مجموعہ اشتہارات (جلد 3)
حصہ 11
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حسب آیت ادْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ مومن مخلص ہونا بپا یہ ثبوت پہنچے گا۔ اور اس طرح پر یہ
امت تفرقہ سے نجات پا جائے گی ۔ چاہیے کہ اس اشتہار کے وصول کے بعد جس کو میں رجسٹری
کرا کر بھیجوں گا۔ مہر علی شاہ صاحب دس دن تک اپنی منظوری سے مجھے اطلاع دیں لیکن
ضروری ہوگا کہ یہ اطلاع ایک چھپے ہوئے ان ئے اشتہار کے ذریعہ سے ہو۔ جس پر میرے اشتہار کی
طرح ہمیں معزز لوگوں کی گواہی ہو اور بحالت مغلوبیت اپنی بیعت کا اقرار بھی درج ہو۔
یادر ہے کہ مقام بحث بجز لاہور کے جو مرکز پنجاب ہے اور کوئی نہ ہوگا۔ اور ایک ہفتہ پہلے
مجھے بذریعہ رجسٹری شدہ خط کے اطلاع دینا ہوگا تا اسی جگہ حاضر ہو جاؤں ۔ اگر میں حاضر نہ ہوا تو
اس صورت میں میں بھی کا ذب سمجھا جاؤں گا ۔ انتظام مکان جلسہ پیر صاحب کے اختیار میں ہو
گا ۔ اگر ضرورت ہوگی ہے تو بعض ! تو بعض پولیس کے افسر بلا لئے جائیں گے۔
هَذَا مَا أَرَانِي رَبِّي رَبُّ السَّمَوَاتِ الْعُلى فَادْعُوكَ يَا قَرْنِي عَلَى بَصِيرَةٍ مِّنْ رَّبِّي وَلَعْنَةُ
اللَّهِ عَلَى مَنْ تَخَلَّفَ مِنَّا أَوْ أَبَى وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدى تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ
بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي يَسْمَعُ وَ يَرَى
خاکســــــــــــــــــــــار
المشتهر
مرزاغلام احمد از قادیان
۲۰ جولائی ۱۹۰۰ء
ا دس دن تک پیر مہر علی شاہ صاحب کی طرف سے اشتہار کا شائع ہو جانا ضروری ہے ۔ لیکن
بلحاظ ضمیمہ اس اشتہار کے تمام علماء کی اطلاع کے لئے مقابلہ اشاعت اشتہار سے ٹھیک ٹھیک ایک
مہینہ بعد ہوگا ۔ منہ
اگر پیر صاحب تجویز مکان سے دستکش ہوں تو پھر یہ تجویز میرے ذمہ ہوگی ۔ منہ
گواه شدند
مولوی حکیم نور الدین صاحب - مولوی محمد احسن صاحب امروہوی ۔ مولوی عبد الکریم
صاحب سیالکوٹی ۔ مولوی محمد علی صاحب ایم ۔ اے۔ ایل ایل بی ۔ مولوی حکیم فضل الدین صاحب
بھیروی - مرزا خدا بخش صاحب مصاحب ۔ نواب محمد علی خاں صاحب رئیس مالیر کوٹلہ ۔ حکیم
شاہ نواز صاحب راولپنڈی ۔ ماسٹر مولوی شیر علی صاحب بی ۔ اے ہیڈ ماسٹر سکول تعلیم الاسلام
قادیان ۔ صاحبزادہ پیر افتخار احمد صاحب لدھیانوی ۔ صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب جمالی
نعمانی سرساوی اولاد چار قطب ۔ میر ناصر نواب صاحب گورنمنٹ پیشنر دہلوی حال قادیان ۔
ماسٹر عبد الرحمن صاحب ایف۔ اے سیکنڈ ماسٹر ہائی سکول قادیان - سید فضل شاہ صاحب ٹھیکہ دار۔
مولوی غلام علی صاحب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ضلع جہلم ۔ مولوی قطب الدین صاحب کمپونڈ ر شفا خانہ
قادیان - مولوی محمد فضل صاحب چنگوی ۔ مولوی عبد اللہ صاحب کشمیری ۔ مولوی حافظ احمد اللہ
خان صاحب مدرس ہائی سکول قادیان - مولوی قاضی سیدا میر حسین صاحب مدرس ۔ شیخ عبدالرحیم
صاحب سپرنٹنڈنٹ بورڈ نگ قادیان ۔
( مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان)
ضمیمه اشتہار دعوت
پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑی
پیر مہر علی شاہ صاحب کے ہزار ہا مرید یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ علم میں اور حقایق اور معارف
دین میں اور علوم ادبیہ میں اس ملک کے تمام مولویوں سے بڑھ کر ہیں ۔ اسی وجہ سے میں نے اس
امتحان کے لئے پیر صاحب موصوف کو اختیار کیا ہے کہ تا ان کے مقابلہ سے خدا تعالیٰ کا وہ نشان
ظاہر ہو جائے جو اُس کے مرسلین اور مامورین کی ایک خاص علامت ہے۔ لیکن ممکن ہے کہ اس
ملک کے بعض علماء ناحق کی شیخی سے یہ خیال کریں کہ ہم قرآن شریف کے جاننے اور زبان عربی
کے علم ادب میں پیر صاحب موصوف پر فوقیت رکھتے ہیں ۔ یا کسی آسمانی نشان کے ظاہر ہونے کے
وقت یہ عذر پیش کر دیں کہ پیر صاحب موصوف کا مغلوب ہونا ہم پر حجت نہیں ہے اور اگر ہمیں اس
مقابلہ کے لئے بُلا یا جا تا تو ضرور ہم غالب آتے ۔ اس لئے قرین مصلحت معلوم ہوا کہ ان تمام
بزرگوں کو بھی اس مقابلہ سے باہر نہ رکھا جائے اور خود ظاہر ہے کہ جس قدر مقابلہ کرنے والے
کثرت سے میدان میں آئیں گے اسی قدر الہی نشان کی عظمت بڑی قوت اور سطوت سے ظہور
میں آئے گی۔ اور یہ ایک ایساز بر دست نشان ہو گا کہ آفتاب کی طرح چمکتا ہوا نظر آئے گا اور ممکن
ہے کہ اس سے بعض نیک دل مولویوں کو ہدایت ہو جائے اور وہ اسی الہی طاقت کو دیکھ لیں جو اس
عاجز کے شامل حال ہے۔ لہذا اس ضمیمہ کے ذریعہ سے پنجاب اور ہندوستان کے تمام اُن
مولویوں کو مدعو کیا جاتا ہے جو یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ علم تفسیر قرآن اور عربی کے علم ادب اور
بلاغت فصاحت میں سرآمد روزگار ہیں ۔ مگر شرائط ذیل کی پابندی ضروری ہو گی ۔
L
(1) اس مقابلہ کے لئے پیر مہر علی صاحب کی بہر حالت شمولیت ضروری ہو گی ۔ کیونکہ خیال کیا
گیا ہے کہ وہ علم عربی اور قرآن دانی میں ان تمام مولویوں سے بزرگ اور افضل ہیں ۔ لہذا کسی
دوسرے مولوی کو صرف اس حالت میں قبول کیا جائے گا کہ جب پیر مہر علی شاہ صاحب اس دعوت
کو قبول کر کے بذریعہ کسی چھپے ہوئے اشتہار کے شائع کر دیں کہ میں مقابلہ کے لئے طیار ہوں
یا مقابلہ کرنے والے علماء کی ایک ایسی جماعت پیش کریں جو چالیس سے کم نہ ہو۔ ہاں ضروری ہو
گا کہ دوسرے مولوی صاحبوں کے لئے وقت اور گنجائش نکالنے کے لئے پیر صاحب موصوف
مباحثہ کے لئے ایک مہینے سے کم تاریخ مقرر نہ کریں تا اس مدت تک باور کرنے کی وجہ پیدا ہو جائے
کہ ان تمام مولویوں کو پیر مہر علی شاہ صاحب کے اشتہار سے اطلاع ہو گئی ہے پہلے میں نے ایک ہفتہ
مقرر کیا تھا مگر اب اس لحاظ سے اس قدر تھوڑی میعاد عام اطلاع کے لئے کافی نہیں ہاں ضروری ہوگا
کہ اس اشتہار کے شائع ہونے کے بعد پیر صاحب موصوف دس دن کے اندر اس دعوت کے قبول
کے بارے میں ایک عام اشتہار شائع کر دیں۔ اور بہتر ہوگا کہ پانچ ہزار کا پی چھپوا کر بذریعہ چند نامی
مولوی صاحبان پنجاب و ہندوستان میں اس معرکہ مباحثہ کی عام شہرت دے دیں۔
(۲) دوسری شرط یہ ہوگی کہ مقام مباحثہ لاہور ہو گا جو صدر مقام پنجاب ہے اور تجویز مکان پیر
صاحب کے ذمہ ہوگی ۔ لیکن اگر وہ اپنے اس اشتہار میں جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے تجویز مکان اپنے
ذمہ نہ لیں تو پھر یہ تجویز میرے ذمہ ہوگی اور کچھ حرج نہیں تمام کرایہ مکان مباحثہ کا میں ہی دوں گا۔
(۳) تیسری یہ شرط ہے کہ بحث صرف ایک دن میں ہی ختم ہو جائے گی اور ہر ایک شخص مقابل
کو سات گھنٹے تک لکھنے کے لئے مہلت ملے گی ۔
(۴) چوتھی یہ شرط ہے کہ جس قدر اس مقابلہ کے لئے مولوی صاحبان حاضر ہوں گے اُن کے
لے پیر مہر علی شاہ صاحب پر یہ فرض ہو گا کہ اگر وہ اپنے تئیں مرد میدان سمجھیں تو اشتہار ہذا کی
اشاعت کی تاریخ سے یعنی اس روز سے جو بذریعہ رجسٹری اشتہار ہذا ان کو پہنچ جائے ۔ دس روز کے اندر
اپنی طیاری مقابلہ اور قبول شرائط سے ہمیں اور پبلک کو اطلاع دیں ۔ منہ
لئے جائز نہ ہوگا کہ ایک دوسرے کو کسی قسم کی مدد دیں ۔ نہ تحریر سے نہ تقریر سے نہ اشارات سے
بلکہ ضروری ہوگا کہ ہر ایک صاحب ایک مناسب فاصلہ پر ایک ایک دوسرے سے دور ہو کر
بیٹھیں اور ایک دوسرے کی تحریر کو نہ دیکھیں ۔ اور جو شخص ایسی حرکت کرے وہ کمرہ مقابلہ سے
فی الفور نکال دیا جائے گا۔ اور ضروری ہوگا کہ ہر ایک صاحب اپنے ہاتھ سے ہی لکھے۔ ہرگز
جائز نہیں ہو گا کہ آپ بولتا جائے اور دوسرا لکھتا جائے کیونکہ اس صورت میں اقتباس سے
استراق کا اندیشہ ہے۔
(۵) ضروری ہوگا کہ ہر ایک صاحب جب اپنے مضمون کو تمام کر لیں جو کم سے کم حسب ہدایت
اشتہار ہذا میں ورق کا ہو گا جس میں کوئی عبارت اردو کی نہیں ہو گی بلکہ خالص عربی ہوگی تو اس
کے نیچے اپنے پورے دستخط کریں اور اسی وقت ایک ایک نقل اس کی مع دستخط اور نیز مع ایک
تصدیقی عبارت جو بدیں مضمون ہو کہ نقل ہذا مطابق اصل ہے۔ اس عاجز کے حوالہ کر دیں ۔ اور
یہ میرا بھی فرض ہوگا کہ میں بھی بعد اخذ تمام نقول کے ایک نقل اپنی تحریر کی بعد ثبت دستخط پیر مہر علی
صاحب کو دے دوں یہ میرے ذمہ نہیں ہو گا کہ ہر ایک صاحب کو ایک ایک نقل دوں کیونکہ اس
تھوڑے وقت میں ایسا ہونا غیر ممکن ہے کہ میں مثلاً پچاس مولویوں کے لئے پچاس نقلیں اپنے
ہاتھ سے لکھ کر دوں ۔ ہاں ہر ایک مولوی صاحب کو اختیار ہو گا کہ وہ اپنے لئے ایک ایک نقل
میرے مضمون کی پیر مہر علی شاہ صاحب سے لے کر خود لکھ لیں ۔ مگر یہ اس وقت ہوگا کہ جب اپنے
مضمون کی نقل مجھے دے چکیں ۔
(۶) ہر ایک شخص اپنا اپنا مضمون بعد لکھنے کے آپ سُنائے گا یا اختیار ہو گا کہ جس کو وہ پسند کرے
وہ سُنا دے۔
(۷) اگر سُنانے کے لئے وقت کافی نہیں ہوگا تو تو جائز ہوگا کہ وہ مضمون دوسرے دن دن سُنا دیا
لے یہ میرا بھی فرض ہو گا کہ میں بھی اپنے ہاتھ سے لکھ کر دوں ۔ اور جائز ہوگا کہ میں اپنا فرض پورا ادا کر کے
دوسروں کی نگرانی کے لئے کسی دوسرے کو مقرر کر دوں اور یہی اختیار مخالفین کو ہوگا ۔ منہ
جائے ۔ مگر یہ ضروری شرط ہو گی کہ سنانے سے پہلے اسی دن اور اسی وقت جبکہ وہ بالمقابل تحریر ختم
کر چکے ہوں ایک نقل بعد ثبت دستخط مجھ کو دے دیں اور جائز نہیں ہو گا کہ نقل دینے کے بعد اس
مضمون پر کچھ زیادہ کریں یا اصلاح کریں اور سہو ونسیان کا کوئی عذر سُنا نہیں جائے گا۔ اور اس
شرط کا ہم میں سے ہر ایک پابند ہوگا ۔
(۸) تمام مضامین کے سُنانے کے بعد تین مولوی صاحبان جن کو پیر مہر علی شاہ صاحب تجویز
کریں گے اس قسم کے تین مرتبہ کے حلف کے ساتھ جو قذف محسنات کے بارے میں قرآن
شریف میں مندرج ہے اپنی رائے ظاہر کریں گے کہ کیا یہ تمام مولوی صاحبان مقابل میں غالب
رہے یا مغلوب رہے اور وہ رائے منطبع ہو کر وہی آخری فیصلہ ہمارا اور ہمارے اندرونی مخالفوں کا
قطعی طور پر قرار دیا جائے گا۔
(۹) نویں شرط یہ ہے کہ اگر الہی رُعب کے نیچے آ کر پیر مہر علی شاہ صاحب اس مقابلہ سے ڈر
جائیں اور دل میں اپنے تئیں کا ذب اور ناحق پر سمجھ کر گریز اختیار کر لیں تو اس صورت میں یہ جائز
نہیں ہوگا کہ دوسرے مولویوں میں سے صرف ایک یا دو شخص مقابلہ کا اشتہار دیں کیونکہ ایسا مقابلہ
بے فائدہ اور محض تضیع اوقات ہے۔ وجہ یہ کہ بعد میں دوسرے مولویوں کے لئے یہ عذر بنا رہتا
ہے کہ مقابلہ کرنے والے کیا چیز اور کیا حقیقت تھے یا جاہل اور بے علم تھے ۔ لہذا یہ ضروری شرط ہو
گی کہ اس حالت میں جبکہ پیر مہر علی شاہ صاحب اپنے مریدوں کو دریائے ندامت میں ڈال کر
بھاگ جائیں اور اپنے لئے کنارہ کشی کا داغ قبول کر لیں تو کم سے کم چالیس نامی مولویوں کا ہونا
ضروری ہے جو میدان میں آنے کی درخواست کریں اور ہمیں منظور ہے کہ وہ ان میں سے ہوں
جن کے نام ذیل میں لکھے جائیں گے یا اسی درجہ کے اور مولوی صاحبان باہم مل کر اشتہار دیں کہ
اگر بعض مولوی صاحبان جو لاہور سے کسی قدر فاصلہ پر رہتے ہیں یہ عذر پیش کریں کہ ہم بوجہ
ناداری لاہور پہنچ نہیں سکتے تو مناسب ہے ہے کہ کہ وہ وہ بطور بطور قرضہ رضہ انتظام انتظام کرا یہ سفر کر کے لاہور پہنچ جائیں جا ۔ اگر
فتحیاب ہو گئے تو میں کل کرا یہ آمد و رفت ان کا دے دوں گا ۔ منہ
جو چالیس سے کم نہ ہوں اور اس صورت میں ان سے بپا بندی شرائط مذکورہ بالا مقابلہ کیا جائے گا۔
(۱۰) اگر اشتہار ہذا کے شائع ہونے کی تاریخ سے جو ۲۲ جولائی ۱۹۰۰ء ہے ایک ماہ تک نہ
پیر مہر علی شاہ صاحب کی طرف سے اس میدان میں حاضر ہونے کے لئے کوئی اشتہار نکلا اور نہ دوسرے
مولویوں کے چالیس کے مجمع نے کوئی اشتہار دیا تو اس صورت میں یہی سمجھا جائے گا کہ خدا تعالیٰ نے
اُن سب کے دلوں میں رعب ڈال کر ایک آسمانی نشان ظاہر کیا کیونکہ سب پر رعب ڈال کر سب کی
زبان بند کر دینا اور ان کی تمام شیخیوں کو کچل ڈالنا یہ کام بجز الہی طاقت کے کسی دوسرے سے ہرگز نہیں
ہو سکتا ۔ وَتِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ مِنَ الْاَشْرَاطِ الَّتِي أَرَدْنَا ذِكْرَهَا ۔ اب میں ذیل میں ان
حضرات مولوی صاحبان کے نام لکھتا ہوں جو اس مقابلہ کے لئے بشرط شمولیت پیر مہر علی شاہ صاحب یا
بشرط مجمع چالیس بُلائے گئے ہیں۔ اور اگر ان کے سوا اہل پنجاب اور ہندوستان میں سے یا ان عربوں
میں سے جو نزیل برٹش انڈیا ہوں اس ملک کے کسی گوشہ میں اور مولوی صاحبان موجود ہوں جو مکذب
ہوں تو وہ بھی اس اشتہار میں ایسے ہی مدعو ہیں جیسے یہ لوگ ہیں اور حضرات موصوفین کے نام یہ ہیں۔
مولوی غلام حسن صاحب سیالکوٹ
مولوی محمد خلیل احمد صاحب
انبیٹھہ ضلع سہارنپور
مولوی شاه محمد حسین صاحب
صابری محبت الہی سنبل مراد آباد
مولوی نذیر احمد خان صاحب دہلوی
سابق ڈپٹی کلکٹر پنشنر سر کار نظام
مولوی عبد اللطیف صاحب امروہی
A
مولوی محمد صاحب لدھیانہ
مولوی عبدالعزیز صاحب برادر
مولوی محمد صاحب لدھیانہ
مولوی محمد حسن صاحب رئیس لدھیانہ
مولوی مشتاق احمد صاحب
انبیٹھوی مدرس لدھیانہ
مولوی شاہدین صاحب مفتی لو دھیانہ
مولوی معظم الدین صاحب
مرولہ والہ ضلع شاہ پور ڈاکخانہ کوٹ موم
مومن مدرس مدرسه اودے پور میواڑ ۔ راجپوتانہ
مولوی عبداللہ صاحب چکڑالوی ۱۳ مولوی ولی محمد صاحب جالندھری
معرفت میاں محمد چٹو صاحب ساکن لاہور ساکن پتاره
♡
لد
له
۱۴ قاضی عبدالقدوس صاحب چھاؤنی بنگلور
۱۵ مولوی شیخ عبداللہ صاحب ساکن چک عمر
ضلع گجرات تحصیل کھاریاں
۱۶ مولوی محمد حسن صاحب مفسر ساکن
امروہہ محلہ ملانا ضلع مراد آباد
۱۷ مولوی عبدالغفار صاحب مفتی
ریاست گوالیر
۱۸ مولوی عبداللہ صاحب
محلہ کھڈہ کرانچی
۱۹ مولوی احمد حسن صاحب مدرس
پانواڑی امروہہ ضلع مراد آباد
مدرسه پالا
جلد سوم
مولوی محمد حسین صاحب تحصیل چکوال
موضع بھین ضلع جہلم
۲۸ مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری
۲۹ مولوی کلیم اللہ صاحب مچھیا نہ ۔ گجرات
۳۰ مولوی محمد اسحاق صاحب اجر اوری
پٹیالہ
۳۱ مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی
یا جس مولوی کو اپنا وکیل کریں
۳۲ مولوی تلطف حسین صاحب دہلوی
۳۳ مولوی کرامت اللہ صاحب دہلوی
محلہ باڑہ بازار صدر
مولوی قاسم شاہ صاحب سیفی ۳۴ مولوی فضل الدین صاحب گجرات پنجاب
۳۵ مولوی عبدالوہاب صاحب امام مسجد
مجتہد لاہور
مجتہد صاحب لکھنو
صدر دہلی
۲۲ مولوی عنایت علی صاحب شیعی
۳۶ علما ء ندوه الله
سامانه ریاست پٹیالہ
۲۳ مولوی سکندر صاحب شہر میسور
۲۴ مولوی لطف اللہ صاحب
قاضی القضاة حیدر آباد
مولوی نذیر حسین صاحب انبیٹھہ سہارنپور
علماءہند و یکھو جس عالم کو اپنا وکیل کریں
۳۷ مولوی منشی سلیمان صاحب ملازم
ریاست پٹیالہ۔ مؤلف غایت المرام
۳۸ مولوی مسیح الزمان صاحب شاہجہانپور
یا جو عالم شاہجہانپور کا ہو
مولوی محمد صدیق صاحب دیو بندی
حال مدرس بچھر ایوں ۔ مراد آباد
۲۶ مولوی عبداللہ صاحب سجادہ نشین
گڑھی پٹھانونکی۔ ضلع راولپنڈی ۴۰ مولوی محمد شفیع صاحب قصبه رامپور
ضلع سہارنپور
مولوی محمد شبلی صاحب نعمانی
۵۴ مولوی اصغر علی صاحب
سابق پرو فیسر علیگڑھ کالج
پروفیسر حمایت اسلام
۴۲ مولوی دیدار علی صاحب ریاست الور ۵۵ | مولوی محمد بشیر صاحب بھوپال
مسجد دائره
۵۶ مولوی عبد الجبار صاحب امرتسر
۴۳ شیخ خلیل الرحمن صاحب سرساوه
۵۷ مولوی احمد اللہ صاحب امرتسر
سہارنپور سجادہ نشین چار قطب ہانسوی ۵۸ مولوی رسل با با صاحب امرتسر
۴۴ مولوی نظام الدین صاحب قاضی ۵۹ مولوی عبدالحق صاحب مفسر تفسیر حقانی دہلی
مالیر کوٹلہ
۶۰ مولوی عبدالحق صاحب امرتسر
۴۵ شیخ اللہ بخش صاحب تو نسوی سنگھر ۶۱ مولوی عبدالواحد صاحب امرتسر
مع جماعت علماء
۶۲ مولوی منہاج الدین صاحب کوٹ
۴۶ مولوی عبد اللہ صاحب ٹونکی پروفیسر ۶۳ منشی الہی بخش صاحب ملهم
۴۷ قاضی ظفر الدین صاحب پروفیسر
بذریعہ الہام تفسیر لکھیں
مولوی عبد الحکیم صاحب پرو پروفیسر
۶۴ مولوی احمد صاحب ساکن سکندر پور۔ ہزارہ
لدما
مولوی عبداللہ صاحب ساکن جلو ۶۵ قاضی امیر عالم صاحب ساکن
خلیفہ پیر مہر شاہ صاحب گولڑی
سکندر پور۔ ہزارہ
۵۰ مولوی غلام محمد صاحب چکوال جہلم ۶۶ مولوی رشید احمد صاحب گنگوه
ضلع سہارنپور
مولوی ابراہیم صاحب آرہ
۵۲ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ۶۷ مولوی الطاف حسین صاحب عالی پانی پتی
۵۳ مولوی شیخ حسین صاحب عرب یمانی ۔ ۶۸ مولوی ابو خیر نقشبندی خانقاہ شریف حضرت ابولخیر
بھوپال
مرزا مظہر جان جاناں صاحب خاص دہلی
۶۹ مولوی احمد علی صاحب واعظ سابق
جلد سوم
۷۹ مولوی عبدالسمیع صاحب رامپوری
اے
مدرس مدرسہ اسلامیہ سہارنپور حال مدرسه حال ملازم شیخ الہی بخش صاحب
اسلامیہ میرٹھ
ملا مانکی صاحب نوشہرہ ۔ پشاور
مولوی عبد المنان صاحب وزیر آبادی
جس عالم بینا کو منتخب فرماویں
۷۲ قاضی سلطان محمود صاحب
آئی آوان گجرات
۷۳ مولوی غلام محمد صاحب بگہ والہ
مسجد شاہی لاہور
۷۴ مولوی محمد زکریا صاحب انجمن حمایت
لاہور یا جس مولوی صاحب کو انجمن تجویز کرے
اسلام لاہوریا
M
۷۵ مولوی غلام محمد صاحب ملازم انجمن نعمانیہ لاہور ۸۵
ریس میرٹھ
مولوی محمود حسن صاحب مدرس اول
مدرسہ دیو بند
مولوی احمد حسن صاحب گنج پوری صابری
دہلی جامع مسجد
مولوی احمد حسن صاحب ایڈیٹر
اخبار شحنہ ہند ۔ میرٹھ
مولوی عبد الخالق صاحب
جهان خیلان ضلع ہوشیار پور
مولوی عبدالرحمن صاحب
چھو ہر دی ضلع ہزارہ
مولوی فقیر محمد عزیز صاحب
۷۶ مولوی غازیخانصاحب گولڑہ راولپنڈی تر نواہ ضلع ہزارہ
۷۷ مولوی غلام رسول صاحب قطب ال ۔ گوجر خاں
شیخ نظام الدین صاحب
۷۸ مولوی مفتی غلام محی الدین گڑھا ڈاکخانہ ڈومیلی سجاده نشین شاه نیاز صاحب خاص بریلی
خاکســــــــــــــــــــار
هر
مرزاغلام احمد از قادیان - ۲۰ جولائی ۱۹۰۰ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ( یہ اشتہار ۲۱۸۳۰ کے ۱۴ صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۹ صفحه ۶۴ تا ۸۱ )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
اربعین نمبر اول
آج میں نے اتمام حجت کے لئے یہ ارادہ کیا ہے کہ مخالفین اور منکرین کی دعوت میں
چالیس اشتہار شائع کروں۔ تا قیامت کو میری طرف سے حضرت احدیت میں یہ حجت ہو کہ میں
جس امر کے لئے : بھیجا گیا تھا اس کو میں نے پورا کیا ۔ سواب میں بکمال ادب و انکسار حضرات علماء
مسلمانان و علماء عیسائیان و پنڈتان هندوان و آریان یہ اشتہار بھیجتا ہوں اور اطلاع دیتا ہوں کہ
لے اس اشتہار کے بعد انشاء اللہ ہر ایک اشتہار پندرہ پندرہ دن کے بعد بشرطیکہ کوئی روک پیش نہ
آ جائے نکلا کرے گا جب تک کہ چالیس اشتہار پورے ہو جائیں یا جب تک کہ کوئی مخالف صحیح نیت کے
ساتھ بغیر گندی حجت بازی کے جس کی بدبو ہر ایک کو آسکتی ہے میدان میں آ کر میری طرح کوئی نشان
دکھلا سکے۔ مگر یاد رہے کہ اس مقابلہ میں کسی شخص سے کوئی مباہلہ مقصود نہیں ہے اور نہ کسی مخالف کی ذات
کی نسبت کوئی پیشگوئی ہے۔ بلکہ صرف یہ مقابلہ ہو گا کہ کس کے ہاتھ پر خدا تعالیٰ غیب کی باتیں اور
خوارق ظاہر کرتا اور دعائیں قبول فرماتا ہے اور ذاتیات اور مباہلہ اور ملاعنہ یہ دونوں امر مستثنی میں
داخل رہیں گے اور ہر ایک ایسی پیشگوئی سے اجتناب ہوگا جو امن عامہ اور اغراض گورنمنٹ کے مخالف
ہو یا کسی خاص شخص کی ذلت یا موت پر مشتمل ہو۔ منہ
میں اخلاقی و اعتقادی و ایمانی کمزوریوں اور غلطیوں کی اصلاح کے لئے دنیا میں بھیجا گیا ہوں اور
میرا قدم حضرت عیسی علیہ السلام کے قدم پر ہے۔ انہی معنوں سے میں مسیح موعود کہلاتا ہوں کیونکہ
مجھے حکم دیا گیا ہے کہ محض فوق العادت نشانوں اور پاک تعلیم کے ذریعہ سے سچائی کو دنیا میں
پھیلاؤں ۔ میں اس بات کا مخالف ہوں کہ دین کے لئے تلوار اُٹھائی جائے اور مذہب کے لئے
خدا کے بندوں کے خون کئے جائیں اور میں مامور ہوں کہ جہاں تک مجھ سے ہو سکے ان تمام
غلطیوں کو مسلمانوں میں سے دُور کر دوں اور پاک اخلاق اور بُردباری اور حا اور حلم اور انصاف اور
راستبازی کی راہوں کی طرف اُن کو بلاؤں ۔ میں تمام مسلمانوں اور عیسائیوں اور ہندوؤں اور
آریوں پر یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ دنیا میں کوئی میرا دشمن نہیں ہے۔ میں بنی نوع سے ایسی محبت
کرتا ہوں کہ جیسے والدہ مہربان اپنے بچوں سے بلکہ اس سے بڑھ کر ۔ میں صرف اُن باطل عقائد
کا دشمن ہوں جن سے سچائی کا خون ہوتا ہے۔ انسان کی ہمدردی میرا فرض ہے۔ اور جھوٹ اور
شرک اور ظلم اور ہر ایک بد عملی اور نا انصافی اور بداخلاقی سے بیزاری میرا اصول ۔
میری ہمدردی کے جوش کا اصل محرک یہ ہے کہ میں نے ایک سونے کی کان نکالی ہے اور مجھے
جواہرات کے معدن پر اطلاع ہوئی ہے اور مجھے خوش قسمتی سے ایک چمکتا ہوا اور بے بہا ہیرا اُس کان
سے ملا ہے اور اُس کی اس قدر قیمت ہے کہ اگر میں اپنے ان تمام بنی نوع بھائیوں میں وہ قیمت تقسیم
کروں تو سب کے سب اُس شخص سے زیادہ دولتمند ہو جائیں گے جس کے پاس آج دنیا میں سب
سے بڑھ کر سونا اور چاندی ہے۔ وہ ہیرا کیا ہے؟ سچا خدا۔ اور اس کو حاصل کرنا یہ ہے کہ اس کو پہچاننا
اور سچا ایمان اس پر لانا اور سچی محبت کے ساتھ اس سے تعلق پیدا کرنا اور سچی برکات اس رکات اس سے پانا۔
پس اس قدر دولت پا کر سخت ظلم ہے کہ میں بنی نوع کو اس سے محروم رکھوں اور وہ بھوکے مریں اور
میں عیش کروں ۔ یہ مجھ سے ہرگز نہیں ہوگا۔ میرا دل ان کے فقر وفاقہ کو دیکھ کر کباب ہو جاتا ہے۔
ان کی تاریکی اور تنگ گذرانی پر میری جان گھٹتی جاتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آسمانی مال سے اُن کے
گھر بھر جائیں اور سچائی اور یقین کے جواہر ان کو اتنے ملیں کہ ان کے دامن استعداد پر ہو جائیں۔