فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 27

خطابات طاہر جلد دوم
315
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء
کچھ بھی باقی نہیں رہے گا لیکن خدا ہماری حفاظت فرما رہا ہے۔خدا کی رحمت اورستاری کا پردہ ہے جو
ہمارے عیوب کو ڈھانپے ہوئے ہے، اس پر دے کی حفاظت کے لئے استغفارضروری ہے۔پس استغفار کا مضمون اس لئے بھی ہے کہ قو میں آئیں گی اور تمہیں دیکھیں گی۔اگر انہوں
نے تمہارا اندرونہ دیکھ لیا، اگر تمہاری کمزوریوں سے آگاہ ہوگئیں تو اسلام سے متنفر ہونے لگیں گی۔پس
خدا سے بخشش مانگتے ہوئے جس طرح کیٹر امٹی میں چھپتا ہے اس طرح خدا کے فضلوں اور رحمتوں اور
ستاری کے پردے میں چھپ جاؤ تا کہ تمہارا صرف حسین چہرہ دکھائی دے۔دکھاوے کی خاطر نہیں بلکہ
اللہ تعالیٰ کے پیغام کی حفاظت کے لئے اور خدا کے دین میں داخل ہونے والوں کی اخلاقی قدروں کی
حفاظت کے لئے تمہیں لازماً اچھا بنا ہوگا اور وہ اچھا بنا استغفار کے ذریعے ہوسکتا ہے۔پر دے دو قسم
کے ہوتے ہیں، ایک پردہ وہ ہے جو بیماریوں کو اس طرح ڈھانپتا ہے کہ بیماریاں اندر اسی طرح پلیتی
رہتی ہیں اور صرف پردہ ہی رہتا ہے۔مگر خدا جس پر دے کی طرف آپ کو بلا رہا ہے یعنی ستاری کا پردہ
اس کے متعلق جب سے دنیا بنی ہے تمام عارف باللہ گواہ ہیں اور واقعاتی طور پر اپنے تجارب سے اس
بات کی گواہی دیتے ہیں کہ خدا کی ستاری کے پردے میں انسان کی کمزوریاں دور ہونے لگتی ہیں ، وہ
ویسا نہیں رہتا جیسے پہلے تھا۔پس وہ پردہ جس کے ہٹانے سے برائیاں نہ صرف اسی طرح دکھائی دیں
بلکہ پہلے سے بڑھ کر دکھائی دیں وہ عیاری کا پردہ ہے ، وہ ستاری کا پردہ نہیں۔وہ دکھاوے کا پردہ ہے،وہ
بخشش کا پردہ نہیں ، وہ استغفار کا پردہ نہیں۔استغفار کے پردے کی یہ قطعی علامت ہے اور جب سے دنیا
بنی ہے یہی اس پردے کی خوبی اور یہی اس پردے کا خاصا ہے کہ جو اس پردے کے تلے آئے اس
کے اندر اصلاح ہونی شروع ہو جاتی ہے، اس کی بیماریاں دور ہونی شروع ہو جاتی ہیں۔پس پردہ
وہاں وہاں سے اٹھتا ہے جہاں جہاں سے جسم اور روح اصلاح پذیر ہو چکے ہوتے ہیں، ایک نئے
روپ میں انسان دنیا کے سامنے ابھرتا ہے۔پس ان آنے والوں کو یہ نظارے دکھائیں اور یہ نظارے
صرف استغفار کی برکت سے حاصل ہو سکتے ہیں۔اب میں ایک دو اور باتیں آپ کے سامنے کچھ جذباتی سی بھی ہیں کچھ واقعاتی سی بھی وہ
رکھتا ہوں آپ کو یاد ہو گا چند سال پہلے میں نے ایک نظم میں اپنی عاجزانہ تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔جس
کے شعر کچھ ایسے تھے کہ

خطابات طاہر جلد دوم
316
ہم آن ملیں گے متوالو بس دیر ہے کل یا پرسوں کی
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
تم دیکھو گے تو آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی دید کے ترسوں کی ( کلام طاہر : ۳۷)
یہ جو نظم ہے اس کے حوالے سے بسا اوقات پاکستان سے خصوصیت سے لوگ، خصوصاً
نوجوان لڑکے مجھے لکھتے ہیں اور کہتے ہیں کل اور پرسوں گزرے ہوئے تو دیر ہوگئی۔آپ کب آئیں
گے؟ آپ تو کہتے تھے یہ جھوٹی باتیں نہیں نکلیں گی ، دشمن کی باتیں جھوٹی نکلیں گی۔تو پھر کیا بات ہے کہ
آپ ابھی تک وہاں ہیں ؟ میں ان
کو بتا تا ہوں کہ ٹیلی ویژن کے ذریعے خدا تعالیٰ نے مجھے جو آپ کے
گھروں تک پہنچایا ہے یہ اللہ تعالیٰ نے میری عاجزانہ تمناؤں کا پھل ہی تو دیا ہے، میری بے قراریوں اور
بے کسیوں پر اس طرح اپنی ستاری کا پردہ ڈالا ہے۔میں نے جوا ظہار کیا تھا یہ کوئی ایسی پیشگوئی نہیں تھی
جس کی بناء کسی الہام پر ہو بلکہ خدا تعالی کی عمومی تقدیر پر تھی ، جو خدا کی راہ میں ہجرت اختیار کرتے ہیں خدا
ضرور بالآخر کامیابی سے ان کو اپنے وطنوں کی طرف واپس لے کے آیا کرتا ہے، یہ وہ بات ہے جو لازماً
ہو کے رہے گی۔اس کے دفاع میں میں کوئی عذر پیش نہیں کر رہا بلکہ آپ کو حقیقت بتا رہا ہوں۔جہاں
تک کل اور پرسوں کی بات ہے، یہ تو محاورہ ہے، ایک دل کی تمنا ہے، اگر شعر اجازت دیتا تو میں آج چند
لمحوں کی باتیں کرتا، کل اور پرسوں کی بجائے۔تو میری تمناؤں پہ تو نہ پہرے بٹھائیں، میری بے
قرار یوں پر اس طرح ضرب تو نہ لگائیں کہ تم تو کہتے تھے کل، پرسوں آجائیں گے۔کہاں بیٹھے ہو، کیوں
آنہیں رہے؟ میں تو ایک عاجز انسان ہوں، میری خواہش ہے ، میری محبت ہے، جو ان شعروں میں
ڈھلتی ہے۔اللہ تعالیٰ اس پر رحمت کی نظر ڈالتا ہے اور وہ سامان فرما رہا ہے جس کے نتیجے میں ہماری
دُوریاں قربتوں میں تبدیل ہو رہی ہیں۔آپ کیوں نہیں دیکھتے کس طرح خدا نے اپنے فضل کے ساتھ
صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ تمام دنیا کے لئے وہ سامان پیدا فرمائے جس کا یہ شعر مظہر ہے۔تم دیکھو گے تو آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی دید کے ترسوں کی
٤
کثرت کے ساتھ لوگ لکھتے ہیں کہ جب ہم نے پہلی دفعہ دیکھا تو آنکھوں سے اس طرح
آنسو بر سے جیسے موسلا دھار جھڑی لگ گئی ہو اور یہ نظارہ صرف پاکستان کا نہیں ساری دنیا سے اس کی
خبریں مل رہی ہیں۔ابھی غانا کے نظارے آپ کے سامنے پیش کئے گئے ، وہاں بھی یہ حال ہے تو
اللہ تعالیٰ نے تو اپنے فضل کے ساتھ معنوی طور پر اس پیشگوئی کو یا جواظہار تمنا تھا ، اس کو پورا کرنے کے

خطابات طاہر جلد دوم
317
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء
سامان کر دیئے ، غیروں کو تو دکھائی دے رہا ہے اور غیر اس کا اقرار کرنے لگے ہیں۔ان نو جوانوں کو
پتہ نہیں کیوں یہ بات دکھائی نہیں دے رہی ؟
ایک مربی صاحب لکھتے ہیں کہ :
" مخالفین کے ایک اجلاس میں بعض سر کردہ شیعہ احباب کو بھی مدعو کیا
گیا اور جماعت احمدیہ سے متعلق کس طرح ان کو مٹایا جائے ، کس طرح ان کی
راہ میں روکیں کھڑی کی جائیں، موضوع زیر بحث تھا۔اس موقعے پر ایک
جرات مند شیعہ دوست بر ملا اس مجلس میں کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا جو تم
نے پہلے کوششیں کی تھیں ان کے نتیجے تو دیکھ لو، ان کو تو سنبھال لو۔تم نے
مرزا طاہر کو ملک سے ملک بدر کر دیا تھا اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ہمارے
سارے گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔“
اس نے کہا:
تم کیا اور تمہاری کوششیں کیا؟ اپنے گھروں کو تو اب بچاؤ۔ہماری
عورتیں ہمارے بچے بڑی محبت اور شوق سے اس کو دیکھنے اور سننے لگے ہیں۔کون ہوتا ہے جو اس راہ میں حائل ہوسکتا ہے؟ اس لئے جو پہلے کر بیٹھے ہو اسی کو
بھگت لو، مزید کوششیں کوئی نہ کرنا۔“
مجھے اس پر حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یہ شعر یاد آ گیا ، جو اقبال کو
مخاطب کرتے ہوئے آپ نے کہا تھا کہ
نہ دکھائی دوں تو یہ فکر کر کہیں فرق ہو نہ نگاہ میں (ڈر عدن: ۷۱ )
تو اب تو اللہ تعالیٰ نے سب دنیا کو یہ نظارے دکھا دیئے ہیں ، اگر کسی کو ابھی بھی دکھائی نہیں
دیتا تو اپنی نگاہ کی فکر کرے کہیں اس میں فرق نہ ہو۔اب میں اس ضمن میں ایک اور نصیحت کر کے اس
مضمون کو ختم کروں گا، اب چند منٹ باقی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسے کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے ایک یہ
غرض بھی بیان فرمائی تھی کہ آپس میں ملنے سے، ایک دوسرے سے تعلقات بڑھانے سے محبت بڑھتی

خطابات طاہر جلد دوم
318
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
ہے اور عالمی برادری کا ایک نظام جاری ہوتا ہے۔ڈش انٹینا کے بعد بعض دوستوں نے یہ کہا کہ اب تو
ہم ڈش انٹینا پر دیکھ سکتے ہیں، اب آنے کی کیا ضرورت ہے؟ لیکن بعض دوسرے لوگوں نے کہا کہ
ڈش کے ذریعے دیکھنا اور بات ہے وہاں پہنچ کر دیکھنا اور بات ہے، بڑا فرق ہے۔یہ باتیں جو مختلف
جگہوں سے پہنچی ہیں تو مجھے یہ خطرہ پیدا ہوا تھا کہ یہ ڈش انٹینا کہیں بعض لوگوں کے آنے کی راہ میں حائل
نہ ہو جائے مگر جیسا کہ آپ آج دیکھ رہے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جوق در جوق شوق محبت اور
شوق وصال میں ساری دنیا سے احمدیت کے پروانے آج یہاں اکٹھے ہو گئے ہیں اور یہ سلسلہ ڈش انٹینا
کے نتیجے میں کم نہیں ہوا بلکہ بڑھ رہا ہے۔وہ جنہوں نے پہلی دفعہ ڈش انٹینا کے ذریعے جماعت کے
جلسوں کو دیکھا ہے ان کا شوق دیدار تیز ہوا ہے، مدھم نہیں ہوا اور آج بڑی کثرت سے ایسے ملکوں سے
لوگ آئے ہیں جو پہلے کبھی نہیں آئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس ڈش انٹینا کی برکت
سے عالمی مواصلاتی ذریعے سے جو نظارے انہوں نے دیکھے ہیں، انہوں نے شوق دید کو اور زیادہ
بیتاب کر دیا ہے اور بڑھا دیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو بات بیان
فرمائی تھی وہی حق ہے۔جومل کر
بیٹھنے اور صحبت اختیار کرنے کی برکت ہے وہ اپنی جگہ ہے، اس کو کوئی دوسری چیز ہٹا نہیں سکتی ، اس کے
بدلے میں کوئی اور چیز اس کی جگہ نہیں لے سکتی۔فرماتے ہیں۔کبھی کبھی ضرور ملنا چاہئے کیونکہ سلسلہء بیعت میں داخل ہوکر پھر
ملاقات کی پرواہ نہ رکھنا ، ایسی بیعت سراسر بے برکت اور صرف ایک رسم کے طور
پر ہوگی اور چونکہ ہر یک کے لئے باعث ضعف فطرت یا کمی مقدرت یا
بعد مسافت یہ میسر نہیں آ سکتا کہ وہ صحبت میں آکر رہے یا چند دفعہ سال میں
تکلیف اٹھا کر ملاقات کیلئے آوے کیونکہ اکثر دلوں میں ابھی ایسا اشتعال شوق
نہیں کہ ملاقات کے لئے بڑی بڑی تکالیف اور بڑے بڑے حرجوں کو اپنے اوپر
روا رکھ سکیں۔لہذا قرین مصلحت معلوم ہوتا ہے کہ سال میں تین روز ایسے جلسہ
کیلئے مقرر کئے جائیں جس میں تمام مخلصین اگر خدا چاہے بشرط صحت و فرصت
و عدم موانع قو یہ تاریخ مقررہ پر حاضر ہوسکیں۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ: ۲۳۸)

خطابات طاہر جلد دوم
319
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس خواہش کی راہ میں ڈش انٹینا حائل نہیں
ہوا، کوئی دنیا کی طاقت حائل نہیں ہو سکتی۔اس خواہش کی پیاس کو اور زیادہ بھڑ کا دیا ہے اور آپ
دیکھیں گے کہ انشاء اللہ تعالیٰ تمام دنیا سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عشاق اور
پروانے آئندہ سب جلسوں میں خواہ یہاں ہوں یا دنیا کی کسی اور جگہ واقع ہوں، جہاں بھی
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ ادنی غلام جائے گا، لوگ جوق در جوق ان جلسوں میں شامل ہوا
کریں گے۔ڈش انٹینا والے بھی اس لذت سے فیضیاب ہوں گے، دُور بیٹھے ہوئے وہ بھی خدا تعالیٰ
سے برکتیں پائیں گے مگر جو آ کر مل بیٹھنے کی برکتیں ہیں وہ اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسے کی اغراض کے بیان میں ایک یہ بھی
نصیحت فرمائی تھی کہ مغربی ملکوں کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے اور ان کی ضرورتیں پوری کرنا ایک بہت ہی
اہم مقصد ہے جو اس جلسے کے مقاصد میں داخل ہے۔فرمایا۔جلسہ میں یہ بھی ضروریات میں سے ہے کہ یورپ اور امریکہ کی
دینی ہمدردی کے لئے تدابیر حسنہ پیش کی جائیں۔پس دیکھیں آج خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ جلسہ جو یورپ اور مغربی قوموں کے درمیان
منعقد ہورہا ہے، اس میں بہت سے ایسے منصوبے ہیں جن کا گہرا تعلق یورپ کی اصلاح سے ہے اور
وہ انشاء اللہ تعالیٰ روز بروز اور زیادہ منظم اور مربوط ہوتے چلے جائیں گے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ ان کا فیض پہلے سے کئی گنا زیادہ بڑھ کر مغربی قوموں میں پھیلتا چلا جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
ثابت شدہ امر ہے کہ یورپ اور امریکہ کے سعید لوگ اسلام کے قبول
کرنے کے لئے طیار ہورہے ہیں اور اسلام کے تفرقہ مذاہب سے بہت لرزاں اور
ہراساں ہیں۔( یورپ میں دو قسم کے لوگ ہیں ایک وہ جو اسلام میں تفرقہ پیدا کرنا
چاہتے ہیں۔کچھ وہ سعید روحیں ہیں جو تفرقے کو دیکھ کر لرزاں اور ترساں ہیں اور
ہراساں ہیں کہ یہ کیا ہورہا ہے۔) چنانچہ انہیں دنوں میں ایک انگریز کی میرے نام
چٹھی آئی (یعنی مسیح موعود علیہ السلام کے نام) جس میں لکھا تھا کہ آپ تمام

خطابات طاہر جلد دوم
320
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
جانداروں
پر رحم رکھتے ہیں اور ہم بھی انسان ہیں اور مستحق رحم کیونکہ دین اسلام قبول
کر چکے اور اسلام کی بچی اور صحیح تعلیم سے اب تک بے خبر ہیں۔سو بھائیو! یقیناً سمجھو کہ
یہ ہمارے لئے ہی جماعت طیار ہونے والی ہے۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ ۲۸۱)
پس آج جو پاکستان سے علماء نے بہت سے احمدیت کے جگر گوشے باہر نکال پھینکے
اور آج جن کو یورپ میں پناہ ملی، یہ الہی منصوبے کے تابع ہے۔اب آپ کا فرض ہے کہ
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تمنا کو اس شان کے ساتھ پوری کریں کہ
یورپ کے دکھتے ہوئے بیمار دلوں کی تسکین اور آرام کے اور ان کی صحت اور ان کی شفا کے
سامان کریں۔اپنے پاک نمونے سے، پاک نصیحتوں کے ذریعے کثرت کے ساتھ ، یورپ کی
دکھی انسانیت آپ کی نظر شفقت کی محتاج ہے اور آپ کے پاک عمل کے نمونے دیکھنے کے لئے
تیار بیٹھی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو یہ توفیق عطا فرمائے۔آخر پر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس دعا پر ختم کرتا ہوں کہ
ہر یک صاحب جو اس للّہی جلسہ کے لئے سفر اختیار کریں خدا تعالیٰ
ان کے ساتھ ہو اور ان کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور
اضطراب کے حالات ان پر آسان کر دیوے (کیسی پیاری دعا ہے ) اور ان
کے ہم وغم دور فرمادے اور ان کو ہر یک تکلیف سے مخلصی عنایت کرے اور ان کی
مرادات کی راہیں ان پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے ان بندوں کے
ساتھ ان کو اٹھاوے جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا اختتام سفران کے بعد ان کا
خلیفہ ہو ( ایک یہ بھی خلیفہ کے کتنے پیارے معنے ہیں جو خدا کے خلیفہ بن جاتے
ہیں جب وہ جگہیں چھوڑتے ہیں تو خدا ان کا خلیفہ ہو جاتا ہے۔) اے خدا، اے
ذوالمجد والعطاء اور رحیم اور مشکل کشا! یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے
مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہر ایک قوت اور طاقت تجھی کو
ہے۔آمین ثم آمین
والسلام على من اتبع الهدى (مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه: ۲۸۲)

خطابات طاہر جلد دوم
321
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء
پس آپ بہت ہی سعید بخت ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ان دعاؤں کا پھل
اور فیض پانے کے لئے اس مبارک جلسے میں اکٹھے ہوئے ہیں۔خدا ان سب دعاؤں کو آپ کے حق میں
بھی پورا فرمائے اور تمام دنیا میں جو اسی جلسے میں شمولیت کی غرض سے ہر جگہ آج عالمگیر اجتماع ہورہا ہے
خدا ان سب کو بھی ان دعاؤں کے فیض سے محروم نہ رکھے۔ان پر بھی اسی طرح برکتیں نازل ہوں۔آئیے اب ہم دعا کر لیتے ہیں۔حضور انور نے لمبی اور پر سوز دعا کروائی اور دعا کے بعد آپ نے فرمایا:
ہمارے ایک بہت ہی مخلص فدائی دوست ہیں برا در صادق جو بہت زبردست میوزیشن
(Musician) تھے، جب احمدی ہوئے تو سب باتیں چھوڑ کر سب کچھ اپنا قرآن اور حدیث کے
مطالعہ کے لئے اپنی ساری طاقتیں خرچ کیں اور بہت ہی اعلیٰ درجہ کے مقرر ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اس دن سے احمدیت کی خدمت اور احمدیت کی تعلیم میں وقف ہیں۔آنکھوں
کا نور جاتا رہا ہے مگر دل کا نور
بڑھ رہا ہے، ہر سال خرابی صحت کے باوجود ضرور اس جلسے میں تشریف لاتے ہیں۔تو جانے سے پہلے جب
میں نے ان کی آواز سنی تو میرے دل کی جو کیفیت تھی ، میں ان کو مخاطب ہو کے کہنا چاہتا ہوں کہ
Brother Sadiq! your voice was music to my ears
and ecstasy to my heart, Allah bless you۔

خطابات طاہر جلد دوم
323
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
جس کا نام خدا نے محمد رکھا کسی کی کیا مجال کہ اس کی
تو ہین کر سکے۔توہین رسالت اور آپ کا اپنا عظیم کردار
نیز توہین رسالت کے حقیقی مرتکب لوگوں کا ذکر
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۹ جولائی ۱۹۹۴ء بمقام اسلام آباد تلفورڈ برطانیہ )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ایک مادی کائنات کو روشن کرنے والا سورج ہے اور ایک روحانی کائنات کو روشن کرنے والا
سورج ہے۔مادی کائنات کو روشن کرنے والا سورج تو ہر روز اسی آب و تاب اسی شان کے ساتھ طلوع
ہوتا ہے لیکن روحانی کائنات کو روشن کرنے والا سورج یعنی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ ہر روز نئے
جلوؤں اور نئی شان کے ساتھ طلوع ہورہے ہیں اور آپ کی شان روز بروز بڑھتی چلی جارہی ہے۔آج
یہ شان احمدیت کی صورت میں دنیا کے سامنے جلوہ گر ہے اور خدا کا فضل حضرت اقدس محمد مصطفی میت ہے
کے فیض اور برکتوں کو جماعت احمدیہ کے ذریعے روز بروز دنیا میں پھیلاتا چلا جارہا ہے۔یہ
اللہ تعالیٰ ہے اور اسی کی شان ہے جو آنحضور ﷺ کا نور بن کر چمکی اور وہی شان ہے جسے آج ہم ہر روز
ترقی یافتہ صورت میں یعنی ایسی صورت میں کہ دنیا کی آنکھیں زیادہ سے زیادہ اس سے خیرہ ہوتی چلی
جارہی ہیں اور زیادہ سے زیادہ روشن ہوتی چلی جارہی ہیں دیکھ رہے ہیں۔اس افتتاحی خطاب کا موضوع تو میں پہلے بیان کر چکا ہوں لیکن افتتاحی خطاب کی کچھ ایسی
باتیں ہوتی ہیں جو اصل موضوع سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ روزمرہ کے افتتاحی خطاب کے مضمون سے

خطابات طاہر جلد دوم
324
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
بنفسہ تعلق رکھتی ہیں۔آج جو U۔K کے اس جلسہ سالانہ کا افتتاح ہورہا ہے، اس نئے دن کی ایک
خوشخبری میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے MTA یعنی مسلم
ٹیلیویژن احمدیہ کا سورج بلا استثناء تمام دنیا پر طلوع ہو چکا ہے۔آج اسی لمحہ یہ تصویریں جو یہاں بن
رہی ہیں دنیا کے کناروں تک دیکھی جارہی ہیں اور وہ آوازیں جو یہاں بلند ہو رہی ہیں دنیا کے
کناروں تک سنائی دے رہی ہیں۔آج جمعہ سے پہلے صرف ایک پریشانی کی خبر تھی کہ ماریشس والے
براہ راست اس پروگرام کو دیکھنے اور سننے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔حالانکہ جو مشرق بعید کے لئے
ہم نے نیا سیارہ استعمال کیا ہے اس کی رو سے حساب مجھے بتا تا تھا کہ ماریشس میں بھی ضرور یہ پروگرام
دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔پس وہ اصرار کرتے رہے کہ ہمیں اجازت دی جائے کہ سابق کی طرح ٹیلیفون
کے رابطے سے ہم اس پروگرام کو سن سکیں اور میں بند رہا کہ کوشش کرتے چلے جائیں، مجھے امید ہے کہ
اللہ کے فضل کے ساتھ آپ بھی اس پروگرام میں شامل ہونے کی توفیق پائیں گے۔پس ابھی ماریشس
سے یہ اطلاع ملی ہے کہ خدا کے فضل سے اس عالمی رابطے کے ذریعے بغیر کسی ٹیلیفونک رابطے کے
براہ راست ماریشس میں بھی یہ پروگرام پوری شان کے ساتھ دیکھا اور سنا جارہا ہے۔اسلام کا جو حسین چہرہ جو اصلی اور حقیقی ہے جو حضرت مسیح موعود ، مہدی موعود کے ذریعہ دوبارہ
ہم سب پر روشن ہوا اور ازمنہ وسطیٰ کے اندھیروں سے نکال کر ہمیں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے
نور، اولین نور کی طرف واپس لے گیا ، وہی چہرہ ہے جو تمام دنیا کے دل جیتنے والا ، ان کی روحیں جیتنے والا ،
ان کے دماغ جیتنے والا ہے اور وہ سارے چہرے جو اس کے مقابل پر اسلام کو داغدار صورت میں پیش
کر رہے ہیں ان کے مقدر میں فنا ہونا ہے۔وہ چہرے بناوٹی چہرے ہیں اور جیسا کہ حضرت اقدس
محمد مصطفی ﷺ نے ہمیں مطلع فرمایا کہ خدا شیطان کو یہ اجازت نہیں دے گا کہ محمد رسول
اللہ کا فرضی
چہرہ بنائے۔( بخاری کتاب العلم حدیث نمبر : ۱۱۰) پس آسمان پر یہ تقدیر طے شدہ ہے اور کوئی اس کو بدل نہیں
سکتا کہ محمد رسول اللہ کا وہی چہرہ دنیا پر روشن ہوگا جو آپ کا حقیقی اور اصلی چہرہ ہے اور آج خدام
احمدیت کو یہ توفیق مل رہی ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ ملتی چلی جائے گی کہ اس نور کو جو اللہ کا نور تھا اس کی
اصلی صورت میں ساری دنیا کے سامنے پیش کریں۔خدا کا عجیب فضل ہے کہ افتتاحی تقریر جو آسٹریلیا میں بھی بڑی صاف دکھائی دے رہی تھی اور

خطابات طاہر جلد دوم
325
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
سنائی دے رہی تھی ، اس تقریر کے دوران ( یعنی افتتاحی تقریر نہیں جمعہ کا خطاب ) اس کے دوران ایک
غیر مسلم آسٹریلین کا فون آیا۔اس نے سعید جسوال صاحب سے کہا کہ میں حیرت زدہ ہوں کہ اسلام اتنا
خوبصورت مذہب ہے۔آج جو اسلام میرے سامنے ہے میں ایک لحظہ کے لئے بھی اس پروگرام کو چھوڑ
نہیں سکتا۔مجھے بتائیں کہ یہ کون ہیں جو اسلام کو اس خوبصورتی سے دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں؟
پس ایک وہ چہرہ ہے اسلام کا جو ہم اپنی قربانیوں سے از سر نو دنیا کے سامنے نئے رنگ بھر کر
پیش کر رہے ہیں اور ایک وہ چہرہ ہے جو اسلام کو ظالم اور سفاک اور تنگ نظر مذہب کے طور پر دنیا کے
سامنے دکھا رہا ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ فتح حقیقی اسلام ہی کی ہوگی ، ان فرضی چہروں نے
بہر حال مٹنا ہے اور مٹ جانا ہے اور تاریخ کے انبار تلے دب جانا ان کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے۔میں یہ مضمون بیان کر رہا تھا کہ بہت سے ظالموں نے قرآن کریم کی حقیقی تعلیم سے منہ پھیر
کر ازمنہ وسطی کے بعض فقہاء اور بعض حدیثیں جمع کرنے والوں کی ایسی احادیث پر بنا کرتے ہوئے
جن کی کوئی اصل نہیں ہے جو قرآن کریم کے مضمون سے واضح طور پر ٹکرانے والی ہیں ایسے مفتی پیدا
ہوئے ، جن مفتیوں نے اپنی عقل اور فہم کے مطابق بظاہر اسلام کی خدمت کی مگر ایسا بھیانک تصور
اسلام کا پیش کیا کہ اس تصور کی رو سے اسلام دنیا پر فتح یاب نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ تصور انسانی فطرت
کے خلاف ہے۔اور قرآن کا دعوی ہے کہ قرآنی تعلیم فطرت کے مطابق ہے، فطرت پر انسان کو پیدا
کیا گیا اور فطرت ہی کی تعلیم ہے جو اسلام نے دی۔پس ہر وہ تعلیم جس سے فطرت مناسبت نہیں
رکھتی ، ہر وہ تعلیم جو انسان کی سچی فطرت کے معاند اور مخالف ہے وہ کسی صورت بھی اسلام کی تعلیم نہیں
کہلا سکتی۔یہ ایک ایسا دائی ، بنیادی قطعی اصول ہے جس میں آپ
کبھی کوئی تبدیلی نہیں دیکھیں گے۔بہر حال ان لوگوں نے قرآن کریم اور سنت سے بعض غلط معانی اخذ کر کے، شروع میں ممکن
ہے کہ اس زمانے کی سادگی کے نتیجے میں ایسا ہوا ہو مگر آج کل کے زمانے میں ان معانی کو اخذ کرنے
کا ان لوگوں کے پاس کوئی جواز نہ تھا۔اس کے باوجود بضد ہیں کہ اسلام یہی ہے جو ہم سمجھ رہے ہیں
اور جس پر ہم عمل پیرا ہیں۔اس صورت میں اسلام کی جو تصویر پیش کی گئی ہے وہ نہ صرف یہ کہ بھیا تک
ہے بلکہ ان کا عمل اس تصویر کو خود جھٹلا رہا ہے۔قرآن کریم کی جو آیات میں نے آپ کے سامنے رکھیں ، جوتعلیم سنت نبوی کے حوالے سے

خطابات طاہر جلد دوم
326
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
آپ کے سامنے پیش کی اس میں اسلام کے نام پر جبر ظلم اور زبردستی اور کسی گستاخی کی خواہ وہ کیسی ہی
کیوں نہ ہو، انسانی سزا کا کوئی تصور پیش نہیں کیا گیا لیکن ان مفتیان نے جن کا میں ذکر کر رہا ہوں اور آج
بھی جو آج کے مفتیوں کی لگا میں تھامے ہوئے ہیں انہوں نے یہ کھلم کھلے فتوے دیئے کہ کفر کی سز اقتل
ہے، اس کے سوا اور کوئی سزا نہیں اور بار بار اس بات کو ہرایا اور جہاں جہاں گستاخی رسول کے حوالے سے
ان لوگوں نے قتل کے فتوے دیئے ہیں وہاں یہ استنباط قائم کیا ہے کہ چونکہ گستاخی رسول کرنے والا کافر
ہو جاتا ہے اور کفر کی سزا قتل کے سوا اور کچھ نہیں ، اس لئے لازماً ایسے شخص کو قتل کیا جائے گا۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسلام کیا کوئی علاقائی مذہب ہے یا جغرافیائی یا قومیائی مذہب
ہے یا بین الاقوامی اور کل عالم کا مذہب ہے ؟ اگر کل عالم کا مذہب ہے تو اس کا فتویٰ یکساں ہر ملک میں
برابر صادق آنا چاہئے اور برابر چلنا چاہئے۔وہ مسلمان جو غیر قوموں میں دوسری دنیا میں بستے ہیں ان
کا کوئی حق نہیں کہ اسلام کی ایک تعلیم کو سچا سمجھتے ہوئے اپنی جان بچانے کی خاطر اس تعلیم سے وہاں
روگردانی کریں جہاں ان کو طاقت نہیں ہے کہ اُس تعلیم پر عمل کر سکیں۔پس یہ محض ایک دھوکہ ہے ایک
نفس کا دھوکہ ہے اور دنیا کو دھو کہ میں ڈالنے والی بات ہے۔مثلاً یہ جو کہا جاتا ہے کہ کفر کا نتیجہ لاز ماقتل
ہے، تو اس صورت میں آج بھی دنیا میں یہودی اور عیسائی اور ہند و ہر جگہ بس رہے ہیں ، جہاں مسلمان
موجود ہیں۔غیر قوموں میں اگر ان
کو اختیار نہیں تو اپنے دائرہ حکومت میں تو اختیار ہے وہاں ان کو قتل
کر کے دکھائیں اگر ان میں طاقت ہے، اگر ان میں سچی غیرت ہے۔یہ کہتے ہیں کہ اور کوئی سزا تک رسالت کے نام پر پہلے تجویز نہیں ہوئی تھی ، یہ اس نئے دور کا
کرشمہ ہے۔بعض علماء لکھتے ہیں کہ یہ تعلیم خاص حضرت محمد مصطفی ﷺ کی عصمت کی حفاظت کے لئے
جاری کی گئی ہے اور کوئی دوسرا نبی اس میں شریک نہیں، حالانکہ قرآن کریم اس مضمون کو بالکل جھٹلا رہا
ہے۔بار بار نمونے ہتک اور گستاخی کے پیش کرتا ہے، سب نبیوں کے حوالے سے پیش کرتا ہے اور اس
کے مقابل پر آنحضرت ﷺ کے ساتھ یہی سلوک دکھلاتا ہے اور تعلیم یہ دیتا ہے کہ پس صبر کر ، صبر کر،
صبر کر اور ان لوگوں سے اعراض کر اللہ ان سے نپٹنے والا ہے۔پس ان سب کے دعاوی جو یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ گستاخی رسول کی سزا قر آن کریم نے اور
صرف قرآن کریم نے دوسرے مذاہب کے برعکس یہ تجویز فرمائی ہے کہ ایسے شخص کو مہلت بھی نہ دی

خطابات طاہر جلد دوم
327
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۹۴ء
جائے ، اس
کی تو یہ بھی قبول نہ کی جائے ، سنو کہ گستاخی ہوئی اس کا خون تم پر مباح ہو گیا ، حلال ہے ہر
مسلمان کے لئے کہ اس پر چڑھ دوڑے اور اس کو قتل کر دے۔پہلا سوال یہی ہے کہ کیا یہ تعلیم کسی
خاص علاقے سے تعلق رکھتی ہے یا تمام دنیا سے؟ اگر تمام دنیا سے تعلق رکھتی ہے تو ہر ملک میں تمہارا
یہی فرض ہے کہ اس تعلیم کی حفاظت میں اپنی جانیں قربان کر دو اور چڑھ دوڑو ہر دشمن پر اور کفر کے نام
پر
قتل کا بازار گرم کر دو۔مگر تم جانتے ہو اور خوب جانتے ہو اگر ایسی گستاخی کرو گے یعنی قرآن اور اسلام
اور حدیث اور نبی کی گستاخی کرو گے اور اپنی تعلیمات اس پاک مذہب کی طرف منسوب کرو گے تو
تمہارے خون کا بازار گرم ہو گا تم صفحہ ہستی سے نابود کر دیئے جاؤ گے۔تمہیں طاقت نہیں ہے کہ اس
بات پر عمل کر کے دکھاؤ جس بات کا تم دعوی کرتے ہو۔الله
پھر گستاخی کا کیا مطلب ہے؟ کیا آنحضرت ﷺ کو جھوٹا کہنا یا جھوٹا یقین کرنا گستاخی ہے
کہ نہیں ؟ کیا یہودی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو سچا مانتے ہیں؟ ان کا مذہب ان کو مجبور کرتا ہے یہ
کہنے پر کہ آنحضرت ﷺ مفتری ہیں۔جیسا کہ قرآن بتاتا ہے کہ اُس زمانے کے یہود کا بھی یہی
دعوی تھا اور یہی مسلک تھا۔کیا عیسائی حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کو سچا جانتے ہیں؟ اگر نہیں اور تم
جانتے ہو کہ نہیں تو کیا یہ گستاخی رسول نہیں کہ عیسائی آنحضور ﷺ کو مفتری قرار دیتے ہیں۔کیا ہندو
آپ کو سچا جانتے ہیں؟ کیا دنیا کے دیگر مذاہب والے آپ کو سچا جانتے ہیں؟ اگر وہ سچا جانتے
تو آپ کی صداقت کا اقرار کرتے اور اسلام سے باہر ایک آن بھی نہ رہتے۔پس ان لوگوں کے متعلق
تمہارا کیا فتویٰ ہے؟ کیا آنحضور کو جھوٹا کہنے والا اور جھوٹا سمجھنے والا گستاخ رسول ہے یا نہیں ؟ اگر نہیں
تو پھر گستاخی کا کیا تصور تمہارے ذہن میں ہے؟ کیا اس سے زیادہ بھی کسی کی گستاخی ہو سکتی ہے کہ کسی کو
جھوٹا کہہ دیا جائے۔تم لوگوں کا اپنا یہ حال ہے کہ جتنا چاہو جھوٹ بولوا گر تم پر کوئی کھلے بندوں یہ الزام
لگائے کہ تم جھوٹے ہو تو تن کر سامنے کھڑے ہو جاتے ہو کہ ہیں ہیں ہمیں جھوٹا کیوں کہا، اور جو مرضی
ہوں ہم جھوٹے نہیں، حالانکہ سرتا پا جھوٹے، جھوٹا کہنے پر قتل ہو جاتے ہیں اور سوئی ہوئی غیرت
انسان
کی یا نیم مردہ غیرت اچانک جاگ اٹھتی ہے اور جھوٹے بھی اپنی سچائی کی حفاظت کے لئے جان
دینے پر تیار ہو جاتے ہیں اور اگر طاقتور ہوں تو جان لینے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔پس کسی کو جھوٹا کہنا بہت بڑی گستاخی ہے اور تم جانتے ہو کہ تمام غیر مسلم اقوام

·

آج 10 میں سے 10 باقی