فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 34

خطابات طاہر جلد دوم
401
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
ظاہر کرتا ہے کہ جو بمنزلہ توحید ہو چکا ہو اس کی بے عزتی گویا خدا کی بے عزتی ہو جاتی ہے اور تب دنیا
میں ایک نیا دور توحید کے غلبے کا شروع ہوتا ہے مگر ہوتا انسانوں کے ساتھ ہے۔پس تو حید کہیں
فضاؤں میں نہیں اترا کرتی ، تو حید انسانوں میں اترتی ہے اور ایک انسان توحید کا مجسمہ بنتا ہے۔وہ
توحید کی خاطر جو ذلتیں برداشت کرتا ہے وہی ذلتیں ہیں جو آئندہ اس کی عزت کی ضمانت دیتی ہیں مگر
وہ عزت اس کی نہیں رہتی کیونکہ وہ اپنے نفس کو مٹا کر پھر توحید کا مظہر بنتا ہے۔یہ مضمون ہے جس کی
مزید تشریح میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالوں سے آپ کے سامنے رکھوں گا۔فرماتے ہیں:
اس کے اٹھنے بیٹھنے اور حرکت اور سکون اور ہر ایک قول و فعل میں
توحید کی لوا سے لگی ہوئی ہوتی ہے۔دنیا میں لوگوں نے اپنے اپنے مقاصد کو بت
بنارکھا ہے مگر جب تک خدا کسی کو یہ سوز و گداز توحید کے واسطے نہ لگائے تب تک
نہیں لگ سکتا۔“
یعنی یہ جوسوز و گداز حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمارہے ہیں کہ مجھے لگ گیا ہے یہ تو حید ہی
کا کرشمہ ہے اور آپ کے موحد ہونے کا ثبوت ہے کہ کہتے ہی خیال اس طرف جاتا ہے اسے کوئی
میرے نفس کی بڑائی کے طور پر نہ سمجھ لے۔فرماتے ہیں تب تک نہیں لگ سکتا جب تک خدا یہ سوز و گداز
عطا نہ کرے۔یہ پہلا مقام بھی خدا کے فیض اور اس کے فضل کے بغیر نصیب نہیں ہوسکتا۔” جیسے لوگ اولا د اور اپنی دوسری اغراض کے لئے بے قرار ہوتے
ہیں حتی کہ بعض خود کشیاں کر لیتے ہیں اسی طرح وہ تو حید کے لئے بے قرار ہوتا
ہے کہ خدا کی خواہشات، اس کی توحید اور عظمت اور جلال غالب آویں۔اس
وقت کہا جاتا ہے کہ اَنْتَ مِنْئُ بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِى وَتَفْرِيدِی ( کہ تو مجھ سے
ایسا ہے جیسا میری توحید اور تفرید )‘ ( تذکرہ صفحہ ۵۳)
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس مضمون کو آگے بڑھا کر پھر فرماتے ہیں۔پس چونکہ قدیم سے اور جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ہے خدا کا
شناخت کرنا نبی کے شناخت کرنے سے وابستہ ہے۔“
اب یہ دوسرا پہلو ہے جسے آپ کو یا درکھنا ہو گا خدا کی شناخت کرنا نبی کی شناخت کرنے سے

خطابات طاہر جلد دوم
402
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
وابستہ ہے۔ایک ایسی اٹل حقیقت ہے جس میں ساری کائنات میں ایک بھی استثناء نہیں ،تو حید کا کوئی
چشمہ پھوٹتا ہوا دکھا ئیں جو نبی کے بغیر پھوٹا ہو، کل عالم کی مذہبی تاریخ پر نگاہ ڈال کر دیکھ لیں تو حید کے
چشمے جب بھی پھوٹے نبی سے پھوٹے ہیں۔پس ایک یہ بھی معنی ہے اَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِى
وَتَفْرِيدِی کہ سب نبیوں کو خدا تعالیٰ اپنی توحید کا سر چشمہ بناتا ہے اور ان کے بغیر دنیا کو بھی سچی توحید
نصیب نہیں ہوئی اس لئے یہ خود غیر ممکن اور محال ہے کہ بجز ذریعہ نبی کے تو حید مل سکے۔توحید کی خاطر،
تو حید کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے لئے لازم ہے کہ کسی نبی کا دامن پکڑیں۔” جب خدا تعالیٰ اپنے تئیں دنیا پر ظاہر کرنا چاہتا ہے تو نبی کو جو اس کی
قدرتوں کا مظہر ہے دنیا میں بھیجتا ہے اور اپنی وحی اس پر نازل کرتا ہے اور اپنی
ربوبیت کی طاقتیں اس کے ذریعے دکھلاتا ہے تب دنیا کو پتا لگتا ہے کہ خدا
موجود ہے۔“ (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه: ۱۱۶،۱۱۵)
یعنی خدا جب ایک ایسے مظہر کی صورت میں دکھائی دیتا ہے جس میں خدائی طاقتیں نظر آتی
ہیں اور ہر طاقت کے اظہار پر وہ کہتا ہے یہ میری نہیں ہے بلکہ اس کی ہے جس نے مجھے عطا کی ہے۔پس تو حید کمال درجہ انکسار کے ساتھ وہ تو حید ہے جو خدا نما ہے اور یہ تو حید خالص جیسی حضرت اقدس
محمد مصطفی ﷺ کو عطا ہوئی دنیا کے پردے پر کبھی کسی کو ایسی توحید عطا نہیں ہوئی۔آپ ﷺ کو خدا
نے
وہ کچھ دیا جو کسی اور کو نہیں دیا اور جو کچھ لوگوں کو دیا ان سے بڑھ کر آپ ﷺ کو عطا کیا۔ہر خوبی کا
مضمون آپ ﷺ کی ذات پر ختم ہوا اور خاتم انبیین کا یہ معنی ہے جو دراصل حقیقی معنی ہے جو علو اور
مرتبت کے لحاظ سے سب معنوں سے بلند اور بالا تر ہے۔ہر نبی کی تمام صفات آپ ﷺ پرختم ہوگئیں
یا ہر نبی کی تمام صفات کو آپ نے ختم کر دیا اور اس سے بلند تر ہو گئے۔کوئی ایک بھی صفت کسی نبی کی
نہیں ہے جس میں آپ نے اسے اپنے سے پیچھے نہ چھوڑ دیا ہو۔پس خاتمیت کا عرفان اگر ہو تو اس سے بڑھ کر عظیم الشان خاتمیت کا تصور ممکن ہی نہیں ہے
اور اس کے باوجود آنحضرت ﷺ کے بجز اور انکسار کا یہ عالم تھا کہ ساری ساری رات استغفار کرتے
اور شکر ادا کرتے گزار دیتے تھے۔یہ وہ مضمون ہے جس کو میں انشاء اللہ آخری تقریر میں
آنحضرت ﷺ کی سیرت کے تعلق میں بیان کروں گا مگر یہاں صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ یہ توحید کا

خطابات طاہر جلد دوم
403
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
مقام اس کو عطا ہوتا ہے جو اپنے نفس کوفا کر دیتا ہے اور جس کی ہر عظمت خدا کی عظمت بن جاتی ہے اور اس
پہلو سے ہرانسان کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی بھرا جاتا ہے اور یہ بھی اللہ کی شانِ عدل اور شان قسط ہے،
ہر ظرف کو اس کے مطابق بھر دیتا ہے اور اس پہلو سے حضرت محمد رسول اللہ کا ظرف سب ظرفوں سے بڑا
تھا تبھی آنحضور ﷺ کا ظرف بھرا ہے تو گویا کل عالم کے سمندر بھر گئے، ہر خشکی اور تری کو آپ نے بھر دیا۔یہ وہ مرتبہ ہے اور مقام محمد یت ہے جو کل عالم کو ایک ہاتھ پر جمع کرنے کے لئے بنایا گیا
ہے اور اس کے سوا
دنیا ایک ہاتھ پر اکٹھی نہیں ہو سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اس دن سے جو ظہور فرمایا تا اس دن تک جو اپنے رفیق اعلیٰ سے
جاملے بجز اپنے مولا کریم کے کسی کو کچھ چیز نہ سمجھا۔“
براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد اصفحہ :۲۹۰)
یہ آنحضرت معہ کے متعلق عشق کا ایک عجیب اظہار ہے اور عجیب عرفان کا اظہار ہے۔فرماتے ہیں اس دن سے جو ظہور فرمایا اس دن تک کہ اپنے رفیق اعلیٰ سے جاملے اللہ کے سوا کسی کو کچھ
نہ سمجھا۔اب سوال یہ ہے کہ کسی کو کیسے نہیں سمجھا کیوں کچھ نہ سمجھا، آپ تو ہر کمزور کے سامنے جھک جایا
کرتے تھے، آپ تو بوڑھی اور غلام عورتوں کی آواز پر بھی قدم روک لیتے تھے اور ان کے منشاء کو پورا
کرنے کے لئے اپنے مقدس وقت کو خرچ فرماتے تھے۔ایک یتیم کی آواز بھی آپ کے لئے ایسی تھی
جیسے کسی استاد کی آواز ہو، کسی بالا ہستی کی آواز ہو۔تو کچھ نہ سمجھا کے کیا معنی ہیں؟ آپ تو ہر اس چیز کو
کچھ سمجھتے تھے جو خدا نے پیدا فرمائی تھی مگر فیض پہنچانے کے لئے ، فیض حاصل کرنے کے لئے نہیں۔پس اس مضمون کو غلط نہ سمجھیں اگر آپ دنیا کو کچھ نہیں سمجھیں گے تو آپ موحد نہیں ہوں
گے بلکہ اول درجہ کے مشرک ہوں گے۔دنیا کو کچھ نہ سمجھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ جو بھی دنیا سے تعلق
رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ کی خاطر، اس کا فیض پہنچانے کے لئے رکھتے ہیں اور جب دنیا کو کچھ نہیں سمجھتے تو
اس سے لینا کچھ نہیں ہے، اس سے حرص کوئی نہیں ، اس سے طلب کچھ نہیں، اس کی ضرورت کچھ نہیں،
ہر ایک سے آپ کی گردن آزاد کی جاتی ہے۔تب خدا ان سب گردنوں کو آنحضرت عیہ کے حضور
جھکا دیتا ہے۔پس یہ عجیب سلسلہ ہے آقا اور غلامی کا کہ دیکھنے میں آقا ہر ایک کا غلام بنا پھرتا ہے۔آپ

خطابات طاہر جلد دوم
404
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
کی سیرت کا حیرت انگیز مضمون ہے کہ کیسے چھوٹے سے چھوٹے انسان کی خاطر بھی آپ گویا جھک
گئے اور اس کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے آپ نے اپنی ہمہ تن کوششیں صرف فرما دیں اور
سر بلندی ایسی ہے کہ خدا کے سوا کسی کو کچھ نہیں سمجھا۔جب بھی ضرورت پیش آئی خدا سے مانگا اور جب
خدا کے سوا غیر اللہ کی طرف جھکنے کا سوال آیا تو اس طرح دھتکار دیا کہ اس کی کوئی بھی حقیقت نہیں
سمجھی۔پس حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات پر غور کریں اور پھر سمجھیں کہ آپ کو
کیا بننا ہے؟ ہرگز یہ مراد نہیں کہ آپ دنیا کو کچھ نہ سمجھیں، بڑے بن بن کے ان سے باتیں کریں اور
کہیں ہم اعلیٰ اور افضل ہیں، ہمیں خدا نے اتنا بڑا مرتبہ عطا فرمایا ہے تم کیا چیز ہو۔جب آپ یہ کریں
گے دنیا بھی آپ کو دھتکار دے گی اور خدا بھی آپ کو دھتکار دے گا۔دنیا کو کچھ نہیں سمجھنے کا مطلب یہ
ہے کہ جب آپ دنیا کی طرف جاتے ہیں تو ان سے طلب کرنے کے لئے نہیں جاتے اور اس میں
ایک بہت بڑا گہرا مضمون ہے جو دعوت الی اللہ کرنے والوں کے لئے ایک بڑی روشنی بخشتا ہے اگر
آپ دنیا کے عدد کی خاطر ، عددی برتری کی خاطر، ان کے اموال اور دولت کی برتری کی خاطر اگر ان
کی سیاسی برتری کی خاطر ان کی تمنا کرتے ہیں اور ان کی طرف پہنچتے ہیں تو آپ کے متعلق یہ بات
درست نہیں کہ آپ نے دنیا کو کچھ نہ سمجھا لیکن اگر خدا کی خاطر ان کو کچھ عطا کرنے کے لئے بطور ترحم
ان کی طرف بڑھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ان کی نجات آپ سے وابستہ ہے کیونکہ آپ خدا سے
وابستہ ہیں اور پھر ان کی خدمت کرتے ہیں اور ان کے سامنے جھکتے ہیں تو یہ توحید کا مضمون ہے تو
ایک ہی طرح کے ملتے جلتے مضامین ایک طرف سے دیکھیں تو وہ شرک خالص دکھائی دیتا ہے،
دوسری طرف سے دیکھیں تو وہ تو حید کامل دکھائی دیتی ہے، یہ فیصلہ خدا کی نظر نے کرنا ہے جو انسان
کے ضمیر کی پاتال تک نگاہ رکھتا ہے۔پس اپنے ضمیر کو ٹولتے ہوئے اس راہ میں آگے بڑھیں ، اپنے نفس کا تجزیہ کرتے رہیں۔ہمیں حقیقت میں دنیا سے کچھ نہیں لینا اگر ہم خدا کے موحد بندے خدا کی نظر میں آجائیں تو غربت کی
حالت میں جان دیں تب بھی ہم دنیا کے ہر متمول انسان سے بڑھ کر ہیں، اگر سیاسی لحاظ سے غلامانہ
زندگی بسر کرتے ہوئے بھی جان دیں اگر ہم خدا کی نظر میں آتے ہیں تو یہی سب کچھ ہے لیکن جب
آپ خدا کی نظر میں آتے ہیں تو خدا کی عظمت اور اس کے عرفان اور اس کی معرفت کو بڑھانے کے

خطابات طاہر جلد دوم
405
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
لئے آپ کے دل میں ایک بے اختیار آگ سی لگ جاتی ہے، یہ وہ آگ ہے جو دنیا کی آگ کو ٹھنڈا
کیا کرتی ہے اور اس تڑپ کے ساتھ آپ دنیا کی طرف بڑھتے ہیں کہ جو کچھ میں نے پایا ہے میں دنیا
کو بھی عطا کروں۔اس پہلو سے آپ نے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی سیرت کو سمجھ کر قدم پر قدم
ملا کر ، قدم پر قدم رکھتے ہوئے بلکہ جب بھی میں یہ کہتا ہوں تو میرے دل پہ ایک قسم کا زلزلہ سا آجاتا
ہے آنحضرت کے قدم پر کیسے قدم رکھیں؟ میرا تو تصور بھی محمد رسول اللہ کے قدموں پہ سر رکھنے کی
جرات نہیں پاتا۔میں تو اس مضمون کو اپنے دل پہ یوں جاری کرتا ہوں
کہ محمد مصطفی ﷺ کے قدموں
کے نشان کو بوسے دیتے ہوئے آگے بڑھیں سجدے خدا کو کریں اور محمدمصطفی ﷺ سے اس عشق کا
اظہار کریں جو خدا کو ہم سے ملانے کے احسان کے نتیجے میں بے اختیار دل سے پھوٹتا ہے۔یہی وہ راہ تو حید ہے جو ساری دنیا کے لئے آج صراط مستقیم بنائی جائے گی مگر آپ نے اس
صراط مستقیم کے نقوش کو اجا گر کر کے، اس کے کناروں کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہوئے جانتے ہوئے
کہ کہاں قدم رکھنا ہے اور کہاں سے قدم کو روک لینا ہے، تمام خطرات کے مقامات سے آگاہ ہوتے
ہوئے آپ نے سفر کرنا ہے۔جب اپنے لئے آپ یہ صراط مستقیم تراشیں گے تو پھر دنیا کو دعوت
الی اللہ کرنے کے مستحق ٹھہریں گے اور صراط مستقیم کوئی فرضی چیز نہیں جو باہر پڑی ہوئی ہے، ہر انسان
اپنے نفس کے اندر ایک صراط تراشتا ہے، ایک رستہ بناتا ہے۔جو شروع میں ایک چھوٹی سی پگڈنڈی کی
صورت میں ظاہر ہوتا ہے پھر وہ بڑھتا چلا جاتا ہے پھیلتا چلا جاتا ہے اور اگر وہ اس کی روش
آنحضرت ﷺ کے قدموں کی روش سے مماثلت رکھتی ہو یعنی ان کی غلامی میں وہ قدم اٹھائے
جارہے ہوں
تو ہر اگلے قدم کے ساتھ یہ صراط بڑھتی چلی جاتی ہے، چوڑی ہوتی چلی جاتی ہے، محفوظ تر
ہوتی چلی جاتی ہے۔پس اس جذبے کے ساتھ اس مضمون
کو سمجھتے ہوئے ہم نے دنیا کو تو حید کی طرف
بلاتا ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
نادان اور جاہل لوگ نفس امارہ کی تعلیم سے ایک بات سیکھ لیتے
ہیں کہ صرف توحید کافی ہے نبی کریم ﷺ کی پیروی کی ضرورت
نہیں۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه : ۱۸۰)

خطابات طاہر جلد دوم
406
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
فرماتے ہیں یہ بات کس سے سیکھتے ہیں؟ نفس امارہ کی تعلیم سے یعنی اس بات کے پیچھے کوئی
نیکی کا جذ بہ نہیں ہوتا ، ان کی انانیت کی گمراہی ہے جو ان کے لئے یہ بہانہ تراشتی ہے اور توحید کے نام
پر وہ شرک پیدا کرتے ہیں اور خود خدا بن بیٹھتے ہیں۔وہ کہتے ہیں محمد مصطفی ﷺ کی یا کسی اور خدا کی
طرف سے آئے ہوئے بندے کی ضرورت کیا ہے ، توحید کافی ہے۔مگر یادر ہے کہ توحید کی ماں نبی ہی ہوتا ہے جس سے توحید پیدا ہوتی
ہے اور خدا کے وجود کا اس سے پتا لگتا ہے اور خدا تعالیٰ سے زیادہ اتمام حجت کو کون
جانتا ہے۔اس نے اپنے نبی کریم کی سچائی ثابت کرنے کے لئے زمین و آسمان
نشانوں سے بھر دیا ہے۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه: ۱۸۰)
اب دیکھیں قرآن کریم نے جس کثرت سے نشان ہمارے سامنے رکھے ہیں اگر
آنحضرت ﷺ کے وجود کو بیچ سے نکال دیں تو قرآن کہیں فضا سے لٹکتا ہوا تو نہیں اتر سکتا تھا؟
قرآن نبی کے دل پر نازل ہوا ہے اور قرآن عظیم جس کو ” الکتاب“ کہتے ہیں جو ”القرآن“ ہے وہ
صلى الله
صرف حضرت محمد مصطفی ﷺ کے دل پر نازل ہوا ہے۔پس آپ سے فیض پائے بغیر کوئی انسان کہے
کہ میں تو حید کو سمجھ سکتا ہوں اس سے بڑی جہالت اور کوئی ممکن نہیں ہے۔جتنے بھی نشانوں کی طرف
آپ کی راہنمائی ہوتی ہے آج قرآن ہے جو انگلیاں اٹھا اٹھا کر وہ نشان دکھا رہا ہے اور ہر زمانے کے
نشان قرآن کے مرہون منت ہیں۔اس قرآن کے مرہون منت ہیں جو حضرت محمد مصطفی مے کے
عرش قلب پر نازل ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
”خدا تعالیٰ اس زمانہ میں بھی اسلام کی تائید میں بڑے بڑے نشان ظاہر
کرتا ہے اور جیسا کہ اس بارہ میں میں خود صاحب تجربہ ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ اگر
میرے مقابل پر تمام دنیا کی قو میں جمع ہو جائیں اور اس بات
کا بالمقابل امتحان ہو کہ
کس کو خدا غیب کی خبریں دیتا ہے اور کس کی دعائیں قبول کرتا ہے اور کس کی مدد کرتا
ہے اور کس کے لئے بڑے بڑے نشان دکھاتا ہے تو میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ
میں ہی غالب رہوں گا۔ہزار ہا نشان خدا نے محض اس لئے مجھے دیئے ہیں کہ تادشمن
معلوم کرے کہ دین اسلام سچا ہے۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد۲۲ صفحه: ۱۸۲٬۱۸۱)

خطابات طاہر جلد دوم
407
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب فرماتے ہیں کہ جو کچھ تم میرے ہاتھ پہ رونما
ہوتے دیکھتے ہو یہ آنحضرت ﷺ کے فیوض کے سمندر کا ایک قطرہ ہے اس میں ہرگز کوئی شک کی
بات نہیں،
سب ہم نے اس سے پایا شاہد ہے تو خدایا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اقرار کرتے ہیں خدا کو گواہ بنا کے
سب ہم نے اس سے پایا شاہد ہے تو خدایا ( در مشین : ۸۴)
پس آنحضرت ﷺ کی کامل پیروی کے بغیر اور آپ سے فیض یافتہ ہونے کے بغیر دنیا میں
کوئی زندگی نہیں ہے، زندگی کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔پھر عرض کرتے ہیں کیونکہ محمد رسول اللہ ﷺ کا
ذکر کر رہے ہیں اس لئے میں کہتا ہوں پھر عرض کرتے ہیں:
”میں اپنی کوئی عزت نہیں چاہتا بلکہ اس کی عزت چاہتا ہوں جس
کے لئے میں بھیجا گیا ہوں (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۸۲)
یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا مقصد ہی یہ ہے کہ حضرت اقدس
محمد مصطفی ﷺ کی شان صداقت کو ظاہر کریں اور ان سچائیوں کو دنیا کے سامنے پیش کریں جو
آنحضرت ﷺ کے دل پر اتری تھیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
تو حید ایک نور ہے جو آفاقی و انفسی معبودوں کی نفی کے بعد دل میں
پیدا ہوتا ہے۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه : ۱۴۸)
ابھی میں نے آپ سے عرض کیا تھا کہ اپنے دل کے شرک کے پردوں کو ایک ایک کر کے
اتارتے چلے جائیں اور اگر آپ سچائی کا سفر اختیار کرتے ہیں اگر اپنی خواہشات کے بت دیکھنے کی تمنا
لئے بغیر آپ اپنے نفس کے پردوں کو دور کرتے ہیں تو آخر خلا کے سوا آپ
کو کچھ نہیں ملے گا،خدا کے سوا
کوئی اور وجود نہیں ہوگا۔یہ وہ مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نہایت عارفانہ رنگ
میں آفاق کے حوالے سے بھی بیان کر رہے ہیں اور انفس کے حوالے سے بھی بیان فرمارہے ہیں۔فرماتے ہیں تو حید ایک نور ہے جو آفاقی اور انفسی معبودوں کی نفی کے بعد دل میں پیدا ہوتا ہے۔“

خطابات طاہر جلد دوم
408
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
مضمون کے تمام پہلوؤں پر یہ حاوی ایک چھوٹا سا جملہ ہے۔آفاقی طور پر ہم خدا کے سوا
بہت سی چیزوں کو بڑاد یکھتے ہیں اور بڑا سمجھتے ہیں۔وہ دنیا کی کسی قسم کی عظمتوں سے تعلق رکھنے والی
بات ہو، اس کا نام جو بھی آپ رکھیں۔حقیقت یہ ہے کہ وہ فرضی عظمت جو انسان نے اپنا رکھی ہے وہ
انسان کو آفاقی طور پر بت بنا کر دکھاتی ہے۔یہاں تک کہ ناچنے گانے والے بھی ایک عظمت اختیار
کر لیتے ہیں اور حقیقہ ان کی بھی عبادت شروع ہو جاتی ہے۔وہ لوگ جوسر منڈا کے پھرتے ہیں ان کی
بھی ایک عظمت کا رعب طاری ہو جاتا ہے۔پس وہ انسان جس نے ضرور پوجنا ہے، کسی کو ضرور پوجنا
ہے جب خدا کو نہیں پوجتا تو اس کے معبود ذلیل سے ذلیل تر ہوتے چلے جاتے ہیں۔دنیا کی کمینی
چیزوں کو پوجنے لگتا ہے جن میں کوئی بھی حقیقت نہیں۔جو اس کو کچھ دے نہیں سکتے بلکہ اُس سے اس کا
سکون چھین لے جاتے ہیں۔کسی مشکل میں اس کے کام نہیں آسکتے ، کوئی ذاتی مرتبت اس کو عطا نہیں
کر سکتے مگر انسان پوجے بغیر رہ نہیں سکتا۔پس اس دنیا میں شرک دراصل اس تڑپ سے پیدا ہوتا ہے
جو خدا کی خاطر لگائی گئی مگر اس کا رخ ہم موڑ کر غیر اللہ کی طرف کر دیتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں یہ آفاقی معبود ہیں جو ہمیں اپنے چاروں طرف
سے گھیرے میں لئے ہوئے ہیں۔کبھی ہم اس کے سامنے سر جھکا دیتے ہیں، کبھی اُس کے سامنے
سر جھکا دیتے ہیں، کبھی مال و دولت کی خاطر، کبھی سیاسی عظمتوں کے لئے کبھی جاہ ومرتبت کے لئے،
کبھی اپنے نفس کی شان بنانے کی خاطر کہ ہماری ادائیں زیادہ حسین ہیں، ہمارا لباس زیادہ دلکش
ہے۔کئی قسم کے روپ دھارتے رہتے ہیں اور ہر روپ ایک خدا کا مظہر ہے جو جھوٹا خدا ہے اورنفس
کے معبود، بت اور ہیں جو کثرت کے ساتھ دل میں پیدا ہوتے ہیں ، ہر وقت انسان کے اندر کوئی نہ کوئی
بت جنم لے رہا ہوتا ہے۔پس بعض لوگوں کی دنیا بتوں سے بھر رہی ہوتی ہے اور بعضوں کی دنیا جب وہ
توحید کی طرف سفر شروع کرتے ہیں بتوں سے خالی ہو رہی ہوتی ہے اور ان دو حالتوں میں سے کوئی
انسان دو میں سے ایک سے خالی ہے ہی نہیں۔لاز مایا اس کے اندر بت بڑھ رہے ہیں یا بہت کم
ہورہے ہیں۔درمیانی حالت محض ایک جھوٹ اور فرض ہے، ایک فرضی بات ہے اور آپ نے دیکھنا
ہے کہ آپ کا قدم کسی طرف اٹھ رہا ہے اگر نئی نئی خواہشات جنم لیتی چلی جا رہی ہیں اور آپ
کو ذکر الہی
سے غافل کر رہی ہیں، دین کے اعلیٰ مقاصد سے آپ بے خبر ہوتے چلے جارہے ہیں آپ کی لگن

خطابات طاہر جلد دوم
409
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
آپ کی تو جہات کا مرکز اور سے اور چیزیں بنتی چلی جارہی ہیں، اگر تجارتیں ہیں جو ایسے غالب آ جاتی
ہیں کہ ہمیشہ ان کے گھٹنے کا خوف آپ کے لئے جان لیوا بنتا رہتا ہے اور ان کے بڑھنے کی تمنا آپ کی
حرص کو بڑھاتی چلی جاتی ہے۔تو یا درکھیں آپ بت پرست ہیں اور یہ بت وہ ہیں جو آگے اور بتوں کو
پیدا کرتے چلے جاتے ہیں، نہ ختم ہونے والا بتوں کی پیدائش کا ایک سلسلہ ہے جو جاری ہو جاتا ہے
اور جب آپ بت توڑنے لگتے ہیں تو پھر یہ واپسی کا سفر ہوتا ہے جوتو حید کی طرف ہے۔پس باشعور طور پر آپ کو توحید کی طرف سفر اختیار کرنا ہوگا۔بیرونی بتوں کو بھی توڑ نا ہوگا جو
آفاقی بت ہیں اور انفسی بتوں کو بھی ، اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی فصاحت و بلاغت کا
کمال ہے کہ نفسی نہیں فرمایا انفسی فرمایا ہے کیونکہ انفسی بت محبت کے تعلقات کے بت ہوتے ہیں کبھی
وہ اپنی ذات سے ہوتے ہیں، کبھی اپنے محبوب کی نسبت سے وہ انفسی بت بن جاتے ہیں اور کئی قسم
کے انفسی بت ہیں جو بچے بھی ہیں، بیویاں بھی ہو سکتی ہیں ، خاوند بھی ہو سکتے ہیں، بھائی بھی بن جاتے
ہیں اور اپنے رومانی محبوب یا فرضی معشوق ہیں ان سب کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام انفسی
بت کہہ رہے ہیں۔پس فرماتے ہیں جب ان سے وجود خالی ہوگا تو پھر تم دیکھو گے کہ تب وہ نور جو خدا کی توحید
کا نور ہے وہ تمہارے دلوں میں تمہارے ذرے ذرے میں سرایت کر جائے گا۔پہلے انخلاء کا دور
ہے لا الہ کا دور ہے پھر اِلَّا اللہ کا دور شروع ہوتا ہے لیکن پہلے بھی میں آپ
کو سمجھا چکا ہوں اس
خیال سے آپ دلبر داشتہ نہ ہوں مایوس نہ ہوں کہ بہت لمبا سفر ہے اور زندگی کے دن تھوڑے ہیں اور
پتا نہیں کہ ہم کب مر جائیں اور ہماری طاقت محدود ہے، ہماری تمنائیں زیادہ شدید ہیں اور ایک مدت
سے ہمیں غیر اللہ کی غلامی کی عادت پڑ چکی ہے کیسے ان غلامی کی زنجیروں کو تو ڑ کر خدا کی غلامی کی
زنجیریں پہنیں گے؟ جو در حقیقت ہر دوسری غلامی سے آزاد کرنے والی زنجیریں ہیں۔اس خوف سے
مرعوب ہوکر ، خوف زدہ ہو کر سفر کے ارادے ترک نہ کریں کیونکہ یہ وہ سفر ہے جو ہر حال میں گناہ کے
انتہائی مقام سے بھی شروع ہوسکتا ہے۔وہ مثال بھی میں آپ کے سامنے بار ہا رکھ چکا ہوں جو آنحضرت ﷺ نے ہمارے سامنے
بیان
فرمائی، اس کا مرکزی نقطہ یہی تھا۔ایک ایسا شخص تھا جو اتنے گناہ کر چکا تھا کہ ان گناہوں سے

خطابات طاہر جلد دوم
410
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
بڑھ کر اضافے کا کوئی تصور اس کو نہیں آتا تھا۔وہ تلاش بھی کرتا تو سوچ نہیں سکتا تھا کہ ان پر میں کیسے
اب کسی گناہ کا اضافہ کر سکوں۔تب اسے واپسی کا خیال آیا تب اس کے دل میں بے قراری پیدا ہوئی
کہ میں مرنے سے پہلے پہلے ایسی توبہ کرلوں کہ خدا تعالیٰ یہ سارے گناہ بخش دے۔ایک کے بعد
دوسرے بزرگ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ہر بزرگ نے اسے مایوسی کا پیغام دیا اور کہا کہ یہ ممکن نہیں
ہے اس حد تک جانے کے بعد واپسی ممکن نہیں۔مگر آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں پھر بھی اس کی واپسی
ممکن تھی۔یہ ایک ایسا مضمون ہے جو بارہا آپ کو سنا چکا ہوں اور بالآخر اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ
بدیوں کے شہر سے نیکیوں کے شہر کی طرف ہجرت شروع کر دیتا ہے۔یہی مضمون ہے جو میں آپ کو
سمجھانا چاہتا ہوں بت شکنی کا دور لمبا ہے اور پتا نہیں ہماری عمر کتنی ہے، ہم زندگی میں اپنے سارے بت
تو ڑ بھی سکیں گے کہ نہیں اور ہر ٹوٹے ہوئے بت کی جگہ خدا کی توحید کا کوئی نور جگہ بنائے گا کہ نہیں
بنائے گا ؟ آپ کے لئے یہ خوشخبری کا پیغام ہے کہ وہ شخص جس کی مثال آنحضرت ﷺ نے دی وہ
ابھی نیکیوں کے شہر سے بہت دور تھا کہ رستے میں اس کی واپسی کا حکم آ گیا لیکن آخری دم تک کہنیوں
کے بل، الٹا اوندھے لیٹا ہوا ، وہ سرکتا ہوا نیکیوں کے شہر کی طرف بڑھنے کی کوشش کرتا رہا یہاں تک کہ
قضاء کے فرشتے نے اسے آلیا۔تب خدا نے فرشتوں
کو حکم دیا کہ یہ میری طرف حرکت کر رہا تھا، بدیوں
کے شہر سے نیکیوں کی طرف حرکت توحید کی طرف حرکت ہے۔اس کا فیصلہ میں ایسے کروں گا کہ تم ان
دو شہروں کے درمیان فاصلے ناپو، نیکیوں کے شہر کا فاصلہ مرتے وقت جہاں اس نے دم تو ڑا ہے جہاں
اس کا جسم گرا اور خاک ہوا اس جسم سے اس شہر کا فاصلہ کتنا تھا جو نیکیوں کا شہر تھا یعنی نیکیوں کا شہر مراد
ہے نیکیوں کی طرف حرکت کرتے ہوئے کامل طور پر نیک ہو جانا اور پھر وہ فاصلہ نا پو جو بدیوں کے شہر
سے تھا اگر یہ ایسی حالت میں مرا ہے کہ بدیوں کے شہر کے قریب تر تھا تو پھر بے شک یہ جہنم کا سزاوار
ہوگا لیکن اگر ایسی حالت میں جان دی ہے کہ نیکیوں کے شہر کے قریب تر تھا تو پھر اس پر جنت واجب
ہو جائے گی اور یہ حکم دے کر اللہ تعالیٰ نے یہ حیرت انگیز رحمت کی تقدیر دکھائی کہ فرشتوں کے وہ گز جو
بدیوں کی طرف کی سمت ناپ رہے تھے چھوٹے ہو گئے اور اتنے چھوٹے ہوئے کہ وہ فاصلہ ختم ہونے
میں نہیں آتا تھا۔جیسے ایک گز کو ایک ملی میٹر میں آپ تبدیل کر دیں تو ایک گز کا فاصلہ طے کرنے میں
کتنے ملی میٹر استعمال ہوں گے غرضیکہ وہ فاصلہ اتنا دور کا دکھائی دینے لگا جیسے وہ ختم ہونے میں نہیں آتا

خطابات طاہر جلد دوم
411
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
تھا۔جب نیکیوں کی طرف
کی پیمائش شروع ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے ان کے گز لمبے کر دیئے یعنی ایک ایک
میل گویا ایک ایک گز میں ناپا جانے لگا اور باوجود دوری کے وہ شہر بالکل قریب دکھائی دیا۔یہ ایک تمثیل ہے جو آنحضرت ﷺ نے خدا تعالیٰ کی رحمت سمجھانے کی خاطر ہمیں دی ہے
اور بہت ہی پیاری تمثیل ہے۔آخری نقطہ اس کا یہ ہے کہ تم سفر شروع کرو، سفر شرط ہے انجام کی فکر نہ
کرو اگر اخلاص کے ساتھ تو حید کی جانب تمہارا سفر ہوگا تو جس قدم پر جان دو گے وہاں خدائے
واحد و یگانہ تمہیں سنبھالنے کے لئے کھڑا ہو گا، تو خدا کی گود میں جان دو گے۔اس عظیم وعدے کے بعد
پھر آپ کو کیا فکر ہے کہ کتنے بت پڑے ہیں جو ابھی ہم نے توڑنے ہیں، کتنا سفر پڑا ہے جو ہم نے
اختیار کرنا ہے۔کامل خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگتے ہوئے بجز کے ساتھ
اس کے حضور جھکتے ہوئے ہر احمدی کا فرض ہے کہ یہ سفر شروع کر دے۔پھر اس کی آواز میں ایک
غیر معمولی طاقت پیدا ہو جائے گی، پھر خدا اسے بھی وہ اعجاز دکھائے گا جو ابراہیم کو بتایا گیا تھا کہ امت
محمدیہ کے لئے یہ اعجاز مخصوص فرمایا گیا ہے کیونکہ مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب سے لوگوں کو
زندگی کے لئے بلانے والا ایک ہی نبی ہے جومحمد مصطفی ﷺ ہے۔اس کے سوا کون ہے جو پہلے عالمی
نبی بر پا ہوا ہو۔پس لازماً جو تمثیل میں نے آپ کے سامنے رکھی جو حضرت
ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا
کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو سمجھائی۔وہ تمثیل حضرت محمد مصطفی ﷺ کے زمانے میں پوری ہونی
تھی اور آپ ہی کے زمانے پر صادق آنی تھی۔پس آپ ابراہیمی طیور بہنیں اور ابراہیمی طیور بنانے
کے لئے خدا سے پہلے دعائیں مانگیں، تو ابراہیمی طیور بنیں گے، زندگی پائیں گے اور یہ ایک عجیب
مضمون ہے کہ ہر پرندہ جو ابراہیمی پرندہ بنتا ہے وہ آگے ابراہیمی پرندہ بنانے کی صلاحیت پا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے وہ فیض حاصل کرتا ہے جس کے نتیجے میں اس کی آواز پر بھی دنیا لبیک کہتی ہے مگر یہ
فَصُرْهُنَّ کا مضمون ہے جو آپ کو نہیں بھولنا چاہئے۔بنی نوع انسان کو حقیر نہ سمجھیں ، یہ دعوے نہ
کریں کہ گویا آپ ہی خدا کے خاص بندے ہیں جن کو خدا نے اپنے لئے چن لیا ہے اور باقی سب دنیا
حقیر اور بے حقیقت ہے۔یہ مضمون توحید سے متصادم مضمون ہے، تمام بنی نوع انسان جب آپ کے
دل میں ایک مقام حاصل کر لیں ایک کی جاپالیں جبکہ مذہب وملت کی تفریق بھی اٹھتی ہوئی دکھائی

خطابات طاہر جلد دوم
412
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
دے جب کالے اور گورے کی تمیز مٹ جائے ، جب شمال اور مشرق کی سمتیں بے معنی اور بے حقیقت
ہو کر دکھائی دیں تب توحید کا قیام ممکن ہے اور یہ تصور اپنے دل میں ایک حقیقت کے طور پر جاگزیں
کریں کہ وہ تصور نہ رہے بلکہ ایک حقیقت بن کر آپ کی عادات آپ کی حرکات وسکنات میں رونما
ہونے لگ جائے۔آپ اس تصور کی تصویر بن کے جاگ اٹھیں تب آپ
کو توفیق ملے گی کہ آپ مشرق
اور مغرب اور شمال اور جنوب سے جن روحانی پرندوں کو بھی بلائیں گے وہ آپ کی آواز پر لبیک کہتے
ہوئے آنحضرت ﷺ کے دین واحد پر جمع ہو جائیں گے۔الله
مگر نقطہ فَصُرْهُنَّ کا یا درکھیں۔بلانا ہے تو پیار اور محبت سے بلانا ہوگا تکبر اور نخوت سے
نہیں، پرندے بھی اگر آپ ان سے پیار نہ کریں تو آپ کی بات کا جواب نہیں دیتے اور جانور بھی
یہاں تک کہ خونخوار جانور بھی اگر آپ ان سے پیار کا سلوک کریں تو آپ کے سامنے سر جھکا دیتے
ہیں۔آپ نے کبھی چڑیا گھر کے شیروں کو دیکھا ہے؟ جو ان کو روٹی ڈالتا ہے جو ان کو گوشت دیتا ہے،
اس کے سامنے دیکھیں کیسے وہ سر جھکا دیتے ہیں۔کبھی سرکس کے شیروں کو دیکھا ہے کہ کس طرح وہ
اپنے مالک کے حکم پر گردنیں جھکاتے اور اُس کو سواری کے لئے اپنی پیٹھ اس کے سامنے پیش کر دیتے
ہیں۔تو فصرهُنَّ کا مضمون ایک بہت ہی عظیم مضمون ہے۔آپ کی راہ میں ہر قسم کے انسان آئیں
گے، زیادہ سے زیادہ ایک درندہ صفت ہے جو آپ کی راہ میں حائل ہوسکتا ہے۔جو خود آپ کو چیر پھاڑ
کر کھانے کے لئے آگے بڑھتا ہے مگر یہ فصر ھن کا مضمون ایسا مضمون ہے جو ان اخلاق حسنہ
سے جو آنحضرت ﷺ کو بطور خاص عطا ہوئے ، اس میں ادنیٰ بھی شک نہیں ہے کہ دین کی راہ کے
خونخوار بھیڑیے بھی آپ کے قدموں پر لوٹنے والے فدائی بن جائیں گے۔جنگل کے شیر بھی بپھریں
گے تو اوروں پر بپھریں گے ، آپ کے سامنے اطاعت کے ساتھ گردنیں جھکا دیں گے۔پس آنحضرت ﷺ کے پیغام کو دنیا میں پہنچانے کے لئے وہ ابراہیمی روح پیدا کریں جو
دلوں کو گرویدہ بنا دینے والی روح تھی مگر اس کا آخری کامل اظہار آنحضرت ﷺ کے زمانے میں ہوا
اور آپ نے کر کے دکھا دیا۔پس ان چاروں سمتوں کا تصور جو قرآن کریم میں پیش فرمایا گیا ہے مجھے
اس میں ادنیٰ بھی شک نہیں یہ آنحضرت ﷺ کے زمانے میں رونما ہونے والا معجزہ تھا اور یہ آپ کے
رحمۃ للعالمین ہونے کے نتیجے میں رونما ہونا تھا اور آج بھی آپ کے رحمۃ للعالمین ہونے کے نتیجے

·

آج 10 میں سے 10 باقی