فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 37

خطابات طاہر جلد دوم
438
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
”مرزا قادیانی بھی امروز وفردا کا مہمان ہے۔بکری کی ماں کب تک خیر مناسکتی ہے۔پس مرزا قادیانی کو خبر دار ہنا چاہئے کہ وہ بھی بقر عید کی قربانی نہ ہو جاوے۔“
سارے ہندوستان میں احمدیت آریوں کے مقابل پر کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتی تھی جبکہ
آریوں کے ساتھ تمام ہندو قوم شامل ہو چکی تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دستور یہ تھا کہ بغیر
پہریدار کے ، آج میرے ساتھ تو آپ پہریدار دیکھتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
کوئی پہریدار مقرر نہیں تھے۔آپ اُسی طرح صبح کی سیر کو جاتے ،اسی طرح واپس آتے۔اکیلے
گھر میں ، گھر کے دروازوں پر کوئی نگہدار، کوئی نگہبان مقرر نہیں تھا اور تن تنہا سارے سفر کرتے تھے اور
ان ساری دھمکیوں کو آپ ذرا بھی خاطر میں نہیں لاتے تھے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کے
ساتھ حفاظت کا وعدہ تھا۔ہندوؤں کی طرف سے بہت سے اشتہار شائع کئے گئے اور انعام مقرر کئے
گئے کہ کسی طرح اُس قاتل کو ڈھونڈ و وہ کون ہے؟ اُس کا ماضی کیا ہے؟ وہ کہاں چلا گیا ؟ اور اس ضمن
میں بعض خبر یں دی گئیں۔یہاں تک کہ کشمیر سے بھی لوگ پکڑ کے لائے گئے اور دور دور سے اس جیسے
میں کہ یہ وہ شخص ہے جس کا نہ سر نہ پیر ، بعید نہیں کہ یہی قاتل ہو۔ان کو پولیس نے پکڑا اور حاضر کیا تو
اُس وقت ماں اور بیوی جنہوں نے قاتل کو دیکھ لیا تھا۔انہوں نے گواہی دی کہ ہرگز یہ وہ نہیں۔اس کی
شکل اُس سے نہیں ملتی۔تو خدا تعالیٰ نے ایک ایک چیز کا انتظام کر رکھا تھا ، وہ کون تھا ؟ کہاں سے آیا
کہاں چلا گیا ؟ کسی کو کوئی خبر نہیں۔لیکن ان دھمکیوں کے ساتھ بعض مسلمان علماء تھے جو خاموش ہو
گئے۔ان کو یہ تو ہمت نہیں پڑتی تھی کہ اس کی تائید میں اٹھ کھڑے ہوں۔ان کو پتا تھا کہ سارے
مسلمان پھر یہ نشان دیکھ کے احمدی مسلمان ہو جائیں گے لیکن ان میں سے بعض مخالف ایسے تھے
جنہوں نے خفیہ پیغام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھجوائے کہ ایک آپ ہی تو ہیں جولڑے
صلى الله
ہیں رسول اللہ ﷺ کی عزت کی خاطر اور آپ کو خطرہ ہے اس لئے اس خطرہ میں ہم آپ کے ساتھ
ہیں۔ہم آپ کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنے لئے ساری احتیاطیں برتیں۔ہر قسم کی احتیاطی کارروائی
لي
کریں۔پہریدار مقرر کریں۔وغیرہ وغیرہ۔بہت سے مشورے دیئے گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کسی مشورے کو قبول نہ کیا اور اپنی زندگی اور طرز بود وباش
میں کوئی بھی تبدیلی نہ کی وہی اکیلے تن تنہا کبھی صبح جلدی سے سیر کو نکل جانے والے تھے یہاں تک کہ

خطابات طاہر جلد دوم
439
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
صلى الله
بعض دفعہ صرف ایک خادم ساتھ ہوا کرتا تھا۔گھر پہ کوئی پہریدار نہیں، ہر شخص آتا جا تا تھا اور حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے روز مرہ کاموں میں کوئی ذرہ بھر بھی تبدیلی نہ آئی۔ہاں ایک مولوی تھا
جس کو یہ بد بختی نصیب ہوئی کہ اُس نے آریوں کی تائید میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
خلاف زبان درازی شروع کر دی۔اُس مولوی کا نام محمد حسین بٹالوی ہے۔انتہائی استہزاء کی زبان جو
آنحضرت ﷺ کے خلاف لیکھرام استعمال کیا کرتا تھا۔اُسے خاطر میں نہ لایا اور اپنے رسالہ اشاعۃ السنت
میں الہامی قاتل کے عنوان سے مضمون لکھا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس سلسلہ
میں بار بار تنگ کیا گیا اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے مولوی محمد حسین بٹالوی بھی رسول اللہ ﷺ کے
دشمن کے حق میں آپ کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام الہامی
قاتل رکھا۔ہندو اخبارات نے جہاں تک ان کی بن پڑی انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کے خلاف شور ڈالا۔اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق اتنی زیادہ کھچڑی
پک چکی تھی اور ہندو اخبار اتنی زہر چکانی کر چکے تھے کہ اچانک ایک دن غیر متوقع طور پر پولیس نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر کوگھیرے میں لے لیا۔اُس وقت جو سپر نٹنڈنٹ پولیس
تھا وہ انگریز تھا اور اُس کے نائبین میں سے ایک انسپکٹر پولیس جو مسلمان تھا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے خلاف ہمیشہ پلید زبان استعمال کیا کرتا تھا اور اُس نے یہ اعلان کیا تھا کہ میں ان
ہاتھوں سے مرزا قادیانی کو تھکڑی پہناؤں گا، دیکھو وہ کیسے مجھ سے بچ کے نکلتا ہے۔چنانچہ جو تلاشی
شروع ہوئی اُس میں حضرت اُم المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ایک بیان کا خلاصہ میں آپ کے
سامنے رکھتا ہوں۔آپ فرماتی ہیں کہ (میری پھوپھی جان حضرت ) مبارکہ بیگم کا چھلہ نہائے ہوئے
ابھی دو تین دن ہی گزرے تھے کہ اوپر کے مکان سے زور زور کی آوازیں آنی شروع ہوئیں۔مسجد کا
دروازہ بڑے زور سے کھٹکا اور اس طرف سے بھی ایک سپاہی نمودار ہوا۔حضرت صاحب اندر دالان
میں بیٹھے کام کر رہے تھے۔آپ کو پیغام بھجوایا گیا کہ سپاہی آگئے ہیں۔آپ بڑے اطمینان سے اٹھے
مسجد کی طرف گئے۔دیکھا تو وہاں انگریز پولیس کپتان کھڑا تھا۔حضور نے اُسے مکان کے اندر آنے
کی دعوت دی اور اُس کے ساتھ ہی پولیس نے مکان پر ہر جگہ سے قبضہ کر لیا اور تمام اونچی جگہوں پر
کھڑا ہو کر مکان کی حرکات و سکنات کا ملاحظہ کرنے لگے۔اُس وقت ہمارے چچا جان حضرت مرزا

خطابات طاہر جلد دوم
440
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
بشیر احمد صاحب چھوٹے تھے اور اماں جان کو سب سے پہلے اس واقعہ کی اطلاع اُنہوں نے یہ دی کہ
پائی آیا ہے۔پائی آیا ہے۔اماں جان حیران تھیں۔یہ پائی آیا ہے کیا مطلب ہے۔تو وہ سپاہی کو دیکھ
رہے تھے۔اس سپاہی کو پائی کہتے تھے۔تو سب سے پہلی جو اطلاع ملی ہے وہ اس بچے کی طرف سے
ملی کہ سپاہی آگیا ہے۔لیکن پولیس کا جیسا کہ رواج ہے چاروں طرف سے، ہر طرح سے مسلح پولیس
نے مکان
کو گھیر رکھا تھا، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُس سپر نٹنڈنٹ پولیس کو جو انگریز تھا
سے فرمایا کہ اجازت ہو تو آپ کی کوئی خاطر کی جائے۔گرم دودھ یا اور کوئی چیز۔اس لئے کہ اس
بیچارے کو تلاشی کے دوران ایک چھوٹے دروازے سے گزرنا پڑا تھا اور سر اتنی زور سے ٹکرایا تھا کہ بھتا
گیا تھا اس لئے نہیں کہ آنے والے پولیس کی کوئی خاطر کی جارہی ہے۔اُس کی بیماری کے پیش نظر
مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔کہ میں گرم دودھ لے آؤں، کوئی چیز لاؤں، تو تھوڑی دیر کے بعد اُس
نے کہا نہیں میں ٹھیک ہوں میں سنبھل گیا ہوں۔اب جو تلاشی ہوئی ہے اُس کا حال یہ تھا کہ تمام تالے
توڑے گئے ہر کونہ کھد را دیکھا گیا، تمام ڈاک کی تلاشی لی گئی ، بعض اینٹیں اکھیڑی گئیں ، بعض دیوار کے
پیچھے جہاں خیال تھا کہ کوئی چیز چھپائی جاسکتی ہے ان دیواروں
کو اکھیڑ دیا گیا اور کوئی امکان باقی نہیں
چھوڑا۔جس سے کہ چھپانے والا کوئی چیز چھپا سکے۔یہاں تک کہ بعض خطوط نکالے گئے جن خطوط
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو لیکھرام کی موت پر مبارک باد لکھی گئی تھی۔وہ خطوط اس
پولیس افسر کے سامنے پیش کئے گئے۔تو یہ انسپکٹر پولیس دوڑا دوڑا گیا کہ دیکھو یہ پکڑا گیا اس شخص کو اس
کے مریدوں نے مبارک باد کے خط لکھے ہیں۔ثابت ہوتا ہے کہ اس کا دخل ہے۔وہ انگریز بہر حال
منصف مزاج تھا۔اُس نے کہا کیا باتیں کر رہے ہو۔اس خط سے اس کا ملوث ہونا کیسے ثابت ہوسکتا
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ یہ تو ایک خط ہے میرے پاس ایک صندوتچی
بھری پڑی ہے۔اجازت ہو تو میں وہ لے آؤں۔اُس صند و مچی میں سارے مبارک باد کے خط تھے۔غرضیکہ اتنی تلاشی ہوئی ہے کہ اُس تلاشی میں اشارہ بھی کوئی ثبوت کسی قسم کا اگر مہیا ہوتا تو وہ ضرور وہاں
سے نکلنا چاہئے تھا۔یہ جب واقعہ گزر گیا اور پولیس نے بالآخر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بری
الذمہ قرار دے دیا۔تب بھی سارے ہندوستان سے آریہ سماج کی طرف سے اور بعض دوسرے ہندوؤں
کی طرف سے دشمنی کا شور بڑھتا رہا اور باوجود اس دشمنی کے شور کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام

خطابات طاہر جلد دوم
441
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
نے کچھ نہیں کہا۔اسی طرح آپ نے بقیہ زندگی بسر فرمائی اور یہ ۱۸۹۷ء کا جلسہ تھا جو اس لیکھر ام کی
پیشگوئی کے بعد اس شان کے ساتھ منایا جا رہا تھا۔بابو گھانسی رام ایم۔اے۔ایل۔ایل۔بی کا
اعلان تھا۔اُس نے یہ بات حق کہی کہ صوبہ پنجاب کے دارالخلافت لاہور میں یہ قتل ہوا مگر پولیس
قاتل کا پتا چلانے میں نا کامیاب رہی۔اتفاق یہ دیکھئے غلام احمد کی پیشگوئی پوری ہوئی اور پنڈت
لیکھرام کو شہادت نصیب ہوئی۔اس بات کو پر میشر ہی جان سکتا ہے کہ یہ اُس کا بھیجا ہوا عذاب تھایا
انسان کا۔“ چنانچہ ہندوؤں نے کھلے عام بڑے بڑے لیڈروں اور لکھنے والوں نے یہ تسلیم کیا۔پنڈت مدن گوپال مون پارا شر سناتن دھرمی سابق ایڈیٹر ” اندھیر“ پٹی ضلع لاہور کا یہ اعتراف
ہے۔وہ لکھتے ہیں۔و لیکھر ام کے مارے جانے کی نسبت پیشگوئی اور الزام قتل سے انجام کار اپنے بری ہونے
کی پیشگوئی پوری ہوئی۔“
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی بریت کے لئے پیشگوئی فرمائی تھی۔آپ نے
فرمایا تھا یہ میری پیشگوئی ہے۔لفظ لفظ پوری ہوگی۔لیکن تم دیکھنا کہ مجھ پر الزام لگانے والے جھوٹے
نکلیں گے اور میری بریت بھی شائع ہوگی۔چنانچہ یہ بریت بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے واقعۂ ظہور
پذیر ہوئی۔یہ ایک واقعہ ہے جو مشہور آریہ سماجی پنڈت دیو پر کاش نے لیکھرام کے قتل کے متعلق خود لکھا
ہے اور ان سب باتوں کی تصدیق کی ہے۔وہ یہ لکھتا ہے عین اُس وقت جبکہ پنڈت جی نے مہرشی کے
جیون کے اس آخری حصہ کو جس وقت کہ انہوں نے اپنی زندگی کا ویدک دھرم کے راستہ میں قربان
کیا اور کہا ایشور تیری اچھیا ( خواہش پورن (پوری ) ہو۔( یعنی اے خدا تیری خواہش پوری ہو۔تیری رضا پوری ہو۔) ختم کیا اور تھکاوٹ کے سبب اٹھ کر سات بجے شام کے وقت انگڑائی لی۔اُس
وقت وہ خنجر اُس کے پیٹ میں گھونپ دیا۔یہ ہندو لکھنے والا اقرار کر رہا ہے کہ لیکھر ام کے آخری الفاظ
اُٹھتے ہوئے یہ تھے۔کہ اب میں نے اپنا کام ختم کر لیا۔اے ایشور تیری اچھیا ہو۔اے خدا اب جو تو
چاہتا ہے وہ کر۔عین اُس وقت وہ فنجر اس کے پیٹ میں گھونپ دیا گیا۔وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی
زندگی کو ویدک دھرم میں اس راہ پر قربان کر دیا۔وہ کہتے ہیں تب پنڈت جی کی ما تا اور دھرم پتنی اُس کی
طرف دوڑیں۔اب یہ واقعہ ہماری تاریخ میں نہیں ملتا اس لئے میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

خطابات طاہر جلد دوم
442
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
کہ ہندو لکھنے والوں کا جو لیکھرام سے گہراتعلق رکھتے تھے ان کا یہ اقرار ہے اور یہ وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اُس
کی شکل دکھادی تھی ورنہ پتا نہیں کس مظلوم کو وہ پکڑ کر تختہ دار پر چڑھا دیتے اور یہ لکھ دیتے کہ قاتل پکڑا
گیا۔وہ لکھتا ہے۔تب پنڈت جی کی ما تا اور دھرم پتنی اُس کی طرف دوڑیں۔اُس وقت اس بے رحم
ظالم نے پنڈت جی کی بوڑھی ماتا کو بیلنا اس زور سے مارا کہ وہ اچانک چوٹ لگنے کے سبب سے
بے ہوش ہو کر گر گئیں اور وہ بے ایمان قاتل فرار ہو گیا۔کچھ دیر کے بعد لوگ جمع ہو گئے۔اور پنڈت
جی کو ہسپتال لے گئے۔یہ کچھ دیر کے بعد والی بات غلط ہے یہ جو شور پڑا تھا۔اُس کے ساتھ ہی دھڑا
دھڑ لوگ اُوپر چڑھنے شروع ہوئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سے تو قاتل
نہیں گزرا، او پر جا کے دیکھو، اوپر جا کے دیکھا تو وہاں اُس کا کوئی نشان نہیں تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے اپنی بریت پر اس لحاظ سے اکتفا نہیں فرمایا کہ حکومت کی طرف سے تحقیقی کارروائی
کے نتیجہ میں آپ کو بری قرار دیا گیا۔آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے بریت چاہتے تھے۔دشمن مسلسل
آپ پر الزام لگا رہا تھا اور بے حد غلیظ زبان استعمال کر رہا تھا کہ یہ قاتل ہے، یہ الہامی قاتل ہے، یہ
فلاں قاتل ہے، اس سے ہم پیٹیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سب باتوں کا ازالہ اس طرح فرمایا۔اب دیکھئے
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شخصیت کس شان کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے۔فرمایا کہ یہ لوگ الزامات
لگا رہے ہیں۔ابھی تک کہہ رہے ہیں کہ میں قاتل ہوں۔اس کا ایک حل ہے جو میں پیش کرتا ہوں
وہ یہ ہے کہ ایسا شخص میرے سامنے قسم کھائے جس کے الفاظ یہ ہوں کہ
میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ شخص سازش قتل میں شریک یا اس کے حکم سے واقعہ قتل ہوا
ہے۔پس اگر یہ میچ نہیں ہے تو اے قادر خدا ایک برس کے اندر مجھ پر عذاب نازل
کر جو ہیبت ناک عذاب ہو گر کسی انسان کے ہاتھوں سے نہ ہو۔(کسی انسان کے
ہاتھوں سے نہ ہو ورنہ لوگ پھر شک کریں گے ) اور نہ انسان کے منصوبوں کا اس
میں کچھ دخل متصور ہو سکے۔پس اگر یہ شخص ایک برس تک میری بددعا سے بچ گیا تو
میں مجرم ہوں اور اس سزا کے لائق کہ ایک قاتل کے لئے ہونی چاہئے۔اب اگر
کوئی بہادر کلیجے والا آر یہ جو اس طور سے تمام دنیا کو شبہات سے چھڑاوے تو اس

خطابات طاہر جلد دوم
443
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
طریق کو اختیار کرے۔“ (سراج منیر ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۹)
لیکھرام اپنے کیفر کردار
کو پہنچ گیا۔حکومت کی طرف سے بریت جاری ہوگئی اور شائع کر دی
گئی اور حضرت مرزا صاحب ہیں کہ میدان چھوڑ ہی نہیں رہے۔اُسی طرح دنگل میں کھڑے ہیں۔فرماتے ہیں کہ میرا خدا فیصلہ کرے گا۔اے الزام لگانے والو اگر تم سچے ہو تو آؤ میدان میں اور میں بھی
خدا کی قسم کھا کے کہتا ہوں کہ ایک سال کے بعد جو کچھ تم مجھ سے کرنا چاہو گے وہ کرلو اور میری جان
حاضر ہے۔اس مقابلہ کے بعد گنگا بشن کی آمادگی اور فرار کا واقعہ ہے۔گنگا پشن نے ۳ را پریل ۱۸۹۷ء
کو یہ اعلان کیا کہ میں قسم کھانے کو تیار ہوں لیکن کچھ شرطیں ہیں اگر مرزا صاحب یہ شرطیں مان جائیں
تو میں حاضر ہوں شرطیں کیا تھیں؟ پیشگوئی پوری نہ ہونے کی حالت میں آپ کو پھانسی دی جائے
گی۔پہلی شرط۔میرے لئے دس ہزار روپیہ گورنمنٹ کے پاس جمع کرا دیا جائے تا کہ آپ کو پھانسی
دینے کے بعد جو میں جشن مناؤں۔اُس کے لئے کچھ روپیہ پیسہ بھی ہو۔جب میں قادیان میں قسم
کھانے کے لئے آؤں اس بات کا ذمہ لیا جائے کہ مجھے لیکھرام کی طرح قتل نہ کیا جائے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے گنگا بشن کی تینوں شرائط منظور فرمالیں اور لکھا کہ :۔غرض میں طیار ہوں نہ ایک دفعہ بلکہ ہزار دفعہ گورنمنٹ کی عدالت میں یہ
اقرار کر سکتا ہوں کہ جب میں آسمانی فیصلہ سے مجرم ٹھہروں
تو مجھ کو پھانسی دی جائے۔میں خوب جانتا ہوں کہ خدا نے میری پیشگوئی پوری کر کے دین اسلام کی سچائی ظاہر
کرنے کے لئے اپنے ہاتھ سے یہ فیصلہ کیا ہے۔پس ہرگز ممکن نہیں ہوگا کہ میں پھانسی
لگوں۔یا ایک خرمہرہ کسی تکذیب کرنے والے کو دوں یا ایک خرمہرہ یعنی ایک پائی ایک
پیسہ جو کچھ بھی آپ اُسے کہہ لیں کسی تکذیب کرنے والے کو دوں۔بلکہ وہ خدا جس
کے حکم سے ہر ایک جنبش وسکون ہے۔اس وقت کوئی اور ایسا نشان دکھائے گا جس کے
آگے گردنیں جھک جائیں گی۔(مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۷۵)
میدان میں کھڑے ہیں اور دشمن کو دعوت پہ دعوت دے رہے ہیں۔یہ اشتہار پڑھ کر لالہ
جی نے کہا ایک سال کو میں نہیں مانتا۔چاہتا ہوں کہ فورا زمین میں غرق کیا جاؤں۔تو اُس کا مطلب تھا
کہ اس طریق پر میں بھاگنے کیلئے ایک راہ نکالوں گا۔یا یہ کہ مہینہ اور گھنٹہ موت کا مجھے بتا دیا جائے۔

خطابات طاہر جلد دوم
444
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
حضرت اقدس نے جواب دیا کہ یہ آپ کے پہلے اقرار کے خلاف ہے۔آپ نے خود جو شرطیں لکھی
تھیں ان شرطوں کو میں من و عن تسلیم کر چکا ہوں۔ان شرطوں میں ایک سال والی بات موجود ہے۔پس آپ کے پہلے اقرار سے پھرنے کا آپ کو کوئی حق نہیں۔علاوہ اس کے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف
سے مامور ہوں اُس کے حکم سے زیادہ نہیں کر سکتا۔اُس نے مجھے ایک سال کا وعدہ فرمایا ہے۔میں
اپنی طرف سے تو باتیں بنا نہیں رہا چونکہ خدا نے مجھے ایک سال کا کہا ہے۔میں ایک سال پر قائم رہوں
گا۔ہاں اگر معیاد کے اندر کوئی زیادہ تشریح خدا تعالیٰ کی طرف سے کی گئی تو میں اُس کو شائع کر دوں گا۔مگر کوئی عہد نہیں۔آپ اگر اپنی بہادری پر قائم ہیں تو ایک سال کی شرط قبول کر لیں۔میں یہ اقرار بھی
کرتا ہوں کہ صرف اس حالت میں یہ نشان نشان سمجھا جائے گا۔جب کسی انسانی منصوبہ سے آپ کی
موت نہ ہو اور کسی دشمن بداندیش کے قتل کا شبہ نہ ہو۔لالہ گنگا بشن نے اب کی دفعہ یہ شرط بھی زائد کی
تھی کہ اگر آپ جھوٹا نکلنے کی صورت میں پھانسی دیئے جائیں۔تو لاش گنگا پشن کے حوالے کی جائے جو
چاہے تو جلا دے یا دریا بُر د کر دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس شرط کی منظوری کا بھی
اعلان فرماتے ہیں اور آپ نے اس کے ساتھ لکھا۔” میرے نزدیک بھی جھوٹے کی لاش ہر ایک ذلت کے لائق ہے اور یہ
شرط در حقیقت بہت ضروری تھی جو لالہ گنگا بشن صاحب کو عین موقع پر یاد آگئی لیکن
ہمارا بھی حق ہے کہ یہی شرط بالمقابل اپنے لئے بھی قائم کریں۔ہم نے مناسب نہیں
دیکھا کہ ابتداء اپنی طرف سے یہ شرط لگا دیں مگر اب چونکہ لالہ گنگا بشن صاحب نے
بخوشی خود یہ شرط قائم کر دی ہے اس لئے ہم بھی تہہ دل سے شکر گزار ہو کر اس شرط کو
قبول کر کے اسی قسم کی شرط اپنے لئے قائم کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ گنگا پشن
صاحب حسب منشاء پیشگوئی مر جائیں تو ان کی لاش بھی ہمیں مل جائے تا بطور نشانِ
فتح وہ لاش ہمارے قبضہ میں رہے اور ہم اس لاش کو ضائع نہیں کریں گے بلکہ بطور
نشان فتح مناسب مصالحوں کے ساتھ محفوظ رکھ کر کسی عام مندر میں یالا ہور کے
عجائب گھر میں رکھوا دیں گے۔( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ: ۸۵-۸۶)
کس شان
کا انسان ہے۔کیسی باتیں کرتا ہے۔جس شخص نے خود قتل کا منصوبہ بنایا ہو اس کو

خطابات طاہر جلد دوم
445
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
علم ہو کہ خدا کا اس میں کوئی بھی دخل نہیں وہ دنیا کی عدالتوں سے بری ہو چکا ہو۔اُسے ضرورت کیا
پڑی ہوئی تھی کہ دوبارہ خدا کی عدالت میں جاپڑے اور اس شان اور اس دلیری اور اس بہادری کے
ساتھ یہ اعلان کرے کہ ہاں میری لاش تم لو اور تمہاری لاش میں۔میری لاش کو تو تم کہتے ہو ناں کہ جلاؤ
گے اور بکھیر دو گے میں تمہاری لاش کی عزت کروں گا اور فرعون کی طرح اُس کی تھی بنا کر لاہور کے
عجائب گھر میں رکھوائی جائے گی۔اب لالہ جی کے لئے کوئی راہ فرار باقی نہیں تھی۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام ان کی شرطوں کو تسلیم کرتے ہوئے بار بار للکار رہے تھے کہ آؤ میدان میں آؤ۔مگر
لاله گنگا اپشن صاحب کو اپنی لاش سامنے نظر آرہی تھی۔وہ مردخدا کیسے بنتے۔لاچار ایک اشتہار میں
اپنی لاش دینے سے انکار کر کے اس قصے کو ختم کر دیا۔انہوں نے لکھا کہ یہ جولاش دینے والی شرط ہے
اگر چہ میں نے ہی لگائی تھی مگر میں اس کے لئے تیار نہیں ہوں اس لئے اس قصے کو ختم کر دیا جائے۔یہ
وہ الہی مناظرہ تھا جو آسمان کے نیچے، خدا تعالیٰ کی نگاہ کے سامنے اس دنیا میں کیا جا رہا تھا۔اور یہ وہ
مباہلہ تھا جو اس طرح اپنے انجام کو پہنچا۔عجیب بات ہے کہ عین سو سال کے بعد اسی سال یعنی ۱۹۹۷ء میں ضیاء الحق کی ہلاکت
کے سلسلہ میں بھی میری اسی طرح بریت ہوئی۔زمین سے بھی میری بریت ہوئی اور آسمان سے بھی
میری بریت ہوئی۔جو قاتل کہنے والا تھا وہ خود مباہلہ کا نشان بن کر ہلاک ہو گیا۔اُس کا ذکر میں
بعد میں پھر کروں گا۔لیکن ضیاء الحق کے متعلق یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امریکی فضائیہ کے ریسرچ
سیل نے سابق صدر پاکستان کے طیارہ کے حادثہ کے بارہ میں اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے جو شائع
کر دی گئی ہے۔وہ یہ کہتے ہیں کہ کسی فنی خرابی کی وجہ سے جس کا ہمیں علم نہیں ہو سکا یہ طیارہ تباہ ہوا
ہے۔۱۹۸۸ء میں ہونے والے حادثہ میں تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے، کسی قسم کی تخریبی
کارروائی کا کوئی شبہ نہیں۔بلیک بکس جو ہر قسم کی خرابی کو ریکارڈ کرتا ہے وہ ملا ہے قطعی طور پر اُس
سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی قسم کی کوئی تخریبی کارروائی اُس جہاز میں نہیں کی گئی تھی۔یہ معلوم ہے کہ
جہاز کے تمام انجنوں نے حادثہ کے وقت فوری طور پر کام کرنا بند کر دیا تھا۔۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عجیب نشان ہے۔تمام انجنوں نے بیک وقت بغیر کسی ایسی
وجہ کے جو بلیک بکس ریکارڈ کرتا کام کرنا بند کر دیا۔پس اُس کے اچانک بند ہونے کی وجہ بھی سمجھ نہیں آئے

خطابات طاہر جلد دوم
446
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء
گی کیونکہ ایک بلیک بکس ہی گواہ تھا۔تو جس طرح لیکھرام اپنے انجام کو پہنچا اور اس کی ہلاکت کی وجہ بھی
سمجھ نہیں آسکی اسی طرح اس زمانہ کا لیکھر ام بھی اپنے اس انجام کو پہنچا جو اس کے لئے مقدر تھا۔جس کے
متعلق میں اپنی نظم میں پاکستان میں ہوتے ہوئے ان صاحب کی موجودگی میں یہ اعلان کر چکا تھا کہ:
کل چلی تھی جو لیکھو پہ تیغ دعا، آج بھی اڈن ہوگا تو چل جائے گی (کلام طاہر صفحہ ۱۴۰)
اُس خدائی تقدیر نے اس دور کے اس لیکھرام کا بھی صفایا کیا اور یہ ۱۸۹۷ء کی بات ہے اور آج ۱۹۹۷ء
ہے پس دیکھو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کس طرح ایک سوسال کے بعد ایک سال دہرایا جارہا ہے۔یہ میں دہرانے کا لفظ اس لئے خصوصیت سے استعمال کر رہا ہوں کہ آپ دیکھیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جماعت کی ترقی کے جتنے بھی الہامات
اس سال میں ہوئے تھے وہ انشاء اللہ جماعت کے حق میں بھی اُسی طرح اس سال میں پورے ہوں
گے۔پس اس الہی جشن منانے کی تقریب کے لئے تیاری کریں جو عالمی جشن ہو۔اس میں توحید کی فتح
ہوگی اور خدا تعالیٰ کی منہ کی ساری باتیں پوری ہوں گی۔جولیکھرام پہلے قتل ہوا ویسا ہی لیکھر ام دوبارہ آپ
کی آنکھوں کے سامنے اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔وہی باتیں جو اُس کے اُس زمانہ میں ظاہر ہوئیں جس نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس سے بری الذمہ فرمایا وہی باتیں آج اس زمانہ میں بھی پوری ہو رہی
ہیں۔یہ وہ زمانہ ہے جبکہ میں نے بھی اس سال
دوبارہ مباہلہ کا چیلنج دیا ہے جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے ان بد بختوں کو ایک مبلہ کا چیلنج دیا تھا۔میں نے بھی ایک آخری مبلہ کا چیلنج دیا
ہے اور
اس مبللہ کے متعلق انشاء اللہ تعالیٰ میں کل کی تقریر میں کچھ آپ کے سامنے پیش کروں گا۔آسمان سے
شہادتیں اتر رہی ہیں آسمان سے گواہیوں کا نزول ہو رہا ہے، خدا بڑے زور آور حملوں کے ساتھ دنیا پر یہ ثابت
کر رہا ہے کہ احمدیت سچی ہے اور خدا کی جماعت ہے۔اس جماعت کو دنیا میں پھیلنا ہی پھیلنا ہے۔اسے تمام
عالم پر محیط ہونا ہے۔تمام کائنات پر اگر ایک بادشاہی ہوگی تو وہ تو حید کی بادشاہی ہوگی۔ہم ادنی غلام ہیں جو اس
بادشاہی کو قائم کرنے کے لئے چنے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اب میں اس خطاب
کو جو کچھ اندازے سے زیادہ ہی لمبا ہو گیا ہے ختم کرتا ہوں۔جو مضمون میں آج آپ کے سامنے رکھ چکا ہوں
اللہ کے فضل کے ساتھ اس سے پہلے اس طرح احمدیت کی تاریخ میں پیش نہیں کیا گیا۔اب دعا کرلیں۔(دعا) امین

خطابات طاہر جلد دوم
447
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء
تمام دنیا کو لا الہ الا اللہ کے نعروں سے بھر دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کی روشنی
میں جماعت کی ترقی کی خوشخبری
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۳۱ / جولائی ۱۹۹۸ء بمقام اسلام آباد لفورڈ برطانیہ )
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی تلاوت کی۔وَلْتَكُنْ مِنْكُمُ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ
وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (آل عمران : ۱۰۵)
پھر فرمایا:۔اور چاہئے کہ تم میں سے ایک جماعت خیر کی طرف بلانے والی ہو اور نیکی کا حکم دینے والی
اور برائیوں سے روکنے والی ہو۔اور یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلسہ یو کے کا آغاز ہو چکا ہے۔مگر عملاً یہ اس وقت ساری
دنیا کی نمائندگی میں جلسہ ہورہا ہے۔دراصل آغا ز تو جمعہ کے خطبہ سے ہی ہو گیا تھا مگر جیسا کہ روایت
چلی آتی ہے ایک افتتاحی تقریر اس کے بعد بھی ہوا کرتی ہے۔سب سے پہلے تو میں آپ کی خدمت
میں یہ عظیم الشان خوشخبری پیش کرتا ہوں کہ آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس جلسہ کی حاضری اس وقت
تک چودہ ہزار چار سو چھہ ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ سال یہ حاضری ساڑھے سات ہزار تھی۔تو عملا پہلے دن

خطابات طاہر جلد دوم
448
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء
کی افتتاحی تقریر کے وقت گزشتہ سال کی سب سے زیادہ حاضری سے دگنی حاضری ہو چکی ہے اور ابھی
آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کہاں تک یہ حاضری بڑھے گی مگر میں یہ دعا
کرتا ہوں کہ اللہ کے پاک بندوں سے حاضری بڑھے ان پاک بندوں سے جن پر اللہ کے پیار کی
نظریں پڑیں۔اس کے بعد اب میں افتتاحی خطاب کا با قاعدہ آغاز کرتا ہوں۔جو تلاوت میں نے کی
ہے اسی تعلق میں چند احادیث نبویہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔صلى الله
عَنْ أَبِي ذَرِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ لا تَبَسُّمُكَ فِي وَجْهِ أَخِيكَ
لَكَ صَدَقَةٌ وَأَمُرُكَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَهْيُكَ عَنِ الْمُنْكَرِ صَدَقَةٌ وَ
ارشَادُكَ الرَّجُلِ فِي أَرْضِ الضَّلَالَ لَكَ صَدَقَةٌ وَبَصَرُكَ
لِلرَّجُلَ الرَّدِيءِ الْبَصَرِ لَكَ صَدَقَةٌ وَاء مَاطَتُكَ الْحَجَرَ
وَالشَّوكَةَ وَالْعَظْمَ عَنِ الطَّرِيقِ لَكَ صَدَقَةٌ وَافْرَاغُكَ مِنْ دَلْوِكَ
فِي دَلْوِأَخِيُكَ لَكَ صَدَقَةٌ ( ترمذی کتاب البر والصلۃ حدیث: ۱۸۷۹)
یہ حدیث ترمذى أَبْوَابُ الْبِرِّ وَالصَّلَةِ سے لی گئی ہے۔حضرت ابوذرغفاری بیان
کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔اپنے بھائی کے سامنے تیرا مسکرانا تیرے لئے صدقہ ہے۔تیرا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر یعنی اچھی باتوں کا حکم دینا اور بُری باتوں سے روکنا ایک صدقہ
ہے۔بھٹکے ہوئے کو رستہ دکھانا تیرے لئے صدقہ ہے۔کسی نابینا کی دستگیری کرتے ہوئے راہ دکھانا
تیرے لئے صدقہ ہے۔پتھر کا نٹایا ہڈی رستہ سے ہٹا دینا تیرے لئے صدقہ ہے اور اپنے حق میں سے
اپنے بھائی کو کچھ دے دینا تیرے لئے صدقہ ہے۔اس حدیث نبوی کے سننے کے بعد اس افتتاحی تقریرکا سارا مضمون آپ
کی سمجھ میں آجانا چاہئے۔آپ اس وقت ایک ایسے جلسے میں تشریف لائے ہیں جو اللہ کی خاطر ہے اور اللہ ہی کی
خاطر آپ کو اپنا اسلوب بنانا ہو گا۔اس پہلو سے یا درکھیں کہ رستہ چلتے مسکراہٹیں بکھیر دیں ایسی
مسکراہٹیں جو اور چہروں پر مسکراہٹیں پیدا کرنے والی ہوں۔پھر رستہ چلتے اپنے ایسے بھائیوں کی راہنمائی کریں جو کسی جگہ کی تلاش میں ہوں اور اگر خدا

خطابات طاہر جلد دوم
449
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء
توفیق دے اور ضرورت مند اس کا محتاج ہو تو اسے ساتھ لے کر چلیں اور جس منزل کی تلاش میں ہے
اسے وہاں تک پہنچادیں۔اسی طرح اپنے بھائیوں کے لئے نرم نظر رکھیں ، ان کے اوپر پیار اور محبت کی
نظر ڈالیں اور رستہ چلتے تکلیف دہ چیزوں کو دور کریں۔اس سلسلہ میں پہلے بھی میں نے لندن میں
ہونے والے خطبہ میں ہدایت دی تھی کہ اپنا دستور بنالیں کہ وہ چیز جو تکلیف پہنچاتی ہے اسے دور کرنے
کی کوشش کریں۔بعض لوگ کیلے کا چھلکا پھینک دیتے ہیں کوئی اور ایسی چیز مثلاً ہڈی یا کوئی اور نوک دار
چیز جہاں کہیں بھی آپ
کو یہ چیزیں دکھائی دیں ان
کو اٹھا لیں اور جہاں تک ممکن ہے پلاسٹک کا کوئی ہلکا
تھیلا اپنی جیب میں رکھیں اور میں انتظامیہ سے توقع رکھتا ہوں کہ کثرت سے ایسے تھیلے طلب کرنے
والوں کو مہیا کر دیں جنہیں وہ اپنی جیب میں رکھیں۔ہلکی سی چیز ہے جہاں کہیں بھی آپ کوئی ایسی چیز
دیکھیں جو نقصان دہ ہو سکتی ہے اس کو اٹھا کر تھیلے میں ڈال لیں، بائیں ہاتھ سے اٹھا ئیں کیونکہ یہ بھی
سنت ہے کہ رڈی چیزوں کو دائیں ہاتھ سے نہیں اٹھانا چاہئے جیسا کہ آپ سے توقع ہے ہاتھ اچھی
طرح دھو لیں گے۔اس کا ایک دوسرا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب آپ دوسروں کی پھینکی ہوئی تکلیف دہ
چیزیں اٹھاتے ہیں تو لازماً اپنی طرف سے بھی کوئی ایسی چیز نہیں پھینکیں گے جو دوسروں کے لئے
تکلیف کا موجب ہو۔اسی طرح گلیوں میں شور ڈالنا، بازاروں میں اس طرح پھر نا کہ لوگوں کے لئے ایک تکلیف
کا موجب ہو، ان کی نظر کو تکلیف دے یا ان کے کانوں کو آپ کا شور تکلیف دے ان سب چیزوں
سے کلیہ پر ہیز رکھیں۔آپ کو دیکھنے والی آنکھیں دیکھ رہی ہیں۔کچھ ایسی آنکھیں ہیں جو اس غرض سے
دور دور سے چل کے آئی ہیں کہ دیکھیں جماعت احمدیہ کے جلسہ میں کیا تصویر ابھرتی ہے، کس قسم کے یہ
لوگ ہیں اور اتنے بڑے اجتماع میں کیا ان
کا نظم و ضبط قائم رہتا ہے یا نہیں؟ سب دنیا کو تو تعلیم دیتے
ہیں کہ ہم تمہاری بھلائی کے لئے ہیں، کیا خود بھی دنیا کی بھلائی کے لئے ہونے کا حق ثابت کرتے ہیں
کہ نہیں ؟ اس لئے کچھ آنکھیں تو اس غرض سے دیکھنے کے لئے آئی ہیں۔کچھ آنکھیں ایسی ہیں جن کو
ویسے ہی آپ دکھائی دیں گے اور جلسے کے متعلق اس کا کوئی نہ کوئی اثر ان کی طبیعتوں پر پڑے گا۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ یہ ساری باتیں پیش نظر رکھیں۔مزید حدیث نبوی میں آیا ہے کہ
اپنے بھائی کو کچھ دے دینا تیرے لئے صدقہ ہے۔یہاں اکثر آنے والے خدا تعالیٰ کے فضل کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی