سُرمہ چشم آریہ
حصہ 18
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سرمه چشم آریه
بعد میں کہاں سے آگیا دنیا میں صدہا صورتیں ایسی پائی جاتی ہیں کہ اول دو چیزوں (۲۰۳)
میں کوئی خاصیت چھپی ہوئی موجود ہوتی ہے اور پھر ان دو چیزوں کے باہم ملا دینے
سے وہی خاصیت بڑی تیزی اور شوخی سے ظاہر ہو جاتی ہے۔ دودواؤں کی ترکیب سے
ایک نئے مزاج اور خاصہ کی دو انکل آتی ہے مگر در حقیقت وہ مزاج اور خاصہ کچھ نیا نہیں
ہوتا بلکہ ان دونوں دواؤں میں الگ الگ طور پر مخفی ہوتا ہے۔ ایسا ہی دو رنگوں کے
ملانے سے ایک نیا رنگ نکل آتا ہے مگر وہ در حقیقت نیا نہیں ہوتا بلکہ ان دونوں رنگوں
میں اس حالت علیحدگی میں چھپا ہوا ہوتا ہے ایسا ہی دو مختلف مزہ کے طعام کو ملا کر تیسرا
مزہ جو نیا دکھائی دیتا ہے نکل آتا ہے مگر وہ بھی درحقیقت نیا نہیں ہوتا ۔ سو میں کہتا ہوں
کہ اگر انہیں اجزاء متفرقہ و خواص متفرقہ کو ملا کر کوئی مشترک خاصہ پیدا کرنا جو حقیقت
میں پہلے ہی مخفی تھا پر میشر ہونے کی نشانی ہے تو پھر آر یہ لوگ انگریزوں اور
دوسرے یورپ کے صناع لوگوں کو کیوں سجدہ نہیں کرتے اور ان کو اپنا ایشر کیوں
نہیں سمجھتے کیا ان لوگوں کے کام ایسے پر میشر کے مشابہ نہیں ہیں ۔ کیا ان لوگوں نے
بھی ہندوؤں کے پرمیشر کی طرح خواص متفرقہ اشیاء عالم پر اطلاع پا کر صد ہا صنعتیں
بقيه
حاشیه
اور ظلی طور پر ان سب کمالات خباثت کو حاصل کر لیتا ہے جو اصلی شیطان کو ۲۰۳
حاصل ہیں اسی طرح اولیاء الرحمٰن اور اولیاء الشیطان اپنی اپنی مناسبت کی وجہ
سے الگ الگ طرف کھینچے چلے جاتے ہیں اور وجود خیر مجسم جس کا نفسی نقطہ
انتہائی درجہ کمال ارتفاع پر واقع ہے یعنی حضرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اس کا
مقام معراج خارجی جو منتہائے مقام عروج ( یعنی عرش رب العالمین ہے )
بتلایا گیا ہے یہ در حقیقت اسی انتہائی درجہ کمال ارتفاع کی طرف اشارہ ہے جو
اُس وجود باجود کو حاصل ہے گویا جو کچھ اس وجود خیر مجسم کو عالم قضاء وقدر
سرمه چشم آریہ
۲۰۴ نہیں نکالیں بلا شبہ نکالی ہیں اور اب تک ہر یک پیشہ اور کارخانہ کے متعلق ہزار ہا جدید
صنعتیں نکالتے جاتے ہیں سو اگر ہندوؤں کے پرمیشر کا بھی اتنا ہی کام ہے کہ علم خواص
اشیاء حاصل کر کے طرح طرح کی صنعتیں بمنصہ ظہور لاوے تو پھر ان لوگوں اور ایسے پر میشر
میں صرف کمی بیشی علم کا فرق ہوگا اگر ان لوگوں کو وہ اعلیٰ قسم کا علم معلوم ہو جائے تو یہ بھی ایک
طور کے پر میشر بن جائیں گے۔
قوله ۔ اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ خود بخود ہونے والا کام پر میشر کے کاموں سے بڑھ کر ہے
تو اگر ایسا ہوا تو پر میشر کی اس میں کون سی ہتک ہوئی۔
اقول ۔ سچ ہے آپ کے پرمیشر کی عزت بڑی پکی ہے کسی قسم کی بہتک سے دور نہیں
ہو سکتی ۔ یہ ہمیں آج ہی معلوم ہوا کہ آپ کا پرمیشر اس قسم کی درویشانہ سیرت رکھتا ہے کہ
۔
اگر چہ کروڑ ہا چیزیں اس کے کاموں اور صنعتوں سے بڑھ چڑھ کر ہوں تب بھی اس کو اپنی
کسر شان کی کچھ پرواہ نہیں یہ خوب پرمیشر ہے اور آپ لوگوں کا وید بھی خوب اور وید و دیا
اور اس کا گیان بھی جس پر اتنا ناز تھا خوب ہی نکلا ہزار ہاتھ کنواں کھودا آخر چشمہ آب کی
جگہ ایک مری ہوئی مینڈک نکلی اگر پرمیشر اسی حیثیت اور کرتوت کا مالک ہے تو پھر
بقيه
حاشیه
میں حاصل تھا وہ عالم مثال میں مشہود ومحسوس طور پر دکھایا گیا جیسا کہ اللہ تعالیٰ اس
نبی کریم کی شان رفیع کے بارہ میں فرماتا ہے وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَتِ !
پس اس رفع درجات سے وہی انتہائی درجہ کا ارتفاع مراد ہے جو ظاہری
اور باطنی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے اور یہ وجود باجود
جو خیر مجسم ہے مقربین کے تین قسموں سے اعلیٰ واکمل ہے جو الوہیت کا مظہر اتم
کہلاتا ہے۔
جاننا چاہئے کہ قرب الہی کی تین قسمیں تین قسم کی تشبیہ پر موقوف ہیں جن کی
البقرة : ۲۵۴
سرمه چشم آریه
کسی کو کیا مصیبت پڑی ہے کہ خواہ نخواہ اس کے لئے تکلیفیں اٹھاوے۔ یہ بات صاف ۲۰۵
ظاہر ہے کہ ہتک ایک ایسا لفظ ہے جس کا اثر اس کے دل پر ضرور ہوتا ہے جس کو کچھ
شرم و غیرت بھی ہو سو اگر آپ کے پرمیشر میں کچھ شرم اور غیرت ہوتی تو اس سے زیادہ
ہتک ہونے کی اور کیا بات تھی کہ جن کاموں کے کرنے پر وہ فخر کرتا ہے اور اپنے پرمیشر
ہونے کی انہیں دلیل ٹھہراتا ہے یعنی جوڑنا جاڑنا ان کاموں کی نسبت دوسرے کام جو
خود بخود بغیر دست اندازی پر میشر کے تسلیم کئے گئے ہیں ایسے اعلیٰ درجہ کے نکلے کہ پرمیشر
کے کاموں کو ان سے کچھ بھی نسبت نہیں پس اس صورت میں اگر پر میشر کی ہتک نہیں ہوتی
تو کیا اس سے عزت ہوگئی اور اگر یہ باتیں پر میشر کی کسر شان کا موجب نہیں ہیں تو کیا اس
کی عظمت اور جلال ظاہر ہونے کا باعث ہے سوچنا چاہیے کہ جس حالت میں تمام عجیب
کام اور بے نظیر قدرتیں اور رنگا رنگ کے خواص خود بخود ہوئے تو کیا مجرد جوڑ نے
جاڑ نے سے ایک بڑا درجہ پر میشر ہونے کا ایسے ضعیف اور کمزور کومل سکتا ہے بلکہ اگر غور کرو
اور کچھ خدا داد عقل کو کام میں لاؤ تو تمہیں معلوم ہوگا کہ جوڑ نا جاڑ نا در حقیقت ارواح اور
اجسام کے پیدا کرنے کی فرع ہے یعنی جوڑنا جاڑنا بھی اسی قادر مطلق کے ہاتھ سے
بقيه
حاشیه
البقرة : ١٦٦
تفصیل سے مراتب ثلاثہ قرب کی حقیقت معلوم ہوتی ہے۔ اوّل قسم قرب کی ۲۰۵
خادم اور مخدوم کے تشبہ سے مناسبت رکھتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے
وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ ے یعنی مومن جن کو دوسرے لفظوں میں بندہ
فرماں بردار کہہ سکتے ہیں سب چیز سے زیادہ اپنے مولیٰ سے محبت رکھتے
ہیں۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ جیسے ایک نوکر با اخلاص و با صفا با وفا بوجہ مشاہدہ
احسانات متواترہ و انعامات متکاثره و کمالات ذاتیہ اپنے آقا کی اس قدر محبت و
اخلاص و یک رنگی میں ترقی کر جاتا ہے جو بوجہ ذاتی محبت کے جو اس کے دل میں
سرمه چشم آریه
۲۰۶ انجام پذیر ہو سکتا ہے جو عدم سے وجود بخشنے پر قادر ہو اور اگر بفرض محال یہ تسلیم بھی کر لیں کہ
ایک ایسے کمزور اور نکھے کے ہاتھ سے جوڑ نا جاڑ ناممکن ہے جس نے نہ کسی روح کو پیدا کیا
اور نہ کسی مادہ کو اور نہ وہ صد ہا خواص اور طاقتیں اور استعداد میں جو روحوں اور مادوں میں
پائی جاتی ہیں اس کی پیدا کردہ ہیں تو پھر مجرد جوڑنا جاڑنا اس کو قابل تعریف بنا نہیں سکتا بلکہ
یہ سب تعریفیں روحوں اور ذات اجسا اجسام کی طرف عائد ہوں گی۔ اور اس صورت میں پر میشر
پر لازم و واجب ہوگا کہ روحوں اور مادوں کا شکرگزار اور ثناخواں ہو جنہوں نے مفت میں
اس کو نیک نامی دلائی ۔ گھی سنوارے سالنا بڑی بہو کا نانو۔
قوله - پرمیشر کی اس صورت میں ہتک ہوتی کہ جب اس سے زیادہ تر کا ریگر پیش کیا جاتا۔
اقول ۔ لو صاحب اب تو آپ کے پرمیشر کی آپ ہی کے منہ سے ہتک ثابت ہوگئی کیونکہ
آپ کے خیالی اور وہمی اور فرضی پر میشر سے اور زیادہ تر کاریگر نکل آیا جس کے وجود کے
۲۰۶ بقيه
حاشیه
پیدا ہو جاتی ہے اپنے آقا سے ہم طبیعت و ہم طریق ہو جاتا ہے اور اس کی مرادات
کا ایسا ہی طالب اور خواہاں ہوتا ہے جیسے آقا خود اپنی مرادات کا خواہاں ہے اسی
طرح بندہ وفادار کی حالت اپنے مولیٰ کریم کے ساتھ ہوتی ہے یعنی وہ بھی اپنے
خلوص اور صدق وصفا میں ترقی کرتا کرتا اس درجہ تک پہنچ جاتا ہے کہ اپنے وجود سے
بکلی محو فنا ہو کر اپنے مولیٰ کریم کے رنگ میں مل جاتا ہے۔
آنجا کہ محبتے نمک میریزد
ہر پرده که بود از میان برخیزد
این نفس دنی که صد ہزارش دهن است خاموش شود چو عشق شور انگیزد
چون رنگ خودی رود کسی را از عشق یارش از کرم برنگ خویش آمیزد
سو ایسا خادم جو ہم رنگ اور ہم طبیعت مخدوم ہو رہا ہے طبعی طور پر اُن سب
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ذرات “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
سرمه چشم آریه
سامنے آپ کے وہمی پر میشر کا وجود حقیقت میں معدوم اور بے نشان ہے کیونکہ آپ کا ۲۰۷
پر میشر تو بوجہ اپنی کمزوری اور ناطاقتی اور ناداری اور لاچاری کے آریہ دیس میں چھپا ہوا بیٹھا
تھا اور انہیں لوگوں سے اپنے کلام کا ٹھیکہ دے رکھا تھا اور باہر قدم رکھنے سے ڈرتا تھا اور
اپنے منہ سے قائل تھا کہ میں اپنی ذات سے کچھ نہیں کر سکتا دوسروں کے سہارے سے میرا
کام چل رہا ہے سو آریہ لوگ اسی فرضی پر میشر پر کہ دراصل ایک چور تھا نہ پرمیشر خوش
ہو رہے تھے اتنے میں آفتاب صداقت ان پر چمکا اور اس سچے کامل خدا کا کلام جس سے
آر یہ لوگ نا واقف تھے یعنی قرآن شریف آر یہ دیس میں جلوہ گر ہوا اور کروڑہا آریوں کو
سچائی کی طرف کھینچ لایا سو اس طرح پر اس نے اپنے قادر اور کامل وجود سے ان کو اطلاع
دے دی اور اپنی خدائی ان پر ظاہر کر دی اور اپنے قوی ہاتھ سے اپنا قادر مطلق ہونا ثابت
کر دیا اور سب روحوں اور مادوں کی نسبت بیان کیا کہ یہ سب میرے ہی پیدا کردہ ہیں سو
جن چیزوں کی نسبت آریہ لوگ اور ان کا ناکارہ پرمیشر حیران ہو رہے تھے کہ یہ چیزیں کس
نے پیدا کی ہیں پیدا کرنے والے نے اپنا کلام ان تک پہنچا کر اور اپنے روشن نشان دکھلا کر
بقيه
حاشیه
باتوں سے متنفر ہو جاتا ہے جو اس کے مخدوم کو بری معلوم ہوتی ہیں وہ نافرمانی کو اس ۲۰۷
جہت سے نہیں چھوڑتا کہ اس پر سزا مترتب ہوگی اور تعمیل حکم اس وجہ سے نہیں کرتا کہ
اس سے انعام ملے گا اور کوئی قول یا فعل اس کا اپنے اخلاق کاملہ کے تقاضا سے
صادر نہیں ہوتا بلکہ محض اپنے مخدوم حقیقی کی اطاعت کی وجہ سے جو اس کی سرشت
میں رچ گئی ہے صادر ہوتا ہے اور بے اختیار اسی کی طرف اور اس کی مرضیات کی
طرف کھینچا چلا جاتا ہے وہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری گال کا پھیرنا خواہ
نخواہ واجب نہیں جانتا اور نہ طمانچہ کی جگہ طمانچہ مارنا اس کو لابد اضروری معلوم
ہوتا ہے بلکہ وہ اپنے یک رنگ دل سے فتوئی پوچھتا ہے جو اس وقت خاص میں
سرمه چشم آریه
۲۰۸ صاف بتلا دیا کہ ان کا پیدا کنندہ میں ہی ہوں ۔ وہ کون ہے وہ وہی کامل اور قادر خدا
منزل الفرقان ہے جس نے اپنے بے مثل الہام اور بے نظیر کام کے ذریعہ سے اپنی
خدائی کو ثابت کر دکھایا ہے جس کی ایجاد کے بغیر کوئی چیز موجود نہیں ہوئی جس کی
تعریف میں قرآن شریف میں جو اس کا کلام ہے یہ پاک حمد درج ہے کہ وہ مبدا ہے
تمام فیضوں کا اور متجمع ہے تمام صفات کا ملہ کا اور جامع ہے تمام خوبیوں کا اور مرجع ہے
ہر یک چیز کا اور واحد لاشریک ہے اپنی ذات میں اور صفات میں اور معبودیت میں سو
سچا اور کامل خدا یہی خدا ہے جس نے ہزاروں مقدس نبیوں کی روحوں میں اس تعلیم کا
القا کیا۔ جس کا قول اور فعل دونوں برابر شہادت دے رہے ہیں کہ وہ ہر یک قسم کی
نا طاقتی اور نقصان اور ادھورپن سے پاک ہے غرض جس حالت میں ایک ذات
کامل الصفات نے جس کے ماننے والے دنیا میں کروڑ ہا لوگ پائے جاتے ہیں اور
جس کی برکات تعلیم اور آسمانی نشان تمام روئے زمین پر پھیل چکے ہیں اس نے اپنے
پاک اور مقدس صحیفوں میں صاف دعوی کر دیا ہے کہ میں کامل اور قادر خدا ہوں اور
روحوں اور ذرہ ذرہ جسم کا میں ہی خالق ہوں تو کیا اس صورت میں آپ لوگ
۲۰۸ بقيه
حاشیه
اس کے محبوب حقیقی کی مرضی کیا ہے اور اس بات کے لئے کوئی معقول وجہ تلاش کرتا ہے
کہ کس طریق کے اختیار کرنے میں زیادہ تر خیر ہے جو موجب خوشنودی حضرت باری
جل شانہ ہے آیا عفو میں یا انتظام میں سو جو عمل موجودہ حالت کے لئے قرین بصواب
ہو اسی کو بروئے کار لاتا ہے اسی طرح اس کی بخشش اور عطا بھی سخاوت جمیلہ
کے تقاضا سے نہیں ہوتی بلکہ اطاعت کامل کی وجہ سے ہوتی ہے اور اسی اطاعت
کے جوش سے وقت موجودہ میں خوب سوچ لیتا ہے کہ کیا اس وقت اس طرز کی
سخاوت یا ایسے شخص پر احسان و مروّت مقرون بہ مرضی مولیٰ ہوسکتی ہے اور اگر
نامناسب دیکھتا ہے تو ایک حبہ خرچ نہیں کرتا اور کسی ملامت کنندہ کی ملامت سے
سرمه چشم آریہ
یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پر میشر سے زیادہ تر کاریگر پیش نہیں کیا گیا ۔ جس نے ۲۰۹
خالق الارواح والا جسام ہونے کا دعوی کیا ہو سواب اے ماسٹر صاحب آنکھ کھول کر دیکھیں
کہ وہ زیادہ تر کاریگر پیش تو کیا گیا اور اسی کی طرف تو ہم آپ کو دعوت کر رہے ہیں کہ آؤ
فرضی پر میشر سے زیادہ تر کاریگر اور اس سے زیادہ تر جاننے والا اپنے کامل نشانوں کے
ساتھ جلوہ گر ہوا ہے اس زیادہ تر عزت و حکمت و قدرت والے پر ایمان لاؤ جس نے اپنی
عام قادریت ظاہر کی ہے جن چیزوں کو آپ لاوارث اور غیر مخلوق سمجھتے تھے ان کا وارث
ظاہر ہو گیا ہے سو ادھورے اور وہمی پر میشر کو چھوڑ دو اور سچے اور کامل اور پورے پورے قادر
کی فرمانبرداری اختیار کرو جس کی سچائی اس کی قدرتوں سے ثابت ہو رہی ہے۔ آپ لوگوں
کا پہلا پر میشر حقیقت میں پر میشر نہیں ہے اور جوڑ نے جاڑنے کی بھی دراصل اس کو طاقت
نہیں ہے بلکہ وہ کچھ بھی نہیں سچا پر میشر یہی ہے جو تمام دنیا کا مالک ہے کسی خاص ملک سے
کوئی تعلق نہیں رکھتا ہر ایک ملک کے ڈھونڈنے والے اس کو پاتے ہیں سو آؤ دلی صدق سے
اس کی طرف رجوع کرو تا تم بھی ان برکات سے حصہ یاب ہو جاؤ جن سے صادق لوگ
بقيه
حاشیه
ہر گز نہیں ڈرتا غرض احمقا نہ تقلید سے وہ کوئی کام بھی نہیں کرتا بلکہ سچی اور کامل ۲۰۹
محبت کی وجہ سے اپنے آقا کا مزاج دان ہو جاتا ہے اور یک رنگی اور اتحاد کی
روشنی جو اس کے دل میں ہے وہ ہر ایک تازہ وقت میں تازہ طور پر اس کو سمجھا
دیتی ہے جو اس خاص وقت میں کیونکر اور کس طرز سے کوئی کام کرنا چاہیے جو
مخدوم حقیقی کے منشاء کے مطابق ہو اور چونکہ اس کو اپنے منعم حقیقی سے ایک تعلق
ذاتی پیدا ہو جاتا ہے اس لئے اطاعت اور فرمانبرداری اس کے سر پر کوئی
آزار رساں بوجھ نہیں ہوتا بلکہ وہ فرمانبرداری اس کے ایک امر طبعی کے حکم
میں ہو جاتی ہے جو بالطبع مرغوب اور بلا تصنع و تکلف اس سے صادر ہوتی
۲۰ متمتع ہوتے ہیں۔
سرمه چشم آریه
قوله خدائے تعالیٰ جو خود بخود ہونے والی چیز ہے خدا کے اپنے کاموں سے بہت بڑھ کر
ہے اور اس سے خدا کی کوئی ہتک نہیں ہوتی ۔
اقول ۔ بجز اس کے کیا کہوں کہ ۔ بریں عقل و دانش ہزار آفرین ۔ ہماری طرف
سے تو اعتراض یہ تھا کہ جس حالت میں بقول آریہ صاحبان اصل پیدائش اشیاء
خدائے تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہیں ۔ بلکہ جمیع اشیاء مادی و غیر مادی معہ تمام خواص
و عجائبات اپنے کے خود بخود ہیں تو اس میں پرمیشر کی بڑی بہتک عزت ہے یعنی یہ امر
اس کی بزرگی اور جلال اور حیثیت خدائی کے کسرشان کرتا ہے کہ جو چیزیں اس کے
زیر حکم اور ماتحت ہیں وہ سب اپنے وجود اور اپنے ؟ پنے جمیع خواص میں جو اعلیٰ درجہ کے
عجائبات قدرت سے بھرے ہوئے ہیں خود بخود ہوں اور جوادنی درجہ کا کام ہے جو
پہلے کام کے سہارے سے چلتا ہے فقط وہی کام پر میشر کے ہاتھ سے نکلا ہو اس کا
جواب ماسٹر صاحب یہ دیتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ جو خود بخود ہونے والی چیز ہے
بقیہ رہتی ہے اور جیسی اللہ جل شانہ کو اپنی خوبی اور عظمت محبوب بالطبع ہے اسی طرح
حاشیہ اللہ تعالیٰ کا جلال ظاہر کرنا اس کے لئے محبوب بالطبع ہو جاتا ہے اور اپنے مخدوم حقیقی
کی ہر ایک عادت وسیرت اس کی نظر میں ایسی پیاری ہو جاتی ہے کہ جیسی خود اس کو
پیاری ہے۔ سو یہ مقام ان لوگوں کو حاصل ہوتا ہے۔ جن کے سینے محبت غیر سے بالکل
منزہ وصاف ہو جاتے ہیں اور خدائے تعالیٰ کی رضا مندی کو ڈھونڈنے کے
لئے ہر ایک وقت جان قربان کرنے کو طیار رہتے ہیں ۔ سینہ می باید تهی از غیر
یار ۔ دل ہمی باید پر از یاد نگار ۔ جاں ہمی باید براہ اوفدا۔ سرهمی باید بہ پائے
اوشار ۔ پیچ دانی چیست دین عاشقاں ۔ گویمت گر بشنوی عشاق دار از همه عالم
فروبستن نظر ۔ لوح دل شستن زغیر دوستدار ۔ قرب کی دوسری قسم ولد اور والد کے
سرمه چشم آریه
خدا کے اپنے کاموں سے بڑھ کر ہے اور اس سے خدا کی کوئی بہتک عزت نہیں ہوتی ۔ سوایسا ۲۱
ہی دوسری خود بخود ہونے والی چیزوں سے اس کی کوئی ہتک عزت نہیں ۔ اب ناظرین سمجھ
سکتے ہیں کہ اس جواب کو ہمارے اعتراض سے کیا تعلق ہے۔ یہ بات نہایت ظاہر و بدیہی
ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ کی ذات و صفات اس کے کاموں سے جو اس کی مخلوقات ہے بڑھ کر
نہ ہوتی تو مخلوق اپنے خالق سے اور مملوک اپنے مالک سے مساوی ہو جاتا تو اس طرح پر
ضرور خدائے تعالیٰ کی ہتک عزت ہوتی کیونکہ مخلوق کا اپنے خالق سے برابر ہو جانا اور مملوک
کا اپنے مالک سے ہم درجہ ہونا صریح موجب ہتک عزت مالک ہے اور یہی وجہ ہے کہ
خدا تعالیٰ اپنے جیسا خدا پیدا نہیں کرتا کہ یہ اس کی عزت ابدی و جلال از لی اور وحدت قدیمی
کے برخلاف ہے اب جب کہ یہ ثابت ہے کہ خدائے تعالیٰ کی ہتک عزت اس بات میں
ہے کہ کوئی مخلوق ومملوک ہو کر اس کی ذات وصفات کے برابر ہو تو ظاہر ہے کہ جو امر اس کا
نقیض ہے یعنی یہ کہ مخلوق اپنی ذات وصفات میں اپنے خالق سے کم ہو یہ امر موجب
بقيه
حاشيه
البقرة : ٢٠١
تشبہ سے مناسبت رکھتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ فَاذْكُرُوا اللهَ ۲۱
كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا لے یعنی اپنے اللہ جل شانہ کو ایسے
دلی جوش محبت سے یاد کرو جیسا باپوں کو یاد کیا جاتا ہے۔ یاد رکھنا چاہیے کہ مخدوم
اس وقت باپ سے مشابہ ہو جاتا ہے جب محبت میں غائت درجہ شدت واقع
ہو جاتی ہے اور حب جو ہر یک کدورت اور غرض سے مصفا ہے دل کے تمام
پر دے چیر کر دل کی جڑھ میں اس طرح سے بیٹھ جاتی ہے کہ گویا اس کی جز ہے تب
جس قدر جوش محبت اور پیوند شدید اپنے محبوب سے ہے وہ سب حقیقت میں مادر
زاد معلوم ہوتا ہے اور ایسا طبیعت سے ہمرنگ اور اس کی جز ہو جاتا ہے کہ سعی اور
کوشش کا ذریعہ ہرگز یاد نہیں رہتا اور جیسے بیٹے کو اپنے باپ کا وجود تصور کرنے سے
سرمه چشم آریہ
۲۱۲ ہتک عزت نہیں ہو سکتا کیونکہ اجتماع نقیضین محال و متنع ہے برخلاف اس کے جو چیزیں
خدا تعالیٰ کے ماتحت وزیر حکم ہیں ان کو اس کے ماتحت قبول کر کے پھر اس کی حدود
قدرت سے انہیں باہر رکھ لینا اور با وصف صدہا عجائب وغرائب خواص کے جو ان
چیزوں کے اندر بھرے ہوئے ہیں جو ایک ناکارہ کام جوڑ نے جاڑنے سے ہزارہا
مراتب بہتر ہیں پھر بھی ان چیزوں کو خدائے تعالیٰ کی پیدائش اور ان کے ہاتھ کی
صنعت ہونے سے الگ کا الگ رہنے دینا اور پر میشر کو صرف جوڑ نے جاڑنے والا جو
اس کے پہلے کاموں سے قطع تعلق کی حالت میں ادنی سا کام ہے خیال کرنا اگر ایسے
خیال پر اختلال سے بھی آپ کے پرمیشر کی عزت دور نہیں ہوتی تو یہ عزت بھی عجیب
عزت ہے غرض یہ قیاس آپ کا بالکل قیاس مع الفارق ہے جو خدائے تعالیٰ کی ماتحت
چیزوں کا اس کی ذات وصفات پر آپ کر رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ اس
صاف صاف فرق کو سمجھ کر بہت شرمندہ ہوں گے اور دل میں پچھتائیں گے کہ ایسی
فضول باتیں منہ سے کیوں نکالیں ۔ بالآخر میں آپ کو یہ بھی یاد دلاتا ہوں کہ آپ
۲۱۲ بقيه
حاشيه
ایک روحانی نسبت محسوس ہوتی ہے ایسا ہی اس کو بھی ہر وقت باطنی طور پر اس
نسبت کا احساس ہوتا رہتا ہے اور جیسے بیٹا اپنے باپ کا حلیہ اور نقوش نمایاں طور پر
اپنے چہرہ پر ظاہر رکھتا ہے اور اس کی رفتار اور کردار اور خواور بو بصفائی تام اس
میں پائی جاتی ہے علی ھذا القیاس یہی حال اس میں ہوتا ہے اور اس درجہ اور قرب
اول کے درجہ میں فرق یہ ہے کہ قرب اول کا درجہ جو خادم اور مخدوم سے تشبیہہ
رکھتا ہے وہ بھی اگر چہ اپنے کمال کے رو سے اس درجہ ثانیہ سے نہایت مشابہ ہے
لیکن یہ درجہ اپنی نہایت صفائی کی وجہ سے تعلق مادر زاد کے قائم مقام ہو گیا ہے
اور جیسا باعتبار نفس انسانیت کے دو انسان مساوی ہوتے ہیں لیکن بلحاظ
شدت و ضعف خواص انسانی کے ظہور آثار میں متفاوت واقع ہوتی ہیں ایسا ہی
سرمه چشم آریه
اس موقع کے پڑھنے کے وقت اس رسالہ کا وہ حاشیہ بھی پڑھ لیں کہ جو حاشیہ ملحقہ اس متن ۲۱۳
سے پہلے تحریر پا چکا ہے۔
قوله ۔ اس کے آگے مرزا صاحب فرماتے ہیں کہ اگر سب روحیں غیر مخلوق اور خود بخود
ہیں تو پھر رخدا کسی روح سے بندگی کرانے کا مستحق نہیں رہے گا۔ کیونکہ مار ہے گا ۔ کیونکہ سب روحیں اسے
کہہ سکتی ہیں کہ جب کہ تو نے ہمیں پیدا ہی نہیں کیا اور نہ ہماری طاقتوں اور قوتوں اور
استعدادوں کو تو نے بنایا تو پھر کس استحقاق سے ہم سے اپنی پرستش چاہتا ہے اس کا
جواب یہ ہے کہ میں نے پہلے قباحتوں کے جواب میں ثابت کر دیا ہے کہ بغیر پرمیشر کے
جوڑ نے جاڑنے کے تمام روحیں اور ان کی طاقتیں نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ پس جس
نے جوڑ نے جاڑنے سے آرام اور سکھ میں ترقی کرنے کا سامان بخشا کیا وہ شکر گزاری
اور عبادت کے لائق نہیں ۔
اقول ۔ افسوس کہ ہر چند اس ادھورے اور نکتے پر میشر کی وکالت میں آپ نے جہاں تک
بقيه
حاشیه
ان دونوں درجوں میں تفاوت درمیان ہے غرض اس درجہ میں محبت کمال لطافت
تک پہنچ جاتی ہے اور مناسبت اور مشابہت بال بال میں ظاہر ہو جاتی ہے۔ خیال کرنا
چاہئے کہ اگر چہ ایک شخص کمال عشق کی حالت میں اپنے معشوق سے ہمرنگ ہو جاتا
ہے۔ مگر جو شخص اپنے باپ سے جس سے وہ نکلا ہے مشابہت رکھتا ہے اس کی
مشابہت اور ہی آب و تاب رکھتی ہے۔
تیسری قسم کا قرب ایک ہی شخص کی صورت اور اس کے عکس سے مشابہت
رکھتا ہے یعنی جیسے ایک شخص آئینہ صاف و وسیع میں اپنی شکل دیکھتا ہے تو تمام شکل اس
کی معہ اپنے تمام نقوش کے جو اس میں موجود ہیں عکسی طور پر اس آئینہ میں دکھائی دیتی
ہے ایسا ہی اس قسم ثالث قرب میں تمام صفات الہیہ صاحب قرب کے
سرمه چشم آریه
۲۱۴) بن پڑا بڑا ز در مارا بہت کچھ کوشش کی مگر چونکہ اس کا ادھور پن ایسا نہیں ہے جو کسی کے
چھپانے سے چھپ سکے اس لئے بجز بار بار کی خجالت کے اور کچھ اس قیل وقال سے
آپ کو حاصل نہیں ہوا۔ بھلا آپ ہی فرمائیں کہ آپ نے پہلی قباحتوں کے جواب میں
کیا خاک ثابت کیا ہے۔ جس حالت میں آپ لوگ اپنے ہی منہ سے قائل ہیں کہ تمام
روحیں خود بخود ہیں اور ان کے تمام خواص بھی خود بخود۔ ان کی تمام قوتیں بھی خود بخود
ایسا ہی پر کرتی بھی خود بخود جسم کا ہر ایک ذرہ بھی خود بخود اور ان کے تمام خواص اور
قوتیں خود بخود ۔ ان کا از لی وابدی ہونا بھی خود بخود ۔ پر میشر ہو یا نہ ہو وہ سب بذات خود
قائم بذات خود واجب الوجود غرض سارا جہان اپنے دونوں ٹکڑوں کے ساتھ خود بخود ہے
تو ان خواص اور قوتوں اور دائمی بقا میں جو روحوں کو خود بخود حاصل ہیں کون سی شکر
گزاری کا پرمیشر مستحق ٹھہر سکتا ہے۔ ہے۔ کیا ان چیزوں میں سے پرمیشر نے بھی اپنے گھر
سے کچھ دیا ہے اور اس کی گرہ سے بھی کچھ خرچ آیا ہے۔ رہا یہ بار بار کا رونا جو پر میشر نے
بقيه
حاشیه
وجود میں یہ تمامتر صفائی منعکس ہو جاتی ہیں ۔ اور یہ انعکاس ہر یک قسم کے
تشبّہ سے جو پہلے اس سے بیان کیا گیا ہے اتم واکمل ہے کیونکہ یہ صاف
ظاہر ہے کہ جیسے ایک شخص آئینہ صاف میں اپنا منہ دیکھ کر اس شکل کو اپنی
شکل کے مطابق پاتا ہے وہ مطابقت اور مشابہت اس کی شکل سے نہ کسی
غیر کو کسی حیلہ یا تکلف سے حاصل ہو سکتی ہے اور نہ کسی فرزند میں ایسی
ہو بہو مطابقت پائی جاتی ہے اور یہ مرتبہ کس کے لئے میسر ہے اور کون
اس کامل درجہ قرب سے موسوم ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اسی کو میسر
آتا ہے کہ جو الوہیت و عبودیت کے دونوں قوسوں کے بیچ میں کامل طور
پر ہو کر دونوں قوسوں سے ایسا شدید تعلق پکڑتا ہے کہ گویا ان دونوں کا