نورالقرآن نمبر 2

حصہ 3

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نور القرآن نمبر ۲
رہے ہیں ۔ اصل موجب اس کا ہرگز یہ نہیں ہے کہ ہم نے وید کے رشیوں کو گالیاں
دی تھیں بلکہ اگر ہم نے کچھ وید کی نسبت براہین میں لکھا تو نہایت تہذیب سے لکھا
اور اس وقت لکھا گیا کہ جب دیا نند اپنے ستیارتھ پرکاش میں اور کنہیا لعل الکھ
دھاری لدھیانوی اپنی کتابوں میں اور اندر من مراد آبادی اپنی پلید تالیفوں میں
ہزار ہا گالیاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دے چکے تھے اور ان کی کتابیں
۱۵) شائع ہو چکی تھیں اور بعض بد بخت اور آنکھوں کے اندھے مسلمان آریہ بن چکے
تھے اور اسلام سے نہایت درجہ ٹھٹھا کیا گیا تھا اور پھر بھی ہم نے براہین میں
تہذیب کو ہاتھ سے نہ دیا گو ہمارا دل دکھایا گیا اور بہت ہی دکھایا گیا مگر ہم نے
اپنی کتاب میں ہرگز ناراستی اور سختی کو اختیار نہ کیا اور جو واقعات دراصل صحیح اور
محل پر چسپاں تھے وہی بیان کئے ہم بمقابل آریوں کی گالیوں کے ویدوں کے
رشیوں کو کیونکر گالیاں دیتے ۔ ہمیں تو اب تک بھی یہ پتہ نہیں لگا کہ ویدوں کے
رشی کچھ وجو د بھی رکھتے تھے یا نہیں اور کہاں تھے اور کس شہر میں رہتے تھے اور
ان کی زندگی کی سوانح کیا تھی اور ان کی لائف کا سلسلہ کس طور کا تھا۔ پھر ہم
کیونکر ان کی نکتہ چینی کر سکتے ہمیں اب تک ان کے وجود میں ہی شک ہے اور
ہمارا یہی مذہب کہ اگنو اور وایو اور ادت وغیرہ جو وید کے رشی سمجھے جاتے
ہیں یہ صرف فرضی اور خیالی نام ہیں اور ہم بالکل اس بات سے
نا واقف ہیں کہ یہ لوگ کون تھے اگر ان کا کچھ بھی وجو د خارج میں ہوتا تو
البتہ ان کی سوانح لکھی جاتی اور وید کے مؤلف وہی معلوم ہوتے ہیں
جن کے نام سکتوں کے سر پر موجود ہیں پھر ہم ایسے مستور الحال اور

نور القرآن نمبر ۲
مفقود الخبر رشیوں کو گالیاں کیونکر دے سکتے تھے اور اسلام کا طریق
گالی دینا نہیں ہے مگر ہمارے مخالفوں نے ناحق بے وجہ اس قدر گالیوں
سے بھری ہوئی کتابیں لکھی ہیں کہ اگر ان کا ایک جگہ ڈھیر لگایا جائے
تو ان کی بلندی ہزار فٹ سے کچھ کم نہ ہو اور ابھی تک بس کب
ہے ہر یک مہینہ میں ہزاروں رسالے اور کتابیں اور اخبار تو ہین اور سب
وشتم سے بھرے ہوئے نکلتے ہیں ۔ پس ہمیں ان مولویوں کی حالت پر
افسوس تو یہی ہے کہ ایسے مولوی جو کہتے ہیں کہ جو کچھ ہوتا ہے ہوتا رہے
کچھ مضایقہ نہیں اگر ان کی ماں کو کوئی ایسی گالی دی جاتی جو ہمارے
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دی جاتی ہے یا اگر ان کے باپ پر وہ
بہتان لگایا جاتا ۔ جو سید الرسل محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر لگا یا
جاتا ہے تو کیا یہ ایسے ہی چپ بیٹھے رہتے ۔ ہرگز نہیں بلکہ فی الفور عدالت
تک پہنچتے اور جہاں تک طاقت ہوتی کوشش کر تے کہ تا ایسا دشنام دہ
اپنی سزا کو پہنچے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ان کے نزدیک
کچھ چیز نہیں ۔ غضب کی بات ہے کہ مخالفین کی طرف سے تو چھ کروڑ
کتاب اب تک اسلام کے رد اور توہین میں تالیف ہو چکیں اور
سب وشتم کا کچھ انتہا نہ رہا اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ کچھ مضائقہ نہیں ۔ ہو نے
دو جو کچھ ہوتا ہے ۔ عنقریب ہے جو ان گالیوں سے آسمان
ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں مگر ان مولویوں کو کچھ پر واہ نہیں ۔ حیف ہے
ایسے اسلام اور مسلمانی پر کہ کہتے ہیں کہ کچھ بھی حرج نہیں

نور القرآن نمبر ۲
ہزار ہا آدمی ان جھوٹے بہتانوں کو سن کر مرتد ہو گئے مگر ان کے خیال میں ہنوز
کسی احسن انتظام کی ضرورت نہیں ۔ یا الہی یہ لوگ کیوں اندھے ہو گئے ۔ مجھے
کچھ سبب معلوم نہیں ہوتا کیوں بہرے ہو گئے ۔ مجھے کچھ بھی پتہ نہیں لگتا ۔ اے
قادر خدا اے حامی دین مصطفیٰ تو ان کے دلوں کے جذام کو دور کر ۔ ان کی
آنکھوں کو بینائی بخش کہ تو جو چاہتا ہے کرتا ہے تیرے آگے کوئی بات ان ہونی
نہیں ۔ ہم تیری رحمتوں پر بھروسہ رکھتے ہیں تو کریم اور قادر ہے ۔
پیارے ناظرین ایک اور اعجوبہ بھی سنو کہ یہ لوگ اپنے اشتہار میں
لکھتے ہیں کہ اس قسم کا قانون پاس کرنا کہ کوئی شخص کسی مذہب پر ایسا اعتراض نہ
کرے جو خود اس پر وارد ہوتا ہو یہ صرف ہمارے ماخوذ کرانے کے لئے ہے ۔
او ظالم مولو یو ! تم مطمئن رہو کہ ہم تمہارے جھوٹ اور بہتان کی وجہ سے تم پر
ہرگز نالش نہیں کریں گے یہاں تک کہ اس دنیا سے گزر جائیں گے لیکن برائے
خدا اپنی خیانتوں سے اسلام پر ظلم مت کرو۔ یہ بات بالکل سچ ہے کہ
اسلام پر جس قدر عیسائی مذہب اور دوسروں کی طرف سے اعتراض ہو رہے
ہیں وہ اعتراض ان کی کتابوں پر بھی وارد ہوتے ہیں ۔ پس ظاہر ہے کہ اگر
قانون کا رعب در میان ہوگا تو ایسے اعتراض آئندہ نابود ہو جائیں گے اور جو
پہلے کر چکے ان کی قلعی کھل جائے گی اور اس طریق سے اسلام کا چہرہ روشن سب
کو نظر آ جائے گا اور تمام دھوکا دینے والوں کی کارستانیاں مٹ جائیں گی سوتم
سچ کو مت چھپاؤ بے ایمانی مت اختیار کرو ، اس سے ڈرو جس کا غضب ایک کھا
جانے والی آگ ہے ۔

لدها
نور القرآن نمبر ۲
اور میں نے آپ لوگوں کا یہ قول بھی سنا ہے کہ ہم کیا دستخط کریں عبداللہ آتھم کے
معاملہ میں ہم بہت ہی نادم ہیں اس کا ہم بجز اس کے کیا جواب دیں کہ در حقیقت آپ لوگ
آتھم کی پیشگوئی کے بارہ میں بہت ہی شرمندہ ہیں آپ کا کچھ باقی نہیں رہا۔ ہم مانتے
ہیں کہ یہ بالکل سچ ہے کہ آپ کی اس پیشگوئی سے ناک کٹ گئی اور بہت ہی شرمندگی
آپ کو پہنچی مگر ہمیں اب تک معلوم نہیں کہ اس شرمندگی اور ناک کٹنے کی آپ کے نزدیک
وجہ کیا ہے۔ ہاں پیشگوئی کے واقعات اور آپ لوگوں کی ہٹ دھرمی پر نظر ڈال کر معلوم
ہوتا ہے کہ یہ شرمندگی ضرور دو وجہ سے ہے اور کوئی تیسری وجہ نہیں ۔
(۱) اول تو یہ کہ آپ صاحب یہ کہ آپ صاحبوں کے دل پر یہ سخت تا زیا نہ لگا کہ آتھم گا کہ آتھم نے
اپنے افعال اور اقوال اور خود اپنے اقرار سے پیشگوئی کا سچا ہونا ثابت کر دیا اور قسم
کھانے سے پہلو تہی کر کے پیشگوئی کی اس شرط کی طرف لوگوں کے دلوں کو توجہ دلائی
جس میں صریح صریح لکھا گیا تھا کہ اگر حق کی طرف رجوع کرے گا تو یہ عذاب اس
پر نازل نہیں ہوگا پس اگر اس بات کے سوچنے سے شرمندگی ہوئی ہے کہ آپ لوگوں
کے خلاف مراد عیسائیوں پر ایسی حجت پوری ہوئی کہ وہ منہ نہیں دکھا سکتے تو بے شک
آپ کی حالت قابل رحم ہے بلکہ ہمیں تو تعجب ہے کہ آپ لوگ اس صدمہ سے فوت
کیوں نہ ہو گئے کیونکہ یہ صدمہ بھی کچھ تھوڑا صدمہ نہیں کہ آتھم باوجود آپ لوگوں کی
تحریک کے قسم کھا کر اپنی صفائی نہ کر سکا اور اب تک میت کی طرح بیٹھا ہے بے شک یہ
شرمندگی کی جگہ تھی آپ لوگ معذور ہیں اور پھر رسالہ ضیاء الحق نے شائع ہو کر اور بھی
آپ کے سر پر خاک ڈالی ۔
(۲) دوسری وجہ آپ کے شرمندہ ہونے کی یہ بھی معلوم ہوتی ہے کہ جن تین

نور القرآن نمبر ۲
حملوں کا آتھم نے دعوی کیا تھا کہ گویا وہ ان کی وجہ سے ڈرتا رہا نہ پیشگوئی
کی اسلامی ہیبت سے ان تین حملوں کو نہ آتھم اب تک ثابت کر سکا اور نہ
آپ لوگ ثابت کر سکے اس لئے نہایت صفائی سے یہ ثابت ہو گیا کہ آتھم
نے اسلامی پیشگوئی سے بہت خوف کھا کر اور حق کا ایک قومی اثر اپنے دل پر
ڈال کر رجوع الی الحق کی شرط کو پورا کر دیا پھر کیوں آپ لوگ شرمندہ نہ
ہوں بلکہ جس قدر شرمندہ ہوں وہ تھوڑا ہے آپ لوگ تو مر گئے ناک کٹ
گئی ۔ کیا باقی رہا ۔
بقیہ اعتراضات پادری فتح مسیح صاحب جس کو
انہوں نے دوسرے خط میں ظاہر کیا
ایک یہ اعتراض ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تین جگہ
جھوٹ بولنے کی اجازت دی ہے اور اپنے دین کو چھپا لینے کے واسطے
قرآن میں صاف حکم دے دیا ہے مگر انجیل نے ایمان کو پوشیدہ رکھنے کی
اجازت نہیں دی اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ جس قدر راستی کے التزام
کے لئے قرآن شریف میں تاکید ہے میں ہرگز باور نہیں کر سکتا کہ انجیل میں
اس کا عشر عشیر بھی تاکید ہو بیس برس کے قریب عرصہ ہو گیا کہ میں نے اسی بارہ
میں ایک اشتہار دیا تھا اور قرآنی آیات لکھ کر اور عیسائیوں وغیرہ کو ایک رقم
كثير بطور انعام دینا کر کے اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ جیسے ان آیات میں
راست گوئی کی تاکید ہے اگر کوئی عیسائی اس زور وشور کی تاکید انجیل میں

لده الله
نور القرآن نمبر ۲
سے نکال کر دکھلا دے تو اس قدر انعام اس کو دیا جائے گا مگر پادری صاحبان اب تک
ایسے چپ رہے کہ گویا ان میں جان نہیں اب مدت کے بعد فتح مسیح صاحب کفن میں
سے بولے شاید بوجہ امتداد زمانہ ہمارا وہ اشتہار ان کو یاد نہیں رہا۔ پادری صاحب
آپ خس و خاشاک کو سونا بنانا چاہتے ہیں اور سونے کی کان سے منہ مروڑ کر اِدھر اُدھر
بھاگتے ہیں اگر یہ بدقسمتی نہیں تو اور کیا ہے ۔ قرآن شریف نے دروغ گوئی کو
بت پرستی کے برابر ٹھہرایا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ
مِنَ الْأَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّوْرِ ہے یعنی بتوں کی پلیدی اور جھوٹ کی
پلیدی سے پر ہیز کرو اور پھر ایک جگہ فرماتا ہے۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوْمِينَ بِالْقِسْطِ
شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ کے الجزو نمبر
یعنی اے ایمان والو انصاف اور راستی پر قائم ہو جاؤ اور سچی گواہیوں کو اللہ ادا کرو
اگر چہ تمہاری جانوں پر ان کا ضرر پہنچے یا تمہارے ماں باپ اور تمہارے اقارب ان ۱۸
گواہیوں سے نقصان اٹھاویں۔
اب اے نا خدا ترس ذرا انجیل کو کھول اور ہمیں بتلا کہ راست گوئی کے
لئے ایسی تاکید انجیل میں کہاں ہے اور اگر ایسی تاکید ہوتی تو پطرس اول درجہ کا
حواری کیوں جھوٹ بولتا اور کیوں جھوٹی قسم کھا کر اور حضرت مسیح پر لعنت بھیج کر
صاف منکر ہو جاتا کہ میں اس کو نہیں جانتا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابہ رضی اللہ عنہم محض راست گوئی کی وجہ سے شہید ہوتے رہے اور الہی گواہی کو
انہوں نے ہرگز مخفی نہ رکھا گو ان کے خون سے زمین سرخ ہوگئی مگر انجیل سے ثابت
ہے کہ خود آپ کے یسوع صاحب اس شہادت کو مخفی رکھتے رہے ہیں جس کا ظاہر
لى الحج: ٣١ النساء : ١٣٦ لا نوٹ:۔ دیکھومتی ۶ باب آیت ۲۰

نور القرآن نمبر ۲
کرنا ان پر واجب تھا اور وہ ایمان بھی دکھلا نہ سکے جو مکہ میں مصائب کے وقت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے دکھلایا تھا۔ امید کہ آپ اس سے منکر نہیں
ہوں گے اور اگر خیانت کے طور پر منکر بھی ہو گئے تو وہ تمام مقام ہم دکھلا دیں گے
بالفعل صرف نمونہ کے طور پر ثبوت میں لکھا گیا ۔
اور پھر آپ لکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تین جگہ جھوٹ بولنے کی
اجازت دی ہے مگر یہ آپ کو اپنی جہالت کی وجہ سے غلطی لگی ہے اور اصل بات یہی ہے کہ
کسی حدیث میں جھوٹ بولنے کی ہرگز اجازت نہیں بلکہ حدیث میں تو یہ لفظ ہیں کہ ان
قتلت واحرقت یعنی سچ کو مت چھوڑا اگر چہ تو قتل کیا جائے اور جلایا جائے ۔ پھر جس
حالت میں قرآن کہتا ہے کہ تم انصاف اور سچ مت چھوڑ واگر چہ تمہاری جانیں بھی اس
سے ضائع ہوں اور حدیث کہتی ہے کہ اگر چہ تم جلائے جاؤ اور قتل کئے جاؤ مگر سچ ہی بولو۔
تو پھر اگر فرض کے طور پر کوئی حدیث قرآن اور احادیث صحیحہ کی مخالف ہو تو وہ
قابل سماعت نہیں ہوگی کیونکہ ہم لوگ اُسی حدیث کو قبول کرتے ہیں جو احادیث
صحیحہ اور قرآن کریم کے مخالف نہ ہو۔ ہاں بعض احادیث میں تو ریہ کے جواز کی طرف
اشارہ پایا جا تا ہے ۔ اور اُسی کو نفرت دلانے کی غرض سے کذب کے نام سے موسوم کیا
گیا ہے اور ایک جاہل اور احمق جب ایسا لفظ کسی حدیث میں بطور تسامح کے لکھا ہوا
پاوے تو شاید اس کو حقیقی کذب ہی سمجھ لے کیونکہ وہ اس قطعی فیصلہ سے بے خبر ہے کہ
حقیقی کذب اسلام میں پلید اور حرام اور شرک کے برابر ہے مگر تو ریہ جو در حقیقت کذب
نہیں گو کذب کے رنگ میں ہے اضطرار کے وقت عوام کے واسطے اس کا جواز حدیث سے
پایا جاتا ہے مگر پھر بھی لکھا ہے کہ افضل وہی لوگ ہیں جو تو ریہ سے بھی پر ہیز کریں

نور القرآن نمبر ۲
اور توریہ اسلامی اصطلاح میں اس کو کہتے ہیں کہ فتنہ کے خوف سے ایک بات کو
چھپانے کے لئے یا کسی اور مصلحت پر ایک راز کی بات مخفی رکھنے کی غرض سے ایسی
مثالوں اور پیرایوں میں اس کو بیان کیا جائے کہ عقلمند تو اس بات کو سمجھ جائے اور 19
نادان کی سمجھ میں نہ آئے اور اس کا خیال دوسری طرف چلا جائے جو متکلم کا مقصود نہیں
اور غور کرنے کے بعد معلوم ہو کہ جو کچھ متکلم نے کہا ہے وہ جھوٹ نہیں بلکہ حق محض ہے
اور در کچھ بھی کذب کی اس میں آمیزش نہ ہو اور نہ دل نے ایک ذرہ بھی کذب کی
طرف میل کیا ہو جیسا کہ بعض احادیث میں دو مسلمانوں میں صلح کرانے کے لئے یا
اپنی بیوی کو کسی فتنہ اور خانگی ناراضگی اور جھگڑے سے بچانے کے لئے یا جنگ میں
اپنے مصالح دشمن سے مخفی رکھنے کی غرض سے اور دشمن کو اور طرف جھکا دینے کی نیت
سے تو ریہ کا جواز پایا جاتا ہے مگر با وصف اس کے بہت سی حدیثیں دوسری بھی ہیں جن
سے معلوم ہوتا ہے کہ تو یہ اعلیٰ درجہ کے تقوی کے برخلاف ہے اور بہر حال کھلی کھلی
سچائی بہتر ہے اگر چہ اس کی وجہ سے قتل کیا جائے اور جلایا جائے مگر افسوس کہ یہ
تو ریہ آپ کے یسوع صاحب کے کلام میں بہت ہی پایا جاتا ہے تمام انجیلیں اس
سے بھری پڑی ہیں اس لئے ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ اگر تو ر یہ کذب ہے تو یسوع سے
زیادہ دنیا میں کوئی بھی کذاب نہیں گزرا ۔ یسوع صاحب کا یہ قول کہ میں خدا کی
ہیکل کو ڈھا سکتا ہوں اور پھر میں تین دن میں اسے بنا سکتا ہوں یہی وہ قول ہے
جس کو تو ر یہ کہتے ہیں ۔ اور ایسا ہی وہ قول کہ ایک گھر کا مالک تھا جس نے
انگورستان لگایا یہ سب تو ریہ کی قسمیں ہیں اور یسوع صاحب کے کلام میں اس کے
بہت سے نمونے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ چبا چبا کر باتیں کرتا تھا اور اس کی

باتوں میں دو رنگی پائی جاتی تھی ۔
نور القرآن نمبر ۲
اور ہمارے سید و مولی جناب مقدس نبوی کی تعلیم کا ایک اعلیٰ نمونہ
اس جگہ ثابت ہوتا ہے اور وہ یہ کہ جس تو ریہ کو آپ کا یسوع شیر مادر کی طرح
تمام عمر استعمال کرتا رہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حتی الوسع اس سے
مجتنب رہنے کا حکم کیا ہے تا مفہوم کلام کا اپنی ظاہری صورت میں بھی کذب
سے مشابہ نہ ہو مگر کیا کہیں اور کیا لکھیں کہ آپ کے یسوع صاحب اس قدر
التزام سچائی کا نہ کر سکے جو شخص خدائی کا دعویٰ کرے وہ تو شیر ببر کی طرح دنیا
میں آنا چاہیے تھا نہ کہ ساری عمر تو ریہ اختیار کر کے اور تمام باتیں کذب کے
ہمرنگ کہہ کر یہ ثابت کر دیوے کہ وہ ان افراد کاملہ میں سے نہیں ہے جو مر نے
سے لاپر واہ ہو کر دشمنوں کے مقابل پر اپنے تئیں ظاہر کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ
پر پورا بھروسہ رکھتے ہیں ۔ اور کسی مقام میں بزدلی نہیں دکھلاتے مجھے تو ان
باتوں کو یاد کر کے رونا آتا ہے کہ اگر کوئی ایسے ضعیف القلب یسوع کی اس
ضعف حالت اور توریہ پر جو ایک قسم کا کذب ہے اعتراض کرے تو ہم
کیا جواب دیں ۔ جب میں دیکھتا ہوں کہ جناب سید المرسلین جنگ احد میں
اکیلے ہونے کی حالت میں برہنہ تلواروں کے سامنے کہہ رہے تھے میں محمد
ہوں ۔ میں نبی اللہ ہوں ۔ میں ابن عبد المطلب ہوں اور پھر
دوسری طرف دیکھتا ہوں کہ آپ کا یسوع کا نپ کانپ کر اپنے
شاگردوں کو یہ خلاف واقعہ تعلیم دیتا ہے کہ کسی سے نہ کہنا کہ

نور القرآن نمبر ۲
میں یسوع مسیح ہوں حالانکہ اس کلمہ سے کوئی اس کو قتل نہیں کرتا تو میں دریائے
حیرت میں غرق ہو جاتا ہوں کہ یا الہی یہ شخص بھی نبی ہی کہلاتا ہے جس کی شجاعت
کا خدا کی راہ میں یہ حال ہے ۔
الغرض فتح مسیح نے اپنی جہالت کا خوب پردہ کھولا بلکہ اپنے یسوع
صاحب پر بھی وار کیا کہ بعض ان احادیث کو پیش کر دیا جن میں تو ریہ کے جواز کا
ذکر ہے اگر کسی حدیث میں تو ریہ کو بطور تسامح کذب کے لفظ سے بیان بھی کیا گیا ہو
تو یہ سخت جہالت ہے کہ کوئی شخص اس کو حقیقی کذب پر محمول کرے جبکہ قرآن اور
احادیث صحیحہ بالا تفاق کذب حقیقی کو سخت حرام اور پلید ٹھہراتے ہیں اور اعلیٰ درجہ کی
حدیثیں تو ریہ کے مسئلہ کو کھول کر بیان کر رہی ہیں تو پھر اگر فرض بھی کر لیں کہ کسی
حدیث میں بجائے تو ریہ کے کذب کا لفظ آ گیا ہو تو نعوذ باللہ اس سے مراد
حقیقی کذب کیونکر ہو سکتا ہے بلکہ اس کے قائل کے نہایت باریک تقویٰ کا یہ نشان
ہوگا کہ جس نے تو ریہ کو کذب کی صورت میں سمجھ کر بطور تسامح کذب کا لفظ
استعمال کیا ہو ہمیں قرآن اور احادیث صحیحہ کی پیروی کرنا ضروری ہے اگر
کوئی امر اس کے مخالف ہوگا تو ہم اس کے وہ معنے ہرگز قبول نہیں کریں گے جو
مخالف ہوں احادیث پر نظر ڈالنے کے وقت یہ بات ضروری ہوتی ہے کہ ایسی
حدیثوں پر بھروسہ نہ کریں جو ان احادیث سے مناقض اور مخالف ہوں ۔ جن کی
صحت اعلیٰ درجہ پر پہنچ چکی ہو اور نہ ایسی حدیثوں پر جو قرآن کی نصوص صریحہ
بینہ محکمہ سے صریح مخالف اور مغائر اور مبائن واقع ہوں پھر ایک ایسا مسئلہ جو
قرآن اور احادیث صحیحہ نے اس پر اتفاق کر لیا ہے اور کتب دین میں صراحت

نور القرآن نمبر ۲
سے اس کا ذکر ہے اس کے مخالف کسی بے ہودہ قول یا کسی مغشوش اور غیر
ثابت حدیث یا مشتبه اثر سے تمسک کر کے اعتراض کرنا یہ خیانت اور شرارت
کا کام ہے ۔ در حقیقت عیسائیوں کو ایسی شرارتوں نے ہی ہلاک کیا ہے ان
لوگوں کو خود بخود حدیث دیکھنے کا مادہ نہیں ۔ غایت کار مشکوۃ کا کوئی ترجمہ
دیکھ کر جس بات پر اپنے فہم ناقص سے عیب لگا سکتے ہیں وہی بات لے لیتے ہیں
حالانکہ کتب احادیث میں رطب و یا بس سب کچھ ہوتا ہے اور عامل بالحدیث کو
تنقید کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ ایک نہایت نازک کام ہے کہ ہر ایک قسم کی
احادیث میں سے احادیث صحیحہ تلاش کریں اور پھر اس کے صحیح معنی معلوم
کریں اور پھر اس کے لئے صحیح محمل تلاش کریں ۔
قرآن نے جھوٹوں پر لعنت کی ہے ۔ اور نیز فرمایا ہے کہ جھوٹے
شیطان کے مصاحب ہوتے ہیں اور جھوٹے بے ایمان ہوتے ہیں اور
جھوٹوں پر شیاطین نازل ہوتے ہیں اور صرف یہی نہیں فرمایا کہ تم جھوٹ
مت بولو بلکہ یہ بھی فرمایا ہے کہ تم جھوٹوں کی صحبت بھی چھوڑ دو اور ان کو اپنا
یا ر دوست مت بناؤ اور خدا سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو ۔ اور ایک جگہ
فرماتا ہے کہ جب تو کوئی کلام کرے تو تیری کلام محض صدق ہو ٹھٹھے کے طور
پر بھی اس میں جھوٹ نہ ہو ۔ اب بتلاؤ یہ تعلیمیں انجیل میں کہاں ہیں ۔ اگر
ایسی تعلیمیں ہوتیں تو عیسائیوں میں اپریل فول کی گندی رسمیں اب
تک کیوں جاری رہتیں ۔ دیکھو اپریل فول کیسی بُری رسم ہے کہ ناحق
جھوٹ بولنا اس میں تہذیب کی بات سمجھی جاتی ہے یہ عیسائی تہذیب اور

نور القرآن نمبر ۲
انجیلی تعلیم ہے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ عیسائی لوگ جھوٹ سے بہت ہی پیار کرتے
ہیں ۔ چنانچہ عملی حالت اس پر شاہد ہے ۔ مثلاً قرآن تو تمام مسلمانوں کے ہاتھ
میں ایک ہی ہے مگر سنا گیا ہے کہ انجیلیں ساٹھ سے بھی کچھ زیادہ ہیں ۔ شاباش
اے پادریان جھوٹ کی مشق بھی اسے کہتے ہیں ۔ شاید آپ نے اپنے ایک مقدس
بزرگ کا قول سنا ہے کہ جھوٹ بولنا نہ صرف جائز بلکہ ثواب کی بات ہے
خدا تعالیٰ نے عدل کے بارے میں جو بغیر سچائی پر پورا قدم مارنے کے حاصل نہیں
ہو سکتی ۔ فرمایا ہے لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ
أَقْرَبُ لِلتَّقْوی یعنی دشمن قوموں کی دشمنی تمہیں انصاف سے مانع نہ ہو۔
انصاف پر قائم رہو کہ تقوی اسی میں ہے ۔ اب آپ کو معلوم ہے کہ جو قو میں ناحق
ستاویں اور دکھ دیویں اور خونریزیاں کریں اور تعاقب کریں اور بچوں اور
عورتوں کو قتل کریں جیسا کہ مکہ والے کافروں نے کیا تھا اور پھر لڑائیوں سے باز نہ
آویں ایسے لوگوں کے ساتھ معاملات میں انصاف کے ساتھ برتاؤ کرنا کس قدر
مشکل ہوتا ہے مگر قرآنی تعلیم نے ایسے جانی دشمنوں کے حقوق کو بھی ضائع نہیں
کیا اور انصاف اور راستی کے لئے وصیت کی مگر آپ تو تعصب کے گڑھے میں
گرے ہیں ان پاک باتوں کو کیونکر سمجھیں ۔ انجیل میں اگر چہ لکھا ہے کہ اپنے
دشمنوں سے پیار کرو مگر یہ نہیں لکھا کہ دشمن قوموں کی دشمنی اور ظلم تمہیں انصاف اور
سچائی سے مانع نہ ہو ۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ دشمن سے مدارات سے پیش آنا
آسان ہے مگر دشمن کے حقوق کی حفاظت کرنا اور مقدمات میں عدل اور
انصاف کو ہاتھ سے نہ دینا یہ بہت مشکل اور فقط جوانمردوں کا کام ہے اکثر
المائدة : 9

·

آج 10 میں سے 10 باقی