فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 4
خطابات طاہر جلد دوم
37
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
کے خلاف کچھ چاہتے ہیں تم سے، یہاں تک کہ بعض لوگوں نے خود پیشکش کی۔پاکستان کے
دوست بھی ہیں اور دشمن بھی ہیں تو بڑی سختی سے احمدیوں نے اُس کو رد کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک
لمحہ کے لئے بھی تم یہ نہ سمجھو کہ ہم پاکستانی نہیں ہیں تو پاکستان کے خلاف ہو جائیں گے باوجود اس
کے کہ ہماری وفاداریاں قانونا اور طبعاً اُس ملک کے ساتھ نہیں ہونی چاہئیں جو ہماری جماعت پر
ظلم کر رہا ہے لیکن ہماری جماعت کی ہدایت یہ ہے کہ ہمارا مرکز وہاں ہے، ہماری ایک بڑی تعداد
وہاں ہے، وہاں کا نمک کھایا ہے ہم نے ، وہاں کے پیسے باہر نکل کر تمہاری خاطر خرچ ہوئے ہیں،
وہاں کے واقفین زندگی نے اپنا خون جلایا ہے تمہاری خاطر، تمہاری خاطر وہ روتے رہے،
دعائیں کرتے رہے، تمہیں دعائیں دیتے رہے اور تمہیں اسلام کا پیغام پہنچاتے رہے۔تو جو
ہماری وفائیں ہیں وہ تمہاری بھی وفائیں بن چکی ہیں، جو ہماری وابستگیاں ہیں وہ تمہاری بھی
وابستگیاں بن چکی ہیں اس لئے حیا کا، انسانیت کا تقاضا یہ ہے کہ اس ملک کے خلاف کوئی
پرو پیگنڈا نہیں کرنا۔یہ ملک تو خود مظلوم ہے، ہاں وہ ظالم جو قابض ہیں اس ملک پر، جو باقی
سارے مسلمان بھائیوں پر اور پاکستانی دوسروں پر بھی ظلم کر رہے ہیں ان کے متعلق بتاؤ کہ یہ
لوگ ظالم ہیں، انہوں نے ظلم کیا ہے، ان کے ہاتھ روکنے چاہئیں ظلم سے، ویسے تم نہیں روک سکتے ،
مگر حق کو حق تو تسلیم کرو کہو کہ ہاں یہ ظالم ہیں، اس سے زیادہ ہم نہیں چاہتے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ اس کا بھی بہت نیک اثر ہوا اور بہت سے پاکستانی بھائی جو شروع میں اس غلط فہمی
میں مبتلا ہو گئے تھے کہ یہ گویا احمدیت بمقابل پاکستان قصہ چل رہا ہے وہ سمجھ گئے اور کئی جگہ
احتجاجات میں ساتھ شامل ہوئے ہیں اور بڑی مدد کی ہے اور بڑی شرافت کا نمونہ دکھایا ہے۔اگر
یہ سارے پاکستانی جو غیر ملکوں میں بستے ہیں، اگر یہ حکومت پاکستان کے ظلم میں شریک ہوتے تو
آپ کی کوششوں کا سوواں حصہ نتیجہ بھی نہیں نکل سکتا تھا۔جو خدا نے بڑا فضل فرمایا اور یہ وقت پر
سمجھے اور ان کی ہمدردیاں ہمارے ساتھ ہوئیں اور چونکہ آزاد ملکوں میں رہتے تھے، ان کے
دماغوں نے بھی آزادی سے سوچا۔اس کے علاوہ ایک ہنگامی کمیٹی مجھے قائم کرنی پڑی جو اس سے زیادہ اوپر کے درجے سے
تعلق رکھتی تھی۔اور وہ اصولی باتیں اور ایسے امور جن کا پالیسی سے تعلق ہوتا ہے، ان میں میری مشیر
خطابات طاہر جلد دوم
38
888
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
بھی تھی اور مجھ سے ہدایت لے کر پھر آگے پہنچاتی تھی۔یہ کمیٹی جو ایک اعلی سطح کی کمیٹی ہم کہہ سکتے ہیں
تنفیذ کے سوا باقی سارے کام نظارت امور عامہ والے سرانجام دے رہی تھی اور بہت عمدہ انہوں نے
کام کیا ہے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور ان کے بھی جوممبران تھے وہ ہمہ وقت حاضر تھے۔انہوں
نے مجھے صاف کہ دیا تھا کہ نوکریاں ہماری ہیں لیکن وہ ہم اس طرح وقت گزار رہے ہیں کہ جب
چاہیں ایک لمحہ کے نوٹس کے بغیر بھی نوکریوں کو پس پشت پھینک کر ہم حاضر ہو جائیں گے۔جس وقت
چاہیں بلائیں ایک لمحہ کی تاخیر کے بغیر ہم حاضر ہوں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوتا رہا کبھی میں نے ان کو
رات کو تکلیف دی، کبھی دن کو تکلیف دی، کبھی دفتروں سے بلایا لیکن کسی کی پیشانی پر کوئی بل نہیں آیا
اور خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑی محبت اور سمجھ اور فہم کے ساتھ اپنے فرائض کو سر انجام دیا۔تیسرا اہم شعبہ جس کو فوری طور پر قائم کرنا پڑا وہ شعبہ سمعی وبصری تھا کیونکہ تحریری طور پر
باتیں بعض دفعہ وہ اثر نہیں کرتیں جو اپنی آواز میں پہنچیں یا خلیفہ وقت کی آواز میں پہنچیں تو ویسا اثر
کر سکتی ہیں اور دوسرے آواز میں بات پہنچنے کا فائدہ یہ ہے کہ بہت سے لا علم جو پڑھ نہیں سکتے ، ان تک
بھی بات پہنچ جاتی ہے۔پھر بعض ملکوں میں مشکلات بھی بہت تھیں ، اگر ہم شائع کروانے کے چکر میں
پڑے رہتے تو ایک تو وقت کا بہت ضیاع تھا اور دوسرے بہت سے ملک محروم رہ جاتے ، وہ کیفیت ہی
پیدا نہیں ہوسکتی تحریر میں، وقت بھی بہت لگتا ہے۔پھر بعض ملکوں میں تحریر ضبط ہو جانی تھی ہمیں پتہ تھا۔چنانچہ شعبہ سمعی و بصری بھی اسی طرح کلیہ رضا کا ر خدمت گاروں کے اکٹھے ہونے پر قائم کیا گیا اور
ان سب نے بہت ہی محنت کی ہے، بہت کام کیا ہے۔آپ
اندازہ لگا ئیں اعداد وشمار سے ، گل وقت جو اس شعبہ کے تحت فلمیں تیار کی گئی ہیں،
کیسٹس تیار کی گئی ہیں، ویڈیوفلمز تیار کی گئی ہیں۔مجالس سوال و جواب کی 270 گھنٹے کی کیسٹس اور
ویڈیوز انہوں نے تیار کی ہیں اور 270 گھنٹے کا مطلب یہ ہے کم و بیش اڑھائی سو دن اور وہ تھوڑا سا
عرصہ جو میں شامل نہیں ہوا بعض مجالس میں اس کے سوا تقریباً روزانہ ان کا یہ کام تھا اور یہ وہ لوگ ہیں
جو اپنا کام کرتے تھے۔دنیا میں ان کے بہت سے دھندے تھے ، بعضوں کی دکا نہیں تھیں ، کوئی ٹیکسی
ڈرائیور کوئی کوئی اور کام کر رہا ہے اور کام سے فارغ ہوتے ہی یہاں پہنچ جایا کرتے تھے اور بعض دفعہ
ساری ساری رات ان کو بیٹھنا پڑتا تھا کیونکہ پھر ان کی Editing کرنی پڑتی تھی ، ہر ریکارڈ کو
خطابات طاہر جلد دوم
39
38
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
85 جماعتوں میں بھجوانا پڑتا تھا۔بسا اوقات یہ ہوا ہے کہ یہ آئے ہیں، ریکارڈ کیا ہے اور پھر ساری
رات بیٹھے رہے ہیں جب تک انہوں نے صبح تک جماعتوں کے نام یہ ویڈیوز یا ٹیسٹس پوسٹ نہیں
کر دیں اس وقت تک انہوں نے آرام نہیں کیا اور شروع میں تو کیسٹس زیادہ تھیں پھر آرام کا وقت بھی
نہیں رہتا تھا، پھر سیدھا اپنے کاموں پر چلے جایا کرتے تھے اور آج بھی یہ ہورہا ہے۔خطبات 72 گھنٹے کے انہوں نے ریکارڈ کئے اور تقسیم کئے، دیگر خطابات اور جلسے اور درس
69 گھنٹے کے انہوں ریکارڈ کئے اور تقسیم کئے اور دورہ یورپ جو کیا تھا اس میں 60 گھنٹے اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ انہوں نے ریکارڈنگ کی اور پھر اس کو تقسیم کیا۔آج جو جلسہ سالانہ کا انتظام ہے یہ بھی
اسی طوعی انتظام کے تابع ہو رہا ہے اور گزشتہ پندرہ بیس دن سے کم سے کم ، ویسے تو کئی مہینے سے
یہاں یہ اس کام میں مصروف ہیں اور منصوبے بنا رہے ہیں لیکن گزشتہ پندرہ ، ہمیں دن سے تو حالت یہ
ہے کہ بعض دفعہ مجھے ڈر ہوتا تھا کہ کہیں کام میں بے ہوش ہو کے نہ کوئی جاپڑے۔خود یہاں انہوں نے
کھدائی کی ہے، زیر زمین تاریں بچھائی ہیں، پلاٹنگ کی ہے، سامان حاصل کیا ہے، یہ سارا انتظام
نہایت عمدگی کے ساتھ چلایا ہے۔ایک شعشہ بھی اس میں Professional سے انہوں نے
خدمت نہیں لی کیونکہ اس پر خرچ ہوتا تھا اور از خود ساری پلاننگ اور سارا کام ان نو جوانوں نے کیا ہے
اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ۔پھر اس میں ہمارے پرانے دوستوں کا گروپ فرخ صاحب اور
ان کے ساتھی بھی پاکستان سے پہنچ گئے اور انہوں نے یہ جو Interpretation کا انتظام ہے یہ بھی
سنبھالا اور دوسری خدمات میں بھی ان کا ہاتھ بٹایا۔شعبہ حفاظت کے لئے وہاں ایک بڑا عملہ تھا۔آپ جانتے ہیں اور یہاں تو میرے ساتھ
صرف ایک مبارک ساہی صاحب آئے تھے، یہ تیسرا نام تھا جو میں پہلے بتانا بھول گیا۔تو انہوں نے
بھی اللہ کے فضل سے اکیلے ہی بڑا لمبا عرصہ ساری ذمہ داریوں کو اس رنگ میں نبھایا کہ تمام طوعی
رضا کار منظم کرنے ، ان سے کام لینا یہ ان کی ذمہ داری تھی اور یہ خود بھی طوعی رضا کار ہیں۔رضا کار
کے طور پر آئے تھے اور انہوں نے مڑ کے دیکھا نہیں، پتا بھی نہیں کیا کہ میری نوکری کا کیا بنا، کیا جاکے
کروں گا۔کچھ انتظام کیا ہے تو جماعت نے اپنے طور پر کیا ہے، کبھی ایک لفظ کا بھی مطالبہ نہیں کیا۔تو
یہ کیفیت تھی ساری جماعت کی اور یہی کیفیت ہے خدا کے فضل کے ساتھ اور یہاں کی
خطابات طاہر جلد دوم
40
40
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
جماعت نے جس حیرت انگیز طور پر اس ذمہ داری کو نبھایا ہے، ساری دنیا کی جماعتوں کا فرض ہے کہ
ان کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ان سارے کارکنان کو اور ان لوگوں کو جن میں بوڑھے بھی تھے،شدید
سردیوں میں جبکہ درجہ حرارت منفی ہیں تک بھی پہنچ جاتا رہا ہے، یہ لوگ ڈیوٹیوں پر کھڑے رہے ہیں
اور بالکل پرواہ نہیں کی۔بعض دوستوں کو میں دیکھتا تھا، میں حیران ہوتا تھا کہ اس عمر کے آدمی اتنی
تکلیف کیوں برداشت کرتے ہیں؟ ان کو میں سمجھاتا تھا، روکتا تھا لیکن مجال ہے جو اس معاملے میں
میرے ساتھ تعاون کریں۔ہر دوسری چیز میں کیا ہے، اس بارے میں میری بات نہیں سنتے تھے۔کہتے
تھے ! ٹھیک ہے آپ جائے ادب ہوں گے لیکن یہ کام ہم نے نہیں چھوڑنا اور بچے چھوٹے چھوٹے
پیروں پر کھڑے ہیں اور پھر یہاں کے انگریز احمدیوں کے بچے بھی ، بعض ان میں سے آج کل بھی
یہاں باہر کھڑے ہیں۔بڑی فدائیت کے ساتھ یہ سارا کام کیا ہے اور جماعت کو محسوس بھی نہیں ہونے
دیا کہ ایک بہت بڑا عملہ جو مستقل طور پر اس کام پر مقرر تھا وہ اب نہیں ہے، ایک منٹ کے لئے یہ
احساس نہیں ہونے دیا۔پھر مجالس سوال و جواب کے دوران، خطبات کے دوران، جلسوں کے دوران، مجھے مختلف
ملاقاتیں کرنی پڑتی تھیں دنیا کے صائب الرائے لوگوں سے ان کی ملاقاتوں کے دوران سفروں کے
دوران یہ ساری خدمات طوعی طور پر مجلس انگلستان کو ادا کرنے کی توفیق ملی ہے اور جب ہم سفر پر گئے تو
یورپ والوں
کو بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے حصہ ملا۔شعبہ ضیافت بھی ایک اہم شعبہ ہے جس کے بغیر جماعت احمدیہ کمل نہیں ہوتی کیونکہ پانچ
شاخیں جو خدمت اسلام اور خدمت خلق کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قائم فرمائیں
ان میں ایک شاخ ضیافت کی بھی تھی اور آپ جانتے ہیں کہ جہاں خلیفہ وقت ہو وہاں ہر طرف سے دنیا
سے لوگ آتے ہیں اور یہاں بھی دنیا کے کونے کونے سے پہنچ رہے تھے۔ان کی سیر گاہ ہی انگلستان بن
گئی تھی ، ان کا مقصد یہی تھا کہ جب موقع ملے، جب چھٹی ملے تو انگلستان پہنچیں اور پھر روزانہ باہر سے
آنے والے بھی آیا کرتے تھے اور دودن تو خصوصیت کے ساتھ ، چھٹی کے دنوں میں کثرت سے اردگرد
سے لوگ آتے تھے اور پھر مقامی طور پر ان میں لندن سے اور Greater London سے یعنی
بڑے لندن سے جن دنوں میں روزانہ مجلس سوال و جواب ہوتی تھی اور بیش تر وقت جب سے میں آیا
خطابات طاہر جلد دوم
41
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
ہوں تقریباً چھ مہینے تو مسلسل روزانہ مغرب کے بعد ہم بیٹھتے رہے ہیں، جب تک وقت ملا بیٹھے
رہے۔تو یہ سارے دوست باہر سے آتے تھے اور ان کے لئے یہ تو ممکن نہیں ہے کہ یہاں آئیں
اور مجلس سوال و جواب سن کر پھر واپس جاکے وقت پر کھانا کھا سکیں ، چنانچہ ان سب کے کھانے کا
انتظام طوعی طور پر احمدی باورچیوں نے کیا، احمدی بیروں نے کیا ، احمدی مسلمین نے کیا اور آپ
حیران ہوں گے یہ کیفیات سن کے کہ بعض ان میں ڈاکٹر ز بھی تھے، کوئی ائیر لائنز میں ملازم ہیں،
کوئی کسی اور عہدے پر ہیں، کچھ لوگ ہیں جو ریٹائر ہو گئے تھے لیکن ہمہ وقت یہیں کے ہور ہے اور
قطعاً ایک لمحہ کے لئے بھی کام میں کمی نہیں آنے دی۔میں نے بلکہ کہا کہ اتنا بوجھ تو آپ اٹھا ہی نہیں
سکتے ، ہمارے پاس تو بڑا عملہ ہوتا تھا، وہاں باورچی تھے ، کارکنان تھے ، دیگیں دھونے والے، برتن
مانجھنے والے ،مصالحے کوٹنے والے بڑا کام ہے، آپ لوگ تھک جائیں گے۔میں جماعت کو کہہ
دیتا ہوں اپنی روٹی کوئی سینڈ وچ وغیرہ ساتھ لے آیا کرو وغیرہ یہاں اس کی عادت ہے مگر یہ نہیں
مانے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ خدمت ضرور کریں گے، چنانچہ کر رہے ہیں آج تک اور یہاں جو
آپ آج مہمان ہیں، یہ بھی انہیں رضا کار باورچیوں کے مہمان ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے لنگر خانے کی خدمت کو اپنے لئے سب سے بڑا اعزاز سمجھ رہے ہیں۔ان سے
آپ پوچھیں کہ جناب! آپ ڈاکٹر ہیں تو ان کے چہرے پر کوئی تعجب نہیں ، کوئی تبدیلی واقع نہیں
ہوگی ، کوئی کسی قسم کے فخر کا احساس نہیں ہوگا، ڈاکٹر کیا ہے؟ دنیا میں ہر جگہ ہر موڑ پر ڈاکٹر مل جاتے
ہیں لیکن آپ ان کو یہ کہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لنگر میں آپ کھانا بھی پکاتے
ہیں پھر ان کا چہرہ تمتما تا ہوا دیکھیں۔عجیب نظارے ہیں ایسے درویش آپ کو یہاں نظر آئیں گے کہ دنیا کی دوسری آنکھ
پہچان بھی نہیں سکتی۔دنیا والے تو جبہ و دستار کی پرستش کرتے ہیں اکثر ، میں نے دیکھا ہے لمبی لہا جاتی
ہوئی داڑھیوں سے متاثر ہو جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ سارا دین سارا تقویٰ ان میں پڑا ہوا ہے لیکن
تقویٰ کسی اور چیز کا نام ہے۔تقویٰ کے بعد انسان کا نفس رہتا نہیں وہ خدا اور خدا والوں کا ہو کے رہ
جاتا ہے انانیت اس کے قریب بھی نہیں پھٹکتی، ریا کاری سے اسے ایسی دشمنی ہوتی ہے اور ایسا بعد ہوتا
ہے کہ مشرق اور مغرب میں بھی ایسا بعد نہیں ہوگا۔اپنے نفس کو مٹا کر وہ زندہ رہتے ہیں اور کبھی یہ
خطابات طاہر جلد دوم
42
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
کوشش نہیں کرتے
، کبھی یہ خیال نہیں کرتے کہ ہماری اس وجہ سے عزت کی جائے۔چنانچہ یہ درویش جن کا میں ذکر کر رہا ہوں اور یہ لنگر خانے والے بھی ان کا یہی حال تھا۔بعض دفعہ مجھے تلاش کر کے دیکھنا پڑتا تھا کہ کون کیا کر رہا ہے اور ر پورٹ لینی پڑتی تھی ، اگر میں
بیدار مغزی سے خود نہ ان کو تلاش کرتا تو یہ میری نظر سے غائب تھے۔کچھ کام ہوتے ہیں جو سامنے
آجاتے ہیں، کچھ لوگ ہیں جو پس منظر میں رہ کے کام کر رہے ہوتے ہیں۔ان میں سے کسی ایک نے
ایک دفعہ اشار تا بھی مجھ پر یہ ظاہر کرنے کی کوشش نہیں کی کہ جی ہم تو پس منظر والے ہیں، ہمیں بھی یاد
کرو، مجھے ڈھونڈ نا پڑتا تھا۔پس دنیا کی آنکھیں تو ظاہر کو دیکھتی ہیں جب آپ دستار کی عزت کرتے ہیں مگر خدا کی قسم
میری نگاہ بڑی محبت اور پیار سے ان پر پڑا کرتی تھی اور پڑتی رہے گی۔میرا دل ان کی محبت میں اچھلتا
تھا اور آج بھی اچھل رہا ہے اور ہمیشہ اچھلتا رہے گا، ان کی یاد میرے دل کی محبت کو گر ما دیا کرے گی۔عجیب خدا کے بندے ہیں، ان کی مثالیں نہیں ہیں دنیا میں۔یہ جماعت ہے جس کو وہ مٹانا چاہتے
ہیں، کیا کا ئنات کا خلاصہ مٹادیں گے؟ کیا انسانیت کے مقاصد کو نا کام کر دیں گے؟ کیسے ممکن ہے کہ
یہ پھل، یہ خدا تعالیٰ کی کائنات کا پھل کوئی مٹانے کی کوشش کرے اور خدا کا ہاتھ اس ہاتھ کو نہ کاٹ
دے جو اس کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہو۔ایک عالمی تبلیغی منصوبہ بھی تھا جو ہمیں فورا ساتھ بنانا پڑا اور اس کے بہت سے پہلو ہیں میں
ان کا ذکر بعد میں کروں گا۔ہاں انگلستان کے خدمت کرنے والوں میں جہاں تک مستورات کا تعلق
ہے، ان کی بعض خدمات کے پہلو میں انشاء اللہ کل مستورات کے خطاب میں پیش کروں گا، وہ یہ نہ
سمجھیں کہ ہماری بات ہی کوئی نہیں ہورہی۔تصنیف و تحقیق کا جہاں تک تعلق ہے یہ ایک الگ کام ساتھ جاری رہا۔وہاں تو ہمارا ایک
پورا شعبہ ہے اور بیسیوں علماء اللہ کے فضل کے ساتھ میسر ہیں ، جن پر جب چاہو جو بوجھ ڈالو، جو
حوالے چاہئیں نکلوا ؤ، جو تحقیق کروانی ہے کرواؤ لیکن یہاں تو بہت تھوڑا عملہ تھا یعنی ایک ہی مبلغ ہیں
جن سے میں زیادہ تر کام لیتارہا ہوں باقی سارے مصروف تھے۔انگلستان کی مقامی ذمہ داریاں
ساری اس کے ساتھ پہلو بہ پہلو چلتی رہی ہیں، اُن کا ان مرکزی انتظامات سے کوئی تعلق نہیں۔چنانچہ
خطابات طاہر جلد دوم
43
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
انفرادی طور پر یہاں میں نے لوگ چنے ، تلاش کئے کہ ان کو علم کا شوق اور ذوق ہے اور ان سے کام
لئے اور میں بہت حیران ہوا کہ اللہ کے فضل کے ساتھ ان لوگوں نے بھی مجھے کسی قسم کی کمی کا احساس
پیدا نہیں ہونے دیا۔چند مثالیں میں ان لوگوں کی خدمت کی آپ کے سامنے رکھتا ہوں پھر میں موضوع بدلوں
گا۔آج تو بہت زیادہ مواد ہے پتا نہیں اس وقت میں کچھ ختم بھی ہوسکتا ہے کہ نہیں لیکن یہ میں آپ کو
چھوڑ چھوڑ کر باتیں بتارہا ہوں۔ایک سال میں ایک مخلص فدائی جماعت جو وقف کی روح کے ساتھ
پاگل ہوئی ہوئی ہو اس کے کاموں کو چند گھنٹے میں سمیٹا کیسے جا سکتا ہے، ناممکن ہے لیکن نمو نے بتانے
ضروری ہیں، ان یادوں کو زندہ رکھنا ضروری ہے، تاریخ میں محفوظ کرنا ضروری ہے اور آپ جو شوق
سے باہر سے آئے ہیں آپ کو علم ہونا چاہئے کہ یہاں کیا ہورہا ہے۔کئی لوگ ہیں جو بیچارے میری
فکروں میں گھل رہے تھے کہ پتا نہیں مجھے اکیلے کا کیا حال ہے۔آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ ایک لمحہ بھی
خدا نے مجھے اکیلا نہیں رہنے دیا محسوس ہی نہیں ہونے دیا، ایسے دوست تھے جن کو ہم زبردستی رخصت
دیا کرتے تھے لنگر خانے میں آئے ہیں وہ دن رات بیٹھے ہوئے ہیں، جانے کا نام ہی نہیں لے
رہے۔چنانچہ ان کو زبردستی رخصت پر بھجوایا جاتا تھا تو وہ چلے جاتے تھے اور ان لوگوں میں ایک
سیالکوٹ کے نوجوان بھی تھے، جو وہاں سے اپنے طور پر آئے ہوئے تھے اور وہ آ کر پھر لنگر خانے کے
ہو کے رہ گئے اور مسلسل انہوں نے بھی یہی خدمت سر انجام دی اور جہاں تک دوسرے شعبوں کا تعلق
ہے ان میں بعض نام ہیں، میں سمجھتا ہوں وہ اب یہاں نہیں لئے جاسکتے ویسے تو انشاء اللہ بعد میں
شائع ہو جائیں گے۔دوسرے شعبوں سے پہلے اس کے متعلق بتاتا ہوں کہ اس شعبے میں ایک ہمارے ڈاکٹر
ولی شاہ صاحب ہیں اور منصور صاحب ہیں اور محمد حسین صاحب ہیں۔اسی طرح منور احمد جو سیالکوٹ
والے ہیں اور ان لوگوں نے خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑا کام کیا ہے اور شعبہ سمعی وبصری میں بھی
ڈاکٹر میاں عقیل اور ہاں ایک حنیف الرحمن صاحب بھی ہیں ان میں، وہ بھی خاص طور پر قابل
ذکر ہیں اور بھی ہیں بہت سارے، میں اسی لئے نام نہیں لے رہا تھا کہ اگر شروع کر دیئے تو پھر یہ نہیں
پتا لگے گا ختم کہاں کرنا ہے، مگر جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے جن کے نام لئے گئے ہیں وہ بھی استغفار
خطابات طاہر جلد دوم
44
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
ہی کریں گے کہ ہمارا نام کیوں لوگوں کے سامنے آیا اور جن کے نہیں لئے گئے وہ شاید مطمئن ہوں کہ
اچھا ہے ہم چھپے رہے۔مگر خدا کی نظر سے تو وہ نہیں چھپے ہوئے ، ہماری نظر سے چھپنا بھی ہے تو بے معنی
ہے، ہم تو کس کو کچھ بھی نہیں دے سکتے ، ہاں وہ خداوہ کائنات کا مالک خدا جو سب
محسنین پر محبت کی نظر
رکھتا ہے، جو کسی ادنی سی خدمت کو بھی ضائع نہیں کرتا۔میں یقین دلاتا ہوں کہ وہ اس سے نہیں چھپے
ہوئے اور وہ بڑے پیار اور محبت کی نگاہیں ان پر ڈالتا ہوگا۔ان سب کارکنان کی کیفیت تو یہ تھی کہ مجھے
ان کے حالات دیکھ کر بعض دفعہ یہ شعر یاد آ جاتا تھا کہ
تیرے کوچے اس بہانے مجھے دن سے رات کرنا
کبھی اس سے بات کرنا کبھی اُس سے بات کرنا
ور کو پکڑ کے بیٹھ گئے تھے کبھی کہیں جاتے نہیں تھے کہ جناب آپ کا کام ختم ہو گیا ہے۔اچھا
جی! فلاں کام مجھے یاد آ گیا ہے۔باتوں کے بہانے نہیں تھے، یہاں کاموں کے بہانے تھے، بچے
بیمار ہوتے تھے تو ان کو پتا نہیں لگتا تھا۔ایک دفعہ ایک نوجوان کو مجھے زبردستی بھجوانا پڑا کہ بچہ شدید بیمار
ہے اور نہایت خطر ناک حالت ہے۔اس وقت اس کی بیوی سے مجھے پتا چلا کہ جب سے آپ آئے
ہیں ہم نے تو اس کو دیکھا ہی نہیں، رات کو اُس وقت آتا ہے جب ہم سب سو چکے ہوتے ہیں، صبح اُس
وقت چلا جاتا ہے جب ابھی کوئی اٹھا نہیں ہوتا۔خاوند کا کچھ پتا نہیں کہاں رہتا ہے، بیماری کی اطلاع
دینے کے لئے میرے پاس آئی کہ ہمارے میاں کو اطلاع تو کریں چنانچہ پھر مجھے حکماً ان کو رخصت
دینی پڑی۔بعض تو ریٹائر ڈ آدمی ایسے ہیں جو مستقل خدمتیں یہاں دے بیٹھے ہیں، پہلے سے بھی کام
کر رہے تھے اور اس دور میں بھی انہوں نے بہت ہی عظیم الشان خدمات کی ہیں۔مثلاً سید امتیاز احمد
شاہ صاحب ہیں واقف زندگی رضا کار، کیپٹن محمد حسین صاحب کافی بوڑھے آدمی ہیں لیکن خدمت کا
جذبہ اور عشق بہت ہے۔اور نو جوانوں کا یہ حال ہے کہ آپ سوچیں ایک نوجوان کے متعلق میں آپ کو
بتاؤں کہ رات بارہ بجے بیٹھے وہ کھانا کھا رہے تھے تو ایک دوسرے دوست نے ان سے پوچھا کہ بڑی
دیر ہوگئی ، آپ کھانا کھا رہے ہیں تو اس وقت باتوں باتوں میں ان
کو یاد آیا کہ میں نے تو آج دوپہر کا
کھانا بھی نہیں کھایا تھا۔یعنی کاموں میں یہ مصروفیت اور انہماک ہے کہ دو پہر کا کھانا بھول گئے تھے
خطابات طاہر جلد دوم
45
افتتاحی خ ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
اگر وہ پوچھتے نہ تورات کے بارہ بجے بھی یاد نہیں آنا تھا کہ میں نے دو پہر کا بھی نہیں کھانا کھایا ہوا۔اس دور میں بعض نئے مخلصین دریافت ہوئے یعنی خدا تعالیٰ نے بنائے اور ہمارے سپرد
کر دیئے۔وہ لوگ جن کا مشن سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا، وہ فدائی بن گئے اور ایسا کاموں کا ان کو چسکا
پڑا کہ واقعہ وہ یہیں کے ہور ہے اور یہ نئے دوست ایک دو نہیں ہیں ، خدا تعالیٰ نے بہت سے انصار
یہاں ایسے عطا کئے ہیں جن کو احمدیت کی چاشنی کا پہلی دفعہ احساس ہوا ہے اور پھر ایسی گی ہے کہ وہ منہ
سے چُھٹ نہیں سکی۔مالی نقصانات کے متعلق میں جانتا ہوں بہت سے دوست ہیں جن کے کاروبار کو
نقصان پہنچا اور بعض ترقیات رک گئیں اس وجہ سے کہ وہ زائد کام نہیں کر سکتے ، اور ٹائم ملتا تھا یعنی
میں معین مثالیں آپ کو دے رہا ہوں، کوئی اندازے نہیں بتا رہا اور یہاں اوور ٹائم کے لئے تو لوگ
بڑی کوشش کرتے ہیں، نہ ملنے پر بڑی تحریکیں بھی چلتی ہیں اوور ٹائم جولیا کرتے تھے پہلے، کام کرتے
تھے اوور ٹائم کا ، بالکل چھوڑ دیا پر واہ ہی نہیں کی ، آنکھ اٹھا کے بھی نہیں دیکھا۔ایک صاحب ہیں مکرم ملک رشید احمد صاحب وہ ایسا کام کرتے تھے دفتر میں کہ ان کو ایک
دفعہ کسی نے مذاق میں کہا کہ میاں تم تو یہاں دفتر کے چپڑاسی لگے ہوئے ہو، ان کی آنکھوں میں آنسو
آگئے انہوں نے کہا! تم مجھے کیا طعنہ دیتے ہو؟ خدا کی قسم میں تو خاکروب لگوں تو اس پر بھی فخر
کروں۔مجھ سے ادنیٰ سے ادنی ، ذلیل سے ذلیل کام لیں، مجھے موقع تو دیں خدمت کا۔دواور
نو جوانوں کا قصہ سن لیجئے۔بعض بوڑھے ہوتے ہیں ان کو بھی جب بیویاں فوت ہو جاتی ہیں، شادیوں
کا بڑا شوق ہوتا ہے۔آپ کے قافلے میں بھی آئے ہوئے ہیں دو ایسے بوڑھے جوان جو علاقے میں
مشہور ہیں لیکن یہاں کے نوجوانوں کا حال سنئے کہ دو نو جوان ہیں ایک کے متعلق ان کے عزیزوں
نے مجھ سے شکایت کی کہ شادی نہیں کرتے کہ ہمیں قرب جو نصیب ہے آج کل اس سے محروم رہ
جائیں گے یعنی پاگل ہوئے ہوئے ہیں احمدیت کی محبت میں اور فدائیت میں اور پھر خلافت سے
وابستگی کا عالم یہ ہے کہ یہ مزے کہ بیٹھے ہوئے ہیں پاس دیکھ رہے ہیں، ہل رہے ہیں، کہتے ہیں ! ہم
تو یہ جگہ چھوڑ ہی نہیں سکتے ، اس لئے آپ خیال چھوڑ دیں، جب تک حضرت صاحب یہاں ہیں اُس
وقت تک ہم نے شادی نہیں کرنی۔دو نوجوان ایسے بھی ہیں ان کی تو خیر شادی زبر دستی کروائیں گے
انشاء اللہ اور یہ ایک فائل میں سے چند باتیں سنائی ہیں یہ ساری فائلیں ہیں جو آپ کو دکھانی ہیں۔
خطابات طاہر جلد دوم
46
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
اسلام آباد جو یہاں لیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور احسانات کا ایک نشان ہے۔جن
حالات میں اسلام آباد ہمیں ملا، ہماری امیدوں ہماری کوششوں کے بالکل برخلاف اچانک یہ آیا
ہے اور اس سے پہلے جتنی کوششیں کی گئیں اس سے بہت ادنی جگہیں حاصل کرنے کی کیونکہ یہاں
بڑی جگہیں ملتی ہی نہیں ہیں ملتی ہیں تو وہاں تعمیرات کے حقوق نہیں ملتے اس لئے ساری جماعت لگی
ہوئی تھی ، دن رات کوشش کر رہی تھی ہمارے انگریز احمدی بھی اور مقامی بھی لیکن جہاں ہاتھ ڈالنے کی
کوشش بھی کرتے تھے ناکام ہو جاتے تھے کیونکہ خدا تعالیٰ نے یہ تقدیر رکھی تھی کہ ہم یہاں ضرور
پہنچیں گے آخر اچانک یہ جگہ نکلی ہے اور اچانک خدا تعالیٰ کے فضل سے حالات پیدا ہوئے اور ہمارا
سودا بھی ہو گیا اور جس وقت تک ہم یہاں پہنچے ہیں اس سے پہلے پہلے رقم بھی اکٹھی ہو چکی تھی
خدا کے فضل کے ساتھ۔یہاں بھی خدام نے اور بجنات نے جو خدمت کی ہے آپ کے آنے سے پہلے، آپ کو
تکلیف تو شاید ہوگی ، جب اکھڑتا ہے انسان گھر سے تو دوسری جگہ تکلیف ہوتی ہے۔اچھے ہوٹلوں میں
بھی بعض دفعہ ہوتی ہے لیکن اس تکلیف کو آپ محسوس نہ کریں کیونکہ آپ سوچ نہیں سکتے کہ کیا جگہ تھی
جو کیا بنا دی گئی ہے۔بوڑھوں ، بچوں نے ، ایسوں نے جو دل کے مریض تھے اور ہیں اور اُن کے سپرد
میں نے یہ کام کیا ہوا تھا، اس وقت تک وہ کام کرتے رہے جب ڈاکٹروں نے زبردستی ہسپتال بھجوایا
ہے اور کہا ہے کہ زندگی کا خطرہ ہے اگر اب تم باز نہیں آؤ گے تو مر جاؤ گے اور جوان خود اپنے خرچ پر
بڑی بڑی دور سے آتے تھے، یہ معمولی کام نہیں ہے انگلستان میں اکٹھے ہونا۔یہاں تو شام کے لئے
اکٹھا ہونا بھی ایک بڑا کام ہے۔تو دوسری بستیوں سے، دوسرے قصبات سے یہاں پہنچتے تھے اور
خدمت کرتے تھے۔4521 گھنٹے انہوں نے یہاں کام کیا ہے تب اسے رہائش کے قابل بنایا ہے
اور مجھے یہ خطرہ تھا کہ یہاں صحت کے محکمے اور دوسرے محکمے جو جائزہ لیتے ہیں کہ یہ جگہ انسانی رہائش
کے قابل ہے یا نہیں ہے وہ اس کو پاس نہیں کریں گے، وقت تھوڑا تھا اور یہاں کے معیار بہت سخت
ہیں چنانچہ ایک ٹیم آئی باقاعدہ اور انہوں نے اس کا معائنہ کیا تو حیران رہ گئے کہ یہ کیا ہوا ہے، وہ کہتے
تھے کہ یہ کوئی جناتی کا رروائی ہے، ہو کیا گیا ہے یہ؟ چنانچہ ایک صاحب نے کہا کہ تم یہ نہ سمجھو کہ مجھے پتا
نہیں ہے، میں چھپ کر کھڑکیوں سے جھانک کر یہ ساری جگہ دیکھ گیا تھا اور مجھے یقین تھا کہ اس جگہ کو
خطابات طاہر جلد دوم
47
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
انسانی رہائش کے قابل بنایا جا سکے ناممکن ہے۔کئی سال سے بند بوسیدہ حالت میں پڑا ہوا ایک
سکول۔جو کئی سال پہلے بند کیا جا چکا تھا بد بوئیں، گندگی سالہا سال سے بند فضا کی وجہ سے ایک ہمک
اور بہت بُرا حال تھا بیچاری جگہ کا تو اس نے کہا میں تو تیاری کر کے آیا تھا کہ یہ اعتراض کروں گا، یہ
اعتراض کروں گا۔میں تو حیران رہ گیا ہوں مجھے بتاؤ یہ وہی جگہ ہے؟ پہچانا نہیں جاتا تھا ان سے۔جو کارکنان ہیں ان کے اسماء اس کی ایک فہرست ہے میں انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کو
کہوں گا یہ بعد میں شائع کریں گے، یہ پوری ایک سال کی جو تاریخ ہے ہماری یہ بڑی خاص تاریخ
ہے، بڑے پیار سے یا درکھنے کے لائق تاریخ ہے۔اتنے فضل خدا کے نازل ہوئے ہیں اس میں کہ
آپ حیران ہو جائیں اگر ان کا سارا ذکر سنیں لیکن میں تو صرف چند نمونے آپ کے سامنے رکھتا
ہوں، یہ اسماء بھی انشاء اللہ اس میں چھپ جائیں گے۔یہ جو یورپین مرکز کے لئے میں نے تحریک کی
تھی دو مراکز کے لئے ان میں سے ایک کا پھل یہ اسلام آباد ہے اس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے
جماعت نے جو قربانیوں کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایک بہت ہی عظیم الشان مظاہرہ ہے تھوڑے ہی عرصے
میں دوسرے تمام بوجھوں کے علاوہ بہت سے چندوں میں جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے حصہ
لے رہی ہے بعض مقامی کاموں میں عام چندوں کے علاوہ حصہ لیتی ہے۔امریکہ مشن ہے مثلاً وہاں کے مقامی بہت سے کام تھے اور مختلف جماعتوں کے سپر د میں
نے کام ایسے کئے ہوئے ہیں کہ عام چندوں کے علاوہ ان پر بوجھ ہیں، ان کو میں جانتا ہوں لیکن اس
کے باوجود تھوڑے ہی عرصے میں 2,103,67,640 روپے کے جماعت احمدیہ نے وعدے بھی کئے
اور ادائیگی بھی کی ، ادائیگی کم و بیش اتنی ہو چکی ہے اور بہت سے احمدی خواتین کے زیورا بھی پڑے
ہوئے ہیں لکھوکھا کے جن کو ابھی ہم فروخت نہیں کر سکے اور بہت سی رپورٹیں ہیں جو ابھی اس میں
شامل نہیں ہوئیں۔چنانچہ شاید ہی کوئی دن ایسا ہوتا ہو جبکہ نئے چندے کی رپورٹیں مجھے نہ ملتی ہوں دنیا
سے مختلف خط لکھنے والے، خط لکھنے والے یا کوئی اور قربانی کا مظاہرہ نہ دیکھتا ہوں۔آج صبح آنے سے
پہلے میں دفتر گیا تا کہ جو فوری نوعیت کے کاغذات ہیں کم سے کم وہ تو میں ابھی دیکھ لوں، تو وہاں ایک
پوری ڈھیری جو گٹھری بنی ہوئی پڑی تھی تو میں نے دیکھا تو وہ سارے زیورات تھے جو خواتین نے باہر
سے بھجوائے تھے وہ ابھی اس میں شامل نہیں ہیں۔
خطابات طاہر جلد دوم
48
افتتاحی خ ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
چونکہ تفصیلات میں چھوڑ رہا ہوں وقت کے لحاظ سے ، اس لئے آپ
کو یہ نہیں اس وقت پتہ
لگ سکتا کہ اس میں ملک وار کس کس کا کتنا حصہ ہے۔نمایاں ملک بہر حال خدمت میں انگلستان ہے،
مغربی جرمنی ہے، امریکہ ہے اور خلیج کے ممالک ہیں اور پاکستان اور جہاں تک پاکستان
کا تعلق ہے ان
میں خدا تعالیٰ کے فضل سے کراچی اوّل ہے اور ربوہ دوم ہے اور راولپنڈی اور اسلام آباد اور لاہور کے
درمیان مقابلہ ہے کہ کون اول ہے، رقم کے لحاظ سے تو بہر حال لاہور آگے ہے مگر جو حیثیت اور توفیق
ہے اس کے مطابق میں نہیں کہہ سکتا کہ لاہور آگے ہے یعنی راولپنڈی اور اسلام آباد نے بھی
حیرت انگیز قربانی کا مظاہرہ کیا ہے اور جو قربانی کے واقعات ہیں وہ تو اتنے عظیم الشان ہیں کہ آپ
تصور نہیں کر سکتے کہ وہ جس شخص کو روزانہ ان کو پڑھنا پڑتا ہوگا اس دل کا کیا حال ہوتا ہوگا۔ایسے حیرت انگیز واقعات ہیں کہ دنیا میں کوئی قوم آج ایسی نہیں ہے جو آپ کا لِلہ قربانی
میں کسی رنگ میں بھی مقابلہ کر سکے۔آپ تنہا ہیں اس میدان میں، اکیلے ہیں نمایاں ہیں اور یہ تو فیق
یہ اعزاز آپ کو احمدیت کی وابستگی سے نصیب ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
قدموں میں پڑ کر ہم نے محمد مصطفی نے کے قدموں میں پڑنے کے مزے لے لئے اور ہمیں کہتے ہیں
ان قدموں کو چھوڑ دو اور خدا تعالیٰ کے فضل بھی ساتھ ساتھ نازل ہوتے ہیں۔بکثرت ایسے واقعات
ملتے ہیں کہ ایک شخص کہتا ہے کہ جی میں نے قربانی کرنے کی خاطر کام کیا، یہ عزیز چیز چھوڑی اور دیکھتے
دیکھتے خدا نے مجھے شرمندہ کر دیا۔اس قربانی کے بدلے اتنا انعام کر دیا دنیا کے لحاظ سے بھی اور ملتا جلتا
انعام کہ مجھے یقین ہو جائے کہ یہ خدا نے اس قربانی کا بدلہ دیا ہے۔یہ واقعات اس کثرت سے ہوئے
ہیں کہ کوئی معقول آدمی جو ان کا مطالعہ کرے یہ
نہیں کہہ سکتا کہ یہ اتفاقی حادثات ہیں۔واقعات میں سے ایک نمونہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ایک ہمارے مربی سلسلہ ہیں
ان کی شادی ہوئی تھی یا ویسے ان کو شوق آیا تھا گرم سوٹ سلوانے کا اور تین سو روپے ان کے پاس تھے
جو سلائی کے لئے اتنے ہی بنتے تھے۔جب تحریک ہوئی تو انہوں نے کہا سوٹ دیکھے جائیں گے
خدا تعالیٰ نے زندہ رکھا، تو فیق دی تو دیکھ لیں گے۔وہ تین سو روپے فوری طور پر یورپین مراکز کے لئے
پیش کر دیئے اور چند دن کے اندر اندر امریکہ سے ان کے رشتے داروں میں سے کسی نے ایک نہایت
خوبصورت کوٹ ان
کو بھجوایا جو اس کپڑے کے مقابل پر اور اس سوٹ کے مقابل پر جو انہوں نے بنانا