے آپ کو وہ بلندیاں عطا کرتا ہے جن بلندیوں کی
طرف حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا قدم ہمیشہ جاری وساری رہا، یہاں تک کہ آپ ان بلندیوں
تک پہنچے جن تک انسان کا تصور بھی نہیں پہنچ سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام آپ نے سنا ہے، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام سے زیادہ کسی کو حضور اکرم ﷺ کا عرفان نصیب نہیں ہوا لیکن دیکھیں کس عاجزی اور
انکساری سے یہ تسلیم کرتے ہیں کہ میں سب تعریفیں کر رہا ہوں مگر پھر بھی میں وہاں تک نہیں پہنچ سکا نہ

خطابات طاہر جلد دوم
294
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
پہنچ سکتا ہوں کیونکہ وہ مقام معراج ہے۔تنہا محمد مصطفی ہے اس مقام پر پہنچے اس مقام سے آگے خدا
کی یکتائی کا مقام ہے اور انسان کا ہر آخری مقام وہاں ختم ہو جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ ہم اس جلسے میں حاضر ہوئے ہیں جس جلسے کی
بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تقویٰ اور تقویٰ اور تقویٰ پر قائم کی اور پھر تقویٰ اور تقویٰ اور تقویٰ
کے حصول کے لئے ہمیشہ نصیحت فرماتے رہے۔یہ تقویٰ ہی تو ہے جو معراج میں تبدیل ہوا تھا، تمام
بلندیاں تقویٰ سے وابستہ ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔اس جلسہ کو معمولی انسانی جلسوں کی طرح خیال نہ کریں۔یہ وہ امر
ہے جس کی خالص تائید حق اور اعلائے کلمہ اسلام پر بنیاد ہے۔اس سلسلہ کی
بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے اور اس کے لئے قو میں طیار
کی ہیں جو عنقریب اس میں آملیں گی کیونکہ یہ اس قادر کا فعل ہے جس کے آگے
کوئی بات انہونی نہیں۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه: ۲۸۱ تا ۲۸۲)
پس آج کا جلسہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا
ایک اور منظر پیش کرتا ہے جو پہلے مناظر سے زیادہ بلندی پر قائم فرمایا گیا ہے۔آج کا جلسہ قوموں کے ملنے
کے ایسے نظارے آپ کو دکھائے گا کہ اس سے پہلے آپ کے تصور میں بھی وہ نظارے نہیں آئے تھے۔یہ
قوموں
کا ملاپ اس ذریعے سے مقدر تھا۔کس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ منصہ شہود پر عالم حقیقت
میں ابھر رہا ہے۔اس کے متعلق میں پہلے چند امور آپ کے سامنے رکھوں گا، چند پیشگوئیاں اور ان کا مفہوم
آپ
کو سمجھاؤں گا اور پھر انشاء اللہ اس سلسلے میں اسی مضمون کو مختلف پیرائے میں آگے بڑھاؤں گا۔حضرت اقدس محمد مصطفی یا ہے اور اسلام کے متعلق جتنی پیشگوئیاں گزشتہ صحیفوں میں ملتی
ہیں، ان میں ایک صحیفہ انجیل مکاشفات یوحنا ہے۔جس میں یوحنا عارف نے اللہ تعالیٰ سے علم پا کر
حیرت انگیز صفائی کے ساتھ حضرت اقدس محمد مصطفی عمل اللہ کا ، آپ کے دین کا ، سورہ فاتحہ کا اور آپ
کے مقام اور مرتبہ کا نظارہ کشفا دیکھا اور اسے بڑی صفائی کے ساتھ بیان کیا۔اس ضمن میں حضرت یوحنا فر ماتے ہیں:۔

خطابات طاہر جلد دوم
295
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء
پھر میں نے ایک اور فرشتے کو آسمان کے بیچ میں اڑتے ہوئے
دیکھا جس کے پاس زمین کے رہنے والوں کی ہر قوم اور قبیلے اور اہل زبان اور
امت کے سنانے کے لئے ابدی خوشخبری تھی۔“
یہ ہمارے آقا و مولا حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا ذکر بڑی شان اور صفائی کے ساتھ،
بڑی وضاحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ایک ہی نبی ہے جس کے پاس دنیا کی ہر قوم ہر قبیلے اور دنیا کے
بسنے والے کے لئے خدائے واحد سے ملانے کی ابدی خوشخبری ہے۔”اس نے بڑی آواز سے کہا (یعنی فرشتے نے ) کہ خدا سے ڈرو اور
اس کی تمجید کرو۔“ ( یوحنا عارف کا مکاشفہ صفحہ: ۳۴۹)
یہ وہی تقویٰ کی بات ہے۔تقویٰ اختیار کرو اور خدا کی حمد اور مجد کے ترانے گا ؤ اور اسی کی
عبادت کرو جس نے آسمان اور زمین اور سمندر اور پانی کے چشمے پیدا کئے ہیں۔قوموں کے اس
عالمی اجتماع کی طرف امت محمدیہ کا قدم آگے بڑھانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے مواصلاتی سیاروں
کے ذریعے ایک عالمی اجتماع کی صورت پیدا فرمائی ہے۔یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں، یہ ہمیشہ سے
مقدر تھا اور اس ذریعے سے تمام ادیان باطلہ پر یا تمام دیگر ادیان اور قوموں پر اسلام کے غلبے کے
سامان پیدا کئے جانے تھے۔اس سلسلے میں میں بعض پیشگوئیوں کا ذکر کرتا ہوں جو بعض گزشتہ علماء امت نے بیان فرمائیں
اور وہ بیان کرنے والے خود نہیں سمجھتے تھے کہ کیا کہہ رہے ہیں لیکن آج اس زمانے میں جماعت احمدیہ نے
اپنی آنکھوں سے ان پیشگوئیوں کو حیرت انگیز صفائی کے ساتھ پورا ہوتے دیکھا ہے۔تفسیر القمی میں آیت کریمہ وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ (ق: ۴۲) کی تفسیر میں لکھا
ہے۔اس کا ترجمہ ہے توجہ اور غور سے سنو ! اس دن جس دن ایک منادی کرنے والا منادی کرے گا۔یعنی تمام دنیا کی قوموں کو دین واحد کی طرف بلائے گا۔کہتے ہیں: قال ينادى المنادى باسم القائم واسم ابيه عليهم وہ کہتے ہیں کہ مراد
اس سے یہ ہے کہ ایک منادی کرنے والا اپنے نام سے منادی نہیں کرے گا یا اپنے نام کی منادی نہیں
کرے گا بلکہ امام قائم کے نام پر منادی کرے گا اور اس کے باپ کے نام پر یعنی حضرت محمد مصطفی ہے

خطابات طاہر جلد دوم
296
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
کے نام پر منادی کرے گا۔اس کی علامت کیا ہوگی کہ جس سے تم پہچان لو یہمنادی کرنے والا خدا
کی طرف سے امام قائم کے نام اور اس کے باپ محمد مصطفی ﷺ کے نام کی منادی کر رہا ہے؟ وہ
کہتے ہیں۔نشان یہ ہوگا کہ وہ قریب کی مجلس سے مخاطب کر رہا ہوگا اور کل عالم میں اس کی آواز
سنائی دے رہی ہوگی۔پس یہ پیشگوئی حیرت انگیز صفائی اور شان کے ساتھ آج پوری ہورہی ہے کیونکہ آج کا یہ خطاب
اصلى الله
جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام غلام محمد مصطفی ہے اور آپ کے آقا ومولا حضرت محمد مصطفیٰ
ﷺ کے نام پر دنیا کو پیغام پہنچارہا ہے۔یہ منادی ریڈیو کے ذریعے تمام دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔اب ٹیلی ویژن سے متعلق بھی ایک پیشگوئی سن لیجئے۔میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ساری
باتیں ازل سے مقدر تھیں، کسی انسان کی چالا کی یا کوشش کا کوئی دخل نہیں۔یہ آسمان سے نازل ہونے
والے وہ فضل ہیں جن کا وعدہ دیا گیا تھا اور یہ وعدہ خالصہ حضرت اقدس محمد مصطفی میلہ کے پیغام کے
دنیا میں انتشار کی غرض سے دیا گیا تھا۔اسی غرض سے ہمیں قائم فرمایا گیا ہے اور یہی اعلیٰ مقصد ہے
جس کے حصول کے لئے ہم آج اکٹھے ہوئے ہیں اور ہمارے اس اجتماع کو ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔انوار نعمانیہ صفحہ ۱۶ پر یہ پیشگوئی درج ہے دراصل اس کی بنیاد قرآن کریم اور احادیث کی
تفسیر پرمبنی ہے، تفسیر ہے لیکن واضح طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ کہاں سے یہ پیشگوئی لی گئی۔لیکن پیشگوئی
جو بڑی صفائی کے ساتھ من و عن پوری ہو جائے پھر یہ غرض نہیں رہا کرتی کہ اس کی بنیاد کیا تھی۔کہتے
ہیں۔آم کھانے سے غرض ہے پیٹر گننے سے کیا، جب پیشگوئی کا پھل مل گیا تو پھر کیا بحث ہے کہ
کس نے کی اور کب کی اور کیوں کی۔اس پیشگوئی میں بیان فرمایا گیا ہے۔ينور الله سبحانه سماعهم وابصارهم حتى انهم اذا كانوا
في بلاد والمهدى فى بلاد الاخرى يقول لهم من السمع والبصر
ما يراؤنه ويشاهدونه وانوارة ويسمعون كلامه ومخاطبته
ويتكلمون معه (انوار نعمانیه صفحه (۱۶)
کہ وہ زمانہ جب خدا تعالیٰ کا قائم کردہ مہدی دنیا میں ظاہر ہوگا ، اس
میں یہ نشان ظاہر ہوں گے کہ لوگوں کی قوت سامعہ اور باصرہ تیز کر دی جائے

خطابات طاہر جلد دوم
297
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
گی۔یعنی وہ دُور کی آوازیں سن سکیں گے اور دُور کے واقعات کو دیکھ سکیں گے۔اگر کوئی فردا یک شہر میں ہوگا اور امام دوسرے ملک میں تو لوگ اس امام کو دیکھ لیں
گے اور اس کے کلام کو سن لیں گے اور اس سے باتیں کر سکیں گے۔یہ پہلا حصہ تو خدا کے فضل کے ساتھ آپ کی آنکھوں کے سامنے پورا ہو چکا اور بڑی صفائی
کے ساتھ پورا ہورہا ہے۔اس دوسرے حصے سے متعلق مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ ہماری نسلیں اس کو
بھی پورا ہوتے دیکھیں گی اور عالمی رابطوں کے ذرائع پہلے ہی اتنی ترقی کر چکے ہیں اور عنقریب اور
ترقی کریں گے اور جماعت احمدیہ کے تصرف میں آئیں گے۔جس کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ ان
الہی جلسوں کی کارروائیاں دور بیٹھے کل عالم میں لوگ سن اور دیکھ سکیں گے بلکہ ہم ان کی تصویریں یہاں
یکھ سکیں گے اور وہ جو سوال کریں گے ان کی آوازیں یہاں پہنچیں گی۔پس یہ خدا کے کام ہیں، اسی کا
کارخانہ ہے اسی نے جاری فرمایا ہے۔وہی اس کارخانے کی حفاظت فرمائے گا اور جو روکیں بیچ میں
آئیں گی ان کو اٹھا دے گا اور کوئی دنیا کی طاقت ان رابطوں کی راہ میں حائل نہیں ہو سکے گی کیونکہ اللہ کی
طرف سے یہ مقدر ہو چکا ہے اور جماعت احمدیہ کی خاطر یہ سارے کارخانے جاری فرمائے گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی خدا تعالیٰ نے حیرت انگیز صفائی سے ان
امور کی خبریں دی تھیں جبکہ ٹیلی ویژن کا کوئی تصور بھی موجود نہیں تھا لیکن جو عبارت ہے
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی وہ حیرت انگیز صفائی سے اسی مضمون پر صادق آ رہی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ ذکر فرما رہے ہیں کہ اب تو دور دور سے بیعتیں آرہی ہیں
اور ان کے متعلق حضور ہدایت فرماتے ہیں کہ ان کے ریکارڈ رکھے جائیں اور پھر وقتا فوقتا وہ ریکارڈ
یہاں بھجوائے جاتے رہیں۔پھر فرماتے ہیں کہ:
یہ جو سلسلہ ہے یہ ہمیشہ اس طرح نہیں رہے گا بلکہ خدا کے ہاں ایک
بات مقدر ہے جب اس مقدر کو پہنچے گی وہ بات تو پھر ایک اور نظام جاری ہوگا۔“
اور وہ کیا ہو گا؟ اس کے متعلق فرماتے ہیں:
ایسا ہی ہوتا رہے جب تک ارادہ الہی اپنے انداز ہ مقدر تک پہنچ

خطابات طاہر جلد دوم
298
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء
جائے۔یہ انتظام جس کے ذریعے سے راست بازوں کا گروہ کثیر ایک ہی مسلک
میں منسلک ہو کر وحدت مجموعی کے پیرایہ میں خلق اللہ پر جلوہ نما ہوگا اور اپنی سچائی
کے مختلف المخرج شعاعوں کو ایک ہی خط ممتد میں ظاہر کرے گا۔خداوند عز وجل
کو بہت پسند آیا ہے۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه: ۵۵۹)
یعنی تمام دنیا کے مومنین گویا ایک جگہ اکٹھے ہو جائیں گے ، تمام نظاروں میں شریک
ہوں گے اور یہ اس طرح ہوگا کہ مختلف روشنیاں ایک ہی روشنی کے اندر سے جو مختلف رنگ رکھتی
ہیں ایک ہی روشنی کی شعاع کے ذریعے دنیا تک پہنچیں گی اور وہ دنیا اس سے فیض پا کر وہ
نظارے دیکھے گی۔پس ٹیلی ویژن میں ہر رنگ الگ الگ سفر نہیں کرتا بلکہ برقی لہریں تمام رنگوں
کو سمیٹے ہوئے
اسی طرح جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خبر دی گئی تھی اکٹھی سفر کرتی ہیں اور جہاں
جہاں پہنچتی ہیں، وہاں وہاں ٹیلی ویژن کے آلے اُن کو پھر الگ الگ کر کے مختلف رنگوں میں مختلف
تصویروں کی صورت میں دیکھتے ہیں۔اب سنیئیے وقت کا تعین دیکھیں کس طرح اور واضح ہوتا چلا جاتا ہے۔پرانے بزرگوں نے
پیشگوئیاں کیں یہ واقعات ہوں گے۔ان
کی تفسیر ایسی بیان فرمائی کہ اس زمانہ میں جب ہم نے ان کو
ہوتے دیکھا تو ایک ذرہ بھی شک نہیں رہا کہ یہی باتیں تھیں جن کی خوشخبریاں دی گئی تھیں۔پھر جس امام
کا ذکر چلا ہے جس کے پیغام رسانی کے نظام کو آسان تر کرنے کے لئے اور وسیع تر کرنے کے لئے یہ
سارا کاروبار جاری کیا گیا۔اس کو اللہ تعالیٰ نے خبر دی اور معلوم ہوتا ہے کہ ٹیلی ویژن کا چونکہ تصور نہیں تھا
اس لئے بجلی کی لہروں کے انداز بیان کئے گئے کہ اس طرح وہ باتیں پھیلیں گی اور پوری طرح یوں معلوم
ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ علم نہیں ہوسکا کہ یہ کیا بنے گی ، کیا بات ہوگی، کس
طرح پوری ہوگی۔لیکن اس کا بنیادی مرکزی نکتہ سمجھا دیا گیا اور یہ بتا دیا گیا کہ اس وقت تک جب تک
خدا کی تقدیران واقعات کو ظاہر نہیں کرے گی اس وقت تک یہ ڈاک کا نظام ہی جاری رہے گا۔اب سنیئے ! کس کے زمانے میں یہ ہونا تھا یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کس
غلام کے زمانے میں یہ واقعات رونما ہونے تھے۔اس سے متعلق ۱۹۷۰ء کی ایک رؤیا ہے جو ایک

خطابات طاہر جلد دوم
299
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
احمدی خاتون نے دیکھی اور جو بعد میں الفضل میں شائع ہوئی۔اس رؤیا کے الفاظ سنیں تو انسان
ورطہ حیرت میں ڈوب جاتا ہے کہ کس طرح اس زمانے میں جب ان باتوں کا تصور بھی نہیں تھا اور یہ بھی
تصور نہیں ہوسکتا تھا کہ کب یہ باتیں پوری ہوں گی ؟ خدا نے کس صفائی کے ساتھ ایک احمدی خاتون کو یہ
نظارہ دکھایا۔وہ لکھتی ہیں۔66
میں حلفیہ عرض کرتی ہوں کہ ۱۹۷۰ء میں جبکہ میں بانی منزل
دار البرکات ربوہ میں مقیم تھی۔میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا زمین سمٹ کر
چھوٹی ہو کر میرے سامنے آگئی ہے اور گول دائرے کی شکل میں ہے۔اس کے
گرد رنگ برنگی اور سفید لیکن تیز روشنیاں گھوم رہی ہیں جو سب ہی بہت
خوبصورت ہیں اور دل کو بہت پیاری معلوم ہوتی ہیں۔پھر دیکھا اس زمین کے
اندر سے ایک نام ابھرا اور وہ تھا مرزا طاہر احمد
۱۹۷۰ء کا سال وہ ہے جبکہ حضرت خلیفتہ اسیح الثالث منصب خلافت پر قائم فرمائے گئے
اور ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا تھا اس وقت ، چند سال ہی گزرے تھے چار، پانچ سال کی بات تھی اور کوئی
وہم و گمان بھی نہیں کر سکتا تھا کہ آئندہ زمانے میں میرا اس خلافت سے تعلق ہوگا اور اس زمانے میں
ہوگا جبکہ برقی لہریں مختلف رنگ کی اس طرح دنیا کے گردگھو میں گی کہ دنیا سمٹ کر چھوٹی سی رہتی ہوئی
دکھائی دے گی۔یہ وہ زمانہ تھا جبکہ میں ایک ادنی معمولی خادم کے طور پر گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر
تک سائیکل پر جایا کرتا تھا اور چھوٹے چھوٹے سفر بھی میرے لئے لمبے سفر ہوتے تھے لیکن خدا نے
دیکھیں کیسا آسان فر ما دیا یہ سفر کہ آج میں تمام دنیا سے مخاطب ہورہا ہوں اور وہی برقی لہر میں جو اس
خاتون کو دکھائی گئی تھیں وہ میری آواز کو بھی اور تصویر کو بھی اور آپ کی تصویروں کو بھی تمام دنیا میں
خوبصورت رنگارنگ روشنیوں میں اس طرح پھیلا رہی ہیں کہ گویا د نیا سمٹ کر ایک چھوٹے سے گولے
کی شکل اختیار کر گئی ہے۔اب میں جہاں تک تمام دنیا میں اسلام کی اشاعت کا تعلق ہے، مجھے کامل یقین ہے کہ اس
نظام کے ذریعے اب بہت تیزی کے ساتھ ہمارے سفر طے ہوں گے اور دنیا بہت تیزی کے ساتھ
حلقہ بگوش اسلام ہو گی انشاء اللہ تعالیٰ۔خدا مجھے اور آپ کو زندہ رکھے کہ ہم اس نظام کے درجہ کمال کو پہنچنے

خطابات طاہر جلد دوم
300
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء
اور اس کے عظیم دائی پھلوں کو چکھنے کی توفیق پائیں۔آمین۔جو فیض تربیت کے سلسلے میں جاری ہور ہے
ہیں اور تبلیغ کے سلسلے میں بھی وہ اس کثرت سے ہر جگہ تمام دنیا میں نازل ہورہے ہیں کہ میرے وہم
و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ سلسلہ کتنا بابرکت اور مفید ثابت ہوگا۔ایک خاتون نے ایک نقشہ اپنے خط
میں کھینچا ہے بہت ہی پیارا نقشہ ، و لکھتی ہیں :
”خدا کے فضل سے جب سے خطابات ٹی۔وی پر شروع ہوئے
ہیں مسجد میں جاگ اٹھی ہیں، ( سبحان اللہ کتنا پیارا کلام ہے ،مسجد میں جاگ اٹھی
ہیں۔خدا ہمیشہ ان کو جاگتا ر کھے ) چہروں پر شادمانی ہے، مربی صاحبان کے
خطابات میں بھی جان پڑ گئی ہے۔وہ جو ایک دلی غم کی جھلک تھی چہروں پر کسی حد
تک بلکہ کافی حد تک خوشی میں تبدیل ہو چکی ہے۔آپس میں ہر وقت یہی تذکرہ
ہوتا ہے اس دفعہ حضور نے کیا فرمایا اور اب کیا حکم ہے۔ربوہ کے گھر اور گلیاں تو لگتا
ہے کہ آپ کی آواز سے گونج رہی ہیں۔جب میں اپنے غیر احمدی رشتہ داروں کو
بتاتی ہوں تو حیرت سے دیکھتے ہیں کہ یہ کیا ہورہا ہے اور یہ مادہ پرست لوگ
یقین نہیں کرتے کہ کچے مکانوں میں رہنے والے جن کے چہرے ربوہ کی دھول
میں آٹے ہوتے ہیں ، جن کے گھروں میں دنیا کے تعیش کے سامان نہیں ہوتے ،
یکا یک کیسے کا یا پلٹ گئی کہ وہاں لوگوں نے ڈش انٹینے خرید لئے اور سب سے
معجزانہ بات جس کا مجھے بہت لطف آتا ہے وہ یہ ہے کہ پہلے ہم سال میں تین
دن خلیفہ وقت کے خطابات سنا کرتے تھے ، اس کے لئے دور دور سے سفر
کر کے آتے تھے۔مجھے یاد ہے کہ جب بچے چھوٹے تھے اور ملازمت سے
رخصت بھی بہت کم ملا کرتی تھی اس پر آمدنی کی کمی اور پھر ریل کی بکنگ الگ
مشکل تو کراچی سے ہم بھاگم بھاگ جلسے کے لئے آیا کرتے تھے، سارا سال
دعائیں کرتے تھے کہ خدا یا جلسے میں شمولیت کی توفیق دینا۔اب یہ حال ہے کہ
مہینے میں چار بار جلسہ تو ویسے ہی ہو جاتا ہے اس پر رمضان المبارک میں درس
القرآن الحمد لله ثم الحمد للہ کہاں میں کہاں یہ مقام اللہ اللہ “

خطابات طاہر جلد دوم
301
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء
دوسرا اقتباس مختلف نو جوانوں کا ڈش انٹینا کا شوق خدا تعالیٰ نے کس طرح قبول فرمایا ہے
اور جو قربانی پیش کی ہے خدا اسے کس طرح ثمرات سے نوازا ہے۔اس کے بھی بکثرت نظارے مختلف
خطوں میں دکھائی دیتے ہیں اور بعض خط تو معلوم ہوتا ہے ایسے جذبات کی صورت میں لکھے گئے ہیں
کہ ان کی سیاہی آنسوؤں سے بھیگی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔امریکہ کے ایک نوجوان نے ڈش انٹینا کے
ذریعے خطبہ سننے کے شوق کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ
” میرے پاس چالیس ڈالر رہ گئے تھے جس میں سارے مہینے کا
گزارہ کرنا تھا اور جہاں ڈش انٹینا نیویارک میں لگا ہوا تھا وہاں تک پہنچنے کے
لئے مجھے اڑ نہیں ڈالر کی ضرورت تھی۔ساری رات میں بیقرار رہا کہ اے خدا کیا
فیصلہ کروں اپنا روحانی شوق پورا کروں یا جسمانی زندگی کے سامان کی فکر کروں
اور جلسے میں جانے کا پروگرام چھوڑ دوں۔“
کہتے ہیں۔اس بے چینی اور بیقراری میں رات گزری۔صبح میں نے فیصلہ کر دیا
جو ہوگا دیکھا جائے گا، میں یہ اڑ میں ڈالر خرچ کر کے ضرور ٹی۔وی انٹینا پر خطبہ
سننے جاؤں گا۔کہتے ہیں۔” جب میں چلنے لگا تو مجھے چلتے ہوئے خیال آیا کہ یونیورسٹی سے ہوتا
جاؤں ، وہاں مختلف امور پر نوٹس لگے ہوتے ہیں۔وہاں گئے تو بورڈ پر نوٹس لگا
ہوا تھا کہ فلاں شخص ابھی چند منٹ کے اندراندر کار پر نیویارک جارہے ہیں اگر
کسی نے جانا ہے تو تھوڑی قیمت پر یعنی عام کرایوں سے کم قیمت پر اس کو وہ
لے جاسکتے ہیں۔“ کہتے ہیں۔میں دوڑا دوڑا گیا کار پکڑی اور بیٹھ کر خدا تعالیٰ کی حمد کے ترانے
گائے۔اس نے مجھ سے پوچھا کہ تم کون ہو، کہاں جا رہے ہو؟ میں نے یہ واقعہ
سنایا۔اس کے دل پر اتنا اثر پڑا کہ اس نے کہا! میں تم سے ایک پیسہ بھی وصول
66
نہیں کر سکتا۔“

خطابات طاہر جلد دوم
302
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
پس دیکھو خدا نے کس شان سے اس کے اخلاص کو بھی قبول فرمایا، اس کی مرادیں پوری
کر دیں اور وہ جو مہینے کے خرچے کی فکر تھی وہ خدا نے خود دور فرما دی۔ایک صاحب لکھتے ہیں۔بذریعہ ڈش انٹینا خطاب سن کر ایسے لگتا ہے جیسے خشک سالی سے اور
دھوپ
کی تیزی سے زمین خشک ہو جائے ، ہر طرف پژمردگی چھائی ہوئی ہو یکدم
باران رحمت برس پڑے اور کملائی ہوئی کونپلیں اور پودے دوبارہ جی اٹھیں اور
ان پر جمی ہوئی گرد بھی دھل گئی ہو۔میری زبان تو اس نعمت کا شکر ادا کرنے سے
قاصر ہے، اللہ بہت ہی رحیم و کریم ہے۔“
چھوٹی چھوٹی باتیں بچے نو جوان لکھتے ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے کس طرح اس
ذریعے سے تربیتی فیض جماعت کو پہنچائے ہیں۔میں نے ایک موقع پر کہا تھا کہ نمازوں میں ٹوپی پہن کر
آیا کرو کیونکہ ہر قوم اور ہر مذہب کی ایک تہذیب ہوتی ہے اور مذہبی معاملات میں اس مذہبی تہذیب کی
رعایت رکھنی چاہئے۔مغرب میں یہ دستور ہے کہ جب کسی بڑے کے سامنے جائیں تو ٹوپی اتار لیتے
ہیں کسی کی تعریف کرنی ہو تو کہتے ہیں Hats Off to You ہم ہیٹ اتار کے تمہارے حضور
حاضر ہوتے ہیں، ججوں کے سامنے جائیں تو ٹوپی اتار کر بیٹھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے دربار میں ٹوپیاں
پہنائی ہیں، عزتیں اتاری نہیں۔اس لئے اسلامی سنت یہی ہے کہ خدا کے دربار میں جو جائے عزت
اتارنے کے لئے نہیں عزت حاصل کرنے کے لئے جائے اور اپنا تقویٰ ، اپنا حسن اور اپنی عزت لے کر
جائے۔یہ جب میں نے سمجھایا تو اس سلسلے میں بہت سے بچوں اور نو جوانوں کے دلچسپ خطوط
ملے۔ایک صاحب لکھتے ہیں کہ۔” میں نے حضور کے ارشاد پر سب کی باتوں کی پرواہ کئے بغیر ٹوپی پہنی
شروع کر دی ہے، غیر احمدی کہتے ہیں کہ یہ قائد اعظم کی ٹوپی کہاں سے لے آئے
ہو، کسی نے کہا جو نیجو مرحوم کی ٹوپی لے آئے ہو، کسی نے کچھ کسی نے کچھ کہا۔مجھے
تو اس سے تبلیغ کا بہت موقعہ ملا ہے اور میں ان سے کہتا ہوں ہمارے امام نے
ہمیں یہ فرمایا اور ہم نے اطاعت کی۔ٹوپی پہن کر تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ کوئی گواہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی