سُرمہ چشم آریہ
حصہ 9
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سرمه چشم آریه
پر میشر ان سب کو مکتی دے دے تو پھر ہمیشہ دنیا پیدا کرنے کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے کیونکہ جو ۹۵
روح مکتی پاکر مکتی خانہ میں گیا وہ تو گو یا ہاتھ سے گیا اور بہ باعث نہ ہونے آمدن اور روز مرہ
کے خرچ کی آخر سب روح ایک دن ختم ہو جائیں گے اور پھر پر میشر دنیا پیدا کرنے سے
قاصر اور عاجز رہے گا اور یہ امر خلاف اصول آریہ سماج ہے غرض آر یہ صاحبوں کے اصول
کے بموجب نہ پرمیشر کی توحید اور عظمت قائم رہتی ہے اور نہ مکتی یافتہ روح کبھی ناگہانی
آفت سے نجات پاسکتے ہیں بلکہ اس شخص کی طرح جس کو ایک دورہ خاص پر مرگی کی بیماری
پڑتی ہے ایسا ہی روحیں بھی ایک قسم کی بیماری میں ہمیشہ مبتلا رہیں گے اور جیسے جیسے مکتی خانہ
سے نکالنے کا وقت نزدیک آتا جائے گا ویسا ہی جزع فزع میں مبتلا ہوتے جائیں گے
خداوند کریم جل شانۂ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى
النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَاوی یعنی جو شخص اپنے پروردگار
سے ڈر کر تزکیہ نفس کرے اور ماسوائے اللہ سے مونہہ پھیر کر خدائے تعالیٰ کی طرف رجوع
لے آئے تو وہ جنت میں ہے اور جنت اس کی جگہ ہے یعنی خود ایک روحانی جنت بباعث
قوت ایمانی و حالت عرفانی اس کے دل میں پیدا ہو جاتی ہے جو اس کے ساتھ رہتی ہے اور
وہ اس میں رہتا ہے سو اس جگہ ماسٹر صاحب سے یہ بھی درخواست کرتا ہوں کہ یہ مقابل
اس آیت قرآنی کے جو جاودانی اور لازوالی مکتی پر دلیل پیش کرتی ہے جو کچھ وید میں محدود
مکتی کا فلسفہ بتلایا گیا ہے وہ شرتی بھی اس جگہ پیش کر دیں ۔۱۴ / مارچ ۸۶ء
جواب لالہ مرلید ھر صاحب معہ جواب الجواب از طرف مؤلف رساله هذا
قوله - مرزا صاحب فرماتے ہیں کہ آریہ سماج والوں کا اعتقاد یہ ہے کہ پر میشر نے
کوئی روح پیدا نہیں کی اور کل ارواح انادی اور قدیم اور غیر مخلوق ہیں ایسا ہی ان کا
یہ بھی اعتقاد ہے کہ مکتی یعنی نجات ہمیشہ کے لئے کسی انسان کو نہیں مل سکتی بلکہ ایک
مدت مقررہ تک مکتی خانہ میں رکھ کر پھر اس سے نکالا جاتا ہے یہ بیان مرزا صاحب کا
النازعات: ۴۲۴۱
سرمه چشم آریہ
بہت کچھ فرق آریہ سماج کے اصولوں سے رکھتا ہے جو آگے ظاہر کیا جائے گا۔
اقول جاننے والے خوب جانتے ہیں کہ اس بیان میں ذرہ فرق نہیں بلا شبہ آریہ سماج
والوں کے یہ دونوں اعتقاد ہیں جن پر تناسخ یعنی اواگون کی بنیاد ہے اگر کچھ فرق تھا تو آپ
نے ظاہر کیا ہوتا ۔ آپ نے وعدہ تو کیا کہ آگے جا کر اس فرق کو بیان کریں گے مگر کسی جگہ
بیان نہ کیا کہ یہ فرق ہے بلکہ آگے جا کر تو بقول شخصے که دروغ گورا حافظه نباشد ۔ آپ نے
صاف اقرار کر دیا کہ ایسا ہی اعتقاد آریہ سماج والے رکھتے ہیں ۔ اصل بات تو یہ ہے کہ آپ
لوگوں کے دل بھی اس بات پر شہادت ہیں کہ یہ وید کے دونوں اصول سخت درجہ کے مخالف
عظمت و قدرت و توحید و شان الہی ہیں اسی واسطے کبھی کبھی لوگوں کے شرم سے آپ لوگوں
کی طبیعت اخفا کی طرف رجوع کر جاتی ہے مگر ایسی باتوں کو آپ کیونکر چھپا سکتے ہیں جو
پنڈت دیانند صاحب کے قلم سے مشتہر ہو چکی ہیں خویش و بیگا نہ اس پر اطلاع پا چکے ہیں۔
ماسٹر صاحب؟ آپ بُرا نہ مانیں آپ کے وید کی ا! آپ کے وید کی ایسی ایسی تعلیموں ۔ ہوں نے ناستک مت والوں
( دہریوں) کو بہت کچھ مدد دی ہے اگر غور سے دیکھا جائے تو آر یہ صاحبوں کا ویدا ایک ایسا
خدا بتا رہا ہے جس سے حق جو آدمی ضرور ہے کہ نفرت کرے وہ اپنے پرمیشر کو اپنی بادشاہی
کا خود موجب نہیں سمجھتے بلکہ ایسا خیال کرتے ہیں کہ وہ بادشاہت کسی بخت و اتفاق سے اس
کو ملی ہے یعنی اس کی خوش قسمتی سے چند ارواح اور اجسام بنے بنائے اس کو مل گئے ہیں اور
شاید ابھی ارواح اور اجسام کا کوئی اور دفینہ بھی کسی جگہ پوشیدہ ہو جس کی ہنوز پر میشر کو
اطلاع نہیں ہوئی مگر کیا یہ ایسا اعتقاد ہے جس کو عظمت و قدرت و شان کبریائی حضرت اللہ
جل شانہ کے مطابق کہہ سکتے ہیں خدائے تعالیٰ وہ کامل ذات ہے جو تمام فیوض کا مبدء
اور تمام انوار کا سر چشمہ اور تمام چیزوں کا قیوم اور تمام خوبیوں کا جامع اور تمام کمالات کا
مستجمع اور عجز اور نقص اور احتیاج الی الغیر سے پاک ہے لیکن تم سوچ کر دیکھو کہ کیا یہ صحیح
نہیں ہے کہ ارواح اور اجسام کی غیر مخلوق اور خود بخود ماننے سے ان تمام صفات کا ملہ الہیہ
سرمه چشم آریه
میں سے کوئی بات بھی قائم نہیں رہ سکتی اور ایک ایسا سخت صدمہ اس کی شان خدائی پر ۹۷
پہنچتا ہے کہ اس میں سے کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔
ایک ادنی درجہ کی عقل بھی سمجھ سکتی ہے کہ خدائے تعالیٰ کے ایک ہونے کے یہی
معنے ہیں کہ در حقیقت وجود اسی کا وجود ہے اور باقی سب چیزیں اس سے نکلی ہیں اور اسی کے
ساتھ قائم اور اسی کے رشحات فیض سے اپنے کمالات مطلوبہ تک پہنچتی ہیں مگر افسوس کہ
آریوں کا علم الہی اس کے برخلاف بتلا رہا ہے ان کی کتابیں انہیں واویلوں سے پر ہیں کہ
ہم بھی پر میشر کی طرح قدیم اور غیر مخلوق اور انا دی اور اس کے مشابہ اور اپنے اپنے وجود کے
آپ خدا ہیں نہیں سوچتے کہ اگر وہ بھی قدیم الذات اور قائم بذاتہ اور واجب الوجود ہیں تو
پھر خدا جیسے ہو کر اس کی ماتحت کیوں ہو گئے اور کس نے درمیان میں ہو کر دونوں میں تعلق
پیدا کر دیا افسوس کہ ان لوگوں نے عقیدہ باطلہ وید سے ایسی محبت کی ہے کہ خدائے تعالیٰ کی
عظمت اور کمالیت کے لئے ذرہ غیرت باقی نہیں رہی اور اس عقیدہ مذکورہ بالا کے بدتر اثر
نے ان کا کچھ باقی نہیں چھوڑا اور اسی بداعتقاد کا بداثر جاودانی نجات کا بھی رہزن ہوا ہے
اور اسی کی نحوست سے آریہ مت کے دفتر میں ایک ہنگامہ مفاسد بر پا ہو رہا ہے کیونکہ
خدائے تعالیٰ کی ذات وصفات کو حیح یا غلط طور پر جاننا ایک ایسا امر ہے کہ اس کا اثر ( جیسا کہ
ہو ) تمام باقی اصولوں پر پڑتا ہے اگر اس میں صلاحیت ہو تو دوسرے اصول بھی صلاحیت
رکھتے ہیں اور اگر اس میں فساد ہو تو وہ فساد دوسرے اصولوں میں بھی سرائت کرتا ہے اسی
جہت سے اس اصل الاصول کے بگڑنے سے آریوں کے سب عقائد کی ستیا ناس ہوئی ہے
اور سب خیالات کو اس ایک ہی بگڑے ہوئے خیال نے تہ و بالا کر دیا ہے اور اب جب تک
اس کی اصلاح نہ ہو تب تک باقی خراب شدہ خیالات کسی نوع سے درستی پر نہیں آ سکتے اب
حقیقت میں آریوں کو بڑی مشکل پیش آگئی ہے اب ان دونوں وید اور پرمیشر سے ایک کو
ضرور چھوڑنا پڑے گا۔
سرمه چشم آریه
یہ بات ایک لڑکا بھی سمجھ سکتا ہے کہ اگر سب ارواح اور اجسام خود بخود پر میشر کی طرح
قدیم اور انادی ہیں اور اپنے اپنے وجود کے آپ ہی خدا ہیں کیا تو پر میشر اس دعوئی کا ہرگز
مجاز نہیں رہا کہ میں ان چیزوں کا رب اور پیدا کنندہ ہوں کیونکہ جب کہ ان چیزوں نے
پر میشر کے ہاتھ سے وجود ہی نہیں لیا تو پھر ایسا پر میشران کا رب اور مالک کیونکر ہو سکتا ہے۔
مثلاً اگر کوئی بچہ بنا بنایا آسمان سے گرے یا زمین کے خمیر سے خود پیدا ہو جائے تو کسی عورت
کو یہ دعوی ہر گز نہیں پہنچتا کہ یہ میرا بچہ ہے بلکہ اس کا بچہ وہی ہوگا جو اس کے پیٹ سے نکلا
ہے سو جو خدا کے ہاتھ سے نکلا ہے وہی خدا کا ہے اور جو اس کے ہاتھ سے نہیں نکلا وہ اس کا
کسی طور سے نہیں ہو سکتا۔ کوئی صالح اور بھلا مانس ایسی چیزوں پر ہرگز قبضہ نہیں کرتا جو اس کی
نہ ہوں تو پھر کیونکر آریوں کے پرمیشر نے ایسی چیزوں پر قبضہ کر لیا جن پر قبضہ کرنے کا اس کو
کوئی استحقاق نہیں ۔ سو سوچنا چاہیے کہ یہ بات کس قدر مکروہ اور دور از حقانیت ہے کہ مالک
الخلق اور رب العالمین کو اس کی مخلوقات سے جواب دیا جاتا ہے اور جو اصل حقیقت خدائی
کی کی اس سے اس کو الگ کیا جاتا ہے ہم سچ سچ کہتے ہیں کہ اگر ہندوؤں کے وید میں کوئی
اور غلطی نہ ہوتی تو اس کے مخا کے مخالف حق ہونے کے لئے یہی ایک بڑی دلیل تھی کہ خدا ۔ خدائے تعالیٰ
کی صفات حقہ کے بیان کرنے میں اس نے ایسی رہزنی کی ہے کہ جو خدائے تعالیٰ کی خدائی
قائم ہونے کے لئے بہت ضروری امر تھا وہی اس نے جڑھ سے اکھیڑ دیا ہے۔
ایسا ہی ذرا سوچ کر معلوم کر لینا چاہیے کہ اگر یہ تمام روحیں جن کے پیدا کرنے کی پرمیشر
کو طاقت نہیں ہمیشہ کے لئے مکتی پا جائیں تو پھر پر میشر بجز اس کے کہ مجبوری کے طور پر خالی ہاتھ
حاشیه خدا بمعنے خود آئیندہ ہے اور خدائے تعالیٰ جل شانہ اسی وجہ سے خدا کہلاتا ہے کہ وہ کسی
کے پیدا کرنے کے بغیر خود بخود ہے سواگر ارواح واجسام بھی خود بخود ہیں تو وہ سب خدا
ہی ہوئے اور بموجب اصول آریہ کے ان کو بھی خدا کہنا جائز بلکہ واجب ہوا ۔ منہ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے کی ہے “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
سرمه چشم آریه
بیٹھا رہے اور کیا کر سکتا ہے تو اس صورت میں وہ اصول آریہ سماج والوں کا جو دنیا کا سلسلہ ۹۹
ہمیشہ بنا رہتا ہے کیونکر قائم رہ سکتا ہے اب ظاہر ہے کہ آپ لوگوں ۔ لوگوں کے اعتقاد کے رو سے
پر میشر کی بادشاہت صرف غیر مخلوق روحوں کے سہارے سے چل رہی ہے اور اگر یہ کہو کہ
پر میشر روحوں کو کبھی جاودانی مکتی نہیں دے گا تو پھر کیونکر سلسلہ دنیا کا منقطع ہوگا اور کیونکر
پرمیشر مجبور ہو کر خالی بیٹھے گا تو ہم کہتے ہیں کہ ایراد اعتراض کے لئے محض فرض کرنا نجات
ابدی کا جو امور ممکنہ میں داخل ہے کافی ہے کیونکہ فن فلسفہ میں امور جائز الوقوع میں صرف
ان کے فرض وقوع پر بحث کی جاتی ہے یہ تحقق في الخارج میں فلسفی کو اس سے کچھ غرض نہیں
کہ وہ امر وقوع میں آیا یا نہ آیا بلکہ فلسفی قطع نظر وقوع لا وقوع سے صرف مادہ جواز پر برہان
قائم کرتا ہے مثلا فلسفی کہتا ہے کہ اگر زید ایک تولہ زہر کھالے تو بے شک مرے گا کیونکہ صد ہا
مرتبہ کا تجربہ صحیحه و صادقہ اس بات پر شہادت دے رہا ہے پس اس کے جواب میں یہ
معارضہ کہ زید نے عہد کیا ہوا ہے کہ میں ہرگز زہر نہیں کھاؤں گا۔ حجت کو اٹھا نہیں سکتا کیونکہ
گوزید زہر کھانا نہیں چاہتا اور فرض کیا کہ اس نے عہد کیا ہوا ہے کہ میں ہرگز زہر نہیں کھاؤں
گا لیکن عند العقل اس کا زہر کھانا اور مرنا ممکن ہے اسی واسطے صناعت منطق میں قضیہ ضرور یہ
مطلقہ کو قضیہ دائمہ مطلقہ سے اخص مطلق قرار دیا گیا ہے مثلاً یہ قضیہ کہ ہر یک انسان
بالضرورت حیوان ہے یعنی حیوانیت ہر یک انسان کے وجود کو صفت ضروری ہے کہ جو اس
کے وجود سے منفک نہیں ہو سکتی یہ قضیہ ضرور یہ مطلقہ ہے اور یہ دوسرا قضیہ کہ زید جو وکیل ہے
ہمیشہ مقدمہ میں فتح پاتا ہے دائمہ مطلقہ ہے پس یہ جو دائمہ مطلقہ ہے قضیہ ضرور یہ مطلقہ سے
اسی واسطے اخص سمجھا جاتا ہے کہ گو فتح پانا زید کا مثل مفہوم ضرور یہ مطلقہ کے جمیع اوقات میں
پایا جاتا ہے اور ہمیشہ زید مقدمہ کو جیتنا ہے لیکن اس کا جیتنا اور فتح پانا عند العقل ضروری نہیں
بر خلاف قضیہ ضرور یہ مطلقہ کے کہ اس میں دوام نسبت حیوانیت کا انسان سے جو موضوع قضیہ کا
ہے ضروری ہے کیونکہ عقل ہارنا اور شکست کھانا زید کا تجویز کر سکتی ہے گواب تک ایک ظاہری
سرمه چشم آریه
۰۰ اتفاق سے زید ہارا نہیں اور نہ کبھی شکست کھائی لیکن کوئی عقلِ سلیم سب نسبت حیوانیت کا
انسان سے تجویز نہیں کر سکتی غرض جو امر عند العقل ممكن الوقوع ہے خارج میں اس کا واقع ہونا
شرط نہیں اور نہ وقوع في الخارج اور امکان فی نفس الامر میں کسی طرح کا تلازم ذہنی ہے پس
اسی دلیل سے روحوں کا انادی ماننا نہ صرف خدائے تعالیٰ کے ازلی جلال اور اس کی صفت
ربوبیت اور مبدء فیوض ہونے کو صدمہ پہنچاتا ہے بلکہ اس کی ابدی خدائی اور قدرت نمائی کا
بھی جو مدار کاروبار الوہیت ہے بکلی استیصال کر کے اس کے نام و نشان کو مٹانا چاہتا
ہے۔ غرض یہ اصول اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کا دشمن ہے۔
ایسا ہی اس کا بد نتیجہ جو نجات محدود ہے ہر وقت یہ بات یاد دلاتا ہے کہ
خدائے تعالیٰ بوجه خالق نہ ہونے کے ناقص القدرت تھا اور بغیر مکتی محدودہ کے اس کی خدائی
نہیں چل سکتی تھی اس لئے مجبوراً اس نے مکتی کو محدود رکھا گویا لوگوں کو اپنی بدقسمتی سے ایک
ادھورا خدا ملا جو نجات جاودانی دینے پر قادر ہی نہ تھا اس لئے اس کے بد قسمت بندے ہمیشہ
کی نجات پانے سے رہ گئے اور اس جگہ پر میشر کا خیر خواہ بن کر مکتی محدودہ کا یہ جواب دینا کہ
انسان دائمی مکتی پانے کا حق نہیں رکھتا اس لئے پر میشر اس کو دائمی مکتی نہیں دیتا ایک ہنسی کی
بات ہے کیونکہ پر میشر تو بوجہ اپنے ضعف اور عجز اور نا طاقتی کے کسی وجہ سے دائمی مکتی دے
ہی نہیں سکتا اور نہ ایسی قدرت رکھتا ہے تو پھر اس صورت میں بندہ کے اعمال کا ذکر کرنا ہی
فضول ہے کیا بندہ اپنے دائمی ایمان اور وفاداری کی وجہ سے دائمی جزا کا مستحق نہیں
ٹھہر سکتا لیکن جب پرمیشر میں طاقت ہی نہیں تو دائمی مکتی کون دیوے۔ اور اگر پر میشر
دائمی نجات دینے کا ارادہ بھی کرے تو کر کیا سکتا ہے۔ اب دیکھو کس قدر آر یہ صاحبان
اپنے پر میشر کی ہتک کر رہے ہیں ہم کیونکر باور کریں کہ وہ اس قدر موٹی بات کو بھی سمجھتے نہیں
یا کیونکر ہم تسلیم کر لیں کہ ان کی انسانی فطرت ایسی مسخ ہوگئی ہے کہ ایسی صاف صاف
صداقتیں بھی ان کی ٹیڑھی نظر میں غلط دکھائی دیتی ہیں بلکہ سارا موجب قوم اور برادری کے
پاس ہے جس کے باعث سے لاکھوں دنیا پرست خدا کو اور اس کی پاک راہوں کو چھوڑ
دیتے ہیں۔
سرمه چشم آریہ
اے ز تعلیم وید آواره منکر از فیض بخش ہموارہ آں قدیرے کہ نیست زوچارہ
نزد تو عاجز ست و ناکاره بشنوی گر بود بحق روئے شور قَالُوا بلی زہر سوئے
آنکه با ذات او بقا و حیات چون نباشد بدیع ما آں ذات ناتوانی ست طور مخلوقات
کے خدا ایں چنیں بود بیئات کے پسند و خرد کہ رب قدیر ناتواں باشد وضعیف و حقیر
نظرے کن بشان ربانی داوری با مکن بنادانی اینچه دین است و اینچه آئین ست
که خدا نا توان و مسکین است گر بدیں دین و کیش هستی شاد مایه عمر را دہی برباد
قوله - مرزا صاحب فرماتے ہیں کہ (آریہ سماج والوں کے اعتقاد کے رو سے ) مکتی شدہ
شخص مکتی خانہ سے نکالا جاتا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ آریہ سماج کے اصولوں کے موافق
کوئی مکتی خانہ علیحدہ عمارت نہیں ۔
اقول سبحان اللہ کیا عمدہ جواب ہے ۔ اعتراض تو یہ تھا کہ روحوں کو انا دی اور قدیم اور
پر میشر کی طرح واجب الوجود اور غیر مخلوق ماننے سے پر میشر ایسا کمزور اور مجبور ٹھہر جاتا
ہے کہ وہ کسی طرح روحوں کو دائمی نجات دینے پر قادر نہیں ہو سکتا گو ارادہ بھی کرے۔
کیونکہ دائمی نجات دینے سے اس کی خدائی کا سلسلہ دور ہوتا ہے آپ اس کا جواب
دیتے ہیں کہ مکتی خانہ کوئی علیحدہ عمارت نہیں جس سے نکالا جائے ۔ ناظرین سوچ سکتے
ہیں کہ یہ کس قسم کا جواب ہے جس حالت میں آریوں کا بالاتفاق یہ اصول ہے کہ ہمیشہ
کے لئے کسی کی مکتی نہیں ہو سکتی کوئی اوتار ہو یا رشی ہو یا منی ہو بلکہ کچھ مدت تک نجات
دے کر پھر اس دارالنجات سے دارالتناسخ کی طرف بھیجے جاتے ہیں اور مختلف
جونوں میں گردش کرتے کرتے کیڑوں مکوڑوں تک نوبت پہنچتی ہے تو پھر کیا یہ اصول
ماسٹر صاحب کو یاد نہیں یا دانستہ لوگوں کو دھوکا دینا چاہتے ہیں اور اگر ماسٹر صاحب کو لفظی
نزاع کے طور پر یہ اعتراض ہے کہ مکتی خانہ کا لفظ کیوں استعمال کیا گیا ہے۔ کیا کوئی
سرمه چشم آریہ
۱۰۲ اینٹوں یا پتھروں کی واں عمارت ہے جس کو خانہ کہنا چاہیے تو ہمیں صرف ماسٹر صاحب کے
اعتقاد پر افسوس نہ ہوگا بلکہ ان کی علمیت و محاورہ دانی پر بھی سخت افسوس ہوگا ۔ کیا
ماسٹر صاحب نہیں جانتے کہ تمام الفاظ تحقیقی طور پر ہی مستعمل نہیں ہوا کرتے بلکہ مجازات و
استعارات بھی استعمال میں آتے ہیں مثلاً ایک شخص کہتا ہے کہ میں نے ایک بوتل شربت
کی پی لی یا ایک رکیبی چانولوں کی کھالی تو کیا ماسٹر صاحب اس سے یہ سمجھیں گے کہ اس نے
بوتل اور رکیبی کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے کھا لیا ہے۔ اسی طرح خانہ (یا دار ) کا لفظ کئی محلوں اور
موقعوں پر بولا جاتا ہے اور ہر جگہ اینٹوں یا پتھروں کی عمارات مراد نہیں ہوتیں۔ سوجس
حالت میں آریوں کے نزدیک دنیا دار التناسخ ہے تو کیا بے جا ہوا اگر بمقابل اس کے
دوسرے جہان کا نام دار النجات ( مکتی خانہ ) رکھا گیا۔ اگر اب بھی ماسٹر صاحب کے دل کو
کوئی وہم پکڑتا ہو تو کسی اپنے زیرک بھائی بند کو پوچھ کر دیکھ لیویں۔
قوله - مرزا صاحب اپنا اعتقاد یاد کریں کہ انہوں نے مانا ہوا ہے کہ انسان بعد مرنے کے
نجات پا کر ایک مکان بہشت میں رہے گا جہاں عمدہ باغ خدا نے لگایا ہوا ہے اچھی اچھی
عورتیں یا حوریں موجود ہیں نہریں شراب وغیرہ کی جاری ہیں غرض نجات کی حالت میں بھی
دنیاوی سامان موجود ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں بلکہ واں وہ باتیں بھی موجود ہوں گی جو
یاں ممنوع ہیں مثلاً شراب اور بہت سی عورتیں مگر ایسا نہیں بلکہ نجات شدہ لوگ بڑے انند
اور خود مختاری کی حالت میں رہیں گے۔
اقول ۔اے ماسٹر صاحب آپ یہ بے اصل باتیں مونہہ سے نکالتے ہوئے کچھ شرم تو کریں
اتنا جھوٹ کیونکر ہضم ہوگا۔ بھلا جب حسب اصول آپ کے نجات یافتہ لوگ ایک مدت
مقررہ کے بعد مکتی خانہ سے کان پکڑ کر باہر نکال دیئے جائیں گے اور ان کے رونے چلانے پر
کچھ رحم نہیں کیا جائے گا بلکہ بڑی سختی سے خلاف مرضی ان کے حکم اخراج عمل میں آئے گا۔
سرمه چشم آریه
اور بڑی ذلت اور رسوائی سے بقول شخصے کہ ( پا بدست دگرے دست بدست دگرے) ۱۰۳
مکتی خانہ سے باہر پھینکے جائیں گے تو کیا اس وقت ان کے لئے وہ سرگ نرگ کا نمونہ
بلکہ اس سے بدتر نہیں ہو جائے گا تو پھر اس مجبورا نہ مصیبت کے وقت خود مختاری کہاں
رہے گی اور انند کیسا ہو گا آپ کہتے ہیں کہ نجات شدہ لوگ بڑی خوشی اور انند میں رہیں
گے افسوس ہے آپ کی سمجھ پر ۔ کیا ایسے مقام میں بھی کوئی کامل خوشی میسر آ سکتی ہے جس
میں نکالے جانے اور پھر دو ہری مرتبہ کروڑ ہا برسوں کی مصیبتوں کا دغدغہ در پیش ہے اور
ہر دم یہی فکر جان کو کھا رہا ہے کہ اب تھوڑے عرصہ کے بعد بے شمار ذلتوں ! نمار ذلتوں اور رسوائیوں کا
مونہہ دیکھنا ہوگا۔ پھر کیڑے مکوڑے کتے بلے بنا ہوگا۔ پھر ایک گناہ کے بدلے میں
لاکھوں جو نیں بھگتنی ہوں گی اور زمانہ دراز اور مدت غیر معین تک دکھوں دردوں کو اٹھانا
ہوگا ۔ کیا جس کو اس قدر یقینی اور قطعی طور پر غم در پیش ہے اور غم بھی کیسا غم کہ لا علاج ۔ وہ
بھی خوش رہ سکتا ہے سو آپ کسی مونہہ سے کہہ سکتے ہیں کہ جس مکتی خانہ کا وید نے ذکر کیا
ہے وہ بڑی انند اور خود مختاری اور خوشی کی جگہ ہے آپ کے مکتی خانہ سے خدا کی پناہ اگر
ایسا ہی پر میشر اور ایسا ہی اس کا مکتی خانہ ہے تو پھر بد قسمت زاہدوں عابدوں کے لئے اس
جگہ بھی رونا اور اُس جگہ بھی رونا ہی ہوگا ۔
رہا آپ کا یہ اعتراض کہ مسلمانوں کی بہشت میں دنیوی نعمتیں بھی موجود
ہوں گی تو یہ کچھ اعتراض کی بات نہیں بلکہ اس سے تو آپ کو اور آپ کے پرمیشر کو بہت
شرمندہ ہونا چاہیے کیونکہ مسلمانوں کے خداوند قادر اور غنی مطلق نے تو دائمی اور جاودانی
طور پر سب کچھ اپنے بے انتہا خزانوں سے عالم آخرت میں قرآن شریف پر ایمان لانے
والوں کو عطا کیا ہے اور روحانی اور جسمانی دونوں طور کی نعمتیں مرحمت فرمائیں کیونکہ
وہ جانتا تھا کہ اس کے سچے پرستار اس دنیا میں صرف روح ہی سے اس کی بندگی اور
اطاعت نہیں کرتے بلکہ روح اور جسم دونوں سے کرتے ہیں اور خلقت انسانی کا کمال
سرمه چشم آریہ
۱۰۴ صرف روح ہی سے پیدا نہیں ہوتا بلکہ روح اور جسم دونوں کے امتزاج و اختلاط سے پیدا
ہوتا ہے سو اس نے فرمان برداروں کو سعادت تامہ تک پہنچانے کے لئے اور ان کو پورا پورا
اس
اجر دینے کے لئے نجات جاودانی کی لذات کو دو قسم پر مشتمل کیا۔ اپنے محبوبا نہ دیدار کی لذتیں
بھی دیں اور اپنی دوسری نعمتیں بھی بارش کی طرح ان پر برسائیں ۔ غرض وہ کام کر دکھلایا جو
قادر عظیم الشان کی قدرتوں اور عظمتوں اور بے انتہا رحمتوں کے لائق ہے لیکن آپ کا
پر میشر تو مفلس اور دیوالیہ ہی نکلا اور اپنی عاجزی اور درویشی اور مفلسی اور ناطاقتی اور
بے اختیاری کے باعث سے آپ لوگوں کو کسی ٹھکانہ نہ لگا سکا اور نہ کوئی مستقل خوشی پہنچا
سکا۔ غرض کچھ بھی نہ کر سکا نہ روحانی نعمتیں ہمیشہ کے لئے دے سکا نہ جسمانی ۔ اور دونوں
طور سے آپ کو نا کام اور نامراد اور محروم اور بے نصیب رکھا اور جس کے لئے مرتے تھے اور
جان شاری کرتے تھے وہ ایسانا منصف اور بے سمجھ اور مورکھ اور بے خبر نکلا کہ اس نے تمہاری
روحانی اور بدنی مشقتوں کا کچھ بھی قدر نہ کیا اور اپنی الٹی سمجھ سے عاشقانہ وفاداریوں اور
جان شاریوں کو چند روزہ مزدوری خیال کر لیا۔ کیا ایسے بخیل او نیل اور نا طاقت اور بے سمجھ پر میشر
سے محبتیں بڑھ سکتی ہیں اور صفائی کامل سے کوئی دل رجوع ہو سکتا ہے ہرگز نہیں بلکہ اس کی
قدرت اور سخاوت اور قدر شناسی کی حقیقت کھلنے سے جب تپ کرنے والوں کی روحیں
بہت ہی افسوس ناک اور نادم ہوں گی کہ اگر یہی پر میشر اور یہی اس کی مکتی تھی تو ہم نے
خواہ مخواہ کی ٹکریں کیوں ماریں اور مکتی خانہ سے نکالے جانے کے وقت ضرور مضمون اس
شعر کا رو رو کر پڑھتے ہوں گے ۔
اب تو کچھ سمجھ کے جان تجھ پہ کریں گے قربان ہم تو اس روز کو پچھتاتے ہیں جب دل ہی دیا
سوخدائی کے کام وہ ہیں نہ یہ اور چارہ سازی اور بندہ نوازی اس کو کہتے ہیں نہ اس کو ۔
به بین تفاوت راه از کجاست تا بکجا ۔ اور سچ تو یہ ہے کہ وید کے رو سے اس نا کارہ اور
ناقص مکتی کا ملنا بھی آپ لوگوں کے لئے محال ہے اور آپ کے پرمیشر نے محض ٹالنے کی
سرمه چشم آریه
غرض سے مکتی کے ملنے میں ایسی دشواریاں ڈال دیں ہیں جو ممکن ہی نہیں کہ آپ لوگ (۱۰۵
ان سے مخلصی پاسکیں بھلا جب ایک گناہ کے لئے ایک لاکھ اور کئی ہزار جون ،لاکھ اور کئی ہزار جون کی سزا ٹھہری
اور ایک طرفہ العین یعنی ایک پاکارہ بھی خدائے تعالیٰ سے غافل ہونا گناہ ٹھہرا تو پھر مکتی
پانے کی کون سی راہ باقی رہی ۔ سو اگر آپ لوگ حقیقت حال کو سوچیں تو اپنی نو امیدی کی
حالت کو دیکھ کر ماتم کریں اور سوگ میں بیٹھیں کیونکہ پر میشر نے تو ایک طرح سے مکتی
دینے سے آپ لوگوں کو جواب دے دیا ہے کیونکہ نہ نومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی ۔ کیا
اس زندگی موجودہ میں کوئی شخص آپ لوگوں میں سے دعوی کر سکتا ہے کہ میں نے کبھی کسی
قسم کا گناہ نہیں کیا نہ صغیرہ نہ کبیرہ اور نہ کبھی جھوٹ زبان پر آیا۔ اور نہ کبھی کسی کو زبان یا
ہاتھ یا آنکھ وغیرہ سے ستایا اور نہ کبھی مال ناجائز کھایا اور نہ کبھی ایک سیکنڈ بھی اپنے پرمیشر
کو بھلایا اور نہ کسی اور قسم کا گناہ یا بد خیال دل میں آیا۔ میں جانتا ہوں کہ ایسا دعویٰ کرنا
ممکن ہی نہیں تو پھر کسی آئندہ جون کا بھی اسی پر قیاس کر لیجئے کیونکہ اس دار الغفلت
دنیا میں گناہ انسان کی فطرت کو لگا ہوا ہے اور جیسے فطرتی خواص اس موجودہ زندگی
میں آپ سے الگ نہیں ہو سکے ایسا ہی کسی آئندہ جون میں دنیا میں آ کر ان فطرتی
خواص کا بکلی دور ہو جانا ممتنع اور محال ہے۔ بعض موٹی سمجھ کے آدمی جن کو بہ باعث
اپنی نادانی اور نقصان علمی کے گناہ کی فلاسفی معلوم نہیں وہ شاید بوجہ اپنے کمال درجہ کی
سادہ لوحی کے ایسا خیال کرتے ہوں گے کہ گویا گناہ انہیں دو چار باتوں کا نام ہے کہ
انسان ارتکاب زنا یا خون یا شهادت دروغی پر دلیری کرے یا کسی جگہ سیندہ لگا دے یا
کسی کی گانٹھ گتر لے اور پھر جب ان چند معدود اور مشہود جرائم کو چھوڑ دے تو پھر
گناہ سے بکلی پاک اور صفا ہو گیا اور اپنے پرمیشر کو کہہ سکتا ہے کہ ار کہہ سکتا ہے کہ اب تیرے حقوق
سب میں نے ادا کر دیئے اور جو کچھ کرنا میرے پر واجب تھا سب کچھ میں کر گزرا لیکن
در حقیقت یہ خیال سراسر غلط بلکہ بھاری گناہ ہے جو انسان اپنے تئیں بے گناہ اور
اولد
سرمه چشم آریه
۱۰﴾ خدائے تعالیٰ کے سارے حقوق کو ادا کرنے والا خیال کرلے اسی وجہ سے راست بازوں
اور مقدسوں نے طریق تواضع اور فروتنی اور استغفار کو لازم پکڑا اور کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ
میں بکلی نیک اور بے گناہ ہوں حضرت مسیح علیہ السلام کو کسی نے کہا کہ اے نیک استاد تو آپ
نے یہ پیارا اور دلکش جواب دیا کہ میں نیک نہیں ہوں یعنی ایک گنہگار آدمی ہوں مجھے تو
کیوں نیک کہتا ہے۔ سبحان اللہ معرفت الہی انہیں پاک لوگوں کے حصہ میں آئی تھی جنہوں
نے کیسے ہی تقدس کی حالت میں بھی اپنے تئیں بے گناہ اور نیک نہیں سمجھا اور حقیقت میں
اس سے بڑھ کر اور کوئی گناہ نہیں کہ اپنے تئیں بے گناہ خیال کیا جائے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ گناہ
انسان کی سرشت کو ایک لازم غیر منفک ہے جس کا تدارک صرف رحمت اور مغفرت الہی
کر سکتی ہے نہ کوئی اور چیز اور اگر خدائے تعالیٰ ہر یک گناہ پر سزا دینے لگے اور استغفار اور
تو به قبول نہ ہو اور فضل شامل حال نہ ہو تو بندہ کبھی نجات نہیں پاسکتا مثلاً اگر یہ سزا ہندوؤں
کے اصول کے طور پر دی جائے یعنے جونوں میں ڈالا جائے تو اگر ہندوؤں کا پرمیشر قطع نظر
ایک لاکھ جون کے ایک گناہ کے عوض میں صرف ایک جون کی سزا پر ہی کفایت کرے تب
بھی اس بے انتہا سلسلہ کا انقطاع محال ہے چہ جائیکہ ایک گناہ کے بدلے میں دولاکھ کے
قریب جون بھگتنی پڑے اور پھر اس گناہ سے فراغت ہو کر دوسرے گناہ کی سزا نئے سرے
سے شروع ہوا اور ایک طرف بندہ سزائیں پاتا جائے اور ایک طرف نئے گناہ جو اس کی
فطرت کو لگے ہوئے ہیں اور ہر دم اور ہر لحظہ اس سے صادر ہو رہے ہیں انبار کے انبار جمع
ہوتے جائیں۔ پس جبکہ حقیقت گر حقیقت گناہ یہ ہے اور اس سے مخلصی پانا عند العقل محال ہے تو اس
صورت میں ظاہر ہے کہ اگر مکتی پانا اسی بات پر موقوف ہے کہ کسی قسم کا گناہ باقی نہ رہے اور
کسی نوع سے خطا صادر نہ ہو سکے تو آریوں کے مکتی پانے کے کوئی لچھن نظر نہ من نظر نہیں آتے ۔
اور فرض کے طور پر اگر مان بھی لیں کہ کوئی آریہ ان سب شرائط کو پورا کر کے کسی زمانہ