ضیاءالحق
حصہ 4
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضياء الحق
کی نظر کے سامنے ہیں ہم یہ نہیں کہتے کہ صرف مذہبی حمایت اور بے جا تعصب سے
ہمیں سچا ٹھہرا دو اور عیسائیوں اور ان کے ہم مادہ نیم عیسائی مولویوں کو جھوٹا قرار دو
۲۸ بلکہ مقدمات موجودہ پر ایک گہری اور عمیق نظر ڈالو پھر ان سے وہ نتیجہ نکالو جو عقل اور
انصاف کے پورے استعمال کے بعد نکلنا چاہیے ۔ ہم اس بات کو قبول کرتے اور مانتے
ہیں کہ اگر آتھم صاحب اس پیشگوئی کے بعد اپنی جگہ پر استقامت کے ساتھ بیٹھے
رہتے اور اپنی جابجا کی مجنونا نہ گردش سے اپنی سراسیمگی اور خوف زدہ حالت کو ظاہر
نہ کرتے اور یہ باتیں میعاد کے بعد منہ پر نہ لاتے کہ اس جماعت کے بعض لوگ تین
دفعہ تین مختلف شہروں میں نیزوں اور تلواروں اور سانپوں کے ساتھ میرے احاطہ
کوٹھی میں گھس آئے اور اپنے منہ سے رو رو کر یہ اقرار نہ کرتے کہ حقیقت میں میعاد
کے اندر میں ڈرتا رہا۔ اور پھر قسم پر بلانے کے لئے بلا توقف حاضر ہو جاتے تو
بے شک ہم ہر ایک مخالف اور موافق کی نظر میں جھوٹے ٹھہرتے ۔ اور ہمارا آخری
الہام کہ شرط رجوع کی پوری ہونے کی وجہ سے عذاب الہی ٹل گیا ایک بہانہ سا یا باطل
تا ویل سب کو دکھائی دیتا ۔
پیارے ناظرین! آپ لوگ جانتے ہیں کہ اس پیشگوئی میں بتصریح یہ شرط
موجود تھی کہ اس حالت میں عذاب نازل ہوگا کہ حق کی طرف رجوع نہ کرے ۔ اور
میں اس مضمون میں لکھ چکا ہوں کہ لفظ رجوع کھلے کھلے اسلام لانے کا ہم وزن اور ہم
پا یہ نہیں بلکہ ادنی استعداد کا آدمی بھی جانتا ہے کہ کبھی یہ لفظ کھلے کھلے اسلام پر بولا
جا سکتا ہے۔ اور کبھی جب انسان پوشیدہ طور پر کسی قدر اپنی اصلاح کرے تب بھی وہ
کہہ سکتا ہے کہ میں نے رجوع بحق کیا۔ اور پیشگوئیوں میں یہی قاعدہ قدیم سے
ضياء الحق
ہے کہ اگر کوئی لفظ دو معنوں کا متحمل ہو تو پیشگوئی کے انجام کے بعد جو معنے
واقعات موجودہ سے ظاہر ہوں وہی لئے جائیں گے ۔
سو واقعات ظاہر کر رہے ہیں کہ آتھم صاحب نے پوشیدہ طور پر اسلام کا
خوف اپنے دل پر غالب کیا۔ اور اپنے عیسائی تعصب کی اندر ہی اندر اصلاح
کی ۔ اور اندر ہی اندر رجوع بحق کیا ۔ اس لئے وہ شرط پوری ہوگئی جو عذاب
کے عدم نزول کے لئے بطور روک کے تھی ۔ کیا ضرور نہ تھا کہ خدا تعالیٰ اپنی
شرطوں کا لحاظ رکھتا ۔
چونکہ ہمارے اس الہام میں صریح اور صاف شرط تھی کہ حق کی طرف
رجوع کرنے سے عذاب ٹل جائے گا ۔ اور آتھم کی حرکات مذکورہ بالا نے رجوع
کے مفہوم کو پورا کر دیا اس لئے پیشگوئی حقاً وصد قا پوری ہو گئی ۔
آتھم کا یہ بیان تھا کہ میں ڈرتا تو ضرور رہا مگر پیشگوئی کی سچائی سے نہیں بلکہ ﴿۲۹﴾
مجھے بار بار خونی فرشتے نیزوں اور تلواروں کے ساتھ نظر آتے رہے ۔ پس یہ
خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ ڈر کا صاف اقرار آتھم کے منہ سے نکل گیا لیکن آتھم نے
اس بات کا کچھ بھی ثبوت نہیں دیا ۔ کہ ہماری جماعت نے فی الحقیقت نیزوں اور
تلواروں اور سانپوں کے ساتھ تین مرتبہ اس پر حملہ کیا ۔ اور خوف کرنے کا دوسرا
پہلو اسی بات پر مبنی تھا کہ آتھم معتبر شہادتوں سے اس بات کا ثبوت دیتا کہ
ہماری جماعت کا فلاں فلاں آدمی نیزوں اور تلواروں کے ساتھ تین شہروں میں
اس کی کوٹھی پر پہنچا تھا یا گورنمنٹ کے ذریعہ سے اس بات کو ثابت کرتا اور ہم پر
اس بارے میں نالش کرتا مگر آتھم اس ثبوت کے دینے سے عاجز رہا بلکہ ہم نے
ضياء الحق
سنا ہے کہ بعض اس کے دوستوں نے بھی کہا کہ غلبہ خوف کی وجہ سے کچھ اپنے ہی
خیالات نظر آئے ہوں گے جو سانپ یا سواروں یا پیادوں کی شکل پر دکھائی دیئے۔
ور نہ تین مرتبہ تین مختلف مقاموں میں نظر آنا اور پکڑا نہ جانا بلکہ کچھ بھی پتہ نہ لگنا اور
پھر ہر دفعہ صرف آتھم کا ہی مشاہدہ ہونا ۔ ایک ایسا امر ہے جس کو عقل سلیم تجویز نہیں
کر سکتی ۔ یہ تو وہ باتیں ہیں جو ان کے بعض ہم مذہب اور گھر کے بھیدی ہی اپنی مجالس
میں ذکر کرتے اور آتھم صاحب کے خوفوں کو ہنسی ٹھٹھے میں اڑاتے ۔ ہیں بلکہ اس سے
بڑھ کر اور بعض خبریں فیروز پور کی ایک میم کی روایت سے مشہور ہوئیں اور لاہور میں
پھیل گئیں لیکن اس وقت ہم ناظرین کے سامنے صرف یہ پیش کرنا چاہتے ہیں کہ
آتھم نے اپنا خوف زدہ ہونا بیان کر کے بلکہ اپنے افعال اور حرکات سے اپنی سراسیمگی
دکھلا کر پھر یہ ثابت نہ کیا ۔ کہ وہ تین حملے جن کی رو سے وہ اپنا ڈ رنا بیان کرتے ہیں کبھی
ہماری طرف سے ان پر ہوئے بھی تھے؟ اور جب وہ ثابت نہ کر سکے بلکہ یہ بھی ثابت نہ
کر سکے کہ ایسی بد چلنی کی پلید عادات کبھی پہلے اس سے بھی ہم سے ظہور میں آئے تھے ۔
تو وہ ڈرنا پیشگوئی کے اثر کی طرف منسوب ہوگا کیونکہ پیشگوئی جس قوت اور شدت کے
ساتھ کی گئی تھی عیسائی ایمان جو ایک مخلوق کو خدا بناتا ہے ہرگز اس کے سامنے نہیں ٹھہر
سکتا ۔ خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ وہ پیشگوئی کی عظمت سے ہی ڈرا۔ اور ہماری
جماعت میں سے کوئی نیزہ باز اور تیغ کش اس کی کوٹھی پر ہرگز نہیں پہنچا۔ پس چونکہ
ڈرنا خود اس کے اقرار اور قول اور فعل سے ثابت اور ایسی شدید الرعب پیشگوئی
۳۰ سے کسی مشرک مخلوق پرست کا ڈرنا قرین قیاس بھی ہے تو یہ عذر کہ ہماری جماعت
کے تین حملے نیزوں تلواروں سانپوں کے ساتھ اس پر ہوئے سراسر دروغ بے فروغ
ضياء الحق
ہے جس کو آتھم ایک ذرہ بھی ثابت نہیں کر سکا ۔ اور جب ہم نے آتھم کے ہی
فائدہ کے لئے یہ ثبوت حلف کے ذریعہ سے اس سے لینا چاہا تو ایک دوسرا جھوٹ
بول کر جو ہمارے مذہب میں قسم کھانا ہرگز جائز نہیں ! گریز اختیار کی ۔ غرض نہ اس
نے نالش کے ذریعہ سے جس کا اس کو اس کے بیان کے موافق حق پہنچتا تھا خوف کی
بنا یعنی تین حملوں کو ثابت کیا اور نہ چند گواہوں کے ذریعہ سے اس بنا کو بپایہ
ثبوت پہنچایا ۔ اور نہ ہماری درخواست قسم سے جو سراسر اسی کی سچائی ظاہر کرنے
کے لئے تھی با وجود چار ہزار روپیہ پیش کرنے کے کچھ بھی توجہ کی ۔
تو اب اے ایماندارو ۔اے منصفو۔ اے خدا ترس بندو ۔ اے عقل سلیم
والو۔ ذرہ سوچو کہ کیا وہ اس بار ثبوت سے سبکدوش ہو سکا جس کے نیچے وہ اب
تک دبا ہوا ہے ۔ کیا اس خوف کا اقرار کر کے جو ہماری شرط کا مؤید تھا وہ اس بات ا
سے عہدہ برا ہو سکا کہ وہ خوف ان حملوں کی وجہ سے تھا جو اس پر وارد ہونے
شروع ہو گئے تھے ۔ پھر عزیز و ! کیا اب تک وہ شرط پوری نہ ہوئی جس میں
نرم الفاظ میں رجوع بحق کی شرط تھی کھلے کھلے اسلام کا تو ذکر نہ تھا۔ اے صداقت
کے دوستو کیا ان باتوں سے کچھ بھی نتیجہ نہ نکلا کہ آتھم نے اپنے قول و فعل سے
خوف زدہ ہونا ظاہر کیا ۔ اور جو خوف کی بنا قائم کی تھی یعنی ہماری جماعت کے تین
حملے ان کو وہ ثابت نہ کر سکا ۔ نہ نالش کے ذریعہ سے نہ شہادت سے نہ قسم کھانے
سے ۔ بہتر تھا کہ شیخ بتالوی یا اس کے دوست ہند و زادہ لودھیانوی کو جو سیہ دلی
سے عیسائیت کے قریب قریب جا پہنچے ہیں اپنے مکان پر بٹھا رکھتا ۔ اور جب
سانپ تعلیم یافتہ اس کے ڈسنے کو یا نیزوں اور تلواروں والے اس کے قتل
ضياء الحق
کرنے کو اس پر حملہ آور ہوتے تو ان دونوں کو دکھلا دیتا تا کہ اس کمبخت فرقہ کا
ایمان عیسائیوں کی حمایت میں مفت ضائع نہ جاتا ۔ اور فخر کے ساتھ ایسے منحوس
مکانوں میں بیٹھ کر قسم کے ساتھ کہہ سکتے کہ در حقیقت اس شخص مکار یعنی اس عاجز
نے اسلام کو سبکی اور شکست دلائی ۔ اور ہم بچشم خود دیکھ آئے ہیں کہ ایک تعلیم یافتہ
سانپ جو ان کی جماعت نے چھوڑا تھا آتھم کو کاٹنے کے لئے بے شک اس کی کوٹھی
میں گھس گیا تھا ۔ اگر ہم نہ ہوتے تو ضرور وہ اس کو نگل ہی تو جاتا ۔ ہم نے نیم عیسائیت
کے لحاظ سے برادر آتھم کو بچا لیا تا کچھ تو برادری کا حق ادا ہو ۔ پھر ہم نے یہ بھی
دیکھا کہ مولوی حکیم نور الدین اور مولوی سید محمد احسن امروہوی اور حکیم فضل الدین
صاحب اور شیخ رحمت اللہ سوداگر اور منشی غلام قادر صاحب اور مولوی عبد الکریم
صاحب سیالکوٹی اور حاجی سیٹھ عبد الرحمان صاحب تا جر مدراس اور مولوی حسن علی
صاحب بھاگلپوری اور میر مردان علی صاحب حیدر آبادی اور ایسے ہی اور بہت
سے مردان کار زار اس جماعت کے نیزے ہاتھوں میں لئے ہوئے اور تلواریں
حمائل کئے ہوئے آتھم کی کوٹھی پر موجود تھے ۔ اور نہ ایک دفعہ بلکہ تین دفعہ ان مسلح
سواروں کا آتھم پر حملہ آور ہوا ۔ آتھم بے چارہ ان حملوں سے ڈرتا اور بھاگتا رہا
اور خوف کے مارے اھم ہو گیا جو کسی جگہ تھم نہ سکا ۔
اگر مولوی ایسا کرتے تو بے شک ان کی گواہی کے بعد آتھم کا کام کچھ بن
جاتا ۔ مگر افسوس کہ اب ان بد بخت دین فروشوں کا مفت میں ایمان بھی گیا اور
آتھم بھی وہی خسر الدنيا والآخرة رہا۔
غضب کی بات ہے کہ یہ لوگ اس طرح صداقت کا
ضياء الحق
خون کر رہے ہیں یہ خوب جانتے ہیں کہ آتھم اس اقرار کے بعد کہ وہ پیشگوئی کی
عظمت سے نہیں ڈرا بلکہ ہماری جماعت کے حملوں سے ڈرا قانونی اور شرعی طور پر
اس مواخذہ کے قابل ٹھہر گیا تھا کہ اپنے اس دعوی کو یا تو نالش کے ذریعہ سے ثابت
کرتا یا شہادتوں سے ۔ اور یا بالا خرقسم کھا کر اپنی صفائی ظاہر کرتا ۔ پھر جبکہ اس نے
خوف کا اقرار کئی دفعہ رو رو کر کیا مگر تین حملوں کا ثبوت کچھ بھی نہ دے سکا تو کیا اب
تک ان کی نظر میں آتھم بری الذمہ اور پاک دامن رہا۔ کیا ان کے دل قبول کرتے
ہیں کہ ہماری جماعت ہتھیار باندھ کر تین دفعہ آتھم کے قتل کرنے کے لئے گئی تھی ۔
کیا ان کا کانشنس اس بات کو صحیح سمجھتا ہے کہ ہم نے آتھم پر ایک تعلیم یافتہ سانپ
چھوڑا تھا۔ میں جانتا ہوں کہ ہرگز ان کا دل یقین نہیں کرتا ہوگا ۔ گو یہ تو امید نہیں کہ
منہ کی بک بک مرتے دم تک بھی چھوڑیں مگر ان کا دل ضرور ان باتوں کو جھوٹا
منصوبہ سمجھے گا کیونکہ اس قدر نا پاک جھوٹ خبیث سے خبیث انسان قبول نہیں کر
سکتا۔ تو اب جب خوف کا اقرار موجود اور وجوہات پیش کردہ آتھم کے باطل
ٹھہرے تو ایسے وقت میں تو ہمارے مخالف مولویوں کی ایمانداری کو بھی ذرہ تر از و
میں رکھ کر کر وزن کر لو کہ ایک عیسائی کے بدیہی جھوٹ کو سچے کر کے ظاہر کرنا اور
پادریوں کی ہاں کے ساتھ ہاں ملانا اور اسلام کا دعوی کر کے نصرانیت کا حامی ہونا ۳۲
کیا یہ نیک بختوں کا کام ہے ۔ یا ان کا جو آخری زمانہ کے دین فروش ہیں ۔
اے شریر مولویو! اور ان کے چیلو اور غزنی کے نا پاک سکھو !
تمہاری حالت پر افسوس اگر تم اس سے پہلے مر جاتے تو کیا اچھا ہوتا ۔
مسلمانوں کو تم نے کافر بنایا ! عیسائیوں کو تم نے سچا ٹھہرایا اور پادریوں کی
ہاں کے ساتھ ہاں ملائی ۔ اور آخر ہر ایک بات میں جھوٹے اور روسیہ
ضياء الحق
نکلے ۔ کیا ایسا کرنا عقل یا شرافت یا ایمان کا کام تھا ۔
ہم اپنے پہلے اشتہاروں میں آثار نبویہ کے ساتھ ثابت کر چکے ہیں کہ یہ فتنہ
اور مکر جو عیسائیوں کا ہوا یہ مہدی موعود کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ اور ضرور
تھا کہ ایسا ہی ہوتا ۔ کیونکہ حدیث کے الفاظ صاف اشارہ کرتے ہیں کہ مہدی کے وقت
میں مسلمانوں کا عیسائیوں کے ساتھ کچھ مناظرہ واقعہ ہوگا اور پہلے تھوڑا ہو گا اور پھر اس
کو طول ہو کر ایک فتنہ عظیمہ ہو جائے گا۔ اس وقت آسمان سے یہ آواز آئے گی ۔ کہ
حق آل مہدی میں ہے ۔ اور شیطان سے یہ آواز کہ حق آل عیسی کے ساتھ ہے“
یعنی عیسائی سچے ہیں۔ یہ حدیث صاف بتلا رہی ہے کہ اس فتنہ کے وقت جس قد ر لوگ
عیسائیوں کا ساتھ دیں گے وہ شیطان کی ذریات ہیں اور ان کی آواز شیطان کی آواز
ہے اور اس حدیث میں اس طرف طرف بھی اشارہ ہے کہ انہیں دنوں : وں میں خسوف کسوف بھی
رمضان میں ہوگا ۔ چنانچہ ایک خسوف کسوف تو مباحثہ کے بعد ہوا اور ایک خسوف کسوف
رمضان میں اس فتنہ کے بعد اب امریکہ میں ہو گیا ۔ یہ دوبارہ خسوف کسوف ایک قطعی
علامت ظہور مہدی کی تھی جو کبھی کسی مدعی کے ساتھ جب سے کہ دنیا کی بنیاد ڈالی گئی
جمع نہیں ہوا اور یہ آسمانی آواز تھی جو مصدق مہدی موعود تھی ۔
اب بٹالوی اور لدھیانوی ہند و زادہ کچھ حیا اور شرم کو کام میں
لا کر کہیں کہ ان کی یہ آوازیں جو عیسائیوں کی حمایت میں ہوئیں جن کا باطل
ہونا ہم نے ظاہر کر دیا ہے ۔ یہ سب شیطانی آوازیں ہیں یا نہیں ۔ ہم ثابت
کر چکے ہیں کہ ان آوازوں میں انہوں نے سچائی کو ترک کر دیا اور حرف
حرف میں ظلم اور خیانت سے کام لیا اور عیسائیوں کی ہاں میں ہاں ملائی تو
ضياء الحق
بلا شبہ وہ اس حدیث کا مصداق ٹھہر گئے ۔ غرض اس واقعہ کی صحت کی یہ حدیث
بھی ایک گواہ ہے جو گیارہ سو برس سے کتابوں میں درج ہو چکی ہے ۔
اور اسی واقعہ پر ایک اور گواہ ہے یعنی ہمارا وہ الہام جو براھین میں درج ہے ﴿۳۳
جس کو قریباً سولہ برس گزر چکے ہیں اور اس کی عبارت یہ ہے وَ لَنْ تَرْضَى عَنْكَ
الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَ
لَمْ يُولَدْ وَ لَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا اَحَدٌ وَ يَمْكُرُونَ وَ يَمْكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ
الْفِتْنَةُ هَهُنَا فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ۔ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَّ تَبَّ مَا كَانَ لَهُ
أَنْ يَدْخُلَ فِيهَا إِلَّا خَائِفًا وَ مَا أَصَابَكَ فَمِنَ اللهِ یعنی یہود [ ان سے مراد اس جگہ
یہودی صفت علماء ہیں ] اور نصاری جن پر ہر ایک فتنہ آخری زمانہ کا ختم ہوا ہرگز تجھ
سے راضی نہ ہوں گے جب تک تو انہیں کے خیالات کا تابع نہ ہو، ان کو کہہ دے کہ خدا
ایک ہے اس کی ذات اور صفات کے ساتھ کوئی بھی شریک نہیں نہ اس طرح پر جو عیسائی
کہتے ہیں اور نہ اس طرح پر کہ جو یہودی صفت مسلمان مسیح میں غلو کر کے کہتے ہیں نہ
وہ کسی کا بیٹا نہ کوئی اس کا بیٹا نہ اس کا کوئی ہم کفو اور یہ مسلمان یہودی صفت اور نیز
عیسائی آئندہ تجھ سے ایک مکر کریں گے اور خدا بھی ان سے ایک مکر کرے گا اور خدا کا
مکر بہتر یعنی چل جانے والا ہے۔ اس وقت ان یہودی صفت مسلمانوں اور عیسائیوں
کی طرف سے بالا تفاق ایک فتنہ ہوگا سو تو اس وقت صبر کر جیسا کہ اولو العزم رسول
صبر کرتے رہے۔ ابولہب کے ہاتھ ہلاک ہو گئے اور وہ بھی ہلاک ہو گیا ۔ اس کو نہیں
چاہیے تھا کہ اس فتنہ کے درمیان آتا ، مگر ڈرتا ڈرتا۔ ابولہب سے مراد وہ شخص ہے
جس نے فتنہ کی آگ کو مسلمانوں میں بھڑکایا اور اہل اسلام کو کا فرقرار دیا اور عیسائیوں
ضياء الحق
کی تائید کی ۔ پس چونکہ اس کا کام آگ کا بھڑکانا اور مسلمانوں کو دھو کہ میں ڈالنا تھا اس
لئے اس کا نام ابولہب ہوا ، کیونکہ لَهَبْ زبانہ آتش کو کہتے ہیں اور لسان عرب
میں ایک چیز کے موجد کو اس کا باپ قرار دے دیتے ہیں پس چونکہ فتنہ کی آتش
کا زبانہ اس شخص سے پیدا ہوا ہے جس کا پیشگوئی میں ذکر ہے اس لئے وہ اس
زبا نہ آتش کا باپ ہوا اور ابو لهب کہلایا اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس جگہ
وقت
ابو لهب سے مراد شیخ محمد حسین بٹالوی ہے واللہ اعلم کیونکہ اس نے
کوشش کی کہ فتنہ کو بھڑ کا وے ۔ اور یہ جو فرمایا کہ اگر دخل دیتا تو چاہیے تھا کہ ڈرتے
ڈرتے دخل دیتا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اگر کوئی بات کسی مجد دوف
۳۴ کی کسی کو سمجھ نہ آوے تو کچھ مضائقہ نہیں کہ ڈرتے ڈرتے نیک نیتی اور پاک دل
کے ساتھ اس مسئلہ میں بحث کرے ۔ مگر عداوت اور بد زبانی تک اس معاملہ کو نہ
پہنچاوے کہ انجام اس کا سلب ایمان اور اَبُو لَهَبُ کا خطاب ہے ۔ اور پھر فرمایا
کہ اس فتنہ میں جو تجھے ایذا پہنچے گی وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اس کی حکمت
اور مصلحت پر مبنی ہے کیونکہ ہمیشہ ترقی مدارج ابتلا ہی سے ہوتی ہے ، ضرور ہے کہ مومن
آزمایا جائے اور اس کو دکھ دیں اور طرح طرح کی باتیں اس کے حق میں کہیں اور
اس سے ہنسی اور ٹھٹھہ ہو ، جب تک کہ تقدیر اپنے وقت مقدر تک پہنچ جائے ۔
اب حضرات منصفین اس پیشگوئی پر بھی انصافاً نظر ڈالیں کہ یہ قریباً
سولہ برس سے کتاب بَرَاهِين اَحْمَدِيه میں چھپ کر تمام پنجاب ہندوستان
اورعرب تک شائع ہو چکی ہے ۔ کیا یہ صاف اور صریح لفظوں میں اس
واقعہ کی خبر نہیں دیتی جس میں عیسائیوں کے ساتھ یہو دی صفت علماء نے اپنے
ضياء الحق
مکر کا پیوند کیا ، کیا یہ پیشگوئی اس واقعہ عظیمہ کی خبر نہیں دیتی جس کی طرف حدیث
نے اشارہ کیا تھا ۔
پس ایک عقلمند کے لئے آثار نبویہ اور یہ الہام حق الیقین تک پہنچانے والا
ہے ۔ اور جو شرط آتھم کے مقابلہ پر الہام میں درج کی گئی ۔ وہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے اس غرض سے تھی کہ وہ دلوں کو پر کھے اور آزمادے اور انسانی عقلوں کا غرور
توڑے اور تا وہ پیشگوئی پوری ہو جائے جو تیرہ سو برس پہلے اس زمانہ سے ہمارے
سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی اور تا وہ الہام بھی پورا ہو جو اس وقت
سے سولہ برس پہلے براہین احمدیہ میں درج اور شائع ہو چکا تھا۔
پس دانشمندوں کے لئے یہ خوشی کا موقعہ تھا کہ آتھم کے مقابلہ پر جو پیشگوئی
کی گئی ۔ اس کی تقریب سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی بھی پوری ہوئی ۔
منصفو ! اب پھر نظر اٹھاؤ اور سوچ لو کہ جبکہ پیشگوئی میں رجوع الی الحق
کی صریح شرط موجود تھی اور آتھم سے وہ بد حواسی وہ سراسیمگی وہ سرگردانی اور
خوف زدہ حالت ظہور میں آئی تھی کہ وہ اس مواخذہ کے نیچے آ گیا تھا کہ کیوں
اس قدر قلق اور کرب اس نے ظاہر کیا اور اس قدر اس کے ہراساں ہونے کی ۳۵
جا بجا شہرت پھیل گئی تھی کہ آخر میعاد گذرنے کے بعد خود اس کو فکر پڑ گئی کہ میں
اس خوف اور گریہ وزاری اور جزع فزع کو کسی طرح چھپا نہیں سکتا جو مجھ
سے میعاد کے اندر ظاہر ہوتا رہا ۔ اس لئے نہ خوشی اور آزادی سے بلکہ
مجبور ہو کر اس کو خوف کا اقرار کرنا پڑا اور اس حد تک تو اس نے سچ بولا
کہ مجھ کو تین نظارے نظر آئے مگر آگے چل کر قوم کی رعایت سے جھوٹ
ضياء الحق
بول گیا کہ وہ انسانی حملے تھے مگر وہ اس جھوٹے منصوبہ کو ثابت نہ کر سکا ۔
پس اگر ہمارے مولویوں اور اخبار نویسوں میں کچھ بھی دیانت اور حمایت دینی
کا جوش ہوتا تو وہ ایسی بے ثبوت تہمت پر اس کو پکڑ لیتے اور سمجھ جاتے کہ اس مکار
دنیا پرست نے یہ جھوٹ محض اس لئے باندھا ہے کہ تا اس خوف کو جس کو وہ چھپا نہیں
سکتا تھا ان تاویلوں سے پوشیدہ کر لے لیکن یہ اندھے مولوی اور جاہل اخبار نویس
تو دیوانہ درندوں کی طرح اپنے ہی گھر کے مسمار کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ۔
اگر ذرہ ہوش سنبھال کر الہام کی شرط کو دیکھتے اور ایک با فراست دل لے کر آتھم کے
ان حالات پر نظر ڈالتے جو اس نے میعاد کے اندر ظاہر کئے تو ان پر کھل جاتا کہ
ضرور پیشگوئی پوری ہوگئی ۔ لیکن بد بخت انسان ہمیشہ شتاب کاری سے اپنی عاقبت
خراب کرتے رہے ہیں ۔ افسوس ان لوگوں نے نہ سوچا کہ کیا عیسائی قوم ایسی
راستبا زقوم ہے جس کی ہر ایک بات خواہ نخواہ تسلیم ہی کر لینی چاہیے ۔
جب بقول آتھم امرتسر میں اس پر حملہ ہوا یعنی ایک تعلیم یافتہ سانپ نے
اس کو ڈس کر ہلاک کرنا چاہا اس پر آتھم کا یہ جواب ہے کہ چونکہ عیسائی نہایت ہی
نیک طینت اور راستباز ہیں ۔ اس لئے اس حملہ کے بارہ میں گورنمنٹ میں شکایت
نہیں کی گئی اور نہ عدالت میں کوئی نالش ہوئی بلکہ دیدہ و دانستہ مجرموں کو چھوڑ دیا۔
کیونکہ عیسائی بردباری ایسی ہی مروت اور درگزر کو چاہتی تھی ۔
پھر بقول اُس کے دوسری دفعہ ہماری جماعت کے بعض لوگوں نے
بمقام لو د یا نہ نیزوں کے ساتھ اس پر حملہ کیا مگر بقول اس کے اب بھی
اس کی صاف دلی جو پولس رسول سے بطور وراثت چلی آتی ہے انتقام
ضياء الحق
لینے اور مجرموں کے پکڑنے سے مانع ہوئی ۔ اس لئے اس مرتبہ بھی اس نے اپنے خونی
دشمنوں کو عمداً چھوڑ دیا اور کہا کہ چلو ان سے تو ہوا مگر ہم سے نہ ہو لیکن بدذات دشمنوں ﴿۳۶﴾
نے پھر بھی پیچھا نہ چھوڑا اور اس بوڑھے نیک بخت محسن کی اتنی بڑی نیکی کا ذرہ بھی پاس
نہ کیا بلکہ جب یہ فیروز پور چھاؤنی میں گیا تو وہاں بھی سایہ کی طرح اس کے پیچھے پیچھے
پہنچ گئے اور جان ستانی کے لئے تلواروں کے ساتھ احاطہ کوٹھی میں جا موجود ہوئے مگر
چونکہ وہ بوڑھا نہایت ہی پاک دل کم آزار اور پوری تصویر پولس رسول کی اپنے اندر رکھتا
تھا اس لئے اس نے اب کی دفعہ بھی نہ پکڑا ! اور نہ پولس کے لوگوں کو پکڑنے دیا اور کہا
کہ میں مسلمانوں کی طرح نہیں میں بدی کے عوض ہرگز بدی نہ کروں گا اور وہ اوباش
بھی کیسے خوش قسمت کہ اس مجرمانہ حالت میں کسی بازاری آدمی اور رہگذر نے بھی ان
کو آتے جاتے ہتھیاروں کے ساتھ نہ دیکھا اور آتھم صاحب وہ عالی حوصلہ کہ یہ تو
برکنار کہ گورنمنٹ میں ان خونی دشمنوں کی اطلاع دیتے یا عدالت فوجداری میں
با ضابطہ نالش کر کے اس عاجز کا مچلکہ لکھواتے انہوں نے تو میعاد پیشگوئی میں اخباروں
میں بھی یہ مضمون نہیں چھپوایا کہ شاید یہ بھی گناہ میں داخل نہ ہو ۔
اے حضرات مولو یو ! اور اخبار نویسو کیا آپ کا یہ گمان ہے کہ یہ مرتدین
متنصرین کا فرقہ ایسا ہی نیک بخت ہے اور ایسے ہی دیانت دار ہیں کہ کبھی جھوٹ
منہ سے نہیں نکلتا اور نہیں جانتے کہ مکر اور منصوبہ بازی کیا شے ہے ۔ اور
چھل ، فریب اور جعل کس کو کہتے ہیں ۔ مگر میں جانتا ہوں کہ تمام دیانتیں شعبہ
ایمان ہیں ۔ جن لوگوں نے پیسہ پیسہ کے لئے یا عورتوں کی خواہش سے اپنا
دین بیچ ڈالا اور اسلام سے باہر نکل کر راست بازی کے چشمہ کی توہین کی