سُرمہ چشم آریہ

حصہ 17

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سرمه چشم آریه
کا وبال جلد تر اسے درپیش ہے اور اگر یہ معمولی رنجوں میں سے کوئی رنج ہو تو اس کو پیشگوئی 191
کا مصداق مت سمجھو لیکن اگر ایسا رنج پیش آیا جو کسی کے خیال گمان میں نہیں تھا تو پھر سمجھنا
چاہیے کہ یہ مصداق پیشگوئی ہے لیکن اگر وہ باز آنے والا ہے تو پھر بھی انجام بخیر ہوگا یا تنبیہ
کے بعد راحت پیدا ہو جائے گی ۔ اور یہ دعوی ہمارا بالکل صحیح اور نہایت صفائی سے ثابت ہے
که صراط مستقیم پر چلنے سے طالب صادق الہام الہی پاسکتا ہے کیونکہ اول تو اس پر تجربہ ذاتی
شاہد ہے ماسوائے اس کے ہر یک عاقل سمجھ سکتا ہے کہ اس دنیا میں اس سے بڑھ کر اور کوئی
معرفت الہی کا اعلیٰ رتبہ نہیں ہے کہ انسان اپنے رب کریم جل شانہ سے ہم کلام ہو جائے۔
یہی درجہ ہے جس سے روحیں تسلی پاتی ہیں اور سب شکوک و شبہات دور ہو جاتے ہیں اور اسی
درجہ صافیہ پر پہنچ کر انسان اس دقیقہ معرفت کو پالیتا ہے جس کی تحصیل کے لئے وہ پیدا کیا
گیا ہے اور دراصل نجات کی کنجی اور ہستی موہوم کا عقدہ کشا یہی درجہ ہے جس سے ثابت
ہوتا ہے اور کھل جاتا ہے کہ خالق حقیقی کو اپنی مخلوق ضعیف سے کس قدر قرب واقعہ ہے۔ اس
درجہ تک پہنچنے کی خبر ہمیں اسی نور نے دی ہے۔ جس کا نام قرآن ہے وہ نور صاف عام طور پر
بشارت دیتا ہے کہ الہام کا چشمہ کبھی بند نہیں ہو سکتا۔ جب کوئی مشرق کا رہنے والا یا مغرب
کا باشندہ دلی صفائی سے خدائے تعالیٰ کو ڈھونڈھے گا اور اس سے پوری پوری صلح کرلے گا
بقيه
حاشیه
کے لحاظ سے ان کو ایک با ترتیب سلسلہ میں مرتب کریں تو بلا شبہ اس سے ایک 191
اسی خط مستقیم ممتد محدود کی صورت نکل آئے گی جو او پر ثبت کیا گیا ہے۔ طرف
ارتفاع کے اخیر نکتہ پر اس استعداد کا انسان ہوگا جو اپنی استعداد انسانی میں
سب نوع انسان سے بڑھ کر ہے اور طرف انحصاض میں وہ ناقص الاستعداد
روح ہوگی جو اپنے غایت درجہ کے نقصان کی وجہ سے حیوانات لا یعقل کے

سرمه چشم آریه
۱۹۲) اور درمیان کے حجاب اٹھائے گا تو ضرور اسے پائے گا اور جب واقعی اور سچے اور کامل
طور پر پائے گا تو ضرور خدا اس سے ہم کلام ہو گا مگر ویدوں نے انسان کے اس درجہ تک
پہنچنے سے انکار کیا ہے اور صرف چار رشیوں تک جو ویدوں کے مصنف ہیں ( بقول آریہ
سماج والوں کے ) اس درجہ کو محدود رکھا ہے یہ ویدوں کی ایسی ہی غلطی ہی ملی ہے جیسے اور بڑی
بڑی غلطیوں سے وہ پر ہے۔ یہ بات ظاہر ہے کہ سب بنی آدم متحد الفطرت ہیں اور جو
بات ایک آدمی کے لئے ممکن ہے وہ سب کے لئے ممکن ہے اور جو قرب و معرفت ایک
فرد بشر کے لئے جائز ہے وہ سب کے لئے جائز ہے کیونکہ وہ سب اصل طینت میں ایک
ہی جو ہر سے ہیں ہاں کمالات میں کمی بیشی ہے مگر جنس کمالات میں سرے سے جواب تو
نہیں۔ اور اگر کوئی ایسا شخص ہو کہ اس میں تحصیل کمالات انسانی کی ایک ذرہ بھی
استعداد نہ ہو تو وہ خود انسان ہی نہیں ہو سکتا ۔ غرض تھوڑے بہت کا تو انسانی استعدادوں
میں فرق ضرور ہوتا ہے مگر انسان ہو کر یکلخت فقدان استعداد نہیں ہو سکتا۔ بھلا ہم پوچھتے
ہیں کہ ہندوؤں کے ایشر کو ویدوں کے اتارنے سے مقصد اور علت غائی کیا ہے اگر یہ
مقصد ہے کہ تا لوگ ویدوں کو پڑھ کر اور ان کے ٹھیک ٹھیک پابند ہو کر اپنے کمال
مطلوب تک پہنچ جائیں تو پھر اس کمال تک پہنچنے کا راہ کیوں آپ ہی بند کرتا ہے ۔ اگر
ان رشیوں کا وجود جن پر وید نازل ہوئے تھے بطور نمونہ کے نہیں تھا کہ تا لوگ اُسی نمونہ
بقيه
حاشیه
قریب قریب ہے اور اگر سلسلہ جمادی کی طرف نظر ڈال کر دیکھیں تو اس
قاعدہ کو اور بھی اس سے تائید پہنچتی ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ نے چھوٹے سے
چھوٹے جسم سے جو ایک ذرہ ہے لے کر ایک بڑے سے بڑے جسم تک جو
آفتاب ہے اپنی صفت خالقیت کو تمام کیا ہے اور بلا شبہ خدائے تعالیٰ نے اس
جمادی سلسلہ میں آفتاب کو ایک ایسا عظیم الشان اور نافع اور ذی برکت وجود

سرمه چشم آریه
کے موافق ویدوں پر چلنے سے اپنے وجودوں کو بنالیں تو ایسے رشیوں کے بھیجنے کی ضرورت (۱۹۳)
ہی کیا تھی یہ بات ظاہر ہے کہ خدائے تعالیٰ کی کتابیں اور خدائے تعالیٰ کے نبی اسی غرض
اور مدعا سے آیا کرتے ہیں کہ تا وہ لوگوں کی آنکھوں کے سامنے نمونہ کی طرح ہو کر ان کو یہ
ترغیب و تحریک دیں کہ جو شخص ان کے نقش قدم پر چلے اور ان کے طریق میں محو ہو جائے
وہ آخرانہیں کا روپ ہو جائے گا اور انہیں کے رنگ میں آجائے گا لیکن اگر ہندوؤں کے
پر میشر نے ایسا ارادہ ہی نہیں کیا کہ ان چار رشیوں کے رنگ سے جونمونہ کے طور پر بھیجے
گئے تھے کوئی طالب حق رنگین ہو جائے تو پھر یہ کام ان کے پرمیشر کا سراسر بیہودہ اور فضول
ہوگا ۔ اس جگہ اس سوال کے کرنے کی کچھ ضرورت نہیں کہ اگر ہندوؤں کے پرمیشر نے
ویدوں کو تکمیل نفوس نا قصہ کے لئے بھیجا تھا تو ویدوں نے نازل ہو کر کس قدر خلقت کو
کمال کے درجہ تک پہنچایا ہے کیونکہ اس بارے میں ہندو لوگ آپ ہی قائل ہیں کہ کسی
شخص کو ویدوں نے مرتبہ کمال تک نہیں پہنچایا۔ ظاہر ہے کہ کیفیت و حقیقت کمال کی
ہندوؤں کے پرمیشر کے نزدیک بھی وہی ہے جس کا نمونہ اس نے ویدوں کے رشیوں
میں قائم کیا تھا اور وہ یہی ہے کہ بزعم آر یہ لوگوں کے ان رشیوں کو الہام الہی سے
سرفراز فرمایا گیا اب جب کہ کمال معرفت کی حقیقت یہ ٹھہری اور دوسری طرف ان
کے پرمیشر نے یہ بھی صاف صاف سنا دیا کہ کوئی شخص ابدالا باد تک بجز چار رشیوں کے
بقيه
حاشیه
پیدا کیا ہے کہ طرف ارتفاع میں اس کے برابر کوئی دوسرا ایسا وجود نہیں ہے ۱۹۳
سو اس سلسلہ کے ارتفاع اور انحصاض پر نظر ڈال کر جو ہر وقت ہماری
آنکھوں کے سامنے ہے روحانی سلسلہ جو اسی ہاتھ سے نکلا ہے اور اسی
عادت اللہ سے ظہور پذیر ہوا ہے خود بلا تامل سمجھ میں آتا ہے کہ وہ بھی بلا تفاوت
اسی طرح واقعہ ہے اور یہی ارتفاع اور انحصاض اس میں بھی موجود ہے

سرمه چشم آریہ
۱۹۴ الہام نہیں پاسکتا تو یہ عجیب او باشانہ کاروائی ہے بھلا اگر کوئی ان چار رشیوں کی پیروی سے
ان کا رنگ و بوئے حاصل نہیں کر سکتا تو پھر ایک عقلمند ویدوں ۔ مدویدوں کے ماننے اور ان پر عمل کرنے
میں کیوں ناحق کی ٹکریں مارے یہ کس قسم کی رندانہ حرکت ہے جو ہندوؤں کے پرمیشر سے
ظہور میں آئی کہ اول چار رشیوں کو نمونہ کے طور پر بھیجا تا لوگ اس نمونہ کے موافق چل کر
ان رشیوں کے ہمرنگ ہو جائیں اور وہی نعمت حاصل کر لیں جو ان کو دی گئی تھی اور پھر
دوسری طرف یہ بھی سنا دیا کہ یہ بات ہرگز ممکن ہی نہیں کہ کوئی شخص ان رشیوں کے رنگ
میں آکر الہام پانے کا لائق ٹھہر جائے ۔ ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ اگر وید کمال مطلوب تک
کسی کو نہیں پہنچا سکتے تو پھر ان کا بھیجا جانا بالکل عبث اور بیہودہ ہوا اور بجز اس بداثر کے کہ
کروڑ ہا آدمیوں کو ان کی پر شرک تعلیم نے مشرک بنا دیا اور کون سا نیک ثمرہ ہے جو ان کے
آنے سے مترتب ہوا اور وہ چار آدمی جن پر آریوں کے خیال میں وید نازل ہوئے وہ بھی
در حقیقت ویدوں کے ممنون احسان نہیں ہو سکتے بلکہ وہ بقول آریہ لوگوں کے کسی پہلے جنم
کے اعمال کے باعث الہام پانے کے لائق ٹھہر گئے تھے۔
قوله - رہا باقی دوسری صفات کا ذکر بے شک وہ جیو میں بیج کی طرح موجود ہیں جو بغیر
خدائے تعالیٰ کی کاریگریوں کے (جن کا مرزا صاحب جوڑنا جاڑنا نام رکھتے ہیں)
۱۹۴ بقيه
حاشیه
کیونکہ خدائے تعالیٰ کے کام یک رنگ اور یکساں ہیں اس لئے کہ وہ واحد ہے
اور اپنے اصدار افعال میں وحدت کو دوست رکھتا ہے پریشانی اور اختلاف
اس کے کاموں میں راہ نہیں پاسکتا اور خود یہ کیا ہی پیارا اور موزوں طریق
معلوم ہوتا ہے کہ خدائے تعالیٰ کے کام باقاعدہ اور ایک ترتیب سے مرتب اور
ایک سلک میں منسلک ہوں ۔

بالکل نہ ہونے کے برابر ہیں۔
سرمه چشم آریہ
اقول ۔ میں کہتا ہوں کہ جو خاصیتیں اور قوتیں باقرار ماسٹر صاحب روحوں میں ضرور
موجود ہیں گو بزعم ان کے بیج کی طرح ہی سہی مگر وہ موجود ہو کر معدوم کے برابر کیوں ہیں
اس کی وجہ بھی تو کوئی بیان کی ہوتی کیا وہ قوتیں اور خاصیتیں روحوں میں بے فائدہ طور پر
ہیں جن کے وجود سے پرمیشر کو جوڑ نے جاڑنے کے وقت کچھ مدد نہیں ملی ۔ ظاہر ہے کہ
پر میشر کو ان خاصیتوں اور عجیب قوتوں سے جوڑ نے جاڑنے کے وقت بڑی بھاری مددملی
جس نے پر میشر کا نام رکھ لیا اور اس کا پرمیشر ین ثابت کر دکھایا اور اگر وہ خاصیتیں روحوں
میں نہ ہوتیں تو بتلاؤ کہ پرمیشر کر کیا سکتا تھا کون سی روحانی خاصیت اپنے گھر سے لاتا اور
کیونکر ایک بے جان جسم کو ایک زندہ انسان بنا کر دکھلاتا بھلاننگی نہاتی کیا اور نچوڑتی کیا۔
یہ تو روحوں کا اس پر سراسر احسان ہے جو بنے بنائے اور گھڑے گھڑائے معہ تمام اپنی عجیب
خاصیتوں اور قوتوں کے اس کے ہاتھ آگئے قسمت اچھی تھی مفت کا نام ہو گیا پر میشر بن
بیٹھا اور نہ غور کرنے والی عقلوں پر ظاہر ہے کہ جوڑنا جاڑ نا بغیر ان عجیب خواص اور طاقتوں
کے جو روحوں اور مادوں میں پائی جاتی ہیں کچھ چیز نہیں ہیں بلکہ اگر وہ خواص روحوں اور
مادوں میں پائے نہ جاویں تو ممکن ہی نہیں کہ ہندوؤں کے پرمیشر سے جوڑ نے جاڑ نے
کا کام بھی انجام پذیر ہو سکے مثلاً اگر جسموں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ایک
بقيه
حاشيه
اب جب کہ ہم نے ہر طرح سے ثبوت پا کر بلکہ بہ بداہت دیکھ کر خدائے تعالی ۱۹۵
کے اس قانون قدرت کو مان لیا کہ اس کے تمام کام کیا روحانی اور کیا جسمانی
پریشان اور مختلف طور پر نہیں ہیں جن میں یوں ہی گڑ بڑ پڑا ہو بلکہ ایک حکیمانہ
ترتیب سے مرتب اور ایک ایسے با قاعدہ سلسلہ میں بندھے ہوئے ہیں جو
ایک ادنی درجہ سے شروع ہو کر انتہائی درجہ تک پہنچتا ہے اور یہی طریق

سرمه چشم آریه
۱۹۶) اتصالی قوت نہ پائی جائے جس کو قوت کشش اتصال کہتے ہیں تو ہندوؤں کے پرمیشر کو
ہرگز یہ طاقت نہیں ہے کہ کم سے کم دو ذروں میں بھی پیوند کر کے دکھلاوے اسی طرح جو
جوڑ نے جاڑنے میں روحانی خواص نمایاں ہوتے ہیں ان میں بھی ہندوؤں کے پرمیشر کی
ہرگز مجال نہیں ہے کہ بغیر حمایت و مدد روحوں اور ان کی عجیب خاصیتوں اور صفتوں کے
جن کو ماسٹر صاحب بیج کی طرح خیال کرتے ہیں کوئی صنعت بنا کر دکھلا سکے۔ یہ بات تو
نہایت درجہ پر ظاہر ہے کہ ایسے پر میشر کی جس نے نہ روحوں اور نہ ان کے خواص کو پیدا کیا
اور نہ ذرات اجسام اور ان کی خاصیتوں کو خلعت وجود بخشا صرف جوڑ نے جاڑنے میں
کچھ بھی ہنگ پھٹکری خرچ نہیں آتی بلکہ خواص پہلے ہی جدا جدا چیزوں میں کچھ پوشیدہ تھے
وہ باہم روح اور جسم کے ملنے سے خود بخودنمایاں طور پر نظر آ جاتے ہیں کیونکہ ان میں پہلے
ہی سے یہ خاصیت چھپی ہوئی ہوتی ہے کہ باہم ملنے سے خواہ نخواہ ان کا ظہور ہو جاتا ہے
جیسے دنیا کی لاکھوں چیزوں میں یہی خاصہ پایا جاتا ہے کہ ان کے باہمی امتزاج اور اختلاط
سے ایک عجیب قسم کا خاصہ پیدا ہو جاتا ہے کہ جو الگ الگ ہونے کی حالت میں مخفی و محجوب
ہوتا ہے۔ سو یہ بات ہرگز نہیں کہ جو شخص ان دو چیزوں کو باہم ملاتا ہے وہ اپنے گھر سے
ایک خاصہ لاکر ان میں ڈال دیتا ہے بلکہ جیسا کہ ہم نے ابھی بیان کیا ہے وہ دونوں
چیزیں الگ الگ طور پر وہ خاصہ اپنے اندر رکھتی ہیں جو ان کے اکٹھے ہو جانے
بقيه
حاشیه
وحدت اسے محبوب بھی ہے تو اس قانون قدرت کے ماننے سے ہمیں یہ بھی
ماننا پڑا کہ جیسے خدائے تعالیٰ نے جمادی سلسلہ میں ایک ذرہ سے لے کر اس
وجود اعظم تک یعنی آفتاب تک نوبت پہنچائی ہے جو ظاہری کمالات کا جامع
ہے جس سے بڑھ کر اور کوئی جسم جمادی نہیں ایسا ہی روحانی آفتاب بھی کوئی
ہوگا جس کا وجود خط مستقیم مثالی میں ارتفاع کے اخیر نقطہ پر واقع ہو اب

سرمه چشم آریه
سے وہ ظاہر ہو جاتا ہے مثلاً گھی اور شہد اور سوہاگہ میں یہ خاصیت ہے کہ ان تینوں ۱۹۷
کے ملانے سے یہ خاصہ پیدا ہو جاتا ہے کہ اگر کسی کشتہ زر یا نقرہ وغیرہ کو جو بالکل
خاکستر و خاک ہو گیا ہو اس میں رکھ کر بوتہ میں آگ دی جائے تو وہ زندہ ہو جاتا
ہے یعنی اپنی اصلی صورت سونا چاندی یا جو کچھ ہو قبول کر لیتا ہے پس یہ خاصیت جو
ان تینوں جزوں کی ترکیب سے کشتہ کے زندہ کرنے کے لئے پیدا ہو جاتی ہے یہ
ایسی خاصیت ہے کہ خواہ ہندوؤں کا پرمیشر ان تینوں چیزوں کو باہم ملاوے اور خواہ
ایک دس برس کا بچہ ان کو باہم مخلوط کرے دونوں کے ہاتھوں سے یہ خاصیت پیدا
ہو گی یہ نہیں کہ ضرور پر یہ کہ ضرور پرمیشر کے ہاتھ سے ہی پیدا ہو اور دوسرے کسی رے کسی شخص کے ہاتھ
سے پیدا نہ ہو سکے ۔ روحوں میں بہت سے خواص اور عجیب طاقتیں اور استعدادیں
پائی جاتی ہیں جن کو قرآن شریف نے استیفا سے ذکر کیا ہے مثلاً ان میں چند قو تیں
اور استعداد میں یہ ہیں جو ہم ذیل میں لکھتے ہیں ۔
بقيه
حاشیه
ا۔ علوم اور معارف کی طرف شائق ہونے کی ایک قوت ۔
علوم کو حاصل کرنے کی ایک قوت ۔
تفتیش اس بات کی کہ وہ انسان کامل جس کو روحانی آفتاب سے تعبیر کیا گیا ہے ۱۹۷
وہ کون ہے اور اس کا کیا نام ہے یہ ایسا کام نہیں ہے جس کا تصفیہ مجرد عقل سے
ہو سکے کیونکہ بجز خدائے تعالیٰ کے یہ امتیاز کس کو حاصل ہے اور کون مجرد عقل سے
ایسا کام کر سکتا ہے کہ خدائے تعالیٰ کے کروڑہا اور بے شمار بندوں کو نظر کے
سامنے رکھ کر اور ان کی روحانی طاقتوں اور قوتوں کا موازنہ کر کے سب سے
بڑے کو الگ کر کے دکھلاوے بلا شبہ عقلی طور پر کسی کو اس جگہ دم مارنے کی جگہ نہیں
ہاں ایسے بلند اور عمیق دریافت کے لئے کتب الہامی ذریعہ ہیں جن میں خود

سرمه چشم آریہ
۱۹۸ ۳ علوم حاصل کردہ کے محفوظ رکھنے کی ایک قوت ۔
۴۔ محبت الہی کی ایک قوت ۔
۔ لذت وصال الہی اٹھانے کی ایک قوت ۔
۶ ۔ مکاشفات کی ایک قوت۔
۔ مؤثر اور متاثر ہونے کی یا یوں کہو کہ باہم عامل اور معمول ہونے کی ایک قوت ۔
تعلق اجسام قبول کرنے کی ایک قوت ۔
و۔ تخلق باخلاق اللہ کی ایک قوت ۔
۱۰۔ مورد الہام الہی ہونے کی ایک قوت ۔
بسطی و قبضی حالت پیدا ہونے کی ایک قوت ۔
۱۲۔ معارف غیر متناہیہ کے قبول کرنے کی ایک قوت ۔
۱۳- رنگین برنگ تجلی الوہیت ہونے کی ایک قوت ۔
۱۴۔ عقلی قوت جس سے امتیاز حسن و قبح ان پر ظاہر ہوتا ہے۔
۱۵۔ القائے اثر وقبول اثر کی ایک قوت بمقابلہ اپنے اجسام متعلقہ کے۔
بقيه
حاشیه
خدائے تعالیٰ نے پیش از ظہور بلکہ ہزار ہا برس پہلے اس انسان کامل کا
پستہ ونشان بیان کر دیا ہے پس جس شخص کے دل کو خدائے تعالیٰ اپنی توفیق خاص
سے اس طرف ہدایت دے گا کہ وہ الہام اور وحی پر ایمان لاوے اور ان پیش
گوئیوں پر غور کرے کہ بائبل میں درج ہیں تو اسے ضرور ماننا پڑے گا کہ وہ
انسان کامل جو آفتاب روحانی ہے جس سے نقطہ ارتفاع کا پورا ہوا ہے اور جو دیوار
نبوت کی آخری اینٹ ہے وہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
جیسا کہ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں اب بھی مکر رظاہر کرتے ہیں کہ انسان کامل

۱۶۔ اقرار بوجود خالق حقیقی کی ایک قوت ۔
سرمه چشم آریہ
۱۷۔ اجسام کے ساتھ اور ان کے اشکال خاصہ کے ساتھ مل کر بعض نئے خواص کے ظاہر
کرنے کی قوت ۔
۱۸۔ ایک قوت کشش با ہمی جس کو متقناطیسی قوت کہنا چاہیے۔
۱۹۔ ابدی طور پر قائم رہنے کی ایک قوت ۔
۲۰ جسم مفارق کی خاک سے ایک خاص تعلق رکھنے کی قوت جو کشفی طور پر ارباب
کشف قبور پر ظاہر ہوتی ہے۔
ایسا ہی اور بھی بہت سی ایسی قوتیں ہیں جن کا مفصل بیان نہایت لطافت اور
خوبی سے قرآن شریف میں مندرج ہے اور ہم کو اگر شرطی رسالہ کے لکھنے کا موقع ملا تو ہم
ان سب قوتوں اور روحانی خواص کو بحوالہ آیات بینات قرآنی معقول اور مفصل اور مدلل
طور پر اسی رسالہ میں جو وید اور قرآن کے موازنہ کی غرض سے ہو گا درج کریں گے اب
اس جگہ ہم مکرر یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ماسٹر صاحب کا یہ بیان کہ یہ سب قو تیں روحوں
میں بیج کی طرح موجود ہیں اور جب تک جسم کا روح کے ساتھ تعلق نہ ہو تب تک
بقيه
حاشیه
خدائے تعالیٰ کی ذات کا نمونہ ہے ۔ خدائے تعالیٰ دوسرا خدا ہر گز نہیں پیدا کرتا ۱۹۹
کہ یہ بات اس کی صفت احدیت کے مخالف ہے ہاں اپنی صفات کمالیہ کا نمونہ
پیدا کرتا ہے اور جس طرح ایک مصفا اور وسیع شیشہ میں صاحب رؤیت کی
تمام و کمال شکل منعکس ہو جاتی ہے ایسا ہی انسان کامل کے نمونہ میں الہی صفات
عکسی طور پر آجاتے ہیں سو خدائے تعالیٰ کا اس طرح پر اپنی مثل قائم کرنا
معترض کی تسلی کے لئے کافی ہے۔ اس جگہ واضح رہے کہ اس انتہائی کمال کے
وجود باجود کو خدائے تعالیٰ کی کتابوں میں مظہر تام الوہیت قرار دیا گیا ہے اور

سرمه چشم آریه
۲۰۰ ان کا عدم و وجود برابر ہے اس بیان میں ماسٹر صاحب نے بڑا دھوکا کھایا ہے کہ وہ خیال
کرتے ہیں کہ جو کچھ روحوں اور جسموں کے ملنے کے بعد روحانی اور جسمانی خاصیتیں
وجود انسان میں چمکتی ہیں وہ گویا ان کے پرمیشر کی کاری گری سے ظہور پذیر ہوتی ہیں
حالانکہ یہ خیال بالکل غلط اور نا معقول ہے جو موٹی سمجھ سے پیدا ہوا ہے بلکہ اصل بات تو
وہی ہے جس کو ہم پہلے تحریر کر چکے ہیں کہ جو مخفی طور پر روحوں اور جسموں میں الگ الگ
خواص پائے جاتے ہیں وہی باہم ترکیب اور امتزاج سے نمایاں ہو جاتے ہیں اور حالت
تعلق جسم و روح تک قائم رہتی ہے۔ یہ بات فی الحقیقت سچ اور راست راست ہے جس کو
میں بھی تسلیم کرتا ہوں کہ لرتا ہوں کہ جو خواص بعد ترکیب اور تعلق ارواح واجسام ظہور پذ پذیر ہوتے ہیں
وہ سب خواص نہ مجرد اجسام سے کھلے کھلے طور پر مترتب ہو سکتے ہیں نہ مجرد ارواح سے
بلکہ ان کا ظہور و بروز کامل طور پر اجسام اور ارواح کے باہمی تعلق پر موقوف ہوتا ہے اور
اسی وجہ سے میں اس رسالہ میں اس سے پہلے تحریر کر آیا ہوں کہ ارواح کو اپنی سعادت
تامہ تک پہنچنے کے لئے عالم آخرت میں کوئی ابدی جسم ملنا ضروری ہے تا اس تعلق جسم کی
وجہ سے وہ خواص کامل طور پر ظاہر ہو جائیں کہ جو مجرد روحوں میں بدیں صفائی و کمال ظاہر
۲۰۰ بقيه
حاشيه
چونکہ اس مطلب کو کچھ زیادہ تفصیل سے لکھنا موجب افادہ طالبین ہے اس لئے ہم
کسی قدر اور تحریر کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔
اوّل ہم بیان کر چکے ہیں کہ صاحب انتہائی کمال کا جس کا وجود
سلسلہ خط خالقیت میں انتہائی نقطہ ارتفاع پر واقعہ ہے حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ اور ان کے مقابل پر وہ خسیس وجود جو انتہائی نقطہ انحصاض
پر واقعہ ہے اسی کو ہم لوگ شیطان سے تعبیر کرتے ہیں اگر چہ بظاہر شیطان کا
وجود مشہود و محسوس نہیں لیکن اس سلسلہ خط خالقیت پر نظر ڈال کر اس قدر تو

سرمه چشم آریه
نہیں ہو سکتی مگر افسوس کہ اس ابدی تعلق جسم و روح کو وید نہیں مانتا اور صرف روح کو جس میں ۲۰۱
بقول ماسٹر صاحب بجر تعلق جسم کوئی روحی خاصہ نمایاں طور پر جلوہ پذیر نہیں ہو سکتا لذات
کاملہ نجات و وصال الہی کے اٹھانے کے لئے کافی سمجھتا ہے۔ حالانکہ ابھی بیچارہ ماسٹر
صاحب اقرار کر چکا ہے کہ روحانی صفات بحجر تعلق موجودہ جسم کے کسی قسم کی کمالیت ظاہر
نہیں کر سکتیں اب وید کو کون سمجھا وے اور دیانند کی روح تک اس خبر کو کون پہنچاوے تا وہ
ماسٹر صاحب سے سبق لے کر اپنے وید بھاش کی غلطیوں کو درست کر دیں۔
میں نے پہلے سے اسی رسالہ میں درج کر دیا ہے کہ جو جو صفات خداوند کریم
جل شانہ نے ارواح میں رکھے ہیں یا جو جو خاصیتیں ذرات اجسام میں مودع کی ہیں
وہ اگر چہ بجائے خود الگ الگ بھی ثابت و متحقق ہیں مگر ان کا ظہور بین اس وقت ہوتا
ہے اور ان کے فوائد اس وقت بطور اتم و اکمل کھلتے ہیں جس وقت جسم اور روح کا باہم
تعلق ہوتا ہے اس کی مثال بھی اسی پہلے موقع میں میں نے یہ دی تھی کہ جیسے تصویر کو
آئینہ میں رکھنے میں تصویر کا رنگ و روپ زیادہ تر نظر آ جاتا ہے یہ بات ہر گز نہیں ہے
بقيه
حاشیه
عقلی طور پر ضرور ماننا پڑتا ہے کہ جیسے سلسلہ ارتفاع کے انتہائی نقطہ میں ۲۰۱
ایک وجود خیر مجسم ہے جو دنیا میں خیر کی طرف ہادی ہو کر آیا اسی طرح اس
کے مقابل پر ذوالعقول میں انتہائی نقطہ انحصاض میں ایک وجود شر انگیز
بھی جو شر کی طرف جاذب ہو ضرور چاہیے اسی وجہ سے ہر یک انسان کے
دل میں باطنی طور پر بھی دونوں وجودوں کا اثر عام طور پر پایا جاتا ہے
پاک وجود جو روح الحق اور نور بھی کہلاتا ہے یعنی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم اس کا پاک اثر بجذ بات قدسیہ و تو جہات باطنیہ ہر ایک دل کو
خیر اور نیکی کی طرف بلاتا ہے ۔ جس قد ر کوئی اُس سے محبت اور مناسبت ۲۰۲

سرمه چشم آریه
۲۰۲ کہ آئینہ تصویر میں کوئی نقش بڑھا کر دکھا دیتا ہے بلکہ نقوش تو وہی ہوتے ہیں جو ہیں ہاں
البتہ آئینہ میں وہ سب نقوش صاف طور پر نظر آ جاتے ہیں ایسا ہی جو خواص ارواح میں
ہیں ان کا آئینہ جسم اور جسمی شکلیں ہیں اور جو خواص ذرات اجسام میں ہیں ان کا آئینہ
ترکیب جسمی اور وہ روحیں ہیں جو ان کے ساتھ تعلق پکڑتی ہیں اور در حقیقت ان چیزوں کا
با ہم آئینہ کا کام دینا یہ بھی ایک فطرتی خاصہ ہے اور اگر خدائے تعالی ارواح اور ذرات
اور اجسام کا خالق نہیں تو اس کو اس خاصہ کے پیدا کرنے میں ذرا دخل نہیں کیونکہ خواص
اشیاء کے تو خواہ مخواہ اپنے موقع پر ظہور میں آ جاتے ہیں اور در حقیقت یہ خاصہ بھی انہیں
خواص ارواح واجسام میں سے ہے جن کو آریہ لوگ غیر مخلوق اور انا دی کہتے ہیں۔ لیکن
اب ماسٹر صاحب اپنے پرمیشر کی پردہ پوشی کے لئے اس پر یہ احسان کرنا چاہتے ہیں کہ تا
اس خاصہ کی پیدائش اس کی طرف منسوب کی جائے سو یہ کسی طرح منسوب نہیں ہو سکتی
پنڈت دیا نند صاحب اپنے وید بھاش اور ستیارتھ پرکاش میں صاف اقرار کر چکے
ہیں کہ نیستی سے ہستی نہیں ہو سکتی جو ہے وہی ہوتا ہے اور جو نہیں وہ پیچھے سے کبھی نہیں
ہو سکتا ۔ سو اگر یہ خاصہ پہلے الگ الگ دو چیزوں میں مخفی طور پر موجود نہیں تھا تو پھر
بقيه
حاشیه
پیدا کرتا ہے اسی قدر وہ ایمانی قوت پاتا ہے اور نورانیت اس کے دل میں پھیلتی ہے
یاں تک کہ وہ اُسی کے رنگ میں آ جاتا ہے اور ظلی طور پر ان سب کمالات کو پالیتا ہے
جو اس کو حاصل ہیں اور جو وجود شر انگیز ہے یعنی وجود شیطان جس کا مقام ذوالعقول
کے قسم میں انتہائی نقطہ انحصاض میں واقع ہے اس کا اثر ہر یک دل کو جو اس سے کچھ
نسبت رکھتا ہے شرک کی طرف کھینچتا ہے جس قدر کوئی اس سے مناسبت پیدا کرتا ہے
اسی قدر بے ایمانی اور خباثت کے خیال اس کو سوجھتے ہیں یاں تک کہ جس کو منا سبت
تام ہو جاتی ہے وہ اسی کے رنگ اور روپ میں آ کر پورا پورا شیطان ہو جاتا ہے

·

آج 10 میں سے 10 باقی