فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 39
خطابات طاہر جلد دوم
462
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998 ء
۲۶ ستمبر ۱۸۹۸ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:
رات میں نے دیکھا کہ ایک بڑا پیالہ شربت کا پیا۔اس کی حلاوت
اس قدر ہے کہ میری طبیعت برداشت نہیں کرتی۔بایں ہمہ میں اس کو پیئے جاتا
ہوں اور میرے دل میں یہ خیال بھی گزرتا ہے کہ مجھے پیشاب کثرت سے
آتا ہے۔اتنا میٹھا اور کثیر شربت میں کیوں پی رہا ہوں۔مگر اس پر بھی میں اس
پیالے کو پی گیا۔شربت سے مراد کامیابی ہوتی ہے اور یہ اسلام اور ہماری
جماعت کی کامیابی کی بشارت ہے۔( تذکرہ: ۲۶۷)
اس ضمن میں یہ بات یاد رکھیں کہ شربت با وجود زیادہ مٹھاس کے پینا یہ بات ظاہر کرتا ہے کہ
اس شربت کی مٹھاس میں کچھ ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں جن کے نتیجہ میں فکر بڑھتی ہے اور
پریشانیاں ہوتی ہیں۔یہ میں آپ کو اپنے دل کا حال اپنے تجربے سے بتا رہا ہوں کہ جوں جوں
جماعت پھیلتی چلی جارہی ہے یہ میٹھا شربت ہر طرف سے مجھ تک پہنچ رہا ہے۔یہ شربت پیتا ہوں اور
دل فکر سے بھی بھر جاتا ہے کہ ان لوگوں کو ہم کیسے سنبھالیں گے۔کیا انتظام ہوگا جس کے نتیجہ میں ہم
اس وسیع تر دنیا کی تربیت کر سکیں گے جو دن بدن وسیع سے وسیع تر ہوتی چلی جارہی ہے۔پس اس رویا
سے یہ مراد تھی کہ شربت میٹھا تو ہے مگر اس شربت سے کچھ ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں ان کی فکر ہے
مگر ان فکروں کی وجہ سے شربت پینا نہیں چھوڑنا۔جس تیزی کے ساتھ آپ پھیل سکتے ہیں پھیلتے چلے
جائیں اللہ تعالیٰ آپ کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی خود آپ کو تو فیق عطا فرمادے گا۔۲۱ دسمبر ۱۸۹۸ء کو الہام ہوا۔آپ فرماتے ہیں۔آج صبح کے وقت مجھ کو یہ الہام ہوا۔قادر ہے وہ بارگاہ جو ٹوٹا کام بناوے
بنا بنایا توڑ دے کوئی اس کا بھید نہ پاوے ( تذکرہ: ۲۷۲)
پس اس الہام کے پیش نظر میں امید رکھتا ہوں کہ بارگاہ الہی ہمارے ٹوٹے کام بنادے گی۔جتنے جماعت کے کام ہمیں ٹوٹے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اللہ اپنے فضل سے ان کو جوڑ دے گا
اور وہ جو سمجھ رہے ہیں کہ ہمارا بن بنایا کام ہے اس کو ایسا تو ڑے گا کہ کوئی اس کا بھید نہیں پاسکے گا۔
خطابات طاہر جلد دوم
463
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998 ء
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔میں امام الزمان ہوں اور خدا میری تائید میں ہے اور وہ میرے لئے
ایک تیز تلوار کی طرح کھڑا ہے۔“
کتنا پر شوکت کلام ہے۔میں امام الزمان ہوں۔جس کو خدا امام الزمان بنا تا ہے اس کو یہ حو صلے بھی عطا
فرماتا ہے۔تمام دنیا کی مخالفت کے علی الرغم وہ یقین کے ساتھ اعلان کرتا ہے کہ دنیا میرا کچھ بھی بگاڑ
نہیں سکے گی۔پھر فرمایا:۔اور مجھے خبر دی گئی ہے کہ جو شرارت سے میرے مقابل پر کھڑا ہو گا وہ
ذلیل اور شرمندہ کیا جائے گا۔دیکھو میں نے وہ حکم پہنچا دیا جو میرے ذمہ تھا“
اس کے بعد اب میں اس افتتاحی خطاب کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
اس عبارت پر ختم کرتا ہوں۔آپ علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔سچی بات یہی ہے کہ تم اس چشمہ کے قریب آپہنچے ہو جو اس وقت خدا تعالیٰ
نے ابدی زندگی کے لئے پیدا کیا ہے۔ہاں پانی پینا ابھی باقی ہے۔“
(ضرورت الامام، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه: ۴۹۷)
پس اے تمام دنیا میں پھیلتے چلے جانے والے احمد یو! یاد رکھو تم اس چشمہ کے قریب تو پہنچ
گئے ہو، تمہاری دسترس میں تو آ گیا ہے لیکن یہ غلط نہی دل میں نہ رکھو کہ تم نے اس کا پانی پی لیا ہے۔بکثرت ایسے احمدی احباب ہیں جن کی دسترس میں یہ آسمانی پانی ہے لیکن ابھی پینا باقی ہے۔جب
وہ پی لیں گے تو ان کے سینے سے وہ کھو کھا چشمے پھوٹ پڑیں گے جو تمام دنیا کی سیرابی کا موجب بنیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے توفیق چاہو۔پانی تک پہنچنا بھی اس کا فضل تھا مگر پانی
پینے کی توفیق بھی اس کے فضل کے بغیر ممکن نہیں۔پس خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے توفیق
چاہو کہ وہ تمہیں سیراب کرے کیونکہ خدا تعالیٰ کے بدوں کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔یہ میں یقیناً
جانتا ہوں کہ جو اس چشمہ سے پٹے گا وہ ہلاک نہ ہوگا کیونکہ یہ پانی زندگی بخشتا ہے اور
خطابات طاہر جلد دوم
464
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء
ہلاکت سے بچاتا ہے اور شیطان کے حملوں سے محفوظ کرتا ہے۔اس چشمہ سے سیراب
ہونے کا کیا طریق ہے؟ یہی کہ خدا تعالیٰ نے جو د وحق تم پر قائم کئے ہیں ان کو بحال کرو اور
پورے طور پر ادا کرو۔ان میں سے ایک خدا کا حق ہے دوسر مخلوق کا۔“
پس اگر آپ چاہتے ہیں کہ خدا آپ کو توفیق عطا فرمائے کہ اس چشمے سے پانی پیئیں اور
سیراب ہوں اور دنیا کو سیراب کریں تو دعاؤں کے ساتھ عملاً بھی یہ پاک تبدیلیاں اپنے اندر پیدا
کریں۔ہمہ وقت اس بات پر نظر رہے کہ کیا ہم خدا کا حق ادا کر رہے ہیں یا نہیں اور اس حق کا طبعی نتیجہ
یہ ہے کہ اس کی مخلوق کا حق بھی ادا کرنے والے ہوں۔فرماتے ہیں:۔”اپنے خدا کو وَحْدَهُ لا شَریک سمجھو جیسا کہ اس شہادت کے ذریعہ تم اقرار کرتے
هو أَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا الله یعنی میں شہادت دیتا ہوں کہ کوئی محبوب مطلوب اور
مطاع اللہ کے سوا نہیں ہے۔(ملفوظات جلد دوم صفحہ ۱۳۶)
تمام دنیا کو لا الہ الا اللہ کے نعروں سے بھر دو۔ایسے نعرے جو فلک شگاف بھی
ہوں۔مگر آپ کے دلوں میں بھی خدا کی خاطر وہ شگاف پیدا کر دیں جن میں خود خدا اتر آئے۔اگر
آپ ایسا کریں گے تو ابد الآباد کی زندگی پائیں گے۔کوئی دنیا میں نہیں ہے جو آپ کو ہلاک کر سکے۔اب میں افتتاحی خطاب کے بعد جو دعا ہونی ہے اس دعا کے بعد رخصت چاہوں گا۔کل انشاء اللہ تعالیٰ
وہ دن چڑھے گا جب تمام سال میں اللہ تعالیٰ کے اترنے والے فضلوں کا ذکر ہوا کرتا ہے اور امید ہے
کہ وہ ذکر آپ کے دل بھر دے گا۔انشاء اللہ
آئیے اب افتتاحی دعا میں شامل ہو جائیں (دعا)۔آمین
یہ موسلا دھار بارش جس کا آپ شور سن رہے ہیں میں اسے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے نشان
کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔جن فضلوں کا میں نے ذکر کیا ہے آپ دیکھیں گے کہ اسی طرح موسلا دھار
فضل آسمان سے اتریں گے۔کوئی شامیانہ ان کو روک نہیں سکے گا۔تمام دنیا میں احمدیت کو یہ فضل
سیراب کرنے والے ہیں اور آپ یقین رکھیں جیسا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم عنقریب اپنے اللہ کے فضل
کے ساتھ ان فضلوں کو اترتا ہوا اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔اگر چہ اس سے پہلے بھی دیکھ چکے ہیں
خطابات طاہر جلد دوم
465
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998 ء
مگر اب جو دیکھیں گے وہ دیکھنا اور ہوگا۔انشاء اللہ العزیز۔اس کے علاوہ میں ایک مختصر اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ملاقات کا شوق رکھنے والے بھی شوق
رکھ کر بڑی دور دور سے آتے ہیں جہاں تک مجھے توفیق ہے میں ملاقات کا وقت ضرور دیتا ہوں ، بڑی
تعداد میں جرمنی سے آنے والوں کو ملاقات کا وقت نہیں دیا جا سکا کیونکہ میرے پاس وقت ہی نہیں تھا
کیونکہ میں کوئی تقریر نہیں تیار کر سکا اس لئے افراتفری میں مجھے تقریریں بھی تیار کرنی پڑیں اور
پاکستان اور دنیا سے دوسرے ممالک سے آنے والوں سے ملاقات بھی کرنی تھی میں نے پرائیویٹ
سیکرٹری صاحب کو یہ کہہ دیا تھا کہ یہاں ہی افتتاحی تقریر کے بعد زیادہ سے زیادہ ملاقاتیوں کیلئے
گنجائش رکھیں کسی کو بھی شکوہ ہے جائز طور پر میں سمجھتا ہوں تو وہ اپنے خاندان، بچوں وغیرہ کو لے کر
بے شک تشریف لائیں اور یاد رکھیں کہ صرف سلام کا وقت ہو گا آپ کیلئے ، میں اپنی پیاس بجھاؤں گا،
آپ اپنی پیاس بجھانے کی کوشش کریں اور جو دستور ہے لمبی ملاقاتوں کا وہ ان ایام میں نہیں ہوگا، چھوٹی
ملاقات۔ہاں دوباتیں ضرور چلیں گی ، بچوں کیلئے چاکلیٹ اور آپ کی تصویریں انشاء اللہ تعالی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خطابات طاہر جلد دوم
467
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء
مباہلہ کے نتیجہ میں ملنے والی فتوحات کا ذکر۔ایک سال میں
ایک کروڑ سے زائد احمدی ہونا اس مباہلہ کا ہی پھل ہے۔۱۸۹۹ء میں ظاہر ہونے والے نشانات کا تذکرہ۔افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۳۰ جولائی ۱۹۹۹ء بمقام اسلام آباد تلفورڈ برطانیہ )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اپنے افتتاحی خطاب سے پہلے میں نے جس سورۃ کو دہرایا ہے یہ قرآن کریم کا افتتاح ہے
یعنی سورۃ فاتحہ اور اس میں سارے قرآن کریم کے مضامین کا خلاصہ موجود ہے۔اس پر جتنا بھی غور
کریں اتنا ہی کم ہے اور اس کی گہرائی میں جتنا بھی اترنے کی کوشش کریں اس کی اتھاہ کو کوئی نہیں پاسکتا۔اس وقت سب سے پہلے میں حاضری کا جائزہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ابھی ابھی امیر صاحب
نے یہ اعداد و شمار کا خلاصہ پیش کیا ہے آپ فرماتے ہیں کہ گزشتہ سال کے آخری دن کی حاضری سے
آج پہلے اجلاس کی حاضری زیادہ ہے۔الحمد لله ثم الحمد للہ گزشتہ سال آخری دن کی
حاضری سترہ ہزار پانچ سو (17,500) تھی۔امسال پہلے دن کی حاضری اٹھارہ ہزار پانچ -
(18,500) ہے۔الحمد للہ علی ذالک، اس حاضری میں اضافہ کی ایک بڑی وجہ تو یہی ہے
کہ غلطی سے لوگوں نے اس سال کو اس صدی کا آخری سال سمجھ رکھا تھا اور ہر ایک نے دوڑ لگائی ہوئی
تھی کہ ہم پہلے پہنچیں اور اس صدی کا آخری جلسہ ہماری شمولیت کے بغیر نہ رہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ
1999 ء صدی کا آخری سال نہیں جو سن اس کے بعد آئے گا وہ اس صدی کا آخری سال ہوگا۔
خطابات طاہر جلد دوم
468
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء
چنانچہ جماعت احمدیہ کی نئی صدی کا آغاز 2001ء میں ہوگا اور آئندہ سال اس صدی کا آخری سال
ہوگا۔بہر حال یہ تو ایک ضمنی بات تھی۔اب میں آپ کے سامنے چند ایسے امور رکھتا ہوں جن کا جماعت احمدیہ کی تاریخ سے اس
قدر گہرا تعلق ہے کہ ان کو سنگ میل قرار دیا جا سکتا ہے۔خدا ہماری ان فتوحات کی نئی راہوں کو اور زیادہ
وسیع فرمادے اور جماعت احمد یہ کوفتح پر فتح کا نظارہ دکھا تا چلا جائے۔ایک ہی سال میں ایک کروڑ
سے زائد احمدی ہونے کی اطلاع ہمیں مل چکی ہے اور یہ بھی اس صدی کا خاص سنگ میل ہے۔آج
تک دنیا میں کسی مذہب
کو یہ تو فیق عطا نہیں ہوئی کہ ایک سال میں ایک کروڑ سے زائد بندگان خدا کے
دل خدا کے قدموں میں پیش کر سکے اور ساری دنیا میں بے انتہا عیسائی ترقی کے باوجود کوئی دنیا کا
عیسائی ملک یہ دعویٰ بھی نہیں کر سکتا ، ثابت کرنا تو در کنار یہ دعوی بھی نہیں کر سکتا کہ اس ایک سال میں
ہمیں ایک کروڑ کے لگ بھگ نئی روحیں عطا ہوئی ہیں لیکن ابھی اطلاعیں آ رہی ہیں اس لئے آخری
اعداد و شمار انشاء اللہ حسب موقع بیان کروں گا۔سورة النصر میں جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ
النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًان فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ
كَانَ تَوَّابًا ( انصر ۲۰ تا ۴) کہ جب بھی تم دیکھو گے کہ لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہور ہے ہوں
وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا تو یہ ایک ایسا منظر ہے جو دنیا
کی فتوحات میں کہیں دکھائی نہیں دیتا۔فوجیں جوق در جوق اور دستہ بدستہ غیر ملکوں کی زمین میں داخل
ہوا کرتی ہیں۔یہاں الٹ منظر ہے فوج در فوج لوگ اسلام کی سرزمین میں داخل ہورہے ہیں۔اس
موقع پر نصیحت یہ ہے کہ اس وقت اپنے غرور اور تکبر اور نفسانی بت توڑ دو اور خدا کے حضور جھک جاؤ اور
اسی سے دُعا مانگو، اسی سے استغفار کرو، اسی کی حمد بلند کرو۔پس آج کا جلسہ اس پہلو سے بھی خاص
سورۃ النصر کا جلسہ ثابت ہوگا جو انشاء اللہ تعالیٰ رفتہ رفتہ کھلتا چلا جائے گا۔اس ضمن میں ایک ایسی بات کا میں ذکر کرنے لگا ہوں جو براہ راست تو اس جلسے سے تعلق
نہیں رکھتی مگر مجبوراً مجھے اس کا ذکر کرنا پڑ رہا ہے۔بات یہ ہوئی کہ کچھ عرصہ پہلے کراچی میں ایک جاہل
نے مباہلہ کی جرات کی ہے حالانکہ میں نے جماعت کو یہ ہدایت کی تھی کہ اب مباہلہ کی بات چھوڑ دیں
خطابات طاہر جلد دوم
469
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء
کئی بار بڑی شان کے ساتھ مباہلہ پورا ہو چکا ہے۔میرے لئے ضروری تھا کہ قوم کے مسلمہ راہنماؤں
کے ساتھ مباہلہ کروں نہ کہ ہر ایرے غیرے نتھو خیرے کے ساتھ۔اس ضمن میں آپ کو یاد ہوگا کہ
جنرل ضیاء الحق کو مباہلہ کی دعوت دی گئی تھی اور اس شان کے ساتھ خدا نے وہ مباہلہ پورا کیا کہ اب یہ
بیٹھے پیٹتے رہ جائیں جو ہو چکا سو ہو چکا ، اس کو کالعدم نہیں قرار دے سکتے۔بھٹو کے تعلق میں میں نے بڑی وضاحت کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ایک الہام کے حوالے سے بیان کیا تھا کہ اگر یہ وہی شخص ہے جس کے متعلق الہام میں بتایا گیا تھا
کہ گویا جماعت پر کتے مسلط کئے جائیں گے تو پھر اس کے حق میں یہ الہام ضرور پورا ہوگا کہ
كَلْبٌ يَمُوتُ عَلی كَلْبِ ( تذکرہ:۱۴۵) کہ ایک کتے کے بعد دوسرا کتا مرے گا ایک تو یہ بھی ہے
جس میں دراصل ایک اور آنے والے کتے کی طرف اشارہ کیا گیا تھا لیکن اس کے معنے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عجیب رنگ میں سمجھائے گئے۔آپ نے فرمایا کہ وہ شخص جس کے
متعلق یہ دعوی کیا جا رہا ہے وہ باون سال کی عمر سے پہلے نہیں مرے گا جب وہ باون سال میں داخل
ہو گا تو جب تک وہ باون سال کے اندر ہے اسی عرصہ میں وہ ہلاک کیا جائے گا اور باون سال اُس پر پورے
نہیں ہو سکیں گے۔یہ دعوی تھا جس کو میں نے اسی الہام کے حوالہ سے کھول کر ساری قوم کے سامنے پیش کیا
اور قوم مطلب سمجھ بھی گئی۔چنانچہ مختلف اخبارات میں بارہا خصوصاً ملاؤں کی طرف سے حکومت پر زور دیا
جاتا رہا کہ ہم آپ سے زیادہ ان کے مخالف ہیں لیکن بھٹو آپ کے قبضہ قدرت میں ہے اس کے باون سال
میں داخل ہونے سے پہلے تو آپ اس کو نہیں مار سکے مگر اب ایک سال انتظار کر لیں۔جب باون سال
پورے ہو جائیں گے پھر مارنا تا کہ ہم کھلم کھلا اعلان کر سکیں کہ احمدیت جھوٹی نکلی اور حضرت مرزا صاحب کی
پیشگوئی غلط ثابت ہوئی۔اتنا زور دیا گیا، ہر اخبار نے بار بار حکومت کی منتیں کیں مگر خدا کی تقدیر کے سامنے
کسی کی کچھ پیش نہیں گئی۔آخر اسی ایک سال کی مدت میں جو باون کا سال تھا اس کی موت اس طرح واقع
ہوئی کہ اس وقت کی فوج نے اس مخفی کارروائی کا نام Black Dog Operation رکھا۔اب یہ دیکھیں
کہ کیسے یہ انسان کی طرف منسوب ہو سکتا ہے؟ سو فیصد لازماًیہ الہتعالیٰ کی کارروائی تھی اور پھر وہ نام کس
احمدی نے تجویز کیا تھا؟ بلیک ڈاگ آپریشن اس کا نام رکھا گیا اور باون سال کی عمر کے اندر ہی اسے پھانسی
چڑھا دیا گیا۔پس یہ اللہ کی شان ہے کہ مباہلہ اس رنگ میں پورا ہوا کرتا ہے کہ جیسے دن کو سورج چڑھ جائے
خطابات طاہر جلد دوم
470
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء
اس طرح جماعت احمدیہ کی صداقت کا سورج ہر ایک آنکھ پر طلوع ہو جاتا ہے سوائے اندھوں کے۔اب میں واپس اُس مباہلے کی طرف آتا ہوں۔ہمارے علماء کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ میں
ساری دنیا کی جماعتوں کا سر براہ ہوں اور میرا کام یہ نہیں ہے کہ ہر للو پنجو کو جو اٹھ کر مباہلہ کا چیلنج کرے
اس کا مباہلہ قبول ہی کروں یا اُسے جوابی چیلنج دوں لیکن پتا نہیں کیوں لوگ سمجھتے نہیں ہیں؟ اس لئے
واقعہ یہ ہوا کہ کراچی کے دو مربی صاحبان نے بظاہر ایک مخالف کے جال میں پھنس کر مباحثہ میں اس کو
بلوالیا اور وہ پہلے سے ارادہ لے کر آیا تھا کہ مباحثہ کے دوران میں اچانک مباہلہ کا چیلنج پیش کر دوں گا۔چنانچہ اس نے مناظرہ کے دوران ایک مباہلے کا چیلنج پیش کر دیا۔باوجود اس کے کہ مجھ پر لازم نہیں تھا
کیونکہ میں نے تو اس کو کوئی چیلنج نہیں دیا تھا۔مجھ پر ہرگز لازم نہیں تھا کہ اس کے چیلنج کو من وعن قبول
کرتا۔اگر کرنا بھی تھا تو اس سے شرطیں لگائی جاتیں کہ تم اپنے پیچھے قوم کے راہنما بتاؤ۔کون تمہاری
تائید میں ہیں؟ کون تسلیم کرتا ہے کہ ہاں اگر تم ہار گئے تو پھر ہم احمدیت کی فتح کو قبول کر لیں گے مگران
سب باتوں سے قطع نظر ہمارے دو بھولے بھالے مربیان نے اس کا مباہلے کا چیلنج نہ صرف قبول کر لیا
بلکہ میرا چیلنج اس کو دے دیا۔اب اس کا اُس سے کیا تعلق تھا ان کو کوئی حق نہیں تھا یہ کام کرتے مگر میں
سمجھتا ہوں کہ وہ احمدی فوج کے لڑنے والے ہی تھے اس لئے انہوں نے جو تسلیم کر لیا میں بھی تسلیم کرتا
ہوں اور اس پہلو سے میں اس مباہلے کے چیلنج کو قبول کر چکا ہوں۔اب میں وہ مباہلہ جس پر دستخط
ہوئے ہیں اس کے بعض ضروری الفاظ آپ کے سامنے سناتا ہوں تا کہ آپ اچھی طرح ذہن نشین
کرلیں کہ مباہلہ کرنے والا دراصل اسی مباہلہ کے دوران ہی جھوٹا ثابت ہو چکا ہے۔الفاظ جو پیش
کئے گئے وہ یہ ہیں۔میں نے بڑے واشگاف الفاظ میں احمدیت کے دعاوی دشمن کے سامنے رکھے
تھے جن کے متعلق یہ کہا تھا کہ ایک ایک کے متعلق یہ اعلان کرو کہ یہ جھوٹا دعوی ہے، یہ جھوٹا دعوی ہے،
یہ جھوٹا دعویٰ ہے۔اس نے کوئی ایسا دعویٰ نہیں کیا اور جو الفاظ ہیں وہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔جماعت احمدیہ کے معاندین یہ کہتے ہیں کہ ”جماعت احمد یہ یہ عقائد رکھتی ہے کہ بانی
جماعت احمدیہ مرزا غلام احمد قادیانی خدا تھے۔لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِین۔(حضور انور نے
حاضرین کو فرمایا کہ آپ سب بھی کہیں لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِین۔جس پر حاضرین نے
لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِین کہا۔( حضور انور نے فرمایا کہ آج ایک کروڑ داخل ہونے والوں کے
خطابات طاہر جلد دوم
471
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء
علاوہ جب سے جماعت بنی ہے کر وڑ ہا احمد یوں میں سے ایک بھی ایسا نہیں جو حضرت مرزا غلام احمد
قادیانی کو خدا کہتا ہو یا خدا تسلیم کرتا ہو۔دوسرا دعوی : وہ خدا کا بیٹا تھے۔“ لَعْنَتُ اللَّه عَلَى الْكَاذِبِین اور پھر یہ دعویٰ ایک
دوسرے کو بھی جھٹلا رہے ہیں۔خدا تھے تو خدا کا بیٹا کیسے ہو گئے؟ یہ مولویوں کا پاگل پن ہے یعنی پاگل
پنوں میں سے ایک پاگل پن ہے۔ایک اور دعوی : ” خدا کا باپ بھی تھے۔اس پر تو لعنت سے زیادو انا للہ پڑھنے کو دل چاہتا ہے۔پھر یہ خوفناک دعویٰ کہ تمام انبیاء سے بشمول حضرت محمد مصطفی ام افضل و برتر تھے۔“
کوئی احمدی ساری دنیا میں اس دعوے کا وہم و گمان بھی نہیں کر سکتا۔پھر کہتے ہیں کہ ان کی وحی کے مقابلہ میں حدیث مصطفی امی کی کوئی حیثیت نہیں۔نعوذ بالله من ذالك لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبین۔ان کی عبادت کی جگہ عزت و احترام میں خانہ کعبہ کے برابر ہے۔یعنی ہر احمدی مسجد
خانہ کعبہ کے برابر ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ يَا لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ
قادیان کی سرزمین مکہ مکرمہ کے ہم مرتبہ ہے۔“
قادیان سال میں ایک دفعہ جانا تمام گناہوں کی بخشش کا موجب بنتا ہے۔ہمارا تو دعویٰ
یہ ہے کہ دنیا میں کسی مقدس مقام پر جانا بخشش کا موجب نہیں بنا کرتا۔تقویٰ ہے جو بخشش کا موجب بنتا
ہے اگر تقویٰ لے کر جاؤ گے تو پھر یقینا اللہ تعالیٰ بخش دے گا اگر تقویٰ کے بغیر جاؤ گے تو پھر اس کی
مرضی ہے چاہے تو بخش دے چاہے تو سزا دے۔میں نے ان کو یہ چیلنج دیا کہ بتاؤ یہ کہاں سے بیچ ثابت کیا ہے تم نے اور حج بیت اللہ کی
بجائے قادیان کے جلسہ میں شمولیت ہی حج ہے۔لَعْنَتُ اللَّه عَلَى الْكَاذِبِينِ
ان الزامات کے علاوہ حسب ذیل نہایت مکروہ الزامات بھی جماعت احمدیہ پر لگائے جاتے ہیں۔احمدیوں کا کلمہ الگ ہے اور مسلمانوں
والا کلمہ نہیں۔“ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ،
لا اله الا الله محمد رسول الله
جب احمدی مسلمانوں والا کلمہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ پڑھتے ہیں تو دھوکہ دینے
6
خطابات طاہر جلد دوم
472
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء
کی خاطر پڑھتے ہیں اور محمد سے مراد مرزا غلام احمد قادیانی لیتے ہیں۔“ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ
احمدیوں کا خداوہ خدا نہیں جو محمد رسول اللہ ﷺ اور قرآن کریم کا خدا ہے۔“ لَعْنَتُ الله
عَلَى الْكَاذِبِین، ایک ہی خدا ہے سب کا وہی خدا ہے۔قادیانی جن ملائکہ پر ایمان لاتے ہیں وہ وہ ملائک نہیں جن کا قرآن اور سنت میں ذکر
ہے۔“ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ
قادیانیوں کے رسول بھی مختلف، ان کی عبادت بھی اسلام سے مختلف، ان کا حج بھی مختلف
غرضیکہ تمام بنیادی اسلامی عقائد میں قادیانیوں کے عقائد قرآن وسنت سے جدا اور الگ ہیں۔“
ان سارے الزامات کا ذکر کر کے میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ یہ سارے الزامات سراسر
جھوٹے ہیں، کھلم کھلا افتراء ہیں ان میں ایک بھی سچا نہیں اور لَعْنَتُ اللَّهُ عَلَى الْكَاذِبِینِ آخر پر
میں خدا کی لعنت ان جھوٹوں پر ڈالتا ہوں۔میں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اگر یہ باتیں جھوٹ ہیں جیسا کہ جھوٹ ہیں تو پھر اے خدا!
جماعت احمدیہ پر رحمتیں نازل فرما لعنتیں ان پر پڑیں اور رحمتیں جماعت پر اور اس کی سچائی کو ساری
دنیا پر روشن کر دے۔پس آج ساری دنیا سے آنے والے گواہ ہیں کہ خدا کی قسم جماعت احمدیہ کی سچائی سب دنیا
پر روشن ہو چکی ہے۔تا کہ دنیا دیکھ لے کہ تو ان کے ساتھ ہے اور ان کی حمایت اور پشت پناہی میں کھڑا
ہے اور اگر دشمن کے الزامات سچے ہیں تو ہم پر ہر سال اپنا غضب نازل فرما اور ذلت اور نکبت کی مار
دے کر اپنے عذاب اور قہری تجلیوں کا نشانہ بنا اور اس طور سے اپنے عذاب کی چکی میں پیں تا کہ دنیا
خوب اچھی طرح دیکھ لے کہ ان آفات میں بندوں کی شرارت اور دشمنی اور بغض کا دخل نہیں بلکہ محض
خدا کی غیرت اور قدرت کا ہاتھ ہے۔یہ سب عجائب کام ہیں جو تو دکھلاتا ہے۔اس ضمنی ذکر کے بعد جو مجھ پر ٹھونسا تو گیا مگر میں نے قبول کر لیا تھا۔میں اب آپ کے
سامنے یہ بات کھول رہا ہوں کہ صرف یہ ایک سال اس مباہلہ کرنے والے کو جھوٹا ثابت کر دے گا
کیونکہ اس سال جماعت کو مٹنا چاہئے تھا بجائے مٹنے کے یہ اور بھی زندہ ہوگئی ، زندہ سے زندہ تر ہوتی
چلی جارہی ہے۔پس ان سب کی تعلیمات الٹی ان پر پڑتی ہیں۔ہمیں اس کی کوئی بھی پرواہ نہیں آئندہ
خطابات طاہر جلد دوم
473
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء
کے لئے میری نصیحت یہ ہے کہ اس معاملے کو خدا پر چھوڑ دیں۔آپ دیکھیں گے کہ دن بدن جماعت
ترقی پر ترقی کرتی چلی جائے گی اور ہر سال خواہ کوئی مباہلہ قبول کرے یا نہ کرے اس کے اوپر ہماری
طرف سے یہ لعنت کا انبار بڑھتا ہی چلا جائے گا۔اللہ کرے گا تو ایسا ہی ہوگا اور ہم میں سے جو زندہ
رہیں گے وہ سب اس کو دیکھیں گے۔اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ۱۸۹۹ء کے الہامات میں سے کچھ
آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔غور سے مطالعہ کیا ہے کیونکہ میرا تجربہ ہے کہ اکثر جو ۱۸۹۹ء میں الہامات
تھے وہ ۱۹۹۹ء میں پورے ہوئے ہیں اور ان سالوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔پس اب جو الہام آپ
کے سامنے رکھنے لگا ہوں ان پر غور کریں تو انشاء اللہ آپ
کو یہ واضح تعلق بھی دکھائی دے گا۔۴ ار ستمبر ۱۸۹۹ء کو یہ الہام ہوا۔ایک عزت کا خطاب۔ایک عزت کا خطاب۔لَكَ خِطَابُ
العِزَّة ایک بڑا نشان اس کے ساتھ ہوگا۔یہ تمام خدائے پاک قدیر کا کلام ہے۔۔۔میں اپنے اجتہاد سے اس
کے یہ معنے سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس جھگڑے کے فیصلہ کرنے کے لئے جو کسی
حد تک پرانا ہو گیا ہے اور حد سے زیادہ تکذیب اور تکفیر ہو چکی ہے۔کوئی ایسا
برکت اور رحمت اور فضل اور صلح کاری کا نشان ظاہر کرے گا کہ وہ انسانی ہاتھوں
سے برتر اور پاک تر ہوگا۔تب ایسی کھلی کھلی سچائی کو دیکھ کر لوگوں کے خیالات
میں ایک تبدیلی واقع ہوگی اور نیک طینت آدمیوں کے کینے ایک دفعہ رفع ہو
جائیں گے۔“ (تذکرہ صفہ ۲۸۳)
پس یہ جو صلح کی بنا ڈالی گئی ہے ۱۸۹۹ء کے الہام میں یہی صلح کی بنا آج بھی پھر ڈالی جارہی
ہے۔جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے اب مباہلہ کو چھوڑیں صلح کی کوشش کریں کہ جس طرح بھی ہو سکے یہ
قوم سمجھ جائے اور اُن کو دیکھنے کی آنکھیں عطا ہوں۔ایک عزت کا خطاب۔ایک عزت کا خطاب۔لَكَ خِطَابُ الْعِزَّةِ میں یہ بھی اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس سال جماعت میں بکثرت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی عزت و تکریم کو قائم کیا جائے گا اور تمام بنی نوع انسان میں
خطابات طاہر جلد دوم
474
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء
صلى الله
محمد رسول اللہ ہے
کے اس غلام کی تکریم ہوگی اور یہ سال اس خاص تکریم کا ایک نشان بن جائے گا۔ایک الہام ۱۸ ستمبر ۱۸۹۹ء کا یہ ہے۔آج رات میں نے ۱۸ ستمبر ۱۸۹۹ء کو بروز دوشنبہ خواب میں دیکھا
که بارش ہورہی ہے۔آہستہ آہستہ مینہ برس رہا ہے۔میں نے شاید خواب میں
یہ کہا کہ ہم تو ابھی دعا کرنے کو تھے کہ بارش ہو۔سو ہو ہی گئی۔( تذکرہ صفحہ ۲۸۳)
اب یہ دیکھیں بارش بھی کیسی خدا کے فضلوں کی ساری دنیا پر ہونے لگ گئی ہے اور بعینہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام پورے سو سال کے بعد پھر بڑی شان کے ساتھ پورا ہو گیا
ہے۔فرماتے ہیں:
میں نہیں جانتا کہ عنقریب بارش ہو جائے یا ہمارے الہام ۱۳ ستمبر
۱۸۹۹ ء ایک عزت کا خطاب۔ایک عزت کا خطاب۔لَكَ خِطَابُ الْعِزَّةِ
ایک بڑا نشان اس کے ساتھ ہوگا“ کے متعلق خدا کی رحمت اور فتح ونصرت کی
بارش ہماری جماعت پر ہوگی۔( یعنی ایک تو یہ روحانی معنی ہیں۔) یا دونوں ہی
ہو جائیں۔( تو بعید نہیں کہ آغاز میں اس نشان کے طور پر ایک سچ سچ کی ظاہری
بارش بھی ہو جائے۔) ہماری خواب سچی ہے۔اس کا ظہور ضرور ہوگا۔دونوں میں
سے ایک بات ضرور ہوگی یعنی یا تو خدا تعالیٰ کی مخلوق کے لئے باران رحمت کا
دروازہ آسمان سے کھلے گا یا غیر معمولی کوئی نشان روحانی فتح اور نصرت کا ہوگا۔مگر
نشان ہوگا نہ معمولی بات۔“ ( تذکرہ صفحہ ۲۸۳)
اب آپ دیکھیں کہ اس سال جب آپ کے سامنے رپورٹ پیش کی جائے گی تو دنیا کے
ہر ملک کا بارش کے ساتھ ایک تعلق ہے۔روحانی بارش ہونے سے پہلے ظاہری بارش بھی ہوتی ہے اور
ایسے حالات میں ہوتی ہے کہ اس کا وہم و گمان بھی انسان نہیں کر سکتا۔دشمن مطالبہ کرتے ہیں کہ بچے
ہو تو بارش کر کے دکھاؤ اور پیشتر اس کے کہ ہمارے معلمین اور مبلغین کے دعا سے ہاتھ گریں آسمان
سے بدلی اٹھتی ہے جس کا کوئی نام ونشان بھی نہیں ہوتا اور موسلا دھار بارش شروع ہو جاتی ہے۔پس
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام بڑی شان کے ساتھ اپنی ظاہری صورت میں بھی پورا