فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 32

خطبات طاہر جلد دوم
376
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء
عارف باللہ کا کلام ہے، مراد یہ ہے کہ کوئی تبدیلی بھی انسان خواہ وہ پاک تبدیلی ہی ہو خالصہ اپنی نیت
اور کوشش سے نہیں کر سکتا جب تک خدا کا فضل نازل نہ ہو۔پس یہ تبدیلی بھی عطا ہوتی ہے۔حاصل
کرنے سے مراد یہ ہے کہ وہ کوشش کریں اور اللہ اس کوشش کو قبول فرمائے اور وہ تبدیلی ان کے دلوں
میں نازل ہو اور وہ اس تبدیلی کو حاصل کر لیں۔پھر فرماتے ہیں اس کے نتیجے میں کیا ہو؟۔ان کے دل
آخرت کی طرف بکلی جھک جائیں، یہ وہ اعلیٰ مقصد ہے جس کی خاطر ہم سب یہاں اکٹھے ہوئے ہیں
اور وہ بھی شامل ہیں جو یہاں اکٹھے نہیں ہو سکے۔امر واقعہ یہ ہے کہ دلوں کا خدا کی طرف جھک جانا ایک بہت بڑی کامیابی ہے، ایک بہت بڑا
انعام ہے اور یہی دلوں کا جھک جانا ہے جو انسان کی دنیاوی اور اخروی نجات کے لئے ضروری ہے۔پس ہر وہ انسان جو اپنے دل کو غیر اللہ کی طرف جھکا ہوا دیکھتا ہے وہ خطرے کے مقام میں
ہے۔یادرکھیں کہ ایسے لوگ اپنی ذات کو خود سب سے زیادہ آسانی کے ساتھ پہچان سکتے ہیں۔جب
ذکر کی مجالس سے اٹھتے ہیں تو ان کی توجہ جو دنیا پر جھکے ہوئے ہوں تیزی کے ساتھ اپنے کاموں کی
طرف دوڑتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ چھٹی ملی نجات ہوئی ، اب ہم واپس ان مشاغل میں جاتے ہیں جو
ہمارے دل کو مرغوب ہیں، جو حقیقتاً ہمارے دل کو عزیز ہیں لیکن وہ لوگ جو حقیقتا اللہ کی طرف جھکے
ہوئے دل رکھتے ہیں ان
کا ایسی مجالس سے اٹھنا ایک طرح دو بھر ہوتا ہے، وہ لذتوں اور خوابوں کو لئے
ہوئے اٹھتے ہیں، وہ مدتوں ان کے متعلق سوچتے رہتے ہیں اور ان روحانی لذتوں میں ڈوب کر ایک
فیض پاتے چلے جاتے ہیں۔جس طرح ایک پیارے کی ملاقات ختم ہونے کے باوجود ختم نہیں ہوتی
وہ یاد بن جاتی ہے، وہ زندگی کا سہارا بن جاتی ہے۔بعض دفعہ عمر بھر سونے سے پہلے بعض یاد کے مناظر
انسان کی نظروں میں خواب کی طرح آتے ہیں اور خواب ہی کی طرح اس
کی نیند میں گھل مل جاتے ہیں۔پس ذکر الہی سے مراد یہ نہیں کہ ذکر الہی کیا اور دل پھیر لیا اور آنکھیں بدل لیں۔ذکر الہی
سے مراد یہ ہے کہ ایسا ذکر کریں جو محبوب کا ذکر ہو، جس ذکر میں ایسی لذت ہو کہ ذکر ختم ہونے کے
با وجود وہ لذت آپ کا ساتھ نہ چھوڑے، آپ اس سے چھٹے رہیں اور بار بار اس لذت کی طرف اپنے
دل کو مائل پائیں۔یہی مقصد ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرمارہے ہیں۔ان کے دل آخرت کی طرف بکلی جھک جائیں اور ان کے اندر

خطبات طاہر جلد دوم
377
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء
خدا تعالیٰ کا خوف پیدا ہو اور وہ زہد اور تقویٰ اور خدا ترسی اور پرہیز گاری اور نرم دلی
اور باہم محبت اور مواخات میں دوسروں کے لئے ایک نمونہ بن جائیں اور
انکسار اور تواضع اور راست بازی ان میں پیدا ہو اور دینی مہمات کے لئے
سرگرمی اختیار کریں۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ: ۳۶۰)
دینی مہمات جو آج کل عالم میں جاری ہیں ان میں سرگرمی پیدا کرنے کے لئے جو ضروری
شرائط ہیں وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرما دی ہیں۔وہ محرکات جن کے نتیجے میں
وہ سرگرمی پیدا ہوتی ہے دوبارہ غور سے سنیں۔وہ کیا ہیں؟
دلوں کا بکلی آخرت کی طرف جھک جانا۔خدا تعالیٰ کا خوف دلوں میں پیدا ہونا۔زہد اور تقویٰ
اور خدا ترسی اور پرہیز گاری اور نرم دلی اور باہم محبت اور مؤاخات ، ایک دوسرے سے پیار اور رشتہ موڈت
میں باندھے جانا اور بڑھتے چلے جانا۔پھر فرمایا : ” دوسروں کے لئے ایک نمونہ بن جائیں۔“
نمونے کی بات بارہا آپ سنتے ہیں کہ دوسروں کے لئے اچھا نمونہ بنولیکن یہ دو طرح سے
کی جاتی ہے بعض دفعہ مراد یہ ہوتی ہے کہ تم ب تو ہو لیکن کم سے کم لوگوں کے سامنے اپنی بدی ظاہر نہ کرو۔دکھانے کی خاطر ، اپنے ماں باپ کے نام کی خاطر ، اپنے خاندان کی عزت کی خاطر تمہیں کچھ نہ کچھ
اپنے آپ
کو سنبھال کر رکھنا چاہئے تا کہ دنیا تمہارا بد نمونہ دیکھ کر تمہارے بزرگوں کو بھی بد نہ سمجھنے لگے۔ایک یہ بھی طریق ہے اور اکثر دنیا میں اسی نیت سے نصیحتیں کی جاتی ہیں کہ نیک نمونہ بنو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نیک نمونہ کو بذاتہ مقصد قرار دیا ہے۔نیکی کی باتوں
کوفی الذات مقصود بتایا ہے اور فرماتے ہیں، نیکی کی باتیں اختیار کرتے چلے جاؤ یہاں تک کہ اس جوش
کے ساتھ وہ تمہارے دل سے ابلنے لگیں جیسے بھرا ہوا پیالہ چھلکنے لگتا ہے۔تمہاری نیکیاں دکھانے کی خاطر
باہر نہ لائی جائیں بلکہ اپنے وفور کی وجہ سے تمہارے دلوں کو، تمہارے وجود کو اس طرح بھر دیں کہ وہ
چھلکنے لگیں اور دنیا ان کو دیکھنے لگے۔یہ وہی مضمون ہے جو ہر نبی کی ذات میں ہمیشہ اسی طرح صادق آتا ہے۔خدا کی خاطر وہ
پاک لوگ خدا کی ذات میں کھوئے جاتے ہیں یہاں تک کہ دنیا سے بالکل بے رغبت ہو جاتے ہیں اور
دنیا کی کوئی پر واہ ان کو باقی نہیں رہتی۔پھر خدا کی محبت ان کے دلوں کو ایک لافانی عشق کے ساتھ بھر دیتی

خطبات طاہر جلد دوم
378
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء
ہے، ایک لافانی دائمی نیکی کے ساتھ بھر دیتی ہے یہاں تک کہ ان کے لئے اس محبت کو چھپانا ان کے بس
کی بات نہیں رہتی۔از خود وہ خوشبوؤں کی طرح پھوٹتی ہے، از خود وہ پہاڑی شفاف چشموں کی طرح ابل
کر باہر آتی ہے۔پھر وہ لوگ شناخت کئے جاتے ہیں، دیکھے جاتے ہیں اور جو اُن پر نظر ڈالتے ہیں وہ
پیار کی نظر ڈالتے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ اگر کوئی نمونہ تقلید کے لائق ہے تو ان لوگوں کا نمونہ ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تمام نیکیوں کو بالذات مقصود بتاتے ہوئے اختیار
کرنے کی نصیحت فرماتے ہیں۔پھر فرماتے ہیں کہ اس حد تک تمہارا پیار اور محبت آپس میں بڑھے جو
للہی پیار اور لہی محبت ہو کہ دوسروں کے لئے ایک نمونہ بن جائیں اور انکسار اور تواضع اور راست بازی
ان میں پیدا ہو۔انکسار، اپنے اندر خوبیوں
کو دیکھ کر تکبر اختیار نہ کرنا بلکہ اور زیادہ اپنے وجودکو عاجز اور
اپنی نظر میں بریکار دیکھنا یہ حقیقی انکسار ہے اور تواضع اس انکسار کا نتیجہ ہے۔ہر دوسرا شخص اپنے سے بہتر
دکھائی دینے لگتا ہے۔پس کئی قسم کے لوگ ہیں جو روز مرہ کی زندگی میں تواضع کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ایک انسان
کوئی بڑا آدمی کسی مجلس میں آتا ہے تو کچھ لوگ ادب سے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں آئے
آپ یہاں تشریف رکھیں لیکن یہ تواضع وہ نہیں ہے جس کا حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ذکر فرما
رہے ہیں۔وہ تواضع تو دنیا کی خاطر ہے مگر اس کے علاوہ کچھ ایسے لوگ بھی آپ دیکھیں گے جو اللہ کی
محبت میں ایسے عاجز ہو جاتے ہیں، ایسا معجز اختیار کر لیتے ہیں کہ ہر ایک کو اپنے سے اچھا دیکھتے ہیں۔جب بھی آپ کسی ایسی مجلس میں جائیں جہاں ایسے لوگ بیٹھے ہوں تو بے ساختہ اٹھ کھڑے ہوتے
ہیں کہ ہم سے بہتر ایک اور آ گیا۔پھر ایک اور آتا ہے تو اسے بھی ایسا ہی دیکھتے ہیں کہ گویا ان سے
بہتر ایک اور آ گیا اور ہر ایک کے لئے وہ اپنی جگہ خالی کرتے چلے جاتے ہیں اور حقیقت یہ ہے یہی وہ
لوگ ہیں جن کو آسمان پر جگہیں عطا کی جاتی ہیں۔ہر وہ جگہ جو خدا کی خاطر وہ کسی اور کے لئے خالی
کرتے ہیں اپنے دل میں وہ خدا کو سمو لیتے ہیں اور خدا ان کے دلوں میں جگہ بنا تا چلا جاتا ہے اور ایسے
ہی لوگ ہیں جن کو آسمان پر مسندیں عطا کی جاتی ہیں۔پس تواضع کرنی ہے تو ان معنوں میں کریں کہ لیلی تواضع ہو لیہی انکسار ہو اور حقیقتا آپ
اپنے آپ کو خدا کی محبت اور اس کے عشق میں فنا کر کے کچھ بھی نہ پائیں۔یہاں تک کہ آپ سمجھیں کہ

خطبات طاہر جلد دوم
379
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۹۵ء
سب کچھ اللہ ہی ہے۔آپ کی ذات ہر خوبی سے عاری اور خالی ہے سوائے اس کے کہ جو رحم اللہ کی
طرف سے عطا ہو، جو فضل اس کی جودت ، اس کی منت ہو وہی ہے جو آپ کی عزت کا موجب ہے۔پس ایسا انکسار ہے جو حقیقت میں ماحول میں پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تکبر دنیا
میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کر سکتا۔حقیقی انکسار ہے جس کے ساتھ انقلاب کے تار وابستہ ہوتے ہیں۔یہی منکسر المزاج بندے ہیں جو دنیا میں عظیم الشان روحانی انقلاب برپا کیا کرتے ہیں۔پھر فرماتے ہیں: ”اور دینی مہمات کے لئے سرگرمی اختیار کریں۔اب ایسے لوگوں کے
لئے باقی رہ کیا جاتا ہے سوائے اس کے کہ ہمہ تن صبح شام دین کی خدمت میں مصروف رہیں اور ہمیں
بکثرت اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دنیا کی مختلف جماعتوں میں خدا کے ایسے بندے نہ صرف دکھائی
دے رہے ہیں بلکہ بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور میری دعا یہ ہے کہ خدا کے ایسے پاک
بندے جن کا ذکر مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے بکثرت پیدا ہوں اور جماعت کی اکثریت بن
جائیں۔یہاں تک کہ دوسرے شاذ کے طور پر استثناء کی حیثیت سے دیکھے جائیں اور عملاً خدا کے یہ
پاک بندے ایک غالب اکثریت ہو جائیں۔دنیا میں انقلاب ہم ہی نے برپا کرنا ہے اس میں کوئی شک نہیں ، ایک ادنیٰ ایک ذرہ کا بھی
شک نہیں۔میرا دل لبالب اس یقین سے بھرا ہوا ہے، سر سے پاؤں تک میں اس ایمان پر قائم ہوں کہ
آج اگر دنیا میں کوئی پاک تبدیلی کسی نے پیدا کرنی ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس عاجز
جماعت نے پیدا کرنی ہے جو کچھ میرے سامنے بیٹھی ہے اور کچھ مجھے اپنے سامنے دیکھ رہی ہے، تمام
دنیا کے کونے کونے سے وہ ٹیلی ویژن کے ساتھ آنکھیں لگائے دل چپکائے بیٹھے ہوئے ہمارے اندر
شامل اور ہماری ہر ادا کو دیکھ رہے ، ہماری ہر آواز کو سن رہے ہیں انہی عاجز بندوں سے آئندہ دنیا کے
انقلاب وابستہ کئے گئے ہیں۔پس حقیقی معنوں میں آپ یہ خوبیاں اپنے اندر پیدا کریں پھر دیکھیں کہ
انقلاب پیدا کرنا خدا کا کام ہے۔ہماری تقریریں کچھ کام نہیں آئیں گی۔اللہ کی تقدیریں ہی ہیں جو
کام آئیں گی اور مجھے یقین ہے کہ ضرور ایسا ہی ہوگا۔میں نے آپ
کو بتایا تھا کہ جو اللہ کی خاطر محبت کرتے ہیں اور اللہ کی خاطر ہی اپنے تعلقات
کے رشتے از سرنو استوار کرتے ہیں کچھ رشتوں سے وہ کاٹے جاتے ہیں، کچھ نئے رشتے ان کو عطا

خطبات طاہر جلد دوم
380
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء
ہوتے ہیں۔ان پر خدا کے پیار کی نگاہیں پڑتی ہیں اور ان کے اللہ سے تعلق نئے رنگ اختیار کر جاتے
ہیں۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ :
دوم محضرت عمﷺ نے فرمایا ! اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا
کہاں ہیں وہ لوگ جو میرے جلال اور میری عظمت کے لئے ایک دوسرے سے
محبت کرتے ہیں؟ آج جبکہ میرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں میں انہیں اپنے
سائی رحمت میں جگہ دوں گا۔(مسلم کتاب الزکاۃ،حدیث : ۱۷۱۲)
پس کتنی عظیم ایک نعمت ہے، کتنی عظیم ایک فضیلت ہے جو الہی محبت کے نتیجے میں بنی نوع انسان
کو عطا ہونے والی ہے۔پس میں آپ کو اس کامیابی کی طرف بلا رہا ہوں جو سب سے اعلیٰ کامیابی
ہے۔اس سائے کی طرف بلا رہا ہوں جو اس وقت نصیب ہوگا جب کوئی اور سایہ نہیں ہوگا۔پس اللہ
سب سے پہلے ان کو بلائے گا جو اللہ کے جلال اور اس کی عظمت کی خاطر ایک دوسرے سے محبت
کرنے والے لوگ ہیں۔پس خدا کرے کہ جب یہ آواز بلند ہو تو ہم میں سے لاکھوں کروڑوں ایسے ہوں جو لبیک
لبیک کہتے ہوئے خدا کے حضور حاضر ہوں کہ اے خدا ہم وہ لوگ ہیں ہم وہ لوگ ہیں اور اللہ کی محبت کی
آواز اس بات کی تصدیق کرے اور ہمیں وہ سایہ نصیب ہو جو خدا کی محبت اور رحمت کا سایہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔لوگ میرے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر یہ تو کہہ جاتے ہیں
کہ دین کو دنیا پر ترجیح دوں گا لیکن یہاں سے جا کر اس بات کو بھول جاتے ہیں۔وہ کیا فائدہ اٹھا سکتے
ہیں؟ وہ یہاں نہ آویں گے۔دنیا نے ان کو پکڑ رکھا ہے اگر دین کو دنیا پر ترجیح ہوتی تو وہ دنیا سے فرصت
پاکر یہاں آتے۔یہ اس زمانے کی بات ہے جبکہ ابھی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
پوری طرح خود اُن لوگوں میں بھی پہنچانے نہیں گئے تھے جنہوں نے آپ کو قبول کر لیا تھا اور
ایک بڑی جماعت ایسی تھی جو دُور دُور بیٹھے آپ کے دلائل کو سن کر آپ کے نشانات کو دیکھ کر
آپ کو قبول تو کر چکی تھی مگر قادیان آ کر وہ چہرہ دیکھنے کی توفیق نہ پاسکی تھی۔ایسے لوگوں کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بار بار بلایا، بار بار دعوت دی اور آپ جانتے تھے کہ

خطبات طاہر جلد دوم
381
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء
ایمان پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ صالح کی صحبت نصیب نہ ہو، جب تک اس آسمانی وجود کو
اپنی آنکھوں سے دیکھ نہ لیں جو خدا نے ان کو نجات کے لئے عطا فر مایا ہے۔پس اس میں ایک قسم کے درد کا اظہار ہے اور ان لوگوں کا نہ آنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے دل پر بہت بوجھل تھا۔آپ کے دل کی تمنا یہ تھی کہ سب دنیا کشاں کشاں چلی آئے ، تمام لوگ اپنی
آنکھوں سے دیکھیں تو سہی کہ آسمان سے کیا نورا ترا ہے اور کیسا نورا ترا ہے۔آج ایک زمانہ ہے کہ خدا نے اس نور کو تمام دنیا میں پھیلا دیا ہے۔جو نہیں آسکتے تھے وہ نور
ان تک جا پہنچا ہے، ان کے گھروں میں جلوہ گر ہورہا ہے اور انٹر نیشنل ٹیلی ویژن کے ذریعے آج تمام
دنیا کے کونے کونے پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر مجسم نور کا مظہر بن کر دکھائی جارہی
ہے۔پس وہ درد جو لِلہ دل میں پیدا ہو وہ نا مقبول نہیں ہوا کرتا۔وہ بظاہر حسرت کا اظہار ہے مگرایسی
حسرت جو مقبول ہوتی ہے اور حیرت انگیز پاک تبدیلیاں دنیا میں کر کے دکھاتی ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل کا وہ درد ہے جو میں نے یہاں پڑھ کر
سنایا ہے، اس کا ایک نمونہ آپ کے سامنے پیش کیا ہے۔جو آج ان عالمی برکتوں میں تبدیل
ہو گیا ہے۔اس جلسے میں بہت سے ایسے ہیں جو شرکت کی خواہش کے باوجود قانونی مجبوریوں کی
وجہ سے یا مالی مجبوریوں کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے۔ان کے بے حد درد کے خط مجھے پہنچتے ہیں
اور جب میں وہ درد ناک خط پڑھتا ہوں تو مجھے مسیح موعود علیہ السلام کا وہ درد یاد آتا ہے اور میرا
دل اس درد کے تصور سے تڑپنے لگتا ہے۔کہاں وہ وقت کہ مسیح موعود ان نہ آنے والوں کے لئے
دکھے ہوئے دل کے ساتھ دعائیں کیا کرتے تھے کہ کاش ان کو سمجھ آ جائے۔وہ کیا ہے جو یہ نہیں
دیکھ رہے، وہ کیا ہے جس کی صحبت کو نہیں پاسکے ؟ اور آج لاکھوں کروڑوں دل تڑپ رہے ہیں کہ
کاش ہم وہاں پہنچتے جہاں آج مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو نہیں مگر مسیح موعود کا ایک ادنی چاکر
کھڑا ہے ان کے مقام پر، ان کے نام پر آوازیں دینے کے لئے اور تمام دنیا کو مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی طرف اور مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے آقا حضرت اقدس محمد مصطفی کی
طرف بلا رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پھر اسی درد کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔

خطبات طاہر جلد دوم
382
” ہم نے بارہا اپنے دوستوں
کو نصیحت کی ہے۔“
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء
اور پھر کہتے ہیں کہ : وہ بار بار یہاں آکر رہیں اور فائدہ اٹھا ئیں مگر
بہت کم توجہ کی جاتی ہے۔لوگ ہاتھ میں ہاتھ دے کر دین کو دنیا پر مقدم کر لیتے
ہیں مگر اس کی پرواہ کچھ نہیں کرتے۔یا درکھو! قبر میں آواز میں دے رہی ہیں اور
موت ہر وقت قریب ہوتی جاتی ہے۔ہر ایک سانس تمہیں موت کے قریب کرتا
جاتا ہے اور تم اسے فرصت کی گھڑیاں
سمجھتے ہو۔( یا درکھیں قبریں آوازیں دے
رہی ہیں اور ہر لحہ تمہیں موت کے قریب کرتا چلا جارہا ہے اور تم اسے فرصت کی
گھڑیاں سمجھتے ہو) اللہ تعالیٰ سے مکر کرنا مومن کا کام نہیں ہے۔جب موت کا
وقت آ گیا پھر ساعت آگے پیچھے نہ ہوگی۔(ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۲۴)
پس تمام دنیا کی جماعت کو میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان الفاظ میں
نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے اندر جو پاک تبدیلیاں پیدا کرنی ہیں اب وقت ہے کہ وہ کر لیں، اب وقت
ہے کہ اپنی ہستیوں پر ایک انقلاب برپا کر دیں اور وہ انقلاب حقیقی ذکر الہی کے سوا نصیب نہیں ہوسکتا۔اللہ کا ذکر ، اس کی توحید کا ذکر ، وہ ذکر جو ہر دوسرے ذکر پر غالب ہے حقیقت میں انسان
کو تو حید پر قائم
کرتا ہے اور ایسی توحید پر قائم کرتا ہے جس کے نتیجے میں تمام بنی نوع انسان
کو تو حید پر قائم کرنے
کی صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں۔خدا کا موحد بندہ اکیلا ہو جاتا ہے یعنی دنیا سے قطع کر کے ایک ہو جاتا
ہے۔آسمان پر ایک خدا اور زمین پر وہ ایک بندہ اکیلا ہو جاتا ہے۔اس کے کیا معنے ہیں؟ اس کے
معنے یہ ہیں کہ ہر دوسرا تعلق کٹ جاتا ہے، ہر دوسری محبت سے وہ ان معنوں میں منہ پھیر لیتا ہے کہ
اللہ کی محبت ہر دوسری محبت پر غالب آجاتی ہے۔پھر اس اکیلے انسان کو خدا اکیلا نہیں رہنے دیتا
کیونکہ وہ عرش پر اکیلا تو ہے مگر ساری کائنات اس کی ہے۔ربِّ كُــل شــي خــادِ مُک اے
ہمارے رب ہر چیز تیری خادم ہے۔یعنی ہر وہ وجود جو ہمیں خدا کے سوا دکھائی دیتا ہے وہ خدا کے
علاوہ وجود نہیں بلکہ خدا کے حضور جھکا ہوا ایک وجود ہے جو خدا کی قدرت کا ملہ سے پیدا ہوتا ہے اور
ہمیشہ اسی کا رہتا ہے۔پس ان معنوں میں جب ایک خدا کا بندہ توحید اختیار کرتا ہے تو بظاہر وہ دنیا سے کاٹا جاتا

خطبات طاہر جلد دوم
383
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۹۵ء۔ہے اور از سر نو پیدا ہوتا ہے۔جیسے ماں کے پیٹ سے اکیلا آتا ہے وہ بھری دنیا میں پھرا کیلا ہو جاتا
ہے مگر خدا پھر اس کو اکیلا نہیں رہنے دیتا۔وہ ضرور بڑھتا ہے، وہ ضرور پھیلتا ہے، وہ ضرور شناخت
کیا جاتا ہے۔کثرت کے ساتھ لوگ اس سے تعلق جوڑنے کو اپنی سعادت سمجھتے ہیں یہاں تک کہ
اس سے تعلق جوڑنے والے بڑھتے چلے جاتے ہیں اور دوسرے گھٹتے چلے جاتے ہیں۔یہی وہ
روحانی انقلاب ہے جو دنیا میں ہر نبی بر پا کرتارہا اور یہی وہ روحانی انقلاب ہے جو سب سے بڑھ
کر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے برپا فرمایا اور یہی وہ روحانی انقلاب ہے جس کا آخری دور آج
ہے، جس دور سے ہم گزر رہے ہیں یہی وہ زمانہ ہے جس میں آنحضرت ﷺ کے تمام دنیا پر غالب
آنے کی پیشگوئیاں کی گئی ہیں۔پس حقیقت میں آنحضرت ﷺ ہی کے دل کی توحید ہے جو دنیا پر غالب آئے گی مگر ان
دلوں کے ذریعے جو محمد رسول اللہ اللہ کے مشابہ موحد دل اپنے سینوں میں پیدا کریں گے۔جب وہ
توحید کے دل دھڑ کیں گے تو پھر وہ اکیلے نہیں دھڑ کیں گے اور دلوں کی دھڑکنیں ان کے ساتھ ہم آہنگ
ہو جائیں گی ، اور دل ہیں جو ان کی ضربات پر زیر و بم دکھائیں گے، اونچے ہوں گے اور نیچے ہوں گے۔ان میں ولولے پیدا ہوں گے، ان کی ہر حرکت اور سکون ان دلوں کے تابع ہو جائے گی۔یہ وہ روحانی
انقلاب ہے جس کو پیدا کرنے کے لئے آج اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پیدا کیا
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعے ہم خدام کو ہم ادنی چاکروں کو اس زمانے کا امام بنایا گیا ہے۔پس آپ اس زمانے کے امام ہیں، آپ اس زمانے کے خلیفہ ہیں کیونکہ وقت کے امام کے
چا کر اور وقت کے امام کے کامل تابع اور فرمانبردار ہیں۔اس امام کے کامل تابع اور فرمانبردار ہیں جس
کا سب کچھ مھم مصطفی کا ہو چکا تھا، جس کا اپنا کچھ بھی باقی نہیں رہا تھا۔پس یہ سلسلہ بہ سلسلہ روحانی تعلق
ہے جو اوپر تک چڑھتا ہے اور جب محمد رسول اللہ کے دل پر بات چلی جاتی ہے تو پھر اللہ اور اس دل میں
کوئی فرق باقی دکھائی نہیں دیتا۔ہاں ! خالق اور مخلوق کا فرق تو ہے جو اس دل اور خدا کے درمیان ہے
مگر خالق اس دل پر ایسا جلوہ گر ہوتا ہے کہ وہ دل اس کا عرش بن جاتا ہے۔اس کی تمام تر صفات اس
دل میں جلوہ گر ہونے لگتی ہیں۔ان معنوں میں ایک نئی تو حید جنم لیتی ہے کہ ہر وہ بندہ جو خدا کی خاطر اپنا
سب کچھ فنا کر کے اسی میں ہو جاتا ہے خدا کی توحید اس میں جلوہ گر ہوتی ہے۔وہ بڑھتا ہے تو توحید

خطبات طاہر جلد دوم
384
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۹۵ء
کے سوا نہیں بلکہ توحید میں ہو کر بڑھتا ہے۔اس مضمون کو سمجھیں اور اس پہلو سے اپنے اندر تو حید کو راسخ
کریں، توحید کے ہر پہلو پر غور کریں ، اس پر نگاہ رکھیں۔شرک کے ہر پہلو کو مٹائیں اور اس کو قطع
کر دیں۔اپنے دل کو پاک وصاف بنائیں۔اپنے تعلقات کو وسیع کریں مگر تو حید کی راہ سے، توحید
کے دروازے سے ان تعلقات میں داخل ہوں۔غیر اللہ کے دروازوں سے ان تعلقات میں داخل نہ
ہوں۔یہی ایک راز ہے جس کو سمجھنے کے نتیجے میں ، یہی وہ ایک حکمت ہے جس کو اپنے دلوں میں جاری
کرنے کے نتیجے میں در حقیقت دنیا میں روحانی انقلاب بر پا ہوں گے۔آج
دنیا مختلف قوموں میں بٹی ہوئی ہے، آج دنیا مختلف مذاہب میں بٹی ہوئی ہے، آج دنیا
مختلف گروہوں میں بٹی ہوئی ہے اور ان کے دل پھٹتے چلے جارہے ہیں۔وہ عالمی ادارہ جس کا نام
اقوام متحدہ ہے جس کو United Nations کہا جاتا ہے وہ پھٹے ہوئے دلوں کا ایک مصنوعی طور پر
باندھا ہوا ایک مجموعہ ہے اس کے سوا اس کی کوئی بھی حقیقت نہیں۔کوئی ایک بھی قوم اس میں ایسی نہیں
جو جذبہ ایثار کے ساتھ آراستہ ہو۔جو جذبہ ایثار میں سرشار ہو کر بنی نوع انسان کو اکٹھا کرنے کے
ارادے کے ساتھ اس عالمی ادارے میں شامل ہوئی ہو۔ہر شخص نفس پرست ہے، ہر قوم جس کی وہ
نمائندگی کر رہا ہے وہ نفس پرست ہے۔کیا یہ وہ لوگ ہیں جو دنیا میں توحید کو قائم کریں گے؟
پس ناموں پر نہ جائیں۔دنیا کے بڑے بڑے اقتدار کے حیلوں کو حقارت کی نظر سے
دیکھیں۔یہ اقتداری خیلے دنیا کے کسی کام نہیں آئیں گے اور اگر آپ خدا کے نام پر اکٹھے ہو جائیں
گے تو آپ وہ ہیں جو اُس United Nation کو جنم دیں گے جو محمد اور اللہ کی یونائیٹڈ نیشن ہوگی
اور تمام کائنات پر چھا جائے گی۔ہر دل کو باندھ دے گی ، ہر وجود کو ایک کر دے گی ، ساری قومیں اس
ایک چشمے سے سیراب ہوں گی۔خدا کرے کہ جلد از جلد وہ دن آئیں۔ہمیں اس کی تیاری کرنی ہے
کیونکہ ہمارے سپرد یہ کام سونپا گیا ہے۔پس اپنی حقیقت کو پہنچا نہیں ، ان توقعات پر نظر ڈالیں جو آپ کے ساتھ وابستہ ہیں۔اگر آپ نے پوری نہ کیں تو اور کوئی دنیا میں ان توقعات کو پورا کرنے کے لئے نہیں آئے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب فرماتے ہیں ( درد کے ساتھ فرماتے ہیں ) کہ لوگ توجہ
نہیں کر رہے۔ابھی تک جیسا کہ میری تمنا ہے اس طرح ولولے اور جوش اور جذبے کے ساتھ

خطبات طاہر جلد دوم
385
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء
میری صحبت میں آ کر نہیں رہتے۔تو یہ مطلب نہیں کہ نعوذ بالله من ذالک آپ اپنے مقصد
میں ناکام ہوئے اور خدا تعالیٰ نے آپ کو چھوڑ دیا۔ہرگز نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ کے اس درد
کے نتیجے میں خدا تعالیٰ نے آپ سے کلام فرمایا اور آپ کو عظیم خوشخبریاں دیں اور بتایا کہ تو چندلوگوں کی
نادانی پر کیوں اتنا اداس اور اتنا حزیں ہو جاتا ہے۔چندلوگوں کی غفلتیں تجھے کیوں اتنا غمگین کرتی ہیں؟ میں
تجھ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں تیرے پیغام کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔میں تجھے بتا تا ہوں کہ دنیا
میں ایک نذیر آیا مگر دنیا نے اسے قبول نہ کیا مگر خدا اسے قبول کرے گا اور زور آور حملوں کے ساتھ اس کی
سچائی کو دنیا پر روشن کر دے گا۔ان الفاظ میں کوئی تبدیلی ہوتو ہومگر مضمون یہی ہے جو مجھے یاد ہے۔پس آج ہم اس بات کے گواہ بن گئے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے جو خوشخبریاں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا فرمائیں آج ہم اپنی آنکھوں سے ان کو پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ان
خوشخبریوں کی تعبیروں کا ایک جز بن چکے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اس جلسے کو معمولی انسانی جلسوں کی
طرح خیال نہ کریں۔آج یہ وہی جلسہ ہے مسیح موعود علیہ السلام ہی کا جلسہ ہے جو یہاں بھی ہورہا ہے،
کل جرمنی میں بھی ہوگا اور پھر دوسرے ممالک میں بھی ہوگا اور ہوتا چلا جائے گا۔یہ ایک جلسہ ہے جو
کل عالم پر محیط ہو گیا ہے۔مگر آج یہ جلسہ ان سب جلسوں میں ممتاز ہے کیونکہ ایک مرکزی حیثیت
اختیار کر چکا ہے۔آج یہ وہ جلسہ ہے جو کل عالم کو یکساں دکھایا جارہا ہے ، وہ جو شامل نہیں بھی ہو سکے وہ
بھی شامل ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس جلسے کے متعلق اللہ تعالیٰ نے جو خوشخبریاں
دیں آپ فرماتے ہیں:
یہ وہ امر ہے جس کی خالص تائید حق اور اعلائے کلمہ اسلام پر بنیاد
ہے۔اس سلسلہ کی بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے اس کے
لئے قو میں طیار کی ہیں جو عنقریب اس میں آملیں گی کیونکہ یہ اس قادر کا فعل ہے
جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ: ۲۸۱-۲۸۲)
اب دیکھیں اللہ تعالیٰ نے ان وعدوں کو کس شان سے پورا فرمایا۔آج اس جلسے میں جو
مختلف تو میں حاضر ہیں ان میں دنیا کے کونے کونے سے ، بڑے بڑے براعظموں سے نمائندگی موجود

خطبات طاہر جلد دوم
386
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء
ہے۔کہیں کم کہیں زیادہ مگر کوئی دنیا کی ایسی عظیم قوم نہیں ہے جو بطور نمائندہ آج یہاں موجود نہ ہو۔سابق رشتین ریاستوں میں سے قازقستان اور تاتارستان کے وفود یہاں موجود ہیں۔قازقستان کا وفد تو
بہت بڑا تھا جو آنا تھا مگر ابھی تک دو مرد اور 19 عورتیں یہاں پہنچ چکے ہیں۔پس آپ بتائیں کہ کیا
آپ ان قوموں میں شامل ہیں کہ نہیں جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیشگوئی فرمائی
تھی کہ خدا ایسی قوموں
کو بھیج دے گا جو تو میں انتظار کر رہی ہیں ، آج نہیں تو کل وہ ضرور آئیں گی۔کیا آپ ان میں موجود ہیں، کیا آپ ان قوموں میں شامل ہیں؟ دیکھیں اور خواتین کی طرف بھی
رشین خواتین یہ گواہی دے رہی ہوں گی۔اس کے علاوہ عرب قوم ہے وہ قوم جس کو خدا نے تمام دنیا کی سیرابی کے لئے چنا تھا اور جس
کے ریگستانوں سے وہ دائمی کوثر پھوٹا جو ہمیشہ ہمیش کے لئے ساری کائنات کو سیراب کرنے کے لئے کافی
ثابت ہوا اور ہمیشہ اس کا فیض جاری و ساری رہے گا۔پس اے عرب قوم کے نمائندو! بتاؤ کہ کیا حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی بچی نکلی کہ نہیں؟ (اس پر عرب احمدیوں نے لبیک یا امیرالمومنین
کے الفاظ میں جواب دیا اللهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ، جزاكم الله احسن الجزاء۔افریقہ کا براعظم ایک عظیم براعظم ہے۔آج افریقہ میں اس کثرت سے احمدیت پھیل رہی ہے کہ دنیا
میں اس کی کوئی مثال پیش نہیں کی جاسکتی۔اس براعظم سے بھی لوگ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس
پیشگوئی کے گواہ بن کر آج یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔پس اے افریقہ سے آنے والو بتاؤ کہ کیا حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی یہ پیشگوئی سچی نکلی کہ نہیں نکلی؟ (افریقی نمائندوں نے بھی لبیک یا امیرالمومنین لبیک کے
الفاظ میں جواب دیا ) اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ، جزاكم الله احسن الجزاء۔ایشیا میں انڈو نیشیا کی قوم ایک بہت عظیم قوم ہے اور ایشیائی قوموں میں اس کو اللہ تعالیٰ نے
غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سے ممالک ہیں، دوسرے ممالک میں
جو اس سے پہلے شامل نہیں تھے ان میں سے آج
کمبوڈیا کو بھی شمولیت کی تو فیق مل رہی ہے۔پس اے
ایشیا کے لوگو! جو مشرق سے تعلق رکھتے ہو لیکن مختلف عظیم قوموں میں بٹے ہوئے ہو،اے ایشیا کے لوگو!
جو جاپان سے تعلق رکھتے ہو یا انڈونیشیا سے تعلق رکھتے ہو یا کمبوڈیا وغیرہ سے تعلق رکھتے ہو۔اے ایشیا
کے لوگو! جو بنگلہ دیش سے یا ہندوستان سے یا پاکستان سے تعلق رکھتے ہو آج گواہ بن کر کھڑے ہو کہ

خطبات طاہر جلد دوم
387
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء
کیا خدا کے اس عظیم امام مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی پوری ہوئی کہ نہیں ہوئی ؟ (اس پر ان ممالک
سے تعلق رکھنے والوں نے بھر پور نعروں سے جواب دیا ) آپ کی آوازیں تو سب دنیا تک پہنچ رہی ہیں
مگر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان آوازوں میں وہ آوازیں بھی شامل ہیں جو آپ کے کانوں تک
نہیں پہنچ رہیں مگر آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔پاکستان میں وہ مجبور بھائی جو یہاں شامل نہیں ہو سکے، وہ
بہنیں بھی آج ان نعروں میں آپ کے شریک ہیں، وہ بھی لبیک اللھم لبیک کی آوازیں بلند
کر رہے ہیں۔اے مسیح موعود ! تو خدا کا سچا مسیح ہے جسے خدا نے اپنے ہاتھ سے بھیجا تھا، جسے اپنے ہاتھ سے
لگایا تھا اور اپنی طرف سے آسمان سے بھیجا تھا۔وہ مسیح آ گیا، اب تمام دنیا کی قوموں کی گواہیاں اس
میں شامل ہو گئیں۔بدنصیب ہیں وہ جو ان آوازوں کو نہ سنیں۔بدنصیب ہیں وہ جن کے دلوں کی
گہرائیوں تک یہ آواز لبیک بنتے ہوئے نہ اتر جائے۔اب یورپ کی قوم ایک عظیم قوم ہے۔ایک قوم نہیں مختلف قوموں میں بٹی ہوئی ہے مگر
بحیثیت یورپ اگر چہ آبادی کے لحاظ سے یہ ایشیا سے بہت پیچھے ہیں مگر طاقت کے لحاظ سے یہ ایک
عظیم مرکزی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اب جو نئے سیاسی حالات پیدا ہور ہے ہیں بعید
نہیں کہ طاقت کا مرکز امریکہ سے ہٹ کر یورپ میں آجائے اور ہرگز بعید نہیں کہ یہ وہ وسطی طاقت
بن جائے جس کا اثر تمام دنیا پر پڑے۔پس الحمد للہ کہ یورپ کی عظیم قوموں میں سے بھی اس
وقت بکثرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہنے والے موجود ہیں۔پس اے یورپ کے
احمد یو! بتاؤ کہ کیا مسیح موعود کی یہ پیشگوئی سچی نکلی کہ نہیں نکلی۔کیا تم یہ گواہ بن کر یہاں حاضر نہیں ہوئے
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا نے جو کچھ کہا تھاوہ سچ کہا تھا؟ امیر صاحب جرمنی بتائیے
(امیر صاحب جرمنی نے نعرہ ہائے تکبیر بلند کر کے جواب دیا اور تائید کی )۔اے انگلستان کے احمد یو! بتاؤ کہ کیا یہ بچی پیشگوئی تھی کہ نہیں تھی ؟ لبیک کہو اور بلند آواز
سے لبیک کہو۔اے بوسنیا کے رہنے والو! اے البانیہ کے رہنے والو! اے سوئٹزر لینڈ کے رہنے والو!
اے شمالی یورپ اور جنوبی یورپ سے آنے والو! خدا گواہ ہے اور تم بھی گواہ بن جاؤ کہ جو کچھ خدا نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے
فرمایا تھا ایک ایک لفظ اس کا سچا نکلا۔ان ممالک نے بھر پور نعروں

·

آج 10 میں سے 10 باقی