سُرمہ چشم آریہ

حصہ 8

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سرمه چشم آریه
ہونا چاہئے یعنے اس نیت سے کہ اگر حق ظاہر ہو تو اسے قبول کر لیں مگر وہ شخص جو ایک بات کو ۸۳
جاتا ہے :
اپنے لئے تو جائز رکھتا ہے لیکن اگر فریق مخالف کے کسی امر مسلم میں اس کے ہزار جز میں سے
ایک جز بھی پائی جائے اور کیسی ہی خوبی سے پائی جائے تب بھی اس کو قبول نہیں کرتا ایسے
شخص کی نیت ہرگز بخیر نہیں ہوتی اور جو وقت اس کے ساتھ بحث میں خرچ ہو وہ ناحق ضائع
ہے پس کیا یہ بُری بات ہے کہ ایسے شخص کو سمجھایا جائے کہ بھائی جبکہ تو خود آپ ہی ایسی
باتوں کو مانتا ہے کہ نہ صرف بالاتر از عقل بلکہ خلاف عقل بھی ہیں تو جو امور عقل محدو د انسانی
سے بالاتر ہیں اور ان کا ثبوت بھی تجھے دیا جاتا ہے۔ ان کے ماننے میں تجھے کیوں تامل ہے
بلکہ تمام تر دینداری و پرہیز گاری تو اس میں ہے کہ اگر انسان ایک بات کو اپنی رائے میں صحیح
سمجھتا ہے تو اسی نوع کی بات میں اپنے مخالف کے ساتھ منکرانہ جھگڑا نہ لے بیٹھے کہ یہ
او با شانه طریق ہے جس میں فریقین کی تضیع اوقات ہے پھر پر ظاہر ہے کہ ایسا جھگڑا کس
قدر برا اور خلاف طریق انصاف ہوگا کہ ایسی بات سے انکار کیا جائے کہ جو اپنے مسلّمات
سے صد ہا درجہ صاف اور پاک اور قدرت الہی میں داخل اور تاریخی طور پر ثبوت بھی اپنے
ساتھ رکھتی ہو۔ بے شک ایسا نکما جھگڑا کرنے والا اپنا اور اپنے مخالف کا وقت عزیز کھونا
چاہتا ہے جس کو الزامی جواب سے متنبہ کرنا اپنے حفظ اوقات کے لئے فرض طریق
مناظرہ ہے اور نیز چونکہ دنیا میں مختلف طبیعتوں کے آدمی ہیں بعض لوگ جو نادر الوجود
ہیں وہ حقیقی بات سن کرا اپنی ضد چھوڑ دیتے ہیں اور اکثر عوام جو تحقیقی : ثر عوام جو حقیقی جواب سمجھنے کا مادہ ہی
نہیں رکھتے یا بعض ان میں سے کچھ مادہ تو رکھتے ہیں مگر چاند پر خاک ڈالنا چاہتے ہیں
اس لئے ان کا مونہہ الزامی جوابوں سے بند ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ الزامی طور پر چند
مسلّمات آپ کے آپ کو سنائے گئے ورنہ اصل مدار جواب کا تو تحقیق پر ہی ہے۔ بالآخر
یہ بھی واضح رہے کہ ہر چند ویدوں میں بہت سی بے بنیاد کہانیاں بطور معجزات گزشتہ
دیوتاؤں کے لکھے ہیں مثلاً رگوید اشتک اول میں لکھا ہے کہ اسونوں ( دیوتاؤں ) نے

سرمه چشم آریه
کسی نا معلوم زمانہ میں ایک لولی کو لوہے کی ٹانگیں دے دی تھیں اور بانجھ کو دو دھیلا کر دیا تھا
اور ایک اندھے کو سو جا کھا بنا دیا تھا اور ایک شخص جس کا سرکٹ گیا تھا بجائے اس سر کے
گھوڑے کا سر اس پر لگا دیا تھا اور سیا وارشی کو جس کے تین ٹکڑے ہو گئے تھے از سر نو زندہ
کر دیا تھا وغیرہ وغیرہ مگر ہم نے الزامی جوابوں میں ان کہانیوں کو پیش نہیں کیا کیونکہ گوان
بے اصل قصوں کو جن کا حوالہ کسی ایسے بے نشان زمانہ پر دیا گیا ہے جو وید کے وجود سے
پہلے گزر چکا ہے تمام پرانوں والے تو مانتے ہیں مگر حال کے چند آریہ سماج والے ان
مقامات وید میں بڑی جان کنی سے بے سروپاو پر تکلف تاویلیں کرتے ہیں۔
تتمه
آریوں کا اصول تناسخ قانون قدرت کے اصول سے منافی ہے
اے حضرات آریہ صاحبان اگر تمام جہان قانون قدرت کا قائل ہو جائے
پھر بھی آپ لوگوں کو قائل ہونے کی کوئی سبیل نہیں کیونکہ قانون قدرت کے ماننے سے
سب تار و پود آپ کے مذہب کا ٹوٹ جاتا ہے۔ آپ لوگ تو تصرفات قدرتیہ جناب الہی
کے قائل ہی نہیں اور نہ قائل ہو سکتے ہیں اور قانون قدرت کو ماننا تو آپ کا مذہب ہی
نہیں اور نہ ہو سکتا ہے ۔ وجہ یہ کہ آپ کا مسئلہ تناسخ تب قائم رہ سکتا ہے کہ جب خدائے
تعالیٰ کو اس کے مختارانہ کاموں اور ارادی قدرتوں سے اور اختیاری تصرفات سے اور
ذاتی طاقتور ماقتوں اور ذاتی قوتوں سے ازل سے ابد تک معطل اور بیکار اور عاجز اور لاچار
سمجھا جائے پس اس سے ظاہر ہے کہ آپ لوگوں کا اواگون خدائے تعالیٰ کے قانون
قدرت کا ضد پڑا ہوا ہے اور ضد بھی ایسی ضد کہ ایک کے ماننے سے دوسرا قائم نہیں رہ
سکتا کیونکہ اگر خدائے تعالیٰ کے قادرا نہ تصرفات کو تسلیم کیا جائے اور یہ مان لیا جائے
کہ اس نے تمام اجرام علوی اور اجسام سفلی کو اپنی قدرت ربوبیت سے

سرمه چشم آریہ
پیدا کر کے اجزائے عالم کو باہم انضباط بخشا ہے اور محض اپنی قدرت کاملہ سے اور خاص ۸۵
اپنے ہی ارادہ اور مشیت سے تمام چیزوں مادی و غیر مادی کو ایک پر حکمت سلسلہ انتظام میں
خود اپنی حکیمانہ مصلحت سے منسلک کیا ہے تو یہی مان لینا جس کا نام دوسرے لفظوں میں
قانون قدرت ہے آپ کے اصول تناسخ کی بیخ کنی کرتا ہے وجہ یہ کہ آپ کا مسئلہ تناسخ اس
بنا پر کھڑا کیا ہے کہ یہ ترتیب عالم جو بالفعل موجود ہے پر میشر کے ارادہ اور قدرت سے نہیں
اور نہ اس کی حکمت اور مصلحت سے بلکہ گنہگاروں کے گناہ نے یہ مختلف صورتوں کی چیزیں
پیدا کر دی ہیں جس میں پر میشر کا ذرا دخل نہیں مثلاً گائے جو دودھ دیتی ہے۔ یا گھوڑا جو
سواری کے کام آتا ہے یا گدھا جو بوجھ اٹھاتا ہے۔ یاز مین جس پر ہم آباد ہیں۔ یا چاند اور
سورج جو دو چمکتے ہوئے چراغ اپنی مختلف قوتوں اور خاصیتوں سے انواع اقسام کے فوائد
دنیا کو پہنچاتے ہیں یا گیہوں اور چنے اور چانول وغیرہ ماکولات جن کو ہم کھاتے ہیں
یہ
حاشیه شائد کسی نا واقف آریہ کو اس جگہ دھوکا لگے کہ آریہ سماج والے اس بات کے ﴿۸۵
قائل نہیں ہیں کہ روح بطور تناسخ چاند یا سورج یا زمین وغیرہ سے بھی تعلق پکڑ لیتی
ہے بلکہ وہ ان چیزوں کو جڑیا بے جان سمجھتے ہیں تو اس کے جواب میں ماننا چاہئے
که اول تو آریوں کا ایسا خیال کرنا کہ سورج و چاند و زمین واگنی و وایو و غیره یه
سب بے روح چیزیں ہیں جن میں جان نہیں ہے سراسر غلط اور وید کی تعلیم سے بھی
منافی ہے کیونکہ وید کے صد ہا مقامات سے ثابت ہے کہ سورج چاند اور اگنی وغیرہ
ارکان اولیہ عالم کے لئے ایک ایک روح ہے ان روحوں کے یونانی و مجوسی بھی
قائل ہیں ایسا ہی دنیا کے تمام تناسخیہ فرقے ان ارواح کو مانتے ہیں ۔ بلکہ
ان کا بیان ہے کہ جب انسانی روح سورج وچاند وستاروں وغیرہ سے تعلق پکڑتی
ہے تو پھر وہ دیوتا بن کر قابل پرستش ہو جاتی ہے اسی وجہ سے تو قدیم سے

سرمه چشم آریه
۸۲) یہ سب بقول آپ کے حقیقت میں انسانی روحیں ہیں جو کسی جنم گزشتہ کی شامت سے بطور
تناسخ یہ صورتیں اختیار کر لی ہیں اور یہ سارا مجمع مختلف چیزوں کا جو زمین و آسمان میں نظر آتا
ہے یہ سب حسب اصول آپ لوگوں کے اتفاقی ہے جس میں پر میشر کے ارادہ اور قدرت کا
سر مودخل نہیں اور نہ اس کو ان چیزوں کے زیادہ یا کم کرنے یا موجود یا معدوم کرنے میں ایک
ذرا اختیار ہے اور آپ لوگوں کے خیال میں یہ جما ہوا ہے کہ اگر انسانی روحیں مرتکب
گناہوں کے نہ ہوتیں تو یہ چندیں ہزار عالم مخلوقات جو نظر آ رہا ہے ان میں سے ایک بھی نہ
ہوتا ۔ گویا ہر یک آرام دنیا کا بزعم آپ لوگوں کے بدکاریوں سے ہی میسر آتا ہے اور
تمام دنیوی نعمتوں کے حاصل ہونے کا اصل موجب بدکاریاں ہی ہیں ۔ کوئی شخص گناہ
کر کے گائے کے جنم میں آئے تو آپ دودھ پئیں اور پھر کسی بدکاری سے گھوڑی کا جنم
لے تو آپ کو سواری میسر ہو۔ اور پھر کسی معصیت سے گدھی یا خچر یا اونٹ کی جون میں
بقيه
حاشیه
ہندو لوگ سورج و آگ وغیرہ کی پرستش کرتے آئے ہیں اور اب بھی ان میں سے بہت
ساگر وہ اس پرستش پر قائم ہے یونانی بھی ان چیزوں کی پرستش کرتے رہے ہیں اور ان کا
نام وہ ارباب الانواع رکھتے ہیں گبروں کا آتش پرستی کرنا تو سب سے بڑھ کر ہے۔
اگر صد سال گبر آتش فروند چو یکدم اندران افتد بسوزد
ماسوا اس کے یہ بات نہایت ظاہر ہے کہ ہر یک جسم میں جتنے ذرات ہیں اسی قدر روحوں
کا اس سے تعلق ہے اگر ایک قطرہ پانی کو خورد بین سے دیکھا جائے تو ہزاروں کیڑے اس
میں نظر آتے ہیں ویسا ہی پھلوں میں اور بوٹیوں میں اور ہوا میں بھی کیڑے مشہود و محسوس
ہیں ۔ بہر حال ہر یک جسم دار چیز کیڑوں سے بھری ہوئی ہے مگر کبھی وہ کیڑے مخفی
ہوتے ہیں یا یوں کہو کہ بالقوہ پائے جاتے ہیں اور کبھی مکمن قوت سے حیز فعل
میں آ جاتے ہیں مثلاً جس اناج کو دیکھو تو بظاہر ایسا معلوم ہوگا کہ اس میں کوئی کیڑا

الله
سرمه چشم آریه
پڑے تو آپ کی بار برداری کا کام چلے پھر اگر کوئی ایسا بڑا کام کرے جس کی سزا میں اس کو ۸۷
عورت کی جون میں ڈالا جائے تو آپ لوگوں کو جور و نصیب ہو۔ اور اگر کوئی ایک شخص کسی
شامت گناہ سے مرے تب وہی روح اس کی بیٹا یا بیٹی بن کر آپ کو صاحب اولا د بنائے۔
اس سے ثابت ہوا کہ بموجب اصول آپ کے تمام سلسلہ خدائی کا گناہوں کے طفیل ہی چل
رہا ہے۔ اور اگر گناہ ظہور میں نہ آتے تو پر میشر تو کچھ چیز ہی نہیں تھا اور اس کی قدرتیں اور
حکمتیں سب پیچ اور بے ربے حقیقت تھیں۔ پس آپ کو تو قانون قدرت کا نام ہی نہیں لینا چاہئے
کیونکہ قانون قدرت کا تو یہ ضروری تقاضا ہے کہ تمام اجزائے عالم بحکم اس واضح قانون کے
روز ازل سے باہم انضباط یافتہ ہیں یہ نہیں کہ کسی اتفاقی شامت سے یہ ہزاروں قسم کی مخلوقات
پیدا ہو گئی ہے اور اگر وہ بلا اتفاق نہ ہوتا تو پیدا ہونے سے رہ جاتے اور پرمیشر کو کیسا ہی ان
چیزوں کے پیدا کرنے کے لئے ارادہ کرتا مگر کچھ بھی نہ ہو سکتا۔ غرض جب آپ کا ایمان
بقيه
حاشیه
نہیں اور پھر خود بخود اس کے اندر میں ہی سے کچھ تغیر پیدا ہو کر اس قدر کیڑے ﴿۷﴾
پیدا ہو جاتے ہیں کہ گویا وہ سب جسم کیڑے ہی کیڑے ہیں اس سے ظاہر ہے کہ
ارواح کو اجسام سے ایک لازمی اور دائمی تعلق پڑا ہوا ہے اب جو شخص تناسخ یعنے
اواگون کا قائل ہے ضرور اس کو کہنا پڑے گا کہ اجسام نباتی و معدنی و حیوانی و
اجرام علوی کا ایک ایک ذرہ کسی وقت انسان کا روح تھا کیونکہ جیسا کہ تجربہ
ثابت کر رہا ہے ۔ ایک ایک ذرہ جسم سے ایک ایک روح تعلق رکھتا ہے اور اجرام
علوی میں روحوں کا ہونا شائد نا واقفوں کی نظر میں تعجب کا محل ہوگا لیکن حال کے
فلسفیوں کی تحقیقاتوں نے کھول دیا ہے کہ کرہ شمس و قمر وغیرہ جانداروں کی آبادی
سے خالی نہیں چنانچہ پنڈت دیا نند اور اس کے پیرو بھی اس بات کے قائل ہیں سو
یہ بات تو ہر ایک کو معلوم ہے کہ جس کرہ میں کوئی جاندار چیز ہو وہ اسی کرہ کے ماڈہ

سرمه چشم آریه
۸۸) اور دھرم آپ کو ایسی ایسی تعلیمیں دے رہا ہے تو پھر اس جگہ پر میشر کی قدرتوں کا کیا ذکر اور
قانون قدرت کے نام لینے کا کونسا حل ہے کیونکہ قدرت یا قانون قدرت تو اسے کہتے ہیں
که اول اس مالک کی خالقانہ طاقتوں اور قادرانہ تصرفات اور مختارانہ کاموں کو تسلیم کر کے
پھر اس سلسلہ ظہور طاقتوں کو قانون قدرت سے ملقب کیا جائے مگر اس جگہ تو وہ بات ہی نہیں
رہی اور پرمیشر صرف نام کا پرمیشر رہ گیا ہے جس کو ایک ذرہ کے پیدا کرنے کی بھی طاقت
نہیں ہاں روحوں پر کسی مخفی وجہ کے سبب سے اس کو تسلط ہو گیا ہے شائد کسی اگلے جنم
میں اس نے بہت اچھے کرم کئے ہوں گے جس سے وہ اس حکمرانی کے لائق ٹھہر گیا ۔
غرض جب پرمیشر میں قدرت کا نشان نہیں مختارا نہ تصرفات کی طاقت نہیں قادرانہ
کاموں کی ہمت نہیں ۔ ترتیب دنیا میں اس کو کچھ دخل ہی نہیں تو پھر ظاہر ہے کہ وہ
اس لائق بھی نہیں کہ اس کا کوئی قانون قدرت ہو بلکہ وہی مثل صادق آئے گی کہ
بقيه
حاشیه
سے پیدا ہوتی ہے جیسے کرہ زمین میں جو کچھ ہے وہ زمین سے ہی پیدا ہوا ہے اور پیدا
ہوتا ہے پس جبکہ اجرام علوی میں جانداروں کا ہونا ثابت ہے جس کو آر یہ لوگ بھی
تسلیم کرتے ہیں تو اس سے ظاہر ہے کہ وہ تمام جاندار سورج و چاند وغیرہ اجرام سے
بھی پیدا ہوئے ہوں گے اور اس پیدائش سے یہ ثابت ہو گیا کہ اجسام سفلی کی طرح
اجرام علوی بھی کئی طور پر روحوں کی کانیں ہیں پس اس سے تناسخ والوں کو ماننا پڑا کہ
کسی زمانہ میں سورج چاند وغیرہ اجرام انسانی روحیں تھیں اور پھر وہ کسی عمل کے نیک
یا بداثر سے سورج چاند وغیرہ اجرام بن گئے اور یہ اعتقاد جس قدر قانون قدرت اور
عقل کا دشمن ہے اس کے بیان کرنے کی بھی حاجت نہیں ۔ فتدبر ۔
منه

سرمه چشم آریه
جامه ندارم دامن از کجا آرم ۔ ہاں اپنے ہی گناہوں کا آپ کو شکر گزار ہونا چاہیے جنہوں ۸۹
نے آپ کو گوؤوں کا دودھ پلایا ۔ گھوڑوں پر چڑھایا۔ غرض سب آپ کا کام بنایا اور سب
کچھ کیا اور کرایا ۔ حقیقت میں اس مسئلہ تناسخ نے آپ کو بہت کچھ فائدہ پہنچایا۔ اگر اس سے
کچھ نقصان پہنچا تو بس یہی کہ ایک تو پر میشر ہاتھ سے گیا اور دوسرا حلال حرام کا کچھ ٹھکانا نہ
رہا۔ خیر پر میشر کا تو آپ کو کیا افسوس ہو گا گزارہ تو چلا ہی جاتا ہے۔ مگر جو حلال حرام میں
گڑ بڑ پڑ گیا یہ خرابی ایک دنیا دار غیرت مند کی نظر میں بھی جس کو ایک ذرہ ننگ و ناموس کا
یاس ہو قابل برداشت نہیں کیونکہ اگر مسئلہ تناسخ صحیح ۔ صحیح ہے تو اس کے رو سے ممکن ہے کہ کسی
شخص کی والدہ یا دختر یا حقیقی بہن یا دادی یا نانی مرنے کے بعد کسی عورت کی جون میں پڑ کر
پھر اسی شخص کے نکاح میں آ جائے جس کی ماں یا لڑکی ہے اور دنیا جو ایک ظلمت گاہ اور
بے تمیزی کی جگہ ہے اس میں کون آ کر خبر دے سکتا ہے کہ اے بھلے مانس اس سے شادی
مت کر یہ تو تیری ماں یا بہن یا دادی یا نانی ہے۔ سو سوچ کر دیکھ لینا چاہیے کہ اس اواگون
کے مسئلہ نے صرف آپ کے پرمیشر کی عزت پر ہی ہاتھ نہ ڈالا بلکہ ایسے ایسے ضرر بھی اس
میں موجود ہیں اور بلا شبہ جو شخص اس مسئلہ تناسخ کو روا اور جائز سمجھتا ہے اس کو اس کے
بدنتائج بھی روا اور جائز کہنے پڑیں گے۔ مگر ہائے افسوس جو لوگ دنیا کے پرستار ہیں اور
قومی تعصبوں کی زنجیر میں گرفتار وہ اپنے بدعقیدوں کو کسی ڈھب چھوڑ نا نہیں چاہتے ۔ قوم کا
رعب ان کے دلوں پر ایسا غالب ہے کہ جو مخلوق پرستی کی حد تک پہنچ گیا ہے خدائے تعالیٰ کا
ان کے دلوں میں اتنا بھی قدر نہیں جو ایک بوڑھی عورت کو اپنے گھر کی سوئی کا ہوتا ہے۔
دنیا کی حرص و آز میں کیا کچھ نہ کرتے ہیں نقصاں جو ایک پیسہ کا دیکھیں تو مرتے ہیں
زر سے پیار کرتے ہیں اور دل لگاتے ہیں ہوتے ہیں زر کے ایسے کہ بس مر ہی جاتے ہیں
جب اپنے دلبروں کو نہ جلدی سے پاتے ہیں کیا کیا نہ ان کے ہجر میں آنسو بہاتے ہیں
پر ان کو اس سجن کی طرف کچھ نظر نہیں آنکھیں نہیں ہیں کان نہیں دل میں ڈر نہیں

سرمه چشم آریه
ان کے طریق و دھرم میں گولاکھ ہو فساد کیسا ہی ہو عیاں کہ وہ ہے جھوٹ اعتقاد
پر تب بھی مانتے ہیں اسی کو بہر سبب کیا حال کر دیا ہے تعصب نے ہے غضب
دل میں مگر یہی ہے کہ مرنا نہیں کبھی ترک اس عیال و قوم کو کرنا نہیں کبھی
اے غافلاں وفا نکند ایں سرائے خام دنیائے دوں نماند و نماند بکس مدام
تمت المباحثه الأولى
ولله الحمد في الاولى والاخرى

سرمه چشم آریہ
مباحثه ثانيه
منعقده ۱۴ مارچ ۱۸۸۶ء
اعتراض از طرف مؤلف رساله هذا
بسم الله الرحمن الرحيم
ا
آریہ صاحبوں کا اعتقاد ہے کہ پرمیشر نے کوئی روح پیدا نہیں کی بلکہ کل
ارواح انادی اور قدیم اور غیر مخلوق ہیں ایسا ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ مکتی یعنی نجات
ہمیشہ کے لئے انسان کو نہیں مل سکتی بلکہ ایک مدت مقررہ تک مکتی خانہ میں رکھ کر پھر اس
سے باہر نکالا جاتا ہے۔ اب ہمارا اعتراض یہ ہے کہ یہ دونوں اعتقاد ایسے ہیں کہ ایک
کے قائم ہونے سے تو خدائے تعالیٰ کی توحید بلکہ اس کی خدائی ہی دور ہوتی ہے اور
دوسرا اعتقاد ایسا ہے کہ بندہ وفادار پر ناحق کی سختی ہوتی ہے تفصیل اس اجمال کی یہ ہے
کہ اگر تمام ارواح کو اور ایسا ہی اجزاء صغار اجسام کو قدیم اور انا دی مانا جائے تو اس
میں کئی قباحتیں ہیں منجملہ ان کے ایک تو یہ کہ اس صورت میں خدائے تعالیٰ کے وجود پر
کوئی دلیل قائم نہیں ہو سکتی کیونکہ جس حالت میں بقول آریہ صاحبان ارواح یعنی جیو
خود بخود موجود ہیں اور ایسا ہی اجزاء صغارا جسام بھی خود بخود ہیں تو پھر صرف جوڑ نے
جاڑنے کے لئے ضرورت صانع کی ثابت نہیں ہو سکتی بلکہ ایک دہر یہ جو خدائے تعالیٰ
کا منکر ہے عذر پیش کر سکتا ہے کہ جس حالت میں تم نے کل چیزوں کا وجود خود بخود
بغیر ایجاد پر میشر کے آپ ہی مان لیا ہے تو پھر اس بات پر کیا دلیل ہے کہ ان چیزوں
کے باہم جوڑ نے جاڑنے کے لئے پرمیشر کی حاجت ہے؟ دوسری یہ قباحت کہ

سرمه چشم آریه
۹۲ ایسا اعتقاد خود خدا - اد خود خدائے تعالیٰ کو اس کی خدائی سے جواب دے رہا ہے کہ دے رہا ہے کیونکہ جو لوگ علم نفس
اور خواص ارواح سے واقف ہیں وہ خوب سمجھتے ہیں کہ جس قدر ارواح میں عجائب
و غرائب خواص بھرے ہوئے ہیں وہ صرف جوڑ نے جاڑنے سے پیدا نہیں ہو سکتے مثلاً
روحوں میں ایک قوت کشفی ہے جس سے وہ پوشیدہ باتوں کو بعد مجاہدات دریافت کر سکتے
ہیں اور ایک قوت ان میں عقلی ہے جس سے وہ امور عقلیہ کو معلوم کر سکتے ہیں ۔ ایسا ہی
ایک قوت محبت بھی ان میں پائی جاتی ہے جس سے وہ خدائے تعالیٰ کی طرف جھکتے ہیں
اگر ان تمام قوتوں کو خود بخود بغیر ایجاد کسی موجد کی مان لیا جائے تو پر میشر کی اس میں بڑی
ہتک عزت ہے گویا یہ کہنا پڑے گا کہ جو عمدہ اور اعلیٰ کام تھا وہ تو خود بخود ہے اور جو ادنی
اور ناقص کام تھا وہ پر میشر کے ہاتھ سے ہوا ہے اور اس بات کا اقرار کرنا ہوگا کہ جو
خود بخود عجائب حکمتیں پائی جاتی ہیں وہ پرمیشر کے کاموں سے کہیں بڑھ کر ہیں ایسا کہ
پر میشر بھی ان سے حیران ہے غرض اس اعتقاد سے آریہ صاحبوں کے خدا کی خدائی پر بڑا
صدمہ پہنچے گا یاں تک کہ اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہوگا اور اس کے وجود پر کوئی عقلی دلیل
قائم نہ ہو سکے گی اور نیز وہ مبدء کل فیوض کا نہیں ہو سکے گا بلکہ اس کا صرف ایک ناقص
کام ہوگا اور جو اعلیٰ درجہ کے عجائب کام ہیں ان کی نسبت یہی کہنا پڑے گا کہ وہ سب
خود بخود ہیں لیکن ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اگر فی الحقیقت ایسا ہی ہے تو اس سے اگر
فرضی طور پر پر میشر کا وجود مان بھی لیا جائے تب بھی وہ نہایت ضعیف اور نکما سا وجود ہوگا
جس کا عدم وجود مساوی ہوگا یاں تک کہ اگر اس کا مرنا بھی فرض کیا جائے تو روحوں کا
کچھ بھی حرج نہ ہوگا اور وہ اس لائق ہرگز نہیں ہوگا کہ کوئی روح اس کی بندگی کرنے کے
لئے مجبور کی جائے کیونکہ ہر یک روح اس کو جواب دے سکتی ہے کہ جس حالت میں تم
نے مجھے پیدا ہی نہیں کیا اور نہ میری طاقتوں اور قوتوں اور استعدادوں کو تم نے بنایا تو
پھر آپ کسی استحقاق سے مجھ سے اپنی پرستش چاہتے ہیں اور نیز جبکہ پرمیشر روحوں کا
خالق ہی نہیں تو ان پر محیط بھی نہیں ہو سکتا۔ اور جب احاطہ نہ ہو سکا تو پر میشر اور روحوں

سرمه چشم آریه
میں حجاب ہو گیا اور جب حجاب ہوا تو پر میشر سرب گیانی نہ ہو سکا یعنے علم غیب پر قادر نہ ہوا۔ (۹۳
اور جب قادر نہ رہا تو اس کی سب خدائی درہم برہم ہوگئی تو گویا پر میشر ہی ہاتھ سے گیا اور
یہ بات ظاہر ہے کہ علم کامل کسی شے کا اس کے بنانے پر قادر کر دیتا ہے اس لئے حکماء کا
مقولہ ہے کہ جب علم اپنے کمال تک پہنچ جائے تو وہ عین عمل ہو جاتا ہے اس حالت میں
بالطبع سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا پر میشر کو روحوں کی کیفیت اور گنہ کا پورا پورا علم بھی ہے یا نہیں
اگر اس کو پورا پورا علم ہے تو پھر کیا وجہ کہ باوجود پورا پورا علم ہونے کے پھر ایسی ہی روح بنا
نہیں سکتا سو اس سوال پر غور کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف یہی نہیں کہ پر میشر روحوں
کے پیدا کرنے پر قادر نہیں بلکہ ان کی نسبت پورا پورا علم بھی نہیں رکھتا ۔ دوسرا ٹکڑہ ہمارے
سوال کا حق العباد سے متعلق ہے یعنی یہ کہ آریہ صاحبان کے اعتقاد مذکورہ بالا کے رو سے
یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ پرمیشر اپنے بندوں سے بھی ناحق کا ایک نخل رکھتا ہے کیونکہ یہ
بات صاف ظاہر ہے کہ مکتی اور نجات کی اصل حقیقت یہی ہے کہ انسان ماسوائے اللہ کی
محبت سے مونہ پھیر کر پر میشر کی محبت میں ایسا محو ہو جائے کہ جس طرح عاشق اپنے محبوب
کے دیکھنے سے لذت اٹھاتا ہے ایسا ہی اپنے محبوب حقیقی کے تصور سے لذت اٹھائے اور
محبت بجز معرفت حاصل نہیں ہو سکتی اور قاعدہ کی بات ہے کہ موجب محبت کے دو ہی امر
ہیں یا حسن یا احسان پس جب انسان به باعث اپنی کامل معرفت کے خدائے تعالیٰ کے
حسن و احسان پر اطلاع کامل طور پر پاتا ہے تو لا محالہ اس سے کامل محبت پیدا ہو جاتی
ہے اور کامل محبت سے لذت ملتی ہے پس اسی جہان سے بہشتی زندگی عارف کی شروع
ہو جاتی ہے اور وہی معرفت اور محبت عالم آخرت میں سرور دائمی کا موجب ہو جاتی
ہے جس کو دوسرے لفظوں میں نجات سے تعبیر کرتے ہیں ۔ اب میں پوچھتا ہوں کہ
جب ایک شخص کو پورا پورا سامان نجات کا میسر آ گیا اور پرمیشر کی کر پا اور فضل سے مکتی
پا گیا تو پھر کیوں پر میشر اس کو نا کردہ گناہ مکتی خانہ سے باہر نکالتا ہے کیا وہ اس بات سے
چڑتا ہے کہ کوئی عاجز بندہ ہمیشہ کے لئے آرام پاسکے جس حالت میں ابدی بقا کے

سرمه چشم آریه
۹۴ روحوں میں قوت رکھی گئی ہے تو کیا پر میشر اپنے بندوں کو ابدی سرور نہیں دے سکتا۔ بعض
صاحب اس جگہ پر یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ بندوں کے اعمال محدود ہیں اس لئے جزا
بھی اس کی محدود ہی ملتی ہے میں کہتا ہوں کہ یہ خیال غلط ہے کیونکہ عمل اعظم بندہ کا یہی ہے
کہ وہ وفاداری سے ایمان لاتا ہے اور بے انتہا وفاداری کی نیت سے تکالیف مالی و جانی
اٹھانے کے لئے ہر وقت مستعد رہتا ہے تو اس صورت میں عمل اس کا محدود نہ ہوا بلکہ
غیر محدود ہوا اگر پر میشر اس کو زندہ چھوڑتا تو وہ بھی بے وفا تو وہ کبھی بے وفائی نہ کرتا یہ نعوذ باللہ پر میشر کا
قصور ہوا کہ اس نے اس کو مہلت نہ دی ماسوا اس کے جیسا کہ ہم نے پہلے بیان کیا ہے
موجب نجات دمکتی کا ایک ایسا امر ہے کہ وہ پر میشر کی صحبت میں رہ کر کم نہیں ہو سکتا بلکہ
ترقی کرنا چاہئے کیونکہ کوئی عقلمند ہرگز خیال نہیں کر سکتا کہ پر میشر کی صحبت سے گیان اور
محبت میں کچھ فرق آ جاتا ہے اور جس طرح ممکن نہیں کہ باوجود چراغ کے ہونے کے
اندھیرا ہو جائے اسی طرح یہ بھی ممکن نہیں کہ باوجود علل موجبہ مکتی کے پھر کوئی شخص مکتی خانہ
سے باہر نکالا جائے۔ پر میشر بمنزلہ خریدار کے نہیں ہے تا یہ کہا جائے کہ جس قدر اس نے
کوئی چیز لی اسی قدر اس نے دام بھی دے دیئے بلکہ یہ معاملہ محبت و عشق کا ہے اور کوئی
منصف مزاج معشوق اپنے وفادار عاشق سے ایسا بد معاملہ ہرگز نہیں کر سکتا کہ اس کو ناحق
خرابی میں ڈالے ۔ ہم سوال کرتے ہیں کہ آیا پر میشر اس بات پر قادر ہے یا نہیں کہ اپنے
بندہ کو ہمیشہ کے لئے مکتی دے دے۔ اگر قادر ہے اور بندہ وفادار بھی اس کا مستحق ہے اور
علل لازمہ موجبہ بھی دائمی مکتی کو چاہتے ہیں تو پھر کیوں پر میشر ایسی سختی کرتا ہے کہ اوّل
ایک بندہ کو ایک ایسا مقرب بنا کر کہ وہ اوتار ہو گیا یا اس پر وید نازل ہو گئے پھر نا حق
اس کی عزت بگاڑ دیتا ہے اور رفتہ رفتہ مختلف جونوں میں ڈال کر اس کی کیڑوں مکوڑوں
تک نوبت پہنچاتا ہے بعض صاحب یہ بھی جواب دیتے ہیں کہ یہ کام پر میشر نے ایک
مصلحت سے اختیار کر رکھا ہے اور وہ مصلحت یہ ہے کہ چونکہ پر میشر روحوں کے پیدا کرنے
پر قادر نہیں اور یہ بھی معلوم ہے کہ کل ارواح معدود اور محدود ہیں تو اس صورت میں اگر

·

آج 10 میں سے 10 باقی