سُرمہ چشم آریہ
حصہ 22
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سرمه چشم آریه
ہمارے مقابل پر مقرون یا ملعون بننا آریوں کے ہاتھ میں ہے اگر کوئی باتمیز آریہ جو ﴿۲۴۹
ویدوں کی حقیقت سے خبر رکھتا ہو موازنہ و مقابلہ وید و قرآن کے نیت سے تین ماہ کے عرصہ
تک میدان میں آ گیا اور ہماری طرف سے جو رسالہ بحوالہ آیات و دلائل قرآنی تالیف ہو
وید کی شرتیوں کے رو سے اس نے رد کر کے دکھلا دیا تو اس نے وید اور وید کے پیروؤں
بقيه
حاشیه
کر سکتی ہے اور حقیقی اور کامل معجزہ اپنے نبی کریم کی رسالت ثابت کرنے کے لئے ۲۴۹
یہی بڑا بھاری معجزہ اہل اسلام کے ہاتھ میں ہمیشہ کے لئے قیامت تک ہے جو اب
بھی ایسا ہی تازہ بتازہ موجود ہے جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں
موجود تھا اور اب بھی مخالفوں کو ایسا ہی لاجواب اور رسوا کر رہا ہے جیسے وہ پہلے کرتا تھا
اب اس تمام تقریر کا مدعا وخلاصہ یہ ہے کہ عند العقل قرب الہی کے مراتب تین قسم پر
منقسم ہیں اور تیسرا مرتبہ قرب کا جو مظہر اتم الوہیت اور آئینہ خدا نما ہے حضرت سیدنا
و مولا نا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مسلم ہے جس کی شعاعیں ہزار ہا دلوں کو
منور کر رہی ہیں ۔ اور بے شمار سینوں کو اندرونی ظلمتوں سے پاک کر کے نور قدیم تک
پہنچارہی ہیں ۔ ولله در القائل۔
محمد عربی بادشاہ ہر دوسرا کرے ہے روح قدس جس کے در کی دربانی
بقيه حاشيه ع ق اور ق ل کا برا بر ہوا مربع ع ط اور ط م کے اور ظاہر ہے
در حاشیه که خط ع ق چھوٹا ہے ع ط سے اس لئے مربع ل ق بڑا ہوا مربع
م ط سے پس خط مستقیم ل ق بڑا ہوا خط مستقیم م ط سے ۔ اسی طرح
ثابت ہوسکتا ہے کہ م ط بڑا ہے ن ص سے علیٰ ہذا ثابت ہوسکتا ہے
سرمه چشم آریه
۲۵۰ کی عزت رکھ لی اور مقرون کے معزز خطاب سے ملقب ہو گیا لیکن اگر اس عرصہ میں کسی
ویددان نے تحریک نہ کی تو وہ خطاب جو مقرون کے مقابل پر ہے سب نے اپنے لئے قبول کر لیا
اور اگر پھر بھی باز نہ آویں تو آخر الحیل مباہلہ ہے جس کی طرف ہم پہلے اشارت کر آئے ہیں۔
مباہلہ کے لئے وید خوان ہونا ضروری نہیں ہاں باتمیز اور ایک باعزت اور نامور آریہ ضرور
چاہیے جس کا اثر دوسروں پر بھی پڑ سکے سو سب سے پہلے لالہ مرلی دھر صاحب اور پھر
لالہ جیوند اس صاحب سکرٹری آریہ سماج لاہور اور پھر منشی اندر من صاحب مراد آبادی اور پھر کوئی
اور دوسرے صاحب آریوں میں سے جو معزز اور ذی علم تسلیم کئے گئے ہوں مخاطب کئے جاتے
ہیں کہ اگر وہ وید کی ان تعلیموں کو جن کو کسی قدر ہم اس رسالہ میں تحریر کر چکے ہیں۔ فی الحقیقت
صحیح اور بچے سمجھتے ہیں اور ان کے مقابل جو قرآن شریف کے اصول و تعلیمیں اسی رسالہ
بقيه
حاشیه
اُسے خدا تو نہیں کہہ سکوں پہ کہتا ہوں کہ اُس کی مرتبہ دانی میں ہے خدا دانی
کیا ہی خوش نصیب وہ آدمی ہے جس نے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو
پیشوائی کے لئے قبول کیا اور قرآن شریف کو رہنمائی کے لئے اختیار کر لیا۔
اللهم صل على سيدنا و مولانا محمد وآله واصحابه اجمعين۔
الحمد لله الذى هدى قلبنا لحبه ولحب رسوله وجميع
عباده المقربين -
تا بر دلم نظر شد از مهر ماه ما را کر دست سیم خالص قلب سیاه ما را
بقیه حاشیہ کہ ( ع بڑا ہے رک سے اور رک بڑا ہے و س سے ۔ پس ثابت
در حاشیه ہوا کہ (ع) جو مرکز تک کھنچا ہے سب خطوط سے بڑا ہے یہی ہمارا
دعوی تھا فقط - منه
سرمه چشم آریه
میں بیان کی گئی ہیں ان کو باطل اور دروغ خیال کرتے ہیں تو اس بارہ میں ہم سے ۲۵۱
مباہلہ کر لیں اور کوئی مقام مباہلہ کا برضا مندی فریقین قرار پا کر ہم دونوں فریق تاریخ
مقررہ پر اس جگہ حاضر ہو جائیں اور ہر ایک فریق مجمع عام میں اٹھ کر اس مضمون مباہلہ
کی نسبت جو اس رسالہ کے خاتمہ میں بطور نمونہ اقرار فریقین قلم جلی سے لکھا گیا ہے تین
مرتبہ قسم کھا کر تصدیق کریں کہ ہم فی الحقیقت اس کو سچ سمجھتے ہیں اور اگر ہمارا بیان راستی
پر نہیں تو ہم پر اسی دنیا میں وبال اور عذاب نازل ہو۔ غرض جو جو عبارتیں ہر دو کاغذ
مباہلہ میں مندرج ہیں جو جانبین کے اعتقاد ہیں بحالت دروغ گوئی عذاب مترتب
ہونے کے شرط پر ان کی تصدیق کرنی چاہیے اور پھر فیصلہ آسمانی کے انتظار کے لئے
ایک برس کی مہلت ہوگی پھر اگر برس گزرنے کے بعد مؤلف رسالہ ہذا پر کوئی عذاب
اور وبال نازل ہوا یا حریف مقابل پر نازل نہ ہوا تو ان دونوں صورتوں میں یہ عاجز
قابل تاوان پانسو روپیہ ٹھہرے گا جس کو برضامندی فریقین خزانہ سرکاری میں یا جس
جگہ با سانی وه روپیه مخالف کو مل سکے داخل کر دیا جائے گا اور در حالت غلبہ خود بخود اس
روپیہ کے وصول کرنے کا فریق مخالف مستحق ہوگا اور اگر ہم غالب آئے تو کچھ بھی شرط
نہیں کرتے کیونکہ شرط کے عوض میں وہی دعا کے آثار کا ظاہر ہونا کافی ہے۔ اب ہم
ذیل میں مضمون ہر دو کا غذ مباہلہ کو لکھ کر رسالہ ھذا کو ختم کرتے ہیں وباللہ التوفیق ۔
بقيه
حاشيه
لطف عمیم دلبر ہر دم مرا بخواند هر چند می زنند ایں اغیار راہِ مارا
در کوئے دلستانم چون خاک کو شب و روز دیگر نشان چه باشد اقبال و جاه ما را
منه
سرمه چشم آریہ
نمونه مضمون مباهله از جانب مؤلف رساله هذا
بسم الله الرحمن الرحیم
نحمده و نصلى على رسوله الكريم
بعد حمد وصلوٰۃ میں عبداللہ الاحد الصمد احمد ولد میرزا غلام
مرتضی صاحب مرحوم ( جو مؤلف کتاب براہین احمد یہ ہوں )
حضرت خدا وند کریم جل شانہ وعز اسمہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ
میں نے اکثر حصہ اپنی عمر عزیز کا تحقیق دین میں خرچ کر کے
ثابت کر لیا ہے کہ دنیا میں سچا اور منجانب اللہ مذہب دین اسلام
ہے اور حضرت سیدنا و مولینا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
خدائے تعالیٰ کے رسول اور افضل الرسل ہیں اور قرآن شریف
اللہ جل شانہ کا پاک و کامل کلام ہے جو تمام پاک صداقتوں اور
سچائیوں پر مشتمل ہے اور جو کچھ اس کلام مقدس میں
سرمه چشم آریه
ذکر کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے وجوب ذاتی اور قدامت ہستی اور (۲۵۳)
قدرت کاملہ اور اپنے دوسرے جمیع صفات میں واحد لاشریک ہے
اور سب مخلوقات کا خالق اور سب ارواح اور اجسام کا پیدا کنندہ ہے
اور صادق اور وفادار ایمانداروں کو ہمیشہ کے لئے نجات دے گا
اور وہ رحمان اور رحیم اور توبہ قبول کرنے والا ہے ایسا ہی دوسری
صفات
ناتِ الہیہ و دیگر تعلیمات جو قرآن ات جو قرآن شریف میں لکھی ہیں یہ سا
ا یہ سب صحیح
اور درست ہیں اور میں دلی یقین سے ان سب امور کو سچ جانتا ہوں
اور دل و جان سے ان پر یقین رکھتا ہوں اور اگر چہ ان کی سچائی پر
صد با عقلی دلائل جو قطعی اور یقینی ہیں اللہ جل شانہ نے مجھ کو عطا کی
ہیں لیکن ایک اور فضل اُس کا مجھ پر یہ بھی ہوا ہے جو اس نے
براہ راست مجھ کو اپنے کلام اور الہام سے مشرف کر کے دو ہرا ثبوت
ان سچائیوں کا مجھ کو دے دیا ہے اب میری یہ حالت ہے کہ جیسے ایک ا
شیشہ عطر خالص سے بھرا ہوا ہوتا ہے ایسا ہی میرا دل اس یقین سے
بھرا ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کلام قرآن شریف تمام برکات دینیہ کا
سرمه چشم آریه
۲۵) مجموعہ ہے اور فی الحقیقت خدائے تعالیٰ سب موجودات کا موجد اور
تمام ارواح اور اجسام کا پیدا کنندہ اور ہر قسم کی خیر اور نیکی اور فیض کا
مبدء ہے اور اس کا پاک رسول محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سچا و صادق
و کامل نبی ہے جس کی پیروی پر فلاح آخرت موقوف ہے لیکن میرا
فلاں مخالف ( اس جگہ اس مخالف کا نام جو مباہلہ کے لئے بالمقابل
آئے گا لکھا جائے گا ) جو اس وقت میرے مقابلہ کے لئے حاضر ہے
یہ دعویٰ کرتا ہے کہ نعوذ باللہ جناب سیدنا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
سچے نبی نہیں ہیں اور جعل سازی سے قرآن شریف کو بنالیا ہے اور وہ
یہ بھی کہتا ہے کہ خدائے تعالیٰ ارواح اور اجسام کا پیدا کنندہ نہیں اور
کسی پرستار اور سچے ایماندار کو نجات ابدی کبھی نہیں ملے گی اور جو کچھ
ویدوں میں بھرا ہوا ہے وہ حقیقت میں سب سچ ہے اور اس کے
بر خلاف جو قرآن شریف میں ہے وہ سب جھوٹ ہے سواے خدائے
قادر مطلق تو ہم دونوں فریقوں میں سچا فیصلہ کر اور ہم دونوں میں سے
جو شخص اپنے بیانات میں اور اپنے عقائد میں جھوٹا ہے اور بصیرت
کی راہ سے نہیں بلکہ تعصب اور ضد کی راہ سے ایسی باتیں
سرمه چشم آریہ
منہ پر لاتا ہے جن پر یقین کرنے کے لئے کوئی قطعی دلیل اس کے ہاتھ 100
میں نہیں اور نہ اس کا دل نور یقین سے بھرا ہوا ہے بلکہ سراسر ضد اور
طرفداری اور نا خدا ترسی سے ایسی باتیں بناتا ہے جن پر اس کا دل قائم
نہیں اس پر تو اے قادر کبیر ایک سال تک کوئی اپنا عذاب نازل کر اور
اس کی پردہ دری کر کے جو شخص حق پر ہے اس کی مددفرما اور لعنت سے
بھرے ہوئے دکھ کی مارا ایسے شخص کو و پہنچا کہ جو دانستہ سچائی سے دور اور
راستی کا دشمن اور راست باز کا مخالف ہے کیونکہ سب قدرت اور
انصاف اور عدالت تیرے ہی ہاتھ میں ہے آمین یا رب العلمین فقط ۔
نمونه مضمون مباهله از طرف آریه صاحب فریق مخالف
میں فلاں ابن فلاں قسم کھا کر اور حلف اٹھا کر کہتا ہوں
کہ میں نے اوّل سے آخر تک رسالہ سرمه چشم آریه کو
پڑھ لیا اور اس کے دلائل کو بخوبی سمجھ لیا میرے دل پر اُن
دلیلوں نے کچھ اثر نہیں کیا اور نہ میں ان کو سچ سمجھتا ہوں اور
میں اپنے پر میشر کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جیسا کہ ویدوں میں لکھا
ہے میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ میری روح اور
سرمه چشم آریہ
۲۵۶) جیو کا کوئی رب یعنی پیدا کنندہ نہیں ایسا ہی میرا جسمی مادہ بھی پیدا
کرنے والے سے بکلی بے نیاز ہے۔ میں پرمیشر کی طرح خود بخود
ہوں اور واجب الوجود اور قدیم اور انادی ہوں ۔ میری روح اور
میرا جسمی مادہ کسی دوسرے کے سہارے سے نہیں بلکہ قدیم سے یہ
دونوں ٹکڑے میرے وجود کے قائم بالذات ہیں۔ ایسا ہی وید کی
اس تعلیم پر بھی میرا کامل یقین ہے کہ مکتی یعنی نجات ہمیشہ کے لئے کسی
کو نہیں مل سکتی اور ہمیشہ عزت کے بعد ذلت کا دورہ لگا ہوا ہے۔ میں
وید کی ان سب تعلیموں کو دلی یقین سے مانتا ہوں کہ پرمیشر ایک ذرہ
کے پیدا کرنے پر بھی قادر نہیں اور نہ بغیر عمل کسی عامل کے ایک ذرہ
کسی پر رحمت کر سکتا ہے اور نہ بغیر ہزاروں جونوں میں ڈالنے کے
ایک ذرہ گناہ تو به یا استغفار یا سچی پرستش اور محبت سے بخش سکتا ہے
اور میں وید کے رو سے اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ چاروں وید
ضرور ایشر کا کلام ہے جو ہمیشہ اور قدیم سے ہر نئی دنیا میں ہمارے ہی
آریہ دیس میں چار رشیوں پر جو اگنی اور وایو وغیرہ ہیں اتر تا رہا ہے
کبھی اس سے باہر نہیں اترا اور نہ کبھی ہماری زبان سنسکرت کے سوا
سرمه چشم آریه
کسی دوسری زبان میں آیا اور ہمارے دیس سے باہر جو ہزاروں (۲۵۷)
پیغمبر آئے ہیں اور کئی کتابیں لائے ہیں میں دلی یقین سے ان سب
کو جعلساز اور ان کی کتابوں کو جعلی تحریریں خیال کرتا ہوں اور یقین
رکھتا ہوں کہ ان غیر ملکوں میں سب جھوٹے آتے رہے کبھی ایک ملہم
بھی سچا نہیں آیا اور یہ سچائی ہمارے آریہ دیس سے ہی خاص رہی
اور اسی سے پرمیشر کا دائمی تعلق اور پیوند رہا ہے اور ہمیشہ آئندہ بھی
اسی سے رہے گا ایسا ہی میں قرآن اور اس کے اصولوں اور تعلیموں
کو جو دید کے اصولوں اور تعلیموں سے برخلاف ہے جھوٹ اور جعل
جانتا ہوں لیکن میرا فریق مخالف جو مؤلف رسالہ سرمہ چشم آریہ ہے
وہ قرآن کو خدا کا کلام جانتا ہے اور اس کی سب تعلیموں کو درست
اور صحیح سمجھتا ہے اور وید اور اس کے ان اصولوں اور دوسری تعلیموں
کو جو قرآن کے مخالف ہیں سراسر غلط اور جھوٹ خیال کرتا ہے سو
اب اے ایشر تو ہم دونوں فریقوں میں سچا فیصلہ کر اور جس فریق
کے اصول اور اعتقاد جھوٹے اور ناپاک ہیں جن کو وہ کسی نا پاک
کتاب کی رو سے مانتا ہے اس کو ذلیل اور رسوا کر اور ہم دونوں
سرمه چشم آریه
(۳۸) میں سے وہ شخص جو تیری نظر میں کا ذب اور دروغ گو ہے اور اس کے
عقاید اور اصول تیری تو ہین اور ہتک عزت کا موجب ہیں اور دانستہ
ان کا پابند ہورہا ہے اس کو اے ایشر ایسے دکھ کی مار پہنچا اور ایسی لعنت
سے بھری ہوئی اس کی رسوائی کر کہ ایک سال کے عرصہ تک وہ لعنت کا
اثر جو عذاب مولم ہے ظاہر ظاہر اس کو پہنچ جائے ۔اے ایشر تو ایسا ہی کر
کیونکہ کا ذب صادق کی طرح کبھی تیرے حضور میں عزت نہیں پا سکتا۔
آمین فقط ۔
ت
ت
سرمه چشم آریہ
بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده و نصلى على رسوله الكريم
اشتہار صداقت انوار
بغرض دعوت مقابله چهل روزه
گرچہ ہر کس زره لاف بیانی دارد صادق آنست که از صدق نشانی دارد
ہمارے اشتہارات گزشتہ کے پڑھنے والے جانتے ہیں کہ ہم نے اس سے پہلے
یہ اشتہار دیا تھا کہ جو معزز آریہ صاحب یا پادری صاحب یا کوئی اور صاحب مخالف اسلام
ہیں اگر ان میں سے کوئی صاحب ایک سال تک قادیان میں ہمارے پاس آ کر ٹھہرے تو
در صورت نہ دیکھنے کسی آ دیکھنے کسی آسمانی نشان کے چوبیس سو روپیہ انعام پانے کا مستحق ہوگا۔ سو ہر چند
للعما
ہم نے تمام ہندوستان و پنجاب کے پادری صاحبان و آریہ صاحبان کی خدمت میں اسی
مضمون کے خط رجسٹری کرا کر بھیجے مگر کوئی صاحب قادیان میں تشریف نہ لائے ۔ بلکہ منشی
العما
ا تو وہ کنارہ کر کے
اندر من صاحب کیلئے تو مبلغ چوبیس سو روپیہ نقد لاہور کے تو مبلغ چوبیس سو روپیہ نقد لاہور میں بھیجا گیا تو وہ کنارا
سور
فرید کوٹ کی طرف چلے گئے ہاں ایک صاحب پنڈت لیکھرام نام پشاوری قادیان میں
ضرور آئے تھے اور ان کو بار بار کہا گیا کہ اپنی حیثیت کے موافق بلکہ اس تنخواہ سے دو چند جو
پشاور میں نوکری کی حالت میں پاتے تھے ہم سے بحساب ماہواری لینا کر کے ایک سال تک
ٹھہرو اور اخیر پر یہ بھی کہا گیا کہ اگر ایک سال تک منظور نہیں تو چالیس دن تک ہی ٹھہر و تو
انہوں نے ان دونوں صورتوں میں سے کسی صورت کو منظور نہیں کیا اور خلاف واقعہ سراسر
دروغ بیفروغ اشتہارات چھپوائے سوان کیلئے تو رسالہ سرمہ چشم آریہ میں دوبارہ یہی
چالیس دن تک اس جگہ رہنے کا پیغام تحریر کیا گیا ہے ناظرین اس کو پڑھ لیں لیکن یہ
اشتہا را تمام حجت کی غرض سے بمقابل منشی جیونداس صاحب جو سب آریوں
سرمه چشم آریہ
۲۶۰ کی نسبت شریف اور سلیم الطبع معلوم ہوتے ہیں اور لالہ مرلی دھر صاحب ڈرائینگ ماسٹر
ہوشیار پور جو وہ بھی میری دانست میں آریوں میں سے غنیمت ہیں اور منشی اندرمن صاحب
مراد آبادی جو گو یا دوسرا مصرعہ سورستی صاحب کا ہیں اور مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب سابق اکسٹرا
اسٹنٹ کمشنر رئیس امرتسر جو حضرات عیسائیوں میں سے شریف اور سلیم المزاج آدمی ہیں اور
پادری عماد الدین لاہر صاحب امرتسری اور پادری ٹھاکر داس صاحب مؤلف کتاب
اظهار عیسوی شائع کیا جاتا ہے کہ اب ہم بجائے ایک سال کے صرف چالیس روز اس
شرط سے مقرر کرتے ہیں کہ جو صاحب آزمائش و مقابلہ کرنا چاہیں وہ برابر چالیس دن تک
ہمارے پاس قادیان میں یا جس جگہ اپنی مرضی سے ہمیں رہنے کا اتفاق ہور ہیں اور برابر حاضر
رہیں پس اس عرصہ میں اگر ہم کوئی امر پیشگوئی جو خارق عادت ہو پیش نہ کریں یا پیش تو کریں مگر
بوقت ظہور وہ جھوٹا نکلے یا وہ جھوٹا تو نہ ہومگر اسی طرح صاحب ممتحن اس کا مقابلہ کر کے دکھلاویں تو
مبلغ پانسو روپیہ نقد بحالت مغلوب ہونے کے اسی وقت بلا توقف ان کو دیا جائے گا لیکن اگر وہ
پیشگوئی و غیره به پایۂ صداقت پہنچ گئی تو صاحب مقابل کو بشرف اسلام مشرف ہونا پڑے گا۔ اور یہ
بات نہایت ضروری قابل یادداشت ہے کہ پیشگوئیوں میں صرف زبانی طور پر نکتہ چینی کرنا یا اپنی
طرف سے شرائط لگانا نا جائز اور غیر مسلم ہوگا بلکہ سیدھا راہ شناخت پیشگوئی کا یہی قرار دیا جائے گا
کہ اگر وہ پیشگوئی صاحب مقابل کی رائے میں کچھ ضعف یا شک رکھتی ہے یا ان کی نظر میں قیافہ
وغیرہ سے مشابہ ہے تو اسی عرصہ چالیس روز میں وہ بھی ایسی پیشگوئی ایسے ہی ثبوت سے ظاہر
کر کے دکھلا دیں اور اگر مقابلہ سے عاجز رہیں تو پھر حجت ان پر تمام ہوگی اور بحالت سچے نکلنے
پیشگوئی کے بہر حال انہیں مسلمان ہونا پڑے گا اور یہ تحریریں پہلے سے جانبین میں تحریر ہو کر انعقاد
پا جائیں گی چنانچہ اس رسالہ کے شائع ہونے کے وقت سے یعنی ۲۰ ستمبر ۱۸۸۲ء سے ٹھیک تین
ماہ کی مہلت صاحبان موصوف کو دی جاتی ہے اگر اس عرصہ میں ان کی طرف سے اس مقابلہ کے
لئے کوئی منصفانہ تحریک نہ ہوئی تو یہ سمجھا جائے گا کہ وہ گریز کر گئے ۔ والسلام علی من اتبع الہدی ۔
المشتهر
خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب