انوارالاسلام
حصہ 4
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
و لا ندعى نسخ القرآن بعد محمد صلى الله عليه وسلم و نشهد انه خاتم النبيين
وخير المرسلين وشفيع المذنبین و نشهد ان الحق كله في القرآن و حديث النبي
صلى الله عليه وسلم وكل بدعة في النار و انا مسلمون والله يعلم ما في قلوبنا عليه
توكلنا و اليه انيب۔ والحمد لله اولا و آخرًا و ظاهرًا وباطنا ربنا و ربّ العلمين۔
تتمہ متعلقہ اثر مباہلہ
میاں عبد الحق غزنوی
امرت سری
اس وقت مناسب معلوم ہوا کہ عبدالحق غزنوی کے اشتہا ر اثر مباہلہ کے بعض اقوال کا بطور
قال واقول جواب دیا جاوے۔ قولہ کیوں مرزا جی مباہلہ کی لعنت اچھی طرح پر پڑ گئی یا کچھ فرق ہے منہ
کالا ہوا یا کچھ فرق ہے الخ اقول ۔ اے حضرت اب تو ہم نے اپنے اشتہار میں بہت ہی صفائی سے اور
کھول کر لکھ دیا کہ لعنت کس پر پڑی اور منہ کس کا کالا ہوا۔ یہ تو ظاہر ہے کہ جھوٹے پر ہی ہمیشہ لعنت ہوتی
ہے۔ اب آنکھ کھول کر دیکھیں کہ جھوٹا کون ہے؟ آپ کا اب تک خیال ہے کہ عیسائی فتح یاب ہوئے
لیکن ہم ثابت کر چکے ہیں کہ فتح اسلام کی رہی ۔ اس قدر تو آپ نے بچشم خود دیکھ لیا کہ ہمارے مخالف
عیسائیوں کا جو فریق شریک بحث تھا یعنی معاون تھا یا مشورہ میں داخل تھا یا سرگر وہ تھا ان پر طرح طرح
کے وبال آئے وہ سب اس جنگ مقدس میں اپنی اپنی سزا کو پہنچے بعض اس جنگ میں مارے گئے بعض
زخمی ہوئے اور بعض ہزار لعنت کے رسہ میں گرفتار ہوئے اور بعض بھاگ کر اسلامی عظمت کے
جھنڈے میں پناہ گزین ہو گئے یہ سب کچھ پندرہ مہینہ میں ہی ہوا یہ وہ لوگ ہیں جو عیسائیوں کے
تحریری اور تقریری اقرار سے فریق مخالف میں داخل ہیں اور جو لوگ ان میں سے مر گئے یا مرمر کے
بچے یا ہزار لعنت کے رسہ میں گرفتار ہوئے یہ سب وہی ہیں جنہوں نے آتھم صاحب کو اپنے گروہ میں
سے بحث کے لئے منتخب کیا تھا اور اس کے معاون اور فریق کے لفظ میں داخل تھے اور اگر یہ خیال ہے
کہ اگر چہ اور معاون کار اور حامی بحث موت اور دکھ اور ذلت میں مبتلا ہوئے مگر آتھم صاحب کیوں
نہ مرے۔ تو اس کا یہی جواب ہے کہ الہامی شرط کی وجہ سے اس کی موت میں تاخیر ہو گئی اس کے دل
نے عظمت اسلام کو اس خوف کے وقت میں قبول کر لیا۔ اس لئے الہامی شرط سے فائدہ لینا ان کا حق
ہو گیا کیا کسی عبارت میں یہ لکھا ہے کہ الہامی شرط منسوخ ہوگئی یا وہ قابل اعتبار نہ رہی ۔ جب ایک
مرتبہ شرط قائم ہو چکی تو اس کا عام عبارتوں میں لحاظ نہ رکھنا ایک گدھے کا کام ہے نہ انسان کا ۔ ہم نے
حق کی طرف رجوع دلانے کے لئے اور حق کی فتح ظاہر کرنے کی غرض سے اور پوشیدہ حقیقت کو
کھولنے کے ارادہ سے ایک نہایت صاف بات کہہ دی کہ اگر آتھم صاحب نے ا صاحب نے ان خوف کے دنوں ۳۶
میں عظمت اسلام کو قبول نہیں کیا اور ہمارا یہ کہنا جھوٹ ہے کہ قبول کر لیا ہے تو وہ ہم سے دو ہزار روپیہ
بلکہ تین ہزار روپیہ لیں اور یہی اقرار کر دیں کہ میں ان خوف کے دنوں میں عیسیٰ کو خدا جاننے میں پکا رہا
اور عظمت اسلام کو قبول نہ کیا اور نہ اسلامی پیشگوئی کو ایک دن بھی سچا سمجھا لیکن اگر اقرار نہ کریں یا
اقرار کے بعد مدت مقررہ میں اس دنیا سے گذر جائیں تو ہماری کامل فتح ہے۔
☆
اگر اس جگہ کوئی نادان عیسائی سوال کرے کہ اب یہ مباحثہ درست نہیں کیونکہ ممکن ہے کہ اب کی
دفعہ مسٹر عبد اللہ آتھم اتفاقی طور پر مر ہی جائے تو اس کے جواب میں ہم اس سے پوچھتے ہیں کہ
مارنے والا کون ہوگا کیا ان کا خدا وند مسیح یا کوئی اور یا خود بخود بغیر کسی کے مارنے کے مر جائے گا پس
اگر در حقیقت ان کے مصنوعی خداوند مسیح کے ہاتھ میں ہی موت اور حیات ہے تو وہ ایسا کیوں کرنے
لگا کہ عبد اللہ آتھم کو مار کر اپنے تمام پرستاروں کا جھوٹا ہونا ثابت کرے کیا وہ جو اپنے اختیار اور اقتدار
سے مردوں کو زندہ کرتا تھا اور بقول تمہارے زمین و آسمان کا خالق ہے۔ وہ ایک اور برس مسٹر عبداللہ
آتھم کو زندہ نہیں رکھ سکتا۔ بہتیرے سوسو برس زندہ رہتے ہیں مگر عبداللہ آتھم کے جیسا کہ نور افشاں
میں لکھا گیا ہے صرف اب تک ۶۴ برس کی عمر ہے جو میری عمر سے صرف چھ سات برس ہی زیادہ
ہے۔ ہاں اگر مسیح کی قدرت پر اب بھروسہ نہیں رہا اور پہلے بھروسہ تھا اور یا اب وہ مر گیا ہے اور
پہلے زندہ تھا تو اس کا صاف اقرار کرنا چاہیے تا ہم سال کی مدت میں کچھ تخفیف کر دیں کیا اشتہار
میں نہیں لکھا کہ مسٹر آتھم خداوند مسیح کے فضل اور قدرت سے بچ گیا تو اب عین موقعہ پر جو جھوٹے
اور بچے کے لئے آخری فیصلہ ہے وہ خداوند مسیح کیوں فضل نہیں کرے گا اور اب اس کی قدرت
اور فضل کو کون چھین لے جائے گا۔ اور جس حالت میں ہم اپنے سچے اور کامل خدا پر توکل کر کے
کہتے ہیں کہ ہم بغیر الہی کام پورا کرنے کے مرہی نہیں سکتے اور اگر چہ عمر ساٹھ تک پہنچ گئی لیکن ہم اس
اب خوب غور کر کے دیکھو کہ مباہلہ کی لعنت کسی پر پڑی منہ کالا کس کا ہوا آپ کا یا کسی اور کا۔ اور اگر
یہ کہو کہ اگر چہ آتھم صاحب کے باقی فریق پر موت ، ذلت دکھ نازل ہو گئے مگر آتھم کی نسبت ابھی پورا فیصلہ نہیں
ہوا تو خیر اسی قدر بالفعل مان لو کہ لعنت کے چار حصوں میں سے تین حصے تو آپ پر پڑ گئے اور ایک حصہ ابھی
کامل طور پر ظہور میں نہیں آیا آتھم اگر چہ پندرہ مہینہ تک ہم اور غم کے ہادیہ میں تو رہا مگر ابھی چونکہ پورا ہاو یہ نہیں
دیکھا اس لئے اس کے حساب میں سے صرف آدھی لعنت آپ پر پڑی لیکن غور سے دیکھو تو یہ بھی ساری ہی پڑ
گئی کیونکہ اس فیصلہ کے بعد جو اول ہم نے ایک ہزار روپیہ اور پھر دو ہزار بلا توقف دینا قبول کیا مگر آتھم
صاحب نے اس طرف رخ نہ کیا تو صاف طور پر کھل گیا کہ آتھم صاحب اپنے بیان میں جھوٹے ہیں اور ظاہر
ہو گیا کہ در حقیقت آتھم صاحب نے خوف کے دنوں میں در پردہ اسلام کی طرف رجوع کیا تھا پس اس سے
تمام تر صفائی ثابت ہے کہ ہماری فتح ہوئی اور دین اسلام غالب رہا پھر بھی اگر کوئی عیسائیوں کی فتح کا گیت گاتا
رہے تو اسے اللہ تعالیٰ کی قسم ہے کہ آتھم کو قسم کھانے پر مستعد کرے اور ہم سے تین ہزار روپیہ دلا وے اور میعاد
گزرنے کے بعد ہم کو بے شک لعنتی منہ کالا دجال کہے۔ اگر ہم نے اس میں افترا کیا ہے تو بے شک ہمارے
آگے آجائے گا اور ہماری ذلت ظاہر ہوگی لیکن اے میاں عبدالحق اگر اس تقریر کو سن کر چپ ہو جاؤ تو بتلا کہ بچی
لعنت کسی پر پڑی اور واقعی طور پر منہ کس کا کالا ہوا اور یہ بھی یاد رکھو کہ ہمیں ان کے لئے جو عیسائیوں کو غالب
قرار دیتے ہیں اور اس پیشگوئی کو جھوٹی سمجھتے ہیں دل کی آہ سے یہ کہنا پڑا کہ اگر وہ ولد الحرام نہیں ہیں اور
حلال زادہ ہیں تو اس مضمون کو پڑھتے ہی اس فیصلہ کیلئے اٹھ کھڑے ہوں پس اگر ان کے کہنے سے آتھم
نے قسم کھالی اور میعاد مقررہ تک بچ گیا تو بے شک ہمارا ہی منہ کالا ہوا اور ہم ہی لعنتی ٹھہرے اور سارے
بقیہ حاشیہ کے فضل سے جئیں گے جب تک دینی خدمت کا کام پورا نہ کر لیں تو پھر اگر عبداللہ تھم موت سے ڈر کر قسم کھانے
سے گریز کرے تو صاف طور پر ثابت ہوگا کہ اس کو اس مصنوعی خدا پر ایمان نہیں جس کے فضل کا ذکر اشتہار میں کیا
ہے مرنے کا قانون قدرت ہریک کے لئے مساوی ہے جیسا آتھم صاحب اس کے نیچے ہیں ہم بھی اس سے
باہر نہیں اور جیسا کہ اس عالم کون و فساد کے اسباب ان کی زندگی پر اثر کر رہے ہیں ویسا ہی ہماری زندگی پر بھی مؤثر
ہیں اور ہم حلفاً کہتے ہیں اور زور سے کہتے ہیں کہ اگر آتھم صاحب قسم کھا لیں تو ہمارا سچا خدا ایک سال تک ان کو
موت دے گا اور ہمیں موت سے بچائے گا اگر اس مصنوعی خدا پر بھروسہ ہے جو مریم کے پیٹ سے نکلا تو سب مل کر
اس سے دعا کروتا اس مباہلہ کے بعد مسٹر آتھم صاحب ایک سال تک جیتے رہیں اور اگر قسم کھانے سے انہوں نے
اعراض کیا تو ہماری فتحیابی پر مہر لگا دیں گے زیادہ کیا لکھیں۔والسلام على من اتبع الهدى منه
الہام ہمارے جھوٹے ہوئے لیکن اگر اس نے قسم کھانے سے گریز کی تو بتلاؤ آپ کا منہ پورے طور پر
کالا ہوگا یا نہیں اگر چہ باقی فریق کے لحاظ سے تین حصے آپ کے منہ کے تو ابھی کالے ہو چکے لیکن اب رچه
یہ تھوڑا سا ٹکڑہ منہ کا بھی ضرور کالا ہوگا ۔ دیکھو ہم نے بلا توقف دو ہزار تک دینا کیا اس سے زیادہ ہم کیا
کریں اب ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے مخالفوں میں سے کون بلا توقف اس فیصلہ کے لئے سعی کرتا ہے اور
کون ولد الحرام بننے پر راضی ہوتا ہے۔ افسوس کہ ان لوگوں کو یہ بھی خیال نہ آیا کہ اگر خدا تعالیٰ نے ہمارا ۳۸
منہ کالا کرنا تھا تو کیا یہی طریق تھا کہ ایسی بحث میں منہ کالا کیا جاتا جو ہمارے ذاتی دعاوی سے کچھ بھی
تعلق نہیں رکھتی تھی بلکہ صرف یہ بحث تھی کہ اسلام سچا ہے یا عیسائیت ۔ اور قرآن کریم اور آنحضرت صلعم
حق پر ہیں یا عیسائیوں کی تعلیم اور عیسیٰ کو خدا بنانا ۔ افسوس کہ ان لوگوں کو یہ بھی خیال نہ آیا کہ ایسا مغلوب
ہونے میں تو دین کی سبکی ہوتی ہے اور امور بحث طلب کی طرف خیال جا کر خود اسلام پر بھاری زد ہوتی
ہے۔ مگر انہوں نے میرے بخل سے اسلام کی بھی پرواہ نہ رکھی ۔ اب آپ لوگ سمجھ جائیں گے کہ یہ
لعنت کس پر پڑی بلا شبہ آپ پر پڑی اے میاں عبد الحق ۔ اس کے سوا اور لعنتیں بھی جو ہم ذکر کر چکے ہیں
کچھ تھوڑی نہیں سچ تو یہ ہے کہ آپ کا منہ تو ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ کالا ہو چکا۔ جب پندرہ مہینہ کے
اندر سر گروہ فریق مباحث کا مراتب منہ کالا ہوا پھر طامس ہاول کی جانکاہ بیماری سے لعنت کی سیاہی آپ
کے منہ پر پھر گئی۔ پھر خسوف کسوف نے منہ پر تھوکا پھر عبد اللہ پادری کی جانکاہ بیماری سے تہ بتہ سیاہی
جمی۔ پھر ہزار لعنت کی ذلت سے جس میں تمام پادری اور سب مکفر شریک تھے۔ یہ روسیا ہی کمال کو پہنچ
گئی آتھم نے بھی منہ کالا کیا اور آئندہ بھی کرے گا اور مباہلہ کے بعد میاں عبد الحق پر کیا برکات نازل
ہوئے اس کا تو کوئی بھی ثبوت نہ دیا ہاں میاں عبد الحق نے نزول برکات کے ثبوت میں یہ تو خوب ہی
سنائی کہ حقیقی بھائی فوت ہوا اور اس کی رانڈ عورت کو نکاح میں لایا کیا یہ برکات ہیں اور یہ مباہلہ کا اثر
جائے شرم ۔ سوچنے والے سوچ لیں اور اگر دینی معارف سے اس عرصہ میں کچھ حصہ ملا تھا تو کیوں
کرامات الصادقین کا جواب نہ لکھا اور کیوں ہزار لعنت کو اپنے پر وارد ہونے دیا۔ دنیوی برکات بھی وہ
ہوتی ہیں جن کی دنیا میں کم نظیر ملے نہ یہ کہ رانڈ اور عمر فرسودہ عورت کو فریب سے گھر میں ڈالا جائے اور پھر
یہ کہہ دیں کہ برکات نازل ہوگئیں۔ بھائی کا مرنا بے حساب گیا اور بیوہ کو پیش کر دیا۔ اگر حقیقی برکات کو
دیکھنا ہو تو اس جگہ آ کر دیکھ لو دیکھو کیونکر خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک اُمی کی عربی دانی میں
زبان کھولی اور قرآنی نکات اس کی زبان پر جاری کئے اور وہ بلاغت اور فصاحت عنایت کی جس سے
تمہارا اور تمہارے جیسے مخالفوں کا منہ کالا ہو گیا اور وہ مقابلہ سے عاجز آ گئے ۔
خدا تعالیٰ نے ہزاروں آدمیوں کو اس طرف رجوع دے دیا چنانچہ وہ لوگ ہزار ہا
روپیہ کے ساتھ مدد کرتے ہیں اگر پچاس ہزار روپیہ کی بھی ضرورت ہو تو بلا توقف حاضر
ہو جائیں مالوں اور جانوں کو فدا کر رہے ہیں صد ہا لوگ آتے جاتے اور ایک جماعت کثیر جمع
رہتی ہے چنانچہ بعض وقت سو سے زیادہ آدمی اور بعض اوقات دو دو سو جمع ہوتے ہیں ۔
یہ تائیدات الہی ہیں ۔ یا یہ کہ حقیقی بھائی مرا اور اس کی بے چاری بیوہ عورت کو اپنی
طرف گھسیٹ لیا اور باکرہ کے ملنے سے ساری عمر ہی نامرادر ہے واہ ری برکات اور واہ ری شرم
اور ابھی اس بیوہ سے اولاد ہوئی نہیں پہلے سے دعوی ہے کہ ضرور ہو گی ۔ پھر ابھی سے اس خیالی
پلاؤ کو مباہلہ کا اثر بھی سمجھ لیا ہے واہ رے شیخ چلی کے بڑے بھائی۔ ہاں یہ واجب ہے کہ اولاد
کے لئے دن رات ہمت کرتے رہو پھر اگر کوئی مردہ لڑکی ہی پیدا ہو تو بے شک کہہ دینا کہ مباہلہ کا
اثر ہے افغانی جرگہ میں یہ بات سنی جائے گی ۔
باقی اعتراضات کا جواب یہ ہے کہ لڑکے کی پیش گوئی کی نسبت خدا تعالیٰ نے دولڑ کے عطا
کئے جن میں سے ایک قریباً سات برس کا ہے لیکن اگر ہم نے کوئی الہام سنایا تھا کہ پہلی دفعہ ضرور لڑکا
ہی پیدا ہو گا تو وہ الہام پیش کرنا چاہیے ورنہ لعنت اللہ علی الکاذبین ۔ یہ سچ ہے کہ ۱۸ اپریل
۱۸۹۴ء ہم نے اطلاع دی تھی کہ ایک لڑکا ہونے والا ہے سو پیدا ہو گیا ہم نے اس لڑکے کا نام مولود
موعود نہیں رکھا تھا صرف لڑکے کے بارہ میں پیشگوئی تھی اور اگر ہم نے کسی الہام میں اس کا نام مولود
موعود رکھا تھا تو تم پر کھانا حرام ہے جب تک وہ الہام پیش نہ کروور ہے جب تک وہ الہام پیش نہ کرو ورنہ لعنت اللہ علی الکاذبین۔
اور یہ کہنا کہ احمد بیگ کے داماد کی میعاد گذر گئی ہے یہ بھی حمق اور جہالت ہے
نوٹ: اولاد کے بارے میں میاں عبد الحق نے کوئی الہام تو پیش نہ کیا صرف طول امل ہے لیکن ہم کو اس بارہ میں بھی الہام
ہوا اور اللہ جل شانہ نے بشارت دی اور فرمایا کہ انا نبشرک بغلام یعنی تجھے ایک لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں۔ منہ
قرآن کریم کا علم تم لوگوں میں نہیں رہا اس لئے بے ہودہ اعتراض تمہا را شیوہ ہو گیا ذرا شرم کرنی
چاہیئے جس حالت میں خود احمد بیگ اسی پیشگوئی کے مطابق میعاد کے اندرفوت ہو گیا اور وہ پیشگوئی
کے اول نمبر پر تھا تو پھر کیوں اس پیشگوئی کے نفس مفہوم میں شک کیا جاتا ہے جس حالت میں بعض
حصے پیشگوئی کے میعاد کے اندر پورے ہو گئے جس سے کسی کو انکار نہیں پھر اگر فرض بھی کر لیں کہ
اس کے داماد کی موت میعاد گذرنے کے بعد ہو تو یہ سنت اللہ کی مخالفت کی وجہ سے ہوگا جو خدا تعالیٰ
کی کتابوں میں پائی جاتی ہے اور سنت اللہ یہ ہے کہ عذاب کے متعلق جو پیشگوئیاں ہوں ان کی
تاریخ اور میعاد تقدیر مبرم نہیں ہوتی بلکہ وہ میعاد ایسی تو بہ اور استغفار سے بھی ٹل سکتی ہے جس پر
انسان بعد میں قائم نہ رہ سکے اور ہم نے سلطان محمد کے بارے میں اس کی موت کی وجہ تاخیر علیحدہ
اشتہار میں ایسے طور سے ثابت کر دی ہے جس کے قبول کرنے سے کسی ایماندار کو عذر نہیں ہوگا۔
اور بے ایمان جو چاہے سو کہے یاد رکھنا چاہیے کہ پیشگوئی اپنی تمام عظمتوں کے ساتھ ۴۰
پوری ہوئی جس سے کوئی دانشمندانکار نہیں کر سکتا ۔ غرض یہ تمام اعتراضات
بے دینی اور حماقت کی وجہ سے ہیں ۔ اعتراض وہ ہے جو ربانی کتابوں
کے موافق اعتراض ہو نہ ایسا اعتراض جس کے نیچے تمام نبی اور
رسول آجائیں ایسے اعتراض کرنا بے ایمانوں اور
لعنتیوں کا کام ہے ۔ اب اس تمام بیان
سے میاں محی الدین کے الہامات کی
بھی حقیقت کھل گئی ۔ فقط
والسلام على من اتبع الهدى
عوام الناس کے بعض اعتراضوں کا جواب اور
میاں عبد الحق غزنوی کے لئے ایک ہدیہ
پہلا اعتراض ۔ اگر آتھم نے حق کی طرف رجوع کیا تھا تو اس کے آثار کیوں اس میں ظاہر نہیں؟
جواب: در حقیقت یہ رجوع فرعونی رجوع کے موافق تھا نہ حقیقی رجوع کے موافق ۔ فرعون
جب رجوع کرتا تھا تو عذاب دور کیا جاتا تھا اور یہی عادت اللہ ہے اور اس عادت اللہ کی تصدیق میں
یہ آیت بھی گواہ ہے رَبَّنَا اكْشِفُ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ لے یعنی اے رب ہم سے عذاب
کھول دے کہ ہم ایمان لائے اور پھر اس کے جواب میں فرماتا ہے إِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِيلًا
إِنَّكُمْ عَابِدُونَ ۔ سورہ دخان یعنی ہم تھوڑی مدت تک عذاب کھول دیتے ہیں اور پھر تم عود کرو
گے اور کافر بن جاؤ گے ۔ یہ آیت اس بات پر صریح نص ہے کہ خدا تعالیٰ ایک شخص کی تضرع کو قبول
کر کے عذاب ٹال دیتا ہے اور جانتا ہے کہ پھر یہ کفر اور فسق کی طرف رجوع کرے گا اور تضرع یا
استغفار سے عذاب ٹالنا قدیم عادت اللہ ہے اس سے کون انکار کر سکتا ۔ نکار کر سکتا ہے بجز ایسے شخص ۔ ایسے شخص کے جو کمال
تعصب سے اندھا ہو گیا ہو۔ ماسوا اس کے یہ مسلم اور مشہور امر ہے کہ جب ہیبت الہی اپنا جلوہ دکھاتی
ہے تو اس وقت فاسق انسان کی اور صورت ہوتی ہے اور جب ہیبت کا وقت نکل جاتا ہے تو پھر اپنی
شقاوت فطرتی سے اصلی صورت کی طرف عود کر آتا ہے ۔ ایسے لوگ بہتیرے تم نے دیکھے ہوں گے کہ
جب ان پر کوئی مقدمہ دائر ہو جس سے سخت قید یا پھانسی یا سزائے موت کا خطرہ ہو گو یہ بھی گمان ہو کہ
شاید رہا ہو جائیں تو وہ ایسی ہیبت کو مشاہدہ کر کے اپنی فاسقانہ چال چلن کو بدلا لیتے ہیں نماز پڑھتے
ہیں اور توبہ کرتے اور لمبی لمبی دعائیں کرتے ہیں اور پھر جب ان کی اس تضرع کی حالت پر خدا تعالیٰ
رحم کر کے ان کو اس بلا سے خلاصی دیتا ہے تو فی الفور ان کے دل میں یہ خیال گذرتا ہے کہ یہ رہائی
خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اتفاقی امر ہے تب وہ اپنے فسق میں پہلے سے بھی بدتر ہو جاتے ہیں
اور چند روز میں ہی اپنی پہلی عادات کی طرف رجوع کر آتے ہیں ۔ اس کی اور بھی مثالیں ہیں مگر اس
الدخان : ۱۳
الدخان : ١٦
جگہ کلام الہی کافی ہے۔ اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَ إِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنْبِةَ أَوْ قَاعِدًا
أَوْ قَائِمًا فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهُ مَرَّ كَانْ لَّمْ يَدْعُنَا إِلَى ضُرٍ مَّسَّهُ كَذَلِكَ زَيْنَ
لِلْمُسْرِفِينَ مَا كَانُوا يَعْمَلُون لے سورۃ یونس یعنی جب انسان کو کوئی دکھ پہنچتا ہے تو ہماری جناب ۴۲
میں دعائیں کرنے لگتا ہے کروٹ کی حالت میں اور بیٹھ کر اور کھڑے ہو کر اور جب ہم اس دکھ کو اس سے
دفع کر دیتے ہیں تو ایسا چلا جاتا ہے کہ گویا نہ کبھی اس کو دکھ پہنچا اور نہ کبھی دعا کی۔ پھر ایک دوسرے مقام
میں فرماتا ہے حَتَّى إِذَا كُنْتُمْ فِي الْفُلْكِ وَجَرَيْنَ بِهِمْ بِرِيحٍ طَيِّبَةٍ وَفَرِحُوا بِهَا
جَاءَ تُهَا رِيحٌ عَاصِفُ وَجَاءَهُمُ الْمَوْجُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ أُحِيطَ بِهِمْ
دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ لَئِنْ اَنْجَيْتَنَا مِنْ هَذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ فَلَمَّا
أَنجُهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُوْنَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ - سورۃ یونس۔ یعنی جب تم کشتی میں ہوتے ہو
اور کشتی کے سواروں کو ایک خوش ہوا کے ساتھ لے کر کشتیاں چلتی ہیں اور وہ ان کشتیوں کے چلنے سے بہت
خوش ہوتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک تند ہوا چلنی شروع ہوتی ہے اور ہر طرف سے ان پر موج آتی ہے اور
ظن غالب یہ ہو جاتا ہے کہ بس اب ہم گھیرے گئے یعنی مارے گئے تب اس وقت اخلاص سے خدا تعالیٰ
کو یاد کرتے ہیں کہ اے خدائے قادر اگر اب ہمیں نجات دے تو ہم شکر گزار ہوں گے۔ پھر جب خدا تعالیٰ
ان کو نجات دیتا ہے تو پھر اسی ظلم اور فساد کی طرف رجوع کرتے ہیں جس پر پہلے جمے ہوئے تھے۔
اعتراض دوم - آتھم صاحب پندرہ مہینہ میں نہیں مرے اس سے ثابت ہوا کہ میرزاغلام
احمد قادیانی نے خدا پر جھوٹ باندھا۔ الجواب۔ کیا نعوذ باللہ یونس نبی نے بھی خدا پر جھوٹ باندھا تھا کہ اس
کا وعدہ مقررہ مل گیا بلکہ اس وعدہ میں جو ہمارے الہام میں تھا صریح شرط تھی یعنی یہ کہ بشر طیکہ حق کی طرف
رجوع نہ کرے لیکن یونس کے وعدہ عذاب میں کوئی بھی شرط نہیں تھی بلکہ بغیر کسی شرط کے صرف یہ الفاظ تھے
کہ چالیس دن تک اس قوم پر عذاب نازل ہوگا اور خدا تعالیٰ نے حضرت یونس کے ابتلا کے لئے اس شرط ایمان
کو مخفی رکھ لیا تھا جس کی وجہ سے حضرت یونس پر وہ ابتلا آیا جو قرآن اور احادیث میں درج ہے۔ اگر اس شرط
پر حضرت یونس کو علم ہوتا تو وہ اس شرط کی تجسس کرتے ۔ اور خدا تعالیٰ نے بھی ان کو بذریعہ الہام مطلع نہیں کیا
کیونکہ ابتلا منظور تھا۔ تب وہ اس ملک سے بھاگ گئے اور سمجھا کہ کفار تکذیب کریں گے اور ٹھٹھا کریں
گے۔ اس قصہ سے علماء کبار نے بہت کچھ استنباط کیا ہے۔ چنانچہ سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ اپنی کتاب
یونس : ۱۳
۲ یونس : ۲۳، ۲۴
فتوح الغیب میں لکھتے ہیں کہ کبھی مردان خدا کو جو اس کے خاص بندے ہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے
ایک وعدہ ملتا ہے اور اس کا ایفا نہیں ہوتا ۔ اور یہی بحث فیوض الحرمین میں شاہ ولی اللہ صاحب نے کی
ہے اور نظیر کے طور پر انبیاء کے بعض واقعات لکھے ہیں ۔ آخر تصفیہ یوں کیا ہے کہ خدا تعالیٰ پر فرض نہیں
کہ تمام شرائط اپنے وحی اور الہام کے شخص ملہم پر کھول دے بلکہ جہاں کوئی ابتلا منظور ہوتا ہے بعض
شرائط کو مخفی رکھ لیتا ہے جس طرح حضرت یونس کے قصہ میں رکھا۔ اس میں کیا شک ہے کہ حضرت یونس
کی پیشگوئی ایک معرکہ کی پیشگوئی تھی مگر اللہ تعالیٰ نے ایمان کی شرط کو حضرت یونس پر ظاہر نہ کیا جس
سے ان کو بڑا ابتلا پیش آیا۔ اور اس ابتلا سے حضرت مسیح بھی باہر نہ رہے کیونکہ جس پیشگوئی سابقہ پر
ان کی صحت نبوت کا مدار تھا وہ پیشگوئی اپنی ظاہری صورت کے ساتھ پوری نہ ہوئی ۔ یعنی ایلیا نبی کا
دوبارہ دنیا میں آنا۔ اور آخر حضرت مسیح نے تاویلات سے کام لیا مگر تا ویلات میں نہایت مشکل یہ امر
تھا کہ وہ تاویلات علماء یہود کی اجماع سے بالکل بر خلاف تھیں اور ایک بھی ان کے ساتھ متفق نہیں
تھا۔ حضرت مسیح نے کہا تھا کہ ایلیا سے مراد یحییٰ ہے اور ایلیا کے صفات یحییٰ میں اتر آئے ہیں گویا ایلیا
ہی نازل ہو گیا۔ مگر یہ تاویل نہایت سختی سے رد کی گئی اور حضرت مسیح کو نعوذ باللہ ملحد قرار دیا گیا کہ پہلی
کتابوں اور نصوص صریحہ کے الٹے معنے کرتا ہے۔ اسلئے ایک عیسائی یا ایک مسلمان کیلئے ادب سے دور
ہے کہ اگر کسی پیشگوئی کو اپنی صورت پر پوری ہوتی نہ دیکھے تو فی الفور ملہم کو کا ذب کہہ دے حضرت
مسیح کی بعض پیشگوئیاں اپنے وقت پر بھی پوری نہیں ہوئیں یعنی وقت کوئی بتلایا گیا اور ظہور ان کا کسی
اور وقت میں ہوا۔ جیسے دن سے مراد سال لیا گیا ۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ بعض وقت دن یا ہفتہ یا مہینہ
سے خدا تعالیٰ کے نزدیک ایک متناسب حصہ زمانہ کا مراد ہوتا ہے جس کے تمام اجزاء متشابہ اور یکساں
ہوتے ہیں پھر جب دوسرا زمانہ آتا ہے۔ جو پہلے زمانہ سے امتیاز اور اختلاف رکھتا ہے تو کہا جاتا ہے
کہ وہ دوسرا دن یا دوسرا ہفتہ یا دوسرا مہینہ ہے مثلاً جیسا کہ دن سے مراد وہ وقت محدود ہے جو دو
تغیرات کے بیچ میں ہے یعنی آفتاب کا طلوع اور آفتاب کا غروب ۔ ویسا ہی روحانی طور پر اس محدود
وقت کا نام دن ہوگا جو دو روحانی تغیرات کے اندر واقع ہے جیسا کہ بدر کی فتح کے لئے ایک دن کا
وعدہ دیا گیا اور لکھا گیا کہ صرف ایک دن کی میعاد ہے پھر فتح ہوگی ۔ حالانکہ اس دن سے مراد برس تھا اور
دن سے مناسبت یہ تھی کہ یہ فتح بھی دو تغیروں کے اندر تھی ایک یہ تغیر عظیم کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
لده
انوار الاسلام
اپنے آبائی شہر سے ہجرت کے طور پر نکلے اور اس آفتاب صداقت نے مدینہ کی طرف رجوع کیا
دوسرے یہ کہ اس آفتاب کا مدینہ منورہ پر طلوع کرنا مکیوں کے لئے غروب کے حکم میں ہو گیا۔ سو
طلوع بھی متحقق ہو گیا اور غروب بھی ۔ جیسا کہ امریکہ میں آفتاب کا طلوع کرنا ہمارے لئے غروب ۴۴
کے حکم میں ہے پس جب وہ آفتاب مکہ سے چھپ گیا اور وہ عاشق الہی ان کو چوں سے نکل گیا تو پھر
مکہ میں کیا تھا ایک اندھیری رات تھی نہ وہ انوار رہے نہ وہ برکات رہے۔ پہلے تو مکہ کو ملائک کی
صفوف نے گھیرا ہوا تھا اور پھر شیاطین کی جماعتوں نے گھیر لیا نور جاتا رہا اور ظلمت آ گئی ۔ اسی کی
طرف اشارہ تھا کہ مَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ لا یعنی خدا ایسا نہیں کہ
مکہ والوں پر عذاب نازل کرے اور تو ان میں ہو۔ کیونکہ وہ آفتاب تھا اور یہ غیر ممکن ہے کہ آفتاب
کے ہوتے عذاب کی ظلمت نازل ہو۔ غرض جب اس آفتاب نے مدینہ میں طلوع کیا تو مدینہ والوں
کے لئے دن چڑھ گیا اور مکہ میں علامات غروب پیدا ہوئے اور وہ دو تغیر عظیم ظہور میں آئ۔ غیر عظیم ظہور میں آگئے جن میں
دن محدود ہوتا ہے۔ لیکن جب مؤکد اور مکر رطور پر کسی دن یا تاریخ کا وعدہ ہو جائے تو اس سے
انسانی دن اور تاریخیں قطعاً اور یقیناً مراد ہوتی ہیں۔ ورنہ کبھی ابتلا کے طور پر ربانی اصطلاحات
درمیان میں آ جاتی ہیں ۔ مگر با ایں ہمہ نفس پیشگوئی میں فرق نہیں آتا۔ پیشگوئی کے بارے میں یہ
کامل تحقیق ہے جس پر تمام انبیاء اور اولیاء کا اتفاق ہے ۔ پھر ان لوگوں کے ایمان کا کیا حال ہے جو
جلد زبان کو کھولتے ہیں اور حق کے کھلنے تک انتظار نہیں کرتے ۔
لعنتوں کی قسمیں جن سے میاں عبدالحق غزنوی
بے خبر ہیں اور ان پر صاف پڑ رہی ہیں
(۱) پہلی لعنت :
یہ کہ عیسائیوں کے حامی بنے اور ایسی بحث میں جو اللہ اور رسول کی سچائی ثابت
کرنے کے لئے تھی عیسائیوں کی مدد کی اور ان کے غالب ہونے کا اقرار کیا ۔ ہم ثابت کر چکے
ہیں کہ یہ پادری ہی دجال ہیں ۔ پھر جن لوگوں نے دجال کی ہاں کے ساتھ ہاں ملا دی ۔ یہ وہی
الانفال: ۳۴
یہودی ہیں جن کی نسبت صحیح مسلم میں حدیث ہے کہ وہ قریب ستر ہزار کے دجال کے ساتھ ہو جائیں
گے۔ ساتھ ہونا یہی ہے کہ ان کی بات کا تصدیق کرنا اور حدیث میں اس بات کی تصریح ہے کہ وہ
یہودی دراصل مسلمان ہوں گے لیکن یہودیوں کی طرح اپنی غلطیوں پر جمیں گے اور ظاہر پرست
ہوں گے۔ اس لئے یہودی کہلائیں گے اور حدیثوں کو بنظر تتبع دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ یہودی
اس وقت دجال کے تابع ہوں گے جب ایک فتنہ ہوگا اور مسلمانوں کا عیسائیوں کے ساتھ کچھ
۴۵ مقابلہ آپڑے گا۔ عیسائی اپنی شرارت سے کہیں گے کہ ہمیں فتح ہوئی اور مسلمان کہیں گے کہ ہمیں فتح
ہوئی ۔ مسلمانوں کے لئے آسمان گواہی دے گا اور آسمانی آواز آئے گی یعنی خدا کا الہام کہ الحق
فی آل محمد اور عیسائیوں کے لئے شیطانی آواز آئے گی یعنی وہ لوگ مکر اور فریب سے جو
ایک شیطانی طریق ہے لوگوں کو سخت دھوکا دیں گے گویا وہ شیطانی آواز ہو گی جس کا یہ مضمون ہوگا کہ
الحق في ال عيسی یعنی عیسی کے لوگوں کے ساتھ حق ہے۔ تب یہودی طبع کے لوگ شیطانی آواز
کی طرف جھک جائیں گے اور ہاں میں ہاں ملا کر دجال کے تابع ہو جائیں گے۔ آخر خدا تعالیٰ فیصلہ کر
دے گا اور اسلام کی حقیت کے لئے نمایاں نشان ظاہر ہوں گے۔ تب بعض دجال کے تابع ذلت کے
ساتھ رجوع کریں گے۔ یہ خلاصہ اشارات و عبارات احادیث ہے چاہیے کہ اس میں خوب غور کریں۔
(۲) دوسری لعنت :
یہ لعنت خسوف کسوف ہے ۔ یہ بھی ہمارے مخالفوں کے ذلیل کرنے کے لئے کچھ
تھوڑی نہیں بشرطیکہ کچھ شرم ہو ۔ آسمانی گواہی خدا تعالیٰ کی گواہی ہے ۔ حدیث کی پیشگوئی
پوری ہوئی ۔ اس سے انکار کیا یہ لعنت ہے یا نہیں ۔ اگر یہ لعنت نہیں تو کوئی نظیر بتلاؤ کہ کسی
مدعی کے ساتھ کبھی خسوف کسوف ماہ رمضان میں جمع ہوا جب سے دنیا کی بنیاد ڈالی گئی ہے ۔
(۳) تیسری لعنت :
یہ لعنت ان کتابوں کے مقابلہ سے عاجز آنا ہے جن میں صاف ان لوگوں پر لعنتیں
بھیجی گئی تھیں جو مکفر یا منکر دین ہو کر پھر مقابلہ نہ کر سکیں ۔ در حقیقت یہ لعنت بھی کچھ تھوڑی نہیں
بلکہ ایک ہزار لعنت ہے کہ اگر زنجیروں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر ان کی لمبائی
دکھلائی جاوے تو ایک بڑا رسہ بنتا ہے جو تمام مکفروں کے گلے میں ڈالنے کے لئے کافی ہوگا ۔
پھر عجیب شرم ہے کہ اب تک کہتے ہیں کہ ہم پر کوئی لعنت نہیں پڑی ۔ کیا عیسائیوں کی اس بحث
میں حمایت کرنا جو خالصاً اللہ اور رسول کے لئے تھی لعنت نہیں ۔ کیا یہ ہزار لعنت کا لمبا رسہ کچھ بھی چیز
نہیں اور اس سے کچھ ذلت نہیں ہوئی ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے مکفروں کی بڑی پکی عزت
ہے کہ مار پر مار پڑتی گئی مگر اس عزت میں فرق نہیں آتا۔
(۴) چوتھی لعنت :
عیسائی فریق پر پیشگوئی کا پورا ہونا ہے جس کو ہم بیان کر چکے ہیں ۔ یہ لعنت در حقیقت
کئی لعنتوں سے مرکب ہے جس کی تفصیل کی حاجت نہیں ۔
(۵) پانچویں لعنت :
عنقریب پڑنے والی ہے۔ اور وہ یہ کہ اگر باوجود اس فتح نمایاں کے جو ہم کو بفضلہ تعالیٰ
عیسائیوں کے فریق مباحث پر حاصل ہوئی یعنی کوئی ان میں سے مرا اور کوئی موت تک پہنچا اور کوئی
ماتم دار بنا اور کسی پر ذلت کی لعنت پڑی اور کسی پر اتنا خوف پڑا کہ نہ زندوں میں رہا اور نہ مردوں میں ۔ ۴۶
اب بھی اگر ہماری فتح کا یہ غزنوی لوگ اور دوسرے مکفر اقرار نہ کریں اور نہ آتھم کو اس بات پر آمادہ
کریں کہ وہ قسم کھاوے اور دو ہزار روپیہ لیوے۔ اور ایک برس گزرنے کے بعد اس کا مالک بن جاوے
تو بے شک ان پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہے۔ اور یہ سخ ہو گئے اور خنازیر سے جاملے اور عمداً وہ پہلو اختیار کیا
جس میں اللہ و رسول کی اہانت ہے۔ اب ہم اس بارے میں زیادہ نہیں لکھیں گے اور اسی پر ختم کرتے
ہیں ۔ میاں عبدالحق کو اس جواب سے رنجیدہ نہیں ہونا چاہیے کہ ایں ہمان سنگ است که بر سر من زدی۔
وافوض امرى الى الله هو نعم المولى ونعم النصير۔
ایک فیصلہ کرنے والا اشتہار انعامی ہزار روپیہ میاں رشید احمد گنگوہی وغیرہ کی ایمانداری پر کھنے
کے لئے جنہوں نے اس عاجز کی نسبت یہ اشتہار شائع کیا ہے کہ شخص کافر اور دجال اور شیطان
ہے اور اس پر لعنت اور سب وشتم کرتے رہنا ثواب کی بات ہے اور اس اشتہار کے وہ سب
مکفر مخاطب ہیں جو کافر اور اکفر کہنے سے باز نہیں آتے خواہ لدھیانوی ہیں یا امرتسری یا غزنوی
یا بٹالوی یا گنگوہی یا پنجاب اور ہندوستان کے کسی اور مقام میں الا لعنة الله على الكافرين
المكفرين الذين يكفرون المسلمين - اب ان سب پر واجب ہے کہ اپنے ہم جنس
مولوی محمد حسن صاحب لدھیانوی کو قسم دلوا کر ہزار روپیہ ہم سے لے لیں ورنہ یا درکھیں کہ
وہ سب بباعث تکفیر مسلم اور انکار حق کے ابدی لعنت میں مبتلا ہو کر تمام شیاطین کے ساتھ جہنم
میں پڑیں گے اور نیز یادر ہے کہ قسم اسی مضمون کی ہوگی جو اشتہا ر ھذا میں درج ہے۔