سُرمہ چشم آریہ
حصہ 16
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سرمه چشم آریه
ہندو کو بھی جو بمقابل اس آریہ کے بات کر رہا تھا ایسا جوش آگیا کہ بے اختیار اس کے منہ ۱۷۹
سے نکل گیا کہ اگر پر میشر ایسا ہی عاجز ہے تو وہ پھر تیری ایسی تیسی کا پرمیشر ہے چنانچہ اس
بات پر ان دونوں میں ہا تھو پائی اور دست بگریباں ہونے کی نوبت پہنچ چلی تھی مگر لوگوں نے
درمیان میں ہوکر ان دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کر دیا پس ان عام نفرتوں سے ظاہر
ہے کہ دنیا میں کوئی بھی ایسا انسان نہیں ہے کہ اگر وہ اپنے تعصبات کو الگ کر کے سوچے تو وہ
اس صاف اور بدیہی اور کھلی کھلی سچائی تک نہ پہنچ سکے کہ خدائے تعالیٰ کو اگر اس کی خوبیوں
اور قدرتوں سے الگ کیا جائے تو پھر خود اس کو اپنی خدائی سے الگ ہونا پڑتا ہے کیا بجز اس
کے کہ خدائے تعالیٰ ہر ایک وجود کا موجد ہے کوئی اور بھی بات چھپی ہوئی ہے جس کے رو
سے خدا کو خدا کہا جاتا ہے۔
قوله - مرزا صاحب فرماتے ہیں کہ ارواح کے غیر مخلوق اور خود بخود ماننے میں دوسری قباحت
یہ ہے کہ ایسا اعتقاد خدائے تعالیٰ کو خدائی سے جواب دے رہا ہے۔ کیونکہ جو لوگ علم نفس اور
خواص ارواح سے واقف ہیں وہ خوب سمجھتے ہیں کہ جس قدر روحوں میں عجائب و غرائب
خواص بھرے ہوئے ہیں وہ صرف جوڑ نے جاڑنے سے پیدا نہیں ہو سکتے ۔ مثلاً روحوں میں
ایک کشفی قوت ہے جس سے وہ پوشیدہ باتوں کو بعد مجاہدات باذنہ تعالیٰ دریافت کر سکتے ہیں
اور ایک قوت ان میں عقلی ہے جس سے وہ امور عقلیہ کو معلوم کر لیتے ہیں ایسا ہی ایک
قوت محبت بھی ان میں ہے جس سے وہ خدائے تعالیٰ کی طرف جھکتے ہیں اگر ان تمام
قوتوں کو خود بخود بلا ایجاد کسی موجد کے مان لیا جائے تو پر میشر کی اس میں بڑی ہتک
عزت ہے گویا یہ کہنا پڑے گا کہ جو عمدہ اور اعلیٰ کام تھے وہ تو خود بخود ہیں اور جوادنی اور
ناقص کام تھا وہ پرمیشر کے ہاتھ سے ہوا اور اس بات کا اقرار کرنا ہوگا کہ جو خود بخود
عجائب کام پائے جاتے ہیں وہ پرمیشر کے کاموں سے کہیں بڑھ کر ہیں یہاں تک کہ
پر میشر بھی ان سے حیران ہے غرض اس اعتقاد سے آریہ صاحبوں کے خدا کی خدائی
سرمه چشم آریه
۱۸۰ پر بڑا صدمہ پہنچے گا۔ یاں تک کہ اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہوگا اور نیز اس کے وجود پر بھی کوئی
عقلی دلیل قائم نہیں ہو سکے گی۔ میں اس کا یہ جواب دیتا ہوں کہ مرزا صاحب خدا کی خدائی
قائم رکھنے کے لئے ان لوگوں کو شاہد مقرر کرتے ہیں جو خواص روح سے واقفیت رکھتے
ہوں مگر اسلام میں تو روح کے خواص خدا نے ظاہر ہی نہیں کئے جیسا کہ میں اوپر بیان کر چکا
ہوں پھر ان کو اس کی کیا خبر ہے۔
اقول ۔ اے لالہ صاحب اگر قرآن شریف نے روح کے خواص بیان نہیں کئے تو پھر کس
نے کئے ۔ وید تو صرف اتنا ہی بول کر چپ ہو گیا کہ میرے مصنف کا روحوں پر کچھ دعوٹی
نہیں اور روح غیر مخلوق اور خود بخود ہونے میں اس سے کچھ کم نہیں ہیں لیکن قرآن شریف
کے نازل کر نیوالے نے روحوں کو اپنی ملکیت ٹھہرائی اور ان کی مخلوق اور بندہ ہونے کی
نسبت دعوی کیا اور پچاس سے زیادہ عقلی دلیلوں کے ساتھ آپ ثابت کیا کہ تمام بنی آدم
اور دوسرے حیوانوں کی روحیں مخلوق اور بندہ خدا ہیں اور پھر کھول کر مفصل طور پر سنایا کہ کیا
کیا طاقتیں اور استعدادیں اور خاصیتیں ان میں رکھی گئی ہیں۔ یہ قرآن شریف ہی نے
نهایت بار یک صداقت بیان کی ہے کہ جو کچھ متفرق طور پر عالم علوی وسفلی میں خواص عجیبہ
پائے جاتے ہیں وہ سب انسانی روح کے وجود میں جمع ہیں لیکن وید کے رو سے تو روح
کچھ چیز ہی نہیں اور اس کے خواص بھی ایسے ناکارہ ہیں کہ جن کا عدم وجود مساوی ہے
چنانچہ اس بات کا خود آپ کو اقرار ہے اور آگے چل کر ابھی وہ عبارت ناظرین پڑھ لیں
گے۔ اب فرمائیے کہ جس حالت میں آپ وید ہی اقرار کرتا ہے کہ ارواح غیر مخلوق ہیں تو
پھر وید کے مصنف کو جو اُن سے بالکل بے تعلق ہے ان کی اندرونی حقیقت کیا معلوم
ہو گی یہ بات تو ہر یک شخص سمجھ سکتا ہے کہ بنانے والے کو جیسی اپنے ہاتھ کی بنائی ہوئی
چیز کی خبر ہوتی ہے دوسرے کو جو اس کے بنانے والا نہیں اور بالکل بے تعلق ہے ہرگز
ایسی خبر نہیں ہو سکتی یہ صداقت نہایت ہی صاف اور روشن ہے اور جب تک کوئی
سرمه چشم آریه
شخص نرا جاہل اور عقل سے بیگانہ نہ ہو تب تک اس ص ، اس صداقت میں کچھ شک نہیں کر سکتا۔ اس ۱۸۱
جگہ کم سے کم آریہ صاحبوں کو اس قدر اقرار تو ضرور کرنا پڑے گا کہ جس قدر ان کے پرمیشر کو
اپنے ہاتھ کے کام کی ۔ جو جوڑنا جاڑنا ہے ہے ا اندرونی حقیقت معلوم ہے یہ حقیقت روحو کی
کیفیت وجود کی نسبت جن سے وہ بالکل بے تعلق ہے ہرگز اس کو حاصل نہیں ہو سکتی کیونکہ جو
کام اپنے ہاتھ سے کیا جاتا ہے اس کے جزئیات دقیقہ ہرگز مخفی نہیں رہ سکتے لیکن جو کام اپنے
ہاتھ سے نہ کیا جائے اس کو اگرچہ دوسرے کے ہاتھ سے ہوتے بھی دیکھ لیں تب بھی اس کا
کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن وید کے مصنف کو روحوں کی حقیقت اور ان کے خواص کیونکر معلوم
ہو سکیں اس نے نہ تو آپ کوئی روح بنائی اور نہ کسی اور کاریگر کو بناتے دیکھا پس ہندوؤں
کے پرمیشر کا یہ اقرار کہ میں روح بنانے پر قادر نہیں صاف اس دوسرے اقرار پر بھی مشتمل
ہے کہ روحوں کی اندرونی حقیقت بھی مجھے معلوم نہیں کیونکہ ہم پہلے بھی بیان کر چکے ہیں کہ
کسی چیز کی نسبت علم کامل اور وسیع اس چیز کے بنانے پر قادر ہونے کا موجب ہے یعنے
جب کسی چیز کی حقیقت پر علم اکمل و اتم حاصل ہو جائے اور جن امور سے ایک چیز کا وجود
ظہور پذیر ہے ان امور مخفیہ پر اطلاع کلی ہو جائے تو ساتھ ہی اس چیز کے بنانے پر بھی
قدرت حاصل ہوتی ہے چنانچہ خدائے تعالیٰ نے قرآن شریف میں روحوں کی مخلوقیت پر
منجملہ اور دلائل کے یہ دلیل بھی پیش کی ہے اور یہ بات بالکل صاف اور ظاہر ہے کہ کسی
چیز کے بنانے سے عاجز ہونا ہمیشہ بوجہ نقصان علم ہوا کرتا ہے جب تم ایک چیز کی نسبت
پورا پورا علم حاصل کر لو گے اور اس کی کنبہ تک پہنچ جاؤ گے اور کوئی حجاب درمیان باقی
نہیں رہے گا تو فی الفور تم اس کے بنانے پر قادر ہو جاؤ گے اور اگر وہ اسباب تمہیں میسر
آجائیں گے جو بنانے کے لئے ضروری ہیں تو بلا شبہ وہ چیز تم اپنے ہاتھ سے بنا سکو گے
ہاں جب تک تمہارے علم میں کچھ نقصان ہے اور ہنوز ایسے امور بھی باقی ہیں جو تمہاری
سرمه چشم آریه
۱۸۲) نظر سے چھپے ہوئے ہیں تب تک تم اس چیز کے بنانے پر قادر نہیں ہو سکتے سو ہندوؤں کا
پر میشر جو روحوں کو بنا نہیں سکتا تو اس عجز اور ناتوانی کی درحقیقت یہی وجہ ہے کہ وہ علم
کیفیت ارواح اور ان کے خواص سے بالکل بے بہرہ ہے ۔ سو جبکہ ہندوؤں کا پرمیشر
علم روح سے آپ ہی بے بہرہ ہے تو پھر وہ دوسروں کو روح کا علم کیا سکھائے گا۔
او خویشتن گم است ن گم است کرار ہبری کند ۔ پس اس سے صاف ثابت ہو گیا کہ وہ الزام عدم علم
روح جو محض عناد کی راہ سے ماسٹر صاحب اسلام پر اور قرآن شریف پر اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم پر لگاتے ہیں وہ در حقیقت ہندوؤں کے پرمیشر اور اس کے وید پر عائد
حال ہوتا ہے بلکہ خود وید نے ضمنی طور پر اس الزام کو اپنے مصنف کے ذمہ مان لیا ہے۔
کیونکہ وید میں صاف اس بات کا اقرار پایا جاتا ہے کہ اس کا فرضی پر میشر روحوں کے پیدا
کرنے سے بکلی عاجز اور مجبور ہے پس جبکہ خود وید کے اقرار سے روح غیر مخلوق ہوئی
حاشیه شاید کسی دل کو اس جگہ یہ وسوسہ پکڑے کہ اگر کسی شے پر پورا پورا علمی احاطہ
ہونے سے وہ شے مخلوق ہو جاتی ہے تو علم حق سبحانہ تعالیٰ جو اپنی ذات سے متعلق
ہے وہ بھی بہر حال کامل ہے تو کیا خدائے تعالیٰ اپنی ذات کا آپ خالق ہے یا
اپنی مثل بنانے پر قادر ہے اس میں اعتراض کے پہلے ٹکڑے کا تو یہ جواب ہے
کہ اگر خدائے تعالیٰ اپنے وجود کا آپ خالق ہو تو اس سے لازم آتا ہے کہ اپنے
وجود سے پہلے موجود ہو اور ظاہر ہے کہ کوئی شے اپنے وجود سے پہلے موجود نہیں
ہو سکتی ورنہ تقدم الشر على نفسه لازم آتا ہے بلکہ خدائے تعالیٰ جو اپنی
ذات کا علم کامل رکھتا ہے تو اس جگہ عالم اور علم اور معلوم ایک ہی شے ہے جس
میں علیحدگی اور دوئی کی گنجائش نہیں تو پھر اس جگہ وہ الگ چیز کون سی ہے جس کو
مخلوق ٹھہرایا جائے سو ذاتی علم خدائے تعالیٰ کا جو اس کی ذات سے تعلق رکھتا ہے
سرمه چشم آریه
اور پرمیشر کی ان میں کسی نوع سے مداخلت نہ ہوئی اور روحوں کے پیدا کرنے سے ۱۸۳
پر میشر قطعاً عاجز ہوا تو اسی سے دانشمند سمجھ سکتا ہے کہ جس کو روحوں کے پیدا کرنے کا علم
یاد نہیں اس کو روحوں کی نسبت اور دوسرا علم کیا یا د ہوگا ۔ ایک چیز کا پیدا کر لینا اور اس چیز
کی حقیقت کامل طور پر جان لینا در حقیقت لازم ملزوم پڑا ہوا ہے بلکہ اگر زیادہ تر غور کرو تو
تمہیں معلوم ہوگا کہ انتہائی درجہ کا کامل علم اور پیدا کر لینا درحقیقت ایک ہی بات ہے۔
اس صداقت سے شائد وہ ابلہ مزاج انکار کرے جو ایک ناقص علم کو کامل سمجھ بیٹھے لیکن
ایک دانا جس کا خیال اس بار یک دقیقہ تک پہنچ جائے کہ کامل علم کسے کہتے ہیں اور کس
حالت میں کسی علم کی نسبت کہا جاتا ہے کہ وہ کامل ہے وہ ضرور انشراح قلب سے یقین
کرلے گا کہ ضرور علم تام اور عمل میں تلازم بلکہ اتحاد واقعہ ہے غرض یہ بات ہندوؤں کے
پر میشر کے کے لئے بالکل غیر ممکن ہے کہ وہ یہ دعوی کرے کہ مجھے کامل طور پر علم روح
بقيه
حاشیه
دوسری چیزوں پر اس کا قیاس نہیں کر سکتے ۔ غرض علم ذاتی باری تعالٰی میں جو ۱۸۳
اس کی ذات سے متعلق ہے عالم اپنے معلوم سے کوئی الگ چیز نہیں ہے تا ایک
خالق اور ایک مخلوق قرار دیا جاوے ہاں اس کے وجود میں بجائے مخلوق کہنے
کے یہ کہنا چاہیے کہ وہ وجود کسی دوسرے کی طرف سے مخلوق نہیں بلکہ ازلی ابدی
طور پر اپنی طرف سے آپ ہی ظہور پذیر ہے اور خدا ہونے کے بھی یہی معنے ہیں
که خود آئندہ ہے۔ دوسرا ٹکڑا اعتراض کا کہ تقریر مذکورہ بالا سے خدائے تعالیٰ
کا اپنی مثل بنانے پر قادر ہونا لازم آتا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ قدرت الہی
صرف ان چیزوں کی طرف رجوع کرتی ہے جو اس کی صفات از لیہ ابدیہ کی
منافی اور مخالف نہ ہوں بے شک یہ بات تو صحیح اور ہر طرح سے مدلل اور
معقول ہے کہ جس چیز کا علم خدائے تعالیٰ کو کامل ہو اس چیز کو اگر چاہے تو پیدا
سرمه چشم آریه
۱۸۴ حاصل ہے اور یا کامل طور پر روح کے خواص کی مجھے خبر ہے بلکہ یہ دعوی تو سراسر قرآن شریف
کے اتارنے والے کو ( جو رب العلمین ہے ) پہنچتا ہے اور اسی کو زیبا ہے کہ کیونکہ وہ
خالق ارواح ہے اور اس کو اپنے پیدا کردہ کی اندرونی حقیقت بخوبی معلوم ہے۔ جس نے
پیدا کیا وہی جانے ۔ دوسرا کیونکر اس کو پہچانے ۔ غیر کو غیر کی خبر کیا ہو۔ نظر دور کارگر کیا ہو۔
چونکه در حقیقت وہ روحوں کا خالق ہے اس لئے اس نے اپنے علم ذاتی اور تعلق خالقیت
کی وجہ سے روحوں کی حقیقت اور ان کے خواص اس قدر بیان کئے ہیں کہ دنیا میں کوئی
بھی ایسی کتاب نہیں کہ اس بارہ میں اس کا مقابلہ کر سکے اور وید تو خود کچھ حقیقت نہیں
رکھتا ۔ ناظرین انصافاً شہادت دے سکتے ہیں کہ آیا روحوں کے علم سے بے خبر ہونا کس
کے مناسب حال ہے کیا فی الحقیقت جیسا کہ میں خیال کرتا ہوں ایسے پرمیشر کے
مناسب حال ہے جس نے آپ اقرار کر دیا ہے کہ میں روحوں کے بنانے سے عاجز
بقيه
حاشیه
بھی کر سکتا ہے لیکن یہ بات ہرگز صحیح اور ضروری نہیں ہے کہ جن باتوں کے
کرنے پر وہ قادر ہو ان سب باتوں کو بلا لحاظ اپنی صفات کمالیہ کے کر کے بھی
دکھاوے بلکہ وہ اپنی ہر ایک قدرت کے اجرا اور نفاذ میں اپنی صفات کمالیہ کا
ضرور لحاظ رکھتا ہے کہ آیا وہ امر جس کو وہ اپنی قدرت سے کرنا چاہتا ہے اس کی
صفات کا ملہ سے منافی و مبائن تو نہیں مثلاً وہ قادر ہے کہ ایک بڑے پر ہیز گار
صالح کو دوزخ کی آگ میں جلا دے لیکن اس کے رحم اور عدل اور مجازات
کی صفت اس بات کی منافی پڑی ہوئی ہے کہ وہ ایسا کرے۔ اس لئے وہ
ایسا کام کبھی نہیں کرتا ۔ ایسا ہی اس کی قدرت اس طرف میں رجوع نہیں
کرتی کہ وہ اپنے تئیں ہلاک کرے ۔ کیونکہ یہ فعل اس کی صفت حیات از لی
ابدی کی منافی ہے۔ پس اسی طرح سے سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اپنے جیسا خدا
سرمه چشم آریه
اور ان کے طریق پیدا کرنے سے محض بے خبر ہوں یا اس قادر مطلق رب العلمین کے ۱۸۵
مناسب حال ہو سکتا ہے جو ذرہ ذرہ کے پیدا کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اور ہر یک روح کا
وجود اور ہر یک جان کی ہستی اپنی قدرت کاملہ کا نقش قرار دیتا ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں
کہ سب دانشمند یہی شہادت دیں گے کہ جس کو پیدا کرنے کی طاقت نہیں اس کو غیر
مخلوق چیزوں کی اندرونی حقیقت کا بھی کچھ علم نہیں بلکہ یہ علم کامل اور تام طور پر اسی
کامل القدرت کو حاصل ہے جس کو روحوں کے پیدا کرنے کی طاقت و قدرت ہے پس
اس بیان سے تو ہندوؤں کے پرمیشر اور ان کے وید کی ساری حقیقت کھل گئی اور جو کچھ
وید کے مصنف کی نسبت آریہ لوگ علم روح کا دعویٰ کرتے ہیں وہ بھانڈا بیک بارگی
پھوٹ گیا ۔ اب بھی اگر ماسٹر صاحب کو وید کے زیادہ تر پردہ ظاہر کرانے کا شوق ہے اور
نہیں چاہتے کہ اس کے عیوب عام لوگوں سے چھپے رہیں تو جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا
ہوں یہی طریق عمدہ ہے کہ اس نہایت دقیق اور لطیف بحث کے بارہ میں الگ الگ
رسالے لکھے جائیں یعنی میں الگ ایک رسالہ مستقلہ علم روح کے بارہ میں لکہ ہ میں لکھوں اور
ماسٹر صاحب الگ لکھیں اور ہم دونوں فریق جیسا کہ بیان ہو چکا ہے اپنی اپنی الہامی
کتابوں کی ہریک دلیل اور دعوٹی کے بیان کرنے میں پابندر ہیں اور میں قسمیہ بیان کرتا
ہوں کہ میں ماسٹر صاحب کی تحریک پر رسالة الروح لکھنے کو طیار اور مستعد ہوں مگر انہیں
بقيه
حاشيه
بھی نہیں بنا تا کیونکہ اس کی صفت احدیت اور بے مثل اور مانند ہونے کی ۱۸۵
جو ازلی ابدی طور پر اس میں پائی جاتی ہے اس طرف توجہ کرنے سے اس
کو روکتی ہے ۔ پس ذرہ آنکھ کھول کر سمجھ لینا چاہیے کہ ایک کام کے کرنے
سے عاجز ہونا اور بات ہے لیکن با وجود قدرت کے بلحاظ صفات کمالیہ امر
منافی صفات کی طرف توجہ نہ کرنا یہ اور بات ہے۔ ہاں اس طرح پر وہ
سرمه چشم آریہ
۱۸۶) شرائط سے جو اس رسالہ میں اندراج پا چکی ہیں ماسٹر صاحب برا نہ مانیں میں سچ سچ کہتا
ہوں بالکل سچ جس میں ذرا مبالغہ کی آمیزش نہیں کہ قرآن شریف نے جس قدر خوبی اور
عمدگی اور صفائی اور سچائی سے روحوں کے خواص اور ان کی قوتیں اور طاقتیں اور
استعداد یں اور ان کے دیگر کوائف عجیبہ بیان کئے ہیں اور پھر ان سب بیانات کا ثبوت
دیا ہے وہ ایسا عالی اور باریک اور پر حکمت بیان ہے اور ایسے کامل درجہ کی وہ صداقتیں
ہیں کہ اگر وید کے چاروں رشی دوبارہ جنم لے کر بھی دنیا میں آویں اور جہاں تک ممکن ہو
خوض اور فکر سے زور لگا دیں تب بھی یہ مقام وسعت علمی اور یہ معارف عالیہ انہیں میسر
نہیں آ سکتے اگر چہ فکر کرتے کرتے مر ہی جاویں ۔ غصہ منانے کی کیا بات ہے اور ناراض
نے کا کونسا محل ۔ ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ہے ۔ ہے۔ آؤ وید اور قرآن کا مقابلہ کر کے دیکھ لیں ۔
ہونے
ان دونوں کتابوں کی طاقت علمی آزما لیں ۔ دیکھو ہم محض سچائی کی راہ سے دونوں فریق
میں سے اس فریق پر لعنت کرتے ہیں کہ جو اب حق پوشی کی راہ سے اس بحث سے گریز
کر جائے اور ادھر اُدھر کے بہانوں سے یا بے جاعذروں سے بات کو ٹال دے۔
مگر یادر ہے کہ اس بحث میں کسی دلیل یا دعوی میں وید کی شرقی سے باہر نہ جانا ہوگا ۔
۔
جیسا کہ ہم بھی آیات قرآن شریف سے باہر نہ جائیں گے اور یہ بھی آپ پر لازم
ہوگا کہ ہر یک شرقی ٹھیک ٹھیک سنسکرت کی زبان میں مگر فارسی خط میں معہ اسکے لفظی
١٨٦ بقيه
حاشیه
البقرة : ۲۵۴
اپنی ذات بے مثل و مانند کا نمونہ پیدا کرتا ہے کہ اپنی ذاتی خوبیاں جن پر اس کا
علم محیط ہے عکسی طور پر بعض اپنی مخلوقات میں رکھ دیتا ہے اور کمالات کا انتہائی
درجہ جو حقیقی طور پر اس کو حاصل ہے ظلی طور پر اس مخلوق کو بھی بخش دیتا ہے جیسا
دیتا ہے جیسا
کہ اسی کی طرف قرآن شریف میں اشارہ بھی ہے وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَةٍ
اس جگہ صاحب درجات رفیعہ سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مراد ہیں
سرمه چشم آریه
ترجمہ و پتہ ونشان کے تحریر کریں اور انہیں باتوں کا التزام آیات قرآنی کے بیان کرنے (۱۸۷
میں ہم پر بھی واجب ہوگا۔
قوله ۔ ایک دو خواص مرزا صاحب نے روحوں کے لکھے ہیں مثلاً پوشیدہ باتوں کے
دریافت کرنے کی طاقت پیدا کر لینا جس کا مرزا صاحب خود بھی دعوی کرتے ہیں اور
آج تک کوئی نہیں دکھلایا۔
اقول ۔ یہ برکات مکاشفات و مکالمہ و مخاطبہ الہی وغیرہ خوارق صراط مستقیم پر چلنے سے
بے شک خدائے تعالیٰ کی طرف سے فرمانبردار روحوں کو اصفی و اجلی طور پر عطا کی
جاتی ہیں اور جو کچھ راقم رسالہ ھذا پر پیشگوئیاں منجانب اللہ ظاہر ہوئی ہیں ان میں سے
قریب ستر پیشگوئیوں کے گواہ تو خود آریہ سماج والے ہیں جو آپ کے بھائی بند قادیان
میں رہتے ہیں بلکہ آپ بھی تو انہیں میں داخل ہیں دلیپ سنگھ کے ابتلا کا حال جو آپ
نے پیش از وقوع اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں پڑھ لیا تھا اور پھر میری زبانی بھی ایک
مجمع عام میں جس میں کئی ہند و صاحب آپ کے رفیق بھی شامل تھے سن لیا تھا۔ یہ تازہ ماجرا
امید نہیں کہ اس قدر جلد تر عرصہ میں آپ کو بھول گیا ہو اب آپ ذرا بیدار ہو کر دیکھیں کہ
یہ پیشگوئی کیسی ہو بہو پوری ہو گئی اور دلیپ سنگھ کو قصد سفر پنجاب میں کیا کچھ غم وغصہ و
تلخی و رنج اٹھانا پڑا اور کیسے وہ ناکامی سے خفیف کر کے واپس لٹایا گیا۔ کیا آپ حلف
بقيه
حاشیه
جن کو ظلی طور پر انتہائی درجہ کے کمالات جو کمالات الوہیت کے اظلال و آثار ۱۸۷
ہیں بخشے گئے اور وہ خلافت حقہ جس کے وجود کامل کے تحقق کے لئے سلسلہ
بنی آدم کا قیام بلکہ ایجا دکل کا ئنات کا ہوا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
وجود باجود سے اپنے مرتبہ اتم و اکمل میں ظہور پذیر ہو کر آئینہ خدا نما ہوئے ۔ یہ
بحث معارف الہیہ میں سے نہایت باریک بحث ہے اور ہمارے مخالفین جو ان
سرمه چشم آریہ
۱۸۸) اٹھا کر کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو پیش از وقوع دلیپ سنگھ کے ابتلا کی خبر نہیں دی گئی۔ کیا آپ قسم
یہ
کھا کر بیان کر سکتے ہیں کہ آپ کو جلسہ عام میں یہ نہیں بتلایا گیا کہ وہ فقرہ اشتہار ۲۰ فروری
۱۸۸۶ء جس میں لکھا ہے کہ ایک امیر نو وارد پنجابی الاصل کی نسبت متوحش خبر یں اس سے
مراد دلیپ سنگھ ہے ایسا ہی یہ خبر جا بجا صد ہا ہندوؤں اور مسلمانوں کو جو پانچ سو سے کسی قدر
زیادہ ہی ہوں گے کئی شہروں میں پیش از وقوع بتلائی گئی تھی اور اشتہارات ۲۰ فروری
۱۸۸۶ ء بھی دور دور ملکوں تک تقسیم کئے گئے تھے پھر آخر کار جیسا که پیش از وقوع بیان کیا گیا
اور لکھا گیا تھا وہ سب باتیں دلا سب باتیں دلیپ سنگھ کی نسبت پوری ہوگئیں ! ہو گئیں اور یہ پیش گوئی ایسے وفا ایسے وقت
میں یعنی ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں لکھی گئی اور شہرت دی گئی کہ جب دلیپ سنگھ کی پنجاب میں
بالضرور آجانے کی ایک دھوم مچی ہوئی تھی اور بعض دوست اور بھائی بند اس کی اسی خیالی
خوشی میں پیشوائی کے لئے بمبئی تک بھی جا پہنچے تھے۔ سو یہ پیشگوئی کروڑ ہا شخصوں کے
خیالات کے مخالف اور حالات موجودہ کے برعکس کی گئی اور سب نے دیکھ لیا کہ کیسی ٹھیک
ٹھیک ظہور میں آئی۔ اب فرمائیے آپ کا یہ کہنا کہ آج تک کوئی پیشگوئی ہم نے نہیں دیکھی
جھوٹ ہے یا نہیں ۔ اسی طرح صاحب اخبار عام لاہور کی خدمت میں بھی عرض کیا جاتا
ہے کہ جو کچھ انہوں نے اپنے پرچہ ۲۱ جولائی ۱۸۸۶ء میں اس پیشگوئی کے انکار میں لکھا
ہے اس کے پڑھنے سے ہمیں ان کے تعصب اور نافہمی پر بہت ہی افسوس آتا ہے وہ
بقيه
حاشیه
نازک نکات عرفانی سے بیگانہ اور اس کو چہ اسرار الوہیت سے نا آشنا محض
ہیں وہ تعجب کریں گے کہ کیونکر کروڑہا اور بے شمار مخلوقات میں سے صرف
ایک ہی شخص کو مرتبہ کاملہ خلافت تا مہ حقہ کا جوظل مرتبہ الوہیت ہے حاصل
ہو سکتا ہے سو اگر چہ اس بحث کے طول دینے کا یہ موقع نہیں ہے لیکن تا ہم اس
قدر بیان کر دینا طالب حق کے سمجھانے کے لئے ضروری ہے کہ عادت اللہ یا
سرمه چشم آریہ
فرماتے ہیں کہ ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء سے بہت عرصہ پہلے دلیپ سنگھ صاحب کا عزم (۱۸۹)
ہندوستان کے خاص و عام میں مشہور ہو چکا تھا مگر افسوس کہ انہوں نے نہیں سمجھا کہ اس
مشہوری سے پیشگوئی کے مضمون کو کیا تعلق ہے بلکہ پیش گوئی کا مضمون تو صرف اس بات
سے مخصوص ہے کہ دلیپ سنگھ صاحب کو قصد پنجاب میں نا کامی ہے اور ان کی عزت یا جان
یا آسائش پر اس سفر میں صدمہ پہنچے گا۔ اب منصفین خیال کریں کہ اخبار عام لاہور کی یہ
نکتہ چینی پیشگوئی پر کیا اثر پہنچا سکتی ہے اور ان کا انصاف اور فہم جو منصب اخبار نویسی کے
لئے ایک ضروری شرط ہے کس درجہ کا ہے افسوس کہ بہت لوگ حسد اور عناد کے اشتعال
میں پڑ کر حقیقت حال کو نہیں سوچتے جیسا کہ انہیں پیشگوئیوں کے متعلق ایک صاحب
پنڈت لیکھرام نے ناحق اپنا اندرونی بخل اور نا انصافی اور ہٹ دھرمی ظاہر کرنے کے لئے
جابجا اشتہارات شائع کئے اور ایں جانب پر یہ الزام رکھا کہ گویا ہم نے کسی اشتہار میں یہ
پیشگوئی کی تھی کہ وہ لڑکا موصوف بصفات جس کا اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں ذکر ہے
ضرور حمل موجودہ میں ہی پیدا ہو جائے گا ہرگز اس سے تخلف نہیں کرے گا وہ ظہور میں نہیں
آئی حالانکہ ایسا اور ان شرائط سے کوئی اشتہار اس طرف سے شائع نہیں ہوا اور اگر ہے تو
کیوں پیش نہیں کیا۔ حقیقت حال تو یہ ہے کہ آنکھوں کی نابینائی کچھ ضرر نہیں کر سکتی بلکہ
دلوں کی نابینائی جو تعصب کے بخارات سے پیدا ہوتی ہے وہی ضرر کرتی ہے یہ شخص
بقيه
حاشيه
تم یوں ہی سمجھ لو کہ اس کا قانون قدرت جو اس کی صفت وحدت کے مناسب ۱۸۹
حال ہے یہی ہے کہ وہ بوجہ واحد ہونے کے اپنے افعال خالقیت میں رعایت
وحدت کو دوست رکھتا ہے۔ جو کچھ اس نے پیدا کیا ہے اگر ہم اس سب کی طرف
نظر غور سے دیکھیں تو اس ساری مخلوقات کو جو اس دست قدرت سے صادر
ہوئی ہے ایک ایسے سلسلہ وحدانی اور با ترتیب رشتہ میں منسلک پائیں گے
سرمه چشم آریه
جس کا نام ہم نے ابھی بیان کیا ہے اس نے چالیس دن تک بھی ہماری آزمائش کے
لئے ہماری صحبت میں رہنا منظور نہیں کیا حالانکہ ان پنڈت صاحب کو تنخواہ دینا بھی قبول
کیا گیا تھا ۔ ان صاحبوں کو بجز دشنام دہی اور بد زبانی اور آلائش کی باتوں کے جوان
کے اندر بھری ہوئی ہیں اور کوئی حرف صلاحیت و معقولیت یاد نہیں ۔ اگر اب بھی یہ
صاحب چالیس دن تک ہمارے پاس رہنا منظور کریں اور ہم الہامی پیشگوئیوں میں
جھوٹے نکلیں تو جو ذلیل تر سزا تجویز کی جائے اسی کی ہم لائق ہیں ورنہ چوٹی کٹانا اور
مسلمان ہونا ان پر واجب ہوگا ۔ ماسوا اس کے جو کچھ ہمارا دعویٰ پیشگوئیوں کی نسبت
ہے وہ ایسا نہیں ہے کہ صرف ایک دو پیش گوئیوں سے اس کا ثبوت دیا جاتا ہے بلکہ اس
دعوی کے اثبات کے بارے میں عنقریب رسالہ سراج منیر بفضل خداوند قدیر چھپ کر
شائع ہونے والا ہے اور وہ تمام رسالہ الہامی پیش گوئیوں پر مشتمل ہے تب سب لوگ
دیکھ لیں گے کہ جو کچھ ہمارے مخالفین ہماری نسبت طرح طرح کی رائیں لگاتے ہیں
ان کی کیا اصلیت و حقیقت ہے ۔ ہم اس رسالہ میں مرزا امام الدین جو ہماری برادری
میں سے ہے اور دین اسلام سے مرتد ہے اور اب آریہ سماج میں داخل ہو گیا ہے اس
کی نسبت بھی کئی پیشگوئیاں لکھیں گے ۔ ہم پر آج بھی جو تیسری اگست ۱۸۸۶ء ہے
منجانب اللہ اس کی نسبت معلوم ہوا ہے کہ اگر وہ تو بہ نہ کرے تو اُس کی بے راہیوں
بقيه
حاشیه
که گویا وہ ایک خط مستقیم ما نقیم ممتد مد محدود ہے جس کی دونوں طرفوں میں سے ایک
طرف ارتفاع اور دوسری طرف انحصاض ہے اس طرح پر طرف ارتفاع
طرف انحصاض
اس قدر بیان میں تو ایک موٹی سمجھ کا آدمی بھی میرے ساتھ اتفاق رائے
کر سکتا ہے کہ انسان اشرف المخلوقات ہے اور دائرہ انسانیت میں بہت سی
متفاوت اور کم و بیش استعدادیں پائی جاتی ہیں کہ اگر کمی بیشی