نورالقرآن نمبر 2
حصہ 4
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نور القرآن نمبر ۲
لوگ اپنے شریک دشمنوں سے محبت تو کرتے ہیں اور میٹھی میٹھی باتوں سے پیش آتے
ہیں مگر ان کے حقوق دبا لیتے ہیں ایک بھائی دوسرے بھائی سے محبت کرتا ہے ۔ اور
محبت کے پردہ میں دھوکا دے کر اس کے حقوق دبا لیتا ہے مثلاً اگر زمیندار ہے تو
چالاکی سے اس کا نام کا غذات بند و بست میں نہیں لکھواتا اور یوں اتنی محبت کہ اس پر
قربان ہوا جاتا ہے پس خدا تعالیٰ نے اس آیت میں محبت کا ذکر نہ کیا بلکہ میعار محبت کا
ذکر کیا کیونکہ جو شخص اپنے جانی دشمن سے عدل کرے گا۔ اور سچائی اور انصاف سے
در گذر نہیں کرے گا وہی ہے جو سچی محبت بھی کرتا ہے مگر آپ کے خدا کو یہ تعلیم یاد نہ
رہی کہ ظالم دشمنوں کے ساتھ عدل کرنے پر ایسا زور دیتا جو قرآن نے دیا اور دشمن
کے ساتھ سچا معاملہ کرنے کے لئے اور سچائی کو لازم پکڑنے کے لئے وہ تاکید کرتا جو
قرآن نے تاکید کی اور تقویٰ کی باریک راہیں سکھا تا مگر افسوس کہ جو بات سکھلائی
دھوکے کی سکھلائی اور پر ہیز گاری کی سیدھی راہ پر قائم نہ کر سکا یہ آپ کے فرضی
یسوع کی نسبت ہم کہتے ہیں جس کے چند پریشان ورق آپ کے ہاتھ میں ہیں اور
جو خدائی کا دعوی کرتا کرتا آخر مصلوب ہو گیا اور ساری رات رو رو کر دعا کی کہ کسی
طرح بچ جاؤں مگر بچ نہ سکا۔
ہمارے سید و مولی نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم نے تو آپ دنیا سے
جانے کے لئے دعا کی کہ الحقني بالرفيق الاعلی مگر آپ کے خدا صاحب نے دنیا کی
چند روزہ زندگی سے ایسا پیار کیا کہ ساری رات زندہ رہنے کے لئے دعائیں کرتا رہا بلکہ سولی
پر بھی رضا اور تسلیم کا کلمہ منہ سے نہ نکلا اور اگر نکلا تو یہ نکلا کہ ایلی ایلی لما سبقتنی
اے میرے خدا اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں ترک کر دیا اور خدا نے کچھ جواب
نور القرآن نمبر ۲
نہ دیا کہ اس نے ترک کر دیا مگر بات تو ظاہر ہے کہ خدائی کا دعویٰ کیا ۔ تکبر کیا ترک
کیا گیا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے آخر وقت میں مخیر کیا کہ اگر
چا ہو تو دنیا میں رہو اور اگر چاہو تو میری طرف آ جاؤ ۔ آپ نے عرض کیا کہ
اے میرے رب اب میں یہی چاہتا ہوں کہ تیری طرف آؤں اور آخری کلمہ
آپ کا جس پر آپ کی جان مطہر رخصت ہو گئی ۔ یہی تھا کہ بالرفیق الاعلی یعنی
اب میں اس جگہ رہنا نہیں چاہتا ۔ میں اپنے خدا کے پاس جانا چاہتا ہوں ۔
اب دونوں کلموں کو ں کلموں کو وزن کر و ۔ آپ کے خ پ کے خدا صاحب نے نہ فقط ساری رات
زندہ رہنے کے لئے دعا کی بلکہ صلیب پر بھی چلا چلا کر روئے کہ مجھے موت
سے بچا لے مگر کون سنتا تھا۔ لیکن ہمارے مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی
کے لئے ہرگز دعا نہیں کی ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ مختار کیا کہ اگر زندگی کی خواہش ۲۳
ہے تو یہی ہوگا ۔ مگر آپ نے فرمایا کہ اب میں اس دنیا میں رہنا نہیں چاہتا کیا
یہ خدا ہے جس پر بھروسہ ہے ڈوب جاؤ !!!
اور آپ کا یہ زعم کہ قرآن اپنے دین کو چھپا لینے کے لئے حکم دیتا
☆
ہے محض بہتان اور افترا ہے جس کی کچھ بھی اصلیت نہیں ۔ قران تو ان
پر لعنت بھیجتا ہے تو ۔ جو دین کی گواہی کو عمداً چھپاتے ہیں اور ان پر
لعنت بھیجتا ہے جو جھوٹ بولتے ہیں شاید آپ نے قرآن کی اس آیت
سے بوجہ نا فہمی کے دھوکا کھایا ہو گا جو سورۃ النحل میں مذکور ہے ۔ اور
وہ یہ ہے إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَئِنَّ بِالْإِيْمَانِ کے یعنی کا فر عذاب میں
ا نوٹ: لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ قرآن شریف میں ہے یا انجیل میں جواب تو دو۔ منہ
النحل : ١٠٧
نور القرآن نمبر ۲
ڈالے جائیں گے مگر ایسا شخص جس پر زبردستی کی جائے یعنی ایمانی شعار کے ادا کرنے
سے کسی فوق الطاقت عذاب کی وجہ سے روکا جائے اور دل اس کا ایمان سے تسکین یافتہ
ہے وہ عند الله معذور ہے۔ مطلب اس آیت کا یہ ہے کہ اگر کوئی ظالم کسی مسلمان کو سخت
درد ناک اور فوق الطاقت زخموں سے مجروح کرے اور وہ اس عذاب شدید میں کوئی
ایسے کلمات کہہ دے کہ اس کافر کی نظر میں کفر کے کلمات ہوں مگر وہ خود کفر کے کلمات
کی نیت نہ کرے بلکہ دل اس کا ایمان سے لبالب ہو اور صرف یہ نیت ہو کہ وہ اس
نا قابل برداشت سختی کی وجہ سے اپنے دین کو چھپاتا ہے مگر نہ عمداً بلکہ اس وقت جبکہ
فوق الطاقت عذاب پہنچنے سے بے حواس اور دیوانہ سا ہو جائے تو خدا اس کی توبہ کے
وقت اس کے گناہ کو اس کی شرائط کی پابندی سے جو نیچے کی آیت میں مذکور ہیں
معاف کر دے گا کیونکہ وہ غفور و رحیم ہے۔ اور وہ شرائط یہ ہیں ۔ ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ
هَاجَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا فُتِنُوا ثُمَّ جَهَدُوا وَصَبَرُ وا إِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا
لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ یعنی ایسے لوگ ۔ لوگ جو فوق الطاقت دکھ کی حالت میں اپنے اسلام کا
اخفاء کریں ان کا اس شرط سے گناہ بخشا جائے گا کہ دکھ اٹھانے کے بعد پھر ہجرت کریں
یعنی ایسی عادت سے یا ایسے ملک سے نکل جائیں جہاں دین پر زبردستی ہوتی ہے پھر خدا
کی راہ میں بہت ہی کوشش کریں اور تکلیفوں پر صبر کریں ان سب باتوں کے بعد خدا ان کا
گناہ بخش دے گا کیونکہ وہ غفور رحیم ہے۔
اب ان تمام آیات سے معلوم ہوا کہ جو شخص کسی فوق الطاقت رکھ
کے وقت بھی جو دشمنوں سے اس کو پہنچے دین اسلام کی گواہی کو پوشیدہ کرے
۲۴ وہ بھی خدا تعالیٰ کے نزدیک گناہ گار ہے مگر خدمات شائستہ دکھلانے کے
النحل :ااا
نور القرآن نمبر ۲
بعد اور ایسی عادت یا ایسا ملک چھوڑ دینے کے بعد جس میں زبردستی کی جاتی ہے اور
صبر اور استقامت کے بعد اس کا گناہ معاف کیا جائے گا اور خدا اس کو ضائع نہیں
کرے گا کیونکہ وہ رحمن و رحیم ہے ۔
غرض خدا تعالیٰ نے اس اخفا کو محل مدح میں نہیں رکھا بلکہ ایک گناہ قرار
دیا ہے اور اس گناہ کا کفارہ پچھلی آیت میں بتلا دیا ہے اور جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں
جا بجا ان مومنوں کی تعریف کی ہے جو دین کی گواہی کو نہیں چھپاتے اگر چہ جان
جائے ۔ ہاں ایسے شخص کو بھی رد کرنا نہیں چاہا جو اپنی ضعف استعداد اور فوق
الطاقت عذاب کی وجہ سے معذب ہونے کی حالت میں دین کی گواہی کو پوشیدہ
رکھے بلکہ اس کو اس شرط سے قبول کر لیا ہے کہ آئندہ ایسی عادت سے یا ایسے
ملک سے جس میں زبردستی ہوتی ہے علیحدہ ہو جا ۔ رہ ہو جائے اور اپنے صدق اور ثبات اور
مجاہدات سے اپنے رب کو راضی کرے تب یہ گناہ دین کے اخفاء کا معاف کیا
جائے گا کیونکہ وہ خدا جس نے عاجز بندوں کو پیدا کیا ہے نہایت کریم و
رحیم خدا ہے ۔ وہ کسی کو تھوڑے کئے پر اپنی جناب سے رد نہیں کرتا یہ تو تعلیم
قرآنی ہے ۔ جو خدا تعالیٰ کی صفات رحمت اور مغفرت کے بالکل مطابق
ہے ۔ لیکن آپ کے اقرار سے یہ معلوم ہوا کہ یہ تعلیم انجیل کی نہیں ہے اور
انجیل کی رو سے یہ فتوی ہے کہ اگر کوئی عیسائی کسی فوق الطاقت رکھ کے وقت
عیسائی دین کی گواہی سے زبان سے انکار کرے تو وہ ہمیشہ کے لئے مردود
ہو گیا اور اب انجیل اس کو اپنی جماعت میں جگہ نہیں دے گی اور اس کے لئے کوئی
تو یہ نہیں شاباش شاباش آج تم نے اپنے ہاتھ سے مہر لگا دی کہ یہ انجیل جو
نور القرآن نمبر ۲
تمہارے ہاتھ میں ہے ایک جھوٹی انجیل ہے خیر اب ہمارے وار سے بھی
خالی نہ جاؤ اور جو نیچے لکھتا ہوں اس کا جواب دو ۔ ورنہ اگر کچھ حیا
ہے تو عیسائی مذہب سے تو بہ کرو ۔
اعتراض یہ ہے کہ جس حالت میں بقول آپ کے وہ تعلیم
خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہو سکتی کہ جو ایمان کے چھپانے والے کو اس
کی تو بہ اور اعمال صالحہ اور صبر اور ثبات کے بعد معافی کا وعدہ دے
اور رحمت الہی سے رڈ نہ کرے تو پھر انجیل کی تعلیم کس قدر سچائی سے
دور ہوگی جس نے پطرس کو باوجود اس کی نہایت مکر وہ بد اعمالی اور
دروغ گوئی اور سخت انکار اور جھوٹی قسم اور مسیح پر لعنت بھیجنے اور ایمان
۲۵ کو پوشیدہ کرنے کے پھر قبول کر لیا آپ کا اعتراض تو صرف اتنا تھا کہ
قرآن نے ایسے لوگوں کو بھی اسلام سے رد نہیں کیا جو کسی خوف سے
اسلام کا زبان سے انکار کر دیں مگر انجیل نے تو اس بارے میں حد کر
دی کہ ایسے شخص کو بھی پھر قبول کر لیا جس نے نہ صرف ایمان کو پوشید ہ کیا
بلکہ صاف انکار کیا اور اپنے جھوٹ کو سچ ظاہر کرنے کے لئے قسم کھائی ۔
بلکہ یسوع صاحب پر لعنت بھی بھیجی اور اگر کہو کہ انجیل کی تعلیم نے اس کو
قبول نہیں کیا بلکہ وہ اب تک مردود اور ایمان سے خارج ہے تو اس
عقیدہ کا اشتہار دے دو ۔ اب کہو قرآن پر اعتراض کرنے سے کچھ سزا
پائی یا نہیں ۔
نوٹ : گواہی کا چھپانا اور دل میں رکھنا تو در کنار عیسائی تو انجیل کے مرتدوں کو بھی ایمان لانے پر پھر واپس لے لیتے ہیں ۔ منہ
نور القرآن نمبر ۲
آپ اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ کسی امر کا جواب دینا اور بات ہے مگر معقول
طور پر جواب دینا اور بات ہے ۔ اب بتاؤ معقولی طور پر یہ جواب ہیں یا نہیں ۔ اور
ابھی وقت آیا یا نہیں کہ ہم لعنة اللہ علی الکاذبین کہہ دیں ۔
آپ نے یہ بھی خط میں لکھا ہے کہ محمد ی لوگ جواب تو دیتے ہیں مگر وہ عقل
کے سامنے جواب نہیں سمجھے جاتے اب ہمارے یہ تمام جواب آپ کے سامنے ہیں
اس کو چند منصفوں کو دکھلاؤ کہ کیا یہ عقل کے سامنے جواب ہیں یا نہیں ۔ کیا آپ امید
رکھتے ہیں کہ جو انجیل پر اعتراض ہم نے کئے ہیں آپ ان کا کچھ جواب دے سکیں
گے ہرگز ممکن نہیں وہ دن آپ پر کبھی نہیں آئے گا کہ ان اعتراضات کے جواب
سے سبکدوش ہوسکیں ۔
پھر آپ کا ایک یہ وسوسہ ہے کہ کامل گناہ کا بیان انجیل میں ہی
ہے لیکن اگر آپ غور کریں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ انجیل تقوی کی راہوں
کو کامل طور پر بیان نہیں کر سکی اور نہ انجیل نے ایسا دعوی کیا مگر قرآن
شریف نے تو اپنے نزول کی علت غائی ہی یہ قرار دی ہے کہ تقویٰ کی
را ہوں کو سکھائے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ذُلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ
فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ۔ یعنی یہ کتاب اس غرض سے اتری ہے کہ تا جو
لوگ گناہ سے پر ہیز کرتے ہیں ان کو باریک سے باریک گنا ہوں پر
بھی اطلاع دی جائے تا وہ ان بُرے کاموں سے بھی پر ہیز کریں جو
ہر یک آنکھ کو نظر نہیں آتے بلکہ فقط معرفت کی خورد بین سے نظر آ سکتے ہیں
اور موٹی نگا ہیں ان کے دیکھنے سے خطا کر جاتی ہیں مثلاً آپ
البقرة : ٣
نور القرآن نمبر ۲
کے یسوع صاحب کا قول متی نے یہ لکھا ہے کہ میں تمہیں کہتا ہوں کہ جو کوئی
شہوت سے کسی عورت پر نگاہ کرے ۔ وہ اپنے دل میں اس کے ساتھ زنا کر چکا لیکن
قرآن کی یہ تعلیم ہے کہ نہ تو شہوت سے اور نہ بغیر شہوت کے بیگا نہ عورت کے منہ پر
ہرگز نظر نہ ڈال اور ان کی باتیں مت سن اور ان کی آواز مت سن اور ان کے حسن
کے قصے مت سن کہ ان امور سے پر ہیز کرنا تجھے ٹھوکر کھانے سے بچائے گا جیسا کہ اللہ
جل شانہ فرماتا ہے ۔ قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِ وَ وَيَحْفَظُوا
فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ - یعنی مومنوں کو کہہ دے کہ نامحرم کو دیکھنے سے
اپنی آنکھوں کو بند رکھیں اور اپنے کانوں اور ستر گاہوں کی حفاظت کریں یعنی کان
کو بھی ان کی نرم باتوں اور ان کی خوبصورتی کے قصوں سے بچاویں کہ یہ سب طریق
ٹھوکر کھانے کے ہیں ۔ اب اگر بے ایمانی کے زہر دل میں نہیں تو ایسی تعلیم
سے یسوع کی تعلیم کا مقابلہ کرو اور پھر نتائج پر بھی نظر ڈالو یسوع کی تعلیم نے عام
آزادی کی اجازت دے کر اور تمام ضروری شرائط کو نظر انداز کر کے تمام یورپ کو
ہلاک کر دیا یہاں تک کہ ان سب میں خنزیروں اور کتوں کی طرح فسق و فجور پھیلا ۔
اور بے حیائی اس حد تک پہنچ گئی کہ شیرینیوں پر اور ولایت کی مٹھائیوں پر بھی یہ
لفظ لکھے جاتے ہیں کہ اے میری پیاری ذرا مجھے بوسہ دے ۔ یہ تمام گناہ کس کی
گردن پر ہے۔ بے شک اس یسوع کی گردن پر جس نے ایسی تعلیم دی کہ ایک
جوان مرد یا عورت دوسرے پر نظر ڈالے مگر زنا کا قصد نہ کرے ۔ اے نادان کیا
زنا کا قصد اختیار میں ہے ۔ جو ص آزادی سے نامحرم عورتوں کو دیکھتا رہے گا
جو شخص آ :
آخر ایک دن بد نیتی سے بھی دیکھے گا کیونکہ نفس کے جذبات ہر یک طبیعت
النور : ٣١
نور القرآن نمبر ۲
کے ساتھ لگے ہوئے ہیں اور تجربہ بلند آواز سے بلکہ چیخیں مار کر ہمیں بتلا رہا ہے
که بیگا نہ عورتوں کو دیکھنے میں ہرگز انجام بخیر نہیں ہوتا یورپ جو زنا کاری سے
بھر گیا اس کا کیا سبب ہے ۔ یہی تو ہے کہ نامحرم عورتوں کو بے تکلف دیکھنا عادت
ہو گیا اول تو نظر کی بدکاریاں ہوئیں اور پھر معانقہ بھی ایک معمولی امر ہو گیا پھر
اس سے ترقی ہو کر بوسہ لینے کی بھی عادت پڑی یہاں تک کہ استاد جوان لڑکیوں
کو اپنے گھروں میں لے جا کر یورپ میں بوسہ بازی کرتے ہیں اور کوئی منع
نہیں کرتا شیرینیوں پر فسق و فجور کی باتیں لکھی جاتی ہیں تصویروں میں نہایت درجہ
کی بدکاری کا نقشہ دکھایا جاتا ہے عورتیں خود چھپواتی ہیں کہ میں ایسی خوبصورت
ہوں اور میری ناک ایسے اور آنکھ ایسی ہے اور ان کے عاشقوں کے ناول لکھے
جاتے ہیں اور بدکاری کا ایسا دریا بہ رہا ہے کہ نہ تو کانوں کو بچا سکتے ہیں نہ
آنکھوں کو نہ ہاتھوں کو نہ منہ کو ۔ یہ یسوع صاحب کی تعلیم ہے ۔ کاش! ایسا
شخص دنیا میں نہ آیا ہوتا تا یہ بدکاریاں ظہور میں نہ آتیں اس شخص نے
پارسائی اور تقویٰ کا خون کر دیا اور الحاد اور اباحت کو تمام ملک میں پھیلا دیا
کوئی عبادت نہیں کوئی مجاہدہ نہیں بجز کھانے پینے اور بدنظریوں کے اور کوئی ﴿۲۷﴾
بھی فکر نہیں پھر زہر پر زہر یہ کہ ایک جھوٹے کفارہ کی امید دے کر گنا ہوں پر
دلیر کر دیا کون عقلمند اس بات کو باور کرے گا کہ زید کو مسہل دیا جائے اور بکر
کے زہریلے مواد اس سے نکل جائیں بدی حقیقی طور پر تبھی دور ہوتی ہے کہ
جب نیکی اس کی جگہ لے لے ۔ یہی قرآنی تعلیم ہے کسی کی خودکشی سے
دوسرے کو کیا فائدہ کس قدر یہ نادانی کا خیال اور قانون قدیم کے
نور القرآن نمبر ۲
مخالف ہے ۔ جو آپ کے یسوع صاحب سے ظہور میں آیا ۔ کیا اس کے روٹی
کھانے سے حواریوں کا پیٹ بھر جاتا تھا پھر کیونکر اس کی خودکشی دوسرے کو مفید
ہو سکتی ہے انجیل کی ساری تعلیم ایسی گندی اور ناقص ہے کہ حرف حرف پر سخت
اعتراض ہے اور اس کے مؤلف کو خبر ہی نہیں کہ تقوی کس کو کہتے ہیں اور گناہ کے
باریک مراتب کیا ہیں بے چارہ بچوں کی طرح باتیں کرتا ہے افسوس کہ اس
وقت ہمیں فرصت نہیں کہ ان تمام یسوع کی باتوں کی قلعی کھولیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ
دوسرے وقت میں دکھائیں گے اور ثابت کریں گے کہ یہ شخص بالکل تقویٰ کے
طریق سے نا واقف ہے اور اس کی تعلیم انسانی درخت کے کسی شعبہ کی بھی
آب پاشی نہیں کر سکتی ۔ جانتا ہی نہیں کہ انسان کن کن قوتوں کے ساتھ اس مسافر
خانہ میں بھیجا گیا ہے اور اسے خبر ہی نہیں کہ خدا تعالیٰ کا یہ مقصود نہیں کہ ان
تمام قوتوں کو زائل کر دیوے بلکہ یہ مطلب ہے کہ ان کو خط اعتدال پر چلا وے
پس ایسی ناقص تعلیم کو قرآن شریف کے سامنے پیش کرنا سخت ہٹ دھرمی اور
نا بینائی اور بے شرمی ہے ۔
اور آپ کا یہ کہنا کہ حضرت مقدس نبوی کی تعلیم یہ ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کہنے سے گناہ دور ہو جاتے ہیں یہ بالکل سچ ہے اور یہی واقعی
حقیقت ہے کہ جو محض خدا کو واحد لا شریک جانتا ہے اور ایمان لاتا ہے ہے کہ کہ محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی قادر یکتا نے بھیجا ہے تو بے شک اگر اس کلمہ پر اس کا
خاتمہ ہو تو نجات پا جائے گا آسمانوں کے نیچے کسی کی خودکشی سے نجات نہیں ہر گز نہیں ۔
اور اس سے زیادہ کون پاگل ہو گا کہ ایسا خیال بھی کرے مگر خدا کو واحد لا شریک
نور القرآن نمبر ۲
سمجھنا اور ایسا مہربان خیال کرنا کہ اس نے نہایت رحم کر کے دنیا کو ضلالت سے
چھڑانے کے لئے اپنا رسول بھیجا جس کا نام محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے یہ
ایک ایسا اعتقاد ہے کہ اس پر یقین کرنے سے روح کی تاریکی دور ہوتی ہے اور
نفسانیت دور ہو کر اس کی جگہ توحید لے لیتی ہے آخر تو حید کا زبردست جوش تمام
دل پر محیط ہو کر اسی جہان میں بہشتی زندگی شروع ہو جاتی ہے ۔ جیسا تم دیکھتے ہو کہ ﴿۲۸﴾
نور کے آنے سے ظلمت قائم نہیں رہ سکتی ایسا ہی جب لَا إِلهَ إِلَّا اللہ کا نورانی پر توہ
دل پر پڑتا ہے تو نفسانی ظلمت کے جذبات کا لمعد وم ہو جاتے ہیں گناہ کی حقیقت
بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ سرکشی کی ملونی سے نفسانی جذبات کا شور وغوغا ہو جس کی
متابعت کی حالت میں ایک شخص کا نام گناہ گار رکھا جاتا ہے اور لَا إِله إِلَّا الله
کے معنی جو لغت عرب کے موارد استعمال سے معلوم ہوتے ہیں وہ یہ ہیں کہ لا
مَطْلُوبَ لِي وَلَا مَحْبُوبَ لِي وَلَا مَعْبُودَ لِي وَلَا مُطَاعَ لِي إِلَّا اللَّهُ یعنی بجز الله
کے اور کوئی میرا مطلوب نہیں اور محبوب نہیں اور معبود نہیں اور مطاع نہیں ۔
اب ظاہر ہے کہ یہ معنی گناہ کی حقیقت اور گناہ کے اصل منبع سے بالکل مخالف
پڑے ہیں پس جو شخص ان معنی کو خلوص دل کے ساتھ اپنی جان میں جگہ دے
گا تو با لضرورت مفہوم مخالف اس کے دل سے نکل جائے گا کیونکہ ضدین
ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتیں پس جب نفسانی جذبات نکل گئے تو یہی وہ حالت
ہے ۔ جس کو سچی پاکیزگی اور حقیقی راست بازی کہتے ہیں اور خدا کے بھیجے
ہوئے پر ایمان لانا جو دوسرے جز کلمہ کا مفہوم ہے اس کی ضرورت یہ ہے
که تا خدا کے کلام پر بھی ایمان حاصل ہو جائے کیونکہ جو شخص یہ اقرار کرتا
نور القرآن نمبر ۲
ہے کہ میں خدا کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اس
کے فرمانوں پر ایمان بھی لاوے اور فرمان پر ایمان لانا بجز اس کے ممکن نہیں کہ
اس پر ایمان لاوے جس کے ذریعہ سے دنیا میں فرمان آیا پس یہ حقیقت کلمہ کی
ہے۔ اور آپ کے یسوع صاحب نے بھی اسی کی طرف اشارہ کیا ہے اور یہی
مدار نجات ٹھہرایا ہے کہ خدا پر اور اس کے بھیجے ہوئے یسوع پر ایمان لایا جائے
مگر چونکہ آپ لوگ اندھے ہیں اس لئے جوش تعصب سے انجیل کی باتیں بھی
آپ کو نظر نہیں آتیں ۔
اور آپ کا یہ کہنا کہ وضو کرنے سے گناہ کیونکر دور ہو سکتے ہیں ۔ اے نادان !
الہی نوشتوں پر کیوں غور نہیں کرتا کیا انسان ہونے کے بعد پھر حیوان بن گیا وضو کرنا
تو صرف ہاتھ پیر اور منہ دھونا ہے اگر شریعت کا یہی مطلب ہوتا کہ ہاتھ پیر دھونے
سے گناہ دور ہو جاتے ہیں تو یہ پاک شریعت ان تمام پلید قوموں کو جو اسلام سے
سرکش ہیں ہاتھ منہ دھونے کے وقت گناہ سے پاک جانتے کیونکہ وضو سے گناہ دور ہو
جاتے ہیں مگر شارع علیہ السلام کا یہ مطلب نہیں بلکہ یہ مطلب ہے کہ خدا تعالیٰ کے
چھوٹے چھوٹے حکم بھی ضائع نہیں جاتے اور ان کے بجالانے سے بھی گناہ دور
ہوتے ہیں اگر میں اس وقت الزامی جواب دوں تو کئی جز لکھ کر منکر کا منہ کالا کروں مگر
۲۹ وقت تنگ ہے اور ابھی چند سوال باقی ہیں ذرا میری اس تحریر پر کچھ لکھو پھر تمہاری
ہی کتابوں سے تمہیں عمدہ انعام دیا جائے گا ۔ تسلی رکھو ۔ آپ جھوٹ سے کیونکر متنفر
ہو گئے کیا انجیل کا جھوٹ یاد نہ رہا۔ کیا یہ سچ ہے کہ یسوع صاحب کو سر دھرنے کے
لئے جگہ نہیں ملتی تھی ۔ کیا یہ واقعی امر ہے کہ اگر یسوع کے تمام کام لکھے جاتے تو
نور القرآن نمبر ۲
وہ کتابیں دنیا میں سما نہ سکتیں اب کہو کہ دروغ گوئی میں انجیل کو کمال ہے یا کچھ
کسر رہ گئی ۔ یہ بھی یادر ہے کہ قرآن شریف میں گناہ کو ہلکا نہیں سمجھا گیا بلکہ
بار بار بتلایا گیا ہے کہ کسی کو بجز اس کے نجات نہیں کہ گناہ سے سچی نفرت پیدا کرے
مگر انجیل نے سچی نفرت کی تعلیم نہیں دی انجیل نے ہرگز اس بات پر زور نہیں دیا
کہ گناہ ہلاک کرنے والا زہر ہے اس کے عوض اپنے اندر کوئی تریاق پیدا کرو
بلکہ اس محرف انجیل نے نیکیوں کا عوض یسوع کی خودکشی کو کافی سمجھ لیا ہے مگر یہ
کیسی بے ہودہ اور بھول کی بات ہے کہ حقیقی نیکی کے حاصل کرنے کی طرف توجہ
نہیں بلکہ انجیل کی یہی تعلیم ہے کہ عیسائی بنوا اور جو چا ہو کر و ۔ کفارہ ناقص ذریعہ
نہیں ہے تاکسی عمل کی حاجت ہو ۔ اب دیکھو اس سے زیادہ بدی پھیلنے کا
ذریعہ کوئی اور بھی ہو سکتا ہے قرآن شریف تو فرماتا ہے کہ جب تک تم اپنے
تیں پاک نہ کرو اس پاک گھر میں داخل نہ ہو گے اور انجیل کہتی ہے کہ ہر یک
بدکاری کر تیرے لئے یسوع کی خودکشی کافی ہے ۔ اب کس نے گناہ کو ہلکا سمجھا
قرآن نے یا انجیل نے ۔ قرآن کا خدا ہر گز کسی کو نیک نہیں ٹھہراتا ۔ جب تک
بدی کی جگہ نیکی نہ آ جائے مگر انجیل نے اندھیر مچا دیا ہے ۔ کفارہ سے تمام نیکی
اور راستبازی کے حکموں کو ہلکا اور بیچ کر دیا اور اب عیسائی کے لئے ان کی
ضرورت نہیں ۔ حیف صد حیف ۔ افسوس صد افسوس ۔
دوسرا سوال آپ کا یہ ہے کہ بہشت کی تعلیم محض نفسانی ہے جس
سے ایک خدا رسیدہ شخص کو کچھ تسلی نہیں ہو سکتی ۔ اما الجواب پس واضح
ہو کہ یہ بات نہایت بدیہی اور عند العقل مسلم اور قرین انصاف ہے