فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 29
خطابات طاہر جلد دوم
340
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۹۴ء
سے خبر پاکر میں نے اعلان کیا تھا لو عاش ابراهيم لكان صديقاً نبياً اس ماریہ کے پیٹ سے جو
بیٹا پیدا ہوا ہے، خدا کی قسم ! اگر یہ زندہ رہتا تو صدیق نبی بنتا۔اور پھر نکلا کیا نعوذباللہ من ذالک
آنحضور غلط ثابت ہوئے اور ثابت ہوا کہ یہ جلد بازی کا فیصلہ تھا، قرآنی اور خدا کی تعلیم کے خلاف تھا
اس لئے اس پر عمل بھی نہ ہو سکا۔یہ محمد رسول اللہ کا کردار ہے جوتم پیش کرتے ہو اور ناموس رسول کے
محافظ ہونے کے دعوے کرتے ہو۔تم ہی سے ناموس رسول کو خطرہ ہے، تم ہی سے سب دنیا میں
آنحضرت اور اسلام اور قرآن کی عزت کو خطرہ ہے۔ایک اور روایت ، وہ بھی ایسی بدبخت روایت ہے۔وہ کنویں کی بجائے ، ایک تو کنویں سے
نکالنے والی روایت ہے، ایک کھجور سے اتار نے والی ہے۔کہتے ہیں وہ بیچارہ بدنصیب آدمی کھجور پر
چڑھا کھجوریں کھا رہا تھا ، چھوٹا سا کپڑا اس کے اوپر لپٹا ہوا تھا۔اس نے جو حضرت علیؓ کے ہاتھ میں
تلوار دیکھی تو ڈر کے مارے ایسا کا نیا کہ کپڑا اتر گیا۔(کھجور سے بعد میں اترا کپڑا پہلے اتر چکا تھا۔)
اتنی جاہلانہ باتیں ایک انسان پاؤں کی ٹھوکر سے بھی ان چیزوں کو رد کرنے میں تر قد محسوس کرے گا۔اس لائق نہیں ہیں یہ چیزیں، یہ خبیثانہ باتیں جو رسول اللہ اللہ کی طرف منسوب کی گئی ہیں۔اس لائق
بھی نہیں ہیں کہ ان کو ٹھوکر ماری جائے ، اعراض اور استغفار کا مقام تھا لیکن ان لوگوں نے اپنے ذاتی
گند کو اس طرح اچھالا ہے، اپنے دماغوں کو اس طرح نگا کیا ہے کہ شاید ہی کم کسی دنیا کے مذہب کے
علماء کی تحریروں میں ایسی مثال ملتی ہو۔اور وہ لفظ تو میں نے پڑھ کے سنائے نہیں، وہ میں آپ کو پڑھ
کے سناؤں تو شرم کے مارے آپ پسینہ پسینہ ہو جائیں ، جس طرح بیان کیا ہے وہ مزے لے لے کر
قلم نے۔یہ واقعہ یوں ہوا، پھر یہ دیکھا گیا، پھر یہ دیکھا گیا۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ ، لوگ
تو اس دنیا کے اس دور کے انسان کیا از منہ گزشتہ کے بھی انسان نہیں ہیں۔قرآن کریم جب نازل ہوا،
تو محاورہ عربوں میں رائج ہوا تھا، یہ زمانہ جاہلیت کی باتیں ہیں۔یہ باتیں جو ہیں زمانہ جاہلیت سے بھی
پہلے کی جب ابھی انسان نہیں بنا تھا، جانوروں کی دنیا کی باتیں ہیں۔دوسری بنا انہوں نے فتاویٰ پر کی ہے، حدیثوں کے بعد فتوے پر فتویٰ جاری کرتے ہیں۔امام شافعی کا فتویٰ، فلاں امام کا فتویٰ اور اس پر بنارکھ کر جھوٹی باتیں منسوب کرتے ہیں، جھوٹے
دعوے کرتے ہیں اور قطعی طور پر ان کا جھوٹ ظاہر و باہر اور عیاں ہے۔میں مثال کے طور پر آپ کے
خطابات طاہر جلد دوم
341
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
سامنے یہ فتاویٰ رکھتا ہوں۔حضرت امام شافعی کے متعلق یہ بیان کیا جاتا ہے اس معاملے میں وہ سب سے زیادہ متشدد
تھے۔مگر ان کا ایک فتویٰ تھا، اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔لیکن فتویٰ یہ بیان کرتے تھے
که تمام امت مسلمہ اس پر متفق ہے، امام شافعی یہ فتویٰ دیا کرتے تھے کہ شاتم رسول کا قتل لازم ہے اور
اس پر تمام امت مسلمہ متفق ہے۔قاضی عیاض صاحب پھر دوبارہ آدھمکے ہیں ان کا بھی یہی فتویٰ تھا
اور انہوں نے ایک عجیب و غریب حدیث بیان کی ہے۔اب سنئیے حضرت امام مالک کا بھی حوالہ اس
میں ملے گا، حضرت امام مالک کا زمانہ 93ھ سے 189 ھ تک ہے اور ہارون رشید کا زمانہ 170ھ
یعنی وہ خلیفہ بنا ہے اس سے 193 ھ تک کا ہے۔یعنی چند سال ہارون رشید کے حضرت امام مالک نے
دیکھے ہیں۔قاضی عیاض وہ مفتی ہے جو سپین میں رہا کرتا تھا جب بنو امیہ کے زمانے میں عباسیوں میں
سے ایک حصہ ہجرت کر کے پین میں آباد ہوا اور وہاں انہوں نے حکومت قائم کی تو وہاں پھر کئی قسم
کے علماء پیدا ہوئے ہیں، ان میں ایک قاضی عیاض بھی تھا۔اب ان کے فتوؤں کی سند اور ان کی
حقیقت جو ہے وہ اس مثال سے ظاہر ہے۔قاضی عیاض صاحب بیان کرتے ہیں کہ ہارون رشید نے حضرت امام مالک سے یہ مسئلہ
پوچھا کہ جو شخص رسالت مآب ﷺ کو بُرا کہے اس کے بارہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟ بعض علماء اس کے
لئے کوڑے تجویز کرتے ہیں۔امام مالک نہایت غصے میں آگئے اور فرمایا کہ امت کے نبی ﷺ کے خلیفہ
وقت، امت کے نبی ﷺ کو گالی دی جائے اور امت اسے ختم نہ کرے تو کیا ایسی امت زندہ رہ سکتی ہے؟ جو
شخص کسی نبی کو گالی دے اسے قتل کیا جائے۔یہ فتویٰ امام مالک کا ہے، موطا امام مالک کو پڑھ لیجئے وہاں کسی
فتوے کا ذکر نہیں ، امام مالک کی کسی کتاب کا حوالہ نہیں دیا گیا۔چین بیٹھے ہوئے قاضی عیاض کو یہ قصہ
کہاں سے پہنچا، کس نے روایت کی کچھ پتا نہیں اور بغداد میں ہونے والا ایک واقعہ مصنوعی طور پر امام
مالک کی طرف منسوب کیا گیا ہے۔اس زمانے کے قاضیوں کا عجیب حال تھاوہ پوچھتے تو سہی کہ امام مالک
کو کیا حق تھا یہ فتویٰ جاری کرنے کا، کیا وہ شریعت بنانے والے ہیں قرآن کی کسی آیت کا حوالہ دیا، کسی
حدیث کا حوالہ دیا کوئی ذکر کہیں نہیں ملتا۔بس انہوں نے جو چاہا قلم اٹھایا اور لکھ دیا اور اس کو ان لوگوں نے
قبول کر لیا کہ ہاں اب تو ثابت ہو گیا کہ امام مالک بھی اس فتوے کے قائل تھے۔
خطابات طاہر جلد دوم
342
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
امام شامی آئمہ امت کی رائے بیان کرتے ہوئے ، ( یہ شافعی مسلک کے ہیں ) تمام آئمہ
کے متعلق کہتے ہیں کہ تمام آئمہ اس بات پر متفق تھے، یہ تمام امت کا اجماع ہے کہ شاتم رسول یا
رسول اللہ ﷺ کی گستاخی کرنے والے کو قتل کیا جائے۔امام ابن ہمام اس فتوے کو تفصیل سے یوں
بیان کرتے ہیں کہ جو شخص بھی حضور اکرم ﷺ سے بغض رکھے وہ مرتد ہوجاتا ہے، گالی دینے والا تو
بطریق اولی مرتد ہوگا۔ہمارے نزدیک ایسے شخص کو بطور حد قتل کرنا ضروری ہے اور اس کی توبہ قبول
کرتے ہوئے اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔قرآن کریم مرتد کے متعلق کئی جگہ ذکر فرماتا ہے، ایک
جگہ فرماتا ہے جو مرتد ہو پھر مسلمان ہو جائے پھر مرتد ہو پھر مسلمان ہو جائے پھر مرتد ہو اور ایسی حالت
میں مرجائے کہ ابھی وہ مرتد ہے اس کو خدا نہیں بخشے گا۔یہ خدا سے بڑھ کر انبیاء کی غیرت رکھنے والے
علماء ہیں ، جہاں خدا اجازت دیتا ہے ارتداد کے بعد توبہ کی ، وہاں یہ اجازت نہیں دیتے۔کس خدا کی
بات دنیا مانے گی ؟ محمد رسول اللہ کے خدا کی، جس نے قرآن نازل فرمایا یا ان فتویٰ دینے والوں کے
خدا کی ، جو بغیر کسی قرآن کے حوالے کے، بغیر کسی قطعی دلیل کے اپنی طرف سے فتوے جھاڑتے چلے
جارہے ہیں اور آج کل کے علماء آنکھیں بند کر کے ان کو قبول کرتے چلے جارہے ہیں۔لیکن ان کی غلطیاں میں بتاتا ہوں یہ کہنا بالکل جھوٹ ہے کہ تمام علماء اس بارے میں متفق
تھے۔طاہر القادری نے بھی ایک لمبا مضمون لکھا ہے سب اوٹ پٹانگ باتیں وہی ہیں جو میں پہلے بیان
کر چکا ہوں اور وہ بھی یہی فتویٰ دیتا ہے کہ ایسے شخص کا قتل واجب فرض ہے اور دلیل یہ پکڑ رہا ہے
مَلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا وَقُتِلُوْاتَفْتِيلًا (الاحزاب :۶۲) یہ ملعون لوگ ہیں جہاں
بھی ان
کو پاؤ فرض ہے کہ یہ پکڑے جائیں اور خوب اچھی طرح قتل کئے جائیں۔کون لوگ ہیں وہ کیا
رسول اللہ ﷺ کو ان کی سمجھ آئی تھی کہ نہیں یہ باتیں میں بعد میں بیان کروں گا۔اب سنئیے یہ دعویٰ کہ
تمام مسلمان فقہاء متفق ہیں ایک بھی اختلاف نہیں کہ شاتم رسول گستاخی رسول کرنے والے کو لازماً
قتل کیا جائے گا۔تو سنیئے حضرت امام ابو حنیفہ کا فتویٰ جن کی ولادت ۸۰ ھ کی ہے جو آنحضرت ﷺ کے
قریب تر امام پیدا ہوئے تھے اور ۱۵۰ھ میں آپ نے وفات پائی۔ان کے متعلق روایت ہے قطعی طور پر
ابن تیمیہ نے لکھا ہے کہا ! حضرت نعمان بن ثابت کا مسلک ہے کہ شاتم رسول مقتل نہیں ہوگا کیونکہ وہ
خطابات طاہر جلد دوم
343
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۹۴ء
شرک پر قائم ہیں جو اس سے بھی بڑا جرم ہے اور اس کی کوئی سزا نہیں کہ حضرت امام ابوحنیفہ کا فتویٰ یہ ہے
اور جو معقولی وجوہات بیچ میں رکھتا ہے۔کہتے ہیں تم کہتے ہو رسول اللہ ﷺ کا شاتم لاز ما قتل ہونا
چاہئے ، ایک جذباتی بات ہے جو قرآن کے اصولوں سے ٹکرا رہی ہے۔فرمایا شرک سب سے بڑا گناہ
ہے اور قرآن کریم نے اس کو سب سے بڑا گناہ قرار دیا ہے اور مشرک تو قتل نہ ہوں اور اس سے
ادنی ادنیٰ
جرائم والے قتل ہوں، یہ انسانی عقل میں آنے والی بات ہی نہیں۔اس لئے امام ابوحنیفہ نے کلیہ اس
فتوے کو رد کر دیا۔وَقَالَ سُفْيَان وابو حنيفة واصحابه إن سب الله تعالى او رسوله صلى
الله عليه وسلم باي شيءٍ فانّه لا يقتل لكن ينهى عنه المحلى ابن حزم۔ابن حزم یہ
روایت کرتے ہیں کہ سفیان ثوری نے بھی اور ابو حنیفہ نے بھی دونوں نے یہ فتویٰ صادر فرمایا ہے کہ اگر
کوئی شخص اللہ کو گالیاں دے اور رسول کو گالیاں دے تو کسی مسلمان
کو یہ حق نہیں ہے کہ ان
کو قتل کرے،
ہاں ان
کو منع کرنا ضروری ہے۔کیسی پاک تعلیم ہے، کتنے عظیم حو صلے والی تعلیم ہے۔اور امام ابوحنیفہ وہ
ہیں جنہیں آئمہ اربعہ میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے، تمام تر کی حنفی ہے۔ہندوستان کی
بھاری اکثریت، پاکستان اور ہندوستان کی حنفی ہے۔اب وہ حنفی پتا نہیں بیٹھے کیا سوچ رہے ہیں اور کیا
دیکھ رہے ہیں ، جن کے امام کے خلاف دوسرے آئمہ کے فتوؤں کو جاہلا نہ طور پر ملک میں صادر کیا
جارہا ہے اور چپ کر کے بیٹھے ہیں، وہ اپنی عزتیں اور اپنی جانیں بچائے پھرتے ہیں۔پھر تفسیر مظہری میں لکھا ہے۔امام ابوحنیفہ نے فرمایا کہ اگر معاہد رسول اللہ علیہ کو گالی دے تو
اس
کو قتل کرنا نا جائز ہے، یعنی مسلمان ہو یا غیر مسلم ہوا گر ذمی ہے اور معاہدے کی رو سے ملک میں رہتا
ہے تو فرمایا کہ وہ گالیاں دے تب بھی اس کا قتل کرنا حرام ہے کیونکہ گالی دینا کفر ہے اور کفر سے معاہدہ
کی شکست نہیں ہوتی۔جو ذمی ہے اس کا ایک معاہدہ ہے اور کفر اس معاہدے کو نہیں تو ڑتا، اس لئے
اس کا قتل کسی صورت میں جائز نہیں ہے خواہ وہ اس حد تک بد کردار ہو کہ رسول کو گالیاں دے۔واما ابو حنيفة واصحابه فقالوا لاينقض العهد بالسب ولا يقتل الذمى
بذالك لكن يعزر على اظهار ذالك كما يعذر على اظهار المنكرات (الصارم المسلول
بحوالہ ردالمختارعلى الدار المختار شرح تنویر الابصار جلد 4 صفحہ ۱۰۷) کہتے ہیں ایسی صورت میں کہ کوئی رسول اللہ یہ کو
گالیاں دے اس کا قتل ہرگز جائز نہیں، زیادہ سے زیادہ اس بات کی اجازت دی جاسکتی ہے کہ اسے
خطابات طاہر جلد دوم
344
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
توبیخ کرو،اسے سمجھا دیا سختی سے ڈانٹو۔اس سے زیادہ کی تمہیں اجازت نہیں ہے۔كما يعذر علی
اظهار المنكرات یہ ایسا ہی معاملہ ہے جیسے ہر نا پسندیدہ چیز کو تم روکتے ہو اور نا پسند کرتے ہو، اس
سے زیادہ شریعت میں اس کا کوئی حکم نہیں۔پس وہ دعوے کہاں گئے کہ تمام امت کا اجماع ہو چکا ہے
اور اس اجماع کی رو سے تمام امت کا مسلسل یہی فتویٰ چلا آ رہا ہے کہ شاتم رسول کو اور گستاخی کرنے
والے کو قتل کی سزادی جائے۔وہ اجماع بھی ٹوٹا اور بڑے زور اور قوت کے ساتھ ٹوٹا ہے لیکن میں
اعلان کرتا ہوں، خدا گواہ ہے کہ جماعت احمدیہ کا یہ مسلک ہے کہ ساری دنیا کے اجماع بھی دعویٰ
کریں ، اگر وہ اجماع قرآن کے خلاف ہوگا تو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جائے گا، اس کی کوئی بھی
حیثیت نہیں۔اگر وہ محمد رسول اللہ کے عظیم کردار کے خلاف ہوگا تو اس اجماع کی کوئی کوڑی کی بھی
حیثیت نہیں ہے۔محمد رسول اللہ کا جو کر دار قرآن نے پیش فرمایا ہے، الہبی تعلیمات جو قرآن نے پیش
فرمائی ہیں وہ کھلی کھلی محکمات ہیں۔ان کے خلاف یہ تمام رطب و یا بس ایک ذرہ ، کوڑی کی بھی حیثیت
نہیں رکھتے اور پھر عجیب بات ہے کہ قرآن کریم کی وہ آیات جو کھلم کھلا یہ واقعات بیان کرتی ہوئی ان
امور پر بحث کرتی ہیں ان
کا ذکر تک بھی یہ نہیں کرتے۔وہ احادیث بھی تو دیکھنی چاہئیں تھیں جن میں
واضح طور پر گستاخی رسول کے واقعات درج ہیں، لکھے گئے ہیں اور آنحضرت ﷺ نے نہ خود اس کی
سزادی نہ کسی کو سزا دینے کی اجازت دی، عبد اللہ بن ابی بن سلول
کا واقعہ میں آپ کے سامنے پیش کر چکا
ہوں۔اب سیے احادیث میں سے چند نمونے مسند امام احمد بن حنبل جلد ثانی صفحہ 221 پر صحیح مسلم
کتاب السلام میں بھی یہ حدیث موجود ہے۔لکھا ہے ، ابوعبداللہ بن عمر سے روایت ہے۔ان اليهود اتت النبي صلى الله عليه وسلم فقالت السام علیک و قالوآ فی
انفسهم لولا يعذبنا الله بما نقول فانزل الله عز وجل وإذا جاء وک حیوک بمالم
یحیک به الله وقرأ الى قوله وبئس المصير (مسند احمد حدیث نمبر: ۶۷۶۴)
عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ یہودی نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔(یعنی تانیث کا صیغہ یہ مطلب نہیں کہ یہودی تھی ، اکٹھے جمع کے لئے بھی قوم اکٹھی ہو تو اس کے لئے
تانیث کا صیغہ استعمال ہوتا ہے) پس ترجمہ اس کا صحیح یہ ہے کہ کچھ یہودی آنحضور ﷺ کی خدمت
خطابات طاہر جلد دوم
345
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
میں حاضر ہوئے اور کہا آپ پر لعنت ہو اور ہلاکت ہو۔اس سے زیادہ آمنے سامنے گستاخی اور کیا
ہوسکتی ہے۔اس پر انہوں نے کہا اور دل میں یہ باتیں سوچیں کہ ہم نے جو اتنی بڑی جرأت کی ہے کہ
رسول خدا کہلانے والے کو اس کے منہ پر لعنت ڈالی ہے اور کہا ہے تجھ پر ہلاکت ہو تو پھر خدا ہمیں سزا
کیوں نہیں دیتا۔کہتے ہیں اس واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قرآن کریم میں یہ آیات نازل
ہوئیں وَ إِذَا جَاءُوكَ حَيَّوكَ بِمَالَمْ يُحَيْكَ بِهِ الله (المجادلة: ٩)
پس جب یہ لوگ یہ بد بخت جب تیرے پاس حاضر ہوتے ہیں تو اس طرح تجھے خوش آمدید
کہتے ہیں یا اس کی جو Greeting کرتے ہیں، انگریزی میں لفظ Greeting ہے۔ایسی
Greeting کرتے ہیں جو خدا نہیں کرتا ، خدا کی Greeting تیرے لئے اور ہے، یہ بد بخت اور
طرح کرتے ہیں اور یہ واقعہ بیان کرنے کے بعد قرآن کریم نے ان کو عذاب کی خوشخبری تو دی ہے،
لیکن ان کے قتل کا کوئی حکم جاری نہ فرمایا اور آنحضرت ﷺ نے بھی اس کے نتیجے میں کوئی سزا ان پر
مقرر نہیں کی حالانکہ یہ واقعہ لازماً اور ظاہر مدینے کا واقعہ ہے جس میں آنحضرت ﷺ کو سیاسی اقتدار
بھی حاصل ہو چکا تھا، آپ کو اختیار تھا کہ جس کو وہ واجب القتل سمجھتے اس کے قتل کا حکم جاری فرماتے۔پھر آپ کے متعلق مسلسل روایات ملتی ہیں کہ کفار آتے تھے اور آپ کو مذمم کہا کرتے
تھے۔آپ فرمایا کرتے تھے اللہ نے تو میرا نام محمد رکھا ہے تم مجھے مذمم کہتے ہو۔مذمم کا مطلب ہے سب
سے زیادہ مذمت کیا گیا، یعنی سب سے زیادہ نہیں شدید مذمت کیا گیا۔جس کے اوپر ، جس پر کئی قسم
کے عیب ڈالے جائیں اور بہت گندے عیب ڈالے جائیں اس کو مذمم کہتے ہیں۔تو آپ اس کے
جواب میں صحابہ کو یہ تو نہیں کہا کرتے تھے کہ کون میرے لئے کافی ہوگا ان بدبختوں کے خلاف ؟ اور
حضرت عمرؓ اور حضرت علی اور خالد بن ولید و غیرہ تلوار میں سونت لیا کرتے تھے کہیں اشارہ بھی اس کا
ذکر نہیں۔آپ کا خلق عظیم دیکھیں ! آپ فرماتے ! اللہ نے تو میرا نام محمد رکھا ہے، یہ کسی نزم کو گالیاں
دیتے ہوں گے یہ گالیاں مجھے تو نہیں پہنچتیں۔اس طرح اللہ نے مجھے ان کے بُرا بھلا کہنے سے بچالیا،
پس اللہ نے بچالیا ہے محمد رسول اللہ کو، اللہ نے آپ کا نام محمد رکھا ہے ایک کیا کروڑوں ، اربوں
بد بخت بھی تمام عمر محمد رسول
اللہ کو گالیاں دیتے چلے جائیں، محمد رسول اللہ کا یہ کلام ہمیشہ سچار ہے گا کہ
خدا نے خود آپ
کا نام محمد رکھ کے ہر بد بخت کی بدزبانی سے آپ کو بچالیا ہے۔
خطابات طاہر جلد دوم
346
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
اسی طرح قرآن کریم میں راعنا کے لفظ کی طرف ، بیان کر کے ایک واقعہ کی طرف اشارہ
فرمایا گیا ہے کہ یہ منافقین اور گندے لوگ آنحضور کی خدمت میں جب حاضر ہوا کرتے تھے، تو لفظ
راعنا یعنی ہماری رعایت کر، کو بگاڑ کر ٹیڑھا کر کے اس طرح پڑھا کرتے تھے جیسے کہتے ہیں راعینا اور
راعینا کا مطلب ہے ہمارے چروا ہے۔تو اپنی طرف سے آپ کی تذلیل کے لئے یہ بتانے کے لئے
کہ تم ہو کیا، ہمارے چرواہے ہی ہو ، نا۔راعنا کا بہانہ ڈھونڈ کر ، کہ ہم نے تو راعنا کہا تھارا عینا کہہ دیا
کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ کا قرآن کریم میں ذکر فرمایا ہے اور فرمایا ہے کہ داعِنانہ کہا کرو،
وانظرنا کہا کرو۔تا کہ تمہاری زبانیں ٹیڑھی بھی ہوں تو غلط مطلب نہ نکل سکے لیکن کہیں کسی سزا کا
کوئی ذکر نہیں ملتا۔حالانکہ بخاری کتاب النفسیر میں اس
واقعہ کو تفصیل سے بیان فرمایا گیا ہے۔خطیب یا خطیب سہیل بن عمرو کی رہائی اور معافی کا واقعہ بھی اس ضمن میں قابل ذکر ہے۔جنگ بدر کے قیدیوں میں ایک شخص سہیل بن عمر د بھی تھا ، یہ قریش کا مشہور خطیب تھا۔یہ خطیب قریش
سہیل بن عمرو کی رہائی کا واقعہ ہے یہ وہ خطیب تھا۔سخت دشنام طراز بدگو، بدزبان، بے لگام اور اپنی
زبان کی چالاکیوں سے وہ ہمہ تن ہمیشہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے خلاف گند بکا کرتا تھا، حضرت عمرؓ
اس سے بہت خفا تھے۔عموماً اس موقع پر حضرت عمر کا نام لیا جاتا ہے کیونکہ ان کے اندر ذرا زیادہ جوش پایا
جاتا تھا۔ورنہ ہر عاشق رسول اس سے خفا تھا، کون تھا جس کا دل راضی تھا۔وہ جنگ بدر میں قید ہو کر آیا تو
اس کا کوئی عزیز اس کا فدیہ لے کر اس کی رہائی کے لئے پہنچا۔اس موقع پر حضرت عمر نے آنحضو ہے
سے اجازت طلب کی کہ یا رسول الله انزع ثنیتی سہیل ابن عمرو و يدلع لسانه
فلايقوم علیک خطیبا فى موطن أبدا ( سيرة ابن ہشام جلد اول صفحہ: ۶۴۹ ) کہ اے اللہ
کے رسول مجھے اس سہیل بن عمرو کے اگلے دو دانت توڑنے کی اجازت دیں۔جانتے تھے کہ رسول
اللہ اللہ نے فیصلہ فرما لیا ہے کہ جو شخص رہائی چاہے گا وہ وہاں سے ان کا فدیہ دے کر آئے اور ان کو
چھڑالے۔تو یہ نہیں کہا کر قتل کرنے کی اجازت دیں۔کہا کہ مجھے دو دانت تو توڑنے دیں اس بد بخت
کے، جن دانتوں اور زبان سے وہ آپ کو گالیاں دیا کرتا تھا اور اس کی زبان کچلنے کی اجازت دیں۔میں
اس کی زبان کو مسلوں اور کوٹ کے کچل دوں تا کہ پھر آئندہ کبھی کوئی خطیب کسی وطن میں آپ کو گالی نہ دے
سکے۔آنحضرت ﷺ نے اس بات کو سنا اور فرمایا میں ہرگز اس کا مثلہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔نہ
خطابات طاہر جلد دوم
347
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
موت کے بعد نہ زندگی میں اور اگلی بات سنیں عظیم کردار ہے، اتنا عظیم کردار کہ انسان کی عقل ورطۂ حیرت میں
ڈوب جاتی ہے۔اپنا انکسار اور عاجزی دیکھیں فرمایا ! میں نہیں اجازت دوں گا باوجود اس کے کہ میں خدا کا نبی
ہوں اس لئے کہ کہیں اللہ میرے ساتھ یہ سلوک نہ کرے۔یہ ہے اللہ کا تقویٰ، یہ تقویٰ خدا کا تھا جو محمد رسول
اللہ کے سینے میں بسر کرتا تھا، آپ کے سینے میں رہا کرتا تھا اور آپ نے اسی لئے اس تقویٰ کا ذکر کرتے ہوئے
بار بار اشارہ فرمایا! تقویٰ یہاں ہے، یہاں ہے، یہاں ہے (مسلم کتاب البر والصلہ حدیث نمبر : ۴۶۵۰ ) اس
سینے میں محمد کے سینے میں تقوی رہتا ہے۔جس نے تقویٰ سیکھنا ہے اس سے سیکھے۔پس فرمایا کہ میں تو اتناڈرتا ہوں اللہ سے کہ کسی انسان پر کوئی ایسی زیادتی کروں جس کے
بدلے میں کہیں خدانخواستہ ایسا واقعہ ہو کہ خدا مجھ سے ناراض ہو۔جو شریعت میں اتنا ادنی سے دخل کی
بھی اپنے آپ کو اجازت نہیں دیتا تھا اس کی طرف ایسے ظالمانہ فتاویٰ منسوب کر دیئے جائیں کہ گویا
قرآن کی تعلیمات کو بھلا کر ان کے بالکل برعکس اور پھر ایک دفعہ نہیں ، دودفعہ نہیں بارہا مسلسل قرآن
کریم کی تعلیمات کے برعکس فتوے جاری کرتے رہے اور وہ جو مجسم رحمت تھا، نعوذ باللہ من ذالک
وہ دنیا کے لئے مجسم زحمت بن کر ابھرا۔یہ وہ شیطانی خیالات ہیں جو ہتک رسول ہیں اور اس تک رسول
کی ہم تمہیں سز انہیں دیں گے مگر خداضر ور تمہیں سزا دے گا۔غزوہ اُحد میں نبی اکرم ﷺ جب مدینے سے نکلے تو اپنے صحابہ سے فرمایا! کون ہے جو
ہمیں لشکر کفار سے بچاتے ہوئے کسی رستے سے ان کے قریب لے جائے ؟ یہ غزوہ اُحد کے بعد جب
آنحضرت ﷺ نے مکہ واپس لوٹتے ہوئے لشکر کفار کا تعاقب کیا اور سخت زخمی حالت میں صحابہ آپ
کے ساتھ روانہ ہوئے، یہ ثابت کرنے کے لئے کہ مسلمان کسی کے رعب میں نہیں ہیں اور جو وقتی شکست
تھی وہ بعض لوگوں
کی غلطی کے نتیجے میں ایسا واقعہ ہوا ہے۔ورنہ ہم تم سے ڈر کر جان بچانے والے نہیں
اور یہ کمزور نسبتاً بہت کم تعداد کا لشکر دشمن کی پیروی کرتے ہوئے ان کے عقب میں پہنچ رہا تھا۔آنحضرت ﷺ نے رہنمائی طلب فرمائی کسی سے کہ تم علاقے کو جانتے ہو، ایسی جگہ بتاؤ کہ رستے
میں نہ مڈ بھیڑ ہو جائے ، ہم اس مقام تک پہنچ جائیں جہاں وہ لشکر خیمہ زن ہے۔یہ وہ واقعہ ہے چنانچہ
ایک شخص حاضر ہوا، اس نے کہا یا رسول اللہ ! میں جانتا ہوں اور اس نے آنحضرت ﷺ کو اور آپ
کے لشکر کو ایسے رستوں سے گزارا کہ دشمن کو اس کی کوئی خبر نہ ہوئی۔رستے میں ایک زمین پڑتی تھی جو
خطابات طاہر جلد دوم
348
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
صلى
الله
الله
ربع بن قیظی کی زمین تھی جو ایک منافق انسان
اور نابینا بھی تھا۔ظاہر وباطن کا اندھا اور رسول اکرم علی
کا اتنا دشمن تھا کہ اس نے جب آنحضرت ﷺ اور مسلمانوں کی آوازیں سنیں تو سامنے کھڑے ہو کر
ان پر مٹی پھینکنے لگا اور کہنے لگا! کہ اگر آپ اللہ کے رسول ہیں تو میں آپ کو ہر گز اجازت نہیں دیتا کہ
میرے احاطہ زمین میں داخل ہوں۔اور روایت ہے کہ اس نے
مٹھی بھر کر یہ کہا کہ خدا کی قسم اے محمد !
اگر مجھے پتا چل جائے تو یہ مٹی آپ کے سوا کسی اور کے چہرے پر نہیں پڑے گی اور خدا کی قسم میں آپ
کے منہ پر یہ مٹی دے مارتا۔صحابہ تیزی سے جوش سے آگے بڑھے کیونکہ جنگ کا وقت تھا اور ایسے
موقع پر بے اختیاری میں تلواروں کا چل جانا کوئی بعید نہیں تھا مگر آنحضرت ﷺ نے ان کو روک دیا
اور فرمایا! ہرگز نہیں، اس کو کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔(سیرۃ ابن ہشام جلد دوم صفحہ ۶۵) یہ ہے ہتک
رسول اور گستاخی رسول کی وہ سزا اور جزا جومحمد رسول اللہ ﷺ نے خدا سے سیکھی ، کلام الہی سے سمجھی اور
خود اس کو اپنے کردار میں جاری فرمایا اور اس کی صحابہ کو تلقین فرمائی۔یہ روایت کس کتاب میں ہے؟
سیرت ابن ہشام میں یہ روایت درج ہے باب غزوہ اُحد کے تابع۔دوسری روایت ہے مسند امام احمد بن حنبل کی دار الفکر العربی مصر کی طبع شدہ ہے۔جلد ثانی
صفحہ 219 عبد اللہ بن حارث بن نوفل کے آزاد کردہ غلام مقسم ابی القاسم سے روایت ہے کہ میں اور
کلیب بن کلاب عبد اللہ بن عمرو بن العاص کے پاس آئے اور وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے اور ان
کے جوتے ان کے ہاتھ میں تھے۔ہم نے ان سے کہا کہ آپ اس وقت رسول اللہ ﷺ کے پاس
موجود تھے جب غزوہ حنین کے روز بن تمیم کے ایک شخص نے حضور سے سخت کلامی کی تھی ؟ آپ نے کہا!
ہاں، بنوتمیم کا ایک شخص آیا اس کا نام ذوالخویصرہ تھا وہ آنحضرت ﷺ کے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا اور
حضور لوگوں کو عطا فرما رہے تھے۔اس نے کہا اے محمد ! آج جو کچھ آپ نے کیا ہے میں نے دیکھا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہاں تو پھر تو نے کیسا پایا۔اس نے کہا میرے خیال میں آپ نے عدل و انصاف
سے کام نہیں لیا۔آپ اموال میں بد دیانتی اور خیانت کے مرتکب ہوئے ہیں۔آنحضرت ﷺ کے
او پر اس بھیا نک الزام کو سنتے ہی جیسا کہ عموماً روایتوں میں درج ہے حضرت عمر بن الخطاب اس موقع
پر بھی کھڑے ہوئے اور رسول اکرم ﷺ سے پوچھا کہ کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں؟ آپ نے فرمایا نہیں
اسے چھوڑ دو۔یقیناً ان لوگوں سے ایک گروہ پیدا ہونے والا ہے جو دین میں شدت اور سختی اختیار کریں
خطابات طاہر جلد دوم
349
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
گے یہاں تک کہ دین سے ایسے باہر نکل جائیں گے جیسے تیر کمان سے باہر نکل جاتا ہے، آرپار ہو جاتا
ہے۔اب یہ عجیب ہے فصاحت و بلاغت حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سختی کی اجازت چاہی تھی اور
آنحضرت نے سختی کو نا پسند فرماتے ہوئے نہ صرف اجازت نہیں دی بلکہ یہ فرمایا! کہ عمر تمہیں زیب نہیں
دیتا۔اس بدبخت کی پشت سے وہ بد بخت قوم پیدا ہونے والی ہے اور آئندہ زمانے میں وہ لوگ آنے
والے ہیں جو اس طرح دین کے معاملے میں جہالت سے حد سے زیادہ تجاوز کیا کریں گے اور سختی کیا
کریں گے۔پس ان بدبختوں کا معاملہ ان پر چھوڑ دو، ان کا دین سے کوئی بھی تعلق نہیں رہے گا۔( مسند احمد بن حنبل حدیث نمبر ۱۱۵۵۴۰) پس آج کا وہ بدنصیب زمانہ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں جبکہ
یہ حدیث اپنی پوری شان کے ساتھ تمام تر وضاحت کے ساتھ تمام تر صفائی کے ساتھ پوری ہو چکی ہے۔اسی قسم کی اور روایات بھی درج ہیں ایک صحیح بخاری میں بھی روایت درج ہے اور اس
میں بیان کیا گیا ہے کہ جب آنحضرت ﷺ پر یہ الزام لگایا گیا تو اس وقت آنحضرت نے کیا جواب
دیا یہ واقعہ سننے سے تعلق رکھتا ہے۔ایک دفعہ ایک شخص نبیکریم ﷺ کے مال تقسیم کرنے کے موقع پر
اعلانیہ اعتراض کر رہا تھا اور بار بار کہہ رہا تھا کہ عدل سے کام نہیں لیا گیا۔آنحضرت ﷺ اس کے
جواب میں یہی فرماتے رہے اتق اللہ ،اللہ کا خوف اختیار کرو، اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔خالد بن ولید
کھڑے ہوئے ، آنحضرت ﷺ سے اس کے قتل کی اجازت چاہی۔آپ نے فرمایا نہیں ایسا مت
کرو، شاید کہ وہ نماز پڑھتا ہو۔عجیب شان ہے اللہ کی اور اللہ کے رسول کی۔یہ اسلام ہے، یہ اسلام ہے
جو اپنے حسن کے ساتھ تمام دنیا پر غالب آنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کون ہے جو اس اسلام کی راہ روک
سکتا ہے؟ وہ اسلام تم نے کہاں سے سیکھا ہے جو من و عن اسلام کے دشمنوں پر صادق آ رہا ہے، جو ابو جہل
اور عقبہ اور شیبہ کے کردار پیش کر رہا ہے، جو تاریخ انبیاء میں انبیاء کے تمام دشمنوں کے کردار پیش کر رہا
ہے۔تم کن بد بختوں کے پیچھے چل پڑے ہو، محمد رسول اللہ کا دامن چھوڑ کر کن اندھیروں میں تم ب
رہے ہو۔ایک ہی دامن ہے جو نجات کا دامن ہے، ہر نجات محمد رسول اللہ کے اسوہ سے وابستہ ہے۔سنئے حضرت رسول اکرم ﷺ کی اس طرح گستاخی کی گئی۔وہ جھوٹی باتیں ہیں جو یہ کہا کہ
کون ہے جو اس کے متعلق میرا کفیل ہو جائے ، میرے لئے کافی ہو۔خالد بن ولیڈ کھڑے ہوئے قتل
کر دیا۔سب افسانے ہیں، جھوٹی گھڑی ہوئی باتیں ہیں۔ان واضح قطعی احادیث کے جو صحیح بخاری میں
صلى الله
بھٹکتے پھر
خطابات طاہر جلد دوم
350
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
موجود ہیں مخالف اور معاند ہیں، ان سے کھلم کھلا ٹکراتی ہیں، متصادم ہیں اور ناممکن ہے کہ اگر بخاری کی یہ
حدیث کچی ہے تو وہ حدیثیں کسی توجہ کے لائق ہوں۔یقیناً جھوٹی ہیں، فرمایا کہ دیکھو میں تمہیں اس کے قتل
کی اجازت نہیں دیتا شاید کہ وہ نماز پڑھتا ہو۔یہ عذر کیسا عمدہ اور کیسا پیارا پیش فرمایا ہے کہ کیسیہوسکتا ہے
عبادت کرتا ہو، بدکار سہی بد بخت سہی، مجھے گالیاں دیتا ہے مگر شاید اس کی عبادتیں اس کو بچالیں۔لیکن
خالد بن ولید نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کتنے ہی نماز پڑھنے والے ہیں جن کے دل میں کچھ اور ہے اور ظاہر
کچھ اور کرتے ہیں۔یہ وہی آواز ہے جو آج پاکستان کی گلی گلی میں گونج رہی ہے اور احمدیوں کے قتل کا عذر
پیش کرتے ہوئے عدالتیں بھی یہی اعلان کر رہی ہیں اور گلیوں میں بھی ملاں یہ اعلان کرتا ہے کہ ان کی
نمازوں پر نہ جاؤ یہ نمازوں میں کچھ اور دکھاتے ہیں اندر سے کچھ اور پڑھتے ہیں، ان کے کلے پر نہ جاؤ یہ
ظاہر میں محمد کا کلمہ پڑھتے ہیں اور اندر سے کسی اور کا کلمہ پڑھتے ہیں۔اس لئے ہمارا حق ہے، ہمارا فرض ہے
کہ ان
کو قتل و غارت کریں آنحضرت ﷺ نے جب خالد بن ولیڈ کے اس عذر کو سنا تو جانتے ہو کیا جواب
دیا، فرمایا: اني لم آؤمر ان انقب عن قلوب الناس ولا اشق بطونهم (السنن الكبرى صفحه: ۱۹۶)
اے خالد! میں اس لئے مبعوث نہیں فرمایا گیا کہ لوگوں کے دلوں میں نقب لگاؤں اور ان کے سینے
پھاڑ کر دیکھوں ، میں تو اسی کو قبول کروں گا جو زبانیں کہتی ہیں اور اسی پر فتوے صادر کروں گا، میں
مبعوث نہیں کیا گیا۔آج کے بد بخت ملاں اس لئے مبعوث کئے گئے ہیں کہ لوگوں کے دلوں میں
نقب لگا ئیں۔اب اس کا عذر، احمدیوں کے خلاف ظلم وستم کا جو عذر انہوں نے تراشا ہے یہ وہی ہے جو
حضرت محمد رسول
اللہ ہمیشہ کے لئے رد فرما چکے ہیں۔اقبال حیدر صاحب وزیر قانون یہ بیان دیتے
ہیں کہ اے ملا نو ! تم ہمیں کیوں ڈراتے ہو کہ ہم تو ہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔ہم تو ظاہری تو ہین کو بھی
برداشت نہیں کریں گے اور مخفی تو ہین کو بھی برداشت نہیں کریں گے۔اور مخفی تو ہین سے مراد ان کی یہ
ہے کہ اگر کوئی ظاہری طور پر رسول اللہ ﷺ کے عشق کے گیت گائے گا اور تم یہ کہو گے کہ دل میں
بد بخت ہے تو ہم یہ بھی مان لیں گے۔ہم تو اتنے تمہارے نوکر، چاکر ، غلام ہیں جو قانون تمہارے
پاؤں کے نیچے مسلا جانے کے لئے تیار بیٹھا ہے اس کے محافظوں پر کیا اعتراض ہے اور کیا ان کے
خلاف تم زبانیں کھول رہے ہو۔یہ اس اعتراض کا مفہوم ہے، یہ اس کی حقیقت ہے۔
خطابات طاہر جلد دوم
351
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
پس سنئے کہ قرآن کریم ان سب بد بخت باتوں کو کس طرح رد فرماتا ہے اور کھلا کھلا ردفرماتا
ہے۔اگر اس بخاری کی حدیث کے پیچھے نہیں چلنا چاہتے تو ان آیات کو غور سے سنیں جو سورہ منافقون
کی میں نے آغاز میں پڑھ کے سنائی تھیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
إِذَا جَاءَكَ الْمُنْفِقُونَ قَالُوْا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللهِ وَاللَّهُ
يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ ، وَاللهُ يَشْهَدُ إنَّ الْمُنْفِقِينَ لَكَذِبُونَ
کہ اے محمد ! جب یہ منافق یہ دوغلے لوگ تیرے پاس آتے ہیں اور گواہی دیتے ہیں کہ یقیناً
تو خدا کا رسول ہے اور اللہ جانتا ہے کہ تو خدا کا رسول ہے، پھر بھی خدا گواہی دیتا ہے کہ یہ سب بد بخت
جھوٹ بول رہے ہیں، دل میں کچھ اور باتیں کرتے ہیں۔کیا اس سے بڑی پکی گواہی بھی کوئی دی
جاسکتی ہے؟ خدا کا رسول تو کہتا ہے کہ میں دلوں میں نقب زنی کے لئے قائم نہیں فرمایا گیا۔مگر اللہ تو
دلوں کا حال جانتا ہے، اللہ خود دلوں کے حال، ان کے اصرار پرمحمد رسول اللہ کو قرآن کریم میں مطلع فرما
رہا ہے، اس کے بعد کون سا عذر باقی رہ جاتا ہے۔اللہ گواہی دیتا ہے کہ جھوٹ بول رہے ہیں، اوپر
سے کچھ اور کہتے ہیں دلوں میں اور بکواس ہے۔اِتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً انہوں نے اپنے
ایمان کو ڈھالیں بنایا ہوا ہے۔جب پوچھا جاتا ہے کہ دنیا میں اور بھی تو کافر ہیں ، رسول اللہ ﷺ کو کھی کھلی گالیاں دینے
والے ہیں ان کے پیچھے نہیں پڑتے ،محمد رسول اللہ کے عشق کے گیت گانے والوں کے پیچھے پڑتے
ہو۔تو مسلمان عوام کو سمجھاتے ہیں اس میں ایک حکمت ہے یہ منافق لوگ ہیں ، انہوں نے اپنے ایمان
کو ڈھال بنایا ہوا ہے اور مسلمان ہونے کی آڑ میں مسلمانوں میں فتنہ پھیلا رہے ہیں۔یہ کوئی نئی بات
نہیں ہے چودہ سو برس پہلے قرآن نے یہی بات بیان فرمائی تھی کہ اس وقت واقعہ ایسے لوگ تھے۔اب تو ان بدبختوں کی گواہیاں ہیں جو ظاہراً بھی جھوٹی اور باطنا بھی جھوٹی، اتنا جھوٹ بولنے والے
لوگ ہیں کہ ان کے اردگردان کے ماحول میں وہ پولیس والے جن میں جا کے یہ احمدیوں کے خلاف
جھوٹے مقدمے درج کرتے ہیں وہ سارے گواہ ہیں۔ان سے علیحدگی میں
قسمیں لے کے پوچھ لو کہ
یہ واقعہ جو بیان ہوا ہے سچا ہے کہ جھوٹا ہے۔وہ کہتے ہیں سراسر جھوٹا ہے لیکن ہم مجبور ہیں قانون سے،
ہم اپنے گورنروں اور بادشاہوں کے حکم کے تابع ہیں۔خدا کا حکم چلتا پھرے لیکن وہ تو قیامت کے دن۔