فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 5

خطابات طاہر جلد دوم
49
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
تھا اس سے کوئی بیسیوں گنا زیادہ خوبصورت اور دلکش تھا۔ایک انگوٹھی ایک عورت نے دی اور مجھے لکھا کہ مجھے یہ بڑی پیاری تھی اور میں نے ذرا سا
تذبذب کیا، پھر میں نے کہا نہیں خدا کی خاطر دینی ضرور ہے اور عجیب بات ہوئی کہ میں فلاں جگہ پہنچی
تو میری فلاں بہن نے ایک نہایت پیاری انگوٹھی میری انگلی میں پہنادی، میں فلاں جگہ پہنچی تو ایک اور
بہن نے ایک اور انگلی میں پہنادی۔انہوں نے کہا کہ اب میری ایک بھی انگلی خالی نہیں ہے، اس ایک
انگوٹھی کے بدلے آٹھ انگلیوں میں اب انگوٹھیاں ہیں خدا کے فضل کے ساتھ میں تو ان
کو دیکھتی ہوں
اور اللہ کی رحمتوں کو یاد کرتی ہوں۔ان گنت مثالیں ہیں خدا تعالیٰ کے فضلوں کی کہ نقد نقد انعامات پر
انعامات کرتا چلا جاتا ہے اور بتاتا ہے کہ انتُمُ الْفُقَرَآءُ تم فقیر ہو ہم تمہارے محتاج نہیں ہیں۔جہاں تک تبلیغ کا تعلق ہے چونکہ ہماری تبلیغ کو نا کام بنانے کی کوشش کی گئی تھی اس لئے فوری
طور پر اس کام کی طرف توجہ کی گئی اور دعوت الی اللہ کے منصوبے کو مضبوط کرنے کی کوشش کی گئی لیکن
اس کے ذکر سے پہلے میں آپ کو موجودہ طور پر جو جماعت کی اس وقت کیفیت ہے یا آج سے ایک
سال پہلے جو کیفیت تھی وہ بتاتا ہوں کہ پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ 80 ممالک میں
جماعتیں قائم تھیں اور اب یہ تعداد بڑھ رہی ہے اور ان میں 307 مرکزی مبلغ اور 111 مبلغ اس کے
علاوہ ہیں غالباً مقامی 111 ہیں۔اس دوران جو ۱۹۸۴ء کا سال ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں نئے مشنز کھولنے کی بھی
توفیق ملی اور کسی پہلو سے بھی ایک منٹ کے لئے بھی کام نہیں رُکا۔۱۹۸۴ء کے سال میں ہم نے
زائرے میں مشن کھولا ، زمبابوے میں کھولا ، آسٹریلیا میں کھولا اور اس وقت مبلغ چونکہ اجازت نہیں ملی
تھی اب جا رہا ہے، یہاں اس وقت موجود ہے انگلستان میں، وہ نائیجیریا سے ان کو منتقل کیا گیا تھا وہ
اس وقت میرے سامنے بیٹھے ہیں اور تھائی لینڈ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک نیا مشن کھولا ، گو یا چار
نئے ممالک میں خدا تعالیٰ نے اس ایک سال میں مشن کھولنے کی توفیق عطا فرمائی۔اس کے علاوہ میں نے رضا کار مبلغین کا نظام بھی جاری کیا اور بعض ممالک جہاں مبلغ نہیں
جاسکتا تھا وہاں بعض دوستوں
کو تحریک کی انہوں نے وہاں نوکریاں اس نیت سے تلاش کیں کہ ہم جا کر
وہاں مبلغ بنیں۔چنانچہ نبی کے قریب ایک جزیرے میں اس نیت سے ایک نوجوان کو میں نے تیار کیا

خطابات طاہر جلد دوم
50
50
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
تھا کہ تم نے درخواستیں دینی ہیں، کوشش کرنی ہے وہاں ضرور پہنچنا ہے اور تمہارے سپر د وہ ملک کر دیا
ہے۔چنانچہ اللہ کے فضل سے ۱۹۸۴ء میں ان کو بھی وہاں با قاعدہ ایک رضا کار مشن بنانے کی توفیق ملی
اور اینٹی گوا، ویسٹ انڈیز کا ایک جزیرہ ہے وہاں ہمارے سوئس احمدی رفیق چانن نے اپنا نام رضا کار
مبلغ کے لئے پیش کیا اور بہت خدمت کی ہے۔بہت ہی عظیم الشان کام انہوں نے جماعت کی
خدمت کا اور تبلیغ کا باقاعدہ ایک مبلغ کے طور پر کیا ہے۔نیوزی لینڈ میں محمد اسلم ناصر ہمارے آنریری
مبلغ بنے اور جو جزیرہ جس کا میں نے ذکر کیا تھا وہاں اب خدا نے ایک اور بھی آنریری مبلغ ہمیں عطا
فرما دیا ہے۔اس کا نام Tutuila یا اس قسم کا کوئی نام ہے جو پڑھا نہیں جاتا مجھ سے۔ہمارے ایک اور دوست اب وہاں پوسٹ ہوئے ہیں اور ان کا بھی بڑا دلچسپ واقعہ
ہے، ان کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا اور بڑی کوشش سے انہوں نے ملازمت کی تلاش کی۔مجھ
سے ملنے کے لئے آئے تو اسی دن یا اس سے ایک دن پہلے مجھے یہ مبارک صاحب کی رپورٹ آئی تھی
اس جزیرے سے کہ یہاں تو بہت کام ہے اور بڑا ضروری ہے تو میں یہ نیت لے کے بیٹھا تھا کہ ان کو
یہ کہوں کہ تم اس جزیرے کے لئے کیوں نہیں کوشش کرتے ، دنیا بہت کمالی ہے اب وہاں جا کے کام
کرو۔وہاں اگر کام مل جائے تو اس سے اچھی اور کوئی جگہ نہیں ہوگی تو میں بات کرنے لگا تو انہوں
نے کہا ! جی میں ایک بڑے ضروری مشورے کے لئے آیا ہوں۔میں نے کہا !ہاں بتا ئیں، انہوں نے
کہا ! مجھے بڑی تلاش کے بعد ایک نوکری تو ملی ہے لیکن اتنی دور ملی ہے کہ میرا دل نہیں چاہتا۔میں نے
کہا! کہاں ملی ہے، انہوں نے کہا! اس جزیرے میں ملی ہے۔میں نے کہا! یہ تو خدا نے بھیجا ہے آپ
کو، یہ رپورٹ مجھے آج ملی تھی یا کل اور میں یہ فیصلہ کر کے بیٹھا ہوا تھا کہ مجھے علم تھا ان کے حالات
کا کہ آپ کو مجبور کروں گا کہ ضرور وہاں جائیں اور وہاں نوکری لیں اور وہ یہ مسئلہ لے کے آئے تھے کہ
و ہیں ملتی ہے اور کہیں ملتی نہیں، تو اس طرح خدا تعالیٰ زبردستی ہمارے کام کر رہا ہے کوئی ہماری
چالاکیاں نہیں ہیں اس میں۔نئی جماعتوں کے قیام کی تحریک کی گئی تھی چنانچہ اس عرصے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے
مندرجہ ذیل ممالک میں نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔میں نے کہا تھا اسی ممالک ہیں۔میں نے تحریک
یہ کی تھی کہ بعض ممالک اپنے ذمہ یہ لے لیں کہ ہم اتنے ممالک کو احمدی بنائیں گے اور اسی ممالک کو

خطابات طاہر جلد دوم
51
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
کم از کم 100 تک پہنچانا ہے صد سالہ جو بلی سے پہلے۔تو خدا تعالیٰ کے فضل سے موریطانیہ، ٹونگا،
روانڈا، برونڈی، زنجبار اور موزمبیق میں ہمیں ان نئے ممالک میں احمدیت قائم کرنی کی توفیق ملی
ہے۔موریطانیہ تو گیمبیا مشن کی تبلیغ سے احمدی بنا شروع ہوا ہے، ٹونگا طاہر حسن صاحب منشی نجی کے
ہیں انہوں نے وعدہ کیا تھا، ان کے ذریعہ اللہ کے فضل سے یہاں بیج لگا، ان کے ساتھ مختار علی مقبول
بھی تھے۔روانڈا میں اور برونڈی اور زنجبار اور موزمبیق میں یہ تنزانیہ مشن کی کوششوں کے نتیجے میں
کام ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے اور باقی ممالک کو میں یاد کرا رہا ہوں اب وہ اپنا فرض یا درکھیں
تھوڑ اوقت رہ گیا ہے۔میں تو یونہی میں نے کہا تھا اصل میں جو سکیم ہے وہ تو یہ ہے کہ ہر ملک کو ایک
سے زائد نام دیئے گئے تھے اگر وہ سارے اپنا کام کریں تو ناممکن ہے کہ دنیا میں ایک بھی ملک ایسا باقی
،
رہ جائے جہاں سو سال سے پہلے پہلے احمدیت کا پودا نہ لگ چکا ہو۔امر واقعہ یہ ہے کہ انفرادی تبلیغ کے بغیر آپ دنیا میں اسلام کا جھنڈا نہیں گاڑ سکتے۔مبلغین
کے ذریعے ساری دنیا اسلام کے لئے فتح کرنی یہ تو محض خواب ہے ایک دیوانے کا خواب ہے صرف
ایک امید کی صورت ہے کہ کچھ نہ کچھ خدا فضل فرما تار ہے لیکن اللہ تعالیٰ بھی تو جو ذمہ داریاں ڈالتا ہے،
ان پر زیادہ فضل فرماتا ہے جو دیانتداری سے ان کو ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے اس بات کو
نہ بھولیں کہ آپ نے کام کرنا ہے اور پھر تو کل کرنا ہے، کام نہ کر کے تو کل یہ جہالت ہے یہ اسلامی
فلسفہ نہیں ہے۔تو دنیا فتح ہوا کرتی ہے افرادی قوت سے ، یہ اشتہاری تبلیغی کتا بیں یہ ریڈیو پرو پیگنڈے
یہ سارے تو دور کے فائر ہیں، جس طرح Tunnel فائر ہوتا ہے Cover دینے کے لئے ، علاقے
تو نہیں فتح ہوا کرتے Territory تو ہمیشہ سپاہی سے فتح ہوتی ہے۔چنانچہ ہمارا تجربہ ہے یورپ میں جہاں جہاں یہ بیدار ہوئے ہیں مثلاً جرمنی میں ان پڑھ،
آدھے پڑھے ہوئے بیچارے زیادہ دین کا علم بھی نہیں رکھتے تھے ان
کی تبلیغ کے نتیجے میں یہ تبدیلی پیدا
ہوئی ہے کہ جہاں اس سے پہلے دس سال میں پچاس بھی نہیں ہوئے تھے وہاں ایک سال میں ایک
سو پندرہ ہو گئے اور ہر معیار کے ہوئے ہیں، بڑے بڑے تعلیم یافتہ بھی ہوئے ہیں، مختلف ممالک کے
ہوئے ہیں ، عرب بھی ہوئے ہیں غیر عرب بھی ہوئے ہیں، ایسٹ یورپین ممالک کے بھی ہوئے ہیں،
اٹلی کے بھی ہوئے ، فرانس کے بھی ہوئے اور ان کا بڑا اعلیٰ اخلاص کا نمونہ ہے میں مل کے آیا ہوں ، تو

خطابات طاہر جلد دوم
52
52
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
انفرادی تبلیغ کی طرف جو جماعت نے توجہ کی ہے یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے۔ناروے بھی میں سمجھتا
ہوں بیدار ہو گیا ہے اور اس معاملے میں آگے بڑھ رہا ہے اور مشرق بعید میں انڈونیشیا میں اچھا کام
ہورہا ہے، نجی میں اچھا کام ہو رہا ہے، بین میں ہے، گیمبیا میں ہے اور سیرالیون میں ہے اور گھانا بھی
کوشش تو بڑی کر رہا ہے لیکن ابھی تک بعض ہمسایہ ممالک
کا مقابلہ نہیں کر سکا۔تبلیغ کے نتیجے میں جو انفرادی تبلیغ کا عصر ظاہر ہوا ہے، اس سے آپ یہ اندازہ لگائیں کہ
کس تیزی کے ساتھ خدا تعالیٰ نے ترقی عطا فرمائی ہے۔۱۹۸۴ء جو ابتلاء کا سال ہے اس میں ۱۹۸۲ء
کے مقابل پر رفتار میں سو فیصدی اضافہ ہو گیا ہے اور یہ درمیان کا جو ۸۳ ء کا سال ہے اس میں باون
فیصدی تھا جس کا مطلب ہے Trend قائم ہوا ہے اور یہ ہے اصل خوشخبری تعداد میں اضافہ تو ہوتا
رہتا ہے، کبھی اونچا ہو گیا کبھی نیچا ہو گیا لیکن جس کو Acceleration کہتے ہیں یہ ہے جس سے
فتوحات ہوتی ہیں۔چنانچہ اللہ کے فضل کے ساتھ ان تین سالوں میں Acceleration دکھائی
دے رہی ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ کام اگر اسی طرح کرتے رہے دیانتداری اور اخلاص سے
اور آگے بڑھاتے رہے تو دیکھتے دیکھتے جو پچھلے کاموں کا پھل ہے وہ بھی آپ کو ملنا شروع ہوگا اور
بہت تیزی سے پاک تبدیلی پیدا ہوگی۔یورپ کے ذکر میں میں ہالینڈ کا ذکر کرنا بھول گیا، ہالینڈ
میں بھی اللہ کے فضل سے انفرادی تبلیغ پر توجہ ہوگئی ہے، بہت خدمت کرنے والے وہاں ہمیں مقامی
بھی اور دوسرے پاکستانی بھی ملے ہیں۔وقف عارضی کے وفود تو بہت گئے ہیں لیکن افسوس یہ ہے کہ رپورٹیں سب نہیں بھیجتے اور یہ
میں آپ
کو یاد دلاتا ہوں کہ وقف عارضی کی رپورٹیں ضرور بھیجا کریں کیونکہ اس سے لطف بھی آتا ہے
اور مجھے پتا لگتا رہتا ہے کہ ہو کیا رہا ہے اور پھر میں راہنمائی بھی کر سکتا ہوں پھر ایک وقف عارضی کی
رپورٹ دوسرے کے لئے بھی راہنمائی کا موجب بنتی ہے اور روشنی بڑھتی ہے جماعت کی۔انسان تو
روشنی میں سفر کرتا ہے، ہر ترقی کا تعلق روشنی سے ہے۔تو علم کی روشنی ، حقائق کی روشنی ، تجارب کی روشنی
اس سے کیوں محروم کرتے ہیں جماعت کو ، جب آپ کو حاصل ہوگئی ، خدا نے عطا فر مادی تو محض آپ
کی خاموشی کے نتیجے میں ہم اس روشنی سے محروم رہ جائیں یہ تو بڑا ظلم ہے۔جن وفود نے رپورٹیں
بھجوائی ہیں ان میں ایک ناروے خاص طور پر قابل ذکر ہے، انہوں نے روس میں لینن گراڈ اور تھالین

خطابات طاہر جلد دوم
53
افتتاحی خ ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
کے مقام پر خدا تعالیٰ کے فضل سے مسلمانوں سے بھی اور غیروں سے بھی رابطہ کیا اور باوجود اس کے کہ
بظاہر خطرات بھی تھے ہو سکتا تھا کہ وہ برا مان جائیں لیکن پر واہ نہیں کی اور بہت عمدہ پیغام پہنچا کر آئے
ہیں، فن لینڈ میں بھی یہ کام کر رہے ہیں اور اچھا کام کر رہے ہیں۔انگلستان سے ہمارے دو وفد گئے
تھے اٹلی ان میں ایک ہمارے ناصر وارڈ صاحب نو مسلم احمدی ہیں اور ایک میاں محمد افضل بٹ اور ان
کے ساتھی، ناصر کے ساتھ تو ان کا بچہ بھی تھا چھوٹا واقف عارضی کے طور پر انہوں نے رپورٹیں دی ہیں
اور بہت عمدہ کام کیا ہے دونوں گروپوں نے۔حامد اللہ خان صاحب اور ان کی اہلیہ یہ پین گئے تھے اور
بڑی پُر لطف رپورٹ ہے کس طرح ہماری بچی لمتہ ابھی بھی ساتھ شامل تھی برقعہ پہن کے اور برقعے کی وجہ
سے بڑی کثرت سے لوگ آتے تھے اور زیادہ توجہ ہوتی تھی اور مانگ مانگ کر ، کہتے تھے ہمارے لئے تو
مشکل یہ تھا کہ فورا لٹریچر ختم ہو جاتا تھا۔کیسٹ ایک تھی تو انہوں نے کہا میں کیسٹ تھوڑی سی لگادیتی
ہوں لٹریچر تو دیکھتے دیکھتے ہاتھوں سے نکل گیا تھا تو کیسٹ لگوائی اور جلدی بند کر دی کہ لوگ تھک نہ
جائیں، تو وہ پیچھے پڑ گئے کہ ہم نے تو پوری سنی ہے چنانچہ کھڑے ہو کے ان کو پوری کیسٹ سنوائی۔مانگ ہے طلب پیدا ہو چکی ہے دنیا میں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل لے کر آرہا ہے ، پھل پک رہا
ہے آپ ہاتھ بڑھائیں اور اس پھل کو اسلام کا پھل بنا دیں، رحمت کا پھل بنادیں اگر آپ نہیں ہاتھ
بڑھائیں گے تو قانون قدرت ہاتھ بڑھائے گا اور اس پھل کو Dicky کا پھل بنادے گا، ضائع
کر دے گا ، بے معنی ہو جائے گا یہ پھل، گلے گا سڑے گا۔اسی لئے جب پھل پکنے کے وقت آتے ہیں
قوموں
کی تاریخ میں تو بہت غیر معمولی جد و جہد اور ولولے کے ساتھ پھر کام کرنے چاہئیں اور یہ ہیں
Fruit gathering یہ تو موسم ایسے ہوتے ہیں کہ دنیا کے پھل بھی جب پکتے ہیں تو سکول کے بچے
بھی بلا لئے جاتے ہیں، جو عورتیں کام نہیں کیا کرتیں وہ بھی پہنچ جاتی ہیں، باسکٹس پکڑی ہوئیں ساری
پھیل جاتی ہیں کھیتوں میں اور باغوں میں تو آپ کے لئے تو خدا نے باغ سجائے ہیں۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمارہے ہیں۔بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں
لگے
ہیں پھول میرے بوستاں میں (درین صفحہ :۵۰)
تو اس بہار سے فائدہ اٹھائیں اس کی خوشبو سے اپنے دل و جان کو معطر کریں اور حضرت

خطابات طاہر جلد دوم
54
5۔4
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپاہی بن کر اسلام کے لئے ساری دنیا کے پھل سمیٹیں جو اللہ تعالیٰ کی
رحمت آپ کو عطا کر رہی ہے۔ڈنمارک میں سورم ہینسن صاحب نے ، ڈنمارک سے یوگوسلاویہ کا دورہ کیا تھا اور یہ بھی
بہت ہی ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے والے ہیں، نہایت عمدہ رپورٹ ہے ان کی اور مجھے بہت خوشی
ہوئی۔اللہ کے فضل کے ساتھ کہ بہت اچھا کام انہوں نے کیا ہے، بڑی حکمت کے ساتھ رابطے قائم
کئے اور لٹریچر تقسیم کیا اور ان لوگوں کو دعوتیں دیں، تلاش کئے وہ لوگ جو پہلے احمدی تھے ، بہت اچھا کام
ہوا ہے۔جہاں تک ممالک کا اپنی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ ہونے کا تعلق ہے 100 ممالک والی
سکیم میں ڈنمارک مشن نے آئس لینڈ میں تبلیغ کرنی تھی ، رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے
کچھ کام کیا ہے، ناروے نے فن لینڈ میں اور پولینڈ میں اور روس میں کام کرنا تھا۔ناروے نے فن لینڈ اور پولینڈ اور وارسا پیکٹ کے علاقوں میں خصوصیت سے توجہ کرنی تھی
وہ انہوں نے کچھ کام کیا ہے کچھ انشاء اللہ اور بھی کریں گے، تیونس کے دونو جوان خدا کے فضل سے
ڈنمارک مشن کے ذریعے احمدی ہوئے ہیں اور تیونس میں بھی اللہ تعالیٰ نے با قاعدہ احمدیت قائم کر دی
اور انہوں نے واپس جا کر ایک بیعت بھی بھیجی ہے مجھے اور بہت خوش ہیں خدا کے فضل سے ، وہ کہتے
ہیں اب انشاء اللہ جلدی جلدی ہم یہاں پھیلیں گے۔گیمبیا نے ملک گنی بساؤ میں اچھا کام کیا ہے اور موریطانیہ میں بھی انہیں کی وجہ سے ہوا ہے۔اسی طرح نبی ، جاپان کو ریا کی طرف جاپان اُس طرف توجہ کر رہا ہے اور وہاں خدمت سر انجام دے رہا
ہے۔تنزانیہ کا میں بتا چکا ہوں ، ملاوی میں بھی اچھا کام ہوا ہے، سپین والے بھی توجہ دے رہے ہیں،
بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔ان کے سپرد پہلے تو مرا کو اور الجیریا تھا پھر انہوں نے کہا کہ ہمیں اٹلی
بھی دے دو چنانچہ اٹلی بھی ان کے سپر داب کیا گیا ہے۔انڈونیشیا نے اپنے اردگرد برونائی اور بعض
دوسری جگہیں مانگی تھیں ، وہاں انہوں نے بھی کام شروع کیا ہوا ہے۔صومالیہ میں خدا کے فضل سے
ایک پھل لگا ہے وہ بھی بیرونی تبلیغ کے نتیجے میں صومالیہ میں مقامی طور پر نہیں۔اب وہاں با قاعدہ
جماعت قائم ہو گئی ہے۔

خطابات طاہر جلد دوم
55
59
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
اور اب سنئے یہ جو تبلیغ میں نمایاں اور غیر معمولی حرکت پیدا ہوئی ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا
ہے اضافہ ہوا ہے۔اس کے چند نمونے میں آپ کو بتاتا ہوں جو يَدٌ خُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا
کا نظارہ پیش کرتے ہیں یعنی اس کا آغاز ہم دیکھ رہے ہیں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں مجھے محسوس
ہو رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت تیزی کے ساتھ احمدیت کو پھیلانے والا ہے، یہ تیاری ہورہی ہے یہ چند
مزے آپ کو چکھا رہا ہے۔اس لئے آپ اگر اس کام سے ہاریں گے نہیں تھکیں گے نہیں ، اسی ہمت
اور خدا پر توکل کرتے ہوئے اور دعاؤں کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو ہر جگہ آپ کو يَدْخُلُونَ فِي
دِيْنِ اللهِ افْوَاجًا کے نظارے نظر آئیں گے، اس کی تیاری شروع کر دیں چنانچہ چھوٹی چھوٹی
چیزوں سے پھر آخر بڑی چیزیں بنتی ہیں۔فی الحال دنیا کی نظر میں شاید یہ چھوٹی ہوں لیکن ہمیں علم ہے،
ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ ایسے واقعات ہیں جن کی تعداد بڑھ رہی ہے، ایک رحجان قائم ہو رہا ہے۔سیرالیون کے مبلغ اطلاع دیتے ہیں مثلاً کہ ایک جگہ جہاں کوئی جماعت نہیں تھی وہاں ہم
گئے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے پہلے دن ہی گیارہ افراد کو تو فیق عطا فرمائی اور امام مسجد بھی ان
میں شامل ہوئے اور پھر دس مزید افراد شامل ہوئے اور ان سب کے چونکہ خاندان بھی ساتھ شامل
تھے تو دو چار دن کے اندر ہی 70 افراد پر مشتمل ایک جماعت قائم ہوگئی۔کینما ضلع کے ایک
گاؤں کیا کے متعلق وہ بتاتے ہیں کہ وہاں سیرالیون کے اجتماع کے موقع پر وہاں کے تین افراد جلسے
میں شامل ہوئے تھے اور اُس جلسے کی وجہ سے بیعت کر کے لوٹے ہیں۔جماعت کی ویسے کوششوں کا
کوئی دخل نہیں تھا۔جب واپس گئے تو تین نہیں رہے، تین خاندان بن گئے اور پھر اب وہاں با قاعدہ
ایک جماعت ہے اور بہت اچھے مبلغ بن گئے ہیں وہ سارے گاؤں کو تبلیغ کر رہے ہیں بلکہ علاقے میں
بھی کام کر رہے ہیں۔ایک اور خوشخبری وہ یہ بتاتے ہیں کہ روکمبی کے گاؤں میں جہاں پہلے احمدیت کا
بوٹا لگا تھا وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے 43 افراد بیعت کر کے شامل ہوئے ہیں اور جماعت میں چیف
اور امام مسجد بھی شامل ہو گئے ہیں۔گیمبیا والے بتاتے ہیں کہ سار جیلیا نام کا تلفظ صیح نہیں ادا ہوسکتا مجھ سے، جو بھی ہے سار جیل
قسم کا نام ہے۔( کسی دوست نے نام بتایا سارے جبل حضور انور نے سوالیہ انداز میں کہا) سارے
جبل اور سارے پکرے؟۔(پھر بتایا گیا کہ سارے بگرے تلفظ ہے )۔سارے بگرے، میں یہ حیران

خطابات طاہر جلد دوم
56
56
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
تھا سارے بکرے کس طرح ہو گئے تو میں نے احتیاطاً بکرے پڑھا، آپ نے پھر بگرے بنا دیئے۔مگر خیر البہی جماعتوں کے ساتھ یہ نام لگے ہوتے ہیں میسیج کی بھی تو بھیٹر میں ہی تھیں مگر ہم
نے ان بکروں کو شیر بنانا ہے یہ یادرکھیں تو یہ سارے کے سارے بگرے اور سارے جبل یعنی پہاڑ خدا
کے فضل سے احمدی ہو گئے ہیں، یہ سارے دونوں گاؤں احمدی ہو گئے ہیں۔کینیا کے مبلغ بتاتے ہیں کہ مادو مالو میں پبلک لیکچر کا انتظام تھا اور سارا گاؤں اس میں
شریک ہوا، چار گاؤں کے افراد وہاں اکٹھے ہوئے تھے اور اسی لیکچر کے معابعد 407 افراد بیعت
کر کے سلسلہ میں داخل ہو گئے۔کینیا ہی سے ایک اور اطلاع یہ ہے کہ دو ماہ کے عرصے میں اس
علاقے میں اب 582 بیعتیں ہو چکی ہیں اور سکول کے اساتذہ بھی شامل ہیں ،ایک ہیڈ ماسٹر بھی شامل
ہے اور دو مساجد بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کو عطا ہوگئی ہیں۔ریپبلک آف ببین میں تین
گاؤں میں تین مساجد اور 114 افراد جماعت کو مل گئے ہیں خدا تعالیٰ کے فضل سے، اسی طرح افریقہ
کے دوسرے ممالک سے بھی بڑی خوش کن اطلاعات ہیں۔میں نے چند نمونے صرف آپ کو سنائے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب جوق در جوق،
فوج در فوج احمدیت میں شامل ہونے کے دن آ رہے ہیں اور ہندوستان میں بھی یہی کیفیت ہے۔حیرت انگیز طور پر پچھلے دو تین سال کے اندر ہندوستان میں جماعت نے ترقی کی ہے بلکہ بلاشبہ کوئی
مبالغہ اس میں نہیں ہے کہ تقسیم کے بعد سے سن 83ء تک جتنی بیعتیں سارے ہندوستان میں ہوئی ہیں
اس سے زیادہ بیعتیں اب خدا کے فضل سے بعض علاقوں میں ہوگئی ہیں۔چنانچہ آندھرا پردیش میں ہمارے معلم لکھتے ہیں کہ مجھے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ فرشتوں کی
افواج کا نزول ہو رہا ہے ، ایک مہینہ میں چھور گاؤں کے 125 افراد نے احمدیت قبول کی ہے۔پھر لکھتے ہیں وہاں کی رپورٹ ہے کہ عظیم الشان رو چل پڑی ہے يَدْخُلُونَ فِي
دِینِ اللهِ أَفْوَاجًا کا نظارہ دیکھ رہے ہیں، روح
اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہے۔اللہ کے فضل
سے ۱۹۸۳ء میں تو ایک بھر پور تحریک پیدا ہوئی تھی۔یعنی جلسے پر ان کو میں نے کہا تھا کہ تم نے توجہ
کرنی ہے اور جا کے اب تبلیغ کی طرف ساری توجہ مبذول کر دو۔چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ ۸۴ء میں ایک
پر شوکت تحریک میں تبدیل ہوگئی ہے اور شدید مخالفت کے باوجود یہ نہیں کہ علماء کو پتا نہیں۔تمام

خطابات طاہر جلد دوم
57
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
ہندوستان سے تحریکوں کے نتیجے میں وہاں علماء فساد اور فتنہ پیدا کرنے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔شدید
گندالٹر پچر پھیلایا جارہا ہے، احمدیت کے خلاف گندے الزامات لگائے جارہے ہیں اس کے باوجود
یہ ہو رہا ہے۔کہتے ہیں کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ شدید مخالفت کے باوجود دیہات کے دیہات
احمدی ہور ہے ہیں۔اس سلسلے میں جب میں ۸۳ء میں دورے پر گیا تھا تو وہاں سیلون میں حیدر آباد دکن کے
امیر صاحب بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔ان سے میں نے بات پوچھی، میں نے کہا! یہ رپورٹیں
ہیں آپ بتائیں مجھے، کہتے ہیں! میں تو اتنا جانتا ہوں کہ جب سے احمدیت قائم ہوئی ہے ہمارے
علاقے میں اب تک جتنے احمدی اس وقت ہم موجود ہیں، اس سے زیادہ ایک سال کے اندر نئے آنے
والے آچکے ہیں اور چونکہ زبان کا مسئلہ ہے اور تعلیم کی کمی کا بھی مسئلہ ہے اور کارکنان کی کمی کا بھی مسئلہ
ہے اور انہوں نے کہا روپے کی کمی کا بھی مسئلہ ہے۔میں نے کہا! یہ مسئلہ میں نہیں مانتا، باقی سب مان
لیتا ہوں فی الحال یہ کوئی مسئلہ نہیں۔جتنا خرچ کر سکتے ہیں، جتنا خرچ کھپا سکتے ہیں خدا تعالیٰ دے رہا
ہے اور دے گا۔ہم نے تو روپے کو آگے آگے ہی بھاگتے دیکھا ہے اور کبھی ایک موقع بھی ایسا نہیں آیا
کہ کام کرنا ہو اور روپے نے تنگی پیدا کی ہو تو میں نے کہا یہ الزام نعوذباللہ خدا پہ نہ لگائیں۔آپ
کارکن پیدا کریں خدا کارکنوں میں بھی برکت دے گا۔چنانچہ وہ ۸۳ء میں جو باتیں ہوئی تھیں۔۸۴ء
میں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک عجیب بھر پور تحریک بن گئی ہے اور جہاں تک مشرقی پنجاب کا تعلق
ہے، وہ تو حیرت ہوتی ہے خدا کے فضلوں کا حال دیکھ کر ایک رپورٹ لکھنے والے لکھتے ہیں ، وہاں سے
امیر صاحب قادیان بھجواتے ہیں۔نَأْتِي الْأَرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا (الرعد: ۴۲) کا
نظارہ پیدا ہو گیا ہے۔ہوا یہ کہ ۸۳ ء کے جلسے میں یا ۸۲ ء کے آخر پر جب (۸۲ء کے جلسے میں ) ان سے میں نے
پوچھا کہ آپ کے ارد گرد، قادیان کے ارد گرد جماعتیں کتنی ہیں۔تو انہوں نے کہا کوئی بھی نہیں۔میں نے
کہا ظلم ہے اتنی دیر سے بس رہے ہو، تمہیں خیال ہی نہیں کہ اردگر دلوگوں کا حق ہے، تمہارے ہمسائے
ہیں نکلو اور تبلیغ کرو اور گورداسپور تو خاص اہمیت کا حامل ہے، تم اکیلے وہاں کیا کام کرو گے؟ تمہیں مضبوط
جماعتیں ملنی چاہئیں چاروں طرف سے ، خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ شان پیدا کرو جو پہلے تھی مرکز کی۔

خطابات طاہر جلد دوم
58
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
چنانچہ پوری طرح تیار ہو کر اور جذبے سے بھر کے یہ لوگ واپس گئے اور اُس وقت سے
اب تک یعنی دو سال کے عرصے میں آپ کو پتا ہے کہ وہاں کتنی جماعتیں پیدا ہوچکی ہیں؟۷۸ نئی
جماعتیں پیدا ہو چکی ہیں قادیان کے اردگرد اور صرف ۸۴ء میں ۴۹ نئے دیہات شامل ہوئے ہیں۔یہ
سال جو وہ کہتے ہیں کہ، ہم بھی کہتے ہیں بعض دفعہ یونہی چھیڑنے کے لئے کہ تمہارا سال ہے۔تمہارا
کہاں سے سال ہو گیا۔سارے سال ہمارے ہیں اور سارے ہمارے رہیں گے۔انشاء الله
تعالی تمہارا سال کیسے؟ جن کے ساتھ سالوں کا مالک، جن کے ساتھ سالوں کا خالق ہے، سارے
سال سارے دن رات ان کے رہیں گے
کبھی بھی تمہارے نہیں بن سکتے اور اٹھارہ گجر ڈیروں میں اس
کے علاوہ احمدیت قائم ہوئی، کہتے ہیں جہاں پھل لگتا ہے وہاں مخالفت بھی ہوتی ہے۔یہ لکھ رہے ہیں
رپورٹ کہ جب گجروں میں تبلیغ شروع ہوئی تو وہاں شدید مخالفت ہوئی اور ایک حاجی صاحب کا بڑا اثر
ہے، ان کی اجازت کے بغیر یہ قدم بھی نہیں اٹھاتے مگر ان کی مخالفت کے باوجود پہلے پہل تو چند گجروں
نے بیعت کی، پھر ان کو ڈرایا دھمکایا گیا ، احمدیت سے منحرف کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔چنانچہ انہوں نے ہی اپنے بیاہ شادیوں کے موقع پر قادیان سے معلم بلانے شروع کئے اور وہاں
گفت وشنید کا سلسلہ چل پڑا چنا نچہ اب وہ یہ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور تو اور مذکورہ
حاجی صاحب کے اپنے داماد اور دولڑکے اور بیوی اور بچے کل 26 افراد احمدیت میں داخل ہو چکے ہیں۔اڑیسہ سے اطلاع ملی کہ وہاں علماء نے بہت اشتعال انگیزی کی اور جوش دلایا اور ساری فضا
میں احمدیت کے خلاف نفرت پھیلا دی نتیجہ بعض نوجوانوں کو اتنا مارا گیا کہ لگتا تھا کہ وہ جان کھو دیں
گے اپنی لیکن خدا تعالیٰ نے پھر ان میں سے ہی بعض شریف پیدا کئے ، جو پیشتر اس کے کہ وہ مر جاتے
ان سے چھڑانے میں کامیاب ہو گئے اور حملے کی بھی سکیمیں بن رہی تھیں، بہت خوفناک حالات پیدا
وگئے تو ایک دن کہتے ہیں! یہ واقعات ہو رہے تھے، دوسرے دن ان میں سے دو چوٹی کے تعلیم یافتہ
اور بڑے معزز نو جوان آئے اور انہوں نے کہا کہ اب ہم پر سچائی ظاہر ہوگئی ہے، ہم بیعت کرتے ہیں
اور بیعت کے بعد ان پر ابتلاء بھی خدا نے پھر نہیں آنے دیا۔ایسے واقعات وہاں فورا رونما ہوئے کہ جو
احمدیت کا مخالف گروپ تھا ان کو اب اپنی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں، وہ چھپتے پھرتے ہیں ان
کی دوسروں کے ساتھ دشمنیاں جو تھیں وہ اچانک جاگیں اور وہاں چونکہ مخالف زیادہ طاقتور ہیں اس
ہو۔

خطابات طاہر جلد دوم
59
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
لئے اب ان کو اپنی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔قادیان کا ایک چھوٹا سا واقعہ ہے لیکن ہے بڑا پر لطف، مجھے لطف آیا تھا اس لئے میں سمجھتا
ہوں آپ کو بھی آئے گا انشاء اللہ۔ایک وہاں غیر مسلم کالج ہے لڑکیوں کا مضافات میں ، وہاں کسی
قصبے میں تو ان کو خیال آیا قادیان کو، کہ لجنہ کو بھی تیز کرنا چاہئے عورتوں کی تربیت کے لئے ، انہوں نے
کہا آپ بھی دورے کریں چنانچہ وہاں لجنہ کی طرف سے دورہ کیا گیا اور گرلز کالج لڑکیوں کا جو
ہے وہاں
بھی یہ پہنچیں اور وہاں تبلیغ کا سلسلہ شروع ہوا تو وہاں کے غیر مسلم پرنسپل نے خود پھر ان سے ایک
درخواست کی۔انہوں نے کہا! کہ آپ ہمیں حضرت مرزا صاحب کے کلام میں سے اقتباسات دیں، ہم
وہ لکھ کر اپنے سکول میں مستقل طور پر وہاں چسپاں کریں گے اور پر گنے بٹالے والے گرو کے طور پر ان کا
دن منایا کریں گے۔اللہ کی عجیب شان ہے کہیں دن منانے پر چھری پھیر نے کی کوشش کی جارہی ہے،
کہیں غیر ان دنوں کو منانا اپنے لئے برکت کا باعث سمجھ رہے ہیں۔کام تو بہت زیادہ ہیں۔خلاصے کی بھی خدا توفیق دے دے تو اس کا احسان ہے، آپ کے
سامنے بیان کرسکوں۔نصرت جہاں سکیم کا جو کام ہوا ہے وہ سنیے کہ چند سال پہلے ۱۹۷۰ء میں حضرت
خلیفہ اسیح الثالث نے بڑی دعاؤں کے ساتھ محض دولاکھ پاؤنڈ کے چندے کی تحریک کے ساتھ
شروع کی تھی اور اب اس نصرت جہاں کو خدا تعالیٰ نے اپنے فضلوں کے ایسے پھل لگائے ہیں کہ
26 ہسپتال اس تحریک کے تابع کام کر رہے ہیں ، 38 ہائر سیکنڈری سکول کام کر رہے ہیں۔اس میں
سے نصرت جہاں کے 24 ہیں اور تحریک جدید کے 14 ہیں اور پرائمری اور مڈل سکول کی تعداد ملا کر
ایک سو تعداد ہو چکی ہے خدا کے فضل سے اور تحریک جدید کے آٹھ ہسپتال اس کے علاوہ ہیں۔اب تک
31,86,518 مریض استفادہ کر چکے ہیں اور کام میں خدا کے فضل سے روز بروز وسعت ہورہی
ہے۔اللہ کے فضل سے شہرت بھی اچھی ہے اور بعض علاقوں سے تو پتہ چلا ہے کہ شدید مخالف مثلاً
یوگنڈا میں ہم نے ایک نیا مشن کھولا ہے، شدید مخالف جو مخالفت کا اڈا قائم کر چکا تھا اور وقف تھا
مخالفت پر اور بااثر آدمی تھا ، اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا اور اس کو جب دوسرے ہسپتال میں لے جانے
لگے تو اس کے دل نے اس کو کہا اصل میں تم جانتے ہو کہ شفا تو احمدیوں کے پاس ہے اس نے مجبور کیا،
اس نے کہا ہوں تو میں ان
کا دشمن لیکن شفا ان کے پاس ہے مجھے وہاں لے کے جاؤ چنانچہ وہاں آیا اور

خطابات طاہر جلد دوم
60
60
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
جب قریب سے اس نے دیکھا تو اس کی تو کایا پلٹ گئی خدا تعالیٰ کے فضل سے جسمانی شفا بھی نصیب
ہوگئی اور روحانی شفا بھی نصیب ہوگئی۔ہم نے اللہ کے فضل سے جو نئے مراکز قائم کئے ہیں ان
میں غانا، نائیجیریا، گیمبیا نہ یہاں
سے تو پہلے آغاز ہوا تھا ) آئیوری کوسٹ میں دو قائم ہوئے ہیں ، یوگنڈا میں ایک ہوا ہے اور گیمبیا میں
بھی ایک اور قائم ہوا ہے۔اسی طرح اب ہم اس تحریک کو دوسرے ممالک میں بھی پھیلانے لگے ہیں
چنانچہ سکولوں اور ہسپتالوں کی تحریک کو اب مشرقی افریقہ بھی لے گئے ہیں نائیجیریا میں ایک نئے مقام
پر نئے ہسپتال کی عمارت مکمل ہوگئی ہے اور پھر دور کے جزائر میں بھی مثلا نجی میں بھی تو چونکہ یہ کام اس
وقت اپنی تشکیل کے ابتدائی مراحل میں ہے اس لئے فی الحال میں اس کی رپورٹ چھوڑتا ہوں۔یہ
خوش کن بات ہے کہ اب صرف پاکستانی ڈاکٹروں پر انحصار نہیں رہا۔بھارت کے ڈاکٹر کچھ سال سے
شامل ہوئے تھے۔اب تو مقامی افریقن ڈاکٹر بھی اور دوسرے ممالک کے مثلاً ماریشس کے ڈاکٹر بھی
اور انگلستان کے ڈاکٹر بھی اپنے آپ کو اب پیش کر رہے ہیں اور کام کر رہے ہیں۔بعض لوگ تو جب بھو کے لوگ مرتے ہیں تو خوراک اس طرح دیتے ہیں جس طرح
خیرات ڈال رہے ہیں لیکن جڑوں کی طرف توجہ نہیں کرتے۔یہ جماعت احمدیہ کا پہلا منصوبہ ہے
سارے افریقہ میں جس نے بنیادی ضرورت کی طرف توجہ کی ہے اور بعض چیزیں جو ان کی خوراک
ہیں اور ان
کو اگانی نہیں آتیں ان کے اوپر خاص توجہ مرکوز کی ہے چنانچہ یہاں اس کے تجربے کے بعد
خدا کے فضل سے کینیا میں بھی اب ہمیں موقع مل گیا ہے وہاں بھی زمین مل گئی ہے، کینیا ہے یا تنزانیہ؟
نائیجیریا اور تنزانیہ یہ دو ممالک ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک، ایک ہزار ایکڑ
زمین لے لی گئی ہے اور وہاں بھی انشاء اللہ اب کام شروع ہو جائے گا۔تعلیمی اداروں کا جہاں تک تعلق ہے ہمارے نتائج بہت شاندار ہیں اور صرف یہ نہیں کہ
سوسکول یا دوسو سکول چلا رہے ہیں بلکہ جو سکول ہم چلا رہے ہیں ان کا معیار اتنا بلند ہے کہ ملک میں
بہترین نتائج پیدا کرتے ہیں۔گیمبیا میں جو اول انعام حاصل کرنے والے طالبعلم وہ احمدی ہے اور
اتنا اچھا نتیجہ کہ ریڈیو گیمبیا نے بڑی شان کے ساتھ اس کی رپورٹ پیش کی۔سیرالیون میں احمدیہ
سیکنڈری سکول کے نتائج بہت ہی شاندار نکلے۔احمد یہ سیکنڈری سکول کے فری ٹاؤن میں بھی اور بو میں

·

آج 10 میں سے 10 باقی