ضیاءالحق
حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضياء الحق
اور طرفہ تر یہ کہ آتھم صاحب کا دو مرتبہ عدالت میں قسم کھانا ثابت ہو چکا ہے
اگر وہ انکار کریں تو ہم نقل لے کر دکھلا دیں ۔
سچ تو یہ ہے کہ ان عیسائیوں میں سے شاید شاذ و نادر کوئی ایسا ہو جس کو قتسم
کھانے کا اتفاق نہ ہوا ہو بلکہ انگریزی قانون نے قسم کھانا عیسائیوں کے لئے خاص
حق رکھا ہے اور دوسروں کے لئے اقرار صالح ۔
اب ہم منصفین سے پوچھتے ہیں کہ جن لوگوں نے قسم سے گریز کرنے کے
لئے عمداً اپنے سوانح کو چھپایا اور وہ جانتے تھے کہ پہلے اس سے ہم کئی دفعہ قسمیں
کھا چکے ہیں مگر ارادتا ان قسموں کو پوشیدہ رکھا اور ایک نہایت مکر وہ جھوٹ بولا
اور کہا کہ قسم ہمارے مذہب میں ایسا ہی بدکاری کا کام ہے کہ جیسے مسلمانوں میں
خنزیر۔ اور اپنے بزرگوں کو اپنی زبان سے فاسق فاجر قرار دیا ۔ کیا ان کے اس
طریق سے اب تک ثابت نہ ہوا کہ اگر وہ اپنے تئیں حق پر جانتے تو اس ذلت اور
رسوائی کو ہرگز ہرگز اختیار نہ کرتے ۔
پس یہ پانچواں قرینہ ہے کہ ان لوگوں نے ایک سچائی کے چھپانے کے لئے
اپنے پولس رسول کو ایک ایسے آدمی سے تشبیہ دی کہ جو مسلمان کہلا کر پھر سور کھاوے
اسی بات سے ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ در پردہ آتھم اور اس کے دوستوں کو کس بات کا
رعب کھا گیا کہ انہوں نے بے ہودہ حیلہ بازیوں اور رسوائی والے طریق کو اختیار کیا
مگر آتھم قسم کھانے سے ایسا ڈرا کہ گویا وہ کھا جانے والا بھیڑیا ہے ۔
دانشمندوں کو چاہیے کہ بار بار ان باتوں کو ذہن میں لاویں کہ
کیونکر اول آتھم صاحب نے رو رو کر یہ اقرار کیا کہ میں ضرور پیشگوئی
ضياء الحق
کی میعاد میں ڈرتا رہا۔ اور پھر سوچیں کہ جس پیشگوئی کو بے ہودہ سمجھا گیا تھا اس
سے اس قدر ڈرنا کیا معنی رکھتا تھا۔ بہتیری بے ہودہ باتیں انسان سنتا ہے مگر ان کی
کچھ بھی پرواہ نہیں کرتا ۔ پھر اگر فرض بھی کر لیں کہ امرتسر میں کسی تعلیم یافتہ سانپ
نے اس پر حملہ کیا تھا تو اس قدر بے حواسی اور سراسیمگی دکھلانا اور شہر بشہر پھر نا کیا
ضروری تھا۔ کوئی قانونی تدبیر کی ہوتی جس سے امن کے ساتھ امرتسر میں بیٹھے
رہتے کیا امرتسر کی پولیس نا کافی تھی یا تمام قانونی علاج مسدود تھے جو اس قد رخرچ
اخراج کر کے شدت دھوپ کے دنوں میں پیرانہ سالی میں اپنے آرام گاہ کو چھوڑا
اور لطف یہ کہ وہ چھوڑنا بھی بے سود رہا ۔ امرتسر میں سانپ نظر آیا ۔ لدھیانہ میں
نیزوں والے دکھائی دیئے ۔ فیروز پور میں تلوار کے ساتھ حملہ ہوا یہ بیانات بہت
ہی غور کے لائق ہیں ۔
۔
ناظرین ان تین ملحملوں کو سرسری نظر سے نہ دیکھیں اور خوب سوچیں ۔ کیا
فی الحقیقت سچ ہے کہ پہلا نظر آنے والا فی الحقیقت ایک تعلیم یافتہ سانپ تھا جس پر کسی
کا سوٹا چل نہ سکا۔ اور وہ پچھلی مرتبوں میں جو نظر آئے وہ جنگ آزمودہ ہماری
جماعت کے سپاہی تھے جن کو کسی موقع پر آتھم صاحب پکڑ نہ سکے اور نہ ان کے
دامادوں کا ان پر ہاتھ دراز ہو سکا نہ پولس کے نالائق کا نسٹیبل ان کے مقابلہ کی جرات
کر سکے ۔ پھر عجیب پر عجیب یہ کہ یہ لوگ نا جائز ہتھیاروں کے ساتھ کئی مرتبہ ریل پر
سوار ہوئے ۔ بازاروں میں ہو کر نکلے آتھم صاحب کے احاطہ میں اِدھر اُدھر پھرتے رہے
مگر بجز آتھم صاحب کے کوئی بھی ان کو دیکھ نہ سکا ۔ کیا ان تمام قرینوں سے ثابت
نہیں ہوتا کہ در حقیقت یہ تمام روحانی نظارہ تھا جس نے آتھم صاحب کے دل کو ﴿۲﴾
ضياء الحق
حق کی طرف رجوع دلایا اور ان کا دل خوف سے بھر گیا ۔ اور منہ پر مہر لگ گئی ۔
ان کا فرض تھا کہ پہلے حملہ میں ہی تھا نہ میں رپورٹ کرتے گورنمنٹ کو اطلاع دیتے
اور حلیہ لکھواتے اور صورت شکل اور وردی اور تمام قرائن سے حکام کو مطلع کرتے
تا گورنمنٹ اشتہار دے کر ایسے بدمعاشوں کو ماخوذ کرتی اور ایسے پلید مجرموں کو
واجبی سزا کا مزہ چکھاتی اور کم سے کم یہ تو چاہیے تھا کہ وکیلوں کے مشورہ سے ایک
عرضی دے کر مجرموں کو سزا دلاتے یا احتیاطی طور پر اس عاجز سے اس مضمون کا
مچلکہ لکھواتے کہ اگر آتھم پیشگوئی کی میعاد میں مارا گیا تو یہ جرم قتل عمد تمہارے ذمہ لگایا
جائے گا کیونکہ جو شخص پہلے ان کی موت کی جھوٹی پیشگوئی کر چکا اور پھر اس کی
جماعت کی طرف سے قتل کرنے کے لئے تین حملے بھی ہوئے کیا ایسے شخص کا مچلکہ
لینے سے گورنمنٹ کو کچھ تامل ہو سکتا ہے ۔
کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ آتھم صاحب پندرہ ماہ تک ایک جلتے ہوئے
تنور میں پڑے رہے اور بار بار خوفناک حملوں سے کچلے گئے مگر انہوں نے کسی مقام
میں با ضابطہ تحقیقات نہ کرائی ۔ امرتسر سے سانپ کے حملہ پر چپکے ہی نکل آئے ۔
پھر لودھیا نہ پہنچے اور ساتھ ہی حملے والے بھی پہنچ گئے اور مارنے میں کچھ بھی کسر نہ
رکھی ۔ تب بھی آتھم صاحب نے گورنمنٹ میں جا کر سیا پا نہ کیا کہ یہ دشمن میرے قتل
کے درپے ہیں ۔ میری کوٹھی پر مسلح ہو کر آئے سرکار ان کا مچلکہ لے اور مجھ کو ان کے
شر سے بچالے بلکہ ان کو چاہیے تھا کہ تعلیم یافتہ سانپ کے حملہ پر ہی دہائی دیتے
کہ لوگو دیکھو پیشگوئی کی حقیقت معلوم ہوئی ۔
اب اے ہمارے ناظرین! اے اخباروں کے ایڈیٹرو !
ضياء الحق
اے رسالوں کے شائع کرنے والو ! آپ لوگوں نے آتھم صاحب کی ہمدردی
تو بہت کی بلکہ بعض نے لکھا کہ آتھم صاحب خلق اللہ پر بہت ہی احسان کریں گے
اگر ایسے کذاب پر نال کر کے اس کو سزا دلائیں گے مگر اب آنکھیں کھول کر
دیکھو کہ قرائن تو یہ کس کو کذاب ثابت کرتے ہیں ۔
ہم تم سے اسلام کی ہمدردی نہیں چاہتے ہم تم کو یہ الزام نہیں دیتے کہ
مسلمانوں کی اولاد کہلا کر پھر پادریوں کی ناحق کی حمایت کیوں کی کیونکہ یہ
بات کہنے والا اور پوچھنے والا ایک ہی ہے جو مطالبہ کے دن میں ظالم کو بے را
نہیں چھوڑے گا ۔
ہم تمہاری گالیوں اور لعنتوں سے بھی ناراض نہیں کیونکہ بہ نسبت پہلے ﴿۲۲﴾
راست بازوں کے یہ بہت ہی تھوڑا دکھ ہے جو ہم کو تم سے پہنچا ہے لیکن اگر ہمیں
افسوس ہے تو صرف یہی کہ تم نے دین کی سچی حمایت کو بھی چھوڑا اور پادریوں کی ہاں
کے ساتھ ہاں ملائی ۔ مگر آخری نتیجہ تمہارے لئے اس ندامت کا حصہ ہوا جس کو
دوسرے لفظوں میں خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ کہتے ہیں ۔ اس بات کا ہم کو بھی افسوس
ہے کہ باوجود یکہ دین کو تم نے اس طرح پھینک دیا کہ جس طرح ایک ناکارہ تنکا پھینکا
جاتا ہے۔ مگر پھر بھی تم کسی ایسی تعریف کے لائق نہ ٹھہرے جو کسی عقلمند عمیق الرائے
کے بارہ میں ہو سکتی ہے بلکہ وہ خفت اور خجالت اٹھائی جو ہمیشہ جلد باز اور شتاب کار
اٹھایا کرتے ہیں در حقیقت جو شخص نفسانی جوش میں آ کر یا جلد بازی کی وجہ سے اللہ
اور رسول کی کچھ بھی پر واہ نہیں رکھتا اس کو ایسے دن دیکھنے پڑتے ہیں ۔
ا
کیا کبھی تم نے سنا کہ کسی ایسے مباحثہ میں کہ جس کی حمایت
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے نالش “ ہونا چاہیے۔ (ناشر) سہو کتابت معلوم ہوتا ہے بے سزا “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
ضياء الحق
میں عیسائی مذہب کو کوئی زد پہنچتی ہو یا کسی فرد کی نظر میں اس مذہب کی بیخ کنی ہوتی ہو
کوئی پادری تمہارے ساتھ ہو گیا ہو بلکہ وہ تو با وجود صد ہا اندرونی اختلافات کے اپنی
ہوا نکلنے نہیں دیتے ۔ پھر تم پر افسوس کہ تم نے چند خود غرض مولویوں کے پیچھے لگ کر
ایک دینی معاملہ میں پادریوں کی وہ حمایت کی اور اہل حق کو وہ گالیاں دیں جس کی
نظیر کسی قوم میں نہیں پائی جاتی ۔ سو اب بھی میں نصیحت کرتا ہوں کہ تو بہ کرو اور پاک
دل اور بے لوث نظر کے ساتھ اس پیشگوئی کو دیکھو اور تمام امور کو یک جائی نظر سے
تصور میں لا کر وہ سچی رائے ظاہر کرو جو تمہاری پہلی جلد بازیوں کا کفارہ ہو جائے۔ یقیناً
سمجھو کہ دین اسلام ہی حق ہے اور ہر ایک انسان کو اپنے ان تمام خیالات کا حساب
دینا پڑے گا جن کو وہ ردی اور نا پاک پا کر پھر بھی اپنے سینہ سے باہر نہیں پھینکتا ۔ اور
بخل اور تعصب سے اپنی طبیعت کو الگ نہیں کرتا ۔
سواٹھو اور جا گو اور پھر دوبارہ ایک حق طلب اور سوچنے والا دل لے کر آتھم
والی پیشگوئی پر نظر ڈالو ۔ پیشگوئی میں کوئی بھی تاریکی نہیں تھی تمہاری اپنی ہی تاریکی
اور موٹی عقل اور جلد بازی نے ایک تاریکی پیدا کر لی ۔ اور وہ صریح شرط تمہاری
آنکھوں سے نظر انداز کی گئی جو حکیم از لی نے تمہاری آزمائش کے لئے پہلے ہی الہامی
عبارت میں داخل کی تھی یہ فعل بھی اسی حکیم مطلق کا ہے تا وہ تمہیں جانچے اور
۲۳ آزماوے اور تم پر ظاہر کرے کہ کس قدر تم تدبر اور تقوی اور اخوت اسلامی سے دور
جا پڑے۔ بھا ئیو جلد تو بہ کروتا ہلاک نہ ہو جاؤ کیونکہ کوئی عمل بد نہیں جس پر مواخذہ
نہ ہوگا اور کوئی بد دیانتی نہیں جس کی وجہ سے انسان پکڑا نہ جائے ۔ جس نے کسی بخل
کی وجہ سے اپنا دین خراب کر لیا اور کسی تعصب کی وجہ سے حق کو چھوڑ دیا وہ کیڑا ہے
ضياء الحق
نہ انسان اور درندہ ہے نہ آدمی لیکن نیک آدمی ایک پاک خیال کے ساتھ سوچتا ہے
اور اس کا حکمت اور حق کے ساتھ کلام ہوتا ہے نہ ٹھٹھے اور ہنسی کے رنگ میں اور وہ
صداقت اور انصاف کے پاک جذب سے بولتا ہے نہ غضب اور غصہ کی کشش سے
اس لئے خدا اس کی مدد کرتا ہے اور روح القدس اس کے دل پر روشنی ڈالتا ہے لیکن
نا پاک دل اور گندی طبیعت والا سچائی کے استخراج کے لئے کچھ بھی کوشش نہیں
کرتا اور ایک دھوکا جو پہلے دن سے ہی اس کو لگ جاتا ہے اس کی پیروی کرتا چلا
جاتا ہے اور پھر تعصب اور کج بحثی کی وجہ سے خدا تعالیٰ اس کے دل کا نور چھین لیتا
ہے اور اس کا پچھلا حال پہلے سے بھی بدتر ہو جاتا ہے۔
مگر نیک سرشت آدمی اپنی رائے کے بدلنے سے ہرگز نہیں ڈرتا ۔ جب
دیکھتا ہے کہ ایک صداقت کی تکذیب میں مجھ سے غلطی ہوئی تو اس کا بدن کانپ جاتا
ہے اور آنکھوں میں آنسو بھر آتے ہیں اور سچائی کے خون سے اس مجرم سے زیادہ ڈرتا
ہے جس نے ایک بے گناہ اور معصوم بچہ کو ناحق قتل کر دیا ہو ۔ سو خدا جو کریم و رحیم
ہے اسے قبول کر لیتا ہے اور اس کی عظمت دلوں میں ڈال دیتا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ جب ہم دیکھتے ہیں کہ مجلس میں ایک شخص بہادر دل کے
ساتھ کھڑا ہو گیا اور بلند آواز سے بولا کہ صاحبو میں فلاں امر میں غلطی پر تھا ۔
اور جو کچھ میں نے ایک مدت تک بخشیں کیں یا جو کچھ میں نے مخالفت ظاہر کی
وہ سب نا درست امر تھا ۔ اب میں اس سے محض اللہ رجوع کرتا ہوں ۔ ایسے
شخص کی ایک ہیبت دلوں میں طاری ہو جاتی ہے اور ولایت کا نور اس کے چہرہ
پر دکھائی دیتا ہے اور دل بول اٹھتا ہے کہ یہ شخص متقی اور قابل تعظیم ہے ۔
ضياء الحق
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ان سے پیار کرتا ہوں کہ جو گناہ اور خطا کا
طریق چھوڑ کر حق کی طرف قدم اٹھاتے ہیں ۔ پس جس سے خدا پیار کرے ضرور
اس سے تمام نیک بندے پیار کریں گے کیونکہ نیک روحوں کا پیار خدا کے پیار
۲۴ کے تابع ہے ۔ سو مبارک وہ جو خدا تعالیٰ کی مرضی کی راہیں ڈھونڈے ۔ اور زید
و بکر کی بک بک کی کچھ پر واہ نہ رکھے ۔
اب میرے دوستو ذرہ نظر اٹھا کر دیکھو اور اپنی کانشنس اور نرم قلب سے
فتوئی لو اور ذرا نظر اور فکر کو ہشیاری اور بردباری کے ساتھ دوڑا کر دیکھو کیا آتھم
کا طریق اور روش اس کی سچائی پر دلالت کر رہا ہے ۔ کیا تمہارے دل ان باتوں کو
قبول کرتے ہیں کہ ضرور آتھم پر بمقام امرتسر کسی تعلیم یافتہ سانپ نے حملہ کیا تھا۔
اور ضرور ہماری جماعت کے بعض لوگ تلواروں اور نیزوں کے ساتھ لدھیانہ اور
فیروز پور میں اس کی کوٹھی میں قتل کرنے کے لئے جا گھسے تھے ۔
کیا آپ لوگوں کی روحیں اس بات کو مانتی ہیں کہ باوجود اس مذہبی
مقدمہ کے جس کی بنیاد پر یہ مباحثہ شروع ہوا تھا یعنی ایک شخص اسماعیل نام کا
عیسائی ہونے سے رک جانا اور اس اشتعال سے عیسائیوں کا مباحثہ کرنا اور پھر
پیشگوئی کی صداقت مٹانے کے لئے یہ جھوٹی تاویلیں کرنا کہ ڈاکٹر کی قطعی رائے ہے
کہ چھ مہینے کے اندر آتھم مر جائے گا ۔ ایسے لوگ جنہوں نے مذہبی ہار جیت کے
خیال سے پہلے ہی جھوٹی تاویلیں شروع کر دیں اور فتح کے حریص رہے وہ واقعی طور
پر تین حملے ہماری جماعت کی طرف سے دیکھیں اور حملے بھی وہ جو ایسے شخص کے قتل
کرنے کے ارادہ سے ہوں جو عیسائی پارٹی کا سر ہو۔ اور پھر یہ حضرات عیسائیاں
ضياء الحق
خاموش رہیں ، نہ گورنمنٹ میں ان حملوں کی شکایت لے جائیں اور نہ تھا نہ میں
رپورٹ دیں اور نہ حاکم ضلع کے پاس نالش کریں اور نہ ہمارا مچلکہ عدالت میں
داخل کرائیں اور نہ میعاد کے اندر اخباروں میں اس واقعہ کا اشتہار دیں اور نہ
باوجود ہمارے چار ہزار روپیہ نقد پیش کرنے کے قسم کھاویں اور چار ہزار روپیہ
لے کر ہمیں سزا دیں ۔ صاحبو آپ اللہ سوچو کہ آخر مر جانا اور اس نابکار دنیا کو چھوڑ
جانا ہے اور ذرہ غور کرو کہ جس شخص پر یہ ظلم ہو کہ موت کی خبر سنا کر نا حق اس کا دل
ستایا جائے اور پھر اسی دل آزاری پر کفایت نہ ہو بلکہ برابر اس پر تین حملے بھی
ہوں ۔ اور معاملہ مذہبی ہو جس میں بالطبع تعصب بڑھ جاتے ہیں کیا ایسی صورت
میں آپ قبول کر لیں گے کہ یہ سب کچھ واقعہ ہوا مگر آتھم اور اس کے دوستوں نے
نہ چاہا کہ بدی کے مقابل پر بدی کریں ۔ پھر صاحبو یہ بھی سوچو کہ دنیا میں کوئی دعوی
بغیر ثبوت کے قابل پذیرائی نہیں ہوتا ۔ پس ایسا دعویٰ جو خود خلاف قیاس اور
غیر معقول ہو اور جس کے افترا کرنے کے لئے عیسائیوں کو ضرورتیں پیش آئی تھیں ﴿۲۵﴾
وہ کیوں بغیر ثبوت پیش کرنے کے قبول کیا جاتا ہے ۔
آتھم صاحب نالش نہیں کرتے کہ یہ نیک بختی کا تقاضا نہیں قسم نہیں کھاتے
کہ مذہب میں ہمارے قسم ایسی ہے جیسے مسلمانوں میں خنزیر کھانا۔ کوئی اور ثبوت نہیں
دیتے کہ ہم اب لڑنا اور جھگڑنا نہیں چاہتے پس کیا اب یہ تمام بے ثبوت با تیں آتھم
صاحب کی قبول کر لوگے اور کیا آپ کی یہ رائے ہے کہ ہماری سب باتیں جھوٹی اور
آتھم صاحب کی یہ ساری کہانیاں سچی ہیں ۔ اگر یہی بات ۔ ما بات ہے تو ہم آپ لوگوں سے
اعراض کرتے ہیں جب تک کہ وہ دن آ وے کہ رب العرش کے سامنے ہم سب لوگ
کھڑے ہوں گے ۔
ضياء الحق
صاحبو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر یہ جھگڑا دنیوی جھگڑوں کی طرح چیف کورٹ
یا ہائی کورٹ کے اجلاس میں پیش ہوتا تو آخر بغور دیکھے جانے کے بعد ہمارے
ہی حق میں فیصلہ ہوتا ۔
عزیزو ! آپ لوگوں پر لازم تھا کہ اس نور ایمان سے کام لے کر جو
حضرت سیدنا مولانا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ایک سچے ایماندار کو
خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا کیا ہے ۔ آتھم کے اس منصو بہ پر جو گو یا اس پر تین
حملے ہوئے نظر غور کرتے اور اس کو ملزم کرتے کہ جب تک وہ تعلیم یافتہ سانپ
اور مسلح قاتلوں کا پتہ نہ لگاوے یا عدالت میں نالش نہ کرے یا قسم نہ کھاوے تب
تک وہ قانون انصاف کی رو سے دروغ گو اور حق پوش ہے ۔
اور ہماری جماعت کے لئے تو تین حملوں کا الزام موجب زیادت
ایمان اور یقین اور آتھم کے جھوٹے ہونے کا بد یہی ثبوت ہے ۔ کیونکہ ہر ایک
شخص ہماری جماعت میں سے یقین دل سے جانتا ہے کہ ایسے حملوں کی مجھے تعلیم
نہیں ہوئی ۔ اور نہ ایسا پلید مشورہ کبھی اس جماعت میں ہوا ۔ ہم اپنی تمام
جماعت کو فرد فرد کر کے اس وقت مخاطب کرتے ہیں کہ کیا ان کو ایسی صلاح دی
گئی کہ تم کوئی زہریلا اور کالا سانپ لے کر اور اس کو خوب تعلیم دے کر آتھم کو
ڈسنے کے لئے اس کی کوٹھی میں چھوڑ دو ۔ اگر وہاں موقعہ نہ پاؤ تو پھر لودھیا نہ میں جا کر
اور اگر وہاں بھی موقعہ نہ ملے تو پھر فیروز پور میں جا کر کام تمام کر دو۔
ہم پھر کہتے ہیں کہ اگر کسی کو ہم نے کبھی ایسا مشورہ دیا ہے
ضياء الحق
تو سخت بے ایمانی ہوگی کہ وہ اس کو ظاہر نہ کرے ۔ یہ بات ظاہر ہے کہ مرشد پر
مریدوں کا اسی وقت سچا اعتقاد رہ سکتا ہے کہ جب تک اس کو راست باز اور ﴿۲۶﴾
صادق اور حق گو یقین کریں اور دروغگو اور متفنی اور منصو بہ باز ہونا اس کا ثابت
نہ ہوا اور جبکہ یہ بات ہے تو ہمارے مریدوں میں سے ہر ایک شخص اپنے دل میں
سوچے کہ کیا کوئی ان سے ہمارے کہنے سے یا خود بخود آتھم پر حملہ کرنے کے لئے
امرتسر اور لودھیانہ اور فیروز پور گیا تھا ۔ ظاہر ہے کہ سب کا یہی جواب ہوگا کہ
میں نہیں گیا اور نہ ایسی گندی تعلیم مجھ کو ہوئی ۔ اور یہ بات بھی ظاہر ہے کہ اگر اس
چھوٹی سے جماعت میں کوئی ایسا پلید مشورہ ہوتا تو جماعت کے کل یا اکثر افراد کو
ضرور اس کی خبر ہوتی خاص کر جب کہ اس جماعت کے بہت سے فاضل احباب
اس جگہ جمع رہتے ہیں ۔ اور بعض وقت سو کے قریب یا زیادہ ہوتے ہیں وہ تو
ضرور اس پردہ کی بات کو پا جاتے اور توبہ پر تو بہ کرتے کہ ہم نے اس مکار
آدمی کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اپنے ایمان کو ضائع کیا ۔ پیشگوئی خدا تعالیٰ کی
طرف سے بتلائی اور اب کہتا ہے کہ کوئی تم میں سے آتھم کو قتل کر دے تاکسی
طرح پیشگوئی پوری ہو ۔ اس وقت ہم اپنے فاضل دوست مولوی حکیم نور دین
صاحب کو جنہوں نے اپنے وطن سے ہجرت کر کے کئی برس سے مع اہل و عیال
دائمی رہائش میرے پاس اور میرے مکان کے ایک حصہ میں اختیار کی ہے ۔ اور
احباب کے ہر ایک نیک اور پاک مشورہ میں صدرنشین ہیں اور صرف نیک ظن
کی وجہ سے اپنی جان مال سے حاضر ہیں مخاطب کر کے پوچھتے ہیں کہ کیا کبھی ایسے
پلید مشورہ کا آپ سے ذکر آیا ۔
ضياء الحق
ایسا ہی ہم اپنے تمام دوستوں کو مخاطب کر کے پوچھتے ہیں کہ کیا کسی
ایسے نالائق مشورہ میں آپ لوگ بھی شریک ہوئے یا کوئی صاحب آپ
لوگوں میں سے آتھم صاحب کے قتل کرنے کے لئے بھیجا گیا ۔ یقیناً آپ
لوگوں کے دل بول اٹھیں گے کہ ہماری طرف ان باتوں کا منسوب کرنا سراسر
افترا ہے اور یقیناً اس بے اصل منصوبہ کے تصور سے آپ لوگوں کا ایمان
زیادہ ہو گا لیکن غیروں کو بباعث اجنبیت یہ حق الیقین نصیب نہیں ۔
مگر افسوس تو یہ ہے کہ وہ ان قرائن تو یہ سے بھی کنارہ کشی
کرتے ہیں جو صریح آتھم کو ملزم ٹھہراتے ہیں وہ نہیں سوچتے کہ جس
حالت میں آتھم نے اپنے خوف کی تین حملوں پر بنا رکھی اور اس بات
سے انکار کیا کہ وہ خوف اور گریہ و زاری اسلام کے رعب سے تھا تو
ان تین حملوں کا کچھ ثبوت بھی تو پیش کرنا چاہیے تھا کیونکہ خوف کو
۲۷ پیشگوئی کی طرف منسوب کرنے کے وقت تو قرائن موجود ہیں ۔ وجہ یہ
کہ پیشگوئی نہایت زور سے کی گئی تھی ۔ اور نہ صرف آتھم بلکہ اسی
وقت اس مجلس کے تمام عیسائیوں پر اس کا اثر ہو گیا تھا ۔ اور پیش بندی
کے طور پر اسی دم کہنا شروع کر دیا تھا کہ آتھم کے مرنے کی تو ایک
ڈاکٹر نے بھی خبر دے رکھی ہے کہ چھ ماہ تک مر جائے گا ظاہر ہے ۔
یہ
تمام باتیں پیشگوئی کا رعب قبول کرنے سے منہ سے نکلی تھیں ۔ اور آتھم صاحب
کے دل پر ایک بھاری مؤثر کام کر رہا تھا اور یہ تمام قرائن چاہتے
تھے
کہ آتھم صاحب سے
سے وہ
حرکتیں صادر ہوں جو شدت
ضياء الحق
خوف کے وقت صادر ہوا کرتی ہیں ۔ اور وہ نظارے ان کو نظر آویں جو شدت
خوف کے وقت نظر آیا کرتے ہیں ۔ مگر انہوں نے انسانی حملوں کا کیا ثبوت دیا جو
اب ان کی خوف کی بنیا د قرار دیئے گئے ہیں ۔
پھر جس حالت میں کچھ بھی ثبوت نہیں دیا تو کیا یہ بے جا مطالبہ تھا کہ
وہ اپنی بریت ظاہر کرنے کے لئے قسم کھا لیتے سواب وہ دنیا پرست مولوی
جو عیسائیوں کے ساتھ ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں ہمیں جواب دیں کہ
انہوں نے کیوں ہماری عداوت کے لئے اپنا منہ کالا کیا ۔ کیا یہی منہ کل
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھا ئیں گے جن کے دین کی تکذیب کے لئے
نا حق بے موجب وہ شریک ہوئے ۔ کیا وہ قسم کھا سکتے ہیں کہ ان کے نزدیک
آتھم ہی سچا ہے ۔ ایسے معرکہ کے مطالبہ میں آتھم کا قسم نہ کھانا ایک قسم کی
موت تھی جو اس پر وارد ہو گئی ۔ اور وہ بینہ کے ساتھ بے شک ہلاک ہو گیا
اور جو بار ثبوت اس کے ذمہ تھا وہ اس سے سبکدوش نہ ہو سکا اور جسمانی
موت بھی شوخی کے بعد ٹل نہیں سکتی لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللهِ ۔
افسوس کہ ہمارے بعض مولویوں اور ان کے نالائق چیلوں نے جو نام کے مسلمان
تھے اس جگہ اپنی فطرتی بد ذاتی سے بار بار حق کی تکذیب کی اور اسلام کی مخالفت میں
یہ سیاہ دل اور شریر مولوی عیسائیوں سے کچھ کم نہ رہے اور بہت ہی زور لگایا کہ
کسی طرح اسلام کو سبکی پہنچے اور جاہل مسلمان جو چار پایوں کی طرح تھے ان کے
دلوں میں جما دیا کہ اس شخص یعنی اس عاجز نے اسلام کو بدنام کیا اور شکست دلوائی ۔
ناظرین! اب یہ تمام مقدمات اور واقعات آپ لوگوں
الانعام : ۳۵