فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 31

خطابات طاہر جلد دوم
364
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
کر اتریں گے۔یہ وہ عقیدے ہیں جن کی طرف یہ احمدیوں سے ڈرا کر دنیا کو بلا رہے ہیں۔آپ
تھوڑی سی تو عقل کریں دیکھیں تو سہی کہ آپ کو کس طرف بلایا جارہا ہے۔جماعت اسلامی یہاں آئی ہوئی ہے، آج کل ان کا بڑا چرچہ ہے۔ان کی بڑی کتابیں
ترجمے کر کے امریکہ نے مختلف یونیورسٹیوں میں رکھوائی ہوئی ہیں۔ایک زمانے میں امریکہ کی پوری
حمایت ان کو حاصل تھی اور امریکہ کے خرچ پر ان کی کتب کے تراجم کر کے عرب ممالک میں پھیلائے
گئے ، انگلستان اور امریکہ کی یونیورسٹیوں میں رکھائی گئیں۔یہ ہیں وہ خاص طور پر امریکہ کے غلام اور
نمائندے جو جماعت احمدیہ پر برٹش ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔ان کا کیا حال ہے مودودی
اپنی تفسیر و تفہیم القرآن میں لکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تفہیم القرآن اسلام کے دشمنوں کو اتنی عزیز
ہے کہ مختلف لائبریریوں میں رکھوائی جاتی ہے۔دیباچہ صفحہ ۲۵ پر لکھا ہے:
قرآن مجید میں نہ تصنیفی ترتیب پائی جاتی ہے نہ کتابی اسلوب“
یعنی مودودی کو تو تصنیفی ترتیب نصیب ہوگئی اور اس کی کتب کو تو کتابی اسلوب نصیب ہو گیا
مگر اللہ کو نہیں پتا تھا ک تصنیفی ترتیب کیا ہوتی ہے اور کتابی اسلوب کیا ہوا کرتا ہے۔اور اسلام کا کیا تصور ان کے ذہن میں ہے اسلام کا سیاسی نظام بحوالہ طلوع اسلام ۱۹۶۳ء
صفحہ ۱۳ پر لکھا ہے۔مودودی صاحب کا فتویٰ سن لیجئے ! اسلام فاشزم اور اشتراکیت سے مماثل نظام
ہے۔اسلام کیا ہے؟ اشتراکیت اور فاشزم کو جوڑ لو تو ان کے بطن سے جو بچہ پیدا ہوگا وہ اسلام
ہے۔جس میں خارجیت اور Anarchism تک کی گنجائش موجود ہے۔یعنی اسلام اتنا وسیع
پھیلا ہے کہ یہ ایک طرف تو فاشزم اور اشتراکیت یعنی کمیونزم سے ترتیب پاتا ہے، ان سے ملکر یہ
عجیب الخلقت چیز ظاہر ہوتی ہے اور دوسری طرف اس میں اتنی وسعت ہے کہ انار کی بھی پائی جاتی
ہے۔کوئی بدنظمی اور ہر طرح سے مطلق العنانی کی بھی گنجائش اسلام میں موجود ہے اور خار جیت بھی اس
کے
اندر پنپ سکتی ہے۔اور حقیت جہاد میں لکھتے ہیں کہ :
در محضرت علی نے قوت حاصل کرتے ہی رومی سلطنت سے
تصادم شروع کر دیا

خطابات طاہر جلد دوم
365
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
ور تفصیل اس کی یہاں بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔میری کتاب مذہب کے نام پر خون
Murder in the Name of Allah میں جس نے دیکھنا ہو یہ مودودی صاحب کے فقرات کو
وہاں سے مطالعہ کر لیں۔ترجمان القرآن جلد ۲ نمبر اصفحہ ے پر لکھا ہے:
آنحضرت معہ سے لے کر مصطفیٰ کمال تک کی تاریخ کو اسلامی کہنا
مسلمانوں کی غلطی ہے۔“
صلى الله
رسول اللہ ﷺ کے بعد نہیں ، رسول اللہ ﷺ کو شامل کر کے آپ کے زمانے سے لے کر
مصطفی کمال کے زمانے تک جو تاریخ گزری ہے اس کو اسلامی کہنا مسلمانوں کی غلطی ہے۔انبیاء کے متعلق مودودی صاحب لکھتے ہیں :
موسیٰ علیہ السلام کی مثال اس جلد باز فاتح کی سی ہے جو اپنے اقتدار
کا استحکام کئے بغیر مارچ کرتا ہوئے آگے چلا جائے۔“
حضرت موسی ، قرآن کریم نے فرمایاؤ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيْهَا خدا کو ان غلطیوں کا علم
نہیں تھا، خدا کے نزدیک وہ وجیہ ہی رہے۔اور دو ہزار برس کے بعد مودودی صاحب کو اطلاع ہوئی
بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ، دو ہزار برس تو حضرت عیسی کو گزرے ہیں اس سے بھی پہلے تیرہ سو سال پہلے
موسی آئے تھے۔اکتیس سو سال کے بعد یہ بات جو خدا کے علم میں نہیں آئی تھی ، مودودی صاحب نے
آخر پالی اور نقطہ یہ بیان فرمایا کہ موسق کی مثال تو ایسے جلد باز فاتح کی سی ہے جس کو مودودی قیادت
نصیب نہ ہو اور وہ فتوحات کو مستحکم کئے بغیر سر اٹھائے آگے بھاگا چلا جائے۔یہ موسیٰ کی شان ہے جو
مودودی پر ظاہر ہوئی ہے اور حضرت یوسف علیہ السلام کے قول کی تفسیر سن لیجیے۔یہ مودودی کا اندرونہ
ہے جو اچھل رہا ہے انبیاء کے حوالے سے اور یہ سب قابل قبول ہے اور یہ سچا اسلام بنا ہوا ہے آج پاکستان
میں، لکھتے ہیں : ” جب حضرت یوسف علیہ السلام نے یہ فرمایا کہ مجھے زمین کے خزانوں پر مقرر کر دو۔“
اجْعَلْنِى عَلَى خَزَايِنِ الْأَرْضِ فرمایا تھا حضرت یوسف نے تو مودودی کہتے ہیں:
یہ محض وزیر مالیات کا منصب نہیں تھا جیسا کہ بعض دوست سمجھتے
ہیں ، بلکہ یہ ڈکٹیٹر شپ کا مطالبہ تھا۔“

خطابات طاہر جلد دوم
366
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
اتنا احمق انسان جو قرآن کریم کی اس آیت کی یہ تفسیر کر رہا ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام
بیچارے ایک بادشاہ کے نیچے مدتوں قید میں رہے مظلوم اور کوئی ان کو چھڑا انہیں سکتا تھا۔جو نجات کے
بعد اس منصب پر فائز ہونے کے بعد جو انہوں نے طلب کیا تھا یہ بھی طاقت نہیں رکھتے تھے کہ اپنے
بھائی کو روک رکھیں۔اللہ فرماتا ہے اس کو طاقت نہیں تھی اس حکومت میں کہ یہ کام کر سکے، خدا نے چاہا
تو اس کے لئے تدبیر فرمائی۔فہم قرآن کا دعویدار مودودی صاحب فرما رہے ہیں کہ یہ مطالبہ منصب
وزارت کا نہیں تھا، یہ مطالبہ تھا مجھے ڈکٹیٹر بناؤ تو تب میں کام کروں گا۔یہ ان کا دین، یہ ان کا مسلک،
یہ ان
کا مبلغ علم یہ ان کی طبیعتوں کا فساد ہے۔جسے اچھال اچھال کر اسلام کے چہرے کو داغدار کرنے
کی کوشش کر رہے ہیں اور ابھی عزت رسول اور ناموس رسالت اور ناموس انبیاء کا بھی دعوئی ہے جو
ساتھ ساتھ جاری وساری ہے۔اب سنئے جماعت احمدیہ کے وہ مظلوم جو آج بھی سخت اذیتوں میں اور سخت شدید گرمی میں
کال کوٹھریوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔جن کے اوپر موت کے فیصلے کی تلوار لٹکائی گئی ہے یہ کہہ کر
کہ تم شاتم رسول اور تمہاری سز اقتل کے سوا اور کوئی نہیں۔وہ کون لوگ ہیں کیا سب و شتم سے انہوں نے
کام لیا ؟ اس کا بھی موازنہ کر کے دیکھ لیجیے کہ ان کا مسلک کیا ہے؟ اس کے مقابل پر احمدی کس جرم کی
سزا پاتے رہے ہیں۔آج وہ چار اسیران راہ مولیٰ ہمارے اندر بیٹھے ہیں ان کی داستانیں دس سال جو
انہوں نے اذیت کی زندگیاں بسر کی ہیں۔اتنی درد ناک ہیں، اتنی دردناک ہیں کہ خدا کی قسم میں
روزانہ عرش کے خدا کے سامنے رویا کرتا تھا۔دن کے بعد دن اور رات کے بعد رات خدا کے حضور
روتے ہوئے ان کے لئے گڑ گڑاتا رہا ہوں۔کتنے دردناک خطوط ان کے موصول ہوا کرتے تھے کہ
ایک موقع پر ایک مظلوم اسیر راہ مولیٰ نے مجھے لکھا کہ
میں شرمندہ ہوں کہ میں نے کیوں آپ کو اپنی باتیں لکھیں۔مجھے
آپ کی اذیت کا علم ہو کر بہت ہی اذیت پہنچی۔ہم جس حال میں ہیں ہمیں چھوڑ
دیں، آپ اذیت میں مبتلا نہ ہوں۔“
کیا جرم تھا ان لوگوں کا اور کیا جرم ہے اُن کا جو آج کال کوٹھریوں میں زندگی کی سانس
لے رہے ہیں۔وہ جرم یہ ہے کہ انہوں نے حضرت محمد رسول کریم ﷺ پر سلام بھیجا اور درود بھیجا اور

خطابات طاہر جلد دوم
367
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
سیرت رسول پر مضمون شائع کرنے کی جرات کی۔رسالہ انصار اللہ کی انتظامیہ پر مقدمہ اس لئے درج
ہے اور ابھی مقدمہ کا فیصلہ نہیں ہوا اور اس پر علماء کے سارے دباؤ پڑے ہوئے ہیں کہ ان لوگوں میں
سے کسی کو نہیں چھوڑنا۔مقدمہ کیا ہے؟ رسول اللہ ﷺ کی سیرت کیوں بیان کرتے ہو۔ہم جو بد بختیاں
کر رہے ہیں کیا وہ کافی نہیں ، ہم جو گند اچھالتے ہیں یہ کافی نہیں ہے۔تمہیں کیا ضرورت ہے
رسول اللہ ﷺ کی تعریف کرنے کی اور آپ کا حقیقی اور اصلی خوشنما چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کرنے کی۔ایک مقدمہ درج ہوا ہے بنک رسول کا C-295 ، جس کی سزا موت کے سوا کوئی نہیں ہے۔جرم کیا تھا؟ رسالہ انصار اللہ ایک غیر احمدی کو دیا گیا اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ہتک ہوگئی ، اس لئے
موت کے سوا اس کی کوئی اور سزا نہیں۔قرآنی آیات اور درود شریف پڑھنے کی وجہ سے مقدمہ جاری ہوا
اور یہ ثابت کیا گیا اور یہ بات سچی تھی کہ احمدی قرآن پڑھتے ہیں اور درود شریف پڑھتے ہیں۔کہتے ہیں
ان کو گستاخی رسول کی سزا میں ان کو موت کی سزادو اور ان لوگوں کی ضمانتیں بھی مستر دہوئیں۔کہ اتنا واضح
گستاخی کا کیس تم رسول اللہ ﷺ پر درود بھیج رہے ہو۔او بے حیاؤ! ہماری طرح کیوں نہیں کرتے۔جیسی
باتیں ہم کرتے ہیں ویسی باتیں کرو، سب اجازت ہے لیکن دیوبندی ہو جاؤ، شیعہ ہو جاؤ،اہلحدیث بن
جاؤ پھر کھلی چھٹی ہے مگر احمد ی ہوتے ہوئے تم رسول اللہ ﷺ پر درود بھیجنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
تمہیں تختہ دار پر لٹکا یا جائے گا۔اب سنئے لیٹر ہیڈ پر بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم۔وعلى عبده المسیح الموعود شائع کرانے پر دفعہ -295 کے تابع جن احمدیوں پر یہ موت
کی پھانسی کا پھندا لٹکایا گیا، جن کے سروں پر وہ کیا واقعہ ہواتھا؟ یہ بھی سننے سے تعلق رکھتا ہے شہداد پور
ضلع سانگھڑ میں تین آدمیوں مکرم محمد دین صاحب ناز اور مکرم قاضی منیر احمد صاحب اور محمد ابراہیم صاحب
جو دفتر انصار اللہ میں سیکرٹری ہیں ان کے خلاف C-295 کا ایک مقدمہ زیر سماعت ہے۔اس مقدمہ
کی F۔I۔R،11-9-90 کو ٹنڈو آدم میں کاٹی گئی، جس کی بنیا د ایک پوسٹ کارڈ پر رکھی گئی۔جس پر
محمد ابراہیم صاحب مینیجر ماہانہ انصاراللہ ربوہ کے دستخط تھے، جور بوہ سے کراچی کے کسی احمدی کے نام
لکھا گیا تھا اور مضمون یہ تھا کہ رسالہ کی تجدید کے چندہ کی ہم تمہیں یاد دہانی کراتے ہیں، یہ مضمون ہے۔بد بخت حمادی نے ڈاکخانے والوں سے مل کر وہ کارڈ نکلوالیا۔اس پر تحریف کی ، اس پر اس احمدی کا نام

خطابات طاہر جلد دوم
368
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
کاٹ کر اپنا نام لکھا اور یہ اس کارڈ سے صاف پتا لگ رہا ہے کہ پھر اصل نام کو مٹا کر اپنا نام لکھا گیا ہے
اور عجیب وغریب باتیں اس سے ظہور میں آئیں اور ساری سنیں گے تو آپ کو پتا چلے گا کتنے دیانتدار
مولوی ہیں، کیسے بدبخت لوگ ہیں؟ جو دیانت کے نام پر کلیہ ہر قسم کے جھوٹ اور افتراء کی آزادی
حاصل کر چکے ہیں، آپ پورا واقعہ سنیں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔میں جب پڑھ رہا تھا یقین نہیں
آتا تھا کہ ایسا واقعہ بھی ہو سکتا ہے۔حالانکہ میں ان ملانوں کو جانتا ہوں کہ کس قسم کے لوگ ہیں پھر بھی
یقین نہیں آتا تھا۔اس کیس کے مدعی حمادی صاحب کے ہاتھ یہ کارڈ لگ گیا جس کے متعلق میں نے
بیان کیا ہے ہماری اطلاعیں ہیں کہ ڈاکخانے سے انہوں نے حاصل کیا ، ورنہ اس احمدی نے تو نہیں
پکڑا دیا تھا ان کو۔اس کارڈ کو لفافے میں بند کر کے کراچی سے اپنے پتا پر ٹنڈو آدم پوسٹ ہونا دکھایا
گیا۔یعنی انصار اللہ کے سیکرٹری نے ربوہ سے کراچی خط لکھا حمادی کو اور یہ لکھا کہ انصار اللہ کا چندہ
تمہارا Over Due ہے اور پھر پتا غلط ہونے کی وجہ سے وہاں سے لفافے میں ڈالا گیا اور حمادی
کے پتا پر سندھ روانہ کیا گیا۔آگے سنئیے اور اس کارڈ کو لفافے میں بند کر کے کراچی سے اپنے پتا پر
ٹنڈو آدم پوسٹ کروایا گیا، وہ پوسٹ کارڈ بھی فائل میں لگا ہوا ہے اور لفافہ بھی ساتھ لگا ہوا ہے۔بیان کیا
گیا ہے کہ اس لفافے میں ڈالا گیا تھا اور لفافے میں وہ کارڈ آ ہی نہیں سکتا، لفافہ چھوٹا ہے کارڈ بڑا ہے
اور ہماری عدالتوں
کو دیکھیئے کھلی کھلی صاف بات اور کا ر ڈ صرف اس صورت میں لفافے میں آ سکتا تھا
کہ اس کو دہرا کیا جائے اور دہرا کیا گیا کارڈ کا بل مٹتا ہی نہیں اور وہ اسی طرح صاف ستھرا کھلا کھلا اکیلا
کارڈ ہے اس میں کوئی بل نہیں ہے صرف مولوی کی طبیعت میں بل ہے، کارڈ میں کوئی بل نہیں اور
با قاعدہ درج ہوا ہے مقدمہ کہ اس لفافے میں انہوں نے یہ ڈالا ہے اور شاید ان کے نزدیک یہ گستاخی
رسول ہے کہ چھوٹے لفافے میں بڑا کارڈ ڈال دیا۔آگے ہے اس کارڈ کے اوپر پیشانی پر بسم الله
الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الکریم لکھا ہوا ہے۔جس کا مطلب ہے اللہ
کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے، نـحــمــدہ ونصلی علیٰ
رسوله الکریم ہم جس کی حمد کے گیت گاتے ہیں اور درود بھیجتے ہیں علی رسولہ الکریم اس کے
رسول نبی اکرم ﷺ پر اور ساتھ یہ بھی درج ہے وعلی عبدہ المسیح الموعود یعنی یہ دو الگ
الگ وجود ہیں۔ان بد بختوں کا الزام یہ ہے کہ ہم نے نقب ڈال دیئے دل پر اور اس بات کے گواہ بن

خطابات طاہر جلد دوم
369
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
چکے ہیں کہ جب یہ لکھا گیا تھا کہ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم تو لکھنے والے کا منشاء تھا علی
مرزا غلام احمد قادیانی اس لئے ہتک رسول ہو گئی اور ساتھ پھر اتنی جرأت کہ حمادی کو چندے کی یاددہانی بھی
کرادی اور بڑے کارڈ کو چھوٹے لفافے میں ڈال دیا۔تین گستاخی رسول کے واقعات ہیں جو دراصل اس
مقدمے میں شامل ہیں اور پھر ہے نحمدہ و نصلی میں نے جیسے بیان کیا ہے علی عبدہ المسیح
الموعود کی پھر کیا گنجائش رہی۔اگر وہ رسول اللہ ﷺے ہیں تو مسیح موعود کا کیا ذکر ہوا۔ایک اور واقعہ جس کا ذکر، اسی قسم کا مضمون ہے کہ کس طرح احمد یوں پر جھوٹے مقدمے
بنائے جاتے ہیں محمد اشرف صاحب ننکانہ سے لکھتے ہیں :
خاکسار بس میں سفر کے دوران شان خاتم الانبیاء کے چند پہلو پڑھ
رہا تھا۔چھلی سیٹ پر ایک باریش مولوی صاحب بیٹھے ہوئے تھے ، مجھ سے کہنے
لگے ! یہ کتاب کسی بہت اچھے مصنف کی لکھی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔میں اس سے
استفادہ کرنا چاہتا ہوں۔خاکسار نے یہ کتاب انہیں پیش کر دی، جس پر انہوں
نے لٹریچر تقسیم کرنے کا الزام لگا کر جھوٹے گواہ بنا کر مجھ پر مقدمہ درج کروادیا
اور چوبیس سے زائد پیشیاں میں بھگت چکا ہوں۔“
اور الزام یہ ہے کہ تم نے گستاخی رسول کی ہے کیونکہ ایک باریش مولوی جھوٹے مولوی کو کتاب
پکڑا دی۔شاید یہ گستاخی ہو کہ جھوٹے مولویوں کو کتاب پکڑائی جائے۔ان کو تو یہ تھانیدار زیادہ بہتر سمجھتا
ہے جس نے ایک دفعہ ایک احمدی کو ، جس کو اس وجہ سے تھانے میں پیش کیا گیا تھا کہ اس نے ایک مولوی
کو سلام کہ دیا تھا، السلام علیکم کہہ دیا تھا۔اس کو چھوڑتے ہوئے یہ تنبیہ کی اور کھلی کھلی وارننگ دی کہ خبر دار جو
دوبارہ تم میرے سامنے پیش ہو اور تم پر پھر یہ الزام لگے کہ تم نے کسی مولوی کو السلام علیکم کہا ہے۔ہاں !
لعنتیں جتنی مرضی ڈالو میں کوئی مقدمہ درج نہیں کروں گا۔ڈسٹرکٹ جیل قصور سے تین احمدی انتہائی شدید گرمی میں سخت عذاب میں مبتلا اس
جیل خانے کی کوٹھری سے مجھے خط لکھ رہے ہیں :
نہ پانی میسر ہے نہ ہوا کا کوئی جھونکا میسر آتا ہے۔تقریبا آٹھ دس فٹ
کی چکی ہے جس میں ہم نو آدمی رہتے ہیں۔نہ سو سکتے ہیں نہ جاگ سکتے ہیں۔“

خطابات طاہر جلد دوم
370
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء
ایک عجیب دردناک حالت ہے اور جرم کیا ہے حضرت اقدس محمدمصطفی ﷺ پرانہوں نے درود بھیجا تھا۔کون سچا ہے؟ جو اس درود کی خاطر اپنی جان، مال، عزتوں کو قربان کرتا چلا جارہا ہے وہ سچے
ہیں یا تم سچے ہو جو جھوٹے الزام لگا کر اسلام کے چہرے کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہے ہو۔مگر ہم احمدی
اپنے سینوں پر یہ داغ لیں گے اور اسلام کا چہرہ داغدار نہیں ہونے دیں گے۔یہ جنگ ہے اور آخری جنگ
جو حق اور باطل کے درمیان لڑی جارہی ہے اور میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ بات خدا کی ضرور پوری
ہوگی کہ جاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا حق ضرور جیتے گا
اور باطل ضرور بھاگ جائے گا کیونکہ اس منحوس باطل کے مقدر میں بھاگنے کے سوا اور کچھ نہیں لکھا ہوا۔پس میں آپ کو اب نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے مظلوم بھائیوں کے حق میں اپنی دعائیں جاری
رکھیں۔کچھ اسیران راہ مولیٰ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے موت کے چنگل سے نکال کر حیرت
انگیز اعجاز کے طور پر
آج ہمارے درمیان لاکھڑا کیا ہے، جن کو سینے سے لگا کر دل ٹھنڈے ہوتے ہیں۔مگر وہ دس سال کے
عذاب کا عرصہ جنہوں نے گزارا ہے اس کا تصور بھی ابھی تک بھیانک ہے۔لیکن اور بہت سے ہیں،
122 ایسے ہیں جن پر سلام اور درود کے نتیجے میں پھانسی کے پھندے ان کے سروں پر لٹکا دیئے گئے ہیں،
وہ سخت عذاب کی حالت میں آج بھی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ان اسیروں کو جہاں اپنی دعاؤں میں یاد
رکھیں وہاں اُن اسیروں کو بھی یادرکھیں۔آپ کی دعاؤں نے پہلے بھی اعجاز دکھائے تھے، خدا کرے کہ آپ
کی دعائیں آئندہ بھی ہمیشہ اعجاز دکھاتی رہیں۔خدا آپ کے ساتھ ہو،خدا ہمارے ساتھ ہوں الھم آمین۔آئیے اب دعا کر لیتے ہیں۔حضور نے لمبی اور پُر سوز دعا کروائی۔دعا کے اختتام پر فرمایا ! ان اسیروں کو آپ کے سامنے
کھڑا کرنے میں صرف ایک روک مانع ہے کہ ایک اسیر راہ مولی دعا کریں وہ آجائیں کہ سب آپ
کے سامنے اکٹھے پیش کئے جائیں گے تاکہ آپ کے دل ٹھنڈے ہوں آپ کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں کہ
خدا تعالیٰ نے ہم پر اتنا عظیم الشان احسان فرمایا کہ دوبارہ ان کے پیارے چہرے ہمیں دکھائے یہ نہیں
ہے کہ ان کو نظر انداز کیا گیا ہے۔میں ایک اور آدمی کا انتظار کر رہا ہوں خدا کرے کہ وہ مجھے آکر ملیں تو پھر ا کٹھے ان کو آپ
کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

خطبات طاہر جلد دوم
371
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء
آپ ایسی نئی United Nation کو جنم دیں گے جو
صلى الله
اللہ او محمد ﷺ کی یونائیٹڈ نیشن ہوگی اور تمام کائنات
پر چھا جائے گی۔جلسہ سالانہ کی برکات کا تذکرہ۔افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ / جولائی ۱۹۹۵ء بمقام اسلام آباد ٹلفورڈ برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا وَسَبِّحُوهُ
بُكْرَةً وَأَصِيلًا (الاحزاب ۳۴ -۴۳)
اور پھر فرمایا:۔آج دنیا کے مختلف ممالک سے، مختلف بر ہائے اعظم سے احمدیت میں داخل سعید روحیں
اور کچھ وہ سعید روحیں بھی جو احمدیت میں داخل ہونے کے لئے دروازے کھٹکھٹا رہی ہیں اس اجلاس
میں محض اللہ حاضر ہوئی ہیں اور اس جلسے کا مقصد ذکر الہی کے سوا اور کچھ نہیں ، قیام توحید کے سوا اور کچھ
نہیں۔پس وہ لوگ جو محض اس جلسے میں شرکت کے لئے آتے ہیں اور دور دور سے تکلیفیں اٹھا کر اور
بڑے بڑے خرچ برداشت کر کے پہنچتے ہیں وہ اللہ کے مہمان ہیں اور اللہ کے ذکر کے باغات میں اللہ
کے ذکر کے پھل ہی ان کی دعوت اور ان کی مہمانی ہیں۔پس اس عرصے میں جہاں تک بس چلے جہاں تک دوسرے مصارف اجازت دیں، آپ

خطبات طاہر جلد دوم
372
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۹۵ء
صبح بھی اور شام بھی ذکر الہی کرتے رہیں۔اللہ کے ذکر سے اپنے دلوں کو سیراب کریں اور اجتماعی طور
پر جس جگہ یہ ذکر بلند ہورہا ہو اس کے متعلق بہت ہی عظیم خوشخبریاں ہیں۔آج اس مجلس میں وہ بھی
شامل ہیں جو یہاں موجود نہیں اور دنیا کے کونے کونے میں احمد یہ ٹیلی ویژن کے ذریعے یہ جلسہ عام
ہو چکا ہے اور وہ سب بھی اس میں شامل ہیں جو اس وقت مختلف ممالک میں ٹیلی ویژن کے ساتھ
آنکھیں لگائے اور دل چپکائے بیٹھے ہیں۔ان میں بڑے بھی ہیں، چھوٹے بھی ، بوڑھے بھی اور بچے
بھی اور ایک عجیب جذب کی کیفیت سے وہ آج ہمارے اس جلسے میں شامل ہیں۔حسرت ان کو یہ ہے
کہ ہم وہاں ہوتے جہاں یہ سب خدا کے بندے ذکر الہی کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں مگر ٹیلی ویژن کے
ذریعے ایک رنگ میں اس میں شرکت کی بناء پر اللہ کی حمد کے گیت گا رہے ہیں اور شکر گزار ہیں۔پس وہ سب آج اس جلسے میں شریک ہیں جو یہاں پہنچ گئے اور وہ بھی جو یہاں پہنچ نہیں
سکے اور پھر کچھ ایسے بھی ہیں جن کو ٹیلی ویژن کے ذرائع بھی میسر نہیں یا وہ ریڈیو کے ذریعے جماعت
کے پیغامات کو سنتے ہیں یا انتظار کرتے ہیں کہ چھپی ہوئی خبروں کے ذریعے ان تک جماعت احمدیہ کی
کارروائی پہنچے۔مگر اس وقت اس لمحے یہ جلسہ تمام دنیا کے براعظموں میں سنا اور دیکھا جارہا ہے کہیں
رات ہے کہیں دن ہے، کہیں صبح ہے کہیں شام۔پس اس پہلو سے جب میں نے اس آیت کی تلاوت کی کہ یايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا تو حقیقت یہ ہے کہ
لفظاً لفظاً اس آیت کا اطلاق اس جلسے پر ہورہا ہے، کہیں ذکر الہی صبح جاری ہے، کہیں شام کو اور چوبیس
گھنٹے کے ہر لمحے اس جلسے میں شمولیت کرنے والے ذکر الہی میں مصروف ہیں۔پس اس عالم میں یہ ایک
ہی جلسہ ہے اور اس کی کوئی مثال دنیا میں اور کسی جگہ دکھائی نہیں دیتی۔ایک ہی جلسہ ہے جو کل عالم میں
دکھائی دے رہا ہے، ایک ہی جلسہ ہے جو کل عالم میں سنائی دے رہا ہے ، ایک ہی جلسہ ہے جس میں مختلف
قومیں ہر جگہ سے گورے بھی اور کالے بھی ، شمالی اور جنوبی اور مشرقی اور مغربی سب برابر کے شریک ہیں۔تو اس ذکر کی مجلس کے متعلق میں حضرت اقدس محمد مصطفی میت اللہ
کے الفاظ میں آپ سب کو
خوشخبری دیتا ہوں۔سب سے پہلی بات تو یہ کہ ذکر ہے کیا اور سب سے اعلیٰ ذکر کیا ہے؟ وہ قیام توحید
ہے اور کلمہ تو حید ہی ہے جو سب ذکروں سے افضل ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔

خطبات طاہر جلد دوم
373
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء
یہ حضرت جابر کی روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ کو میں نے یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بہترین
ذکر کلمہ توحید ہے۔یعنی اس بات
کا اقرار کرنا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بہترین دعا الحمدالله
ہے۔(ترمذی کتاب الدعوات حدیث نمبر : ۲۳۰۵)
پس آج تمام دنیا کے احمدی اس کلمہ توحید کے ذریعے ذکر الہی بلند کر رہے ہیں اور اس
توفیق پانے کے نتیجے میں حمد میں مصروف ہیں۔اللہ تعالیٰ اس سلسلے کو ہمیشہ جاری وساری رکھے اور یہ
ذکر بڑھتا ر ہے اور پھیلتا رہے اور کل عالم پر ممتد ہوتا چلا جائے۔یہاں تک کہ ایک ہی خدا ہو جس کا
اقرار کیا جائے ، ایک ہی کلمہ شکر ہو یعنی الحمد اللہ جو تمام بنی نوع انسان کی زبانوں پر جاری ہو جائے
اور ان کے دل سے چشموں کی طرح پھوٹے۔خدا کرے کہ ہم خدا کے عاجز بندوں کو یہ توفیق ملے کہ
کل عالم کو اس وحدت کی کڑی میں، وحدت کی زنجیر میں لپیٹ لیں اور خدا کا کوئی بندہ ایسانہ رہے جو
خدا کا بندہ کہلانے کا مستحق نہ ہو۔خوشخبری جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی زبان سے میں آپ تک پہنچاتا ہوں وہ بھی
حضرت جابر ہی کی روایت ہے آپ نے فرمایا کہ
حضرت اقدس محمد مصطفی ہے ایک روز ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا اے لوگو!
جنت کے باغوں میں چرنے کی کوشش کرو۔ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! جنت کے باغ سے کیا مراد
ہے؟ آپ نے فرمایاذکر کی مجالس جنت کے باغ ہیں۔آپ نے یہ بھی فرمایا کہ صبح اور شام کے وقت
خصوصاً اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو۔جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اسے اس قدر ومنزلت کا علم ہو جو اللہ تعالیٰ کے ہاں
اُس کی ہے، تو وہ یہ دیکھے کہ اللہ تعالیٰ کے متعلق اس کا کیا تصور ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی ایسی
ہی قدر کرتا ہے جیسے اس کے دل میں اللہ تعالی کی ہو۔(حدیقہ الصالحین :۹۲)
پس یہ ذکر کے باغ جو یہاں لگے ہیں اور تمام دنیا میں لگ چکے ہیں ، یہ وہ پودے ہیں جو خدا
کے اذن کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھوں نے لگائے ہیں۔اللہ ان باغوں کو
پھولتا اور پھلتا ر کھے اور پھیلاتا رہے یہاں تک کہ تمام دنیا کی سعید روحیں پرندوں کی طرح اس کی
شاخوں پر آ کے آرام کریں، اس کی شاخوں پر بسیرے ڈالیں اور اس کی رحمت کے سائے تمام عالم کو
اپنی رحمت کے سائے تلے لے لیں۔

خطبات طاہر جلد دوم
374
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء
یہاں آنے والوں کو اس سلسلے میں کچھ نصیحتیں کرنا ہیں کیونکہ یہ باتیں جو میں بیان کر رہا ہوں
یہ جب تک کچی نہ ہوں ، جب تک روز مرہ ہماری زندگی میں جاری نہ ہو جائیں اس وقت تک یہ باتیں
بہت حسین اور دلکش تو ہیں مگر محض دعوے ہیں اور محض دعوؤں سے دنیا میں انقلاب برپا نہیں ہوا
کرتے۔ذکر الہی سے ہی انقلاب بر پا ہوں گے مگر وہ ذکر جو دلوں میں جاری ہوں ، جو ہمارے خون
میں مل جل جائیں اور خون کے ساتھ رگوں میں دوڑنے لگیں، جو ہمارے دلوں کے ساتھ دھڑ کنے
لگیں، جو ہمارے خیالات پر چھا جائیں، ہماری تمنائیں بن جائیں۔ایسے مجسم ذکر ہمیں پیدا کرنے
ہیں اور اسی غرض سے آپ لوگ دُور دراز سے تکلیفیں اٹھا کر یہاں پہنچے ہیں۔پس حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ
دوستوں کو محض اللہ ربانی باتوں کے سننے کے لئے اور دُعا میں
شریک ہونے کے لئے اُس تاریخ پر آ جانا چاہئے۔( محض اللہ اور ربانی باتوں
کو سننے کے لئے اس مقررہ تاریخ کو یہاں پہنچنا چاہئے ) اور اس جلسہ میں
ایسے حقائق اور معارف کے سنانے کا شغل رہے گا جو ایمان اور یقین اور
معرفت کو ترقی دینے کے لئے ضروری ہیں اور نیز اُن دوستوں کے لئے خاص
دُعا ئیں اور خاص توجہ ہوگی اور حتی الوسع بدرگاہِ ارحم الراحمین کوشش کی جائے گی
کہ خدائے تعالیٰ اپنی طرف ان کو کھینچے اور اپنے لئے قبول کرے اور پاک
تبدیلی اُن میں بخشے۔۔۔“
اس کے علاوہ کچھ فوائد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو بیان فرمائے ہیں میری دُعا ہے
کہ وہ سارے فوائد بھی جماعت کو پہنچیں۔آپ فرماتے ہیں۔ہر یک نئے سال جس قدر نئے بھائی اس جماعت میں داخل ہوں
گے وہ تاریخ مقررہ پر حاضر ہو کر اپنے پہلے بھائیوں کے مُنہ دیکھ لیں گے اور
روشناسی ہو کر آپس میں رشتہ تو ڈ دو تعارف ترقی پذیر ہوتا رہے گا ( یعنی محبت کا رشتہ
قائم ہوگا اور اسی طرح تمام دنیا کے ایک دوسرے سے تعارف حاصل کرتے ہوئے
ملتِ واحدہ بنتے رہیں گے ) اور جو بھائی اس عرصہ میں اس سرائے فانی سے

خطبات طاہر جلد دوم
375
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۹۵ء
انتقال کر جائے گا اس جلسہ میں اُس کے لئے دُعائے مغفرت کی جائے گی۔۔۔“
پس یاد رکھیں اس جلسے میں جو دعائیں ہوں گی۔خصوصیت کے ساتھ حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی اس نصیحت پر عمل کرتے ہوئے ، اس دوران جو بھی ہمارے بھائی اور بہنیں جو بھی
خدا تعالیٰ کی خاطر ہم سے محبت کرنے والے اس دنیا سے گزر گئے ہیں۔اب ہماری ان سے محبت کا یہ تقاضا
ہے کہ ہم بھی ان سے محبت کریں اور اس محبت کو جاری رکھیں اور ہمیشہ اپنی دعائے خیر میں ان
کو یا درکھیں۔پھر فرمایا:۔اور تمام بھائیوں کو روحانی طور پر ایک کرنے کے لئے اور اُن کی
خشکی اور اجنبیت اور نفاق کو درمیان سے اُٹھا دینے کے لئے بدرگاہ حضرت
عزت جلشانہ کوشش کی جائے گی اور اس روحانی جلسہ میں اور بھی کئی رُوحانی
فوائد اور منافع ہوں گے جو انشاء اللہ القدير وقتاً فوقتاً ظاہر ہوتے رہیں
گے۔“ ( آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه : ۳۵۲)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اول یہ کہ اس جلسے سے مدعا اور اصل مطلب یہ تھا کہ ہماری
جماعت کے لوگ کسی طرح بار بار کی ملاقاتوں سے ایک ایسی تبدیلی اپنے اندر
حاصل کر لیں کہ ان کے دل آخرت کی طرف بکلی جھک جائیں اور ان کے اندر
خدا تعالیٰ کا خوف پیدا ہو۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ: ۳۶۰)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ بہت ہی احتیاط سے چنے جاتے ہیں اور
بعض اوقات انسان یہ توقع رکھتا ہے کہ یہ فقرہ اس لفظ پر ختم ہو گا مگر اس سے ہٹ کر کسی اور لفظ پر ختم ہوتا
ہے۔بعض جگہ انسان یہ سوچتا ہے کہ یہاں یہ لفظ موزوں ہوگا اور اس کے برعکس کوئی اور لفظ دکھائی دیتا
ہے۔ہر ایسے موقع پر ٹھہر کر توجہ سے اس پر غور کرنا چاہئے۔اس میں ان الفاظ کے چناؤ میں گہری
حکمت ہوتی ہے۔مثلاً ابھی میں نے آپ کے سامنے یہ فقرہ پڑھ کے سنایا ہے۔”ہماری جماعت
کے لوگ کسی طرح بار بار کی ملاقاتوں سے ایک ایسی تبدیلی۔یہ نہیں فرمایا کہ اپنے اندر کر لیں ، اپنے
اندر حاصل کر لیں۔اب روزمرہ کی گفتگو میں تو یہ نہیں کہا جاتا کہ ایک تبدیلی حاصل کر لیں۔مگر ایک

·

آج 10 میں سے 10 باقی