فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 38
خطابات طاہر جلد دوم
450
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء
ساتھ ایسے ہوں گے جن کو کسی مادی صدقہ کی ضرورت نہیں ہے مگر بھائی کو کچھ دے دینا ان معنوں میں
صدقہ ضرور ہے کہ آپ اچھی بات کہیں۔آنحضرت ﷺ نے اچھی بات کہنے کو بھی ایسا ہی قرار دیا ہے
کہ جیسے آپ نے اپنے بھائی کو واقعہ کچھ دے دیا ہو اس لئے ان سب باتوں کا خیال رکھتے ہوئے جو
خلاصہ میں نے ان امور کا اخذ کیا ہے وہ آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔اس میں مہمانوں کے لئے
بھی نصائح ہیں اور میز بانوں کے لئے بھی۔نمازوں کا التزام کریں کیونکہ یہ دین کی جان ہیں۔آج کے خطبہ میں آپ نے سن لیا ہے کہ نماز وہ مرکزی نقطہ ہے جس پر اسلام کی تمام
عمارت بنائی گئی ہے اس کی تلقین وہ بنیادی اینٹ ہے جس کے اوپر تمام اسلام کی عمارت بنائی گئی ہے۔پس نمازوں کا التزام کریں اور اچھی بات کہنے میں نمازوں کی طرف توجہ دلانے کو بھی شامل کر لیں۔میں چاہتا ہوں کہ اس دفعہ نمازوں کے دوران کوئی ارد گرد بے کارٹولیاں دکھائی نہ دیں۔جو لوگ مختلف
فرائض سرانجام دے رہے ہیں ان کو میں پہلے ہی تفصیل سے ہدایت دے چکا ہوں کہ جب بھی توفیق
ملے یعنی وقت کے اندر جب ان کا نظام ان کو بتائے کہ اس وقت تم نماز کے لئے الگ ہو جاؤ اور ان کی
جگہ دوسرے پہریدار مقرر کئے جاچکے ہوں یا منتظمین مقرر کئے جاچکے ہوں اس وقت جہاں تک توفیق
ہے باجماعت نماز پڑھنے کی عادت ڈالیں اور اگر باجماعت نماز پڑھنے کا وقت نہیں مل رہا ، اتنے
دوست اکٹھے نہیں ہو رہے تو اللہ پر توکل کرتے ہوئے اس حدیث کے پیش نظر خود ہی اپنی امامت
کرائیں جس میں آنحضرت ﷺ نے خوشخبری دی ہے کہ اگر تمہارے ساتھ کوئی اور باجماعت نماز
پڑھنے والا نہ ہوتو اللہ اپنے فرشتے اتار دے گا جو تمہاری امامت میں پیچھے نماز پڑھیں گے اور تمہاری
نماز کو باجماعت کر دیں گے۔پس ذکر الہی کی طرف خصوصی توجہ دیں۔ذکر الہی ہر ذکر سے بڑھ کر ہے جو نماز میں ہی نہیں
بلکہ نماز کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔پس اگر آپ اپنے دل کو ذکر سے سجائیں گے تو طبعی طور پر لغو
باتوں کی طرف توجہ ہو ہی نہیں سکتی۔ناممکن ہے کہ ایک انسان
اللہ کو یا دکر رہا ہو اور ساتھ ہی لغو باتیں کر
رہا ہو اس کا مطلب یہ ہے کہ لغو باتیں تو سبھی ہیں لیکن اس کے دل میں ذکر بہر حال نہیں ہے کیونکہ ذکر
الہی سے پاک کلام جاری ہوتا ہے اور انسان کی زبان پر اللہ تعالیٰ کا تصرف ہو جاتا ہے۔بازار بھی
جلسہ کے دوران بند رہنے چاہئیں۔انتظامیہ کو اس کی سختی سے پابندی کرنی چاہئے کہ بازار بند
خطابات طاہر جلد دوم
451
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء
رہیں۔ہاں مجبوری کے پیش نظر بیماروں کی ضروریات کے لئے یا دیر سے آنے والے مہمانوں کی فوری
ضروریات کی خاطر کچھ دکانیں اگر کھلی رکھی جائیں تو ان پر نگران مقرر ہوں تا کہ وہ دیکھیں کہ وہ مقامی
لوگ جن کے لئے کوئی جائز ضرورت نہیں ہے وہ اس موقع سے ناجائز فائدہ نہ اٹھا ئیں۔آپس میں
سلام کو رواج دیں آفشو السلام ( ترندی کتاب الاطعمۃ حدیث نمبر: ۱۷۷۷) کسی کو جانیں یا نہ
جانیں اس کو سلام کہیں اور آپ کی طرف سے سلام کہنے کا مطلب یہ ہے کہ تم میری طرف سے امن
میں ہو، تمہیں میری طرف سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔تو ایک دعا بھی ہے اور ایک یقین دہانی بھی
کہ اللہ کے فضل نے ہمیں وہ جماعت بنا دیا ہے جولوگوں کی بھلائی کے لئے بنائی گئی ہے اور ہم سے کسی
کو کوئی شہر نہیں پہنچ سکتا۔سرڈھانپنا صرف عورتوں کے لئے ہی نہیں مردوں کے لئے بھی اس لحاظ سے
ضروری ہے کہ سر ڈھانپنے کے ساتھ ایک ذمہ داری کا احساس پیدا ہو جاتا ہے اور آپ بازار میں ٹوپی
پہن کر پھرنے والوں کو آوارگی کرتے ہوئے نہیں دیکھیں گے ، شاذ کے طور پر دیکھیں گے ٹوپی یا پگڑی
یا اس قسم کا کوئی اور انتظام یہ احساس پیدا کر دیتا ہے کہ ہم سے سرداری کی توقع کی جانی ہے۔عورتوں کو نصیحت میں پہلے بھی کر چکا ہوں کہ پردے کا خیال رکھیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل
سے انگلستان میں پلنے والی بچیاں اس پہلو سے بہت سی باہر کی آنے والی بچیوں کے لئے بھی نمونہ
ہیں۔جب سے میں نے نصیحت کی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اوڑھنی کے ذریعہ اپنے سر اور زینت کو
چھپا کر رکھنا الا ماشاء اللہ یہاں کی بچیوں کی عادت بن چکی ہے سوائے چند استثمیات کے۔لیکن بہت
سے دوسرے ممالک سے آنے والی خواتین خواہ احمدی ہوں یا غیر احمدی ہوں اور پردہ میں بے احتیاطی
کر رہی ہوں ان کو ٹھہرا کر متوجہ کریں۔رستہ چلتے مردوں کا یہ کام نہیں مگر خواتین کی طرف سے ایسی
نمائندہ کارکنات مقرر ہونی چاہئیں جو احتیاط اور نرمی، محبت اور پیار کے ساتھ ایسی بچیوں کو سمجھائیں اور
بتائیں کہ ایک ایسے جلسہ میں آپ شامل ہیں جس سے بہت اونچی تو قعات کی جاتی ہیں۔میں امید رکھتا
ہوں کہ اس کے نتیجہ میں ان میں ایک پاک تبدیلی پیدا ہوگی اور وہ بچیاں جو بعض بیماریوں کی وجہ سے
مجبور ہیں کہ وہ پوری طرح سر کو ڈھانپ بھی نہیں سکتیں، اس سے بھی ان کو تکلیف ہو جاتی ہے۔ان کو
چاہئے کہ ہر گز سنگھار پٹار کر کے باہر نہ نکلیں۔سادگی اختیار کریں اور ان کی سادگی ہی ان
کا پردہ ہوگی۔جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں۔حفاظت کا سب سے اعلیٰ اور سب دنیا سے الگ
خطابات طاہر جلد دوم
452
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء
نکھیں
ممتاز نظام جماعت احمدیہ کو عطا ہوا ہے۔ہر احمدی سے توقع ہے کہ وہ آنکھیں کھول کر چلے ، آ
کھول کر بیٹھے، آنکھیں کھولنے سے مراد یہ ہے کہ نگران رہے اور جہاں بھی اس کو کسی قسم کا ایسا آدمی
دکھائی دے جس سے وہ سمجھے کہ خطرے کا احتمال ہے اس کے متعلق اگر وہ کچھ دیر اس کے ساتھ جا سکے تو
بہتر ورنہ رستے میں جو تظمین دکھائی دیں ان
کو بتا دے کہ فلاں شخص ہمارے خیال میں ایسا ہے کہ اس
سے خطرہ ہو سکتا ہے لیکن اس کو خود کچھ کہنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔نیز جب بھی جلسہ میں بیٹھیں
کہ اب بیٹھے ہوئے ہیں تو اپنے دائیں بائیں کا خیال کریں قطع نظر اس کے کہ آپ کے نزدیک کوئی
شخص قابل اعتماد ہے یا نہیں ہے، آپ اسے جانتے ہیں یا نہیں۔یہ اصول بنالیں کہ دائیں بائیں ہلکی مخفی
نظر ڈالتے رہیں۔اکثر خطرے ان لوگوں سے درپیش آیا کرتے ہیں جن پر اطمینان ہوا کرتا ہے اکثر
خطرات ان سے ظاہر ہوتے ہیں جن کے متعلق نہ صرف حفاظت کے افسران کو بلکہ ساتھ بیٹھے ہوئے
آدمیوں کو بھی پورا اطمینان ہوتا ہے کہ ان سے کسی قسم کا کوئی خطرہ ہوہی نہیں سکتا۔ایسے ہی لوگ ہیں جو خطرے
کا موجب بنا کرتے ہیں۔اس لئے بدظنی کا سوال نہیں ، ہوشیاری کا سوال ہے۔کسی پر بدظنی نہ کریں مگر ہر
ایک سے ہوشیار رہیں۔یہ چند مختصر باتیں ہیں جو میں عمومی طور پر آج آپ کے سامنے رکھنا چاہتا تھا۔اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند حوالے آپ کے سامنے رکھتا
ہوں۔ان میں جو نصیحتیں فرمائی گئی ہیں اور دعائیں دی گئی ہیں وہ مسافروں اور مقیموں پر برابر چسپاں
ہوتی ہیں۔ان کے علاوہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند الہامات بھی رکھوں
گا جن کا تعلق ۱۸۹۸ء سے ہے۔پس جیسا کہ میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ دیکھا گیا ہے کہ جو الہامات انیسویں صدی میں
ہوئے تھے کم و بیش ویسے ہی واقعات بیسویں صدی میں بھی ظاہر ہورہے ہیں ، یہ سلسلہ خصوصیت سے
۱۹۸۲ء سے میں نے محسوس کیا اور بار بار اپنی تقاریر میں جماعت کو متوجہ کرتا رہا ہوں کہ مثلاً ۱۸۸۲ء
میں یہ الہام ہوا تھا اور ۱۹۸۲ء پر دو الہامات چسپاں ہورہے ہیں۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ ۱۸۹۸ء میں جو الہامات ہوئے تھے ان کی خوشخبریاں ہم تک
پہنچیں گی اور میں امید رکھتا ہوں کہ جن خطرات کے بارہ میں وحی فرمائی گئی ہے جہاں تک ممکن ہو ہم
دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان خطرات کو ٹال دے۔
خطابات طاہر جلد دوم
453
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998 ء
سراج منیر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
” خدا کی رحمت سے نومید نہ ہو۔کیونکہ خدا کی رحمت اس ابتلا کے دنوں کے بعد جلد
آئے گی۔خدا کی نصرت ہر ایک راہ سے آئے گی۔لوگ دور دور سے تیرے پاس
آئیں گے۔خدا نشان دکھلانے کے لئے اپنے پاس سے تیری مدد کرے گا۔“
(سراج منیر ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه :۳۲)
یعنی خدا بالواسطہ تیری مدد کرے گا ، وہ لوگ بھی مدد کریں گے جن کے دلوں پر خدا آسمان
سے وحی کرنے پر یعنی بعض نشان ہم بالواسطہ بھی ظاہر کریں گے، پھر فرماتے ہیں یعنی یہ ۱۸۹۸ء کی تحریر
نہیں ہے جو میں آپ کے سامنے پیش کرنے لگا ہوں۔۱۸۹۸ء کے متعلق الہامات اور تحریرات بعد
میں پیش کروں گا۔اب دیکھ لیں ۱۹۹۸ء کے جلسہ میں جس کثرت سے لوگ آئے ہیں ہمارے وہم و گمان میں
بھی نہیں تھا اور اس کے لئے تیاریاں نہیں تھیں مگر احتیاط کے طور پر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہم
ہمیشہ متوقع مہمانوں سے زیادہ مہمانوں کی میز بانی کے لئے تیاری کیا کرتے ہیں۔کچھ ہنگامی چیزیں
منگوانی پڑتی ہیں اس لحاظ سے کوئی دقت نہیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام اس زمانہ میں تھا جو
آج بعینہ پورا ہو رہا ہے۔مهمان نوازی سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عمومی ہدایات کے بعد اب میں
بالعموم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نصائح اور جماعت سے آپ کی تو قعات آپ
کے سامنے رکھتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں۔کم مقدرت احباب کے لئے مناسب ہوگا کہ پہلے ہی سے اس جلسہ میں حاضر
ہونے کی فکر رکھیں۔اور اگر تدبیر اور قناعت شعاری سے کچھ تھوڑا تھوڑا سرمایہ خرچ
سفر کے لئے ہر روز یا ماہ بماہ جمع کرتے جائیں اور الگ رکھتے جائیں تو بلا دقت
سرمایہ سفر میسر آجاوے گا۔(آسمانی فیصلہ۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه : ۳۵۲)
اس جلسہ پر بھی میں نے ایسے غریب زائرین دیکھے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی اس نصیحت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان سے انگلستان تک کے دور دراز کے سفر کے
خطابات طاہر جلد دوم
454
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء
اخراجات پورا کرنے کی توفیق پائی۔ملاقات کے دوران بعض غرباء نے مجھے بتایا کہ ان کا کوئی عزیز
رشتہ دار باہر ایسا نہیں جس نے ان کی یہاں آنے کے سلسلہ میں مالی مدد کی ہو بلکہ لمبے عرصہ تک وہ تنگی
ترشی سے گزارا کرتے ہوئے کچھ رقم بچاتے رہے تا کہ جلسہ میں شمولیت اختیار کر سکیں اور آخر
خدا تعالیٰ نے انہیں یہ توفیق عطا فرما دی۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ ارشاد ایک گہری
برکت رکھتا ہے۔جو لوگ لہی سفر کا ارادہ کریں ان کو چاہئے کہ وہ اپنے امیر رشتہ داروں سے خواہ وہ
پاکستان کے ہوں یا باہر کے مدد نہ مانگیں بلکہ خود مسلسل قربانی کے ساتھ کچھ نہ کچھ پس انداز کریں للہی
سفر کا جو ثواب اس صورت میں عطا ہو سکتا ہے ویسا ثواب کسی اور صورت میں عطا نہیں ہوسکتا۔یہ بھی یاد رکھیں کہ خدا کی راہ میں ایک انسان جب دوسروں سے بے نیاز ہو جاتا ہے اور
کوشش کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے خود اس کی ضرورت پوری کر دے تو اللہ تعالیٰ یقیناً اس کا
کفیل ہو جاتا ہے۔غیب سے اس کی مدد فرماتا ہے۔بہت سے واقعات میں سے کینیڈا کے ایک
دوست عبد الحفیظ صاحب کا ایک واقعہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔انہوں نے کینیڈا میں مستقل رہائش
کے لئے درخواست دی تھی اور سماعت ۱۳ جنوری ۱۹۹۸ء کو مکمل ہوئی ، کہا گیا کہ فیصلہ کی اطلاع آپ کو
ڈاک کے ذریعہ بھیجی جائے گی۔انہوں نے مجھے دعا کے لئے فیکس دیا ، اسی پر اکتفا کیا اور کوئی انتظامی
درخواست نہیں دی کہ ہماری اس بارہ میں مدد کی جائے۔امیگریشن آفیسر کی طرف سے ۲۲ اپریل کی
مرسلہ چٹھی ملی کہ آپ کی درخواست نامنظور کی جاتی ہے۔اس اطلاع سے پریشانی ہوئی ، اپیل کے لئے
ایک ماہ کا عرصہ دیا گیا۔اس موقع پر ایک فیملی کی طرف سے خاکسار کو یہ کہا گیا کہ آپ روزانہ تبلیغ
کرتے ہیں اس لئے آپ
نیشنل امیر سے کہیں کہ میں ہر روز آپ کا کام کرتا ہوں آپ امیگریشن کو
میری مدد کے لئے متوجہ کریں مگر وہ لکھتے ہیں میں نے جواب دیا کہ میں لوگوں کو رب کی طرف بلاتا
ہوں یہ کام امیر صاحب پر احسان نہیں ہے۔اس نے کہا اللہ کریم نے بھی آپ کی کوئی مدد نہ کی۔اس کا
یہ کہنا گویا اللہ تعالیٰ کی غیرت کیلئے ایک چیلنج تھا۔میں نے کہا ہم اللہ کو پکاریں گے اور اسی کو پکاریں گے
اور انشاء اللہ ضرور کامیابی ہوگی۔دو دن تک ہم سب نے دعا کی۔چار مئی کو ہماری وکیل کا فون آیا کہ
دفتر کی غلطی سے آپ کو غلط فیصلہ سنایا گیا تھا۔چنانچہ ۴ رمئی کو ترمیم شدہ فیصلہ آگیا کہ آپ کی
درخواست منظور کی جاتی ہے۔اب یہ ہے اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے والوں کا ، خدا تعالیٰ پر بھروسہ
خطابات طاہر جلد دوم
455
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء
کرنے والوں کا حال کہ کس طرح اللہ تعالیٰ خود ان کی مددفرماتا ہے۔مگر جیسا کہ میں نے پہلے بھی
ایک دفعہ عرض کی تھی۔یادرکھیں کہ بھروسہ اس نیت سے نہیں کرنا کہ وہ ضرور اس معاملہ میں آپ کی مدد
فرمائے گا۔جب بھروسہ اس نیت سے کریں گے تو بھروسہ ختم۔پھر ایک قسم کا سودا شروع ہو جاتا ہے۔جن صاحب سے خدا نے یہ شفقت کا سلوک فرمایا انہوں نے سودا نہیں کیا تھا۔وہ ہر انجام کے لئے تیار
بیٹھے تھے لیکن یہ دل کا فیصلہ تھا کہ انسان کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام قادیان کے جلسہ کی اپیل کرتے ہوئے ایک اشتہار میں فرماتے ہیں:
جمیع احباب مخلصین سے التماس۔بسم اللہ الرحمن الرحیم
محمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
’بعد ہذا بخدمت جمیع احباب مخلصین سے التماس ہے کہ ۲۷ دسمبر ۱۸۹۲ء کو مقام
قادیان میں اس عاجز کے محبوں اور مخلصوں کا ایک جلسہ منعقد ہوگا۔اس جلسہ کے
اغراض میں سے بڑی غرض تو یہ ہے کہ تا ہر ایک مخلص کو بالمواجہ دینی فائدہ اٹھانے کا
موقع ملے اور ان کی معلومات وسیع ہوں اور خدا تعالیٰ کے فضل و توفیق سے ان کی
معرفت ترقی پذیر ہو۔پھر اس کے ضمن میں یہ بھی فوائد ہیں کہ اس ملاقات سے تمام
بھائیوں کا تعارف بڑھے گا اور اس جماعت کے تعلقات اخوت استحکام پذیر ہوں
گے ماسوا اس کے جلسہ میں یہ بھی ضروریات میں سے ہے کہ یورپ اور امریکہ کی
دینی ہمدردی کے لئے تدابیر حسنہ پیش کی جائیں۔کیونکہ اب یہ ثابت شدہ امر ہے کہ
66
یورپ اور امریکہ کے سعید لوگ اسلام کے قبول کرنے کے لئے طیار ہورہے ہیں۔“
پس اس زمانہ میں یہ توقعات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تھیں اور آپس میں مل
کر یہ تدبیریں بھی سوچنے کی ہدایت فرمائی گئی کہ یورپ اور امریکہ کے لوگوں کے دل اسلام کی طرف
مائل ہورہے ہیں، ہمیں ان کیلئے کیا کرنا چاہئے۔آپ فرماتے ہیں۔اور مکر رلکھا جاتا ہے کہ اس جلسہ کو معمولی انسانی جلسوں کی طرح خیال نہ کریں۔یہ
خطابات طاہر جلد دوم
456
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء
وہ امر ہے جس کی خالص تائید حق اور اعلائے کلمہ اسلام پر بنیاد ہے۔اس سلسلہ کی
بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے اور اس کے لئے قو میں طیار کی
ہیں جو عنقریب اس میں آملیں گی کیونکہ یہ اس قادر کا فعل ہے جس کے آگے کوئی
مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۲۸۱ تا ۲ ۲۸ ایڈیشن دوم)
پس آج آپ جو بکثرت قوموں کا رجوع دیکھ رہے ہیں یہ انہی پیشگوئیوں
کا نتیجہ ہے جن کو اللہ
بات انہونی نہیں۔“
نے پورا کرنا تھا کیونکہ اسی کی عطا فرمودہ تھیں۔پھر فرماتے ہیں۔تیسری شاخ اس کارخانہ کی وار دین اور صادرین اور حق کی تلاش کے لئے سفر
کرنے والے اور دیگر اغراض متفرقہ سے آنے والے ہیں جو اس آسمانی کارخانہ کی
خبر پا کر اپنی اپنی نیتوں کی تحریک سے ملاقات کے لئے آتے رہتے ہیں۔“
اور دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ بات بھی کیسی سچی نکلی ہے۔بکثرت
احمدی دُور دُور سے ملاقات کی نیت لے کر چلے آتے ہیں۔آپ علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں۔یہ شاخ بھی برابر نشو ونما میں ہے۔اگر چہ بعض دنوں میں کچھ کم مگر بعض دنوں میں
وو
66
نہایت سرگرمی سے اس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔چنانچہ ان سات برسوں میں
ساٹھ ہزار سے کچھ زیادہ مہمان آئے ہوں گے۔“
اب اندازہ کریں ان سات برسوں میں ساٹھ ہزار سے کچھ زائد مہمان آئے ہوں
گے۔قادیان میں جو انتظامات تھے وہ ساٹھ ہزار کو اگر سات میں تقسیم کر لیں تو فی سال تقریبا آٹھ ہزار
سے کچھ اوپر بنتے ہیں۔اس زمانہ میں آٹھ ہزار مہمانوں کا انتظام کرنا ایک بہت مشکل کام تھا لیکن یہ
سارا انتظام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود فرماتے تھے۔آپ فرماتے ہیں۔اور جس قدر ان میں سے مستعد لوگوں کو تقریری ذریعوں سے روحانی فائدہ پہنچایا گیا
اور ان کے مشکلات حل کر دیئے گئے اور ان کی کمزوری کو دور کر دیا گیا اس کا علم
خدا تعالیٰ کو ہے مگر اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ زبانی تقریریں جو سائلین کے سوالات
کے جواب میں کی گئیں یا کی جاتی ہیں یا اپنی طرف سے محل اور موقعہ کے مناسب کچھ
بیان کیا جاتا ہے یہ طریق بعض صورتوں میں تالیفات کی نسبت نہایت مفید اور مؤثر
خطابات طاہر جلد دوم
457
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء
اور جلد تر دلوں میں بیٹھنے والا ثابت ہوا ہے۔(فتح اسلام، روحانی خزائن جلد ۳ صفہ ۱۵،۱۴)
پھر انہیں اشتہارات میں سے ایک اشتہار میں آپ علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔ہر یک صاحب جو اس ملہی جلسہ کے لئے سفر اختیار کریں۔خدا تعالیٰ ان کے ساتھ
ہو اور ان کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے
حالات ان پر آسان کر دیوے اور ان کے ہم و غم دور فرمادے۔اور ان کو ہر یک
تکلیف سے مخلصی عنایت کرے اور ان کی مرادات کی راہیں ان پر کھول دیوے اور
روز آخرت میں اپنے ان بندوں کے ساتھ ان کو اٹھا وے جن پر اس کا فضل و رحم ہے
اور تا اختتام سفر ان کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔“
خلافت کا یہ مضمون حیرت انگیز ہے۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ اپنے پاک بندوں کی رخصت
کے بعد ان کے پیچھے ان کا خدا ہی ان کا خلیفہ ہوا کرتا ہے۔آپ علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔”اے خدا! اے ذوالمجد والعطاء اور رحیم اور مشکل کشا! یہ تمام دعائیں قبول کر اور
ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہر یک قوت اور
طاقت تجھ ہی کو ہے۔آمین ثم آمین۔والسلام علیٰ من اتبع الهدی
الراقم خاکسار غلام احم از قادیان ضلع گورداسپور بھی اللہ عنہ
دسمبر ۱۸۹۲ء مجموعہ اشتہارات جلد اصفحه ۲۸۲۔ایڈیشن دوم )
اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے کچھ الہامات آپ کے سامنے رکھتا ہوں
جن کا تعلق ۱۸۹۸ء سے ہے۔یعنی آج سے سو سال پہلے یہ الہامات ہوئے تھے اور جیسا کہ آپ
دیکھیں گے۔ظاہر ہے کہ یہ الہامات اس دور میں آجکل کے دور میں بھی چسپاں ہورہے ہیں۔وَأَوْحَى إِلَيَّ رَبِّي وَوَعَدَنِي أَنَّهُ سَيَنْصُرُنِي حَتَّى يَبْلُغَ أَمْرِى مَشَارِقَ
الْأَرْضِ وَمَغَارِبَهَا وَتَتَمَوَّجُ بُحُورُ الْحَقِّ حَتَّى يُعْجِبَ النَّاسَ حُبَابُ
غَوَاربها۔(تذکره:۲۶۰)
ترجمہ :۔میرے رب نے میری طرف وحی بھیجی اور وعدہ فرمایا کہ وہ مجھے مدد دے گا۔
خطابات طاہر جلد دوم
458
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء
یہاں تک کہ میرا کلام مشرق و مغرب میں پہنچ جائے گا اور راستی کے دریا موج میں
آئیں گے۔یہاں تک کہ اس کی موجوں کے حباب لوگوں کو تعجب میں ڈالیں گے۔الحکم ۱۸۹۸ء میں یہ عبارت چھپی ہے۔جس کا مطلب ہے کہ اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے ان الہامات کا ذکر کیا تھا اور ایڈیٹر نے اس بات کو اپنی طرف سے پیش کیا ہے۔حضرت اقدس سید نا میرزا صاحب ایدہ اللہ نے کم و بیش ہر قوم
کو تبلیغ کی ہے اور تبلیغ
کے متعلق نت نئے سامانوں اور ذریعوں کا میسر آتے جانا اس عزیز خدا کے وعدہ کی
صداقت کو خوب ظاہر کر رہا ہے کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں
گا۔(الحکم جلد ۲ نمبر ۶،۵ - مورخہ 27 / مارچ ۱۸۹۸ء صفحه ۱۳)
پس آج جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کی تبلیغ زمین کے کناروں تک پہنچ چکی ہے اور یہ
کنارے پھیلتے چلے جا رہے ہیں۔یہ بھی ۱۸۹۸ء کے اس الہام کی ایک برکت ہے جسے ہم اپنی
آنکھوں سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔فرمایا:۔خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دے دی ہے کہ بہت سے اس جماعت میں سے
66
ہیں جو ابھی اس جماعت سے باہر اور خدا کے علم میں اس جماعت میں داخل ہیں۔“
بکثرت ایسے لوگوں کی اطلاع مل رہی ہے جو پاکستان میں بھی بڑھتے جارہے ہیں اور
بیرونی دنیا میں بھی ، عرب دنیا میں بھی، ہر طرف ان کی تعداد بڑھ رہی ہے جو دل سے جماعت سے
محبت رکھتے ہیں اور اللہ کے علم میں ہیں کہ ان لوگوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس اسلام کی
احیاء نو کی تحریک سے کیسی محبت ہو چکی ہے۔فرمایا:
بار بار ان لوگوں کی نسبت یہ الہام ہوا۔یخــون ســجــدا ربنا اغفر لنا انا
کنا خاطئین۔یعنی سجدہ میں گریں گے کہ اے ہمارے خدا! ہمیں بخش کیونکہ ہم خطا
ایام اصلح۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۲۶)
پر تھے۔“
۱۸۹۸ء میں ہی ضرورۃ الامام میں یہ تحریر شائع ہوئی۔
خطابات طاہر جلد دوم
459
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء
”خدا نے۔۔۔مجھے بار بار الہام دیا ہے ( یہاں کیا ہے کا لفظ نہیں الہام دیا ہے۔جس سے غیر معمولی موہبت کی طرف اشارہ ہے۔) کہ اس
زمانہ میں کوئی معرفت الہی اور کوئی
محبت الہی تیری معرفت اور محبت کے برابر نہیں ( ضرورة الامام روحانی خزائن جلد ۱۳ صفه ۵۰۲)
یعنی اس تمام زمانے میں اللہ تعالیٰ نے جو معرفت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا
فرمائی اور جو محبت اپنے رب کے لئے آپ کے دل میں موجزن تھی تمام زمانہ میں ڈھونڈ کر دیکھواس
جیسا انسان تمہیں اور کہیں دکھائی نہیں دے گا۔وو
4 جولائی 1898ء کو یہ الہام ہوا۔جہاں براہین احمدیہ میں اسرار اور معارف کے انعام کا اس عاجز کی نسبت ذکر فرمایا گیا
ہے وہاں احمد کے نام سے یاد کیا گیا ہے جیسا کہ فرمایا یـا احـمـد فـاضـت الرحمة
علی شفتیک اور جہاں دنیا کی برکات کا ذکر کیا گیا ہے وہاں عیسی کے نام سے پکارا
گیا ہے جیسا کہ میرے الہام میں براہین احمدیہ میں فرمایایا عیسی انی متوفیک
ورافعک الی و مطهرك من الذين كفروا وجاعل الذين اتبعوك فوق
الـذيـن كـفـروا الى يوم القيامة _ایسا ہی وہ الہام ہے جوفر مایا کہ ”میں تجھے برکت
دوں گا، یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے یہ وہ ستر ہے جو
مہدی اور عیسی نام کی نسبت مجھے کو الہام الہی سے کھلا ( تذکرہ : ۲۶۴)
یہ بہت عظیم الشان ستر ہے جس سے آپ نے الہام کی بنا پر پردہ اٹھایا ہے کہ جہاں بھی مہدی
کی فتوحات کا ذکر ہے وہاں اسلام کے روحانی غلبہ کا ذکر ہے۔جہاں عیسی نام سے خوشخبریاں دی گئی ہیں
وہاں دنیاوی طور پر جماعت کی غیروں پر برتری کا ذکر ہے اور ان دونوں میں نمایاں فرق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رسول اللہ ﷺ کی برکت سے مہدویت کے طور پر
جو دین اسلام کی خدمت کی ہے اور جو خدمت ابھی جاری ہے اس کا دنیاوی کامیابیوں کے مقابل پر
بہت اونچا مقام ہے۔جولائی ۱۸۹۸ء کی چوتھی تاریخ تھی جبکہ یہ الہام ہوا اور آجکل یہ جولائی کے دن ہی
ہیں اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خاص طور پر یہ لکھنا کہ جولائی کی چوتھی تاریخ تھی یہ
ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں متوجہ کرنا مقصود ہے اور آئندہ آنے والی نسلوں کو بھی متوجہ کرنا مقصود ہے کہ انہی
خطابات طاہر جلد دوم
460
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء
دنوں میں تم ان دونوں قسم کے الہامات کو پورا ہوتے دیکھو گے جو اسلام کے دوسرے دینوں پر غلبے سے تعلق
رکھتے ہوں گے اور احمدیت کے اپنے مخالفین پر غلبے سے تعلق رکھتے ہوں گے۔۱۸۹۸ءکا الہام ہے:۔آئندہ موسم بظاہر وہی معلوم ہوتا ہے۔جو کچھ الہاما معلوم ہوا تھا۔وہ خبر بھی
اندیشہ ناک ہے میرے نزدیک ان دنوں میں دنیا کے عموم و ہموم کچھ مختصر کرنے
چاہئیں۔۔۔دن بہت سخت ہیں۔۔۔مجھے تو یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ دن دنیا کے لئے
بڑی بڑی مصیبتوں اور موت اور دکھ کے دن ہیں۔“
مکتوب بنام نواب محمد علی خان صاحب مورخه ۲۱ / جولائی ۱۸۹۸ء مکتوبات احمد یہ جلد دوم صفحه : ۲۲۷)
اب آپ دیکھ لیں۔کہ بعینہ اسی حال میں ہم دنیا کو دیکھتے ہیں۔جو بڑے بڑے خطرے آج کے سال
کے ظاہر ہوئے ہیں۔جس طرح کثرت سے موتا موتی لگ رہی ہے۔ہر طرح کی بلائیں منہ پھاڑے
ہوئے انسانیت کو نگلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ایسا سال آپ نے پہلے شاذ ہی کوئی دیکھا ہو گا۔مجھے تو
کوئی ایسا سال یاد نہیں جو کچھ اس سال میں ہو رہا ہے۔خصوصیت سے احمدیت کے مخالفین کے ساتھ
اگر عبرت کی آنکھیں ہوں وہ ایک عبرتناک نشان ہے۔پھر ۱۸۹۸ء کا الہام :۔میں نے تہجد میں اس کے متعلق (یعنی طاعون کا ذکر ہو رہا تھا۔طاعون کے متعلق ) دعا
کی تو الہام ہوا۔ان الله لا يغير ما بقوم حتى يغيروا ما بانفسهم ( تذکره صفحه:۲۶۰)
اللہ تعالیٰ ہرگز کسی قوم کی حالت تبدیل نہیں کرتا جب تک وہ اپنے حالات خود درست نہ کر
لیں اور انہیں تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں۔اب طاعون کے تعلق میں یہ بات ہے۔اور بار ہا میں
جماعت کو پہلے متوجہ کر چکا ہوں کہ دنیا میں خصوصیت سے اس صدی کے آخری دور میں جو ایڈز کی
بیماری پھیلی ہے یہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کے مطابق طاعون ہی کی
ایک شکل ہے اور حضرت اقدس محمد رسول اللہ علیہ نے بھی اس بیماری کو بے حیائی سے باندھا ہے اور
طاعون ہی کی ایک شکل کے طور پر اس کی وضاحت فرمائی ہے۔تو میں سمجھتا ہوں کہ ۱۸۹۸ء کا یہ الہام دراصل اس زمانے میں جو ایڈز سے انسانیت کو
خطرات درپیش ہیں ان سے متعلق ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔
خطابات طاہر جلد دوم
461
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998 ء
اب خیال ہوتا ہے کہ وہ الہام جو ہوا تھا کہ
کون کہہ سکتا ہے اے بجلی آسمان سے مت گر شاید اسی سے متعلق ہو۔اگر آسمانی بجلی نے گرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو یا درکھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
ان الفاظ میں الہام ہوا۔کون کہہ سکتا ہے اے آسمانی بجلی۔اے بجلی آسمان سے مت گر۔میں سمجھتا
ہوں کہ یہ الہام بھی اسی کے متعلق تھا۔پھر ۱۸۹۸ء میں ہی یہی الہام دوسرے لفظوں میں ہوا۔ان اللہ
لايغير ما بقوم حتى يغيروا ما بانفسهم يقينا اللہ تعالی کسی قوم کی حالت تبدیل نہیں کرتا جب تک کہ
وہ اپنے حال
کو خود تبدیل نہ کریں۔انه اوى القرية اني مع الرحمن اتيك بغتة۔ان الله
مــوهـن كيد الکفرین۔ترجمہ اللہ تعالیٰ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ اس چیز کو نہ بدلیں جو
ان کے نفسوں میں ہے۔وہ اس بستی کو کچھ تکلیف کے بعد پناہ میں لے لے گا۔میں رحمان کے ساتھ
تیرے پاس اچانک آنے کو ہوں۔اللہ تعالیٰ کافروں کے منصوبوں کو توڑنے والا ہے۔( تذکرہ صفحہ ۲۶۱)
یہاں اس بستی سے کیا مراد ہے؟ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں
اس بستی سے مراد تو قادیان ہی تھی اور اب اس بستی سے میں سمجھتا ہوں وہی بستی مراد ہے جو قادیان کی
نمائندگی میں ربوہ کے طور پر قائم کی گئی ہے اور اس بستی کے متعلق دشمنوں کے بہت بد ارادے ہیں اور
انہیں بہت تکلیف پہنچائی گئی ہے۔اس بستی کو کچھ تکلیف کے بعد پناہ میں لے لوں گا۔یہ ایک بہت
عظیم الشان خوشخبری ہے جس کے لئے ہمیں دعائیں بھی کرنی چاہئیں اور جہاں تک مقدور ہے کوشش
بھی کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ اس بستی کو اب اپنی پناہ میں لے لے اس کی پناہ میں تو ہمیشہ رہی ہے مگر
ظاہری طور پر دشمن کے شر سے بھی اپنی پناہ میں لے لے کیونکہ اب زمانہ لمبا ہو رہا ہے۔خاص طور پر
میں نے قریہ کی تعریف میں ربوہ ہی کو پیش کیا تھا کیونکہ ربوہ پر یہ حالات پورے آ رہے ہیں۔پھر رحمان
کے ساتھ تیرے پاس اچانک آنے کو ہوں انى مع الرحمن اتیک بغتة یہ عجیب ہے کہ رحمن
خود یہ الہام فرمارہا ہے اور یہ فرمارہا ہے کہ میں رحمان کے ساتھ اچانک تیری مددکو آؤں گا جس کا مطلب یہ
ہے کہ ایسی مددکروں گا کہ میری رحمانیت ہر پہلو سے جلوہ گر ہوگی اور اسی رحمانیت ہی کا نتیجہ ہے کہ میں تیری
مدد کے لئے آنے والا ہوں۔اللہ تعالیٰ کافروں کے منصوبوں کو توڑنے والا ہے۔یہ بھی ایک پیشگوئی ہے جو
انشاء اللہ تعالیٰ میں امید رکھتا ہوں کہ ہمارے دیکھتے دیکھتے ہماری آنکھوں کے سامنے پوری ہوگی۔