فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 35
خطابات طاہر جلد دوم
413
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
میں رونما ہو گا۔تمام دنیا کے اوپر اپنی رحمت کا پر جھکا دیں، دنیا کے سامنے اپنے نفس کو کالعدم کر دیں اور
گرا دیں، اس غرض سے نہیں کہ آپ نے ان سے کچھ لینا ہے اس غرض سے کہ آپ نے کچھ عطا کرنا
ہے اگر آپ ان سے پیار کا سلوک نہیں کریں گے تو عطا کرنے کی بھی اہلیت نہیں ہوگی۔ماؤں سے
سبق سیکھیں بعض دفعہ وہ ضدی بچوں سے جو ان
کو ٹانگیں مارتے ہیں جو ان کے منہ نوچتے ہیں کہ ہم
نے دوائی نہیں پینی، دیکھیں کس طرح پیار اور محبت کا سلوک کر کے سینے سے لگا کر ، بار بار محبت کی
لوریاں دے دے کر، پیار سے چمٹا کر منتیں کر کے روتے ہوئے آخر ان کو منا ہی لیتی ہیں اور وہ بچے
بالآخر ، وہ بگڑے ہوئے بچے بالآخر سدھ کر اپنی ماں سے وہ کڑوے گھونٹ پی لیتے ہیں۔میں نے خود
دیکھا ہے اپنے گھر میں دیکھا ہے بچہ ضد کر رہا ہے میں نے یہ نہیں کرنا، مائیں پیار کرتی چلی جاتی ہیں
ان کے نخرے برداشت کرتی چلی جاتی ہیں یہاں تک کہ بچے کا دل نرم پڑ جاتا ہے۔تو یہی وہ روح ہے
کامیابی کی روح جو آنحضرت ﷺ کو تمام دنیا کے لئے عطا کی گئی تھی اور تمام دنیا کی طرف مبعوث
ہونے والا ایک ہی نبی ہے اسی کی نمائندگی میں آپ نے تمام دنیا کو خدا کی طرف بلانا ہے لیکن
یا درکھیں رعونت اور تکبر کے ساتھ نہیں پیار اور محبت کے ساتھ اگر آپ ایسا کریں گے اور مجھے یقین ہے
کہ آپ ایسا کریں گے کیونکہ پہلے ہی میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ اس سفر پر روانہ ہو چکے ہیں وہ عظیم
انقلابات جن کو ہم دور کی نگاہ سے دیکھا کرتے تھے اب تیزی کے ساتھ ہماری طرف بڑھ رہے ہیں۔ہم خدا کے فضلوں کی بارش ہوتی دیکھ رہے ہیں، ہر سال نئے فضل لے کر آتا ہے۔پس مجھے یقین ہے کہ احمدی کا قدم صدق کی راہوں پر ہے کمزوریوں کے باوجود، دنیا دیکھتی
ہے کہ یہ احمدی کمزور ہیں مگر چونکہ اپنی کمزوریوں کے باوجود وہ کامل خلوص کے ساتھ خدا کی خاطر یہ
تکلیفیں برداشت کرتا ہے، خدا کی خاطر اپنی عزتیں قربان کرنے کے لئے تیار رہتا ہے، گالیاں کھا کر
دعا کرنے کے لئے اس کا دل اسے مجبور کرتا ہے تصنع سے نہیں کرتا۔یہ محبت اور یہ پیار جب آپ کے
دل میں بنی نوع انسان کا پیدا ہو گا تو میں یقین دلاتا ہوں کہ شرق و غرب کی دیوار میں مسمار کر دی جائیں
گی، کوئی قومی دیوار آپ کی راہ میں حائل نہیں ہو سکے گی۔آپ کے مقدر میں پھر بڑھنا لکھا ہے اور
بڑھتے چلے جانا لکھا ہے۔آگے بڑھیں اور محمد مصطفی ﷺ کی محبت کے پیامبر بن کر آگے بڑھیں،
آپ کی رحمت کے پیامبر بن کر آگے بڑھیں۔ہر نفرت کو آپ رحمت میں تبدیل کر دیں گے، ہرانا کو
خطابات طاہر جلد دوم
414
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
بحجز میں تبدیل کردیں گے، ہر تکبر ٹوٹ کر آپ کے قدموں پہ بکھر جائے گا تب دنیا میں وہ توحید ظاہر
ہوگی جو اللہ کی تو حید محمد مصطفی ﷺ کے حوالے سے، آپ کی برکت سے، آپ کے واسطے سے ہمیں
عطا ہوئی ہے۔خدا کرے کہ وہ دن جلد سے جلد تر آئیں۔آمین
اب کل کا دن خدا کے فضلوں کے ذکر کا دن ہو گا۔میں آپ کے سامنے انشاء اللہ تعالیٰ اس
مضمون
کو نسبتاً کھول کر زیادہ معتین حوالوں کے ساتھ پیش کروں گا۔جب میں کہتا ہوں کہ جن راہوں پر
میں آپ کو بلا رہا ہوں اللہ نے خود آپ کو بلا لیا ہے اور آپ کے قدم ان راہوں کی طرف تیزی سے
اٹھ رہے ہیں تو اس میں ایک ادنیٰ بھی مبالغہ نہیں ہے، بالکل حقیقت کا اظہار ہے مگر اس کے باوجود
میں دیکھ رہا ہوں کہ ابھی بہت سی کمزوریاں ہم میں ہیں جنہیں دور کرنا باقی ہے۔کسی نخوت کی وجہ سے
نہیں بلکہ اظہار حقیقت کے طور پر میں یہ تسلیم کرنے پہ مجبور ہوں کہ مجھ میں بھی بہت سی کمزوریاں ہیں
جن کا دور کرنا باقی ہے، آپ میں بھی بہت سی کمزوریاں ہیں۔اگر خدا نے اتنے فضل فرمائے ہیں تو ان
فضلوں کے تشکر کے اظہار کا ایک یہ بھی تو ذریعہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو پہچانیں اور جان لیں کہ ان
کمزوریوں کے باوجود خدا فضل فرما رہا ہے۔اگر خدا کی خاطر ان داغوں کو دھونا شروع کریں گے، اگر
خدا کی خاطر اپنے اندرونوں کو صاف کرنا شروع کر دیں گے تو پھر دیکھیں خدا اپنے فضلوں کو کس طرح
بڑھاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس اقتباس پر میں اب اس افتتاحی خطاب کو ختم
کرتا ہوں۔جو اللہ کے عشق سے پھوٹا ہے اس کی توحید کے سرچشمے سے جاری ہوا ہے فرماتے ہیں۔” میری ہمدردی کے جوش کا اصل محرک یہ ہے کہ میں نے ایک سونے
کی کان نکالی ہے اور مجھے جواہرات کے معدن پر اطلاع ہوئی ہے۔( میں جو
بنی نوع انسان سے ہمدردی کا اس قدر جوش رکھتا ہوں تو کیوں رکھتا ہوں ) اور
مجھے خوش قسمتی سے ایک چمکتا ہوا اور بے بہا ہیرا اس کان سے ملا ہے اور اس کی
اس قدر قیمت ہے کہ اگر میں اپنے ان تمام بنی نوع بھائیوں میں وہ قیمت تقسیم
کروں تو سب کے سب اس شخص سے زیادہ دولت مند ہو جائیں گے جس کے
پاس آج دنیا میں سب سے بڑھ کر سونا اور چاندی ہے۔وہ ہیرا کیا ہے سچا خدا!
خطابات طاہر جلد دوم
415
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء
اور اس کو حاصل کرنا یہ ہے کہ اس کو پہچاننا اور سچا ایمان اس پر لانا اور سچی محبت کے
ساتھ اس سے تعلق پیدا کرنا اور کچی برکات اس سے پانا۔پس اس قدر دولت پا کر
سخت ظلم ہے کہ میں بنی نوع انسان کو اس سے محروم رکھوں اور وہ بھوکے مریں اور میں
عیش کروں۔یہ مجھ سے ہر گز نہیں ہوگا۔( اربعین ، روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۳۴۴۰)
پس اس جذبے کے ساتھ آپ کی دعوت الی اللہ و رنگین ہو جانا چاہئے پھر اللہ تعالیٰ آپ کی
بھوک بھی مٹائے گا اور آپ بنی نوع انسان کی بھوک مٹانے والے بھی بنیں گے، پھر قو میں آپ کے
دستر خوان سے توحید کی نعمت کھائیں گی۔اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
دعا میں شامل ہو جائیں۔جو افتتاحی خطاب ہوا کرتا ہے اس کے بعد افتتاحی دعا ہوا کرتی ہے۔تو آئیے
اب دعا میں شامل ہو جائیں۔
خطابات طاہر جلد دوم
417
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
۱۸۹۷ء میں لیکھرام کی درد ناک موت
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی فتح
۱۹۸۸ء میں ضیاء الحق کی موت بھی احمدیت کی سچائی پر گواہ ہے۔افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۲۵ جولائی ۱۹۹۷ء بمقام اسلام آباد لفورڈ برطانیہ )
تشہد وتعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔جلسہ سالانہ یو۔کے ۱۹۹۷ء کے اس افتتاحی اجلاس میں میں نے حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہونے والا ۱۸۹۷ء کا جلسہ موضوع تقریر بنایا ہے۔یعنی اُس جلسہ
میں کیا کچھ ہوا اور کیا کیا خصوصیات ایسی تھیں جو اُس زمانہ میں ظہور پذیر ہوئیں اور آج ایک سوسال
کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ برطانیہ کے اس ۱۹۹۷ء کے جلسہ میں بھی ان مماثلتوں
کا کچھ ذکر چلے گا۔حیرت انگیز طور پر اُس جلسہ میں اور اس جلسے میں کچھ مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔مگر
اس سے پہلے کہ میں ان کی تفصیل بیان کروں میں مختصر آپ کے سامنے یہ بات رکھتا ہوں کہ تین دن
کے جلسہ کی مماثلت بہر حال اُس جلسے میں اور اس جلسہ میں نہیں تھی۔وہ ایک عجیب جلسہ تھا جو آٹھ دن
تک برابر جاری رہا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں نہ کبھی ایسا جلسہ پہلے آیا
نہ کبھی ایسا جلسہ بعد میں رونما ہوا۔پس یہ تنہا ایک ہی جلسہ تھا جو مسلسل آٹھ روز جاری رہا اور اس جلسہ
میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تین تقاریر فرما ئیں اور وہ تقاریر جب میں نے
دیکھیں تو میں حیران ہوا کہ وہ تمام مضامین ان تقاریر میں بیان ہوئے ہیں جو مضامین میں گزشتہ ایک
خطابات طاہر جلد دوم
418
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
سال سے جماعت احمدیہ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں اور میرا دل اس یقین سے بھر گیا کہ یہ کوئی
اتفاقی واقعہ نہیں تھا بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آسمانی تائید تھی جو مجھے ان مضامین کو آپ کے
سامنے پیش کرنے پر آمادہ کر رہی تھی۔اُس جلسہ کی خصوصیات جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔اوّل یہ کہ آٹھ دن جاری رہا۔آج
بھی ۲۵ تاریخ ہے ، یہ جلسہ بھی ۲۵ دسمبر کو شروع ہوا تھا اور یکم جنوری کو اختتام پذیر ہوا اور یہ پہلا جلسہ
ہے اور آخری جلسہ ہے جس کی تمام روئیداد محفوظ کی گئی۔ورنہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
کسی جلسہ کی تمام تر روئیدادمحفوظ نہیں کی گئی اور شائع کی گئی اور آج وہ روئیداد مکمل طور پر ہمارے سامنے
ہے۔دیگر تقاریر جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
علاوہ دیگر مقررین نے کی تھیں ان میں
ایک حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی کی تقریر تھی۔”جو قر آنی تحریوں اور پیشگوئیوں کے
فلسفہ اور اعجاز قرآنی پر مشتمل دو تقاریر تھیں۔پس حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی کو اس
جلسہ میں دو تقاریر پیش کرنے کا موقع ملا جو تمام تر قرآنی اعجاز کے تعلق میں تھیں۔دوسری تقریر حضرت
مولانا حکیم نور الدین صاحب بھیروی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تھی۔آپ نے آیت استخلاف پر تقریر فرمائی
اور اُس کی ایک بہت ہی لطیف تشریح پیش فرمائی۔یہ دونوں تقاریر بھی محفوظ ہیں۔۱۸۹۷ء احمدیت
کے لئے برکتوں اور نصرتوں کا سال اور غیروں کے لئے عام الحزن تھا۔یہ بات آپ کے یادرکھنے
کے لائق ہے کہ یہ وہ سال تھا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بہت سے پہلوؤں سے
عظیم الشان نفرتیں عطا ہوئیں اور یہ وہ سال ہے جو اُس زمانہ کی تاریخ میں عام الحزن کہلا تا تھا کیونکہ
طرح طرح کے آسمانی اور زمینی ایسے عذاب نازل ہوتے رہے اور اس کثرت سے دنیا کو دکھ ملے کہ
اُس زمانہ کے لکھنے والوں نے اُس سال کو عام الحزن قرار دیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے حق میں یہ سال
بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں درین صفحہ :۵۰)
کی صورت میں ظاہر ہوا اور بہت کثرت کے ساتھ احمدیت کے حق میں نشانات ظاہر ہوئے۔۱۸۹۷ء
اپنی نوع کے لحاظ سے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دشمنوں
کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام دنیا کے لئے ایک غموں کا سال کہلاتا ہے۔قحط، مصائب و شدائد کثرت سے
خطابات طاہر جلد دوم
419
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
دنیا پر نازل ہوئے اور ایک ایسی اللہ تعالیٰ کی طرف سے تنبیہ کی سنت تھی جو جاری ہو رہی تھی حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تائید میں۔"
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہیں کیا لیکن خدا
اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے
گا۔(تذکرہ صفحہ: ۸۱)
یہ الہام تھا جو اُس سال بڑی شان اور شوکت کے ساتھ پورا ہورہا تھا۔عجیب بات یہ
ہے کہ ۱۸۹۷ء کے عام الحزن کے مقابل پر ۱۹۹۷ ء کا سال پاکستان کے لئے عام الحزن بن چکا
ہے اور یہ ایک ایسی مماثلت ہے جو ہماری بنائی ہوئی نہیں بلکہ غیروں نے اسے عام الحزن ہی
قرار دیا یعنی اُس پاکستان کے لئے جو احمدیت کو مٹانے کے درپے ہے۔اور ہر طرح سے
جماعت احمدیہ پر مظالم توڑے گئے اور جماعت احمدیہ کی ترقی کے راستے روکے گئے۔ان سب
چیزوں میں وہ نامرادر ہے جو کچھ حاصل ہوا وہ یہ تھا کہ آج پاکستان کے اخبارات میں یہ سرخیاں
چھپ گئی ہیں کہ یہ آج کا سال عام الحزن ہے۔قتل وغارت، دہشت گردی ، اغواء، ڈکیتی ، گینگ
ریپ یہ سارے واقعات یہ سال اپنے پیچھے چھوڑ کے جا رہا ہے اور ملک سے امن اٹھ چکا ہے۔یہ
ایک ایسی گواہی ہے۔جس کے حق میں ایک منہ پھٹ احمدیت کے دشمن مولوی کو بھی یہ کہنے کی تو فیق
ملی کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال
ابتر ہوگئی ہے۔ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔کسی
کی جان اور مال اور آبرو محفوظ نہیں۔(دیکھوروز نامہ جنگ لاہور ۱۵ جون ۱۹۹۷ء)
سال ۱۸۹۷ء میں پچھلے سالوں کی نسبت جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے کثرت کے
ساتھ کتابیں شائع کی گئیں اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی کو خدا تعالیٰ نے یہ توفیق
دی کہ بہت ہی عظیم الشان کتابوں کی تصنیف فرمائی جن میں سے انجام
آنقم ، مجتہ اللہ سراج الدین
عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، استفتاء، سراج منیر اور کتاب البریہ مشہور ومعروف ہیں۔اب یہ تعجب
ہے کہ اُس ایک سال میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دوسری تمام مصروفیات کے باوجودان
کتب کی تیاری کی فرصت کیسے ملی۔بہت ہی عظیم کتابیں ہیں۔بہت ہی گہرے مضامین پر مشتمل
کتابیں ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اس طرح ظاہری طور پر تصنیف میں مددگار بھی
خطابات طاہر جلد دوم
420
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
میتر نہیں تھے جس طرح آج خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمیں میسر ہیں۔وہ تن تنہا یہ سارے کام خود کیا
کرتے تھے۔سوائے ایک دو ایسے علماء کے جو خدمت میں حاضر رہ کر کچھ نہ کچھ ثواب حاصل کرتے
تھے۔اس کے بالمقابل یہ سال ۱۹۹۷ء جماعت احمد یہ برطانیہ کے لئے بھی اور جماعت احمدیہ
عالمگیر کے لئے بھی تصانیف کے لحاظ سے ایک امتیازی سال ہے۔اس سال تحریری طور پر جو کچھ ہوا
ہے وہ بہت وسیع ہے۔مختصر آمیں آپ کے سامنے اپنی چند کتا بیں رکھتا ہوں جن کی دوبارہ اشاعت یا
جن کا ترجمہ اس سال میں کر کے کثرت سے دنیا میں پھیلایا گیا ہے۔اس میں سے ایک
An Elementry Study of Islam ہے جس کے مطالعہ کے بعد مختلف ممالک سے یہ
مطالبہ ہوا کہ اس کا جلد از جلد ہماری زبان میں ترجمہ ہونا ضروری ہے۔کیونکہ پڑھنے والوں کا خیال تھا
که نام تو An Elementry Study ہے لیکن در حقیقت اس میں اسلام کی عبادات اور اسلام
کی مختلف موضوعات پر جو رہنمائی کی گئی ہے۔ان سب پر روشنی پڑتی ہے اور آسان زبان میں
ہے اس لئے اس کو دنیا میں پھیلانا چاہئے۔چنانچہ ناروے کی طرف سے سب سے پہلے یہ تحریک
اٹھی تھی اور انہیں کی زبان میں اس کا اب ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔مذہب کے نام پر خون اس
کے متعلق دوبارہ اصرار ہوا کہ اسے عربی میں پھر شائع کرنا چاہئے کیونکہ آج کل پھر یہ موضوع
دنیا میں عام ہو رہا ہے چنانچہ اَلْقَتْلُ بِاسمِ الدّین کے نام پر اس کا دوسرا ایڈیشن اس سال شائع
ہوا۔’Islam's response to contemporary issues “ یہ انگریزی میں پہلے
طبع ہوئی تھی۔مگر ساری دنیا کے مطالبات کی وجہ سے اس کا دوسرا ایڈیشن بھی شائع ہو چکا ہے اور اس
کے تراجم میں سے روسی ترجمہ خاص طور پر قابل ذکر ہے۔جو ہمارے راویل بخارائی کیف صاحب نے
کیا ہے اور ان کے ساتھ کچھ دوسرے مددگار بھی تھے۔راویل صاحب نے مجھے مل کر کہا کہ
U۔S۔S۔R, Islam's Response to Contemporary Issues کی
تمام ریاستوں کے لئے ایک انتہائی اہم کتاب ہے۔چنانچہ ایک دوسری ریاست کے جو ترجمہ
کرنے والے تھے اُنہوں نے خود ر اویل صاحب سے مطالبہ کیا کہ ہمیں جلد از جلد ہماری زبان
میں بھی یہ کتاب دی جائے۔مگر سر دست روسی زبان میں اس کا ترجمہ مکمل ہوا ہے اور باقی
U۔S۔S۔R کی زبانوں میں یہ ترجمہ زیر نظر ہے۔
خطابات طاہر جلد دوم
421
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
عیسائیت کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس سال میں خاص توجہ
تھی اور جیسا کہ میں نے آج خطبے میں بیان کیا تھا۔جھوٹے خداؤں کا سر توڑنے کے
لئے ۱۸۹۷ ء کا سال ایک نمایاں حیثیت رکھتا تھا۔اسی سال ۱۹۹۷ء میں اللہ تعالیٰ نے مجھے
Christianity-A journey from facts to fiction لکھنے کی توفیق عطا فرمائی۔یعنی لکھنے کی تو پہلے تو فیق عطا فرمائی تھی مگر چونکہ اس کی دوبارہ اشاعت کا مطالبہ تھا اس لئے انگریزی
زبان میں اسی سال یہ دوبارہ شائع کی گئی تھی۔اس سال میں جہاں روحانی طور پر انسانوں کی صحت کی
خدمت کی توفیق ملی۔وہاں بدنی طور پر بھی ان کی صحت کی خدمت کی توفیق ملی اور ہومیو پیتھی جلد اول کا
نظر ثانی شدہ نسخہ جو جلسہ انگلستان کے اختتام سے پہلے احباب کے ہاتھوں تک پہنچ چکا ہو گا وہ لکھنے کی
توفیق ملی۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دنیا کے بعض چوٹی کے ہومیو پیتھس نے مجھے لکھا کہ جس رنگ
میں آپ نے یہ کتاب لکھی ہے۔اس سے پہلے ہومیو پیتھی پر ایسی کتاب نہیں لکھی گئی اور پاکستان کے
جو ہو میو پیتھی کے بعض علاقہ کے صدر ہیں غالباً سارے پاکستان کے بھی ہیں ان کا مجھے خط ملا اور
اُنہوں نے بھی یہ لکھا کہ جس رنگ میں آپ آج ہو میو پیتھی سے ہمیں مستفیض کر رہے ہیں، جو
پاکستان کی کونسل کے صدر ہیں، اُس کے متعلق وہ کہتے ہیں میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں آپ سے
بیان کر سکوں مگر میرے سارے ساتھی آپ کے خطبات سے جو ہومیو پیتھی پر مشتمل ہیں۔یعنی ان کی
مراد تقریریں تھیں ان سے مستفیض ہو رہے ہیں اور ہم کئی دفعہ اکٹھے مل کر ٹیلی ویژن پر ان باتوں کو سنتے
ہیں اور آپس میں یہ کلام کرتے ہیں کہ بہت کتابیں پڑھیں مگر یہ باتیں پہلے نظر نہ آئیں۔جو باتیں ان
کو پہلے نظر نہ آئیں وہ دراصل مذہب سے تعلق رکھنے والی باتیں ہیں۔میں نے ہومیو پیتھی کو اللہ تعالیٰ
کی ہستی کے ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے اور ایسے قطعی شواہد پیش کئے ہیں کہ اگر ہو میو پیتھی میں کوئی
جان ہے۔تو لاز م ہمارا ایک خدا ہے اور خدا کے وجود کے سوا ہومیو پیتھی کا کوئی وجود ممکن نہیں۔بہر حال
اس کی تفصیل میں میں نہیں جاتا۔مگر میں غیروں کی گواہی بتارہا ہوں کہ ان کے مطالبہ کے پیشِ نظر اُس
کو خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک عمدہ کتابی صورت میں ڈھالا گیا ہے اور اُمید ہے کہ ہر گھر میں یہ کتاب
ان کے لئے ایک خاندانی ڈاکٹر کی حیثیت اختیار کر جائے گی۔لندن میں تو میرا یہی تجربہ ہے کہ جن
لوگوں نے اس سے استفادہ کیا ہے۔اُن میں سے اکثر خاندانوں کو کبھی ہسپتالوں میں جانے کی
خطابات طاہر جلد دوم
422
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
ضرورت پیش نہیں آئی۔کسی ڈاکٹر کوگھر بلانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔پس اگر عالم احمدیت میں یہ
سب کچھ ہو جائے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک بہت بڑا احسان ہوگا۔چنانچہ انڈونیشیا میں یہ کام
بڑی تیزی سے شروع ہو چکا ہے اور انڈونیشین وفد نے مجھے بتایا کہ بہت سی ایسی لاعلاج بیماریاں
تھیں۔جن کے متعلق ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا۔مگر ہومیو پیتھک لیکچر زسن کے جو شاگرد تیار
ہوئے ہیں ان کو خدا تعالیٰ نے ایسا ملکہ عطا فرمایا ہے کہ وہ خدا کے فضل کے ساتھ ان بیماریوں کا علاج
مؤثر طور پر کر سکتے ہیں اور یہ سلسلہ اب کثرت سے انڈونیشیا میں پھیلتا جا رہا ہے۔افریقن ممالک میں
سے خانا کو توفیق ملی ہے کہ انہوں نے اس میں بڑے نمایاں قدم آگے بڑھائے ہیں۔مگر باقی ممالک کو
بھی میں درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس سے فائدہ اٹھا کے دیکھیں۔انشاء اللہ ، اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ یہ ذریعہ ہمارے لئے بنی نوع انسان کی ہدایت کا ذریعہ بن جائے گا یعنی بدن کی صحت تو ہوگی
ہی رُوح کی صحت بھی انشاء اللہ تعالیٰ اسی ذریعہ سے ہمیں حاصل ہوگی۔ایک کتاب جس کا میں تذکرہ بڑی دیر سے کرتا چلا آ رہا ہوں
"Revelation, Rationality Knowledge and Truth"
سیہ وہ کتاب ہے جو اب خدا کے فضل سے مکمل طور پر دہرانے کے بعد میرے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔یعنی میرے ہاتھ سے ان معنوں میں نکل چکی ہے کہ اب پریس والے اس کی آخری تیاری بھی کر رہے
ہیں اور ایک ٹیم جو میں نے اس غرض کے لئے بنائی تھی۔مولوی منیر الدین صاحب شمس جو حضرت
مولوی جلال الدین صاحب شمس کے صاحبزادے ہیں، ان کو ان باتوں کا بہت ملکہ ہے۔ان کے
ساتھ ایک انگلستان
کی تعلیم یافتہ بچی فریدہ جو علمی لحاظ سے کافی ٹھوس مقام رکھتی ہے اور ایک بچی فرینہ
جو چو ہدری اعجاز احمد صاحب کی بیٹی ہے۔یہ تین کی ٹیم ہے جو اس کی آخری نوک پلک درست کرنے کے
ذمہ دار ہیں۔یہ اپنی طرف سے ہر گز کسی مضمون کا اضافہ نہیں کرتے۔بلکہ قومہ بھی ٹھیک کرنا ہو تو مجھ سے
پوچھ کر لگاتے ہیں۔اس لئے ان کا عمل دخل آخری نوک پلک درست کرنے تک ہے۔مگر وہ بہت اہم
ہے۔بہت سی ایسی باتیں جو میں نے دوبارہ نہیں دیکھی تھیں۔ان کی توجہ دلانے پر مجھے اُس کی طرف توجہ
مبذول ہوئی۔یہ کتاب جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے۔اب پریس کے لئے تیار پڑی ہے اور امید ہے کہ
انشاء اللہ تعالیٰ اب یہ جلد از جلد پر یس کی طرف سے شائع کی جائے گی۔سر دست اس میں دیر اس لئے
خطابات طاہر جلد دوم
423
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
ہو رہی ہے کہ بعض اقتباسات جن کتابوں سے لئے گئے تھے۔ان کے مصنفین سے ان کی اجازت
لینے کی ضرورت تھی۔پس اب یہ مراحل اجازت کے مراحل ہیں۔جب تک کسی کتاب کے مصنف
سے اجازت نہ لی جائے۔اُس کا اقتباس پیش نہیں کرنا چاہتے۔پس اُمید ہے کہ اگلے ایک ماہ کے اندر
اندر یہ سب اجازتیں حاصل ہو جائیں گی اور انشاء اللہ اب یہ کتاب آپ کومل جائے گی۔میری جلسہ سالانہ ربوہ ۱۹۸۲ء کے موقع پر عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی کے
موضوع پر کی جانے والی پہلی تقریر کا انگریزی ترجمہ
Absulute Justice, Kindness and Kinship
Three Creative Principles
کے عنوان سے پہلے حصہ کے طور پر اس سے قبل ۱۹۹۶ء میں پیش کیا گیا تھا۔دراصل یہ انگریزی ترجمہ
میری تقریر کا بعینہ ترجمہ نہیں بلکہ اس اردو تقریر کو بنیاد بناتے ہوئے میں نے اس میں بہت سے
اضافے بھی کئے ہیں جن کا وقت کی کمی کے باعث تقریر میں ذکر کرنا ممکن نہیں تھا۔انہیں اس کتاب
میں شامل کر لیا گیا ہے۔اب اس کا دوسرا حصہ تیار ہے اور یہ بھی اس سال کے اختتام تک طبع ہو جائے
گا۔پس اللہ تعالیٰ کا یہ احسان ہے کہ اُس نے اس سال مجھے بھی حضرت مسیح موعود علیہ ال
به الصلوة والسلام
کے قدموں کی برکت سے نمایاں طور پر تحریری اور تصنیفی خدمت کی توفیق عطا فرمائی۔اشتہارات کا سلسلہ بہت وسیع ہے۔رقیم پریس اسلام آباد نے بھی بہت عظیم الشان
خدمات سرانجام دی ہیں۔جو کتب رقیم پریس کی طرف سے اور افریقن ممالک کے احمدی پریس
کی طرف سے اس سال شائع ہوئی ہیں اُن کی تعدا د نولا کھ ستر ہزار پانچ سو ہے۔جہاں تک سال ۱۸۹۷ء کا تعلق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُس میں آنے والے
خطوط کا ذکر فرماتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ خطوط پہلے سے بہت بڑھ گئے۔گویا کہ سال بھر میں بارہ ہزار خطوط
حضرت
مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو لکھے گئے اور آپ نے ان کے جواب دیئے۔بارہ ہزار خطوط اُس زمانہ
میں آج کے دولاکھ خطوط سے بھی زیادہ بنتے ہیں۔کیونکہ سارے خطوط خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام دیکھتے تھے اور ان کا جواب لکھتے تھے یا لکھاتے تھے۔یقین نہیں آتا کہ آپ کو کیسے اتنی توفیق ملی۔اب
اس سال ۱۹۹۷ء میں اگر چہ دو لاکھ خطوط ہیں جو ہمارے مرکزی دفتر کو ملے ہیں۔مجھے اور ہمارے
خطابات طاہر جلد دوم
424
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
مرکزی دفاتر کو میری وساطت سے ملتے ہیں مگر میرے نزدیک ان بارہ ہزار خطوط کی قیمت ان دو
لاکھ سے بہت زیادہ ہے، کیونکہ میرے ساتھ یہاں کثرت سے ایک ٹیم ہے جو خواتین پر بھی
مشتمل ہے، مردوں پر بھی اور بعض بچے بھی اُس میں حصہ لیتے ہیں اور طوعی طور پر یہ خدمت سر
انجام دے کر مجھے یہ موقع بہم پہنچارہے ہیں کہ ایک سال میں تقریباً دولاکھ خطوط کو وصول کروں
اور اُن کے جواب دوں لیکن اُس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اکیلے یہ کام
تھا۔ساری تصانیف ایک طرف ، دنیا کے سارے کام ایک طرف اور پھر ان خطوط کی طرف
توجہ۔سال ۱۸۹۷ء میں مہمانوں کی بھی کثرت رہی اور یہ تعداد سال بھر میں ڈیڑھ ہزار سے کسی
صورت کم نہ تھی۔اُس زمانہ میں ڈیڑھ ہزار مہمانوں کو سنبھالنا ایک بڑا کام تھا۔جبکہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام اکثر مہمانوں کی طرف خود توجہ دیا کرتے تھے۔بسا اوقات اپنے گھر سے
کھانا پکوا کے لاتے تھے۔بسا اوقات خود دودھ لے کر باہر مہمانوں کی خدمت کے لئے
آیا کرتے تھے ، بسا اوقات سردی زیادہ ہو تو اپنا لباس ، اپنا اوڑھنا یعنی کوٹ اُتار کے وہ بھی بھیج
دیا کرتے تھے۔کوٹ کی نوبت اس لئے آتی تھی کہ اُس سے پہلے گھر کے تمام بستر مہمانوں کے
لئے جاچکے ہوتے تھے۔تو اُس زمانہ میں ڈیڑھ ہزار مہمانوں کی دیکھ بھال کرنا جس میں اوّل
ذمہ داری خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تھی ایک بہت بڑا کام تھا۔اب تو سارا
انگلستان اس مدد میں ہمارے ساتھ حاضر ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جس گھر کے سپر د جو ذمہ
داری کی جائے وہ شوق سے امنا اور صدقنا کہتے کہتے آگے بڑھتا ہے اور خوشی محسوس کرتا ہے کہ
ہمیں کچھ خدمت کی توفیق ملی۔۱۸۹۷ء کے سال میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دو
اہم سفر کرنے پڑے اور ۱۹۹۷ ء کے سال میں خدا تعالیٰ کے فضل سے مجھے بھی بہت کثرت سے
سفر کرنے کی توفیق ملی ہے۔۱۸۹۷ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پہلا جلسہ ڈائمنڈ
جو بلی کی تقریب پر ہوا۔دوسرا جلسہ محمود کی آمین پر مشتمل تھا اور تیسر اوہ آخری جلسہ ہے جس کی
میں بات کر رہا ہوں۔اس سال خدا تعالیٰ کے فضل سے مختلف ممالک میں جو جلسے ہوئے ، جن میں
بعض دفعہ میں ایم۔ٹی۔اے کے ذریعہ شامل ہوا ہوں۔اُن کی بہت بڑی تعداد ہے مگر یہ میرے
نزدیک ۱۸۹۷ء کی برکتیں ہی ہیں ، جو ۱۹۹۷ء میں دہرائی جا رہی ہیں اور خدا تعالیٰ یہ ظاہر فرما
خطابات طاہر جلد دوم
425
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
رہا ہے کہ اخلاص اور تقویٰ کے ساتھ اٹھائے ہوئے چند قدم سینکڑوں میل تک کے سفر کا متبادل بن
سکتے ہیں اور آنے والے بڑھتے ہوئے سفر انہیں چند قدموں کا آگے بڑھنے کا مضمون ہی پیش کرتے
ہیں۔اگر چہ وقت ان قدموں کا رستہ روک دیتا ہے مگر خدا تعالیٰ کے ہاں رُکے ہوئے وقت کی کوئی
حیثیت نہیں وہ ان کو بڑھاتا چلا جاتا ہے۔پس وہ سفر جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
۱۸۹۷ء میں اختیار فرمایا، آج وہی سفر ہے جو ہمارے لئے بہت بڑی بڑی مسافتیں لے کے آیا ہے
اور تمام عالم پرمحیط ہو چکا ہے۔یہ و مختصر کار روائی کا خلاصہ تھا۔جو ۱۸۹۷ء میں ہوئی۔اب میں ایک اہم بنیادی مضمون کی طرف متوجہ ہوتا ہوں۔۱۸۹۷ء کا سال وہ سال ہے جو
مباہلہ کے لئے ایک غیر معمولی شہرت اختیار کر گیا اور ہمارا یہ سال بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے مباہلہ کی
وجہ سے ایک بہت بڑی شہرت اختیار کر گیا ہے۔اُس زمانہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کا ایک مباہلہ جو لیکھرام پشاوری کے ساتھ ہوا تھا اور اُس کی ہلاکت پر ہی منتج نہیں ہوا بلکہ اُس
کے بعد پے در پے نشانات کی صورت میں ظاہر ہوا۔آج میں اُس کا تذکرہ آپ کے سامنے کرتا
ہوں۔۱۸۹۷ء کا سال ہے جس میں قطعی طور پر آخری صورت میں حکومت اور عدالتوں کی طرف سے
یہ فیصلہ سنایا گیا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اس ہلاکت میں کوئی بھی عمل دخل نہیں
حالانکہ تمام ہندوستان کے آریہ اور ان کی پشت پناہی میں دوسرے ہندو بھی اس بات پر مصر تھے کہ
جیسے بھی بن سکے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس میں ملوث کیا جائے اور ۱۹۹۷ء ہی میں اب
آخری صورت میں وہ رپورٹ حکومت کی طرف سے شائع ہوئی ہے جس میں مجھے ضیاء الحق کے جہاز
کے پھٹنے سے بری الذمہ قرار دیا گیا ہے یعنی ان تمام رستوں کی پیروی کے باوجود جو غیروں نے پیش
کئے کہ ان رستوں کو تلاش کرو، وہاں مرزا طاہر احمد ملوث دکھائی دے گا اُن رستوں کو تلاش کرو وہاں
ملوث دکھائی دے گا۔ساری کوششوں کے بعد آخر حکومت کو یہ تسلیم کرنا پڑا اور یہ اُس عدالت کا یہ بیان
جو اس پر قائم کی گئی تھی اس حادثہ کی کوئی بھی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ہر طرح کوشش کر کے دیکھ لی گئی اس کا کسی
انسانی سازش کے ساتھ کوئی بھی تعلق ثابت نہیں ہوا اور ہوا کیوں؟ خود یہ بھی ایک معمہ ہے۔جس کی
ہمیں کچھ سمجھ نہیں آسکی اس لئے اس دفتر کو بند کیا جاتا ہے۔بالکل اسی طرح لیکھرام کا دفتر بند ہوا
تھا۔تمام کوششوں کے باوجود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کوملوث نہیں کیا جا سکا۔آپ کی برات