فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 30
خطابات طاہر جلد دوم
352
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
دیکھی جائے گی۔پنجابی میں کہتے ہیں کٹن نیڑے کہ موت کٹن ، مکا تو نزدیک ہے نا، اس سے
بچنا چاہئے ، موت کی دیکھی جائے گی۔پس ان کا مسلک یہ ہے کہ وقت کے حاکم کی بات مانو ، خدا کی
بات دیکھی جائے گی ، کیا ہوگا قیامت کے دن۔اور کہتے یہ ہیں کہ دیکھو! ہم مجبور ہیں ، احمدی لوگ اوپر سے دعوے کرتے ہیں محمد رسول اللہ
کی صداقت کے بیچ میں سے مرزا غلام احمد کا نام لیتے ہیں۔یعنی نقب زنی کی اجازت جو خدا نے
رسول کو نہیں دی تھی اور وہ صلاحیت نہیں بخشی تھی ، وہ ان لوگوں کو عطا ہوگئی۔شرک فی الرسالت اس کو
کہتے ہیں بلکہ اس سے بھی بالا یہ تو شرک فی الالوھیت ہے۔خدائی کے دعویدار بن بیٹھے اور وہ دعویدار
جو جھوٹے مشہور ہیں، بات بات پر جھوٹ بولتے ہیں۔ان عدالتوں سے احمدیوں کے خلاف فتوے
لے رہے ہیں جن کے متعلق خود ان کے پرانے قانون دان ماہرین کہتے ہیں کہ ساری زندگی کا نچوڑ یہ
ہے کہ سارے ہی گواہ جھوٹے نکلے اور جھوٹ پر ہی کاروبار چل رہا ہے۔گلی گلی میں جھوٹ بولا جارہا
ہے، آپس کے چھوٹے چھوٹے جھگڑوں میں جھوٹ بولا جا رہا ہے، حد سے زیادہ بدکرداریاں نشو ونما
پاچکی ہیں۔ایسی بدکرداریاں جن کے متعلق اگر اسلام کا شہادت کا قانون نافذ کیا جائے تو ایک بھی
گواہ کی گواہی قبول کرنا ایک بہت ہی کارے دار کام ہوگا، بڑا مشکل کام ہوگا۔قسمت سے وہ گواہ نکلیں
گے جن پر اسلامی شرائط کی رو سے ان کی گواہی کو قبول کرنے کا حق صدور پا آتا ہو۔مگر یہ کہتے ہیں اور
وہاں کون گواہ تھا جس کی بات میں بیان کر رہا ہوں۔اللہ علِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ اس کی گواہی
پیش کر رہا ہوں، کسی ملاں کی گواہی پیش نہیں کر رہا اور یہ گواہی محمد رسول اللہ کے سامنے خدا نے خود دی
ہے۔اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً ان بدبختوں نے اپنے ایمانوں کو ایک ڈھال بنا رکھا ہے کس
لئے ، تاکہ مومنوں کو ، خدا کی راہ پر چلنے والوں کو خدا کی راہ سے گمراہ کریں۔یہ عذر وہاں سچا تھا، قبول
کرلیا گیا اور پھر بھی کوئی قتل کی سزا، کوئی بدنی سزا تجویز نہیں فرمائی گئی۔کیا یہ خدا سے بھی بالا ہستیاں
ہیں؟ جو اپنے جھوٹ پر پھر خدا سے بڑھ کر وہ سزائیں تجویز کرتے ہیں جو خدا نے تجویز نہیں فرمائیں۔سورۃ المنافقون کو جب تک قرآن سے تم نکال نہیں سکتے تمہاری نسلیں مرتی چلی جائیں قرآن کریم
سے تم ایک شعشہ بھی ، ایک حرف، ایک نقطہ بھی نکال نہیں سکتے ، یہ سورۃ تمہارے جھوٹا ہونے پر قیامت
تک گواہی دے گی اور قیامت کے بعد بھی گواہ بن کے کھڑی ہوگی۔
خطابات طاہر جلد دوم
353
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
پس ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ اے مسلمانو! تم لوگوں
کو تو پتا ہی نہیں دین کا ، دین کے تو ہم
علمبر دار ہیں۔تم نے تو اپنا کتابوں کا بوجھ اٹھا کر جن لوگوں کی پیٹھ پر لاد دیا ہے ان سے پوچھو کہ یہ
کتا بیں کیا کہتی ہیں اور وہ جس قسم کے لوگ ہیں جن پر یہ بوجھ لا دے گئے ہیں۔قرآن نے ان کی
حقیقت کھول دی ہے پھر تو ایسے ہی فتوے جاری ہوں گے۔اذا كان الغراب هاد قوم فيهديهم
طـريـق الهالكين کو ابھی ہلاکت کے طریق کی طرف لے جاتا ہے یہ گدھے کہاں لے کے جائیں
گے۔قرآن کہتا ہے کہ وہ تو میں جو اپنے بوجھ کو اتار پھینکتی ہیں، خود شریعت سے غافل ہو جاتی ہیں، بے
اعتناعی کرتی ہیں ان کی مثال ایسے ہی ہے جیسے مسافر گدھوں پہ کتابوں
کا بوجھ ڈال دیں اور پھر ان گدھوں
سے فتوے پوچھیں اور رستہ پوچھیں کہ ہدایت کا رستہ کون سا ہے؟ ان کے ایسے ہی فتوے ہوں گے۔قرآن
نے یہ لکھا ہے، ان گدھوں کے دماغ میں کچھ اور لکھا ہوا ہے۔اس کے مخالف ہے اور عوام الناس کو پتا ہی
نہیں کہ یہ بد نصیب لوگ قرآن کی مخالفت کر رہے ہیں اور قرآن کے نام پر قرآن کی مخالفت کر رہے
ہیں محمد رسول اللہ کی گستاخی کر رہے ہیں۔محمد رسول اللہ کی عزت کے نام پر محمد رسول
اللہ کی گستاخی کر رہے
ہیں ، اسلام کے نام کی محبت کے نام پر سب دنیا میں اسلام کے خلاف نفرتیں پھیلا رہے ہیں۔فرماتا ہے: ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ أَمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا یہ اس بدبختی کو اس لئے پہنچے ہیں
کہ پہلے ایمان لائے تھے، اللہ گواہ ہے کہ ایمان لے آئے تھے۔ثُمَّ كَفَرُ وا پھر کفر اختیار کیا۔تو
مرتد کی سزا بھی ساتھ ہی گئی ، وہ جو بڑے بڑے ڈینگیں مارتے تھے کہ ہم نے ثابت کر دیا کہ مرتد کی سزا
اسلام میں قتل ہے اس آیت کو کہاں لے جاؤ گے۔اللہ گواہی دے رہا ہے ،معروف لوگ ہیں، محمد رسول
اللہ جانتے ہیں، صحابہ جانتے ہیں کون ہیں۔ان کے متعلق مولوی کا فتویٰ نہیں ہے کہ مرتد ہیں، خدا کا
فتویٰ ہے اور ہم کلام محمد رسول اللہ سے اور محمد رسول اللہ خدا کی یہ گواہی دنیا کے سامنے پیش فرما رہے
ہیں کہ اللہ کہتا ہے یہ سارے لوگ پہلے مومن تھے پھر مرتد ہوئے ، پھر منافق بھی ہوئے اور دہرا، تہرا
ان کا گناہ ہے لیکن قتل نہیں قتل کی اجازت نہیں۔اور پھر دل پر مہریں بھی لگ گئیں، یہ بھی خطرہ نہیں کہ
شاید بعد میں ایمان لے آئیں اس لئے چھوڑ دو ان
کو نہیں نہیں ان کے تو مہریں لگ چکیں ، اب اس کفر کی
حالت میں مریں گے اور کوئی ان کو بیچا نہیں سکتا۔پھر بھی قتل کا فتویٰ جاری نہیں ہوتا۔پھر اس بات کو خوب کھو لتے
ہوئے اللہ تعالیٰ ایک آیت کے بعد پھر یہ فرماتا ہے: وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرُ لَكُمْ
خطابات طاہر جلد دوم
354
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
رَسُولُ اللہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ سنو بھائیو! آؤ ہدایت کی طرف آجاؤ محمد رسول اللہ سے
معافی مانگو، ہدایت کے طریق اختیار کرو۔محمد رسول اللہ اتنا رحم فرمانے والے ہیں کہ وہ ضرور تمہارے
لئے بخشش کی دعا کریں گے۔نووا رُءُوسَهُم سرمٹکاتے ہیں۔کہتے ہیں اس دعا کی ہمارے
نزدیک کوئی بھی قیمت نہیں۔کس طرف بلا رہے ہو محمد رسول اللہ کی دعا ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں اور
مسلسل خدا کے رستے سے روکتے چلے جاتے ہیں اور تکبر اختیار کرتے ہیں۔اس فتوے کے بعد پھر قتل
کا فتوی آنا چاہئے ، وہ نہیں ہے۔ان باتوں کے بعد اُس واقعہ کا ذکر ہے جس میں محمد رسول کریم عله عبد اللہ بن ابی بن سلول
کا جنازہ پڑھنے کے لئے نکلتے ہیں اور قرآن کریم کی دیکھو کیسی عظیم پیشگوئی محمد رسول اللہ کے حق میں
پوری ہوتی ہے یہ تو مجسم رحمت ہے۔جو بد بخت بد زبانی میں، بدکلامی میں، گستاخی میں سب سے بڑھا
ہوا تھا یہ تو ان کے لئے بھی بخشش چاہتے ہیں۔اگر وہ خود معافی نہ بھی مانگ سکا تو مرنے کے بعد بھی
یہی تمنا ہے کہ خدا کے حضور بخشا جائے۔جب تک اللہ تعالیٰ نے دوٹوک فیصلے کی رُو سے آنحضور کو حکماً
منع نہیں فرما دیا کہ نہ کبھی ان کی قبر پر کھڑا ہو، نہ کبھی ان کے لئے استغفار کر، اس وقت تک محمد رسول اللہ
اس فیصلے سے باز نہیں آئے۔یہ ہے کردار مصطفوی علی ، یہ وہ حسن ہے جو تمام دنیا کے قلوب کو لازماً
فتح کر کے رہے گا۔کوئی دل نہیں ہے جو اس حسن پر اطلاع پائے اور اس پر عاشق ہوئے بغیر رہ سکے۔اس حسن کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کر کے اپنی بدزبیبیوں ، بدکرداریوں کو اسلام کے نام پر دنیا کے
سامنے پیش کرتے ہو۔ابوجہل اور عتبہ اور شیبہ کے اُسوہ کو گستاخی کی رو سے، از حد گستاخی کی رو سے
محمد رسول اللہ ﷺ اور آپ کے غلاموں کی طرف منسوب کر کے پیش کرتے ہو۔خدا تمہیں ضرور اس
کی سزا دے گا۔تم وہ منافقین ہو، ہاں تم وہ منافقین ہو جن کے متعلق خدا فرماتا ہے کہ خدا کا رسول اگر
ستر مرتبہ بھی تمہارے لئے بخشش طلب کریں تو خدا تمہیں نہیں بخشے گا۔کیونکہ تم نے خدا سے بے وفائی
کی تم نے خدا کے رسول سے بے وفائی کی تم نے اسلام سے بے وفائی کی اور اپنے دنیاوی اقتدار کی
خاطر اسلام کا حلیہ بگاڑ دیا۔پس تمہارے متعلق یہ فتویٰ ہمیشہ کے لئے جاری ہو چکا ہے۔سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرُ لَهُمْ ۖ لَنْ يَغْفِرَ
اللهُ لَهُمْ إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ (المنافقون:۷) مگر اس کے باوجود میں
صلى الله
خطابات طاہر جلد دوم
355
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
وہی راہ اختیار کرتا ہوں جو انسان
کو اپنی لاعلمی میں عاجزی کی راہ اختیار کرنی چاہئے۔تم میں سے ان
لوگوں کے حق میں ضرور یہ فتویٰ جاری ہو چکا جن کے متعلق خدا جانتا ہے کہ ان کے دلوں پر مہریں
لگ چکی ہیں۔مگر میں خدا سے توقع رکھتا ہوں ، اس کی رحمت سے امید رکھتا ہوں ، محمد رسول اللہ اللہ
کی امت کے متعلق میرا دل یہ تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں کہ نعوذ باللہ من ذالک اس امت کی
طرف منسوب ہونے والے اکثر لوگوں کے دل پر مہر لگائی جاچکی ہے۔چند بد بخت لوگ ہیں، وہ
گدھے ہیں جنہوں نے یہ فیصلے دے کر اس امت کا ناک کٹا دیا ہے اور عوام الناس کے مذہب اور
مزاج کو بگاڑ رکھا ہے۔پس ان کے لئے ہم ضرور دعا کریں گے اور دعا کرتے چلے جائیں گے۔اور
میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر ہم حضرت محمد رسول اللہ کے اُسوہ کے تابع سچے دل سے ان لوگوں کے لئے
استغفار کریں جن لوگوں کے متعلق خدا کے نزدیک مہروں کا فتویٰ ابھی صادر نہیں ہوا، ابھی یہ موت
کے کنارے تک پہنچے ہیں، قبروں میں گاڑے نہیں گئے۔تو میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ کے فضل سے
اس قوم میں عظیم انقلاب پیدا ہو گا اور یہ لوگ جن کے دین پر خودان کے دینی رہنما حملہ کر رہے ہیں اور
ان
کو زندہ درگور کر رہے ہیں، ایک وقت ہے اور ایسا وقت آئے گا کہ یہ مردے اٹھ کھڑے ہوں گے یا
نیم مردے اٹھ کھڑے ہوں گے اور اپنے ان ظالم رہنماؤں کو دفن کر دیں گے اور ہمیشہ کے لئے دفن
کر دیں گے، تاریخ کی اس مٹی تلے یہ دب جائیں گے جس مٹی کے نیچے فاسقوں کا دبنا مقدر ہو چکا
ہے۔اور تم دیکھو گے کہ اسلام کی وہ تاریخ جو احمدیت کے ذریعے دن بدن روشن سے روشن تر ہوتی چلی
جائے گی۔یہ تاریخ ان شہداء کو زندہ کرے گی جو ان ظالموں کے ہاتھوں مارے گئے اور ان ظالموں کو
ہمیشہ کے لئے موت کے گھاٹ اتار دے گی۔میں نے جہاں تک غور کیا ہے ان
علماء کا جو بہتر فرقوں کی تھیلی میں ہیں۔ان کا آپس کا ایک
غیر تحریری معاہدہ سا ہو چکا ہے اور اس معاہدے کی روح یہ ہے کہ ہم آپس میں جتنی مرضی تذلیل
کریں، جتنی مرضی گستاخیاں کریں رسول کی ، قرآن کی ہمیں کھلی چھٹی ہے۔ہم ایک دوسرے کے
خلاف نہ بات کریں کیونکہ ہم ایک ہی تھیلی میں آچکے ہیں۔ہاں تھیلی سے باہر اجازت نہ دو اور اسلام
کے دشمنوں
کو تو اجازت دو مگر وہ ایک فرقہ جس کے متعلق رسول اللہ کا فتویٰ یہ ہے کہ وہ بہشتی اور جنتی
ہے، اس کو اجازت نہ دو کہ وہ رسول اللہ اللہ کی حمد اور مدح کے گیت ہی گائیں اگر وہ گائیں تو ان کو کہو
خطابات طاہر جلد دوم
356
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
کہ یہ گستاخی رسول ہے۔یہ کوئی جیسے Unwritten Traditions ہوتی ہیں، غیر تحریری قانون
بنائے جاتے ہیں ویسا ہی کوئی قانون ہے۔آپس میں ایک دوسرے کو کھلی چھٹی ہے جو چاہیں
بدتمیزیاں کرتے پھریں۔میں چندان کی مثالیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ یہ گستاخی رسول کے جرم
میں قتل کا مطالبہ کرنے والے ہیں کون لوگ ؟
بریلوی فرقے کے متعلق شمع توحید مصنفہ ثناء اللہ صاحب امرتسری جو اہلحدیث کے چوٹی
کے مستند علماء میں شمار ہوتے ہیں اور جن کا آج بھی یہ نام بڑھا چڑھا کر بڑی عزت سے لیتے ہیں۔ان
کا فتویٰ یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کو خدا تعالیٰ کا درجہ دینے والے لوگ ہیں ، یعنی مشرک ہیں۔پھر کہتے
ہیں ! خدا کے علاوہ بزرگوں کو مشکل کشا سمجھتے اور مدد مانگتے ہیں، یعنی ان کے متعلق شرک کا قطعی فتویٰ
اور پھر بھی یہ مسلمان یعنی اسلام میں اگر اجازت نہیں تو لا اله الا الله مـحـمـدرســول الله کی
اجازت نہیں ہے لیکن اللہ کا شریک ٹھہر الو اس کی کھلی اجازت ہے۔سید جماعت علی شاہ کو ہادی اور شافع
سمجھتے ہیں۔یعنی اپنے پیروں کو وہ مقام دے دیا ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا بھی شریک بنالیا،
خدا ہی کا نہیں۔تو کہاں گیا وہ دعویٰ کہ ہم خدا کا شرک تو برداشت کرلیں گے، محمد رسول اللہ کا شرک
برداشت نہیں کریں گے۔یہ سید جماعت علی شاہ صاحب کو تو ان کے فتوے کی رو سے محمد رسول اللہ ی
کا ہمسر بنالیا گیا، آپ کا شریک بنالیا گیا۔یہ فتویٰ سید جماعت علی شاہ کو ہادی اور شافع سمجھتے ہیں،
انوار الصوفیاء لاہور ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۲۳ واگست ۱۹۱۵ء صفحه ۳۲ پر درج ہے۔پھر لکھا ہے اسی انوار الصوفیاء
میں ،سید جماعت علی شاہ کو حضور کے برابر سیدوں کے سید ، مظہر خدا، نور خدا، شاہ لولاک اور ہادی کل
قرار دیتے ہیں اور کسی مسلمان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ساری غیر تیں ان کی مری
ہوئی سہمی ہوئی اسی طرح بیٹھی رہ جاتی ہیں اور کہیں سے کوئی رد عمل نہیں ہوتا۔اور پھر گلدستہ کرامات میں ان بریلویوں کے متعلق لکھا ہے کہ آنحضرت کو عرش تک
حضرت سید عبدالقادر جیلانی نے پہنچایا تھا۔یہ کہتے ہیں شرک فی النبوت نہیں ، یہ شرک تو رسول الله له
سے اوپر بیان کیا گیا ہے، اس کو ہم کیسے شرک کہہ لیں۔کہتے ہیں! حضرت سید عبدالقادر جیلانی نے
آنحضرت ﷺ کو خو عرش تک پہنچایا تھاور نہ آپ میں کہاں طاقت تھی کہ آپ خود پہنچ جاتے۔اور عقیدہ
یہ ہے، اور گلدستہ کرامات کا یہ حوالہ ہے اور ابوالحسنات سید محمد احمد قادری رسالہ العقائد کے صفحہ ۲۴ پر
خطابات طاہر جلد دوم
357
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
صلى الله
لکھتے ہیں کہ ان کا عقیدہ ہے کہ آنحضور عالم الغیب اور حاضر ناظر ہیں، یعنی آنحضرت ﷺہ خود خدا
کے شریک ہیں اس لئے جب رسول اللہ کو خدا کا شریک بنالیا تو پھر شرک پر غصہ ان کو کیسے آسکتا ہے۔دیوبندی فرقہ کے متعلق اب فتوے سن لیجئے۔ان کے اہل علم کے جو ان بہتر فرقوں میں
داخل ہیں۔فتاوی رشیدیہ جو دیوبندی مذہب حصہ اول صفحہ 19 پر یہ درج ہے۔یہ حوالہ لیا گیا ہے
دیوبندی مذہب از مولانا غلام مہر شاہ گولڑوی کی کتاب سے اور فتاوی رشیدیہ یہ دیوبندیوں کی
کتاب ہے۔رشید گنگوہی ان کے بہت بڑے اور چوٹی کے عالم کہلاتے ہیں۔ان کا یہ فتویٰ درج ہے
کہ خدا تعالیٰ جھوٹ بولنے پر قادر ہے۔اللہ چاہے تو بیشک جھوٹ بول لے۔چوں کفر از کعبه برخیز و کجا مانند مسلمانی
جن کا اللہ نعوذباللہ جھوٹا ہو ان لوگوں کا کیا حال ہو گا ،سب کچھ جائز ہو جاتا ہے پھر۔ایسے
بد بخت فتوے ہیں کہ ان کے تصور سے بھی انسان کی رگِ حمیت پھڑک اٹھتی ہے۔یہ مذہب ہے ان
لوگوں
کا، یہ باتیں کرنے والے ہیں جو آنحضرت ﷺ کی عزت کا نام لے کر احمدیوں پر حملہ کرتے
ہیں۔محض خون چوسنے والی جونکیں ہیں اس سے زیادہ ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔کوئی ان کو دین کی
غیرت نہیں ، نہ خدا کی ، نہ رسول کی۔آگے سنئے حفظ الایمان مصنفہ مولانا اشرف علی صاحب تھانوی مطبوعہ دیو بند صفحہ 9 پر اب
اشرف علی تھانوی کا مرتبہ اور مقام تو کسی مبحث کا محتاج نہیں، یہ تو سارے مسلمہ طور پر ہندوستان کے
دیو بندی علماء میں ایک چوٹی کا مرتبہ رکھنے والے ہیں۔لکھتے ہیں سنئے اب تک رسول :
د محضرت عیہ کا علم بچوں اور مجنونوں اور جانوروں کے علم کے
صلى الله
برابر سمجھتے ہیں۔“
ایک طرف وہ بریلوی ہیں، جو کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے علم میں اور عالم الغیب
ہونے میں خدا کے شریک ہیں۔دوسری طرف یہ دوسرے انتہا پسند ہیں جو ایسا بد بخت کلمہ کہتے ہیں کہ
اس کے بعد کسی غیرت اور حمیت کا دعویٰ کرنے والے کے لئے سوال ہی باقی نہیں رہتا کہ ان لوگوں
کے لئے ذرا بھی دل میں عزت اور احترام کا کوئی مقام رکھے، لیکن یہ جو فتوی دینے والے ہیں ان کے
لئے تو لازم ہے کہ ان کے پیروکاروں سب کو تہہ تیغ کر دیں کیونکہ ان کا مسلک یہ ہے کہ اگر کسی فرقہ
خطابات طاہر جلد دوم
358
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۹۴ء
کے بزرگ نے کوئی ایسی بات لکھی ہو جس کا ترجمہ ہمارے نزدیک گستاخی رسول پر منتج ہوتا ہو، اس
فرقہ کی طرف منسوب ہونے والے ہر شخص کا قتل لازم ہے۔یہ ان کا مسلک ہے جو عدالتوں میں پیش
کیا گیا ہے، اس مسلک کی رو سے کہاں گئی ہیں ان کی تلواریں ، کہاں محمد رسول اللہ کی عزت اور حمیت
کے لئے ان کے پھڑکنے والے دل اور جگر ہیں، کیوں وہ تلواریں اٹھ کر اب ان دیو بندیوں
کو قتل عام کا
حکم نہیں دیتیں؟
اس سے بڑھ کر نہایت ہی خبیث نہ زبان استعمال کرتے ہوئے براہین قاطعہ مصنفہ خلیل احمد
مصدقہ رشید احمد گنگوہی ، تصنیف ہے مولوی خلیل احمد صاحب کی اور تصدیق فرمائی گئی ہے رشید احمد
صاحب گنگوہی کی طرف سے ، صفحہ ۵۱ پر لکھا ہے:
" شیطان
کا علم حضور علیہ السلام سے وسیع تر تھا۔“
کوئی کہیں گنجائش باقی رہ جاتی ہے کسی نرمی کی کسی استثناء کی۔یہ بد بخت لوگ پاکستان کی
گلیوں میں دندناتے پھرتے ہیں اور احمدی کلمہ گوؤں کے خلاف یہ اعلان کرتے پھر رہے ہیں کہ یہ
محمد رسول اللہ کی تصدیق کرتے ہیں ان کی گردنیں ماردو، یہ بے عزتی اور گستاخی کر رہے ہیں اور یہ ہیں
محمد رسول اللہ کی شان بیان کرنے والے ان کے علماء اور چوٹی کے مسلمہ علماء، ایسا بد بختی کا کلمہ ان کے
قلم سے نکلا ہے کہ کاش اس سے پہلے ان کی موت واقعہ ہو جاتی اور اس لعنت کا شکار نہ ہوتے قلم نے
لکھا کہ شیطان کا علم حضور علیہ السلام سے وسیع تر تھا۔افاضات الیومیہ از مولانا اشرف علی تھانوی میں لکھا ہے: ”حاجی امداداللہ صاحب کو
صلى الله
رحمۃ للعالمین کہتے ہیں۔“
آنحضرت ﷺ کے لئے، آنحضور ﷺ کا ایک محاورہ رائج ہے۔کسی احمدی نے الفضل
میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آنحضور ﷺ نہیں لکھا، حضور لکھا ہے۔جو ہر یکہ بان ہر تانگے والا ہر
مسافر کو، ہر مسافر دوسرے کو عام گلیوں میں کہتا پھرتا ہے حضور ، حضور ، حضور اور پاکستان کے جوں کا
حال یہ ہے، کہتے ہیں یہ گستاخی رسول برداشت نہیں ہو سکتی۔دفعہ C-295 کا اطلاق ہوگا اور اس کے
مطابق مقدمہ درج کیا جائے ، یہ شخص پھانسی کے لائق ٹھہرتا ہے۔جو حضرت مسیح موعود کو حضور کہتا ہے،
کیوں کہتا ہے اور حضور کا محاورہ سارے ہندوستان میں عام ہے اور مسلمہ کتب میں داغ دہلوی کی
خطابات طاہر جلد دوم
359
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
کتابوں میں کثرت سے اس کا ذکر ملتا ہے۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر حضور، حضور، آنحضور کا لقب بھی ملتا
ہے۔صرف حضور ہی نہیں اور جہاں ایک احمدی مسیح موعودؓ کو عزت کے لحاظ سے حضور کہہ دیتا ہے تو
کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ کی گستاخی ہوگئی۔لیکن آپ کیا کہتے ہیں؟ کہتے ہیں شیطان
کا علم حضور ﷺ
صلى الله
کے علم سے وسیع تر ہے اور حاجی امداداللہ رحمتہ للعالمین اور کسی کی گستاخی نہیں ہوئی۔آگے ان کی کچھ
کشوف اور رویاء کے ذکر ملتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک کشف میں، رؤیا کی حالت میں
حضرت فاطمۃ الزہرا کو اپنی ماں کے طور پر دیکھا اور اپنے آپ کو ایک بچے کے طور پر پایا۔جس نے
آپ کے زانو سے سر لگایا، اتنا چھوٹا قد مقابل پہ دکھائی دیا۔رسول اللہ اللہ بھی ساتھ ہیں،
حضرت علی کرم اللہ وجہ بھی ساتھ ہیں اور اس حالت میں آپ نے بیان کیا کہ مجھے شفقت مادری کے
ساتھ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اپنے سے لگایا اور میر اسر آپ کے زانو کو لگا۔پاکستان کی
گلیوں میں ان بدبختوں نے لکھ لکھ کے منہ کالے کر دیئے ، کہ دیکھو کتنی بڑی گستاخی ہوگئی۔سب
احمدیوں
کو تہہ تیغ کر دو۔اور ان کا حال یہ ہے کہ بلغت الحیر ان بحوالہ دیو بندی مذہب صفحہ ۸ پر لکھا ہے۔دیوبندیوں نے نعوذ باللہ محمد رسول
اللہ کو جہنم میں گرنے سے بچایا۔“
یہ شانِ رسول بیان ہو رہی ہے، کیا کہتے ہو اس کو ؟ کہاں ہیں گورنر پنجاب اور دیگر
حکمران پاکستان۔ان کو کوئی ادنی حیا اور غیرت بھی باقی نہیں ، ان لوگوں سے دوستیاں ہیں، ان لوگوں
کے ساتھ پہلو بہ پہلو چلتے ہو اور فخر سے کام لیتے ہو کہ یہ مولوی ہمارے ساتھ ہیں۔جن کے بزرگوں،
جن کے بڑوں نے یہ یہ بد بختیاں کی ہوئی ہیں اور آج بھی ان کا یہی عقیدہ ہے کہ وہ بچے اور بزرگ
لوگ تھے اور کوئی اور اس کی تشریح ممکن نہیں۔” براہین قاطعہ حوالہ دیوبندی مذہب صفحہ ۲۶ میں لکھا ہے کہ رسول کریم ﷺ کواردوسیکھنے
کی خواہش پیدا ہوئی۔تو پتا ہے کس سے سیکھی؟ دیو بندیوں کے شاگرد ہوئے ، دیو بندیوں نے
رسول اللہ ﷺ کو اردوسکھائی ہے۔بدبختی پر روئیں کہ، کہتے ہیں :
حیران ہوں سر کو پیٹوں کہ روؤں جگر کو میں (دیوان غالب :۱۶۳)
خطابات طاہر جلد دوم
360
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
ނ
ان کی حالت پر روئیں، پیٹیں یا نہیں کیا کریں۔ایک بے اختیاری کا عالم ہے ،ان
لوگوں سے ہمیں واسطہ پڑ گیا ہے۔مذہب کی تاریخ میں کسی مذہبی قوم کو اس سے زیادہ گدھوں۔واسطہ بھی نہیں پڑا۔ر سالہ الامداد مولانا اشرف علی صاحب تھانوی بابت ماہ صفر ۶ ۳۷ ہجری صفحہ ۴۵ پر لکھا
ہے دیو بندیوں کا کلمہ لکھا ہوا ہے، جو مولانا اشرف علی تھانوی نے خواب میں دہرایا اور دہراتے رہے
اور رکنے کی کوشش بھی کی لیکن نہیں رکے۔اور وہ کلمہ یہ تھالا الہ الا الله اشرف على رسول الله اور
درود کیا تھا اللهم صل على سيدنا و نبينا مولانا اشرف علی تھانوی۔یہ عزت رسول
ہورہی ہے، یہ رسول اللہ ﷺ کی مدح کے گیت گائے جارہے ہیں؟ اور احمدی جو جیلوں میں سخت
گرمی میں سخت عذاب کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں، ان کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے کہا تھا۔اللهم صل على محمد و على آل محمد و بارک وسلم انک حمید مجید، نحمده
ونصلى على رسولہ الکریم، کہ اے اللہ محد اور آپ کی امت اور آپ کی آل پر ہمیشہ درود بھیجتا
رہ اور ہم حمد کرتے ہیں اللہ کی اور سلام اور درود بھیجتے ہیں محمد رسول
اللہ پر۔یہ گستاخی رسول کا تصور ہے
جو اس ملک میں رائج ہو چکا ہے۔صراط مستقیم کتاب ہے اس میں دیکھیں بات کیسی ٹیڑھی کی گئی ہے۔صفحہ ۱۵۹ پر
صلى اللهم
مولوی اسماعیل صاحب دہلوی لکھتے ہیں:
نماز میں حضور علیہ السلام کا خیال گدھے اور بیل کے خیال میں
ڈوبنے سے بھی بُرا ہے۔“
بدبختی پر بدبختی ، منہ کالے پر منہ کالا یہ ان کے دینوں کا حال ہے اور احمدیت پر بڑھ چڑھ
کے بکواس کرتے ہیں کہ ہم نعوذ بالله من ذالک گستاخ رسول ہیں۔لیکن اجازت ہے آپس میں،
ایک تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔جو مرضی گستاخیاں کریں جب تک بہتر کی تھیلی میں شامل ہیں سب
اجازت ہے۔وہ جسے محمد رسول
اللہ نے باہر نکالا اور فرمایا کہ یہی ہے جنتی فرقہ ، اس کی حمد بھی ان کو بُری
لگتی ہے، اس کی ثناء بھی ان کو تکلیف دیتی ہے۔۔کتاب التوحید ، صفحہ ۷۸ محمد بن عبد الوہاب نجدی لکھتے ہیں:
خطابات طاہر جلد دوم
361
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
حضور ﷺ کی قبر کی زیارت کے واسطے سفر کرنا شرک کی طرف لے
66
جانے والا ہے۔اب کہاں ہیں آج ملے اور مدینے کے سر براہ ، وہ لوگ جو سخت گرمیوں میں تکلیف اٹھا کر
بھی زیارت روضہ رسول کے لئے جاتے ہیں۔ان کے بڑے امام ان کے بانی و مبانی کا فتویٰ یہ ہے
کہ یہ محض شرک ہے۔اگر قرآن
کی تعلیم کی تمہیں پرواہ نہیں اور غیرت نہیں تو اپنے امام کے نام کی ہی
الله
غیرت کرو جس کے نام پر وہابی فرقے کی بنیاد ڈالی گئی۔کہتے ہیں ! رسول اللہ ﷺ کی قبر کی زیارت
کے لئے جانا شرک ہے۔اور براہین قاطعہ صفحه ۵۵ پر مولوی خلیل احمد صاحب امیٹھوی ( یہ نام عجیب سا ہے مگر ہے
صحیح نام امیٹھوی، امیٹھا جگہ ہے اس سے بنا ہوا ہے ) کہتے ہیں کہ رسول کو ، رسول اللہ ﷺ کو دیوار
کے پیچھے کاعلم نہیں تھایہ کیا با تیں کر رہے ہیں۔” تقویۃ الایمان میں جو دیو بندیوں کے بانی ومبانی کی
کتاب ہے۔لکھا ہے ! کروڑوں محمد پیدا ہو سکنے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔یہ حوالہ ہے دیوبندی مذہب کی
طرف سے، اس میں یہ
نہیں لکھا ہوا کہ عقیدہ رکھتے ہیں بلکہ خود ان کا عقیدہ ہے کہ پیدا ہو سکتے ہیں، یعنی
امکان پیدا ہو سکتے ہیں۔بانی دیوبند خود بزرگ اور تقویٰ شعار انسان تھے۔ہم بھی متقی ہیں ہم ان کے
او پر ناجائز زبان دراز نہیں کرنا چاہتے۔میں اس لئے غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں ان کا ہرگز مسلک یہ
نہیں تھا کہ نعوذ باللہ من ذالک کروڑوں محمد پیدا ہو سکتے ہیں۔ان کا مسلک یہ تھا کہ جہاں تک
کائنات کونِ امکان کا تعلق ہے اگر نہ ہو سکتے تو پھر محمد رسول اللہ کو فضیلت نہ ہوتی۔کونِ امکان میں
ہو سکنے کے باوجود کوئی نہیں ہے جو پیدا ہو سکے۔یہ وہی مسلک ہے جب حضرت مصلح موعودؓ نے بیان
کیا تو یہی دیوبندی حضرت مصلح موعود کے خلاف پنجے جھاڑ کر پیچھے پڑگئے کہ دیکھو کتنی بڑی گستاخی کی
ہے حالانکہ یہاں تو وضاحت نہیں، مگر حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ نے اسی خطبے میں
وضاحت فرمائی۔چند سطریں ہیں اور اس میں یہ لکھا ہوا ہے کہ پیدا ہو سکتے ہیں ، یعنی امکان ہے مگر کسی
ماں نے وہ بچہ نہیں جنا، نہ قیامت تک جن سکتی ہے کہ جو محمد رسول اللہ سے آگے بڑھ سکے۔صراط مستقیم میں لکھا ہوا ہے کہ اھل حدیث کئی خاتم النبیین پیدا ہونے کے قائل ہیں اور
جہاں تک احرار اور ختم نبوت والوں کا تعلق ہے ان کے امیر اور رسول کون تھے تاریخ حقائق صفحہ
خطابات طاہر جلد دوم
362
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
۲۹ پرمحمد صادق صاحب خطیب لکھتے ہیں کہ اسلام اور گاندھی کا امام مہدی بالقوی یہ احراری اس زمانے
میں تعریفوں کے پل باندھ دیا کرتے تھے۔یہ الزام نہیں ہے واقعی کہا کرتے تھے کہ نبی الکلام ہے اور
گاندھی امام ہے، ہدایت دینے والا ، ہدایت پر جاری ہوئی کس امام نے وہ ان کے خلافت کے جلسوں
میں آکر تقریر کیا کرتے تھے اور یہ احراری لوگ ختم نبوت کے So Called محافظ ایک دوسرے پر
ٹوٹے پڑتے تھے گاندھی جی کا دیدار کر لیں۔جہاں تک شیعہ مذہب کا تعلق ہے تذکرۃ الائمہ میں لکھا ہوا ہے صفحہ 91 پر :
”حضرت علی “خدا ہیں۔“
مناقب مرتضوی حیات القلوب‘ جلد ۲ باب ۴۹ پر لکھا ہے:
66
حضرت علی خدا ہیں اور محمد اُس کے بندے ہیں۔“
تک رسول مل نہیں ہے یہ؟، اس لئے کہ شیعوں کے پاس طاقت ہے۔طاقتور کو تو
اجازت ہے جس کی چاہے گستاخی کرے، شرک کرے، گستاخی رسول کرے سب تسلیم ہے۔لیکن
کمز ور قابو آئے تو وہ حمد بھی کرے تو اس کو قابل گردن زدنی قرار دے دو، یہ ان کا مذہب یہ ان کا دین
ہے، اس کو اسلام کہہ رہے ہیں۔جو مرضی نام رکھ لیں اسلام تو نہ کہیں، یہ ظلم ہے جس کی خدا ان کو
اجازت نہیں دے گا اور ضرور ان کو ذلیل ورسوا کرے گا۔رسالہ نورتن صفحہ ۲۶ میں لکھا ہے:
66
حضرت علی فرزند خدا ہیں۔“
رسالہ نورتن صفحہ ۳۵ پر لکھا ہے:
قرآن در اصل حضرت علی کی طرف نازل ہوا تھا۔“
اور ایک دوسری روایت شیعہ مصنف لکھتے ہیں کہ:
صلى الله
نحضرت ﷺ کی شکل چونکہ حضرت علی سے ملتی تھی اس لئے
جبرائیل علیہ السلام کو دھوکہ لگ گیا، وہ قرآن لے کر آئے تھے حضرت علیؓ کی
صلى الله
طرف آگے رسول اللہ ہی بیٹھے ہوئے تھے ، ان کو قرآن پکڑا دیا۔“
اس گستاخی پر آدمی روئے یا حماقت پر ہنسے کہ سمجھ نہیں آتی کہ یہ کیا لوگ ہیں اور یہ اعلان
خطابات طاہر جلد دوم
363
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۹۴ء
کرتے پھر رہے ہیں سب دنیا میں کہ احمدی کے قریب نہ جانا، یہ تمہیں گمراہ کر دیں گے۔آج کتنے ہی
بوسنین بیٹھے ہوئے ہیں اور باہر بھی سن رہے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کو پیغام دے رہے ہیں کہ
اسلام سے مرتد اور باہر اور تمام عالم اسلام کی رو سے احمدیوں کا کوئی اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں۔سیہ ان لوگوں کا مذہب ہے، اس کی طرف آپ کو بلا رہے ہیں۔احمدیت آپ کو اندھیروں سے روشنی کی
طرف دعوت دے رہی ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جو روشنی سے پھر آپ کو اندھیروں کی طرف لوٹانا چاہتے
ہیں۔خود فیصلہ کریں، اپنی عقل سلیم کے حوالے سے فیصلہ کریں کہ آپ کو روشنیوں میں بیٹھنا منظور ہے
یا اندھیروں میں لوٹ کر ہمیشہ کے لئے گمراہ ہوجانا منظور ہے۔پھر حریت الطالبین اور حق الیقین مجلسی باب صفحہ ۵ پر لکھا ہے:
" حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جمیع انبیاء سے افضل ہیں۔اگر
66
حضرت علی شب معراج میں نہ ہوتے تو محمد رسول اللہ کی ذرہ بھی قدر نہ ہوتی۔“
یہ کفر کا کلمہ ، یہ بے حیائی، گستاخی کا کلمہ ان کی کتب میں خوب اچھی طرح راہ پاچکا ہے۔مسلمہ مصنف یعنی ایسی کتابوں میں جو سند کا حکم رکھتی ہیں ان میں جگہ پائے ہوئے ہے اور کسی کو جرات
نہیں ہے کہ ان کے متعلق یہ اعلان کرے کہ یہ گستاخ رسول یا مشرک لوگ ہیں۔دین کہاں گیا ؟ یہ
سب سیاست کی جھوٹی باتیں ہیں، یہ حکومت پر آ کر غالب آنے کی تمنا ئیں ہیں۔جن کو پورا کرنے
کے لئے تم نے اسلام کی چھاتی پر قدم رکھ دیا ہے مگر خدا یہ برداشت نہیں کرے گا۔تمہیں اسلام کو
روندتے ہوئے کسی طرف کوئی ترقی نصیب نہیں ہوگی تم ذلتوں کے گروہ میں ضرور لوٹائے جاؤ گے
کیونکہ ایسے لوگوں سے ہمیشہ خدا کی تقدیر یہی سلوک کیا کرتی ہے۔اور پھر قرآن کی حفاظت کا نام لیتے ہوئے احمدیوں پر الزام ہے کہ تحریف معنوی کی ہوئی
ہے اور ان کا عقیدہ انبات الخلافہ تفسیر جلد مصنفہ علی الحائری تفسیر صافی جلد ۲۲ صفحہ ۴۱۱ پرلکھا ہے:
اصل قرآن امام مہدی کے پاس ہے جو چالیس پارے کا ہے۔موجودہ قرآن بیاض عثمانی ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں۔“
حضرت عثمان نے جو بیاض پیش کی ہے وہ وہ قرآن ہے لیکن اصل قرآن چالیس پارے
کا تھا جو امام مہدی کے پاس محفوظ ہے۔جب وہ اتریں گے جہاں سے اتریں گے تو قرآن ساتھ لے