سُرمہ چشم آریہ

حصہ 12

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سرمه چشم آریه
پر واجب و لازم ہوگا کہ اس کے مقابل پر وید کی شرتیوں کے ساتھ ایک رسالہ مرتب کریں، ۱۳۱
جس میں روح کے بارے میں وید کی فلاسفی بیان کی گئی ہو کہ وہ کیونکر غیر مخلوق اور خدا کی
طرح قدیم اور خدا سے الگ چلی آتی ہے اور اس کے خواص کیا کیا ہیں مگر ہم دونوں فریقوں
پر لازم ہوگا کہ اپنی اپنی کتاب سے باہر نہ جائیں اور کوئی خود تراشیدہ خیال پیش نہ کریں۔
بلکہ وہی بات پیش کریں جو اپنی کتاب الہامی نے پیش کی ہے اور اس آیت یا شرقی کو بہ پتہ
بقيه
بچشم خود دیکھتا ہے اور ان کو رباطنوں کے انکار سے تعجب پر تعجب کرتا ہے۔ جو اس ۱۳۱
حاشیه عالم ثالث کے عجائبات سے قطعاً منکر ہیں ۔ راقم رسالہ ہذا نے اس عالم ثالث کے
عجائبات اور نادر مکاشفات کو قریب پانچ ہزار کے بچشم خود دیکھا اور اپنے ذاتی
تجربہ سے مشاہدہ کیا اور اپنے نفس پر انہیں وارد ہوتے پایا ہے۔ اگر ان سب کی
تفصیل لکھی جائے تو ایک بڑی بھاری کتاب تالیف ہو سکتی ہے۔ ان سب عجائبات
میں سے ایک بڑی عجیب بات یہ ثابت ہوئی ہے کہ بعض کشفی امور جن کا خارج
میں نام ونشان نہیں محض قدرت غیبی سے وجود خارجی پکڑ لیتے ہیں اگر چہ صاحب
فتوحات و فصوص و دیگر اکثر ا کا بر متصوفین نے اس بارے میں بہت سے اپنے خود
گذشت قصے اپنی تالیفات میں لکھے ہیں لیکن چونکہ دید وشنید میں فرق ہے اس
لئے مجرد ان قصوں کی سماعت سے ہم کو وہ کیفیت یقینی حاصل نہیں ہو سکتی تھی ۔ جو
اپنے ذاتی مشاہدہ سے حاصل ہوئی ۔ ایک مرتبہ مجھے یاد ہے کہ میں نے عالم کشف
میں دیکھا کہ بعض احکام قضاء و قدر میں نے اپنے ہاتھ سے لکھے ہیں کہ آئندہ
زمانہ میں ایسا ہوگا اور پھر اس کو دستخط کرانے کے لئے خداوند قادر مطلق جل شانہ
کے سامنے پیش کیا ہے (اور یاد رکھنا چاہئے کہ مکاشفات اور رویا صالحہ میں اکثر

سرمه چشم آریہ
۱۳۲ خاص معہ ترجمہ لکھ بھی دیں تاکہ ناظرین رائے لگا سکیں کہ آیا وہ بات اس سے نکلتی ہے یا
نہیں ۔ سو اگر اس شرط سے ماسٹر صاحب مقابلہ کر دکھا ئیں یا کوئی اور شخص جو آریوں کے
ممتاز علماء میں سے ہو تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ ایسے شخص کو خواہ ماسٹر صاحب ہوں یا
منشی اندر من صاحب مراد آبادی یا منشی جیوند اس صاحب سکرٹری آریہ سماج لاہور یا کوئی
اور صاحب جو اس گروہ میں مسلم العلم ہوں سو روپیہ نقد بطور انعام دوں گا اور یہ روپیہ
بقيه
حاشیه
ایسا ہوتا ہے کہ بعض صفات جمالیہ یا جلالیہ الہیہ انسان کی شکل پر متمثل ہو کر
صاحب کشف کو نظر آ جاتے ہیں اور مجازی طور پر وہ یہی خیال کرتا ہے کہ وہی خداوند
قادر مطلق ہے اور یہ امرار باب کشوف میں شائع و متعارف و معلوم الحقیقت ہے جس
سے کوئی صاحب کشف انکار نہیں کر سکتا ) غرض وہی صفت جمالی جو بعالم کشف قوت
متخیلہ کے آگے ایسی دکھلائی دی تھی جو خداوند قادر مطلق ہے اس ذات بے چون و
بے چگون کے آگے وہ کتاب قضاء و قدر پیش کی گئی اور اس نے جو ایک حاکم کی شکل پر
متمثل تھا اپنے قلم کو سرخی کی دوات میں ڈبو کر اول اس سرخی کو اس عاجز کی طرف
چھڑ کا اور بقیہ سرخی کا قلم کے مونہہ میں رہ گیا اس سے اس کتاب پر دستخط کر دیئے
اور ساتھ ہی وہ حالت کشفیہ دور ہو گئی اور آنکھ کھول کر جب خارج میں دیکھا تو کئی
قطرات سرخی کے تازہ بہ تازہ کپڑوں پر پڑے چنانچہ ایک صاحب عبداللہ نام جو
سنور ریاست پٹیالہ کے رہنے والے تھے اور اس وقت اس عاجز کے پاس نزدیک
ہو کر بیٹھے ہوئے تھے دو یا تین قطرہ سرخی کے ان کی ٹوپی پر پڑے۔ پس وہ سرخی جو
ایک امر کشفی تھا وجود خارجی پکڑ کر نظر آگئی ۔ اسی طرح اور کئی مکاشفات میں جن کا
لکھنا موجب تطویل ہے مشاہدہ کیا گیا ہے اور اپنے ذاتی تجارب سے ثابت ہو گیا
جو بلاشبہ امور کشفیہ کبھی کبھی باز نہ تعالیٰ وجود خارجی پکڑتے ہیں یہ امور عقل

سرمه چشم آریه
فریق مخالف کی تسلی خاطر کے لئے پہلے ہی کسی فاضل بر ہمو صاحب کے پاس ۱۳۳
جیسے با بونو بین چندر رائے صاحب و پنڈت شیو نا رائن صاحب اگنی ہوتری
ہیں بطور امانت جمع کرایا جائے گا اور انہیں اختیار ہو گا کہ اگر وہ اپنی رائے
میں دیکھیں کہ حقیقت میں آریہ صاحب نے وید کا مقابلہ کر دکھا یا تو خود بخود
بغیر اجازت ایں جانب وہ روپیہ اس آر یہ صاحب کے حوالہ کر دیں لیکن
اگر اس مضمون کو پڑھ کر پھر بھی ماسٹر صاحب یا ان کے کوئی دوسرے
بقيه
کے ذریعہ سے ہرگز ذہن نشین نہیں ہو سکتے بلکہ جو شخص عقل کے گھمنڈ اور غرور میں ۱۳۳
حاشیہ پھنسا ہوا ہے وہ ایسی باتوں کو سنتا ہی نہایت تکبر سے کہے گا کہ یہ سراسر امر محال اور
خیال باطل ہے اور ایسا کہنے والا یا تو دروغگو ہے یا دیوانہ یا اس کو سادہ لوحی کی وجہ
سے دھوکا لگا ہے اور یہ باعث نقصان تحقیق بات کی تہ تک پہنچنے سے محروم رہ گیا ہے
لیکن افسوس تو یہ ہے کہ ان عقلمندوں کو بھی یہ خیال نہیں آتا کہ وہ امور جن کی
صداقت پر ہزار ہا عارف و راستباز اپنے ذاتی تجارب سے شہادتیں دے گئے
ہیں ۔ اور اب بھی دیتے ہیں اور صحبت گزین پر ثابت کر دینے کے لئے بفضلہ تعالی
اپنی ذمہ داری لیتے ہیں کیا وہ ایسے خفیف امور ہیں جو صرف منکرانہ زبان ہلانے
سے باطل ہو سکتے ہیں اور حق بات تو یہ ہے کہ عالم کشف کے عجائبات تو ایک طرف
رہے جو عالم عقل ہے یعنی جس عالم تک عقل کی رسائی ہونا ممکن ہے اس عالم کا بھی
ابھی تک عقل نے تصفیہ نہیں کیا اور لاکھوں اسرار الہی پردہ غیب میں دبے پڑے
ہیں جن کی عقلمندوں کو ہوا تک نہیں پہنچی۔ ایک فصلی لکھی جو پلید اور نا پاک زخموں پر
بیٹھتی ہے اور اکثر گدھے یا بیل وغیرہ جو زخمی اور مجروح ہوں ان کو ستاتی ہے اس
کے اس عجیب خاصہ پر کوئی فلسفی دلیل عقلی نہیں بتلا سکتا کہ وہ اکثر برسات میں تکون
کے طور پر پیدا ہو جاتی ہے اور اس کی اولا د صرف کیڑے ہوتے ہیں کہ جو ایک ایک

سرمه چشم آریه
۱۳۴ با علم بھائی خاموش رہے اور مجھ کو بوعدہ مقابلہ ایسے رسالہ کی تالیف کے لئے تحریک نہ کی تو
الله له
پھر تمام ناظرین کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی سب آواز میں طبل تہی ہیں اور صادقوں کے طریق پر
وہ چلنا چاہتے ہی نہیں۔ بھلا یہ کیا اوباشانہ طریق ہے اول خدائے تعالیٰ کی پاک کلام اور
اس کے کامل نبی کی نسبت ہتک اور توہین کے کلمات مونہہ پر لائیں اور جب مقابلہ وید و
قرآن کے لئے کہا جائے تو پھر ایسے چپ ہوں کہ گویا دنیا سے کوچ کر گئے ۔ ناظرین
بقيه
سیکنڈ میں دس دس بیس بیس تمیں تمہیں اس کے اندر سے نکلتے جاتے ہیں کیا یہ عقل کے
حاشیه بر خلاف ہے یا نہیں کہ مادہ اور نر دونوں نوع واحد میں داخل ہوں اور ان کے ۔ بچے
ایسے ہوں کہ اس نوع سے بکلی خارج ہوں ۔ ایسا ہی اگر چھپکلی کو (جس کو پنجاب میں
کر لی کہتے ہیں ) درمیان سے کاٹا جائے تو اس کا نیچے اور اوپر کا دھڑ دونوں الگ الگ
تڑپتے ہیں اور مضطربا نہ حرکت کرتے ہیں اگر بقول پنڈت دیانند صاحب روح بھی
جسم کی قسم ہے تو اس سے ضرور لازم آتا ہے کہ روح دو ٹکڑے ہو گیا ہو اور اگر روح کو
جسم اور جسمانی ہونے سے منزہ خیال کریں اور اس کا تعلق جسم سے ایسا ہی مجہول
الکیفیت و برتر از عقل و فہم خیال کریں جیسے روح کا حدوث برتر از عقل و فہم ہے تو پھر
البتہ کوئی اعتراض وارد نہیں ہوتا ۔ ہاں پنڈت دیا نند کا مذہب جڑھ سے اکھڑتا ہے۔
اسی طرح عقلمندوں کی عقل ناقص کی تراش و خراش پر بہت اعتراض اٹھتے ہیں اور ان
کو آخر کار نہایت شرمساری سے مونہہ کے بل گرنا پڑتا ہے اور پھر انجام کار بہت خوار
اور ذلیل ہو کر اسی بات کا اقرار کرتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ کی بے انتہا عجیب و
غریب قدرتوں کا احاطہ کرنا انسان کا کام نہیں ۔
هر چه دانا کند کند نادان لیک بعد از کمال رسوائی
منه

سرمه چشم آریه
سوچ لیں کہ اس سے بڑھ کر اور کیا صفائی کی بات ہو گی کہ ہم مغلوب ہونے کی حالت ۱۳۵
میں سو روپیہ نقد دینا وعدہ کرتے ہیں اور غالب ہونے کی حالت میں ہم کچھ بھی نہیں
مانگتے صرف یہ امید رکھتے ہیں کہ کوئی روح بے راہی کے طریق سے نادم ہو کر سچائی کا
طریق اختیار کرے۔ سو اب ہم منتظر رہیں گے کہ کب لالہ مرلید ھر صاحب یا ان کے
کوئی اور آریہ بھائی جو اپنی قوم میں امتیاز علمی رکھتے ہوں ایسی درخواست کریں گے۔
تاسیہ روئے شود هر که در وغش باشد۔
قوله ۔ اسی طرح اسلام نے مادہ کی کیفیت کو بھی نہیں سمجھا اور نہ مادی دنیا کو ہی معلوم کیا کہ
زمین وسورج وچاند وغیرہ کیا بستو ہیں زمین جو کہ کرہ ہے اس کی حقیقت اور گردش و کشش
وغیرہ جو ہے ان سب کے خلاف ہے سارے مسائل اسلام کے ہیں ۔
اقول ۔ آپ اس خیال پر اختلال میں بھی سراسر غلطی پر ہا سراسر غلطی پر ہیں اور یہ آپ کا قول بالکل
جھوٹ اور افترایا بے خبری یا بے علمی کا تقاضا ہے جو آپ تعلیم قرآنی کی نسبت ایسا خیال
کر رہے ہیں بلکہ تعلیم قرآنی میں جیسی واقعی اور حقانی طور پر کیفیت روح اور اس کے
خواص بیان کئے گئے ہیں ایسا ہی زمین و سورج وچاند و غیرہ مادی اشیا کی نسبت قرآن شریف
میں صحیح صحیح اور واقعی بیان مندرج ہے اور ایسے بلند و عمیق اسرار طبعی و ہیئت و طبابت و دیگر
لطائف فلسفہ اس میں پائے جاتے ہیں جن کی طرف کسی حکیم یا فلسفی کا ذہن سبقت نہیں
لے گیا ۔ اگر آپ اس میں بھی کچھ آزمائش کرنا چاہیں تو حسب تحریک آپ کے ہم ایک
ہی رسالہ میں جیسا کہ قول گزشتہ میں ہم وعدہ کر چکے ہیں بمراد مقابلہ وید و قرآن یہ
دونوں طور کے مسائل یعنی مسائل علم روح و مسائل علم اشیائے مادی قرآن شریف سے
لے کر بیان کر سکتے ہیں مگر اسی شرط متذکرہ بالا کے رو سے یعنی یہ کہ جس طرح ہم اپنے
بیان میں قرآن شریف سے باہر نہ جائیں ایسا ہی بمقابل ہمارے آپ بھی کر دکھا ئیں
اور آپ یا د رکھیں کہ آپ کی ساری باتیں فضول اور نری دعوی ہی دعوئی ہیں ورنہ وید تو
خالق اور مخلوق میں بھی فرق نہیں کر سکا پھر دوسری صداقتیں کیا بیان کرے گا۔ ایک وید کا

سرمه چشم آریه
۱۳۶ دعوتی تناسخ ہی دیکھیں یعنی جونوں کا مسئلہ کہ کس قدر مخالف طبعی و طبابت و ہیئت ہے
بموجب قرارداد وید کے جو لوگ نہایت درجہ کے ذلیل گناہ کرتے ہیں وہ کیڑے مکوڑے
اور حشرات الارض بنتے ہیں اور انسان کی جون انہیں کو ملتی ہے جن کا گناہ کچھ خفیف ہو۔
اب ایک محقق عقلمند سوچ سکتا ہے کہ اگر یہ بات صحیح ہوتی تو اس سے لازم آتا کہ کیڑوں
مکوڑوں کا کثرت سے پیدا ہونا ہمیشہ کثرت گناہوں کے تابع ہو حالانکہ یہ بات بہ بداہت
نظر سراسر باطل معلوم ہوتی ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ کا قانون قدرت صاف صاف یہی
دیکھا جاتا ہے کہ اکثر کیڑے مکوڑے اور مینڈ کیں اور چھوٹے چھوٹے پر دار اور دوسرے
جانور موسم برسات میں ہی پیدا ہوتے ہیں تو کیا اب یہ خیال ہو سکتا ہے کہ ہمیشہ خلقت خدا
کی برسات کے دنوں میں ہی کثرت سے گناہ کرتی ہے کسی اور دنوں میں نہیں کرتی ۔ دیکھو
یہ عقیدہ کس قدر علم طبعی کے برخلاف ہے۔ ایسا ہی جمیع اطباء کی تحقیقات سے اکثری طور پر
یہ ثابت ہو چکا ہے کہ مرد اور عورت کی دومنیوں کے ملنے سے لڑکا لڑکی پیدا ہوتا ہے مگر دیانند
صاحب فرماتے ہیں کہ وید کے رو سے صرف عورت کا نطفہ موجب حمل ہو جاتا ہے اور روح
شبنم کی طرح کسی بوٹی پر گرتی ہے اس کو کوئی عورت کھا کر حاملہ ہو جاتی ہے دیکھو یہ کس قدر
منافی مسائل طبابت ہے۔ ایسا ہی وید میں یہ بھی لکھا ہے کہ اندر نے ایک رشی کی لڑکی کو حمل
کر دیا بلکہ آپ ہی اس کے پیٹ سے پیدا ہو گیا ۔ آپ لوگوں کے بزرگ یہ بھی لکھ گئے ہیں
کہ بعض رشی کان کی راہ سے بعض مونہہ کی راہ سے بعض کسی اور دوسرے حیوان کے پیٹ
سے پیدا ہوئے ہیں ایسا ہی آپ کا وید بہت سے ایسے خواص چاند اور سورج کی طرف
منسوب کرتا ہے جن کی زمانہ حال کی نئی تحقیق نے صاف صاف بکمال ثبوت تکذیب کی
ہے۔ اگر ہم اس وقت وید سے نقل کر کے جو ہمارے سامنے رکھا ہے ان سب باتوں کو جو خلاف
مسائل ثابت شدہ طبعی و طبابت و ہیئت اس میں بھری پڑی ہیں لکھیں تو یہ رسالہ ایک بڑی
کتاب ہو جائے گی اس لئے بالفعل ہم ان تمام امور کو اس مستقل رسالہ پر موقوف رکھتے ہیں۔

جس کا ہم بشرائط متذکرہ بالا وعدہ کر چکے ہیں ۔
سرمه چشم آریہ
قوله آج تک مسلمانوں کو چاند و غیرہ کی حقیقت معلوم نہیں کہ کب نکلتا ہے اور کب
چھپتا ہے ایک عید ہی آتی ہے تو سب مسلمان شبہ میں پڑ جاتے ہیں کہ چاند کون سے دن
نکلتا ہے۔
اقول ۔ بھلا غنیمت ہے کہ چاند و غیرہ کی حقیقت آپ لوگوں نے تو اچھی طرح سمجھ لی ہے۔
اے ماسٹر صاحب میں نہیں جانتا کہ اس قسم کی بیہودہ اور بے اصل باتوں سے آپ کا
مطلب کیا ہے۔ اگر اس نکتہ چینی سے آپ کا مدعا یہ ہے کہ عوام مسلمانوں میں ایسے لوگ پائے
جاتے ہیں کہ علوم طبعی و ہیئت سے بے خبر ہیں تو میں کہتا ہوں کہ اس وصف کے عوام الناس کس
قوم میں نہیں پائے جاتے بلکہ ہندوؤں کے عوام پر تو گویا سادہ لوحی و ہم پرستی عجائب پرستی ختم
ہے ابھی کسی اخبار میں لکھا تھا کہ ایک ہند و صاحب نے ریل کو دیکھ کر جھک کر اسے سجدہ کیا
کہ تیرا دھن بل ہے تو ما تا دیوی ہے کیا ان لوگوں کی نسبت کہہ سکتے ہیں کہ ان کو بھی طبعی یا
فلاسفی کی بو پہنچی ہے بھلا آپ ہی فرمائیے کہ ایسے خیالات کے مالک قریب قریب حیوانات
کے ہیں یا نہیں۔ کیا جو لوگ آفتاب اور ماہتاب سے لے کر زمین کے تمام عناصر بلکہ
پتھروں اور بوٹیوں تک بھی پرستش کرتے ہیں ان کو اس فلسفہ حقہ پر کچھ اطلاع ہے
کہ یہ سب چیزیں مخلوق اور ایک صانع قادر کے قبضہ قدرت میں ہیں نہ کسی کو نفع
پہنچا سکتی ہیں اور نہ کچھ نقصان کر سکتی ہیں ایسا ہی جا بجا آریہ صاحبوں کے عوام کیا بلکہ
خواص بھی علوم فلسفیہ سے بکلی بے خبر اور غافل محض پائے جاتے ہیں ۔ دیکھو ایک
طرف آ ر یہ لوگوں کی فلاسفی یہ بتلاتی ہے کہ گائے جو ایک حیوان ہے مسئلہ اواگون
کے رو سے کسی زمانہ میں برہمن کی قوم میں سے یعنی ایک برہمنی تھی اور پھر کسی پلید اور
بُرے کام کے ارتکاب سے بعض کہتے ہیں کہ زنا کے باعث سے سزا یاب ہو کر گائے
کی جون میں آئی ۔ اور پھر دوسری طرف دیکھو کہ اسی مجرمہ فاسقہ عورت کی ہندوؤں

سرمه چشم آریہ
۱۳۸ کے خیالات میں کس قدر تعظیم و تکریم جمی ہوئی ہے کہ گویا اسی کی دم پکڑ کر پار ہو جانا ہے۔
یاں تک اس کی بزرگی تسلیم کی جاتی ہے کہ اس کے عوض میں کسی انسان کا خون کرنا ان کے
نزدیک کچھ بھی گناہ نہیں بلکہ ثواب کی بات ہے اگر چہ ایسی ایسی حرکات کبھی کبھی اب بھی
ہندو لوگ شوخی کی راہ سے کر بیٹھتے ہیں چنانچہ کوکوں کا بمقام امرتسر کئی قصابوں کو بے رحمی
سے قتل کرنا ایک ایسا تازہ واقعہ ہے جس میں کچھ زیادہ مدت نہیں گزری لیکن سکھوں کے
عہد حکومت میں تو بڑے زور وشور سے بحکم حکام ایسی وارداتیں ہوتی تھیں ۔ سکھوں کا
دورحکومت پنجاب میں پچاس برس کے اندر اندر شروع بھی ہوا اور ختم بھی ہو گیا اس زمانہ
کی تحریروں اور واقف کاروں کے بیانات تائیدی سے یہ پر درد ماجرا معلوم ہوتا ہے کہ اس
حیوان کے کسی اتفاقی زخم لگ جانے پر یا کبھی کبھی کسی فاقہ کش کے ہاتھ سے ذبح کئے
جانے پر چار ہزار سے کچھ زیادہ مسلمان متفرق مقامات اور دفعات میں زمانہ عملداری
سکھوں میں نہایت درد انگیز اور بے رحمی کے طریقوں سے قتل کئے گئے اور جلائے گئے اور
پھانسی دیئے گئے اور اس سکھاں شاہی میں ہمیشہ اس منحوس جانور کی حمایت میں ہندوؤں
سے ایسی ایسی ہی ظالمانہ حرکتیں ہوتی رہیں یاں تک کہ آخر مظلوموں کی فریاد جناب الہی میں
سنی گئی اور اس جانور اور اس کے حامیوں پر منعم حقیقی کا غضب بھڑ کا اور اس نے عنان حکومت
ہمیشہ کے لئے ہر یک زمان و مکان سے ان کے ہاتھ سے چھین لی اور ایک ایسی مہذب
قوم کو ابر رحمت کی طرح دور سے لایا جس میں انسان اور حیوان میں فرق کرنے
کی لیاقتیں موجود تھیں اور جس کو قابلیت رعیت پروری و ملک داری و قدرشناسی
اشرف المخلوقات حاصل تھی اس قوم فاتح اور قابلِ شکر ( یعنی گورنمنٹ برطانیہ ) کی
حکومت پنجاب میں قائم ہونے سے سب مسلمان اس عذاب سے رہائی پاگئے کہ جو
بنی اسرائیل کی طرح ایک مدت مدید سے سکھوں اور ہندوؤں کے ہاتھ سے اٹھاتے
تھے ہاشہ ہے اور وہ ہزار ہا شریف انسانوں کے خون جو اس ایک حیوان کے عوض میں اس پر ظلم

سرمه چشم آریه
حکومت میں بہائے گئے تھے اسی طرح ان ظالم سرداروں کا نام ونشان بھی نہ رہا اور آخر ۱۳۹۶
ان کے خونوں سے بھی زمین سرخ ہوگئی اور گائے پر بھی جو کچھ بہ غضب الہی وارد ہوا اور
اب تک ہمیشہ کے لئے وارد ہو رہا ہے اس کے بیان کرنے کی تو کچھ حاجت ہی نہیں۔
تا دل مردان حق نامد بدرد + پیچ قومی را خدا رسوا نه کرد۔ اب دیکھو کہ ایک لا یعقل حیوان
کو انسان سے بہتر جاننا اور پہلے آپ ہی اس حیوان کو ایک فاسقہ عورت کی بگڑی ہوئی
جون قرار دینا اور پھر اس کی ایسی عزّت کرنا کہ اس کے ادنی زخم پر ہزار ہا انسانوں کے
خون کرنے کو تیار ہو جانا یہ کسی قسم کی فلاسفی ہے۔ اگر تلاش کرو تو تمام دنیا میں ایسا وحشیانہ
جوش ایک حیوان کے لئے کسی قوم میں ہرگز پایا نہیں جائے گا جیسا کہ ہندوؤں کو گائے کے
لئے ہے۔ بعض متعصب برہمنوں کو یہ بھی کہتے سنا ہے کہ اصل میں گائے کا جرم تو خفیف
ہی تھا مگر پر میشر نے اس کو کسی مصلحت سے سخت سزا دے دی ۔ شاید یہ پردہ پوشی اور پرمیشر
کو ظالم ٹھہرانا اس خیال سے ہے کہ ان کے مجنونانہ زعم میں گائے دراصل انہیں کی بہن
یعنی برہمنی ہے اور برہمن ویدوں کے رو سے ایک ایسی چیدہ قوم ہے کہ کئی قسم کے گناہ بھی
ان کو معاف ہیں اور اگر کوئی شودر ہو کر برہمن کی نسبت کوئی برا لفظ کہے تو منوسمرت میں لکھا
ہے کہ اس کی زبان چھیدنی چاہیے اور اگر ہندوؤں میں سے بجز برہمن کسی دوسری قوم کا
آدمی بے اولاد ہو تو شاستروں کا حکم ہے کہ اپنی عورت کو برہمن کے پاس بھیج دے اور وہ
اس سے ہم صحبت ہو کر اس کے حاملہ ہو جانے کا فکر کرے گا ۔ ایسا ہی قریب بتیس کے
عجیب عجیب حقوق برہمنوں کے ہیں جن کو شاستروں نے کھیوٹ بندوبست کی طرح
برہمنوں کے لئے قائم کر رکھا ہے چنانچہ منو شاستر اور دوسرے شاستروں کے پڑھنے
والوں پر پوشیدہ نہیں اور برہمنوں کا دعوی ہے کہ یہ سب باتیں وید سے لی گئیں ہیں اور
وید میں درج ہیں اور باوانا تک صاحب تو سب پورانوں اور شاستروں کو دید کی طرح
ایشر کرت ہی یعنی خدا کا کلام ہی جانتے ہیں جیسا کہ وہ اپنے گرنتھ میں لکھتے ہیں۔

سرمه چشم آریه
۱۴۰ قدرت بید پوران کتیباں قدرت سرب بچار ۔ یعنے بید پوران شاستر سب خدا کا کلام
ہی ہے سو وہ لوگ جو سکھ ہو کر آریہ سماج میں داخل ہیں اور دو دو ہاتھ کے برابر کیس سر پر
رکھے ہوئے ہیں ان پر تو واجب ہے کہ اپنے گورونا تک صاحب کے شبد پر عمل کر کے
سب پورانوں کو ایشر کا کلام ہی سمجھیں ۔ غرض جب منوسمرت اور پرانوں کے رو سے ایسی
عزت اور ایسے حقوق برہمن کو حاصل ہیں تو پھر در حقیقت ہندوؤں کے پرمیشر نے بہت
بے جا کام کیا کہ ایک برہمنی کو ایک ادنی گناہ سے سخت سزا دے دی۔ در حقیقت ایسی
سخت سزا دینے سے پر میشر کی عدالت پر بڑا دھبہ لگتا ہے کہ اس نے ایسی سنگین اور سخت سزا
دی کہ غریب برہمنی کو اپنی اصلی صورت سے مسخ کر کے قیدیوں کی طرح سخت اور خود غرض
لوگوں کے حوالہ کر دیا ۔ جن میں سے کوئی تو اس کے بچہ کو بھو کا چھوڑ کر اس کا دودھ پی جاتا
ہے اور کوئی اس کی ہڈیوں اور چمڑہ کے فکر میں رہتا ہے اور کوئی اس کے بچوں پر جوا رکھ کر
دن رات ان کی جان کو مارتا ہے اور کوئی بار برداری سے ان کو ریش اور مجروح کرتا ہے
غرض کوئی کسی طرح سے اور سے اور کوئی کسی طرح سے ان پر ظلم سی طرح سے ان پر ظلم کرتا ہے ۔ یاں تک کہ خود آریہ
لوگ بھی اس پر رحم نہیں کرتے اور غلاموں کی طرح اس کی خرید اور فروخت جاری رکھتے
ہیں اور ہمیشہ قید رکھ کر سختی پر سختی کرتے رہتے ہیں ۔ سوا گر گائے کے ان پر درد واقعات کو
بمقابل جنگلی چرندوں اور پرندوں کے دیکھا جائے یا دریا کے جانوروں کے مقابل پر
وزن کیا جائے تو حقیقت میں صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پر میشر نے گائے کو بڑی سخت سزا
دی ہے اور اگر یہ کہو کہ پر میشر نے اس لئے یہ سخت سزا دی کہ تا آئندہ کوئی برہمنی
ایسا برا کام نہ کرے تو یہ جواب بھی پوچ ہے کیونکہ اگر پر میشر کا یہی مطلب ہوتا تو
گائے کو انسان کی طرح زبان گویائی دیتا تا وہ برہمنوں کے گھر جا کر اپنی بہنوں کو
سمجھاتی کہ اے بہنو ! میرا حال دیکھو اگر تم ایسا کرو گی تو تم بھی ایسا ہی پاؤ گی یا
ایسا کرتا کہ پھر جب کبھی گائے آدمی کی جون میں آ جاتی تو وہ تمام مصیبتیں

سرمه چشم آریه
گائے بننے اور دکھ درد اٹھانے کی اس کو یاد دلا دیتا تا وہ پھر کبھی ایسا برا کام نہ کرتی۔ سو ۱۴۱
جبکہ پرمیشر نے ایسی سخت سزا تو دی مگر کبھی ایک دفعہ ایسا نہ کیا کہ گائے کو زبان گویائی
دیتا یا اسے آدمی کی جون میں آنے کے بعد اس پہلی پر مصیبت جون کی اطلاع کر دیتا تو
یہی وجہ معلوم ہوتی ہے کہ اب تک گائے کی جون کا انسداد نہیں ہوا بلکہ اس گناہ کے
نا معلوم رہنے کی وجہ سے اس حیوان کی نسل نے ایسی ترقی کی ہے کہ کروڑ ہا گائیں زمین
پر پھیل گئی ہیں ۔ اگر پر میشر سے یہ بدانتظامی ظہور میں نہ آتی تو اس نابکار حیوان کی اس
قدر ترقی کیوں ہوتی بلکہ گائیوں کا زمین پر نام ونشان نہ رہتا مگر اب بھی اس منحوس
جون کے کاٹنے کے لئے ایک عمدہ تجویز خیال میں گزرتی ہے اگر آر یہ صاحبان اس کو
پسند کر لیں تو ان کی کوشش سے یہ لائق رحم برہمنی اس منحوس جون سے مخلصی پاسکتی ہے
اور وہ یہ ہے کہ پنجاب اور ہندوستان کی تمام گائیوں اور بیلوں کو ایک ہی جگہ اکٹھا
کر کے ایک ہی دفعہ کسی تدبیر سے اس جہان فانی سے زاویہ عدم میں بھیجا جاوے اگر
پھر بھی ہندوؤں کا پر میشر کسی برہمنی کو ایسی سخت سزا دینے کی جرات کرے تو اس کے ہم
ذمہ دار ہیں بشرطیکہ کسی اور ملک سے کوئی جوڑہ بیل اور گائے کا جدید طور پر نسل جاری
کرنے کے لئے منگوایا نہ جاوے کیونکہ اگر آریہ صاحبان ایسا کریں تو گویا پھر خودان
کی مرضی ہے کہ اس منحوس جون سے کبھی برہمنوں کو نجات نہ ملے ۔ غرض ہم نے ایک
نسخہ بتا دیا ہے آئندہ اس کا کرنا نہ کرنا آریہ صاحبوں کے اختیار میں ہے ۔
اب ذرا عقلمند آریوں کو شرمندہ ہونا چاہیے کہ ان کے وید کی فلاسفی نے کس درجہ
کے مجنونانہ خیالات تک ان کو پہنچا دیا ہے کیا ویدو دیا کی یہی تعلیم ہے کہ اول ایک حیوان کو بلا
دلیل و حجت ایک فاسقہ عورت قرار دینا اور پھر اسی پلید اور نابکار جانور کے دودھ پینے کے
لئے رغبت دلانا ۔ اے بھائیو آر یو خدا تمہیں سمجھ اور ہدایت بخشے تمہیں ذرہ غیظ اور غضب کو
الگ کر کے سوچنا چاہئے اور عالمانہ اعتراض کا عالمانہ جواب دینا چاہیے کہ اگر حقیقت

سرمه چشم آریه
۱۴۲ میں گائے ایک نابکار اور سزا یافتہ عورت ہے تو یہ کیا بات ہے کہ اس کو متبرک اور قابل تعظیم
سمجھا جائے بلکہ اس کی شکل دیکھنے سے بیزار ہونا چاہیے اور ڈرنا چاہیے اور دور سے تو بہ توبہ
کرنا چاہیے نہ یہ کہ اس کو بابرکت خیال کر کے صبح اٹھ کر پہلے اسی کا درشن کریں اور مرنے
کے وقت وہی برہمن کو بھی سنکلپ کر کے دی جائے اور اگر کسی آدم زاد کے ہاتھ سے اتفاقاً
ایک ادنی زخم بھی اس کو پہنچ جائے تو جب تک اس آدمی کے ٹکڑہ ٹکڑہ نہ کر لیں صبر نہ آوے کیا
آپ کے وید کا یہی فلسفہ ہے کیا ویدو دیا اسی کا نام ہے کیا اسی مشیخت سے مسلمانوں کے عوام
پر آپ نے اعتراض کیا ہے کہ سورج اور چاند کی انہیں کیفیت معلوم نہیں بھلا آپ ایماناً
بتلاویں کہ قانون انصاف کا جاننا اور سمجھنا زیادہ تر مقدم ہے یا چاند اور سورج کا۔ آپ کے
وید کے مسائل ایسے ہیں کہ انہوں نے نہ آپ کے پرمیشر کی کچھ عزت بحال رکھی اور نہ
انسان اور حیوان کا فرق قائم رکھا اور نہ قانون انصاف میں سے آپ کو کوئی حرف پڑھایا۔
جہاں دیکھو بے انصافی ہے جس طرف نظر ڈالو نا حق پرستی پائی جاتی ہے اول خدائے تعالیٰ کو
خالق اور رحیم اور کریم ہونے سے جواب دیا پھر اس کے بندوں کو ہمیشہ کی نجات سے محروم
رکھا الہام کو خواہ نخواہ چار رشیوں میں محدود کر دیا الہامی کتاب کا نازل ہونا اسے آریہ دلیس
کا حق ٹھہرایا گیا ۔ سنسکرت پر میشر کی زبان مقرر کی گئی تمام مجاہدین اور عابدین کو خواہ وہ
کیسے اخلاص سے ہی عبادت و بندگی کریں ان چار وید کے رشیوں کی طرح ملہم اور عارف
باللہ ہونے سے ہمیشہ کے لئے جواب دیا گیا کیا یہ باتیں قانون انصاف سے نکلی ہیں ۔ کیا
ان تعلیموں کا بانی مبانی منصف مزاج کہلا سکتا ہے۔ کیا کسی عقلمند کے نزدیک یہ بات
شان فیاضی الہی سے مناسبت رکھتی ہے کہ وہ ہمیشہ کے لئے اپنی نبوت اور الہام یابی کا
آریہ دیس کے چار رشیوں کو ہی ٹھیکہ دے رکھے اور باقی تمام بندگان خدا اس کے وسیع اور
آباد ملکوں کے ہمیشہ کے لئے اس سے محروم رہیں سو جس کتاب نے قانون انصاف یہ
بتلایا ہے اس سے دوسری صداقتوں کی کیا امید رھیں ۔ تمام عارفوں کے نزدیک سورج چاند

·

آج 10 میں سے 10 باقی