فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 7

خطابات طاہر جلد دوم
الله
73
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
ایک تو وہ کیسٹس جو مثلاً میری مجالس سوال وجواب کی ہیں یا خطبات کی ہیں۔ان میں خطبات کی تو
اردو میں ہوتی ہیں اور یہاں کی جو مجالس ہیں وہ ساری انگریزی میں کیسٹس بھی دینی ہیں ان کی
فہرستیں تیار کرنی ہیں۔اس میں انگلستان کے یہی کیسٹ گروپ نے بہت زیادہ محنت کی ہے اور
ہندوستان سے ہمارے ایک فضل صاحب آج بھی آئے ہوئے ہیں خدا کے فضل سے، وہ آئی۔جی
تھے اپنے علاقے میں مگر یہاں تو وہ نہ ڈی۔آئی۔جی تھے نہ آئی۔جی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ایک ادنیٰ خادم بڑی محبت کرنے والے، بڑے ہر دلعزیز بڑی رونقیں انہوں نے
لگائی رکھیں اور دن رات کیسٹس کے کام میں مدد کی ہے، جتنی دیر یہاں رہے ہیں سیر و تفریح کا تو سوال
ہی نہیں تھا۔تو اس طرح خدا نے اس جہت میں ہمیں کافی اپنے مقصد کے اب قریب کر دیا ہے۔بہت سے ایسے سوال تھے جن کا کوئی جواب ہمارے لٹر پچر میں نہیں تھا نہ کسی نے وہ کتابیں
لکھیں نہ جواب آیا۔یہاں چونکہ ہر طبقے کے لوگ آیا کرتے تھے آکسفورڈ یونیورسٹی کے، کوئی لندن
یونیورسٹی کے، کوئی کیمبرج یونیورسٹی کے، کوئی Politicians، کوئی دیگر لکھنے والے، پادری،
Churches کے نمائندے، غیر ممالک سے، مختلف ممالک کے نمائندے، بڑے بڑے
Politicians ہر طبقے کے لوگ آئے ہیں اور ہر طبقے کے آدمی نے اپنی مرضی کا سوال کیا ہے۔تو وہ
جو جوابات احمدیت کے نقطہ نگاہ سے دیئے گئے ہیں وہ میرے تو نہیں وہ تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی تعلیم ہی ہے جو میرے منہ سے نکل رہی ہے ،مگر انگریزی زبان میں تو اس کا بہت خلا
تھا وہ خدا کے فضل سے پورا ہو گیا ہے۔تو اب ضرورت ہے اس بات کی کہ تمام دنیا میں جماعتوں میں
یہ فہرستیں چھپ کر پہنچیں اور ہر احمدی کے ہاتھ میں ہو اور اس کو علم ہو کہ کس مضمون کی کیسٹ کہاں
ہے، کیا نمبر ہے اس کا، کس حصے پر وہ مجھے مل جائے گی، تو انگریزی میں تو یہ کام اب اللہ کے فضل سے
تقریباً مکمل ہے ویڈیوز کا بھی اور آڈیویسٹس کا بھی۔لیکن میں نے یہ ہدایت کی کہ یہ تو کافی نہیں ہے ، دیگر زبانوں میں اس کے آپ ترجمے
کب تک کریں گے؟ بڑا لمبا کام ہے۔تمام ممالک اپنی اپنی زبانوں میں اپنے اپنے مزاج کو مد نظر رکھ
کے کیسٹس تیار کرنی شروع کریں۔چنانچہ یہ بہت عظیم الشان کام ہوا ہے جو اس ایک سال کے اندر اور
یقین نہیں آتا کہ خدا نے جماعت کو یہ سارے کام کرنے کی توفیق عطا فرما دی۔انگریزی میں ان

خطابات طاہر جلد دوم
74
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
تقاریر اور سوال و جواب کے علاوہ مختلف ممالک نے اپنے مزاج کے مطابق افریقن ، امریکن انہوں
نے لیسٹس تیار کی ہیں ڈینش میں سپینش میں ، ٹرکش میں، جرمن میں، البانین میں، نارویجن میں یہ
سب اب ہمارے پاسAvailable ہیں۔غور سے سن لیں دنیا میں جس جماعت کو ضرورت ہے وہ
جس زبان میں چاہے اب خدا کے فضل سے اس کو کیسٹ مہیا کر سکیں گے۔مغربی افریقہ میں یوروبا میں، ہاؤ سا میں، مینڈے میں ہمنی میں اور شانٹی میں اور فانٹی
میں۔جو افریقہ کی زبانیں ہیں اور ان میں بھی مقامی مبلغین اچھے زبان دان جن کا بڑا تجربہ ہے اپنی
قوم کے مزاج کو سمجھتے ہیں انہوں نے تیار کی ہیں۔اب ہمیں یہاں بیٹھے کیا پتا تھا کہ منی والے کیا
چاہتے ہیں اور شانٹی والے کیا چاہتے ہیں اور فانٹی والے کیا چاہتے ہیں۔ان کو پتا ہے اور اس کا پھل
بھی لگنا شروع ہو گیا ہے وہ کیسٹس مقبول ہوگئی ہیں خدا کے فضل سے مشرقی افریقہ میں سواحیلی میں
اور لوگنڈی میں کیسٹس تیار ہوگئی ہیں۔ایشیاء اور مشرق بعید میں اردو کے علاوہ عربی، فارسی،
انڈونیشین، پشتو، سندھی ، گورمکھی ، پنجابی ان میں Sets تیار ہوئے ہیں۔عربی میں تو مصطفیٰ ثابت
نے گزشتہ سال یعنی ۸۴ء سے پہلے ہی کر دیئے تھے، لیکن اس میں اب اضافہ کیا ہے انہوں نے اور
بعض اور دوستوں نے بھی شمولیت اختیار کی ہے۔اب اس کے لئے ایک باقاعدہ ٹیسٹس سے استفادہ کرنے کی سکیم کی ضرورت تھی اور یہ ایک
اتنی اہم ضرورت تھی کہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اس طرف توجہ پیدا ہوگئی۔افریقہ کے اکثر ممالک جہاں
احمدیت سے تعارف ہو چکا ہے ان کا تعلیم کا معیار اتنا تھوڑا ہے کہ ہماری کتابیں خواہ کروڑوں بھی
شائع کریں فائدہ نہیں پہنچاسکیں گی۔اکثریت پڑھنا نہیں جانتی اور زبانیں پھر مختلف چھوٹی چھوٹی
کہاں کہاں تک آپ ان کی کتابیں شائع کریں گے، کیسٹ تو بڑی جلدی ستی تیار ہو جاتی ہے۔حسب ضرورت اس کو بڑھائیں آپ ، جتنا چاہے بڑھالیں لیکن کس طرح ان تک پہنچیں ؟ اس کے
لئے تمام ممالک کو یہ لکھا گیا پھر یاد دہانیاں کرائی گئیں، پیچھے پڑے۔بعض نے تو جلدی تعاون کیا،
بعض نے بڑا سر کھپایا ہمارا۔کہتے ہم ان کو یہ تھے کہ ہم سے تم مفت کیسٹ پلیئر لو ، ویڈیو ریکار ڈلوان
کے Duplicator لولیکن سکیم تو بناؤ پہلے بتاؤ کہ کتنے آدمی تمہارے تیار ہوں گے اور اس سکیم کے
تابع وہ کام کریں گے۔کاریں لو ، جیپیں لو پھرنے کے لئے لیکن پہلے سکیم بتاؤ، ہمیں یہ تسلی ہو جائے کہ

خطابات طاہر جلد دوم
55
75
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
تم ان چیزوں کو ضائع نہیں کرو گے، بریکار نہیں جائیں گی۔وہ سکیمیں بھجوانے میں ہی چھ چھ مہینے ضائع
کر دیئے ہیں بعض ممالک نے۔یہ بڑے افسوس کی بات ہے مگر بہر حال بعض ممالک نے بڑا اچھا بھی
تعاون کیا، بڑی جلدی بھجوائیں۔زیادہ مشکل یہ پیش آرہی تھی کہ ہم یہاں سے چاہتے تھے کہ اکٹھا
انتظام ہو اجتماعی ، یہ نہیں کہ کوئی کسی رنگ کا خرید لیا، کوئی کسی رنگ کا خرید لیا اور بعد میں خراب بھی ہوں
تو مصیبت پڑے
کوئی کمپنی ذمہ دارنہ ہو اس لئے یہاں ہم
تیار بیٹھے تھے۔اب اللہ کے فضل سے چوہدری حمید اللہ صاحب کے سپر د پھر میں نے کیا کہ اب اس کو
Final آخری Touches دیں تو انہوں نے مجھے چند دن ہوئے بتایا ہے کہ جو بھی سامان ہے
خریدا جا چکا ہے اور مبلغین اب جو واپس جائیں گے تو انشاء اللہ لدے، پھندے جائیں گے یہاں
سے اور سینکڑوں دیہات میں اللہ کے فضل سے یہ چل پڑیں گی کیسٹس اور جو سب سے زیادہ لطف
آئے گا وہ اس بات کا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظمیں بھی ان میں گائی گئی ہیں۔ترجمے ہوئے ہیں اور بڑے اخلاص اور محبت سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منظوم کلام
کو، اپنی زبانوں میں ڈھال
کر نغمگی میں سموکر پیغام پیش کیا جا رہا ہے اور بڑا اس کا اثر ہے۔اور نئی تعمیرات، نئے مشن ہاؤس، نئی مساجد ، اب مختصر کرنے کی کوشش کرتا ہوں یہ سال ۷۴ء
کا، جس کو یہ اپنا سال بتاتے ہیں ۸۴ ء کا جو خدا تعالیٰ نے جماعت کے اموال پر اثر ڈالا ہے، پاکستان
پر جو اس کا اثر پڑا ہے وہ سن لیجئے۔۸۳ء میں کل وصولی پاکستان سے 2,74,24,700 روپے کی
ہوئی ہے تمام مدات میں اور جماعت مشکلوں میں مبتلا ، نوکریوں سے فارغ کئے ہوئے لوگ، تجارتوں
پر اثر ، مشکلات میں گھرے ہوئے اس کے باوجود خدا تعالیٰ نے یہ داغ نہیں لگنے دیا پاکستان کی
جماعت پر کہ مشکلوں کے وقت تم پیچھے رہ گئے اور دو کروڑ چوہتر لاکھ سے 3,10,87,000 تک ان
کا بجٹ پہنچ گیا۔یہ بجٹ نہیں، یہ ادائیگی ہے جماعت پاکستان کی خدا کے فضل سے اور بیرونی دنیا میں
حال یہ ہے کہ صرف جہاں تک چندوں کا تعلق ہے میں خلاصہ آپ کو پڑھ کے سناتا ہوں کہ ۸۲ء میں
تین کروڑ ، پہلا سال جو میری خلافت کا ہے اس وقت تین کروڑ کل چندوں کی آمد تھی۔۱۹۸۳ء میں کل
چندے 5,37,80,000 تک پہنچ گئے اور ۱۹۸۴ء میں 10,50,70,800 تک پہنچ گئے اور یہ
اعداد و شمار ایسے ہیں جو ابھی مکمل نہیں ہیں۔مثلاً قحط زدگان کی تحریک اس میں شامل نہیں ہے، اس میں

خطابات طاہر جلد دوم
16
76
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
بیرون پاکستان ، ہندوستان بھی تو ہے اور بنگلہ دیش بھی ہے ان کے فنڈ ان میں شامل نہیں ہیں اور اسی
طرح سکول ہیں بہت سے تحریک جدید کے سکولوں کا تو چندہ ہے ہی الگ۔بعض مقامی چندے بہت
سے ایسے ہوتے ہیں مثلاً یا اتفاقی چندے قرآن کریم کی اشاعت اس میں میں نے تین قرآن کریم
کے متعلق آپ کو بتایا کہ ایک ہی دوست نے مثلا تینتیس ہزار پاؤنڈ ادا کیا تھا میں ہزار پاؤنڈ وہ بھی
ابھی اس میں شامل نہیں ہے تو وہ اصل اگر یہ ساری چیزیں ڈالیں تو خدا کے فضل سے اس سے بھی زیادہ
ہو جائے گا۔بہر حال کل میزان اگر آپ اس میں نصرت جہاں سکول شامل کر لیں تحریک جدید کے
سکول چھوڑ کر ، نصرت جہاں ہسپتال شامل کر لیں تحریک جدید کے ہسپتال چھوڑ کر ان کی آمد کا ریکارڈ
ہمارے پاس پورانہیں ہے تو 1983ء میں جو بارہ کروڑا کا نوے لاکھ وصولی تھی ، 1984ء میں میں
کروڑ ستاسی لاکھ تک پہنچ گئی ہے خدا کے فضل سے۔اب یہ باقی اعداد و شمار پڑھنے کا وقت نہیں ہے۔ایک دلچسپ بات سنا کر اس حصے کو ختم کرتا ہوں۔یہ جو حکومت پاکستان نے جماعت کے
خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہوا ہے اس کے کچھ چھوٹے چھوٹے ضمنی پھل بھی ملتے رہتے ہیں، تلاش
کرنے پڑتے ہیں ، حوالے دیکھنے پڑتے ہیں۔کسی نے کیا کہا، کسی نے کیا کہا، تو مالی امور کے متعلق
عبدالرحیم اشرف کا ایک پرانا ایڈیٹوریل دیکھنے میں آیا بڑا دلچسپ 1956ء میں وہ لکھتا ہے کہ:
”ہم نے تو ساری کوششیں کرلیں اور میں جانتا ہوں کہ میرا یہ لکھنا
جماعت احمدیہ کو خوش کرے گا اور چند سال تک وہ فخر سے اس کو پیش بھی کرتے
رہیں گے اور میں جانتا ہوں کہ بڑے سخت ، تلخ اور کڑوے گھونٹ ہیں جو میں بھر
کہتا ہے:۔رہا ہوں لیکن چوٹی کے ہمارے بزرگ، چوٹی کے علماء ہر بار نا کام اور رسوا
ہوئے اور جماعت کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکے اور ہر دفعہ اس جماعت نے ہر
مخالفت کے بعد ترقی کی طرف قدم اٹھایا ہے۔“
اور اس وقت جو اس کو ترقی نظر آ رہی تھی مالی امور میں جو بڑی تکلیف دے رہی تھی اس کو وہ
ان کی جرات دیکھو ان کے حوصلوں کی بلندی دیکھو کہ
۶۵۷۔۱۹۵۶ء کا بجٹ چھپیں لاکھ روپے تجویز کر دیا ہے۔“

خطابات طاہر جلد دوم
77
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
اور آج میں کروڑ روپیہ تک یہ بجٹ پہنچ چکا ہے اور 57ء۔56ء کے بعد 87ء۔86ء
میں انشاء اللہ تعالیٰ یقیناً پچیس کروڑ سے زیادہ ہوگا اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ
اگلے ابتلا تک یہ کروڑوں میں نہیں رہے گا بلکہ اربوں میں بجٹ پہنچ چکا ہوگا خدا کے فضل ورحم کے
ساتھ۔ان لوگوں نے جماعت کا کیا مقابلہ کرنا ہے، ان کی حیثیت ہی کوئی نہیں۔طاقتیں ہیں دنیا کی،
دنیا کی عظمتیں حاصل ہیں، دنیا کے وسائل حاصل ہیں مگر پھل تو آسمان سے اترا کرتے ہیں۔اللہ کی
رحمت اور برکتوں کے پھل جس کو نصیب نہ ہوں اس کی ساری کوششیں اکارت جایا کرتی ہیں۔اس عرصے میں خدا تعالیٰ نے جو نئی عمارتیں نئی جگہیں عطا فرمائی ہیں ان کا کچھ ذکر سنیئے۔آسٹریلیا میں زمین تو پچھلے سال خریدی گئی تھی۔اس سال وہاں ایک عمارت کھڑی کی گئی ہے جس میں
جماعت کے کام چل پڑے ہیں خدا کے فضل سے لیکن مسجد اور اس
کی تعمیر کے لئے اگر چہ چندہ تو اکٹھا
ہو چکا ہے لیکن کچھ دقتیں تھیں نقشے کے متعلق ، اب وہ مجھے پتالگا ہے کہ نقشہ تیار ہو گیا ہے۔میری کوشش
اب
اللہ کے فضل کے ساتھ، میں جب کہتا ہوں میری تو میری ذات ہرگز مراد نہیں ، ہم سب کی ، آپ
کی ، میری ، ہم سب کی ، ہماری کوشش یہ ہوگی انشاء اللہ کہ اسی سال بلکہ آئندہ چند مہینے میں ہی وہ
تعمیر کا کام شروع ہو جائے اور اس سال مکمل ہو جائے۔انڈونیشیا میں ساڑھے سات ایکڑ زمین پر ایک بہت ہی عظیم الشان منصوبے پر کام شروع
ہوا تھا جواب تکمیل کے مراحل تک پہنچا ہوا ہے۔اس کی تصویریں جو آئی ہیں بڑی خوشی ہوئی ہے دیکھ کر
اس پر وہ پتا ہے کتنا خرچ کر رہے ہیں؟ اکائی، دہائی ہسینکڑہ ، ہزار، دس ہزار ، لاکھ، دس لاکھ ، کروڑ ، دس
کروڑ ، چوبیس کروڑ روپیہ خرچ کر چکے ہیں لیکن ابھی آپ تعجب نہ کریں کیونکہ ان کے روپے کی قیمت
بہت تھوڑی ہے۔وہ کروڑوں میں باتیں کرتے ہیں ہمارے یہاں وہ میرا خیال ہے سارامل کے
چالیس کروڑ شاید ایک کروڑ بنے۔( کیوں جی کتنا ہے فرق؟)
1/50 کا فرق ہے، تو گویا جو چالیس کروڑ وہ کہ رہے ہیں اس سے کچھ زائد خرچ ہو گا مکمل
ہونے تک تو کم و بیش اسی لاکھ روپیہ تو بہر حال لگ جائے گا اس کے اوپر ہمارا پاکستانی حساب سے تو یہ
بھی اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے، بڑا عظیم الشان منصوبہ ہے۔مبارک ہو کہ سنگا پور میں جماعت کی عمارت
یعنی مسجد اور مشن ہاؤس مکمل ہو گیا۔الحمد اللہ اللہ تعالیٰ مبارک کرے۔یہ بھی ۸۴ء کا پھل ہے اور

خطابات طاہر جلد دوم
78
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
اسلام آباد میں تو آپ بیٹھے ہوئے ہیں یہ تو آپ کو پتہ ہی ہے۔مغربی جرمنی میں وہاں ایک بڑی بھر پور سکیم بنائی گئی۔میں جب وہاں گیا دورے پر تو میری
خواہش تھی کہ تیزی کے ساتھ وہاں نئے مشن قائم ہوں کیونکہ اس قوم نے بڑی سعادت کا ثبوت دیا
ہے۔احمدی مصیبت زدگان کے لئے دل بھی کھولے ہیں اور ان کی مدد بھی کی ہے اور پھر احمدیت کے
لئے خدا نے ان کے دل کھولے اور یورپ میں جس تیزی کے ساتھ جرمن قوم کو توجہ ہے اتنی اور جگہ
نہیں ہے۔انگریز اب بڑھتے ہیں، اب آ رہے ہیں لیکن پیچھے رہ گئے ان سے ، اب زور لگانا پڑے گا
ان
کو چیلنج ہے ان کے لئے ، ہمارے تو دونوں ہی گھوڑے ہیں۔وہ نکلیں گے تب بھی میں شاباش ہی
دوں گا ، یہ آگے نکلیں گے تب بھی شاباش ہی دوں گا۔اگلے کے لئے بھی دعائیں کروں گا، پچھلے کے
لئے بھی دعائیں کروں گا لیکن ان کے لئے بہر حال یہ بات اس طرح برابر نہیں۔انگلستان والوں کو
غیرت چاہتے ان کو آگے نکلنا چاہئے کیونکہ یہاں جماعت بڑی ہے تو بہر حال جرمنی میں چونکہ ان
کے اطوار بڑے مجھے پیارے لگ رہے تھے میں نے کہا! یہاں زیادہ مشن بنانے ہیں۔تو ہیمبرگ میں خدا تعالیٰ نے ساڑھے چھا یکڑزمین عطا فرما دی ہے، ہیمبرگ کے قریب ہی
اور جرمنی کی زمینوں کا باہر کی زمینوں پر اندازہ نہ کریں وہاں بہت زیادہ مہنگائی ہے۔بڑی خوبصورت
جگہ ہے وہاں دو عمارتیں بھی بنی ہوئی ہیں اور ان میں سے ایک کو تو آگ لگ گئی تھی اس کو انشاء الله
ہم دوبارہ بنائیں گے اور جب زمین مجھے پسند آ گئی اور لینے کا فیصلہ ہو گیا تو پھر کسی نے بتایا کہ حضرت
خلیفہ اسیح الثالث کو یہ جگہ بہت ہی پسند تھی اور سیر کے لئے یہاں آ کے شہلا کرتے تھے۔اس وقت مجھے
خیال
آیا میں نے ہیمبرگ کہ دیا تھا غلطی سے فرینکفرٹ کی بات کر رہا ہوں۔گروس گراؤ کی زمین ہے، تو حضرت خلیفہ اسیح الثالث وہاں ٹہلا کرتے تھے۔مجھے خیال
آیا کہ معلوم ہوتا ہے وہ دل سے
کوئی تمنا بھی ہے، کوئی دعا نکلی ہے کہ اے خدا! اتنی پیاری جگہ ہمیں ہی
دے دے تو آج آپ کو خوشخبری ہو اور حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کی روح کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ
جگہ جماعت کی ہو چکی ہے۔الحمدللہ خدا کے فضل کے ساتھ۔ہیمبرگ میں مشن بالکل چھوٹا ہو گیا ہے۔ہر جگہ جماعت کے کپڑے چھوٹے ہونے لگ
گئے ہیں یہ مزہ ہے ابھی کل بنواؤ آج چھوٹا ہو گیا، آج بنا ؤ کل چھوٹا ہو جائے گا، اس دور میں جماعت

خطابات طاہر جلد دوم
79
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
داخل ہورہی ہے۔لندن مشن کا ہال دیکھا ہے کتنا چھوٹا سا رہ گیا ہے اور اب یہاں انشاء اللہ تعالیٰ
میری تو دعا ہے کہ اسلام آباد بھی بڑی جلدی چھوٹا ہو جائے۔تو جرمنی میں وہاں ہیمبرگ میں بھی زمین
دیکھ رہے ہیں۔میونخ میں نئے مشن ہاؤس کے لئے کہہ دیا گیا ہے وہاں بھی خریدا جارہا ہے اور Kiel
میں خرید لیا گیا ہے۔تیرہ سو مربع میٹر زمین پر دو منزلہ نہایت عمدہ تعمیر شدہ عمارت دو بڑے ہال اور
ساری جماعت کی ضرورتیں وہ کہتے ہیں کہ آئندہ کئی سال تک پوری ہو جائیں گی۔میں نے کہا یہ کوئی
خوشخبری نہیں اگلے سال مطالبہ کرو کہ ہماری ضرورتیں نہیں پوری ہور ہیں تب مزہ آئے گا۔ہالینڈ کو بھی کہ دیا ہے کہ وہاں بھی مسجد چھوٹی سی ہوگئی ہے، انہوں نے بھی جگہیں دیکھنی
شروع کی ہوئی ہیں۔فرانس میں ایک سودا ہوتے ہوتے اس طرح رہ گیا کہ اتنی اچھی جگہ تھی کہ کمیٹی
نے کہا کہ ہم نے لینی ہے چنانچہ اللہ ہمیں اور دے دے گا اس میں بھی حکمت ہوگی، انشاء اللہ بہتر
جگہ مل جائے گی۔سپین میں غرناطہ میں مسجد کی زمین کے لئے کوشش کی جارہی ہے، ایک ہوٹل مل رہا تھا
مگر اس پہ تو ابھی پوری طرح طبیعت رضامند نہیں۔میرا خیال ہے اپنی زمین خرید کر ایک نئی شاندار
مسجد وہاں بنائیں، خدا کے فضل کے ساتھ۔گلاسگو میں ایک دو منزلہ بہت بڑی عمارت بہت تھوڑی قیمت پر مل گئی ہے اور تعجب کریں
گے آپ دیکھ کر کتنی عمدہ جگہ اور اتنی بڑی عمارت اور کتنی ستی مل گئی اور جماعت نے خدا کے فضل سے
بڑی محنت اس پر شروع کر دی ہے۔وقار عمل بھی ہورہے ہیں ، دوسرے کام بھی ہورہے ہیں اور گلاسکو
والے کہتے تھے کہ ہماری ضرورتیں انگلی تھیں چالیس سال کی پوری کرے گی اتنی بڑی عمارتیں ہیں۔بعض کہتے تھے یخلخل لفافہ ساہم کریں گے کیا، ہم تو چند آدمی ہیں؟ میں نے کہا! کرو گے یہ کہ سوئے
ہوئے ہو تو میں تمہیں جگاؤں گا اب، میں کہوں گا کہ بھر و اس عمارت کو اب اور اب تمہیں نکمے نہیں بیٹھنے
دینا اور خدا کا جو سلوک پہلے ہوتا رہا ہے وہ اب بھی ہوگا، انشاء اللہ تعالیٰ یہ عمارت بھی اللہ کے فضل
سے چھوٹی ہو جائے گی ،فکر کی بات نہیں ہے۔سورینام میں دونئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔امریکہ میں پانچ مراکز کی سکیم تھی اور اس میں بھی
جماعت نے بڑی قربانی کا مظاہرہ کیا۔کل وعدہ جات 22,047 ڈالر تھے اور پاکستانی روپوں
میں 13,52,66,000 اس کی قیمت بنتی ہے پچھلے سال انہوں نے ۸۴ء سے پہلے سال کچھ ادا کیا،

خطابات طاہر جلد دوم
80
80
افتتاحی خ ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
لیکن ۸۴ء میں تو پھر نمایاں تیزی پیدا ہوئی اس کام میں ہمشن ہاؤس خریدنے میں بھی اور وصولی میں
بھی چنانچہ اس وقت نیو یارک میں سکول کی ایک عمارت ہمیں مل گئی ہے، نہایت عمدہ اور سارے
نیو یارک والے بڑے خوش ہیں، جو ملتے ہیں بتاتے ہیں بہت اچھی عمارت ہے۔اس پر بھی بڑی محنت
کی ہے ہمارے احمدی دوستوں نے۔شکاگو میں ایک پانچ ایکڑ کا پلاٹ اور مکان اس پر تعمیر شدہ خدا
کے فضل سے نہایت عمدہ جگہ مل گیا ہے۔لاس اینجلس میں ایک پونے پانچ ایکڑ کا پلاٹ بہت مہنگا
علاقہ ہے وہ مگر بہت ہی اچھا پلاٹ لیول زمین ، بہت اچھے لوگ وہ بھی عمارتوں سمیت خدا کے فضل
سے میسر آ گیا ہے،خرید لیا جا چکا ہے۔Detroit میں سات ایکڑ کا ایک پلاٹ خرید لیا گیا ہے اور اس پر بھی دو مکان بنے ہوئے
تھے Insured تھے دونوں، ایک مکان ذرا بوسیدہ تھا اور بعض دوستوں نے مجھے بتایا اب آکے کہ ہم
تو کہتے تھے مشورہ بھی دیا تھا جماعت کو کہ اس کو گراؤ اور دوبارہ بناؤ تو وہ اللہ کا فضل ایسا ہوا کہ اس کو
آگ لگ گئی اور وہ ساری عمارت ختم ہو گئی ، جل کر خاک ہو گئی مل جائے گا انشاء اللہ تعالیٰ اور وہ
بجائے اس کے کہ خود گرائیں اپنے خرچ پر، یہ اللہ کی تقدیر نے گرا بھی دیا اور اس کے لئے تعمیر کا بھی
سامان مہیا کر دیا۔واشنگٹن ڈی سی میں بہت اچھی ایک جگہ ملی تھی یعنی چوالیس ایکڑ زمین لیکن افسوس
ہے کہ وہ ہم نہیں رکھ سکے، ہم نے خود نہیں رکھی کیونکہ جب اس کے جائزے لئے گئے تو زیر زمین پانی
کی کیفیت ( اور ) بعض دوسری رپورٹیں ایسی تھیں کہ خطرہ یہ تھا کہ ہمارے لئے مفید ثابت نہیں ہوگی۔دعا کریں اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اور جگہ دے دے۔اور ہندوستان میں دلی میں مسجد کی تعمیر ہونے والی ہے اس ضمن میں ہندوستان کا جو چوٹی کا
نقشہ بنانے والاArchitect ، وہ بہت مشہور آدمی ہے وہ ہم سوچ رہے تھے کہ اس کا ڈیزائن کس
سے بنوائیں تو ہمارے آفتاب خان صاحب وہاں گئے وہ ان کا پرانا کلاس فیلو نکلا اور اس نے گھر بھی
بلا یا دعوت بھی کی اور درخواست بھی کی کہ میں اعزاز سمجھوں گا اگر مجھے موقع ملے کہ میں یہ نقشہ بناؤں
کیونکہ اس سے پہلے بعض اسلامی ممالک کی مساجد کے میں نے نقشے بنائے ہیں اور بہت ہی مقبول
ہوئے ہیں۔تو نقشے والا بھی ہندوستان ہی سے مل گیا ہمیں ، آفتاب صاحب نے لکھا تو ہے اس کو ، پتا
نہیں کب وہاں سے جواب آئے۔

خطابات طاہر جلد دوم
81
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
نجی میں بھی نیر یرے Narere کے مقام پر ایک نیا سکول جاری کیا گیا ہے اللہ کے فضل
کے ساتھ اور یہ سارے نہیں ہیں یہ تو بہت رپورٹیں آتی ہیں، ہر ہفتے کوئی نہ کوئی اطلاع ملتی ہے۔افریقہ میں تو یہ حال ہے کہ ادھر کوئی احمدی ہوا، ادھر ساتھ تحفے دینے شروع کر دیئے زمین کے، ابھی
ایک چیف کے متعلق بتایا کہ وہ احمدی ہوا اور پچاس ایکڑ زمین بھی ساتھ تحفہ دے دی اور اب وہاں
لکھوکھہا روپے سے وہاں عمارت تعمیر ہورہی ہے ، خدا کے فضل سے۔امریکہ میں زمین کے جو عطیے ہیں وہ اندازہ آپ کر لیجئے۔اب ساری لسٹیں میں آپ کو
کہاں سنا سکتا ہوں۔ایتھر میں 135 ایکڑ عطیہ، زائن شکاگو میں دو پلاٹس عطیہ، ہوسٹن ٹیکساس میں
چار رہائشی پلاٹ عطیہ، Indianapolis ایک انڈسٹریل پلاٹ عطیہ، ولنگبر ا پندرہ ایکڑ کا پلاٹ
ڈاکٹر احسان اللہ ظفر صاحب نے عطیہ دیا تھا، وہ پہلا ڈاکٹر بشارت احمد صاحب منیر نے دیا تھا۔تو سان میں بائیس ایکڑ کا پلاٹ ڈاکٹر ظفر قریشی نے عطیہ دیا۔بوسٹن میں ہمارے عابد حنیف صاحب
ہیں انہوں نے ایک دوا یکڑ کے قریب تحفہ دی ہے زمین، یہ وہاں کے مقامی احمدی ہیں خدا کے فضل
سے۔ان کے علاوہ سینٹ لوئس میں تین پلائس جماعت کو ملے ہیں۔یہ تو ایک امریکہ کا حال ہے اور اس
قسم کی چیزیں ہر جگہ دنیا میں ظاہر ہو رہی ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا اس کو تو اب ہم count ہی نہیں
کر سکتے یہ اخراجات ان پر، جو جماعت اس عرصے میں خرچ کر چکی ہے یہ تو بڑی لمبی فہرست ہے یہ بھی میں
چھوڑتا ہوں۔یہ سیرالیون اور غانا اور دوسری جگہوں کے دلچسپ واقعات ہیں یہ بھی وقت کم ہو گیا ہے۔نئی جو مساجد تیار ہوئی ہیں بعض اہم ویسے تو ہر روز بن رہی ہیں کوئی دن بھی ایسا نہیں ہوتا
جہاں جماعت احمدیہ کہیں مساجد نہیں بنا رہی ہوتی۔سورینام میں دو، لائبیریا میں ایک، غانا میں چار،
نائیجیریا میں ایک، سیرالیون میں دو، یوگنڈا میں دو، کینیا میں پانچ، انڈونیشیا میں دس اور سنگا پور میں
ایک یہ کل 28 مساجد کی تعمیر کی توفیق ملی ہے۔جو اہم مساجد ہیں بڑی بڑی، بڑے عظیم الشان
منصوبوں والی اور پانچ زیر تعمیر ہیں اس وقت غانا میں دو، سیرالیون میں ایک، انڈونیشیا میں دو،اٹلی
میں اب مسجد کی تعمیر کے لئے روپیہ تو موجود ہے زمین اچھی نہیں مل رہی ، اب وہاں میں ایک وفد دوبارہ
بھجوا رہا ہوں۔کئی دفعہ بھجوا چکے ہیں ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی اس کے لئے دعا کریں۔برازیل
میں بھی ابھی تک زمین نہیں مل سکی ، ان کا اتنا بڑا املک ہے مناسبت کے لحاظ سے ہی اتنے وہاں پہنچ کر

خطابات طاہر جلد دوم
88
82
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
نئے نئے زاویے سامنے آتے ہیں لوگوں کے کہ یہ فیصلہ ہی نہیں ہوا کہ کرنا کہاں ہے۔اس کے لئے
بھی دعا کریں، اللہ رہنمائی فرمائے اور وہاں اچھی جگہ ہمیں مشن بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔اس کے
بھی پیسے موجود ہیں، یہ دونوں مشن خدام الاحمدیہ نے دینے کا وعدہ کیا تھا اور رقم مہیا کر چکی ہے۔فرانس
کا بھی میں نے بتایا ہے رقم موجود ہے اللہ کے فضل سے ( یورپ کا جو دورہ کرنے کی توفیق ملی )۔دوسری مثال
انڈونیشیا میں کن جایا“ کے مقام پر مسجد کی تعمیر کی ہے جس کی تمام تر
تعمیر وقار عمل کے ذریعہ ہوئی جس میں نہ صرف احمدی احباب شامل ہوئے بلکہ غیر از جماعت احباب
بھی شامل ہوئے۔یورپ کا جو میں نے دورہ کیا تین چار ممالک کا یہ خصوصیت کے ساتھ نئے مشنز کے قیام
کے لئے تھا۔نئی زمینوں کے حصول، مساجد کی زمینوں کے لئے مشن کے لئے اور بعض مشنوں میں جو
بنے ہوئے ہیں پہلے سے ان میں وسعت دینے کی سکیم بھی زیر غور تھی۔چنانچہ سوئٹزر لینڈ میں خدا کے
فضل سے فیصلہ ہو گیا ہے، ہالینڈ میں نقشہ بنے کا کہ دیا گیا ہے، نئی زمین خریدنے کا بھی کہا گیا ہے،
نے مشن ہاؤس میں وسعت کا بھی فیصلہ ہو گیا ہے اور خدا کے فضل سے چندہ بھی دوستوں نے دینا
شروع کر دیا ہے اپنا ہیمبرگ کا بتا چکا ہوں، فرینکفرٹ کا میں بتا چکا ہوں، فرانس کا بتا چکا ہوں زیورخ
کے مشن ہاؤس کی توسیع کی گئی ہے۔یہ تو تھا مشن کا اصل کام جس کی غرض سے میں گیا تھا یعنی اصل کام تو اس کو نہیں کہنا چاہئے
بنیادی کام تو جماعت سے ملنا تھا اور خلیفہ وقت کا ہمیشہ ہی بنیادی کام رہے گا کیونکہ جماعت سے مل کر
جو دوطرفہ فائدہ پہنچتا ہے، یہ جتنے پھل ہیں یہ اس فائدے کے پھل ہیں پھر آگے ایک نئی روح پیدا
ہوتی ہے مجھے آپ سے مل کر آپ کو مجھ سے مل کر ، نئے ولولے جاگتے ہیں ،نئی امنگیں دلوں میں اٹھتی
ہیں اور اللہ کے فضلوں اور احسانات کو ہم برستا دیکھتے ہیں، ایک ایسی عظیم اسلامی اخوت کو دیکھتے ہیں
کہ باہر بیٹھے اس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے ، یعنی وہ لوگ جو باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔جب تک وہ
گزریں نہ ان راہوں سے ، تو اس پہلو سے یہ جو دورہ تھا یہ بہت ہی عظیم اثرات پیدا کر گیا ہے۔جماعتیں جو پہلے بھی اخلاص میں نہائی ہوئی تھیں انہوں نے جو محبت کا سلوک کیا اس پر خدا ان پر فضلوں
کے ساتھ ، اپنے فضل لے کر نازل ہوا اور ان کے ایمان اور اخلاص میں ترقی ہوئی۔ان کی کوششوں

خطابات طاہر جلد دوم
888
83
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
میں برکت پڑی، جو مقدموں میں پھنسے ہوئے تھے ان کے مقدمے حل ہوئے ، ان کی مشکلات خدا
نے دور فرما ئیں، کئی ضرورت مند تھے ان کے لئے دلوں سے دعائیں اٹھیں ، اللہ تعالیٰ نے ان دعاؤں
کو قبول فرمایا اور جو مجھے خاص طور پر خوشی ہوئی وہ یہ دیکھ کر کہ وہاں احمدی جو مقامی لوگ ہیں ان کے
اخلاص کا معیار بہت اچھا ہے اور ان میں اب وہ بات نہیں رہی East is East and West
is west, and never the twine shall meetوہ تو اسلام کے نور نے مشرق اور
مغرب کے فاصلے بالکل مٹا دیئے ہیں ، نئی تہذیب جنم لے رہی ہے ان کے دلوں میں نئی اقدار پیدا
ہورہی ہیں، نئی محبت کے پیمانے ہیں جو بھرتے چلے جارہے ہیں اور پھر نئے تعمیر ہوتے چلے جارہے
ہیں۔عجیب اخلاص کے عالم ہیں میں تو سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ مغربی دنیا کے لوگ احمدی ہوں اور
عقل کے ساتھ دل کو بھی اس طرح وابستہ کر لیں کہ حیرت سے انسان ان کے نو راخلاص کو دیکھے اور ان
کو دعائیں دے۔اس کیفیت میں یورپ داخل ہو رہا ہے، یورپ کے احمدی داخل ہو چکے ہیں خدا کے
فضل کے ساتھ۔نمونے تو بڑے ہیں میں تو چند ایک مستورات کے مثلاً میں وہاں کل سناؤں گا
واقعات ، یہ بڑی قربانی ہے اور خدمت کے جذبے اطاعت اور محبت کے جذبے، ان میں اب دماغ
نہیں رہا پوری دل کی وابستگی اور اس کی شمولیت ہو چکی ہے۔جہاں تک بیعتوں کا تعلق ہے ہر جگہ جہاں مجالس سوال و جواب ہوئیں ایک بھی ایسی جگہ
نہیں جہاں فورا بیعتیں نہیں ہوئیں۔کل کی بات ہے آج عربوں کو میں بتا رہا تھا کہ یونہی آپ نے
اپنے بیچارے عربوں
کو بدنام کیا ہوا تھا کہ احمدیت میں نہیں آتے۔ظلم ہے اس قوم پر حضرت محمد مصطفی میت ہے
کی قوم ہے، اس پر بدظنی کا حق کیا ہے کسی کو، ہم پیغام نہ دیں، ہم کوشش نہ کریں، ہم ان کی غلط فہمیاں
دور نہ کریں اور الزام دے دیں کہ جی عرب نہیں آ رہے۔میں نے تو یہ دیکھا کہ جہاں بھی عربوں سے
بات ہوئی ہے الا ماشاء الله بعض ضدی ہوتے ہیں بہت جلدی ان میں تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں،
بہت جلدی انہوں نے Respond کیا ہے۔میں ایک نمونہ مثلاً جرمنی کا آپ کو بتاتا ہوں فرینکفرٹ کا وہاں مجلس سوال و جواب ہوئی اکثر
تو جرمن یا دوسرے لوگ تھے، کچھ پاکستانی غیر احمدی وہ تو کم تھے مگر اکثر غیر تھے چندان میں سے عرب
بھی تھے، دولبنانی تھے اور شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے جو بڑے غالی قسم کے شیعہ آپ جانتے ہی

خطابات طاہر جلد دوم
84
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
ہیں۔لبنانی ذرا خاص طور پر اپنے مذہب میں زیادہ متعصب پائے جاتے ہیں، تو ایک دوست نے
سوال شروع کئے اور میں جواب دیتا رہا جس طرح خدا نے تو فیق عطا فرمائی۔ایک دوسرے دوست
اپنے بچے کو ساتھ لے کے بیٹھے ہوئے تھے تو انہوں نے کوئی سوال نہیں کیا۔بچہ بڑا پیارا سا چھوٹا سا
تھا، لیکن میں حیران تھا بڑی توجہ سے باتیں سن رہا تھا اور اس کے چہرے پہ بڑی معصومیت تھی تو میں
نے بچے کو بلا کے پیار دیا اور پھر اس کو واپس بھیج دیا۔جب میں جدا ہونے لگا تو وہ آگے بڑھے ملنے
کے لئے میں نے ان سے یونہی ، نرم گفتگو ہوتی ہے ہلکی پھلکی ، میں نے کہا! یہ بچہ تو مجھے بہت پیارا لگا
ہے کہتے ! آپ کا ہو گیا میں نے کہا! ہاں ہاں میرا۔کہتے ہیں ! نہیں نہیں، آپ نہیں سمجھے۔آپ لے
لیں اس کو، میں سچ سچ دے رہا ہوں جسمانی طور پر ابھی رکھ لیں۔کہتے ہیں بالکل آپ غلط سمجھ رہے
ہیں، میں محاورۃ نہیں دے رہا یہ آپ کا ہو گیا۔میں نے کہا! بہت اچھا جزاک اللہ مگر میں تو ایک پر
راضی ہونے والا نہیں، میں تو بچے کا باپ بھی لوں گا، اس کی ماں ،اس کے بہن بھائی بھی لوں گا،سارا
خاندان لوں گا۔انہوں نے کہا! اگر یہ بات ہے وہ سمجھ گئے کہ مذہب کے طور پر، انہوں نے کہا پھر میں
معذور ہوں میں یہ کام نہیں کر سکتا۔میں نے کہا ! جزاک الله مگر جب بھی آپ سارا خاندان لے
کے آئیں گے تب آئیں میرے پاس۔جب اندر داخل ہوئے تو میرے ساتھ شاید ماجد تھے یا کون،
ان سے میں نے کہا کہ آج رات خدا کے فضل سے یہ فیصلہ کر لیں گے اور کل تک احمدی ہو جائیں گے
اور دوسرے دن صبح خوشخبری ملی کہ وہ سارا خاندان احمدی ہو گیا ہے اور بڑے مخلص ہیں، محبت کرنے
والے ہیں، باقاعدہ رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور وہ دوسرے لبنانی جوان کے لئے ہدایت کا موجب بنے
تھے وہ بھی ہو گئے اور اور بھی اب مجھے پتا لگا ہے وہاں ہورہے ہیں خدا کے فضل سے غالبا ہو بھی چکے
ہیں بعض عرب اور ایک جگہ نہیں ہر جگہ ہورہے ہیں۔شام میں وہاں کے حالات آپ جانتے ہیں مذہبی سختیاں ہیں لیکن وہاں کچھ غلط فہمیاں تھیں
جماعت کے درمیان اس کی وجہ سے پوری برکت نہیں تھی، تو چند دن ہوئے ہیں میں نے اپنا نمائندہ
مصطفیٰ ثابت کو بھیجا، خط بھی لکھے۔ایک وہاں نواحمدی بڑے مخلص تھے ان کو تاکید کی کہ میرا یہ پیغام
پہنچا ئیں چنانچہ ایک دم دلوں کی کیفیت بدلی مصطفیٰ ثابت کہتے ہیں کہ میں تو ہار بیٹھا تھا ، میں واپس
مایوس ہو کے آ رہا تھا، میں نے کہا! ان لوگوں کو میں اکٹھا نہیں کر سکتا کہتے ! اچانک ایسی کا یا بیٹی کہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی