فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 8
خطابات طاہر جلد دوم
85
59
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
جماعت یکدم ایک ہوگئی اور خدا نے یہ فضل کیا کہ ایک ہوتے ہی پانچ بیعتیں ہوگئیں اور نو جوان بڑے
اچھے احمدی ہوئے ہیں۔تو ہماری بدظنیاں ہیں فلاں قوم نہیں ہوتی ، فلاں جگہ نہیں ہوتی۔کام کریں، دعا
کریں، تو کل کریں، مٹھاس پیدا کریں اپنی باتوں میں جو حق ہے تبلیغ کا اس طرح ادا کریں۔شکست
دینے کے لئے نہیں جیتنے کے لئے ان کو ، دھکے دینے کے لئے نہیں اپنا بنانے کے لئے اس روح سے
اگر آپ کام کریں گے تو ممکن نہیں ہے کہ آپ کی تبلیغ بے اثر جائے۔بیوت الحمد کا منصوبہ خدا کے فضل سے ہے، انشاء اللہ ۱۹۸۹ء تک ہمارا ارادہ ہے کہ سو کے
قریب مکان بنا کر۔غرباء کو تحفتاً پیش کریں گے شکرانے کے طور پر سوسالہ جشن اس طرح منائیں
گے ، ایک سو کا خیال تھا لیکن اب میرا خیال ہے دوسو تک بنا ئیں گے، انشاء اللہ اور قریباً160 غرباء
کی ابھی تک اس منصوبے سے مدد ہو چکی ہے۔اس لئے جن لوگوں نے شرکت کی تھی ان کے لئے
مبارک ہو۔ایسے حالات ہیں غربت کے وہاں کہ بعضوں کا گھر اس طرح کا ہے کہ باورچی خانہ نہیں
ہے اپنے سونے والے کمرے میں وہ کھانا پکاتے ہیں اور غساخانہ نہیں ہے بعض گھروں میں بعض
گھروں میں ٹائلٹ نہیں ہے کوئی، بیت الخلاء نہیں بعض گھروں میں بعض کمروں کی چار دیواری ہے
چھت ہے ہی نہیں اور بعض گھروں کی کوئی حفاظت نہیں چوروں کی طرف سے، چار دیواری ہی کوئی
نہیں
تھی۔تو پہلے منصوبے کے حصے میں میں نے یہ ان کو ہدایت دی اس کمیشن کو کہ آپ یہ غریبانہ
ضرورتیں تو فوراً پوری کریں اس میں انتظار نہ کریں اس سو سال کا، یہ بیچارے دکھوں میں مبتلا ہیں۔یہ
خدا کو ہم کیا جواب دیں گے کہ ہم یہ انتظار کر رہے تھے کہ پانچ سال بعد یا چھ سال کے بعد پھر ہم ان کو
دیں گے تو 160 سے زائد آدمی استفادہ کر چکے ہیں اور ابھی خدا کے فضل سے زمین خرید لی گئی ہے
روپی بھی کچھ ہے، کچھ باقی بھی آپ انشاء اللہ ادا کر دیں گے، تو یہ جو تمنا ہے ہماری کہ دوسوغریب
احمدیت کے سوسال کا پھل ان مکانوں کی صورت میں کھائیں انشاء اللہ وہ بھی پوری ہوگی۔اب آخر پر میں کلمہ سے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں اور کچھ ایمان افروز واقعات بھی پاکستان
میں جو یا دوسری دنیا میں بعض جگہ ہوئے ہیں وہ بھی بیان کرنا چاہتا ہوں۔ایمان افروز تو سارے
معاملات ہی ہیں، جتنی بھی گفتگو ہے آج کی یہ ساری اللہ کے فضل سے ایمان افروز ہے لیکن بعض
خاص طور پر نشانات ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت کے، وہ بھی آپ کے علم میں نمونیہ آنے
خطابات طاہر جلد دوم
98
86
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
چاہئیں۔ایک خدا کی بجلی ، غیرت کی تجلی کے اظہار بھی بڑے کثرت سے معلوم ہورہے ہیں اور ایسے
ایسے خوفناک نتائج نکل رہے ہیں بعض جگہ کہ آپ حیران ہو جائیں سن کے، لرزہ طاری ہو جائے جسم
پر کہ بعضوں نے ظلم اور تعدی سے کام لیا ہے، غریب احمدیوں کو دبایا ہے اور پیشتر اس کے کہ وہ آگے
بڑھتے خدا نے ان کو بالکل تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔ظالم مولوی بعض ایسے جرموں میں پکڑے گئے کہ
ایک عام انسان بھی ان جرموں میں پکڑا جائے تو وہ اگر حیا ہو تو خود کشی کر لے اگر خود کشی سے ڈرتا ہے تو
وہ وطن چھوڑ کر بھاگ جائے اور ظلم کرنے والوں کو ہی نہیں بلکہ چیلنج دینے والوں کو بھی خدا وقتا فوقتا اس
طرح پکڑتا رہا ہے۔ہزار ہا خط جو وصول ہو چکے ہیں جن میں یہ داستانیں بکھری پڑی ہیں ہم ان کو
مرتب کر رہے ہیں۔انشاء الله
نمونہ میں بتاتا ہوں ایک دوست کہتے ہیں کہ میری بیوی کی بیعت کا جواب آیا تو ڈاکیے
نے گاؤں کے مولوی کو وہ جواب پکڑا دیا بجائے بیوی کو دینے کے، اس پر مولوی صاحب نے رقعہ لکھ کر
اس کو بھیجا احمدیت سے تو بہ کرو ورنہ ذلیل ہو جاؤ گی اور کر دی جاؤ گی۔کہتے ہیں مجھے اس وقت ایسی
غیرت آئی کہ اس کی پشت پر لکھ کر بھیجا کہ اگر ہم غلط ہیں تو بے شک اللہ ہمیں غارت کرے اور اگر سچے
ہیں تو خدا تمہاری ساری بددعائیں تمہارے خلاف لگا دے۔جو کچھ بددعا ئیں اس نے دی تھیں وہ
کہتے ہیں اللہ تعالیٰ کی قہری تجلی اس طرح ظاہر ہوئی کہ چند دن کے اندر اندر اچانک اس کے بیٹے کی
بینائی جاتی رہی اور اس کی بیوی کی انگلی پر ناسور ہو گیا جو اتنی تیزی سے بڑھا کہ وہ ہاتھ ہی کاٹنا پڑا ، سارا
بازو کاٹنا پڑا اور فجر کے وقت مولوی صاحب باہر جارہے تھے تو خود بھی گر گئے اور ان کی ٹانگ ٹوٹ
گئی۔اب اوپر تلے وہ کہتے ہیں کہ چند دن کے اندر اس چیلنج کے بعد یہ واقعات ہوں، تو کہتے ہیں میرا
ایمان سما کیسے سکتا ہے میرے سینے میں؟ کہتے ہیں میری تو دنیا بدل گئی ہے یہ نظارہ دیکھ کر۔ایک اور دوست لکھتے ہیں کہ ایک شخص خطبے کی کیسٹ مجھ سے لے گیا چونکہ لوگ بہت شوق
سے مانگتے ہیں ہم دے دیتے ہیں ان کو بلا خوف اور اکثر بہت ہی اچھا اظہار کرتے ہیں ، آگے لوگوں کو
سناتے ہیں۔کوئی شکایت نہیں کرتے اس کے باپ کو پتا چل گیا اور اس کو بڑا غصہ آیا اور اس نے اس
کیسٹ کے جواب میں نہایت گندی گالیاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیں اور اس کو کہا
کہ یہ میرا جواب ہے اور خبر دار جو میرے بیٹے کو تم نے آگے سے کیسٹ دی۔انہوں نے کہا کہ دیکھو
خطابات طاہر جلد دوم
87
افتتاحی
ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
امام مہدی ہیں خدا کے نیچے ، ان کو گالیاں نہ دو۔تو اس نے کہا کہ تمہارا امام مہدی میری ٹانگ
تو ڑ دے گا، انہوں نے کہا ہاں اگر یہی بات ہے تو امام مہدی کی غیرت سے تمہاری ٹانگ ٹوٹ بھی
سکتی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ وہ گدھے سے گرا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی، ٹانگ بھی گدھے سے گر کے
خدا نے تڑوائی اور چونکہ یہ گفتگو عام ہوگئی تھی دیہات میں، وہ سارا گاؤں حیران رہ گیا کہ عجیب معجزہ
ہے یہ ، خدا تعالیٰ کی شان دیکھیں۔قبولیت دعا کے تو بڑے کثرت سے واقعات ہیں جو ہر ملک میں ہورہے ہیں۔چند نمونے
میں آپ کو بتاتا ہوں صرف ایک سیرالیون کا بڑا دلچسپ واقعہ ہے کہ وہاں کینما میں ایک احمدی
دوست جو Chiefdom کے سپیکر ہیں اپنے بھتیجے کی حمایت کر رہے تھے جو وہاں کھڑے ہور ہے
تھے اور ان کے مقابل پر جو آدمی تھا اس کو وزیر کی حمایت اور حکومت کی حمایت حاصل تھی اور ان کے
بھتیجے کے خلاف حالات اتنے خطرناک تھے کہ خطرہ یہ تھا کہ ان کی Chiefdom بھی جائے گی اور
بھتیجا تو ہو نہیں سکتا اور وہ جب نیا آدمی آیا تو اس نے اس علاقے میں جماعت کی شدید مخالفت کرنی
ہے۔ان کے مبلغ کا ایک خط آیا جس نے یہ حالات مجھے لکھے، ایک خط اس کا آیا جو کھڑا ہورہا تھا اور
اس میں اتنی لجاجت تھی اور دعا پر اتنا یقین تھا اس کو کہ گو یا اس کو یقین تھا کہ ہو نہیں سکتا خلیفہ وقت کی دعا
ہو اور میں رہ جاؤں اس نے کہا ٹھیک ہے حالات مخالف ہیں لیکن میری درخواست ہے مجھے اجازت
بھی دیں اور دعا بھی کریں۔بعض وقت ہوتے ہیں ، ایسا دل پر لرزہ طاری ہوا اور میں نے اس کو لکھا کہ
بالکل فکر نہ کرو تم کھڑے ہو جاؤ خدا کے فضل سے اور مبلغ کہتا ہے کہ میں احتجاجی خط لکھ رہا تھا آپ کو کہ
آپ کا جواب آ گیا۔میں نے کہا بس پھر ٹھیک ہے جو ہو گیا ہو گیا، اب دیکھیں گے جو ہوگا اور حیرت
انگیز طور پر نہ صرف وہ کامیاب ہوا بلکہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا اور سارے علاقے میں چونکہ
یہ باتیں شروع ہوگئی تھیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے احمدیت کی وہاں دھاک بٹھادی۔احمدی جو اپنے طور پر روزانہ اللہ کی رحمت کے نظارے دیکھتے ہیں وہ تو بے شمار ہیں ، ادھر
آپ نے کوئی خدمت کی اُدھر خدا کا جواب مل گیا، ادھر آپ نے کوئی نیت نیک باندھی اُدھر خدا تعالیٰ
کی طرف سے جواب مل گیا۔ایک دوست لکھتے ہیں دلچسپ واقعہ ہے کہ میری بیوی کا دوسال سے
زیور گم تھا اور ملنے کا کوئی سوال ہی نہیں تھا تو اس کے دل میں تڑپ پیدا ہوئی کہ کاش زیور ہوتا تو میں بھی
خطابات طاہر جلد دوم
8
88
افتتاحی ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
حصہ لیتی۔عورتیں اتنی قربانی دے رہی ہیں اور اس نے نیت باندھ لی کہ اچھا اللہ میاں اگر مل گیا تو میں
دے دوں گی۔کہتے ہیں پچھلے ہفتے ہی وہ زیور مل گیا اور ہم بھجوا رہے ہیں۔جرمنی سے ایک دوست نے مجھے خط لکھا کہ میرے تین عرب دوست ہیں، ان میں میں تبلیغ
کر رہا ہوں اور ایک عرب دوست ان بیچاروں کا کام ہو نہیں سکتا وہ معاملہ آخری طور پر رد ہو گیا ہے
یا ہونے والا ہے اور بہت مایوس ہیں۔میں نے آپ کو دعا کے لئے لکھا تھا تو ایک عرب دوست
عمر احمد صاحب کو پتا چلا اس نے مجھے کہا کہ میرے لئے بھی دعا کے لئے لکھو۔چنانچہ اس نے لکھا اور
چونکہ یہ خاص ذکر کیا تھا اس لئے اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے خاص دل میں دعا کی تحریک پیدا کی
اور میں نے اس کو جواب دیا کہ مجھے امید ہے تم فکر نہ کرو، میں نے دعا کی ہے۔وہ کہتے ہیں جس دن
خط ملا ہے اسی دن اس کا کام ہو گیا۔باقی دو عرب جو نہ دعا کے لئے کہنے کے لئے تیار تھے اور نہ تعاون
کرتے تھے بلکہ جماعت سے نفرت کرتے تھے جب انہوں نے یہ واقعہ دیکھا تو انہوں نے بھی دلچسپی
لینی شروع کر دی اور کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اس کو مزید یقین دلانے کیلئے کہ یہ اتفاقی حادثہ نہیں ہے
چند دن کے بعد اس کو یہ نظارہ بھی دکھایا کہ میں نے اپنے لئے دعا کے لئے لکھا تھا جس دن آپ کا مجھے
تسلی کا خط آیا اس دن میرا بھی کام ہو گیا۔خط ملا اور ادھر کام کی اطلاع مل گئی تو اس کا ایمان پھر کہتے
ہیں بڑا قوی ہو گیا۔اس نے کہا کہ یہ اتفاقی حادثات نہیں ہیں۔ایک بیعت بنگلہ دیش کی خواب کے ذریعے بڑی دلچسپ ہوئی۔خواب کے ذریعے بہت سی
بیعتیں ہورہی ہیں میں وہ نمونہ آپ کو بتا دوں ایک دوست ہیں جن کو کبھی بھی احمدیت کا کوئی پیغام نہیں
ملا تھا دھنورا گاؤں ہے وہاں نہ کوئی جماعت، نہ قریب جماعت وہاں محمد بلال حسین صاحب خواب
کے ذریعے احمدی ہوئے۔انہوں نے خواب میں دیکھا کہ کچھ لوگ جمع ہیں جن میں سے پانچ افراد
اجنبی ہیں، ان میں سے چار ایک ہی بستر پر لیٹے ہیں۔پوچھنے پر سب نے یہ جواب دیا کہ میں احمدی
ہوں، پانچواں شخص جو الگ بیٹھا ہوا تھا اس نے کہا کہ میرا نام حضرت ابوطاہر احمد ہے۔میں نے کہا
آپ امام مہدی ہیں۔اس نے کہا ہاں۔تعبیر اس کی یہ ہے کہ چار خلفاء ہیں اور ایک حضرت امام مہدی
جو میرے روحانی باپ بھی اور جسمانی باپ بھی ، تو ابو طاہر سے مراد میں نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کھڑے تھے۔گویا یہ چار خلفاء آرام
خطابات طاہر جلد دوم
89
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
کر رہے ہیں تو پھر بھی وہ کھڑے ہیں خدا کے حضور، وہ کہتے ہیں عجیب وغریب خواب
تھی یہ خواب دیکھ
کر ایک دم میرے دل میں احمدیت کی طرف توجہ پیدا ہوئی اور وہ احمدی ہوئے لوگوں نے مخالفت کی
اور اب وہاں خدا کے فضل سے پانچ آدمیوں کی ایک جماعت قائم ہوگئی ہے اور کوئی مخالفت اثر نہیں
دکھا رہی۔غانا کے ایک کے دوست کا دلچسپ واقعہ ہے مسٹر بشیر دانکور کی اہلیہ کو چھ سال سے حمل ساقط
ہو جایا کرتا تھا اور اب مجھے یہ واقعہ یاد نہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ جس کے ساتھ ہوتا ہے وہ یاد
رکھتا ہے اور پھر بتا تا ہے وقت کے اوپر ، وہ ہمارے مبلغ کے پاس پہنچے اور انہوں نے ان کو بتایا کہ میں
نے یہ واقعات لکھ کر خلیفتہ امیج کی خدمت میں بھجوائے اور دعا کے لئے درخواست کی تو مجھے انہوں نے
یہ جواب بھیجا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کے ہاں لڑکی پیدا ہوگی اور ساتھ ہی اس بچی کا نام امتہ اٹھی
تجویز کر دیا۔چنانچہ وہ اسقاط بھی ختم ہو گیا اور اب جو بچہ پیدا ہو وہ واقعہ بچی تھی اور اس کا نام ہم نے
امتہ اتنی رکھ دیا ہے۔ایک دوست راولپنڈی کے نئے احمدی ہوئے انہوں نے خط لکھا، بڑا اصرار کیا کہ میں تو
نشان مانگتا ہوں بیٹے کا ، بیٹے کا نام رکھ کے دیں اور ان کے ہاں بیٹے کی بجائے بیٹی ہوگئی اور وہ کہتے
تھے۔میں ایک سال کا نیا احمدی، میرے دل میں بڑ اوسوسہ سا بھی اٹھا کہ یہ کیا بات ہے خلیفہ وقت کی
دعائیں، حالانکہ غلط ہے خدا مالک ہے خلیفہ وقت تو ایک ادنی چاکر ہے، وہ تقدیر کا مالک کیسے بن سکتا
ہے۔عاجزانہ درخواست کرتا ہے، خدا جماعت کی خاطر اپنی غیرت دکھانے کے لئے مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے طفیل ، حضرت اقدس محمد مصطفی مہینے کی برکت سے دعائیں سنتا ہے تا کہ ایمان میں
اضافہ ہو۔یہ حیثیت ہے صرف بہر حال اس سے تو وہ نا واقف ہے، نیا تھا۔کہتے ہیں میرے دل میں
ہلکا سا وسوسہ اٹھا کہ یہ کیا قصہ ہے؟ کہتے ہیں چند دن کے بعد میری ڈاک پہنچی جو آپ کے لنڈن سے
بچی کی پیدائش سے ڈیڑھ مہینہ پہلے سے چلی ہوئی تھی اور وہ کسی اور امیر کی معرفت کسی جگہ سے وہ چکر
کھا کے آئی اس کے پاس یعنی ربوہ پہلے گئی تھی اور پھر یہاں پہنچی۔کہتے ہیں جب میں نے خط پڑھا تو
میری درخواست یہ تھی کہ دعا کریں لڑکا پیدا ہو اور لڑکے کا نام رکھیں۔آپ نے مجھے جواب میں یہ لکھا
اللہ تعالیٰ آپ کو بچی مبارک فرمائے اور آپ کی بچی کا میں یہ نام تجویز کرتا ہوں۔وہ کہتے ہیں میری تو
خطابات طاہر جلد دوم
90
90
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
چکی بندھ گئی، میں بدظنیاں کر رہا تھا، کہاں خدا نے مجھے یہ سبق سکھایا اور یہ بعض دفعہ تصرف کے تابع
اللہ تعالیٰ خود بخود کر وا دیتا ہے لیکن اکثر تو دعا ہوتی ہے کبھی قبول نہیں بھی ہوتی مگر بہت دفعہ قبول ہوتی
ہے اور جب ہوتی ہے تو اپنے نشان خود ساتھ لے کر آتی ہے تا کہ دعا کروانے والے کو علم ہو جائے کہ
یہ اتفاقی حادثہ نہیں ہے۔بعض دفعہ ایسے بھی واقعات ہوتے ہیں۔ایک مبلغ نے مجھے ایک دفعہ سیرالیون سے لکھا کہ
فلاں جگہ کچھ احمدی ہوئے ہیں لیکن چیف بڑا پکا ہے، عیسائی تھا وہ اور بڑا کٹر ہے۔اگر وہ نہ ہوتو ہمیں
یہاں
جگہ نہیں مل سکتی تو دعا کریں۔میں نے کہا دعا بھی میں نے کی ہے اور تم جاؤ وہاں دوبارہ اور جب
وہاں مجلس لگے تو ان کو میری طرف سے پیغام دو کہ میں آپ کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ احمدی ہو جائیں،
اسلام قبول کر لیں، کہتے ہیں، میں نے کہا ٹھیک ہے۔حکم آ گیا ہے پورا کرنا ہے چنانچہ وہ گئے وہاں
مجلس لگی ہوئی تھی۔وہ چیف صاحب بھی آئے ہوئے تھے تو بالکل نہیں مان رہے تھے بات ، کہتے
ہیں! اچانک مجھے یاد آیا ، میں نے کہا دیکھیں میں آپ کو ایک پیغام دینے آیا ہوں ہمارے خلیفہ اسیح
نے مجھے پیغام بھیجا ہے کہ آپ کو یہ پیغام دے دوں کہ آپ بالکل تاخیر نہ کریں آپ احمدی
ہو جائیں۔اس نے کہا! امسنا میں ابھی احمدی ہوتا ہوں اور اس کے ساتھ اور بھی دوست احمدی ہو گئے
خدا کے فضل سے۔اللہ جس جماعت کے ساتھ ہے، روزانہ جلوے دکھاتا ہے، غم بھی ہوتے ہیں اس
کے نام پر لیکن ہر غم ایک خوشی چھوڑ جاتا ہے ہر غم بعض خوشیوں کے، لامتناہی خوشیوں کے سلسلے چھوڑ
جاتا ہے،اس جماعت کو کون شکست دے سکتا ہے۔کلمہ کی مہم کا آغاز سنیئے یعنی اسلام کے ساتھ ایک ایسا دردناک مذاق کھیلا جارہا ہے، مذاق
دردناک تو نہیں ہوتا لیکن ہے بھی مذاق اور دردناک بھی ہے اور ایسے ذمہ دار حلقوں میں کھیلا جا رہا ہے
کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے۔مانسہرہ کے ایک دوست کو ابھی مجھے چند دن ہوئے ہیں با قاعدہ اس فیصلے
کی نقل ملی ہے، پرسوں کی بات ہے السلام علیکم کہنے کے جرم میں پاکستان میں چھ ماہ
قید بامشقت کی سزاسنادی گئی ہے اور بڑا لمبا ایک فیصلہ لکھا ہوا ہے۔اس وقت مجھے خیال آیا کہ کیا ہو گیا
ہے اس قوم کو ؟ اگر ہم نے دعائیں نہ کیں تو ہلاک ہو جائیں گے۔ان کی طرف توجہ کریں، خدا تعالیٰ
سے ان کے لئے رحم مانگیں، پتا ہے منسوب کس کی طرف ہوتے ہیں ؟ ہمارے آقا ومولا سرور دو عالم
خطابات طاہر جلد دوم
91
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
حضرت محمد مصطفی میں اللہ کی طرف اور سلام کے معاملے میں آپ
کا اپنا اسوہ یہ تھا کہ ایک دفعہ آپ گزر رہے
تھے تو کسی یہودی نے آپ کو کچھ منہ میں اس طرح کہا! جیسے سلام کر رہا ہوتا ہے۔آپ نے کہا !علیکم اور
گزر گئے۔آپ کی ازواج مطہرات میں سے کسی نے غالباً عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ نے سنا نہیں اس
نے کیا کہا تھا ، اس نے کہا تھا السام علیکم، سلام نہیں آپ پر لعنت ہو۔نعوذباللہ من ذالک، کہتے ہیں تم نے
نہیں سنا کہ میں نے کیا کہا تھا میں نے بھی تو علیکم ہی کہا تھا۔(بخاری کتاب الدعوات حدیث نمبر ۵۹۱۶)
اس آقا کی طرف منسوب ہو کر اس سے سبق بھی نہیں سیکھے۔اس میں یہ سبق ہے کہ اگر وہ
مجھے السلام علیکم کہتا، تو میں ضرور اس کو سلام کی دعا بھیجتا۔علماء یہ سبق وہ بھول جاتے ہیں کیونکہ
علیکم نے تو بالکل اسی چیز کو الٹا نا تھا۔ان کی نظر لعنتوں کی طرف ہے لیکن محمدمصطفی کی رحمتوں کی
طرف کوئی نظر نہیں۔بڑے سے بڑے، شدید سے شدید دشمن کے لئے بھی حضرت اقدس محمد
مصطفی امیہ کے رحمت کے جذبات تھے اس کی تو دنیا بھی سنور جاتی اور آخرت بھی سنور جاتی اگر اس
نے السلام علیکم کہا ہوتا۔لیکن یہاں السلام علیکم اسلامی مملکت پاکستان میں ایک ایسا جرم
ہے جس کی کوئی ضمانت بھی نہیں ہے، پتا نہیں تاریخ ان کو کس طرح دیکھے گی، کیا کیا شکلیں ان کی
سوچے گی کہ کسی حلیے کے یہ لوگ تھے جو ایسی حرکتیں کر رہے تھے۔کلمہ کے جرم میں جو سزائیں دی
جارہی ہیں وہ تو سارے پاکستان میں پھیلی پڑی ہیں۔خدا کے فضل سے، جس حو صلے اور صبر ( نہیں
حوصلے اور صبر نہیں ) بشاشت کے ساتھ اللہ کے شکر ادا کرتے ہوئے پاکستان کے احمدی قربانیاں
دے رہے ہیں وہ تو ایک ایسی شاندار تاریخ ہے کہ وہ آسمان پر ہمیشہ ستاروں کی طرح چمکتی رہے گی۔ایک امیر صاحب لکھتے ہیں دو چھوٹے بچوں ، نو جوانوں کے متعلق 16 اور 18 سال کی عمر
ہے۔کہتے ہیں ان کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ لے جا کر ہتھکڑی لگا کر رکھا گیا۔جتنا عرصہ تھانے میں رہے
ان پر شدید دباؤ ڈالا گیا کہ تم اپنے ہاتھ سے اپنے سینے سے کلمہ اتاردو، گزشتہ جو ہے وہ ختم ، ہم تمہیں باہر
نکلنے دیں گے۔انہوں نے جواب دیا ہم تو کلمہ طیبہ سے پیار کرتے ہیں ہمارے دین کی بنیاد ہے۔ہم
اس سے کبھی انحراف نہیں کر سکتے تم چھوڑنے کی کیا بات کر رہے ہو۔تم ہمیں جتنی سزائیں دینا چاہتے
ہو دو ہم یہاں سے نہیں جائیں گے، ہم تو اب یہیں بیٹھ رہیں گے، یہ نو جوانوں کا عمل ہے ان کے دل
کی طبعی آواز ہے۔
خطابات طاہر جلد دوم
صلى الله
92
92
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
ایک ہمارے دوست جو کلمے کی خاطر قید میں گئے وہ اچھا لکھ لیتے تھے انہوں نے بہت
خوشخط کر کے جیل کی دیواروں پہ بھی کلمہ لکھ دیا اور سزا پتہ کیا ہے؟ بیڑیاں ڈال کر ان کو الگ لٹا دیا گیا
کہ اے ظالم بد بخت تو محمد رسول اللہ ہے اور خدا کی توحید کا کلمہ لکھتا ہے، تیری سزا یہ ہے کہ تجھے
بیڑیاں ڈالی جائیں۔پہلے ہتھکڑیاں تھیں پھر بیٹریوں کا اضافہ ہوا اور وہ ہیں جو ان کی موجیں لے رہے
تھے اور مزے لوٹ رہے تھے یہ ان کا تاثر تھا۔پھر کلمے کی خاطر مارنا پیٹنا، بعض لوگوں کے رحیم یارخان سے خط ہیں کہ ڈنڈے مار مار کر
سارا جسم لہولہان کر دیا کہ تم نے کلمہ کیوں لکھا ہوا ہے۔وہ ساری یادیں تازہ کر رہے ہیں جو حضرت
محمد مصطفی اے کے آغاز کی یادیں تھیں۔ایک جگہ ایک 17 سالہ نوجوان لکھتا ہے کہ مجھے جب یہ
سعادت نصیب ہوئی تو ساری رات تو ہمیں حوالات میں رکھا، پھر آ کے ہتھکڑیاں پہنائی گئیں اور ہم تو
کہتے ہیں حیران تھے ہمیں تو نیند بھی نہیں آتی تھی۔عجیب وغریب مجرموں کی شکلیں تھی ، ہم نے کہا ہم
بیچ میں کہاں سے آگئے۔وہ مخلوق ہی اور لگتی تھی جرائم پیشہ اور ان کو بھی تعجب ہوتا تھا کہ یہ کس قسم کی مخلوق
ہماری جیل میں آگئی ہے لیکن ان میں اکثر کا رویہ تو بہت ہی اچھا رہا ہے۔جو جیل کے قیدی اور بڑے
بڑے ان میں سے جرائم پیشہ بھی تھے کلمے کے معاملے میں آکر ان کے دل بدلے ہیں اور بعضوں
نے بیعتیں کیں وہاں اور جیسا کہ میں نے کہا ہے سنت یوسفی تازہ ہوئی ہے۔جو ہمارے ساہیوال کے
معاملے میں ملوث ہیں، ابھی کل ہی ان کی اطلاع ملی ہے کہ ان کی تبلیغ سے بھی خدا کے فضل سے اسی
ساہیوال جیل میں ایک احمدی ہو گیا ہے۔کیا کرلیں گے ، کہاں کہاں یہ پہنچیں گے؟ تو وہ کہتے ہیں کہ
ایک بدمعاش لڑکا تھا اس کو بلایا اور کہا کہ اس کو ٹھوکریں مارو بوٹ پہن کے۔اس نے ہم لڑکوں کو خوب
ٹھوکریں ماریں۔کہتے ہیں ہم خدا کا شکر ادا کرتے رہے۔الحمد اللہ خدا کی خاطر ہے کوئی اس بات
کی پر واہ بھی نہیں کی۔ایک صاحب مکرم عبدالشکور صاحب فیصل آباد سے لکھتے ہیں ذرا دیکھئے ماحول کیسا ہے
وہاں، جیل میں بیٹھ کر اپنے پیارے آقا کو خط لکھنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔جیل میں خاکسار،
میرا چھوٹا بھائی ، ایک احمدی دوست اکٹھے آئے ہیں۔ہمارے آنے سے پہلے بھی ماشاء الله خدام
بھائی جیل میں موجود تھے۔ہماری جیل میں آمد پر خدام بھائیوں نے جب کلمہ طیبہ کا بلند آواز سے ورد
خطابات طاہر جلد دوم
93
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
کیا تو عجیب سرور کی لہر دوڑ گئی۔یہی خادم لکھتے ہیں کہ:
یہاں پر تو عجیب سماں ہے۔بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں (در مشین:۵۰)
ایک یہ بھی تفسیر ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شعر کی ، جیلوں میں بہار آ گئی
ہے۔کلمہ گو کلمہ کی خاطر قید کئے جارہے ہیں اور دن رات وہاں کلمے کا ورد کرتے ہیں اور درود پڑھتے
ہیں۔ان جیلوں کی کوٹھریوں میں تو کبھی گندی گالیوں کے سوا کوئی آواز نہیں گونجی تھی، کلے کا نور وہاں
کیسے پہنچ سکتا تھا؟ یہ احمدی ہیں جو اپنے سینوں سے لگا کر وہاں پہنچے ہیں اور خدا کے فضل سے ان
اندھیری کوٹھریوں کو جگمگ کر دیا ہے۔کہتے ہیں بہار آ گئی ہے، تہجد کی نمازیں ہورہی ہیں، پنجگانہ
نمازیں تو چھوڑیں باجماعت نمازیں ہورہی ہیں اور پھر تلاوت کی آواز میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے اشعار پڑھے جاتے ہیں۔عجیب روحانی منظر ہے، کہتے ہیں پیارے آقا اس جرم
کی سزا تین سال قید ہے۔سب خدام بھائی کہہ رہے ہیں، میں نہیں ہوں صرف کہ تین سال کی قید تو
کیا ؟ ہم تو اس کلمے کے لئے پھانسی کے پھندے کو بھی چوم کر قبول کریں گے، اللہ تعالیٰ تیرا شکر ہے
ہمیں احمدیت کے لئے قربانی دینے کے لئے پسند فرمالیا۔یہ ہیں احمدیوں کے جذبات ان کو شکست دے گا کوئی ؟ اور قربانی کی تڑپ جو ہے لوگوں
کے دلوں میں ان کا حال سنئیے۔ایک قصہ ہے ”بچوں کا ذوق قربانی اور تھانیدار کی حیا“۔یہ بھی عنوان
لگنے تھے آج دنیا میں قصوں پر لیکن ہے یہ واقعہ، کچھ احمدی بچے پکڑے گئے کلمہ لگانے کے جرم میں،
بالغ بھی نہیں تھے اور ایک تو جان کے لگا کے گیا کہ مجھے پکڑ لیں گے اس کو پکڑتے نہیں تھے۔تو اس نے
کہا میں نے واپس ہی نہیں جانا مجھے قید کر و۔دوسرے کو لوگ نہیں جانے دیتے تھے اس نے کہا جی میں
نے تو کھانا دینے جانا ہے اپنی ڈیوٹی لگوائی اور کلمہ لگا کے وہاں جا کے پکڑا گیا اور وہاں جب پہنچے بعض
احمدی دوست تو تھانیدار میں اور ان بچوں میں بحث ہو رہی تھی، تھانیدار کہتا تھا کہ دیکھو میں بڑا حیادار
ہوں مجھے تمہارے کلمے دیکھ کر حیا آتی ہے، میرا نہیں دل چاہتا کہ میں نوچوں ، تم نوچ لوتو میں تمہیں
رکھنا نہیں چاہتا تمہیں نکالنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا تھانیدار کو حیا آ گئی ہے ہمیں نہیں حیا آئے گی،
ہم تو جان دیں گے اس کلمے کے لئے تم کیا نوچ رہے ہو، ہمارے دلوں سے بھی نوچ لو گے۔کہتے
خطابات طاہر جلد دوم
94
افتتاحی خ ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
ہیں اس ولولے کے ساتھ بچے وہاں بحث میں تحریف میں مشغول تھے کہ آخر تھانیدار ہارگیا، اس نے
کہا اچھا پھر میری شرم کی خاطر تم نکل جاؤ، یہاں سے بھاگ جاؤ یہ بھی واقعات ہورہے ہیں۔عورتوں کے جو جذبات ہیں ان کا کچھ تو ذکر وہاں بھی میں کروں گا۔انشاء اللہ اگر وقت ملا
ایک خاتون لکھتی ہیں کہ
میں تو ان عورتوں سے ملنے کے لئے گئی جن کے خاوند پکڑے گئے تھے، جن کے بھائی
پکڑے گئے تھے، جن کے بیٹے پکڑے گئے تھے اور ابھی تک واپس نہیں آئے تھے۔ان گھروں میں
ایک عجیب نظارہ اور ایسی کیفیت دیکھنے میں آئی کہ عقل حیران رہ گئی۔ہر عورت کے منہ سے یہ الفاظ
سنائی دے رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے اور ان کے چہرے خوشیوں سے تمتما
رہے تھے اور ان کے منہ سے صبر وشکر کے کلمے نکل رہے تھے۔جوں جوں احباب پکڑے جارہے تھے
جماعت کا حوصلہ بڑھ رہا تھا اور ہر ایک کی یہ تڑپ تھی کہ میں قربانی دوں۔“
کہتی ہیں مثال کے طور پر ایک بچے کی بات سنئے کہ ایک پانچ چھ سال کا بچہ تھا جس کے ابا
قید میں تھے تو میں نے اس سے پوچھا کہ ابو کہاں ہیں؟ کہنے لگا! جیل میں، جیل سول لائنز میں“
اور کہتی ہیں اس طرح وہ خوشی سے تن گیا جیسے کسی محل میں جانے کی خبر دے رہا ہو اور بڑا فخر
سے تن کے کہا کہ جیل میں ہیں ، سول لائن جیل میں ہیں۔ماشاء الله
کہتی ہیں میں حیرانگی سے اس بچے کو دیکھتی تھی اور میرا سارا وجود اس کے لئے پیار
بن گیا۔“
اب تو حال یہ ہے کہ غیر احمدیوں کو بھی سزائیں ملنے لگ گئی ہیں کلمہ لگانے پر، احمدی بھی
اچھے دلچسپ لطیفے چھوڑتے رہتے ہیں۔بعض غیر احمدیوں کو کہتے ہیں کہ کیوں جی بس چھوڑ دیا آپ
نے کلمہ، ہمارے لئے رہ گیا ہے، جب تک مٹھائی ملتی تھی کلمہ لگاتے تھے جب سزا ملتی ہے کلمہ چھوڑ بیٹھے ،
تو بعض غیرت میں آکے کہتے ہیں! ہاں جی لگاؤ۔ایسے آدمی بعض پکڑے جاتے ہیں وہ ایک پکڑا گیا،
تھانیدار سے بحث ہورہی ہے اس نے کہا میں نے تو نہیں چھوڑنا۔اس کو مارا پیٹا کہ میں تمہیں قید میں
ڈالوں گا۔اس نے کہا! میں خدا کی قسم احمدی نہیں ہوں غیرت میں آکے لگایا ہوا ہے۔احمدیوں نے
گواہیاں دیں تب چھوٹا جاکے، منچلے تو کاروں پر بھی لگا رہے ہیں اور رپورٹ یہ ہے کہ جس کی کار پہ
خطابات طاہر جلد دوم
95
95
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء
لگ جاتا ہے وہ پھر نہیں اتارتا، حیا اور غیرت تو ہے نا بہر حال کلمہ تو بنیاد ہے۔کلمے کی محبت تو کوئی دنیا
کی حکومت نہیں چھین سکتی ، کوئی دنیا کا مولوی نہیں نکال سکتا مسلمان کے سینے سے۔اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ پاکستان میں جو شرافت گونگی تھی اب وہ جاگ رہی ہے، اب
حالات میں ایک تبدیلی پیدا ہورہی ہے۔اصحاب دانش، اصحاب اثر ورسوخ جو پہلے بھی شاید ہمدرد
ہوں ان میں سے بعض لیکن جرات نہیں تھی کہ وہ اپنی زبان سے احمدیت کی تائید میں کوئی کلمہ نکالیں۔اب کلمے کی برکت سے وہ جراتیں بیدار ہو رہی ہیں اور عوام الناس میں بھی جیسا کہ میں نے بیان کیا
ہے بڑی تیزی سے تبدیلی پیدا ہورہی ہے۔ایک اقتباس ہے، امیر صاحب ضلع اوکاڑہ کا کہتے ہیں۔ہم نے تو اپنے حساب سے کلمے
شائع کئے جتنے احمدی ہیں، کہتے ہیں ! دیکھتے دیکھتے ختم ہو گئے۔ڈیمانڈ آئی ، ہم نے کہا یہ کہاں گئے تم تو
پورے ہو گئے ہو۔انہوں نے کہا جی غیر احمدی چھین چھین کے لے جارہے ہیں اب وہ بھی لگا رہے
ہیں اور کہتے ہیں پھر شائع کئے پھر تھوڑے ہو گئے ، پھر شائع کئے پھر تھوڑے ہو گئے۔اب تو ہم اسی کام
پر لگے ہوئے ہیں یہ Badge شائع کر کر کے غیر احمدیوں کو پہنچا رہے ہیں اللہ کے فضل کے ساتھ ، یہ
تحریک بن رہی ہے اور بعض جگہ ظلم ہوتے ہیں تو ظلم کا جواب پھر وہیں سے پیدا بھی ہوتا ہے۔ایک
احمدی نوجوان کا قصہ بڑا دلچسپ ملا ہے کہ ایک بس میں سوار ہوا، سوار ہوتے ہی اس نے السلام
علیکم کہا، جب ٹکٹ کٹانے لگار بودہ کا نام آیا، تو مولوی بیٹھا ہوا تھا۔اس نے کہا کہ ٹھہر وجی بس
روکو، سکھیکی کا یا پنڈی بھٹیاں کا تھا نہ تھا، وہاں جب پہنچے تو اس نے کہا! بس روک دو۔خیر اس نے بس
روک دی انہوں نے کہا ابھی ٹھہر و ایک منٹ، پولیس کو بلا کے لایا کہ یہ مجھے تبلیغ کر رہا تھا اور اس کو پکڑ
لو۔تھانیدار نے کہا کہ کیا تبلیغ کر رہا تھا، لوگوں نے کہا جھوٹ بولتا ہے مولوی،السلام علیکم کہا تھا۔اس کو بڑا غصہ آیا اس نے کہا! السلام علیکم تمہیں کوئی شرم چاہتے ، اس کو السلام علیکم کے
جرم میں میں پکڑلوں یہ تو نہیں ہوسکتا۔خیر انہوں نے بٹھا دیا اور جب بس چل پڑی تو ایک ویران جگہ
پر کنڈ کٹر نے پھر بس رو کی اور اس نے کہا اے مولوی اب یہاں میں تجھے اتاروں گا، بے غیرت اسلام
کا نام لے کر جھوٹ اور ظلم ، ہمارے ناک کٹوانے والا تمہیں سزاملنی چاہئے ، دھکے دے کے وہاں اتار
دیا اور وہ چیختا رہ گیا۔اس نے کہا نہیں اب اگلی بس پکڑنا، تو ان باتوں سے بہت مجھے حوصلہ پیدا ہورہا
خطابات طاہر جلد دوم
96
96
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
ہے کہ انشاء اللہ یہ ملک اگر اس طرح جاری رہا تو پھر نہیں تباہ ہوتا۔اور جہاں تک بڑے لوگوں کا تعلق ہے حنیف رامے صاحب کا بیان جو ایک معروف سیاسی
رہنما ہیں اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے بڑی ہمت کی ، بڑی جرات دکھائی اور
جو گزشتہ بزدلیاں تھی جس کو جماعت کہتی تھی، ہے تو شریف مگر ہے بڑا بزدل وہ دھونے دھوئے۔میرے ساتھ بھی ان کے تعلقات رہے ہیں اس لئے میں امید کرتا ہوں میری اس بات کا ،صاف گوئی
کا برانہیں منائیں گے۔سرگودھا والے تو ہمیشہ ان کا ذکر کرتے ہوئے افسوس کیا کرتے تھے کہ اچھا
بھلا شریف اور معقول آدمی ہے۔وہاں تقریر ہورہی ہے وزیر اعلیٰ کی اور سارے علاقے کی پولیس اور
ساری سیکورٹی فورسز اور منتظم وہاں موجود ہیں اور ان کے سامنے ، ان کی موجودگی میں احمدیوں کے اور
ہماری جماعت کے امیر کا گھر جل رہا تھا اور کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا لیکن ان کو خدا نے تو فیق عطا
فرما دی، ان کو حوصلہ عطا فرمایا۔بہت اچھا بیان دیا اور ایک ہی دن میں ہر احمدی کا دل دھل کے صاف
ہو گیا ان کے لئے اور ابھی بھی امیر صاحب سرگودھا میرے پاس بیٹھے ہوئے ہیں، مرزا صاحب میں
نے ذکر ہی کیا تھا کہتے اسی ہون معاف کر چھڈیا۔احمدی تو بڑا حو صلے والا ہے ہر ظلم معاف کرنے کے
لئے تیار ہے بلکہ منتظر رہتا ہے کہ بہانہ تو دو ہمیں، دعائیں دیتے ہیں اس کے بدلے اور خدا نے یہ فضل
کیا کہ اس کے بعد یہ سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔لاہور کی ہائی کورٹ نے بہت ہی عمدہ نمونہ دکھایا اور وہاں کے جو شوکت صاحب ہیں ، وہاں
کے شیخ شوکت علی صاحب انہوں نے ، سابقہ حج بھی ہیں اور لاہور بارایسوسی ایشن کے وہ پریزیڈنٹ
تھے اُس وقت ، انہوں نے باقاعدہ بیان جرات کے ساتھ شائع کیا ہے۔سپریم کورٹ کے ایک جج نے
اور پانچ دوسرے ہائیکورٹ کے ججوں نے مسٹر فخر الدین جی ابراہیم پاکستان سپریم کورٹ کے سابقہ
حج، مسٹر محمد علی سعید اور مسٹر فضل غنی خان سابقہ حج مغربی پاکستان ہائیکورٹ اور مسٹر عبدالعزیز
مومن، اور مسٹر جی ایم شاہ سابقہ حجز سندھ ہائیکورٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی
ہدایت کے مطابق پاکستان کے ہر شہری کو خواہ وہ کسی مذہب وملت یا عقیدہ کا پیرو ہو مذہبی آزادی ملنی
چاہئے۔احمدیوں کی طرز نماز اور کلمہ طیبہ پر پابندی ایک انتہائی ظالمانہ حرکت ہے اور انسان کے
بنیادی حقوق کی پامالی ہے۔پہلے کبھی آپ سوچ سکتے تھے آپ لاکھ پروپیگنڈا کرتے تو رائے عامہ اس