سُرمہ چشم آریہ

حصہ 20

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سرمه چشم آریه
کی مدد بھی کریں ۔ اور جو کچھ قرآن شریف کے ذاتی معجزات اس جگہ ہم نے تحریر کئے ہیں۔ ۲۲۷
اگر کسی آریہ وغیرہ کو اپنے دل میں کچھ گھمنڈ یا سر میں کچھ غرور ہو اور خیال ہو کہ یہ معجزہ نہیں
ہے بلکہ وید یا اس کی کوئی اور کتاب جس کو وہ الہامی سمجھتا ہے اس کا مقابلہ کر سکتی ہے تو اسے
اختیار ہے کہ آزما کر دیکھ لے اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اگر کوئی مخالف ممتاز اور ذی علم
لوگوں میں سے ان معجزات قرآنیہ میں سے کسی معجزہ کا انکاری ہو اور اپنی کتاب الہامی میں
زور مقابلہ خیال کرتا ہو تو ہم حسب فرمائش اس کے کوئی قسم اقسام معجزات ذاتیہ قرآن
شریف میں سے تحریر کر کے کوئی مستقل رسالہ شائع کر دیں گے پھر اگر اس کی الہامی کتاب
قرآن شریف کا مقابلہ کر سکے تو اسے حق پہنچتا ہے کہ تمام معجزات قرآنی سے منکر
ہو جائے اور جو شرط قرار دی جائے ہم سے پوری کرلے ورنہ صرف عناد اور کور باطنی
بقيه
حاشیه
ا الفتح :
نا پیدا کنار دریا میں جاپڑا اور الوہیت کے بحر اعظم میں ذرہ بشریت گم ہو گیا ۔ اور یہ ۲۲۷
بڑھنا نہ مستحدث اور جدید طور پر بلکہ وہ ازل سے بڑھا ہوا تھا اور ظلی اور مستعار
طور پر اس بات کے لائق تھا کہ آسمانی صحیفے اور الہامی تحریریں اس کو مظہر
اتم الوہیت قرار دیں اور آئینہ حق نما اس کو ٹھہر اویں پھر دوسری آیت قرآن شریف
کی جس میں یہی تشبیہ نہایت اصفی واجلی طور پر دی گئی ہے یہ ہے۔ اِنَّ الَّذِينَ
يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ لا یعنی جو لوگ تجھ
سے بیعت کرتے ہیں وہ خدا سے بیعت کرتے ہیں۔ خدا کا ہاتھ ہے جو ان کے
ہاتھوں پر ہے۔ واضح ہو کہ جو لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرتے
تھے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر بیعت کیا کرتے تھے
اور مردوں کے لئے یہی طریق بیعت کا ہے سو اس جگہ اللہ تعالیٰ نے بطریق مجاز
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات کو اپنی ذات اقدس ہی قرار دے دیا

سرمه چشم آریه
۲۲۸ کی وجہ سے معجزہ شق القمر سے انکار کرنا ایسا امر نہیں ہے کہ جس سے اسلام کے ایک بال کو
بھی ضرر پہنچ سکے جب معجزات موجودہ قرآنیہ کا مخالفین سے رد نہیں ہو سکتا تو موجود کو چھوڑ کر
ان معجزات کی بحث چھیڑنا جواب آنکھوں کے سامنے نہیں ہیں سراسر بے راہی ہے۔ ماسوا
اس کے جس قدر ہم نے مقدمہ میں قانون قدرت کی تحقیقات میں لکھا ہے اس کے پڑھنے
سے ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ شق قمر کا استبعاد عقلی در حقیقت ایسا نہیں ہے جیسا کہ نادان نیم
حکیم خیال کرتے ہیں ابھی تک کسی عقل نے خواص قمری و شمسی پر احاطہ نہیں کیا اور نہ یہ ثابت
کیا کہ خدائے تعالیٰ ان چیزوں کو بنا کر بکلی بے تعلق ہو گیا ہے اور اب یہ چیزیں اس سے
باغی ہیں بلکہ خدائے تعالیٰ کے دونوں ہاتھ محو اور اثبات کے ابدی طور پر کھلے ہیں اور اپنی
بے انتہا اور نا پیدا کنار قدرتوں سے جو چاہتا ہے کرتا ہے اور ظاہر ہے کہ عدم علم سے
بقيه
حاشیه
اور ان کے ہاتھ کو اپنا ہاتھ قرار دیا۔ یہ کلمہ مقام جمع میں ہے جو بوجہ نہایت
قرب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں بولا گیا ہے اور اسی مرتبہ جمع کی
طرف جو محبت تامہ دو طرفہ پر موقوف ہے اس آیت میں بھی اشارہ ہے۔
مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَکی کے تو نے نہیں چلایا
خدا نے ہی چلایا جب کہ تو نے چلا یا ایسا ہی یہ اشارہ اس دوسری آیت میں پایا
جاتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى
أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۔
یعنی ان کو کہہ دے کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر اسراف کیا
(یعنی ارتکاب کبائر کیا ) تم خدا کی رحمت سے نو میدمت ہو وہ تمہارے سب
گناہ بخش دے گا ۔ اب ظاہر ہے کہ بنی آدم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تو
بندے نہیں ہیں بلکہ سب نبی و غیر نبی خدائے تعالیٰ کے بندے ہیں لیکن چونکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے مولیٰ کریم سے قرب اتم یعنی تیسرے درجہ کا
الانفال: ۱۸ ۲ الزمر : ۵۴

سرمه چشم آریه
عدم شے لازم نہیں آتا جس حالت میں کرہ ارض میں خاصیت زلازل وانشقاق و اتصال ۲۲۹
پائی جاتی ہے چنانچہ بعض گذشتہ زمانوں میں صدہا میل تک زمین منشق ہو کر تہ و بالا ہوگئی ہے
اور اب بھی ایسے حوادث ظہور میں آتے رہتے ہیں اور ان حوادث سے اس کی گردش یا میں
کچھ بھی فرق نہیں آتا تو پھر حوادث قمری پر کیوں تعجب کیا جائے کیا ممکن نہیں کہ اس میں حکیم
مطلق نے انشقاق و اتصال کی دونوں خاصیتیں رکھی ہوں جن کا ظہور اوقات مقررہ سے
وابستہ ہو اور ازلی ارادہ سے وہی وقت ظہور مقرر ہو جب کہ ایک نبی سے ایسا ہی معجزہ مانگا
گیا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ نبی کی قوت قدسیہ کے اثر سے دیکھنے والوں کو کشفی آنکھیں عطا کی گئی
ہوں اور جو انشقاق قرب قیامت میں پیش آنے والا ہے اس کی صورت ان کی آنکھوں کے
سامنے لائی گئی ہو کیونکہ یہ بات محقق ہے کہ مقربین کی کشفی قوتیں اپنی شدت حدت کی وجہ
بقيه
حاشیه
قرب حاصل تھا سو یہ سخن بھی مقام جمع سے سرزد ہوا اور مقام جمع قاب قوسین کا ۲۹
مقام ہے جس کی تفاصیل کتب تصوف میں موجود ہے ایسا ہی اللہ تعالیٰ نے مقام
جمع کے لحاظ سے کئی نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے رکھ دیئے ہیں جو
خاص اس کی صفتیں ہیں جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد رکھا ہے جس کا
ترجمہ یہ ہے کہ نہایت تعریف کیا گیا سو یہ غایت درجہ کی تعریف حقیقی طور پر خدائے
تعالیٰ کی شان کے لائق ہے مگر خالی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی ایسا
ہی قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نور جو دنیا کو روشن
کرتا ہے اور رحمت جس نے عالم کو زوال سے بچایا ہوا ہے آیا ہے اور
روف اور رحیم جو خدائے تعالیٰ کے نام ہیں ان ناموں سے بھی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم پکارے گئے ہیں اور کئی مقام قرآن شریف میں اشارات
و تصریحات سے بیان ہوا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مظہر اتم الوہیت
ہیں اور ان کا کلام خدا کا کلام اور ان کا ظہور خدا کا ظہور اور ان کا

سرمه چشم آریه
۲۳۰ سے دوسروں پر بھی اثر ڈال دیتے ہیں اس کے نمو نے ارباب مکاشفات کے قصوں میں
بہت پائے جاتے ہیں بعض اکابر نے اپنے وجود کو ایک وقت اور ایک آن میں مختلف ملکوں
اور مکانوں میں دکھلا دیا ہے باذن اللہ تعالیٰ اور اس جگہ ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ حال کی فلسفی
تحقیقا تیں شہادت دے رہی ہیں کہ شق قمر نہ صرف ایک مرتبہ بلکہ مخفی طور پر یہ انشقاق و
اتصال ہمیشہ شمس و قمر میں جاری ہے کیونکہ اس زمانہ کی فلاسفی اپنی مستحکم رائے ظاہر کرتی ہے
کہ شمس و قمر میں ایسی ہی آبادی حیوانات و نباتات وغیرہ ہے جیسی زمین پر ہے اور یہ امر
انشقاق و اتصال قمری کو ثابت کرنے والا ہے کیونکہ یہ بات نہایت ظاہر ہے کہ جس کرہ میں
حیوانات و نباتات وغیرہ پیدا ہوتے ہیں وہ اسی کرہ کا مادہ لے کر جسم پکڑتے ہیں یہ نہیں کہ
کسی دوسرے کرہ سے گاڑیوں اور چھکڑوں پر وہ مادہ جاتا ہے اب جبکہ یہ ماننا پڑا کہ کرہ قمری
میں جس قدر حیوانات اپنے حرکت ارادے سے چلنے والے موجود ہیں اور ہمیشہ پیدا
ہوتے رہتے ہیں ان کا جسمی مادہ وہی ہے جو کسی وقت جرم قمر سے اتصال رکھتا تھا تو اس
سے یہ بھی ماننا پڑا کہ جرم قمر کو ہمیشہ انشقاق لازم ہے اور پھر ان حیوانات کے مرجانے
سے انشقاق کے بعد اتصال بھی لازم پڑا ہوا ہے تو اب اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ اصل
صورت انشقاق و اتصال کی ہر وقت قمر میں بلکہ شمس میں بھی موجود ہے ہاں ایک
بقيه
حاشیه
آنا خدا کا آنا ہے چنانچہ قرآن شریف میں اس بارے میں ایک یہ آیت بھی
ہے وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا !
کہہ حق آیا اور باطل بھاگ گیا اور باطل نے بھا گنا ہی تھا۔ حق سے مراد
اس جگہ اللہ جل شانہ اور قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں ۔ اور باطل سے مراد شیطان اور شیطان کا گر و ہ اور شیطانی
تعلیمیں ہیں سو دیکھو اپنے نام میں خدائے تعالیٰ نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو کیونکر شامل کر لیا اور آنحضرت کا ظہور فرما نا خدا تعالیٰ
بنی اسرائیل : ۸۲

سرمه چشم آریه
بزرگ نمونه اس انشقاق واتصال کا وہ واقعہ شق قمر ہے جس کا قرآن شریف میں ذکر ہے (۲۳۱)
سو جب کہ خورد نمونہ کو فلسفی لوگ خود مانتے ہیں تو بزرگ سے انکار کرنے کی کیا وجہ ہے
اصل بات تو فلسفیوں کے طریق پر بھی ثابت ہے کہ قمر اور شمس کی جرم میں انشقاق اور
اتصال دونوں ہوتے رہتے ہیں اسی بنا پر تو ان دونوں کرہ میں حیوانات کی آبادی تسلیم
کی گئی ہے تو پھر یہ کیسا جاہلا نہ سیاپا ہے کہ پر میشر شق قمر پر قادر نہیں ۔ علاوہ اس کے ہم نے
تاریخی طور پر مضبوط ثبوت دے دیا ہے کہ ضرور شق القمر وقوع میں آیا۔ یہ بھی بیان کر دیا
گیا کہ اگر قرآن شریف میں یہ معجزہ خلاف واقع لکھا جاتا اور خلاف واقعہ اس کی
اشاعت ہوتی تو ہرگز ممکن نہ تھا کہ مخالفین جن کی نسبت گواہ رؤیت ہونے کا الزام لگایا گیا
چپ رہتے ۔ ہم نے اس بحث میں یہ بھی لکھ دیا ہے کہ کتاب مہا بھارت جس کی تالیف
بیاس کی طرف منسوب کی جاتی ہے اس بات پر گواہی دیتی ہے کہ ایک زمانہ میں شق قمر
ضرور ہوا تھا۔ اب ناظرین اپنی عقل و انصاف سے سوچ لیں کہ کیا یہ ثبوت جو ہم نے
دیتے ہیں کچھ کم ہیں کیا تاریخی واقعات کے ثابت کرنے والے اس سے بڑھ کر ثبوت
دیا کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے آریوں کے اصول و عقائد پر اعتراض کیا ہے وہ بھی
ناظرین کے آگے ہے۔ وید کی یہ تعلیم کہ خدائے تعالیٰ روحوں اور مواد کا خالق نہیں
بقيه
حاشیه
کا ظہور فرمانا ہوا ایسا جلالی ظہور جس سے شیطان معہ اپنے تمام لشکروں کے ۲۳۱
بھاگ گیا اور اس کی تعلیمیں ذلیل اور حقیر ہو گئیں اور اس کے گروہ کو بڑی بھاری
شکست آئی ۔اسی جامعیت تامہ کی وجہ سے سورۃ آل عمران جز و تیسری میں مفصل
یہ بیان ہے کہ تمام نبیوں سے عہد و اقرار لیا گیا کہ تم پر واجب و لازم ہے کہ
عظمت و جلالیت شان خاتم الرسل پر جو محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ایمان
لاؤ اور ان کی اس عظمت اور جلالیت کی اشاعت کرنے میں بدل و جان مدد

سرمه چشم آریه
۲۳۲﴾ اور اس کی طرح ہر یک چیز خود بخود اور قدیم اور واجب ہے اور ہمیشہ کے لئے کسی کو نجات
نہیں اس کے سب مفاسد ہم نے اس رسالہ میں بیان کر دیئے ہیں اور اس کی رد کے
دلائل اپنے ہاتھ سے لکھ دیئے ہیں اور ہم ہریک پر ظاہر کرتے ہیں کہ یہ نہایت بری تعلیم
ہے کہ جو انسان کو اپنے خالق سے اصلی پیوند ہے اس کو بھی دور کرنا چاہتی ہے چہ جائیکہ اس کو
دوسرے پیوند کی خوشخبری دے۔ ایسا ہی یہ لوگ وید کے بعد دنیا کے انتہا تک الہامات الہیہ
کے منکر ہیں یہ کس قدر مفسدانہ خیال ہے۔ نبی کا وجود اس لئے ہوتا ہے کہ تا وہ اپنے ظہور
سے نقطہ آخری ترقیات انسانیہ کا ظاہر کرے اور اپنے وجود سے دو طرفہ نمونہ صدق
عبودیت و فضل ربوبیت قائم کر کے سالکین و مجاہد و مجاہدین کی کمر ہم ہمت مضبوط کرے اور ان کو
اسی انتہائی کمال تک اپنے تعطف سے پہنچانا چاہے جس پر عنایت ایزدی نے اس کو قائم کیا
ہے لیکن یہ لوگ الہام کو جو کمالیت کی حقیقی علامت ہے ویدوں تک محدود رکھتے ہیں اور اگر
کوئی آریہ ہمارے اس تمام رسالہ کو پڑھ کر پھر بھی اپنی ضد کو چھوڑ نا نہ چاہے اور اپنے کفریات
سے باز نہ آوے تو ہم خدائے تعالیٰ کی طرف سے اشارہ پاکر اس کو مباہلہ کی طرف
بقيه
کرو۔ اسی وجہ سے حضرت آدم صفی اللہ سے لے کرتا حضرت مسیح کلمۃ اللہ جس قدر
حاشیه نبی ورسول گزرے ہیں وہ سب کے سب عظمت و جلالیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا اقرار کرتے آئے ہیں ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے توریت میں یہ بات کہہ کر
کہ خدا سینا سے آیا اور سعیر سے طلوع ہوا اور فاران کے پہاڑ سے ان پر چپکا صاف
جتلا دیا کہ جلالیت الہی کا ظہور فاران پر آ کر اپنے کمال کو پہنچ گیا۔ اور آفتاب
صداقت کی پوری پوری شعاعیں فاران پر ہی آ کر ظہور پذیر ہوئیں اور وہی
تو ریت ہم کو یہ بتلاتی ہے کہ فاران مکہ معظمہ کا پہاڑ ہے جس میں حضرت
اسمعیل علیہ السلام جدا مجد آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سکونت پذیر ہوئے ۔

سرمه چشم آریه
بلاتے ہیں۔ مذہب کی جڑھ خدا شناسی اور معرفت نعماء الہی ہے اور اس کی شاخیں ۲۳۳
اعمال صالحہ اور اس کے پھول اخلاق فاضلہ ہیں اور اُس کا پھل برکات روحانیہ اور نہایت
لطیف محبت ہے جو رب اور اس کے بندہ میں پیدا ہو جاتی ہے۔ اور اُس پھل سے متمتع ہونا
روحانی تقدس و پاکیزگی کا مثمر ہے۔
ترک خوبی می کناند خوب تر عشق را درمان بود عشق دگر
شیر با شیری نماید زور تن
می تواں آہن باہن کوفتن
گر غریق اندر نجاست هاست تن رو بدریائی در آر و غوطه زن
کمالیت محبت کمالیت معرفت سے پیدا ہوتی ہے اور عشق الٰہی بقدر معرفت جوش مارتا
ہے اور جب محبت ذاتیہ پیدا ہو جاتی ہے تو وہی دن نئی پیدائش کا پہلا دن ہوتا ہے اور
وہی ساعت نئے عالم کی پہلی ساعت ہوتی ہے لیکن وید خداشناسی کے بارے میں
نہایت درجہ کا ناقص اور رہزن ہے اور نعماء الہی کے بیان کرنے میں بغایت درجہ قاصر
ہے کیونکہ وہ خدائے تعالیٰ کے اصل رحم اور فضل سے بکلی منکر ہے اور بجر ثمرہ اعمال
بقيه
حاشیه
اور یہی بات جغرافیہ کے نقشوں سے بپایہ ثبوت پہنچتی ہے اور ہمارے مخالف بھی ۲۳۳
جانتے ہیں کہ مکہ معظمہ میں سے بجز آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوئی رسول نہیں اٹھا
سود یکھو حضرت موسیٰ۔ کیسی صاف صاف شہادت دی گئی ہے کہ وہ آفتاب صداقت
جو فاران کے پہاڑ سے ظہور پذیر ہوگا اس کی شعاعیں سب سے زیادہ تیز ہیں اور
سلسلہ ترقیات نور صداقت اسی کی ذات جامع برکات پر ختم ہے۔
اسی طرح حضرت داؤد علیہ السلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جلالیت و
عظمت کا اقرار کر کے زبور پینتالیس میں یوں بیان کیا ہے (۲) تو حسن میں بنی
آدم سے کہیں زیادہ ہے۔ تیرے لبوں میں نعمت بتائی گئی ہے اسی لئے خدا نے

سرمه چشم آریه
۲۳۴) اس کی کسی نعمت و رحمت کا قائل نہیں یاں تک کہ چاند اور سورج اور زمین وغیرہ
اجزاء ضرور یہ اولیہ عالم کی وید کے رو سے خدا تعالیٰ کی ذاتی واصلی رحمت نہیں بلکہ
یہ بھی کسی آریہ کے نیک عمل کی وجہ سے ہر یک نئی دنیا میں خواہ نخواہ پر میشر کو پیدا
کرنی پڑتی ہیں غرض وید کے رو سے پرمیشر میں اپنی ذاتی رحمت کا نام و نشان نہیں
جو کچھ آسمان و زمین میں نظر آتا ہے وہ آریوں کے نیک عملوں کی وجہ سے پیدا
ہو گیا مگر پر میشر کی اس میں بڑی بھاری غلطی یہ ہے کہ وہ زمین اور چاند وسورج
وغیرہ کو پیدا تو کرے صرف آریوں کے نیک عملوں کی وجہ سے اور پھر دوسرے
ملکوں کے لوگوں کو بھی اس ہندوؤں کے حق خاص میں شریک کر دے کیسا ظلم ہے؟
ایسا ہی وید نے اعمال صالحہ اور اخلاق فاضلہ کے بیان سے فراغت کر رکھی ہے
آر یہ لوگوں کے شتر بے مہار رہنے کی یہی وجہ ہے کہ عبودیت اور پرستش کے
بقيه
حاشیه
تجھ کو ابد تک مبارک کیا (۳) اے پہلوان تو جاہ وجلال سے اپنی تلوار حمائل کر کے
اپنی ران پر لٹکا (۴) امانت اور حلم اور عدالت پر اپنی بزرگواری اور اقبال مندی سے
سوار ہو کہ تیرا داہنا ہاتھ تجھے ہیبت ناک کام دکھائے گا (۵) بادشاہ کے دلوں میں
تیرے تیر تیزی کرتے ہیں لوگ تیرے سامنے گر جاتے ہیں (۶) اے خدا تیرا تخت
ابدالآباد ہے ( یہ فقرہ اسی مقام جمع سے ہے جو قرآن شریف میں کئی مقام میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں بولا گیا ہے ) تیری سلطنت کا عصا راستی کا
عصا ہے (۷) تو نے صدق سے دوستی اور شر سے دشمنی کی اسی لئے خدا نے جو تیرا
خدا ہے خوشی کے روغن سے تیرے مصاحبوں سے زیادہ تر تجھے معطر کیا۔ بادشاہوں
کی بیٹیاں تیری عزت والی عورتوں میں ہیں۔
اسی طرح حضرت یسعیا نبی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جلالیت و
عظمت و مظہر تام الوہیت ہونے کے بارے میں اپنے صحیفہ کے باب بیالیس میں بطور

سرمه چشم آریہ
پاک طریقے اور تزکیہ نفس کی خالص تدبیریں وید میں ہرگز نہیں ہیں پرستش کی جڑھ ۲۳۵
تلاوت کلام الہی ہے کیونکہ محبوب کا کلام اگر پڑھا جائے یا سنا جائے تو ضرور سچے محب کے
لئے محبت انگیز ہوتا ہے اور شورش عشق پیدا کرتا ہے۔ مگر آ ر یہ لوگ اس سے کوسوں دور
ہیں۔ اگر وید کو پڑھیں تو انہیں اس کی حقیقت بھی معلوم ہو ۔ اب تو ان کی پرستش یہی ہے
کہ وہ ناحق گھی وغیرہ چیزوں کو ہوم کے خیال سے آگ پر برباد کرتے ہیں اگر یہ چیزیں
کسی کو کھانے کو دے دیں تب بھی کچھ بات ہو۔ برکات روحانیہ و محبت دوطرفہ کا تو کیا ذکر
کریں اس نعمت سے متمتع ہونا تو وید کے رشیوں کی نسبت بھی ثابت نہیں ہوتا بلکہ یہ بھی
ثابت نہیں ہوتا کہ وہ کون تھے کیا نام تھا کس شہر میں رہا کرتے تھے اور کس عمر میں الہام پایا
تھا اور ان کے ملہم ہونے کے کیا کیا ثبوت ہیں۔ یہ جو سنایا جاتا ہے کہ ان کا نام اگنی و وایو یعنی
بقيه
حاشیه
پیشگوئی وحی پا کر یوں بیان کیا ہے ۔ دیکھو میرا بندہ جسے میں سنبھالوں گا میرا ۲۳۵
برگزیدہ جس سے میرا جی راضی ہے۔ میں نے اپنی روح اس پر رکھی وہ قوموں
پر راستی ظاہر کرے گا۔ وہ نہ گھٹے گا اور نہ تھکے گا جب تک راستی کو زمین پر قائم
نہ کرے ۔ بیابان اور اس کی بستیاں کیدار ( یعنی عرب ) کے آباد دیہات
(جس سے مکہ معظمہ وغیرہ مراد ہیں ) اپنی آواز بلند کریں ۔ خداوند ایک بہادر
کی مانند نکلے گا (خداوند سے مرادخلی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
کیونکہ وہ مظہر اتم الوہیت اور درجہ سوم قرب پر ہیں جیسا کہ کئی دفعہ ہم بیان
کر چکے ہیں) وہ اپنے تئیں اپنے دشمنوں پر قوی دکھلائے گا ۔ قدیم سے میں
خاموش رہا ہوں اور ستایا اور آپ کو رو کے گیا پر اب میں اس عورت کی طرح
جو دردِ زہ میں ہو چلاؤں گا۔ میں پہاڑوں اور ٹیلوں کو ویران کر ڈالوں گا اور
اندھوں کو اس راہ سے جسے وے نہیں جانتے لے جاؤں گا ۔

سرمه چشم آریه
۲۳۶ آگ و ہوا وغیرہ تھا یہ سب بناوٹی باتیں ہیں جیسا کہ منشی اندر من صاحب مراد آبادی بھی
اپنے رسالہ آریو پر کاش میں اس کے قائل ہیں ۔ ہندوؤں کو آگ وغیرہ اپنے دیوتاؤں
سے بہت پیار رہا ہے اور رگوید کی پہلی شرقی اگنی سے ہی شروع ہوتی ہے سوجن چیزوں
سے وہ پیار کرتے تھے انہیں چیزوں پر ویدوں کا نازل ہونا تھاپ دیا ورنہ ویدوں میں تو
کہیں نہیں لکھا کہ حقیقت میں ایسے چار آدمی کسی ابتدائی زمانہ میں گزرے ہیں اور انہیں
پر وید نازل ہوئے ہیں اور اگر لکھا ہے تو پھر آریوں پر واجب ہے کہ ویدوں کے رو سے
ان کا ملہم ہونا اور ان کا سوانح عمری کسی رسالہ میں چھپوا دیں ۔ آریوں کا یہ اعتقادی مسئلہ
ہے کہ ابتدائے دنیا میں نہ صرف ایک دو آدمی بلکہ کروڑہا آدمی مختلف ملکوں میں مینڈکوں
کی طرح زمین کے بخار سے پیدا ہو گئے تھے ان میں سے آریہ دیس کے چار رشی ملہم اور
باقی سب مخلوقات الہام سے بے نصیب اور ان ملہموں کے حوالے کر دی گئی تھی ۔ اس
بقيه
حاشيه
ایسا ہی یوحنا نبی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جلالیت و عظمت ظاہر کرنے کے
لئے بطور پیشگوئی گواہی دی جو انجیل متی باب سوم میں اس طرح پر درج ہے۔ (۱۱)
میں تو تمہیں تو بہ کے لئے پانی سے بپتسما دیتا ہوں لیکن وہ جو میرے بعد آتا ہے مجھ
سے قوی تر ہے کہ میں اس کی جوتیاں اٹھانے کے لائق نہیں وہ تمہیں روح قدس
اور آگ سے بپتسما دے گا۔ اس پیشگوئی پر محض نادانی کی راہ سے عیسائی لوگ
خصومت کرتے ہیں کہ یہ حضرت مسیح علیہ السلام کے حق میں ہے مگر یہ دعوئی سراسر
باطل و بے بنیاد ہے اول تو حضرت مسیح حضرت یوحنا کے ہم عصر تھے نہ کہ بعد میں
آنے والے یا بعد میں اہنیت کا منصب پانے والے۔ ماسوا اس کے ہر یک شخص
آزما سکتا ہے کہ دائمی طور پر سچے طالبوں کو روح قدس اور آتش محبت سے بپتسما
دینے والا آسمان کے نیچے صرف ایک ہی ہے یعنی جناب سیدنا ومولانا حضرت محمد
مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جس کے جلال نام کا حضرت مسیح اپنی پیش گوئیوں

سرمه چشم آریہ
صورت میں ضرور لازم آتا ہے کہ اپنے ملہوں کی تمیز و شناخت کیلئے پرمیشر نے ان (۲۳۷)
رشیوں کو کوئی ایسے نشان دیئے ہوں جن سے دوسرے لوگ جو اسی زمانہ میں پیدا ہوئے
تھے ان کو شناخت کر سکیں اور اگر ایسے نشان دیئے تھے تو وید میں سے ثابت کرنی چاہیے
اور یقیناً سمجھنا چاہیے کہ یہ بھی نری لاف ہے کہ وید کے رشی تمام ممالک کی اصلاح کے
لئے مامور ہوئے تھے اگر ایسا ہوتا تو وید میں ضرور یہ لکھا ہوتا کہ کبھی وہ رشی اپنی چار دیوار
آریہ دیس سے نکل کر کسی دور دراز ملک میں وعظ کرنے کیلئے گئے تھے وید میں امریکہ کا
کہاں ذکر ہے افریقہ کا نشان کہاں پایا جاتا ہے یوروپ کے مختلف ملکوں اور حصوں
سے وید کو کب خبر ہے بلکہ ایشیائی ملکوں کی اطلاع سے بھی وید غافل ہے اور اس کے
پڑھنے سے جا بجا صاف معلوم ہوتا ہے کہ پرمیشر کی ہمگی تمامی جائیداد ہندوستان یعنی
بقيه
حاشیه
L
میں آپ اقرار کرتے ہیں اور اسی روح کے بپتسما کی طرف اللہ تعالی نے قرآن شریف ۲۳۷
میں اشارہ بھی فرمایا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ یعنی
خدائے تعالیٰ مومنوں کو روح قدس سے تائید کرتا ہے اور پھر فرماتا ہے۔
صِبْغَةَ اللَّهِ ۚ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً کے یعنی یہ خدا کا بپتسما ہے اور
کون سا بپتسما اس سے بڑھ کر خوبصورت ہے۔
اور یہ بھی ظاہر ہے کہ جو قوم روح القدس سے کسی وقت تائید دی گئی
ہے وہ اب بھی دی جاتی ہے کیونکہ اب بھی وہی خدا ہے جو پہلے تھا اور قوم بھی
وہی ہے جو پہلے تھی سو اگر حضرات عیسائیوں کو اس بات میں کچھ شک ہو کہ اس
پیشگوئی کا مصداق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں حضرت مسیح نہیں ہیں تو
نہایت صاف اور سہل طریق فیصلہ کرنے کا یہ ہے کہ چالیس دن تک کوئی ایسے
پادری صاحب جو اپنی قوم میں نہایت بزرگ اور روح قدس کا بپتسما
المجادلة : ٢٣ ٢ البقرة : ۱۳۹

سرمه چشم آریه
۲۳۸ آریہ دیس ہی ہے بھلا اگر ہم ان تمام باتوں میں سچے نہیں ہیں تو ویدوں کے رو سے یہ
ثابت کرنا چاہیے کہ کسی وید کے رشیوں نے آریہ دیس سے باہر قدم رکھ کر اور ویدوں کو
اپنی بغل میں لے کر غیر ممالک کا بھی سفر کیا تھا یہ بات ہرگز ثابت نہیں ہو سکتی پنڈت
دیا نند بھی ثابت نہ کر سکا اب عجیب طور پر وید کے پرمیشر کا ظلم م ثابت ہوتا ہے کہ ایک طرف ثابت ہوتا ۔
تو وید صاف اقراری ہے کہ دنیا کی ابتدا میں متفرق طور پر متفرق ممالک میں نوع انسان
زمین سے پیدا ہو گئے تھے اور ان سب کی اصلاح کے لئے وید آئے تھے اور پھر دوسری
طرف یہ عجیب وید کچھ ثبوت ہاتھ میں نہیں پکڑا تا کہ کب اور کس وقت ویدوں کے رشی
دوسرے ملکوں میں سمجھانے کے لئے گئے تھے یا اپنے خط بھیجے تھے یا پیغام پہنچانے سے
شرط تبلیغ پوری کی تھی یا وید میں وصیت کر گئے تھے کہ فلاں فلاں ملک اور بھی ہیں ان میں
بقيه
حاشیه
پانے کے لائق خیال کئے جاتے ہوں اور ان کی بزرگواری اور خدا رسیدہ ہونے
پر اکثر عیسائیوں کو اتفاق ہو وہ اس امر کی آزمائش و مقابلہ کے لئے کہ روح قدس
کی تائیدات سے کون سی قوم عیسائیوں اور مسلمانوں میں سے فیض یاب ہے کم
سے کم چالیس دن تک اس عاجز کی رفاقت اور مصاحبت اختیار کریں پھر اگر کسی
کرشمہ روح القدس کے دکھلانے میں وہ غالب آجائیں تو ہم اقرار کر لیں گے
کہ یہ پیش گوئی حضرت مسیح علیہ السلام کے حق میں ہے اور نہ صرف اقرار بلکہ اس
کو چند اخباروں میں چھپوا بھی دیں گے لیکن اگر ہم غالب آ گئے تو پادری صاحب
کو بھی ایسا ہی اقرار کرنا پڑے گا اور چند اخباروں میں چھپوا بھی دینا ہوگا کہ وہ
پیشگوئی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں نکلی مسیح کو اس سے کچھ علاقہ
نہیں بلکہ اس تصفیہ کے لئے ہماری صحبت میں بھی رہنا کچھ ضروری نہیں ۔ یہ عاجز
عنقریب اس رسالہ کے بعد رسالہ سراج منیر کو انشاء اللہ القدیر چھپوانے والا ہے

·

آج 10 میں سے 10 باقی