فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 33

خطبات طاہر جلد دوم
388
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۹۵ء
سے جواب دیا اور تائید فرمائی۔البانیہ کے لوگوں نے بھر پور نعروں سے جواب دیا اور تائید فرمائی۔)
Albania is there and Albania is here as well۔رئیس ڈیکا صاحب یہ امیر ہیں البانیہ کے اور البانیہ کے متعلق میں جرمنی کو متنبہ کرنا چاہتا
ہوں کہ اب تک تو وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ یورپ کی سب سے بڑی احمدی جماعت ہیں مگر البانیہ بعد
میں آیا ہے اور تیزی سے آگے نکل رہا ہے اگر آپ نے فکر نہ کی تو کل کو البانیہ یہ کہہ سکے گا کہ ہم خدا
کے فضل سے یورپ کی سب سے بڑی یور بین احمدی جماعت ہیں۔کیوں رئیس ڈیکا یہ ٹھیک ہے یا غلط
ہے؟ درست ہے، کتنے ہو چکے ہیں آپ؟
امیر صاحب نے بتایا !Fortyfive Thousand۔ابھی آگے نکل چکے ہیں۔معاف کرنا میں نے دیر میں تنبیہ کی ، میں جرمنی سے معذرت
کے ساتھ یہ عرض کر رہا ہوں کہ تنبیہ میں دیر ہوگئی۔یہ پہلے ہی آگے نکل چکے ہیں۔اس وقت ایک
یورپین ملک ہے جس میں پینتالیس ہزار احمدی مسلمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
صداقت کا اقرار کرنے والے موجود ہیں۔(حضور نے امیر صاحب البانیہ کو سٹیج پر بلوایا اور فر مایا کہ)
یہ وہ البانیہ کے مجاہد اول ہیں جن کو ابھی لمبا عرصہ نہیں ہوا کہ وہ احمدیت میں شامل ہوئے۔یہ
سویڈن میں احمدیت میں شامل ہوئے اور یہ فیصلہ کر کے، یہ بتا کر کہ اب مجھے تمہارے ملک میں کوئی دلچسپی
نہیں رہی۔میں جب تک اس پیغام کو ، اس زندگی بخش پیغام کو اپنی قوم تک نہیں پہنچا تا میں چین سے نہیں
بیٹھوں گا اس لئے الوداع کہہ کے واپس گئے اور اپنے کئے ہوئے وعدوں
کو پورا فرمایا۔اس طرح توحید
ہے جو پنپتی ہے اور پھیلتی ہے اور بہت سے کثرت سے موحد پیدا کرتی ہے۔ایک سال کے اندر خدا کے
فضل سے، خدا کے اس موحد بندے کو پینتالیس ہزار احمدی مسلمان بنانے کی توفیق ملی ہے۔اب میرا خیال ہے کہ چند منٹ رہ گئے ہیں، دعا پہ اب ہم اس اجلاس کی کارروائی کو ختم
کرتے ہیں۔حضرت اقدس محمد مصطفی میے
کے سب کام دعا ہی سے چلتے تھے اور یہ سب فیض جو آج
آپ دیکھ رہے ہیں، یہ خدا کا فیض جو آسمان سے نازل ہورہا ہے تمام دنیا کے براعظموں پر آسمان سے
رحمتوں کی بارش بن کے برس رہا ہے۔میں کامل یقین رکھتا ہوں کہ محمد مصطفی کی دعاؤں کا فیض ہے جو
آج نازل ہورہا ہے ، آپ ہی سے خدا کا وعدہ تھا کہ آخرین میں وہ جماعت پیدا کروں گا جو آخر پر

خطبات طاہر جلد دوم
389
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء
آنے کے باوجود پہلوں سے آملے گی اور ان کو ملانے والا وہ وجود ہوگا کہ اگر زمین سے ایمان اٹھ کر
ثریا پر بھی چلا گیا تو وہ جا کر اس ایمان کو ستاروں سے نوچ کر واپس زمین پر لے آئے گا۔پس آج
خدا کا وہ وعدہ پورا ہوا اور ان دعاؤں ہی کی برکت ہے کہ جماعت احمدیہ کو دنیا میں قائم کیا گیا۔پس دعاؤں ہی کا فیض ہے جو آپ پارہے ہیں، دعاؤں ہی کا فیض ہے جو آئندہ آپ کے لئے تمام
قسم کی سعادتیں اور برکتیں لاتا رہے گا اس دنیا میں بھی اور اس دنیا میں بھی ، آنحضرت ﷺ دعا کی
تحریص کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ بڑا حیا والا ہے بڑا کریم اور سخی ہے۔(ایک حیا کریمی کی حیا ہوتی ہے، ایک حیا
گنہگار کی حیا بھی ہوتی ہے۔آنحضرت ﷺ نے حیا والا کہتے ہی فرمایا ! اس کی حیا کریمی کی حیا
ہے، ایک معزز انسان بعض دفعہ انکار کر ہی نہیں سکتا ) فرما یا بڑا کریم اور سخی ہے۔جب بندہ اس
کے حضور اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتا ہے تو وہ ان کو خالی اور ناکام واپس کرنے سے
شرماتا ہے۔(ترمذی کتاب الدعوات حدیث نمبر : ۳۴۷۹) یعنی صدق دل سے مانگی ہوئی دعا کو وہ رد نہیں
کرتا بلکہ قبول فرماتا ہے۔آئیے اب ہم دعا کر لیتے ہیں۔

خطابات طاہر جلد دوم
391
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
توحید کی راہ ہی صراط مستقیم ہے۔محمد مصطفی اللہ کی محبت کے پیامبر بن کر آگے بڑھیں۔(افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۲۶ / جولائی ۱۹۹۶ء بمقام اسلام آباد لفورڈ برطانیہ )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَإِذْ قَالَ إِبْرَ هِمُ رَبِّ اَرِنِي كَيْفَ تُنِي الْمَوْتُى قَالَ أَوَلَمْ
تُؤْ مِنْ قَالَ بَلَى وَلَكِنْ لِيَطْمَبِينَ قَلِي قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ
الطَّيْرِ فَصُرُهُنَّ إِلَيْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلَى كُلِّ جَبَلٍ مِنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ
ادْعُهُنَّ يَأْتِينَكَ سَعيًا وَاعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمُ
پھر فرمایا:۔(البقره: ۲۶۱)
آج میں نے خطبہ جمعہ میں توحید کے مضمون کا آغاز کیا تھا جس کا مرکزی نقطہ وہ شہادت ہے
جو ہم ہر نماز میں دیتے ہیں کہ اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا
عَبْدُهُ وَرَسُولُه - اسی تسلسل میں مضمون کو آگے بڑھانے کے لئے اب میں آپ کو درود کی طرف متوجہ کرتا
ہوں جو اس شہادت کے معابعد آتا ہے اور اُس درود میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر درود کے ساتھ
ایک اور نبی یعنی ابراہیم کا ذکر ملتا ہے اور یہی دو انبیاء ہیں جو اس درود میں بیان ہوئے ہیں۔چونکہ مضمون تو حید کا ہے اور تو حید کی گواہی کا ہے اس لئے قطعی طور پر ہم اس سے یہ نتیجہ
نکالنے میں برحق ہوں گے، جائز ہوگا ہمارے لئے یہ نتیجہ نکالنا کہ توحید کے مضمون میں جو مرتبہ

خطابات طاہر جلد دوم
صلى الله
392
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے، حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے بعد اور کسی کو وہ مرتبہ
نصیب نہیں ہوا کیونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر درود کے حوالے سے ایک اور موحد نبی کا ذکر
فرمایا گیا جس کا نام ابراہیم تھا۔فرمای محمد پر بھی ویسے ہی درود بھیج، ویسے ہی سلام بھیج جیسے اس سے پہلے
ابراہیم پر بھیجے تھے۔پس توحید کا حضرت
ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات سے ایک گہرا تعلق ہے اور
ایک ایسا تعلق ہے جو قرآن کریم میں اظہر من الشمس ہے۔توحید کے نمائندہ کے طور پر
آنحضرت ﷺ سے پہلے جتنے نبی گزرے ہیں جس شان کے ساتھ ابراہیم علیہ السلام کا ذکر ملتا ہے
اُس شان کے ساتھ کسی اور نبی کا ذکر نہیں ملتا۔پس وہ مجسم تو حید تھے اور یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے یہ حضرت ابراہیم کے بنی نوع انسان
کوامت واحدہ بنانے سے تعلق رکھتی ہے اور اس کا تعلق حج سے ہے۔امت واحدہ ، واحدہ بنے گی تو
حج اپنے اعلیٰ مقاصد کو پہنچے گا اور چونکہ یہ اعزاز حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کو نصیب ہونا تھا اس لئے
حضرت ابراہیم کی دعاؤں کا منتہی حضرت اقدس محمدمصطفی تھے اور وہ خواب جو آپ نے دیکھے اُن کو پورا
کرنے کا اعزاز حضور اکرم یا اللہ کو نصیب ہوا۔یہ حکمت ہے کہ جس کے پیش نظر اقرار توحید اور رسالت
کے بعد ہمیں سب سے پہلے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ پر درود سکھایا گیا اور اس حوالے سے
ابراہیم کی
یا دکو بھی زندہ رکھا گیا۔اس آیت میں ایک ایسا مضمون ہے جس کا آج ہماری جماعت کے ساتھ ایک گہرا تعلق ہے اور
یہ مضمون وہی امت واحدہ بنانے والا مضمون ہے کہ مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب سے لوگ کیسے زندہ
ہوکر حضرت اقدس رسول اللہ ﷺ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آپ کی طرف دوڑے چلے آئیں
گے۔مثال پرندوں کی دی ہے اور ہمیشہ قرآن کریم میں جب انسانوں پر یہ لفظ بولا جاتا ہے تو روحانی
پرندے مراد ہوتے ہیں۔پس حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے رب کے حضور یہ سوال کیا، یہ
عرض کیا رَبِّ اَرِنِي كَيْفَ تُخيِ الْمَولى۔اب دیکھیں اس کا ایک ایک لفظ طرز کلام کی ایک ایک
ادا توحید پر مبنی ہے۔یہ نہیں کہا کہ اے خدا! تو نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں ان مر دوں کو زندہ کر دوں۔تو بتا
میں کیسے زندہ کروں عرض کرتے ہیں رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُنِي الْمَوْلى اے میرے رب ! زنده
کرنے کا مجھے تو کوئی اختیار نہیں، مجھ میں تو طاقت نہیں۔مجھے یہ تو دکھا کہ تو کیسے زندہ کرے گا اور اس

خطابات طاہر جلد دوم
393
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
سوال کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کیا تو ایمان نہیں لاتا ؟ ابراہیم عرض کرتے ہیں کہ اے خدا
! کیوں نہیں میں ایمان لاتا ہوں ،مگر دل کا اطمینان چاہتا ہوں۔یہ طرز کلام بتا رہا ہے کہ ایک مستقبل میں ہونے والے ایک واقعہ کی طرف اشارہ ہے۔حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اپنے وقت میں اگر تمام دنیا کے پرندوں کو بلانے کی طاقت رکھتے یا
خدا اُن کو یہ طاقت بخشتا تو پھر یہ تعجب آمیز سوال نہ اٹھتا۔یہ سوال بتا رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر یہ
روشن فرما دیا تھا، آپ
کو یہ خوشخبری دی تھی کہ تیری ذریت اور نسل سے وہ داعی الی اللہ پیدا ہو گا جو تمام
دنیا کے مُردوں کو زندہ کرنے والا ہو گا۔وہ محی جب آئے گا تو شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کی کوئی
تمیز نہیں رہے گی، اُس کی آواز پر مردے جی اٹھیں گے اور لبیک کہتے ہوئے اس کی طرف دوڑے
چلے آئیں گے۔اس تعلق میں میں نے عرض کیا تھا کہ یہ مضمون حج سے تعلق رکھتا ہے اور ایک تو وہ حج
ہے جو ظاہری حج ہے، ایک وہ ہے جس کا وعدہ آنحضرت ﷺ کو اس آیت کریمہ میں دیا گیا
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله (الفتح (۲۹) که محمد مصطفی ﷺ کو اس لئے مبعوث فرمایا ہے کہ وہ تمام
ادیان پر غالب آجائے اور تمام بنی نوع انسان اس کی اطاعت میں، اس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے
خدا کے حضور حاضر ہوں۔پس یہ وہ دور ہے جس میں ہم اللہ کے فضل کے ساتھ داخل ہو گئے ہیں۔آج دنیا کے
روحانی پرندوں کو زندہ کرنے کے لئے خدا نے اپنے جلوے دکھانے کے لئے ہمیں چن لیا ہے، ہم
عاجز بندوں کو چن لیا ہے۔زندہ تو وہی کرے گا ہم میں تو زندہ کرنے کی کوئی طاقت نہیں مگر اس کے وہ
وعدے جو ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام سے فرمائے گئے ، اس کے وہ وعدے جو اس نے حضرت اقدس
محمد مصطفی سے فرمائے۔جب آپ سے یہ کہا، جب بنی نوع انسان سے اور مسلمانوں سے
بالخصوص یہ کہا کہ جب یہ رسول ﷺ تمہیں اپنی طرف بلائے تا کہ تمہیں زندہ کرے تو یہ وہی وعدہ ہے
جو اس آیت میں ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو دیا گیا، جس کے پورا کرنے اور خوشخبری کے دن آنے کا
ذکر وہاں ملتا ہے۔فرمایا دیکھو ابراہیم نے خدا سے پوچھا تھا اپنے رب سے پوچھا تھا کہ بتا تو کیسے ان
مردوں
کو زندہ کرے گا؟ اللہ تعالیٰ نے ایک مثال دے کر ان کو سمجھایا۔مگر وہ زندہ کرنے والا نبی اب آیا
ہے جس کے ہاتھوں پر مردوں کو زندہ کیا جانا تھا۔

خطابات طاہر جلد دوم
394
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
یہ تفسیر ذوقی تفسیر نہیں ہے سارا قرآن کریم تلاش کر کے دیکھ لیں حضرت اقدس محمد
مصطفی اللہ کے سوا مخی کسی کو نہیں فرمایا گیا۔آپ ہی ہیں جن کے متعلق فرمایا! جب یہ تمہیں بلائے
تا کہ تمہیں زندہ کرے۔یہ جو مضمون ہے آنحضرت ﷺ کے زمانے میں اپنے درجہ کمال کو پہنچا ہے۔حضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کے تعلق میں بھی اسی قسم کی زندگی کا ذکر ملتا ہے کہ جب وہ مٹی سے
پرندے بنا تا تھا اور کہتا تھا کہ زندہ ہو جائیں یا اڑنے لگیں۔اللہ کے اذن کے ساتھ مگر آنحضرت ملے
کے ذکر میں اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے تو ان کو بلاتا کہ تو ان کو زندہ کرے یا جب میرارسول ” تمہیں بلاتا ہے
تا کہ تمہیں زندہ کرے تو پھر اس آواز پر لبیک کہا کرو۔پس ان معنوں میں وہ ایک نبی جسے خدا تعالیٰ
نے زندگی کی قدرت بخشی، روحانی زندہ پیدا کرنے کی آپ کو طاقت عطا فرمائی وہ حضرت اقدس
محمد مصطفی الہ ہی تھے۔پس آج کا عالمی اجتماع جو تمام بنی نوع انسان کے نمائندوں کو خلا سے آج یہاں
کھینچ لایا
ہے اور مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب سے پرندہ صفت روحیں ، ابراہیمی طیور اڑتے ہوئے یہاں
پہنچے ہیں تو یہ اس آواز کا نتیجہ ہے جو حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ایک بیابان سے بلند کی تھی۔آج تمام دنیا
میں اسی آواز کی برکت ہے کہ ایک آواز پر یہ روحانی پرندے مختلف ممالک سے مختلف بر ہائے اعظم
ا صلى الله
سے شمال اور مشرق اور جنوب اور مغرب اور ہر ملک سے ہر رنگ کے یہاں اکٹھے ہو گئے ہیں۔پس یہ طاقت جو آپ سب کو بھینچ لائی ہے یا درکھیں یہ اللہ کی وہ طاقت ہے جومحمد مصطفی میت ہے
میں جلوہ گر ہوئی ہے۔یہ اس لئے یاد کرانے کی ضرورت ہے کہ بسا اوقات انسان جب کامیابیاں
حاصل کرتا ہے تو اپنے نفس کی طرف انہیں منسوب کرنے لگتا ہے اور جو ظالم ہوں جب وہ تکلیف میں
مبتلا ہوتے ہیں تو تکلیفوں کو خدا کی طرف منسوب کرتے ہیں اور اعزازات کو اپنی طرف منسوب کرتے
ہیں اور یہی شرک ہے اور بدترین شرک ہے۔پس ہم جو کہ کامیابیوں کے دور میں پیدا فرمائے گئے اس
میں ہمارا ادنی بھی کوئی ایسا ذاتی اعزاز نہیں جو ہم نے خود کمایا ہو۔یہ حقیقت ہے اور اس کو بیان کرتے
ہوئے مجھے ایک ادنیٰ بھی شبہ یا ایک ذرہ بھی شک نہیں کہ ہم لوگوں کو خدا کا اختیار کرنا تجب انگیز ہے۔کم سے کم میں تو سوچتا ہوں تو حیران رہ جاتا ہوں کہ ہم چیز کیا تھے اور کیا ہیں اور کیا کیا کام ہمارے سپر
دفرمائے گئے ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ فرماتے ہیں کہ

خطابات طاہر جلد دوم
395
اک قطرہ اس کے فضل نے دریا بنا دیا
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
میں خاک تھا اسی نے ثریا بنا دیا (در نمین: ۱۱۷)
یہ کوئی مبالغہ نہیں ہے امر واقعہ یہ ہے کہ ایک نبی کبھی بھی مبالغہ نہیں کرتا ، وہ اپنے عجز کے
اظہار میں بھی مبالغہ نہیں کرتا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام تو ایسا محتاط ہے کہ
ایک ایک لفظ چنا ہوا اور ایک ایک مضمون مناسب جگہ پر اس طرح بٹھایا ہوا ہے ایک ذرہ بھی اس میں
مبالغے یا کسی پہلو سے کمی بیشی کی گنجائش نہیں اور جتنا غور سے آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام
پڑھیں اتنا ہی بے اختیار آپ کیلئے دل سے دعائیں اٹھتی ہیں۔میں ایک دفعہ غور کر رہا تھا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ دیکھیں کیسے نپے تلے اور چنے ہوئے ہیں کہ ان کو اپنی جگہ سے
ہٹایا نہیں جاسکتا۔آپ فرماتے ہیں:
ه سورج پہ غور کر کے نہ پائی وہ روشنی
جب چاند کو بھی دیکھا تو اس نور سا نہیں (درمین :۱۵۲)
اب آپ دیکھیں ، کبھی غور کیا ہے کہ ان دونوں مضمونوں کے بیان میں کیا فرق ہے؟ انسان
سورج
کو دیکھ نہیں سکتا اور ایک شاعر بے دھڑک ہو کر کہہ دیتا ہے جب سورج کو بھی دیکھا تو ویسا نہیں تھا
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام صداقت میں اتنے محتاط ہیں چاند کو دیکھ سکتے ہیں تو کہتے ہیں۔جب چاند کو بھی دیکھا تو اس نور سا نہیں
جب سورج کی بات کرتے ہیں تو فرماتے ہیں۔سورج پہ غور کرکے نہ پائی وہ روشنی
سید امام ہے جو ہمیں عطا کیا گیا ہے۔یہ صداقت کا شہزادہ ہے جو اس زمانے میں ہمیشہ تازگی بخشتے آیا
ہے۔پس حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کو بڑے غور اور گہرائی میں اتر کر پڑھا کریں اور
وہی رنگ سیکھیں، وہی ڈھنگ اختیار کریں جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے تھے۔ہم نے جب دنیا کو زندہ کرنا ہے تو یہ یقین رکھتے ہوئے زندہ کرنا ہے کہ ہم خاک ہیں ہم
میں ہرگز کوئی طاقت نہیں ہے مگر خاک کی وہ چٹکی ہیں جو خدا کے ہاتھوں میں تھا می گئی ہے اور یہ خاک
ہے جو تمام دنیا پر ایک طوفان بن کر اٹھے گی اور ایسا طوفان جو عظیم انقلاب بر پا کر دے گا۔یہ وہ قطرہ

خطابات طاہر جلد دوم
396
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
ہے جس میں بارش ہونے کی صلاحیت موجود ہے، یہ وہ قطرہ ہے جس میں سمندر بننے کی صلاحیت
موجود ہے مگر اُس وقت جبکہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے فیوض کے سمندر کا قطرہ بنے۔پس عجز کے اس مقام کو کبھی نہ بھولیں کیونکہ یہ بجز ہے جو تو حید کو سمجھنے کا پہلا قدم ہے اور وہ
تو حید جو میں کہتا ہوں کہ آپ اپنے نفوس میں جاری کریں وہ بجز کے سوا ممکن نہیں ہے اور بجز وہ جو سچا
عجز ہے، جو حقیقت آشنا ہو اور ایسا عجز اپنے نفس پر گہری نظر ڈالے بغیر حاصل ہونا ممکن ہی نہیں ہے۔فرضی بجز کی خدا کو کوئی ضرورت نہیں، بڑے بڑے عجز کے اظہار کرنے والے موجود ہیں لیکن بے
حقیقت بجز ، ایک طرف بعجز کا اظہار کرتے ہیں دوسری طرف اپنی بڑائی کی ڈینگیں مارتے ہیں مگر وہ
بجز جو خدا کے مقابل پر ، خدا کے سائے تلے انسان اپنی حقیقت پر غور کرتے ہوئے پاتا ہے وہ بجز اس کو
مٹاتا چلا جاتا ہے، وہ بجز ایسا ہے جو مٹنے کے بعد پیدا ہوتا ہے۔انسان جتنا بھی اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرتا ہے اس معرفت کا ایک طبعی حصہ ہے کہ اپنے
وجود کی معرفت بھی حاصل کرتا ہے، جتنا اپنے وجود کی معرفت حاصل کرتا ہے اس کا ایک طبعی تقاضا ہے
کہ اللہ تعالیٰ کی عظمت کی معرفت بھی نصیب ہو۔پس یہ حقیقی تو حید ہے جو انسان کو اس وقت نصیب
ہوتی ہے جب خدا تعالیٰ کی عظمت کے تصور کے تابع اپنی حقیقت کو ٹو لتا اور تلاش کرتا ہے کہ میں کیا
ہوں، پیاز کے چھلکوں کی طرح اس کے نفس سے چھلکے اترتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کے
اندر کچھ بھی باقی نہیں رہتا اور وہ آخری نقطہ خلا کا ہے۔جس خلا کو خدا اپنی ذات سے بھر دیتا ہے پھر ایک
نیا وجود اٹھتا ہے وہ خدا کا نمائندہ بن کر اٹھتا ہے، وہ اور خدا کی توحید ایک ہی چیز کے دو نام بن جاتے
ہیں۔یہ وہ توحید کا انقلاب ہے جو انبیاء نے دنیا میں برپا کیا اور یہی وہ انقلاب ہے جو آج خدا اپنے
فضل سے ہمیں توفیق بخش دے گا تو ہم برپا کریں گے مگر ہم میں سے ہر ایک کو اپنے وجود سے اپنے
نفس کو خالی کر کے وہ خلا پیدا کرنا پڑے گا جس کو خدا اپنے نور توحید سے بھر دیا کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ الہاما فرمایا۔خذوا التوحيد التوحيديآ ابناء الفارس ( تذکره : ۱۹۷)
اور میں یقین رکھتا ہوں اس یا ابنَاءَ الفَارِسِ میں آپ بھی شامل ہیں اور میں بھی شامل
ہوں، وہ تمام جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے روحانی خاندان کا جزو بن گئے وہ تمام کے

خطابات طاہر جلد دوم
397
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
تمام اس میں مخاطب ہیں۔پس اے ابنائے فارس ! میں تمہیں یہ کہتا ہوں کہ تو حید کو پکڑ لو اور مضبوطی سے پکڑ لو اور تو حید کو
اپنے نفس میں جاری کرو اور موحد بندے بنو اور خدا کی توحید کا مظہر بن کر اٹھو۔پھر لازم ہے کہ دنیا میں
ایک عظیم انقلاب برپا ہو تب خدا کی توحید آسمان پر نہیں رہے گی بلکہ زمین پر اتر آئے گی اور
زمین و آسمان کا خدا ایک ہو جائے گا۔تب تمام بنی نوع انسان ایک ہاتھ پر اکٹھے ہوں گے ، تب مشرق
اور مغرب اور شمال اور جنوب کا فرق مٹ جائے گا۔جب تک یہ فرق نہیں مٹتے شرک جاری رہے گا اور
بنی نوع انسان ہمیشہ ایک تباہی سے ایک دوسری تباہی کے دہانے کی طرف ہمیشہ رواں دواں رہیں
گے یہاں تک کہ وہ آخری دہا نہ آئے گا جو ہمیشہ کے لئے ان کو ختم کر دے گا۔وہ دہانہ تو آ بھی چکا ہے
مادی طور پر وہ دہانہ جس میں داخل ہو کر پھر کبھی باہر نکلنے کی توفیق نصیب نہیں ہوسکتی ، وہ جو کھا کر ہمیشہ
عدم بنادیا کرتا ہے وہ دہانہ مادی طور پر تو شاید ابھی نہیں آیا مگر روحانی طور پر آچکا ہے۔کتنی کثرت سے
بنی نوع انسان ہیں جو شرک میں مبتلاء ہو کر اس اثر دھا کے منہ میں جاچکے، اس کے منہ کا لقمہ بن گئے۔پس ہم نے بہت بڑے کام کرنے ہیں، بہت اہم کام کرنے ہیں لیکن یہ کام تقویٰ سے
سرانجام ہوں گے۔یہ کام عرفان کے ساتھ عاجزی اختیار کرنے سے سرانجام پائیں گے لیکن عاجزی
وہ جو حقیقی ہو اور حقیقی عاجزی کی طرف سفر بہت لمبا سفر ہے۔یہ بات میں بارہا آپ کو پہلے بھی کئی
طریق سے سمجھانے کی کوشش کر چکا ہوں
کہ محض یہ کہ دینا کہ ہم اپنی حقیقت کو پالیں، جو حقیقت ایک
خلا ہے اگر خدا نہ ہو تو وہ کوئی بھی حقیقت نہیں۔خدا کے سوا جو عدم ہے وہ ہر ذات میں موجود ہے مگر ہم
اس کا اقرار نہیں کرتے۔یہ توحید کا ، لا الہ کا اقرار ہے جس سے توحید کی طرف سفر شروع ہوگا مگر یہ اتنا
آسان نہیں ہے۔آپ اس سفر کو اختیار کریں تو تمام عمر آپ کا سفر جاری رہے گا جو تو حید کی جانب ہوگا
اورشاذ ہی ایسا ہوگا ، آپ میں سے کچھ ہی خوش نصیب ایسے ہوں گے جو اپنے آخری حقیقی خلا تک پہنچ
سکیں مگر اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ جو قدم بھی اس راہ میں اس کی طرف اٹھتا ہے ہر اس قدم
کے نتیجے میں وہ جزاء عطا کرتا ہے اور اپنا نور لے کر آتا ہے اور ہر قدم جو اندھیروں سے روشنی کی طرف
بڑھتا ہے اللہ اسے نوازتا، اسے قبول فرماتا ہے اور ساتھ ساتھ چلتا ہے۔پس اگر یہ سہارا نہ ہوتا کہ خدا اندھیروں میں بھی ہمارے ساتھ ہے اور یہ انتظار نہیں کرتا کہ

خطابات طاہر جلد دوم
398
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
ہم آخری مقام تک پہنچیں۔تو ہمارا ساتھ دے تو یہ زندگی بے معنی اور بے حقیقت ہو جاتی، یہ زندگی اپنا
مطلب کھو دیتی لیکن سفر ضروری ہے اور ہر احمدی کے لئے یہ سفر ضروری ہے۔اب جیسا کہ میں نے
عرض کیا ہے اس میں اتنے بت رستے میں ملیں گے کہ آپ کے ہاتھ توڑتے توڑتے شل بھی ہو جائیں
تو پھر اور بت دکھائی دیں گے۔بسا اوقات ایک انسان سمجھتا ہے کہ میں نے بڑی منازل طے کر لی ہیں
اور اچانک ایک اور بت سراٹھا لیتا ہے اور یہ جو اقرار لاعلمی ہے، یہ اقرار لا علمی بھی علم کے بغیر ممکن نہیں
ہے اور یہ علم ذاتی مشاہدے سے حاصل ہوتا ہے۔اس کا تعلق اَشْهَدُ سے ہے جس کا میں نے ذکر کیا
تھا۔پس ہر بت جو آپ تو ڑیں گے تب آپ گواہی دے سکتے ہیں کہ اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ میں
گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا اور کوئی خدا نہیں ہے اور اس سفر میں ہمیں بہت سے تجارب حاصل ہوں
گے اور اس سفر میں ہمارا سہارا خدا تعالیٰ بنے گاور نہ اس کے سہارے کے بغیر یہ سفر مکن ہی نہیں ہے۔انسان کا نفس اتنا سرکش ہے، اتنا دھو کے باز ہے کہ بار بار اپنی برائیوں کی تائید میں وہ
خوبصورت جواز پیدا کرتا چلا جاتا ہے، گھڑتا چلا جاتا ہے۔ہر انسان سے جب پوچھا جائے تم نے یہ
حرکت کیوں کی ؟ تو بلا استثناء بلاتر قد پہلا بیان جو منہ سے جاری ہوتا ہے وہ اپنے دفاع میں ہوتا ہے
اور جب آپ وہ بیان دے چکیں ، پھر کبھی ٹھنڈے دل سے بیٹھ کر غور تو کریں اس میں کتنا سچ تھا اور
کتنا جھوٹ تھا۔انسان نے بہر حال اپنا دفاع کرنا ہے لیکن اگر وہ غور کرے تو صلاحیت موجود ہے کہ وہ
جان لے کہ میں کس حد تک جھوٹا ہوں۔بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَى نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ وَلَوْ الْقَى مَعَاذِيرَهُ ) (القمة : ۱۵-۱۶)
اتنی عظیم آیت ہے اتنی حیرت انگیز ، میں تو ہزاروں مرتبہ بھی اس کو پڑھتا ہوں تو اس کے
حسن سے میں ہمیشہ اس طرح متاثر ہوتا ہوں جیسے پہلی بار دیکھی ہو اور اپنے ہر تجربے پر جب اس کو
لگا تا ہوں تو ایک نئی شان کے ساتھ ابھرتی ہے۔اس کا حسن کبھی پرانا نہیں ہوتا مگر اگر اپنے ذاتی
تجربے پر اس کو اطلاق کر کے دیکھیں، اپنی چوریاں پکڑنا تو سیکھیں، پتا تو کریں کہ آپ ہیں کتنے
چور، ہر بات میں بہانہ ہر بات میں عذر اور ہر عذر حقیقت پر پردہ ڈالنے والا اور ہر وہ پردہ جو آپ
اٹھاتے ہیں وہ بھی جھوٹ، بسا اوقات اپنے ایسے حسن سے پردہ اٹھاتے ہیں جو موجود ہی نہیں ہوتا۔پس یہ وہ شرک کی دنیا ہے جس میں ہم بس رہے ہیں اور موحدین بھی اس دنیا کے ظلم اور

خطابات طاہر جلد دوم
399
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
اندھیروں سے پاک نہیں ہیں جب تک پوری صفائی اور پورے قلب سلیم کے ساتھ ، پورے تقویٰ کے
ساتھ ہم اپنے نفس کو نہیں پہچانیں گے ہمارا سفر تو حید کی جانب ممکن ہی نہیں ہے اور توحید کے بغیر یہ دنیا
زندہ نہیں ہوسکتی۔ایک ہی راہ ہے اس دنیا کو زندہ کرنے کی اور وہ تو حید کی راہ ہے۔اس راہ پر چلنے کے
لئے آمادہ ہوگی تو دنیا زندہ ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے بعض ایسے الفاظ سے مخاطب فرمایا
جن کا بہت گہرا تعلق آپ کے منصب سے تھا جو آج ہمارا بھی منصب ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا منصب ہی ہمارا منصب ہے اگر وہ نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔انتَ مِنّى بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِى وَتَفْرِيدِي فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَيْنَ
النَّاسِ ( تذکرہ:۵۳) تو مجھ سے ایسا ہے جیسا میری توحید اور تفرید سودہ وقت آ گیا جو تیری مدد کی جائے
اور تجھ کو لوگوں میں معروف و مشہور کیا جائے ، تو میرا ہے اور ایسا میرا ہے جیسے میری توحید و تفرید اور
میرا یکتا ہونا ایک ہونا فَحَانَ اَنْ تُعَانَ پس وقت آ گیا ہے کہ تیری مدد کی جائے وَتُعْرَفَ بَيْنَ
النَّاسِ اور تجھے دنیا سے روشناس کرایا جائے۔یہ وہ الہام ہے جس پر بسا اوقات جہلاء اعتراض کرتے ہیں اور تمسخر کرتے ہیں کہ دیکھو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو گویا خدا ہونے کا دعوی کر دیا۔کہتے ہیں الہام ہوا ہے
أَنتَ مِنِّی بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِی کہ تو میری توحید کی طرح پیارا ہے، میری تو حید ہی کی طرح ہے۔پس وقت آگیا ہے کہ تیرا تعارف کروایا جائے۔سوال یہ ہے کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ وقت آ گیا ہے
کہ خدا کی توحید کو قائم کیا جائے یا وقت آ گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تعارف کروایا
جائے۔اس مضمون کو ذرا سا پلٹیں تو ایک اور طرح کا مضمون دکھائی دیتا ہے ذرا پلٹیں تو پھر ایک اور
مضمون اس سے ابھرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔دیکھنے والے کی نیت اور اس کے تقویٰ سے یہ بدلتے
ہوئے مناظر پیدا ہوں گے اگر ٹیڑھی نظر سے اور شرک کی نظر سے کوئی دیکھے گا تو اسے ایک شرک کا
مضمون سمجھے گا، اگر صاف سیدھی تقویٰ کی نظر سے دیکھے گا اور توحید کی نظر سے دیکھے گا تو توحید کا عظیم
الشان بیان اس میں پائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جب اللہ نے مخاطب فرمایا تو آپ نے کیا
سمجھا، آپ فرماتے ہیں۔

خطابات طاہر جلد دوم
400
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
”میرے نزدیک اس کے یہ معنی ہیں کہ وہ شخص بمنزلہ تو حید کے ہوتا
ہے جو کہ ایسے زمانے میں آوے جبکہ توحید کی حقارت اور بے عزتی ہوتی ہو۔“
اب غور سے سنیں یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو مفہوم سمجھا ہے یہی مفہوم ہم
پر عائد ہو گا ، اطلاق پائے گا اور اس مفہوم کو سمجھ کر اور اپنی ذات میں زندہ کر کے ہم دنیا کو تو حید کی طرف
بلانے کے اہل بنیں گے۔فرمایا:
و شخص بمنزلہ توحید کے ہوتا ہے جو کہ ایسے زمانہ میں آوے جبکہ توحید
کی حقارت اور بے عزتی ہوتی ہو اور شرک کی عظمت اور قدر کی جاتی ہو۔اس شخص
مامور شدہ کو تو حید کی پیاس ایسی لگائی جاتی ہے کہ وہ تمام اپنے اغراض اور مقاصد کو
ایک طرف رکھ کر تو حید کے قائم کرنے میں خود ایک مجسم تو حید ہو جاتا ہے اور وہ
عزت کے مقام کی خاطر تو حید کے مرتبہ پر نہیں آتا وہ جانتے ہوئے کہ توحید ذلت
کا نشانہ بنائی جارہی ہے تب تو حید کا نمائندہ بنتا ہے۔“
پس یہ الزام کہ ایسا شخص گویا اپنی بڑائی کی خاطر ایسے دعوے کر رہا ہے اسی بات کو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جھٹلا دیا اور بالکل اس الزام کی حقیقت کو پارہ پارہ کر دیا۔فرماتے ہیں یہ
اس وقت ہوتا ہے جبکہ تو حید ذلت کا نشان بن جاتی ہے جبکہ موحد ہونا عزت کا مقام نہیں رہتا جبکہ شرک
کو عزت دی جاتی ہے۔اب آپ دیکھ لیں جتنی بھی مشرک قو میں ہیں اور شاید ہی کوئی ایسی قوم ہو جو
مشرک نہ ہو وہاں توحید ایک اجنبی سی ، ایک ایسی حقیقت بن گئی ہے جسے دھتکار دیا جاتا ہے اور موحد
بندے کی کوئی قدر اور قیمت نہیں رہتی ،عزت ہے تو مشرک کی ہے۔مشرک جھوٹے خداؤں کو جھوٹی
عزتیں دیتا، ان کے سامنے سر جھکا تا اور اپنی مرادیں ان سے مانگتا ہے جو کچھ سمجھتا ہے ان کو ہی
سمجھتا ہے۔پس ہر مشرک کی جہاں عزت کی جارہی ہو وہاں ایک شخص کا بمنزلہ تو حید ہونا ایک بہت ہی
عظیم مقام ذلت ہے اور اس ذلت میں ہی اس کی تمام عزت کی روح رکھ دی گئی ہے یعنی مقام ذلت
ہونے کے باوجود یہ ایک عزت کی روح رکھتا ہے اور خدا کی نظر جب اس مقام پر پڑتی ہے تو فرماتا ہے
تو مجھے ایسا ہے جیسا میری توحید اور خدا اپنی تو حید کو خود ایک ایسی غیرت کی شان کے ساتھ دنیا میں پھر

·

آج 10 میں سے 10 باقی