سُرمہ چشم آریہ

حصہ 19

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سرمه چشم آریه
روحوں اور جسموں کو باہم جوڑا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ ایسا نالائق پر میشر ہرگز جوڑنے (۲۱۵)
پر بھی قادر نہیں ہو سکتا اگر روحوں کی حقیقت کا اس کو پورا پورا علم ہوتا تو وہ بے شک ان
کو بنا سکتا کیونکہ ایک چیز کا پورا پورا علم ہونا اس کے بنانے کو مستلزم ہے اور جب کہ وہ
روحوں کے بنانے پر قادر نہیں تو اس سے صاف ثابت ہے کہ اس کو روحوں کے خواص
اور باطنی قوتوں اور کیفیتوں کا پورا پورا علم بھی نہیں اور جبکہ علم کامل نہیں تو ایسے
ادھورے اور ناقص علم سے وہ جوڑ نے جاڑنے پر کیونکر قادر ہو سکتا ہے اگر کوئی ثبوت
ہے تو پیش کرنا چاہئے اور اگر بفرض محال یہ ثابت بھی ہو جائے کہ ایسا ادھورا اور نکما
پر میشر ارواح اور اجسام کو جوڑ سکتا ہے تو البتہ ایک ناقص جیسی شکرگزاری کے لائق
ٹھہرے گا جس کا عدم وجود برابر ہے ۔ مگر یہ تو کبھی نہ ہوگا کہ ارواح جو بکلی آزاد اور
غیر مخلوق اور قدیم ہونے میں اس کے ہمسر اور انا دی ہونے میں اس کے ہم پہلو اور
واجب الوجود ہونے میں اس کے ہم رتبہ ہیں اس کو اپنا رب سمجھ لیں اور جو اپنے رب
اور پیدا کنندہ کی پرستش اور عبادت کرنی چاہیے اس عالی شان عبادت کا اس کو مستحق
ٹھہر اویں سو یہی مطلب تھا جس کو ہم نے اعتراض میں لکھا اور آپ نے نہ اس کو غور
کر کے سمجھا اور نہ اس کا کچھ جواب دیا۔
قوله ۔سوائے اس کے خداوند کریم نہایت دیا لوکر پالو ہے اس کی یہ ہدایت کہ پرستش کرنی
چاہیے انسان کی بہتری کے لئے ہے نہ کہ خود خدا کی اس میں کوئی عزت بڑھتی
بقيه
حاشیه
ہے۔
عین ہو جاتا ہے اور اپنے نفس کو بکلی درمیان سے اٹھا کر آئینہ صاف کا حکم پیدا ۲۱۵
کر لیتا ہے اور وہ آئینہ ذو جهتین ہونے کی وجہ سے ایک جہت سے صورت الہیہ
بطور ظلی حاصل کرتا ہے اور دوسری جہت سے وہ تمام فیض حسب استعداد و طبائع
مختلفہ اپنے مقابلین کو پہنچاتا ہے اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے

سرمه چشم آریه
اقول ۔ میں کہتا ہوں کہ گو بندگی و عبادت کرنے سے انسان کی اپنی ہی بہتری متصور ہے مگر
پھر بھی خدائے تعالیٰ کی ربوبیت تقاضا کرتی ہے اور جوش مارتی ہے کہ لوگ اس کی سیدھی راہ
پر قدم مار کر اور ناکردنی کاموں سے بیچ کر اور اس کی پرستش و اطاعت میں محو ہو کر اپنی
سعادت مطلوبہ کو پالیں اور اگر اس راہ پر چلنا نہ چاہیں تو پھر نہ اپنے لئے بلکہ انہیں کے لئے
اس کا غضب بھڑکتا ہے اور طرح طرح کی تنبیہوں میں انہیں مبتلا کرتا ہے اور جو لوگ پھر
بھی نہ سمجھیں وہ بعد اور حرمان کی آگ میں جلتے ہیں۔ یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ کوئی شخص اس
کو یہ کہہ سکے کہ تجھے میرے نفع یا نقصان کی کیا فکر پڑی ہے اور کیوں بار بار ہم کو نصیحتیں کرتا
ہے اور الہامی کتابیں بھیجتا ہے اور سزائیں دیتا ہے اگر ہم عبادت کریں گے تو اپنے لئے اور
اگر نہیں کریں گے تو آپ نقصان اٹھائیں گے۔ تجھے کیوں ناحق کا جوش وخروش ہے۔ اور
اگر کوئی شخص ایسا کہے بھی بلکہ اگر سب دنیا اور تمام آدم زاد متفق ہو کر اس کی خدمت میں یہ
گزارش کریں کہ ہم کو آپ اپنی نصیحتوں اور حکموں اور الہامی کتابوں سے معاف رکھیں ہم
آپ کا بہشت یا یوں کہو کہ مکتی خانہ لینا نہیں چاہتے ہم اسی دنیا میں گزارہ کر لیں گے
آپ مہربانی فرما کر اسی جگہ ہمیشہ کے لئے ہمیں رہنے دیں آخرت کی ہم بڑی بڑی
نعمتوں سے باز آئے آپ ہمارے اعمال میں ذرا دخل دیا نہ کریں اور جزا وسز اوغیرہ
تجویزیں جو ہمارے واسطے آپ کرتے رہتے ہیں ان سب سے آپ دست بردار رہیں
بقيه
حاشیه
ا النجم : ١٠٠٩
فرمایا ہے ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى - فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى ۔ لے پھر نزدیک
ہوا ( یعنی اللہ تعالیٰ سے ) پھر نیچے کی طرف اُترا ( یعنی مخلوق کی طرف تبلیغ احکام
کے لئے نزول کیا ) پس اسی جہت سے کہ وہ اوپر کی طرف صعود کر کے انتہائی
درجہ قرب تام کو پہنچا اور اس میں اور حق میں کوئی حجاب نہ رہا اور پھر نیچے کی
طرف اس نے نزول کیا اور اس میں اور خلق میں کوئی حجاب نہ رہا یعنی چونکہ

سرمه چشم آریه
ہمارے نفع یا نقصان سے آپ کچھ تعلق نہ رکھیں تو یہ عرض ان کی ہرگز قبول نہیں ہو سکتی ۲۱۷
اگر چہ اس کے قبول کرانے کے لئے تمام عمر روتے پیٹتے رہیں پس اس سے صاف ثابت
ہے کہ صرف یہی بات نہیں کہ بندہ اپنی حالت میں آزاد ہے اور اپنے لئے بندگی کرتا ہے
اور پر میشر کو اس سے کچھ تعلق نہیں بلکہ جلال اور عظمت الہی کا تقاضا بھی یہی ہے کہ بندہ
شرط بندگی بجالا وے اور نیک راہوں کو اختیار کرے اور اس کی الوہیت بالطبع تقاضا
کرتی ہے کہ اس کے آگے عبودیت کے آثار ظاہر ہوں اور اس کی کاملیت ذاتی جوش
سے یہ چاہتی ہے کہ جو نقصان سے خالی نہیں ہے اس کے آگے تذلیل کرے یہی وجہ ہے
کہ نافرمانوں اور سرکشوں اور ان سب کو جو شرارتوں پر ضد کرتے ہیں انجام کار اس کا
عذاب پکڑتا ہے ورنہ اس با ہے ورنہ اس بات پر کوئی وجہ قا پر کوئی وجہ قابل اطمینان پیدا نہیں ہوتی کہ بغیر پائے
جانے کسی ذاتی قوت کے جو سزا جزا دینے کے لئے اس کی ذات بابرکات ازل سے
رکھتی ہو کیوں خواہ نخواہ وہ اس فکر میں لگا رہتا ہے کہ نیکی کرنے والوں کو نیک پاداش اور
بدی کرنے والوں کو بد پاداش پہنچاوے بلکہ اگر کوئی قوت ذاتی جو جزا سزا دینے کے
لئے محرک ہو اس میں نہ پائی جاوے تو یہ چاہیے تھا کہ خاموشی اختیار رکھتا اور جزا سزا کی
چھیڑ چھاڑ سے بکلی دست کش رہتا ہو اگر چہ یہ بات تو صحیح ہے کہ انسان کے اعمال کا
بقيه
حاشيه
وہ اپنے صعود اور نزول میں اتم و اکمل ہوا اور کمالات انتہا ئیہ تک پہنچ گیا اس لئے ۲۱۷
دوقوسوں کے بیچ میں یعنی وتر کی جگہ میں جو قطر دائرہ ہے اتم و اکمل طور پر اس کا
مقام ہوا بلکہ وہ قوس الوہیت اور قوس عبودیت کی طرف اس سے بھی زیادہ تر جو
خیال و گمان و قیاس میں نہیں آسکتا نزدیک ہوا مثلاً صورت اُن دو قوسوں کی یہ
ہے۔ اس شکل میں جو خط مرکز دائرہ کو قطع کرتا ہے یعنی جو قطر
قوس اعلی وجود قدیم
قوس اسفل وجود حادث ممکن دائرہ ہے وہی قاب قوسین یعنی دونوں قوسوں کا وتر ہے۔

سرمه چشم آریه
۲۱۸ نفع نقصان اسی کی طرف عائد ہوتا ہے جو خدائے تعالیٰ کی عظمت و سلطنت نہ اس سے کچھ
بڑھتی ہے نہ گھٹتی ہے مگر یہ بات بھی نہایت صحیح اور محکم صداقت ہے کہ ربوبیت کا تقاضا
بندوں کو ان کی حیثیت بندگی پر قائم رکھنا چاہتا ہے اور جو شخص ذرا تکبر سے سر اونچا کرے تو
اس کا سر فی الفور کچلا جاتا ہے غرض خدائے تعالیٰ کی ذات میں اپنی عظمت اپنی خدائی اپنی
کبریائی اپنا جلال اپنی بادشاہی ظاہر کرنے کا ایک تقاضا پایا جاتا ہے اور سزاو جزا اور مطالبہ
اطاعت و عبودیت و پرستش اسی تقاضا کی فرع پڑا ہوا ہے اسی اظہار ربوبیت اور خدائی کی
غرض سے یہ انواع اقسام کا عالم اس نے پیدا کر رکھا ہے ورنہ اگر اس کی ذات میں یہ جوش
اظہار نہ پایا جاتا تو پھر وہ کیوں پیدا کرنے کی طرف ناحق متوجہ ہوتا اور کس نے اس کے سر
پر بوجھ ڈالا تھا کہ ضرور یہ عالم پیدا کرے اور ارواح کو اجسام کے ساتھ تعلق دے کر اس
مسافر خانہ کو جو دنیا کے نام سے موسوم ہے اپنی عجائب قدرتوں کی جگہ بنادے آخر اس میں
کوئی قوت اقتضائے تھی جو اس بنا ڈالنے کی محرک ہوئی ۔ اسی کی طرف اس کے پاک کلام
میں جو قرآن شریف ہے اشارات پائے جاتے ہیں۔ جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ
خدائے تعالیٰ نے کل عالم کو اس غرض سے پیدا کیا کہ تا وہ اپنی خالقیت کی صفت سے
شناخت کیا جائے اور پھر پیدا کرنے کے بعد اپنی مخلوقات پر رحم اور کرم کی بارشیں کیں تا وہ
رحیمی اور کریمی کی صفت سے شناخت کیا جائے ایسا ہی اس نے سزا اور جزا دی تا اس کا
بقيه
حاشیه
جاننا چاہیے کہ دونوں قسم وجود واجب اور ممکن کے ایک ایسے دائرہ کی طرح ہیں
کہ جو خط گذرندہ بر مرکز سے دوقوسوں پر منقسم ہو ۔ وہی خط جو قطر دائرہ ہے جس
کو قرآن شریف میں قاب قوسین سے تعبیر کیا ہے اور عام بول چال علم ہندسہ
میں اس کو وتر قوسین کہتے ہیں وہ ذات مفیض اور مستفیض میں بطور برزخ واقع
ہے کہ جو اپنے اخص کمال میں جو انتہائی درجہ کمالات کا ہے نقطہ مرکز دائرہ سے

سرمه چشم آریه
منتقم اور منعم ہونا شناخت کیا جائے اسی طرح وہ مرنے کے بعد پھر اٹھائے گا تا اس کا قادر ۲۹
ہونا شناخت کیا جائے غرض وہ اپنے سب عجیب کاموں سے یہی مدعا رکھتا ہے کہ تا وہ پہچانا
جائے اور شناخت کیا جائے سو جب کہ دنیا کے پیدا کرنے اور جزا سزا وغیرہ سے اصلی ام غرض
معرفت الہی ہے جولب لباب پرستش و عباد جولب لباب پرسش و عبادت ہے تو اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ
خدائے تعالیٰ خود تقاضا فرماتا ہے کہ تا اس کی معرفت جس کی حقیقت کاملہ پرستش و عبادت
کے ذریعہ سے کھلتی ہے اس کے بندوں سے حاصل ہو جائے جیسا کہ ایک خوبصورت اپنے
کمال خوبصورتی کی وجہ سے اپنے حسن کو ظاہر کرنا چاہتا ہے سو خدائے تعالیٰ جس پر حسن حقیقی
کے کمالات ختم ہیں وہ بھی اپنے ذاتی جوش سے چاہتا ہے کہ وہ کمالات لوگوں پر کھل جائیں
پس اس تحقیق سے ثابت ہے کہ خدائے تعالیٰ اپنی عبادت جو مدار و ذریعہ شناخت ہے ضرور
اپنے بندوں سے چاہتا ہے اور جو شخص اس کی اس خواہش کا مقابلہ کرے اور اس کی پرستش
سے منکر اور منحرف ہو تو ایسے شخص کو نابود کرنے کے لئے اس کی کبریائی متوجہ ہوتی ہے اگر تم
صفحہ دنیا پرغور کر کے دیکھو اور جو کچھ خدائے تعالیٰ نے اب تک سرکشوں اور بے ایمانوں سے
کیا ہے اور جو کچھ وہ قدیم سے جفا کاروں اور ستم کاروں سے کرتا چلا آیا ہے اس پر عمیق
نگاہ سے نظر ڈالو تو تم پر نہایت صفائی سے کھل جائے گا کہ بلاشبہ یہ ثابت شدہ صداقت
ہے کہ بالضرور خدائے تعالیٰ اپنے ذاتی تقاضا سے نیکی سے دوستی اور بدی سے نفرت اور
بقيه
حاشیه
جو وتر قوس کا درمیانی نقطہ ہے مشابہت رکھتا ہے یہی نقطہ تمام کمالات انسان ۲۱۹
کامل کا دل ہے جو قوس الوہیت و عبودیت کی طرف بخطوط مساویہ نسبت رکھتا
ہے اور یہی نقطہ ارفع نقاط ان خطوط عمود یہ کا ہے جو محیط سے قطر دائرہ تک کھینچے
جائیں ۔ اگر چہ وتر قوسین اور بہت سے ایسے نقاط سے تالیف یافتہ ہے جو
در حقیقت کمالات روحانیہ صاحب وتر کے صور محسوسہ ہیں لیکن بجز ایک

سرمه چشم آریه
۲۲۰ عداوت رکھتا ہے اور یہی چاہتا ہے کہ لوگ بدی کو چھوڑ دیں اور نیکی کو اختیار کریں
گونیکی اور بدی کو جو انسان سے ظہور میں آتی ہے اس کے کارخانہ سلطنت میں
کوئی مفید یا مضر دخل نہیں ہے لیکن ذاتی تقاضا اس کا یہی ہے اب ظاہر ہے کہ اگر
خدائے تعالیٰ نے روحوں کو پیدا نہیں کیا تو وہ کسی روح سے اس مطالبہ کرنے کا
مستحق نہیں ہے کہ وہ کمال درجہ کی پرستش جو اپنے پیدا کنندہ کے لئے چاہیے کیوں
اس سے صادر نہیں ہوئی ۔
قوله - اب رہی یہ بات کہ خدا وند تعالیٰ اگر بنانے والا نہیں تو محیط بھی نہیں ہو سکتا یہ تو
وہ شاید کہتا جو خدا کا بھی بنانے والا ہوتا کیونکہ خدا کی سب صفات اور طاقتیں اس سبب
سے نہیں کہ وہ روحوں ۔ کے بنانے والا ہے بلکہ حقیقت میں وہ سب صفات اس میں
موجود ہیں ۔
اقول ۔ آج ہمیں ماسٹر صاحب کے کمالات علمی پر نظر ڈالنے سے بڑا ہی ۔ سرور حاصل
ہوا ہمیں تعجب ہے کہ آریہ لوگ صاحب موصوف کو دیانند کا کیوں قائم مقام نہیں بناتے۔
ماسٹر صاحب کی نظر میں جو شخص یہ بات کہے کہ خدائے تعالیٰ کا ہر یک چیز پر محیط ہونا اس
کے خالق ہونے کو مستلزم ہے وہ اس قول سے خدا کے بنانے والا بن جاتا ہے۔اب
۲۲۰ بقيه
حاشیه
نقطہ مرکز کے اور جس قدر نقاط وتر ہیں ان میں دوسرے انبیاء ورسل وار باب
صدق وصفا بھی شریک ہیں اور نقطہ مرکز اس کمال کی صورت ہے کہ جو صاحب
وتر کو بہ نسبت جمیع دوسرے کمالات کے اعلیٰ و ارفع واخص و ممتاز طور پر
حاصل ہے جس میں حقیقی طور پر مخلوق میں سے کوئی اس کا شریک نہیں ہاں
اتباع و پیروی سے ظلی طور پر شریک ہو سکتا ہے ۔ اب جاننا چاہیے کہ دراصل
اسی نقطہ وسطی کا نام حقیقت محمد یہ ہے جو اجمالی طور پر جمیع حقائق عالم کا

سرمه چشم آریه
ماسٹر صاحب کے اس قول کو اسی جگہ بطور امانت رکھ کر اصل مطلب پر نظر کرنی چاہیے ۲۲۱
کہ یہ بات نہایت بدیہی اور ظاہر ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ کسی چیز پر محیط ہے تو اس کا علم بھی
اس پر محیط ہوگا اور اس کی قدرت کاملہ بھی اس پر محیط ہو گی کیونکہ خدائے تعالیٰ کی ذات
اس کی صفات سے الگ نہیں ہے تا یہ کہا جائے کہ وہ محیط ہونے کے وقت اپنی صفات کو کسی
طاق پر جدا رکھ آتا ہے۔ اب جبکہ قدرت کاملہ اور علم کامل خدائے تعالیٰ کا ہر یک چیز پر محیط
ہوا تو یہی حقیقت خالقیت ہے کیونکہ ہم کئی مقام میں پہلے بھی تحریر کر چکے ہیں کہ علم کامل کو
بشرط قدرت عمل مستلزم ہے اگر انسان کسی چیز کی نسبت علم کامل رکھتا ہو اور با ایں ہمہ ایسے
اسباب بھی اسے میسر ہوں جن سے اس کو قدرت و طاقت عمل پیدا ہو جائے تو اس چیز کو وہ
بنا سکتا ہے بلکہ ہزار ہا صنعتیں جو انسان بنا رہا ہے اور ابتدائی پیدائش سے بناتا چلا آیا ہے
ان کے بنائے جانے کی ضروری شرطیں یہ دو ہی ہیں اور اگر کسی چیز کا علم کامل ہو اور پھر اس
پر تصرف کرنے کی قدرت کامل بھی ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ چیز بنانے سے رہ جائے پس
جب کہ انسان کا یہ حال ہے تو پر میشر پر وہ نا معلوم پتھر کون سے پڑ گئے کہ ایک طرف
تو اس کی نسبت یہ بیان کیا جاتا ہے کہ ہر یک چیز کے بارے میں اس کا علم کامل ہے
اور وہ اپنے علم کامل اور قدرت کامل کے ساتھ ہر یک چیز اور ذرہ ذرہ پر محیط ہے
اور ایک طرف اُس کو خالق اور پیدا کنندہ ہونے سے صاف جواب دیا جاتا ہے
بقيه
حاشیه
منبع واصل ہے اور در حقیقت اسی ایک نقطہ سے خط و تر انبساط وامتداد پذیر ۲۲۱
ہوا ہے اور اسی نقطہ کی روحانیت تمام خط وتر میں ایک ہویت ساریہ ہے
جس کا فیض اقدس اس سارے خط کو تعین بخش ہو گیا ہے ۔ عالم جس کو
متصوفين اسماء اللہ سے بھی تعبیر کرتے ہیں ۔ اس کا اوّل واعلیٰ مظہر جس سے
وہ علی وجہ التفصیل صدور پذیر ہوا ہے یہی نقطہ درمیانی ہے جس کو اصطلاحات

سرمه چشم آریہ
۲۲۲﴾ جب کہ یہ بات بدیہی ثبوت ہے کہ خالق ہونا محیط ہونے کی فرع ہے تو پھر اصل صفت کو
جو محیط ہونا ہے ذات باری جل شانہ میں تسلیم کر کے اس کی فرع کے ماننے سے کیوں
انکار کیا جاتا ہے۔ یہ بات اجلی بدیہات ہے کہ اصل کے ثبوت کو فرع کا ثبوت لازم پڑا
جو شخص طلوع آفتاب کا اقرار کر کے پھر رات ہونے پر ضد کر رہا ہے وہ اپنی
ہوا ہے مثلاً مثلاً :
بات کو اپنے ہی قول سے رڈ کرتا ہے اسی طرح جب تم نے اپنے منہ سے مان لیا کہ
خدائے تعالیٰ اپنی ذات اور علم کامل اور قدرت کامل سے ذرہ ذرہ عالم پر ایسا محیط ہے کہ
ہر یک چیز اس کے احاطہ تام میں معہ اپنی تمام کند و کیفیت کے مستغرق ہے تو تمہیں اس کی
یہ فرع بھی ماننی پڑے گی کہ وہ ان چیزوں کا خالق بھی ہے کیونکہ علم تام کو عمل جو جو اس کی
فرع ہے لازم پڑا ہوا ہے اور جس طرح یہ بات ظاہر ہے کہ کسی چیز کے بنانے سے پہلے
اول اس چیز کا علم ضروری ہے کہ وہ چیز اس طور اور اس طریق سے بنانی چاہیے اسی طرح
یہ بھی ظاہر ہے کہ کسی عمل پر قادر ہونے کے لئے یہی ایک طریق ہے کہ اس عمل کے متعلق
علم تام حاصل ہو جائے ۔ سو اگر خدائے تعالیٰ اعیان موجودات کی حقیقت سے جیسا کہ
چاہیے واقف ہے تو بے شک وہ ان کے بنانے پر بھی قادر ہے وجہ یہ کہ علم تام اسی علم کو کہا
جاتا ہے جس کے ذریعہ سے وجود اشیاء کی اصل حقیقت کما حقہ منکشف ہو جائے اور کوئی
جز وجود کی غیر مکشوف نہ رہے۔ انسان کا علم جو ناقص ہے وہ اسی وجہ سے ناقص ہے
۲۲۲ بقیه
حاشیه
اہل اللہ میں نفسی نقطہ احمد مجتبی ومحمد مصطفی نام رکھتے ہیں اور فلاسفہ کی اصطلاحات
میں عقل اول کے نام سے بھی موسوم کیا گیا ہے۔ اور اس نقطہ کو دوسرے وتری
نقاط کی طرف وہی نسبت ہے جو اسم اعظم کو دوسرے اسماء الہیہ کی طرف نسبت
واقعہ ہے۔ غرض سر چشمہ رموز غیبی و مفتاح کنوز لا ریبی اور انسان کامل دکھلانے
کا آئینہ یہی نقطہ ہے اور تمام اسرار مبدء و معاد کی علت غائی اور ہر یک زیرو

سرمه چشم آریہ
کہ کنہ اشیاء تک نہیں پہنچتا بلکہ وہ کچھ تھوڑا ہی چل کر پھر آگے چلنے سے رہ جاتا ہے مثلاً ﴿۲۳﴾
انسان ایک حجری مومیائی کو دیکھ کر اس قدر تو کہہ سکتا ہے کہ یہ مومیائی بخارات لطیفہ پتھر میں
سے نکلی ہے اور پھر پتھر پر غور کر کے کہہ سکتا ہے کہ یہ پتھر بالو یعنی ریت کی دہنیت دار اجزاء
سے وجود پذیر ہوا ہے اور پھر بالو کی نسبت رائے ظاہر کر سکتا ہے کہ وہ خاک کے بعض
تغیرات سے پیدا ہوئی ہے لیکن اگر اس کے بعد یہ آخری سوال کیا جائے کہ خاک کہاں
سے اور کیونکر پیدا ہوگئی ہے۔ اور اس کے کنہ دریافت کرنے کی کیا فلاسفی ہے تو اس سوال
کے حل کرنے سے عاجز رہ جاتا ہے اور اپنے جہل اور عجز کا اقرار کرتا ہے ایسا ہی ہر یک چیز
کے انتہائی سوال پر اس کو اپنی نادانی کا اقرار کرنا پڑتا ہے۔ اب ہم لکھتے ہیں کہ اگر پر میشر کا
بھی یہی حال ہے کہ اس کا علم بھی انسان کے علم کی طرح کسی حد پر آ کر ٹھہر جاتا ہے اور اس
حد مقررہ پر آکر اس کو اپنے جہل و نادانی و ناتوانی کا اقرار کرنا پڑتا ہے تو بس پھر ہندوؤں
کے پرمیشر کی ساری کیفیت معلوم ہوگئی اور ثابت ہو گیا کہ ہندوؤں کا فرضی پر میشر علاوہ
اور نقصانوں کے جاہل اور عاجز بھی ہے۔ لیکن اگر اس کا علم غیر محدود اور غیر منقطع ہے
اور اس درجہ کاملہ کنہ اشیاء تک پہنچا ہوا ہے جس درجہ پر کسی علم کا پہنچنا عامل ہونے کو
بقيه
حاشیه
بالا کی پیدائش کی لمیت یہی ہے جس کے تصور بالکنه و تصور بکنه سے تمام ۲۲۳
عقول و افہام بشریہ عاجز ہیں اور جس طرح ہر یک حیات خدائے تعالیٰ کی حیات سے
مستفاض اور ہر یک وجود اس کے وجود سے ظہور پذیر اور ہر یک تعین اس کے تعین
سے خلعت پوش ہے ایسا ہی نقطہ محمد یہ جمیع مراتب اکوان اور خطائر امکان میں باذنہ
تعالی حسب استعدادات مختلفه و طبائع متفاوتہ مؤثر ہے اور چونکہ یہ نقطہ جمیع مراتب
الہیہ کا ظلی طور پر اور جمیع مراتب کو نیہ کا منبعی و اصلی طور پر جامع بلکہ انہیں دونوں کا
مجموعہ ہے اس لئے یہ ہر یک مرتبہ کو یہ پر جو عقول و نفوس کلیه و جزئیہ و مراتب طبعیہ

۲۲۳) مستلزم ہے تو خالقیت اس کی خود ثابت ہے۔
سرمه چشم آریہ
پھر بعد اس کے ماسٹر صاحب اپنی ایک اور دانائی دکھلاتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ
جب کہ پر میشر نے دنیا کا کل جوڑ نا جاڑنا کیا تو کیا وہ محیط نہ ہوا۔ اے ناظرین کیا تم اب
بھی نہیں سمجھ سکتے کہ ماسٹر صاحب کس قدر عالم و فاضل ہیں ۔ اے صاحب اگر آپ کا
پر میشر معہ اپنے علم تام وقدرت کاملہ کے جس سے وہ کسی حالت میں الگ نہیں ہو سکتا دنیا کی
چیزوں پر احاطہ نام رکھتا اور ان کی کنہ تک اس کا علم پہنچا ہوا ہوتا اور ان کے خواص کی کیفیت
اور ان کی قوتوں کی اصل ماہیت انتہائی درجہ پر اس کو معلوم ہوتی تو اس کی قدرت پر یہ پتھر
کیوں پڑتے کہ صرف جوڑ نے جاڑنے تک محدود رہتی ۔ کیا انتہائی درجہ کا علم انتہائی درجہ
کے عمل کو نہیں چاہتا ؟ کیا دنیا میں کبھی کسی نے دیکھا یا سنا کہ جس درجہ پر علم ہے عمل اس درجہ
تک نہیں پہنچ سکتا اب واضح رہے کہ ماسٹر صاحب کے اقوال فاسدہ کا خاتمہ بداسی قول پر
ہو گیا ہے جس کو ابھی ہم رد کر چکے ہیں۔ والحمد لله على مانصرنا واخزى اعدائنا
وظهر الحق وهم كارهون
بقيه
حاشيه
مختصر تقریر بطور خلاصه مباحثه
ناظرین اس رسالہ کو پڑھ کر سمجھ سکتے ہیں کہ ماسٹر مرلید ھر صاحب کا اعتراض شق القمر
الی آخر تنزلات وجود سے مراد ہے اجمالی طور پر احاطہ رکھتا ہے ۔ ایسا ہی ظل
الوہیت ہونے کی وجہ سے مرتبہ الہیہ سے اس کو ایسی مشابہت ہے جیسے آئینہ
کے عکس کو اپنے اصل سے ہوتی ہے۔ اور امہات صفات الہیہ یعنی حیواۃ علم
ارادہ قدرت سمع بصر کلام مع اپنے جمیع فروع کے اتم و اکمل طور پر اس میں انعکاس
پذیر ہیں۔ اس نقطہ مرکز کو جو برزخ بین اللہ و بین الخلق ہے یعنی نفسی نقطہ
حضرت سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو مجرد کلمۃ اللہ کے مفہوم تک محدود نہیں

سرمه چشم آریہ
پر کس قدر فضول اور دور از حق ہے کیونکہ اول تو یہ اعتراض اگر فرضی طور پر صحیح بھی تسلیم ۲۲۵
کر لیا جائے اور یہ قرار دیا جائے کہ اس آیت قرآنی کے دوسرے طور پر معنے ہیں تو ایسا
قرار دینے سے کوئی بداثر اسلام پر نہیں پہنچ سکتا اگر کچھ اثر ہوگا تو صرف یہی کہ ہزا رہا
معجزات میں سے ایک معجزہ بہ پایہ ثبوت نہ پہنچ سکا لیکن جس حالت میں صد ہا شواہد
قاطعه حقیت اسلام پر موجود ہیں اور خود قرآن شریف اپنی ذات میں مجموعہ براہین و
دلائل ہے تو پھر اگر عدم ثبوت شق القمر فرض بھی کر لیا جائے تو اس سے حرج یا نقصان
کیا ہوا ۔ کیا ان قرآنی معجزات کا کوئی کتاب جو الہامی کہلاتی ہے مقابلہ کر سکتی ہے
جن سے ذاتی اعجاز قرآن شریف کا ثابت ہوتا ہے اور اس کے روحانی خواص بپا یہ
ثبوت پہنچتے ہیں ۔ قرآن شریف توحید کے کامل اور پر زور بیان میں اپنے اصول کو
معقول اور مدلل طور پر ثابت کرنے میں ، اخلاق فاضلہ کے تمام جزئیات کے لکھنے
میں ، اخلاق ذمیمہ کے معالجات لطیفہ میں ، وصول الی اللہ کے تمام طریقوں کی توضیح
میں نجات کی سچی فلاسفی ظاہر کرنے میں ، صفات کا ملہ الہیہ کے اکمل واتم ذکر میں ، مبدء
و معاد کے پر حکمت بیان میں روح کی خاصیتوں اور قوتوں اور طاقتوں اور استعدادوں
کے بیان میں حکمت بالغہ الہیہ کے تمام وسائل پر احاطہ کرنے میں ، تمام اقسام
بقيه
حاشیه
کر سکتے جیسا کہ مسیح کو اس نام سے محدود کیا گیا ہے کیونکہ یہ نقطہ محمد یہ ظلی طور پر ۲۵
مستجمع جميع مراتب الوہیت ہے اسی وجہ سے تمثیلی بیان میں حضرت مسیح کو ابن سے
تشبیہ دی گئی ہے بباعث اسی نقصان کے جوان میں باقی رہ گیا ہے کیونکہ حقیقت
عیسو یہ مظہر اتم صفات الوہیت نہیں ہے بلکہ اس کی شاخوں میں سے ایک شاخ
ہے برخلاف حقیقت محمد یہ کے کہ وہ جمیع صفات الہیہ کا اتم و اکمل مظہر ہے جس کا
ثبوت عقلی و نقلی طور پر کمال درجہ پر پہنچ گیا ہے سواسی وجہ سے مبہ وجہ سے تمثیلی بیان میں ظلی طور
پر خدائے قادر ذو الجلال سے آنحضرت کو آسمانی کتابوں میں تشبیہ دی گئی ہے جو

سرمه چشم آریه
۲۲۶ کی صداقتوں پر مشتمل ہونے میں ۔ تمام مذاہب باطلہ کو عقلی طور پر رد کرنے میں ۔ حقوق
عباد اللہ کے قائم کرنے میں ۔ تأثیرات و تنویرات روحانیہ میں اور پھر با ایں ہمہ فصیح اور
بلیغ اور رنگین عبارت میں ۔ اس کمال کے درجہ تک پہنچا ہوا ہے کہ ہر یک حصہ اس کے
بیان کا ان بیانات میں سے در حقیقت معجزہ عظیمہ ہے جس کا مقابلہ نہ کوئی آر یہ کر سکتا
ہے نہ کوئی عیسائی اور نہ کوئی یہودی اور نہ کوئی اور شخص جو کسی مذہب کا پابند ہے۔ اس جگہ
بید سراسر بے ثمر ہے اور توریت و انجیل سراسر بے اثر ۔ یہی وجہ ہے کہ کسی کتاب نے یہ
دعوی نہیں کیا جو قرآن شریف نے کیا جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے۔ قُلْ لَبِنِ اجْتَمَعَتِ
الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ
بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا لے یعنی ان کو کہہ دے کہ اگر سب جن وانس اس بات پر متفق
ہو جائیں کہ قرآن کی کوئی نظیر پیش کرنی چاہئے تو ممکن نہیں کہ کر سکیں اگر چہ بعض بعضوں
۲۲۶ بقيه
حاشیه
ابن کے لئے بجائے اب ہے۔ اور حضرت مسیح علیہ السلام کی تعلیم کا اضافی طور پر
ناقص ہونا اور قرآنی تعلیم کا سب الہامی تعلیموں سے اکمل واتم ہونا وہ بھی درحقیقت
اسی بناء پر ہے کیونکہ ناقص پر ناقص فیضان ہوتا ہے اور اکمل پر اکمل ۔
اور جو تشبیہات قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ظلی
طور پر خداوند قادر مطلق سے دی گئی ہیں ان میں سے ایک یہی آیت ہے۔ جو
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى - فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى ہے
یعنی وہ ( حضرت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی ترقیات کا ملہ قرب کی
وجہ سے دوقوسوں میں بطور وتر کے واقع ہے بلکہ اس سے نزدیک تر ۔
اب ظاہر ہے کہ وتر کی طرف اعلیٰ میں قوس الوہیت ہے سو جب کہ نفس
پاک محمدی اپنے شدت قرب اور نہایت درجہ کی صفائی کی وجہ سے وتر
کی حد سے آگے بڑھا اور دریائے الوہیت سے نزدیک تر ہوا تو اس
۔
بنی اسرائیل : ۸۹ ۲ النجم : ١٠٠٩

·

آج 10 میں سے 10 باقی