مجموعہ اشتہارات (جلد 3)
حصہ 13
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
صاحب اور ان کے دورفیق تھے ۔ اگر وہ قسم کھا کر کہہ دیں کہ اس مباحثہ میں پیر مہر علی شاہ صاحب
جیت گئے تو اسی وقت لازم ہو گا کہ میں ان کی بیعت کرلوں ۔ پھر بالمقابل تفسیر بھی لکھوں ۔ اب
ظاہر ہے کہ اس طرح جواب میں کیسی چال بازی سے کام لیا گیا ہے مُنہ سے تو وہ میری تمام شرطیں
منظور کرتے ہیں مگر تفسیر لکھنے کے امر کو ایک مکر سے ٹال کر زبانی مباحثہ پر حصر کر دیا ہے اور ساتھ ہی
بیعت کی شرط لگا دی ہے۔ بہت زور دیا گیا مگر اُن کے مُنہ سے اب تک نہیں نکلا کہ ہاں مجھے بغیر
زیادہ کرنے کسی اور شرط کے فقط بالمقابل عربی میں تفسیر لکھنا منظور ہے اور باایں ہمہ ان کے مرید
لاہور کے کوچہ و بازار میں مشہور کر رہے ہیں کہ پیر صاحب نے شرطیں منظور کر لی تھیں ۔ اور مرزا
ان سے خوف کھا کر بھاگ گیا ۔ یہ عجیب زمانہ ہے کہ اس قدر منہ پر جھوٹ بولا جاتا ہے پیر
صاحب کا وہ کونسا اشتہار ہے جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں کوئی زیادہ شرط نہیں کرتا۔ مجھے
بالمقابل عربی فصیح میں تفسیر لکھنا منظور ہے اور اسی پر فریقین کے صدق و کذب کا فیصلہ ہوگا اور اس
کے ساتھ کوئی شرط زائد نہیں لگائی جائے گی ۔ ہاں منہ سے تو کہتے ہیں کہ شرطیں منظور ہیں مگر پھر
ساتھ ہی یہ حجت پیش کر دیتے ہیں کہ پہلے قرآن اور ن اور حدیث کے رُو سے مباحثہ ہوگا ۔ اور مغلوب
ہو گئے تو اسی وقت بیعت کرنی ہوگی ۔ افسوس کہ کوئی صاحب پیر صاحب کی اس چال کو نہیں سوچتے
کہ جبکہ مغلوب ہونے کی حالت میں کہ جو صرف مولوی محمد حسین کی قسم سے سمجھی جائے گی میرے
لئے بیعت کرنے کا قطعی حکم ہے ۔ جس کے بعد میرا عذر نہیں سنا جائے گا۔ تو پھر تفسیر لکھنے کے لئے
کونسا موقع میرے لئے باقی رہا ۔ گویا مجھے تو صرف مولوی محمد حسین صاحب کے ان چند کلمات پر
بیعت کرنی پڑے گی کہ جو پیر صاحب کے عقائد ہیں وہی صحیح ہیں گویا پیر صاحب آپ ہی فریق
مقدمہ اور آپ ہی منصف بن گئے ۔ کیونکہ جبکہ مولوی محمد حسین صاحب کے عقائد حضرت مسیح اور
مہدی کے بارے میں بالکل پیر صاحب کے مطابق ہیں تو اس صورت میں ظاہر ہے کہ مولوی
محمد حسین صاحب اور پیر صاحب گویا ایک ہی شخص ہیں، دو نہیں ، تو پھر فیصلہ کیا ہوا۔ انہی مشکلات اور
انہی وجوہ پر تو میں نے بحث سے کنارہ کر کے یہی طریق فیصلہ نکالا تھا جو اس طرح پر ٹال دیا گیا۔
بہر حال اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے گلی کوچے میں پیر صاحب کے مرید اور ہم مشرب
شہرت دے رہے ہیں کہ پیر صاحب تو بالمقابل تفسیر لکھنے کے لئے لاہور پہنچ گئے تھے مگر مرزا بھاگ
گیا اور نہیں آیا۔ اس لئے پھر عام لوگوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ یہ تمام باتیں خلاف واقعہ ہیں
بلکہ خود پیر صاحب بھاگ گئے ہیں ۔ اور بالمقابل تفسیر لکھنا منظور نہیں کیا اور نہ ان میں یہ مادہ اور نہ
خدا کی طرف سے تائید ہے ۔ اور میں بہر حال لاہور پہنچ جاتا۔ مگر میں نے سُنا ہے کہ اکثر پشاور
کے جاہل سرحدی پیر صاحب کے ساتھ ہیں۔ اور ایسا ہی لاہور کے اکثر سفلہ اور کمینہ طبع لوگ گلی
کوچوں میں مستوں کی طرح گالیاں دیتے پھرتے ہیں اور نیز مخالف مولوی بڑے جوشوں سے
وعظ کر رہے ہیں کہ یہ شخص واجب القتل ہے ۔ تو اس صورت میں لاہور میں جانا بغیر کسی احسن
انتظام کے کس طرح مناسب ہے ۔ ان لوگوں کا جوش اس قدر بڑھ گیا ہے کہ بعض کارڈ گندی
گالیوں کے ان لوگوں کی طرف سے مجھے پہنچے ہیں جو چوہڑوں چماروں کی گالیوں سے بھی فحش
گوئی میں زیادہ ہیں جو میرے پاس محفوظ ہیں۔ بعض تحریروں میں قتل کی دھمکی دی ہے۔ یہ سب
کا غذات حفاظت سے رکھے گئے ہیں ۔ مگر باوجود اس کے اس درجہ کی گندہ زبانی کو ان لوگوں نے
استعمال کیا ہے کہ مجھے امید نہیں کہ اس قدر گندہ زبانی ابو جہل نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
مقابل پر یا فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السّلام کے مقابلے پر دکھلائی ہو۔ پھر بھی اگر پیر
صاحب نے اپنی نیت کو درست کر لیا ہے اور سیدھے طور پر بغیر زیادہ کرنے کسی شرط کے وہ
میرے مقابل پر عربی میں تفسیر لکھنے کے لئے طیار ہو گئے ہیں تو میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں
کہ میں بہر حال اس مقابلے کے لئے جو محض بالمقابل عربی تفسیر لکھنے میں ہو گا لا ہور میں اپنے تئیں
پہنچاؤں گا صرف دو امر کا خواہشمند ہوں جن پر لاہور میں میرا پہنچنا موقوف ہے۔ (۱) اوّل یہ کہ
پیر صاحب سیدھی اور صاف عبارت میں بغیر کسی بیچ ڈالنے یا زیادہ شرط لکھنے کے اس مضمون کا
شتہا ر اپنے نام پر شائع کر دیں جس پر پانچ لاہور کے معزز اور مشہور ارکان کے دستخط بھی ہوں کہ پرشار
میں نے قبول کر لیا کہ میں بالمقابل مرزا غلام احمد قادیانی کے عربی فصیح بلیغ میں تفسیر قرآن شریف
لکھوں گا ۔ اور (۱) پہلے اس طرح پر قرعہ اندازی کی جائے گی کہ تمام قرآنی سورتوں کے متفرق
پر چوں پر نام لکھ کر فریقین میں سے ایک فریق کی جھولی میں ڈال دیئے جائیں گے اور وہ فریق
ان پرچوں کو پوشیدہ رکھے گا اور دوسرا فریق اس جھولی میں ہاتھ ڈال کر ایک پرچہ نکال لے گا اور
اس پر چہ کی سورۃ اگر بہت لمبی ہو گی تو اس میں سے چالیس آیت تک یا پوری سورۃ اگر چالیس
آیت سے زیادہ نہ ہو تفسیر لکھنے کے لئے اختیار کی جائے گی ۔ (۲) فریقین کا اختیار ہوگا کہ اپنی
تسلی کے لئے ایک دوسرے کی بخوبی تلاشی لے لیں تا کہ کوئی پوشیدہ کتاب ساتھ نہ ہو اور یہ امر
موجب رنج نہ سمجھا جائے گا ۔ (۳) اگر کوئی فریق کسی ضروری حاجت کے لئے باہر جانا چاہے تو
دوسرے فریق کا کوئی نگرانی کرنے والا اس کے ساتھ ہوگا اور وہ تین آدمی سے زیادہ نہ ہوں
گے۔ (۴) ہرگز جائز نہ ہوگا کہ تفسیر لکھنے کے وقت کسی فریق کو کوئی دوسرا مولوی مل سکے بجز کسی
ایسے نوکر کے جو مثلاً پانی پلانا چاہتا ہے اور فی الفور خدمت کے بعد واپس جانا ہوگا ۔ (۵) فریقین
ایک دوسرے کے مقابل صرف دو تین ہاتھ کے فاصلہ پر بیٹھیں گے اس سے زیادہ دُوری نہیں
ہو گی تا وہ دونوں ایک دوسرے کے حالات کے نگران رہ سکیں ۔ اگر کسی فریق کی کوئی خیانت ثابت
ہو تو مقابلہ اسی جگہ ختم ہو جائے گا اور اس فریق کے ساتھ وہی معاملہ کیا جائے گا جو اس حالت میں
کیا جاتا جو وہ مغلوب رہتا ۔ (۶) ہر ایک فریق اپنی تفسیر کے دو دو ورق لکھ کر ان کی نقل فریق ثانی
کو بعد دستخط دیتا رہے گا۔ اور اسی طرح اخیر تک دو دو ورق دیتا جائے گا۔ تا یک دفعہ نقل لکھنے میں
کسی خیانت کا کسی فریق کو موقع نہ ملے ۔ (۷) تفسیر کے بہر حال میں ورق ہوں گے اس قلم اور
تقطیع کے موافق جو مولوی نذیر احمد صاحب دہلوی کا قرآن شریف شائع ہوا ہے (۸) صبح کے چھ
بجے سے ایک بجے تک یا اگر کوئی ہرجہ پیش آ جائے تو دو بجے تک دونوں فریق لکھتے رہیں گے ۔
(۹) ہرگز اختیار نہ ہو گا کہ کوئی فریق اپنے پاس کوئی کتاب رکھے یا کسی مددگار کو پاس بٹھاوے یا
کسی اشارہ کنایہ سے مدد لے ۔ (۱۰) تفسیر میں کوئی غیر متعلق بات نہیں لکھی جائے گی۔ صرف
قرآن شریف کی ان آیات کی تفسیر ہو گی جو قرعہ اندازی سے نکلی ہیں ۔ اگر کوئی اس شرط کی
خلاف ورزی کرے گا تو وہ بھی مغلوب سمجھا جائے گا ۔ (۱۱) اس بات پر کوئی بات زیادہ نہیں کی
جائے گی کہ فریقین بالمقابل بیٹھ کر عربی میں تفسیر لکھیں اور نہ یہ کہا جائے گا کہ اوّل کوئی بحث کر لو یا
کوئی اور شرائط قائم کر لو ۔ فقط عربی میں تفسیر لکھنا ہوگا ۔ وبس ۔
جب دونوں فریق قرعہ اندازی سے معلوم کر لیں کہ فلاں سورۃ کی تفسیر لکھنی ہے تو
ختیار ہوگا کہ قبل لکھنے کے گھنٹہ یا دو گھنٹہ سوچ لیں مگر کسی سے مشورہ نہیں لیا جائے گا اور نہ مشورہ کا
موقعہ دیا جائے گا بلکہ گھنٹہ دو گھنٹہ کے بعد لکھنا شروع کر دیا جائے گا۔
یہ
L
ی نمونہ اشتہار ہے جس کی ساری عبارت بلاکم و بیش پیر صاحب کو اپنے اشتہاروں میں لکھنی
چاہیے اور اس پر پنج کسی معززین لاہور کی گواہیاں ثبت ہونی چاہئیں ۔ اور چونکہ موسم برسات
ہے اس لئے ایسی تاریخ اس مقابلہ کی مھنی چاہیے کہ کم سے کم تین دن پہلے مجھے اطلاع ہو۔ اطلاع ہو جائے ۔
(۲) دوسرا امر جو میرے لاہور پہنچنے کے لئے شرط ہے وہ یہ ہے کہ شہر لاہور کے تین رئیس یعنی
نواب شیخ غلام محبوب سبحانی صاحب اور نواب فتح علی شاہ صاحب اور سید برکت علی خان صاحب
سابق اکسٹرا اسسٹنٹ ایک تحریر بالاتفاق شائع کر دیں کہ ہم اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ پیر
مہر علی شاہ صاحب کے مریدوں اور ہم عقیدوں اور اُن کے ہم جنس مولویوں کی طرف سے کوئی گالی
یا کوئی وحشیانہ حرکت ظہور میں نہیں آئے گی۔ اور یاد رہے کہ لاہور میں میرے ساتھ تعلق رکھنے
والے پندرہ یا بیس آدمی سے زیادہ نہیں ہیں ۔ میں اُن کی نسبت یہ انتظام کر سکتا ہوں کہ مبلغ دو
ہزار رو پیدان تینوں رئیسوں کے پاس جمع کرا دوں گا۔ اگر میرے ان لوگوں میں سے کسی نے گالی
دی یا زد و کوب کیا تو وہ تمام روپیہ میرا ضبط کر دیا جائے ۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ جن کو لاہور کے
بعض رئیسوں سے بہت تعلقات ہیں اور شاید پیری مریدی بھی ہے ان کو روپیہ جمع کرانے کی کچھ
ضرورت نہیں کافی ہوگا کہ حضرات معزز رئیسان موصوفین بالا ان تمام سرحدی پُر جوش لوگوں کے
لے پیر صاحب کو اس فیصلہ کے لئے پانچ دن کی مہلت دی جاتی ہے۔ اگر پانچ دن تک ان کا جواب نہ آیا تو ان
کی گریز قطعی طور پر سمجھی جائے گی ۔
قول اور فعل کے ذمہ دار ہو جائیں جو پیر صاحب کے ساتھ ہیں اور نیز ان کے دوسرے لاہوری
مریدوں خوش عقیدوں اور مولویوں کی گفتار کردار کی ذمہ داری اپنے سر پر لیں ۔ جو کھلے کھلے طور
پر میری نسبت کہہ رہے ہیں اور لاہور میں فتوے دے رہ ے دے رہے ہیں کہ یہ شخص واجب القتل ہے۔ ان
چند سطروں کے بعد جو ہر سہ معزز رئیسان مذکورین بالا اپنی ذمہ داری سے اپنے دستخطوں کے
ساتھ شائع کر دیں گے اور پیر صاحب کے مذکورہ بالا اشتہار کے بعد پھر میں اگر بلا توقف لاہور
میں نہ پہنچ جاؤں تو کا ذب ٹھہروں گا۔ ہر ایک شخص جو نیک مزاج اور انصاف پسند ہے اگر اس نے
لاہور میں پیر مہر علی شاہ صاحب کی جماعت کا شور و غوغا سُنا ہوگا اور ان گالیوں اور بد زبانیوں اور
سخت اشتعال کے حالات کو دیکھا ہو گا تو وہ اس بات میں مجھ سے اتفاق کرے گا کہ اس فتنہ اور
اشتعال کے وقت میں بجز شہر کے رئیسوں کی پورے طور کی ذمہ داری کے لاہور میں قدم رکھنا گویا
آگ میں قدم رکھنا ہے۔ جو لوگ گورنمنٹ کے قانون کی بھی کچھ پرواہ نہ رکھ کر علانیہ فتویٰ پر فتویٰ
میری نسبت دے رہے ہیں کہ یہ شخص واجب القتل ہے کیا ان کا وجود خطرناک نہیں ہے اور کیا
شرع اور عقل فتوی دے سکتے ہیں کہ یہ پُر جوش اور مشتعل لوگوں کے مجمعوں میں بغیر کسی قانونی
بندو بست کے مضائقہ نہیں ہے؟
بے شک لاہور کے معزز رئیسوں کا یہ فرض ہے کہ آئے دن کے فتنوں کے مٹانے کے لئے
یہ ذمہ داری اپنے سر پر لے لیں اور اپنی خاص تحریروں کے ذریعہ سے مجھے لاہور میں بلا لیں اور
اگر پیر مہر علی شاہ صاحب بالمقابل عربی تفسیر لکھنے سے عاجز ہوں جیسا کہ در حقیقت یہی سچا امر ہے تو
ایک اور سہل طریق ہے جو وہ طرز مباحثہ کی نہیں جس کے ترک کے لئے میرا وعدہ ہے۔ اور وہ
طریق یہ ہے کہ اس کے ذمہ واری مذکورہ بالا کے بعد میں لاہور میں آؤں اور مجھے اجازت دی
جائے کہ مجمع عام میں جس میں ہر سہ رئیس موصوفین بھی ہوں ۔ تین گھنٹہ تک اپنے دعوی اور دلائل
کو پبلک کے سامنے بیان کروں ۔ پیر مہر علی شاہ صاحب کی طرف سے کوئی خطاب نہ ہوگا۔ اور
جب میں تقریر ختم کر چکوں تو پھر پیر مہر علی شاہ صاحب اُٹھیں اور وہ بھی تین گھنٹے تک پبلک کو
مخاطب کر کے یہ ثبوت دیں کہ حقیقت میں قرآن اور حدیث سے یہی ثابت ہے کہ آسمان سے مسیح
آئے گا۔ پھر بعد اس کے لوگ ان دونوں تقریروں کا خود موازنہ اور مقابلہ کر لیں گے۔ ان دونوں
باتوں میں سے اگر کوئی بات پیر صاحب منظور فرمائیں تو بشرط تحریری ذمہ داری رؤسا مذکورین میں
↓
لاہور میں آجاؤں گا ۔ وَاللَّهُ عَلَى مَا نَقُولُ شَهِيدٌ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
گواه شـــــــــــــــــــــد
گواهــــــــــــــــــــد
مولوی حکیم نورالدین صاحب
مولوی عبد الکریم صاحب
مولوی سید محمد سعید صاحب حیدر آبادی
صاحبزادہ سراج الحق جمالی نعمانی
شیخ غلام حیدر صاحب ڈپٹی انسپکٹر ضلع سیالکوٹ
کا تب اشتہار منظور محمد لدھیانوی
المشتهر
مرزا غلام احمد قادیانی ۲۸ اگست ۱۹۰۰ ء
تبلیغ رسالت جلد ۱ صفحه ۱۳۷ تا ۱۴۳)
لے یادر ہے کہ جس اشتہار کے شائع کرنے کا نمونہ پیر صاحب کے لئے اس اشتہار میں لکھا گیا
ہے یا جو دوسری شرط رئیسوں کی ذمہ واری کی بابت لکھی گئی ہے اس میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی ۔ منہ
نوٹ: یہ دونوں اشتہار ” واقعات صحیحہ مرتبہ مفتی محمد صادق صاحب مطبوعہ نومبر ۱۹۰۰ء
انوار احمدی پریس لاہور کے صفحات ۵۰ لغایت ۵۶ پر درج ہے۔ (مرتب)
ضمیمه اربعین نمبر ۲
اعلان
اس امر کا اظہار ضروری سمجھا گیا ہے کہ اربعین نمبر ۲ کے صفحہ ۲۰ پر جو تاریخ انعقاد مجمع قرار دی گئی
ہے۔ یعنی ۱۵ راکتو بر ۱۹۰۰ ء وہ اس وقت تجویز کی گئی تھی جبکہ ہم نے بے راگست ۱۹۰۰ ء کو مضمون لکھ کر
کا تب کے سپرد کر دیا تھا۔ لیکن اس اثناء میں پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کے ساتھ اشتہارات جاری
ہونے اور رسالہ گولڑویہ کے تیار کرنے کی وجہ سے اربعین نمبر ۲ کا چھپنا ملتوی رہا۔ اس لئے میعاد مذکور
ہماری رائے میں اب نا کافی ہے۔ لہذا ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ بجائے ۱۵ / اکتوبر کے ۲۵/ دسمبر
۱۹۰۰ ء قرار دی جائے تا کہ کسی صاحب کو گنجایش اعتراض نہ رہے اور مولوی صاحبان کو لازم ہوگا
کہ تاریخ مقررہ کے تین ہفتہ پہلے اطلاع دیں کہ کہاں اور کس موقعہ پر جمع ہونا پسند کرتے ہیں ۔ آیا
لاہور میں یا امرتسر میں یا بٹالہ میں ۔ اور یہ بھی یادر ہے کہ جب تک کم از کم چالیس علماء فقراء نامی کی
درخواست ہمارے پاس نہیں آئے گی تب تک ہم مقام مقررہ پر وقت مقررہ پر حاضر نہیں ہوں گے۔
الراقم مرزا غلام احمد از قادیان
( ضیاء الاسلام پر لیس قادیان )
اربعین ، روحانی خزائن جلدی اصفحه ۴۷۸)
۲۹ ستمبر ۱۹۰۰ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اشتہار واجب الاظہار
اپنی جماعت کے لئے اور گورنمنٹ عالیہ کی توجہ کے لیے
چونکہ اب مردم شماری کی تقریب پر سرکاری طور پر اس بات کا التزام کیا گیا ہے کہ ہر ایک
فرقہ جو دوسرے فرقوں سے اپنے اصولوں کے لحاظ امتیاز رکھتا ہے علیحدہ خانہ میں اس کی خانہ پُری
کی جائے اور جس نام کو اس فرقہ نے اپنے لئے پسند اور تجویز کیا ہے وہی نام سرکاری کا غذات
میں اس کا لکھا جائے ۔ اس لئے ایسے وقت میں قرین مصلحت سمجھا گیا ہے کہ اپنے فرقہ کی نسبت
ان دونوں باتوں کو گورنمنٹ عالیہ کی خدمت میں یاد دلایا جائے اور نیز اپنی جماعت کو ہدایت کی
جائے کہ وہ مندرجہ ذیل تعلیم کے موافق استفسار کے وقت لکھوائیں۔ اور جو شخص بیعت کرنے کے
لئے مستعد ہے گوا بھی بیعت نہیں کی اس کو بھی چاہیے کہ اس ہدایت کے موافق اپنا نام لکھوائے اور
پھر مجھے کسی وقت اپنی بیعت سے اطلاع دے دے۔
یادر ہے کہ مسلمانوں کے فرقوں میں سے یہ فرقہ جس کا خدا نے مجھے امام اور پیشوا اور رہبر
مقرر فرمایا ہے ایک بڑا امتیازی نشان اپنے ساتھ رکھتا ہے اور وہ یہ کہ اس فرقہ میں تلوار کا جہاد
بالکل نہیں اور نہ اس کی انتظار ہے۔ بلکہ یہ مبارک فرقہ نہ ظاہر طور پر اور نہ پوشیدہ طور پر جہاد کی
تعلیم کو ہرگز جائز نہیں سمجھتا اور قطعاً اس بات کو حرام جانتا ہے کہ دین کی اشاعت کے لئے لڑائیاں
کی جائیں یا دین کے بغض اور دشمنی کی وجہ سے کسی کو قتل کیا جائے یا کسی اور نوع کی ایذا دی جائے
یا کسی انسانی ہمدردی کا حق بوجہ کسی اجنبیت مذہب کے ترک کیا جائے ۔ یا کسی قسم کی بے رحمی اور
تکبر اور لا پرواہی دکھلائی جائے بلکہ جو شخص عام مسلمانوں میں سے ہماری جماعت میں داخل ہو
جائے اس کا پہلا فرض یہی ہے کہ جیسا کہ وہ قرآن شریف کے سورہ فاتحہ میں پنجوقت اپنی نماز
میں یہ اقرار کرتا ہے کہ خدا رب العالمین ہے اور خدا رحمان ہے اور خدا رحیم ہے اور خدا ٹھیک
ٹھیک انصاف کرنے والا ہے ، یہی چاروں صفتیں اپنے اندر بھی قائم کرے۔ ورنہ وہ اس دُعا میں
کہ اسی سورت میں پنجوقت اپنی نماز میں کہتا ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ یعنی اے ان چاروں صفتوں
والے اللہ میں تیرا ہی پرستار ہوں اور تو ہی مجھے پسند آیا ہے۔ سراسر جھوٹا ہے کیونکہ خدا کی ربوبیت
یعنی نوع انسان اور نیز غیر انسان کا مربی بننا اور ادنیٰ سے ادنی جانور کو بھی اپنی مربیانہ سیرت سے
بے بہرہ نہ رکھنا یہ ایک ایسا امر ہے کہ اگر ایک خدا کی عبادت کا دعویٰ کرنے والا خدا کی اس صفت
کو محبت کی نظر سے دیکھتا ہے اور اس کو پسند کرتا ہے یہاں تک کہ کمال محبت سے اس الہی سیرت کا
پرستار بن جاتا ہے تو ضروری ہوتا ہے کہ وہ آپ بھی اس صفت اور سیرت کو اپنے اندر حاصل کر
لے تا اپنے محب کے رنگ میں آ جائے ۔ ایسا ہی خدا کی رحمانیت یعنی بغیر عوض کسی خدمت کے
مخلوق پر رحم کرنا یہ بھی ایک ایسا امر ہے کہ سچا عابد جس کو یہ دعویٰ ہے کہ میں خدا کے نقش قدم پر چلتا رہ کرنا ایک امر ہےکہ یہ ہے کہ میں خدا کے
ہوں ضرور یہ خلق بھی اپنے اندر پیدا کرتا ہے۔ ایسا ہی خدا کی رحیمیت یعنی کسی کے نیک کام میں
اس کام کی تکمیل کے لئے مدد کرنا ۔ یہ بھی ایک ایسا امر ہے کہ سچا عابد جو خدا کی صفات کا عاشق ہے
اس صفت کو اپنے اندر حاصل کرتا ہے ۔ ایسا ہی خدا کا انصاف جس نے ہر ایک حکم عدالت کے
تقاضا سے دیا ہے نہ نفس کے جوش سے ۔ یہ بھی ایک ایسی صفت ہے کہ سچا عابد کہ جو تمام الہی
صفات اپنے اندر لینا چاہتا ہے اس صفت کو چھوڑ نہیں سکتا اور راستباز کی خود بھاری نشانی یہی ہے
کہ جیسا کہ وہ خدا کے لئے ان چار صفتوں کو پسند کرتا ہے ایسا ہی اپنے نفس کے لئے بھی یہی پسند
کرے۔ لہذا خدا نے سورۃ فاتحہ میں یہی تعلیم کی تھی جس کو اس زمانہ کے مسلمان ترک کر بیٹھے
ہیں ۔ میری رائے یہ ہے کہ دنیا میں اکثر مسلمان باستثناء قدر قلیل کے دو قسم کے ہیں ۔ ایک وہ
علماء جو آزادی کے ملکوں میں رہ کر علانیہ جہاد کی تعلیم کرتے اور مسلمانوں کو اس کے لئے
اُبھارتے ہیں اور ان کے نزدیک بڑا کام دینداری کا یہی ہے کہ نوع انسان کو مذہب کے لئے
قتل کیا جائے ۔
وہ اس بات کو سنتے ہی نہیں کہ خدا فرماتا ہے کہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ لے یعنی دین کو جبر سے
شائع نہیں کرنا چاہیے۔ (۲) دوسرا فرقہ مسلمانوں کا یہ بھی پایا جاتا ہے کہ وہ خُفیہ طور پر تو اس پہلے
فرقہ کے ہمرنگ ہیں مگر اسی گورنمنٹ کو خوش کرنے کے لئے تقریر آ یا تحریر ا ظاہر کرتے رہتے ہیں
کہ ہم جہاد کے مخالف ہیں ۔ اُن کے امتحان کا ایک سہل طریق ہے مگر اس جگہ اس کے لکھنے کا موقع
نہیں ۔ جس شخص کو خدا نے قوت کانشنس عطا کی ہے۔ اور نور قلب بخشا ہے وہ ایسے لوگوں کو اس
طرح پر پہچان لے گا کہ اُن کے عام تعلقات کس قسم کے لوگوں سے ہیں مگر اس جگہ ہمارا مدعا
صرف اپنا مشن بیان کرنا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ ہم ایسے جہادوں کے سخت مخالف اور نہایت سخت
مخالف ہیں ۔ ہمارے اس الہی فرقہ کی مختصر طور پر لائف یہ ہے کہ خدا نے پہلی قوموں کو دنیا سے
اُٹھا کر دنیا کو نیکی کا سبق دینے کے لئے ابراہیم کی نسل سے دو سلسلے شروع کئے ۔ ایک سلسلہ موسیٰ
جس کو حضرت موسیٰ علیہ السّلام سے شروع کر کے حضرت عیسی علیہ السلام پر ختم کیا گیا۔ دوسرا
سلسلہ مثیل موسیٰ یعنی سلسلہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم جو خدا کے اس وعدہ کے موافق ہے
جو توریت استثناء باب ۱۸ آیت ۱۸ میں کیا گیا تھا۔ یہ سلسلہ موسویہ کی ایک پوری نقل ہے جو مثیل
موسیٰ سے شروع ہو کر مثیل مسیح تک ختم ہوا۔ اور عجیب تریہ کہ جو مدت خدا نے موسیٰ سے لے کر
حضرت عیسی علیہ السلام تک رکھی تھی یعنی چودہ سو برس ۔ اسی مدت کی مانند اس سلسلہ کی مدت بھی
البقرة : ۲۵۷
رکھی گئی اور موسوی خلافت کا سلسلہ جس نبی پر ختم ہوا یعنی مسیح پر ، نہ وہ بنی اسرائیل میں سے پیدا ہوا نبی پرخی
کیونکہ اس کا کوئی اسرائیلی باپ نہ تھا اور نہ وہ موسیٰ اور یشوعا کی طرح تلوار کے ساتھ ظاہر ہوا ، اور
نہ وہ ایسے ملک اور وقت میں جس میں اسرائیلی سلطنت ہوتی پیدا ہوا۔ بلکہ وہ رومی سلطنت کے
ایام میں ان اسرائیلی آبادیوں میں وعظ کرتا رہا جو پیلاطوس کے علاقہ میں تھیں ۔ اب جبکہ پہلے مسیح
نے نہ تلوار اُٹھائی اور نہ وہ بوجہ نہ ہونے باپ کے بنی اسرائیل میں سے تھا اور نہ اسرائیلی سلطنت کو
اس نے اپنی آنکھ سے دیکھا۔ اس لئے دوسرا مسیح جو انجیل متی ۷ ا باب آیت ۱۰ و ا او ۱۲ کے رُو
سے پہلے مسیح کے رنگ اور طریق پر آنا چاہیے تھا جیسا کہ یوحنا نبی ایلیا کے رنگ پر آیا تھا ضرور تھا
کہ وہ بھی قریش میں سے نہ ہوتا ۔ جیسا کہ یسوع مسیح بنی اسرائیل میں سے نہیں تھا۔ اور ضرور تھا کہ
دوسرا مسیح اسلامی سلطنت کے اندر پیدا نہ ہوتا اور ایسی سلطنت کے ماتحت مبعوث ہوتا جو رومی
سلطنت کے مشابہ ہوتی ۔ سوالیسا ہی ظہور میں آیا۔ کیونکہ جہاں تک ہمیں علم ہے ہم جانتے ہیں کہ
ہماری یہ سلطنت برطانیہ ( خدا اس پر دین و دنیا میں فضل کرے ) رومی سلطنت سے نہایت درجہ
مشابہ ہے اور ضرور تھا کہ دوسرا مسیح بھی تلوار کے ساتھ نہ آتا۔ اور اس کی بادشاہت صرف آسمان
میں ہوتی سوایسا ہی ظہور میں آیا اور خدا نے مجھے تلوار کے ساتھ نہیں بھیجا اور نہ مجھے جہاد کا حکم دیا۔
بلکہ مجھے خبر دی کہ تیرے ساتھ آشتی اور صلح پھیلے گی ۔ ایک درندہ بکری کے ساتھ صلح کرے گا
اور ایک سانپ بچوں کے ساتھ کھیلے گا ۔ یہ خدا کا ارادہ ہے گو لوگ تعجب کی راہ سے دیکھیں ۔ غرض
میں اس لئے ظاہر نہیں ہوا کہ جنگ و جدل کا میدان گرم کروں بلکہ اس لئے ظاہر ہوا ہوں کہ پہلے
مسیح کی طرح صلح اور آشتی کے دروازے کھول دوں ۔ اگر صلح کاری کی بنیاد درمیان نہ ہو تو پھر
ہمارا سارا سلسلہ فضول ہے اور اس پر ایمان لانا بھی فضول ۔ حقیقت یہ ہے کہ پہلا مسیح بھی اس
وقت آیا تھا۔ جب یہود میں خانہ جنگیاں کثرت سے پھیل گئی تھیں اور ان کے گھر ظلم اور تعدی
لے پہلے مسیح کو جو خدا بنایا گیا یہ کوئی صحیح اور واقعی امر نہیں تھا تا دوسرے مسیح میں اس کی مشابہت تلاش کی
جائے۔ بلکہ انسانی غلطیوں میں سے یہ بھی ایک غلطی تھی ۔ اور اصل فلاسفی اس مسئلہ میں یہ ہے کہ کوئی
سے بھر گئے تھے۔ اور سخت دلی اُن کی عادت ہو گئی تھی اور سر حدی افغانوں کی طرح وہ لوگ بھی
دوسروں کو قتل کر کے بڑا ثواب سمجھتے تھے ۔ گویا بہشت کی گنجی بے گناہ انسانوں کو قتل کرنا تھا۔
بقیہ حاشیہ ۔ نبی نبیوں میں سے خدا کا پیارا نہیں ہو سکتا اور نہ کوئی ولی ولیوں میں سے اس کا محبوب ٹھہر سکتا
ہے۔ ے۔ جب تک کہ ایک مرتبہ موت کا خوف یا موت کے مشابہ اُس پر ایک واقعہ وارد نہ ہوئے اور اسی پر سُنّت
اللہ قدیم سے جاری ہے۔ جب ابراہیم آگ میں ڈالا گیا تو کیا یہ نظارہ صلیب کے واقعہ سے کچھ کم تھا۔ اور
جب اس کو حکم ہوا کہ تو اپنے پیارے فرزند کو اپنے ہاتھ سے ذبح کر۔ تو کیا یہ واقعہ ابراہیم کے لئے اور اس کے
اس فرزند کے لئے جس پر چھری چلائی گئی سولی کی دہشت سے کچھ کم درجہ پر تھا۔ اور یعقوب کے خوف کا وہ
نظارہ جبکہ اس کو سُنایا گیا کہ تیرا پیارا فرزند یوسف بھیڑیے کا لقمہ ہو گیا ۔ اور اس کے آگے یوسف کا مصنوعی
طور پر خون آلو به خون آلودہ گڑ تہ ڈال دیا گیا اور پھر مد ۔ ر ڈال دیا گیا اور پھر مدت دراز تک یعقوب کو ایک مسلسل غم میں ڈالا گیا ۔ کیا یہ نظارہ بھی
کچھ کم تھا۔ اور جب یوسف کو مشکیں باندھ کر کوئیں میں پھینک دیا گیا تو کیا یہ دردناک نظارہ اس نظارہ سے کچھ کم
تھا ۔ جب مسیح کو صلیب پر چڑھایا گیا۔ اور پھر کیا نبی آخرالزمان کی مصیبت کا وہ نظارہ کہ جب غار ثور کا ننگی
تلواروں کے ساتھ محاصرہ کیا گیا کہ اسی غار میں وہ شخص ہے جو نبوت کا دعوی کرتا ہے اس کو پکڑو اور قتل کرو۔ تو
کیا یہ نظارہ اپنی رعبناک کیفیت میں صلیبی نظارہ سے کچھ کم تھا۔ اور کیا ابھی اسی زمانہ کا یہ نظارہ کہ جب ڈاکٹر
مارٹن کلارک نے مثیل مسیح پر جو یہی عاجز ہے ، اقدام قتل کا ایک جھوٹا دعوی کیا اور تینوں قوموں ہندوؤں اور
مسلمانوں اور عیسائیوں میں سے سربرآوردہ علماء کوشش کرتے تھے کہ یہ سزا پاوے تو کیا یہ نا نظارہ مسیح کے صلیبی
نظارہ سے کچھ مشابہت نہیں رکھتا تھا ۔ پس سچ بات یہ ہے کہ ہر ایک جو خدا کے پیار کا دعویٰ کرتا ہے ایک وقت
میں ایک حالت موت کے مشابہ ضرور اس پر آجاتی ہے۔ سواسی سنّت اللہ کے موافق مسیح پر بھی وہ حالت آگئی ۔
مگر جتنی نظیریں ہم نے پیش کی ہیں وہ گواہی دے رہی ہیں کہ ان تمام نبیوں میں سے ایسے امتحان کے وقت کوئی
بھی نبی ہلاک نہیں ہوا ۔ آخر قریب موت پہنچ کر جبکہ اس کے روحوں سے ایلی ایلی لما سبقتانی کا نعرہ نکلا
تب یک مرتبہ خدا کے فضل نے اُن کو بچا لیا۔ پس جس طرح ابراہیم آگ سے اور یوسف کوئیں سے اور ابراہیم
کا ایک پیارا بیٹا ذبح سے اور اسمعیل پیاس کی موت سے بچ گیا اسی طرح مسیح بھی صلیب سے بچ گیا ۔ وہ موت کا
حملہ ہلاک کرنے کے لئے نہیں تھا۔ بلکہ ایک نشان دکھلانے کے لئے تھا۔ منہ