مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 10

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

d
حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا تھا جس کے معنے ہیں کہ فطرتا ہدایت یافتہ اور تمام ہدایتوں کا
وارث اور اسم ہادی کے پورے عکس کا محل ۔ سو خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت نے اس زمانہ میں ان
دونوں لقبوں کا مجھے وارث بنا دیا اور یہ دونوں لقب میرے وجود میں اکٹھے کر دیئے سو میں ان معنوں
کے رو سے عیسی مسیح بھی ہوں اور محمد مہدی بھی اور یہ وہ طریق ظہور ہے جس کو اسلامی اصطلاح میں بروز
کہتے ہیں سو مجھے دو بروز عطا ہوئے ہیں بروز عیسی و بروز محمد ۔ غرض میرا وجود ان دونوں نبیوں کے وجود
سے بروزی طور پر ایک معجون مرکب ہے۔ عیسی مسیح ہونے کی حیثیت سے میرا کام یہ ہے کہ مسلمانوں کو
وحشیانہ حملوں اور خونریزیوں سے روک دوں جیسا کہ حدیثوں میں صریح طور سے وارد ہو چکا ہے کہ
جب مسیح دوبارہ دنیا میں آئے گا تو تمام دینی جنگوں کا خاتمہ کر دے گا۔ سوال یسا ہی ہوتا جاتا ہے۔ آج کی
تاریخ تک تمیں ہزار کے قریب یا کچھ زیادہ میرے ساتھ جماعت ہے لے جو برٹش انڈیا کے متفرق
مقامات میں آباد ہے اور ہر ایک شخص جو میری بیعت کرتا ہے اور مجھ کو مسیح موعود مانتا ہے اُسی روز سے
اُس کو یہ عقیدہ رکھنا پڑتا ہے کہ اس زمانہ میں جہا د قطعا حرام ہے کیونکہ مسیح آچکا ۔ خاص کر میری تعلیم
کے لحاظ سے اس گورنمنٹ انگریزی کا سچا خیر خواہ اس کو بنا پڑتا ہے نہ محض نفاق سے اور یہ وہ صلح کاری کا
جھنڈا کھڑا کیا گیا ہے کہ اگر ایک لاکھ مولوی بھی چاہتا کہ وحشیانہ جہادوں کے روکنے کے لئے ایسا
پُر تاثیر سلسلہ قائم کرے تو اس کے لئے غیر ممکن تھا اور میں امید رکھتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو چند
سال میں ہی یہ مبارک اور امن پسند جماعت جو جہاد اور غازی پن کے خیالات کو مٹا رہی ہے کئی لاکھ
تک پہنچ جائے گی اور وحشیانہ جہاد کرنے والے اپنا چولہ بدل لیں گے۔
اور محمد مہدی ہونے کی حیثیت سے میرا کام یہ ہے کہ آسمانی نشانوں کے ساتھ خدائی تو حید کو
دنیا میں دوبارہ قائم کروں کیونکہ ہمارے سید و مولی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے محض
آسمانی نشان دکھلا کر خدائی عظمت اور طاقت اور قدرت عرب کے بُت پرستوں کے دلوں میں
اگر چه خاص آدمی جو علم اور فہم اسے سے کافی کافی بہرہ بہرہ ر رکھتے ہیں دس ہزار کے قریب ہوں گے مگر ایک قسم کے لوگ
جن میں ناخواندہ بھی ہیں تیس ہزار سے کم نہیں ہیں بلکہ شاید زیادہ ہوں ۔ منہ

قائم کی تھی ۔ سو ایسا ہی مجھے رُوح القدس سے مدد دی گئی ہے۔ وہ خدا جو تمام نبیوں پر ظاہر ہوتا رہا
اور حضرت موسیٰ کلیم اللہ پر بمقام طور ظاہر ہوا اور حضرت مسیح پر شعیر کے پہاڑ پر طلوع فرمایا اور
حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر فاران کے پہاڑ پر چمکا وہی قادر قد وس خدا میرے پر تجلی فرما پہاڑ قد
ہوا ہے اُس نے مجھ سے باتیں کیں اور مجھے فرمایا کہ وہ اعلیٰ وجود جس کی پرستش کے لئے تمام نبی
بھیجے گئے میں ہوں ۔ میں اکیلا خالق اور مالک ہوں اور کوئی میرا شریک نہیں اور میں پیدا ہونے
اور مرنے سے پاک ہوں اور میرے پر ظاہر کیا گیا کہ جو کچھ سیح کی نسبت دنیا کے اکثر عیسائیوں کا
عقیدہ ہے یعنی تثلیث و کفارہ وغیرہ یہ سب انسانی غلطیاں ہیں اور حقیقی تعلیم سے انحراف ہے۔
خدا نے اپنے زندہ کلام سے بلا واسطہ مجھے یہ اطلاع دی ہے اور مجھے اُس نے کہا ہے کہ اگر تیرے
لئے یہ مشکل پیش آوے کہ لوگ کہیں کہ ہم کیونکر سمجھیں کہ تو خدا کی طرف سے ہے تو انہیں کہہ دے
کہ اس پر یہ دلیل کافی ہے کہ اُس کے آسمانی نشان میرے گواہ ہیں دُعائیں قبول ہوتی ہیں ۔
پیش از وقت غیب کی باتیں بتلائی جاتی ہیں اور وہ اسرار جن کا علم خدا کے سوا کسی کو نہیں وہ
قبل از وقت ظاہر کئے جاتے ہیں اور دوسرا یہ نشان ہے کہ اگر کوئی ان باتوں میں مقابلہ کرنا
چاہے مثلاً کسی دُعا کا قبول ہونا اور پھر پیش از وقت اس قبولیت کا علم دیئے جانا یا اور غیبی واقعات معلوم
ہونا جو انسان کی حد علم سے باہر ہیں تو اس مقابلہ میں وہ مغلوب رہے گا گو وہ مشرقی ہو یا مغربی یہ وہ
دونشان ہیں جو مجھ کو دیئے گئے ہیں تا ان کے ذریعہ سے اس سچے خدا کی طرف لوگوں کو کھینچوں جو
در حقیقت ہماری روحوں اور جسموں کا خدا ہے جس کی طرف ایک دن ہر ایک کا سفر ہے۔ یہ سچ ہے
کہ وہ مذہب کچھ چیز نہیں جس میں الہی طاقت نہیں ۔ تمام نبیوں نے سچے مذہب کی یہی نشانی
ٹھہرائی ہے کہ اُس میں الہی طاقت ہو۔ یہ بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ یہ دونوں نام جو
خدا تعالیٰ نے میرے لئے مقرر فرمائے یہ صرف چند روز سے نہیں ہیں بلکہ میری کتاب براہین
احمد یہ میں جس کو شائع کئے قریباً بیس برس گزر گئے یہ دونوں نام خدا تعالیٰ کے الہام میں میری
نسبت ذکر فرمائے گئے ہیں یعنی عیسی مسیح اور محمد مہدی تا میں ان دونوں گروہ مسلمانوں اور

عیسائیوں کو وہ پیغام پہنچا دوں جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے۔ کاش اگر دلوں میں طلب ہوتی اور
آخرت کے دن کا خوف ہوتا تو ہر ایک سچائی کے طالب کو یہ موقع دیا گیا تھا کہ وہ مجھ سے تسلی پاتا۔
سچا مذہب وہ مذہب ہے جو انہی طاقت اپنے اندرر ہے جو الہی طاقت اپنے اندر رکھتا ہے اور فوق العادت کا موں سے خدا تعالیٰ
کا چہرہ دکھاتا ہے۔ سو میں اس بات کا گواہ رؤیت ہوں کہ ایسا مذہب تو حید کا مذہب ہے جو اسلام
ہے جس میں مخلوق کو خالق کی جگہ نہیں دی گئی۔ اور عیسائی مذہب بھی خدا کی طرف سے تھا مگر افسوس
کہ اب وہ اس تعلیم پر قائم نہیں اور اس زمانہ کے مسلمانوں پر بھی افسوس ہے کہ وہ شریعت کے اس
دوسرے حصہ سے محروم ہو گئے ہیں جو ہمدردی نوع انسان اور محبت اور خدمت پر موقوف ہے اور وہ
توحید کا دعویٰ کر کے پھر ایسے وحشیانہ اخلاق میں مبتلا ہیں جو قابل شرم ہیں ۔ میں نے بارہا کوشش کی
جو ان کو ان عادات سے چھڑاؤں لیکن افسوس کہ بعض ایسی تحریکیں ان کو پیش آجاتی ہیں کہ جن
سے وحشیانہ جذبات ان کے زندہ ہو جاتے ہیں ۔ اور وہ بعض کم سمجھ پادریوں کی تحریرات ہیں جو
زہر یلا اثر رکھتی ہیں ۔ مثلاً پادری عماد الدین کی کتابیں اور پادری ٹھا کر داس کی کتابیں اور صفدر علی کی
کتابیں اور امہات المومنین اور پادری ریواڑی کا رسالہ جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نہایت
درجہ کی تو ہین اور تکذیب سے پُر ہیں ۔ یہ ایسی کتابیں ہیں کہ جو شخص مسلمانوں میں سے ان کو
پڑھے گا اگر اس کو صبر اور حلم سے اعلیٰ درجہ کا حصہ نہیں تو بے اختیار جوش میں آجائے گا کیونکہ ان
کتابوں میں علمی بیان کی نسبت سخت کلامی بہت ہے جس کی عام مسلمان برداشت نہیں کر سکتے ۔
چنانچہ ایک معزز پادری صاحب اپنے ایک پرچہ میں جو لکھنو سے شائع ہوتا تھا لکھتے ہیں کہ اگر سے شائع ہوتا تھا لیتے
۱۸۵۷ء کا دوبارہ آنا ممکن ہے تو پادری عماد الدین کی کتابوں سے اس کی تحریک ہوگی ۔ اب
سوچنے کے لائق ہے کہ پادری عماد الدین کا کیسا خطر ناک کلام ہے جس پر ایک معزز مشنری
صاحب یہ رائے ظاہر کرتے ہیں اور گذشتہ دنوں میں میں نے بھی مسلمانوں میں ایسی تحریروں
سے ایک جوش دیکھ کر چند دفعہ ایسی تحریریں شائع کی تھیں جن میں ان سخت کتابوں کا جواب کسی
قدر سخت تھا ۔ ان تحریروں سے میرا مدعا یہ تھا کہ عوض معاوضہ کی صورت دیکھ کر مسلمانوں کا جوش

رُک جائے ۔ سو اگر چہ ان حکم سو اگر چہ ان حکمت عملی کی تحریروں سے مسلمانوں کو فائدہ تو ہوا اور وہ ایسے رنگ کا
جواب پا کر ٹھنڈے ہو گئے لیکن مشکل یہ ہے کہ اب بھی آئے دن پادری صاحبوں کی طرف سے
ایسی تحریر میں نکلتی رہتی ہیں کہ جو زودرنج اور تیز طبع مسلمان ان کی برداشت نہیں کر سکتے ۔ یہ نہایت
خوفناک کارروائی ہے کہ ایک طرف تو پادری صاحبان یہ جھوٹا الزام مسلمانوں کو دیتے ہیں کہ ان کو
قرآن میں ہمیشہ اور ہر ایک زمانہ میں جہاد کا حکم ہے گویا وہ ان کو جہاد کی رسم یاد دلاتے رہتے ہیں ۔
اور پھر تیز تحریریں نکال کر اُن میں اشتعال پیدا کرتے رہتے ہیں نہ معلوم کہ یہ لوگ کیسے سیدھے ہیں
کہ یہ خیال نہیں کرتے کہ ان دونوں طریقوں کے ملانے سے ایک خوفناک نتیجہ کا احتمال ہے۔ ہم
بار ہا لکھ چکے ہیں کہ قرآن شریف ہرگز جہاد کی تعلیم نہیں دیتا۔ اصلیت صرف اس قدر ہے کہ
ابتدائی زمانہ میں بعض مخالفوں نے اسلام کو تلوار سے روکنا بلکہ نابود کرنا چاہا تھا سوا سلام نے اپنی
حفاظت کے لئے اُن پر تلوار اُٹھائی اور اُنہی کی نسبت حکم تھا کہ یا قتل کئے جائیں اور یا اسلام
لائیں۔ سو یہ حکم مختص الزمان تھا ہمیشہ کے لئے نہیں تھا اور اسلام اُن بادشاہوں کی کارروائیوں کا
ذمہ وار نہیں ہے جو نبوت کے زمانہ کے بعد سراسر غلطیوں یا خود غرضیوں کی وجہ سے ظہور میں
آئیں ۔ اب جو شخص نادان مسلمانوں کو دھوکا دینے کے لئے بار بار جہاد کا مسئلہ یاد دلاتا ہے گویا
وہ ان کی زہریلی عادت کو تحریک دینا چاہتا ہے۔ کیا اچھا ہوتا کہ پادری صاحبان صحیح واقعات کو
مد نظر رکھ کر اس بات پر زور دیتے کہ اسلام میں جہاد نہیں ہے اور نہ جبر سے مسلمان کرنے کا حکم
ہے جس کتاب میں یہ آیت اب تک موجود ہے کہ لا إِكْرَاهَ في الدين " یعنی دین کے معاملہ ہے
میں زبردستی نہیں کرنی چاہیے ۔ کیا اس کی نسبت ہم ظن کر سکتے ہیں کہ وہ جہاد کی تعلیم دیتی ہے۔
غرض اس جگہ ہم مولویوں کا کیا شکوہ کریں خود پادری صاحبوں کا ہمیں شکوہ ہے کہ وہ راہ انہوں
نے اختیار نہیں کی جو در حقیقت سچی تھی اور گورنمنٹ کے مصالح کے لئے بھی مفید تھی ۔ اسی درد دل
کی وجہ سے میں نے جناب نواب وائسرائے صاحب بہادر بالقابہ کی خدمت میں دو دفعہ
درخواست کی تھی کہ کچھ مدت تک اس طریق بحث کو بند کر دیا جائے کہ ایک فریق دوسرے فریق
ا البقرة : ۲۵۷

کے مذہب کی نکتہ چینیاں کرے۔ لیکن اب تک اُن درخواستوں کی طرف کچھ توجہ نہ ہوئی ۔ لہٰذا
اب بارسوم حضور ممدوح میں پھر درخواست کرتا ہوں کہ کم سے کم پانچ برس تک یہ طریق
دوسرے مذاہب پر حملہ کرنے کا بند کر دیا جائے اور قطعاً ممانعت کر دی جائے کہ ایک گروہ
دوسرے گروہ کے عقائد پر ہرگز مخالفانہ حملہ نہ کرے کہ اس سے دن بدن ملک میں نفاق بڑھتا
جاتا ہے یہاں تک کہ مختلف قوموں کی دوستانہ ملاقاتیں ترک ہو گئی ہیں کیونکہ بسا اوقات ایک
فریق دوسرے فریق پر اپنی کم علمی کی وجہ سے ایسا اعتراض کر دیتا ہے کہ وہ دراصل صحیح بھی نہیں
ہوتا اور دلوں کو سخت رنج پہنچا دیتا ہے اور بسا اوقات کوئی فتنہ پیدا کرتا ہے ۔ جیسا کہ مسلمانوں پر
جہاد کا اعتراض بلکہ ایسا اعتراض دوسرے فریق کے لئے بطور یاد دہانی ہو کر بھولے ہوئے جوش
اس کو یاد دلا دیتا ہے اور آخر مفاسد کا موجب ٹھہرتا ہے ۔ سواگر ہماری دانشمند گورنمنٹ پانچ برس
تک یہ قانون جاری کر دے کہ برٹش انڈیا کے تمام فرقوں کو جس میں پادری بھی داخل ہیں قطعاً
روک دیا جائے کہ وہ دوسرے مذاہب پر ہرگز مخالفانہ حملہ نہ کریں اور محبت اور خلق سے ملاقاتیں
کریں اور ہر ایک شخص اپنے مذہب کی خوبیاں ظاہر کرے تو مجھے یقین ہے کہ یہ زہر ناک پودہ
پھوٹ اور کینوں کا جو اندر ہی اندر نشو و نما پا رہا ہے جلد تر مفقود ہو جائے گا اور یہ کارروائی
گورنمنٹ کی قابل تحسین ٹھہر کر سرحدی لوگوں پر بھی بے شک اثر ڈالے گی اور امن اور صلح کاری
کے نتیجے ظاہر ہوں گے ۔ آسمان پر بھی یہی منشاء خدا کا معلوم ہوتا ہے کہ جنگ و جدل کے طریق
موقوف ہوں اور صلح کاری کے طریق اور باہمی محبت کی راہیں کھل جائیں ۔ اگر کسی مذہب میں
کوئی سچائی ہے تو وہ سچائی ظاہر کرنی چاہیے نہ یہ کہ دوسرے مذاہب کی عیب شماری کرتے رہیں ۔
یہ تجویز جو میں پیش کرتا ہوں اس پر قدم مارنا یا اس کو منظور کرنا ہر ایک حاکم کا کام نہیں ہے بڑے
پر مغز حکام کا یہ منصب ہے کہ اس حقیقت کو سمجھیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارے عالی جاہ
نواب معلی القاب وائسرائے بہادر کر زن صاحب بالقا بہ اپنی وسعت اخلاق اور موقع شناسی کی
قوت سے ضرور اس درخواست پر توجہ فرمائیں گے اور اپنی شاہانہ ہمت سے اس پیش کردہ تجویز

کو جاری فرمائیں گے اور اگر یہ نہیں تو اپنے عہد دولت مہد میں اسی قدر خدا کے لئے کارروائی
کر لیں کہ خود بدولت امتحان کے ذریعہ سے آزما لیں کہ اس ملک کے مذاہب موجودہ میں سے
الہی طاقت کس مذہب میں ہے یعنی تمام مسلمانوں آریوں سکھوں سناتن دھرموں عیسائیوں
بر ہموؤں یہودیوں وغیرہ فرقوں کے نامی علماء کے نام یہ احکام جاری ہوں کہ اگر ان کے مذہب
میں کوئی الہی طاقت ہے خواہ وہ پیشگوئی کی قسم سے ہو یا اور قسم سے وہ دکھا ئیں ۔ اور پھر جس مذہب
میں وہ زبردست طاقت جو طاقت بالا ہے ثابت ہو جائے ایسے مذہ مذہب کو قابل تعظیم اور نظیم اور سچا سمجھا
جائے ۔ اور چونکہ مجھے آسمان سے اس کام کے لئے رُوح ملی ہے اس لئے میں اپنی تمام جماعت
کی طرف سے سب سے پہلے یہ درخواست کرنے والا ہوں کہ اس امتحان کے لئے دوسرے
فریقوں کے مقابل پر میں طیار ہوں اور ساتھ ہی دُعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری اس گورنمنٹ کو
ہمیشہ اقبال نصیب کرے جس کے زیر سایہ ہمیں یہ موقع ملا ہے کہ ہم خدا کی طرف سے ہو کر ایسی
درخواستیں خدا کا جلال ظاہر کرنے کے لئے کریں ۔ والسلام۔
ے جولائی ۱۹۰۰ء
لملتمس خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان
( مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان )
(ضمیمہ رسالہ جہاد مطبوعہ جولائی ۱۹۰۰ ء صفحه ۱ تا ۱۲ - روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۲۳ تا ۳۴ )

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
L
مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ
پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی
جو سخت مکذب ہیں اُن کے ساتھ ایک طریق فیصلہ
مع ان علماء کے جن کا نام ضمیمہ اشتہار ہذا میں درج ہے کے
یہ صاحب جن کا نام عنوان میں درج ہے یعنی مہر علی شاہ صاحب ضلع راولپنڈی کے سجادہ نشینوں
میں سے ایک بزرگ ہیں۔ وہ اپنے رسمی مشیخت کے غرور سے اس خیال میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی
طرح اس سلسلہ آسمانی کو مٹا دیں۔ چنانچہ اسی غرض سے انہوں نے دو کتا بیں بھی لکھی ہیں جو اس بات
پر کافی دلیل ہیں کہ وہ علم قرآن اور حدیث سے کیسے بے بہرہ اور بے نصیب ہیں ۔ اور چونکہ ان لوگوں
لی الانعام: ۲۲ کے پنجاب اور ہندوستان کے سجادہ نشین یہ عذر نہیں پیش کر سکتے کہ ہم تو جاہل یہ
اور او ر علم قرآن اور علم عربیت ۔ ان اور ہم عربیت سے بے بہرہ اور بے ہ اور بے نصیب ہیں ۔ پھر تفسیر قرآن: ن مجید اور بلاغت عربیت میں
کیا مقابلہ کریں کیونکہ اگر وہ جاہل ہیں تو لوگوں سے بیعت کیوں لیتے ہیں اور مراتب سلوک میں مرتبہ
کشف القرآن کیوں رکھا ہوا ہے۔ ماسوا اس کے جبکہ یہ مقابلہ خارق عادت کے طور پر ہے تو علم کی
ضرورت ہی کیا ہے کشف اور الہام سے کام لیں جس کا دعویٰ ہے۔ منہ

L
کے خیالات بالکل پست اور محدود ہوتے ہیں اس لئے وہ اپنے تمام ذخیرہ لغویات میں ایک بھی
ایسی بات پیش نہیں کر سکتے جس کے اندر کچھ روشنی ہو۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ صرف اس دھو کہ
میں پڑے ہوئے ہیں کہ بعض حدیثوں میں لکھا ہے کہ مسیح موعود آسمان سے نازل ہوگا۔ حالانکہ کسی
حدیث سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ کبھی اور کسی زمانہ میں حضرت عیسی علیہ السلام جسم عنصری کے ساتھ
آسمان پر چڑھ گئے تھے یا کسی آخری زمانہ میں جسم عنصری کے ساتھ نازل ہوں گے ۔ اگر لکھا ہے تو
کیوں ایسی حدیث پیش نہیں کرتے ۔ ناحق نزول کے لفظ کے الٹے معنے کرتے ہیں۔ خدا کی
کتابوں کا یہ قدیم محاورہ ہے کہ جو خدا کی طرف سے آتا ہے اس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ وہ آسمان
سے نازل ہوا۔ دیکھو انجیل یوحنا باب ۱ آیت ۳۸ اور اسی راز کی طرف اشارہ ہے سورۂ إِنَّا اَنْزَلْنَاهُ
فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ میں اور نیز آیت ذِكْرًا رَّسُولا میں۔ لیکن عوام جو جسمانی خیال کے ہوتے
ہیں ۔ وہ ہر ایک بات کو جسمانی طور پر سمجھ لیتے ہیں ۔ یہ لوگ خیال نہیں کرتے کہ جیسے حضرت مسیح
ان کے زعم میں فرشتوں کے ساتھ آسمان سے اُتریں گے۔ ایسا ہی ان کا یہ بھی تو عقیدہ ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرشتوں کے ساتھ آسمان پر گئے تھے بلکہ اس جگہ تو ایک براق بھی
ساتھ تھا مگر کس نے آنحضرت کا چڑھنا اور اُتر نا دیکھا۔ اور نیز فرشتوں اور براق کو دیکھا؟ ظاہر
ہے کہ منکر لوگ معراج کی رات میں نہ دیکھ سکے کہ فرشتے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمان پر
لے گئے ۔ اور نہ اُترتے دیکھ سکے ۔ اسی لئے انہوں نے شور مچا دیا کہ معراج جھوٹ ہے۔ اب یہ
لوگ جو ایسے مسیح کے منتظر ہیں جو آسمان سے فرشتوں کے ساتھ اُتر تا نظر آئے گا یہ کس قدر خلاف
سنت اللہ ہے۔ سید الرسل تو آسمان پر چڑھتا یا اُتر تا نظر نہ آیا تو کیا مسیح اُتر تا نظر آ جائے گا ۔ لَعْنَةُ
اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِین - کیا ابو بکر صدیق نے سید المرسلین محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو مع فرشتوں کے
مرض
معراج کی رات میں آسمان پر چڑھتے یا اُترتے دیکھا ؟ یا عمر فاروق نے اس مشاہدہ کا فخر حاصل
القدر : ۲
الطلاق: ۱۲۱۱

کیا۔ یا علی مرتضی نے اس نظارہ سے کچھ حصہ لیا۔ پھر تم کون اور تمہاری حیثیت کیا کہ مسیح موعود کو
آسمان سے مع فرشتوں کے اُترتے دیکھو گے ۔ !! خود قرآن ایسی رؤیت کا مکذب ہے۔
L
سواے مسلمانوں کی نسل ان خیالات سے باز آ جاؤ! تمہاری آنکھوں کے سامنے بڑے
بڑے نشان ظاہر ہوئے اور کسوف خسوف تم نے رمضان میں دیکھ لیا اور صدی میں سے بھی سترہ
برس گزر گئے ۔ کیا اب تک مفاسد موجودہ کی اصلاح کے لئے مجدد پیدا نہ ہوا۔ خدا سے ڈرو اور
ضد اور حسد سے باز آ جاؤ ۔ اُس غیور سے ڈرو جس کا غضب کھا جانے والی آگ ہے۔ اور اگر
مہر علی شاہ صاحب اپنی ضد سے باز نہیں آتے تو میں فیصلہ کے لئے ایک سہل طریق پیش کرتا ہوں
اور وہ رہ یہ ہے کہ قرآن شریف سے یہ ثابت ہے کہ جو لوگ در حقیقت خدا تعالیٰ کے را
ہیں ان کے ساتھ تین طور سے خدا کی تائید ہوتی ہے۔
راستباز بندے
(1) ان میں اور ان کے غیر میں ایک فرق یعنی ما بہ الامتیاز رکھا جاتا ہے اس لئے مقابلہ کے
وقت بعض امور خارق عادت ان سے صادر ہوتے ہیں جو حریف مقابل سے صادر نہیں ہو سکتے
جیسا کہ آیت يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانًا اس کی شاہد ہے ۔
(۲) ان کو علم معارف قرآن دیا جاتا ہے اور غیر کو نہیں دیا جاتا ۔ جیسا کہ آیت لَا يَمَسُّهُ
سے
إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ " اس کی شاہد ہے ۔
ائیں اکثر قبول ہو جاتی ہیں اور غیر کی اس قدر نہیں ہوتیں جیسا کہ آیت
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ " اس کی گواہ ہے۔ سو مناسب ہے کہ لاہور میں جو صدر مقام پنجاب ہے
لے اس تحقیق سے ثابت ہے کہ اس علامت کا منتظر رہنا کہ جب مسیح موعود کا دعویٰ کرنے والا آسمان سے
اتر تا نظر آئے گا تبھی ہم اس کو قبول کریں گے سخت حماقت ہے۔ بلا شبہ ایسا مشاہدہ محال ہے۔ اور اگر
جائز ہوتا تو ضرور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات میں چڑھتے اور اُترتے دکھائی دیتے۔
پس جوامر محال سے معلق ہے۔ وہ بھی محال اور باطل ہے ۔ منہ
الانفال: ۳۰ - الواقعة : ٨٠ المؤمن : ٦١

صادق اور کاذب کے پرکھنے کے لئے ایک جلسہ قرار دیا جائے اور اس طرح پر مجھ سے مباحثہ کریں کہ
قرعہ اندازی کے طور پر قرآن شریف کی کوئی سورۃ نکالیں اور اس میں چالیس آیت یا ساری صورت
(اگر چالیس آیت سے زیادہ نہ ہو ) لے کر فریقین یعنی یہ عاجز اور مہر علی شاہ صاحب اول یہ دُعا کریں
کہ یا الہی ہم دونوں میں سے جو شخص تیرے نزدیک راستی پر ہے اُس کو تو اس جلسہ میں اس سورۃ کے
حقائق اور معارف فصیح اور بلیغ عربی میں عین اسی جلسہ میں لکھنے کے لئے اپنی طرف سے ایک روحانی
قوت عطا فرما اور روح القدس سے اس کی مدد کر اور جو شخص ہم دونوں فریق میں سے تیری مرضی کے
مخالف اور تیرے نزدیک صادق نہیں ہے اُس سے یہ توفیق چھین لے اور اس کی زبان کو فصیح عربی
اور معارف قرآنی کے بیان سے روک لے تا لوگ معلوم کر لیں کہ تو کس کے ساتھ ہے اور کون تیرے
فضل اور تیری روح القدس کی تائید سے محروم ہے ۔ پھر اس دُعا کے بعد فریقین عربی زبان میں
اس تفسیر کو لکھنا شروع کریں۔ اور یہ ضروری شرط ہو گی کہ کسی فریق کے پاس کوئی کتاب موجود نہ
ہو اور نہ کوئی مددگار اور ضروری ہوگا کہ ہر ایک فریق چپکے چپکے بغیر آواز سُنانے کے اپنے ہاتھ سے
لکھے تا اس کی فصیح عبارت اور معارف کے سننے سے دوسرا فریق کسی قسم کا اقتباس یا سرقہ نہ کر سکے۔
لے پیر مہر علی شاہ صاحب اپنی کتاب شمس الہدایہ کے صفحہ ۸۱ میں یہ لاف زنی کر چکے ہیں کہ قرآن شریف کی
سمجھ ان کو عطا کی گئی ہے۔ اگر وہ اپنی کتاب میں اپنی جہالت کا اقرار کرتے اور فقر کا بھی دم نہ مارتے تو اس
دعوت کی کچھ ضرورت نہیں تھی۔ لیکن اب تو وہ اُن دونوں کمالات کے مدعی ہو چکے ہیں ۔
ندارد کسی با تو ناگفته کار
و لیکن چو گفتی لیلش بیار
☆
منه
یادر ہے کہ ہر یک نبی یا رسول یا محدث جو نشان اتمام حجت کے لئے پیش کرتا ہے وہی نشان خدا تعالیٰ کے
نزدیک معیار صدق و کذب ہوتا ۔ رب ہوتا ہے اور منکرین کی اپنی درخواست کے نشان معیار نہیں ٹھہر سکتے ۔ گو ممکن ہے کہ کبھی
شاذ و نادر کے طور پر ان میں سے بھی کوئی بات قبول کی جائے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ انہی نشانوں کے ساتھ حجت پوری کرتا
ہے جو آپ بغرض تحدی پیش کرتا ہے۔ یہی سنت اللہ ہے۔ منہ
ترجمہ شعر ۔ اگر تو نے کوئی بات نہیں کی تو کسی کو تجھ سے کوئی واسطہ نہیں لیکن اگر کہے تو اس کی دلیل لانی پڑے گی ۔

اور اس تفسیر کے لکھنے کے لئے ہر ایک فریق کو پورے سات گھنٹے مہلت دی جائے گی اور زانو بزانو لکھنا
ہو گا نہ کسی پردہ میں ۔ ہر ایک فریق کو اختیار ہو گا کہ اپنی تسلی کے لئے فریق ثانی کی تلاشی کر لے اس
احتیاط سے کہ وہ پوشیدہ طور پر کسی کتاب سے مدد نہ لیتا ہو اور لکھنے کے لئے فریقین کو سات گھنٹہ کی
مہلت ملے گی۔ مگر ایک ہی جلسہ میں اور ایک ہی دن میں اس تفسیر کو گواہوں کے رو برو ختم کرنا ہوگا۔ اور
جب فریقین لکھ چکیں تو وہ دونوں تفسیر میں بعد دستخط تین اہل علم کو جن کا اہتمام حاضری و انتخاب پیر مہر علی
شاہ صاحب کے ذمہ ہوگا ۔ سُنائی جائیں گی۔ اور اُن ہر سہ مولوی صاحبوں کا یہ کام ہو گا کہ وہ حلفاً یہ
رائے ظاہر کریں کہ ان دونوں تفسیروں اور دونوں عربی عبارتوں میں سے کونسی تفسیر اور عبارت تائید
روح القدس سے لکھی گئی ہے۔ اور ضروری ہوگا کہ ان تینوں عالموں میں سے کوئی نہ اس عاجز کے سلسلہ
میں داخل ہو اور نہ مہر علی شاہ کا مرید ہو اور مجھے منظور ہے کہ پیر مہر علی شاہ صاحب اس شہادت کے لئے
مولوی محمد حسین بٹالوی اور مولوی عبد الجبار غزنوی اور مولوی عبد اللہ پروفیسر لاہوری کو یا تین اور مولوی
منتخب کریں جو ان کے مرید اور پیرو نہ ہوں۔ مگر ضرور یہ ہوگا کہ یہ تینوں مولوی صاحبان حلفا اپنی رائے
ظاہر کریں کہ کس کی تفسیر اور عربی عبارت اعلیٰ درجہ اور تائید الٰہی سے ہے۔ لیکن یہ حلف اس حلف سے
مشابہ ہونی چاہیے جس کا ذکر قرآن میں قذف محسنات کے باب میں ہے جس میں تین دفعہ قسم کھانا
ضروری ہے۔ اور دونوں فریق پر یہ واجب اور لازم ہو گا کہ ایسی تفسیر جس کا ذکر کیا گیا ہے کسی حالت
میں ہیں ورق سے کم نہ ہو۔ اور ورق سے مراد اس اوسط درجہ کی تقطیع اور قلم کا ورق ہوگا جس پر پنجاب
اور ہندوستان کے صدہا قرآن شریف کے نسخے چھپے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ پس اس طرز کے
مباحثہ اور اس طرز کے تین مولویوں کی گواہی سے اگر ثابت ہو گیا کہ در حقیقت پیر مہر علی شاہ صاحب
لے یہ اس شرط سے کہ مولوی محمد حسین وغیرہ اس دعوت سے گریز کر جائیں جو ضمیمہ اشتہار ہذا میں
درج ہیں ۔ منه
☑
کافی ہوگا جو ہیں ورق کا اندازہ اس قرآن کے ساتھ کیا جائے جو حال میں مولوی نذیر احمد خاں
صاحب دہلوی نے چھپوایا ہے۔ منہ

تفسیر اور عربی نویسی میں تائید یافتہ لوگوں کی طرح ہیں اور مجھ سے یہ کام نہ ہو سکا یا مجھ سے بھی ہو سکا مگر
انہوں نے بھی میرے مقابلہ پر ایسا ہی کر دکھایا تو تمام دنیا گواہ رہے کہ میں اقرار کروں گا کہ حق پیر مہر
شاہ کے ساتھ ہے اور اس صورت میں میں یہ بھی اقرار کرتا ہوں کہ اپنی تمام کتابیں جو اس دعولی کے
متعلق ہیں جلا دوں گا اور اپنے تئیں مخذول اور مردود سمجھ لوں گا۔ میری طرف سے یہی تحریر کافی ہے
جس کو میں آج بہ ثبت شہادت ہیں گواہان کے اس وقت لکھتا ہوں لیکن اگر میرے خدا نے اس مباحثہ
میں مجھے غالب کر دیا اور مہر علی شاہ صاحب کی زبان بند ہو گئی ۔ نہ وہ فصیح عربی پر قادر ہو سکے اور نہ وہ
حقایق و معارف سورہ قرآنی میں سے کچھ لکھ سکے یا یہ کہ اس مباحثہ سے انہوں نے انکار کر دیا تو ان
تمام صورتوں میں اُن پر واجب ہوگا کہ وہ تو بہ کر کے مجھ سے بیعت کریں اور لازم ہوگا کہ یہ اقرار
صاف صاف لفظوں میں بذریعہ اشتہار دس دن کے عرصہ میں شائع کر دیں۔
میں مکر رلکھتا ہوں کہ میرا غالب رہنا اسی صورت میں متصور ہوگا کہ جبکہ مہر علی شاہ صاحب
بجز ایک ذلیل اور قابلِ شرم اور رکیک عبارت اور لغو تحریر کے کچھ بھی نہ لکھیں سکیں اور ایسی تحریر
کریں جس پر اہل علم تھوکیں اور نفرین کریں۔ کیونکہ میں نے خدا سے یہی دعا کی ہے کہ وہ ایسا ہی
کرے۔ اور میں جانتا ہوں کہ وہ ایسا ہی کرے گا ۔ اور اگر مہر علی شاہ صاحب بھی اپنے تئیں
جانتے ہیں کہ وہ مومن اور مستجاب الداعوات ہیں تو وہ بھی ایسی دُعا کریں۔ اور یاد رہے کہ
خدا تعالیٰ اُن کی دُعا کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ کیونکہ وہ خدا کے مامور اور مرسل کے دشمن ہیں اس
لئے آسمان پر ان کی عزت نہیں ۔
غرض یہ طریق فیصلہ ہے جس سے تینوں علامتوں متذکرہ بالا جو صادق کے لئے قرآن میں
ہیں ثابت ہو جائیں گی ۔ یعنی فی البدیہہ عربی نویسی سے جس کے لئے بجز ایک گھنٹہ کے سوچنے
کے لئے موقع نہیں دیا جائے گا ۔ فریق غالب کا وہ ما بہ الامتیاز ثابت ہوگا جس کا نام فرقان ہے۔
اور قرآنی معارف کے لکھنے سے وہ علامت متحقق ہو جائے گی جو آیت لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُون
کا منشاء ہے۔ اور دعا کے قبول ہونے سے جو پیش از مقابلہ فریقین کریں گے، فریق غالب کا

·

آج 10 میں سے 10 باقی