سُرمہ چشم آریہ

حصہ 21

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سرمه چشم آریه
جاؤ اور وید کی تعلیم کو ان ملکوں میں پھیلاؤ سو جب کہ ثابت ہے کہ ویدوں نے دوسرے ملکوں ۲۳۹
سے کبھی کچھ غرض نہیں رکھی سواس سے آریوں کی زبان درازی کا اندازہ کر لینا چاہیے کہ وہ
وید کے چار نا معلوم رشیوں کے مقابل خدائے تعالی کے ہزار ہا پاک نبیوں کو جو مختلف
ممالک میں ہوئے ہیں جن کی روشنی زمین پر آفتاب کی شعاع کی طرح پھیل گئی مکار
بقيه
حاشيه
وہ سب مضمون روح القدس کی تائید سے ہی بہم پہنچا ہے سواب کوئی ایسا عیسائی جو قوم ۲۳۹
میں بزرگ وار اور واقعی نیک بخت ہو اس کا مقابلہ کر کے دکھاوے ورنہ کون دانا ہے
جو بے امتحان ان کی روح القدس کے بپتسما کا قائل ہوگا۔
چوں گمانے کنم اینجا مدد روح قدس که مرا در دل شاں دیو نظر می آید
ایں مدد هاست در اسلام چه خورشید عیان کہ بہر عصر مسیحائی دگر می آید
اب ہم پھر اصل کلام کی طرف رجوع کر کے کہتے ہیں کہ شانِ جلیل و عظیم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو مظہر اتم الوہیت ہے جیسے تمام نبی ابتدا سے بیان کرتے
آئے ہیں ایسا ہی حضرت مسیح علیہ السلام نے اس شانِ عالی کا اقرار کیا ہے یہ اقرار
جابجا انجیلوں میں موجود ہے بلکہ اسی اقرار کے ضمن میں حضرت مسیح علیہ السلام اقرار
کرتے ہیں کہ میری تعلیم ناقص ہے کیونکہ ہنوز لوگوں کو کامل تعلیم کی برداشت نہیں مگر
وہ روح راستی جو نقصان سے خالی ہے (یعنی سیدنا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جس کا
قرآن شریف میں بھی نام حق آیا ہے ) وہ کامل تعلیم لائے گا اور لوگوں کونئی
باتوں کی خبر دے گا ۔ انجیل برنباس میں تو صریح نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
جو محمد ہے درج ہے اور اس کے ٹالنے کے لئے یہ نا کارہ عذر پیش کیا جاتا ہے
کہ مسلمانوں نے کسی زمانہ میں یہ نام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کتاب برنباس میں
درج کر دیا ہو گا یا خود کتاب تالیف کر دی ہو گی گویا مسلمان لوگ کسی رات کو

سرمه چشم آریه
۲۴۰ اور فریبی اور ٹھگ کے نام سے موسوم کرتے ہیں ان میں سے کوئی بھلا مانس
یہ خیال نہیں کرتا کہ اول تو حکمت اور رحمت عامہ خدائے تعالیٰ سے یہ بہت
بعید ہے کہ قدیم سے اور ازل سے ابد تک ایک خاص اور محد و دجگہ سے بے وجہ
تعلق پیدا کر کے ہزار ہا مما لک وسیعہ کو اپنے الہام اور کلام سے اور
براہ راست فیض یاب ہونے سے ہمیشہ کے لئے محروم رکھے ماسوا اس کے
بقيه
حاشیه
اتفاق کر کے مسیحی کتب خانوں میں جا گھسے اور اپنی طرف سے برنباس کی انجیلوں
میں جا بجا محمد نبی نام درج کر دیا یا خود یونانی یا عبرانی زبانوں میں اپنی طرف سے
انجیل برنباس بنا کر اور کئی ہزار نسخے اس کے لکھ کر پوشیدہ طور پر جبکہ عیسائی سوتے
تھے وہ کتابیں ان کے کتب خانوں میں رکھ آئے لیکن ایک انگریز فاضل عیسائی
جس نے کچھ تھوڑا عرصہ ہوا قرآن شریف کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے اس نے
اپنے دیباچہ میں اس تقریب کے بیان میں کہ انجیل برنباس میں پیش گوئی
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں موجود ہے یہ قصہ تحریر کیا ہے کہ
برنباس کی انجیل پوپ پنجم کے کتب خانہ میں تھی اور ایک راہب جو اس پوپ کا
دوست تھا اور مدت سے اس انجیل کی تلاش میں تھا۔ وہ پوپ کی الماری میں جبکہ
پوپ سویا ہوا تھا اس انجیل کو پا کر بہت خوش ہوا اور کہا کہ یہ میری وہ مراد ہے جو
مدت کے بعد پوری ہوئی اور اس انجیل کو اپنے دوست پوپ کی اجازت سے
لے گیا اور نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھلا
کھلا انجیل میں لکھا ہوا دیکھ کر مسلمان ہو گیا پس اس فاضل انگریز کی اس تحریر سے
☆
جو ہمارے پاس موجود ہے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ہمیشہ یہ کتاب پوپوں کے
کتب خانوں میں چاروں انجیلوں میں شامل کر کے عزت کے ساتھ رکھی جاتی
تھی تب ہی تو ایسے ایسے بزرگ اور فاضل راہب اس انجیل کو پڑھ کر مسلمان
حاشیہ اگلے صفحہ پر ملاحظہ فرمائیں۔

سرمه چشم آریه
اس انگریز کا نام جارج سیل صاحب ہے جوا کا بر علماء عیسائیوں سے ہے
ان کا ترجمہ قرآن شریف جوان کی طرف سے شائع ہوکر مطبع لنڈن فریڈرک
وارن اینڈ کمپنی میں چھپا ہے اس کے پہلے دیباچہ میں مؤلف موصوف نے یہ
عجیب تذکرہ کہ ایک بزرگ راہب انجیل برنباس پڑھ کر اور اس میں پیشگوئی ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کھلے کھلے طور پر پا کر مسلمان ہو گیا تھا اس طور سے
(جو نیچے لکھا جاتا ہے ) بیان کیا ہے۔
فرامیرینو جو ایک عیسائی مانک یعنی ایک بزرگ راہب تھا وہ بیان کرتا
ہے کہ اتفاقیہ مجھ کو ایک تحریر آیرنس صاحب کی ( جو ایک فاضل مسیحیوں میں سے
ہے ) منجملہ اس کی اور تحریروں کے جن میں وہ پولوس کے برخلاف ہے نظر سے گزری
اس تحریر میں آمرنیس صاحب ( جو پولوس عیسائی کے مخالف ہیں ) اپنے بیان کی صداقت
کی بابت انجیل برنباس کا حوالہ دیتے ہیں ۔ تب میں اس بات کا نہایت شائق ہوا کہ
انجیل برنباس کو میں بھی دیکھوں اور اتفاقاً تقریب یہ نکل آئی کہ خدائے تعالیٰ کے
فضل وکرم نے پوپ پنجم کا مجھ سے اتحاد و دوستانہ کرادیا۔ ایک روز جبکہ پوپ موصوف
کے کتب خانہ میں ہم دونوں اکٹھے تھے اور پوپ صاحب سو گئے تھے میں نے دل
بہلانے کو ان کی کتابوں کا ملاحظہ کرنا شروع کیا سوسب سے پہلے جس کتاب پر میرا
ہاتھ پڑا وہ وہی انجیل برنباس تھی جس کا میں متلاشی تھا۔ اس کے مل جانے سے مجھے
نہایت درجہ کی خوشی پہنچی اور میں نے یہ نہ چاہا کہ ایسی نعمت کو آستین کے نیچے چھپا
رکھوں۔ تب میں پوپ صاحب کے جاگنے پر ان سے رخصت ہو کر وہ آسمانی خزانہ
اپنے ساتھ لے گیا جس کے پڑھنے سے مجھے دین اسلام نصیب ہوا۔ دیکھو صفحہ دہم
سطر چهارم ترجمه قرآن شریف جارج سیل صاحب۔
حاشیه در حاشیه متعلق صفحه ۲۴۰
سرمه چشم آریہ

رب
سرمه چشم آریه
حاشیه در حاشیه متعلق صفحه ۲۴۰ سرمه چشم آریه
پھر صفحہ ۵۸ سطر ۲۴۔ اسی ترجمہ میں جارج سیل صاحب اپنے عیسائی تعصب کے جوش
سے یہ بے دلیل اور مہمل رائے لکھتے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ انجیل برنباس میں لفظ
پیری قلیط ( جس کا ترجمہ محمدؐ ہے ) مسلمانوں نے داخل کر دیا ہو گا مگر یقین کیا جاتا ہے
کہ یہ کتاب اصلی جعل مسلمانوں کا نہیں۔ یعنی مسلمانوں نے اس میں صرف اس قدر
جعل کیا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کی پیش گوئی بتصریح نام اس میں لکھ دی ہے
اور جعل یہ اس لئے ٹھہرا کہ یہ پیشگوئی صریح صریح اس میں موجود ہے جس کا ماننا
اد حضرات عیسائیوں کو کسی طور سے منظور ہی نہیں اور لطف یہ کہ آپ ہی اقراری ہیں کہ
اس پیش گوئی کو پڑھ کر بڑے بڑے نیک بخت اور فاضل راہب مسلمان ہوتے رہے
ہیں فتدبر منه -

سرمه چشم آریه
یہ کس قدرسکھا شاہی ظلم ہے کہ اس عجیب العقل پر میشر نے تمام ہدایتوں کو دید میں محدود (۲۴۱)
رکھ کر اور اپنے کلام اور الہام کو دید پرختم کر کے پھر منہ کھول کر ان رشیوں کو یہ ہدایت نہ دی
کہ دنیا میں میرے اور بندے بھی ہیں جن میں کوئی اور نبی میری طرف سے پیدا نہیں
ہو سکتا کیونکہ خاص تم چاروں سے ہی ہمیشہ کے لئے میرا یارانہ ہے۔ سو تم ان ملکوں میں
بقيه
حاشیه
ہوتے تھے ۔ پادری صاحبوں نے مدت تک اپنی کتابوں میں جو ہندوستان (۲۴۱)
میں آ کر اردو میں تالیف کیں اس انجیل کا کسی کتاب میں تذکرہ نہیں کیا اور
مسلمانوں اور ہندوؤں میں سے ایسے لوگ بہت کم ہوں گے جن کو یہ معلوم ہو
گا کہ عیسائیوں کے پاس ان چار انجیلوں کے علاوہ پانچویں انجیل بھی ہے
جس کو پڑھ کر بڑے بڑے فاضل اور خدا ترس راہب مسلمان ہوتے رہے
ہیں لیکن اب پادری صاحبوں نے اس قدر اپنے منہ سے اقرار کرنا شروع کر
دیا ہے کہ محمد صاحب کا نام ہماری انجیل برنباس میں لکھا ہوا تو ضرور ہے مگر
خیال کیا جاتا ہے کہ کسی مسلمان نے لکھ دیا ہوگا چنانچہ پادری ٹھاکر داس
نے بھی اپنی اظہار عیسوی کے صفحہ ۳۳۲ میں کسی قدر عبارت انجیل برنباس کی
جس میں نام آں حضرت صلی اللہ یعنی محمد رسول اللہ ایک پیش گوئی حضرت مسیح
میں لکھا ہوا ہے نقل کر کے آخر میں یہی نا کارہ اور فضول عذر پیش کر دیا ہے کہ
یہ یا تو کسی عیسائی کا اور یا کسی مسلمان کا جعل ہے لیکن اب تک عیسائی لوگ
مسلمانوں کے ان سوالات کے مدیون ہیں کہ وہ جعل کس مسلمان نے کیا اور
کب کیا اور کس کس کے روبرو کیا اور کیوں وہ جعلی کتا بیں پوپوں کے متبرک
کتب خانوں میں الہامی کتابوں کے ساتھ بعزّت تمام تر رکھی گئیں اور کیوں
بڑے بڑے راہب اور فاضل پادری ان کتابوں کو پڑھ کر اور فی الحقیقت

سرمه چشم آریه
۲۴۲) بھی جاؤ اور وید کو ساتھ لے جاؤ سو نہ تو اس پر میشر نے اپنے رشیوں کو یہ ہدایت دی اور نہ
دوسرے ملکوں پر کبھی مستقل طور پر رحمت کی ۔ ہزاروں اور لاکھوں ان میں مکار اور فریبی تو
آئے مگر صادق منجانب اللہ لہم ہو کر ایک بھی نہ آیا ۔ کیا یہ ایسا خیال ہے کہ کسی راست باز کا
نور قلب اس کو قبول کر سکتا ہے؟ کیا خدائے تعالیٰ جو رب العالمین ہے اس کی یہی
۲۴۲ بقیه
حاشیه
سچ سمجھ کر دین اسلام قبول کرتے رہے۔ اگر در خانہ کس است حرفے بس است ۔
ایک بڑی پیش گوئی حضرت مسیح علیہ السلام کی جو انجیل متی باب ۲۱ میں
لکھی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جلالیت تامہ اور مظہر تام الوہیت ہونے
میں ان لوگوں کے لئے بڑا قوی ثبوت ہے جو ذرہ آنکھیں کھول کر اس پیشگوئی کو
پڑھیں کیونکہ اس پیشگوئی میں جو آیت ۳۳ سے شروع ہوتی ہے ان تینوں قسموں
کے قرب کی خوب ہی تصریح کی گئی ہے جن کا ثابت کرنا اس حاشیہ کا اصلی مدعا ہے۔
۔
سو حضرت مسیح علیہ السلام نے ان نبیوں کو جو شریعت موسوی کی حمایت کے لئے ان
تمثل
سے پہلے آئے میلی طور پر قرب کے درجہ میں بطور نوکروں کے بیان کیا ہے جو پہلا
و
درجہ ہے ۔ اور پھر اپنے لئے قرب کے دوئم درجہ کا اشارہ کر کے بیٹے کے
لفظ سے اپنے اس مقام قرب کو ظاہر فرمایا ہے اور پھر تیسرا درجہ قرب کا جو
مظہر اتم الوہیت ہے وہ شخص قرار دیا جو بیٹے کے مارے جانے کے بعد آئے گا
جو باغ کا مالک اور نوکروں کا آقا اور اس بیٹے کا باپ مجازی طور پر ہے ۔
☆
حاشیه بعض آثار میں آیا ہے کہ حضرت مریم صدیقہ والدہ حضرت مسیح علیہ السلام عالم
در حاشیه آخرت میں زوجہ مطہرہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہوگی یہ قول غالباً اسی مناسبت
بیٹے اور باپ سے پیدا ہوا ہے کہ جب عالم تمثیل میں حضرت مسیح آنحضرت کے بطور
بیٹے کے ٹھہرے تو ان کی والدہ بطور زوجہ کے ہوئی۔ منہ ۔

سرمه چشم آریه
سیرت و صفت ہونی چاہیے؟ دیکھو اس کے مقابل پر کیا ہی سچا اور پر صداقت (۲۳۳)
و انصاف قول ہے جو قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ
إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ لے یعنی کوئی ملک آباد نہیں جس میں پیغمبر اور مصلح نہیں
گزرا۔ اور نیز فرماتا ہے اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
یعنی عادت اللہ قدیم سے یہی جاری ہے کہ جب زمین مرجاتی
بقيه
حاشیه
یہ بات نہایت صاف طور پر ظاہر ہے کہ جس طرح نوکروں کے آنے اور بیٹے کے ۲۴۳
آنے سے مراد وہ نبی تھے۔ جو وقتاً فوقتاً آتے گئے اسی طرح اس تمثیل میں مالک
باغ کے آنے سے بھی مراد ایک بڑا نبی ہے جو نوکروں اور بیٹے سے بڑھ کر ہے جس
پر تیسرا درجہ قرب کا ختم ہوتا ہے وہ کون ہے؟ وہی نبی ہے جس کا اسی انجیل متی میں
فارقلیط کے لفظ سے وعدہ دیا گیا ہے اور جس کا صاف اور صریح نام محمد رسول اللہ انجیل
برنباس میں موجود ہے، یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ مسیح جیسا ایک نبی قرب کے تینوں
درجوں کے بیان کرنے میں صرف دو ٹکرے اس میں سے بیان کر کے رہ جائے اور
تیسرے ٹکرہ کے مصداق کی طرف کچھ بھی اشارہ نہ کرے۔ بے شک ہر یک عاقل
اس پیشگوئی پر غور کر کے یہ یقین کامل سمجھ لے گا کہ یہ تین تمثیلیں تینوں قسم کے نبیوں
کی طرف اشارات ہیں اور خود تین قسم کا قرب ایک ایسی ضروری اور شان دار
صداقت ہے کہ بجز اس خاص شخص کے جس کی عقل کو طوفان تعصب بکلی
تحت الثرا میں لے گیا ہو ہر یک فرقہ اور قوم کا آدمی معارف یقینیہ سے سمجھتا ہے۔
اور یہ بات کہ کیونکر اور کس طرح معلوم ہوا کہ انسان کامل جو سب کاملین
سے اکمل اور مظہر اتم مراتب الوہیت اور حقیقی طور پر درجہ سوم قرب سے ممتاز ہے وہ
در حقیقت تمام بنی آدم میں سے ایک ہی ہے جو حضرت سیدنا ومولانا محمد صلی اللہ
فاطر: ۲۵ ۲ الحديد : ۱۸

سرمه چشم آریه
۲۴۴ ہے تو اسے نئے سرے زندہ کرتا ہے یہ نہیں کہ ایک ہی بارش پر ہمیشہ کے لئے کفایت
کرے۔ خیال کرنا چاہیے کہ یہ کیسی اعلیٰ درجہ کی صداقت ہے جو الہامات تازہ بتازہ کا
کبھی دروازہ بند نہیں ہوتا لیکن وید کے رو سے تو کروڑ ہا برس ہوئے کہ وہ بند ہو گیا اور
اب اس کے پرانے کاغذات پنڈتوں کے چرکیں اور پر آلائش بستوں میں دبے پڑے ہیں
بقيه
حاشیه
علیہ وسلم ہیں اور باقی سب رسل و غیر رسل اس سے مراتب میں کم ہیں ہاں بعض
طبائع ظلی طور پر حسب اندازه دائره استعداد اپنے کے اس کمال کو پاتے ہیں ۔
مگر حقیقی واتم و اکمل واشد و احلی و اصفیٰ وارفع و اعلیٰ طور پر کمال مرتبہ ثالثہ اسی کو
حاصل ہے اس سوال کے جواب میں ہم پہلے بھی کسی قدر تحریر کر آئے ہیں کہ
وجدان صحیح اور دلائل معقولہ اس بات کو چاہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ جو واحد
لاشریک ہے اور وحدت کو دوست رکھتا ہے وہ مصدر وحدت ہو یعنی اس کا طرز
پیدائش متفرق اور پریشان طور پر نہ ہو بلکہ اس نے مخلوقات کے تمام افراد کو
ایک احسن انتظام وحدت سے ظہور پذیر کیا ہو اور اسی پر ہمارا ذاتی مشاہدہ بھی
شہادت دے رہا ہے جب ہم چھوٹے چھوٹے کیڑوں سے لے کر انسان تک
نظر پہنچاتے ہیں یا ہم ایک ایسے آدمی سے جس کی علمی و عملی قوتیں نہایت ہی
ضعیف یا پر ظلمت ہیں ایک اعلیٰ درجہ کی فطرت پر نگاہ ڈالتے ہیں تو تمام سلسلہ
مخلوقات کا ہمیں یوں نظر آتا ہے کہ گویا وہ ایک خط مستقیم عمودی ہے جس کی
ایک طرف ارتفاع اور دوسری طرف انحصاض ہے۔ سو ہمیں اس خط پر نظر
ڈالنے سے بنا چاری ماننا پڑتا ہے کہ یہ سلسلہ مخلوقات ادنی مخلوق سے لے کر
ایک اعلیٰ مخلوق تک پہنچتا ہے اور ایسی عمدہ ترتیب سے یہ سلسلہ اوپر کو چڑھتا جا تا
ہے کہ بعض حیوان درمیان میں ایسے آگئے ہیں کہ ان پر نظر ڈالنے سے معلوم

سرمه چشم آریہ
جن کو کچھ تو نفسانی تحریفوں کے کیڑے نے کھا لیا اور کچھ وہ پہلے ہی سے بودی اور ۲۴۵
سوراخ دار اور فطرتی عفونتوں کو ساتھ رکھتے ہیں ۔
اب ہم اپنی پہلی کلام کی طرف رجوع کر کے کہتے ہیں کہ وید برکات روحانیہ اور محبت الہیہ
تک پہنچانے سے قاصر اور عاجز ہے اور کیونکر قاصر و عاجز نہ ہو وہ وسائل جن سے یہ غمتیں حاصل
بقيه
حاشیه
ہوتا ہے کہ گویا وہ انسان اور حیوان میں برزخ ہیں ۔ مثلاً بندر ۔
اور یہ دقیقہ کہ تمام کامل انسانوں میں سے ایک ہی اکمل واتم انسان پر اختتام سلسلہ
کا ئنات ہوتا ہے یہ ایک ایسے دائرہ کے کھینچنے سے جو دوقوسوں پر مشتمل ہو سمجھ میں
آسکتا ہے۔ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ وجود واجب وممکن جس تناسب سے
روحانی طور پر واقع ہے اگر اس امر معقول کو ایک صورت محسوسیہ میں دکھلایا جائے تو
ایک ایسے دائرہ کی شکل نکل آئے گی جس کا انقسام دوقوسوں پر ہوگا جن میں سے
ایک قوس اعلیٰ اور دوسرا قوس ادنی ہوگا اس طرح
ع ص ط
پر قوس اعلیٰ تقسیم و انقسام سے بکلی منزہ اور درک قوس اعلیٰ وجود قدیم
عقل و فہم و قیاس و گمان سے بالاتر ہے لیکن قوس ادنی قوس ادونی وجود محدث
جو موجودات ممکن الوجود کا قوس ہے وہ باعتبار شدت ج دب ک
وضعف و زیادت نقصان مراتب متفاوته و مختلفہ پر مشتمل ہے ۔ کیونکہ یہ بات نہایت
ظاہر ہے کہ انسانی ترقیات کا سارا سلسلہ وتر کے کسی ایک ہی نقطہ پر ختم نہیں ہو سکتا
وجہ یہ کہ جس نقطہ فطرتیہ سے کوئی نفس او پر کوترقی کرنا شروع کرے گا اس کی سیدھی
رفتار اسی نقطہ انتہائی تک ہو گی جو اس کی جبلت اور استعداد کے پیش رو پڑا ہوا ہے۔
اب فرض کرو کہ مثلاً نقاط ج د ب ک جو استعدادات مختلفہ انسانیہ کے فطرتی نے نقطے
ہیں نقاط ع ص ط م تک جو ان کے پیش رو نقاط پڑے ہیں جن کی طرف

سرمه چشم آریه
ہوتی ہیں یعنی طریقہ حقہ خدا شناسی و معرفت نعماء الہی و بجا آوری اعمال صالحہ و تحصیل
اخلاق مرضیه و تزکیه نفس عن رذائل نفسیه ان سب معارف کے صحیح اور حق طور پر بیان کرنے
سے وید بکلی محروم ہے۔ کیا کوئی آر یہ صفحہ زمین پر ہے کہ ہمارے مقابل پر ان امور میں
وید کا قرآن شریف سے مقابلہ کر کے دکھلاوے؟ اگر کوئی زندہ ہو تو ہمیں اطلاع دے
بقيه
حاشیه
وہ بخط مستقیم قدم بڑھا سکتے ہیں۔ ترقی کریں تو یہ خطوط مستقیمہ ترقی کی اپنی عمودی
حالت میں وتر کے اُن اُن نقاط کو جاملیں گے جو ٹھیک ٹھیک ان کے محاذات میں پڑے
ہیں اور یہ بھی ظاہر ہے کہ اس سفلی قوس میں ایک نقطہ ایسا بھی ضرور ہے کہ جو ٹھیک ٹھیک
نقطہ مرکز کے محاذ ہے اب فرض کرو کہ وہ نقطہ ج ہے جو مرکز ع کے محاذ ہے اسی طرح
نقطه د کا خط ص اور نقطہ ب کا خط ط اور نقطہ ک کا خط م کا محاذ ہے جب کہ یہ امر بہ
بداہت ظاہر ہے تو اب ہم کہتے ہیں کہ ثبوت ہند سے سے باستعانت انیسویں شکل
مقاله اول اقلیدس و سینتالیسویں شکل مقاله مذکور بپا یہ صداقت پہنچ سکتا ہے کہ اگر کسی
طرف محیط کے کئی نقاط فرض کر کے قطر دائرہ تک خطوط مستقیمہ عمودی حالت میں
کھینچے جائیں تو سب سے بڑا وہ خط مستقیم ہوگا جو نقیم ہوگا جو نقطہ مرکز تک پہنچے گا۔ اور یہ امر
حاشیه فرض کرو کہ دائرہ ( ب س ج کے قوس
در حاشیه ب ج ل میں نقاط و ور و اول وم و ن
سے خطوط مستقیم و س اور رک و
ل ق و م ط و ن ص و ج ب قطر کے
ج
ورود
م
س ك ع ق ط ص
ن
نقاط س ک و ع وق و ط و ص تک عمودی حالت میں کھینچے ہوئے ہیں
اور ان میں (ع) وہ خط مستقیم ہے جو کہ مرکز ع تک کہ نقطہ ( کا

سرمه چشم آریه
اور جس امر میں امور دینیہ میں سے چاہے اطلاع دے تو ہم ایک رساله بالتزام آیات بینات ۲۴۷
و دلائل عقلیہ قرآنی تالیف کر کے اس غرض سے شائع کر دیں گے کہ تا اسی التزام سے وید
کے معارف اور اس کی فلاسفی دکھلائی جائے اور اس تکلیف کشی کے عوض میں ایسے وید خوان
کے لئے ہم کسی قدر انعام بھی کسی ثالث کے پاس جمع کرادیں گے جو غالب ہونے کی
بقيه
حاشیه
اس بات کو ثابت کرنے والا ہے کہ نقطه مرکز تمام نقاط وتر قوسین کی نسبت جو ۲۴۷
ترقیات انسانیہ کے انتہائی نشان ہیں ارفع و اعلیٰ ہے پس اس سے بالضرورت
ماننا پڑتا ہے کہ جس قدر مختلف استعداد یں قوس بشریت میں داخل ہیں ان
میں سے صرف ایک ہی ایسی استعداد ہے جو سب استعدادات کی نسبت بلند تر
و کامل تر ہے ۔
اور ثبوت اس بات کا جو صاحب اس استعداد کامل کا اصلی و حقیقی
طور پر جناب سیدنا و مولانا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ان
پیشگوئیوں سے ہو سکتا ہے جن میں سے بعض کو ہم نے اسی حاشیہ میں لکھ دیا ہے
اور نیز ایک عمدہ ثبوت اس بات کا قرآن شریف سے بھی مل سکتا ہے کیونکہ
کمالیت وحی حسب کمالیت مورد وحی ہوا کرتی ہے جس قدر کسی مورد وحی کی
استعداد بلند ہوتی ہے ۔ جو ہر فطرت مصفا ہوتا ہے ۔ جذبات محبت نمایاں
بقیه حاشیه محاذ ہی کھینچا ہوا ہے اب ہم ثابت کریں گے کہ ان خطوط میں سب سے بڑا (ع
در حاشیه ہوگا جو مرکز تک کھینچا ہوا ہے ۔ ملاؤ ع ل و ع م و ع ن بموجب فرض کے
زاویہ ق قائمہ ہے تو ( بحکم ۳۲ ش م ) زاویہ ل ع ق حادہ ہوا اس لئے
( بحکم وا ش م ) کے ضلع ل ع بڑا ہوا ضلع ل ق سے اور بموجب فرض

سرمه چشم آریه
۲۴۸ حالت میں اس کو ملے گا۔ شرط یہی ہے کہ وہ ویدوں کو پڑھ سکتا ہو تا ہمارے وقت کو ناحق
ضائع نہ کرے۔
جاننا چاہیے کہ جو شخص حق سے اپنے تئیں آپ دور لے جاوے اس کو ملعون کہتے ہیں
اور جو حق کے حاصل کرنے میں اپنے نفس کی آپ مدد کرے اس کو مقرون کہتے ہیں۔ اب
بقيه
حاشیه
ہوتے ہیں اور حرکت شوقیہ میں تیزی اور گرمی ہوتی ہے اور وفا اور صدق میں
قیام اور استحکام ہوتا ہے اسی قدر اس کی وحی میں کمال ہوتا ہے۔ اب ہماری
طرف سے یہ دعوی ہے جس کو ہم بمقابل ہر یک فریق کے ثابت کرنے کو طیار
ہیں کہ وحی قرآنی اپنی تعلیم اور ا آنی اپنی تعلیم اور اپنے معارف اور برکات اور علوم میں ہر یک وحی
سے اقوئی واعلیٰ ہے اور اس کے اثبات میں کسی قدر ہم کتاب براہین میں لکھ بھی
چکے ہیں اور اکثر حصہ اس کتاب کا جو انشاء اللہ رسالہ سراج منیر کے بعد چھپنا
شروع ہوگا انہیں ثبوتوں سے بھرا ہوا ہے۔ اور ہم نے اپنی کتاب براہین میں
جس کے ساتھ دس ہزار روپیہ کا اشتہار ہے نہایت معقول اور مدلل طور پر ثابت
کر دیا ہے کہ فی الحقیقت قرآن شریف اپنے معارف اور حکمتوں اور پر برکت
تأثیروں اور بلاغتوں میں اس حد تک پہنچا ہوا ہے جس تک پہنچنے سے انسانی
طاقتیں عاجز ہیں اور جس کا مقابلہ کوئی بشر نہیں کر سکتا اور نہ کوئی دوسری کتاب
بقیه حاشیه کے زاویہ قوط ہر ایک قائمہ ہے ۔ اس لئے ( بحکم ۴۷ ش م ) مربع
در حاشیه ع ل برابر ہوا مربع ل ق اور ق ع کے اور مربع ع م کا برا بر ہے مربع
ع ط اور ط م کے ۔
چونکہ ( بحکم ۱۵ حدم (۱) خط مستقیم ع ل برابر ہے ع م کے اس لئے مربع

·

آج 10 میں سے 10 باقی