سُرمہ چشم آریہ

حصہ 14

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سرمه چشم آریه
عصبہ مجوفہ وغیرہ کی شکل پر متشکل ہو گئے جن کو آریہ لوگ قدیم اور انادی اور پرمیشر کے ۱۵۵
دست قدرت سے بالا تر خیال کرتے ہیں چنانچہ اس بات کو پنڈت دیانند صاحب بھی اپنے
وید بھاش میں مانتے ہیں اور اپنا اعتقاد یہی ظاہر کرتے ہیں کہ نیستی سے ہستی کبھی نہیں ہوتی
جو ہے وہی ظہور میں آتا ہے اور جو نہیں وہ کبھی ظہور میں نہیں آ سکتا۔ پس اس جگہ انہوں نے
آپ ہی تسلیم کر لیا ہے کہ ترکیب اشیاء یعنے جوڑ نے جاڑنے میں کوئی ایسی نئی بات پیدا نہیں
ہوتی جو پہلے نیست محض ہوا اور پھر نیستی سے اس کی ہستی ہوگئی ہو بلکہ وہی خواص قدیمہ ظہور
میں آتے ہیں کہ جو اول میں سے ہی الگ الگ جزوں میں مخفی سے ہی الگ الگ جزوں میں مخفی طور پر موجود تھے اب جب
کہ یہ ثابت ہو گیا کہ ترکیب اشیاء میں انہیں خواص کا ظہور و بروز ہوتا ہے جو پہلے ہی سے
الگ الگ ہونے کی حالت میں ان اشیاء میں چھپے ہوئے ہوتے ہیں تو اس صورت میں
ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ اگر مثلاً پر میشر نے انسان کے جسم کی آنکھ بنائی اور جو اجزاء کار آمد
آنکھ کے الگ الگ موجود تھے انہیں ایک جگہ اکٹھا کر کے کام لیا تو ایسے بنانے میں اس کی
کون سی بڑی بھاری خوبی ثابت ہوگئی کیونکہ دراصل سب اجزاء جن سے آنکھ بن سکتی تھی
پہلے ہی سے موجود تھے۔ ہاں ظہور اس خاصیت کا اس خاص ترکیب اور وضع پر موقوف تھا سو
پر میشر نے اپنی علمی وسعت سے اس خاص وضع و شکل پر اطلاع پا کر اس خاصہ قدیم کو جو بغیر
حاجت پر میشر کے پایا جاتا تھا ظاہر کر کے دکھلا دیا پس اگر پر میشر کا اتنا ہی منصب اور اسی
قدر اس میں لیاقت ہے کہ وہ خواص اشیاء پر وسیع اطلاع ہونے کی وجہ سے تراکیب مختلفہ
میں ان خواص کو ظاہر کرتا رہتا ہے تو اس میں اور دوسرے صناعوں میں کون سا بڑا فرق رہا
صرف اتنا ہوا کہ وہ کچھ ہنر میں زیادہ اور دوسرے اس کے چھوٹے بھائی ہوئے۔
قوله رہا مادہ سو وہ چیز ہے جس کو ہندی میں جڑ پدارتھ کہتے ہیں جس میں ارادہ یا
طاقت ہلنے جلنے کی نہیں غرض دونوں چیزیں ( روح و مادہ ) جو دنیا میں موجودہ ہیں جن کو

سرمه چشم آریه
۱۵۶) مرزا صاحب نے ایک دہریہ کی طرف سے پیش کیا تھا ایسی ثابت ہوئیں کہ مرزا صاحب
کے جوڑ نے جاڑ نے سے بالکل عاجز و بے خبر ہیں اور انادی ہونے کی صورت میں خود بخود
ان کا جوڑ جاڑ نہیں ہو سکتا سو اس سے کسی تیسرے بڑی شان والے اور جوڑنے والے کی
ضرورت ثابت ہوتی ہے۔ وہ وہی ہے جس کو میں سچدانند سروپ اور مرزا صاحب
خدائے تعالیٰ کہہ رہے ہیں۔
اقول ۔ اے ماسٹر صاحب آپ کی سمجھ اور فہم کی نسبت کیا کہوں اور کیا لکھوں ۔ کچھ ایسے
سوئے کہ پھر نہ جاگے تھکے بھی ہم پھر جگا جگا کر ۔ صاحب من میرا سوال تو یہ تھا کہ جس
حالت روح اور جسمی مادہ جن کے ذاتی خواص سے فلسفہ میں کتا بیں بھری پڑی ہیں بقول
آپ لوگوں کے خود بخود ہیں تو پھر دوسری چیزیں جو اپنی مصنوعیت میں روح اور مادہ کے
عجائب اور پر حکمت وجود سے کچھ زیادہ نہیں ہیں کیوں محتاج صانع سمجھی جائیں آپ اس
کا جواب دیتے ہیں کہ جوڑنا جاڑنا بجز پر میشر کے خود بخود نہیں ہو سکتا تو گویا آپ کا یہ
مذہب ہوا کہ پیدا ہونا بجز خدا کے خود بخود ہو سکتا ہے مگر جوڑ نا جاڑ نا بغیر اس کے ممکن نہیں
سواسی مذہب پر میں اعتراض کر رہا ہوں ۔ میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا بڑا بھارا کام
پیدا کرنا ہے یا جوڑنا ۔ ظاہر ہے کہ پیدا کرنا ہی بڑا بھارا کام ہے سو جب آپ لوگوں کی
عقل عجیب نے اس بات کو روا رکھ لیا کہ تمام ارواح و مواد معہ جمیع خواص و عجائبات اپنے
کے بغیر پیدا کر نے کسی پیدا کنندہ کے خود بخود قدیم سے ہیں تو آپ پر لازم آتا ہے کہ
آپ بعض اشیاء کا بعض سے خود بخود جوڑے جانا بھی روا رکھ لیں کیونکہ جوڑ نا جاڑنا
اصل ایجاد اشیاء کی نسبت ایک ناکارہ کام ہے سو وہ بوجہ اولی خود بخود ہونا چاہئے ۔ میرا تو
یہ مذہب نہیں ہے کہ جوڑے جانا یا پیدا ہونا خود بخود ہوسکتا ہے تا مجھے آپ بار بار کہیں کہ
کوئی دانه گندم یا دانہ باجرہ ہی بنا کر دکھلاؤ میں تو آپ کے ہی مذہب پر رورہا ہوں کہ
جس حالت میں ایک دانہ گندم یا ایک دانہ باجرہ نہ خود بخود بن سکتا ہے نہ اس کو

سرمه چشم آریه
کوئی دوسرا بنا سکتا ہے تو کروڑ ہا اور بے شمار روحیں اور بے شمار جسم کے ٹکڑے کیونکر خود بخود سمجھے ﴿۱۵۷
جائیں آپ سوچ کر دیکھ لیں کہ آپ نے اتنے ورق تو سیاہ کئے مگر ان چیزوں کے خود بخود
ہونے پر دلیل کون سی پیش کی اور جب کہ آپ نے کل پر حکمت وجودوں کا جو عالم میں پائے
جاتے ہیں خود بخود بغیر ایجاد پر میشر کے ہونا بغیر دلیل کے مان لیا ہے تو پھر یہی فتوی تالیف
اجسام یعنے جوڑ نے جاڑنے پر کیوں نہیں لگایا۔ بے شک واقعی امر تو یہی ہے اور کسی عقل مند کا
دل اس بات سے انکار کرنے کی طرف مائل نہیں کہ خدائے تعالیٰ کے کام بے نظیر ہیں مگر
آپ لوگ کب انہیں بے نظیر سمجھتے ہیں۔ آپ لوگوں کے وید پر یہ بات سیاہ سے سیاہ دھبہ
سے بڑھ کر ہے کہ جو ذات کل فیضوں کا مبدء ہونا چاہیے اس کو ایسا گھٹاتے گھٹا تے نکما کر دیا
کہ بس خاک میں ملا دیا۔ سو چواے آریہ صاحبو سوچو! کیا آپ لوگوں میں سے کوئی بھی
ایسی روح نہیں کہ جو ذرہ دل کو آلائش تعصب سے پاک کر کے سوچے ۔ اس سوال پر غور کرو
کہ وہ چیز جسے ربوبیت کہتے ہیں وہ کیا ہے؟ اس بات کو ذرہ دل لگا کر جانچو کہ خدا کس بات کا
نام ہے؟ قوم کیا ہے برادری کیا چیز ہے کوئی کسی کا نہیں آؤ خدا سے ڈرو اور ایسی باتیں منہ پر
مت لاؤ جن میں اس بے انتہا طاقتوں والے کی تو ہین ہے کیا تمہیں یہ بات کہتے کچھ بھی
شرم نہیں آتی کہ ہماری روحیں بھی بلکہ ہمارے جسم کا ذرہ ذرہ پر میشر کی طرح خود بخود ہی حق
ظاہر ہو گیا اور مخلوق ہونے کی تم پر ڈگری ہو چکی اب خدا کا بندہ ہونے سے مت بھا گو۔
قوله - کوئی دہر یہ یہ عذر پیش کر سکتا ہے کہ جوڑنا جاڑ نا پر میشر کی طرف سے نہیں بلکہ
اتفاقی طور سے ہو گیا ہے مگر ہم کہتے ہیں کہ اتفاقی طور پر خود بخود باہم مل جانا پر کرتی کا
سمجھاؤ نہیں ہے کیونکہ اس میں حرکت کرنے کی طاقت نہیں ۔ رہا جیو یہ اگر اتفاقی طور پر مل
سکے تو کہیں اس کا نمونہ ظاہر ہونا واجب ہے اور اگر لوگ موجودہ طریقہ ہی اپنا ثبوت پیش
کریں (یعنی یہ کہیں کہ پر میشر کو جوڑتے جاڑ تے کس نے دیکھا ہے جو کچھ ہو رہا ہے طبعی

سرمه چشم آریه
۱۵۸ طور پر خود بخود ہو رہا ہے سو یہی نمونہ کے لئے کافی ہے ) اس کا جواب یہ ہے کہ گو پر میشر کو
جوڑتے جاڑ تے کسی نے نہیں دیکھا مگر اتفاقی طور پر ملنے والی چیزوں میں انتظام اور کاریگری
اور تعلقات ضرور یہ نہیں ہوا کرتے جواب موجود ہیں لہذا ثابت ہے کہ ان چیزوں کا
جوڑے جانا خود بخود نہیں بلکہ ان کا جوڑ نے جاڑنے والا بڑا منتظم کامل قدرت والا ہے۔
اقول ۔ ماسٹر صاحب آپ دہریہ یعنی خدائے تعالیٰ کے منکروں سے کیوں جھگڑالے بیٹھے
در حقیقت آپ لوگ تو تمام ارواح اور اجسام کے ذرہ ذرہ کی نسبت یہی مانتے ہیں کہ ان کا
وجود اتفاقی طور سے ہے یہ نہیں کہ کسی وقت پر میشر نے ان کو پیدا کیا ہے سو جبکہ آپ نے
روحوں اور اجسام کے ذرہ ذرہ کا ہونا خود ہی اتفاقی طور سے مان لیا تو پھر آپ تو دہریوں
کے ایسے مدد گار ہوئے جن کا انہیں شکر کرنا چاہیے تو پھر ان سے جھگڑا کرنے کا کیا موجب
اور بحث مباحثہ کی کیا وجہ؟ یا ر صادق اور دوست موافق سے بھی کوئی لڑتا جھگڑتا ہے؟
کسی کتاب میں لکھا ہے کہ ایک شخص ایک جگہ سے زنا کر کے یا شراب پی کر
نکلا اور نکلتے ہی اس نے شیطان پر لعنت بھیجی شیطان بھی اس وقت پاس کھڑا تھا اس
نے بہت محبت اور نرمی کی راہ سے کہا کہ اے بھائی تو در پردہ بکلی میرے موافق اور
میرا مددگار اور فرمانبردار اور میری مرضی کے موافق کام کرنے والا ہے تو پھر کیا وجہ کہ
بظاہر میرے پر لعنت بھیجتا ہے اور مجھ سے ناراض ہوتا ہے۔ اسی طرح آریہ سماج
والوں کی حالت ہے کہ در حقیقت وہ لوگ دہر یہ مذہب پھیلانے کے لئے بڑی کوشش
کر رہے ہیں اور ان کوششوں کے لحاظ سے دہریوں کے بڑے لائق خدمت گزار
انہیں سمجھنا چاہیے لیکن بظاہر دہریوں سے ناراض ہیں یہ نا راضگی اس قسم کی ہے جو
ہم نے مثال مذکورہ بالا میں بیان کی ہے بھلا جس حالت میں جو بات دہریوں کے
عین مدعا اور مراد تھی یعنی کوئی چیز خدا کی پیدا کردہ نہیں سب چیزیں خدا کی طرح قدیم
اور غیر مخلوق ہیں وہ بات تو ان لوگوں نے آپ ہی مان لی اور اپنے مذہب کی

سرمه چشم آریه
بنیاد قرار دی تو پھر باقی کیا رہ گیا اونٹ تو نکلا گیا اب اگر دم باقی رہ گئی ہے تو اس کے اندر ۱۵۹
جانے میں کون سی مشکلات ہیں ہاں آپ کو اپنے دہریوں بھائیوں سے مل کر موجد حقیقی
کے ماننے والوں کے ساتھ بحث کرنی چاہیے اور ان کو بطور مددگار لانا چاہئے اور دیکھا
بھی گیا ہے کہ بعض آر یہ نا چار ہو کر دہریوں سے مشورہ لیتے ہیں تاکسی طرح خود بخود اور
غیر مخلوق ہونے پر کوئی دلیل نکل آوے مگر اے ماسٹر صاحب آپ لوگ ہزار مخلوق ہونے
سے کنارہ کش ہوں ہم تو آپ کو بندہ خدا بنا کر چھوڑیں گے آپ کب تک بھاگیں گے
اور کدھر بھاگیں گے اور کہاں جائیں گے بھلا اس تقریر سے جو مقولہ متذکرہ بالا میں
آپ نے کی ہے کونسا اثر ہمارے اعتراض پر پڑا بجز اس کے کہ آپ اپنے ہی قول سے
آپ ہی قائل ہو گئے کہ جن چیزوں میں انتظام اور کاریگری او انتظام اور کاریگری اور تعلقات ضرور یہ پائے
جاتے ہیں وہ خود بخود نہیں ہو سکتیں پس دیکھوا جزاء لا يتجزی میں جن کو ہندی میں پر کرتی
کہتے ہیں خاصیت کشش اتصال پائی جاتی ہے تب ہی تو بجر قسر قا سر کسی جسم کے اجزائے
متفرق نہیں ہو سکتے اور کشش اتصال تعلقات ضروریہ کی جڑ ہے۔ کیونکہ اگر جز لا یتجزی
یعنی پر کرتی میں قوت کششِ اتصال نہ پائی جاتی تو پھر جسم کے اجزاء میں باہمی تعلقات
پیدا ہونا اور بعض جزوں کا بعض سے مل جانا اور ملے رہنا ممتنع اور محال ہوتا ۔ اور روحوں
کے وجود میں جس قدر صنعت صانع اور کاری گری پائی جاتی ہے وہ تو ہم کسی قدر بیان
کر چکے ہیں اور آئندہ بھی انشاء اللہ کسی موقع پر بیان کریں گے اور جیسے خدائے تعالیٰ
نے اجزاء لا يتجزی میں کشش اتصال رکھی ہے ایسا ہی روحوں میں قبولیت تعلق جسم کے
لئے ایک قوت اور استعداد رکھی ہے یعنی روحوں میں بھی اجسام کی کشش اتصال کی طرح
قبولیت تعلق جسم کی ایک قوت پائی جاتی ہے جس سے وہ بلا نفرت و کراہت جسم سے ایسے
طبعی طور پر تعلق پکڑ لیتے ہیں جیسے ایک محب اپنے محبوب سے یا ایک عاشق اپنے معشوق
سے تعلق پکڑ لیتا ہے جس تعلق کا صدمہ موت سے چھوڑ نا اور مفارقت اختیار کرنا ان پر

سرمه چشم آریه
۱۲۰ بالطبع شاق اور ناگوارگزرتا ہے سو یہ انتظامی امر ہے جو حکیم مطلق نے روح اور جسم کے باہم
ملانے کے لئے پہلے سے قائم کر دیا ہے اگر رو میں اتفاقی ہوتیں اور کوئی ان کا پیدا کرنے والا
تهد
یہ
نہ ہوتا تو پھر کوئی وجہ نہیں تھی کہ بے شمار اور کروڑ ہا روحوں میں سے کوئی بھی ایسی روح نہ
پائی جاتی : جو مناسبت تعلق بالجسم سے خالی اور اس کے برخلاف ہوتی پھر اگر اتفاق سے یہ
مصیبت پیش آ جاتی کہ پرمیشر کو سب روحیں ایسی ہی ملتیں جن میں قوت قبولیت تعلق جسم
پائی نہ جاتی تو اس صورت میں پر میشر کیا کر سکتا کس کا ریگر کو کہتا کہ ان تمام روحوں کو توڑ کر
نئے سرے مجھے ایسی روحیں بنادے جن میں تعلق بالا جسام کی قوت پیدا ہو جائے سواب
لیجئے وہ سب باتیں کاریگری وانتظام وغیرہ کی جو آپ نے ابھی بیان کی تھیں وہ روحوں اور
جسم کے ٹکڑوں میں پائی گئیں جس سے بقول آپ کے واجب ہوا کہ ان کا کوئی موجد ضرور
ہو۔ سولو صاحب اب تو آپ پر اقبالی ڈگری ہوگئی ۔
اخیر پر ہم آپ کو یہ بھی اطلاع دے دینا مناسب سمجھتے ہیں کہ آپ کا یہ دعویٰ
جو آپ کہتے ہیں کہ اگر تمام ارواح اور جسمی مادوں کو معہ جمیع عجائب وغرائب خواص
ان کے کے خود بخود بغیر پیدا کر نے کسی پیدا کنندہ کے سمجھ لیں جیسے اصول آریہ سماج
کا ہے یعنی یہ خیال کر لیں کہ ارواح و مواد اجسام معہ جمیع خواص اپنے کے خود بخود
ہیں تو اس سے اثبات صانع میں کوئی حرج عائد نہیں ہو سکتا بلکہ جوڑ نا جاڑ نا جس کے
آریہ سماج والے قائل ہیں اثبات صانع کے لئے کافی ہے یہ تقریر آپ کی صاف
ثابت کر رہی ہے کہ آپ میں فطرتی طور پر مادہ ثبوت غیر ثبوت کی شناخت کرنے کا
نہایت ہی کم ہے میں نے آپ کی غلطی اقوال متذکرہ بالا میں کھول دی ہے دانشمند
کے لئے تو اسی قدر کافی ہے لیکن میں محض خیر خواہی کے رو سے آپ کو ایک نصیحت کرتا
ہوں کہ اگر آپ کو بحث مباحثہ کا شوق ہے تو کسی سے ایک رسالہ منطق کا ضرور پڑھ لیجئے ۔
یہ کام مباحثات مناظرات کا بڑا نازک کام ہے اس کے انصرام کے لئے صرف جوش
مذہبی کافی نہیں ہے اتنا تو ہو کہ انسان دعوئی اور دلیل میں فرق معلوم کر سکے اور بیہودہ

سرمه چشم آریه
دعووں کو دلیل کے محل پر استعمال نہ کرے۔ بھلا خیال فرماویں کہ میرے اعتراض کے ۱۲۱
جواب میں جو آپ نے لکھا ہے کہ گوارواح و اجزاء صغار اجسام یعنی جیو اور پر کرتی اور
ان کے تمام خواص اور تمام کاریگری کی باتیں جو ان میں پائی جاتی ہیں وید کے رو سے
سب غیر مخلوق اور انادی ہیں جن کو پر میشر کا ہاتھ بھی نہیں لگا مگر تا ہم فقط جوڑ نے جاڑ نے
سے پرمیشر کا پرمیشر ین ثابت ہوتا ہے یہ کس قسم کی تقریر ہے اگر اس کو قوانین استدلال
کی طرف رد کیا جائے تو کون سی شکل صحیح منطقی اس سے پیدا ہو سکتی ہے اگر کچھ یاد ہے تو
بھلا پیش تو کریں۔ ماسٹر صاحب آپ کو یہ بات بُری نہ لگے آپ مدل غیر مدل کی
شناخت سے بکلی بے خبر ہیں آپ کے منہ سے کوئی معقول بات کیا خاک امید رکھیں
آپ تو خواہ نخواہ اپنی قوم کو شرمندہ کر رہے ہیں تو ہم ہی روحوں کے مخلوق ہونے پر شکل
اول جو بد یہی الانتاج ہے بنا کر سناتے ہیں اس پر غور کرو اور اپنے بے جا دعووں سے باز
آؤ اور وہ شکل یہ ہے۔ موجودات عالم میں سے روحیں ایسی چیزیں ہیں جن میں
ہزار ہا عجائب قدرت و حکمت پائے جاتے ہیں اور کل ایسی چیزیں عالم کی چیزوں
میں سے جن میں عجائب قدرت و حکمت پائے جائیں ان کا ایک موجد قادر و کامل و
حکیم ہونا ضروری ہے نتیجہ یہ نکلا کہ روحوں کا ایک موجد قادر و کامل و حکیم ہونا ضروری
ہے۔ ثبوت مفہوم صغری کا یعنی اس بات کا کہ موجودات عالم میں سے روحیں ایسی
چیزیں ہیں جن میں ہزار ہا عجائب قدرت و حکمت پائے جاتے ہیں اس طرح پر ہوتا ہے کہ
نقیض اس کی یعنی یہ کہ روحوں میں کوئی اُعجوبہ حکمت و قدرت کا نہیں پایا جا تا بدیہی البطلان
ہے اور دنیا کی ذی علم قوموں میں سے کوئی قوم بھی اس بات کی قائل نہیں کہ ارواح
عجائبات قدرت و صنعت الہی سے خالی ہیں بلکہ علم الہیات کے جاننے والے اس بار یک صداقت
تک پہنچ گئے ہیں کہ دنیا کی تمام مخلوقات میں جو خواص متفرقہ ہیں وہ سب روحوں کے وجود

سرمه چشم آریه
۱۶۲ میں یکجائی طور پر پائے جاتے ہیں پس صغری اس شکل کا نہایت بین الثبوت ہے۔ ثبوت
کبری کا یعنی اس قضیہ کا جو کل ایسی چیزیں عالم کی چیزوں میں سے جن میں عجائب قدرت
و حکمت پائے جائیں ان کا ایک موجد قادر و کامل و حکیم ہونا ضروری ہے اس طرح پر ہے
کہ اگر بعض چیزیں عالم کی چیزوں میں سے جو عجائب قدرت و حکمت سے بھری ہوئی ہیں
ایسی بھی ہوں جن کا کوئی موجد ہونا ضروری نہیں تو پھر کسی چیز کو کسی موجد کی ضرورت نہیں
رہے گی کیونکہ اس بات کی صحت پر کوئی دلیل قائم نہیں ہو سکتی کہ ہم ایسی چند چیزوں میں
سے کہ اپنی وجوہ احتیاج موجد میں بکلی ہم رنگ اور مساوی ہیں بعض چیزوں کو بلا دلیل
مستغنى عن الموجد قرار دے دیں اور دوسری بعض چیزوں کو بلا دلیل اپنے وجود میں موجد کی
محتاج سمجھ لیں بلکہ ہم پر لازم ہوگا کہ اگر عالم کی چیزوں میں سے کسی ایک چیز کی نسبت بھی
یہ حکم دیں کہ وہ بوجہ پر حکمت کاموں کے جو اس کے وجود میں پائے جاتے ہیں کسی موجد کی
محتاج ہے تو یہی حکم اس کی باقی ہم شکل چیزوں کی نسبت بھی جو عالم میں پائی جاتی ہیں صادر
کریں ورنہ ترجیح بلا مرجح لازم آئے گی پس بالضرورت شکل ہذا کے کبری کا مفہوم بھی سچا
ماننا پڑا جس سے صداقت اس نتیجہ کی کھل گئی کہ روحوں کا ایک موجد کامل و قادر و حکیم ہونا
ضروری ہے اور یہی مطلب تھا۔ جاننا چاہیے کہ یہ دلیل مخلوقیت ارواح دہریہ کے مقابل
پر نہیں بلکہ آریہ سماج والوں کے ملزم اور لاجواب کرنے کے لئے ہے کہ جو عالم کے
ہم رنگ و ہم خاصیت چیزوں میں سے بعض کو جو صرف جوڑ نا جاڑنا ہی ایک صانع
قادر و حکیم کا فعل خیال کرتے ہیں اور بعض دیگر کو جو اس فعل سے بڑھ کر قدرت و
حکمت الہی پر دال ہے مصنوع اور مخلوق ہونے سے باہر سمجھتے ہیں لیکن دہریہ کے مقابل
پر الگ دلائل ہیں جو ہماری کتاب براہین میں اپنے موقع پر مندرج ہیں اس جگہ تو صرف
آریہ سماج والوں کو ان کی مونہہ زوری پر متنبہ کرنا ہے کہ وہ کیسے طریقہ مستقیمہ
حاشیه اس جگہ اگر کوئی آریہ بطور نقض کے یہ عذر پیش کرے کہ خود خدائے تعالیٰ کی ذات

سرمه چشم آریہ
دلائل منطقیہ سے بے راہ چل رہے ہیں اور وید کی محبت میں ایسے مست و مدہوش (۱۶۳
ہو گئے کہ خدا داد عقل اور فہم کو یک لخت کھو بیٹھے مگر انہیں یا درکھنا چاہیے کہ اب وید پر
چلنے چلانے کا زمانہ نہیں ہے اب ان باتوں پر زور دینے سے کہ ہم قدیم سے خود بخود
ہیں ہمارے روحوں اور ہمارے جسمی مادہ کا کوئی رب نہیں جلد تر وید پر وبال آئے
گا۔ حال کی ذریت ایسی موٹی عقل کی نہیں کہ ان کو ان تعلیموں پر طفل تسلی دے سکیں
بقيه
حاشیه
بھی عجائب قدرت و حکمت پر مشتمل ہے تو کیا اس کے لئے بھی کسی موجد کی ضرورت ۱۶۳
ہے اس کا جواب یہی ہے کہ ہم ابھی شکل اوّل کے دونوں مقدمات میں جن سے
مخلوقیت روحوں کی ثابت ہوتی ہے موجودات کے لفظ کو اسی لحاظ سے عالم کے لفظ
سے مشروط اور مقید کر چکے ہیں یعنی موجودات عالم کا لفظ لکھ کر اس بات کی طرف
اشارہ کر چکے ہیں کہ یہ دلیل فقط موجودات عالم کے متعلق ہے یعنی ان چیزوں کے
متعلق ہے جو عالم میں داخل ہیں لیکن خدائے تعالیٰ عالم سے باہر ہے اور خدائے تعالیٰ
کی نسبت ایسا خیال کرنا کہ اس کی ذات میں بھی طرح طرح کی طاقتیں اور قوتیں
اور عجائب صفتیں پائی جاتی ہیں اس لئے اس کا بھی کوئی موجد چاہیے۔ یہ خیال انہیں
لوگوں کے دلوں میں اٹھتا ہے جن کو معرفتِ الہی سے ایک ذرہ بھی حصہ نہیں کیونکہ
خدائے تعالیٰ کے وجود کی نسبت یہ تو پہلے ہی سے ماننا پڑتا ہے کہ وہ ایک ایسا وجود
ہے کہ جس کی ذات اور ذاتی طاقتیں اور قوتیں اور کامل صفتیں غیر محدود اور
غیر متناہی ہیں جو کسی تحدید اور کسی دائرہ عقلی یا قیاسی یا وہمی میں نہیں آ سکتیں اور
یہ بھی ابتدا ہی سے قبول کیا جاتا ہے کہ اس کا وجو د سب وجودوں پر غالب اور
سب وجودوں سے افضل اور سب وجودوں سے اول اور اس کی طاقتیں سب
طاقتوں سے بڑھ کر ہیں اور اس کی قوتیں سب قوتوں سے زیادہ تر اور اس کی کامل

سرمه چشم آریه
۱۹۴ که بغیر دخل مالک الملک کے تمام روحیں اور ذرہ ذرہ اجسام کا خود بخود قدیم سے چلا آتا
ہے بلکہ وہ تو پورا پورا فیصلہ کر لیں گے یا تو اپنے باپ دادوں کے خیالات کو کسی ٹھکا نہ لگا
کر ٹھیک ٹھیک دہریہ بن جائیں گے اور یا اگر سعادت مند ہوئے تو رب العلمین پر
ایمان لائیں گے اور اپنی مخلوقیت کا اقرار کر لیں گے مگر دونوں صورتوں میں وید کے پنجہ
سے نکل جائیں گے وہ وقت گزر گئے جب لوگ وید کے کہے کہائے سے چاند سورج کی
بقيه
حاشیه
صفتیں سب صفتوں سے اکمل اور اتم ہیں اور یہ بجائے خود ثابت کیا گیا ہے کہ تمام ایسے
وجودوں کے لئے جو محدود اور مقید اور ناقص اور نا تمام ہیں ایک ایسے وجود کی ضرورت
ہے جس کو من کل الوجوہ کمال تام ہو اور حدود اور قیود سے پاک اور برتر ہو۔ پس جبکہ اس
کو کامل تام اور غیر متناہی اور غیر محدود اور سب برتروں سے برتر مان لیا گیا اور تمام
نا قصوں کا مبدء فیوض اس کو ٹھہرایا گیا تو پھر اُس کی نسبت یہ خیال کرنا کہ اس کا بھی کوئی
موجد ہونا چاہیے یہ غایت درجہ کی وحشیانہ جہالت اور بُرے طور کی نادانی ہے کیونکہ اگر
وہ کسی اور موجد کا محتاج ہے تو پھر وہ اس صورت میں نہ کامل رہ سکتا ہے نہ غیر محدود حالانکہ
اس کی خدائی کے لئے یہ شرط ضروری ہے کہ اس کو کمال تام حاصل ہو اور اس کی ذات
حدود اور قیود سے منزہ اور پاک ہو غرض اس بات کا قائل ہوکر کہ وہ غیر متناہی اور سب
طاقتوں سے بڑھ کر اور کامل نام ہے پھر یہ خیال کرنا کہ با ایں ہمہ اس کو کسی موجد کی بھی
ضرورت ہے گویا نقیضین کو جمع کر لینا ہے کیونکہ جب پہلے ہی اس کی ذات پر
ایمان لانے کے وقت صحت ایمان اسی بات پر موقوف ہے کہ اس کو اکمل واتم اور
بے انتہا اور ہر یک ضعف اور نقصان سے خالی سمجھا جائے تو پھر یہ خیال کہ اس کا
کوئی موجد ہونا چاہیے اس صفت ایمان سے بکلی انکار اور کنارہ کشی ہے اور نیز یہ

سرمه چشم آریه
پوجا کرتے تھے اور اگنی کے آگے ہاتھ جوڑتے تھے اور ہندوستان کے تمام عجائبات کو ۱۶۵
معبود بنا رکھا تھا اب وید کا نیک وقت شاید اس زمانہ میں آوے کہ جب پھر لوگ ویسی
ہی موٹی عقل کے ہو جائیں کہ جیسے وہ وید کے زمانہ میں تھے مگر پھر اس تنگ و تاریک
حالت کی طرف زمانہ کا پلٹا کھانا قرین قیاس نہیں معلوم ہوتا اس زمانہ میں بڑے
بڑے بوڑھے پنڈت یہ خیال کرتے تھے کہ کوہ ہمالہ کے پرے اور کوئی ملک ہی نہیں
بقيه
حاشیه
مخلوق کی نسبت خالق کا اعلیٰ ہونا لازم ہے اور جب کہ ہم اُسی ذات اکمل و اتم کو
خدا کہتے ہیں جس سے اعلیٰ کوئی نہیں تو اس کو خود بخود ماننا پڑا غرض انتہائی درجہ کا کامل
خیال کرنا تحقق خدائی کے لئے واجب ہے اور انتہائی درجہ کے کمال کو خود بخود ہونا لازم
پڑا ہوا ہے۔ یہ قاعدہ کہ ہم پر حکمت چیز کو دیکھ کر جس میں طرح طرح کی عجائب صفتیں
پائی جاتی ہیں ایک صانع حکیم کا ایجاد اس کو سمجھتے ہیں یہ تو ان اشیاء عالم سے متعلق ہے
جن کا ناقص ہونا اول ہم ثابت کر لیتے ہیں اور جن کا محدود اور مقید ہونا اور اپنی تکمیل
ذات کے لئے غیر کی طرف محتاج ہونا دلائل کاشفہ سے ہم پر کھل جاتا ہے تب جو جو
کاریگری کے کام ایسے ناقص وجودوں میں پائے جاتے ہیں ان کی نسبت بطور یقین
اور قطع کے ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ ان عجائب کاموں کا کرنے والا ضرور در پردہ موجود ہے
جو قادر و حکیم و کامل ہے اور یہ بھی ہر ایک پر واضح ہے کہ ہم عالم کی چیزوں میں سے جتنی
چیزوں کے وجود پر نظر ڈال کر ایک موجد کامل وقادر کا انہیں محتاج پاتے ہیں یا ان
کی نسبت حکم صادر کرتے ہیں کہ ان موجودات کا کوئی موجد چاہیے وہ سب ایسی
چیزیں ہیں جو کسی نہ کسی طور سے بلا واسطہ وسائل دیگر ہماری نظر اور فکر کے آگے
محسوس اور معلوم الوجود ہوتے ہیں بجز ایک ذات پروردگار جل شانہ کے جو ہم
اس کے وجود کو بغیر ذریعہ وحی یا مصنوعات کے جو اپنے صانع پر دلالت کرتے ہیں

سرمه چشم آریہ
۱۲ اور یہ اعتقاد کیا گیا تھا کہ چونکہ ہمگی و تمامی جائیداد پر میشر کی یہی آر یہ دیس ہے اس لئے
پر میشر کو اس اپنی جاگیر سے بڑی محبت ہے اور اس نے ہمیشہ کے لئے آریوں کو ٹھیکہ دے
رکھا ہے کہ ہمیشہ میرا کلام تم میں ہی اترے گا سنسکرت میری زبان ہو گی آر یہ دیس میرا
دلیس ہوگا اور وید میرا ہمیشہ کلام ہوگا اوروں سے مجھے کیا غرض اور کیا واسطہ لیکن اس زمانہ
میں ایک دس برس کا بچہ بھی کچھ تھوڑا سا جغرافیہ پڑھ کر معلوم کر سکتا ہے کہ خدائے تعالیٰ
بقيه
حاشيه
اور کسی طرح شناخت ہی نہیں کر سکتے سو در حقیقت اس کا وجود اور چیزوں کے وجود کی
طرح معلوم التعین نہیں تا اس کے موجد اور تعین کنندہ کا خیال دل میں گزر سکے بلکہ
وہ تمام مصنوعات پر غور کرنے کا ایک ضروری نتیجہ ہے جو اپنی ذات میں خیال اور
قیاس اور گمان اور وہم سے بلندتر و برتر ہے۔ غرض اس کا وجود اور چیزوں کی طرح
نہیں بلکہ اس کے وجود سے مراد وہ آخری وجود ہے جو تمام چیزوں پر نظر ڈالنے کے
بعد اس کی ضرورت ثابت ہوتی ہے سو جس خاص طور سے اس کا وجود تمام عالم کے
اطوار شناخت سے الگ پڑا ہوا ہے وہی طور خاص اس بات کو سمجھا دیتا ہے کہ اس کے
لئے موجد کا ہونا ممتنع اور خلاف عقل ہے اور بجز اسی کی ذات کامل اور غنی مطلق و غیر محدود
و
کے اور کسی چیز کو ہم ایسی نہیں دیکھتے جو داغ نقصان اور احتیاج الی الغیر سے خالی ہو
اور دوسری طرف ہم اس کی غیر میں یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کیا ارواح اور کیا اجسام اپنی
ذات اور صفات میں طرح طرح کے پُر حکمت خواص اپنے وجود کے اندر رکھتے ہیں
اس لئے ہم کو ایسے مصنوعات پر نظر ڈال کر بضرورت ماننا پڑتا ہے کہ کسی صانع
قدیم و حکیم و قادر کامل کے ہاتھ سے یہ سب چیزیں نکلی ہیں لیکن خدائے تعالیٰ کی
نسبت جو اپنی ذات میں کامل اور احتیاج غیر سے منزہ اور غیر محدود اور غیر متناہی
طاقتوں والا ہے یہ خیال پیدا نہیں ہوتے کیونکہ غیر متناہی سے بڑھ کر اور کون ہوگا جو

·

آج 10 میں سے 10 باقی