سُرمہ چشم آریہ

حصہ 13

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سرمه چشم آریه
اور دوسرے اجرام و اجسام کی شناخت سے اصلی غرض یہ ہے کہ تا ان مصنوعات پر غور کرنے ﴿۱۴۳
سے صانع حقیقی کی طرف خیال رجوع کر جائے لیکن جس مذہب میں خدائے تعالیٰ کو
صانع کامل ہونے سے ہی جواب دیا گیا اگر اس مذہب میں کوئی شخص طبعی اور ہیئت یا
دوسرے علوم سے کسی قدر بہرہ بھی حاصل کرلے تو اسے کیا فائدہ حاصل ہوگا۔ یہ برکات
قرآن شریف میں ہی ہیں کہ اس نے ان تمام علوم طبعی و طبابت و ہیئت وغیرہ سے خدا شناسی
کے لئے خدمت لی ہے سو حقیقت میں یہ علوم مسلمانوں کے کام آتے ہیں نہ آریوں کے
جنہوں نے خدا کو ہی خدائی سے جواب دے رکھا ہے۔
اب ہم پھر اصل کلام کی طرف رجوع کر کے کہتے ہیں کہ اب تک ہم نے ماسٹر مرلی دھر صاحب
کے قول کی رد میں صرف عوام مسلمانوں کے مقابل پر عوام ہنود کے خیالات علمی کو بغرض
مقابله و مواز نہ پیش کیا ہے لیکن اگر ماسٹر صاحب کا اپنی نکتہ چینی سے یہ مطلب ہے کہ عموماً
کل مسلمان علوم طبعی و ہیئت سے بے بہرہ ہیں اور یہ سب علوم ہندوؤں کی وراثت ہے تو
اس چھیڑ چھاڑ سے اور بھی ماسٹر صاحب کو شرمندہ ہونا پڑے گا۔ اہل اسلام وہ قوم ہے جن کو جابجا
قرآن میں یہی رغبت دی گئی ہے کہ وہ فکر اور خوض میں مشق کریں اور جو کچھ عجائبات صنعت
زمین و آسمان میں بھرے پڑے ہیں ان سے واقفیت حاصل کریں ۔ مومنوں کی تعریف
میں خدائے تعالیٰ فرماتا ہے۔ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمُ
وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هُذَا بَاطِلًا !
یعنی مومن وہ لوگ ہیں جو خدائے تعالیٰ کو کھڑے اور بیٹھے اور اپنے بستروں پر لیٹے
ہوئے یاد کرتے ہیں اور جو کچھ زمین و آسمان میں عجائب صنعتیں موجود ہیں ان میں فکر
اور غور کرتے ر کرتے رہتے ہیں اور جب لطائف صنعت الہی ان پر کھلتے ہیں تو کہتے ہیں کہ
خدایا تو نے ان صنعتوں کو بیکار پیدا نہیں کیا یعنی وہ لوگ جو مومن خاص ہیں صنعت
شناسی اور ہیئت دانی سے دنیا پرست لوگوں کی طرح صرف اتنی ہی غرض نہیں رکھتے
آل عمران : ۱۹۲

سرمه چشم آریه
۱۴۴ که مثلاً اسی پر کفایت کریں کہ زمین کی شکل یہ ہے اور اس کا قطر اس قدر ہے اور اس کی
کشش کی کیفیت یہ ہے اور آفتاب اور ماہتاب اور ستاروں سے اس کو اس قسم کے
تعلقات ہیں بلکہ وہ صنعت کی کمالیت شناخت کرنے کے بعد اور اس کے خواص کھلنے کے
پیچھے صانع کی طرف رجوع کر جاتے ہیں اور اپنے ایمان کو مضبوط کرتے ہیں اور پھر
دوسری جگہ فرماتا ہے ۔ يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَّشَاءُ ۚ وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ
أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا ل یعنی خدائے تعالیٰ جس کو چاہتا ہے حکمت دیتا ہے اور جس کو
حکمت دی گئی اس کو خیر کثیر دی گئی۔ پس دیکھنا چاہیے کہ ان آیات میں مسلمانوں کو کس
قدر علم و حکمت حاصل کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور حدیث شریف میں بھی آیا ہے طَلَبُ
الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ وَ مُسْلِمَةٍ یعنی علم کا طلب کرنا ہر ایک مسلمان مرد اور
عورت پر فرض ہے ہاں یہ سچ ہے کہ خدائے تعالیٰ نے احکام دین سهل و آسان کرنے کی
غرض سے عوام الناس کو صاف اور سیدھا راہ بتلایا ہے اور ناحق کی دقتوں اور پیچیدہ باتوں
میں نہیں ڈالا مثلاً روزہ رکھنے کیلئے یہ حکم نہیں دیا کہ تم جب تک قواعد ظنیہ نجوم کے رو سے یہ
معلوم نہ کرو کہ چاند انتیس کا ہو گا یا تمہیں کا ۔ تب تک رؤیت کا ہرگز اعتبار نہ کرو اور آنکھیں
بند رکھو کیونکہ ظاہر ہے کہ خواہ نخواہ اعمال دقیقہ نجوم کو عوام الناس کے گلے کا ہار بنانا یہ ناحق
کا حرج اور تکلیف مالا يطاق ہے اور یہ بھی ظاہر ہے کہ ایسے حسابوں کے لگانے میں بہت
سی غلطیاں واقع ہوتی رہتی ہیں سو یہ بڑی سیدھی بات اور عوام کے مناسب حال ہے
کہ وہ لوگ محتاج منجم و ہیئت دان نہ رہیں اور چاند کے معلوم کرنے میں کہ کس تاریخ
نکلتا ہے اپنی رویت پر مدار رکھیں صرف علمی طور پر اتنا سمجھ رکھیں کہ تمہیں کے عدد سے
تجاوز نہ کریں اور یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ حقیقت میں عند العقل رویت کو قیاسات
ریاضیہ پر فوقیت ہے ۔ آخر حکمائے یورپ نے بھی جب رویت کو زیادہ تر معتبر سمجھا تو
اس نیک خیال کی وجہ سے بتائید قوت باصرہ طرح طرح کے آلات دور بینی و خورد بینی
البقرة : ٢٧٠

سرمه چشم آریه
ایجاد کئے اور بذریعہ رویت تھوڑے ہی دنوں میں اجرام علوی وسفلی کے متعلق وہ صداقتیں ۱۳۵
معلوم کر لیں کہ جو ہندوؤں بیچاروں کو اپنی قیاسی اٹکلوں سے ہزاروں برسوں میں بھی معلوم
نہیں ہوئی تھیں اب آپ نے دیکھا کہ رویت میں کیا کیا برکتیں ہیں انہیں برکتوں کی
بنیاد ڈالنے کے لئے خدائے تعالیٰ نے رویت کی ترغیب دی ذرہ سوچ کر کے دیکھ لو کہ
اگر اہل یورپ بھی رویت کو ہندوؤں کی طرح ایک ناچیز اور بے سود خیال کر کے اور صرف
قیاسی حسابوں پر جو کسی اندھیری کوٹھڑی میں بیٹھ کر لکھے گئے مدار رکھتے تو کیونکر یہ تازہ اور
جدید معلومات چاند اور سورج اور نئے نئے ستاروں کی نسبت انہیں معلوم ہو جاتے سو مکرر
ہم لکھتے ہیں کہ ذرا آنکھ کھول کر دیکھو کہ رؤیت میں کیا کیا برکات ہیں اور انجام کار کیا کیا
نیک نتائج اس سے نکلتے ہیں۔
ماسوائے اس کے خود یہ خیال کہ اہل اسلام تحصیل علوم طبعی و ہیئت وغیرہ سے بکلی
بے بہرہ چلے آتے ہیں ایسا متعصبانہ خیال ہے جس سے اگر ماسٹر صاحب ذرا انصاف پر
آویں تو انہیں بہت شرمندہ اور نادم ہو جانا چاہیے ہمیں اس جگہ کچھ ضرورت نہیں کہ بات کو
طول دے کر اہل اسلام کے علمی فضائل کا ثبوت دیں بلکہ اس مقام میں ہم صرف ان چند
سطروں کا لکھنا مناسب سمجھتے ہیں جواف جون دیون بورٹ صاحب نے اپنی کتاب میں
جس کا ترجمہ ہو کر مؤید الاسلام نام رکھا گیا ہے لکھیں ہے کیا ہے تھیں ہیں سو وہ یہ ہیں ۔
*مش
صفحہ ۹۲ سے تا صفحہ ۹۸ عبارت کتاب جان بورٹ صاحب
مشم صاحب کا قول ہے کہ مور خان معتبر کے نزدیک یہ بات قرار پا گئی ہے کہ
دسویں صدی میں یوروپ غایت درجہ کی جہالت میں پڑا ہوا تھا اور یہ بات یقینی ہے کہ اس
زمانہ میں اہل عرب ( یعنی اہل اسلام نے ) ملک ہسپانیہ اور اٹلی میں بہت سے مدر سے
جاری کئے تھے اور ان مدرسوں میں ہزاروں طلباء عیسائی عربی فارسی اور حکمت کی تعلیم پاتے
تھے اور پھر ان علوم کو مدارس اسلام سے لاکر عیسائی مدرسوں میں جاری کرتے تھے۔
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے جان ڈیون پورٹ JOHN DAVENPORT “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
MOSHEIM

سرمه چشم آریه
۱۳۶ ہمیں اس بات کا اقرار کرنا چاہیے کہ تمام قسم کے علم یعنی طب وطبعیات و فلسفہ و ریاضی جو
دسویں صدی سے یورپ میں جاری ہوئے ہیں یہ سب اصل میں اہل عرب مسلمانوں کے
فلسفی مدارس سے سیکھے گئے تھے خصوصاً ہسپانیہ کے اہل اسلام بانی فلسفہ یورپ خیال کئے
جاتے ہیں اہل اسلام کو علمی ترقی بھی ایسی ہی جلدی حاصل ہوئی جیسے ان کو ملکوں پر فتحیں
حاصل ہوئی تھیں۔ سول سے اصفہان تک اہل عرب کا علم بہت جلد پھیل گیا اور بغداد اور
کوفہ اور قاہرہ اور بصرہ اور فیز اور مرا کو اور گور دو وا اور گریندا اور دین شیا اور رسول تھیں
اہل عرب کی حکمت نے بہت جلد رواج پایا۔ حقیقت میں اہل عرب مسلمانوں نے تمام علوم
کو نئے سرے ترقی دی اور یونان اور روما کے علوم میں دوبارہ جان ڈالی ۔ نویں صدی سے
چودھویں صدی تک عرب کے علم و فضل سے یہ نور حاصل ہوتا رہا اور اہل یورپ کو تاریکی
جہالت سے روشنی علم و عقل میں لایا۔ اگر آٹھواں خلیفہ عبدالرحمن ہسپانیہ میں مدر سے اور
مکتب خانے جاری نہ کرتا تو ہمیں بے شک اہل عرب کے علم و فضل سے مطلق فائدہ نہ ہوتا
کیونکہ بغداد اور بخارا اور بصرہ کے مدارس بہت مشہور تھے مگر وہ اس قدر دور تھے کہ طلباء
یورپ کو واں جانے میں بہت دقت پڑتی تھی ۔ مذہب اسلام اپنی ترقی کے زمانہ میں ہی
نہیں بلکہ اپنی ابتدائی حالت میں ہی اور مذہبوں کی نسبت علم کی طرف بہت مائل تھا۔
آنحضرت نے خود فرمایا ہے کہ جس آدمی میں علم نہ ہو وہ قالب بے روح ہے۔ یہ تمام
عبارت جان بورٹ صاحب کی ہے جس کو ہم نے ماسٹر صاحب اور ان کے دوستوں کے
ملاحظہ کے لئے اس جگہ تحریر کیا ہے اس سے منصفین کو ایک محکم شہادت ملتی ہے کہ اہل اسلام
ایک علم دوست قوم ہے جن کی فطرت و خمیر میں علم چلا آتا ہے اور جن کی شاگردی کے اہل
یورپ با وصف ہمہ فضائل علمی اقراری ہیں پھر دیکھنا چاہیے کہ یہی صاحب دیون بورٹ
اپنے رسالہ مذکورہ کے صفحہ ۷۲ سے صفحہ ۸۳ تک قرآن شریف کی بدیں الفاظ تعریف و مدح
کرتے ہیں۔ چنانچہ اصل عبارت ان کی لکھی جاتی ہے اور وہ یہ ہے۔
لے تا ہے اصل انگریزی کتاب سے شہروں کے نام بالترتیب حسب ذیل ہیں۔
۔ ناشر)Sevelle اور سولی (اشبیلیہ )Valantia( ویلنشیا )Fez( فیض

سرمه چشم آریه
روحانی خزائن جلد ۲
مسلمان قرآن شریف کی ایسی عظمت کرتے ہیں کہ عیسائیوں نے اپنی انجیل کی ۱۴۷
کبھی ایسی تکریم ہوتے نہیں دیکھی قرآن شریف میں صرف احکام مذہبی و تہذیب اخلاق
ہی کا ذکر نہیں بلکہ گبن لے صاحب کا قول ہے کہ اوقیانوس سے گنگا تک قرآن شریف مجموعه
قوانین مانا جاتا ہے۔ قرآن میں قوانین دیوانی و فوجداری و سلوک باہمی پائے جاتے ہیں
اور وہ مسائل نجات روح و حقوق عامه و حقوق شخصی و نفع رسانی خلائق وغیرہ پر حاوی ہے منجملہ
محاسن و خوبیوں قرآن کے جس پر اہل اسلام کو ناز کرنا بجا ہے دو باتیں نہایت عمدہ ہیں اول
قرآن شریف کی وہ خوش بیانی جس میں خدائے تعالیٰ کا ذکر ہے اور جس کے سننے سے آدمی
کے دل پر ایک طرح کا اثر پیدا ہوتا اور خوف آتا ہے۔ دوسرے قرآن تمام ان خیالات
سے مبرا ہے جو خلاف تہذیب خیال کئے جاسکتے ہیں اور اس کے تمام اصول ایسے ہیں جو
کوئی ان میں سے خلاف عقل نہیں مگر افسوس کہ یہ عیب یہودیوں کی مقدس کتابوں میں اکثر
واقعہ ہیں۔ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس کے اصول میں سب کو اتفاق ہے اور کوئی ایسی
بات نہیں جوز بر دستی مان لینی پڑے اور سمجھ میں نہ آوے فقط ۔
یہ بیان قرآن شریف کی نسبت تو جان بورٹ صاحب کا ہے اور ایسا ہی
کارل صاحب اپنی کتاب کی جلد ۶ صفحہ ۲۱۴ میں لکھتے ہیں کہ قرآن شریف کے پڑھنے
سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ وہ صادق کا کلام ہے اور صداقت سے پُر ہے۔ اب دیکھئے کہ
یوروپ کے بڑے بڑے فلاسفر جن کے گھر میں گویا آج طبعی اور ہیئت نے جنم لیا ہوا ہے
اور جو سورج اور چاند وغیرہ کی کیفیت آپ لوگوں سے بہتر جانتے اور سمجھتے ہیں وہ کس قدر
قرآن شریف کے معقولانہ مسائل کے قائل اور مداح ہیں اور کیسی اپنی صاف طینتی کی وجہ
سے صاف اقرار کرتے ہیں کہ قرآن شریف کے مسائل علوم عقلیہ کے خلاف نہیں ہیں اور
کوئی اس میں ایسا اعتقاد نہیں جو ز بر دستی ماننا پڑے پس جس حالت میں ایسے لوگ جو فلاسفی
Thomas Carlyle
Gibbon

سرمه چشم آریه
۱۳۸ کے پتلے خیال کئے جاتے ہیں۔ قرآن شریف کے حکیمانہ طور و طریق کی کھلی کھلی شہادتیں
دیتے ہیں تو پھر اگر آپ اے ماسٹر صاحب یا آپ کا کوئی اور بھائی جن کی آنکھیں انہیں
لوگوں کے علوم پڑھنے سے کچھ کچھ کھلی ہیں اور یہی لوگ آپ کے معلم اور استاد ہیں
فضائل قرآنی سے انکاری رہیں تو اس سے قرآن شریف کا کیا نقصان ہے اور سچ تو یہ ہے
کہ اگر یورپ اور ایشیا کے تمام مخالف فضائل قرآنیہ سے انکار کرتے تو بھی کچھ نقصان کی
بات نہ تھی آفتاب بہر حال آفتاب ہی ہے چاہے کوئی اس کی روشنی کا اقراری ہو یا نہ ہو مگر
یورپ کے فاضل اور صاحب علم لوگ اس قدر قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے بیسوں کتابیں
تالیف کر کے قرآن شریف کے بارہ میں شہادت حقہ کو ادا کر دیا ہے اور باستثناء نیم ملاں
پادریوں کی جو تنخواہیں پاکر اسلام سے عناد رکھتے ہیں باقی جس قدر واقعی دانا اور فلاسفر ہیں
ان کے دلوں میں دن بدن محبت اسلام کی پیدا ہوتی جاتی ہے لیکن آپ لوگوں کی نسبت کیا
کہیں اور کیا لکھیں اور کیا تحریر میں لاویں کہ ناحق بے موجب سراسر عناد اور بخل کی راہ سے
نکتہ چینیاں کرتے ہیں اور حقیقت میں آپ لوگوں کے اعتراض اسی رنگ کے ہیں کہ جیسے
ایک شخص قوافی سے نا واقف عروض سے جاہل تقطیع سے بے خبر ربط معانی والفاظ سے بے تمیز
درستی وزن وزحافات کی شناخت سے نا آشنا محض بلکہ زباندانی سے محروم مطلق یہ دعویٰ کر
بیٹھے کہ سعدی و حافظ شیرازی و ظهیر فاریابی و فردوسی و طوسی و انوری و سنائی وغیرہ شعرائے
نامدار بالکل سخن گوئی و سخن فہمی سے نا واقف و محروم مطلق تھے اور اس پر دلیل یہ پیش کرے کہ
میں ان کے اشعار کو سمجھ نہیں سکتا پس آپ لوگوں کا یہی حال ہے خدائے تعالیٰ رحم فرماوے۔
قوله ۔ جو لوگ روح اور مادہ کی حقیقت کو سمجھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ سرشتی کرم جس کو
مرزا صاحب بہت ہی جھوٹے اور حقارت کے لفظوں میں جوڑنا جاڑ نا تحریر فرماتے ہیں
اتنا بڑا اور عالی شان کام ہے کہ اس کو سوائے اس سچد انند سر بگہ اور دانائی کامل کے کوئی

سرمه چشم آریه
نہیں بنا سکتا بنانا تو در کنار اس کی چھوٹی سے چھوٹی چیز کی بابت کہ یہ کس طرح بنی لاکھ ۱۴۹
کاریگروں میں سے ایک لاکھواں حصہ بھی نہیں سمجھ سکتا اگر یہ ایسا حقیر کام ہے جس کو صرف
جوڑ نا جاڑنا کہا ہے تو مرزا صاحب یا کوئی اور شخص جو دعویٰ رکھتا ہو یا مرزا صاحب کی سمجھ میں
بڑا طاقت والا ہو تو بڑی چیزوں سیارات وغیرہ کو تو کیا بناوے گا ایک دانہ گندم یا باجرہ کا ہی
بنا کر دکھلاوے یا کچھ تھوڑے بہت اس کی کاریگری کے اصول ہی سمجھا دے۔
اقول ۔ ہاۓ اے ماسٹر صاحب آپ کدھر کو کھسک گئے ذرا اول غور کر کے میرے سوال کو
تو سمجھا ہوتا سخن فہمی بھی تو آپ ہی پرختم ہے میں نے آپ کو کب اور کس وقت کہا تھا کہ
خدائے قادر مطلق کی مانند کوئی دوسرا شخص بھی کوئی صنعت بنا سکتا ہے یا بجز اس کے کوئی
صنعت کا کام اس کے کاموں سے مشابہ ہو سکتا ہے یہ اعتقاد تو آپ لوگوں کا ہی ہے جس پر
میں نے اعتراض کیا تھا یعنی آپ لوگ ہی تو یہ بات کہتے ہیں کہ جو جو صنعتیں عالم غیب سے
ظہور پذیر ہو رہی ہیں جن کو دانشمند لوگ کسی ناقص کی طاقت سے برتر سمجھ کر ایک صانع کامل
اور قادر اور حکیم اور حتی قیوم کی طرف منسوب کرتے ہیں وہ تمام صنعت کے کام بزعم آپ
لوگوں کے اس خداوند کامل اور قادر کے ہاتھ سے نہیں نکلے بلکہ ان میں سے صرف جوڑنا
جاڑنا اس کا کام ہے اور باقی سب حکمت اور صنعت کے کام اور طرح طرح کے خواص عجیبہ
جو ارواح اور اجسام کی ذات میں پائے جاتے ہیں وہ سب بقول آپ کے قدیم سے
خود بخود چلے آتے ہیں جن کا کوئی موجد اور خالق نہیں اور نہ خالق کی ان کو کچھ حاجت و
ضرورت ہے سو آپ کے اسی عقیدہ پر میں معترض ہوا تھا اور اسی وجہ سے میں نے آپ کو
جواب لکھنے کی تکلیف دی تھی کہ جس حالت میں آپ نے روحوں کے وجود کو جن میں
ایسی عجیب صنعتیں اور خاصیتیں پائی جاتی ہیں جو اجمالی طور پر تمام دنیا کے عجائبات پر مشتمل
ہیں خود بخود بغیر حاجت پر میشر کے مان لیا ہے ایسا ہی آپ نے اجسام کو اور ان کے تمام
خواص کو جو ان میں پائے جاتے ہیں خود بخود تسلیم کرلیا ہے تو پھر صرف جوڑ نے

سرمه چشم آریہ
۱۵۰ جاڑنے کے لئے جو ایک ادنی کام ہے کیوں پر میشر کے وجود کی ضرورت ٹھہری سو آپ
سوچیں کہ کیا اس سوال کے جواب میں یہی لکھنا مناسب تھا جو آپ نے لکھا میں متعجب ہوں
کہ آپ اس سوال کے جواب پر کس غرض اور کس خیال سے یہ بحث لے بیٹھے کہ ایک دانہ
گندم یا باجرہ بھی کوئی دوسرا شخص بغیر پر میشر کے نہیں بنا سکتا۔ میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ
اگر کوئی دوسرا شخص گندم یا باجرہ کے دانہ بنانے سے عاجز ہے تو کیا ایسا شخص ان عجائب
حکمت وصنعت کے کام کرنے پر قادر ہو سکتا ہے جو روحوں میں پائے جاتے ہیں پھر جس
حالت میں کوئی شخص ان عجائب حکمت و غرائب صنعت کے کاموں پر جور وحوں یا اجسام میں
پائے جاتے ہیں مقابلہ کرنے کی قدرت و طاقت نہیں رکھتا تو پھر اگر آپ تالیف اجسام یعنی
خدائے تعالیٰ کے جوڑ نے جاڑنے کو بوجہ بے نظیر ہونے اس فعل کے صانع کے وجود کی
دلیل ٹھہراتے ہیں اور اسی دلیل سے یعنی تالیف اجسام سے ایک مؤلف کی ضرورت سمجھتے
ہیں تو پھر روحوں میں بھی بوجہ اولی آپ کو ماننا پڑے گا کہ اس جگہ بھی ایک موجد کی ضرورت
ہے کیونکہ جب دو چیزیں ایک ہی صورت اور شکل کی ہوں تو جو احکام ایک پر صادر ہوں وہی
احکام دوسری پر بھی صادر کرنے پڑیں گے ورنہ ترجیح بلا مرح لازم آئے گی اور جب ایک
جگہ آپ اس بات کو روا رکھ لیں گے کہ اگرچہ یہ کام بے نظیر اور انسانی طاقتوں سے بالاتر
ہے مگر پھر بھی خود بخود ہے اور پرمیشر کے بنانے کی اس میں ضرورت نہیں پڑی تو پھر اسی
صورت اور شکل کے کام کی نسبت دوسری جگہ آپ کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ اس میں پرمیشر کی
خواه نخواه ضرورت پڑ گئی ہے۔ یہ بات صاف ظاہر ہے کہ اگر پر میشر کے وجود کی ضرورت
ہے تو دونوں طور کے کاموں میں ہوگی نہیں تو ان میں سے کسی کام کے لئے بھی اس کی
ضرورت مانی نہیں چاہیے یہ کیسا مکابرہ ہے اور کس قسم کی منطق ہے کہ آپ تالیف اجسام
میں تو یہ دعوی کرتے ہیں کہ جو کچھ خدائے تعالیٰ سے جوڑ نا جاڑ نا ظہور میں آیا ہے وہ
بے نظیر ہے اور انسان اس کی مثل بنانے پر قادر نہیں اس لئے اس تالیف سے ایک مؤلف

سرمه چشم آریه
کی ضرورت ثابت ہوتی ہے لیکن جب آپ کی خدمت میں یہ عرض کیا جاتا ہے کہ وہی ۱۵۱
بے نظیری اور انسانی طاقتوں سے بالاتر ہونا ان عجائبات قدرت میں بھی پایا جاتا ہے جو
روحوں میں ہیں تو تب آپ اس طرف سے منہ پھیر لیتے ہیں اب کوئی آپ کی اس سمجھ پر
رووے یا ہنسے کہ آپ دو چیزوں کے مشترک استحقاق کو دیکھ کر ایک چیز کو پر میشر کی مصنوعیت
سے باہر رکھ لیتے ہیں اور دوسری چیز کو جو ایک ادنی اور عارضی کام ہے اپنے پر میشر پر تھا پتے
ہیں مگر ایسا کبھی نہیں ہو سکتا اور کسی طور کی حجت آپ کے اس مطلب کی تائید نہیں کر سکتی کہ
نے ابھی لکھا
تمام عالم میں سے آدھا دھڑ خود بخود اور آدھا پر میشر کا محتاج ہے۔ اور یہ جو میں نے آ
ہے کہ اجسام کو جوڑ نا جاڑنا ایک ادنی کام ہے یہ میں نے اس لئے لکھا کہ در حقیقت جوڑ نے
جاڑنے سے کوئی نئی خوبی حاصل نہیں ہوتی بلکہ وہی خواص ارواح واجسام جو روحوں اور
جسموں میں چھپے ہوئے تھے کھلے کھلے طور پر نظر آجاتے ہیں جیسے ایک تصویر کو جب ایک
مصفا شیشہ کے اندر رکھا جائے تو نہایت صفائی اور خوبی سے نقوش اس تصویر کے ظاہر
ہو جاتے ہیں سو یہ بات ہر گز نہیں ہے کہ تصویر کو آئینہ میں رکھنے سے خود آئینہ کوئی ایسا
نقش اس میں زیادہ کر دیتا ہے جو پہلے اس میں موجود نہ تھا بلکہ وہی نقوش جو پہلی تصویر
میں موجود تھے اور مصور کے ہاتھ سے نکلے تھے انہیں کو آئینہ نہایت عمدگی اور صفائی
سے نمایاں کر دیتا ہے سو میں کہتا ہوں کہ اگر اجزاء صغارا جسام میں بطور خود وہ کشش
اتصال کی خاصیت نہ ہوتی جس سے وہ اکٹھے رہ سکتے ہیں تو آپ کا پرمیشر جو خالق
اشیاء و خواص اشیاء نہیں ہے کیا کر سکتا تھا اور اگر آفتاب کے باریک ٹکڑوں میں جو بقول
آپ کے خود بخود ہیں اپنی ذات میں ہی روشن ہونے کی خاصیت نہ پائی جاتی تو کیونکر
اور کس قوت سے پرمیشر ان سب کو ران سب کو اکٹھا کر کے نیر اعظم : نیر اعظم بنالیتا ۔ سو جاننا چاہیے کہ اگر
خدائے تعالیٰ میں ایجادی قدرت نہیں یعنی اس نے تمام چیزوں اور ان کے خواص کو عدم
محض سے پیدا نہیں کیا تو صرف بعض بعض ترکیبیں نکال کر خواص موجودہ سابقہ سے کام

سرمه چشم آریه
۱۵۲) لینا کوئی بڑی بات نہیں انسانوں میں سے بھی تو صناع لوگ اپنے علم خواص کے مطابق
☆
طرح طرح کی ترکیبیں اور صنعتیں نکالتے رہتے ہیں کی ہاں صرف اتنا فرق ہے کہ
جس کو علم خواص اشیاء زیادہ ہوا اس نے زیادہ تر کیبیں نکالیں اور جس کو کم ہوا اس
نے کم نکالیں بہر حال بنی آدم نے بھی بلا شبہ حیرت ناک کام کر دکھائے ہیں اور جہاں
کہیں ان کو کوئی خاصہ جدیدہ اشیاء مادی اور ان کی اشکال و اوضاع یا ان کے باہم
اختلاط و امتزاج کا مل گیا ہے وہیں انہوں نے اسی ذریعہ سے کوئی کل یا آلہ بنا ڈالا
ہے چنانچہ سارا جہان انسان کی عجیب عجیب دستکاریوں سے بھرا ہوا نظر آتا ہے اگر تم
گھر میں بیٹھے ہوئے اپنے گھر کی تمام ضروریات و اسباب خانہ داری پر نظر ڈالو اور
جائیداد غیر منقولہ سے لے کر ایک ایک چیز منقولہ پر نظر اٹھا کر دیکھو تو تمہیں معلوم
ہوگا کہ وہ سب چیزیں جو تمہارے امور معیشت میں کام آتی ہیں انسان کی
دستکاریاں ہیں ۔ ایسا ہی بری و بحری سفروں میں جو کچھ انسان نے اپنی فکر و غور سے
حاشیه اب تک دانشمند لوگوں نے کچھ کچھ خواص ارواح و خواص اجسام و اوضاع پر اطلاع
پا کر اور علوم طبعی و ہندسہ سے مدد لے کر صد ہا عمدہ عمدہ شکلیں و ترکیبیں نکالی ہیں اور
جیسے جیسے انسان کا علم وسیع ہوتا جاتا ہے ویسے ویسے وہ صنعت سازی میں یدطولیٰ
حاصل کرتا جاتا ہے۔ ریل کا بخاری طاقت سے چلانا تار کا بنانا چھاپہ کی ترکیبیں
ایجاد کرنا کیسی کیسی مفید صنعتیں ہیں جن سے گویا تمام بنی آدم کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
ایسا ہی انسان نے دوسرے چھوٹے چھوٹے کاموں میں صد ہا طور کی کلیں ایجاد
کر لی ہیں ہر قسم کی عمدہ عمدہ گھڑیاں جو خود بخو د وقت بتلاتی ہیں۔ سینے کی مشین ۔ آٹا
پینے کی کل ۔ کپڑا بننے کی گلیں ۔ برف بنانے کی کل ۔ دودھ میں پانی کی آمیزش
شناخت کرنے کا آلہ۔ بجلی کا صندوقچہ ۔ خود بخود چلنے والا پنکھا۔ طاؤس جو چابی
دینے سے مثل زندوں کے چلتا اور پھرتا اور ناچتا ہے۔ مرغی کرک جو کنجی دینے
سے چلتی ہے۔ بکر او کتا جو کنجی دینے سے چلتا ہے ۔ باجہ دار کرسیاں جن کو کنجی دینے

سرمه چشم آریه
صنعتیں ایجاد کی ہیں وہ سیاحوں اور واقف کاروں پر پوشیدہ نہیں ہے اب ہمارا مطلب (۱۵۳)
یہ ہے کہ اگر ہندوؤں کے پرمیشر میں بھی صرف اتنی ہی خوبی ہے کہ مادی و غیر مادی اشیاء
کے خواص جو اسے معلوم ہیں انہیں میں دست اندازی کر کے اور بعض اشیاء کو بعض سے
جوڑ کر صنعتیں نکالتا ہے تو یہ کچھ بڑی بات نہیں اور اس صورت میں تو ہمیں اس کی ساری
خدائی کی حقیقت معلوم ہوگئی اور ظاہر ہو گیا کہ اس دم ہو گئی اور ظاہر ہو گیا کہ اس میں اور انسان میں صرف علم کی کمی بیشی
کا کچھ فرق ہے اور ممکن ہوگا کہ انسان بھی اپنے معلومات میں ترقی کرتا کرتا کسی وقت
پر میشر ہی بن رہی بن جاوے ۔ جس حالت میں شر ے۔ جس حالت میں شہد کی مکھی میں بھی میں بھی یہ ہنر پایا جاتا ہے کہ وہ ایسی
عقل مندی سے شہد بناتی ہے کہ کوئی انسان اس کی نظیر بنانے پر قادر نہیں پھر اگر
بقيه
حاشیه
سے چند عرصہ تک باجا بجتا رہتا ہے ایسا ہی صد ہا اور کلیں چھوٹی بڑی ہیں جو ۱۵۳
حال کے صناعوں نے طیار کری ہیں اور بمبئی اور کلکتہ اور اکثر دیگر مقامات
میں سوداگروں کی دکان پر مل سکتی ہیں اور یورپ کے اکثر کا ریگر دانتوں
کی جگہ دانت اور آنکھ کی پتلی کی جگہ آنکھ کی پتلی اور ٹانگوں کی جگہ ٹانگ
اور بالوں کی جگہ مصنوعی بال لگا کر گزارہ چلا دیتے ہیں ۔ بعض حکیموں نے
چاند بنا کر اور چڑھا کر محدود حد تک اس کی روشنی سے کام لیا ہے بعض نے
پرند بنا کر کنجی دینے سے ایک حد تک انہیں اڑا کر دکھلا دیا ہے اور بعض نے
مینہہ برسنے کی ترکیب نکالی اور کسی حد کے اندر اندر مینہ برسا دیا ایسا ہی
قسم قسم کے پھول اور پھل اور موتی و دیگر جواہرات ایسے بنائے گئے ہیں
جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے اور ابھی انسان کی صانعیت کی کچھ انتہا
نہیں کیونکہ وہ ترقیات غیر محدود کے لئے پیدا کیا گیا ہے جن کی تحصیل کے
لئے وہ فطرتاً مشغول ہے ۔منہ ۔

سرمه چشم آریه
۱۵۴ ہندوؤں کے پرمیشر میں ایجادی قدرت نہیں تو اگر اس شہد کی مکھی کی طرح صرف جوڑنا
جاڑ نا اس کا بے نظیر بھی ہوا تو بھلا یہ کیا کمال ہوا۔ اس جگہ کوئی انجان یہ دھوکا نہ کھائے کہ
آریہ سماج والے تو اس بات کو مانتے ہیں کہ گو پر میشر پیدا کرنے پر قادر نہیں لیکن وہ
اس نے ۔
اجسام اور ارواح کے جوڑ نے جاڑ نے سے طرح طرح کی مفید چیزیں تو بناتا ہے جیسے
انے چاند بنایا سورج بنایا زمین کو عمدگی سے بچھا ا یا انسان کو آنکھیں میں ادیں د کان دیئے
قوت ناطقه شامه بخشی سو کیا ایسے ایسے عجائب کاموں سے اس کی قدرت ثابت نہیں ہوتی
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ سب کچھ علمی وسعت پر موقوف ہے ایجادی قدرت جو کسی شے
اور اس کے خاصہ کو عدم سے پیدا کرنے کو کہتے ہیں وہ اسی قدر فعل سے ہرگز ثابت نہیں
ہو سکتی بلکہ وہ تب ہی ثابت ہوتی ہے کہ جب ساتھ اس کے یہ بھی تسلیم کیا جائے کہ
خدائے تعالیٰ صرف اشیاء کا جوڑ نے جاڑنے والا نہیں بلکہ وہ ان تمام اشیاء اور ان کے
جمیع خواص کو پیدا کرنے والا بھی ہے کیونکہ اگر ایسا تسلیم نہ کیا جائے اور خدائے تعالیٰ کا
صرف اسی قدر اختیار و اقتدار سمجھا جائے کہ وہ بعض اشیاء کو بعض سے پیوند کر کے ان کے
اصلی خواص کو متجلی کر کے دکھا دیتا ہے تو اس سے صرف اس کے معلومات کی فراخی ثابت
ہوتی ہے نہ قادریت کاملہ ۔ وجہ یہ کہ جب جمیع اشیاء خود بخود قدیم سے موجود مان لی
جائیں تو ساتھ ہی یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ان اشیاء کے خواص بھی جو بحالت بساطت مخفی
طور پر ان میں پائے جاتے ہیں یا بحالت ترکیب کھلے کھلے طور پر ان سے ظہور میں آتے
ہیں وہ بھی سب قدیم ہی ہیں گو ہم ان پر اطلاع پائیں یا نہ پائیں ۔ مثلاً خدائے تعالیٰ
نے جو آنکھوں کو نہایت عجیب طور سے بنایا ہے سو اس میں یہ خیال نہیں ہو سکتا کہ آنکھوں
کی صرف مجموعی ترکیب کے پیدا ہونے کے بعد خاصہ رؤیت اس میں پیدا ہو گیا ہے
بلکہ صحیح فلاسفی اس میں یہ ہے کہ جو کچھ مجموعی ترکیب میں رؤیت پیدا ہونے کا نتیجہ نکلا
ہے وہ نتیجہ مخفی طور پر ان تمام اجزا میں پایا جاتا تھا۔ جو پیچھے سے رطوبات و طبقات اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی