فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 28

خطابات طاہر جلد دوم
328
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو مفتری اور جھوٹا قرار دیتے ہیں ( اور اقوام ہیں تو قرار دیتی ہیں )
اور تمہارا کوئی بس نہیں، کوئی پیش نہیں جاتی ، کچھ بھی ان کا نہیں کر سکتے اس لئے کہ یہ تمہارا دین اسلام کا
دین نہیں ، یہ دین فطرت نہیں ہے۔دین فطرت وہی ہے جو خدا نے ہر روح میں اس طرح داخل فرما دیا
ہے کہ اس دین فطرت سے انسان کا خمیر اٹھایا گیا ہے۔اس خمیر کے خلاف تم کوئی دین دنیا میں رائج
نہیں کر سکتے۔وہی دین رائج ہوگا اور فتح یاب ہوگا جس کا خمیر انسانی فطرت میں گوندھا گیا ہے اور وہ
بین الاقوامی انسانیت کا تصور ہے۔اسلام کا کوئی حکم بھی اس بین الاقوامی انسانی تصور سے ٹکر انہیں سکتا۔اب ان کے دلائل سنیئے ، مولویوں کے دلائل اب میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔توہین رسالت کے متعلق دو آیات پیش کرتے ہیں۔وَمِنْهُمُ الَّذِينَ يُؤْذُونَ النَّبِيَّ وَيَقُولُونَ هُوَ أُذُنَّ قُلْ
أذُنَ خَيْرِ لَّكُمْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَيُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَرَحْمَةٌ
لِلَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ رَسُولَ اللهِ لَهُمْ
عَذَابٌ أَلِيمُ (التوبه (1)
کہ ان میں سے وہ لوگ بھی ہیں جو نبی کو اذیت پہنچاتے ہیں، تکلیفیں دیتے ہیں۔وَيَقُوْلُوْنَ هُوَ اُذُ اور کہتے ہیں کہ یہ تو ہر وقت سنے کا کان بنا ہوا ہے۔یعنی لوگوں کی چغلیاں
سنتا اور ان پر عمل کرتا اور ان پر ایمان لاتا ہے اور یکطرفہ باتیں سن کر ان کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔قُلْ أذن خَيْرِ لَكُم كان تو ہے مگر بھلائی کی باتوں پر کان دھرتا ہے، ایسا کان ہے جو تمہاری
بھلائی کا کان ہے۔تمہارے لئے شر کی بات کو قبول نہیں کرتا تمہاری خیر کی بات کو قبول کرنے والا ہے۔يُؤْمِنُ بِاللهِ وَيُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِينَ وہ اللہ پر ایمان لاتا ہے اور مومنوں پر ایمان لاتا ہے۔یعنی مومنوں کی سچی باتیں سنتا ہے۔وَرَحْمَةٌ لِلَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ اور وہ لوگ جو تم میں
سے ایمان لائے ہیں ان کے لئے مجسم رحمت ہے۔وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ رَسُولَ اللهِ اور وہ
لوگ جو اللہ کے رسول کو اذیت دیتے ہیں۔لَهُمْ عَذَاب الیم ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔کہاں لکھا ہے کہ ان کی گردنیں مارنا تم پر دینی فرض ہے۔اللہ کی طرف سے عذاب کی
خبریں سارے قرآن کریم میں بکھری پڑی ہیں۔تمام کجیاں خواہ وہ عقائد سے تعلق رکھتی ہوں یا اعمال

خطابات طاہر جلد دوم
329
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
سے تعلق رکھتی ہوں خدا کے حضور نا پسندیدہ ہیں اور ان سب کجیوں کے ذکر کے بعد خدا کسی نہ کسی
عذاب کی خبر دیتا ہے۔پس اس سے یہ استنباط کر لینا کہ اس کے نتیجے میں قرآن ہر ایک کو اجازت دیتا
الله
ہے اگر وہ سمجھے کہ کسی نبی کی ہتک ہوئی ہے یا خصوصیت سے حضرت رسول اللہ ﷺ کی گستاخی کی گئی
ہے تو اس کا خون اس پر حلال ہو جاتا ہے، یہ کسی خاص مولوی منطق کے سوا انسان
کو سمجھ نہیں آسکتا۔پھر ایک دوسری آیت یہ پیش کی ہے
إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا (الاحزاب :۵۸)
کہ وہ لوگ جو اللہ اور رسول کو اذیت دیتے ہیں ان پر اس دنیا میں بھی لعنت کی گئی اور
آخرت میں بھی لعنت کی گئی اور ان کے لئے ذلیل کرنے والا ، رسوا کن عذاب مقدر ہے۔اس سے استنباط کرتے ہیں کہ دیکھو دنیا میں بھی تو لعنت ہے اور وہ لعنت ہم ہیں ، ہم ان پر
لعنت بن کے برسیں گے۔واقعہ یہ ہے کہ یہ محاورہ قرآن کریم میں عام ہے، یہود کے متعلق بھی کثرت
سے ہے کہ دنیا میں بھی ان پر غضب نازل ہوا ، آخرت میں بھی غضب نازل ہوگا، اس دنیا میں غضب
نازل ہوتا رہے گا۔تو کیا اس کا یہ نتیجہ ہے کہ آپ کو قرآن کریم یہ حق دیتا ہے کہ ہر یہودی کو جہاں دیکھو
اس کا قتل و غارت کر دو۔قرآن کریم سے بھی تو وفا کرو جیسا ترجمہ ایک جگہ کرتے ہو ویسا دوسری جگہ بھی
تو کر کے دکھاؤ۔یہ تو نہیں کہ اپنے من مانے ترجمے قرآن کو پہناتے رہو۔ویسی ہی آیات دوسری جگہ
ہوں تو ان کے کچھ اور ترجمے کر لو اور جہاں اپنی مرضی ہو، جہاں بس چلے وہاں ترجمے بدلتے رہو۔یہ
کتاب اللہ کی گستاخی ہے، اس گستاخی کی قرآن تمہیں اجازت نہیں دیتا۔پس ہم یہ تو نہیں مانتے کہ
انسان کو طاقت ہے کہ وہ تمہیں ذلیل ورسوا کرے، مگر انہی آیات کو پیش کرتے ہوئے میں تمہیں کہتا
ہوں اگر تم اس ظالم مسلک سے باز نہ آئے تو خدا کا وعدہ ہے کہ وہ تمہیں ضرور ذلیل ورسوا کرے گا اور
اسلام
کو تمہارے ہاتھوں ذلیل ورسوا نہیں ہونے دے گا۔جہاں تک تاریخ اور خصوصاً اس تاریخ کا تعلق ہے جو آنحضرت ﷺ کے زمانے میں بنی
ہے۔حضور اکرم کے کردار، آپ کے احکامات کی روشنی میں اسلام کی ایک تاریخ آپ کے زمانے میں
بنی شروع ہوئی۔اس تاریخ کے حوالے سے دشمنان اسلام دو ایسے واقعات پیش کرتے ہیں جن پر وہ

خطابات طاہر جلد دوم
330
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
صلى الله
بہت بڑھ بڑھ کر آنحضور ﷺ کے کردار کے خلاف باتیں کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیکھو محمد کا چہرہ
بے داغ نہیں رہا کیونکہ اس نے بعض لوگوں کے قتل کا حکم جاری کیا۔ان دو قتل کے واقعات میں سے ایک کعب بن اشرف کا قتل ہے اور دوسرا ابورافع کا قتل ہے۔یہ
وہ یہودی لیڈر تھے جو مدینہ چھوڑ کر دوسری جگہوں میں آباد ہو گئے تھے، جن کی شرارتوں اور بدعہدیوں کے
نتیجے میں ان کو مدینے سے نکال دیا گیا تھا مگر نکلنے کے باوجود یہ اپنی بد عہدیوں کے اوپر قائم رہے اور جو
نئے معاہدے اس اخراج کے وقت ہوئے ان کو بھی انہوں نے توڑا اور بار بار توڑا اور اسلام کے خلاف
قوموں کو بھڑ کا نا یعنی عرب قوموں کو بھڑکانا اور ان کی اموال سے مدد کرنا انہوں نے اپنا پیشہ بنارکھا تھا۔وہ زمانہ آج کا زمانہ نہیں تھا جہاں کہ Established حکومتیں مستحکم حکومتیں قائم ہوں
اور ایک حکومت کا دائرہ خاص طور پر ایک جغرافیائی حدود سے تعلق رکھتا ہو، ایک دوسری حکومت کا دائرہ
ایک اور جغرافیائی حدود سے تعلق رکھتا ہو بلکہ عرب سب کا ایک مشترک ملک تھا۔اس ملک میں علاقائی
تقسیمیں سیاسی علاقائی تقسیمیں نہیں تھیں بلکہ محض قبائلی اور خطی تقسیمیں تھیں جوحکومتوں کے درمیان
کوئی خط نہیں کھینچی تھیں، کوئی Demarcation لائن قائم نہیں کیا کرتی تھیں۔پس عرب میں سب
مشترکہ طور پر حقیقت میں باہمی دوستیوں کے معاہدے اور دشمنوں کے خلاف اکٹھے ہونے کے
معاہدوں کی صورت میں رہا کرتے تھے۔اس لئے آج کا مستشرق جب آنحضور ﷺ کے ان
دو فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتا ہے تو اس کو اس کا کوئی حق نہیں، کیونکہ وہ آج کے حالات کو اس زمانے
کے حالات پر صادق کرنے کی کوشش کرتا ہے حالانکہ بالکل مختلف حالات ہیں۔اس زمانے میں اگر
عہد شکنی کی جائے تو جس کی عہد شکنی کی جاتی تھی اس کو تمام اخلاقی اور رواجی حق تھا کہ وہ اس
کا انتقام لے۔پس آنحضور ﷺ نے ان دونوں ظالموں کے ظلم و ستم پر بہت صبر کیا لیکن یہ اسلام کے
خلاف سازشوں میں اور ان سازشوں کی مدد میں روپیہ پیسہ خرچ کرنے سے باز نہیں آئے۔تب بعض
صحابہ نے جب اجازت لی تو آنحضور ﷺ نے ان کو اجازت دی۔پس ان دونوں کے قتل کو
آنحضرت ﷺ کی گستاخی کے نتیجے میں قتل قرار دینا حد سے بڑھی ہوئی حماقت ہے اور دشمنان اسلام
کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے والی بات ہے۔اس بات کا قطعی ثبوت خودان واقعات کی تاریخ میں ملتا ہے۔مثلاً جب کعب بن اشرف کا

خطابات طاہر جلد دوم
331
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
قتل ہوا اور یہودی اس پر بہت سیخ پا ہوئے یہ بنو قینقاع سے تعلق رکھتے تھے۔تو انہوں نے اپنا ایک وفد
آنحضور ﷺ کی خدمت میں اس قتل کے خلاف احتجاج کے لئے بھیجا۔اس وفد نے آنحضور کی
خدمت میں حاضر ہو کر احتجاج کیا کہ آپ کو کیا اخلاقی حق تھا کہ آپ ہمارے اس رہنما کے قتل کا حکم
دیتے یا صحابہ کو اجازت دیتے کہ وہ قتل کرتے۔آنحضور ﷺ نے فرمایا ! بیٹھوں، میری بات سنو۔یہ واقعہ
ہوا ہے ان کی بد عہدی کا، یہ واقعہ ہوا ہے ان کے ظلم و ستم کا ، یہ واقعہ ہوا ہے ان کی مفسدانہ کارروائیوں
کا، ایک ایک کر کے وہ واقعات بیان فرمائے۔جن کو سن کر وہ وفد لا جواب ہو کر بغیر کسی بعد میں پیدا
ہونے والی انتقامی کارروائی کے خیال کے وہاں سے رخصت ہوا اور پھر یہ معاملہ اس وقت کی تاریخ
میں ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا گیا۔پس یہ حقیقت حال ہے اس کے خلاف اور کوئی کسی قسم کی گواہی نہیں ملتی کہ یہ دو واقعات
آنحضور ﷺ نے ، یعنی یہ دو قتل جن کی اجازتیں وقت کے دستور کے مطابق اور اخلاقی دستور کے
مطابق اور شریعت کی اجازت کے مطابق ظالموں کو بدعہدی کی سزا کے طور پر صادر ہوئیں، یہ دونوں
احکامات ظالموں کو ان کے ظلم کی سرکوبی کے لئے بد عہدی کے نتیجے میں وہ سزائیں وارد کرنے کے لئے
جو ان کا طبعی نتیجہ تھیں، آپ نے جاری فرمائے اور اس کا ہتک رسول سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ور نہ ہتک
رسول تو مدینے کی گلیوں میں ہورہی تھی ، گستاخان رسول وہاں آزادانہ دندناتے پھرتے تھے۔وہ کون
لوگ تھے جن کا قرآن کریم کی اس سورۃ میں ذکر کیا گیا ہے جو میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی تھی
کہ مدینے کی گلیوں میں آنحضور کی گستاخیاں ہورہی تھیں ،صحابیات کی گستاخیاں ہورہی تھیں اور
قرآن
کریم بتا تا ہے کہ پردے کے احکام میں حکم کی ایک وجہ یہ تھی تا کہ یہ لوگ پہچان لیں کہ کون ہیں؟
یہ نہ کہہ سکیں کہ ہمیں پتا نہیں تھا کہ یہ مسلمان عورتیں ہیں اس لئے جیسا کہ ہمارا اپنا رواج ہے ہم نے
او باشی کا طریق اختیار کیا۔پس قرآن کریم نے آنحضرت ﷺ اور آنحضرت ﷺ کے صحابہ کی تک
صلى الله
الله
کے کوئی ایسے واقعات پیش نہیں کئے جن کے نتیجے میں خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو جوابی حملے میں قتل عام
کی اجازت دی ہو۔پس سنت رسول کو سنت رسول کے خلاف کیسے تم استعمال کر سکتے ہو، یہ ناممکن ہے کہ
آنحضور کے کردار میں تضاد ہو، اگر تضاد ہو تو قرآن کی رُو سے آپ سچے نبی نہیں بنتے کیونکہ قرآن کریم

خطابات طاہر جلد دوم
332
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
فرماتا ہے کہ اگر اس نے جھوٹ گھڑا ہوتا تو تم اس کی باتوں میں بہت سا اختلاف دیکھتے۔پس نہ آپ
کے کلام میں کوئی اختلاف ہے نہ آپ کی سنت میں کوئی اختلاف ہے، نہ آپ کا قرآن کریم کی تعلیم
سے کوئی اختلاف ہے اور ہر وہ تاریخی واقعہ جس سے یہ استنباط کیا جائے کہ گویانعوذ باللہ من ذالک
آنحضور ﷺ ایسے ہی حالات میں ایک جگہ ایک اور حکم جاری فرما رہے تھے اور ایک دوسری جگہ ایک
اور حکم جاری فرما رہے تھے بالکل غلط اور جھوٹا الزام ہے۔آنحضور ﷺ کا کردار وہی پاک یکساں
کردار ہے جس کا ظاہر و باطن ایک تھا، ظاہر بھی نور تھا اور باطن بھی نور تھا۔آپ کے کردار میں آپ کو
کہیں کوئی تضاد دکھائی نہیں دے گا۔ان کے علاوہ ایک واقعہ اُس یہودیہ کے قتل کا پیش کیا جاتا ہے جس نے آنحضرت ﷺ کو
زہر دینے کی کوشش کی تھی بلکہ دیا تھا۔آنحضور ﷺ کو ستی کا گوشت پسند تھا ( بکرے کا بازو ہے اس کو
دستی کہا جاتا ہے ) اس عورت نے اخلاص ظاہر کیا دھوکہ بازی کے طور پر اور کہا کہ مجھے شوق ہے میں
کچھ پکا کے بھیجوں اور دستی بھجوائی۔جس کے اندر نہایت ہی خوفناک زہر داخل کیا گیا آنحضور ﷺ نے
تھوڑا سا چکھا اور چھوڑ دیا اور آپ کے ساتھ ایک صحابی تھے جنہوں نے جلدی میں کئی لقمے کھالئے۔آنحضرت ﷺ کو اسی وقت پتا چلا کہ یہ زہر والی دستی ہے، آپ نے تحقیق کا حکم دیا۔تحقیق ہوئی اور
ثابت ہوا کہ اس یہودیہ نے آپ کو زہر دیا تھا چنانچہ آنحضرت ﷺ نے اس کو معاف فرما دیا۔یہ قطعی
تاریخی حقیقت ہے جس کا کوئی انکار کرنے کی جرات نہیں کر سکتا لیکن جب وہ صحابی جو آپ کے ساتھ
بیٹھے تھے اور آپ کی دعوت میں شریک ہوئے تھے ، اس زہر سے مارے گئے جو آپ کے لئے بنایا گیا
تھا تو آنحضرت ﷺ نے قصاص کے طور پر پھر اس یہود یہ کو اس صحابی کے قتل کے جرم میں قتل کرنے کا
حکم دیا ( ابو داؤد کتاب الدیات حدیث نمبر : ۲۹۰۹)۔اب بتائیے ! اس میں ہتک رسول کا کون سا موقع ،
کون سا محل ہے، اس کا کوئی دُور سے بھی اس مضمون سے تعلق نہیں ہے۔اب سنیئے وہ حدیثیں جو آج کل کے علماء کہلانے والے اور آج کل کے بعض سیاستدان
بھی جن کو علم کے میدان میں قدم رکھنے کا شوق ہے، اس مسلک کے حق میں پیش کرتے ہیں کہ اسلام
ہتک رسول کرنے والے کو قطعی موت کی سزا دیتا ہے بلکہ ہر کس و ناکس کو اجازت دیتا ہے کہ جو چاہے
اٹھ کے اس کو قتل کر دے۔گویا کہ سوسائٹی سے ہر جگہ سے امن اٹھ جائے ، یہ ایک بہانہ ہے جس کے

خطابات طاہر جلد دوم
333
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
خلاف کوئی عذر اسلامی حکومت قبول نہیں کرے گی۔اگر کوئی شخص کسی کو قتل کر دے اور یہ کہے کہ اس نے
گستاخی کی تھی تو ان لوگوں کے مسلک کے مطابق اس کا خون ریاست پر حرام ہو جائے گا اور جو مقتول
ہے اس کا خون مباح ہو جائے گا اور کوئی ایسے شخص کو سزا دینے کی طاقت نہیں رکھتا جو کہے کہ اس نے
گستاخی کی تھی اور اس گستاخی کے نتیجے میں ہم نے اسے قتل کر دیا۔اس ضمن میں جو حوالے پیش کئے گئے ہیں، جن کتابوں کے حوالے پیش کئے گئے اور ان
سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ان میں ایک الشفاء “ نامی کتاب ہے جس کا جز 2 صفحہ 951
پر قاضی عیاض ایک سپین کے مفتی تھے، انہوں نے اس معاملے میں فتوے دیئے ہیں اور چند حدیثیں
بیان کی ہیں جن کی کوئی اصل نہیں، کوئی حقیقت نہیں ہے۔وہ حدیثیں ( اور بعض حدیثیں بھی نہیں ہیں )
بعض ایسے واقعات ہیں جن کو سن کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ اس زمانے کے قاضی کیسے فتویٰ
دیا کرتے تھے، وہ دیتے چلے جاتے ہیں اور صاف حدیثوں کی طرز بیان کرتی ہے۔ایک ہی محاورہ
بار بار دہرایا جارہا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ کسی نے بیٹھ کر یہ ساری باتیں گھڑ رکھی ہیں۔مثلاً ایک
شخص نے نبی کریم کو گالی دی ، حضور نے فرمایا مَنْ يَكْفِینِی عَدُوّی کون ہے جو اس دشمن کے مقابل
پر میرے لئے کافی ہو اور فلاں اٹھا کبھی زبیر اٹھے، کبھی حضرت خالد بن ولیڈا اٹھے، کبھی حضرت علیؓ
اٹھے۔انہوں نے کہا! یا رسول اللہ ہم کافی ہوتے ہیں اور تلوار نکالی اور اس کی گردن کاٹ دی۔ایک خاص ٹکسالی کی حدیثیں بیان کی گئیں ہیں۔جن کی استناد کا یہ حال ہے، جن کے مستند
ہونے کا یہ حال ہے کہ خود اسی کتاب کے حاشیے میں علی محمد الحاری کا نوٹ ہے۔مثلاً یہ ایک حدیث ہے
اسی مضمون کی ، ایک شخص حضور اکرم ﷺ کو گالیاں دیتا تھا آپ نے فرمایامَنُ يَكْفِيُنِي عَدُوّى وہی
فقرہ دہرایا، میرے دشمن کو کون کفایت کرے گا ؟ حضرت خالد نے عرض کیا یا رسول
اللہ میں اور آپ
نے اجازت دی اور خالد بن ولیڈ نے اس
کو قتل کر دیا۔ایسی من گھڑت باتیں ہیں جن کا تاریخ اسلام
کے ساتھ کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ، مزاج نبوی سے کوئی دور کا تعلق نہیں اور اس ایک حدیث کے متعلق تو
اس کتاب کا حاشیہ نگار لکھتا ہے، محقق علی محمد صاحب لکھتے ہیں کہ یہ حدیث نسیم الریاض میں ہے مگر اس
میں کسی راوی کا کوئی ذکر نہیں۔یہ فتووں کی بناء ہے؟ ایک حدیث بیان کی جارہی ہے ایک کتاب میں
جہاں کسی راوی کا ذکر ہی کوئی نہیں اور قرآن کی تعلیم اور محمد رسول اللہ ﷺ کے کردار کے مخالف ایک

خطابات طاہر جلد دوم
334
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۹۴ء
بیان کر رہی ہے اور اس کے نتیجے میں تم بنی نوع انسان کا خون حلال کر رہے ہو، جس کی خدا نے بڑی
حرمت بیان
فرمائی ہے اور قرآن کریم کی شریعت انسانی دم بہانے کے متعلق بار بار متنبہ کرتی ہے،
بہت سی شرائط مقرر کرتی ہے۔ان سب کو نظر انداز کر کے اس ازمنہ وسطی کے فرضی انبار کے پیچھے چلتے
ہوئے تمہیں کیا حق ہے کہ شریعت اسلامی کو بگاڑو۔بہت سی ایسی روایات ہیں جن کو میں اس وقت بیان نہیں کر رہا، مثالیں آپ کے سامنے رکھ
رہا ہوں کہ قاضی عیاض صاحب کے فتوے اگر کوئی پڑھ لے تو آج کسی مسلمان کا خون حرام نہیں رہتا
،ساراہی مباح ہو جاتا ہے۔وہ فتاوی پڑھ کر دیکھیں اور کبھی وقت ملا تو انشاء اللہ میں آپ کو سناؤں گا۔یہ
جو فتویٰ دینے والے قاضی عیاض کے فتوے دیتے ہیں جب اپنے خلاف فتویٰ جاری ہو گا تو اس وقت کیا
کریں گے۔اس میں تو ہر قسم کے فتوے موجود ہیں، ایسے عقل کے خلاف اور ایسے انسانی فطرت کے
خلاف فتاویٰ موجود ہیں کہ اگر ان کو دنیا میں مشہور کیا جائے اور شائع کیا جائے تو دنیا کے دل اسلام سے
متنفر ہو جائیں۔ان کو ان لوگوں نے خدا بنا رکھا ہے حالانکہ شارع تو حضرت محمد رسول اللہ بھی نہیں، یہ
عوام الناس کی غلط فہمی ہے۔جب شارع کہا جاتا ہے تو صرف خدا ہے جو شارع ہے۔اللہ ہی ہے جس
کو شریعت نازل کرنے کا حق ہے اور اسی نے نازل فرمائی۔آنحضرت ﷺ پرتو نازل ہوئی ہے اور
آپ اس کی بہترین تفسیر سمجھنے والے اور اپنے پاک کردار میں اس تفسیر کو جاری فرمانے والے تھے۔پس جنہوں نے قاضی عیاض کو خدا بنا لیا یا کسی اور مفتی کو ان کا حقیقت میں اسلام سے کوئی تعلق نہیں ایک
فرضی دین ہے جو انہوں نے بنا رکھا ہے، فرضی مفتی ہیں جن کو شارع بنالیا گیا ہے اور آنحضرت علی
اور قرآن کی کسوٹی پر ان فتووں کو نہیں پر کھتے۔اب ایک کتاب شائع ہوئی ہے الطاف حسین صاحب گورنر پنجاب کی۔جب پاکستان میں
احمدیوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں مقدمات پیش ہوتے تھے تو اس زمانے میں، اب بھی یہی دستور
جاری ہے کہ پنجاب کے اٹارنی جنرل ایسا جاہلانہ مؤقف اختیار کرتے تھے کہ عقل دنگ رہ جاتی تھی کہ
یہ اندھیرا چھوٹا کہاں سے ہے، پہلے مجھے پتا نہیں لگ رہا تھا۔میں کئی دفعہ کہتا تھا کہ کوئی بات ہے، کہیں
نہ کہیں سے یہ اندھیر ضرور پھوٹ رہا ہے۔اب پتا چلا ہے کہ یہ گورنر الطاف حسین صاحب کے دماغ
کی پیداوار ہے اور انہوں نے جس طرح اس کتاب میں رطب و یابس فتوے اکٹھے کر کے اسلام کا حلیہ

خطابات طاہر جلد دوم
335
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
بگاڑنے کی کوشش کی ہے اس کی چند مثالیں میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔اس سے آپ اندازہ
لگائیں گے کہ قوم کن ظالم ہاتھوں میں جا چکی ہے، جہاں پنجاب کے گورنروں کے دماغ کی ایچ یہ
ہو، جہاں ان کی فطرت ان باتوں کو ساتھ کر رہی ہو جن کو ساری دنیا کی انسانی فطرت دھکے دے رہی
ہے۔وہاں عوام الناس کا کیا حال ہوگا، وہاں گوجر انوالہ میں واقعات اگر ہوں گے تو ہوتے رہیں گے
کوئی ان کو روک نہیں سکتا۔پس میں ان کی مثالیں دیتا ہوں ،سنن بیہقی کی روایت ہے۔اب سنن بیہقی وہ کتاب ہے
جس میں تمام حدیث کی کتابوں میں سب سے زیادہ غلط روایتیں اکٹھی کی گئی ہیں۔ایسی فرضی باتیں
ہیں کہ ان کو پڑھتے پڑھتے انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کی طرف یہ
باتیں منسوب ہیں اور چھ سو سال کے بعد وہ محدث صاحب حدیثیں اکٹھی کر رہے ہیں۔وہ
حدیثیں جن کا پہلی صدیوں میں نام ونشان بھی نہیں ہے اگر ڈھونڈنی ہوں
تو بیہقی میں جا کے ڈھونڈ
لیں چنانچہ انہوں نے بیہقی کو ایک مستند کتاب بنا کر اس سے ایک روایت پیش کی ہے وہ یہ ہے کہ
حضرت ابوعلی روز باری کی روایت ہے کہتے ہیں ابوعلی الروز باری نے ہم سے روایت کی ہے اور آخری
روایت یہ بنتی ہے کہ ایک یہودی عورت آنحضرت علی کو گالیاں دیا کرتی تھی ، آنحضرت کے متعلق
بد گوئی کرتی تھی۔ایک شخص نے اس کا گلا گھونٹ دیا یہاں تک کہ وہ مرگئی تو رسول اللہ ﷺ نے اس کا
خون باطل قرار دے دیا ( یعنی اس کا بدلہ نہ دلوایا )۔اس سے کیا استنباط ہوتا ہے اگر یہ حدیث درست
ہو تو اس سے کیا استنباط ہوتا ہے؟ وہی جو میں بیان کر چکا ہوں کہ ہر مسلمان کو حق ہے کہ کسی کا گلا دبا
دے، گھونٹ دے، ماردے قتل کر دے اور بعد میں اگر وہ یہ کہہ دے کہ یہ رسول اللہ ﷺ کو گالیاں
صلى الله
دیتا تھا یا دیتی تھی تو اس کا خون حرام اور جس کو قتل کیا گیا اس کا حلال ہو گیا۔یہ اسلام ہے؟
نعوذباللہ من ذالک جو دنیا میں پنپنے کے لائق اسلام ہے؟ انسانی فطرت اس تصور کو دھکے دیتی
ہے ، قبول کر ہی نہیں سکتی۔لیکن اب میں بتاتا ہوں کہ اس حدیث کی اصل کیا ہے اس کی حیثیت علماء نے کیا بیان
فرمائی ہے؟ اس روایت میں ابو علی الروز باری کا ذکر ہے جسے اسماء الرجال نے ضعیف قرار دیا ہے۔اسماعیل الصفاء لکھتے ہیں کہ ابو علی الروز باری احمد بن عطالا یــعـــمـد عـلیہ کبھی اس پر اعتماد نہ کیا

خطابات طاہر جلد دوم
336
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
جائے۔وہ نا قابل اعتبار انسان ہے، ایک ایسا شخص جس پر محقق علماءلکھ چکے ہیں کہ وہ نا قابل اعتماد
ہے۔اس کی روایت پر تمام بنی نوع انسان کا امن اٹھا دیا جائے ، یہ کہاں سے عقل انہوں نے حاصل
کی ہے۔اللہ ہی بہتر جانتا ہے کیونکہ خدا کی پیدا کردہ معقل کو مسخ کئے بغیر یہ نتیجے نہیں نکالے جاسکتے۔لسان المیزان میں اور تہذیب التہذیب میں جو اسماء الرجال کی چوٹی کی کتابیں ہیں۔جن
میں راویوں پر ابن حجر نے بہت ہی عمدہ تحقیق فرمائی ہے اور بہت عمدہ بحث فرمائی ہے وہ لکھتے ہیں کہ یہ جو
حدیث ہے وہم کا نتیجہ ہے ، وہم کے سوا کچھ نہیں۔غلط غَلَطاً فَاحِشَاً اس ظالم راوی نے بخش
غلطی کی ہے غلط غَلَطاً فَاحِشاً پرگورنر صاحب پنجاب فتوے جاری کر رہے ہیں۔اسی طرح
ابن جریر نے ان کی بہت سی ، اکثر روایتوں کو یا بہت سی روایتوں کو موضوع قرار دیا ہے کہ جان بوجھ کر
جھوٹ گھڑا گیا ہے، ان میں کوئی اصل نہیں۔یہ ہیں وہ Socalled حدیثیں یعنی مبینہ حدیثیں جن
پر ان ظالموں کے فتوؤں کی بنیادیں ہیں۔ایک حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد البیمی المتوفی ۵۸۰۷، ۸۰۷ ہجری کے ایک مصنف کی
صلى الله ایک کتاب کا حوالہ دے کر جو رسول کریم ہے کے ۸۰۷ سال بعد مرا ہے۔اس پر بنا کرتے ہوئے یہ
روایت ایک بیان کرتے ہیں یہاں حضرت علی والی روایت ہے کہ حضرت علی بن ابی طالب سے
منسوب روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ایک شخص کو قتل کا حکم دیا ، جو رسول کریم ﷺ کی گستاخی
کرتا تھا یا عورت تھی جو گستاخی کرتی تھی اس کے قتل کا حکم دیا۔اس حدیث کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ
حدیث طبرانی اور جامع الصغیر للسیوطی اور دوسری بعض کتب میں بھی یہ حدیث ملتی ہے لیکن اس کا راوی
عبداللہ ابن محمد الا مری وہ کیسا انسان تھا۔اس کے متعلق علماء حق لکھتے ہیں رماہ النسائي بالكذب
امام نسائی نے اس کے قطعی طور پر جھوٹا ہونے کا فتویٰ دیا۔ایک ایسا راوی جس کے قطعی طور پر جھوٹا
ہونے کا فتویٰ امام سعی دے چکے ہیں، یہ معلوم ہونے کے باوجود اس کو فتوؤں میں داخل کیا جار ہا ہے
اور اس کے نتیجے میں قرآنی تعلیم تبدیل کی جارہی ہے۔محمد ناصرالدین البانی اپنی کتاب سلسلہ
الا حادیث الضعیفہ والموضوعہ میں اس روایت کو بطور مثال کے ایک جھوٹی گھڑی ہوئی روایت کے طور
پر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے بھی لسان المیز ان کے حوالے سے
عبید اللہ بن محمد الا مری کو قیس
بالکذب بیان فرمایا ہے۔یعنی ایسا جھوٹا ہے جو جھوٹ پر پوری طرح قائم اور ہمیشہ قائم رہنے والا تھا۔

خطابات طاہر جلد دوم
337
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
ابن حجر العسقلانی متوفی ۸۵۲ھ اپنی کتاب لسان المیز ان جلد ۲ صفحہ ۱۱۲ میں ایسے غیر ثقہ قرار
دیتے ہوئے لکھتے ہیں۔رمـاہ النسعى بالكذب کہ یہ وہی شخص ہے جس کو سعی نے قطعی طور پر جھوٹا
قرار دیا تھا۔لسان المیزان جلد ۴ صفحہ ۱۱۲ میں بھی عبید اللہ الامری کوضعیف قرار دیا گیا اور مذکور حدیث کو
خاص طور پر اس مثال کے طور پر پیش کیا ہے کہ موضوع حدیثیں گھڑی ہوئی حدیثیں کیسی ہوتی تھیں ان
میں یہی حدیث بیان کی ہے۔جس میں حضرت علی کی طرف روایت منسوب ہوئی اور جس کو آج کے
بعض علماء اور بعض اسلامی صوبوں کے گورنر اپنے علم کی شیخی بگھارتے ہوئے وہ پیش کرتے ہیں کہ
دیکھو! ہم کتنے بڑے عالم ہیں، ہم نے وہ حدیث بھی معلوم کر لی جس میں ہتک رسول کی قطعی سزا
حضرت علیؓ سے مروی ہے۔ایک اور کتاب ہے جس پر ان صاحب نے بنا کی ہے اس کے مصنف ہیں عبدالرزاق، ان
کا پورا نام ہے ابوبکر عبد الرزاق بن ہمام الصنعانی ۱۲۶ ہجری میں پیدا ہوئے اور ۲۱۱ ھ میں وفات پائی۔بہت سی حدیثیں عبدالرزاق کی کتاب سے لی گئی ہیں، جن پر بنا کی گئی ہے۔میں اصل کا حال بتا دیتا ہوں،
باقی حدیثوں کی تفصیلی بحث کی ضرورت ہی باقی نہیں رہتی۔ان کے متعلق تہذیب التہذیب میں لکھا
ہے۔وقال العباس العنبرى انه لكذاب والواقدى اَصْدَقُ مِنہ لکھا ہے یہ ایسا جھوٹا ایسا
کذاب انسان ہے کہ واقدی بھی اس کے مقابل پر بہت سچا دکھائی دیتا ہے۔اور واقدی وہ مؤرخ
ہے جس نے سب سے زیادہ رطب و یابس تاریخ اسلام کے حوالے سے اکٹھا کیا ہوا ہے اور جس کو
مغربی مصنف سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کیونکہ جو گندان کو چاہئے واقدی میں
دکھائی دے دے گا اور یہ تہذیب التہذیب میں جو ایک مستند کتاب ہے لکھتے ہیں۔کہتے ہیں ! یہ
اتنا جھوٹا انسان ہے جس کی یہ روایتیں ہیں مصنف عبدالرزاق صاحب کہ واقدی کو اس کے
مقابل پر دیکھو تو واقدی سچا دکھائی دیتا ہے۔اور زید ابن مبارک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ
كان عبدالرزاق كذاب يسرق الحديث وہ صرف کذاب ہی نہیں تھا بلکہ دوسروں کی حدیثیں
بھی چوری کیا کرتا تھا اور اپنی طرف سے منسوب کر دیا کرتا تھا۔انہوں نے ایک باب میں پانچ
حدیثیں پیش کی ہیں، جس کو آج کل کے زمانے کے علماء اور گورنر ہتک کرنے والے کے قتل کے حق
میں فتوؤں کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔جن کا منبع جھوٹ ہو ان کے فتوے کا کیا حال ہو گا ؟

خطابات طاہر جلد دوم
338
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
یہ مثالیں سن لیجئے ان کی ، وہی بات ہر جگہ یہی مصنف عبدالرزاق صاحب ہیں جو
حدیثیں گھڑ گھڑ کے پیش کئے چلے جارہے ہیں کہ ایک موقع پر رسول اللہ ﷺ کوکسی نے گالی دی۔آپ
نے فرمایا کون ہے جو مجھے میرے دشمن سے بچائے؟ یہ فقرہ تو ٹکسالی کا ہر جگہ چلایا جارہا ہے اور ایک
شخص کھڑا ہوتا ہے اور وہ کون تھا حضرت زبیر انہوں نے اس
کو قتل کر دیا، یہ حوالہ دیا جارہا
ہے اور اصل
بات کیا ہے وہ یہ ہے کہ جنگ کے موقع پر جب کہ مبارزہ ہو رہا تھا، یعنی جب پرانے زمانے میں جنگ
ہوا کرتی تھی تو ایک ایک دشمن کا ہیر و یا بہا در پہلوان نکلا کرتا تھا اور اس کے مقابل پر وہ آواز دیتا تھا تو
ایک دوسرا نکلتا تھا۔تو اس وقت ایک دشمن اسلام نے جنگ کے دوران نکل کر للکارا
آنحضرت ﷺ نے اعلان
فرمایا اور یہی آپ کا دستور تھا کہ اس دشمن سے نپٹنے کے لئے کون ہے جو
نکلے گا ؟ اس وقت حضرت زبیر نکلے اور اس کو قتل کر دیا۔اس کا ہتک رسول کے مضمون سے کیا تعلق ہے،
دور کا بھی کوئی تعلق نہیں۔پس جو ایک حدیث سچی نکلی اس جھوٹے کی اس کا حال میں نے آپ کے
سامنے کھول دیا ہے، باقی حدیثوں کی تو نہ کوئی سند نہ کوئی بنیاد، کوئی لائق ہی اس بات کے نہیں ہے کہ
ان پر غور کیا جائے۔کیونکہ مصنف جھوٹا اور اول درجے کا جھوٹا، ایسا جھوٹا کہ واقدی بھی اس کے
چہرے کے سامنے سچا دکھائی دے۔ہے۔اب سنیئے ایک ایسی حدیث درج کرتے ہیں نعوذ باللہ من ذالک کہ وہ حدیث اس لائق
ہے یعنی مصنوعی حدیث کہ جس شخص کے منہ سے نکلے اسے اول درجے کا گستاخ رسول قرار دیا جائے،
جس قلم سے نکلے اس قلم کے خلاف فتویٰ دینا جائز ہے کہ وہ نہایت ہی منحوس اور بد بخت قلم ہے، جس
نے اس حدیث کو اختیار کر کے لکھنے کی جرات کی ہے۔اب آپ سنیں گے تو آپ حیران رہ جائیں گے
اور یہ احمدیوں کے خون مباح کرنے والے گورنر صاحب کا حال ہے، اس حدیث کو قبول کر کے اپنی
کتاب میں جگہ دینے کے نتیجے میں اگر پاکستان کے قانون میں کسی کی جان حلال ہوتی ہے تو ان
گورنر صاحب کی ہے، پہلے ان کو پھانسی چڑھانا چاہئے۔اب سن لیجئے حدیث یہ بیان کرتے ہیں۔عنوان یہ لگایا ” حضرت علی کا حضرت ماریہ کے
چچازاد بھائی کے قتل کے لئے بھیجا جانا۔حضرت ماریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آنحضرت ﷺ کے حرم
میں تھیں جن کے بطن سے حضرت ابراہیم پیدا ہوئے یہ وہ مقدس عورت ہے جس کے پیٹ سے ایک

خطابات طاہر جلد دوم
339
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۹۴ء
ایساوجود پیدا ہوتا ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ کا رسول گواہی دیتا ہے کہ:لــوعــاش ابراهيم لكان
صديقاً نبياً (سنن ابن ماجہ کتاب الجنائز حدیث نمبر : ۱۵۰۰)
صلى
الله
خدا کی قسم ہے کہ اگر یہ بچہ زندہ رہتا جو ماریہ کے پیٹ سے مجھے عطا ہوا ہے تو ضرور صدیق نبی
بنتا۔ان بد بختوں کا یہ حال ہے ان کے متعلق یہ لکھا ہے کہ حضرت رسول کریم ﷺ کو یہ اطلاع پہنچی کہ
اس ماریہ کے پاس ان کا ایک چچازاد بھائی آتا جاتا ہے اور لوگ ان پر الزام لگارہے ہیں۔آنحضرت ﷺ نے قرآنی تعلیم کے بالکل بر خلاف یکطرفہ بات سن کر، نہ ماریہ کو سوال جواب کا
موقع دیا نہ تحقیق فرمائی ، حضرت علی کو مامور کیا کہ جاؤ اور اس کو قتل کر دو ، اس کے سوا اور کوئی سزا نہیں
ہے اس کی اور اگلا واقعہ سنیں۔یعنی یہ وہ حدیثیں ہیں جن کے بطن سے ہزارسلمان رشدی پیدا ہو سکتے
نہیں اور ایسی ہی وہ حدیثیں ہیں جن سے سلمان رشدی پیدا ہوتے ہیں۔لکھا ہے کہ حضرت علی نے اس
شخص کو ایسے حال میں جالیا کہ جب وہ نہار ہا تھا کنویں میں ، اس کونگی تلوار کر کے کھینچ کر جو باہر نکالا قتل
کرنے کے لئے تو پتا لگا وہ تو زنخا ہے نامرد ہے، خدا نے اس کو وہ اعضاء ہی نہیں دیئے جن کے ساتھ
انسان کسی عورت سے مباشرت کر سکے۔اسی وقت تلوار نیام میں ڈالی اور رسول اللہ ﷺ سے جاکے
عرض کیا کہ میں مار نہیں سکا، مجبوری ہے۔انا للہ یعنی ہنسنے کی بات ہے لیکن میرا تو خون کھول اٹھا جب
میں نے یہ پڑھا۔انا للہ ایسا خبیثانہ، ایسا نا پاک حملہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ذات پر کیا گیا
ہے کہ ایک نہیں، میں نے صحیح کہا ہے ہزار سلمان رشدی اس روایت کے بطن سے پیدا ہو سکتے ہیں۔آنحضور ﷺ جن پر قرآن نازل ہوا ہے، جو فرماتا ہے کہ اگر کوئی فاسق اطلاع کرے تو
تحقیق کرلیا کرو۔وہ قرآن جو کہتا ہے کہ پاکباز عورتوں پر جو الزام لگاتے ہیں ان کو اسی کوڑوں کی سزا
دو، وہ جھوٹے ہیں جب تک وہ چار گواہ پیش نہ کریں۔ساری قرآنی تعلیم اگر کوئی بھولا تو محمد رسول اللہ
بھول گئے۔اے بد بخت دما غو! تمہیں ادنیٰ بھی، ذرا بھی ہوش نہیں کہ کیا بکواس کر رہے ہو۔محمد رسول
اللہ جن پر قرآن نازل ہوا ہے، جو زندہ قرآن تھے، ان کو قرآن کی تعلیم کا ایک ادنی بھی پاس نہیں تھا۔اور پھر اس مقدس خاتون پر آنحضرت ﷺ نے بغیر کسی تحقیق کے بغیر سوچے سمجھے وہ الزام قبول کرلیا
جس کے متعلق قرآن کہتا ہے کہ پاکباز عورتوں کے متعلق اگر کوئی بات کہے تو وہ لعنتی اور ملعون ہے۔اور فتویٰ صادر فرما دیا اور یہ نہ سوچا کہ خدا نے اس کے بطن سے مجھے وہ بیٹا عطا کیا تھا، جس کے متعلق خدا

·

آج 10 میں سے 10 باقی