فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 41
خطابات طاہر جلد دوم
487
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
فوجوں کے ساتھ عنقریب آؤں گا۔میں سمندر کی طرح موجزنی کروں گا۔خدا کا
فضل آنیوالا ہے اور کوئی نہیں جو اس کو رڈ کر سکے۔۔۔یہ کلام خدا کی طرف سے
ہے جو غالب اور رحیم ہے، تا تو اُن لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے نہیں
ڈرائے گئے اور تا دوسری قوموں کو دعوت دین کرے۔عنقریب ہے کہ خدا تم میں
اور تمہارے دشمنوں میں دوستی کر دے گا اور تیرا خدا ہر چیز پر قادر ہے۔اس روز
وہ لوگ سجدے میں گریں گے یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے خدا ہمارے گناہ
معاف کر ہم خطا پر تھے۔آج تم پر کوئی سرزنش نہیں خدا معاف کرے گا اور وہ
ارحم الراحمین ہے۔مکڈ مین کے لئے مجھ کو چھوڑ دے۔میں اپنے
رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔میرا دن بڑے فیصلہ کا دن ہے اور تو سیدھی راہ پر ہے
اور جو کچھ ہم ان کے لئے وعدے کرتے ہیں۔ہوسکتا ہے کہ ان میں سے کچھ تیری
زندگی میں تجھے دکھلا دیں اور یا تجھ کو وفات دے دیں اور بعد میں وہ وعدے
پورے کریں اور میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا۔یعنی تیرا رفع الی اللہ دنیا پر ثابت
کر دوں گا اور میری مدد تجھے پہنچے گی۔میں ہوں وہ خدا جس کے نشان دلوں پر تسلط
کرتے ہیں اور ان کو قبضہ میں لے آتے ہیں۔“ (تذکرہ صفحہ: ۳۲۲،۳۲۱)
ترجمہ پھر الہام ہوا۔ظالموں کے بارے میں مجھ سے کچھ کلام نہ کر وہ تو ایک غرق شدہ
قوم ہے اور تجھے ان لوگوں نے ایک ہنسی کی جگہ بنا رکھا ہے اور کہتے ہیں کہ کیا یہی
ہے جو خدا نے مبعوث فرمایا اور تیری طرف دیکھتے ہیں اور تو انہیں نظر نہیں آتا اور
یاد کر وہ وقت جب تیرے پر ایک شخص سراسر مکر سے تکفیر کا فتوی دے گا۔۔۔۔وہ
اپنے بزرگ ہامان کو کہے گا کہ اس تکفیر کی بنیاد تو ڈال کہ تیرا اثر لوگوں پر بہت ہے
اور تو اپنے فتویٰ سے سب کو افروختہ کر سکتا ہے۔سوتو سب سے پہلے اس کفر نامہ
پر مہر لگا ، تا سب علماء بھڑک اٹھیں اور تیری مہر کو دیکھ کر وہ بھی مہریں لگا دیں اور
تا کہ میں دیکھوں کہ خدا اس شخص کے ساتھ ہے یا نہیں کیونکہ میں اس کو جھوٹا سمجھتا
خطابات طاہر جلد دوم
488
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
ہوں ( تب اُس نے مہر لگا دی ) ابولہب ہلاک ہو گیا اور اُس کے دونوں ہاتھ
ہلاک ہو گئے ( ایک وہ ہاتھ جس کے ساتھ تکفیر نامہ کو پکڑا اور دوسرا وہ ہاتھ جس کے
ساتھ مہر لگائی یا تکفیر نامہ لکھا) اس کو نہیں چاہئے تھا کہ اس کام میں دخل دیتا مگر
ڈرتے ڈرتے اور جو تجھے رنج پہنچے گا وہ تو خدا کی طرف سے ہے۔جب وہ ہامان
تکفیر نامہ پر مہر لگا دے گا تو بڑا فتنہ برپا ہوگا۔پس تو صبر کر ، جیسا کہ اولوا العزم نبیوں
نے صبر کیا یہ فتنہ خدا کی طرف سے فتنہ ہوگا تا وہ تجھ سے بہت محبت کرے۔جو
دائمی محبت ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوگی اور خدا میں تیرا اجر ہے۔خدا تجھ سے راضی
ہوگا اور تیرے نام کو پورا کر لگا۔بہت ایسی باتیں ہیں کہ تم چاہتے ہومگر وہ تمہارے
لئے اچھی نہیں اور بہت ایسی باتیں ہیں کہ تم نہیں چاہتے اور وہ تمہارے لئے اچھی
ہیں اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے“۔( تذکرہ صفحہ ۳۱۸،۳۱۷)
یہ پیشگوئی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بار بار پوری ہو چکی ہے۔سب سے پہلے تو بھٹو کے زمانہ
میں جب اس نے اس وقت کے ہامان یعنی سعودی عرب کے بادشاہ سے درخواست کی تھی کہ تم دستخط
کرو تو اس سے ساری قوم تیرے پیچھے لگ جائے گی اور بھڑک اٹھے گی اور سب علماء آپ کے دستخط
کرنے کے بعد اس فتوے پر دستخط کر دیں گے۔یہ واقعہ ہوا لیکن اللہ نے اس ہامان کو بھی ہلاک کر دیا اور ایسے معجزانہ طور پر ہلاک کیا کہ کوئی
اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔اس کے اپنے بھتیجے نے اس کو تلوار سے
قتل کر دیا اور پھر بھٹو کا جو انجام ہوا
وہ آپ سب لوگ اچھی طرح جانتے ہیں۔پھر اس کے بعد ضیاء الحق کی باری آئی اس کے ساتھ خدا
نے کیا سلوک کیا، یہ بھی آپ سب لوگ جانتے ہیں۔پس یہ پیشگوئی ہے جو بار بار انشاء اللہ پوری ہوتی
رہے گی۔ہمارے زمانہ میں بھی ، انشاء اللہ اللہ جانتا ہے کہ کس رنگ میں پوری فرمائے مگر انشاء اللہ
ہم ضرور اسے اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھیں گے۔پھر الہام ہوا ہے۔إِنِّي مُهِينٌ مَنْ اَرَادَ إِهَانَتَكَ۔وَ مَا كَانَ اللَّهُ لِيَتُرُ كَكَ حَتَّى
يَمِيزَ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ۔سُبْحَانَ اللَّهِ أَنْتَ وَ قَارُهُ۔فَكَيْفَ يَتْرُكُكَ۔
خطابات طاہر جلد دوم
489
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
إِنِّي أَنَا اللَّهُ فَاخْتَرْنِى قُلْ رَّبِّ إِنِّي اخْتَرْتُكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ۔ترجمہ :۔میں اُس کو ذلیل کرونگا جو تیری ذلت چاہتا ہے اور میں اُس
کو مدد دونگا جو تیری مدد کرتا ہے اور خدا ایسا نہیں جو تجھے چھوڑ دے جب تک وہ
پاک اور پلید میں فرق نہ کر لے۔خدا ہر ایک عیب سے پاک ہے اور تو اس کا وقار
ہے۔پس وہ تجھے کیونکر چھوڑ دے۔میں ہی خدا ہوں۔تو سراسر میرے لئے ہو
جا۔تو کہہ اے میرے رب ! میں نے تجھے ہر چیز پر اختیار کیا۔( تذکرہ صفحہ: ۳۱۹)
پھر یہ الہام ہے
”ہم نے احمد کو ( یعنی اس عاجز کو ) اُس کی قوم کی طرف بھیجا۔پس
قوم اُس سے رُوگردان ہوگئی اور انہوں نے کہا کہ یہ تو کذاب ہے، دنیا کے لالچ
میں پڑا ہوا ہے۔( یعنی ایسے ایسے حیلوں سے دُنیا کمانا چاہتا ہے ) اور اُنہوں نے
عدالتوں میں اُس کے خلاف گواہیاں دیں تا اُس کو گرفتار کرا دیں اور وہ ایک تند
سیلاب کی طرح جو اوپر سے نیچے کی طرف آتا ہے اُس پر اپنے حملوں کے ساتھ گر
رہے ہیں مگر وہ کہتا ہے کہ میرا پیارا مجھ سے بہت قریب ہے۔وہ قریب تو ہے مگر
مخالفوں کی آنکھوں سے پوشیدہ ہے۔(تذکرہ صفحہ: ۳۰۷)
یہ مخالفوں کی آنکھ سے پوشیدہ کا ذکر پہلے بھی گزر چکا ہے۔اصل میں حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے ایک اور شعر میں اس کی تشریح ہے۔عد وجب بڑھ گیا شور وفغاں میں
نہاں ہم ہو گئے یا رنہاں میں (درین صفحہ :۵۰)
ہم تو یارنہاں میں پوری طرح ڈوب گئے اور خدا کی امان میں آگئے۔یہ مراد ہے اس سے۔لوگ تجھے اپنی شرارتوں سے ڈرائیں گے پر خدا تجھے دشمنوں کی
شرارت سے آپ بچائے گا گولوگ نہ بچاویں اور تیرا خدا قادر ہے۔وہ عرش پر سے
تیری تعریف کرتا ہے۔یعنی جو لوگ گالیاں نکالتے ہیں ان کے مقابل پر خدا عرش
پر تیری تعریف کرتا ہے۔ہم تیری تعریف کرتے ہیں اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں اور
خطابات طاہر جلد دوم
490
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
جو ٹھٹھا کرنے والے ہیں ان کے لئے ہم اکیلے کافی ہیں۔خدا نے قدیم سے لکھ رکھا ہے یعنی مقرر کر رکھا ہے کہ میں اور
میرے رسول ہی غالب ہوں گے۔یعنی گوکسی قسم کا مقابلہ آپڑے جو لوگ خدا کی
طرف سے ہیں وہ مغلوب نہیں ہوں گے اور خدا اپنے ارادوں پر غالب ہے، مگر
اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔خدا وہی خدا ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق
کے ساتھ بھیجا تا کہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب کرے۔کوئی نہیں جو خدا کی
باتوں کو بدل دئے“۔( تذکرہ صفحہ : ۳۱۶ ، ۳۱۷)
”اے میرے احمد تجھے بشارت ہو۔تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ
ہے۔میں نے اپنے ہاتھ سے تیرا درخت لگایا۔تیرا بھید میرا بھید ہے اور تو میری درگاہ
میں وجیہہ ہے۔میں نے اپنے لئے تجھے چنا۔تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید
اور تفرید۔پس وقت آگیا ہے کہ تو مدد دیا جائے اور لوگوں میں تیرے نام کی شہرت دی
جائے۔اے احمد! تیرے لبوں میں نعمت یعنی حقائق اور معارف جاری ہیں۔اے
احمد ! تو برکت دیا گیا اور یہ برکت تیرا ہی حق تھا“۔( تذکرہ صفحہ : ۳۱۵)
پھر الہام ہوا۔اُن کو کہہ دے کہ میں اپنی طرف سے نہیں بلکہ خدا کی وحی اور حکم
سے یہ سب باتیں کہتا ہوں اور میں اس زمانہ میں تمام مومنوں میں سے پہلا
ہوں۔ان کو کہہ دے کہ اگر تم خدا تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو
تا خدا بھی تم سے محبت کرے اور یہ لوگ مکر کریں گے اور خدا بھی مکر کرے گا اور
خدا بہتر مکر کرنے والا ہے اور خدا ایسا نہیں کرے گا کہ وہ تجھے چھوڑ دے جب
تک کہ پاک اور پلید میں فرق نہ کر لے اور تیرے پر دنیا اور دین میں میری
رحمت ہے اور تو آج ہماری نظر میں صاحب مرتبہ ہے اور ان میں سے ہے جن کو
مدد دی جاتی ہے۔اور مجھ سے تو وہ مقام اور مرتبہ رکھتا ہے۔جس کو دنیا نہیں جانتی
اور ہم نے دنیا پر رحمت کرنے کے لئے تجھے بھیجا ہے۔( تذکرہ صفحہ: ۳۱۵)
خطابات طاہر جلد دوم
491
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
ترجمہ : اللہ تعالیٰ تیری حفاظت کرے گا۔اگر چہ لوگ تیری حفاظت
نہ کریں اور اگر لوگ تیری حفاظت نہ کریں تو اللہ تیری حفاظت کرے گا۔پاک
ہے اللہ۔تو خدا کا وقار ہے۔پس وہ تجھے ترک نہیں کرے گا۔تو وہ مسیح ہے جس کا
وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاسکتا۔اللہ تعالیٰ
کافروں کے لئے مومنوں پر الزام لگانے کا کوئی ذریعہ نہیں رکھے گا۔کیا تو نے
نہیں دیکھا کہ ہم زمین کو کم کرتے چلے آتے ہیں اس کی تمام طرفوں سے۔کیا تو
نے نہیں دیکھا کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے۔پس تم ایک وقت تک نشانات کی انتظار
کرو۔تو برگزیدہ مسیح ہے اور میں تیرے ساتھ اور تیرے انصار کے ساتھ
ہوں اور تو میرا اسم اعلیٰ ہے۔تو مجھے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید۔تو
میرے تمام محبوبوں
کا قائم مقام ہے۔پس صبر کر یہاں تک کہ ہمارا حکم آوے اور
اپنے نزدیکی رشتہ داروں کو ڈرا اور اپنی قوم کوڈرا اور کہہ میں کھلا کھلا نذیر ہوں۔یہ
ایک بدخلق قوم ہے۔انہوں نے میرے نشانوں کی تکذیب کی اور ٹھٹھا کیا۔سو
خُدا اُن کے لئے تجھے کفایت کرے گا اور اس کو تیری طرف واپس لائے گا۔اللہ
تعالے کے کلمات کو کوئی تبدیل کرنے والا نہیں اور اللہ کا وعدہ حق ہے اور تیرا
رب جو چاہتا ہے کرتا ہے۔کہہ مجھے اپنے رب کی قسم ہے کہ یہ سچ ہے اور تو شک
کرنے والوں میں سے مت ہو۔(تذکرہ صفحہ : ۳۰۵،۳۰۴)
پھر الہام ہے۔”خدا اپنے پاس سے تیری مدد کرے گا۔وہ لوگ تیری مدد کریں گے جن کے دلوں میں میں
الہام ڈالوں گا“۔( تذکرہ صفحہ: ۲۹۸)
یہ نظارے بکثرت دنیا نے دیکھے ہیں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مدد
الہامات کے ذریعہ اور وحی و کشوف کے ذریعہ ہوئی ہے۔اب بھی ہو رہی ہے اور آئندہ بھی ہوتی رہے گی۔میں غم سے تجھے نجات دوں گا۔میں خدا قادر ہوں۔ہم تجھے ایک
گھلی فتح دینگے۔جو ولی کو فتح دی جاتی ہے وہ بڑی فتح ہوتی ہے اور ہم نے اس کو
خطابات طاہر جلد دوم
492
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
خاص اپنا راز دار بنایا۔سب انسانوں سے زیادہ بہادر ہے اور اگر ایمان ثریا پر
ہوتا تو وہیں سے وہ لے آتا۔خدا اُس کے بُرہان کو روشن کرے گا۔اے احمد رحمت تیرے لبوں پر جاری کی گئی۔تو ہماری آنکھوں کے
سامنے ہے۔خدا تیرے ذکر کو اونچا کرے گا اور دنیا اور آخرت میں اپنی نعمت
تیرے پر پوری کرے گا۔دو
اے میرے احمد ! تُو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔میں نے
تیرا درخت اپنے ہاتھ سے لگایا اور ہم نے تیری طرف نظر کی اور کہا کہ اے آگ جو
فتنہ کی آگ قوم کی طرف سے ہے اس ابراہیم پر ٹھنڈی اور سلامتی ہو جا۔۔۔“۔۔۔تو مجھ سے ایسا ہے جیسے میری تو حید اور تفرید۔پس وقت آ گیا
ہے کہ تجھ کو لوگوں میں شہرت دی جائے گی۔اب تو تیرے پر وہ وقت ہے کہ کوئی
بھی تجھ کو نہیں پہچانتا اور نزدیک ہے کہ تو تمام لوگوں میں شہرت پا جائے
گا۔۔۔اور یاد کر وہ آنے والا زمانہ جبکہ ایک شخص تیرے پر تکفیر کا فتویٰ لگائے گا
اور اپنے کسی ایسے شخص کو جس کے فتوی کا دنیا پر عام اثر ہوتا ہو کہے گا کہ اے ہامان
میرے لئے اس
فتنہ کی آگ بھڑ کا تا میں اُس شخص کے خدا پر اطلاع پاؤں اور
میں خیال کرتا ہوں کہ یہ جھوٹا ہے۔ہلاک ہو گئے دونوں ہاتھ ابی لہب کے اور وہ
بھی ہلاک ہو گیا۔( یعنی جس نے یہ فتویٰ لکھا یا لکھوایا ) اس کو نہیں چاہئے تھا کہ
اس معاملہ میں دخل دیتا مگر ڈرتے ڈرتے۔۔۔اس فتویٰ تکفیر سے جو کچھ
تکلیف تجھے پہنچے گی۔وہ تو خدا کی طرف سے ہے۔یہ ایک فتنہ ہو گا۔پس
صبر کر وجیسا کہ اولوا العزم نبیوں نے صبر کیا اور آخر خدا منکرین کے مکر کوئست کر
دے گا۔سمجھ اور یا درکھ کہ یہ فتنہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوگا تا وہ تجھ سے بہت سا
پیار کرے۔یہ اس خدا کا پیار ہے جو غالب اور بزرگ ہے اور اس مصیبت کے
صلہ میں ایک ایسی بخشش ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوگی“۔( تذکر صفحہ: ۲۹۸ تا ۳۰۰)
پھر یہ الہام ہے۔
خطابات طاہر جلد دوم
493
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
”اے عیسی میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اُٹھاؤں گا میں
تیری جماعت کو تیرے مخالفوں پر قیامت تک غلبہ دوں گا۔ایک گروہ پہلوں
میں سے ہو گا جو اوائل حال میں قبول کرلیں گے اور ایک گروہ پچھلوں میں سے
ہو گا جو متواتر نشانوں کے بعد مانیں گے اور میں اپنی چھپکار دکھلاؤ نگا۔اپنی
قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤ نگا۔دُنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُسے قبول نہ کیا،
لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر
دے گا۔خدا اُس کا نگہبان ہے خدا کی عنایت اس کی نگہبان ہے۔ہم نے اس کو
اُتارا اور ہم ہی اُس کے نگہبان ہیں خدا بہتر نگہبانی کر نیوالا ہے اور وہ رحمن اور
رحیم ہے۔کفر کے پیشوا تجھے ڈرائیں گے تو مت ڈر کہ تُو غالب رہے گا۔خدا ہر
ایک میدان میں تیری مدد کرے گا۔میرا دن ایک بڑے فیصلہ کا دن ہے۔میری
طرف سے یہ وعدہ ہو چکا ہے کہ میں اور میرے رسول فتحیاب رہیں گے۔کوئی
نہیں کہ میری باتوں میں کچھ تبدیلی کر دے۔تو میرے ساتھ اور میں تیرے
ساتھ ہوں۔تیرے لئے میں نے رات اور دن پیدا کیا۔جو چاہے کر کہ تو مغفور
ہے۔تو مجھ سے وہ نسبت رکھتا ہے جس کی دُنیا کو خبر نہیں۔“ (تذکرہ صفحہ ۳۰۰)
” خدا کی باتوں کو کوئی ٹال نہیں سکتا اور وہ ہنسی کرنے والوں کیلئے کافی
ہو گا۔یہ تمام کاروبار خدا کی رحمت سے ہے۔وہ اپنی نعمت تیرے پر پوری
کریگا، تا کہ لوگوں کے لئے نشان ہو۔ان کو کہدے کہ اگر خدا تعالیٰ سے محبت
رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت رکھے اور ان کو کہدے کہ
میرے پاس میری سچائی پر خدا کی گواہی ہے پس کیا تم خدا کی گواہی قبول کرتے
ہو یا نہیں اور ان کو کہہ دے کہ تم اپنی جگہ پر کام کرو اور میں اپنی جگہ پر کرتا
ہوں پھر تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ خدا کس کے ساتھ ہے۔خدا نے تجلی فرمائی
ہے کہ تا تم پر رحم کرے اور اگر تم نے منہ پھیر لیا تو وہ بھی منہ پھیر لے گا اور سچائی
کے مخالف ہمیشہ کے زندان میں رہیں گے۔تجھ کو یہ لوگ ڈراتے ہیں۔تو ہماری
خطابات طاہر جلد دوم
494
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
ا
آنکھوں کے سامنے ہے۔میں نے تیرا نام متوکل رکھا۔خدا عرش پر سے تیری
تعریف کر رہا ہے۔ہم تیری تعریف کرتے اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں۔لوگ
چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے مونہہ کی پھونکوں سے بجھا دیں۔مگر خدا اُس نور کو
نہیں چھوڑے گا جب تک پورا نہ کر لے اگر چہ منکر کراہت کریں۔ہم عنقریب اُن
کے دلوں میں رعب ڈالیں گے۔جب خدا کی مدد اور فتح آئے گی اور زمانہ ہماری
طرف رجوع کرلے گا تو کہا جائے گا کہ کیا یہ سچ نہ تھا۔جیسا کہ تم نے سمجھا اور کہتے
ہیں کہ یہ صرف بناوٹ ہے۔اُن کو کہہ دے کہ خدا ہے جس نے یہ کاروبار بنایا۔پھر
ان کو چھوڑ دے تا اپنے بازیچہ میں لگے رہیں“۔(تذکرہ صفحہ: ۲۹۷، ۲۹۸)
ترجمہ : ”ہم جب کسی چیز کو چاہیں۔تو ہمارا حکم اس کے متعلق صرف یہ
ہوتا ہے کہ ہم کہتے ہیں۔ہو جا۔پس وہ ہو جاتی ہے۔ہم انہیں ایک مقررہ وقت
تک مہلت دے رہے ہیں۔جونز د یک وقت ہے اور اللہ تعالیٰ کا تجھ پر بیشمار
فضل ہے۔تیرے پاس میری نصرت آئے گی۔میں ہی رحمن ہوں اور جب اللہ
کی نصرت آئی اور میں فیصلہ کے لئے متوجہ ہوا تو کہیں گے اے ہمارے رب!
ہمیں بخش دے۔ہم خطا کار ہیں اور ٹھوڑیوں کے بل گریں گے۔( تب انہیں
کہا جائے گا کہ ) آج تم پر کوئی گرفت نہیں۔اللہ تمہیں معاف کرے اور وہ سب
سے زیادہ معاف کرنے والا ہے۔ان دنوں میں تمہیں بشارت ہو۔دشمنوں کے
چہرے متغیر ہو جائیں گے۔اس دن ظالم کفِ دست ملے گا اور کہے گا۔کاش
میں اس رسول کا راستہ اختیار کر لیتا اور کہتے ہیں یہ تو انسان کا اپنا بنایا ہوا کلام
ہے۔کہ اگر یہ غیر اللہ کا کلام ہوتا تو تم اس میں بہت اختلاف پاتے اور مومنوں
کو بشارت دو کہ اُن کے لئے اُن کے رب کے حضور میں ایک ظاہر و باطن طور پر
کامل درجہ ہے۔اللہ انہیں ہرگز رُسوا نہیں کرے گا۔(تذکرہ صفحہ ۳۰۵)
اار دسمبر ۱۹۰۰ء کا الہام ہے:
(1) میں ہرگز یقین نہیں رکھتا کہ میں اس وقت سے پہلے مروں جب تک
خطابات طاہر جلد دوم
495
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
کہ میرا قادر خدا ان جھوٹے الزاموں سے مجھے بری۔۔۔ثابت نہ کرے۔۔۔اسی
سے متعلق قطعی اور یقینی طور پرمجھ کو اردسمبر ۱۹۹۰ء، روز پنجشنبہ کو یہ الہام ہوا۔بر مقام فلک شده یا رب گرامیدے دہم مدار عجب
بعد 11۔انشاء اللہ تعالیٰ۔میں نہیں جانتا کہ گیاراں دن ہیں یا
گیاراں ہفتہ یا گیاراں مہینے یا گیاراں سال۔مگر بہر حال ایک نشان میری
بریت کے لئے اس مدت میں ظاہر ہوگا۔(تذکرہ صفحہ: ۳۲۷)
بر مقام فلک شده یارب گرامیدے دہم مدار عجب
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تیری دُہائی اب آسمان پر پہنچ گئی ہے۔اب میں اگر
تجھے کوئی امید اور بشارت دوں تو تعجب مت کر ، میری سنت اور موہبت کے خلاف
نہیں ) بعدا۔انشاء اللہ فرمایا اس
کی تفہیم نہیں ہوئی۔کہ اسے کیا مراد ہے گیارہ دن
یا گیارہ ہفتے یا کیا یہی ہندسہ اکا دکھایا گیا ہے)۔( تذکرہ صفحہ: ۳۲۷)
66
۱۹۰۰ء کے الہامات میں سے آخری الہام یہ ہے۔ترجمہ ” ہم تجھ پر بعض اور آسمانی اسرار اتارنا چاہتے ہیں اور دشمنوں کو
پارہ پارہ کر دیں گے اور ہم فرعون اور ہامان اور اُس کے لشکر کو وہ کچھ دکھائیں گے
جس سے وہ ڈرتے ہیں۔کہہ اے کا فرو! میں سچا ہوں۔پس تم ایک وقت تک
میرے نشانات کا انتظار کرو۔ہم عنقریب انہیں اپنے نشان اُن کے ارد گرد اور
ان کی ذاتوں میں دکھائیں گے۔اس دن حجت قائم ہوگی اور گھلی گھلی فتح ہو
جائے گی۔خدائے رحمان کا حکم ہے اس کے خلیفہ کے لئے جس کی آسمانی
بادشاہت ہے۔اس کو ملک عظیم دیا جائے گا اور خزانے اس کے لئے کھولے
جائیں گے اور تمام زمین اپنے رب کے نور سے جگمگا اُٹھے گی۔یہ اللہ کا فضل
ہے اور تمہاری نگاہ میں عجیب۔تجھ پر سلامتی ہو۔ہم نے تجھے ایک عظیم الشان
خطابات طاہر جلد دوم
496
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
حجت کے طور پر اُتارا ہے اور تیرا رب قادر ہے۔تجھ پر برکات اور سلامتی ہو تم پر
اس خدا کا سلام جو رحیم ہے۔تو قابلیت رکھتا ہے اس لئے تو ایک بزرگ بارش
کو پائے گا۔تیرے تین عضووں پر خاص طور پر خدا کی رحمت نازل ہوگی۔ایک
تو آنکھ اور باقی دو اور ، اور ہم تجھے پاکیزہ زندگی دیں گے۔ہم نے تجھے خیر کثیر
دی ہے۔پس تو اپنے رب کی عبادت کر اور قربانیاں کر۔اللہ میں ہی ہوں پس
میری ہی عبادت کر اور میرے غیر سے مددمت طلب کر۔میں ہی اللہ ہوں
میرے سوا کوئی معبود نہیں۔میری طاقت کے سوا کوئی طاقت نہیں۔ہم جب کسی
قوم کی حدود میں اُترتے ہیں۔تو ان لوگوں کی صبح خراب ہوتی ہے جنہیں ڈرایا
گیا ہو۔میں اپنی فوجوں کے ساتھ یکدم آؤں گا۔(اس دن) گھلی گھلی فتح ہو
گی اور کامیابی ہوگی۔میں سمندر کی طرح موجزن ہوں گا۔اس جگہ ایک فتنہ برپا
ہوگا۔پس صبر کر جیسا کہ اولوا العزم نبیوں نے صبر کیا۔( تذکرہ صفحہ ۳۰۶)۔۔۔۔۔۔دشمن چاہتے ہیں کہ اللہ تعالے کے نور کو بجھا دیں اور اللہ اپنے امر
پر غالب ہے۔لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔بلندی تیرے لئے ہے اور پستی
تیرے دشمنوں کے حصہ میں اور جدھر تم منہ پھیرو گے۔ادھر ہی اللہ کی توجہ ہوگی۔کہہ حق آیا اور باطل بھاگ گیا۔( تذکرہ صفحہ: ۳۰۸)
اس سے پہلے کئی بار فوجی انقلابات آچکے ہیں اور احمدیوں نے اپنے بھولے پن میں یہ لکھا کہ
دیکھیں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی پوری ہوگی اور یہ اللہ کی فوج ہے۔وہ اللہ کی فوج کیسے ہوگئی
جس پر ملاں حکومت کرتا ہے اور گردن پر پیر تسمہ پا کی طرح سوار ہواس کو اللہ کی فوج کب کہا جاتا ہے اس
لئے صبر کریں اور یقین رکھیں۔اللہ کی فوج آسمانی فوج ہے۔وہ فرشتوں کو دلوں پر اتارے گا اور حیرت انگیز
انقلاب بر پا کرے گا۔پس اللہ انشاء اللہ آپ کے ساتھ ہے، اللہ آپ کے ساتھ ہے، اللہ آپ کے ساتھ ہی رہے
خطابات طاہر جلد دوم
گا یقین رکھیں ،اس
پر تو کل کریں۔497
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء
ماشاء اللہ ایک اور بڑی خوشخبری ابھی امیر صاحب نے مجھے دی ہے۔رجسٹریشن کے
اعدادو شمار کے مطابق آج کی حاضری ہیں ہزار چھ سو سینتیس ہے اس کے بالمقابل گزشتہ سال پہلے دن کی
حاضری چودہ ہزار چھ سو تھی۔اب تک ہے ممالک کے وفد پہنچ چکے ہیں۔گزشتہ سال یہ تعداد صرف
۲۰ تھی۔اس وقت جلسہ میں ۴۷۳ غیر از جماعت ایسے دوست شامل ہیں جو بیرونی ممالک سے تشریف
لائے ہیں الحمد للہ علی ذلک۔اب آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔انشاء اللہ کل اور پرسوں ابھی
باقی ہیں۔یہ جگہ تو ابھی بہت تنگ ہو گئی ہے۔کچھ لوگوں کو باہر بھی کھڑے دیکھ رہاہوں۔امیر صاحب کیا
انتظام کریں گے آپ۔اب اس جلسہ کی افتتاحی دعا میں میرے ساتھ شامل ہو جائیں۔(دعا) امین
خطابات طاہر جلد دوم
499
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
سوسال پہلے کی تاریخ حیرت انگیز رنگ میں
اس دور میں دہرائی جارہی ہے۔(خطبه جمعه بر موقع جلسه سالانه فرموده ۲۴۰ اگست ۲۰۰۱ ء بمقام ناصر باغ فرینکفرٹ جرمنی)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یہ جو سلسلہ خطبات ہے یہ خدا تعالیٰ کی صفت مالکیت کے تعلق میں ہے اور لفظ ملک کے جو
مختلف Derivative ہیں ان کے جو مختلف استعمالات قرآن کریم میں استعمال ہوئے ہیں وہ اس
خطبہ کا بھی موضوع ہیں، اس سے پہلے خطبہ کا بھی موضوع تھے۔پہلی آیت سورۃ بقرہ نمبر ۱۰۸ پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ لَهُ
مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِي وَلَا نَصِيرٍ کیا
تو نہیں جانتا کہ وہ اللہ ہے جس کی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے؟ اور اللہ کو چھوڑ کر تمہارے لئے
کوئی سر پرست اور مددگار نہیں۔اس ضمن میں ایک حدیث ہے حضرت ابی مسعودؓ سے مروی ہے۔حضرت ابومسعود روایت
کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا۔آپ ﷺ نے اس سے گفتگو
شروع کی تو اس کے شانے کا پنپنے لگے۔آنحضرت نے اس کی یہ کیفیت دیکھ کر فرمایا اپنے آپ کو قابو
میں رکھو۔میں کوئی بادشاہ نہیں۔میں تو ایک ایسی عورت
کا بیٹا ہوں جو خشک گوشت کھایا کرتی تھی۔(سنن ابن ماجہ کتاب الاطعمۃ حدیث: ۳۳۵۳)
یہ آنحضرت ﷺ کی انکساری کی شان ہے۔حقیقت میں آپ صرف اللہ ہی کو بادشاہ سمجھتے تھے