سُرمہ چشم آریہ

حصہ 11

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سرمه چشم آریہ
جو قدرت نے ان کو دے رکھی ہے باہر چلتے جاتے ہیں اور اپنی محدود عقل سے کل کائنات 19
کے عمیق در عمیق رازوں کو حل کرنا چاہتے ہیں سو یہ افراط ہے جیسے بکلی تحقیق و تفتیش سے
مونہ پھیر لینا تفریط ہے اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَ اقْصِدْ فِي مَشْيِكَ لا یعنی
اپنی چال میں توسط اختیار کر۔ نہ ایسا فکر کو منجمد کر لینا چاہیے کہ جو ہزار ہا نکات و لطائف
الہیات قابل دریافت ہیں ان کی تحصیل سے محروم رہ جائیں اور نہ اس قدر تیزی کرنی
چاہیے کہ ان فکروں میں پڑ جائیں کہ خدائے تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا ہے اور یا اس نے
اس ق قدر ارواح اور اجسام کس طرح بنالئے ہیں اور یا اس نے کیونکر اکیلا ہونے کی حالت
میں اس قدر وسیع عالم بناڈالا ہے۔
اور اس جگہ یہ بھی واضح رہے کہ ارواح کا حادث اور مخلوق ہونا قرآن شریف میں
بڑے بڑے قوی اور قطعی دلائل سے بیان کیا گیا ہے چنانچہ برعایت ایجاز واجمال چند
دلائل ان میں سے نمونہ کے طور پر اس جگہ لکھے جاتے ہیں ۔
اول یہ بات بہ بداہت ثابت ہے کہ تمام ر ہے کہ تمام روحیں ہمیشہ اور ہر حال میں خدائے تعالیٰ کی
ماتحت اور زیر حکم ہیں اور بحر مخلوق ہونے کے اور کوئی وجہ موجود نہیں جس نے روحوں کو ایسے
کامل طور پر خدائے تعالیٰ کی ماتحت اور زیر حکم کر دیا ہو سو یہ روحوں کے حادث اور مخلوق
ہونے پر اول دلیل ہے۔
دوم یہ بات بھی یہ بداہت ثابت ہے کہ تمام روحیں خاص خاص استعدادوں اور طاقتوں
میں محدود اور محصور ہے ہیں جیسا کہ بنی آدم کے اختلاف روحانی حالات و استعدادات پر نظر
کر کے ثابت ہوتا ہے اور یہ تحدید ایک محدود کو چاہتی ہے جس سے ضرورت محدث کی ثابت
ہو کر ( جو محدد ہے ) حدوث روحوں کا یہ پایہ ثبوت پہنچتا ہے۔
سوم یہ بات بھی کسی دلیل کی محتاج نہیں کہ تمام روحیں عجز و احتیاج کے داغ سے
آلودہ ہیں اور اپنی تکمیل اور بقا کے لئے ایک ایسی ذات کی محتاج ہیں جو کامل اور قادر اور
ا لقمان : ۲۰

سرمه چشم آریہ
۱۲۰) عالم اور فیاض مطلق ہو اور یہ امران کی مخلوقیت کو ثابت کرنے والا ہے۔
چهارم یہ بات بھی ایک ادنی غور کرنے سے ظاہر ہوتی ہے کہ ہماری روحیں اجمالی طور پر
ان سب متفرق الہی حکمتوں اور صنعتوں پر مشتمل ہیں جو اجرام علوی وسفلی میں پائے جاتے
ہیں۔ اسی وجہ سے دنیا با عتبار اپنے جزئیات مختلفہ کے عالم تفصیلی ہے اور انسان عالم اجمالی
کہلاتا ہے یا یوں کہو کہ یہ عالم صغیر اور وہ عالم کبیر ہے پس جبکہ ایک جزئی عالم کے بوجہ پائے
جانے پر حکمت کاموں کے ایک صانع حکیم کی صنعت کہلاتی ہے تو خیال کرنا چاہیے کہ وہ چیز
کیونکر صنعت الہی نہ ہوگی جس کا وجود اپنے عجائبات ذاتی کے رو سے گویا تمام جزئیات عالم
کی عکسی تصویر ہے اور ہر یک جزئی کے خواص عجیبہ اپنے اندر رکھتی ہے اور حکمت بالغہ ایزدی
پر بوجہ اتم مشتمل ہے۔
ایسی چیز جو مظہر جمیع عجائبات صنعت الہی ہے مصنوع اور مخلوق ہونے سے باہر نہیں
رہ سکتی بلکہ وہ سب چیزوں سے اول درجہ پر مصنوعیت کی مہر اپنے وجود پر رکھتی ہے اور سب
سے زیادہ تر اور کامل تر صانع قدیم کے وجود پر دلالت کرتی ہے سو اس دلیل سے روحوں کی
مخلوقیت صرف نظری طور پر ثابت نہیں بلکہ در حقیقت اجلی بدیہات ہے۔ ماسوا اس کے
دوسری چیزوں کو اپنی مخلوقیت کا علم نہیں مگر روحیں فطرتی طور پر اپنی مخلوقیت کا علم رکھتی ہیں
ایک جنگلی آدمی کی روح بھی اس بات پر راضی نہیں ہو سکتی کہ وہ خود بخود ہے اسی کی
طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى لا یعنی روحوں
سے میں نے سوال کیا کہ کیا میں تمہارا رب ( پیدا کنندہ ) نہیں ہوں تو انہوں نے جواب
دیا کہ کیوں نہیں یہ سوال و جواب حقیقت میں اس پیوند کی طرف اشارہ ہے جو مخلوق کو اپنے
خالق سے قدرتی طور پر متحقق ہے جس کی شہادت روحوں کی فطرت میں نقش کی گئی ہے۔
پنجم جس طرح بیٹے میں باپ اور ماں کا کچھ کچھ حلیہ اور خوبو پائی جاتی ہے اسی طرح
ل الاعراف : ۱۷۳

سرمه چشم آریه
روحیں جو خدائے تعالیٰ کے ہاتھ سے نکلی ہیں اپنے صانع کی سیرت و خصلت سے اجمالی طور ۱۲۱
پر کچھ حصہ رکھتی ہیں اگر چہ مخلوقیت کی ظلمت و غفلت غالب ہو جانے کی وجہ سے بعض نفوس
میں وہ رنگ الہی کچھ پھیکا سا ہو جاتا ہے لیکن اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ ہر یک روح کسی
قدر وہ رنگ اپنے اندر رکھتی ہے اور پھر بعض نفوس میں وہ رنگ بد استعمالی کی وجہ سے بدنما
معلوم ہوتا ہے مگر یہ اس رنگ کا قصور نہیں بلکہ طریقہ استعمال کا قصور ہے۔ انسان کی اصلی
قوتوں اور طاقتوں میں سے کوئی بھی بری قوت نہیں صرف بد استعمالی سے ایک نیک قوت
بری معلوم ہونے لگتی ہے۔ اگر وہی قوت اپنے موقع پر استعمال کی جائے تو وہ سراسر نفع
رسان اور خیر محض ہے اور حقیقت میں انسان کو جس قدر قو تیں دی گئی ہیں۔ وہ سب الہی
قوتوں کے اظلال و آثار ہیں۔ جیسے بیٹے کی صورت میں کچھ کچھ باپ کے نقوش آ جاتے
ہیں ایسا ہی ہماری روحوں میں اپنے رب کے نقوش اور اس کی صفات کے آثار آ گئے ہیں
جن کو عارف لوگ خوب شناخت کرتے ہیں اور جیسے بیٹا جو باپ سے نکلا ہے اس سے ایک
طبعی محبت رکھتا ہے نہ بناوٹی ۔ اسی طرح ہم بھی جو اپنے رب سے نکلے ہیں اس سے
في الحقيقت طبعی محبت رکھتے ہیں نہ بناوٹی اور اگر ہماری روحوں کو اپنے رب سے یہ طبعی و
فطرتی تعلق نہ ہوتا تو پھر سالکین کو اس تک پہنچنے کے لئے کوئی صورت اور سبیل نہ تھی سو
اگر چه دلائل مخلوقیت ارواح جن کو اللہ جل شانہ نے آپ قرآن شریف میں معقولی طور پر
بیان کیا ہے اس کثرت سے ہیں کہ اگر وہ سب اس جگہ لکھے جائیں تو خود انہیں دلائل کی
ایک بڑی کتاب ہو جائے گی مگر ہم بالفعل اسی قدر پر کفایت کرتے ہیں کیونکہ ہم جانتے
ہیں کہ طالب حق کے لئے اسی قدر کافی ہے۔
اب ہم اس جگہ ماسٹر صاحب کی خدمت میں بادب عرض کرتے ہیں کہ ہم نے روحوں
کی مخلوقیت جس سے ان کی کیفیت بکلی ظاہر ہوتی ہے دلائل مندرجہ قرآن شریف کے رو سے

سرمه چشم آریه
۔
۱۳۲ بقدر کفایت بیان کر دی ہے اگر ماسٹر صاحب کا وید بھی کچھ علم الہی سے حصہ رکھتا ہے تو انہیں
لازم ہے کہ اس وقت بمقابلہ قرآن شریف کے وید کے وہ دلائل عقلیہ پیش کریں جن کی رو
سے غیر مخلوق اور غیر محدث ہونا روحوں کا ثابت ہوتا ہے بلکہ اس جگہ ہم مکرر گزارش کرنا
چاہتے ہیں کہ بہتر یوں ہے کہ ماسٹر صاحب بغرض مقابله و مواز نه فلسفه و ید و قرآن شریف
ہم کو اجازت دیں کہ تاہم ایک علیحدہ رسالہ روحوں کی مخلوقیت اور ان کی خواص اور قوتوں اور
طاقتوں کے بارے میں اور دیگر نکات اور لطائف علم روح کے متعلق اس شرط سے لکھیں کہ
کسی بات اور کسی دلیل کے بیان کرنے میں بیانات قرآنی سے باہر نہ جائیں یعنے وہی
دلائل و براہین مخلوقیت ارواح پیش کریں جو قرآن شریف نے آپ پیش کئے ہیں اور وہی
دقائق و معارف علم روح لکھیں جو قرآن شریف نے خود لکھے ہیں۔ على علی هذا هذا الا القياس ماسٹر صاحب
بھی بمقابل ہمارے ایسا ہی کریں یعنی وہ بھی روحوں کی غیر مخلوقیت بدلائل عقلیہ ثابت
کرنے اور علم روح کے بیان کرنے میں وید ہی کی شرتیوں کے پابند رہیں اور وہی دلائل
وغیرہ تحریر میں لاویں جو وید نے پیش کئے ہیں اور ہم دونوں فریق صرف حوالہ آیت یا شرقی
پر کفایت نہ کریں بلکہ اس آیت یا شرقی کو بتمامہ مع ترجمہ و پستہ ونشان وغیرہ تحریر بھی کر دیں۔
اس طور کے مباحثہ و موازنہ سے غالب اور مغلوب میں صاف فرق کھل جائے گا اور جوان
دونوں میں سے حقیقت میں خدا کا کلام ہے وہ کامل طور پر ان باتوں میں عہدہ برا ہوگا اور
اپنے حریف کو شکست فاش دے گا اور اس کی ذلت اور رسوائی ظاہر کرے گا لیکن ہم بطور
پیشگوئی یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ ایسا مقابلہ وید سے ہونا ہرگز ممکن ہی نہیں کیونکہ وید اپنے
بیانات میں سراسر غلطی پر ہے اور وہ بوجہ انسانی خیالات ہونے کے یہ طاقت اور
قوت بھی نہیں رکھتا کہ خدا وند علیم و حکیم کی پاک و کامل کلام کا مقابلہ کر سکے ۔ ناظرین
سمجھ سکتے ہیں کہ ہم نے علی التساوی یہ شرط پیش کی ہے یعنے اپنے نفس کے لئے اس
طرز کے مقابلہ میں کوئی ایسا فائدہ مخصوص نہیں رکھا جس سے فریق ثانی منتفع نہ ہو سکتا

سرمه چشم آریه
ہو پس اگر اب بھی ماسٹر صاحب کنارہ کر گئے تو کیا یہ اس بات پر دلیل کافی نہیں ہوگی کہ ۱۲۳
ان کا وید ان کمالات اور خوبیوں اور پاک سچائیوں سے بکلی عاری اور خالی ہے۔
قوله - مرزا صاحب اور سب اہل اسلام کا یہی اعتقاد ہے اور قرآن میں آیا ہے
کہ جب آنحضرت ( محمد صاحب ) سے لوگوں نے پوچھا کہ روح کیا چیز ہے تو آپ
کچھ نہ بتلا سکے اور اس وقت آیت نازل ہوئی کہ اے محمد کہہ دے کہ روح ایک
امر رتی ہے سو مسلمانوں نے تو روح کو کیا سمجھا ہو گا خدا نے ان کے ہادی پر بھی روح
کی کیفیت ظاہر نہیں کی اور خدا کا بھی کیا جواب عمدہ ہے کہ روح امر ربی ہے کیا اور
چیزیں امر ربی نہیں ۔
اقول اس وقت ماسٹر صاحب کی خوبی فہم اور جلد بازی کا تصور کر کے مجھے ایک حکایت یاد
آگئی ہے کہ ایک ایسا شخص کسی شہر میں تھا جو ہمیشہ چپ رہا کرتا تھا آخر اس کی خاموشی سے
لوگ اس وہم میں پڑ گئے کہ یہ کوئی بڑا فاضل اور دانشمند ہوگا۔ اسی خیال سے ایک جماعت
کثیر اس کی خدمت میں حاضر رہنے لگی ۔ ایک دن اس شخص نے اپنے دل میں سوچا کہ
مجھے اپنی عقلمندی ظاہر کرنے کے لئے کچھ بولنا چاہیے سو جب اس نے دو چار باتیں ہی
مونہہ سے نکالیں تو تمام لوگ سمجھ گئے کہ اگر اس شہر میں کوئی اور نادان بھی ہے تو اس سے
بڑھ کر کبھی نہ ہوگا ۔ تب اس کے اردگرد سے سب بھاگ گئے اور ساری جماعت متفرق
ہو گئی اور وہ اکیلا رہ کر بہت دردمند ہوا ۔ بڑی مصیبت سے ایک رات کاٹی صبح ہوتے ہی
اس شہر سے کہیں کو چلا گیا اور جاتے وقت ایک دیوار پر لکھ گیا کہ اگر میں پہلے اپنی شکل کو
آئینہ میں دیکھ لیتا تو نادانی سے اپنا پردہ فاش نہ کرتا۔
اسی طرح ماسٹر صاحب نے بھی اچھا نہیں کیا کہ لاعلمی اور نا واقفیت اور نا سمجھی کی
حالت میں اعتراض کرنے کے لئے زبان کھولی۔ لالہ صاحب میں آپ کی غلطیوں کی کہاں
تک اصلاح کرتا جاؤں آپ نے یہ کس سے سن لیا کہ مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو خدائے تعالیٰ کی طرف سے علم روح نہیں دیا گیا تھا اور آپ نے

سرمه چشم آریه
۱۳۴ قرآن شریف میں کس جگہ اور کہاں دیکھ لیا کہ حضرت محمدوح روح کے علم سے بے خبر تھے۔ میں
جانتا ہوں کہ آپ کو اپنی عقل نا تمام کی شامت سے اس آیت کے سمجھنے میں دھوکا لگا ہے جو
قرآن شریف میں وارد ہے اور وہ یہ ہے وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ
أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمُ مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا لے الجزو ۱۵ سورہ بنی اسرائیل اور کفار
تجھ سے (اے محمد) پوچھتے ہیں کہ روح کیا ہے اور کس چیز سے اور کیونکر پیدا ہوئی ہے۔ ان کو
کہہ دے کہ روح میرے رب کے امر میں سے ہے اور تم کو اے کا فرو علم روح اور علم اسرار
الہی نہیں دیا گیا مگر کچھ تھوڑا سا۔ سو اس جگہ اے ماسٹر صاحب آپ کو اپنے نقصان فہم
سے یہ غلطی لگی کہ آپ ۔ پ نے اس عبارت کا مخاطب ( کہ تم کو علم روح نہیں دیا گیا )
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سمجھ لیا حالانکہ لفظ مَا أُوتِيتُم جس کا ترجمہ یہ ہے کہ تم کو نہیں
دیا گیا جمع کا صیغہ ہے جو صاف دلالت کر رہا ہے جو اس آیت کے مخاطب کفار ہیں
کیونکہ ان آیات میں جمع کے صیغہ سے کسی جگہ آنحضرت کو خطاب نہیں کیا گیا بلکہ
جابجا واحد کے صیغہ سے خطاب کیا گیا ہے اور جمع کے صیغہ سے کفار کی جماعت کو بیان کیا
گیا ہے کہ وہ ایسا سوال کرتے ہیں سو اگر کوئی نرا اندھا نہ ہو تو سمجھ سکتا ہے کہ ان دونوں
آیتوں میں دو جمع کے صیغے وارد ہیں ۔ اوّل يَسْتَلُونَ یعنی سوال کرتے ہیں ۔ دوم
مَا أُوتِيتُمْ یعنی تم نہیں دیئے گئے اور جیسا کہ ظاہر ہے کہ يَسْتَلُونَ کے صیغہ جمع سے مراد
کافر ہیں جنہوں نے روح کی کیفیت کے بارے میں سوال کیا تھا۔ ایسا ہی ظاہر ہے کہ
مَا أُوتِيتُمْ کے صیغہ جمع سے بھی مراد کا فر ہی ہیں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تو کسی
جگہ جمع کے صیغہ سے خطاب نہیں کیا گیا بلکہ اوّل مجرد کاف سے جو واحد پر دلالت کرتا
ہے خطاب کیا گیا یعنی یہ کہا گیا کہ تجھ سے کفار پوچھتے ہیں یہ نہیں کہا گیا کہ تم سے کفار
پوچھتے ہیں ۔ پھر بعد اس کے ایسا ہی لفظ واحد سے فرمایا کہ ان کو کہہ دے یہ نہیں فرمایا
کہ ان کو کہہ دو بر خلاف بیان حال کفار کے کہ ان کو دونوں موقعوں پر جمع کے صیغے سے
بیان کیا ہے سو آیت کے سیدھے سیدھے معنے جو سیاق سباق کلام سے سمجھے جاتے
بنی اسرائیل : ۸۶

سرمه چشم آریه
ہیں اور صاف صاف عبارت سے نکلتے ہیں یہی ہیں کہ اے محمد کفار تجھ سے روح کی ۱۳۵
کیفیت پوچھتے ہیں کہ روح کیا چیز ہے اور کس چیز سے پیدا ہوئی ہے سوان کو کہہ دے
کہ روح امر ربی ہے یعنی عالم امر میں سے ہے اور تم اے کا فرو کیا جانو کہ روح کیا چیز ہے
کیونکہ علم روح حاصل کرنے کے لئے ایماندار اور عارف باللہ ہونا ضروری ہے مگر ان باتوں
میں سے تم میں کوئی بھی بات نہیں ۔
اب ہر ایک منصف سمجھ سکتا ہے کہ نادانی اور شتاب کاری کی آمیزش سے کیا
کیا ندامتیں اٹھانی پڑتی ہیں ۔ غور کرنا چاہیے کہ ان آیات شریفہ متذکرہ بالا کا کیسا
مطلب صاف صاف تھا کہ کفار کی ایک جماعت نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
روح کے بارے میں سوال کیا کہ روح کیا چیز ہے تب ایسی جماعت کو جیسا کہ
صورت موجودہ تھی بصیغہ جمع مخاطب کر کے جواب دیا گیا کہ روح عالم امر میں
سے ہے یعنی کلمۃ اللہ یا ظل کلمہ ہے جو بحکمت و قدرت الہی روح کی شکل پر
وجود پذیر ہو گیا ہے اور اس کو خدائی سے کچھ حصہ نہیں بلکہ وہ در حقیقت حادث
اور بندہ خدا ہے اور یہ قدرت زبانی کا ایک بھید دقیق ہے جس کو تم اے
کا فرو سمجھ نہیں سکتے مگر کچھ تھوڑا سا جس کی وجہ سے تم مکلف بایمان ہو۔
حاشیه یہ ایک سیر بو بیت ہے جو کلمات اللہ سے مخلوقات الہی پیدا ہو جاتی ہے اس کو
اپنی اپنی سمجھ کے موافق ہر یک شخص ذہن نشین کر سکتا ہے چاہے اس طرح سمجھ
لے کہ مخلوقات کلمات الہی کے اظلال و آثار ہیں یا ایسا سمجھ سکتا ہے کہ خود کلمات
الہی ہی ہیں جو بقدرت الہی مخلوقیت کے رنگ میں آ جاتے ہیں کلام الہی کی
عبارت ان دونوں معنے کے سمجھنے کے لئے وسیع ہے اور بعض مواضع قرآن کی
ظاہر عبارت میں مخلوقات کا نام کلمات اللہ رکھا گیا ہے جو تجلیات ربوبیت سے
بقدرت الهی لوازم و خواص جدیدہ حاصل کر کے حدوث کے کامل رنگ
سے رنگین ہو گئے ہیں اور در حقیقت یہ ایک سران اسرار خالقیت میں سے
ہے جو عقل کے چرخ پر چڑھا کر اچھی طرح سمجھ میں نہیں آ سکتے اور عوام

سرمه چشم آریه
۱۲۶﴾ تمہاری عقلیں بھی دریافت کر سکتی ہیں ۔ اس کھلے کھلے مطلب کے سمجھنے میں
ماسٹر صاحب نے کتنی بڑی غلطی کھائی ہے اور یہ یہ سمجھ سمجھ بیٹھے بیٹھے کہ کہ گویا یہ خطاب ، لا لاعلمی علمی کیفیت کے
روح کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہے لا حول ولا قوۃ پتھر پڑیں ایسی سمجھ
پر کاش ماسٹر صاحب نے کچھ تھوڑی سی عربی پڑھی ہوتی یا کچھ تھوڑا سا قاعدہ نحو صرف کا
ہی دیکھا ہوتا اے صاحب ذرا آنکھ کھول کر دیکھو کہ روح کی کیفیت پوچھنے والے کون
لوگ تھے ۔ وہ تو آپ کے ہی بھائی بند یعنی منکرین دین اسلام تھے انہیں کو تو یہ
جواب دیا گیا تھا کہ روح عالم امر میں سے ہے اور تم ان الہی بھیدوں کو اے کا فرو کیا جانو
ایمان لاؤ تا تمہیں روح کی کیفیت اور اس کے علوم معلوم ہوں اور یہ جو خدائے
تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ روح عالم امر میں سے ہے جس پر ماسٹر صاحب نے اپنی خوش
فہمی سے جھٹ پٹ اعتراض بھی کر دیا یہ ایک بڑی بھاری صداقت کا بیان ہے اور
اس کی تفصیل یہ ہے کہ ربوبیہ ہے کہ ربوبیت الہی دو طور سے نا پیدا چیزوں کو پیدا کرتی ہے اور
بقيه
کے لئے سیدھا راہ سمجھنے کا یہی ہے کہ خدائے تعالیٰ نے جو کچھ پیدا کرنا چاہا وہ ہو گیا
حاشیہ اور سب کچھ اسی کا پیدا کردہ اور اسی کی مخلوق اور اسی کے دست قدرت سے نکلا ہوا
ہے لیکن عارفوں پر کشفی طور سے بعد مجاہدات یہ کیفیت حدوث کھل جاتی ہے اور نظر
کشفی میں کچھ ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ تمام ارواح واجسام کلمات اللہ ہی ہیں جو
بحکمت کاملہ الہی پیرایہ حدوث و مخلوقیت سے متلبس ہو گئے ہیں مگر اصل محکم جس پر
قدم مارنا اور قائم رہنا ضروری ہے یہ ہے کہ ان کشفیات و معقولات سے قدر مشترک
لیا جائے یعنی یہ کہ خدائے تعالیٰ ہر یک چیز کا خالق اور محدث ہے اور کوئی چیز کیا ارواح
اور کیا اجسام بغیر اس کے ظہور پذیر نہیں ہوئی اور نہ ہو سکتی ہے کیونکہ کلام الہی کی عبارت
اس جگہ در حقیقت زوالوجوہ ہے اور جس قدر قطع اور یقین کے طور پر قرآن شریف
ہدایت کرتا ہے وہ یہی ہے کہ ہر یک چیز خدائے تعالیٰ سے ظہور پذیر و وجود پذیر

سرمه چشم آریہ
دونوں طور کے پیدا کرنے میں پیدا شدہ چیزوں کے الگ الگ نام رکھے جاتے ہیں ۔ جب ۱۲۷
خدائے تعالی کسی چیز کو اس طور سے پیدا کرے کہ پہلے اس چیز کا کچھ بھی وجود نہ ہو تو ایسے پیدا
کرنے کا نام اصطلاح قرآنی میں امر ہے اور اگر ایسے طور سے کسی چیز کو پیدا کرے کہ پہلے
وہ چیز کسی اور صورت میں اپنا وجود رکھتی ہو تو اس طرز پیدائش کا نام خلق ہے خلاصہ کلام
یہ کہ بسیط چیز کا عدم محض سے پیدا کرنا عالم امر میں سے ہے اور مرکب چیز کو کسی شکل یا
بقيه
حاشیه
ل العنكبوت : ۷۰
ہوتی ہے اور کوئی چیز بغیر اس کے پیدا نہیں ہوئی اور نہ خود بخود ہے سواس قدر اعتقاد ۱۲۷
ابتدائی حالت کے لئے کافی ہے پھر آگے معرفت کے میدانوں میں سیر کرنا جس کو
نصیب ہوگا اس پر بعد مجاہدات خود وہ کیفیت کھل جائے گی جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا لَ هُمْ سُبُلَنا ل یعنی جو لوگ ہماری راہ میں
مجاہدہ کریں گے ہم ان کو وہ اپنی خاص راہیں آپ دکھلا دیں گے جو مجرد عقل اور
قیاس سے سمجھ میں نہیں آ سکتیں اور در حقیقت خدائے تعالیٰ نے اپنے عجیب عالم کو
تین حصہ پر منقسم کر رکھا ہے۔
(1) عالم ظاہر جو آنکھوں اور کانوں اور دیگر حواس ظاہری کے ذریعہ اور آلات
خارجی کے توسل سے محسوس ہو سکتا ہے۔
(۲) عالم باطن جو عقل اور قیاس کے ذریعہ سے سمجھ میں آ سکتا ہے۔
(۳) عالم باطن در باطن جو ایسا نازک اور لا یدرک وفوق الخیالات
عالم ہے جو تھوڑے ہیں جو اس سے خبر رکھتے ہیں وہ عالم غیب محض ہے جس
تک پہنچنے کے لئے عقلوں کو طاقت نہیں دی گئی مگر ظن محض ۔ اور اس عالم پر
کشف اور وحی اور الہام کے ذریعہ سے اطلاع ملتی ہے نہ اور کسی ذریعہ
سے اور جیسی عادت اللہ بدیہی طور پر ثابت اور اور متحقق محقق ۔ ہے کہ اس نے ان
دو پہلے عالموں کے دریافت کرنے کے لئے جن کا اوپر ذکر ہو چکا ہے
انسان کو طرح طرح کے حواس و قوتیں عنایت کی ہیں ۔ اسی طرح اس

سرمه چشم آریه
۱۲۸ ہیئت خاص سے متشکل کرنا عالم خلق سے ہے جیسے اللہ تعالیٰ دوسرے مقام میں
قرآن شریف میں فرماتا ہے اَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ یعنی بسائط کا عدم
محض سے پیدا کرنا اور مرکبات کو ظہور خاص میں لانا دونوں خدا کا فعل ہیں اور
بسیط اور مرکب دونوں خدائے تعالیٰ کی پیدائش ہے اب ماسٹر صاحب ! دیکھا
کہ یہ کیسی اعلیٰ اور عمدہ صداقت ہے جس کو ایک مختصر آیت اور چند معد و دلفظوں
میں خدائے تعالیٰ نے ادا کر دیا ۔ اس کے مقابلہ پر اگر آپ وید کے عقیدہ کو
بقيه
حاشیه
الاعراف : ۵۵
تیسرے عالم کے دریافت کرنے کے لئے بھی اس فیاض مطلق نے انسان کے
لئے ایک ذریعہ رکھا ہے اور وہ ذریعہ وحی اور الہام اور کشف ہے جو کسی زمانہ میں
بکلی بند اور موقوف نہیں رہ سکتا بلکہ اس کے شرائط بجالانے والے ہمیشہ اس کو
پاتے رہے ہیں اور ہمیشہ پاتے رہیں گے چونکہ انسان ترقیات غیر محدودہ کے
لئے پیدا کیا گیا ہے اور خدائے تعالیٰ بھی عیب بخل و امساک سے بکلی پاک
ہے۔ پس اس قوی دلیل سے ایسا خیال بڑا نا پاک خیال ہے جو یہ سمجھا جائے جو
خدائے تعالیٰ نے انسان کے دل میں تینوں عالموں کے اسرار معلوم کرنے کا شوق
ڈال کر پھر تیسرے عالم کے وسائل وصول سے بکلی اس کو محروم رکھا ہے ۔ پس یہ وہ
دلیل ہے جس سے دانشمند لوگ دائمی طور پر الہام اور کشف کی ضرورت کو یقین
کر لیتے ہیں اور آریوں کی طرح چار رشیوں پر الہام کو ختم نہیں کرتے جن کی
مانند کوئی پانچواں اس کمال تک پہنچنا ان کی پہنچنا ان کی نظر عجیب میں ممکن ہی نہیں بلکہ عقلمند
لوگ خدائے تعالیٰ کے فیاض مطلق ہونے پر ایمان لاکر الہامی دروازوں کو
ہمیشہ کھلا سمجھتے ہیں اور کسی ولایت اور ملک سے اس کو مخصوص نہیں رکھتے ہاں اس
صراط مستقیم سے مخصوص رکھتے ہیں جس پر ٹھیک ٹھیک چلنے سے یہ برکات حاصل
ہوتے ہیں کیونکہ ہر یک چیز کے حصول کے لئے یہ لازم پڑا ہوا ہے کہ انہیں قواعد

سرمه چشم آریه
سوچیں تو جتنا شرمندہ ہوں اتنا ہی تھوڑا ہے اسی وجہ سے تو ہم نے آپ کو ایک خاموش ۱۲۹
درویش کا قصہ سنایا اگر آپ ایسے ایسے فضول اور خام شبہات کے پیش کرنے سے زبان بند
رکھتے تو ہمیں آپ کی حیثیت علمی پر وہ شک نہ پڑتا جواب پڑ گیا ہے۔ بالآخر ہم یہ بھی لکھا
چاہتے ہیں کہ اگر ماسٹر صاحب کے دل میں یہ خیال ہے کہ قرآن شریف میں علم روح بیان
نہیں کیا گیا اور وید میں بیان کیا گیا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کیفیت روح سے
بقيه
حاشیه
اور طریقوں پر عمل کیا جائے جن کی پابندی سے وہ چیز مل سکتی ہے ۔ غرض عقلمند ۱۲۹
لوگ عالم کشف کے عجائبات سے انکار نہیں کرتے بلکہ انہیں ماننا پڑتا ہے کہ جس
جواد مطلق نے عالم اول کے ادنی ادنیٰ امور کے دریافت کرنے کے لئے انسان
کو حواس وطاقتیں عنایت کی ہیں وہ تیسرے عالم کے معظم اور عالی شان امور
کے دریافت سے جس سے حقیقی اور کامل تعلق خدائے تعالیٰ سے پیدا ہوتا ہے
اور سچی اور یقینی معرفت حاصل ہو کر اسی دنیا میں انوار نجات نمایاں ہو جاتے
ہیں کیوں انسان کو محروم رکھتا بے شک یہ طریق بھی دوسرے دونوں طریقوں کی
طرح کھلا ہوا ہے اور صادق لوگ بڑے زور سے اس پر قدم مارتے ہیں اور
اس کو پاتے ہیں اور اس کے ثمرات حاصل کرتے ہیں عجائبات اس عالم ثالث
کے بے انتہا ہیں اور اس کے مقابل پر دوسرے عالم ایسے ہیں جیسے آفتاب
کے مقابل پر ایک دانہ خشخاش ۔ اس بات پر زور لگانا کہ اس عالم کے اسرار
عقلی طاقت سے بکلی منکشف ہو جائیں یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک انسان
آنکھوں کو بند کر کے مثلاً اس بات پر زور لگائے کہ وہ قابل رؤیت چیزوں کو
قوت شامہ کے ذریعہ سے دیکھ لے بلکہ عجائبات عالم باطن در باطن سے عقل
ایسی حیران ہے کہ کچھ دم نہیں مارسکتی کہ یہ کیا بھید ہے۔ روحوں کی پیدائش

سرمه چشم آریه
۱۳۰ کچھ خبر نہ تھی مگر وید کے چاروں رشیوں کو خبر تھی تو اس بات کا تصفیہ نہایت سہل
اور آسان ہے اور وہ یہ ہے کہ ماسٹر صاحب مقابلہ کرنے کے عہد پر ہم کو
اجازت دیں تا ہم علم روح کو جو قرآن شریف میں لکھا ہے جس سے معرفت
کاملہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم و کمالیت قرآن شریف ثابت ہوتی ہے ایک مستقل
رسالہ میں مرتب کر کے بحوالہ آیات قرآنی شائع کر دیں اور جب یہ رسالہ
ہماری طرف سے چھپ کر شائع ہو جائے تو اس وقت ماسٹر صاحب
بقيه
حاشیه
پر انسان کیوں تعجب کرے اسی دنیا میں صاحب کشف پر ایسے ایسے اسرار ظاہر
ہوتے ہیں کہ ان کی گنہ کو سمجھنے میں بکلی عقل عاجز رہ جاتی ہے۔ بعض اوقات
صاحب کشف صدہا کوسوں کے فاصلہ سے باوجود حائل ہونے بے شمار حجابوں کے
ایک چیز کو صاف صاف دیکھ لیتا ہے بلکہ بعض اوقات عین بیداری میں باذنہ تعالیٰ
اس کی آواز بھی سن لیتا ہے اور اس سے زیادہ تر تعجب کی یہ بات ہے کہ بعض
اوقات وہ شخص بھی اس کی آواز سن لیتا ہے جس کی صورت اس پر منکشف ہوئی
ہے۔ بعض اوقات صاحب کشف اپنے عالم کشف میں جو بیداری سے نہایت
مشابہ ہے ارواح گزشتہ سے ملاقات کرتا ہے اور عام طور پر ملاقات ہر یک نیک
بخت روح یا بد بخت روح کے کشف قبور کے طور پر ہوسکتی ہے چنانچہ خود اس میں
مؤلف رسالہ ہذا صاحب تجربہ ہے اور یہ امر ہندوؤں کے مسئلہ تناسخ کی بیخ کنی
کرنے والا ہے اور سب سے تعجب کا یہ مقام ہے کہ بعض اوقات صاحب کشف
اپنی توجہ اور قوت تاثیر سے ایک دوسرے شخص پر باوجود صد ہا کوسوں کے فاصلہ کے
باز نہ تعالیٰ عالم بیداری میں ظاہر ہو جاتا ہے حالانکہ اس کا وجود عنصری اپنے مقام
سے جنبش نہیں کرتا اور عقل کے زور سے ایک چیز کا دو جگہ ہونا محال ہے سو وہ محال
اس عالم ثالث میں ممکن الوقوع ہو جاتا ہے اسی طرح صدہا عجائبات کو عارف

·

آج 10 میں سے 10 باقی