فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 26
خطابات طاہر جلد دوم
303
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
کے طور پر سر پر آبیٹھا ہے کہ جو ہمارے اعمال کی نگرانی کر رہا ہے۔“
اور واقعہ ہر قسم کے لباس کا انسان کے کردار سے ایک گہرا واسطہ ہو جاتا ہے اگر لباس
غیر ذمہ دارانہ ہو، نگا اور بے حیائی کا لباس ہو تو ایسا شخص ہر جگہ بے حیائی کی دعوت دیتا پھرتا ہے، خواہ
زبان سے بولے یا نہ بولے۔اگر لباس میں تقوی شعاری ہو اور ذمہ داری پائی جائے تو ایسے شخص سے
لوگ بھی اپنی تو قعات اونچی رکھتے ہیں اور اس کا ضمیر بھی اسے یاد دلاتا رہتا ہے کہ تم کون ہو اور تم سے
کیا توقعات وابستہ ہیں۔ایک مربی صاحب لکھتے ہیں:
66
وہ احباب جو بھول کر بھی جمعہ ادا نہیں کرتے تھے۔“
یعنی اندازہ کریں کہ بعض علاقوں میں اتنی لمبی دوری کے نتیجے میں کیسے کیسے تربیتی مسائل
پیدا ہو چکے تھے۔کہتے ہیں:
وہ احباب جو بھول کر بھی کبھی جمعہ ادا نہیں کرتے تھے اب بفضلہ تعالیٰ
ان خطبات کے فیض سے نہ صرف یہ کہ خطبات سنتے ہیں بلکہ جمعہ اور باقی نمازوں
میں بھی نسبتاً بہت بہتر ہو گئے ہیں۔بلکہ ان میں ایک مثال تو ایسی ہے کہ جنہوں
نے کبھی پندرہ سال سے روزے نہ رکھے تھے مگر اب تمام روزے رکھ رہے ہیں
اور تو اور اعتکاف بھی بیٹھے ہیں۔“
ایک اقتباس United Arab Emirates سے ایک دوست کا ہے۔وہ کہتے ہیں:
" یکم جون کو میں۔U۔A۔E کی ایک سٹیٹ سے دوسری سٹیٹ کی
طرف جا رہا تھا ، یہ عید کا دن تھا ( یعنی عید قربانی کا دن تھا ) راستے میں ریگستان اور
خشک پہاڑیوں کا طویل سلسلہ ہے وہاں سے جب میں گزر رہا تھا تو راستے میں
ریڈیو کے پروگرام کی Searching کرتے وقت اچانک آپ کی آواز سنائی
دی، اس وقت آپ عید کی نماز پڑھا رہے تھے۔اس وقت میری خوشی کی انتہا نہ
رہی ، میرا بس نہیں چل رہا تھا کہ میں چیخ چیخ کر لوگوں کو اکٹھا کروں اور بتاؤں کہ
یہ جو آواز عرب کے ریگستانوں میں گونج رہی ہے، یہ سچائی کی آواز ہے۔اس
خطابات طاہر جلد دوم
304
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
وقت میں نے ریڈیو کی آواز بلند کر دی اور ریگستان میں خطبہ سنا۔یہ میری زندگی کا
خوشگوار ترین لمحہ تھا، آپ تصور کریں کہ جس کو انسان دل و جان سے چاہے اور وہ
اسے ویرانے اور سنسان ریگستان میں مل جائے تو اس کی کیا حالت ہوگی۔“
بعض دفعہ خدا تعالیٰ ایک قربانی کے لئے محض آزماتا ہے اور جب قربانی کے لئے تیار پاتا
ہے تو قربانی لئے بغیر اس کا پھل دے دیتا ہے۔اس کی ایک مثال شالا مارٹاؤن لاہور کے دو بھائیوں
نے اپنے تجربے کی صورت میں لکھی ہے۔وہ کہتے ہیں:
ہمیں بہت شوق تھا کہ ٹیلی ویژن کا بوسٹر لگا کر اردگر دلوگوں کو بھی
ٹیلی ویژن پر خطبات سنائیں اور دکھا ئیں۔“ کہتے ہیں۔” ہمارے پاس جو پیسے تھے وہ لے کر بوسٹر خریدنے کے لئے چلے تو
خیال آیا کہ بانڈز بھی ساتھ لیتے جائیں، دو بانڈز ہمارے پاس تھے وہ بھی
ساتھ لے جائیں شاید کچھ پیسہ کم ہوتو یہ بانڈ زلگادیں گئے۔کہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور بانڈ ز بیچے بغیر بوسٹر مل گیا اور اسی بانڈ پر
جو ہم بوسٹر کے لئے لگانا چاہتے تھے ، پانچ ہزار کا انعام بھی ہاتھ آیا۔“
تو یہ چھوٹے چھوٹے واقعات ہیں جن سے خدا تعالیٰ اپنے قرب اور پیار کے اظہار کرتا
ہے۔دنیا کی نظر میں معمولی ہوں گے مگر احمد یوں کی نظر میں ان کی بڑی عظمت ہے کیونکہ اللہ کے پیار
کے اظہار ہیں اور روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔کسی ایک ملک سے وابستہ نہیں ساری دنیا میں
ہر جگہ سے خدا کے پیار کے ایسے حسین نظارے احمدیوں کے تجربے میں آتے ہیں کہ دل عش عش کر
اٹھتا ہے۔یہ عالم گواہی ہے جس کا ذکر میں نے آج خطبے میں کیا تھا کہ آپ کے تقویٰ کا نشان ہے،
خدا اس نشان کو ہمیشہ زندہ رکھے اور روشن تر بنا تا چلا جائے۔جہاں تک غیر مسلموں میں تبلیغ کا تعلق ہے یہ ذریعہ خدا کے فضل سے نہایت مؤثر ثابت
ہورہا ہے اور تمام دنیا سے یہ خبریں مل رہی ہیں کہ روز بروز غیر مسلموں کی دلچسپی ان خطبات میں بڑھتی
چلی جارہی ہے اور کئی غیر مسلموں نے ان خطبات کو دیکھ کر خود مجھ سے خطوں کے ذریعے رابطہ کیا ہے
اور دعاؤں کے لئے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہدایت کی توفیق بخشے۔اس ضمن میں ایک سکھ دوست کا
خطابات طاہر جلد دوم
305
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء
ذکر کرتے ہوئے امریکہ سے ایک دوست لکھتے ہیں کہ:
”ان کی ایک سکھ دوست فیملی نے بتایا کہ وہ حضور کا خطبہ بڑے احترام سے سنتے
ہیں۔“ ( مطلب ہے اس سکھ دوست کی بیگم نے یا بچوں میں سے کسی نے بتایا )
جب احمدیوں کا پروگرام شروع ہوتا ہے اور وہ حضور کو دیکھتے ہیں تو
احترام کی وجہ سے صوفہ سے نیچے اتر کر قالین پر بیٹھ جاتے ہیں اور سارا پروگرام
دیکھتے ہیں۔ایک دفعہ ان کی ایک بزرگ رشتہ دار ہندوستان سے تشریف لائی
تھیں ان
کو بھی انہوں نے پروگرام میں شامل کر دیا، تو انہوں نے بے ساختہ کہا! یہ
-
شخص جو تصویر میں ہے یہ نہیں بول رہا بلکہ اس کے منہ سے بھگوان بول رہا ہے۔“
پس خدا تعالیٰ کی یہ شان ہے کہ جس منادی کا ذکر کیا تھا وہ تو ایک عاجز منادی ہے۔اس کی
کوئی بھی حیثیت نہیں مگر جن کا ذکر چلتا ہے ہمارے آقا و مولا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے
آقا ومولا اور مالک کل جہان ، خدا کے بعد جو سارے جہان کے مالک ہیں حضرت محمد مصطفی ہے، یہ
انہی کے ذکر خیر کی برکت ہے کہ اس طرح دلوں میں پاک تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں۔ایک غیر احمدی نوجوان نے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، بہت کثرت سے دوست خط
لکھتے ہیں۔یہاں تک کے بعض ریٹائرڈ فوجی جرنیلوں نے بھی لکھے، ہر طبقہ فکر کے لوگ اپنے خیالات
کا اظہار کرتے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ بہت تیزی کے ساتھ دلوں میں پاک تبدیلیاں پیدا ہو رہی
ہیں۔ایک نوجوان لکھتے ہیں۔" مجھے بڑا افسوس ہے کہ میری زندگی گزرگئی اور میں حضور کے اتنے
پروگرام اور ان کی سچائی پر مبنی باتیں نہیں سن سکا۔اب میں اس مقام پر کھڑا ہوں
کہ اگر سب دنیا کہے کہ آپ راہ حق پر نہیں تو میں انشاء اللہ آپ کا ساتھ دوں گا۔اس سے پہلے جہاں جہاں پر میں رہتا رہا ہوں، احمدی مذہب کے بارے میں
غلط باتیں ذہن نشین کرائی جاتی تھیں اور ہم ان باتوں کو ماننے پر مجبور تھے کیونکہ
ہمیں تو آپ کے بارے میں صحیح بات بتائی ہی نہیں جاتی تھی۔جب میں نے
آپ کا پہلا خطبہ سنا تو اسی وقت میں نے فیصلہ کر لیا کہ آپ غلط نہیں کہہ سکتے
خطابات طاہر جلد دوم
306
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
کیونکہ سچائی تو آپ کے چہرے سے ظاہر ہو رہی تھی اور گفتگو کا انداز ایسا تھا کہ
اس زمانے میں اس کی مثال پیش نہیں کر سکتا۔آپ کے لئے میرے دل کی تمام
دنیا حاضر ہے۔میں اپنی انفرادی کوشش کروں گا کہ احمدیت کی تبلیغ اپنے گاؤں
جا کر کر سکوں اور اپنے قریبی رشتے داروں کو سمجھاؤں چاہے وہ جو کچھ کہیں۔“
امریکہ سے طاہر عبداللہ ھا گورا ایک دلچسپ واقعہ لکھتے ہیں۔کہتے ہیں:
ڈش انٹینا سے متعلق میں دوستوں کو سکھا رہا تھا کہ اس طرح کم
قیمت پر آپ ڈش انٹینا لگا سکتے ہیں تو ایک صاحب پر نظر پڑی، ان کو بھی میں
نے سکھانا شروع کر دیا اور بتایا کہ اس طرح خرید و، وہاں سے لو اور وہ مسکرا مسکرا
کر مجھے دیکھتے رہے مگر کچھ کہا نہیں۔جب وہ چلے گئے تو کسی نے بتایا کہ یہ تو
غیر احمدی ہیں جن کو آپ بتا رہے تھے کہ ڈش انٹینا کیسے لگتا ہے لیکن دو دن کے
بعد ہی اسی دوست نے ان کو خبر دی کہ وہی دوست جو غیر احمدی تھے یہ پروگرام
دیکھنے کی وجہ سے خدا کے فضل کے ساتھ اپنے پانچ بچوں اور بیگم سمیت بیعت
فارم پُر کر چکے ہیں۔“
ہمارے ربوہ کے ایک بہت ہی مخلص فدائی دوست ہیں بشارت احمد خان صاحب، جن کو
ڈش ماسٹر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔انہوں نے افریقہ میں جا کر بہت عظیم خدمات سرانجام دی
ہیں، ابھی بھی یہ غانا ہی میں ہیں۔ان کے جانے کے بعد کثرت سے غانا میں انٹینے لگے اور بہت ہی
سستی قیمت پر اور افریقہ کے باقی ممالک سے آنے والوں کو بھی انہوں نے تربیت دی اور وہ بھی
اپنے اپنے ملکوں میں جا کر آگے دوستوں کو سکھا رہے ہیں اور اپنے ملکوں میں ڈش انٹینے نصب کر رہے
ہیں۔یہ سب کچھ کرنے کے بعد انہوں نے اپنی آنکھوں سے جو نظارے دیکھے ہیں، اس کا ذکر کرتے
ہوئے لکھتے ہیں کہ۔سماسی اور بچی مان اور کمالی میں ڈش انٹینا کی فٹنگ کے دوران
نظاره قابل دید تھا ، ہزاروں لوگ ڈش انٹینا دیکھنے کے لئے امڈ آئے ، لوگ
سڑکوں پر کھڑے ہو گئے اور ٹریفک رک گیا۔اردگرد کے مکانوں کی بالکونیوں
خطابات طاہر جلد دوم
307
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء
سے دیکھنے لگے، ہر کسی کی زبان پر احمد یہ مسلم کا ڈش انٹینا لفظ تھا۔اس وقت تک
ہم غانا میں خدا کے فضل سے دس انٹینے مکمل طور پر فٹ کر چکے ہیں۔اب حضور کا
خطبہ غانا کے آخری دُور کے علاقے میں بھی دیکھا اور سنا جا رہا ہے۔کشمیر کے ایک گاؤں میں جب ڈش انٹینا لگا تو وہاں سے جور پورٹ آئی وہ یہ ہے۔” جب انہوں نے پہلا خطبہ سنا تو ان کی عجیب حالت تھی، یہ گاؤں
پہاڑوں کے درمیان گھرا ہوا ہے۔(یعنی سڑک سے بہت ہٹ کر ہے ) پیدل
جانا پڑتا ہے، جذبات سے ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے اور زبانیں خدا
کی حمد سے تر تھیں کہ کہاں ان پہاڑوں کے بیچ میں بیٹھے آج ہم اپنے آقا کی
زیارت کر رہے ہیں۔“
بنگلہ دیش سے مربی صالح احمد صاحب جو یہاں جلسے میں شمولیت کے لئے تشریف لائے
ہوئے ہیں۔وہ لکھتے ہیں۔بنگلہ دیش میں جب پہلی مرتبہ خطبہ جمعہ بذریعہ سیٹیلائٹ سنا گیا تو
ڈھاکہ، احمد نگر، چٹا گانگ اور تر وہ میں بڑا دردناک نظارہ تھا ، لوگ رور ہے تھے
اور سسکیاں لے لے کر رو ر ہے تھے۔احمد نگر میں تو حضور کی تصویر ٹی۔وی پر
آتے ہی لوگوں نے نعرے لگائے اور اس موقعے پر روتے جاتے تھے اور نعرے
لگاتے جاتے تھے۔تر وہ میں تو ٹیلی فون اور جدید سہولیات بھی مہیا نہیں ،سڑک
بھی نہیں ہے ، وہاں ڈش انٹینا پر پہلا خطبہ دیکھنے کا جو نظارہ تھا وہ نا قابل بیان
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برکت سے یہ جدید سہولت ہم کو میسر آئی۔“
بنگلہ دیش ہی کا ایک اور دلچسپ واقعہ ہے۔ایک احمدی کو جو نئے نئے احمدی ہوئے تھے ،ایک
مخالف مولوی پکڑ کر اپنے ساتھیوں کے پاس لے گیا، اس کو جان سے مار ڈالو۔اس نے کہا میری گردن
حاضر ہے بیشک مار ڈالیں، دیر نہ کریں، یہ سر آپ کے سامنے ہے۔شاید اُس کی اس بات کا، اس
صداقت کا ایسا رعب پڑا کہ وہیں سے کچھ آواز میں اٹھیں۔انہوں نے کہا اچھا ایک ہفتے کی مہلت دے
دیتے ہیں، ایک ہفتے کے بعد اگر تم نے تو بہ نہ کی تو ہم تمہارا سر کاٹنے کے لئے آئیں گے۔اس نے کہا
خطابات طاہر جلد دوم
308
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
کہ ہفتے کے بعد آ کے لے جانا، آج لے جاؤ یہ تمہارا ہے۔میرا سر میر انہیں رہا خدا کی راہ میں قربان
ہونے کے لئے تیار بیٹھا ہے، آج نہیں کل آ کے لے جانا مگر میں تو دین سے نہیں پھروں گا۔لیکن اس
کے بعد خدا تعالیٰ نے ان کے دل میں ایک بات ڈالی، اس گاؤں کے جو دنیا کے لحاظ سے سب سے بااثر
لیڈر تھے ان سے جا کے وہ ملے اور انہوں نے کہا کہ تم نے اگر مجھے مارنا ہی ہے تو اپنے پاک ہاتھوں سے
مارو۔مولوی سے کیوں مرواتے ہو؟ میری عاقبت خراب نہ کرو تم مارو اور کوئی گاؤں کا شریف آدمی مار
دے۔مولوی سے نہ مردوانا اور پھر کہا کہ اچھا مارنے سے پہلے ایک ہمارے امام کا خطبہ تو سن لو۔اس نے
کہا اچھا پھر مجھے سناؤ۔چنانچہ اس کو خطبہ سنایا گیا۔کہتے ہیں سنتے سنتے اس کی حالت بدل گئی اور اس نے
اعلان کیا کہ اب میں بھی احمدی ہوں، مجال ہے کسی کی اس کو ہاتھ لگا کے دیکھے۔بنگلہ دیش ہی کا ایک اور واقعہ ہے۔ایک مخالف لیڈ ر جو جماعت کے خلاف جلوس کی قیادت
کرتے تھے اور پتھراؤ میں پیش پیش تھے اور مخالفت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے۔ان کو
کسی نے کہا کہ تم ایک دفعہ آکر ٹیلی ویژن پر خطبہ تو دیکھ لو سن لو، پھر جو چاہے کرنا۔چنانچہ وہ بات مان
گئے۔کہتے ہیں خطبہ سنتے سنتے ان کی حالت غیر ہونی شروع ہوئی اور بلک بلک کر رونے لگے اور خطبہ
ختم ہوتے ہی کہا! ابھی میری بیعت کرواؤ۔عجیب اللہ کی شان ہے، ہمارے وسائل کتنے محدود تھے اور راہ میں
کتنی روکیں کھڑی کی گئیں
تھیں۔ساری دنیا کی طاقتیں کہتی تھیں تم کون ہوتے ہو آگے بڑھنے والے، ہم تمہیں ایک قدم
آگے بڑھنے نہیں دیں گے اور خدا کی شان کیسے عظیم انتظام کئے ہیں ،اس دنیا کی کوئی طاقت ان کو
روک نہیں سکتی۔میں نے پہلے بھی کہا تھا جو فضل آسمان سے برستے ہیں کوئی چھتری ہے جو ان کو
روک سکے، کوئی شامیانہ ہے جو ان کی راہ میں حائل ہو سکے۔جب آسمان سے فضل برستے ہیں تو
پھر ساری دنیا میں ہر طرف پھیلتے چلے جاتے ہیں اور آج جماعت احمدیہ پر ساری دنیا میں آسمان
سے فضل نازل ہورہے ہیں۔ہر جگہ خدا کی طرف سے جو فضل نازل ہورہے ہیں وہ تبشیر کی صورت میں بھی ہورہے ہیں،
انذار کی صورت میں بھی ہورہے ہیں اور ایسی کمزور جماعتیں جن کو مخالفوں نے گھیر رکھا تھا، زندگی ان
کی عذاب بنا رکھی تھی۔ان کے لیڈروں کو ، ان کے سربراہوں کو خدا نے کس طرح سزادی اور عبرتناک
خطابات طاہر جلد دوم
309
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
سزادی، جب انہوں نے ڈش انٹینا کی راہ میں حائل ہونے کی کوشش کی۔اس کی ایک مثال سندھ کی
ایک چھوٹی سی غریب جماعت کی مثال کے طور پر میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔وہ لکھتے ہیں کہ۔” جب ہم نے ڈش انٹینا لگایا تو جماعت میں جان پڑنی شروع ہوئی ،
جو لوگ پہلے اردگرد جارہے تھے وہ ایک دم اکٹھے ہو کے آگئے ، یہاں تک کہ
کثرت سے غیر احمدی مخالفین آکے باقاعدہ خطبہ سننے لگے۔اس کے نتیجے میں
حسد کی آگ اور بھڑک اٹھی اور گاؤں کا مولوی جو شرارت میں پیش پیش تھا، اس
نے لوگوں کو اکٹھا کیا اور اعلان کیا کہ اب تو یہ سب کو بے دین کر کے چھوڑیں
گے۔( یعنی ان کے خیال میں ) اس لئے ایک ہی علاج ہے کہ حملہ کرو، ان کی
اینٹ سے اینٹ بجادو، ڈش انٹینا کے ٹکڑے ٹکڑے کر دو تا کہ یہ اپنے امام کی
آواز اور تصویر ہمیں نہ دکھا سکیں۔( اس اعلان کے نتیجے میں لوگ اکٹھا ہونے
شروع ہوئے ، ابھی اکٹھے نہیں ہوئے تھے ) اس نے اعلان کیا کہ اگلے جمعہ کو یہ
پروگرام ہوگا ، دور دور تک پیغام پہنچا ؤ سب اکٹھے ہو جاؤ۔جس دن لوگوں نے
اکٹھے ہونا تھا اس دن اس کا بیٹا شدید بیمار ہو گیا اور ایسی شدید پیٹ میں تکلیف
اٹھی کہ اس کو لے کر افراتفری میں وہ ہسپتال پہنچا۔24 گھنٹے کے اندر تڑپ
تڑپ کر اس کے سامنے اس نے جان دے دی اور کوئی ڈاکٹر اس کو بیچا نہ سکا۔اس کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ مولوی کا منصوبہ خاک میں مل گیا بلکہ لوگوں نے
کہا یہ خدا کی تائید کا نشان ہے، اس لئے آئندہ بدنظر سے اس ڈش انٹینا کو نہیں
دیکھنا۔اب یہ مولوی خود سخت بیمار ہے اور حالت اتنی دردناک ہے کہ باہر سے
کسی بچے کے رونے کی آواز آئے تو چھینیں مار مار کر روتا ہے کہ یہ میرا بچہ ہے،
میرا دم گھٹ رہا ہے مجھے بچاؤ۔“
پس خدا کی تبشیر کی بھی عجیب شان ہے اور اس کے انذار کی بھی عجیب شان ہے۔تبھی
قرآن کریم میں انبیاء کے ذکر کے ساتھ مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا، مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا کا ذکر ملتا ہے۔
خطابات طاہر جلد دوم
310
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
پس آپ بھی دنیا کو تبشیر بھی کریں اور انذار بھی کریں کیونکہ یہ دن تھوڑے ہیں اور بڑی بڑی بلائیں،
ان بلاؤں نے دنیا کوگھیر رکھا ہے اور وہ وقت دور نہیں جبکہ آپ دنیا کو عالمی عذاب میں مبتلا ہوتا دیکھیں
گے۔اس لئے اس عذاب سے پہلے کثرت سے انذار کریں اور دنیا کو متنبہ کریں کہ ایک ہی امن کی راہ
ہے اور وہ اسلام کی راہ ہے۔اسلام کی وہ راہ ہے جو احمدیت نے دیکھی اور خدا کے قائم کردہ امام نے
اسے دکھائی۔یہ محمد مصطفیٰ کی راہ ہے۔اس راہ پر آؤ گے تو بچو گے، ورنہ ہر طرف لٹیرے ہیں۔دنیا میں
اور کہیں کوئی امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔پس اس کثرت سے لوگوں کو صرف تبشیر ہی کے ذریعے
نہیں بلکہ انذار کے ذریعے بھی بلا ئیں چونکہ یہی سنت انبیاء ہے۔بنگلہ دیش کا ذکر کرتے ہوئے میں آپ
کو بتاؤں کہ ہم نے جو آٹھ زبانوں میں ساتھ مسلسل
ٹرانسلیشن کا انتظام کیا ہوا ہے یعنی ترجمے کا، اس میں پہلے بنگلہ دیش شامل نہیں تھا، بنگالی زبان شامل
نہیں
تھی۔آج سے دو دن پہلے، مجھے ان کی طرف سے فیکس موصول ہوئی کہ ہمیں بھی محروم نہ کیا جائے
اور اس جلسے سے آئندہ بنگالی کو بھی ترجمے والی زبانوں میں شامل کر لیا جائے۔میرے خیال میں وقت
بہت تھوڑا تھا اور ممکن نظر نہیں آتا تھا کہ اتنی جلدی کسی اور زبان کو ہٹا کر یہ انتظام کریں۔لیکن پھر
اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ایک بات ڈالی اور میں نے اسی وقت فیصلہ کیا کہ یہ ضرور انتظام کیا جائے
گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام ہے کہ۔پہلے بنگالہ کی نسبت جو کچھ حکم جاری کیا گیا تھا اب ان کی دلجوئی
ہوگی۔“ ( تذکرہ صفحہ: ۵۰۸)
اور بنگال کی جماعت نے جس طرح اخلاص کے نمونے دکھائے ہیں، جس طرح بہادری
کے اور سرفروشی کے نمونے دکھائے ہیں۔ان کا اول حق ہے کہ ان تک ان کی زبان میں پیغام پہنچے۔پس میں نے کہا کہ جب خدا نے فرمایا ہے کہ 'بنگالہ کی دلجوئی کی جائے گی۔تو میں کون ہوتا ہوں اس
دلجوئی کی راہ میں حائل ہونے والا ، میں تو ادنی راہ کا ایک معمولی غلام ، خاک پا ہوں۔پس ضرور بنگالہ
کی دلجوئی کی جائے گی۔پس آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے بنگال میں پہلی مرتبہ بنگالی زبان میں یہ آج
کا خطبہ بھی نشر ہوا اور یہ جلسہ بھی نشر ہو رہا ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ مستقلاً بنگالی زبان میں ان کو
مخاطب کیا جاتا رہے گا۔
خطابات طاہر جلد دوم
311
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
بنگلہ دیش کی جماعت خدا کے فضل سے بہت ہی مخلص اور اخلاص میں دن بدن
ترقی کر رہی
ہے اور خوبی یہ ہے کہ وہاں کے مخالفین میں بھی تقویٰ کا بیج موجود ہے، مخالفین میں کم ہیں جو نہایت ہی
حد درجہ مسموم ہو چکے ہیں ، زہر آلود ہیں ، ان کی آنکھیں بھی بند ، ان کے کان بھی بند ، ان کے دلوں پر
بھی مہریں۔لیکن نسبتا میں نے دیکھا ہے بنگال کے علماء میں تقویٰ زیادہ ہے، سخت مخالفت کے باوجود
جب وہ کوئی دلیل سنتے ہیں تو قائل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔اسی لئے بنگال میں خدا کے فضل سے اب
بڑی تیزی کے ساتھ احمدیت کو قبول کیا جا رہا ہے اور امید ہے یہ آئندہ چند سالوں میں رفتار انشاء اللہ
بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔وہاں کی مخالفت کے متعلق میں بیان کر رہا ہوں کہ ڈش انٹینا کی مخالفت میں قطعاً کسی جگہ
پرواہ نہیں کی گئی۔بڑے بڑے حملے ہوئے ، بڑے بڑے گھیراؤ کئے گئے، بنگال کی جماعت کا مرد،
عورت، بچہ ایک ایک ثابت قدم رہا۔انہوں نے کہا ہم جانیں دے دیں گے مگر اس رابطے کو اب نہیں
ٹوٹنے دیں گے۔بعض سرداروں نے مسجد میں آکر کہا یہ ڈش اتار لیں۔صدر جماعت نے جواب دیا
کہ ہم اس سے خلیفہ وقت کے خطبات سنتے ہیں، بیشک ہماری جان چلی جائے یہ ڈش نہیں اترے
گی۔ساری جماعت اس موقع پر متحد ہوگئی کہ جو کچھ سر پہ گزر جائے ، ہم ڈش انٹینا کو نہیں اترنے دیں
گے۔چنانچہ مخالفین نے ایک میٹنگ کی کہ سارا علاقہ اکٹھے ہوکر احمدیوں کے گھروں کی اینٹ سے
اینٹ بجادے اور ان کا یہ نظام برباد کر دے۔اسی میٹنگ میں آپس میں اختلاف ہوا سر پھٹول ہوئی،
ایک دوسرے پر حملے کئے گئے اور ساری قوم دو حصوں میں بٹ کر ایک دوسرے کی جان کے در پے
ہوگئی اور ایک دوسرے کے خون کی دشمن ہوگئی اور اب ان کو اپنی ہی ہوش نہیں ہے، وہ جماعت کی
طرف کیا توجہ دیں گے۔پس یہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک انذاری نشان ہے اور دنیا میں ہر جگہ
ظاہر ہورہا ہے یہ بتانے کے لئے کہ اللہ کی تقدیر ہے جو چل رہی ہے یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں ہے۔منیر احمد صاحب چوہدری مبلغ انچارج Eastern Region کینیڈا سے لکھتے ہیں:
اوٹاوا (Ottawa) میں پاکستان سے آئے ہوئے ایک دوست
سے تبلیغی رابطہ تھا، انہوں نے ( میرا ذکر کر کے کہ ) آپ کے خطبات کی ویڈیوز
دیکھنی شروع کیں۔رمضان المبارک میں درس قرآن سے بہت متاثر تھے،
خطابات طاہر جلد دوم
312
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء
ہتے تھے کہ اپنی بیوی کو بھی یہ دکھائیں لیکن وہ سخت متعصب اور کٹڑ گھرانے
سے تعلق رکھتی تھی آخر انہوں نے منت کی ، بہت منت سماجت سے اسے کہا کہ
بیوی اچھا ایک دفعہ میری خاطر آ کر ٹیلی ویژن پر خطبہ تو سُن لو اور دیکھ لو پھر جو
چاہو گی میں تمہارے ساتھ ہوں گا۔چنانچہ وہ آئی دیکھنے لگی اور دیکھتے دیکھتے
مولویوں کے متعلق سخت کلامی شروع کر دی، جوالفاظ میں بیان نہیں کرنا چاہتا )
اور ساتھ کہا کہ میں شرح صدر کے ساتھ حاضر ہوں۔آؤ ہم سب بیعت کر کے
جماعت احمدیہ میں داخل ہوتے ہیں۔“
پس اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ جو فضلوں کی بارش نازل ہورہی ہے، یہ بہت بڑے اور اعلیٰ
مقاصد سے وابستہ ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ احمدیت اب اُس دور میں داخل ہورہی ہے جہاں بہت
تیز رفتاری پیدا ہو جائے گی اور آپ عنقریب قوموں کو فوج در فوج اسلام کی آغوش میں داخل ہوتے
دیکھیں گے، اسلام کی گود میں آتا دیکھیں گے۔یہ وہ مضمون ہے جس کا تعلق بہت گہرا استغفار سے ہے۔کیونکہ قرآن کریم نے جب ایسی عظیم الشان فتوحات کا نظارہ کھینچا تو ساتھ ہی فرمایا کہ جب تم دیکھو گے۔إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ
اللهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبَّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا
( النصر : ۲ تا ۴)
کہ دیکھو تمہیں عظیم نظارے دکھائے جائیں گے۔لوگ تو یہ دیکھتے ہیں کہ فوجیں علاقوں میں
فتح کے شادیانے بجاتے ہوئے داخل ہوتی ہیں اور ملکوں اور تاجوں کو اپنے قدموں تلے روندتی ہیں اور
علاقوں پر علاقے فاتح فوجیں اپنے گھوڑوں کی ٹاپوں تلے روندتی چلی جاتی ہیں اور بڑے تکبر سے ان
ملکوں میں داخل ہوتی ہیں۔تمہیں اے محمد مصطفی یہ ہم فوجوں کے داخل ہونے کا ایک اور نظارہ
دکھائیں گے، مخاطب آنحضور کو کیا گیا ہے۔اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ
النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًان اس مضمون کو یاد رکھیں، یہ ساری برکتیں
محمد مصطفی اے کی ہی برکتیں ہیں۔فوجوں کا ذکر کرتے ہوئے خدا نے یہ نہیں فرمایا کہ اے مسلمانو! جب
تمہارے دین میں شامل ہونے کے لئے فوجیں آئیں گی۔فرمایا اے
محمد جب تیرے حضور فو جیں
خطابات طاہر جلد دوم
313
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء
حاضر ہوں گی ، جب خدا کی نصرت اور فتح کے دن آئیں گے، تو کیا ہوگا۔إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ
وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِيْنِ اللَّهِ أَفْوَاجًا یہ فوجیں اپنے ملک
حضور کے قدموں میں نچھاور کرنے کے لئے آئیں گی ، اپنے تاج و تخت حضور کے قدموں پر نچھاور
کرنے کے لئے آئیں گی۔یہ عجیب قسم کا فوجوں کا داخلہ ہے ، جن ملکوں میں داخل ہوتی ہیں ان کو فتح
نہیں کرر ہیں بلکہ اپنے تاج و تخت کو ان کے قدموں میں ڈالنے کے لئے حاضر ہورہی ہیں۔اپنے
خزانوں کی چابیاں، اپنی سلطنت کی کنجیاں ان کے سپرد کرنے کے لئے حاضر ہورہی ہیں۔فرمایا! جب
تو یہ نظارہ دیکھے تو کیا کر۔فَسَبِّحْ بِحَمْدِرَ تِكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًاO
تو تو خدا کی تسبیح وتحمید میں مصروف ہو جا کیونکہ یہ تیرے خدا نے تیری خاطر انتظام کیا ہے۔اگر حضرت محمد مصطفی امی ﷺ کو یہ پیغام ہے کہ تیری خاطر خدا نے انتظام کیا ہے اس لئے اپنی
فتح کے نقارے نہیں بجانے بلکہ خدا کی فتح کے نقارے بجانے ہیں ، خدا کی تسبیح کرنی ہے، خدا کی حمد
کے گیت گانے ہیں۔تو ہم غلامان ، غلامان محمد مصطفی اللہ بڑے ہی جاہل اور بیوقوف ہوں گے اگر
ان کامیابیوں کو اپنی طرف منسوب کرنے لگیں ، اپنی چالاکیوں کو ان باتوں کا محرک اور ان ( یوں کہنا
چاہئے کہ ) اپنی چالا کیوں کے سر پر یہ سہرا ڈالیں کہ ہم نے چالا کیوں ، ہوشیاریوں سے، تدبیروں
سے یہ بڑے بڑے کام کئے ہیں۔پس جتنے بڑے بڑے کام اسلام کی خاطر ہونے والے ہیں اور
عنقریب آپ دیکھیں گے کہ فوج در فوج اس کثرت سے قومیں داخل ہوں گی کہ وہ لوگ سنبھالنے
مشکل ہو جائیں گے، اتنا ہی زیادہ انکسار کی طرف مائل ہوں۔کامل طور پر دل میں یہ یقین رکھیں
اور اس یقین کی پرورش کریں اور اس کی حفاظت کریں اور اپنی جان سے اس یقین کو چمٹا لیں کہ
ہماری کوششوں اور ہماری محنتوں کا پھل نہیں ہے۔یہ محض اللہ تعالیٰ کے احسانات ہیں اور حضرت
محمد مصطفی ﷺ کی برکت سے خدا نے جو فضل ان پر نازل فرمائے ، وہی فضل ہیں جو ہم آج دنیا پر نازل
ہوتے دیکھ رہے ہیں۔پس تسبیح وتحمید کے ترانے گانے کے دن ہیں نہ کہ اپنی فخر و مباہات کے ذکر کے دن۔اس ضمن میں آگے فرمایا وَ اسْتَغْفِرْهُ ، اللہ تعالیٰ سے استغفار کرو۔بعض پیغامات
حضرت اقدس محمد مصطفی کے حوالے سے دوسروں کو دیئے جاتے ہیں اور یہاں خصوصیت کے ساتھ
اس دوسرے پیغام میں زیادہ خصوصیت کے ساتھ عام مسلمان محمدمصطفی امیہ کے واسطے سے مخاطب
خطابات طاہر جلد دوم
314
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء
ہیں۔استغفار کرو کیوں؟ فتح کے نتیجے میں تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ دیکھو ہم نے اپنے اعمال کو اور اپنی
سوچوں اور اپنی تدبیروں کو درجہ کمال تک پہنچا دیا ہے اور پھر اتنی بڑی فتوحات ہوئیں۔استغفار کا
مضمون تو اس صورت حال سے تعلق رکھتا ہے کہ ہم ناکام ہوئے، ہم نامراد ہوئے ، پتا نہیں کیا کیا
غلطیاں ہم سے ہوگئی تھیں جو ہم نتیجوں سے محروم رہ گئے۔تب انسان استغفار کرتا ہے، تو بہ کرتا ہے، اوہو!
مجھ سے غلطیاں ہو گئیں، پتا نہیں کیا کیا نقائص تھے جن کے نتیجے میں کوئی فیض نہ پاسکا۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے ایک طرف تو فوج در فوج لوگ داخل ہوں گے، فتح کے نقارے بجیں گے مگرتم استغفار کرنا۔اس کی
حکمت یہ ہے کہ ہماری کمزوریوں کے باوجود یہ فضل نازل ہورہے ہیں اور ان فضلوں کے نتیجے میں ہمیں
کمزوریاں دور کرنے کی طرف توجہ کرنی ہوگی اور خدا سے بخشش مانگنی ہوگی کیونکہ آنے والی قوموں کی
مہمان نوازی کا حق ادا نہیں ہوسکتا جب تک ہم اپنے نفسوں کی اصلاح کی طرف متوجہ نہ ہوں۔پس جتنی فتح خدا تعالیٰ کے فضل سے وسیع تر صورت میں احمدیت کو نصیب ہورہی ہے اور
ہونے والی ہے، اس کے نتیجے میں اسی نسبت سے خدا کی تسبیح اور تحمید کے گیت گانے شروع کریں اور
اپنی کمزوریوں کی طرف توجہ کریں۔اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگیں اور استغفار کریں اور اپنی کمزوریوں کا
کھوج لگا کر ان پر خدا کی رحمت کے پردے ڈالنے کی کوشش کریں۔اللہ ہی ہے جولوگوں کے پردے
ڈھانکتا ہے، انسان کے بس میں تو کچھ بھی نہیں اگر خدا کی ستاری کا پردہ نہ رہے تو ہم سارے تو ایک
کوڑھی کی طرح اس دنیا کو دکھائی دینے لگیں کہ جس کا تن بدن رستے ہوئے ناسوروں سے چھدا ہوا ہو۔حقیقت یہ ہے کہ ہر انسان پر خدا کی ستاری کا پردہ ہی ہے، جب تک وہ رہے اس وقت تک وہ لوگوں کو
حسین دکھائی دیتا ہے۔جب وہ پردہ اٹھ جائے تو اندر سے کچھ بھی نظر نہیں آتا سوائے مکر وہ چیزوں کے۔بچپن میں ہم یہ غلطی کیا کرتے تھے کہ پہاڑی جونکوں پر نمک ڈال کر ان کو پگھلایا کرتے تھے
کیونکہ یہ بچپن کی بیوقوفی کہہ لیں ،مگر ایک ایسی غلطی تھی جس میں سارے بچے اس علاقے کے مبتلا
تھے۔جب پہاڑوں پہ جایا کرتے تھے تو جونکوں کے اوپر بڑی چکنی سے ایک جلدسی ہوتی ہے، ایک
فلم سی ہوتی ہے، جو نمک سے فوراً پگھل جاتی ہے اور اس Film کے ساتھ وہ جونک چلتی ہوئی بڑی
پیاری معلوم ہوتی ہے لیکن نمک ڈالیں تو اندر سے محض گوبر کا ڈھیر ہے کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔پس اگر
دنیا کوخدا موقع دے دے کہ وہ ہم کمزوروں اور نا اہلوں پر نمک ڈال دیں تو اس نمک سے پکھل کر ہمارا