سُرمہ چشم آریہ

حصہ 10

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سرمه چشم آریه
میں مکتی پا جائے گا تو پھر بھی مکتی پانا نہ پانا اس کا برا بر ہوگا کیونکہ صرف تھوڑے عرصہ تک ۱۰۷
مکتی خانہ میں پتھر کی طرح پڑا رہے گا۔ اور پھر جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں پر میشر اپنی
تلون مزاجی سے اس پر ناحق ناراض ہو کر سخت ذلیل اور رسوا کر کے اس کو باہر نکال دے گا
اور چوروں کی طرح ہاتھوں میں اس کے مجبوری کی ہتھکڑی ہوگی اور پاؤں میں روک کا زنجیر
اور گردن میں پرمیشر کی خفگی کا ایک بڑا لمبارسا ہوگا اور پھر اس نیک بخت کو خواہ وہ اوتا ر ہو یا
کوئی ایسا رشی ہو جس پر کوئی ویدا تر ا ہے یا کوئی دوسرا رکھی منی یا بھگت غرض کوئی ہو اس کو کھینچتے
کھینچتے دنیا کے اسی گڑھے میں الٹا کر پھینک دیں گے جس سے وہ بیچارہ کروڑوں برس بلکہ
ہزاروں ارب تک جان مار کر اور رو پیٹ کر اتفاقا نکل آیا تھا یہ آپ لوگوں کا پر میشر ہے اور
یہ اس کی مکتی ہے اور یہ اس کا انعام واکرام ہے اور یہ اس کا ابتدا وانجام ہے۔ سوایسے پر میشر
کو دور سے ہی سلام ہے۔ ایسے پر میشر کے یہ شعر مطابق حال ہے۔
با دوستان چه کردی کہ کنی بدیگراں ہم حقا کہ واجب آمد ز تو احتراز کردن
اور اگر ماسٹر صاحب کا اعتراض سے یہ مطلب ہے کہ اسلامی بہشت میں صرف
دنیوی نعمتوں کا ذکر ہے وصال الہی اور روحانی لذات کا کہیں ذکر نہیں تو ہم اس جھگڑے
کے فیصلہ کرنے کے لئے یہ عمدہ طریق سمجھتے ہیں کہ ماسٹر صاحب کسی اخبار کے ذریعہ سے
پختہ طور پر ہم کو یہ اطلاع دیں کہ ہاں میری یہی رائے ہے کہ قرآن شریف میں وصالِ الہی
اور لذات روحانی کا کہیں ذکر نہیں مگر وید میں ایسا بہت کچھ ذکر ہے تو اس صورت میں ہم
وعدہ کرتے ہیں کہ صرف تین یا چار ہفتہ تک ایک مستقل رسالہ اسی بارہ میں بغرض مقابلہ
وید و قرآن طیار کر کے جہاں تک ہو سکے بہت جلد چھپوا دیں گے اور سو روپیہ بطور انعام
ایک نامی اور فاضل برہمو صاحب کے پاس جو آریوں کے بھائی بند ہیں امانت رکھ دیں
گے پھر اگر ماسٹر صاحب بپابندی اپنے چاروں ویدوں کی سنگتا کے جن کو وہ الہامی

سرمه چشم آریه
۱۰۸ سمجھتے ہیں روحانی لذات اور وصال ربانی کے بارے میں جو نجات یابوں کو حاصل ہوگا۔
قرآن شریف کا مقابلہ کر کے دکھلاویں اور وہ برہمو صاحب اس کی تائید اور تصدیق
کریں تو وہ سو روپیہ ماسٹر صاحب کا ہوگا اور نہ بجائے اس سو روپیہ کے ہم ماسٹر صاحب
سے کچھ نہیں مانگتے صرف یہی شرط کرتے ہیں کہ مغلوب ہونے کی حالت میں ایسے وید
سے جو بار بار انہیں ندامت دلاتا ۔ ا ہے دست بردار ہو کر اسلام کی سچی راہ کو اختیار کرلیں ۔
یار غالب شوکه تا غالب شوی ) اور اگر ماسٹر صاحب اس رسالہ کی اشاعت کے بعد ایک ماہ
تک خاموش رہے اور ایسا مضمون کسی اخبار میں اور نہ اپنے کسی رسالہ میں شائع کیا تو
اے ناظرین آپ لوگ سمجھ جائیں کہ وہ بھاگ گئے ۔
رہا یہ اعتراض کہ شراب جو دنیا میں بھی ممنوعات اور محرمات میں سے ہے وہ کیونکر
بہشت میں روا ہو جائے گی ۔ اس کا جواب وہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ فرمایا ہے کہ بہشتی
شراب کو اس دنیا کی فساد انگیز شرابوں سے کچھ مناسبت نہیں جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
وَسَقَهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا - - إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ
كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا - عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا - -
یعنی جو لوگ بہشت میں داخل ہوں گے ان کا خدا ان کو ایک ایسی پاک شراب پلائے
گا جو ان کو کامل طور پر پاک کر دے گی ۔ نیک لوگ وہ جام پیئیں گے جس میں کافور کی
آمیزش ہے یعنی ان کے دل وہ شراب پی کر غیر کی محبت سے بکلی ٹھنڈے ہو جاویں گے۔
وہ کافوری شراب ایک چشمہ ہے جس کو اسی دنیا میں خدا کے بندے پینا شروع کرتے
ہیں۔ وہ اس چشمہ کو ایسا رواں کر دیتے ہیں کہ نہایت آسانی سے بہنے لگتا ہے اور
وسیع اور فراخ نہریں ہو جاتی ہیں یعنی ریاضات عشقیہ سے سب روکیں ان کی دور
ہو جاتی ہیں اور نشیب و فراز بشریت کا صاف اور ہموار ہو جاتا ہے اور جناب الہی کی
طرف انقطاع کلی میسر آ کر معارف الہیہ میں وسعت تامہ پیدا ہو جاتی ہے اور پھر دوسری
جگہ فرماتا ہے۔ وَكَأْسٍ مِنْ مَّعِينٍ لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ -
ا الدهر : ٢٢ الدهر : ۷۶
الواقعه : ۲۰،۱۹

سرمه چشم آریه
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا - إِلَّا قِيلًا سَلمًا سَلَمًا - لا وُجُوهُ ﴿۱۹﴾
يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ إِلى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ، وَمَنْ كَانَ فِي هَذِةٍ أَعْمَى فَهُوَ
فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى وَأَضَلُّ سَبِيلًا - اور شراب صافی کے پیالے جو آب زلال
کی طرح مصفی ہوں گے بہشتیوں کو دیئے جائیں گے۔ وہ شراب ان سب عیبوں سے پاک
ہوگی کہ در دسر پیدا کرے یا بیہوشی اور بدمستی اس سے طاری ہو۔ بہشت میں کوئی لغو اور
بیہودہ بات سننے میں نہیں آئے گی اور نہ کوئی گناہ کی بات سنی جائے گی بلکہ ہر طرف سلام
سلام جو رحمت اور محبت اور خوشی کی نشانی ہے سننے میں آئے گا۔ اس دن مومنوں کے مونہہ
تروتازہ اور خوبصورت ہوں گے اور وہ اپنے رب کو دیکھیں گے اور جو شخص اس جہان میں
اندھا ہے وہ اس جہان میں بھی اندھا ہی ہوگا بلکہ اندھوں سے بھی گیا گزرا۔ اب ان تمام
آیات سے ظاہر ہے کہ وہ بہشتی شراب دنیا کی شرابوں سے کچھ مناسبت اور مشابہت نہیں
رکھتی بلکہ وہ اپنی تمام صفات میں ان شرابوں سے مبائن اور مخالف ہے اور کسی جگہ قرآن
شریف میں یہ نہیں بتلایا گیا کہ وہ دنیوی شرابوں کی طرح انگور سے یا قند سیاہ اور کیکر کے
چھلکوں سے یا ایسا ہی کسی اور دنیوی مادہ سے بنائی جائے گی بلکہ بار بار کلام الہی میں یہی
بیان ہوا ہے کہ اصل تخم اس شراب کا محبت اور معرفت الہی ہے جس کو دنیا سے ہی بندہ مومن
ساتھ لے جاتا ہے۔ اور یہ بات کہ وہ روحانی امر کیونکر شراب کے طور پر نظر آ جائے گا۔ یہ
خدائے تعالیٰ کے بھیدوں میں سے ایک بھید ہے جو عارفوں پر مکاشفات کے ذریعہ سے
کھلتا ہے اور عقلمند لوگ دوسری علامات و آثار سے اس کی حقیقت تک پہنچتے ہیں ۔ روحانی
امور کا جسمانی طور پر متمثل ہو جانا کئی مقامات قرآن شریف میں بیان کیا گیا ہے ۔ جیسا
کہ یہ بھی لکھا ہے کہ تسبیح اور تقدیس الہی کی باتیں پھلدار درختوں کی طرح مستمثل ہوں گی ۔ اور
نیک اعمال پاک اور صاف نہروں کی طرح دکھلائی دیں گے اسی کی طرف دوسرے مقام میں
اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَ
ل الواقعة : ۲۶، ۲۷ ۲ القيامة : ۲۴۲۳ بنی اسرائیل: ۷۳

سرمه چشم آریه
فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ - تُؤْتِي أَكُلَهَا كُلَّ حِيْنِ لے یعنی پاک کلمات پاک
درختوں سے مشابہت رکھتے ہیں جن کی جڑھ مضبوط ہے اور شاخیں آسمان میں اور ہمیشہ
اور ہر وقت تر و تازہ پھل دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک مقام میں اللہ تعالیٰ نے امور ایمانیہ کو
باغات سے تشبیہہ دی ہے اور اعمال صالحہ کو نہروں سے جو اس باغ کے نیچے بہتی ہیں اور
اس کی جڑوں کو پانی پہنچا کر اس کو ترو تازہ رکھتی ہیں ۔ اور ایک جگہ قرآن شریف میں یہ
بھی ذکر آیا ہے کہ جب عارف لوگ بہشت میں کسی قسم کی لذت حتی طور پر پائیں گے تو
ان کو یقین ہوگا کہ یہ لذات انہیں روحانی لذات سے مشابہ ہیں جن کو ہم دنیا میں عشق
اور محبت الہی کی وجہ سے پاتے تھے ایسا ہی قرآن شریف میں بیسیوں مقامات میں اس
بات کا ذکر پایا جاتا ہے کہ عالم آخرت میں جو جسمانی طور پر لذات بہشتیوں کو دی
جائیں گی حقیقت میں وہ سب روحانی لذات کے اظلال و آثار ہوں گے اگر وہ سب
مقامات قرآنی بحوالہ آیات اس جگہ لکھے جائیں تو اس رسالہ میں بہت ساطول ہو جائے
گا۔ سو ہم جیسا کہ وعدہ کر چکے ہیں ماسٹر مرلید ھر صاحب کی درخواست سے یہ سب امور
مفصل طور پر کسی الگ رسالہ میں تحریر کریں گے ۔ اور واضح رہے کہ لذات روحانی کا
جسمانی طور پر مشمتل ہونا جو بہشت کی نہ پر ا جو بہشت کی نسبت بیان کیا گیا ہے کوئی ایسا امر نہیں ہے جس کو
جدید اور دور از فہم خیال کیا جائے ۔ دیکھنا چاہئے کہ عالم رویا یعنی عالم خواب میں بھی
( جو اس دوسرے عالم سے بشدت مشابہ ہے گویا اس کی دوسری شاخ ہے ) کیسے امور
معقوله
ار محسوس طور پر مشہود ہوتے ہیں۔ چنانچہ ہر یک عقلمند انسان اپنے ذاتی تجربہ سے عالم
رویا میں معقولات کا محسوسات کے پیرایہ میں متمثل ہونا بخوبی جانتا ہوگا بارہا ہم تم
اپنے سرور اور خوشی کی ۔ ر اور خوشی کی حالت میں جو ایک روحانی امر ہے عالم دریا میں ایک
نهایت سرسبز باغ دیکھتے ہیں جس میں ہم سیر کر رہے ہیں یا عمدہ میوؤں کا مشاہدہ کرتے
ہیں جن کو ہم کھا رہے ہیں سو حقیقت میں یہ وہی روحانی خوشی اور راحت ہوتی ہے جو
جسمانی طور پر ہم کو نظر آ جاتی ہے۔ ایسا ہی کبھی غم کی حالت سانپ یا بچھو یا صاعقہ یا کسی
ابراهیم : ۲۶،۲۵
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے رویا “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
☆
ہے۔

سرمه چشم آریه
درندہ یا زلزلہ کی شکل میں دکھائی دیتی ہے یا ناقص اور مکروہ چیزوں کی صورت میں جیسے پیا زیا
مولیاں یا مرچیں یا بد بودار چیزیں یا نجاست آمیز کیچڑ وغیرہ کے رنگ میں نمودار ہوتی ہیں
غرض یہ بات محققین اور مجرمین کے مشاہدات کثیرہ متواترہ سے ثابت ہو چکی ہے جس سے
فلسفیوں نے بھی اتفاق کر لیا ہے کہ عالم رویا اور عالم آخرت مرا یا متقابلہ کی طرح واقعہ ہیں
جو کچھ فطرت اور قدرت الہی نے عالم خواب میں خواص عجیبہ رکھے ہیں اور جس عجیب طور
سے روحانی امور محسوس و مشہود طور پر اس عالم میں دکھائی دیتے ہیں بعینہ یہی حال
عالم آخرت کا ہے یا یوں کہو کہ عالم خواب عالم آخرت کے لئے اس عکسی آئینہ کی طرح ہے
جو ہو بہو فوٹو گراف اتار دکھائے اور اسی وجہ سے کہا گیا ہے کہ موت اور خواب دو حقیقی بہنیں
ہیں جن کا خلیہ اور شکل اور لوازم اور خواص قریب قریب ہیں اور اگر ہم اسی زندگی دنیا
میں عالم آخرت کے کچھ اسرار بغیر ذریعہ الہام اور وحی کے دریافت کر سکتے ہیں تو بس
یہی ایک ذریعہ عالم رویا کا ہے سو دانشمندوں کو چاہئے کہ اگر اس عالم کی کیفیت کچھ
دریافت کرنا چاہیں تو عالم رویا پر بہت غور اور توجہ کریں کیونکہ جن عجائبات سے یہہ عالم رویا
بھرا ہوا ہے اسی قسم کے عجائبات عالم آخرت میں بھی ہیں اور جس طور کی ایک خاص
تبدیل وقوع میں آ کر عالم رویا پیدا ہو جاتا ہے اور پھر اس میں یہ عجائبات کھلتے ہیں
عالم آخرت میں بھی اسی کے مشابہ تبدیل ہے سو جبکہ خدائے تعالیٰ کا قانون قدرت
عالم رویا میں یہی ہے کہ وہ روحانیات کو جسمانیات سے متمثل کرتا ۔ تمثل کرتا ہے اور معقولات کو
محسوسات کا لباس پہناتا ہے سو وہی قانون قدرت دوسرے عالم میں بھی سمجھنا چاہئے اور
یہ خیال آریوں کا کہ عالم آخرت میں صرف روح اکیلی رہ جائے گی اور اس کے ساتھ جسم
نہیں ہوگا اور لذتیں بھی صرف روحانی اور معقولی طور پر ہوں گی یہ سراسر تحکم ہے جس پر
کوئی دلیل نہیں یہ بات نہایت صاف اور بدیہی الثبوت ہے کہ انسان ترقیات غیر متناہیہ کے
لئے پیدا کیا گیا ہے اور ذریعہ ان ترقیات کا اس کی وہ جسمی ترکیب ہے جس کو قادر مطلق

سرمه چشم آریہ
نے ایسی حکمت کاملہ سے صورت پذیر کیا کہ تکمیل نفس ناطقہ انسان کے لئے عجیب آثار اس
سے مترتب ہوئے گویا حکیم مطلق نے روح انسان کو اپنے مراتب عالیہ تک پہنچنے کے لئے
ایک ضروری سیڑھی عطا کر دی سوجیسا کہ یہ ظاہر ہے کہ ان مراتب عالیہ کی کوئی انتہا نہیں ایسا
ہی یہ بھی ظاہر ہے کہ اس سیڑھی کی بھی ہمیشہ کے لئے ضرورت ہے اور یہ کیونکر ہو سکے کہ وہ
ذریعہ ترقیات جس کی ہمیشہ کے لئے روح کو ضرورت ہو اس سے الگ کیا جائے ماسوا اس
کے ترقیات تو ایک طرف رہیں علوم حاصل کردہ بھی بغیر شمول جسم کے محفوظ نہیں رہ سکتے
کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ جسم کے ماؤف ہونے کے ساتھ ہی انسانیت کے افعال میں فتور
پڑ جاتا ہے ۔ مثلاً اگر سر پر کوئی چوٹ لگ جائے تو جس مقام پر اس چوٹ کا صدمہ پہنچے اس
مقام کی دماغی قوت ساتھ ہی خلل پذیر یا معطل ہو جاتی ہے اگر کسی کو شک ہو تو تجربہ کر کے
دیکھ لے پس جبکہ صدور افعال انسانیت کے لئے جسم کی صحت و درستی نہایت ضروری ہے
اور جسمی اختلال کو روحانی اختلال لازم پڑا ہوا ہے تو اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ
ہماری روح بغیر شم ح بغیر شمول جسم کے انسانی لوازم اور کمالات اور حر ات اور حفظ کمالات کا ات کا مظہر و مصدر نہیں
ہو سکتی ہم دنیا میں صریح دیکھتے ہیں کہ جسم کے آفت زدہ ہونے سے روحانی کاروبار میں
ابتری واقع ہو جاتی ہے۔ مجانین یعنی سودائیوں اور پاگلوں کی جب جسمی حالت درست
نہیں رہتی اور دماغی اعتدال میں کچھ فرق واقع ہو جاتا ہے تو مجرد روح کے ہونے سے
افعال انسانیت ہرگز ان سے صادر نہیں ہو سکتے ۔ بعض آدمیوں کو دماغی فتوروں سے اس
قدر متاثر دیکھا گیا ہے کہ تمام علوم یک دفعہ ان کو بھول گئے ہیں یاں تک کہ اپنا نام بھی یاد
نہیں رہا اور بار بار دوسروں سے پوچھتے ہیں کہ میرا نام کیا ہے۔ اب جبکہ ایک تھوڑے
سے جسمی خلل سے انسانی افعال میں اس قدر آفتیں پیدا ہو جاتی ہیں تو ہم کس طور سے
یقین کر لیں اور کون سی دلیل ہمارے ہاتھ میں ہے جس سے ہم اس بات کے باور کرنے
کے لئے بکلی تیار ہو جائیں کہ جب روح جسم سے قطعی طور پر الگ ہو جائے گی

سرمه چشم آریه
تب اس مفارقت تامہ سے کوئی ضرر انسانی کمالات کے عائد حال نہیں ہوگا ہم جانتے ۱۱۳
ہیں کہ ضرور ہو گا تجارب طبی ہمارے لئے دلیل کافی ہے یعنی ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ
رہے ہیں کہ اختلال جسمانی اختلال روحانی کا موجب ہے اور جسمانی صحت یا مرض کو
روحانی صلاح یا فساد پر ایک قومی اثر ہے اب جو شخص اس بد یہی دلیل کے برخلاف رائے
رکھتا ہے اور یہ دعویٰ کرتا ہے کہ انسانیت کا ملہ کے خواص بلا ترکیب جسم جیسا کہ چاہیے کہ
مجرد روح سے صادر ہو سکتے ہیں تو بار ثبوت اس کی گردن پر ہے جس سے وہ کبھی سبکدوش
نہیں ہو سکتا کیونکہ محققین کے تجارب اس بات کی تائید میں انتہا تک پہنچ گئے ہیں کہ
صدور افعال کاملہ انسانیت کے لئے ترکب جسم مع الروح ضروری ہے اور جب جسم آیا
تو جسمانی لوازم بھی ساتھ آئیں گے۔ ہاں چونکہ وہ بہشتی جسم ایک لطیف اور نورانی بدن
ہوگا اس لئے اس کے لوازم بھی لطیف اور نورانی ہی ہوں گے۔ اب دیکھنا چاہیئے کہ
قریب بقیاس اور قانون قدرت کے موافق اور دلائل طبعیہ اور طبیہ سے تائید یافتہ اور
ثابت شدہ وہ بہشت ہے جس کو قرآن شریف نے نہایت پاکیزگی سے بیان کیا ہے اور
براہین شافیہ سے اس کا ثبوت دیا ہے یا وہ وہمی اور خلاف قیاس اور منحوس مکتی خانہ جس کا
وید میں ذکر ہے یعنی یہ کہ مجرد روحیں پتھر کی طرح پڑی رہیں گی اور پھر کچھ عرصہ کے بعد
مکتی خانہ سے باہر نکالی جائیں گی ۔ کیا انسان کی انتہائی سعادت یہی ہے کہ وہ مجرد روح
رہ کر ان با برکت اور نہایت مفید حواس کو کھو بیٹھے جو اس کی غیر متناہی ترقیات کا موجب
ہیں اور پھر اس پر بھی کفایت نہیں بلکہ مصیبت پر مصیبت یہ کہ انجام کار مکتی خانہ سے ذلیل
کر کے نکالا جائے انصاف کرنا چاہیے کہ کیا ایسی نامعقول مکتی پر کوئی فلسفی برہان قائم
ہو سکتی ہے اور کیا اس جہان میں اور اس زندگی میں کوئی شافی دلیل ہم کو اس بات پر مل
سکتی ہے کہ افعال کا ملہ انسانیت جو قوئی ظاہری و باطنی سے وابستہ اور دماغی حواسوں سے
ظہور پذیر ہیں وہ مجرد روحوں سے صادر ہو سکتے ہیں اگر کسی آریہ کے نزدیک کوئی ایسی

سرمه چشم آریہ
دلیل پائی جاتی ہے جس سے یہ ثبوت مل سکے تو کس وقت کے لئے مخفی رکھی ہے واجب و
لازم ہے کہ پیش کریں۔ خاص کر ماسٹر مرلیدھر صاحب جو وید کے غایت درجہ کے ثناخوان
ہیں اور بقول شخصے کہ دیکھا نہ بھالا صدقے گئی خالہ۔ پہلے اس سے کہ ویدوں کی حقیقت
معلوم کریں یوں ہی ویدوید کر رہے ہیں۔ ان پر تو فرض ہے کہ ضرور اس جگہ وید کا فلسفہ
پیش کریں ۔ تاوید کی ڈوبتی ہوئی کشتی کا کوئی گوشہ باقی رہ جائے۔
ندارد کسے با تو نا گفته کار
و لیکن چو گفتی دلیلش بیار
قوله - مرزا صاحب اپنے اعتراض کی تفصیل اس طرح فرماتے ہیں کہ اگر تمام ارواح
کو اور ایسا ہی اجزاء صغار اجسام کو قدیم اور انا دی اور غیر مخلوق مانا جائے تو اس میں کئی
قباحتیں ہیں منجملہ ان کے ایک تو یہ کہ خدائے تعالیٰ کے وجود پر کوئی دلیل قائم نہیں ہو سکتی
کیونکہ جس حالت میں ارواح یعنے جیو خود بخود موجود ہیں اور ایسا ہی اجزاء صغار بھی
خود بخود ہیں تو پھر صرف جوڑ نے جاڑنے سے ضرورت صانع کی ثابت نہیں ہو سکتی بلکہ
ایک دہر یہ بھی جو خدائے تعالیٰ کا منکر ہے عذر پیش کر سکتا ہے کہ جس حالت میں تم نے دو
چیزوں کا خود بخود ہونا بغیر ایجاد پر میشر کے آپ ہی مان لیا ہے تو پھر اس بات پر کیا دلیل
ہے کہ جوڑ نے جاڑنے کے لئے پرمیشر کی حاجت ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ایسی
باتیں وہ لوگ کہتے ہیں کہ جن کو نہ تو روح کی ہی کیفیت معلوم ہے کہ وہ کیا ہے اور نہ مادہ
کی ہی کیفیت کہ وہ کیا چیز ہے۔
اقول - واہ کیا عمدہ جواب دیا ہے ۔ اگر ماسٹر صاحب کسی عدالت کے جج ہوں تو خوب
ہی پر بہار فیصلہ لکھیں ماسٹر صاحب کی عقل عجیب کے نزدیک جو لوگ خداوند ذوالجلال
قادر مطلق کو مطلق کو جمیع عالم کا صانع سمجھتے ہیں اور ہر یک فیض کا مبدء او ہیں اور ہر یک فیض کا مبدء اور ہر یک وجود کا موجد و قیوم
اور ہر یک سلسلہ کا منتہا اسی کو قرار دیتے ہیں اور بغیر اس کے ظاہر کرنے کے کسی چیز کا
ظهور خود بخود نہیں مانتے اور بغیر اس کے پیدا کرنے کے کسی چیز کا اپنے آپ ہی پیدا
ہو جانا تسلیم نہیں کرتے بلکہ سب چیزوں کا مبدء و مرجع اسی کو جانتے ہیں اور جمیع اجزاء

سرمه چشم آریه
عالم کی نسبت یہی اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ اسی کی ایجاد سے موجود اور اسی کے سہارے سے ۱۱۵
قائم اور اسی کے رشحات فیض سے پرورش یاب ہے اُن کو نہ روح کی کچھ کیفیت معلوم ہے
نہ مادہ کی بلکہ بقول ماسٹر صاحب یہ معرفت روح اور مادہ کی انہیں لوگوں کے حصہ میں
آگئی ہے کہ جو اپنی روحوں اور اپنے جسمی مادہ کو خدائے تعالیٰ کی طرح غیر مخلوق اور اپنے
اپنے وجود کے آپ ہی خدا خیال کرتے ہیں ۔ اے لالہ صاحب؟ اگر آپ غیر مخلوق ہو کر
اپنے پرمیشر سے مساوی ہیں تو پھر اپنی خدائی کچھ دکھلائیے یا اپنی روح کے غیر متناہی
زمانوں کی کوئی کہانی ہی سنائیے ورنہ اگر نرا دعوی ہی دعولٰی ہے تو پھر اس فضول گوئی کا
ثبوت کیا ہوا۔ ہم نہیں جانتے کہ یہ گیان آپ نے کہاں سے حاصل کیا ہے۔ اگر وید کی
یہی تعلیم ہے تو پھر منادی کیوں نہیں کر ا دیتے کہ آریوں کا پرمیشر روحوں کے پیدا کرنے پر
قادر نہیں ۔ افسوس آپ لوگ کیوں نہیں سمجھتے کہ خدا ایسا چاہیے جو اپنی خدائی کے کام
چلانے میں کسی غیر کے اتفاقی وجود کا محتاج نہ ہو بلکہ جن چیزوں پر وہ خدائی کرتا ہو وہ
سب اسی کے ہاتھ سے نکلی ہوں ۔ ہائے تم پر افسوس تم کیوں نہیں سمجھتے کہ جس کے مقابل
پر کروڑہا وجود خود بخود چلے آتے ہیں وہ کا ہے کا خدا ہے اور کون سی خدائی اس میں ہے۔
اے نادانوں اور سمجھ کے ناقصو خدا کی کامل اور پوری خوبی کس بات میں ہے آیا اس میں کہ
وہ اپنی قدرت سے کچھ نہ کر سکے اور اس کی خدائی دوسروں کے سہارے سے چلتی ہو یا اس
بات میں کہ وہ سب کچھ کرتا ہو اور اس کی خدائی اسی کی غیر متناہی طاقتوں سے چلتی ہو۔ ذرا
اکیلے بیٹھ کر سو چو؟ اپنے پلنگ پر لیٹے ہوئے ایک خالص فکر کو اس کے گہراؤ تک لے جاؤ ؟
کہ خدا کی ضرورتیں کہاں سے اور کہاں تک ہیں؟ بعض آریہ سماج والے ارواح کے
غیر مخلوق اور اپنے وجود کے آپ خدا ہونے کے بارے میں یہ دلیل پیش کیا کرتے ہیں کہ
اگر ارواح کسی وقت معدوم تھیں اور پھر خدائے تعالیٰ کے پیدا کرنے سے موجود ہوئیں تو
گویا نیست سے ہست ہو گیا اور نیستی سے ہستی ہونا ایسی دور از فہم بات ہے کہ کوئی عقلمند

سرمه چشم آریه
اس کو نہیں مانے گا مگر میں کہتا ہوں کہ یوں تو فاسد اور ناقص عقل کے مارے ہوئے
خدائے تعالیٰ کو بھی نہیں مانتے لیکن جس شخص کی عقل سلیم ہے اس کو تو خدائے تعالیٰ کے
ماننے کے ساتھ ہی اس کی وہ تمام صفات بھی ماننی پڑیں گی جو مدار اس کی خدائی اور
الوہیت کی ہیں اور جو شخص خد اور جو شخص خدائے تعالیٰ کی اس نہ ں اس نہایت ضروری صفت کو مان لے گا کہ وہ
قادر مطلق اور بے انتہا طاقتوں کا مالک ہے تو پھر ہرگز اس کی قدرتوں کو اپنی عقل ناقص
کے ساتھ موازنہ نہیں کرے گا اور خدائے غیر محدود کی قادرانہ قوتوں کو کسی حد خاص میں
محدود نہیں جانے گا۔ اور نیز جب ایک عقلمند دیکھے گا کہ خدائے تعالیٰ ایسا اپنی ذات میں
مظہر العجائب و بلند تر از احاطۂ فکر و قیاس ہے جو بغیر اسباب آنکھوں کے دیکھتا۔ ا ہے اور بغیر
اسباب کانوں کے سنتا ہے اور بغیر اسباب زبان کے بولتا ہے اور بغیر حاجت معماروں و
مزدوروں و نجاروں و آلات عمارت سازی و فراہمی اینٹوں و پتھروں وغیرہ کے صرف
اپنے ارادہ اور حکم کے اشارہ سے ایک طرفۃ العین میں زمین و آسمان بنا سکتا ہے تو
بے شک اس بات کا یقین بھی کرے گا کہ وہ قادر خدا نیستی سے ہستی بھی کر سکتا ہے۔ یہی تو
خدائی ہے اسی وجہ سے تو وہ سرب شکتی مان اور قادر مطلق اور غیر متناہی قدرتوں کا مالک
کہلاتا ہے۔ اگر اس کے کام بھی انسانی کاموں کی طرح محتاج باسباب و مواد و اوقات
ضرور یہ ہوں تو پھر وہ کا ہے کا خدا ہوا اور اس کی خدائی کیونکر چل سکے۔ کیا اس کے تمام کام
بالاتر از عقل نہیں ہیں؟ کیا اس کی عجائب قدرتیں ایسی نہیں ہیں کہ ان پر نظر ڈال کر عقل
ناقص انسانی خیرہ رہ جاتی ہے؟ تو پھر کیسی جہالت ہے کہ جو بات اس کی خدائی کا مدار اور اس
کی الوہیت کی حقیقت ہے اسی پر اعتراض کیا جائے ۔ اگر اس قسم کے جاہلا نہ وہم دل سے
اٹھ نہیں سکتے تو پھر ایسے ناکارہ اور عاجز پر میشر کو ماننا ہی کیا ضرورت ہے۔ اگر خدائے تعالیٰ
کی قدرتوں کے باریک بھیدوں پر عقل انسانی محیط ہوسکتی تو گویا خدائی کی ساری کیفیت و گنہ
معلوم ہو جاتی اگر عقل انسانی کی نظر ناقص کسی صفت ربانی کے اول آخر پر پھر جائے تو وہ

سرمه چشم آریہ
صفت محدود ہو جائے گی اور صفت کا محدود ہونا ذات باری کے محدود ہونے کو مستلزم ہے۔ ے
بھلا وہ خدا کیسا ہوا جس کی ساری قدرتوں پر ایک ذرہ مخلوق محیط ہو جائے ۔ اور ایسا پر میشر
کس بات کا پرمیشر ہے کہ اگر وہ کسی اپنے امر متخیّل کو کہے کہ ہو جا تو کچھ بھی نہ ہو۔ خدا تو
اسی ذات عجیب القدرت کا نام ہے کہ جو اس کے ارادہ سے سب کچھ ہو جاتا ہے۔ جب وہ
اپنے کسی امر مقصود کو کہتا ہے کہ ہو جا تو وہ فی الفور اس کی قدرت کاملہ سے نقش وجود پکڑ جاتا
ہے یہ راز نہایت دقیق معرفت کا نکتہ ہے کہ سب مخلوقات کلمات الہیہ ہیں۔ عیسائیوں نے
جب اپنی نادانی سے یہ کہنا شروع کیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کلمۃ اللہ ہیں یعنی ان کی روح
کلمہ الہی ہے جو متشکل بروح ہوگئی ہے تو خدائے تعالیٰ نے اس کا یہ حقانی جواب دیا ا کہ کوئی بھی
ایسی روح نہیں جو کلمۃ اللہ نہ ہو اور مجرد الہی حکم سے نہ نکلی ہو قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي !
اسی کی طرف اشارہ ہے اور یہ بات جو کلمات الله بصورت ارواح و دیگر مخلوق جلوہ گر ہو جاتی
ہیں یہ خالقیت کے بھیدوں میں سے ایک بھید ہے اور اسرار الہیہ میں سے ایک باریک نکتہ
ہے جس کی طرف کسی انسانی عقل کو خیال نہیں آیا اور خدائے تعالیٰ کے پاک اور کامل کلام
نے اس کو اپنے الہی نور سے منکشف کیا ہے اور اگر ایسا نہ مانا جائے کہ خدائے تعالیٰ اپنے ہی
کلمہ اور امر سے ارواح اور اجسام کو وجود پذیر کر لیتا ہے تو پھر آخر یہ ماننا پڑے گا کہ
جب تک باہر سے اجسام اور روحیں نہ آویں پر میشر کچھ بھی نہیں کر سکتا مگر کیا ایسا کم بخت
پر میشر ہو سکتا ہے کہ جو در حقیقت ا۔ اپنے گھر سے تو دیوالیہ اور مفلس اور تهیدست ہے لیکن
کسی عارضی اتفاق سے اس کی خدائی کا دھندا چل رہا ہو۔ اگر پر میشر ایسا ہی ہے تو سب
امیدیں خاک میں مل گئیں اور ایسے پر میشر پر بھروسہ کرنا بھی بڑا معرض خطر ہوگا۔
اور یہ کہنا کہ خدائے تعالیٰ کی وہی قدرت قابل تسلیم ہے جو ہماری سمجھ میں آجائے۔
ہم نہیں جانتے کہ اس کا نام جہالت رکھیں یا تعصب یا دیوانگی۔ اگر خدائے تعالیٰ کی قدرتوں
میں یہ بھی شرط ہے کہ انسان کے اندازہ فہم سے زیادہ نہ ہوں تو بس پھر اس کی قدرتیں
ا بنی اسرائیل : ۸۶

سرمه چشم آریه
ہو چکیں ۔ قدرت ربانی تو اسی کا نام ہے کہ عقل انسانی اس کے اسرار تک نہ پہنچ سکے۔ اگر ہم
تم الہی قدرتوں کے تمام و کمال حقیقت پر احاطہ کر سکتے ہیں تو گویا ہم نے خدا پر ہی احاطہ
کر لیا۔ اے عقل کے نو خریدار و آریو ؟ تم کیوں بے فائدہ ان مسائل کے ساتھ سر ٹکراتے
ہو جو تمہارے ذہن کی رسائی سے اونچے ہیں۔ ہم اگر عقلمند ہیں تو ہماری عقلمندی یہی ہے کہ
ہم خدائے تعالیٰ کی قدرت کے بارے میں صرف اتنا کریں کہ کلی طور پر اس بات کو تحقیق
کر کے دیکھ لیں کہ آیا خدائے تعالیٰ کے ان کاموں پر نظر کر کے جو اب تک اس نے کئے
ہیں اس بات کا ثبوت پایا جاتا ہے یا نہیں کہ اس کے عجائب کام اور اس کی غرائب قدرت
ہماری عقول ناقصہ کے دائرہ سے باہر ہیں اور جس طور سے اس کی ربوبیت اور لا یدرک
طاقت نے صرف اوقات وحاجت انصار و آلات سے غنی اور بے نیاز ہوکر یہ عالم بنا ڈالا
ہے اس طرف خیال دوڑانے سے ہماری عقلوں کے پر جلتے ہیں سو ہماری دانشوری
یہی ہے کہ ہم اسی کلی طور کی تحقیق سے سبق حاصل کر لیں اور جزئیات عالم کے ان پیچ
در پیچ رازوں کو جو ہمارے اندازہ عقل اور فہم سے بالا تر ہیں حل کرنے کے لئے اپنے
تیں نا پیدا کنار سمندر میں ڈال کر ہلاک نہ کریں ۔
بعض اشخاص یہ کہا کرتے ہیں کہ اگر عقل ہماری اسرار قدرت کو ( جو ماخذ علم و
حکمت ہیں ) سمجھ نہیں سکتی تو پھر وہ کس کام کی ہے اور جا بجا ہم قدرت پر ہی ایمان لاکر
اور فکر کو معطل چھوڑ کر علوم حکم یہ کیونکر حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ ان کو سمجھ کا پھیر لگا ہوا ہے۔
تقریر مذکورہ بالا سے ہمارا یہ مطلب ہرگز ہر گز نہیں ہے کہ بکلی تحقیق و تفتیش سے مونہہ پھیر کر
ہر جگہ آمنا و صدقنا پر ہی کفایت کرنی چاہیے اور نظر اور فکر کو کہیں اور کسی جگہ کام میں
نہیں لانا چاہیے بلکہ ہمارا مطلب و مدعا یہ ہے کہ ایسے امور کی موشگافی اور تہ بینی کی
امید سے اپنی عقلوں اور فکروں کو آوارہ مت کرو جو تمہاری بساط سے باہر ہیں۔ کیا یہ سچ نہیں
کہ بہتیرے ایسے لوگ ہیں کہ ناجائز فکروں میں پڑ کر اپنی اس معین اور مقرر وسعت سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی