فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 36

خطابات طاہر جلد دوم
426
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
فرمائی گئی اور یہ فیصلہ ہوا کہ برات تو ہے مگر یہ کیا واقعہ ہوا؟ کیوں ہوا؟ کیسے ممکن تھا؟ ہمیں اس کی کچھ سمجھ
نہیں آئی۔پس دیکھیں اسی سال میں یہ دونوں متھے اسی طرح معنے بنے رہے جن کو خدا کی تقدیر ہی سمجھ سکتی
ہے اور کسی انسان کی طاقت میں نہیں کہ ان کو حل کر سکیں۔عام طور پر یہ جو افتتاحی تقریر ہوا کرتی ہے یہ ایک گھنٹے کے اندر ختم ہو جاتی ہے۔مختصر
باتیں نصیحتیں ، السلام عليكم وعليكم السلام بس یہاں تک چلتی ہے۔مگر اس دفعہ
لیکھرام کا سال ہونے کی وجہ سے اس میں کچھ اضافہ کرنا پڑے گا۔ممکن ہے ڈیڑھ ، دو گھنٹے تک یہ
تقریر چلے لیکھرام کا جو تعارف ہے خلاصۂ ۱۸۵۹ء میں سید پور ضلع جہلم میں پیدا ہوا۔ضلع جہلم
سے معذرت کے ساتھ۔۱۸۸۱ء میں پشاور میں آریہ سماج قائم کی۔اہلِ پشاور سے معذرت کے
ساتھ۔معذرت اس لئے کہ یہ شخص اتنا منہ پھٹ تھا اور اس قدر دیدہ دلیر تھا کہ حضرت رسول اللہ
کے خلاف کسی دشمن نے اتنی خبیثا نہ زبان استعمال نہیں کی جتنا یہ شخص کرتا رہا اور مسلسل آخر
وقت تک اُسی پر قائم رہا۔پس چونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا ایک دشمن ہے۔جس کا میں
ذکر کر رہا ہوں کہ جہلم میں پیدا ہوا اور پشاور میں اُس نے اپنی شرارتوں کی بناء ڈالی اس لئے میں
ان دونوں یعنی جہلم اور پشاور کے باشندوں سے معذرت کے ساتھ یہ بات پیش کرتا
ہوں۔۱۸۸۴ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے براہینِ احمد یہ شائع فرمائی۔اس
وقت تک ابھی جماعت کی بناء نہیں ڈالی گئی تھی۔اس کے جواب میں لیکھرام نے تکذیب براہین
احمد یہ حصہ اوّل اور دوم شائع کی۔یہ کتاب مغلظات کا مجموعہ ہے۔اس کی تفصیل میں میں نہیں
جانا چاہتا۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا لیکھر ام سے صرف یہ جھگڑا تھا کہ تم ہمارے آقا
و مولا حضرت محمد مصطفی ﷺ کو گالیاں دینی بند کر دو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی
کہتے رہے بار بار کہتے رہے کہ مجھے تم سے کوئی جھگڑا نہیں۔صرف میرے آقا و مولا کو کچھ نہ کہو تو
اسی پر بس ہے میرا تمہارے ساتھ مقابلہ ختم ہو جائے گا لیکن وہ اپنی ضد پر قائم رہا۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ۱۸۸۶ء میں وہ معرکۃ الآراء کتاب تصنیف فرمائی جو سرمه چشم
آریہ کے نام سے معروف ہے اور اس کتاب میں آپ نے پہلی بار آریوں کو دعوت مباہلہ دی اور
آپ کے الفاظ یہ ہیں۔

خطابات طاہر جلد دوم
427
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
” بعد حمد وصلوٰۃ میں عبد الله الاحد الصمد احمد ولد میرزا غلام مرتضی
صاحب مرحوم ( جو مؤلف کتاب براہین احمدیہ ہوں ) حضرت خداوند کریم جل
شانہ وعز اسمہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اکثر حصہ اپنی عمر عزیز کا تحقیق
دین میں خرچ کر کے ثابت کر لیا ہے کہ دنیا میں سچا اور منجانب اللہ مذہب دینِ
اسلام ہے۔اور حضرت سیدنا ومولانا محمد مصطفی یہ خدائے تعالیٰ کے رسول
اور افضل الرسل ہیں اور قرآن شریف اللہ جل شانہ کا پاک و کامل کلام ہے جو
تمام پاک صداقتوں اور سچائیوں پر مشتمل ہے اور جو کچھ اُس کلام مقدس میں ذکر
کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے وجوب ذاتی اور قدامت ہستی اور قدرت کاملہ اور
اپنے دوسرے جمیع صفات میں واحد لاشریک ہے اور سب مخلوقات کا خالق اور
سب ارواح اور اجسام کا پیدا کنندہ ہے اور صادق اور وفادار ایمانداروں کو ہمیشہ
کے لئے نجات دے گا اور وہ رحمان اور رحیم اور تو بہ قبول کرنے والا ہے ایسا ہی
دوسری صفات الہیہ و دیگر تعلیمات جو قرآن شریف میں لکھی ہیں یہ سب صحیح اور
درست ہیں اور میں دلی یقین سے ان سب امور کو سچ جانتا ہوں اور دل و جان
سے ان پر یقین رکھتا ہوں اور اگر چہ ان کی سچائی پر صد ہا عقلی دلائل جو قطعی اور
یقینی ہیں اللہ جل شانہ نے مجھ کو عطا کی ہیں لیکن ایک اور فضل اُس کا مجھ پر یہ بھی
ہوا ہے جو اُس نے براہ راست مجھ کو اپنے کلام اور الہام سے مشرف کر کے دوہرا
ثبوت ان سچائیوں کا مجھ کو دے دیا ہے۔اب میری یہ حالت ہے کہ جیسے ایک
شیشه عطر خالص سے بھرا ہوا ہوتا ہے ایسا ہی میرا دل اس یقین سے بھرا ہوا ہے
کہ اللہ تعالیٰ کا کلام قرآن شریف تمام برکات دینیہ کا مجموعہ ہے اور فی الحقیقت
خدائے تعالیٰ سب موجودات کا موجد اور تمام ارواح اور اجسام کا پیدا کنندہ اور
الله
ہر قسم کی خیر اور نیکی اور فیض کا مبدء ہے اور اُس کا پاک رسول محمد مصطفی حملے

خطابات طاہر جلد دوم
428
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
سچا و صادق و کامل نبی ہے جس کی پیروی پر فلاح آخرت موقوف ہے۔لیکن میرا
فلاں مخالف ( اس جگہ اس مخالف کا نام جو مباہلہ کیلئے بالمقابل آئیگا ،لکھا جائے
گا جو اس وقت میرے مقابلہ کے لئے حاضر ہے۔(آپ نے نام سے پہلے
اجازت طلب کی تھی اور پیش نظر لیکھر ام ہی تھا۔مگر اُس زمانہ میں کچھ قانونی تقاضے
ایسے تھے جن کی خاطر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بغیر کسی شخص کی خواہش
کے اور اس کے اقرار کے جو شائع ہو چکا ہو اس کے خلاف کوئی پیشگوئی جو اُس کی
ہلاکت پر منتج ہو شائع نہیں فرما سکتے تھے۔پس آپ نے یہاں نام نہیں لکھا لیکن یہ
فرمایا۔اس وقت میرے مقابلہ کے لئے حاضر ہے ) یہ دعویٰ کرتا ہے کہ نعوذ باللہ
جناب سید نا محمد مصطفی احہ سچے نبی نہیں ہیں اور جعل سازی سے قرآن شریف کو بنا
لیا ہے اور وہ یہ بھی کہتا ہے کہ خدائے تعالیٰ ارواح اور اجسام کا پیدا کنندہ نہیں اور کسی
پرستار اور بچے ایماندار کو نجات ابدی
کبھی نہیں ملے گی اور جو کچھ ویدوں میں بھرا ہوا
ہے وہ حقیقت میں سب سچ ہے اور اس کے برخلاف جو قرآن شریف میں ہے وہ
سب جھوٹ ہے سوائے خدائے قادر مطلق ! تو ہم دونوں فریقوں میں سچا فیصلہ کر
اور ہم دونوں میں سے جو شخص اپنے بیانات میں اور اپنے عقائد میں جھوٹا ہے اور
بصیرت کی راہ سے نہیں بلکہ تعصب اور ضد کی راہ سے ایسی باتیں منہ پر لاتا ہے جن پر
یقین کرنے کے لئے کوئی قطعی دلیل اُس کے ہاتھ میں نہیں اور نہ اُس کا دل نور یقین
سے بھرا ہوا ہے بلکہ سراسر ضد اور طرفداری اور نا خدا ترسی سے ایسی باتیں بناتا ہے جن
پر اُس کا دل قائم نہیں اُس پر تو اے
قادر کبیر ایک سال تک کوئی اپنا عذاب نازل کر اور
اُس کی پردہ دری کر کے جو شخص حق پر ہے اُس کی مدد فرما اور لعنت سے بھرے ہوئے
دکھ کی مارا ایسے شخص کو پہنچا کہ جو دانستہ سچائی سے دور اور راستی کا دشمن اور راست باز کا
مخالف ہے کیونکہ سب قدرت اور انصاف اور عدالت تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔آمین
یارب العالمین۔فقط ( سرمہ چشم آریہ۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۰۵،۳۰۲)
آپ نے یہ اعلان فرمایا۔اس دعوت مباہلہ کے ساتھ ہی کتاب سرمہ چشم آریہ میں

خطابات طاہر جلد دوم
429
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مضمون مباہلہ کا نمونہ پیش کیا تحریرا اور خاص طور پر آریہ
مخالفین کو اس طرف متوجہ فرمایا۔اس کے شائع ہونے پر چیک کرنا ہے۔نمونہ مضمون مباہلہ
از طرف آریہ صاحب فریق مخالف
میں فلاں ابن فلاں قسم کھا کر اور حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے
اوّل سے آخر تک رسالہ سرمہ چشم آریہ کو پڑھ لیا اور اُس کے دلائل کو بخوبی سمجھ
لیا۔میرے دل پر ان دلیلوں نے کچھ اثر نہیں کیا اور نہ میں ان کو سچ سمجھتا
ہوں اور میں اپنے پر میشر کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جیسا کہ ویدوں میں لکھا ہے
میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ میرے رُوح اور جیو کا کوئی رب یعنی پیدا
کنندہ نہیں ایسا ہی میرا جسمی مادہ بھی پیدا کرنے والے سے بکلّی بے نیاز ہے۔میں پر میشر کی طرح خود بخود ہوں اور واجب الوجود اور قدیم اور انادی ہوں۔میری
روح اور میراجسمی مادہ کسی دوسرے کے سہارے سے نہیں بلکہ قدیم سے یہ دونوں
ٹکڑے میرے وجود کے قائم بالذات ہیں۔ایسا ہی وید کی اس تعلیم پر بھی میرا
کامل یقین ہے کہ مکتی یعنی نجات ہمیشہ کے لئے کسی کو نہیں مل سکتی اور ہمیشہ عزت
کے بعد ذلّت کا دورہ لگا ہوا ہے۔میں وید کی ان سب تعلیموں کو دلی یقین سے
مانتا ہوں کہ پر میشر ایک ذرہ کے پیدا کرنے پر بھی قادر نہیں اور نہ بغیر عمل کسی
عامل کے ایک ذرہ کسی پر رحمت کر سکتا ہے اور نہ بغیر ہزاروں جونوں میں ڈالنے
کے ایک ذرہ گناہ تو بہ یا استغفار یا کچی پرستش اور محبت سے بخش سکتا ہے اور میں
وید کے رُو سے اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ چاروں وید ضر ور ایشر کا کلام ہے
جو ہمیشہ اور قدیم سے ہر نئی دنیا میں ہمارے ہی آریہ دیس میں چار رشیوں پر جو
اگئی اور والیو وغیرہ ہیں اتر تا رہا ہے۔کبھی اس سے باہر نہیں اترا اور نہ کبھی ہماری
زبان سنسکرت کے سوا کسی دوسری زبان میں آیا اور ہمارے دیس سے باہر جو
ہزاروں پیغمبر آئے ہیں۔( یعنی آریہ ورت کے دلیں ہندوستان سے باہر جو
ہزاروں پیغمبر آئے ہیں ) اور کئی کتابیں لائے ہیں۔میں دلی یقین سے ان سب

خطابات طاہر جلد دوم
430
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
کو جعل ساز اور ان کی کتابوں
کو جعلی تحریریں خیال کرتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں
کہ ان غیر ملکوں میں سب جھوٹے آتے رہے کبھی ایک ملہم بھی سچا نہیں
آیا۔( یعنی ہندوستان کے سوا ساری دنیا میں ہمیشہ سے جو خدا کے برگزیدہ ظاہر
ہوتے رہے ہیں۔وہ تمام تر ہر ایک ان میں سے جھوٹا اور مفتری تھا اور کسی پر خدا
کا کوئی کلام نازل نہیں ہوا ) یہ سچائی ہمارے آر یہ دلیں سے ہی خاص رہی اور
اسی سے پر میشر کا دائمی تعلق اور پیوند رہا ہے اور ہمیشہ آئندہ بھی اُسی سے رہے
گا۔ایسا ہی میں قرآن اور اُس کے اصولوں اور تعلیموں کو جو دید کے اصولوں اور
تعلیموں سے برخلاف ہے جھوٹ اور جعل جانتا ہوں۔لیکن میر افریق مخالف جو
مؤلف رسالہ سُرمہ چشم آریہ ہے۔وہ قرآن کو خدا کا کلام جانتا ہے۔( آج جو
پاکستان میں یہ منحوس کوشش ہو رہی ہے کہ ہمیں قرآن کریم سے الگ کر
دیں۔اُس زمانہ میں ایک ہی قرآن کا علمبر دار تھا۔جس نے آریوں سے ٹکر لی
اور آریوں نے تسلیم کیا کہ یہ ہمارا مخالف قرآن کو سچا الہی کلام جانتا ہے ) اور اس
کی سب تعلیموں کو درست اور صحیح سمجھتا ہے ( جو آج کے مولویوں کو بات سمجھ نہیں
آئی۔وہ اُس زمانہ کے آریوں کو بھی سمجھ آگئی تھی ) اور وید اور اُس کے ان اصولوں
اور دوسری تعلیموں کو جو قرآن کے مخالف ہے سراسر غلط اور جھوٹ خیال کرتا ہے۔سواب اے ایشر! تو ہم دونوں فریقوں میں سچا فیصلہ کر اور جس فریق کے
اصول اور اعتقاد جھوٹے اور ناپاک ہیں۔جن کو وہ کسی نا پاک کتاب کی رُو سے مانتا
ہے۔اُس کو ذلیل اور رسوا کر اور ہم دونوں میں سے وہ شخص جو تیری نظر میں کا ذب اور
دروغ گو ہے اور اُس کے عقائد اور اصول تیری تو ہین اور بہتک عزت کا موجب ہیں اور
دانستہ ان کا پابند ہورہا ہے اُس کو اے ایشر ایسے دکھ کی مار پہنچا اور ایسی لعنت سے بھری ہوئی
اُس کی رسوائی کر کہ ایک سال کے عرصہ تک وہ لعنت کا اثر جو عذاب مؤلم ہے ظاہر ظاہر
اُس کو پہنچ جائے۔اے ایشر تو ایسا ہی کر کیونکہ کاذب صادق کی طرح کبھی تیرے حضور میں
عزت نہیں پاسکتا۔آمین۔فقط سرمه چشم آرید روحانی خزائن جلد۲ صفحه: ۳۰۵ تا ۳۰۸)

خطابات طاہر جلد دوم
431
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
یہ مخالفین کی جو یاوہ گوئی تھی اُس کا خلاصہ میں نے خود تیار کیا ہے۔ان میں ایک بھی ایسی بات
نہیں جو انہوں نے نہ کہی ہو۔لیکن یاوہ گوئی کی جو خوستیں تھیں جو ایسا گندا کلام تھا جو پیش نہیں کیا جاسکتا۔اس
کو چھوڑ دیا گیا ہے۔مگر بعینہ یہی آریوں کی تحریروں کا خلاصہ تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
کسی قدر تفصیل سے درج فرمایا اور میں نے اُس کا خلاصہ آج آپ کے سامنے رکھا ہے۔اس کے بعد
پنڈت لیکھرام نے ۱۸۸۶ء میں ہی کتاب سرمہ چشم آریہ کے جواب میں نسخہ حبطا حمدیہ یعنی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے نعوذ باللہ پاگل پن کے ثبوت کا ایک نسخہ اور آریوں کی طرف سے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی دعوت مباہلہ کے جواب میں اپنی طرف سے حضور کو خود ایک مباہلے کا چیلنج دیا۔اُس کا
مضمون مباہلہ شاید سارانہ بھی پڑھ سکوں مگر اُس کا کچھ حصہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔وہ لکھتا ہے۔میں نیاز التیام لیکھر ام ولد پنڈت تاراسنگھ صاحب شر مامصنف تکذیب
براہین احمدیہ درسالہ ہذا اقرار صحیح بدرستی ہوش وحواس کر کے کہتا ہوں کہ میں نے اوّل
سے آخر تک رسالہ سرمہ چشم آریہ کو پڑھ لیا اور ایک بار نہیں بلکہ کئی بار اس کے دلائل کو
بخوبی سمجھ لیا بلکہ ان کے بطلان کو بروئے ست دھرم رسالہ ہذا میں شائع کیا۔میرے
دل میں مرزا جی کی دلیلوں نے کچھ بھی اثر نہیں کیا اور نہ وہ راستی کے متعلق ہیں۔میں
اپنے جگت پتا پر میشر کو ساکھی جان کر اقرار کرتا ہوں کہ جیسا کہ ہر چہاروید مقدس میں
ارشاد ہدایت بنیاد ہے اس پر میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ میری رُوح اور تمام ارواح کو
کبھی نیستی یعنی قطعی ناش نہیں ہے اور نہ کبھی ہوا اور نہ ہوگا۔(اس کے بعد وہ وید کی تعلیم
سے متعلق جو کچھ سمجھا اُس کو پیش کرتا ہے۔آخر پر وہ یہ لکھتا ہے۔) اے پر میشر ہم
دونوں فریقوں میں سچا فیصلہ کر کیونکہ کا ذب صادق کی طرح کبھی تیرے حضور میں
عزت نہیں پاسکتا۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ: ۳۲۸ تا۳۳۲)
یہ اُس کی تحریر تفصیل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حقیقۃ الوحی میں درج
فرمائی۔اس کے بعد جو ۲۰ فروری ۱۸۸۶ ء آیا۔اُس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اندر من مراد آبادی اور لیکھرام پشاوری کو اس بات کی دعوت دی۔۱۸۸۶ء کو یا درکھیں۔ان کو دعوت
دی۔اندرمن نے تو اعراض کیا اور اُس دعوت کا جواب نہیں دیا اور کچھ عرصہ کے اندر خود اپنی موت

خطابات طاہر جلد دوم
432
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
مرگیا۔لیکن لیکھر ام نے بڑی دلیری سے ایک کارڈ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف روانہ
کیا اور یہ پیشگوئی اُس نے کی اور لکھا کہ جو چاہو شائع کر دو۔میرا نام لکھو۔مباہلہ لکھو۔مجھے اس پر کوئی
اعتراض نہیں۔یہ تحریر بڑی گندی ہے۔اسے آپ کے سامنے پڑھنے کی ضرورت نہیں۔لیکھرام کی
طرف سے یہ تحریر ملنے پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء کو ایک اشتہار
شائع فرمایا اس میں آپ فرماتے ہیں۔سو اُس کی نسبت جب توجہ کی گئی تو اللہ جل شانہ کی طرف سے یہ
الہام ہوا۔عِجُلٌ جَسَدٌ لَهُ خُوَارٌ۔لَهُ نَصَبٌ وَّ عَذَابٌ۔یعنی یہ صرف
ایک بے جان گوسالہ ہے ( یعنی بچھڑا ہے ) جس کے اندر سے ایک مکروہ آواز
نکل رہی ہے اور اُس کے لئے ان گستاخیوں اور بد زبانیوں کے عوض میں سزا اور
رنج اور عذاب مقدر ہے جو ضرور اُس کو مل رہے گا اور اس کے بعد آج جو
۲۰ فروری ۱۸۹۳ء روز دوشنبہ ہے اس عذاب کا وقت معلوم کرنے کے لئے توجہ
کی گئی تو خدا وند کریم نے مجھ پر ظاہر کیا کہ آج کی تاریخ سے جو
۲۰ فروری ۱۸۹۳ء ہے چھ برس کے عرصہ تک یہ شخص اپنی بدزبانیوں کی سزا میں
یعنی ان بے ادبیوں کی سزا میں جو اس شخص نے رسول اللہ ﷺ کے حق میں کی
ہیں عذاب شدید میں مبتلا ہو جائے گا۔سواب میں اس پیشگوئی کو شائع کر کے
تمام مسلمانوں اور آریوں اور عیسائیوں اور دیگر فرقوں پر ظاہر کرتا ہوں کہ اگر اس
شخص پر چھ برس کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے کوئی ایسا عذاب نازل نہ ہوا جو
معمولی تکلیفوں سے
نرالا اور خارق عادت اور اپنے اندر الہی ہیبت رکھتا ہوتو سمجھو
کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور نہ اُس کی روح سے میرا یہ نطق ہے
اور اگر میں اس پیشگوئی میں کا ذب نکلا۔تو ہر یک سزا کے بھگتنے کے لئے میں
طیار ہوں اور اس بات پر راضی ہوں کہ مجھے گلے میں رستہ ڈال کر کسی سولی پر کھینچا
جائے اور باوجود میرے اس اقرار کے یہ بات بھی ظاہر ہے کہ کسی انسان کا اپنی
پیشگوئی میں جھوٹا نکلنا خود تمام رسوائیوں سے بڑھ کر رسوائی ہے۔زیادہ اس سے

خطابات طاہر جلد دوم
433
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
کیا لکھوں۔واضح رہے کہ اس شخص نے رسول اللہ ﷺ کی سخت بے ادبیاں کی
ہیں جن کے تصور سے بھی بدن کانپتا ہے۔اس کی کتابیں عجیب طور کی تحقیر اور
تو ہین اور دشنام دہی سے بھری ہوئی ہیں۔کون مسلمان ہے جو ان کتابوں کو سُنے
اور اس کا دل اور جگر ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو۔باایں ہمہ شوخی و خیر گی یہ شخص سخت جاہل
ہے۔عربی سے ذرہ مس نہیں بلکہ دقیق اُردو لکھنے کا بھی مادہ نہیں اور یہ پیشگوئی
اتفاقی نہیں بلکہ اس عاجز نے خاص اسی مطلب کے لئے دعا کی جس کا یہ جواب
ملا اور یہ پیشگوئی مسلمانوں کے لئے بھی نشان ہے کاش وہ اس حقیقت کو سمجھتے اور
ان کے دل نرم ہوتے۔اب میں اُسی خدا عز وجل کے نام پر ختم کرتا ہوں جس
کے نام سے شروع کیا تھا۔والحمد لله والصلوة والسلام على
رسوله محمد المصطفى افضل الرسل و خير الورى سيدنا و
سيد كل ما في الارض والسماءِ
خاکسار
مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپوره (۲۰ فروری ۱۸۹۳ء)
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه: ۶۵۱-۶۵۰)
پھر آپ نے اپنے منظوم کلام میں فرمایا:
الا اے دشمن نادان و بے راہ
بترس از تیغ بُران محمد
الا کے منکر از شان محمد
ہم از نور کہا یان محمد
کرامت گرچه بے نام ونشان است
بیا بنگر ز غلمان محمد
۲ را پریل ۱۸۹۳ء کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اور اشتہار شائع فرمایا
جس میں رویا میں اُس شخص کے دکھائے جانے کا ذکر ہے جو لیکھرام کی سزا دہی کے لئے مامور کیا گیا۔

خطابات طاہر جلد دوم
آپ فرماتے ہیں۔434
لیکھر ام پشاوری کی نسبت ایک اور خبر
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
" آج ۲ را پریل ۱۸۹۳ء مطابق ۱۴ ماہ رمضان ۱۳۱۰ھ ہے صبح کے
وقت تھوڑی سی غنودگی کی حالت میں میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع مکان میں
بیٹھا ہوا ہوں اور چند دوست بھی میرے پاس موجود ہیں۔اتنے میں ایک شخص
قوی ہیکل ،مہیب شکل گویا اُس کے چہرے پر سے خون ٹپکتا ہے میرے سامنے
آکر کھڑا ہو گیا۔میں نے نظر اُٹھا کر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک نئی خلقت
اور شمائل کا شخص ہے گویا انسان نہیں ، ملا یک شدّ ادغلا ظ میں سے ہے اور اُس کی
ہیبت دلوں پر طاری تھی اور میں اُس کو دیکھتا ہی تھا کہ اُس نے مجھ سے پوچھا کہ
لیکھرام کہاں ہے اور ایک اور شخص کا نام لیا کہ وہ کہاں ہے۔تب میں نے اُس
وقت سمجھا کہ یہ شخص لیکھرام اور دوسرے شخص کی سزا دہی کے لئے مامور کیا گیا
ہے۔مگر مجھے معلوم نہیں رہا کہ وہ دوسرا شخص کون ہے ہاں یقینی طور پر یاد ہے کہ وہ
دوسرا شخص انہیں چند آدمیوں میں سے تھا جن کی نسبت میں اشتہار دے چکا ہوں
اور یہ یک شنبہ کا دن اور چار بجے صبح کا وقت تھا۔فالحمد اللہ علی ذالک۔برکات الدعا۔روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کا یہ ایک لمبا سلسلہ تھا جو جاری رہا۔اس میں خاص بات یہ قابلِ توجہ ہے کہ ۱۸۸۶ء میں آپ نے پہلی بار یہ پیشگوئی کی۔۱۸۹۳ء کی
بات ہے کہ لیکھر ام نے کلیہ اس مباہلے کو قبول کر لیا اور اُس کے مقابل پر ایک پیشگوئی شائع کی۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ چھ سال کا عرصہ
کیوں بتایا حالانکہ اُس سے کم بھی ہو سکتا تھا۔پہلے شروع میں آپ نے ایک سال کا اظہار کیا تھا
مگر جب خدا تعالیٰ نے آپ کو خبر دی۔وہ چھ سال کی خبر تھی۔اُس کی وجہ لیکھرام کی جوابی کارروائی
پڑھنے سے سمجھ آجاتی ہے۔لیکھرام نے ۱۸۹۳ء میں جو جوابی مباہلہ شائع کیا۔اس میں اُس نے
یہ لکھا کہ تین سال کے اندر یہ میری پیشگوئی ہے۔قادیان سے مرزا کا وجود۔اُس کا نام ونشان مٹا

خطابات طاہر جلد دوم
435
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
دیا جائے گا۔جس بچے کی یہ خوشخبریاں دے رہا ہے وہ پیدائشی پاگل ہوگا اور کچھ دن رہے گا اور مر
جائے گا اور اُس کو ہرگز وہ سعادتیں نصیب نہیں ہوں گی۔جو یہ مصلح موعود کے نام پر اُس کے
متعلق بیان کرتا ہے۔چنانچہ اُس نے کہا تین سال کے اندر تم دیکھنا میری پیشگوئی کے مطابق مرزا
غلام احمد قادیانی کا وطن ایسا اُجاڑ دیا جائے گا کہ قادیان میں جب تم پوچھو گے کہ مرزا غلام احمد
کون تھا تو کوئی بتانے والا نظر نہیں آئے گا۔کوئی ہوا کرتا تھا۔جس کا نام ونشان یہاں سے مٹا دیا
گیا۔یہ جوابی کارروائی اُس کی تین سال چاہتی تھی۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو اللہ تعالیٰ نے چھ سال کا عرصہ بتایا اور تین سال ختم ہوتے ہی چوتھے سال میں لیکھر ام کو
پکڑ لیا۔ایک بڑی، ذلت اور مار کا ایک بڑا نشان جو اُس نے اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا۔وہ
یہ تھا کہ اُس کی تمام پیشگوئیاں جھوٹی نکلیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بستی کو اس
تین سال کے عرصہ میں ترقی پر ترقی ملتی رہی اور بڑی حسرت کے ساتھ لیکھرام نے اپنی
پیشگوئیوں کو جھوٹا اور جعلی اور مصنوعی ثابت ہوتا ہوا دیکھ لیا۔پس بعض لوگ جو خیال کرتے ہیں کہ چھ سال کا عرصہ تو لمبا عرصہ ہے۔یہ لمبا عرصہ نہیں اس
عرصہ میں لیکھرام کی پیشگوئی کا جھوٹا ہونا شامل کر دیا گیا تھا۔پس جب اُس نے اپنی پیشگوئی کو نا کام
اور نامراد ہوتے ہوئے دیکھ لیا۔پھر ۱۸۹۷ء میں اُس کی پکڑ کا سال آیا ہے یہ کیسے واقعہ ہوا؟ اس کی
تفصیل میں اب آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لیکھرام کی
عبرت ناک موت کے متعلق جو پیشگوئی ۱۸۹۳ء سے کر رکھی تھی۔اُس کی چھ سالہ معیاد مقررتھی۔جو
اب اختتام
کو پہنچ رہی تھی اور مارچ کے مہینے میں عید الفطر کا دن بھی آرہا تھا۔جو اس واقعہ کی معتین
علامت بتائی گئی تھی۔پانچ مارچ کو عید الفطر کا دن تھا۔جو بظاہر سکون سے گز را۔لیکن اگلے دن سات
بجے شام لیکھرام مکان
کی بالائی منزل پر بیٹھے سوامی دیانند کی سوانح عمری لکھ رہا تھا۔۱۸۹۷ء کا سال
جو شروع ہوا ہے۔اس وقت تک لیکھرام کی نا کامی تو ثابت ہوگئی۔مگر لیکھرام کو کیسے قتل کیا گیا اور وہ
قاتل کہاں گیا۔یہ سارا واقعہ جو مخالف لکھنے والوں کو بھی تسلیم ہے کہ اسی طرح ہوا اُس کا خلاصہ یہ
ہے۔کہ پانچ مارچ کو جو عید الفطر کا دن تھا اور یا درکھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی
میں یہ الفاظ تھے۔۔۔ستعرف يوم العيد والعيد اقرب ( تذکرہ: ۲۰۱) تو اس بات کو عید کے دن

خطابات طاہر جلد دوم
436
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
دیکھے گا اور وَالْعِیدُ اقْرَب اور عید قریب ترین ہوگی۔مراد یہ ہے کہ عید اس دن سے ملی ہوئی ہوگی۔جس دن یہ واقعہ ہو گا۔گویا معتین طور پر اُس دن کی بھی خبر دے دی۔جس دن یہ واقعہ رونما ہونے والا
ہے۔۱۸۹۷ء میں جو عید آئی وہ جمعہ کے دن تھی اور اُس کے ساتھ ہفتے کا دن تھا جو ملحق تھا۔ستعرف
يوم العيد والعيد اقرب اُس عید کو پہچان لے گا کیونکہ اس واقعہ کے دن وہ عید قریب ترین ہوگی۔جو ہفتے کا دن بنتا ہے۔ہفتے کے دن جو واقعات رونما ہوئے وہ یہ تھے کہ لیکھر ام اپنے مکان کی بالائی
منزل پر بیٹھا ہوا سوامی دیانند کی سوانح عمری لکھ رہا تھا اور اُس کے پاس ایک ایسا شخص بیٹھا ہوا تھا جس
نے لیکھرام کو یہ بیان دیا تھا کہ میں پہلے ہندو ہوا کرتا تھا۔پھر مسلمان ہو گیا اور پھر مسلمان سے دوبارہ
میں آپ کے ہاتھ پر ہندو ہوتا ہوں۔یہ شخص کبھی کبھی لیکھر ام کو آ کے ملا کرتا تھا اور اُس دن وہ آیا اور
اُس نے کمبل اوڑھا ہوا تھا اور لیکھر ام کے پاس حاضر ہوا اور اُس نے اُس کو بلا کر اپنے ساتھ بٹھا لیا اور
یہ سوامی دیانند کی تاریخ لکھنے لگا۔اُس کے ساتھ اُس صحن کے پر لی طرف دروازے بند تھے۔جن میں
اُس کی بیوی اور ماں تھے اور نیچے بازار بس رہا تھا۔جو آریوں کا بازار تھا اور آریوں پر ہی زیادہ سمل
تھا۔پر لی طرف سیدھی دیوار تھی۔جس پر سے چھلانگ لگانے والا بچ نہیں سکتا تھا اور دوطرف پختہ
دیواریں گھری ہوئی تھیں۔گویا اس شخص کے نکل بھاگنے کا کوئی رستہ نہیں تھا۔جب لیکھرام نے وہ
تصنیف مکمل کی اور آخری فقرہ لکھ کر اپنے ہاتھ انگڑائی کے لئے اونچے کئے اُس وقت اس نے خنجر کا
اُس پر وار کیا اور اس کی انتڑیاں باہر نکل آئیں اور جگہ جگہ سے کٹ گئیں۔لیکھرام کی چیخ اور دہائی سن کر
اُس کی ماں اور اُس کی بیوی دوڑے اور اُنہوں نے اس شخص کو دیکھا۔اُس وقت تک یہ وہیں تھا اور
اُس کا دیکھنا الہی تقدیر کے مطابق تھا جو بعد میں میں بیان کروں گا۔اس شخص نے اس کے ہاتھ میں جو
چیز تھی اُس کی ماں کے سر پر ماری اور وہ بے ہوش ہو کر جا پڑی اور پھر یہ نکلا ہے اس دہائی کے بعد، نیچے
بازار والوں نے کہا کہ ہمارے پاس سے تو کوئی گزر کے نہیں گیا۔وہ شخص او پر چڑھ گیا ہوگا۔چھت پر
جاکے دیکھا تو وہاں سے نیچے اترنے کی کوئی جگہ ہی نہیں تھی۔یعنی دومنزلہ مکان کی چھت کے اُوپر سے
وہ اگر گر تا تو اُس کی ہڈیاں، پسلیاں ٹوٹ جاتیں۔لیکن اُس کا کوئی نشان نہیں تھا ہر طرف تلاش کی گئی۔لیکھرام کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر اُس شخص کا کوئی نام ونشان نہیں ملا اور پولیس چھان بین کے باوجود اُس
کو مہیا نہ کرسکی لیکھرام کے منہ سے اُس وقت بیل کی طرح نہایت زور کی آواز نکلی۔حضرت مسیح موعود

خطابات طاہر جلد دوم
437
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
کے الفاظ یہ تھے کہ وہ ایک گائے کے بچھڑے کی طرح ہے جس کے اندر سے خوار یعنی بچھڑے کی آواز
نکلے گی۔بیوی ، ماں دوڑے۔لیکھرام کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔شام کا وقت تھا۔ڈاکٹر مرزا
یعقوب بیگ صاحب یہ احمدی تھے۔وہ ڈیوٹی پر تھے اور ڈاکٹر پیری جو انگریز ڈاکٹر تھے۔جنہوں نے آ
کر آپریشن کرنا تھا وہ موجود نہیں تھے۔ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب نے پیغام بھیجا۔ڈاکٹر پیری آخر آ
پہنچا اور اُس نے آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران جب وہ ڈاکٹر یعقوب صاحب کو مرزا صاحب کر
کے مخاطب ہوتا تھا۔تو لیکھرام کانپنے لگتا تھا۔کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ حضرت مرزا صاحب یہاں بھی پہنچ
گئے ہیں اور اس حالت میں بہت ہی کرب کے ساتھ تڑپ تڑپ کے اُس نے جان دی۔جب
لیکھر ام
کے ساتھ یہ واقعہ گزر گیا تو اُس کی لاش جلا دی گئی اور دریا میں بہا دی گئی۔جس طرح پہلے سامری کی
لاش جلائی گئی تھی اور عِجُلٌ جَسَدٌ لَّهُ خَوَارٌ ( تذكره :٢٠٠) اُسی بچھڑے کے متعلق قرآن کریم کی
آیت ہے۔یہی الہام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہوا تھا جس سے ایک اور مماثلت اور الہی
تائید حاصل ہوئی۔یعنی لیکھرام جو بولتا تھا وہ بچھڑے کی طرح ڈکارتا تھا اور اس کے سوا اس کے منہ
سے کوئی واضح کھلی بات سمجھ نہیں آتی تھی اور اُس کی لاش کو بھی جلا دیا گیا خاکستر کر دیا گیا اور اُس کی
راکھ پانی میں بہا دی گئی۔یہ پیشگوئی جب پوری ہوئی اور بڑی شان کے ساتھ عین وقت کے
مطابق ، تاریخوں کے مطابق سو فیصدی درستی کے ساتھ پوری ہوئی تو ہند و اخباروں نے بہت شور
مچایا اور انہوں نے حکومت کو توجہ دلائی کہ اس نے یعنی حضرت مسیح موعود نے واقعہ سے پہلے کیسے وہ
بیان دیا جس کا ایک ایک لفظ سچا نکلا۔اس کو کیسے پتا چلا کہ بعینہ یہ واقعات ہوں گے۔اس کو دن کا
کیسے پتا چلا ؟ اس کو مہینوں کا کیسے پتا چلا ؟ عید کا کیسے پتا چلا ؟ لازماً اس شخص نے خود قاتل تیار کر کے
ہے۔چنانچہ اس پر بہت سے اخبارات نے بہت شور ڈالا۔اخبار رہبرِ ہند لاہور نے
اپنی ۵/ مارچ ۱۸۹۷ء کی اشاعت میں لکھا کہ :۔" کہتے ہیں کہ ہند و قادیاں والے کو قتل کرائیں گے۔“ یعنی جوابی کارروائی کیلئے اُس
نے اس طرح آمادہ کرنا شروع کیا کہ لوگوں سے سنتے ہیں کہ ہند ولوگ اب مرزا غلام احمد قادیانی
کو نہیں چھوڑیں گے۔پھر آفتاب ہند نے ۱۸ / مارچ ۱۸۹۷ء کو مرزا قادیانی خبر دار“ کے عنوان
سے خبر شائع کی۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی