سُرمہ چشم آریہ
حصہ 15
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سرمه چشم آریه
کی زمین کیسی کیسی آبادیوں پر مشتمل ہے اور کیونکر کروڑ ہار نگا رنگ کی مخلوقات پرده زمین ۱۶۷
پر آباد ہو رہی ہے اور خدائے تعالیٰ نے کیسی ان کو عقل میں فہم میں دنیا میں دین میں
آریوں کی نسبت بہت زیادہ ترقیات بخشی ہیں کیا اتنے بڑے جہان کا مالک ایک خسیس
اور بخیل آدمی کی طرح ہمیشہ کے لئے ایک خاص ملک تک اپنے فیوض الہامی محدود رکھ
سکتا ہے پھر وہ الہام جس پر اس قدر ناز ہے یعنی وید عجیب قسم کا الہام ہے کہ اول سے
بقيه
حاشیه
اُسے پیدا کرنے والا ہوگا اس لئے عالم کی چیزوں کے ساتھ اس کا قیاس نہیں کیا جاتا
بلکہ وہ تو لا یدرک ذات ہے جو تمام عالم کی چیزوں پر نظر ڈالنے کے بعد ضروری
طور پر ماننا پڑتا ہے نہ احاطہ عقلی یا رویت کے طور پر سوجو اس طرح لایدرک طور
پر مانا گیا ہے اسی کامل برتر از عقل و فہم کا نام خدا ہے سوائے اس کے تمام موجودات
کی ایجاد کی نسبت تو وہ اپنے الہام کے ذریعہ سے آپ دعویدار ہو گیا اور پاک
ملہموں کی روح میں ہو کر اس نے کلام کیا کہ جو کچھ نظر آتا ہے جو خالی نقصان سے
نہیں اُس سب کا موجد میں ہی ہوں جو کامل ہوں اور یہ لہم لوگ ایسے نادر الوجود
نہیں جو صرف چار ہی ہوں اور کوئی پانچواں نہ ہو بلکہ بے شمار ہوئے ہیں اور آئندہ
بھی ہمیشہ الہامات کا دروازہ کھلا ہوا ہے اور ہر ایک شخص صراط مستقیم پر قدم مارنے
سے جو قانون تحصیل مرضیات الہی ہے حسب دائرہ حوصلہ و استعداد اپنے کے
الہامات کو پا سکتا ہے اور مکالمہ و مخاطبہ الہیہ سے مستفیض ہو سکتا ہے غرض جس حالت
میں خدائے تعالی بذریعہ اپنے الہام کے قدیم سے انا الخالق کا دعویٰ کرتا چلا آیا
ہے اور ہر یک روح بوجہ اپنے نقصان ذاتی اور احتیاج ایک رب کے جو تدارک
اس نقصان کا کرے اپنے نفس میں اس کی ضرورت بھی پاتی ہے۔ تو اس صورت
میں اس ذات کامل الصفات کا خالق ہونا بدیہی الثبوت ہے لیکن اس خالق حقیقی کے
سرمه چشم آریه
۱۶۸) آخر تک بحر مخلوق پرستی کے بات نہیں کرتا پنڈت دیانند نے تاویلات میں بہت کوشش کی مگر
کوئی کج کو سیدھا ظاہر کرنے میں کہاں تک ٹکریں مارے آخر کچھ بھی نہ ہو سکا وید کی تعلیم
مخلوق پرستی کے ایک آدھ مقام میں تو نہیں کہ چھپ سکے وہ تو سارا انہی خیالات سے بھرا ہوا
ہے۔ تمام دنیا کے پردے میں گھوم آؤ تمام قوموں کو پوچھ کر دیکھ لو کوئی قوم ایسی نہ پاؤ گے کہ
جو دید کو پڑھے اور اس کو موحدانہ تعلیم سمجھے ہم سچ سچ کہتے ہیں اور زیادہ باتوں میں وقت کھونا
نہیں چاہتے کہ جو کچھ قرآن شریف کے دس ورق سے تو حید کے معارف آفتاب عالمتاب
کی طرح ظاہر ہوتے ہیں اگر کوئی شخص وید کے ہزار ورق سے بھی نکال کر دکھلاوے تو نے ہم
پھر بھی مان جائیں کہ ہاں وید میں توحید ہے اور جو چاہے حسب استطاعت ہم سے شرط
کے طور پر مقرر بھی کرالے ہم قسمیہ بیان کرتے ہیں اور خدائے واحد لاشریک کی قسم کھا کر
کہتے ہیں کہ ہم بہر حال ادائے شرط مقررہ پر جس طور سے فیصلہ کرنا چاہیں حاضر ہیں لیکن
ناظرین خوب یاد رکھیں اور اے آریہ کے نو عمرو نو گرفتا رو! تم بھی یاد رکھو کہ وید میں ہرگز
توحید محض نہیں ہے وہ جابجا مشر کا نہ تعلیم سے مخلوط ہے ضرور مخلوط ہے کوئی اس کو بری نہیں
کر سکتا اور زمانہ آتا جاتا ہے کہ اُس کے سارے پر دے کھل جائیں سو تم لوگ اس خدا سے
ڈرو جس کی عدالت سے کسی ڈھب روپوش نہیں ہو سکتے ۔
بقيه
حاشیه
آریہ سماج والوں میں نانک صاحب کے چیلے بھی کچھ کچھ داخل ہیں انہیں ہم بطور
لئے کوئی اور خالق تب تجویز کیا جائے جب اول کوئی اس کے سر پر دعویدار اٹھے کہ اس کا
میں خالق ہوں اور اُس کو مغلوب اور محکوم کر کے دکھلاوے مگر جب کہ ان تمام باتوں میں
سے کوئی بات بھی ثابت نہیں اور من کل الوجوہ خدائے تعالی کامل الذات والصفات اور
اپنی ذات میں واحد لاشریک اور در حقیقت سب برتروں سے برتر ہے تو پھر ایسا خیال
سراسر دیوانگی اور حماقت ہے ۔ منہ ۔
سرمه چشم آریه
خاص نصیحت کرتے ہیں کہ تمہارے گرو صاحب نے جا بجا وید سے مخالفت کی ہے اور جہاں ۱۶۹
تک ان کی علمی حیثیت تھی انہوں نے دین اسلام کے عقائد کو پسند کیا ہے بلکہ ایک صاحب
نرائن سنگھ نام گرنتھ جے کھ نام گرنتھ خوان واعظ نے ایک سو سے زیادہ آدمیوں کے جمع ما و سے زیادہ آدمیوں کے مجمع میں ہمارے روبرو
بیان کیا کہ وہ بعض اوقات اعمال عبادت بھی اسلام کے طور پر بجالاتے تھے جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ وہ در پردہ حق کے قبول کرنے کے لئے بہت کچھ تیار ہو گئے تھے۔ وہ اپنے گرنتھ
میں فرماتے ہیں کہ جو ہمیشہ خود بخود بغیر کسی کے پیدا کرنے کے چلا آیا ہے وہی پر میشر ہے
جیسے ان کا یہ شبد ہے ۔ تہا پیا نہ جا کیتا نہ ہو۔ آپے آپ نرنجن سؤ ۔ یعنی جو بغیر کسی کے پیدا
کرنے کے خود بخود قدیم سے چلا آیا ہے وہی خدا ہے ۔ اب دیکھو کہ اگر روحوں کو قدیم اور
خود بخود مانا جائے تو اس تعریف کے رو سے ان سب روحوں کا خدا ہونا لازم آتا ہے تو پھر یہ
پر میشر کی کیا تعریف ہوئی جس میں سارا جہان داخل ہے۔ اور اگر ہم اس تعریف کو غلط اور
خلاف عقائد ہنود سمجھیں اور یہ خیال کریں کہ نانک صاحب نے بوجہ نہ ہونے علم وید کے
اپنے پر میشر کی ایسی تعریف کر دی ہے جو صریح وید کے اصولوں کے برخلاف ہے تو اس میں
نانک صاحب کی کسر شان ہے کیونکہ وہ اپنے گرنتھ کے کئی مقامات میں صاف صاف
لکھتے ہیں کہ میں نے وید پڑھا ہوا ہے اور چاروں ویدوں کی تعلیمیں مجھ سے پوشیدہ نہیں
اور میں خوب جانتا ہوں کہ وید تناسخ کو مانتا ہے جس کی بنیاد روحوں کا غیر مخلوق ہونا ہے
پس اس سے صاف ظاہر ہے کہ وید کی تعلیم کو اس جگہ نا تک صاحب نے قبول نہیں کیا اور
جا بجا یہ بھی جتلا دیا کہ میں ویدوں کی تعلیم سے ناواقف نہیں اور نہ بے علم ہوں بلکہ
چاروں ویدوں کو میں نے پڑھا اور خوب کنٹھ کیا ہوا ہے سو اتنے بڑے دعوئی سے نا ٹک
صاحب کا وید کے اس اصل الاصول سے دست بردار ہو جانا صاف دلالت کرتا ہے کہ
نا تک صاحب ویدوں کے اس بھاری عقیدہ سے جو مدار تناسخ ہے اپنی زندگی میں بیزار
ہو چکے تھے اور ہادی مطلق نے ان کے دل کو یہ ہدایت کر دی تھی کہ یہ تحریر ویدوں
سرمه چشم آریه
۷۰ کی بالکل جھوٹی اور غلط ہے پس جب کہ نانک صاحب حسب تعلیم قرآن شریف خدائے تعالیٰ
کے خالق اور رب العالمین ہونے پر ایمان لے آئے تھے اور ویدوں کی ایسی ایسی
تعلیموں کو انہوں نے یک لخت چھوڑ دیا تھا اس لئے ان صاحبوں کی خدمت میں جو
نا تک صاحب کے سکھ ہو کر اور کشن سنگھ بشن سنگھ نارائن سنگھ بھگوان سنگھ وغیرہ نام رکھوا کر
پھر اپنے گورو کے گرنتھ سے باہر چلے جاتے ہیں بادب تمام عرض کیا جاتا ہے کہ وہ بھی وید
کی ایسی ایسی تعلیموں سے دست کش ہو جائیں ورنہ اگر نانک صاحب سے روحانی
موافقت نہیں تو پھر خواہ نخواہ ایک ٹوکرا کیسوں کا سر پر اٹھائے رکھنا اور حرارت اور عفونت
کی تکلیفیں اٹھانا ضرورت ہی کیا ہے۔ نانک صاحب روحوں کے مخلوق ہونے کے
بارے میں اپنے گرنتھ میں کافی شہادت دے گئے ہیں چنانچہ وہ ایک جگہ فرماتے ہیں۔
ایتی کیتی ہور کرے۔ تا آکھ نہ سکے کئی کے ۔ یعنی اگر اس قدر ارواح اور اجسام جو پہلے
خدائے تعالی پیدا کر چکا ہے اور پیدا کرے تو وہ کر سکتا ہے اور اس کی قدرتوں کے مقابل
اور ہم قدم تعریفیں چل نہیں سکتیں ۔ یہ مقولہ نا تک صاحب کا بالکل قرآن شریف کی ایک
آیت کا گویا ترجمہ ہے اور سراسر اس کے مطابق ہے چونکہ نانک صاحب اکثر دلی
اخلاص سے علماء اسلام کی خدمت میں حاضر ہوا کرتے تھے اور دینی باتیں سنتے تھے اس
لئے کسی مولوی صاحب کی زبانی انہوں نے یہ مضمون آیت کا سن لیا ہوگا کیونکہ مسلمانوں
سے اکثر ان کی صحبت رہتی تھی۔ چنانچہ لکھا ہے کہ بعض ا ض اوقات وہ نماز بھی پڑھ لیا کرتے
تھے اور پھر اس کے بعد ان کا یہ شبد ہے جو نیچے لکھا جاتا ہے۔ جے وڈ بھاوے تے وڈ ہو۔
نا تک جانے سا چاہو ۔ آفرین اے نانک آفرین یہ شبد بھی قرآن شریف کی اس آیت
کے سراسر مطابق زبان سے نکل گیا ہے اور آیت یہ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
یعنی تمام محامد اور تمام کمالات اور تمام تعریفیں اور تمام بزرگیاں اور خوبیاں جو مرتبہ جلیلہ
خدائی کے لئے ضروری ہیں وہ سب اللہ جل شانہ کو حاصل اور اس کی ذات میں جمع
سرمه چشم آریه
ہیں جس کی ایجاد کے بغیر کوئی چیز موجود نہیں ہوئی اور وہ تمام عالمین کا رب اور پیدا کنندہ اے ا
ہے پس اسی آیت شریفہ کے مطابق نانک صاحب کا شبد ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ جو
بزرگی اور عظمت اور قدرت خدائے تعالیٰ کو چاہئے وہ سب اسے حاصل ہے۔اے نانک
جو اس بات کو جانتا ہے وہی صادق ہے۔ افسوس اس بات کو دید کیوں نہیں جانتا آ ر یہ لوگ
کیوں نہیں جانتے دیانند صاحب کیوں جانے بغیر کوچ کر گئے ۔ یہ ظاہر ہے کہ پیدا کرنا اور
محض اپنی قدرت سے وجود بخشنا ایک کمال ہے جو بڑی تعریف کے لائق ہے اور خدا وہ ہونا
چاہیے جس میں سب کمالات اور سب تعریف کی باتیں پائی جائیں مگر وید کے پرمیشر پر یہ کیا
مصیبت نازل ہوئی کہ وہ اس بھاری درجہ کے کمال سے کہ جو تمام کارخانہ خدائی کی کنجی ہے
بے نصیب رہ گیا۔ دیکھواے کیسوں والے آریو ! جونا تک صاحب کے چیلہ ہونے کا دعویٰی
کرتے ہو کہ نا تک صاحب صاف قرآنی آیت کی تصدیق کر کے کہتے ہیں کہ صادق وہی
ہے کہ جوان سب بزرگیوں اور تعریفوں کا قائل ہے کہ جو خدائے تعالیٰ کو اپنے کمال تام کے
لئے مطلوب ہیں ورنہ جھوٹا اور دروغگو ہے۔ سو تم اب تو وید کا پیچھا چھوڑو کہ تمہارے گورو
صاحب پکار پکار کر کہہ رہے ہیں اور اپنے شہد تمہیں سنا رہے ہیں اور پھر دیکھو کہ وہ مخالفوں
پر ناراض ہو کر آگے کیا فرماتے ہیں ۔ جے کو آکھے بول بگاڑ ۔ تا لکھی سر جے کو آکھے بول بگاڑ ۔ تالکھی سرگواراں گوار۔ یعنی
اگر کوئی یہ بات تسلیم نہ کرے اور اس کا مخالف کچھ منہ پر لاوے تو اس کو جاہلوں کا سردار لکھنا
چاہیے۔اے نانک صاحب آپ کہاں اور کدھر ہو اب تو آپ ہی کے چیلے آریہ سماج میں
بیٹھ کر بول بگاڑ رہے ہیں اور صاف کہہ رہے ہیں کہ دنیا کا کوئی پیدا کرنے والا نہیں بلکہ وہ
تو وید کی شرتیوں کو سچ مچ درست سمجھ کر خدائے تعالیٰ کا خالق اور رب العالمین ہونا غیر ممکن
سمجھتے ہیں اور اگر کسی کے منہ سے بھولے سے یہ نکل بھی جائے کہ میری روح کا رب اور
پیدا کنندہ پر میشر ہے تو اس کو مہان پاپی خیال کرتے ہیں اور اپنے پر میشر کو صرف اس قدر
سرمه چشم آریه
۱۷۲) طاقت والا جانتے ہیں کہ اس کو فقط جوڑنا جاڑنا آتا ہے اس سے زیادہ نہیں۔ آپ نے تو
قرآن شریف کے مطابق انہیں یہ سبق پڑھایا تھا کہ وہ تمام انتہائی درجہ کی قدرتیں اور
عظمتیں اور تعریفیں : یں جو ذہن میں آ سکتی ہیں اور وہ سا سکتی ہیں اور وہ سب کمالات اعلیٰ سے اعلیٰ جو سے اعلیٰ جو خدا ہونے
کے لئے زیبا و شایان ہیں وہ سب پر میشر کو حاصل ہیں مگر آپ کے چیلے تو چار دن آریہ سماج
میں بیٹھ کر اور ویدوں کی ملحدانہ شرتیوں کو سن کر آپ کے اس گورمنتر کو چھوڑ بیٹھے اور وہ
پڑی ہی بھول گئے جس پر آپ نے انہیں جمایا تھا اب اور تعریفیں پر میشر کی تو طاق پر رہیں
انہوں نے تو وہ پہلا حرف ہی جس سے نام پر میشر کا دنیا میں ظاہر ہوتا ہے یعنی پیدا کرنا
اپنے لوح دل سے ایسا مٹا دیا ہے کہ گویا کبھی سناہی نہیں تھا۔
ان کو سودا ہوا ہے ویدوں کا ان کا دل مبتلا ہے ویدوں کا
آریو اس قدر کرو کیوں جوش کیا نظر آگیا ہے ویدوں کا
نہ کیا ہے نہ کر سکے پیدا
سوچ لو یہ خدا ہے ویدوں کا
عقل رکھتے ہو آپ بھی سوچو کیوں بھروسا کیا ہے ویدوں کا
بے خدا کوئی چیز کیوں کر ہو یہ سراسر خطا ہے ویدوں کا
ناستک مت کے وید ہیں حامی بس یہی مدعا ہے ویدوں کا
ایسے مذہب کبھی نہیں چلتے کال سر پر کھڑا ہے ویدوں کا
دہر یہ مذہب
اور واضح رہے کہ یہ تعلیم ویدوں کی کہ دنیا خود بخود چلی آتی ہے کوئی
اس کے سر پر پیدا کنندہ و مالک نہیں ہے صرف ایک ادھورا سا جوڑ نے جاڑ نے
والا ہے یہ ایک ایسا ناقص اعتقاد ہے جس کے ماننے سے یہ مجبوری یہ ماننا پڑتا
ہے کہ اس جوڑ نے جاڑنے والے کو یا تو اپنے ممالک مقبوضہ کا کچھ بھی
سرمه چشم آریه
علم نہیں اور یا شاید کچھ ہے تو ایک ناقص اور نا تمام سا علم ہے جیسے ایک موتیا بند والے کو ۱۷۳
☆
جس کی آنکھوں پر نزول الماء اتر آیا ہو کچھ کچھ اوّل دھندلا سا نظر آتا ہے ۔ اور پھر
آخر کار پورا پورا اندھا ہو جاتا ہے پس صاف ظاہر ہے کہ ایسی خراب تعلیم کو جس کے
ایسے ایسے خراب نتائج ہیں کسی صاف دل ہندو کی روح بھی قبول نہیں کر سکتی بلکہ پنڈت دیانند
کے دل نے بھی اس کو قبول نہیں کیا لالہ شرم پت ایک آریہ اسی جگہ قادیان کے
حاشیه یہ ایک نہایت باریک صداقت ہے کہ علم باری تعالیٰ جس کی کاملیت کی وجہ سے وہ ۱۷۳
ذرہ
زرہ کے ظاہر و باطن پر اطلاع رکھتا ہے کیونکر اور کس طور سے ہے اگر چہ اس کی
اصل کیفیت پر کوئی عقل محیط نہیں ہو سکتی مگر پھر بھی اتنا کہنا سراسر سچائی پر مبنی ہے کہ وہ
تمام علم کے قسموں میں سے جو ذہن میں آسکتے ہیں اشد واقوئی وائم واکمل قسم ہے۔
جب ہم اپنے حصول علم کے طریقوں کو دیکھتے ہیں اور اس کے اقسام پر نظر ڈالتے
ہیں تو ہمیں اپنے سب معمولی علموں میں سے بڑا یقینی اور قطعی وہی علم معلوم ہوتا ہے
جو ہم کو اپنی ہستی کی نسبت ہے کیونکہ ہم اور ایسا ہی ہر ایک انسان کسی حالت میں اپنی
ہستی کو فراموش نہیں کر سکتا اور نہ اس میں کوئی شک کر سکتا ہے سو جہاں تک ہماری
عقل کی رسائی ہے ہم اس قسم کے علم کو اشد واقوئی وائم واکمل پاتے ہیں اور یہ بات
ہم سرا سر خدائے تعالیٰ کی ذات کامل سے بعید دیکھتے ہیں کہ جو اس درجہ اور اس قسم
کے علم سے اس کا علم اپنے بندوں کے بارہ میں کمتر ہو کیونکہ یہ بڑے نقص کی بات
ہے کہ جو اعلی قسم علم کی ذہن میں آ سکتی ہے وہ خدائے تعالیٰ میں نہ پائی جائے اور
اعتراض ہو سکتا ہے کہ کس وجہ سے خدائے تعالیٰ کا علم اعلیٰ درجہ کے علم سے منزل
رہا آیا اس کے اپنے ہی ارادہ سے یا کسی قاسر کے قسر سے اگر کہو کہ اس کے
سرمه چشم آریه
۱۷۴ رہنے والے نے میرے پاس بیان کیا کہ میں نے روحوں کی پیدائش کے بارے میں دیانند
جی سے دریافت کیا تو لگے باتیں بنانے اور فرمایا کہ پہلے جو ہو چکا سو ہو چکا آئندہ اگر
پر میشر پیدا کرتا ہی چلا جائے تو اتنا بڑا وسیع مکان کہاں سے لائے جن میں روحیں رہا کریں
اب دیکھو کہ اس تقریر میں ناچار ہو کر دیا نند نے اس قدر مان لیا کہ اول پر میشر نے ضرور
روحوں کو پیدا کیا تھا لیکن آئندہ اس خوف سے پیدا کرنے سے دست کش ہے کہ کوئی
بقيه
حاشيه
اپنے ہی ارادہ سے تو یہ جائز نہیں کیونکہ کوئی شخص اپنے لئے بالا رادہ نقصان روا
نہیں رکھتا تو پھر کیونکر خدائے تعالیٰ جو بذات خود کمالات کو دوست رکھتا ہے ایسے
ایسے نقصان اپنی نسبت روا رکھے اور اگر کہو کہ کسی قاسر کی قسر سے یہ نقصان اس کو
پیش آیا تو چاہیے کہ ایسا قاسر اپنی طاقتوں اور قوتوں میں خدائے تعالیٰ پر غالب
ہوتا وہ زیادت قوت کی وجہ سے اس کو اس کے ارادوں سے روک سکے اور یہ خود
ممتنع اور محال ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ پر اور کوئی قاسر نہیں جس کی مزاحمت سے
اس کو کوئی مجبوری پیش آوے پس ثابت ہوا کہ ضرور خدائے تعالیٰ کا علم کامل تام
ہے اور پہلے ہم ابھی ثابت کر چکے ہیں کہ علم کی تمام قسموں میں سے کامل و تام وہ علم
ہے کہ جو ایسا ہو جیسے ایک انسان کو اپنی ہستی کی نسبت علم ہوتا ہے سو ماننا پڑا کہ
خدائے تعالیٰ کا علم اپنی مخلوقات کے بارہ میں اسی علم کی مانند اور اسی کے مشابہ ہے
گو ہم اس کی اصل کیفیت پر محیط نہیں ہو سکتے لیکن ہم اپنی عقل سے جس کی رو سے
ہم مکلف ہیں یہ سمجھ سکتے ہیں کہ بڑا قطعی اور یقینی علم یہی ہے جو عالم اور معلوم میں
کسی نوع کا بعد اور حجاب نہ ہو سو وہ قسم علم کی یہی ہے اور جس طرح ایک انسان کو
اپنی ہستی پر مطلع ہونے کے لئے دوسرے وسائل کی ضرورت نہیں بلکہ جاندار ہونا
سرمه چشم آریہ
ایسا بڑا مکان اسے نہیں ملتا۔ اس تقریر سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ پنڈت دیا نند کو اپنی عمر ۱۷۵
کے آخری حصہ میں وید کی ایسی ایسی تعلیموں کی نسبت بہت کچھ شکوک اور شبہات پڑ گئے
تھے بلکہ رسالہ دھرم جیون پندرھویں جولائی ۱۸۸۶ء میں لکھا ہے کہ پنڈت دیانند صاحب
جاتے وقت اشاروں کنایوں سے بعض معزز برہمو صاحبوں کو سمجھا گئے کہ اب میرا ایمان
ویدوں پر نہیں رہا۔ میں کہتا ہوں کہ پنڈت صاحب تو پنڈت صاحب ہی تھے
بقيه
حاشیه
اور اپنے تئیں جاندار سمجھنا دونوں باتیں ایسی باہم قریب واقع ہیں کہ ان ۱۷۵
میں ایک بال کا فرق نہیں سو ایسا ہی جمیع موجودات کے بارہ میں خدا تعالیٰ کا
علم ہونا ضروری ہے یعنی اس جگہ بھی عالم اور معلوم میں ایک ذرہ فرق اور
فاصلہ نہیں چاہیے اور یہ اعلیٰ درجہ علم کا جو باری تعالیٰ کو اپنے تحقق الوہیت
کے لئے اس کی ضرورت ہے اسی حالت میں اس کے لئے مسلم ہو سکتا ہے کہ
جب پہلے اس کی نسبت یہ مان لیا جائے کہ اس میں اور اس کے معلومات
میں اس قدر قرب اور تعلق واقع ہے جس سے بڑھ کر تجویز کرنا ممکن ہی نہیں
اور یہ کامل تعلق معلومات سے اسی صورت میں اس کو ہو سکتا ہے کہ جب عالم
کی سب چیزیں جو اس کی معلومات ہیں اس کے دست قدرت سے نکلی ہوں
اور اس کی پیدا کردہ اور مخلوق ہوں اور اس کی ہستی سے ان کی ہستی ہو یعنی
جب ایسی صورت ہو کہ موجود حقیقی وہی ایک ہو اور دوسرے سب وجود اس
سے پیدا ہوئے ہوں اور اس کے ساتھ قائم ہوں یعنی پیدا ہو کر بھی اپنے
وجود میں اس سے بے نیاز اور اس سے الگ نہ ہوں بلکہ در حقیقت سب
چیزوں کے پیدا ہونے کے بعد بھی زندہ حقیقی وہی ہو اور دوسری ہر ایک
زندگی اسی سے پیدا ہوئی ہو اور اس کے ساتھ قائم ہو اور بے قید حقیقی وہی
سرمه چشم آریہ
۱۷۲ ایسے ویدوں پر کسی منصف مزاج کا ایمان نہیں رہ سکتا بلکہ کون آدمی ایسا دل کا اندھا ہے
جس کو یہ موٹی بات بھی سمجھ میں نہ آسکے کہ جس پر میشر کو پیدا کرنا بھی نہیں آتا اور یوں ہی
جائیداد مستعار سے کام چلا رہا ہے وہ کس بات کا پرمیشر ہے اور جس کی کمزوری کا یہ حال
ہے کہ اگر روحیں اور مواد نہ ہوں تو پھر اس کا سب پر میشر پن طاق پر رکھا رہ جائے ایسے
نالائق کو کون پر میشر کہہ سکتا ہے۔ یہ بات ایسی صاف صاف اور انسان کے فطرتی تقاضا
بقيه
حاشیه
اق : ۱۷
ایک ہو اور دوسری سب چیزیں کیا ارواح اور کیا اجسام اس کی لگائی ہوئی
قیدوں میں مقید اور اس کے ہاتھ کے بندوں سے بندھے ہوئے اور اس کی
مقرر کردہ حدوں میں محدود ہوں اور وہ ہر چیز پر محیط ہو اور دوسری سب چی چیزیں
اس کی ربوبیت کے نیچے احاطہ کی گئی ہوں اور کوئی ایسی چیز نہ ہو جو اس کے ہاتھ
سے نہ نکلی ہو اور اس کی ربوبیت کا اس پر احاطہ نہ ہو یا اس کے سہارے سے وہ
چیز قائم نہ ہو غرض اگر ایسی صورت ہو تب خدائے تعالیٰ کا تعلق نام جو علم تام
۔
کے لئے شرط ہے اپنے معلومات سے ہوگا اسی تعلق تام کی طرف اللہ تعالیٰ نے
ایک جگہ قرآن شریف میں ارشاد فرمایا جیسے وہ فرماتا ہے۔ وَنَحْنُ أَقْرَبُ
إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ یعنی ہم انسان کی جان سے اس کی رگِ جان
سے بھی زیادہ تر نزدیک ہیں ایسا ہی اس نے قرآن شریف میں ایک دوسری
جگہ فرمایا ہے هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ یعنی حقیقی حیات اسی کو ہے اور دوسری
سب چیزیں اس سے پیدا اور اس کے ساتھ زندہ ہیں یعنی در حقیقت سب جانوں
کی جان اور سب طاقتوں کی طاقت وہی ہے لیکن اگر یہ خیال کیا جائے کہ وہ
قدیم سے الگ کا الگ چلا آتا ہے اور اس کی ربوبیت کا کسی چیز پر احاطہ نہیں
اور کوئی چیز اس سے ظہور پذیر نہیں ہوئی تو اس صورت میں علم کائنات
سرمه چشم آریه
کے موافق ہے کہ ہر یک پاک دل آدمی بلاتر ڈ داس کے شہادت اپنے دل میں پاتا ۱۷۷
ہے اور خود ہندو لوگ بھی ہرگز پسند نہیں کرتے کہ ان کا پرمیشر ایسے نقصانوں میں مبتلا
ہو مجھے یاد ہے کہ ہوشیار پور کے بحث میں جب میں نے لوگوں کو سنایا کہ آریہ سماج
والوں کا یہ اعتقاد ہے کہ ان کا پرمیشر روحوں کے پیدا کرنے سے عاجز ہے تو کئی معزز
ہندو جو میرے پاس بیٹھے تھے وہ یہ سن کر تو بہ تو بہ کرنے لگ گئے کہ یہ کیسا خراب
بقيه
حاشیه
تو اسے کیا ہو گا بلکہ محدود چیزوں میں سے وہ بھی ایک چیز ہوگی جس کا کوئی ۱۷۷
اور محدد تلاش کرنا پڑے گا ۔ اور یہ بھی واضح رہے کہ جو چیز غیر مخلوق فرض کی
جائے اس کی نسبت یہ تو ہم پہلے ہی بیان کر چکے ہیں کہ خدائے تعالیٰ کو اس
چیز کا علم تام جو اس سے الگ اور غیر مخلوق اور قدیم ہے کسی طور سے نہیں
ہو سکتا اور با ایں ہمہ اس چیز کے نفس وجود پر نظر ڈالنے سے اس قدر بھی لازم
نہیں آتا کہ خواہ مخواہ کسی درجہ کا ناقص علم بھی اس کے بارہ میں خدائے تعالیٰ
کو حاصل ہوا اور کوئی دلیل اس بات پر قائم نہیں ہو سکتی کہ کیوں حاصل ہو ہاں
جو چیز ممکن اور حادث اور مسبوق بعدم ذا بعدم ذاتی ہے وہ ضرور ہے کہ خدائے تعالیٰ
کو معلوم ہوا اور علم الہی سے باہر نہ ہو کیونکہ جو چیز نا معلوم ہے عطائے وجوداس
کے لئے ممکن نہیں پس علم ممکنات قبل وجود ممکنات خدائے تعالیٰ کے لئے ہونا
ضروری ہے اور اس سے بالضرور ثابت ہے کہ ممکنات با سر ہا معلومات الہیہ
میں داخل ہیں لیکن جس چیز کو ممکن اور حادث اور مسبوق بعدم ذاتی تسلیم
نہ کیا جائے اور ذات علت العلل کا اس کو معلول اور محاط نہ ٹھہرایا
جائے ، اس پر کوئی برہان عقلی قائم نہیں ہو سکتی کہ کیوں وہ علم الہی سے باہر
نہیں ۔ مثلاً اگر روح کو مخلوق اور حادث تسلیم نہ کیا جائے تو اس بات کے
سرمه چشم آریه
۱۷۸ اعتقاد ہے اور جب لالہ مرلی دھر صاحب اس اعتراض کا جواب لکھنے بیٹھے تو وہ چند ہندو
صاحب اٹھ کر چلے گئے کہ ہم ہرگز ایسا بیہودہ جواب جس میں پر میشر کی نند یا یعنی تو ہین
ہے سننا نہیں چاہتے ۔ ایسا ہی ایک صاحب نے میرے پاس بیان کیا کہ امرتسر کے مقام
میں کوئی آر یہ صاحب کسی جگہ بازار میں بکھیان کے طور پر یہ ذکر کر رہے تھے کہ پر میشر کا
پر میترین صرف جوڑنے نے جاڑنے تک ختم ہے اور ا تم ہے اور اس سے آگے اسے کچھ طاقت نہیں اس
پر کسی دوسرے ہندو نے کچھ بحث کرنا شروع کیا تب وہ لالہ صاحب بات کرتے کرتے
گرم ہو کر کہنے لگے کہ ویدوں میں صاف لکھا ہے کہ جیو پر کرتی انادی یعنی روح و مادہ
خود بخود قدیم سے چلے آتے ہیں جن کو کسی نے پیدا نہیں کیا یہ بات سنتے ہی اس
بقيه
حاشيه
تسلیم کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ ایک بے تعلق شخص جو فرضی طور پر پر میشر کے نام
سے موسوم ہے روح کی حقیقت سے کچھ اطلاع رکھتا ہے اور اس کا علم اس کی تہ
تک پہنچا ہوا ہے کیونکہ جو شخص کسی چیز کی نسبت پورا پورا علم رکھتا ہے تو البتہ اس
کے بنانے پر بھی قادر ہوتا ہے اور اگر قادر نہیں ہو سکتا تو اس کے علم میں ضرور کوئی
نہ کوئی نقص ہوتا ہے اور اگر پورا علم نہ ہو تو قطع نظر بنانے سے متشابہ چیزوں میں
با ہم امتیاز کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ سو اگر خدائے تعالی خالق الاشیاء نہیں تو
اس میں صرف یہی نقص نہیں ہے کہ اس صورت میں وہ ناقص العلم ٹھہرا بلکہ اس
سے یہ بھی لازم آتا ہے کہ وہ کروڑ ہا روحوں کے امتیاز اور تمیز اور شناخت میں
روز بروز دھو کے بھی کھایا کرے اور بسا اوقات زید کی روح کو بکر کی روح سمجھ
بیٹھے کیونکہ ادھورے علم کو ایسے دھو کے ضرور لگ جایا کرتے ہیں اور اگر کہو کہ نہیں
لگتے تو اس پر کوئی دلیل پیش کرنی چاہیے ۔ منہ