فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 40

خطابات طاہر جلد دوم
475
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء
ہورہا ہے اور ہر جگہ ہورہا ہے اور باطنی صورت میں بھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔۲۰ /اکتوبر ۱۸۹۹ء کو خواب میں مجھے یہ دکھایا گیا کہ ایک لڑکا ہے
جس کا نام عزیز ہے اور اس کے باپ کے نام کے سر پر سلطان کا لفظ ہے۔وہ
لڑکا پکڑ کر میرے پاس لایا گیا اور میرے سامنے بٹھایا گیا۔میں نے دیکھا کہ وہ
ایک پتلا سالڑ کا گورے رنگ کا ہے۔میں نے اس خواب
کی یہ تعبیر کی ہے کہ عزیز عزت پانے والے کو کہتے
ہیں اور سلطان جو خواب میں اس لڑکے کا باپ سمجھایا گیا ہے۔یہ لفظ یعنی سلطان
عربی زبان میں اُس دلیل کو کہتے ہیں جو ایسی بین الظہور ہو جو باعث اپنے
نہایت درجہ کے روشن ہونے کے دلوں پر اپنا تسلط کر لے گویا سلطان کا لفظ تسلط
سے لیا گیا ہے اور سلطان عربی زبان میں ہر ایک قسم کی دلیل کو نہیں کہتے بلکہ ایسی
دلیل کو کہتے ہیں جو اپنی قبولیت اور روشنی کی وجہ سے دلوں پر قبضہ کر لے اور طبائع
پر اس کا تسلط عام ہو جائے۔پس اس لحاظ سے کہ خواب میں عزیز جو
سلطان کا لڑ کا معلوم ہوتا ہے اس کی یہ تعبیر ہوئی کہ ایسا نشان جولوگوں کے دلوں
پر تسلط کرنے والا ہو گا ظہور میں آئے گا اور اس نشان کے ظہور کا نتیجہ جس کو
دوسرے لفظوں میں اس نشان
کا بچہ کہہ سکتے ہیں دلوں میں میرا عزیز ہونا ہوگا جس
کو خواب میں عزیز کے تمثل سے ظاہر کیا گیا ہے۔“ ( تذکرہ: ۲۸۵،۲۸۴)
ضمناً یہ بھی میں بتادوں کہ یہ رویا اپنے ظاہری معنوں میں بھی پوری ہو چکی ہے۔جب
حضرت اقدس مسیح موعوعلیہ الصلوۃ والسلام کو یہ رویا دکھائی گئی تھی تو حضرت مرزا سلطان احمد صاحب اور
مرز ا عزیز احمد صاحب کا بطور نشان آنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔چنانچہ حضرت مرزا سلطان
احمد صاحب مرزا عزیز احمد صاحب کے پیچھے پیچھے آئے اور یہ نشان ظاہری صورت میں بھی پورا ہو گیا۔مرز ا عزیز احمد صاحب جو حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے صاحبزادہ ہیں فروری ۱۹۰۶ء میں اپنے
دادا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کر کے جماعت میں داخل ہو گئے۔فروری ۱۹۰۶ء

خطابات طاہر جلد دوم
476
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء
میں، یہ یاد رکھیں اور یہ الہام کب کا ہے؟ اشتہار ۲۲ ا کتوبر۱۸۹۹ء کا۔پس میں نے جو ظاہری طور پر
اس کا پورا ہونا دکھایا ہے اس میں کسی تعبیر کی ضرورت نہیں۔لفظاً لفظاً سو فیصد حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے الہام کے کئی سال کے بعد وہ بیٹا آیا جس کے باپ کا نام سلطان تھا۔سلطان کا
تاج اس کے سر پر رکھا ہوا تھا۔19 ستمبر ۱۸۹۹ء کو خدا تعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے اپنا کلام مجھ پر
نازل کیا انا اخرجنا لک زروعًا یا ابراهیم یعنی اے ابراہیم ہم تیرے
لئے ربیع کی کھیتیاں اگائیں گے۔( تذکرہ صفحہ ۲۸۳۰)
اس الہام سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے زمانے سے تعلق رکھنے والا ہے۔اس کے دو معنے
ہو سکتے ہیں۔ایک تو جو احمدیت کی ہری بھری کھیتیاں اُگ رہی ہیں اور سارے عالم میں اُگ رہی
ہیں وہ مراد ہوسکتی ہیں۔دوسرے ابراہیم کے خطاب سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی روحانی ذریت بڑی
کثرت سے پھیلے گی اور ربیع فصل ربیع کو بھی کہتے ہیں یعنی وہ کھیتیاں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے خود لکھا ہے ربیع کی فصلیں بھی ہوسکتی ہیں جیسے گندم یکو وغیرہ۔یہ حصہ ممکن ہے ۱۹۰۰ء
کی ربیع کی شکل میں کسی صورت میں پورا ہو جائے۔دُعا کریں کہ ہمارے زمانہ میں بھی ربیع کے موسم
میں جو آئندہ آنے والا ہے اللہ تعالیٰ بڑی شان کے ساتھ اس الہام کو دوبارہ پورا کرے۔رؤیا۷ ارجون ۱۸۹۹ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہے حضرت اقدس کیا دیکھتے ہیں کہ آگ
اور دھواں اور چنگاریاں اڑ کر آپ کی طرف آتی ہیں مگر ضر نہیں دیتیں۔اس حال میں آپ یہ پڑھ رہے
ہیں: یا حی یا قیوم برحمتک استغیث ان ربی رب السموات والارض ( تذكره صفحه ۲۷۹)
اب یہ چنگاریاں اور آگ اور دھواں کس شکل میں نازل ہوگا یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔یہ نقشہ تو
اٹا مک بم کا ہے مگر خدا بہتر جانتا ہے کہ یہ ہم کب چلے گا اور کیسے چلے گا اور کس طرح حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تائید میں ایک نشان کے طور پر ظاہر ہوگا ؟ یہ لازماً پورا تو ہونا ہے مگر ساتھ ہی
یہ جماعت کے لئے خوشخبری ہے کہ چنگاریاں اُڑ اُڑ کر جماعت کی طرف بھی آئیں گی مگر جماعت کو
اللہ تعالیٰ معجزانہ طور پر محفوظ رکھے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض چھوٹے چھوٹے
الہامات بظاہر بالکل چھوٹے چھوٹے ہوتے تھے اور اس قدر تیزی سے پورا ہوتے تھے کہ بعض چند

خطابات طاہر جلد دوم
477
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء
گھنٹے کے اندر بعض اس سے بھی کم عرصہ میں ، بعض دس پندرہ منٹ کے اندر پورے ہو جایا کرتے تھے
اور یہ وہ نشانات تھے جو بارش کی طرح نازل ہوتے رہتے تھے اور بظاہر چھوٹے مگر عظمت میں بہت
بڑے ہوتے تھے۔چنانچہ اس کی ایک دو مثالیں میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام ہوا۔تـرى فـخـذا اليماً “ کہ تو ایک دردناک ران دیکھے گا۔اب بھلا یہ بھی کوئی الہام ہے جو
کوئی شخص اپنی طرف سے بنائے کہ تو ایک دردناک ران دیکھے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
جو بھی الہام ہوتا تھا بڑی امانت اور حفاظت کے ساتھ اپنے ساتھیوں
کو بتا دیا کرتے تھے۔کس رنگ میں
اس نے پورا ہونا ہے یہ خدا پر چھوڑتے تھے اور توکل کا ایک عظیم مقام تھا کہ الہامات مخفی نہیں رکھتے تھے۔چنانچہ آپ نے حضرت شیخ حامد علی صاحب کو سنایا کہ مجھے ظہر کی نماز کے وقت یہ الہام ہوا
ہے ترى فخذا اليما “ ( تذکره صفحه: ۲۷۷) کہ تو ایک درد ناک ران دیکھے گا۔یہ الہام حافظ صاحب
کو سنا کر آپ نماز کے لئے زینہ سے نیچے اترے تو دو گھوڑوں پر دولڑ کے سوار دکھائی دیئے ( یعنی یہ
واقعہ آئے ہوئے تھے وہاں جن کی عمر بیس برس کے اندر اندر ہوگی ) اور ایک کچھ چھوٹا اور ایک بڑا تھا۔وہ سوار ہونے کی حالت میں ہی آگے آئے اور ایک نے ان میں سے کہا یہ دوسرا میرا بھائی ہے اور اس
کی ران میں سخت درد ہو رہا ہے۔تو ایک دردناک ران دیکھے گا۔دیکھیں کس حیرت انگیز صفائی سے لفظاً
لفظاً یہ الہام پورا ہوا ہے اور چند منٹ کے وقت کے اندر اور پھر اس کا پورا ہونا دیکھئے۔ان لڑکوں نے کہا
کہ ہم علاج کی خاطر آپ کے پاس آئے ہیں تا کہ آپ سے استفادہ کریں۔اس پر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے اس ران پر ہاتھ رکھا اور بغیر کسی دوا کے دیکھتے دیکھتے وہ ران خدا کے فضل سے ٹھیک
ہوگئی۔یہ تھا اعجاز مسیحائی۔اس طرح بیمار شفا پاتے ہیں اور مردے زندہ ہوتے ہیں۔اسی تعلق میں آپ
بیان فرماتے ہیں۔۱۸۹۹ء کو الہام ہوا ایک دفعہ مجھے دانت میں سخت درد ہوئی۔ایک دم قرار نہ تھا۔کسی شخص
سے میں نے دریافت کیا کہ اس کا کوئی علاج ہے۔اس نے کہا علاج دنداں اخراج دنداں اور دانت
نکالنے سے مرادل ڈرا۔تب اس وقت مجھے غنودگی آگئی اور میں زمین پر بیتابی کی حالت میں بیٹھا ہوا تھا
اور چار پائی پاس بچھی تھی۔میں نے بے تابی کی حالت میں اس چار پائی کی پائینتی پر اپناسر رکھ دیا اور تھوڑی

خطابات طاہر جلد دوم
478
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء
سی نیند آ گئی۔جب میں بیدار ہواتو درد کا نام ونشان نہ تھا اور زبان پر یہ الہام جاری تھا۔اِذَا مَرِضْتَ
فَهُوَ يَشْفِی یعنی جب تو بیمار ہوتا ہے تو وہ تجھے شفا دیتا ہے۔فَالحَمدُ لِلهِ عَلى ذلِک ( تذکرہ صفحہ: ۲۸۱)
اب اس کے برعکس ایک اور واقعہ بھی ضمناً بیان کرتا ہوں۔بعینہ یہی تکلیف حضرت خلیفۃ
المسیح الاوّل کو بھی ہوئی اور بڑھتی چلی گئی۔حالانکہ آپ غیر معمولی طبیب تھے۔ایسے کہ ہندوستان
میں شمال سے جنوب تک آپ کی شہرت پھیلی ہوئی تھی۔مہینہ بھر اپنا علاج کیا مگر وہ دانت در دٹھیک
ہونے میں نہ آیا۔آخر وہ دانت نکلوانا پڑا۔تو ایک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام کی
برکت سے کیا واقعہ ہوا، اس کا اعجاز کس شان سے ظاہر ہوا۔ایک محض طبابت کی وجہ سے باوجود اس
کے کہ بہت بزرگ اور بہت اعلیٰ مقام رکھتے تھے مگر خدا نے دونوں کی شان میں فرق دکھانا تھا۔تو محض
ایک دعا سے ایک دانت کو اچھا کر دیا اور ایک دانت کو نکلوانا پڑا۔اب یہ وہ زمانہ ہے جس میں یہ الہام اب پورا ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔”خدا نے مجھے خبر دی کہ تیرے ساتھ آشتی اور صلح پھیلے گی۔ایک
درندہ بکری کے ساتھ صلح کرے گا اور ایک سانپ بچوں کے ساتھ کھیلے گا۔یہ خدا
کا ارادہ ہے گو لوگ تعجب کی راہ سے دیکھیں۔“ ( تذکرہ صفحہ: ۲۸۵)
۱۸۹۹ء ہی کا ایک اور الہام۔مبشروں کا زوال نہیں ہوتا۔گورنر جنرل کی پیشگوئیوں کے پورا
ہونے کا وقت آ گیا۔“ (تذکرہ صفحہ : ۲۸۵)
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس دور کے گورنر جنرل ہیں اور آپ کی پیشگوئیاں
لازماً پوری ہوں گی ایک ذرہ بھی ہمیں اس میں شک نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس رؤیا کی تعبیر کرتے ہوئے یہ فرماتے ہیں:
”ہمارا نام حکم عام بھی ہے ( یعنی حضرت رسول اللہ ﷺ نے ہمیں جو حکم قرار دیا ہے کہ عام حکم ہوگا۔سب پر
حکومت کرے گا۔) جس کا اگر انگریزی ترجمہ کیا جائے تو گورنر جنرل ہوتا ہے۔“ ( تذکرہ : ۲۸۵)
یعنی عام گورنر جو خدا کی طرف سے اختیارات عطا کیا گیا ہے۔بہر حال یہ تشریح تھی۔کوئی
بھی تشریح کریں۔یہ الہام اللہ کے فضل سے پورا ہورہا ہے اور دن بدن پورا ہوتا چلا جائے گا۔

خطابات طاہر جلد دوم
۱۸۹۹ء
کو فر مایا۔479
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء
رات کے وقت جب ہر طرف خاموشی ہوتی ہے اور ہم اکیلے
ہوتے ہیں اُس وقت بھی خدا کی یاد میں دل ڈرتا رہتا ہے کہ وہ بے نیاز ہے۔“
اکثر شب تنہائی میں لوگوں کے دل پر پتا نہیں کیا کیا گزرتی ہے لیکن حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس وقت خدا کی یاد غلبہ کر لیتی ہے اور دل ڈرتا رہتا ہے کہ جب تک
نیک انجام
کو کوئی نہ پہنچے کسی کو کیا پتا کس انجام کو پہنچے گا۔پھر فرمایا۔”جب انسان کو کامیابی حاصل ہو جاتی ہے اور عجز و مصیبت کی
حالت نہیں رہتی تو جو شخص اس وقت انکسار کو اختیار کرے اور خدا کو یا در کھے وہ
کامل ہے۔“
( ملفوظات جلدا، صفحه : ۳۰۶)
پھر آخر پر چند امور ضروری پیش کرتے ہوئے جن کا حوالہ بھی ۱۸۹۹ء کا ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ خطاب آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔”ہمارے دوستوں کو کس نے بتایا ہے کہ زندگی بڑی لمبی ہے۔موت کا
کوئی وقت نہیں کہ کب سر پر ٹوٹ پڑے۔اس لئے مناسب ہے کہ جو وقت ملے
اسے غنیمت سمجھیں۔66
فرمایا: ”یہ ایام پھر نہ ملیں گے اور یہ کہانیاں رہ جائیں گی۔“
(ملفوظات جلد اول صفحه: ۳۰۲)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی ۱۸۹۹ء کی ایک پُر درد دعا ہے جو میں آپ کے
الفاظ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔”اے میرے حضرت اعلیٰ ذوالجلال قادر وقد وس حتی و قیوم جو ہمیشہ
راستبازوں کی مدد کرتا ہے تیرا نام ابد الآباد مبارک ہے۔تیرے قدرت
کے کام کبھی رک نہیں سکتے۔تیرا قوی ہاتھ ہمیشہ عجیب کام دکھلاتا ہے۔تو نے ہی
اس چودھویں صدی کے سر پر مجھے مبعوث کیا۔۔۔مگر اے میرے قادر خدا تو
جانتا ہے کہ اکثر لوگوں نے مجھے منظور نہیں کیا اور مجھے مفتری سمجھا اور میرا نام کافر

خطابات طاہر جلد دوم
480
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء
اور کذاب اور دجال رکھا گیا۔مجھے گالیاں دی گئیں اور طرح طرح کی دلآ زار
باتوں سے مجھے ستایا گیا۔۔۔سواے میرے مولا قادر خدا! اب مجھے راہ بتلا اور
کوئی ایسا نشان ظاہر فرما جس سے تیرے سلیم الفطرت بندے نہایت قوی طور پر
یقین کریں کہ میں تیرا مقبول ہوں اور جس سے ان کا ایمان قوی ہو اور وہ تجھے
پہچانیں۔۔۔اور دنیا میں تیرا جلال چمکے اور تیرے نام کی روشنی اس بجلی کی طرح
دکھلائی دے۔۔۔دیکھ ! میری روح نہایت تو کل کے ساتھ تیری طرف ایسی
پرواز کر رہی ہے جیسا کہ پرندہ اپنے آشیانہ کی طرف آتا ہے۔سو میں تیری
قدرت کے نشان کا خواہش مند ہوں لیکن نہ اپنے لئے اور نہ اپنی عزت کے لئے
بلکہ اس لئے کہ لوگ تجھے پہچانیں اور تیری پاک راہوں کو اختیار کریں۔۔۔میں تجھے پہچانتا ہوں کہ تو ہی میرا خدا ہے اس لئے میری روح تیرے نام سے
ایسی اُچھلتی ہے جیسا کہ شیر خوار بچہ ماں کے دیکھنے سے لیکن اکثر لوگوں نے مجھے
نہیں پہچانا اور نہ قبول کیا۔اس لئے نہ میں نے بلکہ میری روح نے اس بات پر
زور دیا کہ میں یہ دعا کروں کہ اگر میں تیرے حضور میں سچا ہوں۔۔۔تو ایسا کر
کہ جنوری ۱۹۰۰ء سے اخیر دسمبر ۱۹۰۲ء تک میرے لئے کوئی اور نشان دکھلا اور
اپنے بندے کے لئے کوئی اور گواہی دے جس کو زبانوں سے کچلا گیا ہے۔دیکھ!
میں تیری جناب میں عاجزانہ ہاتھ اٹھاتا ہوں کہ تو ایسا ہی کر۔“
66
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه: ۵۰۷ تا ۵۱۲)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس آخری اقتباس کے ساتھ آئیے ہم سب بھی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی غلامی میں ہاتھ اٹھا ئیں اور ہماری روح بھی اسی طرح خدا کے
حضور بے چین ہو کر اچھلے جس طرح بچہ اپنی ماں کے دودھ کے لئے اچھلتا ہے اور اسی بے قراری کے
ساتھ ہمارے دل سے دعائیں بلند ہوں اور رب العزت ان دعاؤں کو قبول فرمائے۔آمین
آئیے اب اس افتتاحی دُعا میں میرے ساتھ شامل ہو جائیں۔(دعا) امین

خطابات طاہر جلد دوم
481
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
۱۹۰۰ء کے الہامات آج بھی بڑی شان سے پورے
ہورہے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرشتوں کو دلوں پراتارے گا اور
حیرت انگیز انقلاب برپا کر دے گا۔افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ / جولائی ۲۰۰۰ ء بمقام اسلام آباد ٹلفورڈ ، برطانیہ )
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُوْرَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِه
وَلَوْكَرِهَ الْكَفِرُونَ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى
پھر فرمایا:۔وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ
وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھا دیں حالانکہ اللہ ہر حال میں
اپنا نور پورا کرنے والا ہے خواہ کا فرنا پسند کریں۔وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق
کے ساتھ بھیجا تا کہ وہ اُسے دین (کے ہر شعبہ ) پر کلیۂ غالب کر دے خواہ مشرک بر امنا ئیں۔گزشتہ سالوں سے میرا یہ طریق رہا ہے کہ سوسال پہلے کے اس سال سے تعلق رکھنے والے
جو الہامات ہوتے ہیں میں اپنی افتتاحی تقریر میں ان کا ذکر کرتا ہوں کیونکہ اللہ کے فضل سے ایک
سوسال بعد عین اسی سال بھی ان کے کرشمے پھر نظر آتے ہیں اور وہ الہام ایک نئی شان کے ساتھ

خطابات طاہر جلد دوم
482
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
پورے ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔آج سے سو سال پہلے یعنی ۱۹۰۰ ء کے الہامات میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا
ذکر ہندوؤں کے کرشن اور آریوں کے بادشاہ کے طور پر ملتا ہے۔چنانچہ اس سال ہندوستان میں
احمدیت کو جو غیر معمولی پذیرائی اور قبولیت نصیب ہوئی ہے، وہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے
انہی الہامات کا ایک کرشمہ ہے جو ہندوستان میں اللہ تعالیٰ نے ان الہامات کو پورا کرتے ہوئے
غیر معمولی برکت عطا فرمائی ہے اس کا ذکر انشاء اللہ آخر پر ہوگا۔ناقابل یقین کامیابیاں ہیں جو اللہ
تعالیٰ نے وہاں عطا فرمائی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تمہ حقیقۃ الوحی میں لکھتے ہیں:
جیسا کہ آریہ قوم کے لوگ کرشن کے ظہور کا اِن دنوں میں انتظار کرتے
ہیں۔وہ کرشن میں ہی ہوں اور یہ دعویٰ صرف میری طرف سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ
نے بار بار میرے پر ظاہر کیا ہے کہ جو کرشن آخری زمانہ میں ظاہر ہونے والا تھا وہ
تو ہی ہے۔آریوں کا بادشاہ۔تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۲۲٬۵۲۱)
۱۹۰۰ء کے الہامات میں سے ایک الہام یہ ہے:
ایک بڑا تخت مربع شکل کا ہندوؤں کے درمیان بچھا ہوا ہے جس پر
میں بیٹھا ہوا ہوں۔ایک ہندو کسی کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہے۔کرشن جی کہاں
ہیں۔جس سے سوال کیا گیا وہ میری طرف اشارہ کر کے کہتا ہے کہ یہ ہے۔پھر تمام
ہندو روپیہ وغیرہ نذر کے طور پر دینے لگے۔اتنے ہجوم میں سے ایک ہندو بولا :
ہے کرشن جی روڈ ر گوپال (تذکرہ : ۳۱۲)
خدا تعالیٰ نے کشفی حالت میں بارہا مجھے اس بات پر اطلاع دی ہے
کہ آریہ قوم میں کرشن نام ایک شخص جو گزرا ہے، وہ خدا کے برگزیدوں اور اپنے
وقت کے نبیوں میں سے تھا اور ہندوؤں میں اوتار کا لفظ در حقیقت نبی کے ہم
معنی ہے اور ہندوؤں کی کتابوں میں ایک پیشگوئی ہے اور وہ یہ کہ آخری زمانہ

خطابات طاہر جلد دوم
483
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
میں ایک اوتار آئے گا جو کرشن کی صفات پر ہوگا اور اس کا بروز ہوگا اور میرے پر
ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ میں ہوں۔کرشن کی دو صفت ہیں۔ایک روڈر یعنی درندوں
اور سُوروں کو قتل کرنے والا یعنی دلائل اور نشانوں سے۔دوسرے گوپال یعنی گائیوں کو
پالنے والا یعنی اپنے انفاس سے نیکوں کا مددگار اور یہ دونوں صفتیں مسیح موعود کی صفتیں
ہیں اور یہی دونوں صفتیں خدا تعالیٰ نے مجھے عطا فرمائی ہیں۔“ ( تذکرہ:۳۱۱)
2 / مارچ 1900 ء کو الہام ہوا : " الامراض تشــاع والـنـفـوس
تضاع۔۔۔ایسا ہی انـا لـلـه وانا اليه راجعون کا بھی الہام ہوا۔یعنی بیماریاں
پھیلیں گی اور جانیں ضائع ہوں گی۔انا لله و انا الیه راجعون۔(تذکرہ:۲۸۹)
”خدا نے مجھے کہا کہ اُٹھ اور ان لوگوں کو کہہ دے کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔پس کیا
تم خدا کی گواہی رڈ کر دو گے۔خدا کا کلام جو میرے پر نازل ہوا۔اُس کے یہ الفاظ ہیں۔قل عندى شهادة من الله فهل انتم مومنون۔قل عندى شهادة من الله فهل انتم مسلمون۔قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله وقل يا يها الناس انی رسول الله
اليكم جميعا۔اى مرسل من الله - ( تذکره صفحه : ۲۹۲-۲۹۳)
” ان
کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔پس کیا تم ایمان لاؤ گے یا نہیں۔ان کو کہہ کہ
میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔پس تم قبول کرو گے یا نہیں۔کہہ اگر تم خدا سے محبت رکھتے ہو۔تو آؤ
میری پیروی کرو۔تا خدا بھی تم سے محبت رکھے۔“ ( تو کہہ۔اے لوگو! میں تم سب کی طرف خدا تعالیٰ کا
رسول ہو کر آیا ہوں۔مرتب)
یہ حضرت اقدس محمد مصطفی عنہ کو خدا نے الہام کیا تھا اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ
صلى الله فَاتَّبِعُونِي يُحببكم الله ( آل عمران : ۳۲) پس حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے عشق میں
ڈوبے ہوئے انسان کو بھی جزوی طور پر یہی درجہ عطا کیا گیا۔یعنی غلاموں کے غلام اور کامل طور پر
حضرت محمد رسول الله الا اللہ کے عشق میں ڈوبا ہوا اور جس طرح آپ تمام بنی نوع انسان کی طرف بھیجے
گئے تھے۔آج دنیا گواہ ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے تمام

خطابات طاہر جلد دوم
484
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
قوموں کی طرف بھیجا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں :
آج ۲ جون ۱۹۰۰ء کو بروز شنبه بعد دو پہر دو بجے کے وقت مجھے تھوڑی سی غنودگی کے
ساتھ ایک ورق جو نہایت سفید تھا دکھلایا گیا۔اس کی آخری سطر میں لکھا تھا:۔اقبال
باقبال ہے۔میں خیال کرتا ہوں کہ آخر سطر میں یہ لفظ لکھنے سے انجام کی طرف اشارہ تھا۔یعنی انجام
پھر ساتھ ہی یہ الہام ہوا۔قادر کے کاروبار نمودار ہو گئے
کافر جو کہتے تھے وہ گرفتار ہو گئے
اس کے یہ معنی مجھے سمجھائے گئے کہ عنقریب کچھ ایسے زبر دست نشان ظاہر ہو جائیں گے۔جس سے کافر کہنے والے، جو مجھے کافر کہتے تھے، الزام میں پھنس جائیں گے اور خوب پکڑے جائیں
گے اور کوئی گریز کی جگہ ان کے لئے باقی نہیں رہے گی۔یہ پیشگوئی ہے ہر ایک پڑھنے والا اس کو یاد
رکھے۔(تذکرہ:۲۹۳)
پھر آپ فرماتے ہیں۔اس کے بعد ۳ / جون ۱۹۰۰ء کو بوقت ساڑھے گیارہ بجے یہ الہام ہوا۔کافر جو کہتے تھے وہ نگونسار ہو گئے
جتنے تھے سب کے سب ہی گرفتار ہو گئے
یعنی کا فر کہنے والوں پر خدا کی محبت ایسی پوری ہو گئی کہ ان کے لئے کوئی عذر کی جگہ نہ رہی۔یہ آئندہ زمانہ کی خبر ہے کہ عنقریب ایسا ہو گا اور کوئی ایسی چمکتی ہوئی دلیل ظاہر ہو جائے گی کہ فیصلہ کر
دے گی۔“ ( تذکرہ صفحہ: ۲۹۴)
پھر لکھا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کل در دسر کے وقت
بار بار یہ الہام ہوا۔انى مع الامراء اتیک بغتةً ( تذکره: ۳۱۰)
میں صاحب امرلوگوں کے ساتھ تیری طرف اچانک آؤں گا۔یہاں امراء سے مراد امیر

خطابات طاہر جلد دوم
485
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
لوگ نہیں ہیں بلکہ صاحب امر لوگ ہیں۔۱۹۰۰ء کا ایک اور الہام جس کے متعلق حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔ایک دفعہ مجھے مرض ذیا بیطس کے سبب بہت تکلیف تھی۔کئی دفعہ سو
سومرتبہ دن میں پیشاب آتا تھا۔دونوں شانوں میں ایسے آثار نمودار ہو گئے۔جن سے کار بنکل کا اندیشہ تھا۔تب میں دُعا میں مصروف ہوا تو یہ الہام
ہوا۔وَالْمَوْتِ إِذَا عَسْعَسَ “ یعنی قسم ہے موت کی جب کہ ہٹائی جائے۔چنانچہ یہ الہام بھی ایسا پورا ہوا کہ اس وقت سے لے کر ہمیشہ ہماری زندگی کا ہر
ایک سیکنڈ ایک نشان ہے۔“ ( تذکرہ : ۳۱۳)
۱۹۰۰ ء کا ایک اور الہام کہ۔بخرام که وقت تو نزدیک رسید و پائے
محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد
پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار وروشن شد نشا نہائے من۔بڑا مبارک وہ
دن ہوگا۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کریگا
اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دیگا۔آمین ( تذکرہ : ۳۲۴)
۱۹۰۰ ء کا ایک اور الہام ہے۔ایک عزت کا خطاب۔ایک عزت کا خطاب۔لَكَ خِطَابُ
الْعِزَّةِ۔ایک بڑا نشان اس کے ساتھ ہوگا۔خدا نے ارادہ کیا ہے کہ تیرا نام
بڑھاوے اور آفاق میں تیرے نام کی خوب چمک دکھاوے۔میں اپنی چہکار
دکھلاؤں گا۔اور قدرت نمائی سے تجھے اُٹھاؤں گا۔آسمان سے کئی تخت اُترے۔مگر سب سے اونچا تیرا تخت بچھایا گیا۔یہ ایک بائبل کی پیشگوئی ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی حلیہ کے حق میں بڑی شان -
پوری ہوئی ہے کہ جتنے نبیوں کا نام قرآن کریم میں آیا ہے اتنے ہی نبیوں کے متعلق کہ ۲۴ تخت تھے یا
صلى الله۔۲۵ تھے غالبا وہ اتارے گئے ہیں۔سب سے اوپر پھر ایک اور تخت اترا ہے جو حضرت محمد مصطفی سے کا
تخت ہے۔تو اس زمانے کی یہ پیشگوئیاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حق میں بھی بروزی

خطابات طاہر جلد دوم
486
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
طور پر پوری ہو رہی ہیں۔آسمان سے کئی تخت اترے مگر سب سے اونچا تیرا تخت بچھایا گیا۔دشمنوں سے
ملاقات کرتے وقت فرشتوں نے تیری مدد کی خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور
تیری ساری مُرادیں تجھے دے گا۔ربّ الافواج اس طرف توجہ کرے گا۔اگر مسیح ناصری کی
طرف دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ اس جگہ اُس سے برکات کم نہیں ہیں اور مجھے آگ سے
مت ڈراؤ کیونکہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔(تذکرہ صفحہ ۳۲۴۳۲۳۰)
۱۹۰۰ ء کا ایک اور الہام ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔لوگ آئے اور دعویٰ کر بیٹھے۔شیر خدا نے ان کو پکڑا۔شیر خدا نے فتح پائی۔( تذکر صفحہ ۳۲۴)
پھر ہے۔” ہم نے احمد کو اس کی قوم کی طرف بھیجا۔تب لوگوں نے کہا کہ یہ
کذاب ہے اور انہوں نے اس پر گواہیاں دیں اور سیلاب کی طرح اس پر
گرے۔اُس نے کہا کہ میرا دوست قریب ہے مگر پوشیدہ۔تجھے میری مدد
آئے گی۔میں رحمان ہوں۔تو قابلیت رکھتا ہے اس لئے تو ایک بزرگ
بارش کو پائے گا۔میں ہر یک قوم میں سے گروہ کے گروہ تیری طرف بھیجوں
گا۔میں نے تیرے مکان کو روشن کیا۔یہ اس خدا کا کلام ہے جو عزیز اور
رحیم ہے“۔( تذکرہ صفحہ: ۳۲۰) پھر ہے۔" کیا یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک بڑی جماعت ہیں انتقام لینے والے۔یہ
سب بھاگ جائیں گے اور پیٹھ پھیر لیں گے۔وہ خدا قابلِ تعریف ہے جس
نے تجھے دامادی اور آبائی عزت بخشی۔اپنی قوم کو ڈرا اور کہہ کہ میں خدا کی طرف
سے ڈرانے والا ہوں۔ہم نے کئی کھیت تیرے لئے تیار کر رکھے ہیں اے
ابراہیم ! اور لوگوں نے کہا کہ ہم تجھے ہلاک کریں گے۔مگر خدا نے اپنے بندہ کو
کہا یہ کچھ خوف کی جگہ نہیں۔میں اور میرے رسول غالب ہوں گے اور میں اپنی

·

آج 10 میں سے 10 باقی