فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 6
خطابات طاہر جلد دوم
61
افتتاحی
اب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
بھی اور تعلیم کی جہاں تک پاکستان کی رپورٹ ہے، انفرادی طور پر تو مجھے علم ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل
کے ساتھ احمدی طلباء کے بہت اچھے نتائج نکلے ہیں۔ان مصیبتوں کے باوجود کہ ہر وقت کا ایک ذہنی
عذاب، مصیبت، اعصاب توڑنے والی حرکتیں یعنی علماء تھکتے ہی نہیں گالیاں دیتے ہوئے اور اخبار
تھکتے ہی نہیں ان کو شائع کرتے ہوئے اور حکومت تائیدی بیان دیتے ہوئے نہیں تھکتی ، ہر روز ایک نئی
مصیبت ایک نئی گالی ایک نیا گند بھائیوں کی قید ان کی مشقتیں ان حالات میں پڑھ کون سکتا ہے لیکن
اللہ کا فضل دیکھیں اس وقت خزاں میں بھی وہاں بہار آئی ہے اور مجھے بہت سے طلباء نے لکھا ہے کہ
انہوں نے یورنیورسٹی میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے، کسی نے اپنے کالج میں گولڈ میڈل حاصل کیا
ہے۔جن طلباء کو مارا گیا، ان کی کتابیں چھین لی گئیں، ان کے نوٹس جلا دیئے گئے وہ بھی خدا کے فضل
سے اچھے نمبروں پر کامیاب ہو گئے ہیں۔یہاں اب ایک تعلیمی منصوبہ جاری کیا جا رہا ہے یہاں جہاں آپ اس وقت بیٹھے ہوئے
ہیں اور یورپ میں پہلا احمد یہ سکول اب یہاں قائم ہو گا۔انشاء اللہ تعالیٰ اب ہمیں بچوں کا انتظار
ہے۔یہاں بہت ضرورت ہے کہ گندی تہذیب سے بچانے کے لئے ایک احمد یہ ماڈل سکول چلایا
جائے خاص طور پر لڑکیوں کے معاملہ میں تو بہت پریشان ہیں ہمارے احمدی بھائی ، یہاں معاشرہ اتنا
گندا ہو گیا ہے، اتنی بے چینی پیدا ہوگئی ہے، جنسی بے راہ روی کا یہ عالم ہے کہ پچہتر سالہ بوڑھی عورت
سے بھی ریپ کرتے ہیں یہاں اور چھ سالہ ، سات سالہ بچی کو بھی ریپ کر کے جان سے بھی مار دیتے
ہیں یعنی ساری قوم تو نہیں نعوذ باللہ من ذالک، لیکن قوم کا ایک حصہ بھی اگر ظلم کی اس حد تک پہنچ
جائے تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ پھر احمدی ماؤں کے سکون کہاں رہیں گے۔ایک ماں نے مجھے روتے
ہوئے کہا کہ میں کیا کروں میں بچی کو بھیجتی ہوں تو میں سارا دن
تڑپتی رہتی ہوں، بے چین ہو جاتی
ہوں کہ پتا نہیں اس پر اگلے قدم پہ کیا بن رہی ہوگی۔کہتی ہیں میں تو یہ بھی برداشت نہیں کر سکتی تھی کہ وہ
بُری نظر سے دیکھے لیکن یہاں تو حالات ہی اور ہیں کچھ پتہ ہی نہیں کہ کیا جرم پیدا ہو جائے ، کیا جرم کس
وقت وقوع میں آجائے؟ چنانچہ یہاں کی بڑی ضرورت تھی تو اللہ کے فضل سے یہ انشاء اللہ ہوگا اور
اگر چہ شروع میں خرچ بھی کرنا پڑے جماعت کو تو انشاء اللہ کریں گے لیکن میں سمجھتا ہوں جس طرح
لوگ مجھے بتا رہے ہیں امریکہ والے بھی تیار ہیں ، ناروے والے کل کہہ رہے تھے کچھ ہم اپنے دو بچے
خطابات طاہر جلد دوم
89
62
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
بھیجنا چاہتے ہیں اور بھی جو ملاقات کر رہے ہیں وہ جرمنی والے اور جگہوں سے انشاء اللہ لوگ بھیجیں
گے تو اگر ہم سو سے زائد بچے حاصل کر لیں پہلے سال تو انشاء اللہ تعالیٰ یہ سکول خود کفیل ہو جائے گا۔جو کام تصنیف میں ہوا ہے اس ایک سال کے عرصہ میں، یہ وہ کام ہے جو مرکزی نگرانی میں
براہ راست کروایا گیا ہے اور بہت کم رضا کار اس میں شامل ہوئے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے تھوڑے
کارکنوں میں بھی بہت ہی برکت دی ہے۔تجویز یہ تھی کہ تمام دنیا میں ہر زبان میں احمدیت کا پیغام
پہنچانا ہے اور جو لٹریچر نہیں ہے وہ پیدا کرنا ہے تو جب میں نے جائزہ لیا تو بڑا تعجب ہوا کہ بہت ساری
زبانیں ہیں جن میں کلیۂ خلا تھا۔کچھ بھی پیش کرنے کے لئے نہیں تھا چنانچہ ایک منصوبہ بنایا گیا لیکن اس
کا آغاز قرآن کریم سے کیا ہے، قرآن کریم کی یہ ساری برکت ہے، کہتے ہیں ہاتھی کے پاؤں میں سب کا
پاؤں۔قرآن کی ہم اشاعت شروع کر دیں تو اس کی برکت سے ہمارے سارے دوسرے کام اللہ تعالیٰ
کے فضل سے خود بخود ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔تو قرآن کریم کی اشاعت کے بارہ میں آپ کے لیے
یہ خوشخبری ہے کہ فرانسیسی ترجمہ جس کا بڑی دیر سے آپ
کو انتظار تھا اب اس وقت پریس میں ہے۔چار مہینے تک۔انشاء اللہ شائع ہو جائے گا اور اس کے ساتھ Introduction تو پہلے
شائع ہوا تھا لیکن ہم دوبارہ بھی کر رہے ہیں اور فریج ترجمہ قرآن کریم پر خدا کے فضل سے بڑی محنت
ہوئی ہے، یہاں آنے کے بعد بھی اس سے پہلے بھی اور خلافت ثالثہ کے زمانے میں بھی بڑی محنت
ہوئی تھی ، بہت کام ہوا تھا اس پر لیکن چونکہ اطمینان نہیں ہوتا تھا کہ غیر زبان ہے ہم میں سے اکثر اس کو
نہیں جانتے تو بہر حال اللہ نے فضل کیا اور اب پوری تسلی ہے کہ انشاء اللہ تعالی فرانسیسی زبان میں
اس سے اچھا ترجمہ کہیں دنیا کو نظر نہیں آئے گا اور اس کے لئے خدا تعالیٰ نے ساتھ مؤید بھی پیدا
کر دیا۔امریکہ میں ہمارے ایک احمدی ڈاکٹر ہیں ڈاکٹر حمید الرحمن صاحب خدا تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ انہوں نے خود ہی مجھے لکھا کہ کسی زبان میں میں سارا خرچ برداشت کرنا چاہتا ہوں جتنا بھی
ہے۔تو میں نے کہا کہ دس ہزار ہم شائع کرنا چاہتے ہیں آپ دیکھ لیں ؟ انہوں نے کہا! یہ فیصلہ آپ
نے کرنا ہے کہ کتنا، یہ ان کی مرضی تھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ اتنے ہزار کا میں خرچ دوں گا ، آپ فیصلہ کریں
مجھے صرف اتنا بتائیں کہ کتنا میں نے دینا ہے چنانچہ تمیں ہزار دوسو پاؤنڈ وہ بھجوا چکے ہیں نقد اور چھتیں
ہزار کا Estimate تھا وہ چند روپے پیچھے رہ گئے ہیں وہ بھی بعد میں انشاء اللہ آ جائیں گے، ان کو
خطابات طاہر جلد دوم
83
63
افتتاحی خ ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
اصل میں لکھا ہی یہ گیا تھا کہ اتنا خرچ ہو گا اس لئے وہ اپنی طرف سے سارا وعدہ نقد ادا کر چکے ہیں،
اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔ان کے والد ڈاکٹر خلیل الرحمن خان صاحب ((ڈاکٹر نہیں ڈاکٹر تو یہ خود
ہیں ) وہ بھی پشاور کے بڑے مخلص اور فدائی آدمی تھے، انہی کی تربیت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ ان کی
اولاد بھی اللہ کے فضل سے اسی طرح فدائی اور دین کی خدمت کرنے والی ہے۔کویتی ترجمہ کی مبارک ہو یہ بھی پریس میں جاچکا ہے،
یعنی پریس میں چلا گیا ہے اور کویتی زبان میں تو میرا خیال ہے یہ تاریخی بات ہے کہ پہلے
کبھی بھی ترجمہ نہیں ہوا قرآن
کریم کا پہلی دفعہ ہے۔الحمد للہ ہم نے تو کہا تھا کہ آپ تھوڑا شائع
کریں چونکہ زیادہ آدمی وہاں نہیں ہیں کو یتی پڑھنے والے ، مگر انہوں نے کہا کہ یہاں تو ابھی سے
مانگ شروع ہو گئی ہے اس لئے آپ زیادہ کی اجازت دیں۔میں نے کہا! جتنا پھر شائع کر سکتے ہیں
ضرور کریں ، ہم نے تو ضرورت پوری کرنی ہے۔لوگنڈی زبان میں ترجمہ تھا تو سہی لیکن ضرورت تھی ، یہ دوبارہ شائع کیا گیا خدا کے فضل
سے۔روسی زبان میں ترجمہ مکمل ہو گیا ہے نظر ثانی مکمل ہوگئی ہے، پریس سے گفت وشنید ہو چکی ہے
اب صرف Introduction کا انتظار تھا، وہ بھی مکمل ہے۔یہ کام وہاں اسلام آباد میں کروایا گیا تھا
Introduction کا تو یہ بھی شائع ہو جائے گا۔انشاء اللہ اس کے تقسیم کرنے کی تیاری بھی کر لی
گئی ہے۔جرمن زبان میں ضرورت تھی ایک قرآن کریم کی چنانچہ ان کو اجازت دے دی گئی ہے یعنی
ترجمے کے بغیر شائع کرنے کی پاکٹ سائز کا نہیں بڑا ہے یہ ترجمے کے ساتھ چاہتے ہیں پاکٹ سائز،
اس کی پانچ ہزار کی ان کو اشاعت کی اجازت دے دی ہے۔اٹالین ترجمہ خدا کے فضل سے مکمل ہو گیا ہے۔اٹالین ترجمے کا خرچ ، ترجمے کا اور سارے
کام کا یہ بھی ہمارے ایک احمدی دوست ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے ادا کیا ہے اور ایک ہزار کی
طباعت کا خرچ بھی وہ برداشت کریں گے اور روسی زبان کا سارا خرچ، اس کی تیاری کا بھی اور
اشاعت کا بھی چوہدری شاہ نواز صاحب نے خود پیشکش کی تھی اور اصرار کے ساتھ کہا کہ میں ادا کروں
گا، اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزا عطا فرمائے۔تو تین ترجمے جو اس وقت شائع ہورہے ہیں ان میں سے ایک
آنہ بھی جماعت کا خرچ نہیں ہوگا۔انشاء اللہ اور جو آمد ہوگی وہ ساری جماعت کی ہوگی اور اس سے
خطابات طاہر جلد دوم
64
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
ایک مضبوط فنڈ انشاء اللہ قائم ہوگا جس سے ہم باقی ترجمے بھی تیزی سے کروائیں گے۔جاپانی چینی پینش، پرتگالی اور پولش زبان میں اب ترجموں کا پروگرام ہے، یہ شروع
ہو چکے ہیں۔جن میں نظر ثانی ہو رہی ہے ان میں اٹالین کے علاوہ ہندی کا بھی خدا کے فضل سے ترجمہ
تیار ہے نظر ثانی ہورہی ہے تفسیر کبیر جز اول کا عربی نصف ، نصف تو نہیں کہنا چاہئے نصف سے زیادہ
ہے، یہ ڈائجسٹ ہے یعنی من و عن حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کے الفاظ میں وہی عبارتیں اٹھائی گئی ہیں،
صرف جہاں تقریر کے نقطہ نگاہ سے لمبے بیان ہیں ان کو اور جہاں تکرار پائی جاتی ہے وہ چھوڑا گیا ہے تو
نفس مضمون میں سے کوئی قربانی نہیں ہوگی۔یہ بھی اس وقت ایک عرب جماعت کے سپرد ہے وہ
جلدی سے نظر ثانی کریں تو وہ شائع ہو جائے گا اور اس کا خرچ بھی ایک عرب احمدی دوست نے ہی
طہ اقتزک صاحب نے پہلے سے ادا کر رکھا ہے اور وہ کہتے ہیں یہ ساری تفسیر میں جتنی بھی چھپیں گی سارا
خرچ مجھے موقع دیں کہ میں اپنی طرف سے برداشت کروں۔دنیا میں جو ہمارا مشہور ترجمہ جس کی بہت تعریف ہے، حضرت مولوی شیر علی صاحب والا
ترجمہ کہلاتا ہے اس کی نظر ثانی پر بھی ہم نے بڑا وقت خرچ کیا ہے اس عرصے میں اور پہلے تو روزانہ ہوتا
تھا پھر دوسری مصروفیات کی وجہ سے ہفتے میں تین دن کرنا پڑا لیکن بڑا وقت دے کر میرے ساتھی
خدا تعالی خود پیدا فرما تارہا۔ایک ملک سیف الرحمن صاحب یہاں رہے وہ بھی شامل ہوئے، پروفیسر
خلیل صاحب نے امریکہ سے آ کر کچھ عرصہ اس میں خدمت کی ، چوہدری انور احمد صاحب کا اہلوں،
آفتاب خان صاحب یہ مستقل مسلسل ساتھ رہے ہیں اور مبلغین میں سے ہادی علی اور مبارک احمد
ساقی کو تو فیق ملی ہے۔ہم نے یہ دیکھا کہ واقعہ بعض جگہ ضرورت تھی اور بعض جگہ ٹیکسٹ کا بہت زیادہ
چونکہ خیال رکھا گیا تھا، انگریزی درست ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن قرآن کا مفہوم پوری طرح
سمجھ نہیں سکتا اور چونکہ اس طرح کے وہ محاورے انگریزی میں نہیں ہیں اس لئے وہ نہیں سمجھ سکتا تھا
بعض جگہ کچھ اور دقتیں تھیں۔تو بہت تھوڑی ہیں وہ جگہیں لیکن چونکہ سارا قرآن کریم پڑھ کر اس پر
محنت کرنی تھی اس لئے وقت اتنا ہی لگا ہے لیکن خدا کے فضل سے وہ تھوڑی جگہیں ہیں، پھر ان کو بھی
دوبارہ چیک کروایا گیا ہے، دوسرے علماء کو بھی دکھایا گیا ہے، اچھے انگریزی کے علماء کو بھی دکھایا جا رہا
ہے۔انشاء اللہ پوری احتیاط کے بعد جب قدم اٹھایا جائے گا تو امید ہے کہ نقش ثانی نقش اول سے
خطابات طاہر جلد دوم
اور بھی زیادہ بہتر ہو جائے گا۔65
59
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
ترکی زبان میں جو کمی تھی اس کو پورا کرنے کے لئے ٹرکش Turkish ڈیسک ایک یہاں
قائم کیا گیا ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کی اشاعت کی طرف توجہ کی گئی اور گزشتہ
ایک سال میں اس عارضی ہجرت کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے جو منصوبہ بنایا گیا، تئیس جلدیں
روحانی خزائن کی ایک سو پچاس پاؤنڈ میں انشاء اللہ تعالیٰ ہم شائع کریں گے اور اس میں سے اب
تک پہلی گیارہ جلدیں طبع ہو کر یہ ساتھ میرے پاس پڑی ہوئی ہیں، یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے نہایت
پیارا عمدہ معیار ہے اور آپ دیکھیں گے تو آپ کی آنکھیں خیرہ ہوں گی۔نہایت صاف ستھرا کاغذ،
اچھی پیشکش، اچھی جلد اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عبارتوں کے شایان شان تو ہم نہیں
کہہ سکتے۔الہی معارف جس کلام میں ہوں اس کے شایان شان تو کوئی لبادہ بھی نہیں ہوا کرتا لیکن
انسانی کوشش کا جہاں تک تعلق ہے آپ انشاء اللہ دیکھیں گے کہ گزشتہ سب کوششوں سے زیادہ
حسین اور دیدہ زیب کوشش ہے یہ اور جہاں تک رقم کا تعلق ہے ایک سو پچاس پاؤنڈ سارے سیٹ کی
قیمت یہ تو کچھ بھی نہیں۔پاکستان میں جو ہمارا اندازہ تھا جب تک حکومت پاکستان نے جبراً ہمیں اس
نعمت سے
محروم نہیں کیا، وہ اس سے زیادہ تھا اور طباعت کا معیار بہت گرا ہوا تھا۔اس لئے یہ یہاں
چھپوانا اور کوئی بُر اسودا نہیں ہے انشاء اللہ اس سال مزید جلدیں، یعنی گیارہ تو آچکی ہیں ایک سال
کے اندر اس سال رفتار تیز ہوئی ہے پہلے سے اور اور جلدی چھپیں گی۔انشاء اللہ
نئی مطبوعات میں قادیانی مسئلہ کا جواب بڑی وسیع تعداد میں شائع کر کے جماعتوں کو
بھجوایا گیا، آیت خاتم انہین اور جماعت احمدیہ کا مسلک اور دیگر بہت سے رسائل، پاکستان میں
کیا ہورہا ہے، حکومت پاکستان کے پرو پیگنڈے کے جوابات مختلف نہج سے ،شریعت کورٹ اور اس پر
تتبصرے، ان حالات سے متعلق خطبات بڑی کثرت سے شائع کر کے جماعتوں کی ضرورت کو پورا
کر دیا گیا ہے اللہ کے فضل سے، کوئی جماعت اب یہ
نہیں کہہ سکتی کہ ہماری پیاس زیادہ تھی تم نے کم دیا
ہے، ہم تو اب یہ کہہ رہے ہیں اور مانگو ہم سے اور جلدی سے تقسیم کروان کو۔عربی زبان میں کمی رہ گئی تھی، کمی تو اس لحاظ سے نہیں تھی کہ لٹریچر تھا ہی نہیں ہمارے پاس۔خدا کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب بھی تھیں بہت ہی مؤثر اور بعد کے علماء
خطابات طاہر جلد دوم
99
66
افتتاحی
ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
نے بھی بڑے اچھے کام کئے ہوئے تھے مگر وہ مارکیٹ سے غائب تھیں، توجہ نہیں تھی اس لئے اب اللہ
کے فضل کے ساتھ عربی زبان میں بھی متعدد کتب تیار ہو چکی ہیں طبع ہو چکی ہیں، عربوں میں تقسیم ہونی
شروع ہوگئی ہیں، جماعتوں کو بھجوائی جارہی ہیں اور یہ لسٹ بڑی لمبی ہے اس لئے میں اس کو چھوڑتا
ہوں۔ایک، دو، تین ، چار، پانچ ، چھ ، سات، آٹھ ، نو ، اور یہ تو ہیں جو طبع ہو چکی ہیں ، دس تقریبا ہیں۔کتا ہیں اور اس کے علاوہ تیزی سے یہ کام جاری ہے اور عرب شامل ہوئے ہیں بڑے شوق
سے اس کام میں ، دہرا بھی رہے ہیں اور نئی تصنیفات میں بھی جس طرح میں ان کو کہتا ہوں وہ خدمات
پیش کر رہے ہیں اور بڑی جلدی جلدی کام کر رہے ہیں۔ہمارے تراجم پر نظر ثانی میں بھی محنت
کر رہے ہیں، ایک ہمارے مصطفیٰ ثابت صاحب ہیں وہ تو پتہ نہیں کام کیا تھا اُن کا اور کیا نہیں تھا سب
کچھ چھوڑ کر آئے ہوئے ہیں۔چھ مہینے سے زائد عرصہ ہو گیا ہے وہ یہیں بیٹھے ہیں، یہاں بیٹھنے کا
مطلب ہے کہ اپنے ملک واپس نہیں گئے پھر اور جس کام پر ان
کو بھجوایا وہ اسی میں مصروف ہیں اور خدا
کے فضل سے بڑے نیک نتیجے ظاہر ہورہے ہیں۔فارسی میں لٹریچر کی بہت کمی تھی چنانچہ یہ جتنے ایرانی مہاجرین ہیں ان کو ہم کیا کہتے ؟ بہت فکر
پیدا ہوئی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس میں بھی بڑی اچھی کتابیں تیار ہوئیں ، نئے مخلص بڑے چوٹی
کے احمدی ایرانی علماء نے بھی اس میں حصہ لیا۔چنانچہ سفیانی صاحب جو اقبال کے مضامین کا ترجمہ
کرنے کے لئے، کتابوں کا ترجمہ کرنے کے لئے حکومت پاکستان کی طرف سے مقرر ہیں وہ اس سلسلے
میں آئے تھے کہ اقبال کا ترجمہ کریں اور آتے ہی خدا کے فضل سے احمدی ہو گئے اور ان کا پیسے لے
کے ترجمہ کرتے ہیں اور ہمارا اپنے خرچ سے ترجمہ کرتے ہیں اور انہوں نے ایک کتاب بہت پیاری
لکھی ہے تاریخ احمدیت جس میں احمدیت کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے۔ان کے انداز سے کہ
ایرانی دماغ کیا چاہتا ہے وہ بھی پھر طبع ہوئی ہے پیام احمدیت حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی کتاب تھی
وہ بھی نظر ثانی کے بعد نئی فارسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ، حجت بالغہ بہائیت کے خلاف بڑی ضرورت تھی
لٹریچر کی ، یہ شائع ہوئی ہے۔آنحضرت ﷺ کی سیرت کے متعلق اور اس قسم کے دیگر مضامین پر اب
کتابیں زیر نظر ہیں اور یہ سارا کام خدا کے فضل سے گزشتہ ایک سال کے اندر ہوا ہے۔در مشین فارسی“ شائع ہوئی ہے۔بڑا اس کا Impact ہے بعض لوگ پڑھتے ہیں تو وجد
"
خطابات طاہر جلد دوم
67
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
میں آجاتے ہیں چنانچہ وہاں کے ایک چوٹی کے لیڈر کے پاس ایک احمدی دوست پہنچے، ایک وفد
پہنچا۔انہوں نے کچھ دیر باتوں کے بعد تعارف کرایا اور کہا کہ آپ کو اصل پتا نہیں کہ ہمارے امام کا
مقام کیا ہے تو بحثوں میں پڑنے کی بجائے ہم آپ کو چند شعر سناتے ہیں اور فارسی کی جو کتاب شائع
ہوئی، در نمین نکالی انہوں نے اور وہ پڑھنی شروع کی تو وہ لکھتے ہیں کہ ہم حیران رہ گئے تھوڑا سا سننے
کے بعد انہوں نے کہا! اچھا باقی مجھ سے سنو۔انہوں نے کہا میں تو عاشق ہوں اس شاعر کا ہتم تو پڑھ
رہے ہو دیکھ کر ، میں زبانی تمہیں سناتا ہوں اور بڑے لہک لہک کر انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی درنمین کی نظمیں پڑھ کر ان کو سنانی شروع کیں۔کہتے ہیں میں نے تو ایک دفعہ سنا
تھا کہ سننا اور اس پر عاشق ہو جانا ایک ہی بات کے دو نام ہیں۔چنانچہ اہل فارس نے دوبارہ دین کے
زندہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور بے چارہ فارس ہی ننگارہ گیا تھا باقی ، اب انشاء اللہ تعالیٰ
فارس کا حق بھی ادا ہو گا اور وہ کشمیر والا حال نہیں ہو گا کہ وہ غریب غیروں کو تو کپڑے بنا کے دیتے تھے
اور آپ ننگے رہتے تھے۔تو انشاء اللہ تعالیٰ اہل فارس تمام دنیا کی طرف سے اس احسان کا بدلہ
اتاریں گے اور فارس کو خدا تعالیٰ کے نور سے انشاء اللہ تعالی ہم منور کر کے چھوڑیں گے۔گورمکھی میں لٹریچر کی کمی تھی اس پر اب ہمارے گیانی عباداللہ صاحب وہ تو ویسے تو کام
سے فارغ ہو گئے ہیں لیکن پنجابی میں کہتے ہیں نا کہ دیہاڑی پر لگا ہوا یہ پنجابی کی بات ہورہی ہے اس
لئے پنجابی کا محاورہ زیادہ چسپاں ہوتا ہے تو دیہاڑی پر لگ گئے ہیں اب
لٹریچر تیار کرنے پر اور بیٹس
تیار کرنے پر اور ان کو ہم شائع بھی کر رہے ہیں خدا کے فضل سے تیزی کے ساتھ ”ہمارا رسول ، گیانی
عباداللہ صاحب کی کتاب شائع ہو چکی ہے۔پرگنہ بٹالہ کا گروہ شائع ہوگئی ہے۔پیغام صلح، حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب کا ترجمہ شائع ہوا ہے، یہ تو غالباً پہلے بھی موجود تھے۔نئی کتا بیں
بہت سی تیار ہوئی ہیں جو انشاء اللہ تعالیٰ جلد منظر عام پہ آجائیں گی اور ہندوستان سے بھی میں نے
منگوائی ہیں وہاں جو کتابیں موجود تھیں اور اس پر تبصرہ بھی منگوایا ہے کہ آپ کے نزدیک آپ کو کس چیز
کی زیادہ مانگ ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب ست بچن کا ترجمہ تو وہاں
پاکستان میں چوہدری محمد علی صاحب نے انگریزی میں کیا ہے باہر کے سکھوں کو اس کی بھی ضرورت
ہے وہ بھی انشاء اللہ شائع کیا جائے گا۔
خطابات طاہر جلد دوم
68
80
افتتاحی خ ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
انگریزی زبان میں بھی بہت نمایاں طور پر لٹریچر میں کام ہوا ہے اور جو جہاں جہاں بھی کمی
تھی کتابیں موجود تھیں لیکن منظر عام پر نمایاں نہیں تھیں یعنی ہمارے مربیوں کو بھی نہیں پتا تھا کہ یہ
کتابیں ہمارے پاس ہیں اور مارکیٹ میں نہیں تھیں، اشاعت کا نظام مکمل نہیں تھا جس کے نتیجے میں
مانگ پیدا ہوتی اور باہر سے کھینچا جاتا ہے چیز کو ، تو کتاب شائع ہوئی اور دس دس سال تک پڑی رہی
سٹوروں میں، لائبریریوں میں، مبلغوں کے گھروں میں بعض جگہ تو بوریوں میں بند رہی تو کمزوری یہ
تھی کہ باہر سے کھینچ کا نظام نہیں تھا۔اب یہ پاکستان کی حکومت نے جو طلب پیدا کر دی ہے نا،
ہمارے خلاف پروپیگنڈا اپنی طرف سے کیا اور خدا نے ہمیں اس کا جواب دینے کی توفیق عطا فرمائی۔تو طلب ہوئی ہے اتنی طلب ہوئی ہے کہ بڑے بڑے ملکوں کے سفیر، بڑے بڑے دانشور، چوٹی کے
علماء خود پیچھے پڑ کے مانگ رہے ہیں کہتے ہیں ہمیں لٹریچر دو ہم معلوم کرنا چاہتے ہیں تم کیا چیز ہو تو اس
طلب نے یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے یہ کوئی انسانی ہاتھ کی چالا کی نہیں ہے اللہ کا فضل ہے کہ اب حالات
پیدا ہو گئے ہیں کہ باہر سے مانگ آنی شروع ہو گئی ہے اور اب بعض جگہ تو ہم کتاب بھیجتے ہیں اور پیچھے
پیچھے مبلغ کا خط آجاتا ہے کہ ختم ہوگئی اور بھیجو لیکن ہر جگہ ابھی یہ صورت نہیں ہے۔اسی طرح ایک غلطی کا ازالہ جو فارسی میں ہے یہ بھی تیار ہے، احمدیت کا پیغام برمی زبان
میں ، ہاں برمی زبان پیچھے رہ گئی تھی ، وہاں بھی تو آخر انسان بستے ہیں ان کا بھی حق ہے۔اسلامی اصول
کی فلاسفی کا ترجمہ ہو چکا ہے، احمدیت کا پیغام کا ترجمہ ہو چکا ہے، امن کا پیغام کا ترجمہ ہو چکا ہے،
احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا ترجمہ ہو چکا ہے، میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں یہ ترجمہ ہو چکا ہے اور یہ ساری
اکٹھی پر یس کو دی جارہی ہیں انشاء اللہ تعالی تا کہ دنیا میں کسی ملک کی انگلی نہ آئے ہمارے اوپر کہ
ظالمو! تم نے کیوں ہمیں اطلاع نہیں دی کیوں ہمیں پیغام نہیں پہنچایا۔ایک سیٹ تیار کیا ہے دس کتب پر مشتمل سر دست اور اس میں اب پھیلانے کا بھی میرے
ذہن میں ایک پورا نقشہ ہے، سکیم یہ ہے کہ کچھ چھوٹا لٹریچر، کچھ پمفلٹس ، کچھ بڑی بنیادی کتابیں مختلف
موضوعات پر جن میں دنیا کو طلب ہے۔ان میں دنیا کی ہر زبان میں ایک مکمل سیٹ موجود ہو اور کوئی بھی
دنیا کا مبلغ اپنے آپ
کو بغیر ہتھیار کے محسوس نہ کرے۔اچانک ایک برمی آ جاتا ہے، ایک اٹالین آ جاتا
ہے، ایک پرتگال کا آدمی آجاتا ہے، ایک کو ریا کا آدمی آجاتا ہے، جاپان کا آجاتا ہے ہر ایک کے لئے
خطابات طاہر جلد دوم
69
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
آپ کے پاس لٹریچر ہونا چاہئے اور اس ملک کی ضروریات اور رحجانات کے مطابق ہونا چاہئے۔چنانچہ جو زبانیں اختیار کی گئی ہیں اور ان میں تیزی کے ساتھ اب تر جموں کے کام شروع
ہو چکے ہیں یہ میں شروع کروانے کے بعد آپ کو بتا رہا ہوں۔عربی ، فریج، ٹرکش، اٹالین ، سواحیلی ،
کچھ ان میں پہلے بھی ہیں بعض ، یہ نہیں کہ نہیں ہے سواحیلی میں مثلاً پہلے بھی کافی کام ہو چکا ہے مگر بڑی
ضرورتیں باقی تھیں، جب ہم نے جائزہ لیا تو خلا بہت ہیں۔جرمن، ڈینش، نارویجن سویڈش، پرتگیز ،
سپینش ، جاپانی،گر یک اور Greek بالکل خالی تھی مثلاً کچھ بھی نہیں تھا اس میں، یوگوسلاوین اور
کورین اور رشتین اور پولش اور چائنیز کا نام شاید میں نے نہیں لیا ابھی تک، چائنیز ہے۔چائنیز میں تو
ایک اسلامی اصول کی فلاسفی اب تیار ہے اشاعت ہورہی ہوگی اس وقت، کینیڈا میں بھجوا دی گئی تھی
اور اسی طرح شاید ایک دو اور زبانیں بھی ہوں گی ہاں ٹرکش، ٹرکش کا میں نام لے چکا ہوں،
چیکوسلواکین کا نام رہ گیا ہے اس میں بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ ایک
سال کے مزید عرصے کے اندر اندر دیکھیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی قابل ذکر زبان ایسی نہیں رہے گی
جس میں احمد یہ لٹریچر کا ایک سیٹ مکمل موجود نہ ہو اور بے دھڑک ہو کر جرات کے ساتھ آپ ساری دنیا
کو کہ سکیں گے کہ ہم نے خدمت کا حق ادا کر دیا ، ہم نے حجت پوری کر دی ہے۔اب تم جوابدہ ہو خدا کو
اگر تم توجہ نہ کرو اور تم اگر اس نور سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔،
اسلامی اصول کی فلاسفی کے متعلق تو میری سکیم یہ ہے کہ ساری دنیا کی زبانوں میں اس کا
ترجمہ کرنا ہے۔پہلے بھی کافی زبانوں میں ہوا ہے لیکن بہت پیاس ہے اس کی دنیا کو، اتنا اہم مضمون
ہے اور اس حیرت انگیز رنگ میں ان دقیق مضامین پر ، مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ جب میں بعض
دفعہ سوال جواب کے موقع پر بعض دانشوروں کے سامنے بعض نکات رکھتا ہوں تو ان کے منہ کھلے کے
کھلے رہ جاتے ہیں۔لکھتے ہیں بعد میں جا کر کہ ایسے عرفان کے موتی ہم تو حیران ہیں کہ یہ کیا باتیں
تھیں۔آپ نے کہاں سے لیں، کس طرح بیان کیں؟
تو اب جن زبانوں میں اس کا ترجمہ کروایا جائے گا فوری طور پر وہ میں نام بتا تا ہوں، اس
کے علاوہ بھی ہوں گی۔انشاء اللہ جاپانی ، Greek ، پرتگیز ، اٹالین ، سواحیلی ، ڈینش ، نارویجن، اللہ
سویڈش ، چیکوسلواکین، کورین، رشتین، پولش ، ہنگرین، فارسی ، ہندی، تامل، تلگو، اور سنگالیز۔اس کے
خطابات طاہر جلد دوم
70
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
علاوہ جن لوگوں کے ذہن میں کوئی زبان آئے جو اہمیت رکھتی ہو۔اس کے سوا کچھ شائع ہو چکی
ہیں۔مثلاً انگریزی، عربی، فریج، جرمن، ڈچ، انڈو نیشین وغیرہ سپینش، چائنیز ، ٹرکش، البانین ان
میں ترجمے ہو چکے ہیں۔تو ان کے علاوہ ہیں یہ ، اگر کسی کے ذہن میں علم میں کوئی اور زبان آئے وہ
سمجھیں کہ ہونی چاہئے تو ضرور لکھیں، انشاء اللہ اس میں بھی کروائیں گے۔میں نے بتایا تھا آپ
کو روپیہ کی آپ فکر نہ کریں میں ابھی مالی کوائف پڑھ کے سناؤں گا تو آپ حیران ہوں گے کہ
خدا تعالی کس طرح فضلوں کی بارش نازل فرمارہا ہے۔اس کے علاوہ خلفائے سلسلہ کا لٹریچر بڑی اہمیت کا حامل ہے۔تفسیر صغیر بھی ہے، خلافت
حقہ اسلامیہ، ذکر الہی، عرفان الہی، تقدیر الہی ، ہستی باری تعالیٰ ، اسلام میں اختلافات کا آغاز ،سیرت
خاتم النبین۔یہ حضرت میاں بشیر احمد صاحب کی کتاب مراد ہے یہ خلفاء میں سے تو نہیں یہ بھی بڑی
اہمیت کی مالک ہے۔سلسلہ احمدیہ، یہ بھی حضرت میاں بشیر احمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ صاحب کی کتاب
ہے۔ست بچن، گورمکھی کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب ان سب کے تراجم مختلف
زبانوں میں ہورہے ہیں اور یہ بھی امید ہے کہ بہت جلدی اب ان کے پھل بھی، نتائج بھی آپ
دیکھیں گے۔یہ لٹریچر بھی جو نایاب ہے اور دنیا کو ضرورت ہے بڑی سخت اس کی ، وہ مہیا ہونا شروع
ہو جائے گا۔فوری طور پر تو ساری زبانوں میں نہیں ہو سکتا لیکن بنیادی جو بڑی بڑی زبانیں ہیں ان
سے شروع ہو کر رفتہ رفتہ انشاء اللہ پھیل جائے گا۔ریویو آف ریلیجنز اس کا وعدہ کیا تھا میں نے گزشتہ سال کے جلسے میں ، کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی اس خواہش کو پورا کرنا ہے کہ دس ہزار شائع ہو تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے گیارہ
ہزار شائع ہوا۔گزشتہ سے پیوستہ جلسے کی بات ہے یہ اور پہلے تو ہمارے بشیر رفیق صاحب کی نگرانی میں
وہاں کام ہو رہا تھا۔پھر حکومت پاکستان کو اچھی چیزیں موافق ہی نہیں آتیں پتا نہیں کیا معدہ خراب ہوا
ہوا ہے؟ ہضم ہی نہیں ہوتی اچھی چیز ، بیماریاں ہوتی ہیں بعض، یہ بیمار مجبور بھی ہوتے ہیں لوگ،
ہمارے ایک دوست ہیں، لکھ پتی ہیں لیکن اچھا کھانا ہضم ہی کوئی نہیں ہوتا۔جو پھیکی غذا جس کو منہ مارنا
بھی بڑا مشکل ہے ، کدو کھالیں گے خالی، تو یہ اللہ کی توفیق ہی نہیں جس کو ملی وہ بیچارا کرے گا کیا؟
نعمتیں ہیں مگر فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔تو ان کو ہضم نہیں ہوتی اچھی چیز۔
خطابات طاہر جلد دوم
71
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
ایک بڑا اچھا رسالہ لا ہور نکلتا ہے، اس کے بھی دشمن ہو گئے۔الفضل ضبط کر بیٹھے، ریویو
ضبط کر بیٹھے، خالد ضبط کر لیا، تشحیذ ضبط کر لیا پھر خیال آیا کہ ابھی پورا نہیں ہوا چلو پر لیس بھی ضبط کرلو
ساتھ ہی ، پہلے کتابیں ضبط ہورہی تھیں پھر یہ ساری چیزیں ضبط کر لیں۔وہی حال ہے، وہ لطیفہ میں
نے پہلے بھی سنایا تھا کہ ایک اندھا اور ایک سمجھا کا، دیکھنے والا بصیر انسان دونوں نے مل کر حصہ ڈال
کے کھیر پکائی یا حلوہ پکایا اور جوکھانا شروع کیا تو اندھے کو خیال آیا کہ حصہ تو برابر کا ہے لیکن یہ دیکھتا ہے
مجھے پتا کوئی نہیں تیز نہ کھا رہا ہو کہیں، تو اس نے کہا اچھا مجھے بھی تیز کھانا چاہئے ، اس نے تیز کھانا
شروع کر دیا اور پھر خیال آیا کہ یہ تو دو ہاتھوں سے کھا رہا ہوگا مجھے کیا پتا؟ اس نے دو ہاتھوں سے کھانا
شروع کر دیا۔پھر تھوڑی دیر کے بعد اس نے سوچا کہ اب تو مجھے پتا ہی نہیں لگ رہا کہ اور کیا ترکیب کی
ہے تو پورے ہاتھ ڈال کے پوری پلیٹ اٹھائی کہ میاں باقی میرا حصہ ہے۔تو انہوں نے کہا کہ ساری
پہلے کتا بیں ضبط کیں، رسالے ضبط کرنے شروع کئے اور پھر Ban کر دیئے تو پتا نہیں اب احمدی اور
کیا کر رہے ہوں گے؟ تو پریس بھی ضبط کر لئے کہ باقی ہمارا حصہ ہے۔لیکن احمدیت کی آواز تو نہیں رکی، احمدیت کی آواز تو زیادہ شدت کے ساتھ پھیلی بستی بستی،
نگر نگر ، احمدی نے نئے ولولوں سے سرشار ہو کر نئے جذبات خدمت سے لبریز ہوکر قربانیوں کا عزم
کرتے ہوئے ، قید کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھتے ہوئے اور اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر
اس کو ذلیل بتاتے ہوئے بڑی جرات کے ساتھ تبلیغ کی ہے اور احمدیت کا پیغام بستی بستی پہنچایا ہے۔جہاں تحریر نہیں پہنچ سکتی تھی وہاں کیسٹوں کے ذریعے پیغام پہنچایا ہے، جہاں خود مل سکتی تھی توفیق وہاں
خود پیغام پہنچایا ہے۔عدالتوں میں حاضر ہوئے اور جوں کو بھی تبلیغ کی ہے، پولیس نے پکڑا ہے تو
پولیس کو تبلیغ کی ہے، جیل میں پہنچے ہیں تو مجرموں کو تبلیغ کی ہے یو نفتی سنت کو زندہ کیا ہے۔اس جماعت
کا پیغام کون روک سکتا ہے؟ جو حربے تھے تم نے سارے استعمال کر لئے لیکن آج بھی خود رور ہے ہو
کہ احمدیت پہلے سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلنی شروع ہوگئی ہے۔ہندوستان میں مانگ زیادہ ہوئی، چونکہ ہندوستان کے وسائل تھوڑے تھے اور بعض وہاں
صاحب وسیلہ لوگ ہیں بھی لیکن ابھی تک ان کے اندر اتنا حوصلہ پیدا نہیں ہوا جتنا باقی دنیا کی جماعتوں
میں ہو چکا ہے اس لئے اللہ ان کے بھی دل زندہ کرے، ان کو بھی حو صلے دے، زیادہ روپیہ خدا کی راہ
خطابات طاہر جلد دوم
72
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
میں خرچ کریں مگر میں نے قادیان کی جماعت کو یہ لکھا کہ آپ پیسے کی فکر نہ کریں ، آپ کو ہم باہر سے
لٹریچر بھجوانا شروع کر دیتے ہیں چنانچہ پانچ مراکز ہندوستان میں بنا کر ان کو بھی اس عرصے میں
انگلستان سے ہی لٹریچر بھجوایا جارہا ہے اور مزید مطالبے کئے گئے ہیں اور جو وہ کہتے ہیں انشاء اللہ وہ
سب کچھ پورا کیا جائے گا، ہم تو کہتے ہیں تم تقسیم کرنے والے بنو جو چاہتے ہو دیں گے۔اور اس دوران جو ایک خاص جماعت کی طرف توجہ ہوئی ہے وہ گجراتی بولنے والی جماعت
ہے۔اس میں بھی کسی زمانے میں حضرت سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب نے خدمت کی تھی ، اپنے خرچ
پر کچھ لٹریچر بھی شائع کیا تھا۔بڑی اہم جماعت ہے صرف پیسے کے لحاظ سے نہیں بلکہ دینداری کے لحاظ
سے، تمام مسلمان تاجر جماعتوں میں دینداری کے لحاظ سے یہ بہت اہم جماعت ہے۔شیعہ غالی نہیں
ہیں، اسماعیلیوں کی طرح الگ جماعت خانے یا اسلام سے بہت زیادہ دوری نہیں ہے بلکہ ٹھیٹھ اسلام
ہے ان کے اندر اور خشکی کی طرف مائل ضرور ہے لیکن ہے اسلام۔نمازیں پڑھنا عبادت کرنا غلو سے
پر ہیز کرنا اور خدا کی راہ میں خرچ کرنا یہ بڑی خوبیاں ہیں اور یہ قوم محروم تھی چنانچہ خدا تعالیٰ نے یہاں
ہمیں انگلستان میں ایک باپ، بیٹا عطا کر دیئے جو گجراتی ہیں۔ایسٹ افریقہ سے آئے تھے اور انہوں
نے بڑی محنت کی ، جس طرح میں نے ان کو کہانیا لٹریچر تیار کیا۔اپنی قوم کے مزاج کو سمجھتے ہوئے
مشورے دیئے کہ پہلے کیا دینا ہے بعد میں کیا دینا ہے۔بڑی غلط فہمیاں ہیں ان لوگوں میں چنانچہ خدا
کے فضل کے ساتھ اس میں بھی ایک بھر پور اشاعت کی سکیم چل پڑی ہے اور ہندوستان نے بھی اس
سے بڑا استفادہ کیا ہے اور لکھا ہمیں کہ ہمارے پاس تو گجراتی لٹریچر ہے ہی کوئی نہیں ہمیں کثرت سے
بھجوائیں ، چنانچہ بھجوانا شروع کر دیا گیا ہے اور مانگ پیدا ہوگئی ہے یعنی وہاں بھی بھجوایا، پہلے کچھ
کتا بیں بھجوائیں انہوں نے کہا فورا ختم ہوگئی ہیں۔مانگ رہے ہیں اور دو پھر بھجوایا اب پھر کہتے ہیں
اور دو۔چنانچہ وہ اور کی جو طلب ہے خدا کے فضل کے ساتھ یہ بہت خوش کن ہے۔انشاء اللہ امید
ہے خدا کے گھر سے اور اس کے در سے کہ انشاء اللہ بہت جلد اس قوم میں بھی اللہ تعالیٰ احمدیت کا
نور پھیلائے گا۔یورپ اور امریکہ میں اور اسی طرح دیگر ممالک میں کیسٹ کی جو سکیم چلائی گئی تھی اس سے
بھی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت فائدہ پہنچا ہے۔کیسٹس جو ہیں وہ دو طرح سے تعلق رکھتی ہیں،