ضیاءالحق
حصہ 5
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضياء الحق
ہے ان کو نیک سمجھنا نہایت پلید طبع انسان کا کام ہے ۔
اے پیارے دوستو ! آپ لوگ اس قوم کو اور اس قوم کی جعلسازیوں کو خوب
جانتے ہو کہ کہاں تک ان لوگوں کو جھوٹ کی بندشوں میں کمال ہے ۔ پورت صاحب
اپنی کتاب مؤید الاسلام میں پادریوں کی مکاریاں نمونہ کے طور پر لکھتے ہیں ۔ کہ
ایک بزرگ پادری نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح میں ایک کتاب لکھی
اور اس میں ایک موقعہ پر بیان کیا کہ گویا نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
ایک کبوتر ہلایا ہوا تھا کہ وہ آنجناب کے کانوں پر آکر اپنا منہ رکھ دیتا تھا اور یہ
حرکت اس لئے سکھلائی گئی تا لوگ سمجھیں کہ یہ روح القدس ہے کہ وحی پہنچا تا اور
۳۷ خدا تعالیٰ کا پیغام لاتا ہے مگر جب اس پادری کو لوگوں نے سخت پکڑا کہ یہ قصہ تو نے
کہاں سے نقل کیا ہے تو اس نے صاف اقرار کیا کہ میں نے عمداً جھوٹ بنایا ہے ۔
معلوم ہوتا ہے کہ اس شریر پادری کو اس کبوتر کی نسبت شک ہوگا جو انجیل میں بیان
کیا گیا ہے جو تمام عمر میں صرف ایک دفعہ حضرت مسیح پر نازل ہوا تھا ۔ اور پھر کبھی
منہ نہ دکھلایا اور کہتے ہیں کہ دراصل وہ کبوتر نہیں تھا بلکہ روح القدس تھا ۔ خیر
اس جھگڑے سے تو ہمیں کچھ علاقہ نہیں صرف یہ دکھلا نا منظور ہے کہ اس بدطینت
پادری نے یہ افترا اُسی انجیلی قصہ کے تصور سے تراش لیا تھا اگر ایسا خیال
حضرت عیسی کی نسبت اس کو پیدا ہوتا تو کچھ بے جا نہ تھا کیونکہ حضرت عیسیٰ کی
نسبت ایسا بے ہودہ قصہ انجیلوں میں موجود ہے ۔ جس کا کوئی ثبوت اب تک کسی
عیسائی نے نہیں دیا اور نہ وہ کبوتر محفوظ رکھا ۔ اور پادری صاحبوں کی جعلسا زیاں
صرف اسی پر بس نہیں بلکہ یہ وہی حضرات ہیں جنہوں نے کئی جعلی انجیلیں بنا
ضياء الحق
ڈالیں اور خدا تعالیٰ پر بھی افترا کرنے سے نہ ڈرے ۔ ابھی حال میں ایک نئی
انجیل کسی بزرگ عیسائی نے تبت کے ملک سے برآمد کی ہے جس کی بہت جوش سے
خریداری ہو رہی ہے اور ان میں سے ایک بڑے مقدس کا یہ قول ہے کہ دین کی
ترقی اور حمایت کے لئے جھوٹ بولنا نہ صرف جائز بلکہ ذریعہ نجات ہے اس قوم کا
جھوٹ سے پیار کرنا اپریل فول کی رسم سے بھی ثابت ہوتا ہے ۔ ان لوگوں کا خیال
ہے کہ اگر اپریل کی تحریروں اور اخباروں میں خلاف واقعہ باتیں اور خلاف قیاس
امور شائع کئے جائیں تو کچھ مضائقہ نہیں ۔ اس سے یقین ہوتا ہے کہ غالباً بہت سا
حصہ انجیل کا اپریل میں ہی لکھا گیا ہے اور یقیناً تثلیث کے مسئلہ کی جڑ بھی یہی مہینہ
ہے جس میں بے دھڑک جھوٹ بولا جاتا ہے اور خلاف قیاس با تیں شائع کی جاتی
ہیں ۔ غرض ان لوگوں کے نزدیک کسی ضرورت کے وقت جھوٹ کا استعمال کرنا کچھ
کراہت کی بات نہیں ، جب دیکھتے ہیں کہ کوئی پردہ دری ہونے لگی ہے تو فی الفور
جھوٹ سے کام لیتے ہیں ۔
عَبْدُ الْمَسِيحِ اور عَبْدُ الله هاشمی کا کیسا جھوٹا قصہ بنالیا۔ کیا هَارُون اور
مامون کے وقت میں پروٹسٹنٹ کا نام و نشان بھی تھا جس کی تائید میں دو فرضی شخصوں کا
عربی زبان میں مباحثہ لکھا گیا۔ پس جو لوگ کلوں کی ایجاد کی طرح آئے دن نئے نئے
جھوٹ بھی ایجاد کرتے رہتے ہیں۔ وہ کسی بیچ میں پھنس کر کیوں جھوٹ نہیں بولیں گے۔ یہ
ایک ثابت شدہ امر ہے کہ ناحق جھوٹ بول دینا انہی لوگوں کا خاصہ ہے۔ دیکھو نور افشاں ﴿۳۸﴾
۲۵ جنوری ۱۸۹۵ء کے پرچہ میں بے چارہ اَکبَرُ مَسِیح کو عناد مذہبی کی وجہ سے
زنده در گور کر دیا ۔ چنانچہ مذکورہ میں چھپ گیا کہ اکبر مسیح تثلیث کا دشمن ریل کے صدمہ سے
ضياء الحق
جاں بحق ہوا۔ اور مرتے وقت وہ ایک پادری صاحب کی ہدایت سے تائب ہوا۔ اور
حضرت مسیح کی خدائی کا قائل ہو کر مرا اور اپنی مخالفانہ کتا بیں جلا دیں اور توبہ کر کے بہت
رویا اور قائل ہوا کہ اب میں سمجھا کہ در حقیقت حضرت مسیح خدا ہی ہیں !!! حالانکہ نہ اس کو
کوئی ریل کا صدمہ پہنچا اور نہ وہ مرا نہ تو بہ کی نہ کتا بیں جلائیں نہ حضرت مسیح کی خدائی کا
قائل ہوا بلکہ زندہ موجود اور اب تک تثلیث کا دشمن ہے۔ ناحق ایک بدذات عیسائی نے
اس بے چارہ کے عیال اور دوستوں کو مصیبت میں ڈالا ۔ افسوس کہ ہمارے بخیل طبع
مولویوں کو یہ خیال نہ آیا کہ یہ آتھم بھی اسی دروغ باف قوم میں سے ہے۔ اور یہ وہی
نا پاک طبع ہے جس نے پہلے اس سے ہمارے سید و مولی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو
نعوذ باللہ اپنی کتاب میں دجال کے نام سے موسوم کیا لَعْنَتُ الله على قائله إلى
يَوْمِ القِيَامَة پھر اس کے بے ثبوت ہذیان کو باور کرنے والا بھی دجال سے کم نہیں ۔ کیا
عقلا اور انصافاً اس پر یہ الزام قائم نہیں ہوا کہ وہ میعاد پیشگوئی میں اپنے ڈرنے کا اقرار
کر کے پھر ان بے ہودہ جعلسازیوں کا ثبوت نہیں دے سکا کہ وہ پیشگوئی کی عظمت سے
نہیں بلکہ سانپ وغیرہ کے حملوں کی وجہ سے ڈرتا رہا۔ وہ ان باتوں کو بذریعہ نالش
ثابت نہ کر سکا۔ جوڈر کی بنیاد اس نے قائم کی تھی یعنی تین حملے ۔ اور اس نے یہ بھی نہ چاہا
کہ قسم کھا کر اپنی صفائی کرے اور جب اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسے عذرات کے پیش
ہونے پر کیوں نہ یہ سمجھا جائے کہ یہ تین حملوں کا منصوبہ محض اسی غرض سے گھڑا گیا ہے
کہ تا اس خوف اور جزع فزع کی کچھ پردہ پوشی کی جائے جس سے آتھم خواب
سے بھی چیخیں مار کر اٹھتا رہا ہے اور امرتسر کے مقام میں بھی بیماری کی شدت میں
اس نے ایک چیخ ماری اور کہا کہ ہائے میں پکڑا گیا تو ان باتوں کا کوئی جواب اس
ضياء الحق
نے صفائی سے نہیں دیا۔ آخر اسی وجہ سے قسم کی ضرورت پیش آئی مگر اس نے ایک
جھوٹے عذر سے قسم کو بھی ٹال دیا ۔ ہمارے مولویوں اور اخبار نویسوں میں اگر حق کی
تائید کا کچھ مادہ ہوتا تو وہ اسی وقت دین کی تائید میں نتیجہ نکال لیتے جبکہ آتھم نے ﴿۳۹﴾
اپنے ڈرتے رہنے کی یہ وجہ بیان کر دی تھی کہ میرے پر تین حملے ہوئے اور اگر اس پر
تسلی نہ پکڑ سکتے تو آتھم کو قسم پر مجبور کرتے کیونکہ جب آٹھم اپنے قول و فعل سے خوف
شدید کا قائل ہو چکا تھا تو یہ مطالبہ قانوناً وشرعاً اس سے واجب تھا کہ کیوں یہ یقین نہ
کیا جائے کہ وہ تمام خوف پیشگوئی کی وجہ سے تھا خاص کر جب کہ وہ وجوہ خوف جو
بیان کئے گئے بالکل جھوٹے اور نکھے اور بد بودار اور بناوٹی ثابت ہوئے اور یہ اسکی
نہایت ہی رعایت کی گئی تھی کہ باوجود یکہ اس کی دروغ گوئی پر قرائن قو یہ قائم ہو چکے
تھے اور نا معقول عذروں سے جرم بپایہ ثبوت پہنچ گیا تھا پھر بھی ہم نے اس سے قسم کا
مطالبہ کر کے وعدہ کیا کہ ہم اس کو قسم کے بدنتائج نہ پیدا ہونے پر راست باز سمجھ لیں
گے اور نہ صرف یہی بلکہ چار ہزار روپیہ نقد دیں گے مگر وہ پھر بھی بھاگ گیا اور قسم نہ
کھائی ۔ مسلمانوں کو چاہئے تھا کہ اس کے ایسے کھلے کھلے گریز پر فتح کا نقارہ بجاتے نہ
کہ عیسائیوں کے ساتھ ہاں میں ہاں ملاتے لیکن جب تک انسان بخل سے خالی نہ ہو
تب تک حقیقت میں اندھا ہوتا ہے ۔
اور عیسائیوں کی حالت پر نہایت تعجب ہے کہ اس پیشگوئی پر جو ایسی صفائی سے اپنی شرط
کے پہلو پر پوری ہو گئی انہوں نے محض شرارت سے وہ شور اور شر کیا اور وہ تو ہین اور گندی گالیاں
دیں اور کوچوں بازاروں میں شیطانی بہروپ دکھلائے جو اپنی ساری فطرت کے پردے کھول
دیئے، حالانکہ پیشگوئی میں ایک صاف شرط موجود تھی اور قرائن قویہ کی رو سے وہ شرط پوری ہو چکی
ضياء الحق
تھی۔ اور ہر ایک بات میں قابل الزام آتھم تھا اور اس کی گفتار سے اس کا مکار اور جھوٹا
ہونا ثابت ہو گیا تھا۔ افسوس کہ انہوں نے اس روشن پیشگوئی سے تو انکار کیا مگر ان کو
حضرت مسیح کی وہ پیشگوئیاں یاد نہ رہیں جو اپنے ظاہری معنوں میں پوری نہ ہوئیں بلکہ ان
کا خلاف واقعہ ہونا ایسے طور سے کھلا کہ کوئی تاویل بھی وہاں پیش نہیں کی جاسکتی ۔ دیکھو
حضرت مسیح کا کس زور سے دعوی تھا کہ اس زمانہ کے بعض لوگ ابھی زندہ ہوں گے کہ میں
پھر آ جاؤں گا۔ لیکن وہ سب مر گئے اور اس پر اٹھارہ سو برس اور بھی گزر گئے ۔ اور وہ جیسا
کہ عیسائیوں کا خیال ہے اب تک نہ آ سکے !!! پھر اس سے عجیب تر یہ کہ پہلی کتابوں میں
۴۰ حضرت مسیح حضرت مسیح کی نسبت یہ پیشگوئی درج تھی کہ ضرور ہے کہ پہلے اس سے ایلیا آوے یعنی
وہ نبی ایلیا نام جو اس جہاں سے مدت پہلے گزر چکا تھا لیکن ایلیا نہ آیا اور یہودیوں نے
حضرت مسیح کو الزام دیا کہ ایلیا تو ابھی آسمان سے اترا ہی نہیں آپ کیونکر نبی ہو سکتے
ہیں ۔ اس کا جواب حضرت مسیح کچھ بھی نہیں دے سکے بجز اس کے کہ یحیی زکریا کا بیٹا ہی
ایلیا ہے مگر ظاہر ہے کہ یہ جواب تو ایک تاویل ہے جو پیشگوئی کے ظاہر الفاظ سے بالکل
مخالف پڑی ہے۔ اگر ایسی ہی تاویل سے کوئی پیشگوئی پوری ہو سکتی تھی تو ہر ایک شخص
ایسی تاویل کر سکتا تھا۔ اور تعجب تو یہ کہ حضرت یحییٰ کو ایلیا ہونے سے انکار ہے۔ اب
اس انکار سے وہ تاویل بھی بے ہودہ ہو گئی اور جبکہ تمام مدار حضرت مسیح کے سچا نبی ہونے کا
اسی پیشگوئی کے پورا ہونے پر تھا اور یہ پوری نہ ہوئی تو حضرات پادری صاحبان تو
حضرت مسیح کی خدائی کو روتے ہیں اور یہاں نبوت بھی ہاتھ سے گئی بلکہ کاذب اور مفتری
ہونا ثابت ہوتا ہے کیونکہ ایلیا کے آنے سے جو شخص پہلے مسیح ہونے کا دعویٰ کرے وہ
دعوئی اس کا صحیح نہیں ہے۔ چنانچہ یہودی اب تک یہی حجت پیش کرتے ہیں اور ظواہر
ضياء الحق
نص کتاب اللہ یہودیوں کے ساتھ ہیں ۔ ان کی یہ حجت ہے کہ اگر ایلیا سے کوئی اور
شخص مراد ہوتا تو خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو دھوکا نہ دیتا بلکہ صاف لفظوں سے کہہ دیتا کہ
ایلیا تو آسمان سے دوبارہ نہیں اترے گا بلکہ اس کی جگہ یحیی زکریا کا بیٹا پیدا ہو گا اسی کو
ایلیا سمجھ لینا ۔ یہ پیشگوئی عیسائی مذہب کو نہایت اضطراب میں ڈالتی ہے۔ اگر قرآن
حضرت مسیح کی نبوت کا مصدق ہو کر حضرت ابن مریم کو نبیوں میں داخل نہ کرتا تو کیا
کوئی عقلمند قبول کر سکتا تھا کہ عیسیٰ بھی در حقیقت نبی ہے۔ کیونکہ کھلی کھلی نص کتاب اللہ کی
یہودیوں کے ہاتھ میں ہے جس سے حضرت مسیح کسی طرح سچے نہیں ٹھہر سکتے ۔
بعض مسلمان جہالت سے کہتے ہیں کہ شاید وہ پیشگوئی محرف ہوگئی ہو گی مگر
ایسا خیال کرنے والے سخت احمق ہیں۔ تحریف تو بے شک بعض مقامات بائبل میں ہوئی
ہے ۔ مگر جس مقام کو خود حضرت مسیح نے غیر محرف ٹھہرا دیا ہے وہ مقام بلا شبہ حضرت مسیح
اور یہود کے اتفاق سے تحریف کے الزام سے پاک ہے اور قرآن کریم اور حدیث
میں اس قصہ کا کچھ ذکر ہی نہیں ۔ تاہم یہ کہہ سکیں کہ یہ قصہ احادیث اور قرآن کریم کے
مخالف پڑا ہے پس ہم بہر حال اس قصہ کی تکذیب کے مجاز نہیں ہیں ۔ اتنا کہنا ہمیں
ضروری ہے کہ گونص کتاب اللہ کے ظاہر الفاظ یہودیوں کے عذر کے مؤید ہیں ۔ اور ۴۱
اگر ظاہر پر فیصلہ کریں تو بے شک حضرت مسیح کی نبوت ثابت نہیں ہو سکتی بلکہ کذب
اور افترا ثابت ہوتا ہے ۔ اور کذب بھی ایسا کذب کہ جس کو ایلیا قرار دیا گیا وہ خود
ایلیا ہونا منظور نہیں کرتا ۔ اور مدعی سُست اور گواہ چُست کا معاملہ نظر آتا ہے مگر
چونکہ قرآن کریم نے حضرت مسیح علیہ السلام کی نبوت کی تصدیق کر دی ہے اس لئے ہم
بہر حال حضرت مسیح کو سچا نبی کہتے اور مانتے ہیں اور ان کی نبوت سے انکار کرنا
ضياء الحق
کفر صریح قرار دیتے ہیں ۔
اور ایلیا کے قصہ میں یہودیوں کی یہ حجت کہ اگر یہی شخص در حقیقت مسیح موعود تھا
تو ایلیا کے دوبارہ آنے کی پیشگوئی میں خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کو کیوں دھو کہ دیا۔ اس
طرح پیشگوئی کے الفاظ کیوں نہ لکھے کہ ضرور ہے کہ مسیح سے پہلے بیٹی بن زکریا آوے اور
جبکہ نص کتاب اللہ کے ظاہر الفاظ پر ایمان لانا ضروری ہے تو ایسے موقعہ پر تاویلیں کرنا
کفر ہے۔ یہ وہ حجت ہے جواب تک یہودی لوگ انکار نبوت مسیح میں پیش کرتے ہیں ۔
۔
لیکن اب ہم قرآنی معارف سے قوت پا کر کہہ سکتے ہیں کہ جبکہ مسیح کی نبوت
قرآن کے نزول سے بپا یہ صداقت پہنچ گئی ہے تو گو ظاہر الفاظ پیشگوئی کے کیسے ہی ان
کے مخالف پڑے ہوں ۔ تب بھی ہمیں ان کی تاویل کر لینی چاہیے۔ چونکہ پیشگوئیوں میں
اکثر استعارات بھی ہوتے ہیں جن سے خلق اللہ کا ابتلا منظور ہوتا ہے۔ تو کیوں ایلیا کی
پیشگوئی کو بھی استعارات کی قبیل سے نہ سمجھا جائے ۔ یہودی لوگ خدا تعالیٰ کی ان سنتوں
سے اچھی طرح واقفیت نہیں رکھتے تھے کہ کبھی الہی پیشگوئیوں میں اس طور کے استعارات
بھی واقع ہو جاتے ہیں کہ نام کسی کا لیا جاتا ہے اور قرائن کی رو سے مراد کوئی اور ہوتا
ہے۔ لیکن قرآن کریم نے اس امت پر احسان کیا کہ یہ تمام معارف اور سنن اللہ سمجھا
دیئے بلکہ ان طریقوں کو کئی مواضع میں آپ اختیار کر کے بخوبی تفہیم کر دی ۔ دیکھو کیونکر
اپنے زمانہ کے یہودیوں کو ملزم کیا کہ تم نے موسیٰ کی نافرمانی کی ۔ هَارُون کا مقابلہ کیا ۔
حالانکہ اس جرم کے مجرم وہ تو نہیں تھے بلکہ ان کے باپ دادے تھے اور بخوبی بار بار سمجھا
دیا کہ کوئی شخص دوبارہ دنیا میں نہیں آیا کرتا مگر یہ سمجھ یہودیوں کو نہیں دی گئی تھی اور توریت
کے طرز و طریق نے ان کو قیامت کی نسبت بھی شک و شبہ میں رکھا تھا اور قرآن شریف
ضياء الحق
کی طرح نصوص صریحہ توریت سے ان پر نہیں کھلا تھا کہ کوئی شخص اس جہان سے گذر کر ۴۲)
پھر اس دنیا میں آباد ہونے کے لئے نہیں آ سکتا اس لئے وہ اس گرداب میں پڑے اور
ان کا اس بات پر زور دینا سراسر حماقت تھا کہ سچ مچ حضرت ایلیا علیہ السلام دوباره
آسمان پر سے مسیح موعود سے پہلے تشریف لے آئیں گے اور ان کے پاس اس طرح
دوبارہ آجانے کی کوئی نظیر بھی نہیں تھی ۔ ہاں آج کل کے ظاہری نیم ملاؤں کی طرح
صرف الفاظ پر زور تھا۔ اور ایک نادان کی نظر میں بظاہر یہودیوں کی حجت ایلیا کے دوبارہ
آنے کی پیشگوئی میں قومی معلوم ہوتی تھی اور حضرت عیسی کی تاویل کچھ رکیک اور بودی
سی پائی جاتی تھی کیونکہ ظاہر نص یہودیوں کا مؤید تھا لیکن اس سنت اللہ پر نظر ڈالنے کے
بعد جو قرآن کریم سے مفصل معلوم ہوتا ہے۔ یہ مسئلہ بالکل صاف ہو جاتا ہے کیونکہ
دنیا میں کسی کے دوبارہ آنے اور دنیا میں دوبارہ آباد ہونے کے بارے میں یہ کتاب کریم
صاف فیصلہ کرتی ہے کہ ایسا ہونا سنت اللہ کے خلاف ہے۔
پس جبکہ دوبارہ آنا دنیا میں ممتنع ہوا تو پھر حضرت ایلیا علیه السلام کا آسمان
سے نازل ہونا اور یہودیوں کے دلوں کو مسیح موعود سے پہلے آ کر درست کرنا بد یہی البطلان
ہوا۔ ہاں یہ مسئلہ بغیر قرآن کریم پر ایمان لانے کے سمجھ میں نہیں آتا اور اگر تو ریت پر
ہی حصر رکھا جائے تو افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مسیح ہرگز نبی صادق نہیں تھا !!! ایک
مصیبت تو مسیح کے بارے میں یہی پیش آئی تھی ۔ دوسرے ظالم عیسائیوں نے اپنے
ہاتھوں سے مسیح کو توریت استثنا باب ۱۳ کا مصداق ٹھہرا کر سچے نبیوں کے طریق اور شان
سے بکلی بے نصیب اور محروم کر دیا۔
اور یاد رہے کہ نظر عمیق کے بعد حضرت مسیح کی تاویل یہودیوں
ضياء الحق
کے تمسک بالظاہر پر غالب ہے ۔ گو ایک جلد باز اور دھوکا کھانے والا حضرت مسیح کی
تاویل پر ٹھٹھا اور ہنسی کرے گا کہ اپنی نبوت کے ثابت کرنے کیلئے تاویلات رکیکہ سے
کام لیا ہے۔ لیکن جو شخص قرآن کا علم رکھتا ہے ۔ اور سنت اللہ کے سلسلہ پر اس کو نظر ہے
وہ خوب جانتا ہے کہ حتمی وعدہ خدا تعالیٰ کا یہی ہے کہ اس جہان سے گزرنے والے پھر
آسمان سے نہیں اترا کرتے وہ نہ صرف حضرت مسیح کی تاویل کو قبول کرے گا بلکہ اس
تاویل سے لذت بھی اٹھائے گا۔ کیونکہ وہ تاویل عہد قدیم کے مطابق ہے ۔ اگر چہ
نابکار یہودی اب تک یہی روتے ہیں کہ مسیح نے اپنی جھوٹی نبوت کو لوگوں میں جمانے
کے لئے پاک کتابوں کی ظاہر نص کو چھوڑ دیا ہے اور جب ان سے کبھی گفتگو کا اتفاق
پڑے تو یہی دھوکا دینے والا عذر پیش کرتے ہیں اور ایک ناواقف آدمی جب ان کے
اس عذر کو سنے تو ضرور وہ حضرت مسیح کی نبوت کی نسبت کچھ متنذ بذب ہو جائے گا اور
قریب ہے جو ان کو فریبی اور جھوٹا کہہ کر اپنے تئیں ہلاک کرے ۔ اور غالباً یہ اعتراض
حال کے ملحدوں نے یہودیوں سے ہی لیا ہے کہ جس حالت میں یہ بیان کیا جاتا ہے کہ
حضرت مسیح مردے زندہ کرتے تھے بلکہ ایک دفعہ تو تمام مردے اور تمام مقدس نبی زندہ
ہو کر شہر میں بھی آگئے تھے تو وہ ایلیا عَلَیهِ السَّلام جن کے نہ دوبارہ آنے کی وجہ سے
حضرت مسیح نے ناچار ہو کر تا ویلات رکیکہ سے کام لیا۔ کیوں ان کو اپنی تصدیق نبوت
کے لئے کیوں یہودیوں کو دکھلا کر اس جھگڑے کو طے نہ کر لیا۔ اور کیوں تاویلات رکیکہ
کی مصیبت میں پڑے۔ جو شخص اپنے اقتدار سے مردہ کو آپ زندہ کر سکتا تھا چاہئے تھا
کہ پیشگوئی کی علامت پوری کرنے کے لئے زندہ کرتا یا آسمان سے ہی اتارا ہوتا ۔
خدائی کے کام تو كُن فَيَكُونُ سے چلتے ہیں ۔ مگر اس خدا کو کیا پیش آیا کہ شریر یہودی
ضياء الحق
اس پر غالب ہو گئے اور ان کی حجت کو توڑ نہ سکا اور ظاہر نص کو چھوڑ کر کیوں ایک تاویل
سے جہان کو تباہی اور فتنہ میں ڈال دیا تا کہ کسی طرح مسیح موعود بن جائے جس شخص کے
ہاتھ میں زندہ کرنا ہو بلکہ اس کا معجزہ ہی احیاء موتی ہو اس پر کیا مشکل تھا کہ فی الفور ایلیا
نبی کو زندہ کر کے یا آسمان سے اتار کر یہودیوں پر ظاہر الفاظ نص کے موافق اپنی حجت
پوری کر دیتا مگر ایسے اعتراض وہی کرے گا جو اپنی جہالت سے دنیا میں دوبارہ مردوں
کے آنے کا قائل ہوگا۔
ہمارے اس وقت کے نام کے مولوی جو رجما بالغیب کہتے ہیں جو شاید ایلیا نبی
کے دوبارہ آنے کا قصہ محرف ہو یہ سراسر ان کی خیانت ہے۔ جس قصہ کی حضرت عیسی نے
تصدیق کی ۔ اور تمام یہودیوں کا اس پر اتفاق ہے وہ کیونکر محرف ہو سکتا ہے اور پھر بطریق
تنزل ہم کہتے ہیں کہ اللہ اور رسول نے اس کی تحریف کی ہم کو خبر نہیں دی ۔ لہذا ہم بموجب
حدیث صحیح کے تکذیب کرنے کے مجاز نہیں ہیں اگر لا تُصَدِّقُوا پر نظر ہے تو لَا تُكَذِّبُوا
بھی ساتھ یا درکھو لیکن اس قصہ میں تو ہمارے مولویوں کو یہ دھڑ کہ شروع ہوا۔ کہ اگر حضرت
عیسی کی اس تاویل کو تسلیم کر لیں اور قصہ کو صحیح سمجھیں تو پھر حضرت عیسی علیہ السلام کے
دوبارہ آنے سے بھی ہاتھ دھو لینا چاہیے۔ جب ایک مرتبہ فیصلہ ہو چکا تو وہی مقدمہ پھر
اٹھانا یہودی بن جانا ہے۔ مومن وہ ہوتا ہے جو دوسرے کے حال سے عبرت پکڑے۔ اگر
نزول کا لفظ احادیث میں موجود ہے تو موت عیسیٰ کے الفاظ قرآن اور حدیث دونوں میں ﴿۴۴
موجود ہیں اور توفی کے معنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ سے بجز مار دینے کے
اور ثابت نہیں ہوئے ۔ پس جب اصل مسئلہ کی حقیقت یہ کھلی تو نزول اس کی فرع ہے اس
کے وہی معنے کرنے چاہئیں جو اصل کے مطابق ہوں ۔ اگر تمام دنیا کے مولوی متفق ہو کر
ضياء الحق
آیت يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ ل اور آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي کے میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی صحابی سے بجز مار دینے کے کوئی اور معنے ثابت کرنے چاہیں
تو ان کے لئے ہرگز ممکن نہیں۔ اگر چہ اس غم میں مرجائیں ۔ اسی وجہ سے امام ابن حزم اور
امام مالک اور امام بخاری اور دوسرے بڑے بڑے اکابر کا یہی مذہب ہے کہ در حقیقت
حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں۔ افسوس کہ جاہل مولویوں نے ناحق شور مچایا اور آخر حضرت
عیسی کی موت ثابت ہی ہوئی جس کے ثبوت سے وہ ایسے نادم ہوئے کہ بس مر گئے ۔
وحی اللہ پر کم توجہ رکھنے سے یہ تمام مصیبتیں ان پر پڑیں ۔ مولویوں نے یہ بھی نہ سوچا کہ
خدا تعالیٰ نے آج سے سولہ برس پہلے الہام مندرجہ براہین احمد یہ میں اس عاجز کا نام عیسی
رکھا ہے کیا انسان اتنا لمبا منصوبہ کر سکتا ہے کہ جو افتر اسولہ برس کے بعد کرنا تھا اس کی تمہید
اتنی مدت پہلے ہی جمادی اور خدا نے بھی اس قدر لیبی مہلت دے دی جس کی دنیا میں جب
سے دنیا شروع ہوئی کوئی نظیر نہیں پائی جاتی ۔ والسلام على من اتبع الهدى -
وحی حق پُر از اشارات خداست گر نفہمید جاہلی کج دل رواست
چشمہ فیض است وحی ایزدی لیکن آن فهمد که باشد مهتدی
وحی قرآن رازہا دارد بسے نسبتی باید که تا فهمد کسے
واجب آمد نسبت اندر دین نخست کار بے نسبت نمی آید درست
آن سعیدے کش ابوبکر است نام نسبت می داشت با خیر الانام
زیں نشد محتاج تفتیش دراز
جان او بشناخت روئے پاک باز
ہست فرقے در نظرہا اے سعید آنچہ ہارون دید آن قاروں ندید
بود ہارون پاک و ایں کرے پلید کے بماند با یزیدی بایزید
ال عمران : ۵۶ ۲ المآئدة: ۱۱۸
گر نباشد نسبتے
ضياء الحق
ظلمتے
در هر قدم گیرد براه
در جائے گاہ
آن یکی را مه عیان پیش نظر دیگری را ابر کرده کور و کر
آن نشسته با نگار دل رُبا
مه نمی آید نظر در وقت ابر
این از کوری ها در انکار و ابا
همچنین صدیق در چشمان گبر
اے برادر از تامل کن تلاش
بان مرد چوں تو سنے آہستہ باش
اے پئے تکفیر ما بستہ کمر
خانه ات ویران تو در فکر دگر
صد ہزاراں کفر در جانت نهان
رو
چه نالی بہر کفر دیگراں
خیزد اول خویشتن را گن درست نکتہ چیں را چشم می باید نخست
لعنتی گر لعنتی
بر ما کند
لعنت اہل جفا آسان بود
او نه بر ما خویش را رسوا کند
لعنت آن باشد که از رحمان بود
الراقم
خاکسار مرزا غلام احمد قادیانی
ماه مئی ۱۸۹۵ء