مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 9

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سواے مخلصو ! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے دلوں کو قوت بخشے ۔ خدا تعالیٰ نے آپ کو ثواب
حاصل کرنے اور امتحان میں صادق نکلنے کا یہ موقع دیا ہے۔ مال سے محبت مت کرو۔ کیونکہ وہ
وقت آتا ہے کہ اگر تم مال کو نہیں چھوڑتے تو وہ تمہیں چھوڑ دے گا ۔ مسیح موعود کے لئے جو وہی
مہدی آخر الزمان ہے ۔ دو پیشگوئیاں تھیں ۔ ایک پیشگوئی آسمان کے متعلق تھی جو دعوی میں
صادق ہونے کی نشانی تھی جس میں انسانی ہاتھوں کا دخل نہ تھا یعنی رمضان میں چاند کا پہلی رات
میں اپنی خسوف کی راتوں میں گرہن لگنا اور سورج کا بیچ کے دن میں اپنے کسوف کے دنوں میں
سے گرہن لگنا ۔ دوسری پیشگوئی زمین کے متعلق تھی جو مسیح کے نازل ہونے کی نشانی تھی اور وہ یہ کہ
دمشق کی شرقی طرف ایک سفید منارہ انسانی ہاتھوں سے طیار ہونا ۔ سو وہ پیشگوئی جس میں انسانی
ہاتھوں کا دخل نہ تھا یعنی رمضان میں خسوف کسوف مقررہ تاریخوں میں ہونا وہ تو کئی سال گزر چکے
کہ ظہور میں آچکی لیکن یہ پیشگوئی جس میں انسانی ہاتھوں کا دخل ہے یعنی منارہ کا تیار ہونا یہ
اب تک ظہور میں نہیں آئی اور مسیح موعود کا حقیقی نزول یعنی ہدایت اور برکات کی روشنی کا دُنیا
میں پھیلنا یہ اسی پر موقوف ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہو یعنی منارہ طیار ہو کیونکہ مسیح موعود کے لئے جو
لے وہ لوگ بڑی غلطی پر ہیں جو یہ گمان کرتے ہیں کہ حضرت عیسی مسیح جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چڑھ گیا تھا
اور جسم عنصری کے ساتھ نازل ہوگا ۔ یادر ہے کہ یہ خیال سرا سرا افترا ہے حدیثوں میں اس کا نام ونشان نہیں۔ اگر
کسی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی مسیح جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر
چڑھ گیا تھا اور پھر کسی وقت جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر سے نازل ہو گا یعنی اگر چڑھنا اور اترنا دونوں امر جسم
عنصری کے ساتھ کسی حدیث سے ثابت ہو جائیں تو مجھے خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ میں ایسی صحیح حدیث پیش کرنے
والے کو ہزار روپیہ انعام دوں گا لیکن اگر فقط آسمان کا لفظ بغیر شرط جسم عنصری کے کسی حدیث میں پایا جائے تو وہ
مخالف کے لئے مفید نہیں ہوگا کیونکہ آسمان سے نزول اور صعود کا لفظ ہمیشہ روحانی امور کے لئے آتا ہے۔ اور
قرآن شریف میں جو لکھا ہے کہ خدا نے آسمان سے پانی نازل کیا اس کے یہ معنے ہیں کہ آسمانی تاثیرات سے نازل
کیا۔ ورنہ مینہ کا پانی زمین کے ہی بخارات ہیں جو زیادہ سے زیادہ پانچ یا چھ میل تک اوپر چڑھ سکتے ہیں ۔ منہ
L

یہ لفظ استعمال کیا گیا ہے کہ وہ نازل ہو گا یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ بغیر وسیلہ انسانی
اسباب کے آسمان سے ایک قوت نازل ہوگی جو دلوں کو حق کی طرف پھیرے گی اور مراد اس
سے انتشار روحانیت اور بارش انوار و برکات ہے ۔ سو ابتدا سے یہ مقدر ہے کہ حقیقت مسیحیہ کا
نزول جو نور اور یقین کے رنگ میں دلوں کو خدا کی طرف پھیرے گا ۔ منارہ کی طیاری کے بعد
ہوگا ۔ کیونکہ منارہ اس بات کے لئے علامت ہوگا کہ وہ لعنت کی تاریکی جو شیطان کے ذریعہ
سے دنیا میں آئی ہے وہ مسیح موعود کے منارہ کے ذریعہ سے یعنی نور کے ذریعہ سے دنیا سے
مفقود ہو اور منارہ بیضاء کی طرح سچائی چمک اُٹھے اور اونچی ہو ۔ خدا کے بعض جسمانی کام
اپنے اندر روحانی اسرار رکھتے ہیں ۔ پس جیسا کہ توریت کے رو سے صلیب پر چڑھنے والا لعنت
سے حصہ لیتا تھا ایسا ہی منارة المسح پر صدق اور ایمان سے چڑھنے والا رحمت سے حصہ لے گا۔
اور یہ جو لکھا ہے کہ منارہ کے قریب مسیح کا نزول ہوگا ۔ اس کے معنوں میں یہ بات داخل ہے کہ
اُسی زمانہ میں جبکہ منارہ طیار ہو جائے گا مسیحی برکات کا زور و شور سے ظہو ر و بروز ہوگا ۔ اور اسی
ظہور و بروز کو نزول کے لفظ سے بیان کیا گیا ہے۔ پس جو لوگ اس عظیم الشان سعادت سے حصہ
لیں گے یہ تو مشکل ہے کہ ان سب کے نام منارہ پر لکھے جائیں۔ لیکن یہ قرار دیا گیا ہے کہ
بہر حال چند مہاجرین کے مقابل پر ایسے تمام لوگوں کے نام لکھے جائیں گے جنہوں نے کم سے کم
سو روپیہ منارہ کے چندہ میں داخل کیا ہو۔ اور یہ نام ان کے زمانہ دراز تک بطور کتبہ کے منارہ پر
کندہ رہیں گے جو آئندہ آنے والی نسلوں کو دعا کا موقع دیتے رہیں گے ۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى

فہرست اسماء چندہ دہندگان
نام
نمبر
نام
ا حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب ۸ شیخ رحمت اللہ صاحب مالک بمبئی ہاؤس لاہور
طبیب شاہی قادیان
نواب محمد علی خان صاحب
محمد شادی جان صاحب چوب فروش سیالکوٹ
رئیس مالیر کوٹلہ
انہوں نے ماریہ (دوصد ) روپیہ ادا کر دیا)
سیٹھ عبدالرحمن صاحب حاجی اللہ رکھا ۱۰ مولوی محمد علی صاحب ایم ۔ اے ایل ایل بی
ساجن کمپنی مدراس
قادیان (انہوں نے ایک سور و پید ادا کر دیا )
سیٹھ احمد صاحب حاجی اللہ رکھا مدراس 11 حکیم محمد حسین صاحب مالک کارخانہ مرہم عیسی
لاہور
سیٹھ علی محمد صاحب حاجی اللہ رکھا ۱۲ مولوی غلام علی صاحب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ
سوداگر بنگلور
بند و بست جہلم
سیٹھ صالح محمد صاحب حاجی اللہ رکھا ۱۳ سید فضل شاہ صاحب ٹھیکہ دار لاہور
مدراس
سیٹھ والجی لالجی صاحب سود اگر ۱۴ سید ناصر شاہ صاحب اوورسیئر سڑک کشمیر مقام
مدراس
دومیل
♡

نمبر
جلد سوم
نام
۱۵ مرزا خدا بخش صاحب اہلکار ریاست ۲۸ ماسٹر غلام محمد صاحب بی ۔اے ماسٹر امریکن سکول
مالیر کوٹلہ
سیالکوٹ
۱۶ مولوی ظہور علی صاحب وکیل ہائی کورٹ ۲۹ منشی اللہ دتہ صاحب ٹیچر یورپینی سیالکوٹ
حیدر آباد دکن
۱۷ مولوی سید محمد رضوی صاحب وکیل ۳۰ منشی تاج الدین صاحب کونٹینٹ ایگزیمز آفس
ہائی کورٹ حیدر آباد دکن
لاہور
۱۸ مولوی ابوالحمید صاحب وکیل ہائی کورٹ ۳۱ ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب اسٹینٹ سرجن فاضل کا
حیدر آباد دکن
19 مولوی میرمردان علی صاحب جنرل محاسب ۳۲ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب اسٹنٹ سرجن لکھنو
حیدر آباد دکن
۲۰ منشی محمد نصیر الدین صاحب پیشکار ریونیو ۳۳ ڈاکٹر عبد الحکیم خانصاحب ایم ڈی اسسٹنٹ سرجن
بورڈ حیدر آباد
نارنول ریاست پٹیالہ
۲۱ مولوی میر محمد سعید صاحب مدرس مدرسه ۳۴ ڈاکٹر محمد اسمعیل خاں صاحب ہاسپٹل اسسٹنٹ
سر کار نظام حیدر آباد دکن
گڑھ شکر
۲۲ مولوی غلام حسین صاحب سب رجسٹرار پشاور ۳۵ ڈاکٹر رحمت علی صاحب ممباسہ ملک افریقہ
۲۳ خواجہ کمال الدین صاحب بی۔ اے ایل ۳۶ شیخ عبدالرحمن صاحب کلرک ممباسہ افریقہ
ایل بی پشاور
۲۴ مولوی عزیز بخش صاحب بی اے ریکارڈ
کیپر ڈیرہ غازی خاں
۳۷ منشی نبی بخش صاحب کلرک ممباسه افریقہ
۲۵ خواجہ جمال الدین صاحب بی اے ۳۸ منشی محمد افضل صاحب ٹھیکہ دار ممباسہ افریقہ
ہیڈ ماسٹر ہائی سکول کشمیر
۲۶ میر حامد شاہ صاحب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ضلع ۳۹ منشی محمد نواب خان صاحب تحصیل دار جہلم
سیالکوٹ
۲۷ میاں مولا بخش صاحب مالک کارخانہ
بوٹ سیالکوٹ
شیخ غلام نبی صاحب سوداگر راولپنڈی

نمبر
جلد سوم
نام
حکیم فضل الدین صاحب قادیان ۵۷ مرز افضل بیگ صاحب مختار بٹالہ
۴۲ زوجگان حکیم فضل الدین صاحب موصوف ۵۸ منشی محمد اکبر صاحب ٹھیکہ دار بٹالہ
۴۳ خلیفه نورالدین صاحب تاجر جموں
حکیم فضل الہی صاحب محلہ ستھاں لاہور
۴۴ میاں اللہ دتہ صاحب تاجر جموں
حکیم محمد حسین صاحب قریشی لاہور
۴۵ شیخ عبد الرحمن صاحب کلرک آف دی
منشی غلام حیدر صاحب ڈپٹی انسپکٹر سیالکوٹ
کورٹ ڈویزنل حج ملتان
منشی رستم علی خان صاحب کورٹ انسپکٹر انبالہ ۶۲ صوفی کرم الہی صاحب گو لہی صاحب گورنمنٹ پر لیس شملہ
۴۷ بابو محمد صاحب ہیڈ کلرک محکمہ انہار ۶۳ حافظ محمد اسحاق صاحب سب اوور سیر لاہور لالیاں
چھاؤنی انبالہ
ضلع جھنگ
۴۸ قاضی خواجہ علی صاحب ٹھیکہ دارلدھیانہ ۶۴ شیخ محمد جان صاحب سوداگر وزیر آباد
۴۹ میاں نبی بخش صاحب سود اگر پشمینه امرت سر ۶۵ شیخ محمد کرم الہی صاحب تھا نہ دار بٹھنڈہ ریاست پٹیالہ
۵۰ میر ناصر نواب صاحب پنشنرز قادیان ۶۶ مفتی محمد صادق صاحب کلرک اکو نٹنٹ جنرل پنجاب لاہور
۵۱ منشی عبدالعزیز صاحب کلرک محکمہ نہر جمن ۶۷ شیخ یعقوب علی صاحب ایڈیٹر اخبار الحکم قادیان
غربی دہلی
۵۲ شیخ محمد اسمعیل صاحب ہیڈ ڈارفٹ مین
محکمہ ریلوے دہلی
۲۸ شیخ چراغ الدین صاحب ٹھیکہ دار گجرات
۵۳ حکیم نور محمد صاحب مالک کارخانه ۶۹ راجه پایندہ خاں صاحب رئیس دارا پور ضلع جہلم
ہمدم صحت لاہور
۵۴ میاں چراغ الدین صاحب ملازم پبلک ۷۰ منشی محمد جان صاحب محرر جیل راولپنڈی برادر حقیقی منشی
ورکس ڈیپارٹمنٹ لاہور
عبدالعزیز صاحب پٹواری
۵۵ چوہدری نبی بخش صاحب نمبر دار بٹالہ الے ماسٹر شیر علی صاحب بی اے ہیڈ ماسٹر سکول قادیان
۵۶ میاں معراج الدین عمر صاحب وارث ۷۲ منشی گلاب خان صاحب نقشہ نویسی لنڈی کوتل
میاں محمد سلطان صاحب رئیس لاہور

نمبر
جلد سوم
نام
شیخ عطا محمد صاحب سب اوورسیئر فورٹ ۸۷ منشی شمس الدین صاحب کمپازیٹر گورنمنٹ
سنڈیمن بلوچستان
پریس شملہ
۷۴ با بوروشن دین صاحب سٹیشن ماسٹر اٹک ۸۸ چود ہری حاکم علی صاحب جلال پور جٹاں
۷۵ منشی عبداللہ صاحب سنوری پٹواری ما چھی واژه ۸۹ سردار فضل حق صاحب رئیس دھر مکوٹ بگہ
۷۶ منشی حبیب الرحمن صاحب رئیس حاجی پور کپورتھلہ ۹۰ مستری احمد الدین صاحب بھیرہ
با بوشاہ دین صاحب سٹیشن ماسٹر دو میلی ۹۱ مولوی محمد اسمعیل صاحب تاجر پشمینه امرتسر
۷۸ مولوی صفدر حسین صاحب ڈسٹرکٹ انجینئر
لنگسگور حیدر آباد دکن
۹۲ محمد ابراہیم صاحب ٹھیکہ دار ممباسہ ۔ افریقہ
۷۹ منشی نبی بخش صاحب سٹور کیپر گورنمنٹ پر لیس شملہ ۹۳ انوار حسین خانصاحب شاہ آباد ضلع ہر دوئی
۸۰ منشی امام الدین صاحب
۹۴ سید تفضل حسین صاحب تحصیلدار ضلع متھرا
سب او ورسیئر واٹر ورکس راولپنڈی
شیخ نیاز احمد صاحب تاجر وزیر آباد ۹۵ مولوی احمد جان صاحب پنشنز جالندھر
ال (دو صد روپیہ) ادا کر دیا)
۸۲ قاضی یوسف علی نعمانی پولیس افسر سنگرور
१५
منشی کرم بخش صاحب پنشنر محله را جاں لدھیانہ
منشی عمرالدین صاحب لدھیانہ۔ کوٹھی ۹۷ منشی عبدالعزیز صاحب پٹواری ساکن او جله ضلع
سردار عطر سنگھ
گود اسپور (ایک سو رو پید ادا کر دیا )
۸۴ محمد صدیق صاحب معہ پسران میاں ۹۸ مرزا اکبر بیگ صاحب ڈپٹی انسپکٹر ملتان
جمال الدین صاحب و امام الدین
صاحب وخیر الدین صاحب سیکھواں
۸۵ منشی محمد بخش صاحب ٹھیکہ دار ساکن ۹۹ حاجی مهدی صاحب بغدادی نزیل مدراس
کڑیانوالہ گجرات
۸۶ مولوی خدا بخش صاحب کمپازیٹر گورنمنٹ پریس شملہ ۱۰۰ مولوی غلام امام صاحب منی پور آسام

۱۰۱ مولوی محمد اکرم صاحب ساکن کملہ ۔
مدرس مالیر کوٹلہ ۔ ماسٹر قا در بخش لدھیانہ
راقم خاکسار مرزا غلام احمد از قادیاں۔ یکم جولائی ۱۹۰۰ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
یہ اشتہار
۲۶×۲۰
لد
کے چھ صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۹ صفحه ۵۳ تا ۶۴)
جلد سوم

ضمیمہ رسالہ جہاد
عیسی مسیح اور محمد مہدی کے دعوی کی اصل حقیقت
اور جناب نواب وائسرائے صاحب بالقابہ کی خدمت میں
ایک درخواست
اگر چہ میں نے اپنی بہت سی کتابوں میں اس بات کی تشریح کر دی ہے کہ میری طرف سے
یہ دعویٰ کہ میں عیسی مسیح ہوں اور نیز محمد مہدی ہوں اس خیال پر مبنی نہیں ہیں کہ میں در حقیقت
حضرت عیسی علیہ السلام ہوں اور نیز در حقیقت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہوں مگر پھر بھی وہ
لوگ جنہوں نے غور سے میری کتا بیں نہیں دیکھیں وہ اس شبہ میں مبتلا ہو سکتے ہیں کہ گویا میں نے
تناسخ کے طور پر اس دعوی کو پیش کیا ہے اور گویا میں اس بات کا مدعی ہوں کہ پیچ پیچ ان دو بزرگ
نبیوں کی روحیں میرے اندر حلول کر گئی ہیں۔ لیکن واقعی امر ایسا نہیں ہے بلکہ اصل حقیقت یہ ہے
کہ آخری زمانہ کی نسبت پہلے نبیوں نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ وہ ایک ایسا زمانہ ہو گا کہ جو دو قسم کے
ظلم سے بھر جائے گا ۔ ایک ظلم مخلوق کے حقوق کی نسبت ہوگا اور دوسرا ظلم خالق کے حقوق کی
نسبت ۔ مخلوق کے حقوق کی نسبت یہ ظلم ہوگا کہ جہاد کا نام رکھ کر نوع انسان کی خون ریزیاں
ہوں گی ۔ یہاں تک کہ جو شخص ایک بے گناہ کو قتل کرے گا وہ خیال کرے گا کہ گویا وہ ایسی

خون ریزی سے ایک ثواب عظیم کو حاصل کرتا ہے اور اس کے سوا اور بھی کئی قسم کی ایذائیں محض
دینی غیرت کے بہانہ پر نوع انسان کو پہنچائی جائیں گی چنانچہ وہ زمانہ یہی ہے کیونکہ ایمان اور
انصاف کے رُو سے ہر ایک خدا ترس کو اس زمانہ میں اقرار کرنا پڑتا ہے کہ مثلاً آئے دن جو
سرحدیوں کی ایک وحشی قوم ان انگریز حکام کو قتل کرتی ہے جو اُن کے یا ان کے ہم قوم بھائی
مسلمانوں کی جانوں اور عزتوں کے محافظ ہیں۔ یہ کس قدر ظلم صریح اور حقوق عباد کا تلف کرنا
ہے۔ کیا اُن کو سکھوں کا زمانہ یاد نہیں رہا جو بانگ نماز پر بھی قتل کرنے کو مستعد ہو جاتے تھے۔
گورنمنٹ انگریزی نے کیا گناہ کیا ہے جس کی یہ سزا اس کے معزز حکام کو دی جاتی ہے۔ اس
گورنمنٹ نے پنجاب میں داخل ہوتے ہی مسلمانوں کو اپنے مذہب میں پوری آزادی دی ۔ اب
وہ زمانہ نہیں ہے جو دھیمی آواز سے بھی بانگ نماز دے کر مار کھاویں بلکہ اب بلند میناروں پر چڑھ کر
بانگیں دو اور اپنی مسجدوں میں جماعت کے ساتھ نمازیں پڑھو کوئی مانع نہیں ۔ سکھوں کے زمانہ میں
مسلمانوں کی غلاموں کی طرح زندگی تھی اور اب انگریزی عملداری سے دوبارہ ان کی عزت قائم
ہوئی ۔ جان اور مال اور عزت تینوں محفوظ ہوئے ۔ اسلامی کتب خانوں کے دروازے کھولے گئے
تو کیا انگریزی گورنمنٹ نے نیکی کی یا بدی کی ؟ سکھوں کے زمانہ میں بزرگوار مسلمانوں کی قبریں
بھی اُکھیڑی جاتی تھیں ۔ سر ہند کا واقعہ بھی اب تک کسی کو بھولا نہیں ہوگا۔ لیکن یہ گورنمنٹ ہماری
قبروں کی بھی ایسی ہی محافظ ہے جیسا کہ ہمارے زندوں کی ۔ کیسی عافیت اور امن کی گورنمنٹ کے
زیر سایہ ہم لوگ رہتے ہیں جس نے ایک ذرہ مذہبی تعصب ظاہر نہیں کیا ۔ کوئی مسلمان اپنے
مذہب میں کوئی عبادت بجالا وے ۔ حج کرے زکوۃ دے ۔ نماز پڑھے یا خدا کی طرف سے ہو کر
یہ ظاہر کرے کہ میں مجد دوقت ہوں یا ولی ہوں یا قطب ہوں یا مسیح ہوں یا مہدی ہوں اس سے
اس عادل گورنمنٹ کو کچھ سروکار نہیں بجز اس صورت کے کہ وہ خود ہی طریق اطاعت کو چھوڑ کر باغیانہ
خیالات میں گرفتار ہو۔ پھر باوجود اس کے کہ گورنمنٹ کے یہ سلوک اور احسان ہیں مسلمانوں کی طرف
سے اس کا عوض یہ دیا جاتا ہے کہ ناحق بے گناہ بے قصور ان حکام کو قتل کرتے ہیں جو دن رات انصاف کی

پابندی سے ملک کی خدمت میں مشغول ہیں ۔ اور اگر یہ کہو کہ یہ لوگ تو سرحدی ہیں اس ملک کے
مسلمانوں اور ان کے مولویوں کا کیا گناہ ہے تو اس کا جواب با دب ہم یہ دیتے ہیں کہ ضرور ایک گناہ
ہے چاہو قبول کرو یا نہ کرو اور وہ یہ کہ جب ہم ایک طرف سرحدی وحشی قوموں میں غازی بننے کا
شوق دیکھتے ہیں تو دوسری طرف اس ملک کے مولویوں میں اپنی گورنمنٹ اور اس کے انگریزی
حکام کی سچی ہمدردی کی نسبت وہ حالت ہمیں نظر نہیں آتی اور نہ وہ جوش دکھائی دیتا ہے۔ اگر یہ اس
گورنمنٹ عالیہ کے سچے خیر خواہ ہیں تو کیوں بالا تفاق ایک فتوی طیار کر کے سرحدی ملکوں میں شائع
نہیں کرتے تا ان نادانوں کا یہ عذر ٹوٹ جائے کہ ہم غازی ہیں اور ہم مرتے ہی بہشت میں
جائیں گے۔ میں سمجھ نہیں سکتا کہ مولویوں اور اُن کے پیروؤں کا اس قدر اطاعت کا دعوئی اور پھر
کوئی عمدہ خدمت نہیں دکھلا سکتے ۔ بلکہ یہ کلام تو بطریق تنزل ہے۔ بہت سے مولوی ایسے بھی
ہیں جن کی نسبت اس سے بڑھ کر اعتراض ہے۔ خدا ان کے دلوں کی اصلاح کرے۔ غرض مخلوق
کے حقوق کی نسبت ہماری قوم اسلام میں سخت ظلم ہو رہا ہے۔ جب ایک محسن بادشاہ کے ساتھ یہ
سلوک ہے تو پھر اوروں کے ساتھ کیا ہوگا ۔ پس خدا نے آسمان پر اس ظلم کو دیکھا۔ اس لئے اُس نے
اس کی اصلاح کے لئے حضرت عیسی مسیح کی خو اور طبیعت پر ایک شخص کو بھیجا اور اس کا نام اسی طور سے
مسیح رکھا جیسا کہ پانی یا آئینہ میں ایک شکل کا جو عکس پڑتا ہے اس عکس کو مجازاً کہہ سکتے ہیں کہ یہ فلاں
شخص ہے کیوں کہ یہ تعلیم جس پر اب ہم زور دیتے ہیں یعنی یہ کہ اپنے دشمنوں سے پیار کرو اور خدا
کی مخلوق کی عموماً بھلائی چاہو ۔ اس تعلیم پر زور دینے والا وہی بزرگ نبی گذرا ہے جس کا نام عیسی مسیح
ہے۔ اور اس زمانہ میں بعض مسلمانوں کا یہ حال ہے کہ بجائے اس کے کہ وہ اپنے دشمنوں سے
پیار کریں ناحق ایک قابل شرم مذہبی بہانہ سے ایسے لوگوں کو قتل کر دیتے ہیں جنہوں نے کوئی بدی
اُن سے نہیں کی بلکہ نیکی کی ، اس لئے ضرور تھا کہ ایسے لوگوں کی اصلاح کے لئے ایک ایسا شخص خدا
سے الہام پا کر پیدا ہو جو حضرت مسیح کی خواور طبیعت اپنے اندر رکھتا ہے اور صلح کاری کا پیغام لے کر آیا
ہے۔ کیا اس زمانہ میں ایسے شخص کی ضرورت نہ تھی جو عیسی مسیح کا اوتار ہے؟ بیشک ضرورت تھی۔ جس

حالت میں اسلامی قوموں میں سے کروڑ ہا لوگ روئے زمین پر ایسے پائے جاتے ہیں جو جہاد کا بہانہ
رکھ کر غیر قوموں کو قتل کرنا اُن کا شیوہ ہے بلکہ بعض تو ایک محسن گورنمنٹ کے زیر سایہ رہ کر بھی پوری
صفائی سے اُن سے محبت نہیں کر سکتے ۔ سچی ہمدردی کو کمال تک نہیں پہنچا سکتے اور نہ نفاق اور دورنگی سے نہ
بکلی پاک ہو سکتے ہیں ۔ اس لئے حضرت مسیح کے اوتار کی سخت ضرورت تھی ۔ سو میں وہی اوتار ہوں جو
حضرت مسیح کی روحانی شکل اور خواور طبیعت پر بھیجا گیا ہوں ۔
اور دوسری قسم ظلم کی جو خالق کی نسبت ہے وہ اس زمانہ کے عیسائیوں کا عقیدہ ہے جو خالق کی
نسبت کمال غلو تک پہنچ گیا ہے۔ اس میں تو کچھ شک نہیں جو حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالیٰ کے ایک
بزرگ نبی ہیں اور بلا شبہ عیسی مسیح خدا کا پیارا خدا کا برگزیدہ اور دنیا کا نور اور ہدایت کا آفتاب اور جناب
الہی کا مقرب اور اس کے تخت کے نزدیک مقام رکھتا ہے اور کروڑ ہا انسان جو اس سے سچی محبت رکھتے
ہیں اور اُس کی وصیتوں پر چلتے ہیں اور اس کی ہدایات کے کار بند ہیں وہ جہنم سے نجات پائیں گے لیکن
با ایں یہ سخت غلطی اور کفر ہے کہ اُس برگزیدہ کو خدا بنایا جائے ۔ خدا کے پیاروں کو خدا سے ایک بڑا تعلق
ہوتا ہے اس تعلق کے لحاظ سے اگر وہ اپنے تئیں خدا کا بیٹا کہہ دیں یا یہ کہہ دیں کہ خدا ہی ہے جو اُن میں
بولتا ہے اور وہی ہے جس کا جلوہ ہے تو یہ باتیں بھی کسی حال کے موقع میں ایک معنی کے رو سے صحیح
ہوتے ہیں جن کی تاویل کی جاتی ہے۔ کیونکہ انسان جب خدا میں فنا ہو کر اور پھر اس کے نور سے
پرورش پا کر نئے سرے ظاہر ہوتا ہے تو ایسے لفظ اُس کی نسبت مجاز ابولنا قدیم محاورہ اہل معرفت ہے
کہ وہ خود نہیں بلکہ خدا ہے جو اُس میں ظاہر ہوا ہے۔ لیکن اس سے در حقیقت یہ نہیں کھلتا کہ وہی شخص
در حقیقت رب العالمین ہے۔ اس نازک محل میں اکثر عوام کا قدم پھسل جاتا ہے اور ہزار ہا بزرگ اور
ولی اور اوتار جو خدا بنائے گئے وہ بھی دراصل انہی لغزشوں کی وجہ سے بنائے گئے ہیں۔ اصل بات یہ ہے
کہ جب روحانی اور آسمانی باتیں عوام کے ہاتھ میں آتی ہیں تو وہ اُن کی جڑ تک پہنچ نہیں سکتے ۔ آخر کچھ
بگاڑ کر اور مجاز کو حقیقت پر حمل کر کے سخت غلطی اور گمراہی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ سواسی غلطی میں آج کل
کے علماء مسیحی بھی گرفتار ہیں اور اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ کسی طرح حضرت مسیح علیہ السلام کو

خدا بنا دیا جائے۔ سو یہ حق تلفی خالق کی ہے اور اس حق کے قائم کرنے کے لئے اور توحید کی عظمت دلوں
م
میں بٹھانے کے لئے ایک بزرگ نبی ملک عرب میں گذرا ہے جس کا نام محمدؐ اور احمد تھا خدا۔ ا م اور کے اُس پر
بے شمار سلام ہوں ۔ شریعت دو حصوں پر منقسم تھی۔ بڑا حصہ یہ تھا کہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله یعنی توحید اور
دوسرا حصہ یہ کہ ہمدردی نوع انسان کرو اور ان کے لئے وہ چاہو جو اپنے لئے ۔سوان دوحصوں میں سے
حضرت مسیح نے ہمدردی نوع انسان پر زور دیا کیونکہ وہ زمانہ اسی زور کو چاہتا تھا۔ اور دوسرا حصہ جو بڑا
حصہ ہے یعنی لَا إِلَهَ إِلَّا الله و خدا کی عظمت اور توحید کا سرچشمہ ہے اس پر حضرت محمد مصر رت محمد مصطفی صلی الله
علیہ وسلم نے زور دیا کیونکہ وہ زمانہ اسی قسم کے زور کو چاہتا تھا۔ پھر بعد اس کے ہمارا زمانہ آیا جس میں
اب ہم ہیں۔ اس زمانہ میں یہ دونوں قسم کی خرابیاں کمال درجہ تک پہنچ گئی تھیں یعنی حقوق عباد کا تلف کرنا
اور بے گناہ بندوں کا خون کرنا مسلمانوں کے عقیدہ میں داخل ہو گیا تھا اور اس غلط عقیدہ کی وجہ سے
ہزار ہا بے گناہوں کو وحشیوں نے تہ تیغ کر دیا تھا۔ اور پھر دوسری طرف حقوق خالق کا تلف کرنا بھی
کمال کو پہنچ گیا تھا اور عیسائی عقیدہ میں یہ داخل ہو گیا تھا کہ وہ خدا جس کی انسانوں اور فرشتوں کو پرستش
کرنی چاہیے وہ مسیح ہی ہے اور اس قدر غلو ہو گیا کہ اگر چہ اُن کے نزدیک عقیدہ کے رو سے تین اقنوم
ہیں لیکن عملی طور پر دُعا اور عبادت میں صرف ایک ہی قرار دیا گیا ہے یعنی مسیح ۔ یہ دونوں پہلوا تلاف
حقوق کے یعنی حق العباد اور حق رب العباد اس قدر کمال کو پہنچ گئے تھے کہ اب یہ تمیز کرنا مشکل ہے کہ ان
دونوں میں سے کونسا پہلو اپنے غلو میں انتہائی درجہ تک جا پہنچا ہے۔ سو اس وقت خدا نے جیسا کہ حقوق
عباد کے تلف کے لحاظ سے میرا نام مسیح رکھا اور مجھے خواور بو اور رنگ اور روپ کے لحاظ سے حضرت عیسیٰ
مسیح کا اوتار کر کے بھیجا ایسا ہی اُس نے حقوق خالق کے تلف کے لحاظ سے میرا نام محمد اور احمد رکھا اور
مجھے توحید پھیلانے کے لئے تمام خو اور بو اور رنگ اور روپ اور جامہ محمدی پہنا کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کا اوتار بنا دیا۔ سو میں ان معنوں کر کے عیسی مسیح بھی ہوں اور محمد مہدی بھی ۔ مسیح ایک لقب ہے جو
حضرت عیسی علیہ السلام کو دیا گیا تھا جس کے معنے ہیں خدا کو چھونے والا اور خدائی انعام میں سے کچھ
لینے والا۔ اور اس کا خلیفہ اور صدق اور راستبازی کو اختیار کرنے والا ۔ اور مہدی ایک لقب ہے جو

·

آج 10 میں سے 10 باقی