نورالقرآن نمبر 2

حصہ 5

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نور القرآن نمبر ۲
کہ جیسا کہ انسان دنیا میں ارتکاب جرائم یا کسب خیرات اور اعمال صالحہ کے وقت
صرف روح سے ہی کوئی کام نہیں کرتا بلکہ روح اور جسم دونوں سے کرتا ہے ایسا ہی
جزا اور سزا کا اثر بھی دونوں پر ہی ہونا چاہیے یعنی جان اور جسم دونوں کو اپنی اپنی
حالت کے مناسب پاداش اخروی سے حصہ ملنا چاہیے لیکن عیسائی صاحبوں پر سخت
تعجب ہے کہ سزا کی حالت میں تو اس اصول کو انہوں نے قبول کر لیا ہے اور وہ تسلیم
کرتے ہیں کہ جن لوگوں نے بدکاریاں اور بے ایمانیاں کر کے خدا کو ناراض کیا
ان کو جو سزا دی جائے گی وہ صرف روح تک محدود نہیں بلکہ روح اور جسم دونوں کو
جہنم میں ڈالا جائے گا اور گندھک کی آگ سے جسم جلائے جائیں گے اور وہاں
رونا اور دانت پینا ہوگا اور وہ پیاس سے جلیں گے اور ان کو پانی نہیں ملے گا ۔ اور
جب حضرات عیسائیوں سے پوچھا جائے کہ جسم کیوں آگ میں جلایا جائے گا تو
اس کا جواب دیتے ہیں کہ بھائی روح اور جسم دونوں مزدور کی طرح دنیا
میں کام کرتے تھے پس جبکہ دونوں نے اپنے آقا کے کام میں مل کر خیانت کی
تو وہ دونوں سزا کے لائق ٹھہرے ۔ پس اے اندھو اور خدا کے نوشتوں پر
غور کر نے میں غافلو تمہیں تمہاری ہی بات سے ملزم کرتا ہوں کہ وہ خدا جس کا
رحم اس کے غضب پر غالب ہے جب اس نے سزا دینے کے وقت جسم کو خالی
نہ چھوڑا تو کیا ضرور نہ تھا کہ وہ جزا دینے کے وقت بھی اس اصول کو یا د رکھتا
کیا لائق ہے کہ ہم اس رحیم خدا پر یہ بد گمانی کریں کہ وہ سزا دینے کے وقت
تو ایسا غضب ناک ہو گا کہ ہمارے جسموں کو بھی جلتے ہوئے تنور میں ڈالے گا
لیکن جزا دینے کے وقت اس کا رحم اس درجہ پر نہیں ہوگا جس درجہ پر

نور القرآن نمبر ۲
سزا کی حالت میں اس کا غضب ہوگا اگر جسم کو سزا سے الگ رکھتا تو بے شک جزا سے
بھی اس کو الگ رکھتا مگر جبکہ اس نے سزا کے وقت جسم کو گناہ کا شریک سمجھ کر جلتی ہوئی
آگ میں ڈال دیا تو اے اندھو اور کوتاہ اندیشو ! کیا وہ ایمان اور عمل صالح کی
شراکت کے وقت جسم کو جزا سے حصہ نہیں دے گا۔ کیا جب مردے جی اٹھیں گے تو
بہشتیوں کو عبث طور پر ہی جسم ملے گا ۔
اور یہ بھی بدیہی بات ہے کہ جب جسم اپنے تمام قومی کے ساتھ روح سے
پیوند کیا جائے گا تو وہ جسمانی قوی یا راحت میں ہوں گے یا رنج میں کیونکہ دونوں
حالتوں کا مرتفع ہونا محال ہے پس اس صورت میں ماننا پڑا کہ جیسا جسم سزا کی حالت
میں دکھ اٹھائے گا ویسا ہی وہ جزا کی حالت میں ایک قسم کی راحت سے بھی ضرور متمتع
ہوگا اور اسی راحت کی قرآن کریم میں تفصیل ہے ۔ ہاں خدا تعالیٰ یہ بھی فرماتا ہے
کہ بہشت کی نعمتیں فوق الفہم ہیں تمہیں ان کا حقیقی علم نہیں دیا گیا اور تم وہ نعمتیں پاؤ
گے جواب تم سے پوشیدہ ہیں ۔ جو نہ دنیا میں کسی نے دیکھیں اور نہ سنیں اور نہ
دلوں میں گذریں وہ تمام مخفی امور میں اسی وقت سمجھ میں آئیں گی جب وارد
ہوں گی جو کچھ قرآن اور حدیث میں وعدے ہیں وہ سب مثال کے طور پر بیان کیا
ہے اور ساتھ اس کے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ وہ امور مخفی ہیں جن کی کسی کو اطلاع
نہیں پس اگر وہ لذات اسی قدر ہوتیں جیسے اس دنیا میں شربت یا شراب پینے کی اس
لذت یا عورت کی جماع کی لذت ہوتی ہے تو خدا تعالیٰ یہ نہ کہتا کہ وہ ایسے
امور ہیں کہ جو نہ کسی آنکھ نے دیکھے اور نہ کسی کان نے سنے ۔ اور نہ وہ کبھی کسی
کے دل میں گذرے پس ہم مسلمان لوگ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ بہشت

نور القرآن نمبر ۲
جو جسم اور روح کے لئے دارالجزا ہے وہ ایک ادھورا اور ناقص دارالجزا نہیں بلکہ
اس میں جسم اور جان دونوں کو اپنی اپنی حالت کے موافق جزا ملے گی جیسا کہ جہنم
میں اپنی اپنی حالت کے موافق دونوں کو سزا دی جائے گی اور اس کی اصل تفصیلات
ہم خدا کے حوالے کرتے ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ جزا سزا جسمانی روحانی دونوں
طور پر ہوں گی اور یہی وہ عقیدہ ہے جو عقل اور انصاف کے موافق ہے اور یہ نہایت
شرارت اور خباثت اور حرام زدگی ہے کہ قرآن پر یہ طعن وارد کیا جائے کہ وہ
صرف جسمانی بہشت کا وعدہ کرتا ہے ۔ قرآن تو صاف کہتا ہے کہ ہر یک جو بہشت
میں داخل ہو گا وہ جسمانی روحانی دونوں قسم کی جزا پائے گا اور جیسا کہ نعمت جسمانی
اس کو ملے گی ۔ ایسا ہی وہ دیدار الہی سے لذت اٹھائے گا اور یہی اعلیٰ لذت
بہشت میں ہے معارف کی لذت بھی ہوگی اور طرح طرح کے انوار کی لذت بھی
ہوگی اور عبادت کی لذت بھی ہو گی مگر اس کے ساتھ جسم بھی اپنی سعادت تامہ کو
پہنچے گا ۔ ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ جس قدر قرآن نے بہشتیوں کی روحانی جزا
کی کیفیت لکھی ہے انجیل میں ہرگز نہیں ۔ جس شخص کو شک ہو ہمارے مقابل پر
آئے اور ہم سے سنے اور انجیل کی تعلیم سناوے اگر وہ غالب ہوا اور اس نے
ثابت کیا کہ انجیل میں بہشتیوں کی روحانی جزا قرآن سے بڑھ کر لکھی ہے تو ہم
حلفاً کہتے ہیں کہ اسی وقت ہزار روپیہ نقد اس کو دیا جائے گا ۔ جس جگہ چاہے
با ضابطہ تحریر دے کر جمع کرائے ۔
اے اندھو! قرآن کے مقابل پر انجیل کچھ بھی چیز نہیں۔ کیوں تمہاری شامت آئی
ہے۔ گھروں میں آرام کر کے بیٹھو اب تمہاری رسوائی کا وقت آگیا ہے کیا تم میں کسی کو

نور القرآن نمبر ۲
حوصلہ ہے کہ آرام سے آدمی بن کر مجھ سے آ کر بحث کر لے کہ بہشت کے بارے
میں روحانی جزا کا بیان انجیل میں زیادہ ہے یا قرآن میں ۔ اور اگر انجیل میں
زیادہ نکلے تو مجھ سے نقد ہزار روپیہ لے لے جہاں چاہے جمع کرالے ۔ مجھے امید
نہیں کہ کوئی میرے سامنے آوے ۔ اللہ اللہ کیسی یہ قوم ظالم اور دغا باز ہے
جنہوں نے دنیا کی زندگی کے لئے آخرت کو بھلا دیا ہے مگر ذرہ موت کا پیالہ پی
لیں پھر دیکھیں گے کہ کہاں ہے یسوع اور اس کا کفارہ ۔ ہائے افسوس ان لوگوں
نے ایک عاجز انسان اور عاجزہ کے بیٹے کو خدا بنا دیا اور خدائے قدوس ۳۲
پر تمام نالائق باتیں روا رکھیں ۔ دنیا میں ایک ہی آیا جو سچی اور کامل تو حید کو لایا
اس سے انہوں نے دشمنی کی ۔
اور یہ بھی سراسر جھوٹ ہے کہ انجیل میں جسمانی جزا کی طرف کوئی
اشارہ نہیں ۔ دیکھو متی کیسی تفصیل سے یسوع کا قول جسمانی جزا کے بارے میں
بیان کرتا ہے اور وہ یہ ہے : ۲۹ ۔ اور جس نے گھر یا بھائی یا بہن یا باپ یا جو رو یا
بال بچوں یا زمین کو میرے نام پر چھوڑ ا سو گنا پاوے گا ۔ ۱۹ باب آیت ۲۹ ۔
دیکھو یہ کیسا صریح حکم ہے اس میں تو یہ بھی بشارت ہے کہ ا ہے کہ اگر عیسائی عورت
یسوع کے لئے خاوند چھوڑے تو قیامت کو اسے سو خاوند ملیں گے ۔ اور اگر
جسمانی نعمتوں کا وعدہ کرنا خدا تعالیٰ کی شان کے مخالف ہوتا تو تو ریت خروج ۳
باب ۸ آیت ۔ استثناء ۶ باب ۳ آیت ۔ ۷ باب ۱۳ آیت ۔ ۸ باب ۱۷ آیت
اور ۔ قاضی ۹ باب ۱۲ آیت اور استثناء ۳۲ باب ۱۴ آیت ۔ استثناء ۱۶ باب ۲۰
آیت اور احبار ۲۶ باب ۳ آیت احبار ۲۵ باب - ایوب ۲۰ باب ۱۵ آیت میں ہرگز

نور القرآن نمبر ۲
جسمانی نعمتوں کے وعدے نہ دیئے جاتے ۔ کیا یسوع نے یہ نہیں کہا کہ میں
بہشت میں شیره انگور پیوں گا ۔ عجیب یسوع ہے ۔ جو مسلمانوں کی بہشت میں
داخل ہونے کی تمنا رکھتا ہے ۔ جس میں جسمانی نعمتیں بھی ہیں ۔ اور پھر عجیب تر
یہ کہ جسمانی نعمتوں پر ہی گرا ۔ دیدار الٰہی کا ذکر نہیں کیا ۔ لعاذر سے پانی مانگنا
بھی ذرہ یاد کرو ۔ جس بہشت میں پانی نہیں ۔ اس میں پانی کا ذکر مصداق اس
مثل کا ہے کہ دروغ گو را حافظہ نباشد ۔ یہ سچ ہے کہ بہشت میں رہنے والے
فرشتوں کی طرح ہو جائیں گے مگر یہ کہاں ثابت ہے کہ تبدیل خواص کر کے
☆
فی الحقیقت فرشتے ہی ہو جا ئیں گے اور انسا ائیں گئے اور انسانی خواص چھوڑ دیں گے ۔
ہاں یہ درست ہے کہ بہشت میں دنیا کی طرح نکاح نہیں ہوتے
مگر بہشتی طور پر جسمانی لذات تو ہوں گے جیسے یسوع کو بھی انکار نہیں تھا ۔
شیره انگور پینے کی امید کرتا گزر گیا ۔ توریت سے ثابت ہے کہ جسمانی جزا
بھی خدا کی عادت ہے تو پھر کیونکر ممکن ہے کہ وہ غیر متبدل خدا قیامت کو اپنی
عادتیں بدل ڈالے ۔
تیسرا اعتراض آپ کا یہ ہے کہ اسلامی تعلیم میں ہے کہ جب
تک کوئی کسی گناہ کا مرتکب نہ ہو جائے تب تک ایسے شخص سے مواخذہ نہ
ہو گا اور محض دلی خیالوں پر خدا پرسش نہیں کرے گا مگر انجیل میں اس
کے خلاف ہے یعنی دلی خیالات پر بھی عذاب ہو گا ۔ اما الجواب ۔ پس
واضح ہو کہ اگر انجیل میں ایسا ہی لکھا ہے تو ایسی انجیل ہرگز خدا تعالیٰ
نوٹ: در حقیقت فرشتے بن جانا اور بات ہے مگر پاکیزگی میں اُن سے مشابہت پیدا کرنا یہ اور بات ہے۔ منہ

نور القرآن نمبر ۲
کی طرف سے نہیں ہے اور حق بات یہی ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم
میں فرمائی ہے کہ انسان کے دل کے تخیلات جو بے اختیار اٹھتے رہتے ہیں اس
کو گناہ گار نہیں کرتے بلکہ عند اللہ مجرم ٹھہر جانے کی تین ہی قسم ہیں (۱) او اول یہ کہ
زبان پر نا پاک کلمے جو دین اور راستی اور انصاف کے برخلاف ہوں جاری ہوں
(۲) دوسرے یہ کہ جوارح یعنی ظاہری اعضاء سے نافرمانی کے حرکات صادر
ہوں (۳) تیسرے یہ کہ دل نافرمانی پر عزیمت کرے یعنی پختہ ارادہ کرے کہ
فلاں فعل بد ضرور کروں گا ۔ اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
وَلَكِنْ يُؤَاخِذُكُمُ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوبُكُمْ ، یعنی جن گنا ہوں کو دل
اپنی عزیمت سے حاصل کرے ان گناہوں کا مواخذہ ہوگا مگر مجرد خطرات پر
مواخذہ نہیں ہوگا کہ وہ انسانی فطرت کے قبضہ میں نہیں ہیں خدائے رحیم ہمیں ان
خیالات پر نہیں پکڑتا جو ہمارے اختیار سے باہر ہیں ۔ ہاں اس وقت پکڑتا ہے کہ
جب ہم ان خیالات کی زبان سے یا ہاتھ سے یا دل کی عزیمت سے پیروی کریں
بلکہ بعض وقت ہم ان خیالات سے ثواب حاصل کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ نے صرف
قرآن کریم میں ہاتھ پیر کے گناہوں کا ذکر نہیں کیا بلکہ کان اور آنکھ اور دل کے
گناہوں کا بھی ذکر کیا ہے جیسا کہ وہ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے۔
إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا لا يعني كان
اور آنکھ اور دل جو ہیں ان سب سے باز پرس کی جائے گی ۔ اب دیکھو جیسا کہ
خدا تعالیٰ نے کان اور آنکھ کے گناہ کا ذکر کیا ایسا ہی دل کے گناہ کا بھی ذکر کیا
مگر دل کا گناہ خطرات اور خیالات نہیں ہیں کیونکہ وہ تو دل کے بس میں نہیں ہیں
البقرة : ٢٢٦
بنی اسرائیل : ۳۷

☆
نور القرآن نمبر ۲
بلکہ دل کا گناہ پختہ ارادہ کر لینا ہے ۔ صرف ایسے خیالات جو انسان کے
اپنے اختیار میں نہیں گناہ میں داخل نہیں ۔ ہاں اس وقت داخل ہو جائیں گے
جب ان پر عزیمت کرے اور ان کے ارتکاب کا ارادہ کر لیوے ایسا ہی اللہ
جل شانہ اندرونی گناہوں کے بارے میں ایک اور جگہ فرماتا ہے ۔
قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ لا یعنی خدا نے
ظاہری اور اندرونی گناہ دونوں حرام کر دیئے ۔ اب میں دعوئی سے کہتا
ہوں کہ یہ عمدہ تعلیم بھی انجیل میں موجود نہیں کہ تمام عضووں کے گناہ کا ذکر کیا
ہو اور عزیمت اور خطرات میں فرق کیا ہو اور ممکن نہ تھا کہ انجیل میں یہ تعلیم
ہوسکتی ۔ کیونکہ یہ تعلیم نہایت لطیف اور حکیما نہ اصولوں پر مبنی ہے اور انجیل تو
ایک موٹے خیالات کا مجموعہ ہے جس سے اب ہر یک محقق نفرت کرتا جاتا
ہے ہاں آپ کے یسوع صاحب نے پردہ پوشی کے لئے یہ خوب تدبیر کی کہ
لوگوں کو باتوں باتوں میں سمجھا دیا کہ میری تعلیم کچھ اچھی نہیں ۔ آئندہ
اس پر مضحکہ ہو گا بہتر ہے کہ تم ایک اور آنے والے کا انتظار کرو جس
کی تعلیم معارف کے تمام مراتب کو پورا کرے گی مگر شاباش اے پادری
صاحبان آپ نے اس اس وصیت پر خوب ہی عمل کیا جس تعلیم کو خود آپ کے
یسوع صاحب بھی قابل اعتراض ٹھہراتے ہیں اور ایک آئندہ آنے
والے نبی مقدس کی خوشخبری دیتے ہیں اسی ادھوری تعلیم پر آپ
نوٹ: ثواب اس وقت حاصل کرتے ہیں جب ہم دلی خیالات کا جو معصیت کی رغبت دیتے
ہیں۔ اعمال صالحہ کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں اور ان خیالات کے برعکس عمل میں لاتے ہیں۔ منہ
الاعراف : ۳۴

نور القرآن نمبر ۲
گرے جاتے ہیں ۔ بھلا بتلاؤ تو سہی کہ آپ کے یسوع کی تعلیم خود اس کے
اقرار سے ناقص ٹھہری یا ابھی کچھ کسر رہ گئی پھر جبکہ یسوع خود معترف ہے
کہ میری تعلیم ادھوری اور نکمی ہے تو پھر اپنے گرو کی پیشگوئی کو ذہن میں
رکھ کر اسلامی تعلیم کی خوبیاں ہم سے سنو اور اپنے یسوع کو جھوٹا مت
ٹھیراؤ کیونکہ جب تک ایسا نبی دنیا میں ظہور نہ کرے جس کی تعلیم انجیل کی
تعلیم سے اکمل اور اعلیٰ ہو تب تک یسوع کی پیشگوئی باطل کے رنگ میں ہے
مگر وہ مقدس نبی تو آ چکا اور تم نے اس کو شناخت نہیں کیا ہماری تحریروں پر
غور کرو تا تمہیں معلوم ہو کہ وہ کامل تعلیم جس کی مسیح کو انتظار تھی قرآن
ہے اور اگر یہ پیشگوئی نہ ہوتی تب بھی قرآن کا کامل اور انجیل کا ناقص ہونا
خدا کی حجت کو پوری کرتا تھا سو جہنم کی آگ سے ڈرو اور اس آنے والے
نبی کو مان لو جس کی نسبت مسیح نے بشارت دی اور اس کی کامل تعلیم کی تعریف
کی مگر پھر بھی آپ کے یسوع کا اس میں بھی کچھ احسان نہیں کیونکہ خود زور آور
نے کمزور کو گرا دیا اب صرف سمجھ کا گھاٹا ہے ورنہ اب انجیل کو قدم
رکھنے کی جگہ نہیں ۔
(۴) چوتھا اعتراض یہ ہے کہ اسلامی تعلیم میں غیر مذہب والوں سے
محبت کرنا کسی جگہ حکم نہیں آیا بلکہ حکم ہے کہ بجز مسلمان کے کسی سے محبت نہ کرو۔
اما الجواب : پس واضح ہو کہ یہ تمام ناقص اور ادھوری انجیل کی نحوستیں ہیں کہ
عیسائی لوگ حق اور حقیقت سے دور جا پڑے ورنہ اگر ایک گہری نظر سے دیکھا جائے کہ
محبت کیا چیز ہے اور کس کس محل پر اس کو استعمال کرنا چاہیے اور بغض کیا چیز ہے اور

نور القرآن نمبر ۲
کن کن مقامات میں برتنا چاہئے تو فرقان کریم کا سچا فلسفہ نہ صرف سمجھ میں ہی
آتا ہے بلکہ روح کو اس سے معارف حقہ کی ایک کامل روشنی ملتی ہے ۔
اب جاننا چاہئے کہ محبت کوئی تصنع اور تکلف کا کام نہیں بلکہ انسانی
قومی میں سے یہ بھی ایک قوت ہے اور اس کی حقیقت یہ ہے کہ دل کا ایک چیز
کو پسند کر کے اس کی طرف کھنچے جانا اور جیسا کہ ہر یک چیز کے اصل خواص
اس کے کمال کے وقت بدیہی طور پر محسوس ہوتے ہیں یہی محبت کا حال ہے کہ
اس کے جو ہر بھی اس وقت کھلے کھلے ظاہر ہوتے ہیں کہ جب اتم اور اکمل
درجہ پر پہنچ جائے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اُشْرِبُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْعِجْلَ ۔ یعنی
انہوں نے گوسالہ سے ایسی محبت کی کہ گویا ان کو گوسالہ شربت کی طرح پلا دیا
۔ در حقیقت جو شخص کسی سے کامل محبت کرتا ہے تو گویا اسے پی لیتا ہے یا کھا
گیا
لیتا ہے اور اس کے اخلاق اور اس کے چال چلن کے ساتھ رنگین ہو جاتا ہے :
۔
اور جس قدر زیادہ محبت ہوتی ہے اسی قدر انسان بالطبع اپنے محبوب کی
صفات کی طرف کھینچا جاتا ہے یہاں تک کہ اسی کا روپ ہو جا تا ہے جس سے
وہ محبت کرتا ہے ۔ یہی بھید ہے کہ جو شخص خدا سے محبت کرتا ہے وہ ظلی طور پر
بقدر اپنی استعداد کے اس نور کو حاصل کر لیتا ہے جو خدا تعالیٰ کی ذات میں
ہے ۔ اور شیطان سے محبت کرنے والے وہ تاریکی حاصل کر لیتے ہیں جو
شیطان میں ہے پس جبکہ محبت کی حقیقت یہ ہے تو پھر کیونکر ایک سچی کتاب جو
منجانب اللہ ہے اجازت دے سکتی ہے کہ تم شیطان سے وہ محبت کرو جو خدا سے
البقرة : ۹۴

نور القرآن نمبر ۲
کرنی چاہئے اور شیطان کے جانشینوں سے وہ پیار کرو جو رحمن کے جانشینوں
سے کرنا چاہئے افسوس کہ پہلے تو انجیل کے باطل ہونے پر ہمارے پاس یہی
ایک دلیل تھی کہ وہ ایک عاجز مشت خاک کو خدا بناتی ہے اب یہ دوسری
دلائل بھی پیدا ہو گئیں کہ اس کی دوسری تعلیمیں بھی گندی ہیں کیا یہ پاک تعلیم
ہو سکتی ہے کہ شیطان سے ایسی ہی محبت کرو جیسا کہ خدا سے اور اگر یہ عذر کیا
جائے کہ یسوع کے منہ سے سہوا یہ باتیں نکل گئیں کیونکہ وہ الہیات کے فلسفہ
سے نا واقف تھا تو یہ عذر نکما اور فضول ہو گا کیونکہ اگر وہ ایسا ہی نا واقف تھا
تو کیوں اس نے قوم کے مصلح ہونے کا دعوی کیا ۔ کیا وہ بچہ تھا اسے یہ بھی
معلوم نہیں تھا کہ محبت کی حقیقت بالالتزام اس بات کو چاہتی ہے کہ انسان سچے
دل سے اپنے محبوب کے تمام شمائل اور اخلاق اور عبادات پسند کرے اور
ان میں فنا ہونے کے لئے بدل و جان ساعی ہوتا اپنے محبوب میں ہو کر وہ
زندگی پاوے جو محبوب کو حاصل ہے سچی محبت کرنے والا اپنے محبوب میں
فنا ہو جاتا ہے ۔ اپنے محبوب کے گریبان سے ظاہر ہوتا ہے اور ایسی تصویر
اس کی اپنے اند ر کھینچتا ہے کہ گویا اسے پی جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ
اس میں ہو کر اور اس کے رنگ میں رنگین ہو کر اور اس کے ساتھ ہو کر
لوگوں پر ظاہر کر دیتا ہے کہ وہ در حقیقت اس کی محبت میں کھویا گیا
ہے۔ محبت ایک عربی لفظ ہے اور اصل معنی اس کے پُر ہو جاتا ہے ﴿۳۶﴾
چنا نچہ عرب میں یہ مثل مشہور ہے کہ تَحَبَّبَ الْحِمَارُ یعنی جب عربوں کو یہ کہنا
منظور ہو جاتا ہے کہ گدھے کا پیٹ پانی سے بھر گیا تو کہتے ہیں کہ

نور القرآن نمبر ۲
تَحَبَّبَ الْحِمَارُ اور جب یہ کہنا منظور ہوتا ہے کہ اونٹ نے اتنا پانی پیا کہ وہ پانی سے
پر ہو گیا ۔ تو کہتے ہیں شربت الابل حتى تحببت اور حب جو دانہ کو کہتے ہیں ۔
وہ بھی اسی سے نکلا ہے جس سے یہ مطلب ہے کہ وہ پہلے دانہ کی تمام کیفیت سے بھر
گیا اور اسی بناء پر ! احباب سونے کو بھی کہتے ہیں کیونکہ جو دوسرے سے بھر جائے گا
وہ اپنے وجود کو کھو دے گا گویا سو جائے گا اور اپنے وجود کی کچھ حس اس کو باقی
نہیں رہے گی پھر جبکہ محبت کی یہ حقیقت ہے تو ایسی انجیل جس کی یہ تعلیم ہے کہ
شیطان سے بھی محبت کرو اور شیطانی گروہ سے بھی پیار کرو دوسرے لفظوں میں اس کا
ماحصل یہی نکلا کہ ان کی بدکاری میں تم بھی شریک ہو جاؤ۔ خوب تعلیم ہے۔ ایسی تعلیم
کیونکر خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو سکتی ہے بلکہ وہ تو انسان کو شیطان بنانا چاہتی ہے
خدا انجیل کی اس تعلیم سے ہر ایک کو بچاوے۔
اگر یہ سوال ہو کہ جس حالت میں شیطان اور شیطانی رنگ و روپ والوں
سے محبت کرنا حرام ہے تو کس قسم کا خلق ان سے برتنا چاہیے تو اس کا جواب یہ ہے
کہ خدا تعالیٰ کا پاک کلام قرآن شریف یہ ہدایت کرتا ہے کہ ان پر کمال درجہ کی
شفقت چاہئے جیسا کہ ایک رحیم دل آدمی جذامیوں اور اندھوں اور لولوں اور
لنگڑوں وغیرہ دکھ والوں پر شفقت کر پر شفقت کرتا ہے اور شفقت اور محبت میں یہ فرق ہے کہ
محبّ اپنے محبوب کے تمام قول اور فعل کو بنظر استحسان دیکھتا ہے اور رغبت رکھتا ہے
کہ ایسے حالات اس میں بھی پیدا ہو جائیں مگر مشفق شخص مشفق علیہ کے حالات بنظر
خوف وعبرت دیکھتا ہے اور اندیشہ کرتا ہے کہ شائد وہ شخص اس تباہ حال میں ہلاک
نہ ہو جائے اور حقیقی مشفق کی یہ علامت ہے کہ وہ شخص مشفق علیہ سے ہمیشہ نرمی سے

نور القرآن نمبر ۲
پیش نہیں آتا بلکہ اس کی نسبت محل اور موقعہ کے مناسب حال کارروائی کرتا ہے اور
کبھی نرمی اور کبھی درشتی سے پیش آتا ہے بعض وقت اس کو شربت پلاتا ہے اور بعض
اوقات ایک حاذق ڈاکٹر کی طرح اس کا ہاتھ یا پیر کاٹنے میں اس کی زندگی دیکھتا
ہے اور بعض اوقات اس کے کسی عضو کو چیرتا ہے اور بعض اوقات مرہم لگاتا ہے اگر
تم ایک دن ایک بڑے شفا خانہ میں جہاں صد با بیمار اور ہر ایک قسم کے مریض آتے
ہوں ۔ بیٹھ کر ایک حاذق تجربہ کار ڈاکٹر کی کارروائیوں کو مشاہدہ کرو تو امید ہے کہ
مشفق کے معنے تمہاری سمجھ میں آجائیں گے ۔ سو تعلیم قرآنی ہمیں یہی سبق دیتی ﴿۳۷﴾
ہے کہ نیکوں اور ابرار اخیار سے محبت کرو اور فاسقوں اور کافروں پر شفقت کرو۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ یعنی اے کا فرو
یہ نبی ایسا مشفق ہے جو تمہارے رنج کو دیکھ نہیں سکتا اور نہایت درجہ خواہشمند ہے کہ تم ان
بلاؤں سے نجات پا جاؤ پھر فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا
مُؤْمِنِينَ کے یعنی کیا تو اس غم سے ہلاک ہو جائے گا کہ یہ لوگ کیوں ایمان
نہیں لاتے ۔ مطلب یہ ہے کہ تیری شفقت اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ تو ان
کے غم میں ہلاک ہونے کے قریب ہے اور پھر ایک مقام میں فرماتا ہے تو اصوا
بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ کے یعنی مومن وہی ہیں جو ایک دوسرے کو صبر اور
مرحمت کی نصیحت کرتے ہیں یعنی یہ کہتے ہیں کہ شدائد پر صبر کرو اور خدا کے بندوں پر
شفقت کرو اس جگہ بھی مرحمت سے مراد شفقت ہے کیونکہ مرحمت کا لفظ زبان عرب میں
شفقت کے معنوں پر مستعمل ہوتا ہے پس قرآنی تعلیم کا اصل مطلب یہ ہے کہ
محبت جس کی حقیقت محبوب کے رنگ سے رنگین ہو جانا ہے بجز خدا تعالیٰ اور صلحاء کے
التوبة: ۱۲۸ ۲ الشعراء: ۴ البلد : ١٨

·

آج 10 میں سے 10 باقی